Chapter 12: باب 12

آہل کمرے میں آیا تو ناسمجھی سے دانی کو دیکھنے لگا دانی ہونق زدہ سی بیڈ پر کھڑی تھی...

واٹ ہیپنڈ... وہ دانی کو دیکھ کر حیرت سے بولا ..

تھینک گاڈ آہل تم آ گئے... دانی لمبا سانس کھینچتی ہوئی بولی ...

کیا ہوا ہے تم اوپر کیا کر رہی ہو ...

آہل ہمارے روم میں چھپکلی ہے... دانی زور سے آنکھیں بند کرتی ہوئی بولی ...

آہل سر پر ہاتھ مارتا دانی کو دیکھنے لگا...

نیچے اترو دانی... آہل گھور کر بولا ..

نو... پہلے تم چھپکلی کو مارو... دانی کے چہرے پر خوف کی لکیریں تھیں ..

دانی میں کیسے اسے مار سکتا ہوں ...

کیوں ساری دنیا کو مار سکتے ہو چھپکلی کو مارتے ہوئے تمہارا ضمیر جاگ رہا ہے کیا ...

یار وہ نظر تو آ نہیں رہی تم نیچے آ جاؤ.. آہل کو غصہ آ رہا تھا ...

ابھی نظر نہیں آ رہی لیکن کیا پتہ جیسے میں نیچے پاؤں رکھوں وہ آ جائے.. نو میں نہیں آ رہی... دانی دونوں ہاتھ آپس میں مبسوط کیے ہوئی تھی...

یا اللہ یہ لڑکی... آہل سر تھام کر بیٹھ گیا ..

اب میں کیا کروں میڈم مجھے بتائیں... آہل چہرے پر ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ..

تم پہلے چھپکلی کو ڈھونڈو ,,

اچھا,, دانی بول رہی تھی جب آہل نے ٹوکا ..

پھر اس کو مارو اس کے بعد میں نیچے آؤں گی.. دانی تھوک نگلتی ہوئی بولی ...

آہل نفی میں سر ہلاتا کھڑا ہو گیا اور دانی کے سامنے آیا ...

اگر وہ تمہارے پاؤں پر چڑھ جائے گی تو کیا ہو جائے گا... آہل شریر لہجے میں بولا ..

اِاااا... دانی جھرجھری لیتی ہوئی بولی ..

یار تم نیچے آؤ وہ نہیں آئے گی ...

میں نہیں پہلے مجھے اس کی لاش دکھاؤ پھر میں بیڈ سے نیچے پاؤں رکھوں گی ...

آہل منہ پر ہاتھ رکھے مسکراتا ہوا دانی کو دیکھنے لگا سرمئی آنکھوں میں خوف تیرتا دکھائی دے رہا تھا ...

اچھا پھر آؤ میں تمہیں باہر لے جاتا ہوں کیونکہ اسے ڈھونڈنے کے لیے بیڈ اٹھانا پڑے گا ..

تم میرے ساتھ ہی بیڈ اٹھا لو ...

آہل کا ڈمپل مزید گہرا ہو گیا ...

دانی میں جا رہا ہوں اگر تم نے باہر جانا ہے تو آ جاؤ ورنہ پھر اپنی دوست کے ساتھ رہو... آہل جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوا بولا ..

آہل تم میرے لیے ایک چھپکلی نہیں مار سکتے کیا... دانی رونے والی شکل بناتی ہوئی بولی ..

بالکل بھی نہیں... وہ قطعیت سے بولا ..

اللہ کرے تمہیں کھا جائے یہ چھپکلی تمہاری شرٹ کے اندر گھس جائے یہ چھپکلی اور پھر باہر بھی نہ نکلے...دانی جل بھن کر بولی ..

اووکے مسز حیات میں جا رہا ہوں آپ یہیں رہیں... آہل مسکراتا ہوا دروازے کی جانب چل دیا ...

آہل نہ کرو... دانی صدمے سے بولی ..

اچھا ٹھیک ہے آؤ... دانی ہار مانتی ہوئی بولی ..

دانی تھوک نگلتی ڈرتی ہوئی نیچے دیکھنے لگی ..

آہل شریر مسکراہٹ لیے دانی کے سامنے آیا اور دانی کو اپنی بازوؤں میں اٹھا لیا.. دانی نے اس کی گردن میں بازو ڈال دئیے اور نیچے دیکھنے لگی ...

گرا دوں تمہیں... وہ بولتا ہوا چلنے لگا ..

میں تمہیں گھر سے نکال دوں گی اگر تم نے اپنے اس ارادے پر عمل کیا تو... دانی گھورتی ہوئی بولی ..

کتنی بھاری ہو تم دانی... آہل دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..

دانی کو اٹھایا ہے تم نے گندم کی بوری کو نہیں..

آہل کھل کر مسکرا دیا,, دانی پھر سے اس کے ڈمپل کو دیکھنے لگی...

کیا دیکھ رہی ہو... آہل کمرے سے باہر آتا ہوا بولا ..

تمہارا گندہ سا ڈمپل... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..

آہل نفی میں سر ہلاتا زینے اترنے لگا ...

اب اتار دو مجھے پاؤں سلامت ہیں میرے ..

میری مرضی جب ہو گی اتار دوں گا... آہل اس کی گرے آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..

ہاں بازو ٹوٹ جائیں نہ پھر بھی نہ اتارنا میں تو کہتی ہوں پکڑنے سے پہلے ایلفی لگا لینی تھی تاکہ کبھی اتار ہی نہ سکو مجھے ...

آہل مسکراتا ہوا لاؤنج میں آ گیا ..

اتار دو مجھے کوئی ایوارڈ نہیں ملنا ...

دانی کو شرارت سوجھی تو اپنی انگلی سے آہل کی گردن گدگدانے لگی..

دانی بہت شرارتی ہو تم... آہل اسے نیچے اتارتا ہوا بولا ..

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تمہارا بھی یہی حال ہے... دانی کمر پر ہاتھ رکھتی گھور کر بولی ..

کچھ کھاؤ گی... آہل جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوا بولا ..

ہاں.. دانی بھی پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالتی ہوئی بولی ..

کیا کھاؤ گی بتاؤ ...

تمہاری کڈنی... دانی مسکرا کر کہتی اسے دیکھنے لگی .

ہاہاہاہا وہ نہیں دے سکتا تمہیں اس کے علاوہ کچھ بولو ...

آہل تم نے کہا تھا کہ یہ ایک مسٹری ہے کہ دانی تمہارے لیے کیا ہے... دانی سپاٹ انداز میں بول رہی تھی ...

بالکل.. آہل نے کہ کر اس کی جانب ایک قدم بڑھایا ...

اتنی جلدی حل کر لی حیرت ہے ...

نہیں ابھی حل نہیں کی,, یہ مسٹری نہیں بلکہ تم بہت عجیب ہو... دانی کے چہرے پر الجھن تھی ..

اچھا تو پھر نہیں کرو گی اسے حل.. وہ دانی کی گرے آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ...

کروں گی,, معلوم ہے کبھی کبھی لگتا ہے دانی تمہارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی جب تم مجھے کچھ سمجھتے نہیں ہو ...

اچھا اور کبھی کبھی... آہل نے مسکراتے ہوئے دانی کے دائیں ہاتھ کی انگلیوں میں اپنے بائیں ہاتھ کی انگلیاں پھنسائیں,, آہل نے مسکراتے ہوئے نظر اٹھا کر دانی کو دیکھا ....

اور کبھی کبھی لگتا ہے تم دانی سے بہت محبت کرتے ہو... دانی ہاتھ سے نظر اس کے چہرے تک لے جاتی ہوئی بولی ...

میری خواہش ہے کہ تم جلدی اس مسٹری کو حل کرو ...

تم نے مجھے کسی مقصد کے تحت اپنے پاس رکھا ہے کیا...دانی نے خدشہ ظاہر کی ...

تمہیں کیا لگتا ہے میری آنکھیں پڑھ لو ...

مجھے یہ آنکھوں کی زبان نہیں آتی... دانی معصومیت سے بولی .

سمجھ جاؤ گی بہت جلد.. آہل اپنی ناک سے دانی کی ناک رگڑتا ہوا بولا ...

تم مجھے پاگل کر دو گے سچ میں... دانی جھرجھری لیتی ہوئی بولی ..

ایک منٹ کال کر لوں.. آہل مسکراتا ہوا سائیڈ پر آ گیا ..

رفیق سنو میں دانی کو لے کر باہر نکل رہا ہوں تم مجھے کال کرنا میں دانی سے دور جا کر بات کروں گا اتنے میں دانی غائب ہو جانی چاہیے اور محتاط رہنا غلطی کی گنجائش نہیں میں نہیں چاہتا کوئی بھی چیز بگڑ جائے... آہل فکرمندی سے بولا...

جی سر ٹھیک ہے... آہل مسکراتا ہوا واپس آ گیا...

باہر چلیں... وہ حسب عادت جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوا بولا...

دانی مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتی چلنے لگی. میرا آئی ڈی کارڈ کب تک آ جائے گا ...

آ جائے گا جلد ہی,, میرے ساتھ گھومنے کے لیے تیار ہو.. وہ دونوں آہستہ آہستہ چل رہے تھے کالونی میں...

ہاں تمہارا لاکٹ,, پہنا دوں... وہ جیب سے نکالتا ہوا بولا ..

پہلی بار پوچھا تھا جب پہنایا تھا.. دانی گھور کر بولی ..

آہل مسکراتا ہوا اس کے قریب ہوا اور اس لاکٹ کو پھر سے دانی کی گردن کی زینت بنا دیا ..

اب ٹھیک ہے...

مجھے اپنی بازو دکھاؤ...

کیوں.. آہل تعجب سے بولا..

دکھاؤ تو... دانی اس کا بائیاں ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی..

ٹیٹو دیکھنا ہے... وہ سٹڈ کھولتا ہوا بولا ..

ہاں.. دانی اشتیاق سے بولی.

سر رفیق دو دن سے مسلسل کال کر کے زمین کا مطالبہ کر رہا ہے ...

مجھے لگا تھا یہ آہل کسی محبت کے چکر میں دانی کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہے لیکن اس کی نظر میری ریفائنری والی زمین پر ہے... وہ کوفت سے بولے ...

سر وہ دھمکی دے رہا ہے کہ دانی میڈم کو جان سے مار دے گا اگر زمین آہل حیات کے نام نہ کی تو....

میں اسے پھر سے اوپن کرنے کی کوشش کر رہا اور یہ کمینہ میری کمائی کا واحد ذریعہ بھی بند کرنا چاہتا ہے ...

سر فائرنگ کروانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا اس نے لواحقین کے گھر جا کر عوام کے دل مزید اپنے جانب کھینچ لیے ہیں ...

یہی بات مجھے زہر لگتی ہے یہ جو ہمیشہ لوگوں کے پاس پہنچ جاتا اپنے جو گولی لگی اس کی فکر نہیں اور دوسروں کے ساتھ افسوس کرتا پھر رہا ہے ...

سر پھر اب کیا کریں ...

دھمکی دے رہا ہے کچھ نہیں کرے گا دانی کو لیکن تم پھر بھی احتیاطاً پیپرز تیار کروا لو دانی کو اپنی آنکھوں کے سامنے کچھ ہوتے نہیں دیکھ سکتا میں ...

لیکن سر,, آپ ...

کس نے کہا میں اسے زمین دے رہا ہوں تمہیں احتیاطاً بولا اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں جا کر اسے تحفے میں اپنی زمین دے دوں... وہ ہنکار بھرتے ہوئے بولے ..

جی سر مجھے لگتا ہے وہ جانتا کچھ نہیں صرف زمین کے چکر میں یہ سب کر رہا ..

ہاں اب تو مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے ویسے بھی وہ ماضی سے ناآشنا رہے تو ہی بہتر ہے ہمارے لیے ورنہ یہ تو میری جان کا دشمن بن جائے گا ...

جی سر وہ لیپ ٹاپ اور اس میں موجود مواد تباہ ہو چکا ہے اور یہ پھر سے آپ کے لیے خط آیا ہے... وہ پریشانی سے بولا ..

وہ آہل حیات کم ہے کیا جو یہ نیا دشمن میرے پیچھے پڑ گیا... وہ جھنجھلا کر لفافہ کھولنے لگے ...

میں رات نو بجے تمہیں فون کروں گا تاکہ تم مجھے اپنی رہائی کی قیمت بتا سکو ...

پھر سے صرف ایک ہی سطر تھی ...

لعنت ہو اس پر... اب آہل کو قیمت دوں یا اسے... وہ سر تھام کر بیٹھ گئے...

دروازے پر دستک ہوئی تو زبیر نے سر اٹھا کر دیکھا..

کیا ہے... وہ خفگی سے بولے ..

سر یہ انعم میڈم نے آپ کو دینے کو بولا تھا ...

وہ پیپرز زبیر کے سامنے رکھتا ہوا بولا ..

چلو اس سب میں کچھ تو اچھا ہوا... وہ سانس خارج کرتے دیکھنے لگے ..

کل لے جانا یہ پیپرز کورٹ میں,, اور رفع دفعہ کرواؤ اسے... وہ کہتے ہوئے کھڑے ہو گئے ...

سگریٹ سلگائی اور کھڑکی میں آ کر پینے لگے...

آہل نے آستین اوپر کی اور بائیں بازو دانی کے سامنے کر دی,, سیاہ رنگ سے لکھا گیا دانی جو کبھی نہیں مٹ سکتا تھا... بازو کی رگیں ابھریں ہوئیں تھیں,, دانی اس کی فولادی بازو پکڑے ٹیٹو پر ہاتھ پھیرنے لگی ...

تمہیں درد نہیں ہوا تھا... دانی نے چہرہ اٹھا کر کہا ..

تمہیں کیا لگتا ہے میں کوئی کمزور سا انسان ہوں ..

نہیں لیکن پھر بھی ...

آہل نے بازو چھڑوائی اور آستین نیچے کرنے لگا ...

ایک تو تم آدھی باتوں کے جواب نہیں دیتے... دانی منہ بسورتی چلنے لگی ..

آہل دھیرے سے مسکرانے لگا ...

جتنا تمہارے جاننے کے لیے اہم ہوتا ہے اس سے آگاہ کر دیتا ہوں میں...

دانی چہرہ موڑے اسے گھورنے لگی ..

آہل کا فون رنگ کرنے لگا ...

تمہاری ہاف گرل فرینڈ کا ہو گا... دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی..

دو منٹ... وہ مسکرا کر کہتا دانی سے دور جا کھڑا ہوا ..

دانی اس کی پشت کو دیکھ رہی تھی جب کسی نے عقب سے دانی کے منہ پر رومال رکھا,, دانی کے چہرے کے تاثرات پہلے حیرت سے پھر غصہ میں تبدیل ہو رہے تھے,, اس نے آہل کو آواز دینے کی سعی کی لیکن اس کی گرفت بہت مضبوط تھی دانی کو بےہوش کر کے ہی دم لیا ...

آہل نے منہ پر رومال باندھا اور دانی کو اٹھا کر گاڑی میں ڈال دیا...

چلو... تحکم سے کہتا باہر دیکھنے لگا...

دانی کو رسیوں سے باندھ کر کرسی پر بٹھا رکھا تھا آہل اس کے عقب میں تھا جب کہ رفیق اس کے سامنے کھڑا ہوش میں آنے کا منتظر تھا ...

رفیق نے ہاتھ میں گن تھام رکھی تھی اور آہل پرسکون انداز میں ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے بیٹھا تھا...

دانی کا چہرہ بائیں جانب جھکا ہوا تھا دانی آہستہ آہستہ آنکھیں کھولنے لگی حواس بحال ہوئے تو معلوم ہوا کہ اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے دانی نے خود کو چھڑوانے کی سعی کی لیکن رسیاں اس کی سو سے زیادہ مضبوط تھیں,, دانی نے چہرہ اٹھا کر سامنے دیکھا تو اپنی بصارت پر شبہ ہوا ...

رفیق تم... دانی ششدر سی بولی .

رفیق نے زبیر کو ویڈیو کال کی اور کیمرہ دانی کی جانب کر دیا ...

دیکھ لو اپنی بیٹی کو,, تمہیں لگا تھا یہ سب مذاق ہے ...

رفیق اگر دانین کو کچھ بھی ہوا تو میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا... زبیر طیش میں بولے.. کول ڈاؤن جو مانگا ہے دے دو اور اپنی دانین کی زندگی بچا لو تمہاری بیٹی کی زندگی کا سوال ہے آخر کو ...

بکواس مت کرو... زبیر دھاڑا ..

دانی کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ..

رفیق یہاں ہے تو آہل کہاں ہے,, کیا یہ سب آہل نے کروایا ہے یا پھر رفیق خود ایسا کر رہا ہے... دانی کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے تھے.آہل نے عقب سے اشارہ کیا اور رفیق نے گولی چلا دی ...

دانی نے خوف سے آنکھیں بند کر لیں ...

زبیر ہونق زدہ سے اسے دیکھ رہے تھے ...

کل صبح اگر پیپرز نہ ملے تو دانین کی لاش ملے گی... رفیق نے کہ کر فون بند کر دیا ..

زبیر صدمے سے وہیں بیٹھ گئے ...

آسم وہ سچ میں دانین کو مار دیں گے مجھے کچھ کرنا پڑے گا ...

سر آہل کے ساتھ ہم کوئی گیم نہیں کھیل سکتے اگر دیکھا جائے تو دانین میڈم اس کی بیوی ہیں تو آپ اس کے نام وہ ریفائنری والی جگہ کر دیں بعد میں جس طرح آہل نے دانین میڈم کا استعمال کیا آپ بھی دانین میڈم کو یوز کر کے زمین واپس لے لیجیے گا اس طرح دانین میم بھی محفوظ ہو جائیں گیں اور زمین بھی مل جائے گی... آسم کہ کر انہیں دیکھنے لگا ...

مشورہ تو اچھا ہے بس پھر جلدی سے کرو یہ کام پہلے بھی اس نے دانین پر گولی چلائی تھی نکاح کرنے کے لیے اسے میری بیٹی سے کوئی مطلب نہیں ہے صرف اپنے کام سے مطلب ہے میں اب رسک نہیں لے سکتا ..

ٹھیک ہے سر میں جاتا ہوں پھر... آسم سر ہلاتا نکل گیا...

اب تو ریفائنری کو پھر سے اوپن کرنے والا تھا میں اور اس آہل کی وجہ سے سب کچھ ختم ہو جائے گا مجھے کسی اور بزنس کے بارے میں سوچنا چاہیے... زبیر فکرمندی سے بولے ...

ایسے تو ایک دن سارا پیسہ ختم ہو جائے گا.. انہیں خطرہ لاحق ہو گیا...

دانی نے آنکھیں کھولیں اور خود پر نظر ڈالی ..

چوک گیا نشانہ.. رفیق دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..

دانی کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ...

یہ سب کیا ہو رہا ہے آہل کہاں ہو تم... دانی دائیں بائیں دیکھتی ہوئی بڑبڑائی ...

آہل نے دانی کے عقب سے رفیق کو اشارہ کیا... رفیق نے انجیکشن اٹھایا اور دانی کی گردن میں لگا دیا ...

دانی سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی چند ساعتوں بعد دانی ہوش سے بیگانہ تھی ...

رفیق باہر نکل گیا آہل چل کر دانی کے سامنے آ گیا دانی کا چہرہ جھکا ہوا تھا ...

آہل نے ہاتھ بڑھا کر دانی کے چہرے سے بال ہٹائے ...

آئم سوری دانی تمہیں تکلیف ہو رہی ہو گی لیکن یہ ناگزیر ہے... آہل افسوس سے بولا ..

بس کل صبح تک پھر تمہیں یہاں سے لے جاؤں گا... آہل دھیرے سے مسکرا دیا ...

آسم فون کرو آہل کو... زبیر فکرمندی سے بولے.

آسم سر ہلاتا فون ملانے لگا ...

ہاں بولو زبیر پھر دانی کا جنازہ پڑھنے آؤ گے یا پیپرز بھیجواؤ گے... آہل صوفے پر بیٹھا تھا پاؤں میز پر رکھے ہوئے تھے دونوں پاؤں آپس میں ضرب کھا رہے تھے ...

اچھا نہیں کر رہے آہل میری محنت کو تم یوں چھین رہے ہو ہضم نہیں ہو گا تمہیں یہ ...

میرا ہاضمہ خراب ہو گا یا نہیں ڈیٹس نان آف یور بزنس اگر میرا وقت برباد کرنا ہے تو بولو فون بند کروں... آہل اکتا کر بولا ..

میں پیپرز بھیجوا رہا ہوں آسم کے ہاتھ بتاؤ کہاں ...

تم زحمت مت کرو رفیق آ جائے گا تمہارے گھر اسے پیپرز دے دینا میں دانی کی زندگی بخش دوں گا ...

زبیر خاموش ہو گیا ...

دانی واپس گھر آئے گی ...

میں نے تمہیں چوائس نہیں دی ہاں یا نہ میں جواب دو میں بھی ترس رہا ہوں تمہیں کسی کا جنازہ پڑھتے دیکھنے کے لیے... آہل کدورت سے بولا ..

زبیر تڑپ اٹھے ...

اچھا اچھا ٹھیک ہے بھیجو رفیق کو دانی کو بھی میں اپنے پاس لے ہی آؤں گا ...

ہاں,,وقت بتائے گا دانی کس کے پاس رہے گی.. آہل نے کہ کر فون رکھ دیا ...

آہل کہ کر دانی کے پاس آ گیا ...

دانی بس کچھ ہی دیر میں ہم واپس چلے جائیں گے اس کے بعد بس ایک کام مجھے تم سے کروانا ہے... وہ جیب میں ہاتھ ڈالے دانی کو دیکھ کر بولا ...

آہل کا فون رنگ کرنے لگا تو وہ دانی کی جانب پشت کیے کان سے لگا کر کھڑا ہو گیا ...

فون کی رنگ سے دانی کی پلکوں میں جیسس آئی,, دانی نے تھوڑی تھوڑی آنکھیں کھول کر سامنے کھڑے نفس کو دیکھا ..

سر وہ پیپرز دینے سے انکار کر رہا ہے کہتا پہلے دانی کو لے کر آؤ ...

مجھے معلوم تھا یہ اتنی آسانی سے نہیں مانے گا ...

میں ایک فون کرتا ہوں اس کے بعد پیپرز تمہارے ہاتھ میں ہوں گے ...

آہل نے کہ کر فون سامنے رکھا اور ویڈیو کال ملا لی ...

جیب سے گن نکال کر دانی کے عقب میں آ گیا..تمہیں میری بات بالکل سمجھ نہیں آتی نہ... آہل سختی سے بولا ..

زبیر طیش میں آہل کو دیکھنے لگے ...

آہل نے دانی کو کھولا ,,,دانی ششدر سی اسے دیکھنے لگی ...

آہل تم... دانی آہستہ سے بولی ...

آہل اسے نظر انداز کرتا زبیر کو دیکھنے لگا ...

آہل دانی کے عقب میں کھڑا اس کے سر پر گن تانے ہوئے تھا ...

آہل اگر دانی کو کچھ بھی ہوا ..

تمہیں زبان سے سمجھایا تھا لیکن سمجھ نہیں آیا دانی اچھے سے جانتی ہے میں ایک بار پہلے بھی اسے گولی مار چکا ہوں اور تم جانتے ہو میرا نشانہ قطعاً نہیں چوکتا... آہل کے چہرے پر بلا کی سختی تھی ...

اشک آنکھوں سے ٹوٹ کر دانی کے رخسار پر آ گرے ...

دانی بےیقینی کی کیفیت میں تھی ...

ڈیڈ یہ جو مانگ رہا ہے اسے پلیز دے دیں میں جانتی ہوں یہ گولی چلا دے گا... دانی کے اندر کچھ ٹوٹا ..

دانی یہ کچھ نہیں...

آہل نے ٹریگر پر ہاتھ رکھتا ...

صرف تیس سیکنڈ اس کے بعد دانی سے تم بات نہیں کر سکو گے.

زبیر شش و پنج میں مبتلا آہل کو دیکھنے لگے جہاں زمانے بھر کی سختی تھی پھر نظر دانی پر پڑی جو بےآواز آنسو بہا رہی تھی ...

ناچاہتے ہوئے بھی زبیر نے پیپرز آسم کو دے دئیے ...

دو منٹ بعد رفیق کی کال آنے لگی ...

آہل نے جیب سے دوسرا فون نکالا ...

ہاں رفیق بولو ...

سر میں نکل چکا ہوں یہاں سے لیکن ان کا کوئی بھروسہ نہیں جب تک میں پہنچ نہیں جاتا آپ دانین میم کو چھوڑیے گا مت ..

ہاں ٹھیک ہے تم آ جاؤ.. آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ..

ویل زبیر کیسا لگ رہا ہے دانی کو یوں موت کے دہانے پر دیکھ کر ...

آہل تم میرے ہاتھ لگو ...

کول ڈاؤن تم مجھ سے نیچے ہو سو بھڑاس نکالنے کا سوچنا بھی مت...آہل نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا ...

دانی سر جھکائے اشکوں کو بےمول کر رہی تھی کم از کم اب اسے آہل سے ایسی توقع نہیں تھی ...

جونہی رفیق اندر آیا آہل نے گن ہٹا دی اور رفیق کو اشارہ کیا ...

رفیق نے کال بند کر دی اور پیپرز رکھ کر باہر نکل گیا ...

واؤ جنگلی بلی تم نے بہت اچھی ایکٹنگ کی ایک پل کو تو میں بھی حیران رہ گیا... آہل اس کا رخ اپنی جانب موڑتا ہوا بولا ..

دانی نے اپنا دائیں ہاتھ آہل کے بائیں رخسار پر دے مارا... آہل ششدر سا اسے دیکھنے لگا ...

گھٹیا ترین انسان ہو تم ایسا انسان آج تک نہیں دیکھا میں نے آہل حیات شرم آنی چاہیے تمہیں محبت کا لبادہ اوڑھ کر تم اپنے مفاد پورے کر رہے ہو تم نے صحیح کہا تھا یہ سچ میں ایک مسٹری ہے اینڈ آئی نو اس میسٹری کا اینڈ بےحد برا ہے اور تم اس سے بھی زیادہ برے ہو.. دانی اس کا گریبان پکڑے بول رہی تھی ...

آہل کی آنکھوں میں لہو دوڑنے لگا ...

تم نے اچھا نہیں کیا دانی... آہل اس کے ہاتھ جھٹکتا ہوا بولا ...

میں نے اچھا نہیں کیا یا تم نے اچھا نہیں کیا مجھے پاگل بنا رہے تھے تم ہاں کھلونا سمجھ رکھا ہے کیا جب دل کیا پیار سے رکھا اور جب دل کیا گن تان لی مارنا چاہتے ہو نہ مجھے تو مارو آج ختم کر دو اس کہانی کو یہ روز روز کے تماشے سے تو میری جان چھوٹ جائے گی.. دانی اس کا گن والا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھتی ہوئی بولی ...

چلاؤ گولی... دانی روتی ہوئی ہذیانی انداز میں بولی ..

دانی تم کیا... آہل بوکھلا کر اسے دیکھنے لگا ..

شوٹ... دانی چلائی,,, دانی کی آنکھیں سرخ انگارہ بنی ہوئیں تھی تکلیف چہرے سے نمایاں تھی ,,

دانی سٹاپ دِس,, آہل نے گن ہٹانی چاہی ...

آئی سیڈ شوٹ می... دانی دونوں ہاتھوں میں مضبوطی سے گن تھامتی ہوئی بولی ...

آہل بےبس ہو رہا تھا ...

آئی کانٹ... آہل افسردگی سے بولا ..

وائے,, ابھی دس منٹ پہلے تم مجھے مارنے والے تھے نہ پھر اب کیا مسئلہ ہے... دانی اس کے سینے پر ہاتھ رکھتی دور دھکیلتی ہوئی بولی ..

تم نے فون نہیں چیک کیا ...

کون سا فون... دانی آبرو اچکا کر بولی ...

تم پچھتاؤ گی دانی تم کبھی یہ مسٹری حل نہیں کر پاؤ گی... آہل کرب سے کہتا الٹے قدم اٹھانے لگا ...

تم جیسے انسان...

دانی بول رہی تھی جب آہل تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا ...

دانی کو گھر لے جاؤ... رفیق کو بنا دیکھے کہ کر چلا گیا ...

لیکن سر آپ... رفیق اسے طیش میں دیکھ کر گھبرا گیا ...

دانی نے غصے سے مٹھیاں بھینچ لیں ...

کیوں نہیں ماری تم نے مجھے گولی... دانی ہاتھوں میں چہرہ چھپائے وہیں زمین پر بیٹھ گئی ...

کیا ہو تم,,آہل سچ میں کبھی میں اس مسٹری کو حل نہیں کر سکتی...دانی تکلیف میں تھی..

جب بھروسہ ٹوٹتا ہے تو صرف دل ہی نہیں انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے ختم ہو جاتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کسی درخت کی ٹہنی ٹوٹ جائے تو وہ باقی نہیں رہتی حیات کا سفر تمام ہو جاتا ہے اس کے بعد سب کچھ ختم ہو جاتا ہے دانی کو بھی ایسا ہی گمان ہو رہا تھا...

میم چلیں سر نے آڈر دیا ہے... رفیق اندر آ کر بولا ..

دانی نے چہرہ اٹھا کر رفیق کو دیکھا جو سر جھکائے کھڑا تھا ...

دانی ہاتھ کی پشت سے آنسو رگڑتی کھڑی ہو گئی اور باہر کی جانب قدم بڑھانے لگی رفیق اس کے عقب میں چلنے لگا...

زبیر سر تھام کر بیٹھے تھے ...

اب پتہ نہیں کیا ہو گا میری تو دنیا کی برباد ہو گئی... وہ آہ بھرتے ہوئے بولے ..

اس آہل حیات نے ناجانے کون سی خلش کا بدلہ لیا ہے ...

آسم گاڑی نکالو ڈاکٹر قدسیہ کے پاس جانا ہے... وہ بمشکل خود کو آنسو بہانے سے باز رکھتے ہوئے بولے ...

جی سر ٹھیک ہے اور وہ پیپرز ...

ہاں وہ تم کورٹ میں جمع کروا دینا...زبیر کھڑے ہوتے ہوئے بولے ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.