دانی آہل کی ڈائری پکڑے بیٹھی تھی,, ابھی کھولی ہی تھی کہ ہوا سے صفحے الٹنے لگے ...
وہ پینٹ شرٹ پہنے آنکھوں پر گاگلز لگائے, سیاہ بالوں کو کھولے جو ہوا سے باتیں کر رہے تھے,, تفخر سے چلتی ہوئی جا رہی تھی ..
جی ڈیڈ میں آسڑیلیا پہنچ چکی ہوں,, لیکن مجھے لگا تھا آپ نے کسی کو بولا ہو گا کہ مجھے ریسیو کرنے آئیں لیکن,,, دُر عدن نے ہنکار بھر کر بات ادھوری چھوڑ دی ...
میں نے اپنے ایک دوست کو کہا تھا تم وہیں رکو میں فون کرتا ہوں... انہوں نے کہ کر فون بند کر دیا ..
دُر عدن فون کو گھورنے لگی ...
اس کی خوبصورتی کا یہ عالم تھا کہ ہر گزرنے والے کو دیکھنے پر مجبور کر دیتی اس پر اس کا ظالم ڈمپل ...
زبیر کی آواز پر دانی نے ڈائری بند کر دی اور اپنے نیچے چھپا لی ...
دانین تم نے کھانا نہیں کھایا,, وہ خفگی سے دیکھتے ہوئے بولے ..
وہ ڈیڈ ابھی بھوک نہیں لگی تھی اس لیے... دانی جبراً مسکراتی ہوئی بولی ..
زبیر کے جاتے ہی دانی نے پہلا صفحہ کھول لیا ..
25دسمبر 2008 کی وہ رات تھی جب چاچو کا فون آیا ...
آہل ہاسٹل میں تھا ,,
یار کلب نہیں جانا میری مام نے سختی سے منع کیا ہے..آہل گھورتا ہوا بولا ..
ممی ڈیڈی بوائے,, کب تک مام کی سنتے رہو گے چلتے ہیں دیکھنا وہاں جا کر تمہیں ہوش ہی نہیں رہے گا ...
سب بےہوش ہو جائیں گے تو لاشیں کون لائے گا... آہل کشن مارتا ہوا بولا ..
ایک منٹ... آہل کا فون رنگ کرنے لگا تو سب کو اشارے سے خاموش رہنے کو بولا ..
جی چاچو ...
آہل تم واپس آ جاؤ ...
چاچو خیریت ایسا کیا ہو گیا,,
میں ایسے تمہیں کچھ نہیں بتا سکتا تم بس اپنا سامان پیک کرو اور نکلو یہاں سے ...
چاچو آپ مجھے پریشان کر رہے ہیں سب ٹھیک تو ہے نہ... آہل بولتا ہوا کھڑا ہو گیا ...
وہ اردو میں بات کر رہا تھا اور باقی سب سمجھنے سے قاصر تھے ...
میں نے تمہاری ٹکٹس کانفرم کروا دی ہیں تم بس نکلنے کی تیاری کرو اور ہاں اپنا چہرہ چھپا کر رکھنا کسی کو بھی معلوم نہیں ہونا چاہیے تم پاکستان آ رہے ہو ...
لیکن چاچو میں ایسے کیسے,, ہیلو چاچو,, آہل بول رہا تھا لیکن کال ڈراپ ہو گئی ...
آنا تم نے بتایا نہیں...آہل کافی کا مگ لیے اس کے سامنے آ بیٹھا ...
تم جانتے ہو میری مام عیسائی تھیں لیکن جب موت نے انہیں اپنی بانہوں میں لیا تو وہ مسلمان تھیں,, وہ مجھے کہتی رہتی کہ آنا مرنا تو مسلمان کی حالت میں,, بار بار کہتی کہ میں قرآن پڑھو سمجھو شاید میں اسلام قبول کر لوں تم جانتے ہو وہ میرے سامنے قرآن کھول کر بیٹھ جاتیں اور مجھے ترجمہ سنانے لگتیں لیکن میں ہیڈ فونز لگا لیتی تاکہ ان کی بات نہ سن سکوں ...
تو پھر اب کیوں سن رہی ہو ..
جب سے ان کی ڈب یھ ہوئی ہے وہ اکثر میرے خواب میں آتیں ہیں اور ناراض رہتی ہیں مجھ سے ...
اسی لیے تم نے مجھے کہا ...
ہاں اسی لیے جب تم آئے تو میں نے سوچا تم سے مدد لی جائے... آنا کی آنکھوں میں اداسی کے سائے تھے ..
تمہاری مام ایک اچھی انسان تھیں... آہل کافی کا سپ لیتا ہوا بولا ..
دانی کی آنکھیں گرے کلر کی ہیں نہ.. آنا اشتیاق سے بولی,,,
ہاں,, آہل کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی ...
آنا دلچسپی سے اس کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہی تھی ,,
تم نے بہت اچھی سورت سنائی میرے دماغ میں جو سوالات تھے ان کے جواب مل گئے ...
آنا اسے خاموش دیکھ کر گویا ہوئی...
آہل دھیرے سے مسکرایا ...
آج ہم دانی کو ڈھونڈنے نہیں جائیں گے کیا... آہل اسے گھر کے حلیے میں دیکھتا ہوا بولا ..
ضرور جائیں گے مجھے بس دو منٹ دو... آنا کھڑی ہوتی ہوئی بولی ..
آہل سر ہلاتا باہر نکل گیا ..
پانچ منٹ بعد آنا کپڑے چینج کر کے اس کے سامنے کھڑی تھی ..
آہل نے منہ پر رومال باندھ رکھا تھا,, ویل یہ بھی ٹھیک ہے,, آنا گاڑی میں بیٹھتی ہوئی بولی ..
دانی کی تصویر مجھے واٹس ایپ کر دو... آنا باہر دیکھتی ہوئی بولی ..
دانی آج مجھے آہل کو فون کرنا ہے اسکے لیے تمہیں بھی تیاری کرنی ہے ..
کیسی تیاری ڈیڈ... دانی الجھ کر دیکھنے لگی...
تمہارے چہرے پر ایسے نشان بنانے ہیں جس سے یہ معلوم ہو کہ تم پر تشدد ہوا ہے ,,
لیکن کیوں ڈیڈ ..
آہل کو میں جانتا ہوں وہ ایسے بات مانے گا وہ خالی دھمکی سمجھے گا میری بات کو ...
ٹھیک ہے ڈیڈ.. دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
کبھی دانی کا دل چاہتا آہل کو فون کر کے سب بتا دے لیکن جیسے ہی سب یاد آتا پھر سے تلخی عود آتی,, وہ کشمکش میں مبتلا تھی اس کا دل مطمئن نہیں تھا ..
آہل کے فون پر زبیر کی کال آنے لگی ...
بولو,, آہل سپاٹ انداز میں بولا ..
مجھے لگتا ہے تمہارے لیے دانی بالکل اہمیت نہیں رکھتی تبھی تو ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہو.,,
جو بکواس کرنی ہے وہ کرو.. آہل ضبط کرتا ہوا بولا ...
دانی کی سلامتی چاہتے ہو تو تم ٹکٹ لینے سے انکار کر دو گے,, تم الیکشن میں کھڑے نہیں ہو گے ..
دانی کو بھی میں اپنے پاس لے آؤں گا اور الیکشن بھی میں ہی جیتوں گا... آہل چبا چبا کر بولا ..
سو لو دانی کی زندگی کا سوال ہے ...
زبیر اگر تم نے دانی کو ہاتھ بھی لگایا تو ...
ایک منٹ یہ خود دیکھ لو,, زبیر نے کہ کر کیمرہ آن کر دیا ,,
ہلکی سی روشنی میں دانی کرسی پر بیٹھی دکھائی دے رہی تھی چہرے پر نیل پڑے ہوئے تھے ناک سے خون بہ رہا تھا,, دانی کو رسیوں میں جکڑا ہوا تھا,, آہل تڑپ کر اسے دیکھنے لگا ..
زبیر میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا... آہل کا بس نہیں چل رہا تھا اسے فون سے باہر کھینچ لے ..
زبیر نے دانی کے بال دبو کر چہرہ اونچا کیا ..
آہ,, دانی کراہ کر اسے دیکھنے لگی ..
آہل پلیز مجھے بچا لو ڈیڈ پتہ نہیں کیوں ایسے کر رہے ہیں ,, آہل پلیز کچھ کرو.. دانی روتی ہوئی بول رہی تھی ...
آہل کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی,, آنا افسوس سے دانی کو دیکھنے لگی ...
زبیر کیمرہ بند کر کے وائس کال پر آ گئے ..
ہاں اب بتاؤ کیا کہ رہے تھے تم الیکشن میں کھڑے ہو گے ...
تم دانی کو کچھ نہیں کرو گے اور اگر اسے مزید ایک کھروچ آئی تو میں تمہیں زندہ زمین میں گاڑھ دوں گا,, جو کرنا ہو گا بعد میں کرنا جب مجھے ڈھونڈ لو گے ابھی کا بتاؤ میرے پاس وقت نہیں ہے دانین کو دو دن سے بھوکا رکھا ہوا ہے نہ ,,
آہل کا دماغ مفلوج ہوتا جا رہا تھا ,,
ٹھیک ہے میں ٹکٹ نہیں لوں گا لیکن تم دانی کو کوئی تکلیف نہیں دو گے.. آہل ضبط کرتا ہوا بولا.,,
ثبوت دے دو میں دانی کو تنکا بھی چبھنے نہیں دوں گا,, زبیر کال بند کرتے ہوئے بولے ..
آہل فون ڈیش بورڈ پر پھینکتا سیٹ پر سر گرا گیا,,
تم ٹھیک ہو.. آنا فکرمندی اس کا بازو ہلاتی ہوئی بولی .
آہل نے ہاتھ کے اشارے سے باز رہنے کو بولا ..
آنا لب بھینچے باہر دیکھنے لگی ...
رفیق پاکستان فون کر کے پارٹی کو بتا دو کہ آہل حیات اس بار الیکشن میں کھڑا نہیں ہو گا میرا ٹکٹ کسی اور میمبر کو دے دیں ..
لیکن سر کیوں.. رفیق تعجب سے بولا,,
زبیر نے شرط رکھی ہے,, دانی کی زندگی کے لیے ,,
جی سر ٹھیک ہے,,رفیق افسوس سے بولا ..
آہل نے فون بند کر دیا ...
آنا واپس چلو ....
لیکن ابھی تو ہم ...
کل دیکھ لیں گے ابھی واپس چلو.. آہل سپاٹ انداز میں بولا ..
آنا نا چاہتے ہوئے بھی گاڑی ریورس کرنے لگی... آہل گھر آتا سیدھا اپنے کمرے میں آ گیا ..
آہل نے سگریٹ سلگائی جیسے ہی وہ لبوں کے پاس لایا اس کے ہاتھ کپکپانے لگے,,
آہل نے ایش ٹرے میں مسل دیا سگریٹ کو اور بالوں میں ہاتھ پھیرتا کھڑکی میں کھڑا ہو گیا ..
دانی کہاں ڈھونڈوں میں تمہیں,, تم تکلیف میں ہو اور میں کچھ نہیں کر رہا, معاف کر دینا مجھے دانی,, میرے ساتھ رہتے ہوئے تمہیں وہ زبیر اتنی دور لے آیا,, آنسو گر کر اس کے رخسار کو بھگو رہے تھے ,,
لیکن دیکھنا میں تم تک پہنچ جاؤں گا تمہیں اس تکلیف سے بچا لوں گا,, دانی کا درد آہل کو محسوس ہو رہا تھا,, دانی چہرہ صاف کر کے ٹیرس پر آ گئی ...
جب سے آہل کو دیکھا تھا آنکھیں برستی جا رہیں تھیں تھیں,, کیا ہو رہا ہے مجھے,, دانی ہاتھ کی پشت سے آنسو صاف کرتی ہوئی بولی, میرے لیے تم نے ڈیڈ کی بات مان لی آہل کیوں,تم مجھے استعمال کر رہے تھے تو پھر اب کیوں میری تکلیف تم سے برداشت نہیں ہوئی,, کہیں میں غلط تو نہیں کر رہی,, وہ ڈائری مجھے لگتا ہے سارے سوالوں کے جواب اسی میں ہیں, آہل حیات کیا ہے مجھے اسی سے معلوم ہو گا,, دانی بولتی ہوئی چلنے لگی, دروازہ بند کر کے دانی نے ڈائری نکال لی ...
چاچو آپ نے مجھے اتنی ایمرجنسی میں کیوں بلایا,, آہل ائیرپورٹ پر عاقب کو دیکھتا ہوا بولا ..
آہل یہاں بہت مسئلے چل رہے ہیں تم گھر چلو بتاتا ہوں,, وہ آس پاس دیکھتا ہوا بولا ,,
آہل نا سمجھی کے عالم میں اس کے ساتھ چلنے لگا ..
چاچو ہم گھر کیوں نہیں جا رہے,, آہل راستے کا تعین کرتا ہوا بولا ..
تمہارے ڈیڈ آج کل فارم ہاؤس پر ہیں ,,
کیوں,, آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ..
عاقب خاموشی سے ڈرائیو کرنے لگا ..
تم ابھی خاموشی سے کمرے میں چلو صبح ملنا سب سے.. عاقب اسے دھکا دیتے ہوئے بولا ..
چاچو یہ سب کیا آپ مجھے ٹینشن دے رہے ہیں.. آہل مزاحمت کرتا ہوا بولا ..
یہاں سب ہی ٹینشن میں ہیں,, وہ کمرے کا دروازہ لاک کرتا ہوا بولا ..
یہاں گارڈز کیوں نہیں ہیں.. آہل آبرو اچکا کر بولا,,
مجھے نہیں معلوم ..
یار آپ کو کچھ معلوم نہیں کچھ آپ بتانا نہیں چاہتے تو پھر مجھے آسڑیلیا سے کیوں بلایا.. آہل اکتا کر بولا ..
خاموشی سے بیٹھ جاؤ... عاقب اسے بیڈ کی جانب دھکیلتا ہوا بولا ..
عجیب ہیں آپ بھی... آہل کوفت سے کہتا بیڈ پر بیٹھ گیا ...
عاقب خاموشی سے ٹہلنے لگا ...
اب قوالی شروع کریں.. آہل شرارت سے بولا ..
آہل آلتی پالتی مار کر بیٹھا تھا ..
عاقب مسکراتا ہوا نفی میں سر ہلانے لگا ..
تمہاری مام... عاقب بول کر آہل کو دیکھنے لگا..
کیا ہوا مام کو,, پہلے والی شوخی غائب ہو گئی....عاقب سانس خارج کرتا دوسری جانب دیکھنے لگا ,,
پچھلے چھ دن سے غائب ہیں ..
واٹ,, اور آپ مجھے اب بتا رہے ہیں آپ لوگوں کا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا.. آہل کی آواز بلند ہوتی جا رہی تھی ..
تمہیں پہلے بھی کہا ہے دھیرے بولو,, سب سے چھپا کر لایا ہوں.. وہ آہل کے منہ پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
مام کہاں ہیں بتائیں مجھے.. آہل بیڈ سے نیچے اترتا ہوا بولا ...
نہیں جانتا میں.. عاقب مایوسی سے بولا ..
میرے منہ پر پاگل لکھا ہے کیا آپ جیسے سیاسی لوگ یہ نہیں جانتے کہ میری مام کہاں ہیں.. آہل اس کا گریبان پکڑتا ہوا بولا ..
آہل ریلیکس,, عاقب اسے شانوں سے تھامتا ہوا بولا ..
میں کیسے ریلیکس ہو جاؤں.. آہل انہیں دھکا دیتا ہوا بولا ..
آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ٹہلنے لگا ..
چاچو آپ کے پاس پانچ منٹ ہیں سب بتا دیں مجھے ورنہ اس شہر کے ایک ایک بندے کو جان سے مار دوں گا میں..
وہ طیش کے عالم میں بول رہا تھا ...
اسی باعث تم لاعلم تھے تمہیں اس لیے نہیں بلایا کہ ساری دنیا کو بتاتے پھرو,,
پھر کیوں بلایا ہے ..
تاکہ میری مدد کرو میرے ساتھ مل کر کام کرو لیکن تم.. وہ نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا,,
ہاں تو مجھے کچھ بتائیں گے تو سمجھ آئے گا نہ.. آہل تنک کر بولا ..
آرام کرو بتاتا ہوں.. وہ کھانے کی ٹرے سامنے کرتے ہوئے بولے ..
آپ کو لگتا ہے میں کھانا کھاؤں گا.. آہل تیکھے تیور لیے بولا ..
بالکل بھی نہیں لیکن اگر سب کچھ جاننا چاہتے ہو تو کھاؤ خاموشی سے ....
ہوں,, سب دھمکی دے کر کام کرواتے... آہل ہنکار بھرتا ٹرے اپنے جانب کھسکائے عاقب کو گھورنے لگا ..
جب تم سیاسی انسان بن جاؤ گے پھر پوچھوں گا تم سے ...
اور میں تو آپ کو بتا دوں گا نہ... آہل خونخوار نظروں سے گھورتا ہوا بولا ..
یار کھانا تو سکون سے کھا لو.. عاقب مسکراتا ہوا بولا ..
دل تو چاہ رہا ہے آپ کو کھا لوں,, یار مجھے نہیں کھانا مجھے بتائیں مام کہاں ہیں.. آہل ٹرے پیچھے کرتا ہوا بولا ..
عاقب جانتا تھا وہ نہیں کھائے گا لیکن پھر بھی سعی کی ,,
تمہاری مام ,,
ایک منٹ,, آہل نے ہاتھ کے اشارے سے روکا ..
عاقب آبرو اچکا کر دیکھنے لگا ..
کیا آپ کو آواز سنائی دی ...
کیسی آواز ...
شاید کتے بھونک رہے ہیں.. آہل بولتا ہوا کھڑکی پر آ گیا ..
لیکن کتے,, مطلب کوئی گھر میں گھسا ہے... عاقب اس کی بات سمجھتا ہوا کھڑکی پر آ گیا....اندھیرے میں کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا ..
دور گیٹ کے پاس آہل کو ہیولہ سا دکھائی دیا,, میں صحیح تھا گھر میں کوئی گھسا تھا وہ دیکھو,, وہ اشارہ کرتا ہوا بولا ..
عاقب آنکھیں چھوٹی کیے دیکھنے لگا ..
پھر تیزی سے دونوں دروازے کی جانب لپکے,, جلدی کھولیں چاچو ,,
لاک شاید خراب ہو گیا تھا ,,
چاچو یہ کھل کیوں نہیں رہا... آہل کوفت سے بولا ..
پتہ نہیں شاید,, عاقب دروازے پر ٹانگ مارتا ہوا بولا ..
میرے ساتھ اسے توڑنے کی کوشش کرو.. عاقب شانہ دروازے پر مارتا ہوا بولا ,,
آہل بھی دروازے کو دھکا مارنے لگا,,
یار اتنے مضبوط بنانے کی کیا ضرورت تھی آپ کو.. آہل کافی دیر کوشش کرنے کے بعد گویا ہوا,,
مجھے کیا معلوم,, کمرے سے کچھ بھاری اٹھاؤ.. عاقب عقب میں دیکھتا ہوا بولا ..
دروازے پر دستک ہو رہی تھی,,
دانی نے سر اٹھا کر دیکھا, کوئی زور زور سے دروازہ بجا رہا تھا,,
دانی نے ڈائری کو احتیاط سے رکھا اور دروازے کی جانب آ گئی,, چہرے پر خوف کی لکیریں تھیں,,
کیا کام ہے,, دانی میڈ کو دیکھتی سانس خارج کرتی ہوئی بولی,,
شام ہوتے ہی آنا آہل کے کمرے میں آ گئی ..
آہل سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگا ..
تم بھول گئے.. وہ نیلی آنکھوں کو پھیلا کر بولی ..
آہل اس کی بات سمجھتا اثبات میں سر ہلاتا اٹھ گیا ..
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آیت نمبر 24
اور بےشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا, کہ میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ..
آیت نمبر 25
کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو, بیشک میں تم پر ایک مصیبت والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ..
آیت نمبر 26
تو اس کی قوم کے سردار جو کافر ہوئے تھے بولے, ہم تو تمہیں اپنے ہی جیسا آدمی دیکھتے ہیں اور ہم نہیں دیکھتے کہ تمہاری پیروی کسی نے کی ہو مگر ہمارے کمینوں نے سرسری نظر سے اور ہم تم میں اپنے اوپر کوئی بڑائی نہیں پاتے بلکہ ہم تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں ..
آیت نمبر 27
بولا اسے میری قوم بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی تو تم اس سے اندھے رہے کیا ہم اسے تمہارے گلے چپیٹ دیں اور تم بیزار ہو ..
آیت نمبر 28
اور اے قوم میں تم سے کچھ اس پر مال نہیں مانگتا میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں بیشک وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں لیکن میں تم کو نرے جاہل لوگ پاتا ہوں ..
یہاں مسلمانوں کو دور کرنے سے مراد ہے کہ لوگ انہیں کہتے تھے کہ آپ ایماندار لوگوں کو اپنی محفل سے نکال دیں تاکہ ہم آپ کی مجلس میں بیٹھ سکیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کیسے انہیں نکال دوں کہ وہ اللہ کے قرب سے فائز ہونے کی غرض سے بیٹھے ہیں ..
ان کی قوم نے ان پر تین شبہے کیے تھے ایک تو یہ کہ ہم تم میں اپنے اوپر کوئی بڑائی نہیں پاتے یعنی تم مال و دولت میں ہم سے زیادہ نہیں,, دوسرا یہ کہ ہم نہیں دیکھتے کہ تمہاری کسی نے پیروی کی ہو, مگر ہمارے کمینوں نے سرسری نظر سے مطلب یہ تھا کہ وہ بھی صرف ظاہر میں مومن ہیں باطن میں نہیں,, تیسرا یہ کہ ہم تمہیں اپنے ہی جیسا آدمی سمجھتے ہیں ...
آیت نمبر 29
اور اے قوم مجھے اللہ سے کون بچا لے گا اگر میں انہیں دور کر دوں گا تو کیا تمہیں دھیان نہیں ..
آیت نمبر 30
اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جان لیتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور میں انہیں نہیں کہتا جن کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں کہ ہر گز انہیں اللہ کوئی بھلائی نہ دے گا اللہ خوب جانتا ہے جو ان کے دلوں میں ہے ایسا کروں تو ضرور میں ظالموں سے ہوں ...
ان کے شبہات کے جواب میں یہ کہا,,
میں نے تو کہا ہی نہیں کہ میرے پاس خزانے ہیں تو تم کیوں موازنہ کر رہے ہو جس بات کا میں نے ذکر کیا ہی نہیں اور رہی بات ان کی جو مجھ پر ایمان لائے تو یہ کہ میں غیب کا علم نہیں رکھتا اس لیے میں نہیں بتا سکتا کہ ان کے دل میں کیا ہے,, تو کیا تم غیب کا علم رکھتے ہو جو کہ رہے کہ وہ بظاہر مومن تھے اندر سے نہیں,, میں اس بات کا دعویٰ نہیں کرتا باوجودیکہ میں نبی ہوں پھر تم کیسے کہتے ہو کہ وہ دل سے ایمان نہیں لائے ..
تیسرا میں نے کبھی فرشتہ ہونے کا دعوی نہیں کیا تو تمہارا یہ شبہ بھی بے بنیاد ہے..
ہم کتنے آرام سے کہ دیتے ہیں کہ فلاں بندہ ایسا ہے فلاں ایسا ہے اس کا ایمان کمزور ہے تو اس کے دل میں یہ ہے,,, کسی کے دل میں کیا ہے یہ تو کوئی بھی نہیں جانتا سوائے اللہ تو پھر ہم کیسے دعوے کر لیتے ہیں کہ اس کے دل میں یہ چل رہا ہے,,, جب آپ کسی کے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو کیا آپ کو غیب کا علم ہوتا ہے؟؟؟
آیت نمبر 31
بولے اے نوح تم ہم سے جھگڑے اور بہت ہی جھگڑے تو لے آؤ جس کا ہمیں وعدہ دے رہے ہو اگر تم سچے ہو...
آیت نمبر 32
بولا وہ تو اللہ تم پر لائے گا اگر چاہے اور تم تھکا نہ سکو گے ...
آیت نمبر 33
اور تمہیں میری نصیحت نفع نہ دے گی اگر میں تمہارا بھلا چاہوں جب کہ اللہ تمہاری گمراہی چاہے وہ تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف پھرو گے ..
آیت نمبر 34
کیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے اپنے جی سے بنا لیا تم فرماؤ اگر میں نے بنا لیا ہو گا تو میرا گناہ مجھ پر ہے اور میں تمہارے گناہ سے الگ ہوں ..
آیت نمبر 35
اور نوح کو وحی ہوئی کہ تمہاری قوم سے مسلمان نہ ہونگے مگر جتنے ایمان لا چکے تو غم نہ کھا اس پر جو وہ کرتے ہیں ...
آیت نمبر 36
اور کشتی بناؤ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرنا وہ ضرور ڈبوئے جائیں گے ..
آیت نمبر 37
اور نوح کشتی بناتا ہے اور جب اس کی قوم کے سردار اس پر گزرتے ہیں اس پر ہنستے ہیں بولا اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ایک وقت ہم تم پر ہنسیں گے جیسا تم ہنستے ہو ..
آیت نمبر 38
تو اب جان جاؤ گے کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے اور اترتا ہے وہ عذاب جو ہمیشہ رہے...
آیت نمبر 39
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آیا اور تنور ابلا ہم نے فرمایا کشتی میں سوار کر لے ہر جنس میں سے ایک جوڑا نر و مادہ اور جن پر بات پڑ چکی ہے ان کے سوا اپنے گھر والوں اور باقی مسلمانوں کو اور اس کے ساتھ مسلمان نہ تھے مگر تھوڑے ...
آیت نمبر 40
اور بولا اس میں سوار ہو اللہ کے نام پر اس کا چلنا اور اسکا ٹھہرنا بیشک میرا رب ضرور بخشنے والا مہربان ہے ..
آیت نمبر 41
اور وہ انہیں لے جا رہی ہے ایسی موجوں میں جیسے پہاڑ اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس سے کنارے تھا اے میرے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو ..
آیت نمبر 42
بولا اب میں کسی پہاڑ کی پناہ لیتا ہوں وہ مجھے پانی سے بچا لے گا کہا آج اللہ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں مگر جس پر وہ رحم کرے اور ان کے بیچ میں موج آڑے آئی تو وہ ڈوبتوں میں رہ گیا ...
آیت نمبر 43
اور حکم فرمایا گیا کہ اے زمین اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان تھم جا اور پانی خشک کر دیا گیا اور کام تمام ہوا اور کشتی کوہ جودی پر ٹھری اور فرمایا گیا کہ دور ہوں بےانصاف لوگ...
آیت نمبر 44
اور نوح نے اپنے رب کو پکارا عرض کی اے میرے رب میرا بیٹا بھی تو میرا گھر والا ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور سب سے بڑھ کر حکم والا ..
آیت نمبر 45
فرمایا اے نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں بیشک اس کے کام بڑے نالائق ہیں تو مجھ سے وہ بات نہ مانگ جس کا تجھے علم نہیں میں تجھے نصیحت فرماتا ہوں کہ نادان نہ بن ...