Chapter 19: باب 19

سر میں باہر گیا تھا اور جب واپس آیا تو یہ اس حال میں ملا... رفیق زمین پر گری اس لڑکے کی لاش کو دیکھتا ہوا بولا ..

شٹ,,, زبیر کا نام تو لے لیا تھا اگر عدالت میں بھی چلا جاتا ...آہل نے جھنجھلا کر بات ادھوری چھوڑ دی ...

سر آگے کیا حکم ہے ...

اس کی لاش کو ٹھکانے لگاؤ,, اور عمیر سے معذرت کر لینا میں دوبارہ نہیں جا سکا اس سے ملنے,, انہی کاموں میں الجھا ہوا تھا کل جلسہ بھی ہے میرا,, آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ..

جی سر ٹھیک ہے,, اور دانین میڈم کے لیے آپ نے جو تیاریاں کرنے کو بولا تھا وہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں ..

گڈ,,, لیکن میں صبح میں جاؤں گا نظر ثانی کرنے کے لیے تاکہ کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے,, دو دن سے دانی سے بات نہیں ہوئی ناراض ہے لیکن میں جانتا ہوں یہ سرپرائز اس کی ساری ناراضگی ہوا کر دے گا... آہل مسکرا کر بولا ...

جی سر ...

دانی سٹڈی روم میں آ گئی ...

کون تھی وہ لڑکی جس کی تصویریں دیکھی تھیں میں نے,, آہل تم نے مجھ سے بہت کچھ چھپا رکھا ہے.. دانی بولتی ہوئی ریک کی جانب آ گئی ...

آدھا گھنٹہ بیت گیا لیکن خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلا... دانی مایوسی سے بکس کو دیکھنے لگی.. بس مزید میں نہیں ڈھونڈ سکتی... دانی بولتی ہوئی بیٹھ گئی ...

دانی کی نظر بائیں جانب پڑی تو آنکھوں میں حیرت سمٹ آئی ...

میں نے ان بکس کو ہاتھ نہیں لگایا پھر,, دانی بولتی ہوئی کھڑی ہو گئی ...

کتابیں الٹی سیدھی پڑیں تھیں ..

دانی ایک ایک کر کے بکس نکالنے لگی ,,

اوووہ تو تم بکس کے پیچھے رکھتے ہو اپنے راز.. دانی ڈائری اٹھاتی ہوئی بولی..

اے-ڈی..

اے سے آہل اور ڈی سے دانی لیکن یہ ڈائری تو پرانی لگتی ہے پھر میرا نام نہیں ہو سکتا ڈی سے کسی اور کا نام ہو گا کہیں اس تصویر والی لڑکی کا نام تو نہیں... دانی کے دماغ میں جھماکا ہوا..

اس سے پہلے آہل واپس آئے میں اسے سنبھال کر اپنے پاس رکھ لیتی ہوں شاید اب مجھے معلوم ہو جائے کہ آہل حیات ہے کیا... دانی سوچتی ہوئی باہر نکل آئی,, یونی کا بیگ اٹھایا اور ڈائری اس میں رکھ دی...

سانس خارج کرتی دانی بیڈ پر آکر لیٹ گئی ,,

دانی چھت کو گھور رہی تھی,, پھر کروٹ بدل کر آہل کی خالی نشست کو دیکھنے لگی.

آہل حیات اب تمہیں معلوم ہو گا جب کوئی دھوکہ دیتا ہے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے,,اب تمہیں اندازہ ہو گا کہ میں کیا محسوس کر رہی ہوں,,مجھے کھلونا بنا کر رکھا ہوا تھا نہ اب جب تمہارے جذبات کا مذاق بنے گا تب تمہیں احساس ہو گا... دانی نخوت سے سر جھٹکتی ہوئی بولی ..

رحیم تم نے میرا نمبر کیوں بلاک کر دیا ہے... انعم ملازم کا فون پکڑے کھڑی تھی ...

انعم تم پلیز بات کو سمجھو ہم جیسے لوگ تم بڑے لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے,, ہمارے پاس سب سے قیمتی چیز عزت ہی ہوتی ہے اور اگر کوئی اسی پر ڈاکہ ڈال دے تو ہم تو کہیں کے نہیں رہتے ...

رحیم تم مجھے تو بتاؤ ہوا کیا ہے اس دن ڈیڈ تمہیں کیوں لے گئے تھے اپنے ساتھ ...

اس رات کا منظر نظروں کے سامنے گھوما تو رحیم کی آنکھ سے ایک آنسو چھلک پڑا ...

بس تم چھوڑو اس رات جو بھی ہوا میں بالکل ٹھیک ہوں,, تم نے یہی پوچھنے کے لیے فون کیا ہے نہ .

ہاں مجھے ٹینشن ہو رہی تھی ڈیڈ اچانک تمہیں لے گئے اور اس کے بعد تم نے میرا نمبر بلاک کر دیا ..

انعم اگر ہمارے ہاتھوں میں ملنے کی لکیر ہو گی تو ہم ضرور ملیں گے اور اگر ملنے کی لکیر نہیں ہے تو پھر کتنے کی کوشش کیوں نہ کر لیں ہم کبھی ایک نہیں ہو سکیں گے... رحیم تحمل سے بولا ...

پلیز ایسا مت بولو... انعم کی آنکھوں سے آنسو روانہ ہو گئے ...

انعم حقیقت پسند بنو,, خیالوں کی دنیا میں رہنے والوں کو اکثر حقیقت توڑ دیتی ہے ...

میں نہیں ٹوٹنا چاہتی,, میں نہیں چاہتی ہمارے خواب ٹوٹیں,, ایک چھوٹی سی تو خواہش کی تھی میں نے تمہارا ساتھ بس اور کچھ بھی نہیں ...

انعم قسمت کے آگے میں بھی مجبور ہوں اور تم بھی ہم اپنے نصیب سے لڑ نہیں سکتے ...

میں نہیں مانتی کچھ بھی میں نے آج تک برداشت کیا مجھ سے زیادہ دانی کو اہمیت دی جاتی اسے مجھ سے زیادہ محبت ملی میں خاموش رہی کچھ نہیں کہا میں نے لیکن تم سے دستبردار نہیں ہو سکتی رحیم...

فون میں انعم کی سسکیاں سنائی دے رہیں تھیں ...

رحیم میں اس سے زیادہ سکت نہ تھی... اس نے فون بند کر دیا ..

ہیلو,, رحیم,, میری بات سنو,, ہیلو... انعم بول رہی تھی لیکن جب فون دیکھا تو کال ڈراپ ہو چکی تھی ...

انعم وہیں زمین پر بیٹھ گئی ...

ڈیڈ کیوں کر رہے ہیں آپ ایسا قسمت سے زیادہ تو آپ ہمیں الگ کرنے کے درپے ہیں ...

انعم گال رگڑتی کھڑی ہوئی,, چھری اٹھائی اور زبیر کے کمرے کی جانب چل دی ...

دروازہ ناک کیا اور کھول کر اندر داخل ہو گئی.. انعم کیا ہوا تم اس وقت... ثانیہ حیرت سے بولی ..

ڈیڈ آج اس بات کا فیصلہ ہو ہی جائے پھر ...

کس بات کا فیصلہ... وہ انعم کے ہاتھ میں چھری دیکھ کر ششدر رہ گئے ...

یا تو میرا اور رحیم کا رشتہ باقی رہے گا یا پھر میں,, بتائیں اب آپ کے لیے آپ کی کلاس زیادہ اہمیت رکھتی ہے یا میری زندگی... انعم ہذیانی انداز میں بول رہی تھی ...

انعم پلیز اس کو ہٹاؤ ہاتھ پر لگ جائے گی.. زبیر فکرمندی سے بولے...

میری بات کا جواب دیں ...

انعم یہ بچوں کے کھیلنے کی چیز نہیں پلیز اپنے ڈیڈ کی بات مانو پھینک دو اسے کچھ ہو جائے گا... وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتے ہوئے بولے ..

ڈیڈ اگر آپ نے مزید ایک قدم بڑھایا تو میں چلا دوں گی.. انعم زور دے کر بولی ..

خون کا ایک قطرہ انعم کی کلائی سے ماربل کے فرش پر جا گرا ...

ٹھیک ہے میں کچھ نہیں کروں گا لیکن پلیز تم اسے پھینک دو دیکھو خون بہ رہا ہے... زبیر کے چہرے پر پریشانی کی لکیریں تھیں ...

انعم ڈیڈ کی بات مان لو ہم اس رشتے کو ختم نہیں کریں گے اب تو چھوڑ دو اسے... ثانیہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھتی ہوئی بولی ..

پرامس.. انعم زبیر کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی...

پرامس.

انعم نے چھری نیچے پھینک دی,, زبیر نے آگے بڑھ کر اسے سینے سے لگا لیا ...

پاگل ہو کیا بھلا تم سے بڑھ کر مجھے اپنی کلاس ہو سکتی ہے کیا... وہ نم آنکھوں سے بولے ..

ڈیڈ پلیز ہمیں الگ مت ہونے دینا میں مر جاؤں گی... انعم کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا ..

الیکشن ہو جائیں پھر دھوم دھام سے تمہاری شادی کروں گا... زبیر اس کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے بولے ..

سچ میں ڈیڈ.. انعم نم آنکھوں سے مسکرا دی ..

بالکل... ثانیہ بھی آگے آ گئی ,,

آئندہ کبھی ایسا سوچنا بھی مت... وہ خفگی سے دیکھتی ہوئی بولی ..

تھینک یو مام ڈیڈ... انعم دونوں کے وسط میں تھی ...

ثانیہ بھی نم آنکھوں سے مسکرانے لگی ...

اب تم کمرے میں جاؤ اور پرسکون ہو کر سو جاؤ... زبیر اس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے ..

اووکے ڈیڈ... انعم کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ...

تم سچ میں ان کی شادی کرواؤ گے... ثانیہ زبیر کو دیکھتی ہوئی بولی ...

اب تو کروانی پڑے گی اپنے سامنے انعم کو مرتے نہیں دیکھ سکتا میں... زبیر رخ پھیر کر بولے ...

ٹھیک کہ رہے ہو تم ویسے بھی اب تو سب کو علم ہو چکا ہے پھر کیا فائدہ انہیں الگ کرنے کا.. ثانیہ افسوس سے بولی ..

زبیر نمبر ملاتے باہر نکل آئے ...

جی ڈیڈ... دانی نیند کے خمار میں تھی ...

دانی کل کے لیے تیار ہو تم ...

جی ڈیڈ کانفرم ہے آئم ریڈی ...

اووکے ٹھیک ہے پھر کل ملاقات ہو گی ..

اووکے ڈیڈ... دانی فون بند کرتی پھر سے سو گئی ...

آہل رات گئے کمرے میں آیا تو لائٹ آن تھی,, دانی ابھی تک جاگ رہی ہے.. وہ حیرت سے بولتا آگے آیا لیکن جب دانی سے نظر ٹکرائی تو وہ بےسدھ سو رہی تھی,, آہل کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی ...

آہل چینج کر کے اپنی جگہ پر آ گیا ...

سرمئی آنکھیں اس وقت پردے میں تھیں,, آہل کی نظریں دانی کے روشن چہرے پر تھیں جہاں اس کے بال منتشر تھے ...

آہل نے ہاتھ بڑھایا اور دانی کے چہرے سے بال ہٹانے لگا,, آہل کے لمس پر دانی کسمسائی ...

دانی کی نیند خراب نہ ہو اس خیال کے تحت آہل نے فوراً اپنا ہاتھ ہٹا لیا ...

آہل یک ٹک دانی کو دیکھ رہا تھا,, دانی نیند میں مسکرانے لگی تو آہل بھی مسکرا دیا,, دانی کو دیکھتا وہ کب نیند کی وادی میں اترا اسے خود بھی معلوم نہ ہوا ..

کیا ہوا ڈاکٹر قدسیہ... زبیر صبح سویرے اڈے پر آ کر بولا ..

تمہیں کچھ ہوش ہو تو معلوم ہوتا کہ ڈینی کو کسی نے اغوا کر لیا ہے...

کیا,, لیکن اس دن تو سب بچ کر نکل آئے تھے..

سب آ گئے تھے لیکن ڈینی نے بائیک پر آنے کا بولا تھا اور اب تک نہیں آیا جس کا صاف یہی مطلب ہے کسی کے ہاتھ لگ گیا ہے وہ... وہ غصے میں چلا رہیں تھیں ...

تو ایک بات سے میں بھی آپ کو آگاہ کرتا چلوں آہل سب جانتا ہے سب کچھ میرے سامنے آ کر اس نے اعتراف کیا ہے وہ یہ سب بدلے کی آڑ میں کر رہا ہے اور بہت جلد وہ آپ کے گلے میں بھی طوق ڈال دے گا ...

زبیر اگر تم نے میرا نام لیا تو تمہارا نام و نشان مٹا دوں گی... وہ طیش میں بولیں ..

آرام سے ڈاکٹر صاحبہ بھولیں مت آپ بھی برابر کی شریک ہیں اور ثبوت میرے پاس بھی ہے ایک لمحہ لگے گا مجھے آپ کا راز فاش کرنے میں اس کے بعد آہل حیات آپ کے ساتھ کیا کرے گا بخوبی اندازہ ہو گا آپ کو...

زبیر تیکھے تیور لیے بولا ...

ڈاکٹر قدسیہ لب بھینچے اسے دیکھنے لگی ..

ہمیں لڑنے کی بجائے مصلحت سے کام لینا چائے... وہ مفاہمت پر اتر آئیں ..

بالکل میں بھی یہی چاہتا ہوں... زبیر ان کے سامنے کرسی پر بیٹھتا ہوا بولا ..

زبیر تم آہل کو اس بات کا علم نہیں ہونے دو گے کہ میں بھی تمہارے ساتھ شامل تھی ...

ہاں لیکن تب تک جب تک آپ میرے ساتھ تعلقات درست رکھیں گیں یہ جو مجھ پر غصہ نکال رہیں ہیں نہ میں آپ کا ملازم نہیں ہوں... زبیر غرایا ..

اچھا اچھا ٹھیک ہے وہ بس غصے میں نکل گیا اب دھیان رکھوں گی...

دھیان رکھیں گیں تو بہتر ہو گا... زبیر کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

کہاں ...

کچھ کام ہے,, اور میرا مشورہ مانیں تو کچھ عرصہ یہیں پر رہیں پولیس ہماری تاک میں ہو گی کہ ہم جگہ تبدیل کریں اور وہ ہم پر ہاتھ ڈالے ,,

ہاں تم ٹھیک کہ رہے ہو اور ایک کام کرنا ہے زبیر ..

کیا کام ...

میرے کلینک پر ایک لڑکی آتی ہے آگے پیچھے کوئی نہیں صرف ایک ماموں ہے,, اس کو اٹھوانا ہے خوبصورت بھی ہے اچھے دام ملیں گے اس کے...

مجھے ایڈریس اور اس لڑکی کی تفصیل میل کر دیں میں آسم کو بول دوں گا ہو جائے گا یہ کام... زبیر چلتا ہوا بولا ..

ٹھیک ہے میں کر دیتی ہوں ...

زبیر بنا کچھ بولے باہر نکل گیا ...

آج تم میرا فیورٹ کلر پہنو گی...آہل دانی کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ..

دانی کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ..

کیوں ...

بس میرا دل کر رہا ہے... آہل بغور اس کے چہرے کو دیکھتا ہوا بولا..

کبھی کبھی تم کنفیوز کر دیتے ہو مجھے... دانی جھرجھری لیتی ہوئی بولی ...

کون سا ہے تمہارا فیورٹ کلر.. دانی الماری کی جانب دیکھتی ہوئی بولی ..

بلیک,, دانی کا ہاتھ ابھی تک آہل کے ہاتھ میں تھا ...

اور اگر میرے پاس بلیک نہ ہو پھر ...

پھر ابھی آ جائے گا کوئی مسئلہ نہیں ...

اچھا پھر ابھی چاہیے مجھے منگواؤ... دانی اس کی جانب دیکھتی ہوئی بولی ..

ایک منٹ... آہل اس کا ہاتھ چھوڑتا فون نکال کر کمرے سے باہر چلا گیا ...

دانی سانس خارج کرتی کب بورڈ بند کرنے لگی ..

پانچ منٹ بعد آہل اندر آ گیا ..

بس ابھی آ جائے گا کچھ دیر میں.. آہل مسکراتا ہوا بولا ..

دانی بمشکل مسکرا پائی ...

دانی آج میرا جلسہ ہے اس لیے ڈرائیور تمہیں لینے آئے گا... گاڑی یونی کے باہر رکی تھی ..

ٹھیک ہے.. دانی کہ کر باہر نکل گئی ...

دانی نے چلتے ہوئے چہرہ موڑ کر دیکھا ہمیشہ کی طرح آج بھی وہ دانی کو نہیں دیکھ رہا تھا وہ جا چکا تھا ...

میرے اندر جانے کا بھی انتظار نہیں کرتے تم... دانی سر جھٹکتی تیز تیز قدم اٹھانے لگی ...

سر دانین میڈم یونی میں نہیں ہیں... گارڈ بوکھلایا ہوا اندر آیا ...

واٹ,, تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے کیا یونی نہیں تو پھر کہاں ہے.. آہل کھڑا ہو گیا ...

پتہ نہیں سر میں انتظار کر رہا تھا لیکن میڈم باہر نہیں آئیں پھر اندر جا کر پوری یونی میں دیکھا لیکن میڈم کہیں نہیں تھیں ...

اور گھر... آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ..

* * *

نو سر... وہ مایوسی سے سر جھکا کر بولا ..

واٹ ربش,, تم سب پاگل ہو کیا کون لے گیا دانی کو... آہل حلق کے بل چلایا ...

سر کیا ہوا... رفیق گھبرا کر اندر آیا ...

رفیق ایسے ناکارہ لوگوں کو تم نکالتے کیوں نہیں ہو... آہل اس پر دھاڑا ...

سوری سر مجھے علم نہیں کسی بات کا...

یہ تمہارے فضول آدمی مجھے آکر کہ رہے ہیں دانی غائب ہے کیسے غائب ہو سکتی ہے وہ... آہل اس کا گریبان پکڑتا ہوا بولا ..

سر میں خود صبح سے آپ کے ساتھ ہوں... رفیق سر جھکا کر بولا ..

گاڑی نکالو... آہل کوٹ کا بٹن بند کرتا ہوا بولا ..

اور سر جلسہ...

کینسل کر دو کہ دینا آہل حیات کو ایمرجنسی آ گئی دانی سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں... آہل بولتا ہوا باہر نکل گیا..

رفیق نمبر ملاتا اس کے عقب میں چلنے لگا ...

آہل یونی آیا اور ایک ایک جگہ خود دیکھنے لگا .

سر ہم نہیں جانتے وہ کب یونی سے نکلیں... چوکیدار آہل کے سامنے کھڑے تھے ..

کوئی نہیں جانتا دانی کب باہر نکلی تو کیا آسمان نگل گیا اسے... آہل اسے گریبان سے پکڑتا ہوا چلایا..

سر... رفیق بیچ میں آ گیا...

آہل ہنکار بھرتا پیچھے کو ہو گیا ...

آہل خود کو سنبھالتا وہاں سے نکل گیا,, گھر آیا تو وہاں بھی دانی کا نام و نشان نہیں تھا ...

دانی کہاں چلی گی ہو تم... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ...

صبح سے رات ہونے کو تھی اور دانی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا ...

آہل بےبسی کی انتہا پر تھا ...

آہل ٹوٹ رہا تھا اس کی ہمت جواب دیتی جا رہی تھی ...

پتہ نہیں کس حال میں ہو گی دانی,, وہ منہ پر ہاتھ پھیرتا ہوا ٹہل رہا تھا ...

آہل کی آنکھیں نم تھیں ...

کیا خبر ہے رفیق ...

آہل اسے اندر آتے دیکھ کر بےصبری سے بولا ..

رفیق نفی میں سر ہلاتا چہرہ جھکا گیا ...

شہر میں ناکہ بندی لگائی ...

جی سر چیک پوسٹ پر ہر گاڑی چیک ہو رہی ہے میں خود خفیہ طور پر بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کوئی سراغ نہیں مل رہا,, میں نے یونی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے دانی میڈم بارہ بجے تک یونی میں دکھائی دیں اس کے بعد وہ نظر نہیں آئیں ...

رفیق وہ کہاں جا سکتی ہے.... آہل گرنے کے سے انداز میں بیٹھ گیا ...

سر... رفیق آگے بڑھا ...

جاؤ رفیق میں ٹھیک ہوں... آہل چہرے پر دونوں ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..

رفیق نا چاہتے ہوئے بھی چلا گیا ...

دانی کہاں ڈھونڈوں میں تمہیں... آہل نے ہاتھ ہٹائے تو وہ تر تھے دس سال بعد آج آہل حیات رو رہا تھا جو اپنے چاچو کی موت پر بھی نہیں رویا وہ دانی کو کھونے کے خوف سے رو رہا تھا ...

آہل کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا ...

دانی تم نہیں جا سکتی مجھ سے دور نہیں... وہ نفی میں سر ہلاتا ہوا بول رہا تھا ..

آہل نے اٹھ کر سگریٹ سلگائی اور پینے لگا,, متواتر آنسو اس کے رخسار کو بھگو رہے تھے ایش ٹرے بھر چکا تھا لیکن آہل کا دکھ جوں کا توں برقرار تھا ...

تین گھنٹے مزید بیت گئے,, آہل ایک کے بعد دوسری سگریٹ سلگا رہا تھا ایک آگ اندر جل رہی تھی اور ایک باہر ان دونوں میں صرف آہل حیات جھلس رہا تھا ...

ناٹ اگین,, ہر بار ایسا نہیں ہو گا میں تنہا نہیں رہوں گا مجھے قسمت سے لڑنا پڑا تو اس بار لڑوں گا لیکن میں دانی کو خود سے دور نہیں جانے دوں گا کسی شرط پر بھی نہیں... آہل چہرہ صاف کرتا ہوا بولا ..

شرٹ درست کرتا باہر نکلا جہاں رفیق اس کا منتظر تھا ...

سر یہ کام زبیر کا ہے ,,

وہ کیسے... آہل سرخ انگارہ بنی آنکھوں سے دیکھتا ہوا بولا ..

سر وہ بھی غائب ہے صبح سے ...

اووہ,, لیکن دانی کو غائب کروانے کا کیا مقصد.

سر شاید وہ زمین واپس لینا چاہتا ہو اسی لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ...

زبیر کو میں کسی صورت نہیں بخشنے والا.. آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ...

آہل تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا ...

آہل نے بٹن دبائے تو ہر چیز روشن ہو گئی ...

فرش سرخ رنگ کے غباروں سے ڈھکا ہوا تھا,, ریڈ اور گولڈن کلر کی لائٹس سے سب کچھ جگمگانے لگا تھا ...

سامنے دیوار پر ہیپی برتھ ڈے دانی لکھا تھا ..

وسط میں بڑا سا فانوس لٹک رہا تھا دیواریں لائٹس سے مخفی تھیں ...

دو موتی آہل کی آنکھ سے ٹوٹ کر رخسار پر آ گرے....

آہل نے جیب سے ڈبی نکالی جس میں نیلے ہیرے والی انگوٹھی تھی ...

سب کچھ دہرا کا دہرا رہ گیا...وہ گھٹنوں زمین پر گراتا ہوا بولا ...

دانی کہاں چلی گئی ہو پلیز واپس آ جاؤ... آہل بکھر رہا تھا ریزہ ریزہ ہو رہا تھا ...

آہل نے ڈبی جیب میں ڈالی اور باہر نکل آیا ,,

رفیق آگ لگوا دو یہاں ...

لیکن سر کیوں... رفیق تعجب سے بولا ..

جو کہا ہے وہ کرو ...

آہل اپنے حواس میں نہیں تھا ...

جی سر ٹھیک ہے.. ایک اور بات سر ...

کیا... آہل آبرو اچکا کر بولا ..

سر مجھے لگتا ہے زبیر دانین میڈم کو ملک سے باہر لے گیا ہے ...

تم نے معلوم کروایا ...

جی سر,, وہ ائیر ہوسٹس جو منی لانڈرنگ میں ملوث تھی اس سے معلوم ہوا ہے کہ آج ایک لڑکی کو غیر قانونی طور پر باہر لے جایا گیا ہے ..

تم نے اسے آزاد چھوڑ رکھا ہے... آہل کو حیرت ہوئی ...

جی سر کیونکہ اس طرح کے کام ایسے لوگوں کے ذریعے کروائے جاتے,, میں نے اسے آزاد چھوڑا تھا شاید آج کے لیے ...

مجھے تمام معلومات چائیں کون لے کر گیا کہاں لے کر گیا ہے ابھی کہ ابھی... آہل اسے جھنجھوڑتا ہوا بولا ..

جی سر میں کوشش کرتا ہوں وہ پوری طرح منہ نہیں کھول رہی لیکن معلوم ہو جائے گا ..

رفیق کہ کر نکل گیا ..

ناظرین تازہ ترین خبر سے آپ کو آگاہ کرتے جائیں آج وزیر اعلیٰ آہل حیات کا جلسہ تھا لیکن کسی باعث منسوخ کر دیا عوام دلبرداشتہ ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے اپنے لیڈر سے ایسی توقع نہیں تھی ,,

ایسی کون سی وجہ ہو گی جس کے باعث وزیر اعلیٰ آہل حیات نے چند گھنٹے قبل جلسہ منسوخ کر دیا ابھی تک اس حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں ملے لیکن جیسے ہی معلومات ملیں گی سب سے پہلے ہم آپ کو آگاہ کریں گے مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ رہیے ..

آہل نے فون بند کر دیا,, ایک سو دوسری سو پر حاوی ہو رہی تھی آہل کو لگا اس کے دماغ کی نسیں آج پھٹ جائیں گیں ...

عین اسی لمحے آہل کا فون رنگ کرنے لگا زبیر کا نام دیکھ کر آہل سیدھا ہو کر بیٹھ گیا ..

تم نے جلسہ منسوخ کر دیا اووہو بہت افسوس ہوا مجھے سن کر ...

دانی کہاں ہے زبیر... آہل چلایا ..

دانین تو تمہارے پاس تھی پھر مجھے کیسے...

بکواس مت کرو اچھے سے جانتا ہوں میں اب سیدھی طرح بولو کیا چاہیے تمہیں ...

آسڑیلیا آ جاؤ بتا دوں گا کیا چاہیے مجھے ...

کہاں ہو تم... آہل کھڑا ہو گیا ...

آ کر ڈھونڈ لو... زبیر نے کہ کر فون بند کر دیا ..

رفیق مجھے آسڑیلیا جانا ہے جلدی میرا جیٹ تیار کرواؤ اور ایک بات کسی کو بھی علم نہیں ہونا چاہیے میری روانگی کا سمجھ رہے ہو نہ...

جی سر میں خود دیکھتا ہوں ...

آہل کمرے سے باہر نکلا ...

روبن,, جلدی سے میرا بیگ تیار کرو ہری اپ... آہل اشارہ کرتا ہوا بولا ...

یہ تو معلوم ہو گیا دانی زبیر کے پاس ہے لیکن وہ ٹھیک ہے یا نہیں یہ تو وہاں جا کر معلوم ہو گا,, زبیر کا کوئی بھروسہ نہیں وہ دانی کو نقصان پہنچا سکتا ہے... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.