رفیق دانی کی دوبارہ اپنے باپ سے کوئی ملاقات تو نہیں ہوئی ...
نہیں سر,, میں خود دانین میڈم پر نظر رکھے ہوئے ہوں اس دن کے بعد سے میڈم نے کوئی ملاقات نہیں کی ...
ہممم صحیح,,, باکسنگ کرتے ہوئے آہل کی نظر دانی پر پڑی جو سینے پر بازو لپیٹے خفگی سے دیکھ رہی تھی ...
آہل اسے نظر انداز کرتا اپنی باکسنگ کرنے لگا ..
روزہ رکھ کر یہ کام کون کرتا ہے...دانی اس کا ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی ...
آہل کا تنفس تیز ہو چکا تھا,, رخ موڑے دانی کو دیکھنے لگا ...
فی الحال مجھے اکیلا چھوڑ دو,, آہل اپنا ہاتھ آزاد کرواتا ہوا بولا ..
دانی خاموشی سے اس کا ہاتھ پکڑے باہر کی جانب چلنے لگی ...
دانی میں نے کہا ہے مجھے اکیلا رہنا ہے...آہل حلق کے بل چلایا اور اپنا ہاتھ دانی کے ہاتھ سے نکال لیا ...
دانی ششدر سی اسے دیکھنے لگی ...
آہل یہ سب ...
تمہیں ایک بات سمجھ نہیں آتی کیا مجھے ابھی کسی سے بات نہیں کرنی مطلب کسی سے نہیں ..
دانی نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی آہل کا یہ روپ وہ پہلی بار دیکھ رہی تھی ...
ٹھیک ہے مجھ سے بات مت کرنا اب تم... دانی ہاتھ کی پشت سے گال رگڑتی بھاگ گئی ...
آہل سر جھٹکتا واپس اندر آ گیا ...
زبیر دل تو کر رہا ہے تمہیں جان سے مار دوں,, تم,, آہل نے ہاتھ بند کیا اور مکے برسانے لگا ...
سوری سر آپ کو ڈسٹرب کیا,, عمیر ہاسپٹل میں ہے آپ سے بات کرنا چاہتا ہے... رفیق اندر آتا ہوا بولا ..
کیا ہوا اسے... آہل آبرو اچکا کر بولا ..
کالا یرقان,, دو دن پہلے ہاسپٹل میں بھرتی ہوا ہے ...
اور تم مجھے آج بتا رہے ہو,, وہ بھی اس کے فون آنے پر,, رفیق تمہارا دھیان کہاں ہے... آہل تیکھے تیور لیے اس کے سامنے آیا ...
سوری سر وہ زخموں کے باعث کچھ غفلت برت گیا ...
زخموں کا سن کر آہل نرم پڑا ...
ٹھیک ہے تم اپنا علاج اچھے سے کرواؤ پہلے مکمل طور پر صحت یاب نہیں لگ رہے... آہل اس کے ہاتھ سے فون پکڑتا ہوا بولا ..
بابا,, آہل نے جیسے ہی فون کان سے لگایا عمیر کی آواز ابھری ...
جی بیٹا... آہل کا لہجہ نرمی لیے ہوئے تھا ..
بابا یہ مجھے ٹیکا لگا رہے ہیں اتنی زور سے... چھ سالہ عمیر نرس کو گھورتا ہوا بولا ..
بیٹا آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے جب آپ فٹ ہو جائیں گے پھر کوئی بھی آپ کو انجیکشن نہیں لگائے گا ..
آپ آئیں گے ...
جی میں صبح آؤں گا,,
ٹھیک ہے ,,
بابا اب کام کر لیں ..
جی بابا... میں آپ کا انتظار کروں گا... وہ مسرت سے بولا ..
آہل نے مسکرا کر فون بند کر دیا ...
آہل نے فون رفیق کی جانب بڑھا دیا ...
سر دانین میڈم اس سب کے بارے میں ...
تم فکر مت کرو,, دانی نہیں جان سکتی اس متعلق ...
آہل تھکے تھکے انداز میں صوفے پر ڈھے گیا ...
سر آپ کو اس کا سامنا کرنا ہو گا آپ گزشتہ دس برس سے بھاگ رہے ہیں اور ماضی سے جتنا بھاگا جائے وہ پہاڑ بن کر ہمارے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے ...
میں جانتا ہوں رفیق لیکن وہ سب بہت تکلیف دہ ہے یاد کرنا تو دور غلطی سے بھی سو لوں تو دل پھٹنے لگتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کوئی کوڑے برسا رہا ہے بہت بھیانک تھا وہ سب,, تم جانتے ہو,, بہت اچھے سے جانتے ہو میں کیسے نکلا تھا اس سب سے اب ایک بار پھر سے وہ سب دیکھنا,, آہل نفی میں سر ہلا رہا تھا آنکھیں کرب سے بند کر رکھیں تھیں,, آہل حیات کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو لیکن یہ برداشت نہیں کر سکتا,, یہاں آ کر میری ہمت جواب دے جاتی ہے اسی لیے تو ماضی کے صفحوں کو الٹ کر نہیں دیکھتا کہ غم پھر سے تازہ ہو جاتا ایسا معلوم ہوتا ہے ابھی میرے سامنے وہ سب وقوع پذیر ہو رہا ہے,, آہل منہ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھا ...
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
سر پلیز سنبھالیں خود کو... رفیق کی آنکھوں میں بھی نمی تیر رہی تھی ...
اگلی بار زبیر بلائے تو تم چلے جانا میں جانتا ہوں وہ مجھ پر وار کر رہا ہے تاکہ میں اپنا آپا کھو دو,, جو بھی بات ہو تم کرو گے میں بار بار اس اذیت سے نہیں گزر سکتا ...
سمجھ رہے ہو نہ رفیق ...
جی سر آپ فکر مت کریں میں آگے کی ساری بات کروں گا ...
ہاں,, مجھے اور بھی بہت سے کام ہے یہ یادیں میرا دماغ مفلوج کر دیتی ہیں لیکن بس اس زبیر کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دوں گا میں.آہل دائیں بائیں گردن موڑتا کھڑا ہو گیا ...
میں ٹھیک ہوں رفیق... رفیق کو اٹھتے دیکھ کر آہل ہاتھ کے اشارے سے بولا...
جی سر ...
آہل تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا ,,منہ پر پانی کے چھینٹے مار کر وہ کمرے کی جانب چلنے لگا ...
ہاں دانی,, وہ بالوں میں ہاتھ پھیرتا سوچتا ہوا چل رہا تھا ...
توقع کے عین مطابق دانی بیڈ پر گری رو رہی تھی ..
آہل سانس خارج کرتا کمرے سے باہر نکل گیا ..
شاید ابھی بھی اس میں ہمت نہیں تھی ...
دانی ٹیبل پر بیٹھی بار بار گھڑی دیکھ رہی تھی اذان کا وقت قریب ہی تھا لیکن آہل کی کچھ خبر نہیں ...
جاہل حیات کہاں دفعہ ہو گئے ہو... دانی چہرہ موڑ کر بولی ..
آج دانی اکیلی بیٹھی تھی ٹیبل پر ...
آنا ذرا تم دیکھنا اندر نہیں آنے دوں گی ساری رات الو کی طرح جاگتے رہو گے تم... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..
آہل ٹھیک ہو پتہ نہیں کہاں چلا گیا ہے فون بھی نہیں اٹھا رہا جاہل کہیں کا ...
دانی کو فکر بھی ہو رہی تھی اور غصہ بھی آ رہا تھا ...
اذان کی آواز سنائی دی تو مایوسی سے پانی پینے لگی,, آج تمہارے بغیر ہی روزہ کھول رہی ہوں.. دانی کی آنکھ سے ایک موتی ٹوٹ کر بےمول ہو گیا...
بہت برے ہو تم بہت زیادہ برے... دانی روتی ہوئی چیئر سے اٹھی اور ٹیرس پر چلی گئی ...
نو بجے کے قریب آہل گھر میں آیا تو کافی حد تک سنبھل چکا تھا ...
کمرہ خالی دیکھ کر آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
دانی کہاں گئی... وہ دروازہ بند کر کے باہر نکل آیا ...
دانی کہاں ہے,,, سی سی ٹی وی روم میں بیٹھے ورکر کو فون کر کے بولا ...
سر وہ ٹیرس پر گئیں تھیں ...
اور اب... آہل عجلت سے بولا ..
ابھی بھی ٹیرس پر ہی ہیں ...
آہل سانس خارج کرتا ٹیرس پر آ گیا ...
دانی جھولے پر بیٹھی آسمان کو تک رہی تھی,آنکھوں میں اداسی نے ڈیرے جما رکھے تھے ..
آہل اس کے ساتھ آ بیٹھا,, آج دانی نہیں ڈری شاید اس کی خوشبو سے واقفیت حاصل کر گی تھی ..
کیوں آئے ہو یہاں... دانی کا چہرہ ابھی تک اوپر تھا ..
نہیں آنا چاہیے تھا کیا ...
نہیں,, جہاں سے آئے ہو وہیں واپس جاؤ...دانی کا چہرہ کسی بھی تاثر سے پاک تھا ...
آہل نے اس کی گود میں سر رکھ لیا ...
دانی حیرت سے اسے دیکھنے لگی ...
پلیز دانی میں بہت ٹینشن میں ہوں,, آہل اس کے روئی جیسے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لیتا ہوا بولا ...
پھر تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا سب کچھ اپنی ہاف گرل فرینڈ کو بتاتے ہو ایسا کرو اسے فل گرل فرینڈ بنا لو اور اپنے ساتھ ہی رکھ لو.. دانی خفگی سے دیکھتی ہوئی بولی ...
تمہیں رفیق سے جیلسی ہوتی ہے... آہل قہقہہ لگاتا ہوا بولا ..
مجھے بہت غصہ آتا ہے جب دیکھو اسی کے ساتھ چپکے رہتے ہو سچ سچ بتاؤ کون سی گم اسٹک لگائی تھی... دانی آبرو اچکا کر بولی ..
بالکل بیکار تھی تبھی تو الگ بھی ہو جاتے تم لا دو کوئی اچھی سی لانگ لاسٹنگ ...
میں نے تیزاب لا کر دینا دونوں پر گرا دوں گی..دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے گھورتی ہوئی بولی ...
پھر آہل کہاں سے لاؤ گی... آہل بولتا ہوا اٹھ بیٹھا ..
یہ جو میرا گندا سا آہل ہے نہ مجھے نہیں پسند مجھے وہ پہلے والا آہل چاہیے جس کے پاس بیکار سا ڈمپل بھی تھا ..
آہل کھل کر ہنس دیا ..
میری پاگل سی دانی,, آہل اس کی ناک سے اپنی ناک رگڑتا ہوا بولا ..
اور تم میرے پاگل سے جاہل حیات... دانی جل کر بولی ..
ہوں تو تمہارا ہی چاہے جیسا بھی ہوں ...
ہاں چاہے دورے پڑتے ہوں نیند میں گانے گاتے ہو,,, تمہیں معلوم ہے تم خراٹے مارتے ہو... دانی اسے گھورتی ہوئی بولی ...
جھوٹ,, آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
سچی,, مجھے نیند بھی نہیں آتی کل رات تو مجھے ایسا لگ رہا تھا گاڑی چل رہی ہے پھر تمہیں دیکھا تو تم خراٹے لے رہے تھے... دانی مزے سے بولی ..
کتنے جھوٹ بولتی ہو نہ تم... آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ...
تم بندے مار لو میں جھوٹ بھی نہ بولو... دانی برا مان گئی ...
ہاہاہاہا لیکن میں تمہارے جھوٹ پکڑ لیتا ہوں ..
اب تم سحری تک مجھ سے باتیں کرو گے ورنہ....دانی اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی ...
ورنہ کیا... آہل محظوظ ہوا ...
ورنہ تمہیں بنا سحری کیے روزہ رکھنا پڑے گا پھر بنا روزہ کھولے اگلا روزہ رکھنا پڑے گا وہ بھی بنا کچھ کھائے...
اتنی بڑی سزا... آہل پوری آنکھیں کھول کر بولا...
بالکل تم جیسے ہاتھی کے لیے سزا بھی زرافے جیسی ہونی چاہیے ...
اچھا چلو کمرے میں چل کر باتیں کرتے ہیں ..
نہیں ہم یہیں پر بیٹھیں گے... دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ...
میں نے چینج بھی نہیں کیا ...
تو یہی کر لوں میں آنکھوں پر ہاتھ رکھ لوں گی... دانی شرارت سے بولی ..
آہل مسکراتا ہوا اسے دیکھنے لگا ...
اب تم خود آؤں گی یا میں خود لے جاؤں ...
اس دن کی طرح جب تمہاری دوست چھپکلی آئی تھی کمرے میں... دانی یاد کرتی ہوئی بولی ..
بالکل,, آہل اثبات میں سر ہلاتا ہوا بولا ..
دانی منہ بناتی سلیپر پہننے لگی ...
سر آہل تو چلا گیا اور مجھے نہیں لگتا وہ دوبارہ آئے گا یہاں... آسم فکرمندی سے بولا ..
میں جانتا ہوں وہ دوبارہ یہاں نہیں آئے گا کیونکہ میں نے اس کے زخم کریدے ہیں جسے وہ پوری دنیا سے چھپا کر بیٹھا ہے ...
تو سر اس میں ہمارا نفع نہیں ...
نفع بھی ہو گا میں سو رہا تھا پہلے آہل کوئی غلطی کرے زیادہ بڑی نہیں چھوٹی سی پھر اس کے بعد میں اپنی چال چلوں,, مزہ تب آئے گا ابھی سب پھیکا پھیکا سا لگے گا جب آگ لگتی ہے شعلے بھڑکتے ہیں پھر کھیل کا مزہ ہے کم از کم یہ تو کل رہو گیا کہ آہل حیات جانتا ہے لیکن صرف میرے بارے میں ڈاکٹر قدسیہ کے بارے میں نہیں جانتا,, وہ کچھ بھی کرے گا ان کے متعلق جاننے کے لیے ...
تو سر آپ آہل کو بتا دیں گے... آسم حیرت سے بولا ..
بالکل جہاں میرا مطلب ہو گا میں بتا دوں گا آخر کو وہ بھی شامل تھی اسے بھی مزہ چکھنا چاہیے آہل کے طیش کا.. وہ حقارت سے بولے ...
لیکن سر آپ دونوں تو ایک ساتھ کام ...
آسم اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو ابھی تک اتنی سی بات نہیں سمجھ سکے,, اس سیاست میں کوئی کسی کا نہیں ہوتا یہاں سب اپنے مفاد کے پیچھے بھاگتے ہیں اگر کسی کے ساتھ ہیں تو اپنی غرض کی خاطر سمجھے اب.. زبیر اسے گھورتے ہوئے بولے ...
جی سر,, تو مطلب ابھی خاموشی سے انتظار کرنا ہے صحیح وقت کا ...
بالکل تبھی مزہ آئے گا..زبیر صوفے کی پشت سے ٹیک لگاتے ہوئے بولے ...
آہل مجھے نہیں پسند یہ دیکھو کتنی سمیل ہے اس کی.. دانی ایک ہاتھ ناک پر رکھتی ہوئی بولی ...
آہل بیوٹیشن کو جاری رکھنے کا اشارہ کرتا دانی کے پاس آ گیا ...
احمق لڑکی دیکھو تمہارے ہاتھ پر مہندی کتنی اچھی لگ رہی ہے ...
اور میرے ناک میں جو یہ سمیل تیر کی طرح گھس رہی ہے اس کا کیا کروں ..
سپرے کر لو... آہل اس کے کان میں بولا ..
تمہارے منہ میں نہ کر دوں میں سپرے,, پھر اچھا اچھا بولو گے.. دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..
بس کچھ ہی دیر میں ہو جائے گی ..
تمہیں اتنی پسند ہے تو پھر اپنے ہاتھوں پر لگا لو بلکہ آہل میں تو کہتی ہوں پورے جسم پر لگوا لو.. دانی آنکھ مارتی رازداری سے بولی ...
آہل اس کی ناک دباتا مسکرانے لگی ...
تھینک یو سر,,, بیوٹیشن سر ہلاتی باہر نکل گئی ...
دانی آہل کو گھورنے لگی ..
جنگلی بلی دیکھو تمہارے ہاتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں... آہل ستائش سے دیکھتا ہوا بولا ..
دل تو کر رہا ہے تمہارے منہ پر چھاپ دوں,, اب میں کام کیسے کروں گی ایسا لگ رہا ہاتھ ٹوٹ گئے ہیں... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
کون سا کام کرنا ہے بتاؤ,, آہل اس کی آنکھوں میں جھانکتا ہوا بولا ...
مجھے مووی دیکھنی ہے.. اور دیکھو میرے ہاتھ میں کیسے آن کروں... دانی دونوں ہاتھ آہل کے سامنے کرتی ہوئی بولی ...
میں کر دیتا ہوں آن,, آہل بیڈ سے اترتا ہوا بولا....
اپنے فون میں لگا کر دو... دانی چہرہ اونچا کر کے بولی ...
آہل جیب سے موبائل نکالتا انگلیاں چلانے لگا ...
دانی مسکراتی ہوئی اسے دیکھنے لگی...
مجھے اب بھوک بھی لگی ہے... دانی جان بوجھ کر بولی ..
ابھی تو کھانا کھایا تھا,, آہل تعجب سے بولا ..
تو دوبارہ بھوک نہیں لگ سکتی کیا,, میں نو اریری کا بورڈ تو نہیں لگایا کہ اب واپس نہ آنا ..
اچھا میں کھلا دیتا ہوں دو منٹ... آہل سمجھتا ہوا بولا ..
تم یہ دیکھو میں آتا ہوں,, وہ دانی کے سامنے اپنا فون رکھتا ہوا بولا ..
دانی پاؤں جھلاتی بیڈ پر اوندھی لیٹی تھی جب آہل واپس کمرے میں آیا ...
منہ کھولو... آہل اس کے سامنے بیٹھتا ہوا بولا ..
دانی نے منہ کھولا لیکن جیسے ہی نظر مچھلی پر پڑی اچھل کر پیچھے ہو گئی .
جاہل حیات تمہیں نہیں معلوم کیا میں یہ نہیں کھاتی...
آج کھا لو وہ بھی میرے ہاتھ سے... آہل اس کی بازو پکڑتا ہوا بولا ..
پاگل ہو کانٹا پھنس ونس گیا تو میں کہاں جاؤں گی... دانی اپنی بازو چھڑوانے کی سعی کرنے لگی ...
کچھ بھی نہیں ہو گا میں خود چیک کروں گا.. آہل کی آنکھوں میں شرارت تھی ...
کوئی ضرورت نہیں ہے تمہاری فش کے پیچھے میں اپنی جان خطرے میں ڈال دوں کبھی نہیں.. دانی قطعیت سے بولی ..
پلیز صرف ٹیسٹ کر لو ...
دانی گھورتی ہوئی نفی میں سر ہلانے لگی ...
دانی... آہل غصے سے دیکھتا ہوا بولا ...
مجھے نہیں پسند پاگل حیات,,, دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...
منہ کھولو ...
میں تمہارے ہاتھ پر کاٹ لوں گی... دانی خونخوار نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ..
تم ایسا کچھ نہیں کرو گی اب کھاؤ اسے ورنہ میں زبردستی بھی کھلا سکتا ہوں ,,
یہ جو تم کر رہے ہو نہ اس کا نام زبردستی ہے..
آہل نے نوالہ دانی کے منہ میں ڈال دیا ...
دانی عجیب عجیب شکلیں بناتی چبانے لگی ..
یہ جس کو تم مار کر مجھے کھلا رہے ہو نہ رات کو اس کی روح آئے گی تم سے بدلہ لینے دیکھنا,, میں تو کہ دوں گی اس جاہل کو پکڑو.. دانی سوں سوں کرتی ہوئی بولی ..
کیسی لگی.. آہل اس کی بات کو نظر انداز کرتا ہوا بولا ..
بالکل تمہاری جیسی فضول, دانی جل کر بولی.
آہل مسکراتا ہوا باہر نکل گیا ...
بدتمیز انسان,, دانی بڑبڑاتی ہوئی مووی دیکھنے لگی ...
آہل کمرے میں آیا اور لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گیا ...
آہل ڈائمنڈ کی رنگز دیکھ رہا تھا ساتھ ساتھ ایک نظر دانی پر بھی ڈال لیتا جو مووی دیکھنے میں مگن تھی ..
آہل کی نظر اس بلیو ڈائمنڈ والی رنگ پر ٹھہر گئی جس کی قیمت $32.6 ملین تھی آہل نے دانی کو دیکھا اور پھر سے رنگ کو,, پرفیکٹ.. وہ مسکراتا ہوا بولا ..
دانی اپنے بال ہٹاؤ... آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا ..
یہ جو تحفے سے میرے ہاتھ بھر دئیے ہیں کیسے صحیح کروں میں,, مجھے نہیں پتہ... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ...
آہل لیپ ٹاپ بند کر کے دانی کے سامنے بیٹھ گیا ...
دانی سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی ...
آہل نے ہاتھ بڑھا کر دانی کے چہرہ پر بوسہ دیتی شرارتی لٹوں کو پیچھے کیا ...
دانی آنکھیں جھپکاتی اسے دیکھنے لگی ....
تم ایسے کیوں کرتے ہو ...
کیسے ...
تمہیں میرے بالوں سے بھی مسئلہ ہے ...
ویسے نہیں لیکن جب تمہارے چہرے پر آ جاتے پھر مسئلہ ہوتا... آہل شانے اچکاتا ہوا بولا ..
ایک ہی بات ہے... دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی...
ایک بات نہیں ہے میں برداشت نہیں کر سکتا تمہیں کوئی چھوئے ...
آہل یہ میرے اپنے بال ہیں کوئی انسان نہیں... دانی نے سمجھانا چاہا ...
واٹ ایور,, مجھے فرق نہیں پڑتا ...
تم پاگل ہو سچ میں... دانی نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی ..
آہل نے اپنی پیشانی دانی کی پیشانی پر ٹکا دی ..
ہاں شاید... وہ دھیرے سے بولا ...
دانی کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی ...
کس کے لیے... دانی نے آنکھیں بند کر کے کہا ...
تمہارے لیے... آہل بھی آنکھیں بند کیے دانی کو محسوس کر رہا تھا ...
جھوٹ... دانی مسکرا کر بولی ...
تمہاری مرضی... آہل نے کہتے ہوئے اس کا ہاتھ تھام لیا ...
دانی ایک کام کرو گی... آہل التجائیہ نظروں سے دیکھتا ہوا بولا ..
کون سا کام... دانی پیشانی پر بل ڈالے اسے دیکھنے لگی ...
میں چاہتا ہوں تم اب حقیقت سے واقف ہو جاؤ ..
کون سی حقیقت... دانی اسے دیکھنے لگی ...
تمہارے ڈیڈ کے لاکر میں میرے چاچو کا لیپ ٹاپ ہے مجھے وہ لا کر دینا ہے ...
لیکن تمہارے چاچو کا لیپ ٹاپ ڈیڈ کے پاس کیسے اور تمہیں کیا کام... دانی الجھ گئی ...
تم لیپ ٹاپ لے آؤ تمہارے تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے...
وہ جو بند کمرے تم دیکھتی ہوں ان کے متعلق بھی جان جاؤ گی ...
دانی سپاٹ انداز میں اسے دیکھنے لگی ...
تم سچ کہ رہے ہو مجھے سب کچھ بتاؤ گے نہ ..
ہاں تمہیں سب بتا دوں گا بس مجھے وہ لیپ ٹاپ چاہیے دانی کسی بھی شرط پر... آہل اسے بازوؤں سے تھامتا ہوا بولا ...
اچھا اگر میں گھر جاؤں گی تو لا دوں گی تمہیں.. دانی مسکراتی ہوئی بولی ...
آہل بھی دھیرے سے مسکرا دیا ..
دانی نے ہاتھ بڑھایا اور آہل کے ڈمپل کو چھو کر دیکھنے لگی,, آہل کی مسکراہٹ مزید گہری ہو گئی ...
دانی مسکرانے لگی ..
کسی زمانے میں تمہیں یہ ڈمپل بالکل پسند نہیں تھا... آہل اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
آج بھی زہر لگتا ہے... دانی منہ بناتی ہوئی بولی.
آہل قہقہہ لگاتا بیڈ سے اتر گیا ...
کہاں جا رہے ہو... دانی اسے دروازے کی سمت بڑھتا دیکھ کر بولی...
فون کرنے جا رہا ہوں تم مووی دیکھو ابھی آ جاؤں گا... آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا...
جلدی آ جانا یہ نہ ہو کہ واپس آؤ تو تمہیں دانی کی بجائے ہڈیوں کا ڈھانچہ ملے... دانی زور سے بولتی اسے دیکھنے لگی جو مسکراتا ہوا باہر نکل گیا تھا ...
کیسی ہو دانین... انعم اس کے گلے لگتی ہوئی بولی ...
میں ٹھیک ہوں اور تم... دانی گرمجوشی سے نہ ملی...
میں بھی بالکل ٹھیک,, بیٹھو... انعم اسے دیکھ کر بولی,, آہل باہر سے ہی چھوڑ کر چلا گیا تھا ..
وہ مجھے ڈیڈ سے ملنا تھا...دانی جبراً مسکراتی اندر چل دی ...
انعم شانے اچکاتی گارڈن کی جانب چل دی ...
ثانیہ تیار ہو کر باہر نکل رہی تھی جب دانی دروازے پر پہنچی,, دانی سے مل کر وہ چلی گئی اور دانی زبیر کے پاس آ گئی,, جب سے آہل نے منع کیا تھا دانی زبیر سے گلے ملنے سے گریز برت رہی تھی ...
ڈیڈ آج کل کیا کر رہے ہیں آپ... دانی آس پاس دیکھتی ہوئی بولی ..
کچھ نہیں بس الیکشن کی تیاروں میں مصروف ہیں کام تو کچھ بھی نہیں رہا... وہ مظلومیت سے بولے ...
تو پھر یہ سب کیسے کر رہے ہیں آپ... دانی فکرمندی سے بولی ..
بھیک مانگ کر اور کیسے,,, کچھ سے ادھار لے کر.. زبیر افسوس سے بولے ...
آئم سوری ڈیڈ لیکن میں آہل کو دھوکہ نہیں دے سکتی تھی اسی لیے آپ کی کال اٹینڈ نہیں کرتی تھی,, ڈیڈ آہل کو دھوکہ دینا ممکن نہیں وہ میرا چہرہ میری آنکھیں پڑھ لیتا ہے اسے خود معلوم ہو جاتا ہے ...
دانی مجھے اگر افسوس ہے تو صرف اس بات کا کہ تم ایک غلط انسان کے ساتھ ہو,, جو تمہیں اپنے ساتھ صرف اپنے فائدے کے لیے رکھے ہوئے ہے ...
نہیں ڈیڈ آہل ایسا نہیں ہے... دانی نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی ...
تم خود کو تسلی دے رہی ہو یا مجھے,,, پانچ مہینے پورے ہونے کو ہیں جلد یا بدیر وہ تم سے بات کرے گا اس متعلق ...
دانی بےیقینی کی کیفیت میں نفی میں سر ہلانے لگی ...
تم آج یہاں آئی نہیں بھیجی گئی ہو صحیح کہ رہا ہوں نہ... زبیر کے لہجے میں چوٹ تھی ...
دانین کس لیے بھیجا ہے اس نے تمہیں بتاؤ مجھے... زبیر دانی کے ساتھ آ بیٹھے ...
نہیں ڈیڈ ایسا کچھ بھی نہیں آہل نے بولا تھا آج عید ہے تو میں سب سے مل آؤ... دانی آنسوؤں پر بندھ باندھتی ہوئی بولی ...
دانین اب تم اپنے ڈیڈ سے بھی جھوٹ بولو گی...وہ افسوس سے بولے ...
ایسا کچھ بھی نہیں ہے ڈیڈ... دانی نفی میں سر ہلاتی بول رہی تھی ..
ایک منٹ آسم آیا ہے میں کچھ دیر تک آیا ...
زبیر جانتا تھا آہل نے دانی کو لیپ ٹاپ لینے کے لیے بھیجا ہو گا اسی لیے خود ہی موقع فراہم کر دیا تاکہ دانی کو رنگے ہاتھوں پکڑ سکے...
دانی نے موقع کو غنیمت جانا اور زبیر کے جاتے ہی اٹھ کھڑی ہوئی...
نہیں آہل میرا استعمال نہیں کر رہا... دانی بولتی ہوئی الماری کے سامنے آ گئی ...
دانی لاک جانتی تھی اس لیے ایک ہی لمحے میں کھول لیا لیکن اندر چند پیپرز اور پیسوں کے سوا کچھ بھی نہیں تھا ...
آہل نے کہا تھا لاکر میں ہو گا لیکن یہاں تو نہیں ہے ...
دانی لاکر بند کر کے الماری میں تلاشنے لگی ...
دانین کیا ڈھونڈ رہی ہو... زبیر کی آواز پر دانی اچھل پڑی ..
کچھ بھی نہیں ڈیڈ... دانی نے فوراً الماری بند کر دی ...
کیا چاہیے تمہیں... زبیر جانچتی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولے ...
نہیں وہ... دانی سے کوئی بات نہیں بن رہی تھی ...
دانی جو چاہیے مجھ سے مانگ لیتی لیکن اس طرح میری غیرموجودگی میں تلاشی لینا.. وہ آنسو بہاتے بیٹھ گئے ...
میری بیٹی کو کیا بنا دیا اس آہل حیات نے آج اپنے باپ کی جاسوسی کر رہی ہے... وہ روتے ہوئے بول رہے تھے ...
ڈیڈ ایسا کچھ نہیں آہل نے مجھے لیپ ٹاپ کا بولا تھا میں وہی دیکھ رہی تھی کہاں ہے مجھے دے دیں آپ... دانی اس کے سامنے بیٹھتی ہوئی بولی ....
کون سا لیپ ٹاپ دانین,, زبیر حیرت سے بولے..
آہل کے چاچو کا,, دانی جھجھک کر بولی ...
میرے پاس کیسے ہو سکتا ہے عاقب حیات کا لیپ ٹاپ...وہ ششدر سے بولے ...
پتہ نہیں ڈیڈ آہل نے بولا تھا.. سرمئی آنکھوں میں الجھن تھی ...
دانین میں نے تمہیں کہا تھا کہ وہ تمہیں استعمال کر رہا ہے دیکھو کیا میں غلط کہ رہا تھا...
ڈیڈ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا آپ سمجھ رہے ہیں,, وہ بس سب سے الگ ہے... دانی نے مطمئن کرنا چاہا ..
اچھا ایک منٹ رکو,, زبیر کہ کر کھڑے ہو گئے اور اپنا لیپ ٹاپ اٹھا لائے ...
یہ چند روز پہلے آہل میرے پاس آیا تھا اب خود دیکھ لو... زبیر نے ویڈیو پلے کر دی ...
میں دانی کو طلاق دے دوں گا... اسکرین پر آہل دکھائی دے رہا تھا اور آہل کی آواز دانی کیسے نہ پہچانتی ...
نو,,, دانی بےیقینی سے دیکھنے لگی ...
میں جانتی ہوں آپ سیاست والوں کو آپ نے کچھ کہا ہو گا تبھی اس نے یہ بات کی... دانی آنسو بہاتی زبیر کو جھنجھوڑنے لگی ...
دانی میں نے کچھ بھی نہیں کہا اسے وہ مجھ سے بھی لیپ ٹاپ مانگ رہا تھا کہ اگر میں لیپ ٹاپ دے دوں تو وہ تمہیں طلاق دے کر فارغ کر دے گا ...
ڈیڈ کیا ہے اس لیپ ٹاپ میں... دانی حلق کے بل چلائی ...
دانین میں تو خود بھی نہیں جانتا عاقب کی لاش ہوٹل سے ملی تھی پھر میرے پاس کیسے اس کا لیپ ٹاپ آ سکتا ہے... وہ معصومیت سے بولے ..
پاگل کر دیا ہے آپ سب نے مجھے ...
دانی چلاتی ہوئی باہر نکل گئی ...
زبیر آنسو صاف کرتا مسکرانے لگا ...
دیکھتا ہوں میں کیسے دانین کو میرے خلاف کرتے ہو تم آہل... وہ ہنکار بھرتے باہر نکل گئے ...
دانی اپنے کمرے میں آ گئی ...
کیا ہو رہا ہے یہ سب... دانی نے آنسوؤں کو بہنے دیا ...
آہل کچھ کہتا ہے اور ڈیڈ کچھ,, کبھی آہل انعم کے ساتھ تو کبھی میرے ساتھ کبھی تم ڈیڈ کے خلاف کھڑے ہوتے ہو,, آہل تم ہو کیا مجھے گمان تھا کہ میں تمہیں سمجھنے لگی ہو لیکن میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں اول روز کھڑی تھی تم نے خود پر ہزاروں ماسک چڑھا رکھے اور جب کوئی مسک اترتا ہے تو تکلیف صرف مجھے ہوتی ہے صرف مجھے... دانی بیڈ کے ساتھ نیچے بیٹھتی چلی گئی ...
کس پر بھروسہ کروں اور کس پر نہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا... دانی سر ہاتھوں میں تھامتی ہوئی بولی ...