آسم یہ سب کیا مصیبت ہے احد نے منگنی توڑ دی ہے تم ہاتھ پے ہاتھ دہرے بیٹھے ہو ابھی تک ..
نہیں سر میں نے رفیق پر فائرنگ کروائی ہے بالکل اسی طرح جیسے اس نے میرے معصوم بیٹے کا ایکسیڈینٹ کروایا اور رہی بات رحیم کی تو اس کے لیے آپ جو حکم دیں ...
اس کی چھوٹی بہن کو اٹھا لاؤ پھر دیکھنا کیسے کتے کی دم سیدھی ہوتی... زبیر حقارت سے بولے ..
وہ تو ٹھیک ہے سر لیکن چونکہ نکاح نامے کے باعث لوگ اس کی معلومات حاصل کر رہے ہیں سو اگر فی الحال اسے یا اس کے گھر والوں کو کچھ ہوا تو سیدھا ہم پر الزام آئے گا میرا خیال ہے کچھ دن تک خاموشی اختیار کرتے ہیں تب تک یہ میڈیا بھی بھول جائے گا اور کسی نئی خبر کو نشر کرنے میں دکھائی دے گا ...
مممم کہ تو تم ٹھیک رہے ہو پھر کر لیتے ہیں دو چار روز کا انتظار...لیکن اس سب میں آہل کا کیا فائدہ.. زبیر داڑھی مسلتے ہوئے بولے ...
سر پتہ نہیں یہ آہل کون سی گیم کھیل رہا ہے میں کوشش کرتا ہوں ان کے متعلق کچھ معلوم ہو ...
انعم پتھر کی بنی ان آوازوں کو سن رہی تھی,, ڈیڈ آپ اس حد تک کیسے جا سکتے ہیں... وہ منہ پر ہاتھ رکھے مرے مرے قدم اٹھانے لگی...
آپ تو ہمارے آئیڈیل ہوا کرتے تھے پھر آپ اس طرح سے کیسے کسی کی بیٹی کے ساتھ... انعم کو لگا اس نے کچھ غلط سن لیا ہے ...
نہیں میں اپنی وجہ سے کسی اور کے ساتھ غلط نہیں ہونے دوں گیا...
آہل کمرے میں آیا تو دانی بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی تھی,, آہل جانتا تھا اس لیے چہرے پر نرمی لیے دانی کے سرہانے بیٹھ گیا ...
کیا ہوا جنگلی بلی,, آہل اس کے بال چہرے سے ہٹاتا ہوا بولا...
بات مت کرو مجھ سے تم... دانی اس کا ہاتھ جھٹکتی ہوئی بولی ...
فل غصے میں ہو,, کتنی بار کہا ہے غصہ مت کیا کرو تمہاری چھوٹی سی ناک پر غصہ اچھا نہیں لگتا ..
چلے جاؤ یہاں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی تم سے,, تم بہت بہت برے ہو جاہل حیات.. دانی روتی ہوئی بولی...
آہل کا فون وائبریٹ ہونے لگا تو اٹھ کر باہر نکل آیا..
آہل کے نکلتے ہی دانی حیرت سے اٹھ بیٹھی ...
تمہیں کوئی فرق نہیں پڑتا آہل میں ناراض ہو جاؤں یا غصہ کروں,, تم حد درجہ کے بے مروت اور بےحس انسان ہو... دانی رخسار رگڑتی ہوئی بولی..
ہاں انعم کیا ہوا...
آہل دروازے کے باہر کھڑا تھا ...
آہل ڈیڈ رحیم کی بہن کو اٹھوانے کا پلان بنا رہے ہیں پلیز تم ایسا مت ہونے دینا.
دانی اٹھ کر دروازے کے ساتھ آ کھڑی ہوئی ...
انعم میری بات سنو,, تم فکر مت کرو میں ہر چیز سیٹ کر لوں گا مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ کچھ ایسا ہو گا اس لیے جب مجھے ادراک ہوا تو میں نے سد باب بھی کر دیا,, تم ٹینشن مت لو کچھ نہیں ہو گا..
ٹھیک ہے تم کہ رہے ہو تو میں نہیں لیتی ٹینشن... انعم نے کہ کر فون بند کر دیا البتہ ابھی بھی دل مطمئن نہیں ہوا تھا..
دانی کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہو گیا...
آہل اور انعم.. وہ بمشکل بول پائی..
کیا اسی لیے انعم احد سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وہ تو رحیم کے ساتھ اور اب آہل... دانی چلتی ہوئی بیڈ پر آ بیٹھی...
آہل تم دھوکے باز ہو ,,,دانی نفی میں سر ہلاتی بول رہی تھی..
آہل اندر آیا تو نظر دانی سے ٹکرائی ...
کیا ہوا دانی.. وہ پریشانی سے گویا ہوا ...
کچھ نہیں ہوا مجھے...
اگر میری کوئی بات بری لگی ہے تو اس کے لیے سوری لیکن مجھے بتاؤ تو رو کیوں رہی ہو...آہل اس کے آنسو صاف کرتا ہوا بولا...
دور رہو مجھ سے تم... دانی اس کا ہاتھ جھٹکتی ہوئی بولی...
ٹھیک ہے چلا جاؤں گا تم سے دور پہلے مجھے بتاؤ کیوں رو رہی ہو.. آہل نے نرمی سے کہ کر دانی کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے لیے...
آہل تم بہت برے ہو... آنسو آہل کے ہاتھ پر گرنے لگے..
اچھا پھر اس برے سے آہل کو وجہ بھی بتاؤ نہ...
تمہارے لیے میری کوئی اہمیت نہیں ہے تم ہمیشہ اپنی مرضی کرتے ہو میں کچھ بھی کہ لوں تم میری بات نہیں مانتے...
تم مجھ پر بھروسہ کرتی ہو... آہل دو انگلیوں سے دانی کی تھوڑی اوپر کرتا ہوا بولا ...
دانی سرخ آنکھوں سے آہل کو دیکھنے لگی ...
ہاں کرتی ہوں,,
پھر کیوں سوچتی ہو ایسا...
مجھے ثبوت چاہیے,,,
کیسا ثبوت بولو ابھی دیتا ہوں...
ریفائنری والی زمین میرے نام کر دو میں یقین کر لوں گی تمہارا.. دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی...
آہل بغور دانی کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا جہاں ہلکی سی جھجھک تھی...
دانی تم مجھے بیوقوف بنا رہی ہو,, ٹھیک ہے پھر آج آہل حیات تمہارے ہاتھوں بیوقوف بننے کو تیار ہے... آہل کرب سے سوچتا ہوا دانی کو دیکھ رہا تھا...
ٹھیک ہے میں پیپرز تیار کرواتا ہوں اور کچھ... دانی حیرت سے اسے دیکھنے لگی جس نے ایک لمحے میں رضامندی دے دی...
اور میں کیسے اعتبار کروں تمہارا... دانی کو خاموش پا کر آہل گویا ہوا....
دانی چند لمحے اسے دیکھتی رہی پھر کچھ سو کر اس کے ہاتھوں سے اپنے ہاتھ نکالنے... آہل دانی کے ہاتھوں کو دیکھنے لگا...
دانی اپنی شرٹ کے بٹن کھول رہی تھی...
میں خود کو تمہارے سپرد کرتی ہوں... دانی اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی...
نو.. آہل نے دانی کے ہاتھ پر اپنے ہاتھ رکھ دئیے... دانی جانتی تھی فی الحال وہ ایسا کبھی نہیں کرے ایک چیز جو وہ اتنے عرصے میں جان گئی تھی وہ یہ تھی کہ وہ حوس کا پجاری نہیں تھا...
اس سب کی ضرورت نہیں آہل حیات تم پر بھروسہ کرتا ہے اور ایک بات دانی میرا بھروسہ کبھی مت توڑنا مجھے نفرت سے چیٹرز سے...آہل اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا...
دانی لمحہ بھر کو ٹھٹھک گئی,, مانو وہ اس کی آنکھیں پڑھ رہا ہو....
کبھی نہیں ہو گا ایسا... دانی کے لیے بولنا محال ہو گیا...
کتنا مشکل ہے کسی کو فریب دینا نا جانے آہل تم کیسے کر لیتے ہو یہ سب... دانی اسے دیکھتی ہوئی سوچنے لگی....
آہل وہ کمرہ کس کا ہے...
دانی ابھی تمہارے لیے یہ جاننا اہم نہیں.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ....
پلیز آہل تم مجھے اپنی بیوی مانتے ہو تو پھر مجھے لاعلم کیوں رکھتے ہو ....
کیونکہ تم مجھے اپنا شوہر نہیں مانتی اور دانی ہر چیز کا وقت طے ہے جب اس کا وقت آئے گا تمہارے بنا کہے سب کچھ بتا دوں گا آئی پرامس......
آہل کی آنکھوں میں اپنے لیے مان دیکھ کر دانی نا چاہتے ہوئے بھی اثبات میں سر ہلانے لگی ...
تمہاری ہاف گرل فرینڈ ٹھیک ہے... آہل کو کوٹ اتارتے دیکھ کر دانی بولی ...
ہاں ٹھیک ہے فائرنگ گھر پر ہوئی بٹ لکیلی گھر پر اس وقت صرف رفیق تھا ورنہ باقی سب کو بھی نقصان پہنچتا ...
کس نے کیا یہ... دانی تجسس سے بولی ..
میرا خیال ہے میں بھی تمہارے ساتھ دوبئی تھا... آہل دانی کو گھورتا ہوا بولا ..
تم وزیر اعلیٰ ہو تمہیں معلوم ہونا چاہیے کس نے کیا ہے ...
میں وزیر اعلیٰ ہوں نجومی نہیں جو سب معلوم ہو... آہل مسکراتا ہوا نفی میں سر ہلاتا واش روم میں گھس گیا ...
دانی اپنی بکس اٹھا کر بیٹھ گئی ...
اس بدتمیز کی وجہ سے میں پڑھائی بھی نہیں کر سکی ...
آہل دانی کے دائیں جانب آ کر بیٹھ گیا,,شرٹ کے آستین اوپر کر رکھے تھے دانی کی نظر اس کے بازو پر پڑی ..
مجھے تمہارا یہ ٹیٹو بہت پسند ہے... دانی اس کے ساتھ ٹیک لگاتی اس کی بازو ہاتھ میں پکڑتی ہوئی بولی ...
مجھے بھی بہت پسند ہے... آہل پسندیدگی سے بولا ..
دانی مومل جیسی انگلیاں آہل کے بازو پر بنے ٹیٹو پر پھیرنے لگی ...
مجھے دے دو یہ.. دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگی یوں کہ بمشکل دانی کا چہرہ بچا ورنہ آہل کے چہرے سے ٹکرا جاتا ...
پاگل ہو تم بالکل... آہل اس کی پیشانی سے اپنی پیشانی ٹکراتا ہوا بولا...
دانی خفگی سے دیکھنے لگی ...
تم ہی رکھ لو بلکہ میں تو کہتی ہو کسی بریف کیس میں بند کر کے رکھ لو کہیں چوری نہ کر لے کوئی.. دانی بڑبڑاتی ہوئی کھڑی ہو گئی ...
آہل قہقہے لگاتا اسے دیکھنے لگا جس کی ناک پر غصہ تھا...
دانی دیکھو اس نے مجھے تباہ و برباد کر دیا ہے.. زبیر مظلومیت سے بولے ...
کیا مطلب ڈیڈ... دانی الجھ کر اسے دیکھنے لگی ...
پہلے تم سے زبردستی نکاح کر کے اپنے ساتھ رکھا پھر ریفائنری میں آگ لگوائی پھر زمین بھی لے لی اور اب انعم پر نظر ہے اس کی اسی لیے تو احد سے منگنی ختم کروائی...
دانی بےیقینی کی کیفیت میں انہیں دیکھنے لگی ...
انعم پر کیسے ...
بیٹا انعم کے طلاق کے کاغذات آہل نے چوری کروائے تھے اور دیکھو تمہارے ڈیڈ آج خالی ہاتھ ہیں سب کچھ چھین لیا اس نے مجھ سے.. وہ آنسو بہاتے ہوئے بولے ..
ڈیڈ پلیز آپ روئیں مت مجھے بتائیں میں کیسے آپ کی ہیلپ کروں... دانی دکھ سے بولی....
نئی حکومت کس کی بنے گی یہ تو ابھی سے دکھائی دے رہا ہے ...
آہل کی.. دانی نے مداخلت کی ...
ہاں اور اگر ہماری حکومت نہ آئی تو جو آخری امید ہے وہ بھی ٹوٹ جائے گی دانی میں کیسے تمہاری مام اور انعم کو سنبھالوں گا مجھے اپنی پرواہ نہیں میں فاقے بھی کر لوں گا لیکن.. وہ بات ادھوری چھوڑ کر رونے لگے ...
ڈیڈ پلیز چپ کر جائیں,, آپ جو کہیں گے میں کروں گی میں آپ کو اس حال میں نہیں دیکھ سکتی پلیز مجھے بتائیں...
زبیر کے چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ در آئی جو اس نے بروقت روک دی...
سنو پھر تمہیں کیا کرنا ہے..
زبیر نے سارا پلان دانی کے گوش گزار کر دیا ...
کیا یہ کام کرے گا... دانی الجھ کر بولی ..
سو فیصد جتنا میں آہل کو جان چکا ہوں یہ پلان ضرور کام کرے گا...
ڈیڈ اس میں کوئی خطرہ تو نہیں کیونکہ آہل شاید مجھ سے محبت کرتا ہے میں سو فیصد تو نہیں کہ سکتی لیکن پتہ نہیں کیوں میرا دل کہتا ہے... دانی دوسری جانب دیکھتی ہوئی بول رہی تھی..
نہیں دانی کسی کو کسی بھی نوعیت کا نقصان نہیں پہنچے گا میں تمہیں کہ رہا ہوں تمہیں بھروسہ نہیں اپنے ڈیڈ پر ...
ایسی بات نہیں ہے ڈیڈ ٹھیک ہے پھر آپ مجھے بتا دیجیے گا جب اس پلان کو عملی شکل دینی ہو تو ابھی میں چلتی ہوں آہل باہر کھڑا ہو گا اور آپ ابھی مت نکلنا یونی سے ورنہ اسے معلوم ہو جائے گا ہماری ملاقات کا....
دانی تنبیہ کرتی تیز تیز قدم اٹھاتی باہر نکل گئی ...
آج اتنی دیر کیوں لگا دی تم نے...آہل جانچتی نظروں سے دیکھتا ہوا بولا ..
کچھ نہیں بس بکس باہر تھیں تو بیگ بند کر رہی تھی... دانی اس کے شانے پر سر رکھتی ہوئی بولی ...
آہل مطمئن نہیں ہوا ...
اف ڈیڈ کتنا عجیب لگ رہا ہے یہ سب اور برا بھی کہ آہل کو دھوکہ دوں... دانی اس کی بازو پکڑتی ہوئی سوچنے لگی ...
آہل بھی اس تبدیلی پر حیران تھا خوشی کی رمق تک نہ تھی اس کے چہرے پر البتہ شک و شبہات سر اٹھا رہے تھے ...
ہاں رفیق تم جب تک صحت یاب نہیں ہو جاتے تب تک کام پر مت آنا لیکن جو فون کال کا بولا تھا وہ کر دیا... آہل بلیو ٹوتھ کان سے لگائے بول رہا تھا اپنی بازو دانی کی گرفت سے آواز کروا کر سیدھا ہو کر بیٹھ گیا ...
نا جانے کیوں آہل ایسا معلوم ہوتا ہے تم سب جانتے ہو پھر کیوں مجھ سے استفسار نہیں کر رہے,, پلیز تم خود ہی میرا جھوٹ پکڑ لو... دانی نم آنکھوں سے اسے دیکھتی ہوئی سو رہی تھی ...
جی سر ان کے گھر کے باہر فل ٹائم پہرہ ہے وہ بھی خفیہ اور اس گھر کی خواتین پر خاص نگرانی ہے کوئی انہیں چھو بھی نہیں سکتا لے جانا تو بہت دور کی بات ہے ...
پھر ٹھیک ہے بس میں اس جانب سے مطمئن ہونا چاہتا تھا اور پریس کانفرنس کی معلومات. آہل دانی کو نظرانداز کر رہا تھا ...
جی سر میں نے پوچھا ہے سب کچھ سیٹ ہے ساری تیاری مکمل ہے آپ دانین میڈم کے ساتھ جا سکتے ہیں ..
ہممم ٹھیک ہے تم اپنا خیال رکھنا اور بچوں کو پیسے بھیجوا دینا یاد سے ..
جی سر ٹھیک ہے ...
آہل فون بند کر کے باہر دیکھنے لگا ...
یکدم دانی کو شرمندگی نے آن گھیرا ..
دانی تم کمرے میں جاؤ مجھے کام ہے ...
آہل,, دانی نے اس کی کلائی پکڑ لی ..
آہل چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگا ...
تم ناراض ہو مجھ سے... دانی نے کسی خوف کے تحت پوچھا ...
آہل اپنی دانی سے ناراض ہو سکتا ہے کیا.. آہل مسکراتا ہوا دانی کی جانب آیا ...
لیکن مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے ...
کچھ بھی الٹا سیدھا مت سوچا کرو,, آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا باہر نکل گیا ...
ناجانے ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے تم مجھ سے دور جا رہے ہو... دانی نم آنکھوں سے اسے جاتا دیکھنے لگی ...
مجھ سے خفا مت ہونا پلیز آہل... دانی آہستہ آہستہ چلنے لگی ...
دانی کمرے میں آئی تو سٹڈی کا دروازہ کھلا ہوا تھا,, دانی کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
آہل بھول گیا ہے یا پھر چاہتا ہے کہ میں دیکھوں.. دانی بولتی ہوئی اندر آ گئی ...
اللہ,,, اتنی ساری بکس میں کیا ڈھونڈوں,, معلوم نہیں کیا چھپایا ہے اس نے یہاں ...
دانی ایک ریک کی طرف آئی اور بکس دیکھنے لگی ...
یہاں تو ساری بکس ہی ہیں ایسے کیسے پتہ چلے گا... دانی منہ پر انگلی رکھے سوچنے لگی.. بکس رکھتے ہوئے دانی کا ہاتھ لگا اور تین چار بکس گر گئیں تو ان کے عقب میں کچھ دکھائی دیا,,دانی نے ہاتھ بڑھایا اور اسے اٹھا لیا ...
دانی اس البم کو الٹ پلٹ کر دیکھنے لگی جس کے ایک کور پر ٹوٹا ہوا دل بنا ہوا تھا ...
دانی آہل کی چیئر پر بیٹھ گئی اور البم کھول لیا ..
یہ تو وہی لڑکی ہے جس کی تصویر اس بند کمرے میں لگی تھی... دانی تصویر پر ہاتھ پھیرتی ہوئی بولی ...
کتنی خوبصورت ہے,,, کون ہے یہ لڑکی... دانی تعجب سے بولی ...
پوری البم میں صرف اسی لڑکی کی تصویریں تھیں,,, کون ہے یہ جسے آہل نے چھپا کر رکھا ہوا ہے... دانی سوچتی ہوئی کھڑی ہو گئی اور محتاط انداز میں اسے واپس اس کی جگہ پر رکھ دیا ..
آس پاس دیکھتی دانی باہر نکل آئی ...
دانی چینج کر کے بکس میں سر دئیے بیٹھی تھی جب آہل کمرے میں آیا ...
دانی نے سر اٹھا کر اسے دیکھا ...
آئسکریم,, دانی مسکرا کو بولی ..
کھاؤ گی... آہل ایک آئسکریم اس کے سامنے کرتا ہوا بولا ...
نہیں نہاؤ گی اس کے ساتھ... دانی گھور کر بولی ..
آہل قہقہہ لگاتا اس کے سامنے بیٹھ گیا ...
دانی نے ایک کارنیٹو اس کے ہاتھ سے لی اور کھولنے لگی ...
آرام سے جنگلی بلی ...
دانی گھوری سے نوازتی اپنے کام میں مشغول ہو گئی ...
آہل مسکراتا ہوا اسے دیکھ رہا تھا ...
دانی نے اس کے بازو کے ساتھ ٹیک لگا لی,, تم اتنے برے بھی نہیں ہو جاہل حیات... دانی آئسکریم کھاتی ہوئی بولی ...
بہت شکریہ کہ آپ مجھے سمجھ رہیں ہیں ...
آہل سچ میں ایک دن میں تمہیں جان جاؤں گی نہ... دانی اشتیاق سے بولی البتہ چہرے اس کا آہل کی جانب نہیں تھا ...
بالکل اگر تم سیدھے ٹریک پر چلتی رہی ...
کیوں اس میں الٹے سیدھے ٹریک بھی ہیں... دانی سیدھی ہو کر اسے دیکھنے لگی ...
بالکل اگر تم نے غلط راستے کا انتخاب کیا تو کھو جاؤ گی,, آہل جان چکا تھا دانی اور زبیر کی ملاقات کے متعلق ...
دانی آنکھیں جھپکاتی اسے دیکھنے لگی ...
تم کیسے پڑھ لیتے ہو میرا چہرہ... دانی یکدم اداس ہو گئی ...
ہنستی رہا کرو ایسے بالکل اچھی نہیں لگتی تم.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
تم پڑھائی کرو مجھے ضروری کام سے جانا ہے..
آہل تمہارے کام ہی ختم نہیں ہوتے... دانی منہ بسور کر بولی ...
آپ کا شوہر کوئی عام سا بندہ نہیں ہے میڈم سو کام کرنے کو ہوتے ہیں ,,,
ہاں پینٹ کرنے والے ہو نہ جو سب کے گھر میں جانا ہوتا ...
آہل بال بناتا دانی کو دیکھ کر مسکرانے لگا ...
جلدی آ جاؤں گا لیکن تم کھانا کھا لینا.. آہل اس کے سامنے آ کر منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ...
دانی منہ بناتی اسے دیکھنے لگی ...
رشوت خور اسی لیے آئسکریم لائے تھے نہ کہ بچی کو دے کر بہلا دوں گا... دانی اس کی پشت کو گھورتی ہوئی بولی ...
آہل مسکراتا ہوا باہر نکل گیا ..
بدتمیز حیات... دانی بڑبڑاتی ہوئی بک کھولنے لگی,,ایک ہاتھ میں آئسکریم پکڑ رکھی تھی... دانی کمرے سے باہر نکلی اور ٹیرس پر آ گئی ...
ہوا پتوں میں سرسراہٹ پیدا کر رہی تھی,, رات کی تاریکی میں ہر چیز خاموش تھی اندھیرا ہر سو پھیلا ہوا تھا,,, فلک کی چادر پر ننھے منھے ستارے ٹمٹما رہے تھے,,,آفتاب سب سے چھپ کر بیٹھا تھا,, دانی مسکراتی ہوئی جھولے پر بیٹھ گئی
دانی لاشعوری طور پر آہل کے بارے میں سوچنے لگی...
جاہل حیات تم اچھے ہو,,, یا شاید مجھے لگنے لگے ہو,, دانی جھولا جھلاتی ہوئی بولی ...
تمہارا ڈمپل اف,,, بہت پیارا ہے... دانی مسکراتی ہوئی بولی,,, یہ احساس ہی نہایت خوش کن تھا کہ وہ انسان میرا ہے,,, تین مہینے بعد کیا ہو گا,, دانی مستقبل کو سوچنے لگی ...
کیا ہمارے راستے الگ ہو جائیں گے,,, دانی اداسی سے بولی ,,,
پھر میں کس کے ساتھ لڑائی کروں گی,, پھر مجھے دانی کون بلائے گا,, دانی لاکٹ ہاتھ میں پکڑتی ہوئی بولی...
آہل تم نے مجھ پر سحر پھونک دیا ہے دیکھو آج دانین تمہارا نام لے رہی ہے تم سے دور جانے پر میری آنکھیں نم ہو رہیں ہیں,,, تم مجھے برے لگتے تھے پھر کیوں آج ایسا محسوس ہو رہا ہے تم خفا ہوتے ہو تو لگتا ہے پوری دنیا روٹھ گئی ,لیکن تمہیں تو خفا ہونا بھی نہیں آتا ,,,
ایک منٹ,, تم مجھ سے خفا نہیں ہوتے میں کچھ بھی کہ دوں اس کا کیا مطلب ہوا,,, دانی سیدھی ہو کر بیٹھ گئی,,, اس بات سے انجان کہ دو آنکھیں اسے مسکرا کر دیکھ رہیں ہیں ...
اس کا مطلب جاہل حیات مجھ سے... دانی مسکرانے لگی ...
آہل دھیرے سے چلتا ہوا دانی کے ساتھ بیٹھ گیا...
آاا.. دانی کے چیخ مارنے پر آہل نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا ...
جنگلی بلی میں ہوں ...
اوووہ جنگلی بلا... دانی اسی کے انداز میں بولی ..
یہاں کیا کر رہی ہو... آہل جھولے کی بازو سے پشت لگاتا ہوا بولا یوں کہ دانی کا دائیں رخ دکھائی دیتا ...
لڑکوں کے ساتھ کھیل رہی ہوں,, دکھائی نہیں دے رہا.. دانی شرارت سے بولی ...
کہاں ہیں لڑکے... آہل دانی کی گود پر اپنی ٹانگیں رکھتا ہوا بولا ...
ہٹاؤ... دانی خفگی سے پیچھے کرتی ہوئی بولی لیکن آہل نے پھر واپس رکھ لیے ,,,
یہ کیا بدتمیزی ہے ہٹاؤ اپنی لوہے جیسی ٹانگوں کو... دانی پھر سے پیچھے کرتی ہوئی بولی ..
میں تو نہیں ہٹا رہا... آہل کی آنکھوں میں شرارت تھی ...
دانی اسے دیکھ کر مسکرانے لگی ...
رکھ لو اگر تمہاری ٹانگوں کے وزن سے میری ایکسپائر ہو گئیں نہ پھر تمہاری ہی لوں گی میں...
دانی اس کے سینے پر پنچ مارتی ہوئی بولی ...
صبح سحری کے لیے اٹھنا ہے چلو کمرے میں ...
تم مجھے جانتے ہو نہ... دانی اس کی جانب رخ موڑتی ہوئی بولی ...
بالکل... آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ...
تو پھر تم جانتے ہو گے کہ دانی ,,,
ساری رات جاگتی ہے سحری کر کے پھر سوتی ہے... آہل نے اس کی ادھوری بات مکمل کر دی ..
بالکل ٹھیک کہا... دانی نے چہرہ پھر سے سامنے کر لیا ..
لیکن مجھے تو جاگنے کی عادت نہیں ...
تو کیا ہوا اب ڈال لو... دانی لاپرواہی سے بولی...
کیوں...آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
کیونکہ اب دانی بھی تمہارے ساتھ ہے ...
اچھا میڈم نہیں سوتا میں بھی... آہل ہتھیار ڈالتا ہوا بولا ...
کل پریس کانفرنس ہے ہماری, پہلے بھی میں نے کینسل کر دی اب کل تنگ نہیں کرنا تم نے.. آہل اسے گھورتا ہوا بولا ..
بھئی مجھے نہیں پسند یہ سب تم خود ہی کرو جو کرنا ہے... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
دانی میں پیار سے کہ رہا ہوں نہ مان لو,, صرف ایک بار,, میں تو خود بھی نہیں چاہتا تمہیں سب کے سامنے لانا لیکن کبھی کبھی ضروری ہو جاتا ہے ...
اچھا ٹھیک ہے لیکن جلدی جلدی کیونکہ مجھ سے زیادہ دیر سنجیدہ نہیں رہا جاتا ...
ٹھیک ہے آہل مسکراتا ہوا بولا ..
آؤ کمرے میں چلتے ہیں... آہل اس کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ...
نہیں مجھے یہیں بیٹھنا ہے... دانی اپنا ہاتھ چھڑواتی ہوئی بولی ..
اوووکے بیٹھ جاتے ہیں یہیں پر ...
دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگی ...
کیا دیکھ رہی ہو... دانی آہل کو یک ٹک دیکھ رہی تھی ...
کچھ نہیں... دانی نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی ...