بہت بہت مبارک ہو عنایت صاحب... زبیر ان کے گلے لگتے ہوئے بولے ...
بہت شکریہ رنداوھا صاحب ...
بھئی بیٹا گھوڑی پر چڑھ گیا تو ہماری محفل کہاں ہیں.. وہ ذو معنی انداز میں بولے ...
ہاں ہاں محفل کا تو خاص انتظام کیا ہے آپ تسلی رکھیں بس میرا ایک سالہ آ جائے پھر شروع کرتے ہیں... وہ کمر پر تھپکی دیتے ہوئے بولے ...
زبیر قہقہہ لگاتے آگے چلے گئے ...
ٹپ ٹپ برسا پانی ,,
پانی میں آگ لگائی ,,
آگ لگی دل میں تو ,,
ہم کو تیری یاد آئی,,
تمام مرد حضرات شراب کے گلاس پڑے مدحوش تھے اور سامنے سٹیج پر بےباق لباس میں ملبوس جوان لڑکیاں رقص میں مشغول تھیں کچھ اپنی اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا رہیں تھیں ,,
نہ کسی کو اپنا ہوش تھا نہ ہی آس پاس کا کچھ یاد تھا تو صرف سامنے رقص کرتیں خوش شکل لڑکیاں,, جو ان کا ایمان خراب کر رہیں تھیں,, لیکن جن کا ایمان پہلے ہی خراب ہو مزید کیا خراب ہو گا ...
آہل جلدی جلدی پانی پی لو ٹائم ختم ہو جائے گا...دانی گلاس اٹھاتی ہوئی بولی ...
آہل مسکراتا ہوا نفی میں سر ہلانے لگا ...
پاگل ہو تم دیکھنا تمہیں پیاس لگے گی نہ پیو مجھے کیا.. دانی بسورتی پانی پینے لگی ...
آہل آرام سے پراٹھے کے ساتھ انصاف کر رہا تھا جبکہ دانی جلدی جلدی کھا رہی تھی ...
دانی ابھی ٹائم سے سکون سے کھاؤ... آہل اسے گھور کر بولا.
ہاں تم تو یہی چاہتے ہو کہ میں کم کھاؤ تاکہ پھر مجھے روزہ لگے...دانی بھی جواباً گھوری سے نوازتی ہوئی بولی .
پاگل ہو تم... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
تم تو جیسے بہت نارمل ہو نہ... دانی منہ بسورتی پلیٹ پر جھک گئی ...
آہل واپس آیا تو دانی تیار کھڑی تھی,, شلوار قمیص میں ملبوس, دوپٹہ سلیقے سے سیٹ کیے,, چہرہ میک اپ سے عاری تھا لیکن پھر بھی حسن و جمال میں اپنی مثال آپ تھیں ...
چلیں.. دانی اسے دیکھ کر بولی ...
حیرت کی بات ہے آج تم ٹائم پر کیسے ریڈی ہو گئی... آہل بازو اوپر کیے گھڑی دیکھتا ہوا بولا ...
میں نے سوچا اگر میں دیر سے تیار ہوئی پھر ہم لیٹ ہو جائیں گے اور اگر پریس کانفرنس کے دوران افطار کا ٹائم ہو گیا پھر کیا کروں گی میں ...
آہل قہقہہ لگاتا باہر نکل گیا .
دانی یاد رکھنا کوئی الٹی سیدھی حرکت نہیں تمیز کے دائرے میں رہنا ہے... آہل انگلی اٹھا کر تنبیہ کرنے لگا ..
میں کوئی چھوٹی بچی ہوں کیا... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...
جی ہاں تم چھوٹی سی بچی ہو جو بہت شرارتی ہے ...
اللہ کرے تمہارے بچے شرارتی ہوں پھر معلوم ہو گا شرارتی بچے کس چیز کا نام ہے ...
وہ تو ہم دونوں کے ہوں گے... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
دانی گھور کر سامنے دیکھنے لگی ..
آج اس پریس کانفرنس کی وجہ صرف ایک ہی ہے کچھ لوگ کافی وقت سے بول رہے ہیں کہ آہل حیات نے دانین کو بنا نکاح کے اپنے ساتھ رکھا ہے سو میں نے سوچا ایک ہی بار میں سب کو جواب دے دیا جائے تاکہ سب کو معلوم ہو جائے کہ آہل حیات ایک انسان ہے درندہ نہیں ,,,
آہل کے دائیں جانب رفیق بیٹھا تھا,,بائیں جانب دانی اور دانی کے ساتھ ایک لڑکی تھی,, سامنے ایک ٹیبل پڑا تھا جس پر مائیک تھے,, آس پاس گارڈز کھڑے تھے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے سیکورٹی فل ٹائٹ تھی..
دانی بور ہوتی سامنے بیٹھے رپورٹرز کو دیکھ رہی تھی ...
آہل نے رفیق سے نکاح نامہ لیا اور سب کے سامنے کیا,,, میرا خیال ہے اب سب کو یقین آ جائے گا کہ دانین حیات میری منکوحہ ہے جو شک و شبہات ہیں آج دور ہو جائیں گے ...
لیکن سر یہ نکاح ہوا کب,, ایک رپورٹر بولی ...
نکاح کب ہوا کیسے ہوا,, یہ سب جاننا آپ کے لیے اہم نہیں ہر انسان کی ایک ذاتی زندگی ہوتی پروفیشنل لائف سے ہٹ کر سو میری بھی پرسنل لائف ہے جتنا آپ لوگوں کے لیے جاننا اہم تھا اس سے آگاہ کر دیا گیا,, مزید کوئی سوال... آہل نے پیچھے ہو کر ٹیک لگا لی ...
رپورٹرز جلدی جلدی لکھ رہے تھے ...
آہل,,دانی ٹیبل کے نیچے آہل کی آستین کھینچتی ہوئی بولی ...
دانی,,, آہل مسکرا کر سامنے دیکھتا ہوا بولا ..
آہل وہ جو تمہارے سامنے رپورٹر بیٹھی ہے نہ اسے بولو تمہیں فائزہ بیوٹی کریم کی اشد ضرورت ہے...
آہل منہ پر ہاتھ رکھے مسکراہٹ روکنے لگا ...
اور اس آدمی کو تو دیکھو وہ جو آخر میں بیٹھا ہے ایسا لگ رہا ہے اپنی روح کسی کو ادھار دے کر آیا ہے لگ ہی نہیں رہا زندہ ہے... دانی مزے لیتی ہوئی بولی ..
دانی چپ کر جاؤ... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
اور اس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے ہاتھی بیٹھا ہے آہل دیکھو اس کو یہ جو میرے سامنے بیٹھا ہے گھور ایسے رہا ہے جیسے میں نے اس کی بھینس بھگائی ہو... دانی منہ بسور کر بولی ..
دانی سچ میں بہت برا پیش آؤں گا,, اب تمہاری آواز نہ نکلے ...
مس دانین حیات آپ کچھ کہنا چائیں گے ...
نہیں جب آہل نے سب کچھ بتا دیا ہے تو پھر میرے کچھ کہنے کا جواز نہیں بنتا... دانی مسکراتی ہوئی بولی...
میم میری یہ بیٹی آپ کو بہت پسند کرتی ہے,,دانی پسندیدگی سے اس چھوٹی سی چار سالہ بچی کو دیکھنے لگی..
اگر آپ کو اعتراض نہ ہو تو یہ آپ کے ساتھ ہینڈ شیک کرنا چاہتی ہے... وہ التجائیہ انداز میں بولی ..
بےاختیار دانی آہل کو دیکھنے لگی ...
آہل نے اثبات میں سر ہلا دیا .
بھیج دیں... دانی مسکراتی ہوئی بولی ...
آہل کو شرارت سوجھی تو دانی کا دائیں ہاتھ پکڑ لیا,, بچی سٹیج پر چڑھ کر دانی کے سامنے آ گئی ...
آہل میرا ہاتھ چھوڑو,, دانی گھور کر مسکرانے لگی ..
میں تو نہیں چھوڑوں گا,,, آہل دھیرے سے مسکرایا ..
آہل پلیز دیکھو وہ مجھے بکے دے رہی ہے میں کیسے لوں اس سے... دانی مظلومیت سے بولی ..
تمہیں میں منع کر رہا تھا تم نے میری بات مانی,, آہل سرگوشی کر رہا تھا ...
اچھا اب مانوں گی چھوڑ دو,, دانی کے کہتے ہی آہل نے دانی کا ہاتھ اپنی گرفت سے آزاد کر دیا,, سب حیرت سے دانی کو دیکھ رہے تھے جو بچی سے بکے نہیں لے رہی تھی,, دانی مسکراتی ہوئی کھڑی ہو گئی اور بچی کو گود میں اٹھا لیا ...
بکے ٹیبل پر رکھ دیا ,,
کیا نیم ہے آپ کا... دانی اس کیوٹ سی گول مول سی بچی کو دیکھتی ہوئی بولی ...
ایمان... وہ آنکھیں ٹپٹپاتی ہوئی بولی ...
بہت پیارا نیم ہے... دانی خوشدلی سے بولی ...
آپ بہت پیاری ہیں,, وہ دانی کے گال کھینچتی ہوئی بولی ...
آپ بھی بہت کیوٹ ہو... دانی اس کا منہ تھپتھپاتی ہوئی بولی ...
آہل پرسکون سا دانی کو دیکھ رہا تھا ...
تھینک یو... دانی نے اسے نیچے اتارا تو وہ مصافحہ کرتی ہوئی بولی ...
ویلکم ڈئیر,,, دانی مسکراتی ہوئی واپس آ گئی ..
آہل نے رفیق کو اشارہ کیا تو وہ کھڑا ہو گیا,, گارڈز الرٹ ہو گئے ...
آہل دانی کا ہاتھ پکڑتا کھڑا ہو گیا اور چلنے لگا,, آگے پیچھے گارڈز چل رہے تھے ...
ایک دن ہماری بھی ایسی ہی کیوٹ سی بیٹی ہو گی... آہل دانی کے کان میں سرگوشی کرتا ہوا بولا ..
تمہیں بیٹیاں پسند ہیں,,, دانی اس کی جانب دیکھتی ہوئی بولی ...
بالکل... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
دانی سر جھکا کر مسکرانے لگی ...
اظہار نہیں تھا لیکن احساس تھا پیار کا,,, وہ اظہار کر کے بھی دانی کو انجان رکھ رہا تھا اور دانی کے اظہار کیے بنا ہی آہل سمجھ چکا تھا ,,ضروری نہیں الفاظ سے اظہار کیا جائے پھر معلوم ہوتا,, کچھ اظہار ہوتے ہیں جنہیں محسوس کیا جاتا ہے رویے میں جنہیں دیکھا جاتا ہے آنکھوں میں جنہیں ڈھونڈا جاتا ہے فکر میں,, ہر محبت کے اظہار کے لیے الفاظ کی مدد درکار نہیں ہوتی سمجھنے والے بنا کہے بھی سمجھ جاتے ہیں,,, ہر کسی کے اظہار کا الگ طریقہ ہوتا ہے,, یہ دانی کے اظہار کا طریقہ تھا ...
دانین کا دماغ خراب ہو گیا ہے وہ کیسے اس آہل حیات کو قبول کر سکتی ہے ...
زبیر ان کی پریس کانفرنس دیکھ کر طیش میں آ گئے ...
یہ پاگل لڑکی سب کچھ خراب کر دے گی,,, دانین میرا فون بھی نہیں اٹھا رہی پتہ نہیں کون سا جادو کر دیا ہے میری بیٹی پر... زبیر مٹھیاں بھینچ کر بولے ...
سر مجھے لگتا ہے دانین میڈم کو دوسرے طریقے سے ہینڈل کرنا پڑے گا ...
کس طریقے سے,, زبیر آبرو اچکا کر بولا ..
آپ نے کہا تھا شاید دانین میڈم آہل کو پسند کرنے لگیں ہیں سو اگر وہ آہل حیات کو پسند کرتیں ہیں تو اس کی جان بچانے کے لیے کچھ بھی کریں گیں ...
دماغ خراب ہو گیا ہے کیا وہ آہل حیات ہے اس پر ہم ہاتھ نہیں ڈال سکتے اور دوسری بات اس سے ایک باپ کا امیج خراب ہو جائے گا میں چاہتا ہوں دانین مجھے اپنا آئیڈیل سمجھے جیسے آج تک سمجھتی آئی ہے اگر میں اپنی بیٹی کو دھمکاؤں گا تو وہ میرے خلاف ہو جائے گی نہیں,, یہ ٹھیک نہیں,, اس کے لیے آہل کو پھنسانا پڑے گا... وہ سوچتے ہوئے بولے..
آپ کے پاس کوئی آئیڈیا ہے... آسم اسے پرسوچ دیکھ کر بولا ...
بالکل,, وار کریں گے لیکن مختلف انداز میں تاکہ میری امیج خراب نہ ہو اور دانی بھی ہمارے لیے کام کرے.. زبیر مسکراتے ہوئے بولے ...
سر زبردست آئیڈیا ہے سانپ بھی مر جائے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی... آسم مسرت سے بولا ..
بس تم آہل سے رابطہ کرو اور اسے میرے فارم ہاؤس پر بلاؤ اس کا قصہ بھی ختم کریں... زبیر مسکراتے ہوئے کھڑے ہوگئے ....
کہاں سے آوارہ گردی کر کے آ رہے ہو... دانی دروازے پر آ کر بولی ...
آہل معصوم سی شکل بنائے دانی کو دیکھنے لگا ....
کام سے گیا تھا ..
ٹائم دیکھو ذرا کون سا کام تھا تمہارا بتاؤ مجھے,,,
پتہ ہے میں افطاری کے بعد سے انتظار کر رہی ہوں... دانی خفگی سے بولی ..
سوری میری جنگلی بلی لیکن کام بھی ضروری تھا ڈاکٹر قدسیہ کے ساتھ میٹنگ تھی ...
کون ڈاکٹر قدسیہ,, دانی آبرو اچکا کر بولی ...
بالکل بیوی لگ رہی ہو... آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ...
مجھے گمراہ مت کرو تم پہلے بتاؤ... دانی اس کا ہاتھ ہٹاتی ہوئی بولی...
اچھا مجھے اندر تو آنے دو کمرے میں ...
جی نہیں پہلے کلیئر کرو پھر,,, دانی دروازے پر ہاتھ رکھے کھڑی تھی ...
اچھا جی یہ دیکھ لو یہ ہیں ڈاکٹر قدسیہ,,, آہل ان کی تصویر دکھاتا ہوا بولا ..
یہی ملی تھی تمہیں,, اور تم نے اس کی تصویر اپنے فون میں رکھی ہے... دانی صدمے سے بولی ..
پاگل ہو تم میں نے فیس بک سے نکال کر دکھائی ہے یہ دیکھو,, آہل اس کی آئی ڈی دکھاتا ہوا بولا ..
اب اندر آ سکتا ہوں ...
ہاں اب تم گھر پرویش کر لو... دانی شرارت سے کہتی اندر آ گئی ...
مجھے بھوک بھی لگ رہی ہے کب سے... دانی بیڈ پر بیٹھتی ہوئی بولی,,, آہل کپڑے نکالتا رخ موڑ کر دانی کو دیکھنے لگا ...
تمہیں کہا تو ہے میرا انتظار مت کیا کرو,, جب بھوک لگے کھا لیا کرو... آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا ..
تمہارے ساتھ کھانے کی عادت ہو گئی ہے... دانی اداسی سے بولی ...
تم ٹھیک ہو... آہل اس کے سامنے آ گیا ..
ہاں تم بس جلدی سے چینج کرو پھر مجھے کھانا کھلانا ....
اپنے ہاتھ سے ..
کوئی پاؤں سے بھی کھلاتا ہے.. دانی گھور کر بولی ...
اچھا بس دو منٹ... آہل مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا...
دانی مسکرانے لگی ..
پتہ نہیں کیا ہو رہا ہے مجھے,, یہ انسان مجھے پاگل کرتا جا رہا ہے... دانی سر کھجاتی ہوئی بولی ...
وقت پنکھ لگائے اڑ رہا تھا ...
رمضان کا آخری عشرہ چل رہا تھا ..
آہل مجھے لگتا ہے تم نے آسم کی بات کو سنجیدہ نہیں لیا ورنہ اس طرح کے رویے کی توقع کم از کم مجھے نہیں تھی ...
زبیر ٹانگ پے ٹانگ چڑھا کر بیٹھا تھا فون کان سے لگا رکھا تھا ...
مجھے ان فضول سی باتوں میں دلچسپی نہیں.. آہل اکتا کر بولا ...
آہل تم کتنے ہی کامیاب کیوں نہ ہو جاؤ لیکن آج بھی بچے ہی ہو,,یہ آنکھ مچولی کا کھیل ختم کرو مرد ہو نہ تو سامنے آ کر کھیلو یہ پیٹھ پیچھے وار کرنا بزدلوں کا کام ہے تم بھی شاید ڈرتے ہو ...
میں کسی سے ڈرتا ہوں یا نہیں یہ تمہارا مسئلہ نہیں رہی بات سامنے آ کر کھیلنے کی تو ٹھیک ہے اب آمنے سامنے کھیلیں گے ...
آہاں,, آئی لائک اٹ,,, تم یہ تو جانتے ہو گے کہ دس پہلے جو کچھ ہوا اس سب میں زبیر رنداوھا ملوث تھا لیکن ..
لیکن کیا,,,آہل سیدھا ہو گیا ...
لیکن ایک اور انسان بھی میرے ہمراہ تھا جس سے تم بالکل لاعلم ہو تمہارے فرشتوں کو بھی معلوم نہیں ...
کون ہے وہ...آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ...
آہ,,, آمنے سامنے کی بات ہوئی تو اب آمنے سامنے بات ہو گی,, سامنے آؤ تم سے ڈیل کرنی ہے ایسے کیسے بتا دوں ..
ہوں,,, لالچی انسان کہاں آنا ہے بتاؤ,, آہل ہنکار بھرتا ہوا بولا ...
میرے فارم ہاؤس پر آ جانا,, اور ہاں اکیلے آنا ہمت ہے تو... زبیر نے کہ کر فون بن کر دیا ...
سالے... آہل نے گلدان اٹھا کر زمین پر دے مارا ...
کون ہو سکتا ہے وہ دوسرا انسان... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا سوچنے لگا...
چاچو نے تو صرف زبیر کا نام لیا تھا پھر اب یہ دوسرا انسان کون ہے,,, ہو سکتا ہے زبیر جھوٹ بول رہا ہو,,, لیکن مجھ پر ہاتھ ڈالنے کا وہ سو بھی نہیں سکتا اس کا مقصد کچھ اور ہی ہو گا تبھی تو اتنے وقت کے بعد اس نے خود سے بات کا آغاز کیا... آہل الجھتا ہوا ٹہل رہا تھا ...
سر چیف سیکریٹری کے ساتھ آپ کی میٹنگ ہے... رفیق اندر آتا ہوا بولا ...
یار میٹنگ... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ...
آپ ٹھیک ہیں سر... رفیق فکرمندی سے بولا ..
ہاں ٹھیک ہوں ایک مسئلہ ہے لیکن میٹنگ کے بعد بتاؤں گا اور ہاں پولیس کے محکمے کے سربراہ کو بھی بلانا تھا مجھے بات کرنی تھی اس سے بھی ...
سر میں ابھی کال کر دیتا ہوں تب تک آپ چیف سیکریٹری سے بات کریں وہ آ جائے گا... رفیق نمبر ملاتا ہوا بولا ...
آہل کوٹ کا بٹن بند کرتا کانفرنس روم میں آ گیا....
کچھ دیر بعد دانی آتی دکھائی دی ...
میم اندر سر کی میٹنگ چل رہی ہے آپ ابھی نہیں جا سکتی ..
تم مجھے روک رہے ہو... دانی تیکھے تیور لیے بولی ...
سوری میم لیکن سر نے آڈر دیا ہے کہ جب تک میٹنگ نہیں ہو جاتی کسی کو اندر نہ آنے دیا جائے ...
فون کرو اپنے سر کو اور بتاؤ دانین حیات آئی ہے... دانی سینے پر بازو باندھتی ہوئی بولی ...
سوری سر آپ کو ڈسٹرب کیا وہ دراصل دانین میڈم آپ سے ملنے آئیں ہیں اور اندر آنے کے لیے بضد ہیں ..
جی ٹھیک ہے سر.. کہ کر اس نے فون بند کر دیا ..
میم وہ آ رہے ہیں صرف دو منٹ ویٹ کر لیں ...
ہممم... دانی کہ کر دوسری جانب دیکھنے لگی...آپ کے لیے چیئر لاؤں ,,,
نہیں میں ٹھیک ہوں ایسے ہی ...
اگلے ہی لمحے آہل باہر آتا دکھائی دیا ...
کیا ہوا دانی... وہ دانی کا ہاتھ پکڑے سائیڈ پر آ گیا ...
مجھے روزہ لگ رہا ہے... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
آہل نے چہرے پر عود آنے والی مسکراہٹ کو روکتے ہوئے دانی کو گھورنے لگا ...
تم نے مجھے اس لیے بلایا ہے ...
بالکل مجھے باہر جانا پلیز میرے ساتھ چلو ...
دانی میں میٹنگ چھوڑ کر آیا ہوں... آہل فکرمندی سے بولا ..
چھوڑ آئے ہو نہ تو بس اب میرے ساتھ چلو ...
دانی ایسے ضد مت کیا کرو مجھے کام بھی تو کرنا ہے نہ ...
مجھے نہیں پسند تمہاری یہ سیاست میں کچھ نہیں جانتی ابھی میرے ساتھ چلو ...
آہل سانس خارج کرتا دانی کو دیکھنے لگا ...
تم نے پانی پیا ہے نہ... دانی اسے ہشاش بشاش دیکھ کر بولی ...
پاگل ہو کیا.. آہل خفگی سے بولا ..
ہاں ہاں بول لو مجھ سے جھوٹ دیکھو صاف پتہ لگ رہا ہے تم نے پانی پیا پے ...
اور وہ کیسے... آہل جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوا بولا ..
وہ ایسے کہ آپ ابھی مجھے خوب گھمائیں گے اور پھر بھی آپ کو روزہ نہیں لگے گا اس کا مطلب آپ نے پانی پیا ہے ...
آہل نفی میں سر ہلاتا مسکرانے لگا ...
اچھا میں میٹنگ ختم کر لو,, آہل اس کے چہرے پر آئی لٹ کو کان کے پیچھے کرتا ہوا بولا ..
نہیں میرے ساتھ چلو بس کوئی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرنی ...
کبھی کبھی تم بہت تنگ کرتی ہو اب تو گولی سے بھی نہیں ڈرتی ,,,
کیونکہ اب تمہاری بیوی ہوں نہ,, اب مجھے باتوں میں مت الجھاؤ اور چلو بس... دانی اس کی بازو میں اپنی بازو ڈالتی ہوئی بولی ...
اچھا میں معذرت تو کر لوں سب سے ...
ہاں وہ کر لو... دانی خوش ہوتی ہوئی بولی ...
جہاں جہاں میں کہوں گی ان سب جگہ پر جانا ہے... دانی اس کے ساتھ کار کی جانب چلتی ہوئی بولی ...
پھر تمہیں روزہ نہیں لگے گا ...
پھر تو میرا دھیان ہٹ جائے گا پتہ بھی نہیں چلے گا کب دن ختم ہوا ...
آہل مسکراتا ہوا چلنے لگا ...
بتاؤ اب زبیر کون ہے وہ دوسرا انسان جو تمہارے ساتھ اس گھناؤنے کھیل میں شریک تھا... آہل کدورت سے بولا.
بہت جلدی ہے تمہیں آہل,, زبیر ٹانگ پے ٹانگ چڑھا کر بیٹھا تھا آہل کو بیٹھنے کا اشارہ کیا ..
میرا پاس اتنا فضول وقت نہیں ہے زبیر... آہل ضبط کرتا ہوا بولا ..
ہاں بھئی وزیر اعلیٰ ہو تم وقت کیسے ہو سکتا ہے لیکن بہت افسوس ہے مجھے تمہارے لیے... زبیر بظاہر دکھ سے بولے ...
زبیر جو بات ہے وہ کرو میرا وقت برباد مت کرو... آہل کا بس نہیں چل رہا تھا زبیر کا منہ نو لے ...
ڈیل کرنی ہو گی تمہیں ...
کس نوعیت کی ڈیل,, آہل آبرو اچکا کر بولا ...
میں تمہیں اس انسان کا نام بتاؤں گا جو میرے ساتھ تھا بدلے میں تم دانین کو چھوڑ دو گے.. زبیر اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
آہل کو لگا وہ سانس لینا بھول گیا ..
دماغ تیزی سے کام کر رہا تھا ..
بتاؤ پھر کیا کرو گے ...
میں دانی کو طلاق دے دوں گا,, مجھے اس انسان کا نام بتاؤ,,, ضبط کے باعث آہل کی آنکھیں سرخ ہو رہیں تھیں ...
آہ,, آئی لائک اٹ,, بہت سمجھدار ہو تم اور آج عملی نمونہ بھی دیکھ لیا ...
ویسے آہل ایک بات تو ہے دُر عدن خوبصورت بہت تھی.. زبیر جان بوجھ کر آہل کا ضبط آزما رہا تھا ...
زبیر اگر تم نے اپنی گندی زبان سے دوبارہ یہ نام لیا تو تمہاری زبان کھینچ لوں گا میں... آہل اٹھ ایک ہی جست میں زبیر کے سامنے کھڑا اس کا گریبان پکڑے ہوئے تھے ...
کیوں کیا ہوا غصہ آتا ہے,, سوچو مجھ پر کیا گزرتی ہو گی,, میری بیٹی بھی دن رات تمہارے کمرے میں تمہارے ہمراہ ہوتی ہے میں کیسے براداشت کروں....
بھولو مت تم نے دس سال پہلے کیا کیا تھا... آہل اس کا منہ نوچتا ہوا بولا ...
آہ,, لیکن ثبوت تو تمہارے پاس کوئی بھی نہیں پھر کیسے ثابت کرو گے... زبیر اس کا ہاتھ ہٹاتا ہوا بولا ..
ثبوت بھی مل جائے گا اور تمہیں تمہارے گناہوں کی سزا بھی ...
لیکن کچھ بھی کہو آہل وہ دن بہت کمال کے تھے اف دُر عدن کا حسن,, پاگل کر دیتا تھا... زبیر کھڑے ہو کر بولے ..
یہاں آ کر آہل کا ضبط جواب دے گیا ...
آہل نے زبیر کے منہ پر مکہ مارا اس کے بعد ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر پے در پے چار پانچ مکے رسید کر کے زبیر کا منہ سوجھا دیا... زبیر نے دھکا دے کر آہل کو پیچھے کیا ...
بھولو مت تم میری جگہ پر کھڑے ہو,,, آہل کو دونوں جانب سے گارڈز نے پکڑ لیا تھا ...
اپنی اس غلیظ زبان سے دوبارہ نام لینے کا سوچنا بھی مت ورنہ میں بھی تمہیں مارنے سے پہلے نہیں سوچوں گا,,, آہل گارڈ سے خود کو آزاد کرواتا تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا.. جن یادوں سے وہ پچھلے دس سالوں سے بھاگ رہا تھا آج اس طرح سامنے آئیں کہ آہل بپھر سا گیا,, وہ بالوں میں ہاتھ پھیرتا چل رہا تھا,, چہرہ اور آنکھیں سرخ ہو رہے تھے مانو اس کی آنکھیں شعلے اگل رہیں ہوں,, تو جو آگ اس کے اندر لگی ہو گی اس کا تو کوئی حساب ہی نہیں...
سر آپ ٹھیک ہیں,,رفیق آہل کو دیکھ کر اس کی جانب پکا ...
ہاں میں ٹھیک ہوں تم ڈرائیور کو بولو کہ گھر چلے... آہل پچھلی سیٹ پر بیٹھتا ہوا بولا..
رفیق اثبات میں سر ہلاتا فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا ,,
رفیق کو اس کی ذہنی حالت کا اندازہ اس کی جسمانی حالت سے ہو رہا تھا وہ چوٹ دے کر نہیں چوٹ کھا کر آیا تھا ...
سر کسی چیز کی ضرورت ہے آپ کو ...
نہیں رفیق فی الحال کچھ نہیں چاہیے مجھے... آہل حسب معمول جیب میں ہاتھ ڈالے چل رہا تھا ..
دانی اسے ٹیرس سے دیکھ چکی تھی,, اسی لیے فوراً زینے اترنے لگی ..
آہل میں کب سے تمہارا انتظار کر رہی ہوں,, آہل کا چہرہ رفیق کی جانب تھا ...
دانی ابھی نہیں.. وہ دس سال پہلے والا آہل تو نہیں لیکن کوئی اور آہل لگ رہا تھا ...
میں باکسنگ کر لوں پھر تم سے بات کرتا ہوں.. آہل رفیق کا شانہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..
لیکن سر آپ ...
تم فکر مت کرو رفیق پچھلے دس سالوں سے خود کو سنبھالا ہے آج بھی سنبھال لوں گا... آہل نے مسکرانے کی سعی کی لیکن مسکرا نہ سکا ...
دانی الجھ کر دونوں کو دیکھ رہی تھی ..
آہل باکسنگ والے روم کی جانب چل دیا ...
آہل کو کیا ہوا... دانی اسے جاتا دیکھ کر بولی ..
روزہ رکھ کر کون باکسنگ کرتا ہے... وہ بال باندھنے کی غرض سے واپس کمرے میں چلی گئی ...
انعم تمہارے ڈیڈ تو کبھی نہیں مانیں گے پھر کیا بنے گا ہمارے رشتے کا ...
رحیم تم فکر مت کرو آہل کہتا ہے ہمیں انتظار کرنا ہے ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا ...
آہل حیات کی بات کر رہی ہو نہ تم ...
ہاں دانین کا شوہر ...
لیکن انعم کیسے سب ٹھیک ہو گا تمہارے ڈیڈ نہ کل مانے تھے نہ آج اور نہ ہی آنے والے وقت میں مانیں گے تم بھی اچھے سے جانتی ہو...
میں جانتی ہوں لیکن دیکھو جس طرح آہل نے احد سے میری جان چھڑوا دی ہو سکتا ہے اس کے دماغ میں کوئی آئیڈیا ہو تبھی تو اتنے وثوق سے کہ رہا تھا ...
پتہ نہیں انعم یہ بڑے لوگ ہیں میری تو سمجھ سے باہر ہیں... رحیم اداسی سے بولا ..
ٹھیک ہے ہمارا مستقبل دکھائی نہیں دے رہا لیکن ہم ایک دوسرے کے نکاح میں ہیں کیا یہ بہت نہیں تمہارے لیے اب کم از کم مجھ سے کوئی شادی نہیں کرے گا تو ڈیڈ مان ہی جائیں گے ویسے بھی وہ خود بھی غریب ہوتے جا رہے ہیں اور ایک دن شاید سڑک پر آ جائیں اس دن تم ان سے اوپر ہو گے ...
انعم آہل کی باتوں سے جو اخذ کر سکی رحیم کے گوش گزار کر دیا...
اوووہ تو یہ بات ہے... رحیم اثبات میں سر ہلاتا ہوا بولا ..
ہاں اسی لیے میں بھی امید لگائے بیٹھی ہو,, امید پر ہی دنیا قائم ہے میں نے بھی اسی امید پر اپنی دنیا قائم کر لی ہے ...
تم ٹھیک کہ رہی ہو,, اچھا میں چلتا ہوں اب,, مجھے نوشین کو اکیڈمی سے لینے جانا ہے... رحیم کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ...
انعم مسکراتی ہوئی کھڑی ہو گئی ...
رحیم نے بائیک کی کیک ماری اور زن سے بھگا لے گیا ...