چھ سال قبل :
آہل دانی کے سامنے آ چکا تھا اور گولی اس کی پسلی میں پیوست ہو چکی تھی ,,
تمام افراد کی آنکھوں میں تحیر سمٹ آیا,, آہل دانی کی جانب رخ موڑے مسکرا رہا تھا ,,
دانی منہ کھولے اسے دیکھ رہی تھی ,,
آہل,, دانی نے ابھی پکارا ہی تھا کہ باہر سے آوازیں سنائیں دینے لگی پھر گولیاں چلنے لگیں,,
رفیق اندر آیا تو زبیر اور ڈاکٹر قدسیہ گھبرا گئے ,,
پولیس اہلکار رفیق کے عقب میں تھے ,,
پولیس کی نفری ڈبل تھی.. انہوں نے اندر آتے ہی سب پر بندوق تان لی...
رفیق دانی کو دیکھتا اس سمت آیا تو آہل کو زمین پر گرے دیکھ کر نفی میں سر ہلانے لگا ,,
رفیق نے دانی کی رسی کھولی....
رفیق آہل کو لئے گارڈز کے ہمراہ باہر نکل آیا...
دانی بے یقینی کی کیفیت میں چل رہی تھی...
آہل کو گاڑی میں لٹا کر رفیق گارڈز کو ہدایات دیتا خود واپس اندر چلا گیا...
سینئر آفیسر لڑکیوں کو نکال رہا تھا وہ اس بات سے انجان تھا کہ دانی اور آہل بھی وہاں موجود تھے...
رفیق نے پولیس اہلکاروں کو سمجھا دیا کہ آہل اور اس کی بیوی کی موجودگی کا ذکر نہ کیا جائے ...
زبیر اور ڈاکٹر قدسیہ فرار کا راستہ سوچنے لگے ..
اگر ایک قدم بھی ہلے تو گولی چل جائے گی,, رفیق زبیر کو حرکت کرتا دیکھ کر بولا ..
زبیر تھوک نگلتا ڈاکٹر قدسیہ کو دیکھنے لگا..
ان سب سے گنز لے کر باہر پھینک دی گئیں تھیں ..
آفیسر اور باقی اہلکار بھی اس کمرے میں آ گئے,, اسی اثنا میں میڈیا بھی آن پہنچا,جسے رفیق نے بلایا تھا ...
ان سب کو نکال کر باہر لے جایا جا رہا تھا ,,
سر کیا یہاں لڑکیوں کو اغوا کر کے رکھا جا رہا تھا,, رپورٹرز مائیک لئے کوریج کے لئے بےچین تھے ,,
لڑکیاں کا حال کافی خراب تھا جس کے باعث ان کی کوریج سے منع کر دیا گیا ,,
اے ایس پی کاشف رضا آگے آئے اور انہیں تفصیل سے آگاہ کرنے لگے ,,
زبیر رنداوھا اور ڈاکٹر قدسیہ دونوں سمگلنگ میں ملوث ہیں لڑکیوں کو اغوا کر کے بیرون ملک بھیجتے ہیں...
سر آپ کو کیسے علم ہوا ان کے ٹھکانے کا..
ہم کافی وقت سے ان پر نظر رکھے ہوئے تھے...
پہلے بھی ان کے ٹھکانے پر چھاپہ ڈالا لیکن یہ لوگ پہلے ہی فرار ہو گئے لیکن بھلا ہو آہل حیات کا جن کے مشیر خاص نے ہمیں اس جگہ کے متعلق آگاہ کیا اور آج ہم انہیں پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ..
ناظرین آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے چلیں زبیر رنداوھا جو روپوش ہو گئے تھے پولیس ان کی تلاش میں تھی اور آج یہ سمگلنگ کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں مزید بتاتے چلیں زبیر رنداوھا اکیلے نہیں تھے بلکہ مشہور و معروف ڈاکٹر قدسیہ اقبال بھی اس سب میں ملوث ہیں..
جی ہاں آپ دیکھ سکتے ہیں ان دونوں مجرموں کے چہرے جھکے ہوئے ہیں ...
ڈاکٹر جو لوگوں کی جان بچاتے ہیں آج ایک شرمناک قصے سے پردہ اٹھا ہے ڈاکٹر قدسیہ لوگوں کی جان بچانے کی بجائے انہیں موت کے گھاٹ اتار رہیں ہیں..
معصوم اور نو عمر لڑکیوں کے ساتھ ظلم و تشدد کا معاملہ انہیں بیرون ملک فروخت کر کے یہ اپنا خزانہ بھر رہیں تھیں لیکن کہتے ہیں نہ سو دن چور کے ایک دن صاد کا,,
سو آج وہ پکڑے ہی گئے..
سابق وزیر اعلیٰ آہل حیات کے مشیر خاص کے باعث یہ پندرہ لڑکیاں موت کے گھاٹ اترنے سے بچ گئی ,,
ہماری اپیل ہے کہ ان دونوں مجرموں کو سخت سے سخت سزا سنائی جائے تاکہ آئندہ ایسا سوچنے سے بھی پہلے ان جیسے درندوں کی روح کانپ اٹھے..
کیمرہ مین آصف کے ساتھ میں ہوں آپ کی رپورٹر نادیہ ...
دانی بلی کے جلے پیر کی مانند ہاسپٹل کی راہداری میں چل رہی تھی,, آہل آئی سی یو میں تھا اور دانی کے لئے ایک ایک ایک لمحہ عذاب کی مانند تھا ,,
وہ تنہا تھی,, اور اندر آہل زندگی اور موت سے لڑ رہا تھا..
ڈاکٹر میرے ہزبینڈ.. دانی ڈاکٹر کو باہر نکلتے دیکھ کر ان کی جانب بڑھی..
دیکھیں آپ کے ہزبینڈ کی کنڈیشن کافی کریٹیکل ہے کیونکہ انہیں پہلے بھی گولی لگ چکی ہے اور آج ان کا کافی خون ضائع ہو چکا ہے اگر جلد از جلد خون کا انتظام نہ ہوا تو ہم انہیں بچا نہیں سکیں گے ...
دانی آنسو بہاتی نفی میں سر ہلا رہی تھی ..
ان کا بلڈ گروپ کیا ہے...آپ میرا چیک کریں..
ڈاکٹر اس کمزور سی لڑکی کو دیکھنے لگا ,,
ان کا او نیگیٹو ہے...جس کا ملنا بہت مشکل ہے ...
ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد مل جائے..
لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ دعا کریں ..
وہ کہ کر چلے گئے ,,
دانی پتھر کی مورت بنی ان کے الفاظ میں گم گئی تھی...
نہیں آہل کو کچھ بھی نہیں ہو گا...
میرا بلڈ گروپ تو بی پازیٹو ہے....
گرم مادہ دانی کے چہرے کو تر کر رہا تھا,, دانی کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ رہے تھے...
پیشانی پر پسینے کی بوندیں نمودار ہوئیں..
بس جلدی سے آہل کا بلڈ گروپ مل جائے,, دانی کے لبوں سے ایک ہی صدا نکل رہی تھی...
دانی آہل کو دیکھ بھی نہیں سکتی تھی...
دانی ایک لمحے کے لیے بھی بیٹھی نہیں..
گھٹنے بعد رفیق راہداری میں نمودار ہوا ..
رفیق پلیز آہل کے بلڈ گروپ کا انتظام کرو ڈاکٹر کہتے ہیں اگر وقت پر نہ ملا تو.. دانی نے سکتے ہوئے بات ادھوری چھوڑ دی...
میڈم آپ فکر مت کریں میں کرتا ہوں بات ڈاکٹر سے ..
رفیق کہتا ہوا ڈاکٹر کے کیبن میں چلا گیا...
واپس لوٹا تو چہرے پر مایوسی تھی..
کیا ہوا.. دانی سوں سوں کرتی بےصبری سے بولی...
ہمارے پاس زیادہ ٹائم نہیں ہے,, ڈاکٹر بات کر رہے ہیں لیکن او نیگیٹو بہت مشکل ہے...
رفیق پلیز کچھ بھی کرو آہل کے کسی دوست یا کسی سے بھی رابطہ کرو آہل کو کچھ نہیں ہونا چاہیے,, دانی ہاتھ کی پشت سے چہرہ رگڑتی چلنے لگی...
ہاسپٹل میں گارڈز کی بھاری نفری تعینات تھیں اس سمت میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں تھی..
دانی کی ایک کمرے کے اندر نگاہ پڑی..
کچھ سو کر وہ اندر آ گئی...
نرس عشاء کی نماز پڑھ رہی تھی.. کمرے میں زیادہ اجالا نہیں تھا مدھم سی روشنی جل رہی تھی...
نرس نے سلام پھیرا تو سوالیہ نظروں سے دانی کو دیکھنے لگی..
مجھے بھی نماز پڑھنی ہے,, دانی جھجھکتے ہوئے بولی..
سامنے سے وضو کر لیں.. وہ انگلی سے اشارہ کرتی ہوئی بولی ..
دانی وضو کرنے چلی گئی..
میرا دوپٹہ چھوٹا ہے کیا آپ...
آپ لے لیں,, دانی کی بات مکمل ہونے سے قبل وہ بول پڑی ..
دانی نے اس کا دوپٹہ لیا اور چہرے کے گرد لپیٹ لیا...
دانی کو یاد تھا آخری بار نماز رمضان میں پڑھی تھی...
انسان کتنا خودغرض ہے نہ جب چیزوں پر اپنا بس نہیں رہتا تو اللہ کی جانب رجوع کرتا ہے اور دیکھیں اللہ اتنا رحیم ہے کہ اپنے بندے کو خالی ہاتھ نہیں موڑتا...
دانی عشاء کی نماز پڑھنے لگی,, آنسو تھے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے, نماز میں بھی اسے آہل کا خیال آنے لگتا...
دانی نے نماز توڑ دی اور پھر سے شروع کی پوری یکسوئی کے ساتھ,, بمشکل وہ نماز مکمل کر سکی...
دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے تو الفاظ دم توڑ گئے اور آنسو بولنے لگے..
دانی کا ہاتھ متواتر آنسوؤں کے باعث تر ہو چکا تھا وہ خاموش تھی اس کا دل بول رہا تھا اس کی ایک ایک سانس اپنے محرم کو پکار رہی تھی اور وہ اللہ تو ان کی بھی سنتا ہے جن کی زبان نہیں ہوتی کیونکہ وہ تو شہ رگ سے بھی قریب ہے بندہ پکارے اور وہ سنے نہ ایسا ہو نہیں سکتا....
کئی ساعتوں بعید دانی کا سکتا ٹوٹا,, اس خاموشی میں دانی کی سسکیاں سنائی دے رہیں تھیں..
آہل کو کھونے کا خیال ہی اس کی روح کو چھلنی کر رہا تھا..
اللہ پاک پلیز آہل کو زندگی دے دیں ..
آپ نے مجھے ہر نعمت عطا کی میں نے کبھی شکر کا ایک کلمہ نہیں پڑھا مجھے کبھی آپ سے مانگنے کی نوبت نہیں آئی آج میں آپ کے در پر آئی ہوں اپنے محرم اپنے شریک حیات کی زندگی کی سفارش لے کر....
آپ تو گنہگاروں کے بھی رب ہیں مجھ گنہگار کی بھی سن لیں...
بس یہ ایک دعا قبول کر لیں اللہ پاک ساری زندگی آپ سے کچھ نہیں مانگوں گی,, میں آہل کو.. دانی کے الفاظ دم توڑ گئے...
میں نہیں رہ سکتی آہل, ان کی محبت میرے لیے بہت اہم ہے چاہے تو میری سانسیں روک دیں لیکن آہل کو بچا لیں ان کی جان بخش دیں انہیں زندگی دے دیں...
* * *
مقروض تو میں آپ کی ہوں لیکن ساری زندگی آپ کی احسان مند رہوں گی,, پلیز اللہ پاک مجھے میرے مجازی خدا سے الگ مت کرنا...
دانی نے روتے ہوئے سر سجدے میں گرا دیا...
دانی کی ہچکیاں سنائی دے رہی تھی,, کب تک وہ اسی حالت میں بیٹھی رہی اسے معلوم نہیں..
آہل کا خیال سر اٹھانے لگا تو منہ پر ہاتھ پھیرتی باہر نکل آئی..
رفیق بیٹھا ہوا تھا,, دانی کا چہرہ ابھی بھی تر تھا...
رفیق,,آ,, آہل,, دانی رک رک کر بول رہی تھی...
خون کا انتظام ہو گیا ہے...
سچ میں,, دانی بے یقینی کی کیفیت میں تھی...
کچھ دعائیں ایسے بھی قبول ہوتیں ہیں اس نے سوچا نہیں تھا...
جی ڈاکٹر کے کسی دوست نے دیا ہے,, بس آپریشن مکمل ہو جائے پھر آپ سر سے مل سکیں گیں...
یا اللہ تیرا بہت بہت شکریہ تو نے میری سن لی..
دانی آنکھیں بند کئے,, دونوں ہاتھ چہرے پر رکھے دل ہی دل میں بول رہی تھی...
یہ رات دانی کے لئے نہایت کٹھن تھی,, پوری رات وہ جاگتی رہی..
وقت شاید رک گیا تھا یا دانی کو ایسا معلوم ہو رہا تھا..
ایک ایک لمحہ ایک سال کی مانند گزر رہا تھا...
صبح صادق کے وقت آہل کی طبیعت سنبھلی البتہ آپریشن رات ہی کامیاب ہو چکا تھا لیکن پیچیدگی کے باعث کسی کو ملنے کی اجازت نہیں تھی...
دانی فجر کی نماز پڑھ کر کمرے میں آئی دوپٹہ اسی طرح چہرے کے گرد تھا..
آہل جاگ رہا تھا لیکن آنکھیں بند کر رکھیں تھیں...
آہٹ پر اس کی پلکوں میں جنبش آئی,, دانی کی خوشبو وہ پہچان گیا تھا...
دانی خود پر قفل لگاتی آگے آئی ..کہ روئے گی نہیں ..
بیٹھتی ہوئی آہل کا ہاتھ جس پر ڈرپ لگی ہوئی تھی...
اپنے ہاتھ میں لے لیا ,,
آہل,, دانی نے دھیرے سے پکارا ..
آہل آنکھیں کھول کر چہرہ موڑے دانی کو دیکھنے لگا..
آہل تم ٹھیک ہو نہ.. دانی بےچینی سے بولی ..
جنگلی بلی میں ٹھیک ہوں.. آہل دھیرے سے مسکرایا ..
تم نے مجھ ڈرا دیا تھا پتہ ہے جان نکل گئی تھی میری..
دانی اس کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھامتی ہوئی بولی...
آہل خاموش اس کے چہرے کو دیکھ رہا تھا,, سفید دوپٹے میں لپٹا دانی کا روشن چہرہ...
کیوں آئے تم میرے سامنے.. دانی کے چہرے پر خفگی در آئی...
آہل کہنیاں بیڈ پر رکھے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا..
اپنے دائیں جانب بیڈ پر ہاتھ رکھتا دانی کو اشارہ کیا...
دانی اٹھ کر اس کے ساتھ آ بیٹھی...
آہل حیات بہت خودغرض ہے دانی,, خود کو تم سے جدا کر سکتا ہے لیکن تم سے جدا ہونا گوارا نہیں,, دانی کے ہاتھ آہل کے ہاتھ میں آ چکے تھے...
تمہارے سامنے میں نہیں میرا عشق آ گیا تھا ...
تمہیں میں نے کتنی بار کہا ہے بھوک لگے تو کھانا کھایا کرو یہ گولیاں نہیں,, دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ,, آہل ہولے سے مسکرانے لگا...
آئندہ اگر تم نے گولی کھانے کا سوچا تو میں خود گولی مار دوں گی تمہیں,, دانی اس کا گریبان پکڑتی اپنی جانب کھینچتی ہوئی بولی...
اچھا میڈم اب نہیں کھاتا یہ چیزیں,, صحت کے لئے مضر ہیں میں سمجھ گیا,, آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں جھانکتا ہوا بولا....
اچھے بچوں کی طرح رہنا ہے تم نے یہ بدمعاشوں والی حرکتیں چھوڑ دو...
اور کوئی حکم..
رات کو گھر بھی جلدی آنا ہے,, دانی معصومیت سے بولی...
یہ بھی ہو گیا...
اور ہمیشہ میرے ساتھ رہنا ہے.. دانی کہتے ہوئے اس کے سینے سے لگ گئی, دانی آہل کے سینے کے دائیں جناب تھی..
آہل کے چہرے پر دلکش مسکراہٹ نے احاطہ کر لیا,, آہل نے بازو دانی کے گرد حمائل کر دیا ...
ایسا ہی ہوگا,, آہل نے کہتے ہوئے دانی کے سر پر بوسہ دیا ..
دانی کو زندگی کا احساس ہو رہا تھا سانس جو ختم ہو رہی تھی پھر سے چلنا شروع ہو گئی...
اب جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ.. دانی اس سے الگ ہوتی ہوئی بولی..
گیم ہے کیا جو جلدی سے پوری کر لوں.. آہل گھور کر بولا ..
میں نہ تمہارا بہت سارا خیال رکھوں گا پھر دیکھا تم جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ گے..
گڈ,, آہل ڈمپل کی دید کرواتا ہوا بولا ..
دانی حسرت سے اس کے ڈمپل کو دیکھنے لگی..
سر کیسی طبیعت ہے آپ کی... رفیق اس کے سامنے بیٹھتا ہوا بولا ..
بہتر ہوں, رفیق تمہارا بہت شکریہ اگر تم وقت پر نہ آتے تو ..
نہیں سر, آپ مجھے شرمندہ کر رہے ہیں,, رفیق نے اسے ٹوک دیا ...
تمہارے بغیر شاید اس سب ممکن نہ ہوتا... آہل ممنون تھا ..
سر عاقب حیات نے مجھے کہا تھا کہ میں مرتے دم تک آپ کے ساتھ رہوں آپ کا ساتھ دوں چاہے اپنی جان قربان کیوں نہ کرنی پڑے ....
میں ہمیشہ تمہیں اپنے ہمراہ دیکھنا چاہوں گا,, تم کچھ وقت کے لیے چھٹی لے لو فیملی کے ساتھ کہیں چلے جاؤ ...
نہیں سر جب تک یہ سارا معاملہ ختم نہیں ہوتا میں سکون سے نہیں بیٹھ سکتا جب وقت آئے گا میں خود آپ کو بول دوں گا ...
آہل مسکرا کر اثبات میں سر ہلانے لگا ...
زبیر رنداوھا اور ڈاکٹر قدسیہ پر فیس بک, ٹویٹر, یوٹیوب, غرض پورے سوشل میڈیا پر لعن طعن ہو رہی تھی...
لوگ انہیں گالیاں, بد دعائیں نا جانے کیا کیا بول رہے تھے... اور وہ دونوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھے...
آہل نے زبیر پر اپنے ڈیڈ کے قتل کا کیس بھی دائر کر دیا اور عدالت سے اپیل کی کہ وہ زبیر کو عمر قید یا پھانسی کی سزا نہ دے,, آہل زبیر کو گلیوں میں رسوا ہوتا دیکھنا چاہتا تھا...
کیس چل رہا تھا آہل تین دن بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو کر گھر آ گیا تھا کیس کا سارا کام رفیق دیکھ رہا تھا اور آہل کو آگاہ کرتا جا رہا تھا...
پہلی پیشی کے بعد زبیر کو عدالت سے باہر پولیس وین کی جانب لے جایا جا رہا تھا جب اس کے منہ پر جوتا آ لگا, صرف زبیر ہی نہیں ڈاکٹر قدسیہ کے منہ پر بھی جوتا لگا..
میڈیا نے یہ منظر نظر بند کر لیا, عوام خاصی مشتعل تھی..
زبیر کیسا لگ رہا ہے یہاں... آہل سلاخوں کے اس پار کھڑا تھا اور زبیر اُس پار, انڈر وسط میں ایک بلب جل رہا تھا جس کی روشنی مدھم سی تھی لوہے کی سلاخوں کے تھامے زبیر تاسف سے آہل کو دیکھ رہا تھا, مجرموں والے کپڑے پہنے,بکھرے بال وہ پہلے سے زیادہ بوڑھا دکھائی دینے لگا تھا ,,
آہل تم نے اچھا نہیں.. زبیر افسردگی سے بولا ..
تم نے بھی اچھا نہیں کیا تھا میرے مام ڈیڈ کے ساتھ اور اس کے مقابلے تو یہ کچھ بھی نہیں,, آہل حقارت سے بولا ..
زبیر آہ بھرتا رخ موڑ گیا ,,
اب کیا تماشہ دیکھنے آئے ہو ...
سنا ہے تمہیں دل کے مسائل پیش آ رہے ہیں فکر مت کرنا موت اتنی جلدی نہیں آئے گی تمہیں...آہل نفرت سے کہتا چلنے لگا ....
آہل کے اعصاب خاصے مضبوط تھے,, وہ صحتیاب ہو رہا تھا ,,
آہل کا ہر کام دانی کے ہاتھ سے ہو کر گزرتا,, دانی دن بھر اس کے گرد رہتی,, دانی نے نماز پڑھنا شروع کر دیا تھا,, آہل اس خوشگوار تبدیلی کے رونما ہونے پر جہاں حیران تھا وہاں خوش بھی تھا...
آہل ایک بات سمجھ نہیں آئی.. دانی الجھ کر اسے دیکھنے لگی ..
کیا... آہل آبرو اچکا کر بولا ..
تم پولیس کو اپنے ساتھ کیوں نہیں لائے,, گارڈز بھی کم نہیں تھے تعداد میں لیکن پھر بھی پولیس کو کیوں نہیں ...
دانی کی پیشانی پر شکنیں ابھریں البتہ آہل کا چہرہ پرسکون تھا ..
اس لئے دانی کیونکہ پولیس کے ساتھ ہمیں میڈیا کو بھی بلانا تھا تاکہ وہ سب کو ان کا اصلی روپ دکھا سکے انہیں بےپردہ کر سکے ساری دنیا کے سامنے ...
دانی اثبات میں سر ہلا رہی تھی ,,
آہل سانس لینے کو لمحہ بھر رکا اور پھر سے گویا ہوا ..
اگر میں اپنے ساتھ پولیس کو لاتا تو ہم دونوں بھی منظر پر آ جاتے میڈیا تم پر بھی بات کرتا اور میں تمہیں زیر بحث لانا مناسب نہیں سمجھتا,, جانتی ہو سب سے پرسنل بیوی ہوتی ہے اور کم از کم میں اپنی ذاتیات پر اس طرح سے بحث و تمحیص برداشت نہیں کر سکتا ..
اس لئے میں گارڈز کے ساتھ تمہیں لینے آیا تاکہ میرے نکلتے ہی رفیق پولیس اور میڈیا کو لے آئے ...
اووہ اب سمجھی میں... دانی اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
آہل دھیرے سے مسکرانے لگا ..
دانی گھڑی دیکھتی نماز پڑھنے چلی گئی ...
آہل یقین نہیں آتا ڈیڈ نے مجھ پر گولی چلانے کا بولا ..
دانی نماز پڑھ کر اس کے پاس آ بیٹھی ..
دانی آج ایک راز سے پردہ اٹھانا چاہتا ہوں میں...
کیسا راز.. دانی آہل کو دیکھتی ہوئی بولی...
زبیر تمہارا باپ نہیں ہے,, آہل نے گویا دھماکہ کیا...
پھر,, میرے ماں باپ...
تم میری مام کے بھائی کی بیٹی ہوں یعنی میرے ماموں کی بیٹی...
تو میں زبیر کے گھر میں, دانی الجھ کر آہل کو دیکھنے لگی...
میں سمجھاتا ہوں,, آہل نے اسے ٹوکا ..
تمہارے مام ڈیڈ کا ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا.
تم بہت چھوٹی تھی اس وقت..
زبیر کے ساتھ ڈیڈ کی دوستی بہت گہری اور پرانی تھی..
اس لیے مام نے زبیر کو تمہاری دیکھ بھال کا بول دیا کیونکہ وہ میری شادی تم سے کروانا چاہتی تھیں اس لئے تمہیں ہم اپنے گھر نہیں رکھ سکتے تھے کیونکہ پھر تمہیں بتانا پڑتا تمہارے مام ڈیڈ کے متعلق..
یوں تم ماں باپ کے پیار سے بھی محروم رہتی, البتہ تمہیں پیار تو ملتا لیکن دل میں ہمیشہ یہی خیال رہتا کہ یہ میرے مام ڈیڈ نہیں ...
مام نے تمہیں زبیر کے سپرد کرتے وقت یہ بات بول دی تھی کہ دانی امانت ہے ہماری اسے واپس اسی گھر میں آنا ہے..
وہ اپنے بھائی کی آخری نشانی کسی اور کو نہیں دینا چاہتی تھیں, اور تمہیں بہو بنانے کا فیصلہ تو تمہاری پیدائش کے وقت ہی کر لیا تھا انہوں نے ...
تمہیں انجان رکھا تاکہ کبھی تم احساس کمتری میں مبتلا نہ ہو کہ تمہارے مام ڈیڈ اس دنیا میں نہیں..
تم سے شادی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی مام نے کہا تھا کچھ بھی ہو جائے دانی کو اس گھر میں لانا ہے ہمارا خون ہمارے ہی خاندان میں آنا چاہیے..
دانی انہماک سے سن رہی تھی ..
اس حادثے کے بعد بھی میں مجبور تھا تم سے شادی کے لیے اسی باعث پھر محبت آڑے آ گئی,,آہل مسکرا کر بولا ..
دانی کچھ پل خاموش رہی کچھ بول ہی نہ سکی..
آہل نے اس کی آنکھوں کے سامنے چٹکی بجائی ..
لیکن پھر ڈیڈ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے تھے..دانی نم آنکھوں سے بولی ..
کیونکہ جس گھر میں تم سب رہ رہے ہو وہ تمہارے نام ہے وہ گھر تمہارے مام ڈیڈ کا یعنی دانین کا ہے..
اسی لئے تو زبیر تم سے محبت کرتا تھا تاکہ تمہاری شادی کے بعد وہ گھر خود رکھ لے اگر تمہیں یاد ہو اٹھارہ سال کی ہونے کے بعد زبیر نے تم سے کوئی پیپرز سائن کروانے چاہے تھے...آہل آبرو اچکا کر بولا ..
ہاں مجھے یاد ہے جب میں پڑھنے لگی تو ڈیڈ گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ غلطی سے تمہیں دے دئیے یہ پیپرز,, پھر وہ واپس لے گئے..
ممم,, آہل اثبات میں سر ہلانے لگا ...
کتنا کچھ چھپایا ہوا تھا تم نے مجھ سے, سو میرے کزن اینڈ ہزبینڈ یہ بتائیں آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں کیا...
تمہیں میری معصوم سی شکل دیکھ کر لگتا ہے کیا...
بالکل بھی نہیں لیکن جاننا میرا حق ہے..
اچھا لے لو پھر اپنا حق,, تم میری پہلی اور آخری بیوی ہو...آہل کی آنکھوں میں ڈھیروں جذبے سمٹ آئے...
دانی کا چہرہ بلش کرنے لگا..
تم شاید ایمان چاچی کی بات کر رہی ہو...
چاچو کا بیٹا عمیر وہ مجھے بابا کہتا ہے..
کیونکہ میں اسے ایک یتیمی کی زندگی گزارتے نہیں دیکھنا چاہتا ...
اسی لئے اسے اس محرومی سے دور رکھا ہے اس نے چاچو کو نہیں دیکھا سو مجھے ہی اپنا بابا سمجھتا ہے..
دانی کا چہرہ کھل اٹھا ,,
تم شکل سے تو اتنے اچھے نہیں لگتے... دانی اس کے چہرے کا جائزہ لیتی ہوئی بولی ..
شکل سے کیا بدمعاش لگتا ہوں ,,
بالکل گینگسٹر لگتے ہو سب کو مارنے والے بدمعاش ٹائپ.. بس داڑھی بڑی ہونے چاہیے تھی,,. دانی نقشہ کھینچتی ہوئی بولی ..