Chapter 18: باب 18

سر میری معلومات کے مطابق جس جگہ کا میں آپ کو بتا رہا تھا وہاں لڑکیوں کو اغوا کر کے رکھا جاتا ہے,, رفیق کی آواز اسپیکر پر ابھری ...

بہت خوب رفیق عید کا موقع ہے سب اپنے اپنے گھر میں ہوں گے میرا نہیں خیال وہاں کوئی خاص انتظام ہو گا آج... آہل ٹہلتا ہوا بولا ..

جی سر متوقع تو یہی ہے,, میں نے آئی جی سے بات کی ہے کچھ بڑے آفیسر کو میرے ہمراہ بھیجیں گے وہ ...

ٹھیک ہے تم جاؤ اور سب سے پہلے مجھے خبر دینا ان کے باس کی اور اس میں ملوث تمام افراد کی... آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ...

دانی کا فون آف کیوں جا رہا ہے... آہل فکرمندی سے بولا ..

ایک بار پھر سے دانی کا نمبر ملایا لیکن مایوسی ہوئی ...

ہوپ سو وہ ٹھیک ہو... آہل بولتا ہوا نمبر ڈھونڈنے لگا ..

ہیلو,, مانی ,,

جی سر ...

دانی کہاں ہے مجھے پوری خبر چاہیے وہ صحیح سلامت ہے نہ ...

جی سر دانین میڈم اپنے کمرے میں ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں کچھ ہی دیر پہلے میں نے انہیں جاتے دیکھا تھا ...

آہل سانس خارج کرتا اثبات میں سر ہلانے لگا ..

ٹھیک ہے...کہ کر آہل نے فون بند کر دیا ...

دانی نے فون کیوں آف کیا ہے... آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...

اف کچھ سمجھ نہیں آ رہا کون صحیح ہے اور کون غلط ...

دانی سر تھامے باہر نکل آئی,, وہ مرے مرے قدم اٹھاتی چل رہی تھی عید کا تہوار تھا لیکن اس گھر کے افراد کو دیکھ کر معلوم ہوتا تھا سوگ منا رہے ہیں انعم اپنے کمرے میں پریشانی کے عالم میں ٹہل رہی تھی اور ماں باپ ڈنر پر جا چکے تھے ...

آہل پلیز میری بات سن لو مجھے بہت ضروری بات کرنی ہے... انعم کی روتی ہوئی آواز دانی کی سماعتوں سے ٹکرائی ...

انعم دیکھو فی الحال میں اپنے مسائل میں الجھا ہوا ہوں میرے پاس وقت نہیں ہے ...

اچھا ٹھیک ہے تم مل نہیں سکتے لیکن فون پر تو میری بات سن سکتے ہو نہ... انعم التجائیہ انداز میں بولی ...

میں اس وقت ایک میٹنگ میں ہوں فری ہو کر تمہیں کال بیک کرتا ہوں ...

ٹھیک میں تمہاری کال کا انتظار کروں گی... انعم مایوسی سے بولی ...

دانی دیوار پر ہاتھ رکھے اشک بہا رہی تھی وہ انعم کی باتوں کو نظر انداز کرتی آ رہی تھی..

کہیں ڈیڈ ٹھیک تو نہیں کہ رہے تھے کہ انعم اور آہل... دانی نے منہ پر ہاتھ رکھ دیا ...

اشک تیزی سے دانی کے چہرے کو بھگو رہے تھے,, دانی بھاگتی ہوئی اپنے کمرے میں آ گئی ..

فون آن کیا تو میسیجز کی ٹون سنائی دینے لگی,, کسی انجان نمبر سے تصویریں آئیں تھیں ..

دانی نے واٹس ایپ کھولی اور تصویریں کھولنے لگی ...

آہل کی تصویریں تھیں کوئی خاتون اس کی جانب جھکی کان میں بول رہی تھی... دانی کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...

دانی نے دوسری تصویر کھولی,, یہ انعم کے ساتھ تھی,, آس پاس کوئی بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا انعم مسکرا رہی تھی ...

دانی ناسمجھی سے ان تصویروں کو بار بار ذوم کر کے دیکھنے لگی ...

یا اللہ یہ انسان مجھے پاگل کر کے ہی دم لے گا...

دانی موبائل سامنے دیوار پر مارتی ہوئی بولی..

آہل تم دھوکے باز ہو,, مجھے بیوقوف بنا رہے ہو اور میں بنتی جا رہی ہوں حد ہے دانین تم پر حد ہے... دانی خود کو کوستی ہوئی بولی ...

آہل حیات اب دانین تمہیں بتائے گی دھوکہ دیا کیسے جاتا ہے جو محبت کا لبادہ تم نے اوڑھا میں بھی وہی اوڑھ کر تمہیں دھوکہ دوں گی پھر تم مجھے بتانا کیسا ٹیسٹ تھا اس دھوکے کا تمہارے سامنے کسی اور کے ساتھ کھڑی ہوں گی میں,, تم سے برداشت نہیں ہوتا نہ مجھے کوئی چھوئے اب میں تمہارا ضبط آزماؤں گی دیکھتی ہوں کیا کرو گے تم میرے ساتھ... دانی چہرہ رگڑتی کھڑی ہو گئی ...

آئینے کے سامنے آئی,, آدھے بالوں کو کیچر لگایا اور چہرہ سیٹ کرنے لگی ...

یہ منحوس تو اب نہیں چلے گا... شوز پہن کر موبائل کے ٹکڑے اٹھاتی ہوئی بولی ...

آہل تم لینے آؤ گے یا میں ڈرائیور کے ساتھ آ جاؤں... دانی لینڈ لائن سے فون کر رہی تھی ..

میں خود کچھ مصروف ہوں لیکن گاڑی بھیج دیتا ہوں تم آ جاؤ اپنے باپ کے ڈرائیور کے ساتھ آنے کی ضرورت نہیں... آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ..

ہوں,, دکھاؤں گی اب میں تمہیں کس باپ کی بیٹی ہوں... دانی ہنکار بھرتی باہر نکل آئی...

یہ نمونہ یہاں کیا کرنے آیا تھا... آہل طیش کے عالم میں کمرے میں آیا ...

دوست ہے وہ میرا.. دانی اثر لیے بنا بولی ...

تمہیں وارن کیا تھا میں نے اس سے دور رہنا.. آہل اس کی بازو دبوچتا ہوا بولا ..

آہ,,, آہل مجھے درد ہو رہا ہے چھوڑو... دانی کراہ کر بولی ..

تمہیں میری بات کیوں سمجھ نہیں آتی... آہل کے چہرے پر سختی بڑھتی جا رہی تھی ...

پاگل ہوں میں اس لیے کچھ سمجھ نہیں آتا لیکن اگر تم نارمل انسان ہو تو میری بازو چھوڑو مجھے تکلیف ہو رہی ہے...

دانی حلق کے بل چلائی ....

آہل خود کو نارمل کرتا دو قدم دور ہو گیا ...

دانی بازو سہلاتی شکایتی نظروں سے اسے دیکھنے لگی ...

بس یہی آتا ہے تمہیں کرنا ...

لیپ ٹاپ کہاں ہے... آہل اس کا سوال نظر انداز کرتا ہوا بولا,, جب سے زبیر نے وہ سب یاد کروایا تھا اس کا خون خول رہا تھا جس کے باعث آہل بلا وجہ غصہ کرنے لگا تھا اور دانی اس کے غصے کی شکار ہو رہی تھی ...

نہیں ملا... دانی رکھائی سے بولی ...

کیا مطلب نہیں ملا... آہل آبرو اچکا کر بولا ..

نہیں ملا تو مطلب نہیں ملا اس میں ایسی کون سی بات ہے جو سمجھ نہیں آئی.. دانی تیز تیز بول رہی تھی آنکھوں میں نمی تیر رہی تھی ...

تمہیں ملا نہیں یا جان بوجھ کر نہیں لائی بتاؤ مجھے... آہل اس کا رخ اپنی جانب موڑتا ہوا بولا ..

ایک بار بتا دیا ہے میں نے بار بار وضاحت دینے کی روادار نہیں ہوں میں سمجھے... دانی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی ہوئی بولی ...

دانی کے بدلتے تیور دیکھ کر آہل خاموش ہو گیا ..

کیا ہوا ہے تمہیں... اب کہ آہل نرمی سے بولا ..

کچھ نہیں ہوا مجھے چھوڑو... دانی اپنا ہاتھ چھڑواتی ہوئی بولی ...

آہل اسے بیڈ کے پاس لے آیا اور اپنے سامنے بٹھا لیا ...

دانین حیات تم سے زیادہ آہل حیات تمہیں جانتا ہے اب بتاؤ کیا ہوا ہے جنگلی بلی کیوں بنی ہوئی ہو...

مجھے تم سے بات نہیں کرنی... دانی چہرہ جھکا کر بولی,, آنکھیں کسی بھی لمحے برسنے کو تیار تھیں...

لیکن مجھے تو تم سے ہی کرنی ہے,, اچھا یہ بتاؤ پانچ مہینے پورے ہونے والے ہیں,, آگے کے بارے میں کیا سوچا ہے... آہل اس کا چہرہ اوپر کرتا ہوا بولا..

وہ جلد یا بدیر اس متعلق تم سے بات کرے گا.. دانی کے کان میں زبیر کی آواز گونجنے لگی ...

تم کیوں اس بارے میں بات کر رہے ہو...

کیونکہ بات کرنا ضروری ہے...

میں ضروری نہیں سمجھتی...

دانی ہمیں اس بارے میں بھی اور اپنے مستقبل کے بارے میں بھی بات کرنی پڑے گی ایسے کب تک چلتا رہے گا... آہل نرمی سے سمجھانے لگا...

جب تک میرا دل کرے گا...

کیا مطلب... آہل پیشانی پر بل ڈالتا ہوا بولا ..

جب تک میرا دل کرے گا میں تمہارے ساتھ رہوں گی اور اس بارے میں ہم کوئی بات نہیں کریں گے....

جب تک میرا دل کرے گا میں اسے اپنے پاس رکھوں گا اور اس پر مزید کوئی بحث نہیں ہو گی...

کتنی مماثلت تھی الفاظ میں...

آہل نفی میں سر ہلاتا دانی کو دیکھنے لگا ...

لمحہ بھر کو اسے لگا وہ وقت میں پیچھے چلا گیا ہے...

دانی میری نظروں سے دور ہو جاؤ... آہل ضبط کرتا ہوا بولا...

دانی پھٹی پھٹی نظروں سے اسے دیکھنے لگی...

یہ کیا بات ہوئی...

آئی سیڈ گیٹ آؤٹ... آہل ماضی میں گم ہوتا جا رہا تھا...

تم انتہائی مطلب پرست اور گھٹیا انسان ہو آہل حیات تمہیں صرف اپنی ذات سے مطلب ہے باقی ساری دنیا جائے بھاڑ میں تم صرف اپنے مفاد کو اپنے نفع نقصان کو سوچتے ہو دوسرے کیا سوچتے ہیں وہ کیا چاہتے ہیں تمہیں کوئی فرق نہیں پڑتا... دانی روتی ہوئی اس کا گریبان پڑے بول رہی تھی ...

آہل نے سختی سے آنکھیں بند کر رکھیں تھیں..

دانی آؤٹ,, میں اکیلا رہنا چاہتا ہوں کچھ وقت تمہیں میری باتیں کیوں سمجھ نہیں آتیں,,, یکدم آہل پھٹ پڑا..

دانی اس کا گریبان چھوڑتی باہر بھاگ گئی ......

رفیق یہ جگہ تو خالی ہے... پولیس اہلکار آس پاس دیکھ رہے تھے ...

سر مجھے یہاں کی ہی لوکیشن ملی تھی اور اس جگہ کو دیکھیں مجھے لگتا ہے وہ فرار ہو گئے ...

رفیق ٹوٹی پھوٹی چیزوں اور رسیوں کو دیکھتا ہوا بولا ..

ساری جگہ کی اچھے سے چھان بین کرو,, آفیسر اونچی آواز میں بولا اور سب ٹار آن کیے چل دئیے ..

شٹ... رفیق افسوس سے دیوار پر ہاتھ مارتا ہوا بولا ..

اگر وہ فرار بھی ہوئے ہوں گے تو کچھ وقت قبل,, رفیق کے دماغ میں جھماکا ہوا ..

یقیناً عقبی دروازہ بھی ہو گا,, رفیق سوچتا ہوا اندر کی جانب چل دیا ...

گھوم پھر کر عقب میں آیا تو ایک دروازہ کھلا تھا ..

مجھے معلوم تھا وہ ابھی فرار ہوئے ہوں گے,, رفیق اپنی گن نکالتا باہر نکل گیا,, یہاں آبادی زیادہ نہیں تھی ویران سا علاقہ تھا ...

دور اسے ایک گاڑی کھڑی دکھائی دی ..

رفیق محتاط انداز میں آگے بڑھنے لگا ...

تم انہیں لے جاؤ جو باقی سامان ہے وہ میں لے آتا ہوں بائیک پر ,,اگر سر کو معلوم ہو گیا تو ایک منٹ میں کام تمام کریں گے... رفیق قریب پہنچا تو آواز سنائی دینے لگی ...

رفیق نے آگے ہو کر دیکھا تو گاڑی میں لڑکیاں تھیں لیکن اس کے آگے جانے سے پہلے ہی وہ گاڑی والا نکل گیا ...

رفیق پھونک پھونک کر قدم اٹھاتا آگے بڑھ رہا تھا جوں ہی وہ اس کے عقب میں پہنچا رفیق نے اس کے سر پر گن ماری,, وہ سر پر ہاتھ رکھے چہرہ موڑ کر رفیق کو دیکھنے لگا خون نہیں نکلا تھا کیونکہ گولی نہیں چلائی تھی ...

رفیق نے اسے اپنے ٹھکانے پر پہنچا دیا کیونکہ آہل خود ڈیل کرنا چاہتا تھا اور خود واپس اسی گھر میں آ گیا ..

گھر کی حالت دیکھ کر اور ان اشیاء کو دیکھ کر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں لڑکیوں کو رکھا گیا تھا لیکن شاید انہیں معلوم ہو گیا تبھی ہم سے پہلے نکل گئے ...

آفیسر رفیق سے ڈسکس کرنے لگا ...

جی سر مجھے بھی یہی شبہ ہے کسی نے انہیں آگاہ کر دیا... رفیق افسوس سے بولا ..

لیکن میں شکرگزار ہوں آپ آج کے روز آئے باقی یہ سب تو چلتا ہی رہتا ہے ...

کوئی بات نہیں یہ تو ہمارا فرض ہے لیکن زیادہ خوشی تب ہوتی اگر وہ پکڑے جاتے ...

پکڑے بھی جائیں گے اب وہ نیا ٹھکانہ ڈھونڈیں گے کام مشکل ہو جائے گا...

ٹھیک کہ رہے ہو یہاں پر نظر رکھواؤں گا میں تاکہ کوئی آئے تو معلوم ہو سکے ...

رفیق مصافحہ کرتا نکل گیا ...

آہل ڈیڈ ٹھیک کہتے تھے تم صرف اپنے مطلب کے لیے میرے ساتھ ہو اور میں تمہاری وجہ سے ڈیڈ کو انکار کر رہی تھی کتنی بیوقوف ہوں میں,, میں نے تمہیں لیپ ٹاپ نہیں دیا تو تم نے مجھے کچھ نہیں بتایا اگر مجھے اپنی بیوی مانتے تو پہلے ہی سب کچھ بتا دیتے پتہ نہیں کیا کیا کرتے رہتے ہو تم جیسا انسان اعتبار کے قابل ہی نہیں ہے ,,, میں ناجانے کیوں تم پر بھروسہ کرنے لگی تھی تم نے تب بھی مجھے دھوکہ دیا تھا جب تمہیں ریفائنری چاہیے تھی اور اب بھی تم صرف میرا استعمال کر رہے ہو اور اب جب مجھ سے کوئی غرض ممکن نہیں تو تمہیں مستقبل یاد آ گیا ہے مطلب اب مجھے اٹھا کر پھینکنا چاہتے ہو,, کتنے خود غرض ہو تم آہل میں تمہیں کیا سمجھتی رہی اور تم کیا نکلے کر لی آج دانین حیات نے یہ مسٹری بھی سولو آہل حیات ایک مطلب پرست اور خود غرض انسان ہے بس اور کچھ بھی نہیں... دانی کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہو چکا تھا,, تکلیف چہرہ سے عیاں تھی ...

رفیق میں نے تمہیں بھیجا تھا ساتھ میں اسی لیے لیکن پھر بھی وہ فرار ہو گئے... آہل افسوس سے بولا ..

سر سب کو تو نہیں پکڑ سکا لیکن ایک لڑکا ہاتھ لگا ہے اس سے اگلوا سکتے ہیں البتہ شک تو میرا زبیر پر ہی ہے لیکن پھر بھی تصدیق کرنا زیادہ مناسب ہے ...

ٹھیک ہے تم اسے سنبھال کر رکھو اس کی خاطر تواضع کے لیے میں خود آؤں گا ...

جی سر میں نے اسے ٹھکانے پر پہنچا دیا ہے آپ ہی کا انتظار ہے ...

آہل نے بنا کچھ کہے فون بند کر دیا ...

آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا چلنے لگا ...

یہ زبیر نا جانے کون سی پٹیاں دانی کو پڑھا دیتا ہے جو وہ اس طرح ری ایکٹ کرنے لگتی ہے پہلے کم ٹینشنز ہیں جو وہ مزید بھیج دیتا,,زبیر کے منہ سے سن کر تو میں اب جلد از جلد اسے سزا دینا چاہتا ہوں تم آزاد گھوم رہے ہو اور میرا خون جل رہا ہے... آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ...

دانی,,, اف کیا کروں میں تمہارا,,, دانی کا خیال آنے پر اس کے اعصاب ڈھیلے پڑے ...

فی الحال تمہیں نہ چھیڑنا ہی بہتر ہے بعد میں آ کر بات کروں گا... آہل کوٹ بدلتا ہوا بولا...

ہیلو ڈیڈ... دانی کی آہستہ سے آواز ابھری ...

کیا ہوا دانین.. زبیر فکرمندی سے بولے ..

ڈیڈ میں آپ کی ہیلپ کرنے کے لیے تیار ہوں ...

دانین اگر تم آہل کے ساتھ خوش ...

ڈیڈ اب واپس دیکھنے کا وقت نہیں رہا آپ کب تک اس طرح سروائیو کریں گے اس لیے مجھے کوئی مسئلہ نہیں آپ کا ساتھ دینے میں آپ مجھے کال کر کے بتا دینا جس دن کا پلان ہو.. دانی نے کہ کر فون بند کر دیا ...

زبیر کے چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ تھی ...

یہ ہے رحیم جو میری بیٹی کا شوہر بننا چاہتا ہے شکل دیکھو ذرا اس کی کیسی غریبوں والی... زبیر حقارت سے بولے ...

رحیم سر جھکائے کھڑا تھا ...

لڑکے کی ہمت تو دیکھو زبیر پیار کرنا تو ایک طرح نکاح کر لیا,, یہ سب لالچی ہوتے ہیں تبھی لڑکیوں کو پیار کا جھانسہ دیتے ہیں تاکہ ہماری دنیا میں آ سکیں ...

رحیم وہ ویٹر سے ٹرے لو اور یہاں سب کو سروو کرو... زبیر تحکم سے بولے ..

رحیم آنسو پیتا چل دیا ..

رحیم ٹرے لے کر آیا اور سب کو سروو کرنے لگا سب ہنس رہے تھے اسے دیکھ کر ...

تم تھک گئے ہو گے نہ جاؤ بیٹھ جاؤ شاباش.. زبیر اس کے شانے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..

وہاں کہاں جا رہے ہو... رحیم چیٹرز کی جانب قدم بڑھا رہا تھا,, یہاں بیٹھو میرے پاؤں کے پاس.. وہ نخوت سے بولے ...

رحیم مجبور تھا یہ سب سہنے پر سو خاموشی سے ان کے پاؤں میں بیٹھ گیا ...

یہ اوقات ہے ان کی اور چلے ہیں ہمارے برابر بیٹھنے.. زبیر کدورت سے بولے ...

بالکل صحیح کیا تم نے زبیر ان جیسے گندے لوگوں کو ان کی اصل جگہ دکھا کر اب عمر بھر اپنی اوقات نہیں بھولے گا یہ ..

سب رحیم کو دیکھ کر قہقہے لگا رہے تھے ...

انعم کو جب سے معلوم ہوا تھا اس کا دل بیٹھا جا رہا تھا..

نا جانے ڈیڈ کیا کریں گے رحیم کے ساتھ ...

وہ ٹہلتی ہوئی بولی..

ڈیڈ کیوں اسے پارٹی میں لے گئے,, یقیناً بےعزت کرنے کے لیے لے گئے ہوں گے,, پیار تو انہیں صرف دانین سے ہے تو پھر میری پسند کی کیا اہمیت اتنا سب ہونے کے بعد انہوں نے ایک بار میری خواہش کو مد نظر نہیں رکھا ان کے لیے صرف ان کا سٹیٹس ہی سب کچھ ہے یا پھر دانین کیونکہ وہ خوبصورت ہے اور میں دانین جیسی خوبصورت نہیں نہ میرے پاس دانین جیسی آنکھیں ہیں نہ ہی اس کے جیسا رنگ... انعم کمپلیکس کا شکار تھی ...

اوووہو,, ڈرنک نیچے گر گئی ...

رحیم ایک کام کرو اپنی شرٹ اتارو اور زمین صاف کرو... زبیر نیچے دیکھتے ہوئے بولے ...

رحیم آنسو صاف کر رہا تھا...

جلدی کرو کیا سو رہے ہو... وہ غصے سے بولے...

رحیم تھوک نگلتا شرٹ اتارنے لگا,,, پارٹی میں موجود تقریباً سبھی لوگ اس تماشے سے محظوظ ہو رہے تھے سوائے اس ایک لڑکی کے جو ہمدردی اور دکھ سے رحیم کو دیکھ رہی تھی...

رحیم نے شرٹ اتاری اور زمین پر گری ڈرنک صاف کرنے لگا,, آس پاس سب کے قہقہے گونج رہے تھے,, رحیم کو لگا وہ مر چکا ہے اتنی تذلیل اتنی تضحیک,, شاید اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو مر چکا ہوتا لیکن وہ ابھی زندہ تھا کیونکہ اسے زندہ رہنا تھا اپنے گھر کی بقا کی خاطر اپنی محبت کی سزا اسے تنہا جھیلنے تھی اپنے گھر کو اس عتاب سے محفوظ رکھنا چاہتا تھا تبھی اپنی عزت کا جنازہ نکالنے یہاں آ گیا ...

یہ نمونہ اٹھا کر لائے ہو... آہل کوٹ اتارتا ہوا بولا ..

جی سر یہی ایک ملا ہے ...

آہل اس کے سامنے کرسی رکھ کر بیٹھ گیا...

ہممم اب تم خود انتخاب کر لو مار کھا کر بتاؤ گے یا پھر بنا مار کھائے... آہل آستین اوپر چڑھاتا ہوا بولا ...

میں نے کچھ بھی نہیں کیا پھر کیا بتاؤ... وہ چلایا ...

سر اپنے باس کا نام بتانا دور یہ اس بات سے بھی انکاری ہو رہا کہ سمگلنگ کے کام میں شامل ہے یہ.. رفیق آہل کے کان میں سرگوشی کرنے لگا ...

ویل کوئی مسئلہ نہیں رفیق ابھی اس کی طبیعت درست کر دیتا ہوں میں ...

آہل اس کا گریبان پکڑتا ہوا کھڑا ہو گیا,, چہرے پر زمانے بھر کی سختی عود آئی ,,

ایک بار پھر پوچھ رہا ہوں کس کے لیے کام کر رہا ہے تو... آہل اس کا جبڑا پکڑتا ہوا بولا ..

وہ نفی میں سر ہلانے لگا ...

ٹھیک ہے پھر مزہ چکھنا اب... آہل نے کہ کر اس کے منہ پر مکہ مارا,,, اس کے دونوں ہاتھ باندھ رکھے تھے..

آہل نے یکے بعد دیگرے کئی مکے اسے مارے کبھی دیوار میں پٹخا تو کبھی زمین پر,,, وہ آدھ موا ہو کر زمین پر گر چکا تھا لیکن ایک لفظ منہ سے نہیں نکالا...

آہل پھر سے اس کی جانب بڑھا لیکن رفیق بیچ میں آ گیا ...

سر مزید مارا تو وہ مر جائے گا ...

آہل ہنکار بھرتا پیچھے ہو گیا ...

اس سے دوبارہ پوچھنا اور اگر نہ بتائے تو میں صبح دوسرا ڈوز دینے آ جاؤں گا لیکن مجھے جلد از جلد جاننا ہے... آہل کہتا ہوا باہر نکل گیا..رفیق نفی میں سر ہلاتا اس لڑکے کو دیکھنے لگا...

اگر بتا دیتے تو اتنی دھلائی نہ ہوتی تمہاری ...

لڑکا بے ہوش ہو چکا تھا ...

تمہارا دماغ تو ٹھکانے پر ہے نہ وہ کیسے غائب ہو سکتا ہے... ڈاکٹر قدسیہ کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ...

میڈم اس نے کہا تھا بائیک پر آتا ہوں لیکن وہ آیا ہی نہیں ہم نے معلوم کروایا ہے پولیس کے ہاتھ نہیں لگا ...

تو پھر کس کے ہاتھ لگا ہے وہ... وہ حیرانی سے بولیں ...

اس بات کا علم نہیں وہ روپوش ہوا ہے یا کسی نے اسے اغوا کیا ہے... وہ سر جھکا کر بولا ..

سب کے سب بیکار ہو ایک کام ٹھیک سے نہیں ہوتا... وہ جھنجھلا کر بولیں ...

زبیر کو اپنے کاموں سے فرصت ملے تو یہاں پر دھیان دے... وہ فون ملاتی ہوئیں بولیں ...

لیکن پھر دے ناکامی ہوئی ...

دو دن ہو گئے دانی کمرے سے باہر نہیں نکلی,, آہل نے دوبارہ دانی سے کسی نوعیت کی کوئی بات نہ کی ..

چینج کر کے آہل کمرے سے نکلا اور جس کمرے میں دانی تھی اس جانب چل دیا ....

دانی صوفے پر بیٹھی نیل پینٹ لگا رہی تھی آہٹ پر سر اٹھا کر دیکھا,, دل تو چاہ رہا تھا اسے باہر نکال دے لیکن اپنے پلان کی خاطر خاموش رہی ...

آہل دانی کے ساتھ آ کر بیٹھ گیا دانی اپنے کام میں مشغول رہی جیسے وہ یہاں موجود ہی نہ ہو ...

دانی,, آہل نے دھیرے سے پکارا ..

ہممم... دانی انگلی پر برش پھیرتی ہوئی بولی..

تم ناراض ہو ...

تمہیں معلوم ہونا چاہیے ...

دانی غلطی میری بھی تھی لیکن غلطی تمہاری بھی تھی,, تم اس طرح کیوں ری ایکٹ کر رہی تھی ...

آہل مجھے اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنی.. دانی کا چہرہ کسی بھی تاثر سے پاک تھا ...

یہاں دیکھو.. آہل اس کا رخ اپنی جانب موڑتا ہوا بولا ..

دانی ہاتھ روکے اسے دیکھنے لگی ..

چند پل خاموشی کی نظر ہوئے ...

آؤ اپنے کمرے میں چلیں...آہل اس کی بازو پکڑتا کھڑا ہو گیا ..

دانی صرف ایک ہی رات کی بات ہے...

دانی آہل کو دیکھتی ہوئی سوچنے لگی ..

آہل آبرو اچکا کر دانی کو دیکھنے لگا ...

دانی نیل پینٹ رکھتی کھڑی ہو گئی ...

تم پورے کے پورے جاہل حیات ہو.. دانی اس کے ساتھ چلتی ہوئی بولی ...

آہل مسکرایا تو ڈمپل پھر سے عود آیا ,,

تم ناراض ہو کر بالکل اچھی نہیں لگتی.. آہل اس کے سامنے بیڈ پر بیٹھتا ہوا بولا ..

اچھا پھر کیسے اچھی لگتی ہوں ..

جب ہنستی مسکراتی ہو... آہل مسکراتا ہوا بولا ..

دانی ناک چڑھاتی ہوئی اسے دیکھنے لگی ....

دانی مجھے کام سے جانا ہے ...

اس وقت,,, دانی سرمئی آنکھوں میں حیرت سموئے اسے دیکھنے لگی ..

ہممم اس وقت,, تم سو جانا میرا انتظار مت کرنا.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ...

پھر مجھے کیوں لائے تھے اس روم سے اگر تم نے خود چلے جانا تھا تو... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...

تمہیں تنگ کرنے کے لیے... آہل اس کی پیشانی سے اپنی پیشانی ٹکراتا ہوا بولا ..

دانی خفگی سے اسے دیکھنے لگی ..

آہل مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا اور سٹڈی میں چلا گیا چند لمحوں بعد آہل کا فون رنگ کرنے لگا آہل عجلت میں باہر نکل گیا نہ دانی کو بائے بولا نہ ہی سٹڈی لاک کی ...

دانی سانس خارج کرتی بیڈ سے نیچے اتر گئی ..

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.