دانی کا دل چاہ رہا تھا یا تو آن کا سر دیوار میں دے مارے یا پھر اپنا..
آن آپ ایک جگہ ٹک کے بیٹھ نہیں سکتی.. دانی اس کا بازو پکڑتی ہوئی بولی,, دوسرے ہاتھ سے شاور بند کیا اور چلتی ہوئی ٹب کے پاس آ گئی,,
آن گھورتی ہوئی ٹب میں چلی گئی...
پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے آپ کو.
آن پانی سے کھیلتی ہوئی بولی ..
ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانا چاہیے
گانا آئے یا نہ آئے دانا چاہیے ..
آن گلا پھاڑ پھاڑ کر چلا رہی تھی ..
آن اپنا منہ بند کر لو... دانی گھوری سے نوازتی ہوئی بولی..
ماما اس کا ٹیسٹ کیسا ہوتا ہے.. آن شیمپو کو دیکھتی ہوئی بولی ..
میں نے کبھی پی کر نہیں دیکھا,, دانی ضبط کرتی ہوئی بولی..
اب پی کر دیکھ لیں.. آن اس پر چھینٹے پھینکتی ہوئی بولی..
کر دئیے نہ گندے میرے کپڑے... دانی گھورتی ہوئی بولی ..
تو کیا ہوا آپ نے تھوڑی دھونے ہیں,, آن منہ بسورتی ہوئی بولی..
دانی سانس خارج کرتی اس کے بالوں میں شیمپو لگانے لگی,,
مجھے بھوک لگی ہے... دانی نے ابھی اسے بیڈ پر بٹھایا ہی تھا کہ وہ بول پڑی..
ایسے ہی لے جاؤ نیچے.. دانی غصے سے بولی ..
آن چہرہ موڑ کر بیٹھ گئی جو اس کی ناراضگی کا اظہار ہوتا..
دانی اس کا چہرہ اپنی جانب کرتی کپڑے پہنانے لگی ,,
میں چینج کر لوں پھر باہر جانا ہے.. دانی کمرہ لاک کرتی ہوئی بولی..
آن خفا خفا سی صوفے پر بیٹھ گئی ,,
ماما مجھے یہ نہیں کھانا..
آن منہ موڑتی ہوئی بولی ..
آن یہ تیسری بار ناشتہ بنوایا ہے آپ نے اور پیٹ میں ایک نوالہ بھی نہیں گیا,,
تو کوک کو بولیں اور بنا دے... وہ اثر لئے بنا بولی..
چپ کر کے کھاؤ یہی.. دانی اس کو پکڑتی ہوئی بولی ..
میں پولیس کو بلا لوں گی...آن اس کے ہاتھوں سے نکلنے کی سعی کرنے لگی..
بلا لینا پہلے ناشتہ کر لو ..
ایمان آتی ہوئی مسکرانے لگی..
آن پھر سے ماما کو تنگ کر رہیں ہیں آپ.. وہ خفگی سے بولی..
چاچی یہ میری بات ہی نہیں سنتیں.. وہ منہ بناتی ہوئی بولی..
دانی ہلکان ہو رہی تھی لیکن آن نے منہ میں ایک نوالہ نہیں ڈالا ..
دفعہ ہو جاؤ.. دانی اسے چھوڑتی ہوئی بولی..
تم بھی ضد مت کیا کرو وہ تو بچی ہے.. ایمان نرمی سے سمجھانے لگے..
چاچی میں کہاں ضد کرتی ہوں ضد تو اسے کہتے ہیں جو یہ میڈم کرتی ہے...
دانی چار سالہ آن کی جانب اشارہ کرتی ہوئی بولی جو بالوں کو جھلاتی ہوئی چلتی جا رہی تھی,,
وہ اپنی عمر کے دوسروں بچوں سے بڑی لگتی تھی قد بھی بڑا تھا رنگ روپ ہر چیز آہل جیسی تھی لیکن ضد حاضر جواب دانی جیسی تھی جو اب اکتائی رہتی تھی,,
عمیر تم نے مجھے ووٹ دینا ہے سمجھے.. آن انگلی اٹھا کر بول رہی تھی..
ہاں میں تمہیں ہی دوں گا ووٹ تم ٹینشن مت لو ...
اب چیٹنگ مت کرنا ورنہ میں چھوڑوں گی نہیں تمہیں,, آن دھمکاتی ہوئی بولی..
جاؤ نہ کرو یقین جب دوں گا پھر دیکھ لینا.. عمیر بولتا ہوا چلنے لگا..
میری تو کوئی بات ہی نہیں سنتا..
آن بڑبڑاتی ہوئی باہر نکل آئی,, گارڈ اس کے عقب میں تھے ..
آن شرارت کے موڈ میں تھی,,
چلتی ہوئی اندر آ گئی...
مجھے چابی دیں گاڑی کی.. وہ دانی کو گھورتی ہوئی بولی ..
کیا کرنی ہے آپ نے چابی,, مجھے اچھے سے یاد ہے لاسٹ ٹائم آپ نے جو گاڑی کا حال کیا تھا عمیر کے ساتھ مل کر..
دانی گھور کر بولی..
وہ تو غلطی سے ہو گیا تھا نہ اب دیں مجھے,, وہ دانی کی شرٹ کھینچتی ہوئی بولی..
آن تم نے میری ناک میں دم کر رکھا ہے.. دانی کوفت سے بولی..
ماما یہاں دیکھیں.. آن اس کا چہرہ اپنی جانب موڑتی ہوئی بولی ..
اب کیا ہے.. دانی کھا جانے والی نظروں سے گھورتی ہوئی بولی..
آپ کی ناک میں تو دم نہیں ہے.. وہ چہرہ نیچے کئے اس کی ناک پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی..
آن جہاں تھی نہ وہیں چلی جاؤ.. دانی اسے آگے دھکیلتی ہوئی بولی ...
میں کورٹ میں جاؤں گی.. وہ انگلی اٹھا کر کہتی باہر نکل گئی ..
دانی نے تھک کر سر ٹیبل پر گرا لیا..
سکول سے بھی اس کی کمپلینز کی اتنی لمبی لسٹ تیار ہے.. دانی ایمان کو دیکھتی ہوئی بولی..
بچی ہے ابھی بڑی ہو گئی تو ٹھیک ہو جائے گی...
سچ میں چاچی بچے پالنا بہت مشکل ہے.. دانی کانوں کو ہاتھ لگاتی ہوئی بولی..
ایمان دھیرے سے مسکرا دی..
حارب مجھے دانی کی طرف چھوڑ آئیں.. انعم شیشے کے سامنے سے ہٹتی ہوئی بولی..
میں ایک فون کال کر لوں پھر چلتے ہیں.. حارب مسکرا کر کہتا باہر نکل گیا ..
انعم مسکراتی ہوئی بیڈ کی جانب چلنے لگی ..
آٹھ ماہ کے علی کو گود میں اٹھایا اور اسے لے کر باہر نکل آئی..
چلیں.. حارب انعم کو دیکھتا ہوا بولا..
میں آنٹی کو بتا دوں.. انعم کہتی ہوئی کمرے میں چلی گئی ..
ہمارا بےبی کیسا ہے.. دانی علی کو پکڑتی ہوئی بولی ..
ماما مجھے پکڑیں.. آن جلتی ہوئی بولی..
آپ چھوٹی بچی ہیں کیا جو آپ کو پکڑوں.. دانی خفگی سے دیکھتی بیٹھ گئی..
حارب بھائی آپ کیسے ہیں... دانی ان کی جانب متوجہ ہوئی ..
ماما چھوڑیں علی کو.. دانی اس کی آستین کھینچتی ہوئی بول رہی تھی ..
آن.. دانی خفگی سے دیکھتی ہوئی بولی ..
بالکل ٹھیک ,,
انکل آپ نے کہا تھا مجھے اپنے ساتھ لے کے جائیں گے.. آن حارب کے پاس آتی ہوئی بولی..
آپ پولیس اسٹیشن میں کیا کریں گے.. حارب اسے گود میں بٹھاتا ہوا بولا..
میں گولیاں ماروں گی.. آنا پرجوش انداز میں بولی..
بس یہ شروع ہو گئی,, انعم آنٹی کی طبیعت اب کیسی ہے..
بس ویسے ہی ہیں جس دن ڈائلیسز کروا کے آتی ہیں اس دن کافی خراب ہو جاتی طبیعت )یہاں گردے واش کروانے کی بات ہو رہی ہے )
اللہ انہیں صحت دے.. دانی علی کو دیکھتی ہوئی بولی جو سو رہا تھا..
ماما اب چھوڑ بھی دیں.. آن پھر سے دانی کے پاس آ گئی ..
انعم نے مسکراتے علی کو پکڑ لیا..
آن دانی کی گود میں چڑھ کر بیٹھ گئی ..
دانی مسکراتی ہوئی نفی میں سر ہلانے لگی ..
خالہ یہ بڑا کیوں نہیں ہوتا..
ہو جائے گا آن.. انعم نرمی سے بولی ..
کب ہو گا اتنے دن ہو گئے ابھی بھی اِتو سا ہے.. آن انگلی سے اشارہ کرتی ہوئی بولی..
جب آپ بڑی ہو جائیں گیں نہ علی بھی بڑا ہو جائے گا ..
میں تو اتنی بڑی ہو گئی ہوں..
جی بہت بڑی.. دانی اس کے سر پر چت لگاتی ہوئی بولی ..
ایمان ملازم کے ہمراہ آئی..
تکلف کی ضرورت نہیں میں بس پولیس اسٹیشن جا رہا تھا.. حارب کھڑا ہوتا ہوا بولا..
ناشتہ کر لیں پھر چلے جانا.. ایمان بولتی ہوئی بیٹھ گئی ..
نہیں بھابھی پھر کبھی مجھے دیر ہو رہی ہے ایک کیس پر کام کر رہا ہوں..
چلیں ٹھیک ہے...
حارب انعم کو مخاطب کرتا چلا گیا..
تم خوش ہو انعم.. دانی اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی ہوئی بولی..
ہاں خوش ہی ہوں.. انعم کے چہرے پر اداسی در آئی..
وہ جو خلش ہے کوئی بھی پوری نہیں کر سکتا...
حارب بھائی تمہارے ساتھ..
نہیں حارب تو بہت اچھے ہیں لیکن دانی محبت جن سے ہوتی ہے وہ کہاں دل سے نکلتے ہیں.. انعم کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی آنکھوں کے سامنے رحیم کا خون آلود چہرہ آ گیا,,
آئم سوری.. دانی اس کے رخسار پر گرے اشکوں کو دیکھتی ہوئی بولی..
آن نا سمجھی سے دونوں کو دیکھ رہی تھی,,
ماما آپ نے خالہ کو مارا ہے.. آن منہ پر ہاتھ رکھے حیرانی سے بولی..
جی ہاں مارا ہے میں نے آپ کو بھی ایسے ہی مارا کروں گی میں..
میں ایسے بھاگ جاؤں گی.. آن اس کی گود سے اترتی باہر بھاگ گئی ..
علی کی ویکسین کروائی تھی تم نے انعم.. ایمان نے موضوع بدلا,,
اس کے اپنے زخم بھی ہرے ہو گئے تھے انعم کی بات پر...
نہیں حارب کے پاس ٹائم ہی نہیں تھا پھر آنٹی کو ہاسپٹل لے جانا ہوتا اسی میں پورا ہفتہ گزر گیا..
تم لازمی کروا لینا اس عمر میں بچے بہت جلدی بیمار پڑ جاتے ہیں علی ہے بھی کمزور..
جی میں سو رہی تھی دانی کے ساتھ چلی جاؤں گی..
ہاں کوئی مسئلہ نہیں مجھے بھی جانا تھا ہاسپٹل چاچی آپ بھی ہمارے ساتھ چلنا..
ہم سب چلے جائیں گے تو آن کا کون سنبھالے گا..
اووہ آن,, ہمارے گھر کا مسئلہ کشمیر...
دانی آہ بھرتی ہوئی بولی ..
ایمان مسکرانے لگی ,,
ایسے افلاطون بچے میں نے آج تک نہیں دیکھے انعم تم دعا کرنا علی اس جیسا نہ نکلے ...
دانی کی بات پر انعم بھی مسکرانے لگی ..
میم رفیق سر آئے ہیں.. ملازم دانی کے عقب سے بولا ..
اچھا انہیں بولو میں آ رہی ہوں.. دانی کھڑی ہوتی ہوئی بولی ..
انعم میں آتی ہوں.. دانی کہتی ہوئی باہر کی جانب چلنے لگی ,,
لان کی پرنٹ شرٹ کے ساتھ ٹراؤزر پہنے دوپٹہ گلے میں ڈالے بالوں کو جوڑے کی شکل میں قید کئے پرکشش دکھائی دے رہی تھی ,,
میم جیٹ ریڈی ہے کس دن پھر ...
آج یا کل تک,, میں تمہیں کال کر کے کانفرم بتا دوں گی ..
اور آن ..
آن فی الحال تو یہیں رہے گی چاچی کے ساتھ بعد میں تم اسے لے آنا ..
جی ٹھیک ہے...اس کے علاوہ ..
نہیں بس ٹھیک ہے,, میں تمہیں کال کر دوں گی ..
رفیق سر ہلاتا چلا گیا ..
دانی مسکراتی ہوئی اندر آ گئی ..
کہاں بھئی... ایمان شرارت سے بولی ..
کہاں جا سکتی ہوں.. دانی مسکراتی ہوئی بیٹھ گئی..
تم بھی جا رہی ہو...انعم حیرانی سے بولی ..
اکیلے جا رہی ہے آن کو یہیں چھوڑ کر... ایمان نے لقمہ دیا ...
دانی چہرہ جھکائے مسکرانے لگی ..
اوہو بھئی پرائیویسی چاہیے ہو گی... انعم بھی اسے تنگ کرنے لگی ..
اسے بھی لے جاؤں گی نہ.. دانی گھورتی ہوئی بولی ..
ہاں پہلے خود انجوائے کرنا ہو گا نہ... ایمان شوخ لہجے میں بولی ..
چاچی آپ بھی نہ,, اب بندہ ملنے بھی نہ جائے... دانی کا چہرہ بلش کرنے لگا تھا ..
نہ نہ جائے ہم نے کب روکا ہے کیوں انعم,, ایمان نے اسے بھی شامل کیا ..
بالکل بھابھی,,جائے لیکن بچوں کے ساتھ... انعم شرارت سے بولی ..
اس کے باپ کا حکم ہے میں کیا کہ سکتی... دانی شانے اچکاتی ہوئی بولی ..
اچھا جاؤ تم پیکنگ کر لو,, ورنہ وہ مجھ پر شروع ہو جائے گا کہ میری غیر موجودگی میں دانی کو ٹارچر کیا ہم نے ...
رات میں کر لوں گی...
دھیان سے کرنا آن نے دیکھ لیا تو ہنگامہ کھڑا کر دے گی... ایمان دانی کو دیکھتی ہوئی بولی ..
جی اسے آپ کے کمرے میں بھیج دوں گی.. دانی فون چیک کرتی ہوئی بولی ..
اسکرین پر لائف لائن جگمگا رہا تھا میسجز کی بھرمار تھی...
دانی کے لبوں پر دلفریب مسکراہٹ بکھر گئی ..
میڈم کب آؤ گی,, دانی نے میسج کھولا اور ریپلائی کرنے لگی...
بہت جلدی ہے آپ کو ..
دانی سینڈ کر کے انعم کو دیکھنے لگی جو چاچی کے ساتھ کپڑوں پر تبصرہ کر رہی تھی ...
انعم میں نماز پڑھ لوں اس کے بعد ہم ہاسپٹل چلتے ہیں پھر مجھے پیکنگ بھی کرنی ہے...دانی کھڑی ہوتی ہوئی بولی..
ٹھیک ہے ..انعم سر ہلاتی ہوئی بولی ..
دانی اپنے کمرے میں چل دی ...
دانی رفیق کو کال کر چکی تھی سو بنا کسی فکر کے ہاسپٹل چلی گئی ...
آن آپ جا کر عمیر بھیا کے ساتھ کھیلو... دانی پیکنگ کے باعث اسے بھیجنا چاہ رہی تھی,,
میری لڑائی ہے عمیر بھائی سے.. وہ منہ پھلا کر بیڈ پر بیٹھ گئی ..
کیوں اب کیا ہو گیا ..
وہ مجھے ووٹ نہیں دیں گے اس لئے پرامس نہیں کر رہے ,,
ہائے اللہ اس لڑکی کا دماغ,, اس کے باپ کی سیاست کم تھی کیا جو بھی یہ بھی شروع ہو گئی ..
آن وہ آپ سے بڑے ہیں جا کر سوری کرو اور کھیلو ان کے ساتھ ..
میں آن حیات ہوں کیوں کروں سوری.. وہ مغرورانہ انداز میں گردن اکٹر کر بولی ..
بہت بری بات ہے آن.. دانی نے اس کا بازو پکڑ کر جھنجھوڑا ..
چلو جاؤ وہ آپ کو ہی ووٹ دیں گے ماما بول دیں گے انہیں ...
نہ دیا نہ تو میں آپ کو پکڑوں گی... وہ انگلی اٹھا کر کہتی باہر نکل گئی ..
توبہ,,, پتہ نہیں کیا کھا کر پیدا کیا تھا اسے.. دانی نفی میں سر ہلاتی پیکنگ کرنے لگی ,,
فون مسلسل رنگ کر رہا تھا ..
میڈم مجھ سے صبر نہیں ہو رہا... لائف لائن کی جانب سے میسج آیا..
آپ کی جو لاڈلی ہے نہ مجھے کچھ کرنے دے پھر نہ.. دانی کے ساتھ میں غصے والا ایموجی بھیجا ..
جلدی آ جاؤ... دانی پڑھتی ہوئی مسکرانے لگی ..
اچھا جی.. دانی سینڈ کر کے پھر سے پیکنگ کرنے لگی ...
رات کے بارہ بجے آن کی واپسی ہوئی ..
شکر ہے آپ کو یاد آیا کہ واپس بھی آنا ہے ورنہ مجھے لگ رہا تھا خود لینے آنا پڑے گا.. دانی اسے دیکھتی شروع ہو گئی ..
ہاں تو گارڈ کو بھیج دیتی میں آ جاتی.. وہ لاپرواہی سے بولی ..
گارڈز آپ کے لئے ہی بیٹھے ہے نہ.. دانی آنکھیں چھوٹی کیے بولی ..
ہاں تو اور کس لئے ہیں,, اب مجھے تنگ نہ کریں بابا سے بات کرنے کا ٹائم ہو رہا... وہ بیڈ پر چڑھتی ہوئی بولی ..
آئیں جی کریں اپنا کام,, اور زیادہ تنگ نہیں کرنا بابا کو.. دانی گھورتی ہوئی اٹھ گئی ...
دانی تیار کھڑی تھی,, جامنی رنگ کی شلوار قمیض پہنے اس کا دودھیا رنگ جگمگانے لگا تھا, بالوں کو پونی میں مقید کئے,بیگ کندھے پر ڈالے وہ آن کی منتظر تھی ,,
میڈم کہاں جا رہیں ہیں,, آن ٹی شرٹ کے ساتھ جینز کی شارٹس پہنے بولتی ہوئی چلتی آ رہی تھی ,,
میں ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی,, دانی گھٹنوں کے بل بیٹھتی آن کو گلے لگاتی ہوئی بولی ..
تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے ایسے کون ملتا,, آن پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ..
میں.. دانی اس کے سر پر چت لگاتی ہوئی بولی ...
سچ سچ بتائیں کہاں جا رہیں.. وہ دانی کو گھورتی ہوئی بولی ...
ڈاکٹر کے پاس ہی جانا,, آپ بھی ساتھ آ جائیں.. دانی جانتی تھی وہ ہاسپٹل سے کتنا ڈرتی ہے ...
کوئی نہیں بہانے سے مجھے انجیکشن لگوانا ہو گا جائیں خود ہی میں اپنی چاچی کے پاس ہوں...وہ ایمان کے عقب میں چھپتی ہوئی بولی ..
ایمان نے اسے گود میں اٹھا لیا ..
دانی مسکرانے لگی,, پھر آن کے گال پر بوسہ دیا,, اور چلنے لگی ..
دل کی حالت غیر ہو رہی تھی وہ پہلی بار نہیں ملنے والی تھی اس سے,, لیکن اتنے دن اس کے بغیر رہنے کے بعد ایسا معلوم ہو رہا تھا مانو صدیاں بیت گئیں ہوں,,
دانی مسرور سی گاڑی میں بیٹھ گئی ..
دوبئی کی سرزمین پر پاؤں رکھتے ہی دانی کو وہ خوبصورت پل یاد آ گئے جو اس نے آہل کے سنگ یہاں سمیٹے تھے ,,
بے شک ماضی ہمیشہ تکلیف دہ نہیں ہوتا وہ بہت سی خوبصورت یادیں بھی چھوڑتا ہے بس انہیں دیکھنے کی ضرورت ہے ...
دانی کے لئے گاڑی پہلے سے موجود تھی ,,
جناب خود غائب ہیں.. دانی کو اس پر غصہ آنے لگا تھا,,
اتنے دن ہو گئے اور مجھے لینے آنے کی زحمت تک نہیں کر سکتے زیادہ ہی نخرے آ گئے ہیں.. دانی بڑبڑاتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ گئی ,,
گاڑی فائیو سٹار ہوٹل کے باہر رکی ,,
دانی چلتی ہوئی اندر آ گئی ,,
ہیلو میم.. ریسیپشن پر اسے بکے دیا گیا,, ہیو اے نائس ٹرپ.. وہ روم کے متعلق آگاہ کرتی مسکرا کر بولی ..
جاہل حیات,, مجھے مجبور کر دیا یہ کہنے پر.. دانی غصے سے سرخ ہوتے چہرہ لئے چلنے لگی ,,
کمرے میں پہنچی تو وہاں بھی وہ موجود نہیں تھا ..
دانی منہ کھولے اس عالیشان کمرے کو دیکھنے لگی ,,
پھر دروازہ زور سے بند کرتی بیڈ پر بیٹھ گئی ..
آئیں زرا اب میں بھی نہیں جاؤں گی یہاں سے.. دانی سوچتی ہوئی سلیپر اتارنے لگی,, فون دیکھا تو معمول کے برعکس خاموش تھا ...
عجیب و غریب انسان ہے.. دانی فون سائیڈ ٹیبل پر رکھتی لیٹ گئی,, آنکھیں بند ہی کیں کہ نیند مہربان ہو گئی ,,
آہل مسکراتا ہوا اس کے چہرے کے بدلتے تاثرات دیکھ رہا تھا ,,
میڈم کمرے میں چلی گئی اب کیسے دیکھوں گا,, آہل کرسی کی پشت سے ٹیک لگاتا ہوا بولا نظریں لیپ ٹاپ کی اسکرین پر تھیں ...
چلو کوئی نہیں,, میں بھی نیند پوری کر لیتا ہوں,, آہل کھڑا ہو کر بیڈ کی جانب آ گیا..
رات ہو چکی تھی لیکن دانی ابھی تک سو رہی تھی شاید ایک عرصے بعد سکون کی نیند وہ سوئی تھی ,,
دروازے پر دستک نے دانی کی نیند میں خلل پیدا کیا.. دانی آنکھیں مسلتی دوپٹہ گلے میں ڈالتی دروازے پر آئی ..
میم یہ آپ کے لئے ہے.. دانی پیشانی پر بل ڈالے چیزیں لینے لگی ,,
دانی ان بیگ کو دیکھ رہی تھی اس سے پہلے کہ استفسار کرتی وہ چلا گیا ,,
دانی شانے اچکاتی اندر آ گئی ..
ویلکم مائی وائف.. کارڈ پر لکھے حروف پڑھتے ہوئے دانی کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی ..
آہل کیوں ستا رہے ہیں,, دانی روہانسی ہو کر فون کو دیکھنے لگی جو ابھی تک خاموش تھا ,,
دانی کپڑے لے کر واش روم میں چلی گئی ,,
ایک گھنٹہ لگا کر دانی تیار ہوئی سینڈل پہن کر دانی نے فون اٹھایا اور باہر نکل آئی ,,
ڈرائیور اس کا منتظر تھا,,
لگتا ہے خود سامنے نہیں آئیں گے...دانی نفی میں سر ہلاتی گاڑی میں بیٹھ گئی کیونکہ یہ آہل کی ہدایت تھی ,, گاڑی تیزی سے منزل کی جانب رواں دواں تھی,,
دانی نے سیاہ ریشمی رومال منہ پر لپیٹ رکھا تھا,, رات کی تاریکی میں مصنوعی روشنیوں سے جگمگاتا یہ شہر حسین تھا لیکن آہل کے بنا کوئی بھی منظر دل کو بھا نہیں رہا تھا ,,
گاڑی سنسان راستے پر چلنے لگی,, دانی کا دل خوف کے باعث دبک کر چھپ گیا ,,
آہل,, دانی نے فوراً اسے میسج کیا ..
یس ...
اگلے ہی لمحے اس کا جواب موصول ہوا ..
مجھے ڈر لگ رہا ہے ...
ڈرنے کی ضرورت نہیں دانی صرف دو منٹ کی بات ہے ,,
دانی نے کوئی جواب نہیں دیا اور ٹھیک دو منٹ بعد گاڑی رک گئی ,,
ویران سا علاقہ تھا دور دور درخت دکھائی دے رہے تھے,,
آہل کہاں لے آئیں ہیں مجھے.. دانی رومال ہٹاتی باہر نکل آئی جب عقب سے کسی نے اس کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ دی ..
آہل آپ ..
یس میں ہی ہوں.. آہل پٹی باندھتا اس کے کان میں سرگوشی کرنے لگا ,,
آہل کی خوشبو,, دانی کے لب مسکرانے لگے,,
آہل اس کے ساتھ تھا فاصلہ نہ ہونے کے برابر ,,
چلیں اب.. آہل آگے آتا اس کا ہاتھ تھام کر بولا ..
آہل یہ جگہ ہموار نہیں میں گر جاؤں گی ,,
کہتی ہو تو اٹھا لوں,, آہل شوخ لہجے میں بولا ...
میں ناراض ہوں آپ سے.. دانی چلتی ہوئی بول رہی تھی,,
ساری ناراضگی ہوا کر دیں گے.. آہل تیز تیز قدم اٹھاتا ہوا بولا ..
مطلوبہ جگہ پر پہنچ کر دانی کے عقب میں آیا اور آنکھوں سے پٹی ہٹا دی ,,
دانی آنکھیں کھولتی آس پاس نظر ڈالنے لگی ,,
رات کی تاریکی میں سب پوشیدہ تھا,, پہاڑ بھی سیاہ دکھائی دے رہے تھے وہ غالباً اونچائی پر تھے,,,
فلک کی چادر پر بےشمار ستارے بکھرے ہوئے ٹمٹما رہے تھے ,,
چودھویں کا چاند اپنی آب و تاب لئے روشنی بکھیر رہا تھا سیاہ رات میں چاند کی چاندی کیا دلکش منظر پیش کر رہی تھی,,
دانی نے زمین پر نظر ڈالی ایک جانب آگ جل رہی تھی,, تو دوسری جانب کیمپ لگایا ہوا تھا ,,
اسے آہل پر پیار آنے لگا تھا وہ آج بھی اس کی پسند کو اہمیت دیتا تھا,, آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ,,
ایک تو تم مجھے بھول جاتی ہو.. آہل اس کے عقب سے بولا ..
دانی نے چہرہ موڑ کر اسے دیکھا جو سیاہ پینٹ کوٹ میں ملبوس تھا,, بال ہلکے کروا رکھے تھے ہلکی ہلکی شیو, روشن چہرہ اس پر ستم یہ کہ اسکا ڈمپل جس کی وہ بھرپور انداز میں نمائش کر رہا تھا ,,
دانی کی نظروں میں ستائش تھی محبت کے جگنو تھے ,,
آہل دو قدم دور ہوتا فرصت سے دانی کو دیکھنے لگا
جو سیاہ پورے آستین والی میکسی پہنے اپنی تمام تر خوبصورتی لئے سیدھا دل میں اتر رہی تھی,,
سیاہ بال آبشار کی مانند کمر پر گرے ہوئے تھے,,
گرے آنکھیں آج بھی روشن تھیں,, آہل نے نظر نیچے کی دانی کے لب جو ڈارک ریڈ لپ اسٹک سے پوشیدہ تھے,,
وہ ہتھیاروں سے لیس ہو کر آئی تھی اور آہل تو پہلے ہی چاروں شانے چت ہو چکا تھا اس پر مزید اس کا حسن,, وہ سر جھٹکتا ہوا آگے بڑھا ..
دانی کے عین مقابل آیا,, دانی کی نظریں اس کے چہرے پر تھیں ,,
آہل نے مسکراتے ہوئے دانی کو اپنے ساتھ لگا لیا ...
آج لگ رہا ہے میری بینائی لوٹ آئی ,,
دانی نے مسکرا کر آنکھیں بند کر لیں,,