وہ آہل کو محسوس کرنا چاہتی تھی اس کی قربت میں خود کو بھول جانا چاہتی تھی
جیسا ہمیشہ ہوتا اس کے عشق کا نشہ دانی کے سر چڑھ جاتا,, پھر نشہ ہو اور انسان خود کو بھولے نہ ایسا ممکن نہیں ,,
آہل نے اسے خود سے الگ کیا دانی کے چہرے پر آئے بالوں کو ہاتھ سے پیچھے کیا ,,
کیسا لگ رہا ہے.. وہ سانس خارج کرتا ہوا بولا ..
اپنی زندگی سے مل رہی ہوں,, دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ,,
آؤ بیٹھتے ہیں,,آہل اس کا ہاتھ پکڑے چلنے لگا اور آگ کے گرد بیٹھ گئے ,,
البتہ دوبئی کی گرمی اجازت تو نہیں دیتی آگ کی لیکن پھر بھی.. آہل شانے اچکاتا ہوا بولا ..
دانی نے مسکراتے ہوئے سر اس کے شانے پر رکھ دیا ..
ایک منٹ دانی.. آہل اس جانب دیکھتا ہوا بولا جہاں سے وہ آئے تھے ,,
ایک لڑکا آیا اور کافی کے دو مگ آہل کو پکڑا کر چلا گیا ,,
آہل نے ایک مگ دانی کے سامنے کیا ,,
تم نے کھانا کھایا,,
آہل سپ لیتا ہوا بولا ..
ہاں کھایا تھا,, دانی بغور اسے دیکھتی ہوئی بولی ,,
آگ کے انگارے ان کے چہرے کو روشن کر رہے تھے,,
اس کی تنہائی کا ساتھی اس کا عشق,, دانی محبت پاش نظروں سے آہل کو دیکھ رہی تھی ,,
بس کر دو نظر لگانے کا ارادہ ہے کیا ..
آہل اس کی نظریں خود پر محسوس کرتا ہوا بولا ..
میرے پاس پرمیشن ہے آپ کو دیکھنے کی.. دانی لب دبائے مسکراتی ہوئی بولی ..
میڈم بندہ پورا کا پورا آپ کا ہے جتنا مرضی دیکھیں.. آہل اس کی جانب رخ موڑتا ہوا بولا ..
آن نے تنگ تو نہیں کیا.. آہل یاد کرتا ہوا بولا ..
اووہ ہاں اچھا یاد کروایا ,,
آپ کو اگر دورے سے فرصت ملے تو ایک دورہ اپنے گھر کا بھی کر لیں وزیراعظم آہل حیات,, دانی طنزیہ بولی ..
ہاں اب تمہارے ساتھ کروں گا گھر کا دورہ بھی...آہل لب دبائے مسکراہٹ روکتا ہوا بولا ..
وہ آپ کی افلاطون بیٹی نے میرا جینا دو بھر کر دیا تھا,, دانی پوری آنکھیں کھولے اسے بتانے لگی ,,
میرے خیال میں وہ افلاطون آپ کی بھی بیٹی ہے.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
مجھے ایک ٹانگ پے کھڑا کر کے بھگایا ہے آن نے.. دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
تو آپ دوسری ٹانگ بھی لگا لیتی... آہل شریر لہجے میں بولا ..
آپ پر ہی گئی ہے وہ.. دانی اس کے بائیسیپ پر پنچ مارتی ہوئی بولی..
اچھا جی مجھ پر گئی ہے.. آہل ہار مانتا ہوا بولا ..
اسے اچھا لگتا تھا دانی کے سامنے ہار جانا, وہ جو کسی کے سامنے نہیں جھکتا تھ دانی کے سامنے جھک جاتا ہار مجبور کر دیتا ...
ایسے کیا دیکھ رہے ہیں.. دانی اس کی نظروں سے پزل ہو رہی تھی ,,
یہی کہ تم آج بھی ویسی ہی ہوں,, آہل نے ہاتھ پیچھے لے جا کر دانی کے شانوں پر رکھ کر اسے اپنے قریب کر لیا...
کیسی,, دانی اس کی خوشبو اپنے اندر اتارتی ہوئی بولی ..
میری جنگلی بلی ..
اب تو مت کہا کریں.. دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
آن کو سنبھال رہی ہو نہ آپ اب معلوم ہوا مجھ میں کتنا حوصلہ ہے ,,
کیا مطلب,, دانی اس کا بازو ہٹاتی آبرو اچکا کر بولی ..
مطلب آپ کے ساتھ رہ رہا ہوں اتنے سالوں سے میری برداشت دیکھو.. آہل لب دبائے مسکرا رہا تھا.
دانی برا مان گئی اور پیچھے ہو گئی ..
آہل نے لاکٹ سے پکڑ کر اسے اپنی جانب کھینچا,, اب تو میرے پاس آ گئی ہو آپ اب کہیں نہیں جا سکتی,, دانی کا ناک آہل کے ناک سے مس ہوا ..
پہلے مجھے یہ بتائیں آپ سری لنکا گئے تھے پھر مجھے یہاں کیوں بلایا,, دانی لاکٹ سے اس کا ہاتھ ہٹانے کی سعی کرتی ہوئی بولی .
ہماری خوبصورت یادوں کو تازہ کرنے کے لیے.. آہل نفی میں سر ہلاتا اسے باز رہنے کی تاکید کر رہا تھا ..
دانی نے ہار مان لی ,,
اچھا پھر واپس کب جائیں گے آن نے گھر میں طوفان کھڑا کر دیا ہو گا ,,
ابھی آپ کے کچھ دن صرف میرے لئے ہیں,, چاچی سنبھال لیں گے اس افلاطون کو ..
اور اب آپ کے کام,, آہل فاصلے کم کرتا جا رہا تھا ,,
چند دن تو نکال ہی سکتا ہوں آپ کے لئے...
آپ پہن لیں اتنا دل کر رہا ہے تو..لاکٹ ابھی تک آہل کے ہاتھ میں تھا..
ہاہاہاہا نہیں یہیں پر اچھا لگتا ہے.. آہل لاکٹ چھوڑتا ہوا بولا ..
چلو آؤ اندر چلتے ہیں یہاں تو وہ بات نہیں.. آہل شوخ لہجے میں کہتا کھڑا ہو کر اس کے سامنے ہتھیلی پھیلاتا ہوا بولا ..
دانی گھوری سے نوازتی ہوئی اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھے چلنے لگی ,,
وہ دونوں بھی اس خوبصورت رات کا حصہ لگ رہے تھے سیاہ لباس میں ملبوس ان کے رنگ مزید نکھر گئے تھے ,,
مجھے مس کیا,, آہل تکیے کے ساتھ ٹیک لگاتا ہوا بولا ..
بہت زیادہ ..
اچھا اتنے زیادہ دن تو نہیں تھے,, آہل نے کہتے ہوئے بازو کھول دی دانی اس کے ساتھ بیٹھ گئی تو آہل نے اس کے گرد بازو حمائل کر دی ,,دانی کا سر آہل کے شانے پر تھا ,,
ویسے مجھے یہ دن سال کی مانند لگ رہے تھے,, آہل دھیرے سے بولا ..
ابھی تو کہ رہے تھے زیادہ دن نہیں,, آپ ویسے بھی کہاں فری ہوتے بس سارا دن اپنی سیاست میں لگے رہتے, اور رہتے بھی مجھ سے دور وزیراعظم ہاؤس میں ,,
اب مزید چار سال اور آٹھ ماہ ایسا ہی چلے گا آپ کا شوہر وزیر اعظم بنا ہے ملک چلانا ہے...
اور گھر کون چلائے گا,, دانی کے چہرے پر خفگی تھی ,,
اور سیاست میں واپس جانے کا مشورہ کس نے دیا تھا ,,
میں نے سیاست میں جانے کو کہا تھا مجھ سے دور نہیں ,,
آپ کو بولا تو تھا میرے ساتھ آ جاؤ سیاست میں پھر روز آپ کے ساتھ ایک آدھی پرائیوٹ میٹنگ تو کر ہی لیتا,, آہل مسکراتا ہوا شوخ لہجے میں بولا ,,
دانی مسکراتی ہوئی نفی میں سر ہلانے لگی ,,
پھر آن نے چاچی کو پاگل کر دینا تھا ,,
کیوں آپ ہو گئی ہو.. آہل محظوظ ہوا ..
نہیں بس ہونے والی تھی آپ کے پاس آ گئی ہوں نہ اب نارمل ہو جاؤں گی,,, دانی مسرور سی بولی ..
لو یو آہل.. دانی بائیں ہاتھ سے اس کا دائیاں ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی,,,
لو یو ٹو,, آہل اس کا ہاتھ دباتا ہوا بولا...
اب مجھے بتاؤ آپ پرائم منسٹر ہاؤس کیوں نہیں آتی مستقل ...
آپ مجھے آن کے پاس بھی بھٹکنے نہیں دیتے اور خود اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
ہاں کیونکہ اپنے علاوہ کسی اور کے ساتھ نہیں دیکھ سکتا نہ... آہل بے چارگی سے بولا ..
دانی اسے دیکھ کر مسکرانے لگی ...
دانی آج کینیڈا کے لئے نکلنا ہے آپ نے سامان تو نکالا نہیں ہو گا نہ... آہل ہوٹل واپس آتا ہوا بولا ..
نہیں آپ نے یہ بھیج دئیے تھے تو میں نے بیگ بھی نہیں کھولا ..
چلو گڈ,, پھر ٹائم نہیں لگے گا ناشتہ کر لو پھر چلتے ہیں,,
لیکن آہل اتنی جلدی ,,
میڈم اتنے زیادہ دن نہیں لے سکتا میں,, لوگوں نے شور مچا دینا ہے کہ آہل حیات ملک کو چھوڑ کر سیر سپاٹے کرنے نکلا ہے ,,
اووہ چلیں ٹھیک ہے پھر ,,
عائزہ کا معلوم ہے آپ کو ..
دانی بالوں میں برش کرتی ہوئی بولی ..
ہاں شادی کر لی ہے اس نے بھی ,,
* * *
ہائے افسوس ہو رہا ہے آپ کو.. دانی بے چارگی سے اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
آہل تیکھے تیور لئے دانی کو گھورنے لگا ..
مجھے کیوں افسوس ہونے لگا.. آہل فون چیک کرتا ہوا بولا ..
آپ کی ایکس جو تھی,, دانی کی آنکھوں میں شرارت تھی ,,
تمہیں ایکس نہ بنا دوں میں,,
دانی چلتی ہوئی اس کے مقابل آئی ,,
دائیں ہاتھ سے آہل کی شرٹ کا گریبان پکڑا اور آہل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی لب کھولنے لگی,,
آپ میں اتنی ہمت نہیں کہ مجھے ایکس بنائیں,, نہ دانی سے پہلے کوئی تھی نہ دانی کے بعد ہو گی ,,
جب جانتی ہو پھر کہتی کیوں ہو.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
دانی مسکرانے لگی ,,
آہل بھی اسے دیکھ کر مسکرانے لگا ..
کینیڈا کی سرزمین پر قدم رکھا تو چاروں سمت قدرت نے سفید چادر بچھا رکھی تھی سردی اپنے عروج پر تھی ,,
دانی مفلر پہنے ہوئے تھی سردی اتنی شدید تھی کہ وہ ہاتھ رگڑتی آہل کے ہمراہ چل رہی تھی ,, یہاں کسی کام سے آئیں ہیں کیا ..
دانی آہل کی جانب چہرہ موڑتی ہوئی بولی,, منہ سے دھواں نکل رہا تھا جو ہوا میں معلق ہونے کی بجائے گم ہو جاتا ,,
ہاں یہ جو ہمارے ٹیٹو ہیں,, یاد ہے تم نے کہا تھا انہیں ختم کروا لیں ,,
دانی کے چہرے پر خوشی کی رمق تھی,, وہ بھولا نہیں تھا اور دانی کو لگا تھا اب یہ ٹیٹو قبر تک اس کے ساتھ جائے گا...
آہل آپ اس لئے یہاں لائے ہو مجھے,,
بالکل جو غلطی ہوئی اسے سدھارنا بھی تو ہے نہ ,,
مام کہتی تھی اصل انسان وہی ہے جو غلطی ہونے کے بعد اسے مان کر توبہ کرے سدھارے اور دوبارہ کبھی اس گناہ کا ارتکاب نہ کرے,,
مجھے بھی اپنی غلطی سدھارنی ہے تم سے عشق آج بھی جنون کی حد تک ہے لیکن یہ گناہ کبیرہ ہے اس لئے اسے ختم کروانا ہی بہتر ہے ...
آہل کی باتیں سن کر دانی کی آنکھوں میں اشکوں نے ڈیرے جما لئے ,,
کہاں سے کروائیں گے ہم,, وہ ائیر پورٹ کے باہر تھے,, گاڑی ان کی آمد سے قبل ان کی منتظر تھی ,,
اور پاکستان میں بھی تو لوگ باتیں بنائیں گے نہ,,دانی کو فکر ستانے لگی ..
میں کہ دوں گا علاج کے لیے آیا ہوں تمہارے ساتھ آؤٹنگ بھی ہو جائے گی اور کام بھی..آہل کا ڈمپل پھر سے عود آیا...
وہ آپ کی مغرور سی اولاد بھی سارا دن اپنے ڈمپل کی نمائش کرتی پھرتی ہے,, دانی اس کے ڈمپل کو دیکھتی ہوئی بولی ..
پھر تو سچ میں میری بیٹی ہے.. آہل قہقہہ لگاتا گاڑی میں بیٹھ گیا ,,
ناظرین آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے چلیں وزیر اعظم آہل حیات جو کہ سری لنکا کے دورے پر گئے تھے خرابی صحت کے باعث وہ پہلے دوبئی اور اب کینیڈا میں موجود ہیں,, ذرائع کے مطابق انہیں جو گولی لگی تھی اس کے باعث کچھ مسائل در پیش آ رہے تھے جس کے عوض انہیں فوری طور پر کینیڈا جانا پڑا علاج کی خاطر,, مزید تفصیل سے آگاہ کرتے چلیں ان کی اہلیہ دانین حیات بھی ان کے ساتھ ہیں,, ان کی صحت کے لئے دعا گو ...
پیڑول کی قیمت کی کمی, حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمت کا اعلان کر دیا ...
اگلے کچھ دن موسم ابر آلود رہے گا محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی ...
پاکستان اور انگلینڈ کے بیچ ٹیسٹ میچ کا آغاز,, پاکستانی ٹیم نے پچاسی رنز بنائے تین وکٹ کے خسارے پر ...
تفصیل جانیے اس بریک کے بعد ....
آہل نے فون بند کیا تو دانی بول پڑی ...
لیکن آہل میں نے سنا ہے ٹیٹو ختم کروانے میں زیادہ تکلیف ہوتی ہے,, دانی کے چہرے پر خوف کی لکیریں تھیں ,,
ہاں ہوتی ہے لوگ کہتے ہیں ٹیٹو بنواتے وقت بھی اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی ختم کرواتے وقت ہوتی ہے اور آٹھ سے دس سیشنز میں کام مکمل ہوتا ہے یہ کام ...
دانی ہاتھ پیچھے لے جا کر اس حصے کو ہاتھ سے چھونے لگی لیکن کوٹ کے باعث چھو نہ سکی ..
لیکن ہم اس طریقے سے ختم نہیں کروائیں گے امریکہ اور کینیڈا میں ایک تحریک چل رہی ہے ٹیٹو صاف کروانے کی ,,
رینڈم ایکٹ آف ٹیٹو پروجیکٹ
(Random Act Of Tattoo Project)
وہ لوگ مفت سروس دے رہے ہیں,,سٹی ٹیٹو کلب کی مالک ایک خاتون میمفس کیڈو نے اس تحریک کا آغاز کیا ہے,,
میمفس کا کہنا ہے کہ وہ ٹیٹو صاف کرنے کے لیے لیزر والا طریقہ استعمال کرتے ہیں جو تقریباً بنا تکلیف کے مکمل ہو جاتا ہے,,
ہم بھی وہیں سے صاف کروائیں گے,, آہل اسے تفصیل سے آگاہ کرنے لگا ..
ممم ٹھیک ہے اگر تکلیف ہو گی بھی تو کوئی مسئلہ نہیں یہ صاف ہو جائے گا نہ بس یہی چاہیے..
آہل دھیرے سے مسکرا دیا..
اب تم ہوٹل میں رہو رات میں تمہیں لینے آؤں گا میں, ویٹر آئے گا ڈریس دینے تم ریڈی رہنا,, آہل دروازے میں کھڑا اسے ہدایات دے رہا تھا..
ٹھیک ہے لیکن..
میری ٹینشن مت لو.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا باہر نکل گیا,,
دانی چینج کر کے کمبل اوڑھ کر سو گئی ,,
دانی ٹائم سے پہلے ہی تیار ہو گئی ,,
آہل تیار ہو کر کمرے میں آیا اور دانی کو لے کر نکل گیا دانی اور آہل پیچھے بیٹھے تھے ,,
لمبی سڑک اور دائیں بائیں درخت برف سے ڈھکے ہوئے تھے,, زمین اس سفید چادر میں پوشیدہ تھی,, برف نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا,, برف سے ڈھکے درخت پیچھے چھوٹتے جا رہے تھے گاڑی سپیڈ سے چل رہی تھی ,,
آہل آپ ایسی سنسان ویران جگہ ڈھونڈتے کیسے ہو,, دانی برف پر پاؤں رکھتی ہوئی بولی ,,
اس کا پاؤں نیچے دھنس گیا,, دانی کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی...
دانی نے ٹی شرٹ کے ساتھ جینز پہن رکھی تھی اوپر ریڈ کلر کا گھٹنوں تک آتا کوٹ زیب تن کر رکھا تھا ساتھ میں لانگ شوز پہن رکھ تھے,,
بال ہمیشہ کی مانند کھول رکھے تھے ,,
سردی سے دانی کے ناک اور رخسار سرخ ہو رہے تھے,, آہل کو وہ گڑیا کی مانند لگ رہی تھی ,,
گورے ہاتھوں کو مسلتی ہوئی چلتی جا رہی تھی,, بائیں ہاتھ میں جگمگاتا نیلا ہیرا ہر ایک کو ٹھٹھکنے پر مجبور کر دیتا ,,
بس مل جاتی ہے.. آہل شانے اچکاتا ہوا بولا..
آہل خود بھی جینز اور شرٹ پر اوورکوٹ پہنے ہوئے تھے,, تنگ جینز کے ساتھ لانگ شوز پہنے وہ اپنی عمر سے کم لگتا تھا ,,
نیلا آسمان بھورے درختوں کی ٹہنیوں پر گری سفید برف,,سامنے ایک لکڑی سے بنا چھوٹا سا گھر تھا
جس میں صرف ایک ہی کمرہ تھا ,,
اس کی چھت بھی برف سے ڈھکی ہوئی تھی,, اس کاٹیج پر لائٹس لگائی گئیں تھیں,, جس کے باعث وہ جگمگا رہا تھا...
آپ چاہتے ہو کہ میں یہاں سے کبھی نہ جاؤں.. دانی ستائش سے اردگرد نگاہ ڈالتی ہوئی بولی ..
نہیں میں آپ کو اپنے ساتھ لے جانا ہی پسند کروں گا,, آہل مسکراتا ہوا بولا ..
پھر ایسی جگہ دکھا رہے جہاں سے واپس جانے کا دل نہیں کرے گا ,,
اس کاٹیج کے عقب میں ایک اور کاٹیج بھی تھی جو اس کی نسبت بڑی تھی رقبے کے لحاظ سے...
دانی کے دانت بجنے لگے تھے,, لیکن پھر بھی وہ نیچے برف پر بیٹھ گئی ,,
جنگلی بلی اندر چلو.. آہل اسے دیکھ کر مسکراتا ہوا آگے آیا,,
اندر بھی چلے جاتے ہیں اتنی کیا جلدی ہے,, دانی سرمئی آنکھیں اوپر اٹھاتی ہوئی بولی ..
کیا کرنے والی ہیں آپ .. آہل سینے پر بازو باندھتا ہوا بولا..
دیکھ لینا.. دانی کہتی ہوئی برف میں ہاتھ ڈال کر لکھنے لگی ,,
یخ بستہ ہوائیں چل رہیں تھیں ,,
دانی گھٹنوں کے بل آگے چلتی جا رہی تھی ,,
آہل اس کے عقب میں کھڑا ہو کر پڑھنے لگا ,,
آہل مائی ہارٹ بیٹ آخر میں دل بنا تھا ,,
سچ میں ایسا ہی ہے کیا,, دانی کھڑی ہو کر اس کے مقابل آئی تو آہل گویا ہوا ..
بالکل دھڑکن چلے گی تو زندگی بھی چلے گی میری زندگی آپ کے دم سے چل رہی ہے یہ دھڑکنیں آپ کی دھڑکنوں کے سات منسلک ہیں,, دانی اس کے سینے پر شہادت کی انگلی رکھتی ہوئی بولی ,,
آپ کو معلوم ہے آہل میں ایک دعا ضرور کرتی ہوں.. دانی اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بول رہی تھی,,
کیا.. آہل کی آنکھوں میں تجسس تھا ,,
یہی کی جب بھی موت آئے ہم دونوں کو ایک ساتھ آئے کیونکہ نہ آپ میرے بغیر رہ سکتے ہو نہ ہی میں,, بولتے بولتے دانی کی آنکھوں سے اشک چھلک پڑے ...
آہل نفی میں سر ہلاتا دانی کے رخسار پر گرے آنسوؤں کو صاف کرنے لگا ,,
ابھی تو زندگی ہمیں خوشیاں دے رہی ہے ان آنسوؤں کو مت لایا کرو..
ہمیشہ ایسے ہی میرے ساتھ رہنا.. دانی اس کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتی ہوئی بولی ...
آئی پرامس,, آہل اس کی پیشانی پر اپنی پیشانی ٹکاتا ہوا بولا ...
ضبط کے باوجود آنسو بہ رہے تھے,, نا جانے خوشی کے آنسو تھے یا دور ہونے کے خوف کے ,,
بس اب اگر چپ نہ ہوئی تو میں نے تھپڑ بھی لگا دینا ہے.. آہل خفگی سے دیکھتا پھر سے اس کے آنسو چننے لگا ..
آپ مجھے ماریں گے,, دانی اس کے ہمراہ چلتی ہوئی بولی ,,
بالکل..
آہل اس کی تائید کرتا دروازہ کھولنے لگا..
میں پھر آپ کو یہیں بند کر کے چلی جاؤں گی,, دانی اندر قدم رکھتی ہوئی بولی ..
پھر جب واپس آؤ گی نہ آپ کو سنو مین ملے گا ,,
نہیں جب گرمی آئے گی پگھل جاؤ گے,, دانی ہنستی ہوئی بولی ..
کیا سے کیا بنا دیا مجھے,, آہل مسکراتا ہوا بولا ..
اندرونی حصہ بھی لائٹس لگا کر روشن کر رکھا تھا,,
لیکن سردی بہت ہے ,,
تو کیا اس موسم میں گرمی ڈھونڈ رہی ہو ,,
نہیں موسم کو چاہیے تھوڑا خیال کر لے اب سردی میں بندہ چاہے کنگڑ جائے,, دانی بازو پر ہاتھ پھیرتی ہوئی بولی ..
یہ بندہ کس دن کام آئے گا,, آہل بولتا ہوا اس کے قریب آیا ..
دانی نے مسکراتے ہوئے پیشانی اس کے سینے پر رکھ دی ...
میرے جاہل حیات ,,
آہ,, میں بہت مس کر رہا تھا اس نیم کو,, آہل ڈمپل کی نمائش کرتا ہوا بولا ..
* * *
آہل آج دوپہر میں کیوں,, دانی اس کے ساتھ برف پر پاؤں رکھتی ہوئی بولی ..
برف اتنی زیادہ تھی کہ جونہی وہ پاؤں نیچے رکھتے گھٹنے سے نیچے ان کی ٹانگیں برف میں چھپ جاتیں..
کیونکہ یہ جگہ صبح میں دیکھنے والی ہے,, آہل اس کا ہاتھ تھامے چل رہا تھا ,,
اور بھی بہت سے کپل ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے ,,
یہ دیکھ رہی ہو,, یہ ہلٹن فالز ہے,, آہل قدم روکتا ہوا بولا ..
اوپر سے بہتی آبشار برف بنی ہوئی تھی ,,
گرمیوں میں وہاں اوپر سے پانی بہتا ہوا نیچے آتا ہے اور اب دیکھو پانی نیچے آتا جم گیا ہے,, آہل ہاتھ کے اشارے سے بول رہا تھا ..
دانی کی آنکھیں خیرہ ہو گئیں زبان گنگ ہو گئی ..
بہت زبردست... دانی کافی دیر بعد بولی ,,
سیاہ پتھروں پر سفید برف کا راج تھا ,,
جہاں بھی دیکھتے برف ہی برف دکھائی دیتی,, درخت, پتھر,بہتا ہوا پانی, زمین ہر چیز پر برف نے قبضہ جما رکھا تھا ,,
یہ سفیدی دل کو بھا رہی تھی ,,
اتنی برف کس کا دل کرے گا یہاں سے واپس جانے کو,, دانی برف کا گولہ بناتی آہل پر اچھالتی ہوئی بولی ,,
اچھا یہ بات ہے تو پھر رکو.. آہل نیچے جھکتا ہوا بولا ..
آہل سے پہلے دانی نے ایک اور برف کا گولہ بنایا اور آہل کو دے مارا ,,
آہل مسکراتا ہوا اوپر اٹھا اور ہاتھ میں پکڑا برف کا گولہ دانی کو مارا..
دانی نے چہرے کے آگے ہاتھ کر لئے ورنہ منہ پر لگ جاتا ..
گھنٹہ بھر وہ ایک دوسرے کو برف مارتے رہے,, پھر تھک کر برف پر ہی بیٹھ گئے ..
آہل ٹھنڈی ہے.. دانی مزاح سے بولی ..
مجھے لگا گرم ہے اچھا ہوا آپ نے بتا دیا ورنہ مجھے تو معلوم ہی نہ ہوتا.. آہل سادگی سے بولا ..
دانی نے اس کے بازو پر مکہ جھڑ دیا ..
آہل کا ڈمپل پھر سے عود آیا ,,
آہل یہ لمحے یہ وقت کتنا خوبصورت ہے نہ ..
کاش وقت تھم جائے اور ہم ہمیشہ کے لئے اسی حسین منظر کا حصہ بن جائیں ..
ہر کوئی یہی چاہتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں,, آہل دور خلا میں دیکھتا ہوا بولا ..
تاحد نظر برف ہی برف دکھائی دے رہی تھی,, ہر چیز کو پوشیدہ کئے...
میں جانتی ہوں وقت کیسے تھمتا ہے سانس کیسے رکتی ہے, وہ رات ایسے تھی مانو گھڑی کی سوئیاں رک گئیں ہوں,,
پرندے اڑان بھرنا بھول گئے ہوں,, ہر چیز تھم گئی تھی ,,
تاریک اور خاموش بھیانک رات ,,
اس رات مجھے لگا آپ کو کھو دوں گی,, دانی کی آنکھیں برس رہیں تھیں,,
دانی آپ اس رات کو یاد رکھتی ہو اور اب میں آپ کے ساتھ ہوں یہ.. آہل آبرو اچکا کر بولا ..
ہر تاریک رات کو سحر کے اجالے چیر دیتے ہیں,,وہ برا وقت تھا گزر گیا ,,
زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں تبھی زندگی چلتی ہے ورنہ دیکھا ہے سکوت چھا جائے تو زندگی باقی نہیں رہتی ,,
ہم نے مل کر وہ برا وقت گزار لیا اب اس اچھے وقت پر ہمارا پورا حق ہے اور یہاں سے میں بہت خوبصورت یادیں سمیٹنا چاہتا ہوں ,,
آہل اس کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لئے بول رہا تھا ,
دانی نم آنکھوں سے مسکرانے لگی ,,
ماضی کسی فلم کی مانند دانی کے سامنے چلنے لگا..