دانی بال باندھتی کمرے سے نکلی ...
ڈیڈ آہل آ گیا ...
ہو سکتا ہے پہنچ چکا ہو,, کیونکہ میں نے اسے کہ دیا تھا ...
دانی اثبات میں سر ہلاتی بیٹھ گئی ...
تم ناشتہ کرو میں ایک فون کر لوں... زبیر کھڑے ہوتے ہوئے بولے ...
دانی ٹیبل پر پڑے ناشتے کو گھورنے لگی ..
روز آہل کے ساتھ کھانے کی عادی سی ہو گئی تھی ...
لیکن آہل تمہیں کیسے پتہ چلے گا کہ میں ڈیڈ کے ساتھ اس پلان میں شامل ہوں... دانی منہ پر انگلی رکھے سوچنے لگی ...
کوئی مسئلہ نہیں میں خود تمہیں بتاؤں گی,, پہلے بیوقوف بناؤں گی پھر حقیقت سے روشناس کرواؤں گی... دانی سوچتی ہوئی کھانے لگی ...
آہل ایری کی سرزمین پر کھڑا تھا آنکھوں پر گاگلز لگائے تھری پیس پہنے وہ ہمیشہ کی مانند سحر انگیز دکھائی دے رہا تھا ...
رفیق تم نے سمتھ کو آگاہ کر دیا تھا ...
جی سر وہ آیا ہو گا گاڑی لے کر... رفیق آس پاس دیکھتا ہوا بولا ..
رفیق متلاشی نگاہوں سے گردوپیش میں دیکھ رہا تھا اور اسے مطلوبہ شخص نظر آ گیا ...
سر وہاں کھڑا ہے آجائیں... رفیق آگے بڑھتا ہوا بولا ...
آہل رفیق کے ہمراہ چلنے لگا ...
آہل حیات... سمتھ خوشدلی سے آہل کے گلے لگا ..
کیسے ہو سمتھ ..
بالکل فٹ لیکن تم فٹ نہیں لگ رہے... وہ آہل کا جائزہ لیتا ہوا بولا..
کافی ٹائم بعد دیکھ رہے ہو اس لیے...آہل نے مسکرانے کی سعی کی...
وہ دونوں انگلش میں بات کر رہے تھے ...
چلیں... سمتھ گاڑی کی جانب بڑھتا ہوا بولا ..
بالکل.. آہل کہتا ہوا گاڑی میں بیٹھ گیا,, آہل کے بعد رفیق بھی گاڑی میں بیٹھ گیا ...
آہل شیشے اوپر کیے باہر دیکھ رہا تھا,, آسڑیلیا کی یہ سڑکیں وہ بہت بار دیکھ چکا تھا,,
سوچا نہیں تھا دوبارہ یہاں آؤں گا... آہل کی نظر سڑک پر تھی ...
زندگی کسی نہ کسی بہانے ہمیں واپس لے آتی ہے وقت واپس نہیں آتا ہم اس جگہ واپس چلے جاتے ہیں لیکن ہمارے واپس جانے سے کچھ بھی واپس نہیں آتا جو پیچھے چھوٹ گیا وہ وہیں کہیں رہ جاتا ہے پھر کچھ بھی واپس نہیں آتا ہاتھ میں رہ جاتی ہے تو صرف دھول.. آہل سانس خارج کرتا سمتھ کو دیکھنے لگا ...
سمتھ عیسائی تھا ,,
ڈیڈ میں کب سے انتظار کر رہی ہوں آپ کا ...
ایک نو عمر لڑکی سنہری بال, نیلی آنکھیں,, بےداغ روشن چہرہ,, سمارٹ سی چلتی ہوئی سامنے آئی ...
آنا بڑی ہو گئی ہے... آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..
بالکل ورجینیا کی موت کے بعد کچھ زیادہ ہی.. وہ اداسی سے بولا ...
آہل نے اس کے شانے پر ہاتھ رکھا ...
ڈیڈ آہل حیات... آنا آنکھوں سے اشارہ کرتی ہوئی بولی ..
آنا مسکراتی ہوئی آہل کے گلے لگ گئی ..
آہل دو قدم پیچھے ہٹ گیا اور مصافحہ کرنے کی غرض سے ہاتھ آگے کیا ...
اووہ سوری,, آنا شرمسار سی ہاتھ ملانے لگی..
آپ کو میں یاد ہوں... آنا آہل کے ہمراہ چلتی ہوئی بولی ...
میں کسی کو نہیں بھولتا.. آہل دھیرے سے مسکرایا تو آنا کی نگاہ واپس آنا بھول گئی وہ ستائش سے اس کے ڈمپل کو دیکھ رہی تھی جو اب غائب ہو چکا تھا...
کھانا ریڈی ہے آپ لوگ فریش ہو جائیں پھر مل کر کھائیں گے... آنا کچن کی جانب چلتی ہوئی اونچی آواز میں بولی ...
آنا کی کسی بات کا برا مت ماننا آہل,, وہ ...
سمتھ میں جانتا ہوں تم فکر مت کرو ..
تھینک یو ...
تھینکس تو تمہارا تم نے مجھے اپنے گھر میں رہنے کی اجازت دی ...
اتنا تو کر ہی سکتا ہوں میں تمہارے لیے دوست کس دن کام آئیں گے...
آہل مسکراتا ہوا زینے چڑھنے لگا ...
رفیق تم بھی چلے جاؤ,, آنا بار بار کھانا گرم کر کے نہیں دے گی...
رفیق مسکراتا ہوا چل دیا ..
یہاں تک آ گئے ہو تو دانی کو بھی ڈھونڈ لو... آہل زبیر کا میسج پڑھ رہا تھا ...
کمینے انسان دانی کو تو میں ڈھونڈ لوں گا لیکن تمہیں نہیں چھوڑوں گا... آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ..
مسٹر آہل آپ لیٹ ہو رہے ہیں.. آنا دروازہ ناک کرتی ہوئی بولی ..
سوری... آہل کہتا ہوا باہر نکل آیا ...
رحیم تم جانتے ہو الیکشن کے بعد ہماری شادی ہو گی اوہ مائی گاڈ میں بہت خوش ہوں... انعم مسرت سے بولی .
تم سچ کہ رہی ہو....وہ بےیقینی سے بولا ..
بالکل ڈیڈ نے خود کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ اہم کچھ بھی نہیں اس لیے انہوں نے رضامندی دے دی ...
یہ تو بہت اچھی بات ہے,, لیکن رحیم خوش نہیں تھا ...
کیا ہوا تمہیں خوشی نہیں ہوئی... انعم اس کا چہرہ پڑھتی ہوئی بولی ..
خوشی تو بہت ہے بس گھر کی فکر بھی ہے,, اپنی وجہ سے انہیں نقصان نہیں پہنچانا چاہتا ..
رحیم تم اب فکر مت کرو اب سب اچھا ہی ہو گا... مثبت سوچو... انعم اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ...
رحیم مسکرا کر اثبات میں سر ہلانے لگا ...
تین دن ہو گئے تھے لیکن دانی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہوا ...
میں جانتا ہوں رفیق یہ پاکستان نہیں ہے جہاں دانی آسانی سے مل جائے گی... آہل مایوسی سے بولا ...
سر آپ کی زبیر سے بات ہوئی وہ کیا کہ رہا تھا ..
اگر میں الیکشن میں کھڑا ہوا تو نتیجہ کا ذمہ دار خود ہوں گا ...
مطلب وہ یہ سب حکومت بنانے کے لیے کر رہا ہے ...
بالکل,,
اور اس سب میں اتنا اندھا ہو گیا ہے کہ دانی کو بھی نہیں بخشا ...
میں تمہاری ہیلپ کر سکتی ہوں... آنا آہل کے سامنے آتی ہوئی بولی ...
آنا تم بچی ہو ابھی.. آہل نے اسے جھٹکنا چاہا..
آہل یہ پاکستان نہیں ہے یہ میرا شہر ہے میں سب کو جانتی ہوں اور سب مجھے.. آنا زور دے کر بولی ..
آہل نے رفیق کو اشارہ کیا تو وہ چلا گیا ..
اگر تم دانی کو خود ڈھونڈو گے تو انہیں معلوم ہو جائے گا وہ لوگ الرٹ ہو جائیں گے,,اس طرح وہ دانی کو کہیں اور بھی لے جا سکتے ہیں ...
تو کیا میں ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاؤں... آہل کوفت سے بولا ..
نہیں میں نے تمہیں کہا یہ میرا شہر ہے اگر میں دانی کو ڈھونڈوں گی تو انہیں معلوم نہیں ہو گا میں اپنے لوگوں سے پوچھوں گی جنہیں میں جانتی ہوں اس طرح ان لوگوں کو علم نہیں ہو گا کہ تم دانی کو نہیں ڈھونڈ رہے وہ ریلیکس رہیں گے ....
آہل سانس خارج کرتا دوسری جانب دیکھنے لگا ..
اور تم میری ہیلپ کیوں کروں گی ...
تم مسلمان ہو نہ ...
ہاں.. آہل دھیرے سے بولا ..
بس پھر میں تمہارا کام کروں گی تم میرا کام کرنا ...
کیسا کام... آہل آبرو اچکا کر بولا ..
تم مجھے قرآن کا ترجمہ سناؤ گے ...
آنا دیکھو میں کیسے سنا سکتا ہوں... آہل جھجھک کر بولا ...
حیرت کی بات ہے تم مسلمان ہو پھر کیا مسئلہ.. آنا کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
میرا مطلب وہ نہیں تھا.. آہل سر جھکا کر بولا...
تمہارا جو بھی مطلب تھا چھوڑو اسے اور ڈیل کرو.. آنا ہاتھ آگے کرتی ہوئی بولی ...
تم اسے ڈھونڈ لو گی... آہل اس کی نیلی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
آف کورس.. وہ طمانیت سے بولی ...
آہل نے ہاتھ بڑھا کر مصافحہ کر لیا ...
اب تم وضو کرو اور مجھے ترجمہ سناؤ.. وہ اشتیاق سے بولی ...
لیکن تم عیسائی ہو... آہل تعجب سے بولا ..
میں بعد میں تمہیں بتاؤں گی اب پلیز... وہ معصومیت سے بولی ...
آہل نا چاہتے ہوئے بھی اٹھ گیا ...
آہل باوضو ہو کر قرآن پکڑے بیٹھا تھا ...
آنا میں کہاں سے ترجمہ تمہیں سناؤں میرا مطلب کوئی خاص ٹاپک,, آہل الجھ کر اسے دیکھنے لگا ...
تم ایسا کرو کسی پیغمبر کے نام سے جو سورت ہے اس کا سنا دو... آنا سوچتی ہوئی بولی ..
آہل تھوک نگلتا دیکھنے لگا ...
آہل کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کس سورت کا انتخاب کرے ...
ٹھیک ہے میں تمہیں سورۃ ہود کا ترجمہ پڑھ کر سناتا ہوں... آہل کہتا ہوا سورۃ کھولنے لگا ...
آنا سر پر دوپٹہ لیے توجہ سے اسے دیکھ رہی تھی ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔
آیت نمبر 1
یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں, پھر تفصیل کی گئیں, حکمت والے خبردار کی طرف سے ...
آیت نمبر 2
کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی, بیشک میں تمہارے لیے اسکی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں ..
ڈر سنانے سے مراد قیامت کی ہولناکیاں بتانا کفر کرنے کے بدلے جو عذاب تیار کیا گیا ہے وہ بتانا تاکہ لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا ہو اور وہ غلط راستہ چھوڑ دیں ..
اور خوشی... آنا نے اسے ٹوکا ...
خوشی ان کے لیے ہے جو نیک صالح کام کرتے ہیں اللہ کو راضی کرتے ہیں ان کے لیے جنت کی نوید ہے جہاں انسان ہمیشہ رہے گا اور وہ بہترین جگہ ہے ...
آیت نمبر 3
اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو تمہیں بہت اچھا برتنا دے گا ایک ٹھہرائے وعدہ تک اور ہر فضیلت والے کو اس کا فضل پہنچائے گا اور اگر منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں.
یعنی جو اللہ کے لیے عمل کرے گا اللہ تعالیٰ اسے آئندہ کے لیے نیک عمل کرنے کی توفیق عطا کرے گا,, مطلب پہلا قدم ہمیں اٹھانا ہے جب ہم اللہ کی جانب قدم بڑھائیں گے تو اللہ بھی ہمیں سیدھے راستے پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرے گا...
یہاں وعدے سے مراد قیامت ہے جس دن نیکیوں اور بدیوں کی جزاوسزا ملے گی... اس دن کوئی بھی نہیں بچ سکے گا معمولی سے معمولی گناہ ہمارے عذاب کا باعث بن سکتا ہے اور معمولی سے معمولی نیکی بھی ہماری نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے,, منحصر کرتا ہے نیت پر اور اللہ نیتوں کو دیکھتا ہے ...
تم نے شاید سنا ہو اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ...
آیت نمبر 4
تمہیں اللہ ہی کی طرف پھرنا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے ...
یعنی موت کے بعد اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اپنے اعمال کا حساب دینے کے لیے... آہل بولتا جا رہا تھا اور دل پر جمی گرد صاف ہوتی جا رہی تھی دل پر جمی برف پگھلتی جا رہی تھی ...
وہ ہر شے پر اس طرح قادر ہے کہ روزی دینا,, موت دینا پھر موت کے بعد زندہ کرنا ان سب پر صرف اللہ قدرت رکھتا ہے,, آنا کیا تمہارے ڈاکڑز کسی کو مرنے سے بچا سکیں ہیں اتنی کامیابی کے بعد بھی لوگ ان کے ہاتھوں میں جان دے دیتے ہیں کیوں,, کیا وہ کسی مردے کو زندہ کر سکتے ہیں تمہاری سائنس بہت آگے بڑھ رہی ہے لیکن کتنی ہی آگے کیوں نہ بڑھ جائے وہ وہیں تک محدود رہے گی جہاں تک اللہ چاہتا ہے جو کام اللہ کرنے پر قادر ہے وہ کوئی نہیں کر سکتا...
آنا دم سادھے اسے سن رہی تھی دونوں کی آنکھوں میں نمی تھی اپنے کیے گئے اعمال کو لے کر ...
آیت نمبر 5
سنو وہ اپنے سینے دوہرے کرتے ہیں کہ اللہ سے پردہ کریں سنو جس وقت وہ اپنے کپڑوں سے سارا بدن ڈھانپ لیتے ہیں اس وقت بھی اللہ ان کا چھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے بےشک وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے ...
حضور کے زمانے میں منافق حضرت محمد کے سامنے خوشامد کی باتیں کرتے تھے جبکہ دلوں میں بغض اور عداوت رکھتے تھے,, وہ لوگ اپنے سینے میں عداوت ایسے چھپاتے تھے جیسے کپڑے کی تہ میں کوئی چیز چھپائی جاتی ہے..
بعض ایسا کرتے تھے کہ حضور کو دیکھ کر چہرہ جھکا لیتے تاکہ آپ انہیں دیکھ نہ سکیں ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی کہ وہ جو کچھ اپنے دل میں رکھتے ہیں اللہ سب جانتا ہے ان کے ظاہر کو بھی اور باطن کو بھی ..
آیت نمبر 5
اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمہ کرم پر نہ ہو, اور جانتا ہے کہ کہاں ٹھہرے گا اور کہاں سپرد ہو گا, سب کچھ ایک صاف بیان کرنیوالی کتاب میں ہے ..
ٹھہرے گا سے مراد یعنی وہ جانتا کے فلاں بندے کی رہائش کہاں سے اور سپرد سے مراد موت ہے یعنی دفن ہونے کی جگہ ...
آیت نمبر 6
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور اس کا عرش پانی پر تھا کہ تمہیں آزمائے تم میں کس کا کام اچھا ہے اور اگر تم فرماؤ کہ بےشک تم مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو کافر ضرور کہیں گے کہ یہ تو نہیں مگر کھلا جادو ...
عرش کے نیچے پانی کے سوا کوئی مخلوق نہ تھی اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ عرش اور پانی آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش سے پہلے تخلیق کیے گئے... یعنی آسمان اور زمین کی درمیانی کائنات کو پیدا کیا تاکہ انسانوں کو آزما سکے کہ کون شکر گزار ثابت ہوتا ہے کون پرہیزگار ثابت ہوتا ہے اور کون منکر ...
آیت نمبر 7
اور اگر ہم ان سے عذاب کچھ گنتی کی مدت تک ہٹا دیں تو ضرور کہیں گے کس چیز نے روکا ہے سن لو جس دن ان پر آئے گا ان سے پھیرا نہ جائیگا اور انہیں گھیرے گا وہی عذاب جس کی ہنسی اڑاتے تھے ...
مطلب... آنا الجھ کر اسے دیکھنے لگی ..
مطلب یہ کہ جب حضور پاک لوگوں کو قیامت کے متعلق بتاتے تو کفار کہتے کہ ہم پر عذاب کیوں نازل نہیں ہوتا دیر کیوں ہو رہی ہے,, وہ مذاق بناتے تھے اس بات کا ...
آنا اثبات میں سر ہلانے لگی ....
آیت نمبر 8
اور اگر ہم آدمی کو اپنی کسی رحمت کا مزہ دیں پھر اسے اس سے چھین لیں ضرور وہ بڑا ناامید ناشکرا ہے ...
یعنی اگر ہم پر اللہ کوئی عنایت کرتا ہے پھر اس چیز کو ہم سے چھین لیتا ہے تو ہم ناامید ہو جاتے ہیں اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جاتے ہیں ایسے وقت میں صبر کرنے کی بجائے گزشتہ نعمت کی بھی ناشکری کرتے ہیں.ایک آنسو آہل کی آنکھ سے ٹوٹ کر گرا ...
آیت نمبر 9
اور اگر ہم اسے نعمت کا مزہ دیں اس مصیبت کے بعد جو اسے پہنچی تو ضرور کہے گا کہ برائیاں مجھ دے دور ہوئیں بےشک وہ خوش ہونے والا بڑائی مارنے والا ہے..
آیت نمبر 10
مگر جنہوں نے صبر کیا اور اچھے کام کیے ان کیل بخشش اور بڑا ثواب ہے ...
آہل کے چہرے پر اداسی کے سائے تھے ...
آیت نمبر 11
تو کیا جو وحی تمہاری طرف ہوتی ہے اس میں سے کچھ تم چھوڑ دو گے اور اس پر دل تنگ ہو گے اس بنا پر کہ وہ کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی خزانہ کیوں نہ اترا یا ان کیساتھ کوئی فرشتہ آتا تم تو ڈر سنانے والے ہو اور اللہ ہر چیز پر محافظ ہے ...
کفار آپ کا تمسخر اڑاتے تھے کہ اگر آپ نبی ہیں تو اللہ نے آپ کے ساتھ کوئی خزانہ یا فرشتہ کیوں نہیں بھیجا جو آپ کی رسالت کی گواہی دیتا,, اس پر یہ آیت نازل ہوئی ...
آیت نمبر 12
کیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے جی سے بنا لیا تم فرماؤ کہ تم ایسی بنائی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اللہ کے سوا جو مل سکیں سب کو بلا لو اگر تم سچے ہو ..
آیت نمبر 13
تو اے مسلمانو اگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ وہ اللہ ہی کے علم سے اترا ہے اور یہ کہ اسکے سوا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا اب تم مانو گے ..
آیت نمبر 14
جو دنیا کی زندگی اور آرائش چاہتا ہو ہم اس میں پورا پھل دے دیں گے اور اس میں کمی نہ دیں گے ..
آیت نمبر 15
یہ ہیں وہ جن کے لیے آخرت میں کچھ نہیں مگر آگ اور اکارت گیا جو کچھ وہاں کرتے تھے اور نابود ہوئے جو ان کے عمل تھے ...
یہ آیت مشرکوں کے لیے نازل ہوئی یعنی وہ دنیا میں اگر کوئی اچھا کام کرتے ہیں مطلب محتاجوں کو دینا یا کسی پریشان حال کی مدد کرنا تو اس کا بدلہ اللہ انہیں دنیا میں ہی کثرت مال ,اولاد یا صحت کی صورت میں دے دیتا ہے آخرت میں ان کا کچھ بھی حصہ نہیں..
آیت نمبر 16
تو کیا وہ جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہو اور اس پر اللہ کی طرف سے گواہ آئے اور اس سے پہلے موسی کی کتاب پیشوا اور رحمت وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس کا منکر ہو سارے گروہوں میں تو آگ اس کا وعدہ ہے تو اے سننے والے تجھے کچھ اس میں شک نہ ہو بےشک وہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے لیکن بہت آدمی ایمان نہیں رکھتے.
حضرت محمد نے فرمایا اسکی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد کی جان ہے اس امت میں جو کوی بھی ہے یہودی ہو یا نصرانی جس کو بھی میری خبر پہنچے اور وہ میرے دین پر ایمان لائے بغیر مرجائے وہ ضرور جہنمی ہے ...
پہلے چاہے یہودی ہو یا نصرانی لیکن حضور کے بعد صرف اسلام کے ہی پیروکار ہوں اگر نجات چاہتے ہیں تو ..
آیت نمبر 17
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے وہ اپنے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے اور گواہ کہیں گے یہ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا ارے ظالموں پر خدا کی لعنت ...
روز قیامت انبیاء اور ملائکہ گواہی دیں گے ایسے لوگوں پر جو اللہ پر جھوٹ باندھتے تھے....
آیت نمبر 18
جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہی آخرت کے منکر ہیں ..
آیت نمبر 19
وہ تھکانے والے نہیں زمین میں اور نہ اللہ سے جدا ان کے کوئی حمایتی انہیں عذاب پر عذاب ہو گا وہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے ...
یعنی اللہ جب چاہے انہیں عذاب دے سکتا ہے کیونکہ وہ اللہ کی زمین میں ہے جہاں ان کا کوئی حمایتی نہیں کہ انہیں عذاب سے بچائیں ان کی مدد کریں,,وہ اللہ کے ملک میں ہیں نہ اس سے بھاگ سکتے ہیں نہ بچ سکتے ہیں ..
آیت نمبر 20
وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں اور ان سے کھوئی گئیں جو باتیں جوڑتے تھے..
آیت نمبر 21
خواہ نخواہ وہی آخرت میں سب سے زیادہ نقصان میں ہیں ...
آیت نمبر 22
بےشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور اپنے رب کی طرف رجوع لائے وہ جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ...
آیت نمبر 23
دونوں فریق کا حال ایسا ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہے اور دوسرا دیکھتا اور سنتا کیا دونوں کا حال ایک سا ہے تو کیا تم دھیان نہیں کرتے ...
یعنی جو حق اور سچ کو سن کر بھی اس کی جانب نہ آئے اس کی مثل اندھے اور بہرے کی مانند ہے کہ جسے نہ کچھ دکھائی دیتا ہے نہ سنائی دیتا ہے اور جو اس راہ مستقیم پر چل پڑے وہ دیکھتا بھی ہے اور سنتا بھی تبھی تو وہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا اگر وہ بھی اندھا اور بہرا ہوتا تو سیدھے راستے کی بجائے گمراہی کی راہ پر گامزن ہوتا ...
آنا آنسو صاف کرتی چلی گئی ...
ہم جیسوں کا شمار کن لوگوں میں ہو گا,, آہل خود کلامی کر رہا تھا ...
ہم بھی تو سب دیکھتے ہیں سنتے ہیں بلکہ جانتے بوجھتے ہوئے غلط کام کرتے ہیں اور شیطان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں ہم کیسے مسلمان ہیں سالوں سال گزر جاتے ہیں قرآن اٹھا کر نہیں دیکھتے ایک کونے میں اسے سجا کر رکھ دیتے ہیں اور یہ غیر مسلم سمجھتے ہیں ہم بہت اچھے مسلمان ہیں کیونکہ ہم نو مسلم پر زندگی تنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں خامیاں نکالیں گے اور کبھی اپنا موازنہ نہیں کیا,, سچ میں انسان کو اپنا موازنہ کرنا چاہیے تاکہ معلوم ہو کل وہ کہاں کھڑا تھا اور آج کہاں,,, آہل کو اپنا آپ کسی دلدل میں دھنسا محسوس ہو رہا تھا جس کی ماں اسے دین سکھاتی رہی آج اس نے اسی دین کو چھوڑ رکھا تھا,, آہل سانس خارج کرتا باہر دیکھنے لگا ,, غلط غلط ہی ہوتا ہے چاہے چھوٹے پیمانے پر ہو چاہے بڑے پیمانے پر,, ہم لوگ گناہ صرف اس گناہ کو سمجھتے ہیں جو گناہ کبیرہ ہو,, چھوٹے چھوٹے گناہ کو ہم معمولی سمجھتے ہیں ان کی خیر ہے ایسا کر کے شیطان کو راضی کرتے ہیں,, حیرت کی بات ہے ہم جس کا کھاتے ہیں جس کے بندے ہیں اسی کو بھول جاتے ہیں اسے راضی کرنے کی بجائے شیطان کو راضی کرتے ہیں,, یہ جو دن بھر ہم چھوٹے چھوٹے گناہ کرتے ہیں نہ یہی ہمیں رسوا کریں گے حساب ان کا بھی دینا ہے,, کبھی ایک دن بیٹھ کر سوچنا میں دن بھر کیا کرتا ہوں اور پھر دیکھنا کون سا کام ہے جس کام سے اللہ نے منع کیا اور ہم دھڑلے سے سرزد کر رہے ہیں اس میں کسی اور کا نہیں صرف ہمارا خسارہ ہے دنیا تو فانی ہے ایک دن تمام ہو جائے گی لیکن وہ جو بعد کی دنیا ہے نہ وہ تمام نہیں ہو گی ہمیں اس دنیا میں نا گانے یا غیبت برائی کے لیے نہیں بھیجا گیا بلکہ ان سے بچ کر ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لیے بھیجا ہے ....
آہل تم ابھی چھوٹے ہو یہ باتیں اپنے دماغ میں بٹھا لو جب آغاز سے ہی بنیاد درست نہ بنائی جائے تو اختتام اچھا ہو گا کبھی توقع مت رکھنا,, زندگی سب کو موقع نہیں دیتی وقت بدلنے کے لیے,, زندگی سب کو ملتی ہے کوئی اسے سنوار لیتا ہے اور کوئی آخرت کو تمہیں بھی اپنے راستے کا تعین خود کرنا ہے یہ چند روزہ زندگی یا پھر وہ اخروی زندگی جہاں ہمیشہ رہنا ہے ...
مام,, آہل نے روتے ہوئے چہرہ ہاتھوں میں گرا لیا ...
آپ کی باتیں میں بھول گیا تھا آج مجھے یاد آ رہی ہیں,, آپ کے اتنا سمجھانے کے باوجود آہل حیات نے سب بھلا دیا پھر سے اس دنیا کے لیے جینے لگا یہ دنیا جو صرف ایک فریب ہے ...
آہل سانس خارج کرتا قرآن اٹھا کر اندر لے آیا,, آنا کہاں رکھنا ہے... وہ آنا کے کمرے کے دروازے میں کھڑا ہو کر بولا ..
سامنے کمرے میں جاؤ وہاں شیلف پر سب سے اوپر رکھ دینا... آنا کھڑکی میں بیٹھی تھی چہرہ باہر کی جانب تھا...