Chapter 13: باب 13

واٹ,, آہل نے تم سے زمین لے لی مطلب وہ جانتا ہے اگر سب کچھ نہیں تو کچھ نہ کچھ تو ضرور جانتا ہے ورنہ تم سے یوں گن پوائنٹ پر زمین نہ لیتا... ڈاکٹر قدسیہ متفکر سی بولیں ..

اگر وہ کچھ جانتا بھی ہے تو صرف میرے بارے میں جانتا ہو گا آپ بھی میرے ساتھ شامل تھیں اس بات سے وہ انجان ہو گا کیونکہ یہ بات صرف میں اور آسم جانتے ہیں وہ عاقب بھی نہیں جانتا تھا پھر آہل کے جاننے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ..

زبیر تم سد باب کر لو یہ نہ ہو کہ تم اسی غلط فہمی میں مبتلا رہو اور وہ تمہیں سب کے سامنے رسوا کر کے جیل کی ہوا کھلا دے ...

کیسے کروں سد باب سب کچھ تو لے گیا ہے... وہ مظلومیت سے بولے ...

کچھ بھی ہو آہل کو میرے بارے میں کچھ علم نہیں ہونا چاہیے میں اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتی.... وہ سختی سے بولیں ...

بےفکر رہیں آہل کو کبھی معلوم نہیں ہو سکتا آپ کے متعلق ...

ایک اور لڑکی کو اغوا کیا ہے ٹیڈی نے.. اس کا سودا ہو جائے تو مزہ آ جائے گا خوبصورت بھی ہے اچھے پیسے مل جائیں گے... ڈاکٹر قدسیہ سوچتی ہوئیں بولیں ...

ہاں تو آپ کس کی منتظر ہیں بس کریں اس کا سودا اور پیسے منگوائیں ...

وہ لڑکی بہت ضدی ہے ابھی کل ہی پکڑا ہے اسے دو چار دن لگیں گے عقل ٹھکانے لگانے میں ..

خوبصورت ہے تو پھر میں اس کی عقل ٹھکانے لگا دیتا ہوں کیا خیال ہے ...

نہیں جس کے ساتھ ڈیل کرنی ہے وہ لڑکی بالکل صاف چاہتا ہے کسی نے ہاتھ نہ لگایا ہو تبھی زیادہ پیسے دے رہا ہے تم دور ہی رہنا اس سے ورنہ سودا خراب کر دو گے... وہ گھور کر بولیں ...

اچھا ٹھیک ہے پھر کوئی اور لڑکی ہو گی کسی سے تو ملوا دیں بہت ٹینشن میں ہوں ...

پہلے جو تھیں ان کا سودا تو کر دیا تھا البتہ ایک لڑکی ہے جو اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ کام کر رہی وہ تمہاری بات مان سکتی کیونکہ اسے پیسوں سے مطلب ہے صحیح غلط سے نہیں...

اب میں اپنا کاروبار ہونے کے باوجود پیسے دوں گا... زبیر کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...

نہیں وہ میں خود اس کے ساتھ حساب کر لوں گی تم اپنا کام کر لو... وہ زبیر کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتیں ہوئیں بولیں..

دکھنے میں کیسی ہے.. زبیر کھڑے ہوتے ہوئے بولے..

جوان ہے خوبصورت بھی اچھا وقت گزرے گا تمہارا مزے کرو... وہ آنکھ مارتی ہوئی بولیں ..

زبیر قہقہہ لگاتا باہر نکل گیا...

آہل مٹھیاں بھینچے گاڑی سے باہر نکلا ,,

یہ آہل کا ریسٹ ہاؤس تھا آہل اندر آیا اور آس پاس چیزوں کو گھورنے لگا...

دانی تم نے اچھا نہیں کیا... وہ نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا..

آہل نے واس اٹھایا اور دیوار پر دے مارا اس کے بعد ایک ایک چیز اٹھاتا گیا اور دیوار پر مارتا گیا ایک شیشہ آہل کے ہاتھ پر لگ گیا لیکن اسے پرواہ نہیں تھی وہ بالوں میں ہاتھ پھیرتا صوفے پر ڈھے گیا..

موبائل نکال کر دانی کی تصویر دیکھنے لگا... تم نے مجھ پر اعتبار نہیں کیا پھر مجھے تھپڑ مارا دانی تم کیسے مجھ پر ہاتھ اٹھا سکتی ہوں تم نے آہل حیات پر ہاتھ اٹھایا اچھا نہیں کیا تم نے دانی...

دانی مرے مرے قدم اٹھاتی کمرے میں آئی ...

مجھے لگا تھا تم اتنے برے بھی نہیں جتنے ظاہر کرتے ہو لیکن آہل حیات تم میری سو سے بھی زیادہ برے ہو,,,تم ایک مفادپرست انسان ہو اتنے وقت سے مجھے پاگل بنا رہے تھے تم صرف اپنے مطلب کی خاطر کر رہے تھے سب کچھ...اشک تھے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے ...

آہل تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے نہ اب دیکھنا دانین بھی تمہیں دھوکہ دے گی تم نے میرے ساتھ جو کیا میں بھی وہی کروں گی میں بھی تمہیں وہیں چوٹ پہنچاؤں گی جہاں تم نے مجھے پہنچائی پھر تمہیں معلوم ہو گا جب کوئی بھروسہ توڑتا ہے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے تمہاری بےاعتنائی تمہیں سود سمیت لوٹاؤں گی دیکھنا تم... دانی چہرہ صاف کرتی ہوئی بولی ...

دانی اٹھ کر واش روم میں آ گئی ٹونٹی کھول کر منہ پر چھینٹے مارے اور تولیہ سے چہرے خشک کرتی باہر نکل آئی ...

آہل نے کہا تھا تم نے فون چیک نہیں کیا.. دانی کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ...

فون تو میرا روم میں پڑا تھا... دانی بولتی ہوئی دراز چیک کرنے لگی,, لیکن فون وہاں نہیں تھا ..

یہاں تو کچھ بھی نہیں پھر آہل نے کیوں کہا..جھوٹا ہے وہ ایک نمبر کا آہل حیات تم قابل اعتبار انسان نہیں ہو,, جھوٹے فریبی.. دانی بڑبڑاتی ہوئی واش روم میں چلی گئی ...

دانی بار بار کروٹ بدل رہی تھی,,رہ رہ کر آہل پر غصہ آ رہا تھا لیکن اس کی غیرموجودگی بھی پریشانی میں مبتلا کر رہی تھی ...

دانی کوفت سے اٹھ بیٹھی ...

جاہل حیات کہاں دفعہ ہو گئے ہو دو بج رہے ہیں اور تمہارا کوئی نام و نشان نہیں... دانی گھڑی پر نظر ڈالتی ہوئی بولی ..

عین بیس منٹ بعد آہل کمرے میں داخل ہوا بکھرا بکھرا سا شرٹ باہر نکلی ہوئی تھی کوٹ ہاتھ پر ڈال رکھا تھا ...

دانی نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا,,

تمہیں زبان سے سمجھایا تھا لیکن سمجھ نہیں آیا,, دانی اچھے سے جانتی ہے میں ایک بار پہلے بھی اسے گولی مار چکا ہوں اور تم جانتے ہو میرا نشانہ قطعاً نہیں چوکتا,,, آہل کے الفاظ ہتھوڑے کی مانند دانی کے دماغ پر برس رہے تھے,,, چہرے پر تلخی عود آئی لیکن پھر اپنا بدلہ یاد آنے پر دانی چہرے کے تاثرات نرم کرتی بیڈ سے اتر گئی ...

کہاں تھے تم.. دانی اس کے ہاتھ سے کوٹ لیتی ہوئی بولی البتہ چہرے پر معمولی سی خفگی تھی...

تم نے فون چیک کیا.. آہل اسے شانوں سے تھام کر بولا ...

آنکھوں میں سرخی تیر رہی تھی ...

کیا ہے میرے فون میں.. دانی کا چہرہ کسی بھی تاثر سے پاک تھا ...

دانی میں نے تمہیں ٹیکسٹ کیا تھا کہ تمہیں صرف اداکاری کرنے ہے ڈرنے کی کیونکہ مجھے وہ زمین چاہیے اس لیے نہیں کہ مجھے لالچ ہے...

اچھا پھر کیوں میرے ڈیڈ سے ان کی ریفائنری لی تم نے... دانی سینے پر بازو لپیٹتی ہوئی بولی ..

دانی وہ زمین تمہارے ڈیڈ کی نہیں بلکہ میرے ڈیڈ کی ہے اور میں نے اپنی چیز لی ہے کسی کا حق نہیں مارا... آہل دانی کے ہاتھ تھامتا ہوا بولا ..

دانی استہزائیہ انداز میں اسے دیکھنے لگی...

ٹھیک ہے میں نے تم پر اعتبار کیا لیکن تم وعدہ کرو کبھی میرا بھروسہ,, میرے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤ گے..دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ..

آہل دھیرے سے مسکرایا تو ڈمپل پھر سے نمایاں ہوا ..

تھینک یو,,میں کبھی تم سے کچھ نہیں چھپاؤں گا.. آہل نے کہ کر دانی کی جانب ایک قدم بڑھایا...

اگر تم نے مجھ سے کچھ چھپایا... دانی تنبیہ کرتی ہوئی اسے دیکھنے لگی ...

کبھی نہیں,, دانی آہل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے میں تمہیں کسی شرط پر کھونا نہیں چاہتا... آہل اپنی پیشانی دانی کی پیشانی کے ساتھ لگاتا ہوا بولا ...

دانی کی دھڑکنیں عجیب ہی لے پر دھڑک رہیں تھیں اتنی تیز کہ دانی کو لگا دل ابھی باہر نکل آئے گا ...

اب کسی خوش فہمی میں مبتلا مت ہو جانا... دانی اس کے سینے پر مکہ رسید کرتی ہوئی بولی ...

آہل قہقہہ لگاتا وارڈروب کی جانب چل دیا ...

تم نے کھانا کھایا ...آہل جانتا تھا لیکن پھر بھی پوچھ بیٹھا ..

نہیں.. دانی آس پاس دیکھتی ہوئی بولی ..

کیوں,, چلو اٹھو پہلے کھانا کھاؤ ...

مجھے بھوک نہیں ہے... دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی...

کوئی بحث نہیں پہلے کھانا کھاؤ پھر جو کرنا ہو کرو ...

لوگ موبائل سے بلاک کرتے ہیں میں نے تمہیں دنیا سے بلاک کر دینا ہے... دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے گھورتی ہوئی بولی ..

تم جہاں سے بھی بلاک کر دو میں تو پھر بھی تمہارے ہمراہ رہوں گا... آہل اس کے چہرے پر بوسہ دیتی لٹوں کو اپنے ہاتھ سے پیچھے کرتا ہوا بولا...

ڈھیٹ ہو پورے ...

بالکل میڈم... آہل مسکراتا ہوا تائیدی انداز میں بولا ..

حد ہوتی ہے لیکن تم نے تو ہر حد پار کر رکھی جاہل حیات... دانی کوفت سے کہتی لیٹ گئی ..

تم ایسے نہیں سو سکتی...

تو کیا رینٹ دوں پھر سونے دو گے... دانی جل کر بولی ..

نہیں تم سے رینٹ نہیں چاہیے لیکن ایک بات مان لو...

تمہاری بات مانوں پاگل نہیں ہوں میں ...

پھر میرے لیے تھوڑی سی پاگل ہو جاؤ...

مجھے اپنی حکومت کا حصہ مت سمجھو جس پر اپنی مرضی مسلط کرو گے...

دانی کھانا کھا لو پھر سو جانا گیٹ اپ.. آہل دانی کا منہ تھپتھپاتا ہوا کھڑا ہو گیا..

دانی ناچاہتے ہوئے بھی کھڑی ہو گئی ...

یہ ہے وہ لڑکی... زبیر گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے بولے ...

ہاں یہی ہے بہت تنگ کیا ہے اس نے.. ڈاکٹر قدسیہ ناگواری سے بولیں ..

دو چار دن ڈال دینا تھا کسی کے آگے سارے نخرے ختم ہو جاتے... زبیر اس جوان لڑکی کے گال کو چھوتے ہوئے بولے ...

لڑکی نے نخوت سے سر جھٹک دیا ..

یہ جو پاکباز بنتی ہو نہ چپ چاپ بات مان لو ورنہ پھر اچھے سے سمجھائیں گے تمہیں.. زبیر اس کا منہ دبوچتے ہوئے بولا ...

لڑکی خونخوار نظروں سے زبیر کو گھورنے لگی ..

صبح تک میرے پاس رہے گی تو دیکھنا اس کے بعد ہر بات مانے گی... زبیر اسے بالوں سے کھینچتا ہوا بولا ..

آہ... جنگلی انسان چھوڑو مجھے... وہ دائیں بائیں سر مارتی ہوئی بولی ...

زبیر ڈاکٹر قدسیہ پر ایک نظر ڈالتا اندر کمرے کی جانب چل دیا,, آہستہ آہستہ لڑکی کی چیخ و پکار میں کمی آنے لگی اور یکدم خاموشی چھا گئی,, دل دہلا دینے والی خاموشی ...

ڈاکٹر قدسیہ سر جھٹکتی باہر نکل گئی ...

آہل مجھے ڈیڈ سے ملنے جانا ہے... دانی آہل کو آئینے کے سامنے کھڑا دیکھ کر بولی ..

خیریت,, آہل آبرو اچکا کر بولا ..

ہاں بس دل کر رہا ہے ان سے ملنے کو... دانی اداسی سے بولی ...

اور اگر تم پھر سے واپس نہ آئی تو... آہل اس کے سامنے آتا ہوا بولا ..

تو پھر وہ جو سڑک پر گھوم رہی ہوتیں ہیں نہ مانگنے والی ان میں سے کسی کو لے جانا ساتھ دانی بنا کر ....

لیکن وہ دانی نہیں ہو گی ...

اچھا ٹھیک ہے,,

واپس آ جاؤ گی... آہل سانس خارج کرتا ہوا بولا...

تمہیں کیا لگتا ہے... دانی اپنی گرے آنکھیں اس کی سیاہ آنکھوں میں گاڑتی ہوئی بولی ...

شام کو میں خود آ جاؤں گا تمہیں لینے... آہل مسکراتا ہوا بولا ..

دانی پھر سے اس کے ڈمپل کو دیکھنے لگی ...

کیا ہوا ..

تمہارا ڈمپل بہت بیکار ہے... دانی منہ بسورتی وارڈروب کھول کر کھڑی ہو گئی ...

پھر نہ دیکھا کرو... آہل مسکراتا ہوا بال بنانے لگا ...

تمہارے ڈمپل کو بالکل بھی شرم نہیں آتی ہر وقت باہر ہی رہتا ہے اسے کہو کبھی گھر میں بھی رہ لیا کرے بےشرم... دانی کپڑے دیکھتی ہوئی بول رہی تھی اور آہل کا ڈمپل مزید گہرا ہوتا جا رہا تھا ...

تم تیار ہو جاؤ میں ایک کال کر کے آیا ...

رفیق بہت احتیاط سے کرنا ہے یہ کام مجھے کسی بھی صورت میں پیپرز چاہیے ...

جی سر آپ بےفکر رہیں کام ہو جائے گا میں صبح سویرے سے اسی کی تاک میں ہوں ...

ٹھیک ہے... کہ کر آہل نے فون بند کر دیا ...

جلدی آ جانا... آہل دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..

جلدی کیا بس گیٹ کو ہاتھ لگا کر آ جاؤں... دانی خفگی سے بولی ...

آہل اداسی سے مسکرا دیا ...

جاؤ... آہل کے کہتے ہی دانی باہر نکل گئی ..

دانی نے چہرہ موڑ کر دیکھا تو وہ جا چکا تھا,ہوں,,میرے اندر جانے کا بھی انتظار نہیں کیا.. دانی سر جھٹکتی چلنے لگی ...

ڈیڈ کہاں ہیں... دانی ملازم کو دیکھتی ہوئی بولی ...

وہ ڈرائی روم میں بیٹھے ہیں میڈم ...

ٹھیک ہے... دانی ڈرائی روم کی جانب چل دی ...

دروازہ ناک کیا اور اندر آ گئی ...

تم جاؤ میں بعد میں بات کرتا ہوں... زبیر دانی کو دیکھتے ہوئے بولے..

دانی مسکراتی ہوئی ان کے سینے سے لگ گئی....

شکر ہے اپنی لخت جگر کو بھی دیکھنے کا موقع ملا.., زبیر نم آنکھوں سے بولے ...

دانین تم ٹھیک ہو,, اس نے تمہیں ,,,

نہیں ڈیڈ اس نے کچھ نہیں کیا مجھے,, میں بالکل ٹھیک ہوں... دانی ان سے الگ ہوتی ہوئی بولی ..

وہ خود چھوڑ کر گیا ہے... زبیر تفتیشی انداز میں بولے ..

جی شام میں آئے گا لینے... دانی صوفے پر بیٹھتی ہوئی بولی ...

زبیر اثبات میں سر ہلاتے دانی کے سامنے بیٹھ گئے ...

ڈیڈ وہ ریفائنری والی زمین کس کی ہے ...

اب تو وہ اس آہل حیات کی ملکیت ہے ...

ڈیڈ وہ زمین آپ کی تھی یا نہیں... دانی کے چہرے پر سختی عود آئی...

بیٹا وہ زمین میری ہی تھی تم ایسے کیوں استفسار کر رہی ہو... زبیر حیرت سے بولے ..

ڈیڈ آہل کہتا ہے وہ زمین آپ کی نہیں بلکہ اس کے ڈیڈ کی تھی اس نے اپنی چیز آپ سے واپس لی ہے... دانی زور دے کر بولی ...

زبیر نفی میں سر ہلاتے افسوس سے دانی کو دیکھنے لگے ...

اس نے جھوٹ بولا ہے تم سے تاکہ تم میرے خلاف ہو جاؤ ہمارے بیچ میں دراڑ پیدا کر رہا ہے وہ,,اگر ایسا ہی تھا تو کیا اس نے تمہیں پہلے بتایا ...

نہیں,,, دانی چہرہ جھکا کر بولی ..

تو پھر اس کا یہی مطلب ہے کہ وہ جھوٹا ہے ورنہ تمہیں پہلے بتا دیتا ...

لیکن ڈیڈ وہ کہتا ہے اس نے مجھے ٹیکسٹ کیا تھا اس سب سے پہلے ...

تو تم نے وہ ٹیکسٹ پڑھا ...زبیر پہلو بدل کر بولے ...

نہیں ڈیڈ میرا فون ہی نہیں ملا کل سے... دانی مایوسی سے بولی ..

میری بات سمجھو وہ تمہیں بیوقوف بنا رہا ہے اسی لیے فون بھی غائب ہے تمہارا ...

مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے ڈیڈ,, لیکن کبھی کبھی وہ بہت سچا لگتا ہے اس کی باتیں ایک سحر طاری کر دیتی ہیں ...

دانین میں نہیں چاہتا تمہاری زندگی ایک ایسے انسان کے ہاتھوں برباد ہو جائے اس لیے اب غور سے میری بات سن لو ...

جی ڈیڈ... دانی سر اٹھا کر انہیں دیکھنے لگی...

تمہیں صرف دکھاوا کرنا ہے کہ تم آہل سے پیار کرتی ہو,, اس کے بعد جب وہ تم پر بھروسہ کرنے لگے تم زمین یا تو اپنے نام کر لینا یا پھر میرے نام,, جیسا اس نے کیا تم بھی ویسا ہی کرو گی...

دانی یک ٹک زبیر کو دیکھ رہی تھی...

آپ ٹھیک کہ رہے ہیں ڈیڈ آہل کو سبق سکھانا ہو گا اسے بھی معلوم ہونا چاہیے کیسا محسوس ہوتا ہے...

تم جا کر ثانیہ سے ملو مجھے کچھ کام ہے,, اور فون تمہارے جانے سے پہلے میں لے دوں گا...زبیر مسکراتے ہوئے بولے..

دانی سر ہلاتی باہر نکل گئی ...

آسم ڈرائیو کر رہا تھا نگائیں ہنوز سامنے سڑک پر تھیں.

فون کی رنگ ٹون سن کر آسم نے رفتار کم کردی اور فون کان سے لگ لیا ...

ہیلو ہاں بولو... وہ سامنے سڑک پر دیکھتا ہوا بولا ..

کیا,,, کیسے ہوا یہ,,میں ابھی آتا ہوں بس دس منٹ میں... رفیق نے کہ کر یوٹرن سے گاڑی واپس موڑ لی اور فل سپیڈ پر دوڑانے لگا ...

آپ کا زخم کیسا ہے حیات صاحب... ڈاکٹر قدسیہ جوس کا گلاس لبوں سے ہٹاتی ہوئی بولیں ...

یہ معمولی سے زخم مجھے روک نہیں سکتے... آہل تفاخر سے بولا ..

آہ,, بالکل آپ کی ہمت سے تو ہم واقف ہیں,, ویسے اس ملاقات کا پس منظر...وہ آبرو اچکا کر بولی ..

کام کرنا چاہتا ہوں آپ کے ساتھ... آہل ٹانگ پے ٹانگ چڑھاتا ہوا بولا ..

میرے ساتھ,, خوش آئی دہے یہ... وہ مسکراتی ہوئی بولی ...

بولیں کون سا کام منافع بخش ہو گا... آہل جانچتی نظروں سے دیکھتا ہوا بولا ...

کچی گوٹیاں تو ڈاکٹر قدسیہ نے بھی نہیں کھیلی تھیں ...

میرا خیال ہے لیدر انڈسٹری مناسب رہے گی ...

آہل اثبات میں سر ہلاتا انہیں دیکھنے لگا ...

چلیں ٹھیک ہے پھر میں رفیق کو بولو گا معلومات لے,, اگر مجھے بھی مناسب لگا تو اسی پروجیکٹ کو شروع کریں گے ...

ضرور کیوں نہیں مجھے خوشی ہو گی آپ کے ساتھ کام کرنے میں... ڈاکٹر قدسیہ پسندیدگی سے بولیں ...

آہل کا فون رنگ کرنے لگا تو ایکسکیوز کرتا سائیڈ پر آ گیا ...

دانی انعم کے کمرے کے باہر تھی جب اسے آواز سنائی دی ...

آہل تم میری کال کیوں اٹینڈ نہیں کر رہے ...

دانی کے قدم وہیں منجمد ہو گئے,, آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں ...

انعم میں بہت بزی تھا اور ابھی اس وقت بھی بزی ہوں ...

تمہارے پاس باقی سب کاموں کے لیے ٹائم ہے اور میرے ...

انعم میری بات سنو,, تمہارا کام میں کروا رہا ہوں تھوڑا صبر کرو یہ کام پلک جھپکتے نہیں ہو جاتے... آہل ضبط کرتا ہوا بولا ...

دانی بےیقینی سے انعم کو سن رہی تھی ...

اسے اپنی قوت سماعت پر شبہ ہوا ...

اچھا ٹھیک ہے میں انتظار کروں گی تمہاری کال کا... انعم نے مایوسی سے کال بند کر دی ...

دانی کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ...

آہل تمہارے کتنے روپ ہیں ایک ہی بار میں سب آشکار کیوں نہیں کر دیتے...دانی چلتی ہوئی بولنے لگی ...

کچھ ٹوٹا تھا دانی کے اندر ...

تمہیں بھی رولاؤں گی میں آہل دیکھنا,, تم جیسا انسان جو دوسروں کو رولاتا ہے اپنے چاچو کی موت پر بھی نہیں روئے تھے نہ تم,, میں رولاؤں گی تمہیں... دانی ہاتھ کی پشت سے گال رگڑتی اپنے کمرے کی جانب چل دی ..

آسم گاڑی سے نکلا اور بھاگ کر اندر چلا گیا ...

رفیق جو اس کی تاک میں تھا آسم کو ہاسپٹل کا دروازہ عبور کرتے دیکھ کر باہر نکلا اور اس کی گاڑی کی جانب آیا جلدی جلدی میں وہ گاڑی لاک کرنا ہی بھول گیا تھا,,,رفیق فاتحانہ مسکراہٹ لیے آگے آیا اور دروازہ کھول کر پیپرز اٹھا لیے ...

زبردست... وہ کہتا ہوا اپنی گاڑی کے پاس آیا اور زن سے گاڑی بھگا لے گیا ...

سر,, کام ہو گیا اب آگے کے لیے کیا حکم ہے... رفیق فون کان سے لگائے ڈرائیور کر رہا تھا ..

ویری گڈ رفیق اب ایسا کرو فی الحال ان پیپرز کو احتیاط سے اپنے پاس رکھو میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا ان کے ساتھ کیا کرنا ہے ..

جی سر ٹھیک ہے اور ڈاکٹر قدسیہ کے ساتھ میٹنگ کا کیا نتیجہ نکلا...

وہ بھی پکی کھلاڑی ہے لیکن میں اس کی آنکھوں میں اپنے لیے پسندیدگی دیکھ چکا ہوں اور مجھے یقین ہے بہت جلد معلوم ہو جائے آخر کس کام میں ملوث ہیں زبیر اور قدسیہ... آہل ہنکار بھر کر بولا ..

ٹھیک ہے سر میں پیپرز کو سنبھال کر رکھتا ہوں ...

ٹھیک سات بجے آہل کی گاڑی زبیر کے گھر کے پور میں کھڑی تھی,, آہل گاڑی کے اندر بیٹھا تھا گاڑی کے باہر گارڈز کھڑے تھے ...

دانی زبیر کے سینے سے لگی ہوئی تھی اور آہل طیش میں انہیں دیکھ رہا تھا,,مٹھی زور سے بند کر رکھی تھی ...

بس کرو تمہاری بدائی نہیں ہو رہی... آہل دروازہ کھول کر بولا ...

دانی ناگواری سے دیکھتی گاڑی میں آ بیٹھی..

آہل نے گاگلز لگا کر چہرہ موڑ رکھا تھا دانی نے ایک نظر اس پر ڈالی پھر چہرے کا رخ موڑ کر باہر دیکھنے لگی ...

آئندہ تم اگر اپنے باپ کے گلے لگی تو دیکھنا تمہارا کیا حشر کروں گا... آہل انگلی اٹھائے وارن کرتا ہوا بولا ..

دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ...

تمہارا دماغ خراب ہے کیا وہ میرے ڈیڈ ہیں... دانی کو اس کی ذہنی حالت پر شبہ ہوا ...

میں کچھ نہیں جانتا تمہارے ڈیڈ ہوں یا کوئی بھی... آہل کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھی ...

تم پاگل ہو پورے کے پورے بدتمیز انسان.. دانی اس کی انگلی پیچھے کرتی ہوئی بولی ..

میری بات سمجھ آئی یا نہیں... آہل دانی کی کلائی پکڑتا ہوا بولا ..

انگلیاں تھیں یا گرم سیسہ جو دانی کو اندر گڑتا ہوا محسوس ہوا ...

آہل میرا ہاتھ چھوڑو.. دانی دوسرے ہاتھ سے اس کا ہاتھ ہٹاتی ہوئی بولی ..

میں کیا پوچھ رہا ہوں... آہل دانی کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..

آہل تمہارا دماغ خراب ہے چھوڑو مجھے... دانی چلائی ...

میری بات کا جواب دو چھوڑ دوں گا... آہل کے چہرے پر بلا کی سختی تھی ...

دانی اس کے ہاتھ پر مکے برسا رہی تھی لیکن اس کے فولادی ہاتھ پر کوئی اثر نہ ہوا ...

اچھا نہیں ملتی کسی سے اب تو چھوڑ دو... دانی التجائیہ نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ..

آہل نے ہاتھ کھولا اور دانی کو آزاد کیا اسی لمحے ایک آنسو ٹوٹ کر بےمول ہوا ..

بہت برے ہو تم بد دماغ گندے انسان... دانی بولتی بیڈ پر ڈھیر ہو گئی ..

آہل سانس خارج کرتا سٹڈی کا لاک کھولتا اندر چلا گیا ...

دانی اپنی کلائی پر سرخ نشان دیکھنے لگی جو کہ آہل کی انگلیوں کے تھے ...

آہ,,, کتنی زور سے پکڑا تھا... دانی آنکھیں مسلتی ہوئی بولی ...

آہل ایک البم اٹھا کر بیٹھ گیا ...

دودھیا رنگ خوبصورت نقش والی لڑکی کی وہ تصویر تھی جس پر آہل ہاتھ پھیر رہا تھا ...

وقت کیسے پنکھ لگا کر اڑتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا جو لوگ ہمارے ساتھ ہوتے ہیں انہیں ماضی کا حصہ بنا دیتا وہ لوگ ملتے تو ہیں لیکن صرف یادوں میں اور کچھ یادیں اتنی تلخ ہوتیں ہیں کہ انہیں نہ ہی سوچا جائے تو بہتر ہے ,,, پانا اور کھونا دونوں زندگی کا حصہ ہے لیکن میں خوش نہیں مجھ سے میری خوشیاں چھین لیں گئیں میری لڑائی ہے اس سے جسے لوگ نصیب کہتے ہیں نہیں مانتا میں کچھ بھی,, آہل کی آنکھ نم ہو گئی ...

دانی کے پاؤں کی چاپ سنائی دی تو آہل نے البم بند کر دیا ...

میرا دل چاہتا ہے تمہارے اوپر ہاتھی چھوڑوں.. دانی گھورتی ہوئی بولی ..

کیوں... آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..

کیونکہ کسی چھوٹے جانور سے تمہارا کچھ نہیں ہو گا تمہاری طرح ہی کوئی بڑا سا ہونا چاہیے... دانی بولتی ہوئی اس کے سامنے آ گئی ...

ہر وقت میرے پیچھے پڑی رہتی ہو پڑھائی پر توجہ دو... آہل البم ٹیبل پر رکھتا ہوا بولا ..

یہ دیکھو ذرا کیسے تشدد کیا تم نے مجھ پر میڈیا میں جا کر دکھاؤ میں... دانی دھمکاتی ہوئی کرسی کی بازو پر بیٹھ گئی ..

آہل نے آہستہ سے دانی کی بازو پکڑی اور دیکھنے لگا ...

اچھی بات ہے تم پر صرف آہل کا حق ہے سو نشان بھی آہل کے ہی ہونے چاہیے... وہ پرسکون انداز میں بولا ..

تم سے تو بات کرنا ہی فضول ہے... دانی منہ بنا کر بولی ..

پانی پیو گی... آہل دھیرے سے مسکرا کر بولا ..

تمہارا خون پیو گی... دانی جل کر بولی ..

اتنا غصہ مت کیا کرو ...

ہاں سارا غصہ تم نے خرید رکھا ہے نہ جو ہم نہیں کر سکتے...آہل کھڑا ہو گیا دانی کو شانوں سے تھام کر اپنے سامنے کیا ...

اووکے آئم سوری,, لیکن تم میری بات خاموشی سے مان لیا کرو ...

گونگی ہو جاؤں پھر خاموشی سے مان لیا کروں گی بلکہ ایسا کرو ایک گولی میرے منہ کے اندر مار دو خود ہی ...

شش,, آہل نے خفگی دانی کے لبوں پر شہادت کی انگلی رکھ دی ...

تم بہت بدتمیز ہو... دانی نم آنکھوں سے بولی ..

مجھے پتہ ہے... آہل مسکراتا ہوا بولا ..

تم جاہل حیات... دانی اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی ...

آہل نظریں جھکائے اس کے ہاتھوں کو دیکھتا پھر دانی کو دیکھنے لگا ...

صرف تم ہو جو میرے گریبان پر ہاتھ ڈال لیتی ہوں ورنہ کسی کی اتنی مجال نہیں ...

ہاں تو ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.