بدمعاشی پر اترا نہ پھر تمہیں معلوم ہو گا,, آہل دانی کی شرٹ کا گلا پکڑ کر اپنی جانب کھینچتا ہوا بولا...
اب تم بد معاش ہونے کا عملی نمونہ پیش کر رہے ہو,, دانی پلکوں کی باڑ اٹھا کر اسے دیکھتی ہوئی بولی,,
الزام تو لگا ہی دیا ہے سچ ہی بنا دیں پھر,, آہل شوخ لہجے میں بولا ..
پہلے ٹھیک تو ہو جاؤ پھر بدمعاشی بھی کر لینا,, دانی اس کا ہاتھ ہٹاتی ہوئی بولی ..
مجھے تو ابھی کرنی ہے,, آہل شرارت سے بولا ..
آہل میں نہ پنچ مار دوں گی سچ میں وہ بھی آپ کے منہ پر,, دانی خونخوار نظروں سے گھورتی ہوئی بولی..
اچھا جاؤ چھوڑ دیا اپنا سامان لے لو مجھ سے..
آہل دراز کھول کر اندر ہاتھ ڈالتا ہوا بولا..
کون سا سامان... دانی آبرو اچکا کر بولی...
آہل نے لاکٹ اور رنگ نکالی...
دانی کا ہاتھ پکڑ کر رنگ پہنائی...
تم نے کہا تھا جب میں واپس آؤں تو اپنے ہاتھ سے پہناؤں..
آہل آگے جھک کر دانی کے گلے میں لاکٹ پہنانے لگا...
اب پرفیکٹ ہے,, آہل دانی کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا..
دانی نے بولنے کے لیے لب کھولے ہی تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی ..
میں دیکھتی ہوں,, دانی کہتی ہوئی دروازے کے پاس آئی..
رفیق سر کہ رہے ہیں عمیر اور ایمان میڈم آئیں ہیں..
انہیں بھیج دو.. آہل آگے ہو کر بولا ..
کچھ ہی دیر میں عمیر اور ایمان بھی کمرے میں موجود تھیں...
بابا آپ کے چوٹ لگی ہے... وہ حیران سا بولا ..
کچھ نہیں ہوا بابا کو... آہل اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ..
وہ آپ کی چھوٹی ماما ہیں آپ ان کے پاس جا کر بیٹھ جاؤ.. آہل صوفے کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا, جہاں دانی بیٹھی تھی ..
آج تم مجھے بتاؤ زرا مجھ سے ملتے کیوں نہیں تھے,,, ایمان کڑے تیور لئے بولی..
آہل لب دبائے مسکراہٹ دبانے کی سعی کر رہا تھا..
وہ دراصل چاچی میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا اور وہ وعدہ ٹوٹ گیا اس لئے آپ کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا...
زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے شاید عاقب کی زندگی اتنی ہی لکھی تھی, لیکن تم نے تو حد ہی کر دی...
اب تو بیٹھا ہوں نہ آپ کے سامنے.. آہل نادم سا بولا ..
میں خود آئی ہوں تم نے تو بتانا گوارا نہیں کیا کہنے کو اپنے ہو تم.. وہ خفا خفا سی بولیں...
مجھے رفیق نے بتایا تو میں نے رفیق کو بولا پھر وہ مجھے لے کر آیا..
اب آپ آئیں ہیں نہ تو یہیں رہیں گیں ہمارے ساتھ یہ جو میڈم ہمیں دیکھ رہی ہے نہ میری بیوی ہے... آہل شرارت سے بولا ..
دانی سٹپٹا گئی...
چہرہ موڑ کر عمیر سے بات کرنے لگی...
ایمان مسکرا کر دانی کو دیکھنے لگی..
ایمان عمیر کو لے کر باہر چلی گئی...
آہل بہت بدتمیز...
آپ کا آوارہ,بدمعاش,جلاد سا شوہر بدتمیز ہی ہو گا,, آہل اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے بولا ..
دانی قہقہہ لگاتی اس کے پاس آ گئی..
میرے بدتمیز حیات یہ بتائیں کہ ایمان چاچی کا کسی کو معلوم کیوں نہیں میرا مطلب کوئی بھی نہیں جانتا شاید ..
چاچو نے چھپ کر شادی کی تھی میرے علاوہ کوئی بھی نہیں جانتا اسی لئے جو دیکھ لے انہیں میری بیوی بنا دیتے ہیں جیسے تم نے بنایا...
تم بھی تو چھپے رستم ہو پورے کے پورے,, ایسے راز دفن کر کے بیٹھے ہو...
مزید کوئی راز نہیں اب ہم سکون سے رہ سکتے ہیں...
پاکستان میں انصاف آٹے میں نمک کی مانند ملتا ہے,, زبیر کو کم سزا کی اپیل تو آہل نے کی تھی لیکن ڈاکٹر قدسیہ پانچ سال کی سزا کاٹ کر رہا ہو گئی ...
ڈاکٹر قدسیہ رہائی کے بعد دکھائی نہیں دیں البتہ زبیر سڑکوں پر بھیک مانگتا دکھائی دیتا,کیونکہ نہ اس کے پاس گھر تھا نہ کاروبار..اور جاب, اسے کوئی چپڑاسی بھی نہیں رکھتا تھا ..
کوئی اس پر تھوک دیتا تو کوئی ترس کھا کر پیسے دے جاتا...
وہ پھٹے پرانے کپڑے پہنے کبھی کسی گلی میں دکھائی دیتا تو کبھی کسی گلی میں..
ڈاکٹر قدسیہ نے بھی باہر نکل کر اسے سہارا نہ دیا..
زبیر کے جن سے تعلقات تھے انہوں نے بھی منہ موڑ لیا انہیں اپنی ساخت زبیر سے زیادہ عزیز تھی... آسم بھی بیگانہ ہو گیا یہ سیاسی لوگ ایک ہی تھالی کے چٹے پٹے کی مانند ہوتے ہیں ...
سفید بال چہرے پر جمی گرد کرتا جگہ جگہ سے پھٹا,, یہ زبیر پہلے والے زبیر سے بالکل مختلف تھا جو مر مر کر جی رہا تھا.. کبھی کھانے کو مل جاتا تو کبھی نہیں ...
ثانیہ اور انعم کو آہل سنبھال رہا تھا البتہ وہ اپنے گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئیں تھیں...
انعم کا علاج بھی آہل کروا کر رہا تھا,, زبیر کا انجام دیکھ کر اشہد نے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی....
کہاں گم ہو گئی... آہل نے دانی کی آنکھوں کے سامنے چٹکی بجائی ..
دانی لمحوں میں سالوں کا سفر طے کر آئی تھی ...
کہیں نہیں میرے ڈیشنگ حیات... دانی اس کے چہرے پر نظر ڈالتی ہوئی بولی ...
آہل کا ڈمپل پھر سے عود آیا,, جو دانی کی توجہ کا مرکز بن گیا ...
ہم روز گھومتے رہیں گے کیا ,,
دانی آہل کو دیکھتی ہوئی بولی ..
کیوں تھک گئی ہو ..
بالکل بھی نہیں...
میں نے سوچا ٹیٹو صاف کروانے سے پہلے گھوم پھر لیں,, آہل چوٹیوں پر جمی برف کو دیکھتا ہوا بولا ..
یہاں سے گاڑی میں بیٹھتے ہیں,, آہل سڑک کی جانب دیکھتا ہوا بولا ..
دانی اثبات میں سر ہلاتی چلنے لگی...
نیاگرا آبشار,, آہل دانی کی بازو میں اپنی بازو ڈالے چل رہا تھا...
دانی مبہوت زدہ سی اس منظر کو دیکھ رہی تھی..
برف ہی برف تھی ,,دانی نے نیچے دیکھا جہاں آبشار گرتی تھی..
دانی کو خوف محسوس ہونے لگا ,,
برف جس طرح جمی تھی اس سے معلوم ہوتا تھا کہ پانی کتنی تیزی سے بہتا ہو گا..
آہل اور دانی ریلنگ پر ہاتھ رکھے کھڑے تھے..آس پاس دوسرے لوگ کھڑے تھے ..
سامنے درخت برف سے ڈھکے ہوئے تھے اور بہتی آبشار جمی ہوئی تھی...
اونچائی کافی زیادہ تھی ,,
بہتا پانی اب برف کی شکل میں تھا...
آہل بہت کمال کی جگہ ہے,, دانی بھرپور انداز میں جائزہ لیتی ہوئی بولی...
دونوں نے گرے کلر کے اوورکوٹ پہن رکھے تھے,,دانی نے ہڈ سر پر ڈال رکھی تھی ...
کافی دیر اس مناظر سے لطف اندوز ہونے کے بعد وہ دونوں چلنے لگے...
دانی آہل کا ہاتھ پکڑے چل رہی تھی...
برف پر ان کے پاؤں کے نشاں بنتے جا رہے تھے ...
ہر طرف سفیدی ہی سفیدی تھی....
وہ دونوں واک کر رہے تھے...
زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں سے یہ ایک لمحہ ہے.. دانی پاؤں کو دیکھتی ہوئی چل رہی تھی..
بالکل ایسا ہی ہے...اور میں لکی ہوں کہ تمہارے ساتھ ان لمحوں کو جی رہا ہوں ...
میری خواہشوں میں سے ایک خواہش یہی تھی کہ تمہارے ساتھ یہ منظر دیکھوں....
معصوم حیات آپ کی خواہشیں کتنی معصوم ہیں نہ بالکل آپ کی طرح,, دانی طنزیہ بولی ..
بالکل آپ کا شوہر نہایت معصوم ہے.. آہل سادگی سے بولا ..
آف... دانی ہنستی ہوئی بولی ..
کوئی شک ہے...آہل رک کر اسے دیکھنے لگا ..
بالکل بھی نہیں.. دانی مسکراتی ہوئی بولی...
نہیں میری چھٹی حس کہ رہی ہے کہ ابھی بھی شک کی گنجائش نکل رہی ہے... آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..
دانی نفی میں سر ہلاتی دھیرے دھیرے مسکرا رہی تھی..
آہل نے اس کی کمر کے گرد ہاتھ رکھ کر خود سے قریب کر لیا...
پکا,, وہ دانی کے کان کے قریب بولا ..
پکا,, دانی بھی اسی کے انداز میں اس کے کان میں سرگوشی کرنے لگی...
آہل مسکرا رہا تھا اور دانی اس کے ڈمپل کو دیکھتی جا رہی تھی,,, دل گستاخی پر مجبور کر رہا تھا...
دانی آہل کے قریب ہوئی اور اس کے ڈمپل کو اپنا لمس بخشتی اس پر اپنے لب رکھ دئیے..
آہل کی مسکراہٹ مزید گہری ہو گئی...
دانی آہستہ سے دور ہوئی تو بال چہرے پر آ گئے ..
شک تو اب مجھے ہو رہا ہے.. آہل اس کے بال پیچھے کرتا ہوا بولا ..
کر لیں مجھے کیا,, دانی شانے اچکاتی اس کی گرفت سے نکل گئی...
آہل مسکراتا ہوا تیز تیز قدم اٹھاتا اس کے پیچھے چلنے لگا...
مزید ایک ہفتہ وہ کینیڈا میں رہے ٹیٹو صاف کروانے کی غرض سے...
آہل اور دانی جیٹ میں بیٹھے تھے...
ایک بوجھ سا تھا دل پر دانی کے جو اب اتر چکا تھا,, اللہ نے اسے ایک بہترین ہمسفر سے نوازا تھا...
آہل.. دانی اس کا بازو ہلاتی ہوئی بولی جو آنکھیں بند کئے ہوئے تھا...
جی.. آہل آنکھیں کھولتا اس کی جانب متوجہ ہوا ..
تھینک یو...
کس لئے..آہل اس کے بال سیٹ کرتا ہوا بولا ..
یہ ٹیٹو صاف کروانے کے لیے,, دانی کی آنکھیں نم ہو رہیں تھیں...
مجھے تھینکس کہنے کی ضرورت ہے کیا آپ کو.. آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا ..
نہیں لیکن کبھی کبھی یہ تھینکس اور سوری کسی رشتے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کا مطلب ہے آپ کے لئے وہ انسان اہمیت کا حامل ہے...
میں جانتا ہوں.. آہل پر اعتماد لہجے میں گویا ہوا ..
اب ہم واپس جا رہے ہیں..
نہیں سعودی عرب,, مجھے وہاں بھی دورے کے لیے جانا تھا..
سعودی عرب کے نام پر دانی کی آنکھیں چمکنے لگیں...
دانی کے بنا کہے وہ اس کی پسند کی ہر چیز ممکن بنا رہا تھا...
آہل آپ بہت اچھے ہو ,,
لیکن تم نہیں..آہل کے چہرے پر خفگی تھی ..
کیوں,, دانی سر اٹھا کر اسے دیکھنے لگی ..
حارب آیا تھا گھر.. آہل تفتیشی انداز میں بولا ...
جی آئے تھے..حارب بھائی ..
اور تم نے بات بھی کی اس سے... آہل کی پیشانی پر تین لکیریں تھیں ..
آہل صرف حال احوال دریافت کیا تھا میں نے تو.. دانی ششدر سی بولی ..
آپ کو منع کیا ہے نہ...
آہل حارب بھائی کی شادی انعم سے آپ نے کروائی ہے نہ...
جی ہاں...
تو کیا وہ ایسے ہیں... دانی بے یقینی کی کیفیت میں بولی ..
نہیں ..
تو کیا میں ایسی ہوں,, دانی بغور اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بول رہی تھی ..
بالکل بھی نہیں.. آہل نرمی سے بولا.
پھر.. دانی ناراض ناراض سی بولی ..
بس مجھ سے برداشت نہیں ہوتا کوئی آپ سے بات کرے میرا بس چلے تو آن کو بھی آپ سے بات نہ کرنے دو ...
بہت اچھے سے جانتی ہوں آپ کو ...
میرا دل چاہتا ہے آپ کو سب سے چھپا کر اپنے دل میں رکھ لوں,, آہل فرط جذبات سے مغلوب ہو کر بول رہا تھا ..
پوری نہیں آؤں گی آپ کے دل میں.. دانی شہادت انگلی اس کے دل پر رکھتی ہوئی بولی ..
جانتا ہوں اس لئے تو رکھتا نہیں,, آہل قہقہہ لگاتا ہوا بولا ..
آپ کی وجہ سے سب مجھے مغرور کہتے ہیں,, دانی نروٹھے پن سے بولی ..
کہنے دو آپ نے کیا کرنا ہے آپ کے لئے صرف آہل حیات اہم ہونا چاہیے ..
دانی منہ بسورتی دوسری جانب دیکھنے لگی ..
آہل فون نکال کر کال کرنے لگا ,,
ہاں میں جا رہا ہوں,, وہاں پہنچ کر کانفرنس کال کرنا پھر آگاہ کروں گا,,
سہی ,,
اچھا ایسا کرو مجھے میل کر دینا,, میں شاہ فیصل سے ملنے سے پہلے چیک کر لوں گا ..
نہیں وہاں کوئی خاص بات نہیں بن سکی,, موہوم سی امید ہے کہ وہ مشاورت کریں گے تو شاید راضی ہو جائیں باقی جیسے اللہ کی رضا...
نہیں ہاسپٹلز کو سب سے پہلے ,, نگرانی کے لئے ایماندار لوگوں کو رکھو ,,
اور ہاں چاولوں کا زرمبادلہ آئے تو مجھے آگاہ کرنا,, باقی انتظامات تم دیکھ لینا میں عمرہ کر کے آؤں گا...
میڈیا باتیں بناتا ہے تو بنانے دو,, یہ فرائض پہلے ہیں باقی کام بعد میں...
ہاں ٹھیک ہے مجھ کال کر لینا,, میں بتا دوں گا ..
آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ..
حارب آج اتنی لیٹ..انعم اسے دبے پیر کمرے میں آتے دیکھ کر اٹھ بیٹھی ..
حارب مسکراتا ہوا آگے آیا ...
تمہیں بتایا تو ہے آج کل ایک کیس پر کام کر رہا ہوں بس اسی وجہ سے.. حارب شانے اچکاتا ہوا بولا ..
آپ کے بازو پر کیا ہے... انعم کی نظر جمے ہوئے خون پر پڑی ..
انعم چلتی ہوئی اس کے مقابل آ گئی ..
کچھ نہیں بس چھوٹی سی چوٹ ہے.. حارب نے بازو پر ہاتھ رکھ کر ٹالنا چاہا ..
دکھائیں مجھے... انعم فکرمندی سے بولی..
میں کہ رہا ہوں بس معمولی سی خراش ..
حارب بول رہا تھا لیکن انعم نے اس کا ہاتھ ہٹا دیا ,,
حارب یہ معمولی سی خراش ہے... انعم کی آنکھیں باہر نکل آئیں ..
حارب سر کھجاتے ہوئے انعم کو دیکھنے لگا ...
اور آپ ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں گئے ایسے ہی,, انعم ششدر سی اسے دیکھ رہی تھی جو بالکل فریش تھا ..
رات کے تین بجے کون سا ڈاکٹر بیٹھا ہو گا.. حارب ہاتھ پر بندھی گھڑی اس کے سامنے کرتا ہوا بولا ..
آپ بیٹھیں میں کر دیتی ہوں.. انعم الماری کی جانب بڑھتی ہوئی بولی ....
ہمارا شہزادہ سو رہا ہے.. حارب علی کو پیار کرتا ہوا بولا ..
ایک گھنٹہ روتا رہا ہے پھر جا کر کہیں سویا.. انعم بولتی ہوئی اس سامنے آ گئی ..
حارب نے شرٹ اتار دی,انعم اس کی بازو پکڑتی ہوئی زخم دھونے لگی ,,
درد تو نہیں ہو رہا,,انعم کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے جبکہ حارب پرسکون سا بیٹھا تھا ..
یہ پولیس والے کا ہاتھ ہے... وہ مسکراتا ہوا بولا ..
اس کا مطلب یہ تو نہیں زخم لے کر یونہی گھومتے رہیں.. انعم خفگی سے بولی ..
حارب دلچسپی سے انعم کا جائزہ لے رہا تھا جس کا چہرہ نیچے جھکا ہوا تھا بال جوڑے میں قید تھے چھوٹے بال جوڑے سے نکل کر چہرے پر جھول رہے تھے...
انعم اس کے بازو پر سفید پٹی باندھنے لگی..
ویسے مجھے کوئی تجربہ نہیں ہے پہلی بار کی ہے آپ صبح سب سے پہلے ڈاکٹر کے پاس جائیں گے...
انعم پلکیں اٹھا کر اسے دیکھتی ہوئی بولی جو ٹکٹکی باندھے اسے دیکھ رہا تھا ..
ایسے کیا دیکھ رہے ہیں... انعم آبرو اچکا کر بولی ..
یہی کہ میں خوش نصیب ہوں مجھے تمہارے جیسے بیوی ملی.. حارب کی آنکھیں چمک رہیں تھیں...
آپ خود اتنے اچھے ہیں کہ,, انعم کی آنکھیں بھر آئیں ...
رویا مت کرو, تم مسکراتی ہوئی اچھی لگتی ہو.. وہ انعم کا چہرہ صاف کرتا ہوا ..
تھینک یو حارب....آپ نے مجھے سنبھالا...انعم اس کے ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی ..
انعم تم اس سب کی حقدار ہو.. حارب اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
اب بس دوبارہ میں تمہیں روتا ہوا نہ دیکھوں یہ کیس پورا ہو جائے پھر چھٹیاں لے کر گھومنے چلیں گے... حارب نرم مسکراہٹ لئے بولا ..
انعم نے مسکراتے ہوئے اس کے شانے پر سر رکھ دیا ..
اللہ اگر مشکل دیتا ہے تو اس کے بعد آسانی بھی ضرور آتی ہے,, ہر اندھیری رات کا اختتام دن کے اجالے پر ہوتا ہے ...
* * *
دانی برقعہ پہنے ہوئے تھی اور آہل احرام باندھے چل رہا تھا ...
کعبے کے سامنے بیٹھ کر آہل سب کچھ بھول گیا تھا یہ بھی کہ دانی بھی اس کے ہمراہ ہے ...
اللہ پاک معاف کر دینا مجھے میں نے خطا کی اور آپ نے مجھے اس خطا کو مٹانے کی توفیق دی...
آج میرے جسم پر وہ ٹیٹو نہیں ہے میں آپ کے حرم میں خود کو پاک کر کے آیا ہوں..
لیکن میں جانتا ہوں میرے اعمال میں وہ گناہ لکھا جا چکا ہے جسے کوئی بھی ازالہ نہیں مٹا سکتا,, متواتر آنسو آہل کے چہرے کو بھگو رہے تھے...
لیکن جتنا میرے بس میں ہو سکا میں نے کیا اس غلطی کو سدھارنے کی پوری کوشش کی اور آج الحمدللہ اس میں کامیاب بھی ہو گیا..
بس آپ مجھے معاف کر دینا مجھ پر اور میرے اہل خانہ پر اپنا کرم کرنا.. آج میں یہاں معافی مانگنے ہی آیا ہوں نا جانے ایسے لگتا تھا کہ آپ نے مجھے معاف نہیں کیا ....
میرے ساتھ ساتھ دانی بھی اس بوجھ سے آزاد ہو گئی ہے یہ خیال ہی تکلیف دہ تھا کہ میرے باعث دانی گناہگار بنی..
مجھ سے زیادہ بد قسمت انسان اور کون ہو گا بھلا جس نے اپنی محرم کو ہی گنہگار بنا دیا ...
آہل کرب میں تھا گناہ کبھی ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے اور جب جب سامنے آتے ہیں تکلیف ہوتی ہے تب انسان خواہش کرتا ہے کاش میں اس گناہ کو ختم کر ڈالوں کوئی ایسا امر ہو جس سے یہ گناہ میرے نامہ اعمال سے مٹ جائے کیونکہ روز قیامت یہی گناہ پھر سے شرمندگی کا باعث بنے گا..
لیکن وہ مٹ نہیں سکتا,, اللہ نے انسان کو عقل و شعور عطا کیا تاکہ وہ صحیح غلط کی پہچان کر سکے برائی اچھائی میں فرق کر سکے ,
گناہ و ثواب کی تفریق کر سکے تاکہ بعد میں اسے پچھتانا نہ پڑے کیونکہ انسان بنا سوچے سمجھے جو دل میں آیا کر ڈالتا ہے اور اس کے بعد صرف پچھتاوے ہاتھ آتے ہیں...
یہ دنیا کی زندگی جس کا کوئی بھروسہ نہیں ہم اس کے عوض اپنی آخرت برباد کر لیتے ہیں ہم مسلمان ہیں لیکن اپنی آخرت کو نہیں سوچتے ہم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں لیکن اس کی تیاری نہیں کرتے..
ہم آخرت سے متعلق سن کر رو تو دیتے ہیں لیکن پھر بھی غفلت برتتے ہیں ,
انسان غافل ہے اپنے آپ سے اپنے مقصد حیات ہے ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائے گا تو آخرت میں منہ دکھانے کے لائق بھی ہو جائے گا..
لیکن اگر ابھی بھی دنیا کی رنگینیوں میں کھویا رہا تو اللہ حساب کرنے والا ہے اس دن کوئی بادشاہ کوئی فقیر نہیں بچ پائے گا ,,
ایک ایک عمل کا حساب دینا پڑے گا, اے انسان ذرا اپنی آخرت کو سو تو کہاں کھڑا ہے کیا اللہ اور اس کے رسول کو منہ دکھا پائے گا؟؟؟
دانی چہرہ صاف کرتی آہل کو دیکھنے لگی جو رو رہا تھا ..
دل کے داغ دھل چکے تھے,, دل پر جمی گرد صاف ہو گئی تو قلبِ سکوں بھی میسر آ گیا,, اس لمحے کوئی دانی سے پوچھتا کہ اللہ کی مہربانی کیا ہے,,
دانی کے دل سے ایک ہی صدا نکل رہی تھی شکر الحمدللہ ..
آہل کھڑا ہوا تو دانی بھی اس کی تقلید میں کھڑی ہو گئی..
وہ دونوں چلنے لگے,, نظر جب حرم کے دروازے پر پڑی تو آہل مسکرانے لگا اور دانی ششدر رہ گئی...
آن بھاگتی ہوئی آ رہی تھی,, آہل زمین پر گھٹنے رکھے بانہیں کھولے ہوئے تھا,,آن اس کے سینے سے لگ گئی...
میرا بےبی,, آہل اس کے چہرہ پر بوسہ دیتا ہوا بولا ..
سامنے سے ایمان اور عمیر چلتے ہوئے آ رہے تھے..
بابا,,آپ کہاں تھے,, پتہ ہے میں نے آپ کو اتنا سارا مس کیا..
اچھا اب بابا کو ایک اچھی سی کس دیں,, آہل گال پر ہاتھ رکھتا کھڑا ہو گیا...
آن نے مسکراتے ہوئے آہل کے گال پر بوسہ دیا...
میری جان.. آہل نے اس کے دونوں رخساروں پر بوسے دی ..
ہااا,, ماما,, آن کی نظر دانی سے ٹکرائی تو ششدر رہ گئی..
بابا ماما تو ڈاکٹر کے پاس گئیں تھیں,, وہ منہ پر ہاتھ رکھے حیرانی سے بولی ..
دانی لب دبائے مسکرانے لگی...
اچھاااا آپ نے جھوٹ بولا تھا نہ آپ بابا کے پاس گئی تھی نہ.. وہ انگلی اٹھاتی ہوئی بولی ..
اپنے بابا سے پوچھیں,, دانی آہل کو دیکھتی ہوئی بولی ..
ایمان سامنے آئی تو دانی اس سے ملنے لگی ...
ایمان اور عمیر آگے چلے گئے ...
آپ ماما کو تنگ کر رہیں تھیں نہ اس لئے بابا نے ماما کو بلا لیا ..
مجھے کیوں نہیں بلایا آپ نے.. وہ آہل کا ناک زور سے دباتی ہوئی بولی ..
پھر آپ بابا کو بھی تنگ کرتیں اس لئے.. آہل مسکراتا ہوا بولا .
میں تو تنگ نہیں کرتی کسی کو بھی ماما مجھے تنگ کرتی ہیں میری بات بھی نہیں مانتی,, بابا پتہ ہے کھانا کوک بناتا ہے اور غصہ ماما کرتی ہیں,, وہ منہ بناتی ہوئی بولی ..
اچھا مجھے بھی ملنے دیں اب.. دانی آہل کو گھورتی ہوئی بولی ..
میرے پیچھے آپ بہت بار ملی ہیں اب بس ..
ہیں,, مطلب ..
مطلب آن سے دور رہا کریں.. آہل بائیں آنکھ دباتا ہوا بولا ..
کیوں,, دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی ...
بس میرے قریب رہا کریں.. آہل شرارت سے بولا ..
جب آن چھوٹی تھی تب بھی دور کرتے نہ آن کو مجھ سے...
تب تو مجبور تھا اب تو ماشاءاللہ میری جان بڑھ ہو گئی ہے.. آہل آن کا رخسار کھینچتا ہوا بولا ..
آن بھی برقعہ پہنے ساتھ میں اسکارف لئے ہوئی تھی...
وہ بار بار ڈمپل کی نمائش کر رہی تھی چھوٹی سی آن اس مختلف انداز میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی ..
کیا بول رہے ہیں آپ دونوں میں سب سن رہی ہوں... آن ناک چڑھاتی ہوئی بولی ...
اب آن کا جو بھی کام ہو گا آپ ہی کریں گے...
میرے سامنے نہیں میری غیرموجودگی میں آن سے مل سکتی ہیں آپ... آہل لب دبائے مسکراہٹ دباتا ہوا بولا ..
ایک بات تو میں بتانا ہی بھول گئی, دانی پیشانی پر ہاتھ مارتی ہوئی بولی ..
کیا.. آہل آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگا...
آن کعبہ کو دیکھنے لگی ...
ہماری فیملی میں ایک اور مہمان آنے والا ہے.. دانی کا چہرہ چمک رہا تھا...
سچ میں...آہل بغور اسے دیکھ رہا تھا ..
بالکل.. دانی تائیدی انداز میں بولی...
ماما یہ اللہ کا گھر ہے... آن سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ..
جی بیٹا یہ اللہ کا گھر ہے ...
آن دلچسپی سے جائزہ لینے لگی ...
پہلے کیوں نہیں بتایا.. آہل گھور کر بولا ..
مجھے بھی صبح معلوم ہوا ڈاکٹر کا فون آیا تھا,, آہل نے دوسرا بازو دانی کے گرد حائل کر دیا دانی اس کے سینے پر سر رکھ دیا ...
سامنے کعبہ نظر آ رہا تھا اور ڈھیروں خوشیاں تھیں جنہیں سمیٹتے سمیٹتے ان کا دامن چھوٹا پڑ رہا تھا...
آپ میری ماما ہو نہ,, عمیر کہ رہا تھا میری ماما ہیں,, آن چہرہ موڑ کر دانی کو دیکھنے لگی..
میں آن کی ماما ہوں.. دانی اس کے چہرہ پر بوسہ دیتی ہوئی بولی ...
دانی سرشار سی ہو کر آہل کے سینے پر سر رکھے کعبہ کو دیکھنے لگی ...
دانی کو دیکھ کر آن نے بھی چہرہ آہل کے چہرہ ساتھ لگا دیا...
آہل دونوں کو دیکھ کر مسکرانے لگا جس میں اس کے ڈمپل اور آنکھوں نے بھرپور ساتھ دیا ..
اگر اللہ نے کچھ لیا تھا تو اس کے بدلے بہت سی خوشیاں بھی دیں تھیں اور آہل جتنا شکر ادا کرتا کم تھا ..
میرا عشق میرا جنوں بس توں ...
آہل دانی کو دیکھتا ہوا بولا اور لب دم بخود مسکرانے لگے ..
ختم شد...