Chapter 14: باب 14

تو کچھ نہیں میری جنگلی بلی,,دوبئی نہیں جانا کیا تمہیں... آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..

اوووہ,, میں تو بھول گئی.. دانی سر پر ہاتھ مارتی ہوئی بولی ..

کب جائیں گے ہم جلدی بتاؤ...دانی اس کی شرٹ کھینچتی ہوئی بولی ...

ایک دو دن تک اب مجھے تنگ مت کرو جا کر سو جاؤ شاباش... آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ...

تنگ تو ایسے کہتے ہو جیسے تمہاری آنکھوں پر ہاتھ رکھ کے بیٹھ جاتی ہوں میں... دانی منہ بسورتی چلنے لگی ...

آہل مسکراتا ہوا ٹیبل پر جھکا اور البم اٹھا کر مطلوبہ جگہ پر آ گیا محتاط انداز میں البم کو واپس اپنی جگہ پر بکس کے عقب میں رکھ دیا ...

آخر کیا رکھا ہے اس نے سٹڈی میں جو مجھے بھی اندر نہیں جانے دیتا... دانی انگلی میں لاکٹ گھماتی ہوئی بولی ...

کسی دن چیک کرنی پڑے گی اس کی سٹڈی شاید کچھ معلوم ہو جائے... دانی سوچتی ہوئی لیٹ گئی ...

آسم تمہارا دماغ تو ٹھکانے پر ہے نہ کیسے وہ پیپرز غائب ہو گے... زبیر ششدر سے اسے دیکھنے لگی ...

سر میرے بیٹے کا ایکسیڈینٹ ہو گیا تھا میں اسی کو دیکھنے ہاسپٹل گیا تھا اور جب باہر نکلا تو گاڑی میں پیپرز نہیں تھے ...

حد ہوتی ہے تم پہلے پیپرز کو احتیاط سے رکھتے... وہ دھاڑے ..

سر میرا بیٹا تھا وہ کوئی رشتہ دار نہیں... آسم نے دلیل دی ..

ہوں,,, تمہارے بیٹے کے چکر میں میرا کام بگڑ گیا,, ناجانے کس کے ہاتھ لگے ہوں گے ایک اور مصیبت سر پڑ گئی... وہ ہنکار بھرتے بیٹھ گئے ...

سوری سر... آسم سر جھکا کر بولا ..

کیسی طبیعت ہے تمہارے بیٹے کی... زبیر پیشانی پر بل ڈالتے ہوئے بولے ...

اب بہتر ہے صبح سے ...

ہممم,,, زمین کا مسئلہ تو میں نے حل کر لیا ہے دانین کو بولا ہے وہ زمین لے گی آہل سے,, اس جانب سے میں مطمئن ہوں,,, بس وہ ویڈیو والا آدمی مل جائے سمجھ سے باہر ہے وہ ویڈیو کیسے بن سکتی ہے اور ہم اتنے وقت سے لاعلم تھے ...

بالکل سر حیرت کی بات سے وہ شخص بھی اتنے سالوں سے خاموش تھا پھر آج کیوں بول پڑا... آسم الجھ کر بولا ...

پتہ نہیں کس کو موت پڑی ہے اب.. زبیر کوفت سے کہتے باہر نکل گئے ...

انعم تم کیوں آ گئی ہو یہاں... رحیم پریشانی سے گویا ہوا ...

رحیم میں تمہیں کچھ بتانے آئی ہوں... انعم نے کہتے ہوئے اس کی جانب ایک قدم بڑھایا ...

انعم پلیز میری بات کو سمجھو تم چلی جاؤ یہاں سے...رحیم آس پاس دیکھتا ہو بولا ...

رحیم تم ایسے کیوں بول رہے ہو,,کیا تمہاری محبت اتنی کم تھی کہ چند دن کی دوری پر ختم ہو گئی... انعم آنکھوں میں نمی لیے بولی ..

انعم میرا وہ مطلب نہیں ہے میں آج بھی تم سے اتنی ہی محبت کرتا ہوں جتنی پہلے کرتا تھا لیکن اب بات میری بہنوں کی ہے میں انہیں اپنی محبت کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتا وہ معصوم ہیں انہیں سزا نہیں دلوانا چاہتا... رحیم بےبسی سے بولا ..

ہماری طلاق نہیں ہوئی... انعم کا چہرہ بےتاثر تھا ..

رحیم پوری آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگا...

تم نے مجھے بول کر طلاق نہیں دی اور پیپرز بھی ابھی تک کورٹ میں نہیں گئے سو ہم آج بھی ایک دوسرے کے نکاح میں ہیں... دو موتی ٹوٹ کر انعم کے رخسار پر آ گرے ...

تم سچ کہ رہی ہو...رحیم بےیقینی کی کیفیت میں بولا ...

بالکل سچ... انعم مسکرا دی ...

لیکن انعم میں ان فاصلوں کو کبھی طے نہیں کر سکتا ہمارے بیچ سب سے بڑی دیوار سٹیٹس کی ہے میں تمہاری کلاس کا نہیں تم بڑے لوگ ہو ہم جیسے تمہارے بیچ نہیں آ سکتے... وہ مایوسی سے بولا ..

رحیم میرے لیے یہ سٹیٹس یہ کلاس کچھ اہمیت نہیں رکھتا میرے لیے صرف ہمارے رشتے کی اہمیت ہے تم مجھے دو وقت کا کھانا بھی کھلا دو گے نہ میں اسی میں خوش رہ لوں گی کیونکہ مجھے تمہارے جیسا انسان چاہیے نہ کہ دولت پرست انسان جن کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے... انعم نے روتے ہوئے رحیم کے شانے پر سر رکھ دیا...

رحیم کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں ...

تم دعا کیا کرو انعم کہ ہم ایک ہو جائیں یہ فراق یہ فاصلے سب تمام ہو جائیں ...

ان شاء اللہ ہم ایک دن ساتھ ہوں گے اور بہت خوش ہوں گے... انعم مسکرا کر بولی ...

اب تم جاؤ اس سے پہلے کہ ہمیں کوئی دیکھ لے... رحیم فکرمندی سے بولا ..

اب تم میری کال اٹینڈ کرو گے نہ... انعم گاڑی کی جانب بڑھتی ہوئی بولی ..

ہاں بلکہ اب میں خود تمہیں کال کروں گا... رحیم دو قدم پیچھے ہٹتا ہوا بولا ..

انعم مسکراتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ گئی ...

دانی کی آنکھ کھلی تو چہرہ موڑ کر آہل کو دیکھنے لگی جو بےخبر سو رہا تھا ...

سوتے ہوئے کتنا معصوم لگ رہا ہے ویسے کسی شیطان سے کم نہیں بدتمیز... دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ...

دانی کے دماغ میں جھماکا ہوا تو فوراً محتاط انداز میں بیڈ سے نیچے اتر گئی ...

سلیپر پہنے بغیر کمرے سے باہر نکلی اور آس پاس دیکھتی چلنے لگی ...

دانی نے چابیوں کا گچھا اٹھا اور ان بند دروازوں کی جانب چلنے لگی جنہیں وہ کئی دفعہ دیکھ چکی تھی ...

راہداری میں چلتے ہوئے دانی چہرہ موڑ کر اپنے عقب میں دیکھتی جاتی پھر دائیں جانب مڑ کر جلدی سے پہلے کمرے کا لاک کھولنے لگی...

اس جاہل حیات کا کوئی بھروسہ نہیں کبھی بھی میرے سر پر پہنچ سکتا ہے... دانی چابیاں بدلتی ہوئی بڑبڑائی ...

اف اللہ کون سی چابی ہے یہاں کی... دانی کوفت سے بولی ...

کلک کی آواز آئی اور دروازہ کھل گیا دانی نے دروازے پر ہاتھ رکھا اور وہ کھلتا چلا گیا ...

تاریکی میں کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا تھا ...

دانی نے سوئچ بورڈ تلاشنا چاہا لیکن دکھائی نہ دیا پھر آہل کا خیال آیا تو دروازہ لاک کر کے واپس آ گئی ...

کمرے میں واپس آئی تو آہل اسی انداز میں سو رہا تھا جیسے وہ دیکھ کر گئی تھی ...

دانی سانس خارج کرتی واش روم میں گھس گئی ...

جنگلی بلی آج میرا جلسہ ہے اس لیے رفیق تمہیں لینے آئے گا یونی سے... آہل ناشتہ کر رہا تھا ...

اچھا پھر سے گولی کھانے کا ارادہ ہے کیا ...

دانی چہرہ اٹھا کر بولی ...

آہل ہلکا سا مسکرا دیا ...

یہ جو کھا رہے ہو نہ اسے کھانا بولتے ہیں یہی کھایا کرو گولیاں نہیں جو تم دوسروں کو بھی کھلاتے ہو ...

اچھا میڈم اب مجھے دیر ہو رہی ہے چلیں... آہل ہاتھ صاف کرتا کھڑا ہو گیا ...

مجھے لگتا ہے تمہیں دنیا سے جانے کے لیے بھی دیر ہو رہی ہے وہاں کا خیال کیوں نہیں کرتے... دانی اس کے ساتھ چلتی ہوئی بولی ...

آہل مسکراتا ہوا آگے نکل گیا ...

جواب دے دو گے تو گناہ ہو جائے گا یہ زبان تو اللہ نے ڈیکوریشن پیس کے طور پر بھیجی ہے نہ... دانی جل کر بولی ...

آہل نفی میں سر ہلاتا بلیو ٹوتھ کان سے لگاتا گاڑی میں بیٹھ گیا ...

سر مجھے لگتا ہے یہ کام آہل کا ہے... آسم کافی سو بچار کے بعد بولا ...

آہل کو اس سب سے کیا فائدہ اس کے پاس دانی ہے پھر اور کیا چاہیے اسے ...

پتہ نہیں سر لیکن رہ رہ کر میرے دماغ میں آہل حیات کا نام ہی آ رہا ہے,, آج اس کا جلسہ بھی ہے ..

بہت کمینہ ہے مر جائے گا لیکن سیاست نہیں چھوڑے گا... زبیر پیشانی پر بل ڈالتے ہوئے بولے ..

ڈاکٹر قدسیہ سے پیمنٹ لے آنا تم,, میری بات ہوئی ہے صبح ان سے ...

جی سر میں لے آؤں گا,, سر کیا میں ہاسپٹل جاؤں ..

ہاں جاؤ,, اب پیپرز تو نکل گئے ہاتھ سے ...

آسم افسوس سے دیکھتا ہوا چلنے لگا ...

یہ بڑے لوگ صرف اپنے مفاد کو دیکھتے ہیں کوئی مر رہا ہے یا جی رہا ہے انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا...

آسم سوچتا ہوا باہر نکل گیا ...

دانی آ جاؤ اب لیٹ ہو رہا ہے... آہل گھڑی دیکھتا ہوا بولا ..

کیوں تم نے گھوڑی چڑھنا ہے... دانی اس کے سامنے آتی ہوئی بولی ..

نہیں میرا وقت بہت قیمتی ہے ...

ہاں تو غلطی تمہاری ہے تمہیں چاہیے تھا مجھے کم از کم دو دن پہلے بتاتے جبکہ تم نے مجھے ایک گھنٹہ پہلے بتایا ہے..

دانی منہ بناتی بیگ کندھے پر ڈالنے لگی ...

آہل جیب میں ہاتھ ڈالے کمرے سے باہر نکل گیا ..

آہل یہ تمہارا پرائیوٹ جیٹ ہے نہ... دانی اس کے پہلو میں چلتی ہوئی بولی ...

بالکل ...

پھر تمہیں کس بات کی جلدی تھی ...

دانی گھور کر بولی,,, سرمئی آنکھوں پر گاگلز لگا رکھیں تھیں ...

آہل نے مسکرانے پر اکتفا کیا ...

میرے جاہل حیات مجھے لگتا ہے تم نے یہ جیٹ چوری کیا ہے اسی لیے تمہیں جلدی تھی تاکہ وہ بندہ تمہیں آ کر پکڑ نہ لے... دانی کہانی گھڑتی ہوئی بولی ...

میری جنگلی بلی کچھ بھی سمجھ لے کوئی مسئلہ نہیں ...

ہاں تمہیں پاگل بھی سمجھ لے ہیں نہ ...

آہل مسکراتا ہوا تیز تیز قدم اٹھانے لگا ...

ہوا سے دانی کے بال اڑ کر اس کے چہرے پر بوسہ دے رہے تھے دانی نے گرے کلر کی شرٹ کے ساتھ بلیک جینز پہن رکھی تھی ہونٹوں پر اورنج لپ اسٹک لگائے وہ سامنے والے کو چاروں شانے چت کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی ...

آہل نے دانی کے سامنے ہاتھ پھیلایا,, دانی نے نرم سی مسکراہٹ لیے آہل کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا ...

مجھے یہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاؤ...آسم دھاڑا ...

سر ہمیں اجازت نہیں ہے اس طرح کسی کو بھی فوٹیج دینے کی ...

جب یہ گولیاں تمہارے اندر چلی جائیں گیں نہ فوٹیج میں تب بھی دیکھ لوں گا سو بہتر ہے اپنے جیتے جی دے دو...

آسم اس کی پیشانی پر گن رکھتا ہوا بولا ..

مقابل کا سانس خشک ہو گیا ...

سر دیکھیں اگر ممکن ہوتا تو میں پہلے ہی ...

آسم نے ٹریگر پر ہاتھ رکھا ...

کیا کہ رہے تھے تم ...

آپ اس طرح نہیں کر سکتے... کہ کر اس نے آسم کے پیٹ میں ٹانگ ماری ...

آسم کے ہاتھ سے گن نیچے گر گئی ...

آسم نے رخ موڑا اور اس کے منہ پر ایک مکہ جھڑ گیا,, مقابل دور جا گرا ..

اس کے بعد آسم نے اس کے پیٹ پر یکے بعد دیگرے کئی مکے رسید کیے ...

بولو ابھی بھی دکھاؤں گے یا کچھ اور پیٹ پوجا کرنا چاہتے ہو.. آسم اسے دیوار پر مارتا ہوا بولا ..

وہ کھانستا ہوا آسم کو دیکھنے لگا ...

کنڑول روم میں اس وقت صرف یہ دو نفوس موجود تھے ...

وہ خاموشی سے چیئر پر بیٹھا اور چند روز پہلے کی ویڈیو پلے کر دی ...

آسم گاڑی سے نکلا اور ایک لمحے کی تاخیر کے بعد رفیق دکھائی دیا ..

مجھے معلوم تھا یہ کام رفیق کے علاوہ کسی کا نہیں ہو سکتا ...

وہ دیوار پر مکہ مارتا ہوا بولا ..

کیا آپ کو اپنے ساتھ لے جانی ہے یہ ویڈیو ...

نہیں بس بہت ہے فضول میں اپنے منہ کا نقشہ خراب کروایا... آسم ہنکار بھرتا نکل گیا ...

دانی میرا ہاتھ پکڑ لو... آہل دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..

کیوں میں چھوٹی بچی ہوں جو گم ہو جاؤں گی.. دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...

جب سٹیڈیم کھچا کھچ لوگوں سے بھرا ہو گا پھر کچھ پتہ نہیں چلتا ,,

تم نے وی آئی پی سیٹ نہیں کروائی... دانی کی آنکھیں پھیل گئیں ...

آہل نے اس کا ہاتھ تھاما اور تیز تیز چلنے لگا ...

کون سے کتے کو پتھر مارا ہے جو ایسے بھاگ رہے ہو... دانی بمشکل اس کے ساتھ قدم ملاتی ہوئی بولی ...

آہل کون سی ٹیم جیتے گی...دانی دوسری بال کے بعد بولی ..

میری جنگلی بلی ابھی تو میچ شروع ہوا ہے کیسے بتا سکتا ہوں کون سی ٹیم جیتے گی...آہل اس کی جانب دیکھتا ہوا بولا ..

تم بالکل بیکار کے چیف منسٹر ہو,, اتنا بھی نہیں معلوم کون سی ٹیم ون کرے گی.. دانی چہرہ موڑ کر بیٹھ گئی ...

آہل مسکراتا ہوا اسکرین کو دیکھنے لگا ...

آہل,, دانی اس کی جانب چہرہ موڑتی آہستہ سے بولی ...

ہاں بولو... آہل کی نظریں دانی پر نہیں تھی البتہ لبوں پر مسکراہٹ عود آئی ...

مجھے میکسویل سے ملنا ہے پلیز پلیز.. دانی اس کی شرٹ پکڑتی ہوئی بولی ...

ناٹ ایٹ آل... آہل سختی سے بولا ..

آہل پلیز میرا فیورٹ ہے وہ صرف ایک بار.... دانی نے کہتے ہوئے اس کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں میں پکڑ لیا ...

دانی تم مجھ سے جو جائز چیز مانگو گی میں دوں گا لیکن اس کی طرح کی باتیں مجھ سے توقع مت رکھنا کہ میں پوری کروں گا... آہل اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا جن پر گاگلز لگا رکھے تھے ..

دانی نے اپنے ہاتھ آہل کے ہاتھ سے نکالنے چاہے....

بہت برے ہو تم ...

اچھا بہت شکریہ میڈم... آہل مسکراتا ہوا بولا ..

کیڑے پڑیں تمہیں بلکہ شہد کی مکھیاں پڑیں جب کاٹیں گی نہ پھر پتہ چلے گا... دانی کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ...

آہل نے ایک ہاتھ سے اپنی گاگلز اتاریں پھر دانی کے چہرے سے گاگلز اتاریں ...

بہت بری بات ہے دانی... آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا ..

تم جاہل حیات ہو میں بالکل ٹھیک کہتی ہوں ہمیشہ اپنی مرضی چلاتے ہو... بولتے بولتے دانی کی آنکھیں چھلک پڑیں ....

پاگل لڑکی... آہل اپنے ہاتھ کی پوروں سے دانی کے رخسار پر گرے آنسو صاف کرتا ہوا بولا ..

چپ کرو اب ورنہ تمہیں یہیں چھوڑ جاؤں گا ...

چھوڑ جاؤ پھر میں میکسویل سے بھی مل لوں گی... دانی روتی ہوئی بولی ...

دانی ایک دن تمہیں احساس ہو گا کہ آہل حیات کیا ہے ..

آہل نے مسکراتے ہوئے دانی کی پیشانی پر اپنی پیشانی ٹکا دی...

دانی کی دھڑکن معمول سے تیز ہو گئی ...

آہل تم مجھے الجھا دیتے ہو... دانی کی آنکھیں بند تھیں...

میں تو چاہتا ہوں تم سلجھاؤ اسے ....

آہل تم ...

بولو دانی خاموش کیوں ہو گئی ...

کچھ نہیں... دانی پیچھے ہٹتی ہوئی بولی ...

تم ٹھیک ہو ...

ہاں تمہاری تو پوری کوشش ہوتی ہے کچھ ہو ہی جائے مجھے.. دانی منہ بناتی شرٹ ٹھیک کرنے لگی ...

آہل مسکراتا ہوا میچ دیکھنے لگا ...

ڈیڈ کہتے ہیں کہ میرا فون آہل نے غائب کروایا ہو گا بالکل آہل کے گھر سے کہاں جا سکتا ہے فون... دانی اسے دیکھتی ہوئی سوچنے لگی ...

آہل تم مجھے پاگل کر دو گے سچ میں... دانی بےبسی سے دیکھتی ہوئی بولی ...

دل کہتا ہے تم سچے ہو لیکن دماغ ماننے پر رضامند نہیں وہ دلیل مانگتا ہے اور میرے پاس کوئی ٹھوس تاویل نہیں... دانی چہرہ جھکا کر اپنے ہاتھوں کو دیکھنے لگی ...

اتنا مت سوچا کرو دانی... آہل کی نظریں ابھی بھی دانی پر نہیں تھیں,, دانی نے چہرہ اٹھا کر اسے دیکھا ..

تم الجھی ہوئی بالکل اچھی نہیں لگتی...

پھر تم سلجھا دو نہ... دانی اس کی جانب رخ موڑتی ہوئی بولی ...

میں جانتا ہوں تمہیں بہت شوق ہے مسٹریسز کا سو ناؤ سولو اٹ ...

دانی مایوسی سے اسے دیکھنے لگی ...

تم نے روزہ رکھا ہے...

نہیں.. آہل الجھ کر دانی کو دیکھنے لگا ...

پھر تم غریب مسکین بن گئے ہو کیا یہاں ...

نہیں تو ...

تو پھر کچھ کھانے کو بھی لاؤ نہ مجھے رولانے پر لگے ہوئے ہو ..

اچھا میری جنگلی بلی کیا کھاؤ گی بتاؤ ...

دل تو چاہتا ہے تمہاری بوٹی بوٹی کر کے کھا جاؤں... دانی گھورتی ہوئی بولی ...

میں خود لے آتا ہوں... آہل مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا...

ناظرین یہ جو نکاح نامہ اور طلاق کے کاغذات آپ ٹی وی اسکرین پر دیکھ رہے ہیں یہ کسی اور کے نہیں بلکہ معروف سیاستدان زبیر رنداوھا کی بڑی بیٹی انعم رنداوھا کے ہیں,,, جی ہاں انعم جن کی منگنی میجر احد سے ہوئی تھی جو کہ جانے مانے آرمی آفیسر کے بیٹے ہیں ان کی منگنی کو زیادہ وقت نہیں ہوا جب کہ انعم کی شادی کو تین سال ہو چکے ہے ...

جی بالکل ناظرین ذرا دیکھیں اس پر تین سال قبل کی ڈیٹ ہے یعنی انعم کے خفیہ نکاح کو تین سال ہونے کو ہیں اور سب اس بات سے لا علم تھے کون ہے یہ رحیم نامی لڑکا جس سے انعم نے نکاح کیا اور سب سے پوشیدہ رکھا آخر کیا وجہ رہی ہو گی جو انعم نے اس طرح سے نکاح کیا سب سے چھپا کر مزید سننے میں آیا ہے کہ انعم کے منگیتر بھی اس بات سے لاعلم ہیں کیا یہ کوئی سیاسی معاہدہ ہے یا پھر کسی خطا پر پردہ پوشی کی سعی یا پھر اس کا پس منظر کچھ اور ہی ہے ,,,

انعم رنداوھا نے سب کی نظروں سے اوجھل ہو کر نکاح کر رکھا تھا اس سے کچھ وقت قبل دانین حیات کے نکاح کا معلوم ہوا تھا جس کا ابھی تک کوئی تحریری یا مصوری ثبوت نہیں ملا مزید آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے چلیں کہ وزیر اعلیٰ آہل حیات اپنی منکوحہ کے ساتھ دوبئی گئے ہیں جی ہاں آپ نے بالکل درست سنا صحت یاب ہونے کے بعد وہ اپنی منکوحہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئے ہیں ان کی واپسی کب متوقع اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا اور انعم کے نکاح کی تفصیلات آپ سنیں گے دس بجے کی بولیٹن میں ابھی حاضر ہوں گے ایک بریک کے بعد ...

زبیر سر تھام کر بیٹھے تھے,, دس دفعہ احد اور اس کے ڈیڈ کی کال آ چکی تھی جنہیں انہوں نے اٹینڈ نہیں کیا کیونکہ ان کے پاس جواب نہیں تھا ...

دیکھ لو اپنی لاڈلی کے کارنامے کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا ...

میں کیا کہ سکتی ہوں آپ ہی دیکھ رہے تھے یہ سارے کام مجھے تو آج بھی مسز مصطفیٰ کے ہاں ڈنر پر جانا تھا لیکن اس خبر کے باعث نہیں گئی کہ وہاں سب کو کیا کیا جواب دوں گی اور ذرا اب احد کے گھر والوں سے بھی بات کر لیں میرے فون پر بھی کالز آ رہیں ہیں... وہ کوفت سے بولیں ...

اگر پارٹیز کو چھوڑ کر کچھ دھیان گھر پر دیا ہوتا تو آج یہ سب دیکھنے کو نہ ملتا ...

تم اچھے سے جانتے ہو مجھ سے یہ ٹیپیکل ماؤں والے کام نہیں ہوتے.. وہ ادا سے بال پیچھے کرتی ہوئی بولی ...

بھولو مت تم بھی ایک غریب گھر سے آئی تھی یہ تو میں نے ہاتھ پاؤں مارے تو آج ملکہ بن کر بیٹھی ہو ورنہ جھاڑو پوچہ کر رہی ہوتی آج بھی...

تم ماضی کو نہ ہی کریدا کرو تو بہتر ہے,, خود بھی غریب ہی تھے دو وقت کی روٹی بمشکل کھلاتے تھے آئے بڑے مجھے طعنے دینے والے... ثانیہ ہنکار بھرتی کمرے سے باہر نکل گئی ..

اس گھر میں سب کچھ میں ہی دیکھوں پاگل کر دیا ہے ایک کام ختم نہیں ہوتا اور دوسرا شروع... وہ کوفت سے کہتے صوفے پر ڈھیر ہو گئے ...

رحیم تم نے نیوز دیکھی...انعم پرجوش انداز میں بولی...

ہاں انعم لیکن مجھے فکر ہو رہی ہے اگر تمہارے ڈیڈ نے میری بہنوں کو ...

تم فکر مت کرو ڈیڈ کو کبھی معلوم نہیں ہو گا کہ یہ سب میں نے کروایا ہے..

مجھے بہت انتظار ہے,, نا جانے کب ہم ایک ہوں گے...

میں جانتی ہوں تم نے شرعی حق رکھنے کے باوجود کبھی میرے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا...

اور مجھے تمہارے جیسا انسان ہی چاہیے جو لڑکیوں کی عزت کرنا جانتا ہے آج کے زمانے میں عزت کے ساتھ کھیلنے والے تو بہت ملیں گے لیکن عزت کی پاسداری کرنے والے بہت کم,, جہاں عزت نہ ہو وہاں حیات ممکن نہیں محبت سے زیادہ عزت اہمیت رکھتی ہے ...

رحیم دھیرے سے مسکرا دیا ...

میری تو بس یہی دعا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے...

تم دیکھنا رحیم ایک دن سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم ساتھ ہوں گے... انعم کھڑکی سے باہر دیکھتی ہوئی بولی ..

آہل تمہیں معلوم ہے مجھے باہر کے ممالک کی سب سے اچھی چیز یہ آزادی لگتی ہے,, کوئی گارڈز نہیں اکیلے گھومنا پھرنا... دانی دونوں بازو کھولے چلتی ہوئی بول رہی تھی آہل محبت پاش نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا ...

جانتا ہوں جنگلی بلی اسی لیے تو تمہیں لے کر آیا ہوں ...

دانی رک کر اسے دیکھنے لگی ...

تم سب جانتے ہو میرے بارے میں لیکن میں کیوں نہیں جانتی تمہارے بارے میں,,, کچھ بھی نہیں جانتی... دانی چلتی ہوئی اسکے سامنے آ رکی...

تمہارے ساتھ رہتا ہوں جان لو مجھے... آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ...

بہت مشکل ہے... دانی اداسی سے بولی ...

تم کر لو گی آئی نو... آہل کا لہجہ پر اعتماد تھا ..

آہل سمائل کرو ...

کیوں... آہل تعجب سے بولا ...

یار کرو تو ...

لیکن کیوں ...

تمہارے گندے سے ڈمپل کو باہر پھینکنا ہے میں نے....

آہل سر جھکا کر مسکرانے لگا ...

تمہاری منہ دکھائی نہیں ہو رہی جو ایسے شرما رہے ہو... دانی منہ بسور کر بولی ..

دانی نے ہاتھ بڑھا کر اس کا ڈمپل چھونا چاہا لیکن آہل نے اس کا ہاتھ تھام لیا ..

دانی سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی ...

تمہیں تو میرا ڈمپل اچھا نہیں لگتا,, آہل آبرو اچکا کر بولا ..

ہاں زہر لگتا ہے مجھے تمہارا ڈمپل.. دانی ناک چڑھاتی پیچھے ہو گئی ...

آہل تمہاری فیملی کہاں ہے,, کبھی کسی کے بارے میں تم نے بات نہیں کی... دانی چلتی ہوئی بولی...

آہل کا چہرہ کسی بھی تاثر سے پاک تھا ,,

کیا میں نے کچھ غلط بول دیا, آہل کو خاموش پا کر دانی پھر سے گویا ہوئی ...

ہاں,, تمہیں اس بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے تھا... آہل سامنے دیکھتا ہوا بولا ..

لیکن اگر میں کچھ پوچھوں گی نہیں تو مجھے کیسے تمہارے بارے میں معلوم ہو گا ,,

ایک منٹ دانی,, فون دیکھ کر آہل سائیڈ پر آ گیا ..

ہاں بولو کیا ہوا...

سر رفیق پر فائرنگ ہوئی ہے ,,

واٹ,, کب ہوئی اور رفیق ٹھیک ہے... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ...

جی سر اللہ کا شکر ہے زیادہ نقصان نہیں ہوا...

تم رفیق کو بولو میں آ رہا ہوں فکر نہ کرے ...

آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ...

دانی ہمیں واپس جانا ہو گا ..

لیکن کیوں...

رفیق پر فائرنگ ہوئی ہے میں اس حال میں یہاں تمہارے ساتھ تفریح نہیں کر سکتا....

اوووہ تمہاری ہاف گرل فرینڈ ٹھیک ہے پھر... دانی کہ کر اس کی ہمقدم ہو گئی ...

تم گھر پر ہی رہنا مجھے ٹائم لگ جائے گا... دانی کو اترتے دیکھ کر آہل بولا ..

ٹھیک ہے میں انتظار کروں گی.. دانی کھڑی ہو کر اسے دیکھنے لگی اور ڈرائیور زن سے گاڑی بھگا لے گیا...

دانی کو افسوس ہو رہا تھا رفیق کے لیے ...

وہ بیچارا دن رات آہل کے لیے کام کرتا ہے,, چلو اچھا ہوا کہ آہل چلا گیا کم از کم کسی کا احساس تو کرتا ہے... دانی بولتی ہوئی چلنے لگی...

اووہ ہاں وہ کمرہ,, آہل لیٹ آئے گا میں اب اس کمرے کو چیک کر سکتی ہوں ..

دانی تیز تیز قدم اٹھاتی زینے چڑھنے لگی...

چابیاں لے کر وہ پھر سے اسی کمرے کے سامنے کھڑی تھی,, دل میں خوف کنڈلی مار کر بیٹھا تھا لیکن پھر بھی ہمت بندھاتی لاک کھولنے لگی ...

دانی نے ہاتھ رکھا اور دروازہ کھلتا چلا گیا,,

موبائل کی ٹار آن کر کے دانی سوئچ بورڈ تلاشنے لگی جونہی سوئچ بورڈ پر ہاتھ مارا پورا کمرہ تاریکی سے روشنی میں نہا گیا ...

کمرہ بالکل صاف تھا مانو روز اس جگہ کی صفائی کی جاتی ہو,, دانی تعجب سے اردگرد کا جائزہ لینے لگی ...

سامنے دیوار پر بڑی سی تصویر مبسوط تھی جس میں ایک بے حد حسین لڑکی تھی,, دودھیا رنگ, گلابی رخسار, پنکھڑی کی مانند لب,, سیاہ بڑی بڑی آنکھیں اور گال پر پڑتا گڑھا اسے بیش بہا حسین بنا جاتا,, وہ حسن کا مکمل پیکر تھی ,,

سچ میں بہت خوبصورت ہے... دانی ستائش سے بولی ..

لیکن یہ ہیں کون... دانی الجھ کر دیکھنے لگی,, دانی اس ایک تصویر میں اتنی مگن ہو گئی کہ آس پاس کا خیال ہی نہیں رہا,, دانی کا فون رنگ کرنے لگا ...

آہل,, دانی کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ...

ہاں آہل,, دانی آس پاس دیکھتی ہوئی بولی...

دانی تم اس کمرے میں کیا کر رہی ہو...آہل کی غصے سے لبریز آواز ابھری..

وہ وہ میں تو بس ...

باہر نکلو ابھی کہ ابھی ...

آہل میں ...

میں نے کہا باہر نکلو دانی تمہیں سنائی نہیں دے رہا... آہل دھاڑا...

دو موتی ٹوٹ کر دانی کے رخسار پر آ گرے,, دانی ہاتھ کی پشت سے گال رگڑتی باہر بھاگ گئی ..

بہت برے ہو تم جاہل حیات... دانی کمرے میں آتی بیڈ پر اوندھے منہ گر گئی ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.