Chapter 34: باب 34

کون بھیجتا تھا مجھے وہ ویڈیو کہیں دانی اسی ثبوت کی بات تو نہیں کر رہی.. زبیر کے چہرے کا رنگ فق ہوتا جا رہا تھا..

نہیں آہل کو جیتنے نہیں دے سکتا میں.. وہ دماغ میں تانے بانے جوڑ رہے تھے ,,

بہت زبان چلتی ہے تمہاری,,

اے بات سنو.. ڈاکٹر قدسیہ اپنے آدمی کو آواز دیتی ہوئیں بولیں..

اب اگر اس کے منہ سے ایک بھی لفظ نکلے تو گولی مار دینا..

ڈاکٹر قدسیہ کہ کر مڑ گئیں ..

دانی کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا,, آدمی اس پر بندوق تانے کھڑا تھا..

آہل اب تو تمہیں آنا ہی پڑے گا,, دانی دل ہی دل میں بولی..

آہل عمیر کے سرہانے کھڑا تھا ...

چاچی مجھے ضروری کام سے جانا ہے,, عمیر اٹھے تو آپ اسے سمجھا دینا.. آہل عمیر کو دیکھتا ہوا بول رہا تھا..

ٹھیک ہے اگر ضروری کام ہے تو میں نہیں روکوں گی لیکن مجھے تم سے بات کرنی ہے اگلی بار وقت نکال کر آنا.. وہ خفا خفا سی بولیں..

جی ٹھیک ہے میں چلتا ہوں.. آہل کہ کر باہر نکل آیا ..

وہ افسردگی سے آہل کو دیکھنے لگیں..

جب سے دیکھ رہی ہو تمہیں ایسے ہی نظر آتے ہو ہر وقت کسی نہ کسی کام میں ,,

تمہاری اپنی بھی کوئی زندگی ہے یا نہیں آہل.. وہ دکھ سے سو رہی تھیں..

رفیق میری بات سنو میں جا رہا ہوں دانی کے پاس میں تمہیں کال کروں گا تم پولیس لے کر پہنچ جانا تب تک میں دانی کو لے کر نکل جاؤں گا,,

لیکن سر آپ اکیلے...رفیق اس کے پیچھے پکا...

نہیں گارڈز کو ساتھ لے جا رہا ہوں.. آہل کہتا ہوا تیز تیز قدم اٹھانے لگا..

آہل کے چہرے پر فکر نمایاں تھی ..

جلدی اس ایڈریس پر چلو.. آہل گاڑی میں بیٹھتا ہوا بولا..

ایک گاڑی میں گارڈز تھے ,,

شٹ یہ ٹریفک بھی آج ہی ہونی تھی کیا.. آہل باہر دیکھتا کوفت سے بولا..

کوئی متبادل راستہ نہیں معلوم تمہیں.. آہل ڈرائیور کو مخاطب کرتا ہوا بولا..

نو سر یہ جگہ شہر سے تھوڑا ہٹ کر ہے وہاں آنا جانا نہیں ہوتا ..

گھنٹہ لگا انہیں اس ٹریفک سے نکلنے میں,,

دانی تھکنے لگی تھی وہ آہل کی منتظر تھی لیکن آہل ابھی تک نہیں پہنچا تھا جب کہ پلان کے مطابق آہل کو کچھ ہی دیر میں آ جانا چاہیے تھا,,

مجھے بھوک لگی ہے اور پلیز میری ٹانگیں کھولو مجھے درد ہو رہا ہے.. تکلیف دانی کے چہرے سے نمایاں تھی..

ہاں تاکہ تم بھاگ جاؤ... زبیر دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..

ان گنز کے سامنے آپ کو لگتا ہے میں بھاگنے کی غلطی کروں گی... دانی گھورتی ہوئی بولی..

جاؤ کھانا لاؤ.. ڈاکٹر قدسیہ اپنے سامنے کھڑے آدمی کو دیکھتی ہوئیں بولیں...

کچھ ہی دیر میں آدمی پلیٹ میں چاول لئے واپس اندر آ گیا..

ڈاکٹر قدسیہ نے آدمی کو اشارہ کیا تو وہ دانی کے پاؤں کی رسیاں کھولنے لگا پھر ہاتھ بھی کھول دئیے ...

دانی اپنی بازو دیکھتی مسلنے لگی,,

میں کچھ نہیں بولوں گی لیکن پلیز مجھے باندھنا مت دوبارہ.. دانی ڈاکٹر قدسیہ کو دیکھتی ہوئی بولی..

ڈاکٹر قدسیہ آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگی جہاں بلا کی مظلومیت تھی..

کھانا کھاؤ چپ کر کے.. وہ پلیٹ سامنے کرتی ہوئیں بولیں ...

دانی ناک چڑھاتی پلیٹ کو دیکھنے لگی..

یہ پلیٹ تو صاف نہیں لگ رہی ..

تمہارے باپ نے ریسٹورنٹ نہیں کھولا جو ملا ہے چپ کر کے کھاؤ...

میں نہیں کھا سکتی ایسا کھانا.. دانی منہ بناتی ہوئی بولی..

آہل اس بوسیدہ سے گھر کے باہر کھڑا تھا جہاں کی لوکیشن انہیں مل رہی تھی,,

محتاط رہنا اندر بہت سے لوگ ہو سکتے ہیں اور گر.. آہل آبرو اچکا کر بولا ..

گارڈ نے ایک گن آہل کو دی اور پھر اپنی گن پکڑ کر اس کے عقب میں چلنے لگا..

آہل آس پاس دیکھتا اندر آیا,,

شاید وہ دروازہ لاک کرنا بھول گئے تھے..

جیسے ہی آہل کو آدمی دکھا وہ پیچھے ہو گیا ,

آہٹ سن کو وہ آدمی دروازے کے پاس آیا..

آہل نے اس کے عقب سے منہ پر ہاتھ رکھا اور گردن موڑ دی,, کڑیچ کی آواز آئی وہ وہ زمین پر گر گیا ...

چلو.. آہل گارڈز کو دیکھتا ہوا بولا ..

سامنے دو دروازے تھے..

اور دونوں کے باہر آدمی کھڑے تھے..

آہل انہیں دیکھ کر پیچھے ہو گیا ,,

دماغ تیزی سے کام کر رہا تھا,,

آہل دیوار کے عقب میں کھڑا تھا یہاں کاٹھ کباڑ کا سامان پڑا تھا ,,

آہل نے ایک باکس کو ٹانگ ماری خاموشی میں ارتعاش پیدا ہوا اور وہ زمین بوس ہو گیا ..

آدمی گرد و پیش میں نگاہ دوڑانے لگے,,

آواز سنی تم نے... ان میں سے ایک بولا ..

ہاں دروازے کی جانب سے آئی ہے..

میں دیکھتا ہوں.. وہ کہتا دروازے کی جانب آ گیا,, جیسا کہ آہل نے سوچا تھا ,,

آہل کے ہاتھ میں انجیکشن تھا ,,

جیسے ہی وہ دیوار سے آگے آیا آہل نے اس کی گردن میں انجیکشن گھونپ دیا..

وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے گردن پر ہاتھ رکھے آہل کو دیکھنے لگا,, گارڈ نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا وہ مزاحمت کر رہا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وہ بھی زمین بوس ہو گیا..

دس منٹ گزر گئے ..

وہ ابھی تک آیا نہیں,,

دروازے کی بھی آواز نہیں آئی...وہ پیشانی پر بل ڈالے بول رہا تھا ,,

اس کے علاوہ اور کوئی بھی آدمی نہیں تھا,, کچھ سو کر وہ بھی اسی جانب چلنے لگا..

آہل تو تھا ہی موقع کی تاک میں اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر گردن کو موڑا اور توڑ دی ..

وہ بنا آواز کے کراہنے لگا ..

آہل گارڈز کو اشارہ کرتا آگے چلنے لگا...

نا جانے دانی کس کمرے میں ہو گی ,,

آہل پرسوچ دکھائی دے رہا تھا ..

مجھے کچھ اچھا لا کر دو میں نہیں کھاؤں گی یہ... دانی کافی دیر سے ایک ہی بات دہرا رہی تھی,,

تمہیں دعوت پر مدعو نہیں کیا جو مل رہا ہے خاموشی سے کھا لو.. ڈاکٹر قدسیہ ضبط کرتی ہوئیں بولیں..

آپ کو چاہیے تھا میرے لئے پیزا یا پھر کچھ اور ہوٹل سے منگوا لیتیں.. دانی خفگی سے بولی...

یہ تمہارے باپ کا گھر نہیں ہے.. وہ تپ کر بولیں..

ٹھیک ہے لیکن باپ تو یہیں ہے نہ اب میرا خیال تو رکھنا پڑے گا نہ... دانی منہ پھلا کر بولی ..

ڈاکٹر قدسیہ دانت پیستی ہوئی دانی کو دیکھ رہی تھی,, اس کا بس نہیں چل رہا تھا دانی کے سر میں کچھ دے مارے..

آہل دروازے کو کان لگائے آوازیں سن رہا تھا اور دانی کی آواز وہ کیسے نہ پہچانتا,, آہل کے لب دھیرے سے مسکرائے,,

وہ دانی کی بات سن چکا تھا,, جنگلی بلی خوب تنگ کر رہی ہے دونوں کو ,,

آہل بولتا ہوا دروازے کھولنے لگا...

وہ سب دانی کی جانب متوجہ تھے,,

سب کے چہرے دانی کی جانب تھے اور دانی کا چہرہ دروازے کی جانب,, آہل بنا چاپ پیدا کئے اندر آیا ,, دانی اسے دیکھ کر کھل اٹھی لیکن چہرے کے تاثرات نارمل کرتی باقی سب کو دیکھنے لگی,,,

میرے لئے کچھ اچھا سا منگوائیں,, ویسے تو آپ ڈاکٹر ہیں اور اتنی کنجوسی کر رہیں ہیں اور یہ پتہ نہیں سو سال پرانی بریانی میرے ماتھے مار دی ہے... دانی مزے سے بولی..

آہل کو دیکھ کر وہ ہلکی پھلکی ہو گئی تھی ,,

آہل نے زبیر کے سر پر گن رکھ دی..

زبیر کو کسی چیز کا گمان ہوا تو چہرہ موڑ کر اپنے عقب میں دیکھنے لگا ,,,

آہل کو دیکھ کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں...

تم.. وہ بمشکل بول پائے ..

بالکل میں.. آہل ڈمپل کی نمائش کرتا ہوا بولا..

ہائے میرا ہیرو.. دانی جذبات سے بھرے لہجے میں بولتی آہل کو دیکھنے لگی ,,

عین اسی لمحے ان کے آدمی نے دانی پر گن رکھ دی...

اب چلاؤ گولی.. زبیر فاتحانہ مسکراہٹ لئے بولے ..

گن ہٹا... آہل چلایا..

تم گولی بھی چلا دو گے نہ تب بھی یہ گن نہیں ہٹائے گا,, گن لوڈ ہے صرف ٹریگر دبانے کی ضرورت ہے اور دانین اللہ کو پیاری ہو جائے گی,, زبیر سفاکی سے بولا..

زبیر میں تمہیں زندہ زمین میں گاڑھ دوں گا اگر دانی کو ایک کھروچ بھی آئی تو.. آہل اس کا منہ دبوچتا ہوا بولا..

دوسرے ہاتھ سے گن اس پر تان رکھی تھی,,

شوق سے دفن کرنا لیکن صرف مجھے نہیں دانین کو بھی... زبیر نے آدمی کو اشارہ کیا تو اس نے گولی چلا دی جو سامنے دیوار میں پیوست ہو گئی,,

دانی کی چیخ برآمد ہوئی ,,

آہل چہرہ موڑے دانی کو دیکھنے لگا,, جو خوفزدہ سی کھڑی تھی,,

گن نیچے کرو آہل ورنہ اب سیدھا دانی کے دماغ میں جائے گی گولی.. زبیر کدورت سے بولے..

آہل نے نا چاہتے ہوئے بھی گن نیچے کر دی ,,

گن لو سب سے.. زبیر دوسرے آدمی کو دیکھتے ہوئے بولے..

سر.. گارڈز آہل کو دیکھنے لگے ..

دے دو.. آہل دانی کو دیکھتا ہوا بولا,, جس کی آنکھوں میں نمی تیر رہی تھی,,

میں نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ ان کے پاس بھی گنز ہوں گی شٹ,, آہل خود کلامی کر رہا تھا,,

اب رفیق کو کیسے فون کروں گا.. آہل کو فکر ستانے لگی,,سب کچھ خراب ہوتا دکھائی دینے لگا تھا..

ویری گڈ.. زبیر آہل کے ہاتھ سے گن لیتا ہوا بولا ..

اب تم بھی جا کر اپنی بیوی کے پہلو میں کھڑے ہو جاؤ اور تم اس پر گن رکھو.. زبیر دوسرے آدمی کو دیکھتے ہوئے بولے..

بس بس اتنا قریب بھی مت جاؤ جانتے ہیں تمہاری بیوی ہے... زبیر اسے دانی کے ہمراہ کھڑا ہوتے دیکھ کر بولے...

آہل دانی سے کچھ فاصلے پر کھڑا گیا ..

دونوں کے ساتھ ایک ایک آدمی گن ان پر رکھے کھڑا تھا ..

واہ آہل تم خود چل کر ہمارے پاس آ گئے..

ڈاکٹر قدسیہ آگے آتیں ہوئیں بولیں ..

ہاں تم جیسا بزدل نہیں ہوں نہ.. آہل حقارت سے بولا..

ویسے تم نے عائزہ کو مجھ سے دور کر کے بالکل اچھا نہیں کیا ,,

وہ افسوس سے بولتی ہوئی آہل کو دیکھنے لگی,,

تکلیف ہوئی غصہ آیا نہ مجھے بھی آیا تھا جب تم دونوں نے میرے مام ڈیڈ کو تکلیف سے دوچار کیا تھا.. آہل کے چہرے بلا کی سختی تھی,,,

تمہاری ماں تو اسی قابل تھی,, وہ حقارت سے بولی ..

زبان سنبھال کر بات کرو ورنہ بولنے کے قابل نہیں رہو گی.. آہل ضبط کرتا ہوا بولا..

یاد ہو تو تم دونوں ہمارے قبضے میں ہو ہم نہیں.. ڈاکٹر قدسیہ استہزائیہ ہنسی...

تم جیسی غلیظ عورت یہی کر سکتی ہے ...

ڈاکٹر قدسیہ کے تن بدن میں آگ لگ گئی ..

تم...

تم جیسی عورت پر لعنت ہے میرا بس چلے نہ تم دونوں کو چوک میں ٹانک کر کوڑے ماروں.. آہل بھڑاس نکال رہا تھا..

سمجھتے کیا ہو تم خود کو.. ڈاکٹر قدسیہ اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی ..

آہل نے چہرہ نیچے کر کے نظر اس کے ہاتھ پر ڈالی پھر چہرہ اوپر,,

آہل حیات,, آہل تفاخر سے بولا..

ویسے مجھے بہت مزہ آیا جب عائزہ تمہارے منہ پر لعنت ڈال کر گئی,, بیوقوف ہے تمہاری بیٹی خود کو مجھے سونپ دیا,, آہل اس کا ضبط آزمانے لگا..

ڈاکٹر قدسیہ نے دانی کے منہ پر تھپڑ مارا ..

دانی کراہ کر اسے دیکھنے لگی ,,

آہل حیران سا اسے دیکھنے لگا..

تمہیں ایسے تکلیف ہوتی ہے,, ڈاکٹر قدسیہ مسکراتی ہوئی بولی ,,

دوبارہ دانی کو ہاتھ لگایا تو آئی پرامس تمہارا ہاتھ توڑ کر پھینک دو گا اور اسے خالی دھمکی مت سمجھنا,, آہل نے آگے بڑھ کر ڈاکٹر قدسیہ کے منہ پر تمانچہ مارا ..

وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے آہل کو دیکھنے لگی جس کی آنکھوں میں لہو دوڑ رہا تھا..

ایک اور آدمی آگے آیا اور آہل کو پکڑ لیا ,,

دو لوگوں نے آہل کو قابو کیا ہوا تھا لیکن وہ پھر بھی قابو نہیں آ رہا تھا..

دانین کو تو میں ایسی ایسی اذیت دوں گی آہل تم بھی یاد کرو گے اور تمہاری یہ بیوی بھی.. وہ دانی کا منہ دبوچتی ہوئی بولی..

آہل خاموش ہو گیا مزید بول کر وہ دانی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا تھا,,

زبیر نے آدمی کو اشارہ کیا وہ گن رکھ کر آہل کے سامنے آیا اور اس کے منہ پر مکے برسانے لگا ,,

آہل دانی کے باعث برداشت کر رہا تھا,, مزاحمت کرتا تو وہ دانی کو نقصان پہنچاتے ...

آہل کا ہونٹ پھٹ چکا تھا اور خون بہنے لگا.. دانی کرب سے آہل کو دیکھ رہی تھی,,

آہل نے ہاتھ چھڑوایا اور ہاتھ کی پشت سے خون صاف کرنے لگا,,,,

پلیز آہل کو کچھ مت کرو.. دانی ڈاکٹر قدسیہ کو جھنجھوڑتی ہوئی بولی,,,

لیکن اس نے دانی کا ہاتھ جھٹک دیا اور پھر سے اس کے منہ پر تھپڑ مارا..

میں نے کہا دانی کو ہاتھ بھی نہیں لگانا.. آہل غرایا ,,

سامنے کھڑے آدمی کے پیٹ میں ٹانگ ماری اور خود کو آزاد کروانے لگا ..

مت ماریں اسے وہ جنگلی ہے آپ کو معلوم نہیں اس کا.. زبیر پیشانی پر بل ڈالتا ہوا بولا..

دانی آنسو بہاتی آہل کو دیکھ رہی تھی ,,

ویسے بھی دانین کا سودا کیا ہے آج رات اسے بھیجنا ہے اس طرح بھیجا تو وہ پیسے کم دے گا عقل گھاس چرنے گئی ہے کیا.. زبیر جھنجھلا کر بولا..

اچھا اچھا ٹھیک ہے.. وہ ہاتھ اٹھا کر زبیر کو بولنے سے باز رکھتی ہوئی بولی ..

دانی کو واپس آہل سے کچھ فاصلے پر کھڑا کر دیا..

آہل کے بال اس کی پیشانی پر بکھرے ہوئے تھے رخسار پر نیل پڑ چکے تھے اور ہونٹ سے نکلتا خون جم چکا تھا,,

جاننا چاہو گے تمہاری ماں کو کس بات کی سزا دی گئی,, ڈاکٹر قدسیہ پھر سے آہل کے سامنے آ گئی ..

آہل ضبط کے مراحل پار کر چکا تھا وہ مٹھیاں بھینچ کر ڈاکٹر قدسیہ کو دیکھنے لگا,,

دراصل تمہاری ماں کے باپ نے جو کہ بد قسمتی سے میرا بھی باپ تھا,, میری امی سے شادی کئے بنا مجھے پیدا کیا لیکن اتنا برا نہیں تھا وہ اس نے شادی کر لی میری امی سے لیکن عدن کی ماں نے میری امی کو قبول نہیں کیا وہ روتی رہی گڑگڑاتے رہی کہ مجھے اس گھر میں رہنے دو کسی کونے میں پڑی رہو گی لیکن نہیں طارق حیات نے ہماری ضرورت کا خیال رکھا ہمیشہ بنا کہے پیسے بھیج دیتا لیکن وہ کبھی ہمارے پاس نہیں آیا ایک بیوی کو اس کے شوہر کا پیار نہیں ملا ایک بیٹی کو اپنے باپ کا پیار نہیں ملا اور عدن,, وہ ہنکار بھر کر آہل کو دیکھنے لگی,,

آئے دن اس کی نیوز چلتی کبھی کہاں تو کبھی کہاں وہ اپنے باپ کی لاڈلی تھی اپنے بھائی کی لاڈلی تھی,,

اسے سب کا پیار ملا دنیا اسے جانتی تھی اس سے محبت کرتی تھی اس پر مرتی تھی ہر بندے کی زبان پر عدن کا نام ہوتا وہ سیاست میں بھی قدم جما رہی تھی اسے سب کچھ ملا اچھا شوہر اچھا گھر سب کچھ اور میں,,

میں ساری زندگی ترستی رہی لیکن باپ کا سایہ میسر نہیں آیا ,,

شوہر ملا تو بھی شراب نوشی میں مبتلا..ہوں... وہ سر جھٹکتی آہل کو دیکھنے لگی..

اتنی آرام دہ زندگی گزارنے کی عدن کو کچھ تو قیمت ادا کرنی تھی نہ.. وہ افسردگی سے بولی..

آہل افسوس سے دیکھتا نفی میں سر ہلا رہا تھا..

میری مام کو ایسے گناہ کی سزا دی گئی جو انہوں نے کبھی سرزد ہی نہیں کیا,,

آہل جتنا افسوس کرتا اتنا کم تھا..

بس بہت ہو گیا یہ ڈرامہ اب خاموشی سے مجھے وہ ویڈیو دو ورنہ دانی کو آخری بار دیکھ لو.. زبیر دانی کی پیشانی پر گن رکھتا اونچی آواز میں بولا..

آہل چہرہ موڑے اسے دیکھنے لگا ..

دانی نم آنکھوں سے زبیر کو دیکھنے لگی ,,

تم جیت نہیں سکتے مجھ سے.. زبیر آہل کو دیکھتا ہوا بولا..

زبیر تم دانی کو کچھ نہیں کرو گے تمہیں ویڈیو چاہیے میں دوں گا لیکن گن ہٹاؤ.. آہل کو لگا کوئی اس کی جان نکال رہا ہے...

یہ گن تب تک نہیں ہٹے گی جب تک ویڈیو مجھے مل نہیں جاتی اگر کوئی چالاکی کی تو میں ایک لمحے کی تاخیر کئے بنا گولی چلا دوں گا پھر نہ کہنا آگاہ نہیں کیا..

لیکن ویڈیو تو گھر پر ہے مجھے چھوڑو ..

پاگل سمجھ رکھا ہے کیا..

رفیق یقیناً تمہارے گھر ہو گا میں آسم کو بھیجتا ہوں رفیق کو بولو ویڈیو اس کے حوالے کر دے..

ٹھیک ہے میں بول دیتا ہوں.. آہل ہاتھ آزاد کرواتا جیب میں ہاتھ ڈال کر فون نکالنے لگا,,,,

زبیر کو اپنی فکر تھی سامنے پھانسی کا پھندا دکھائی دے رہا تھا,,

ہیلو رفیق ,,

جی سر میں آؤں..

ہاں,, میری بات سنو آسم گھر آئے گا ابھی تم اسے ویڈیو دے دو ڈیڈ کے قتل والی رات کی ..

لیکن سر..

میں جو کہ رہا ہوں کرو.. آہل دھاڑا ..

ٹھیک ہے سر.. رفیق نے کہ کر فون بند کر دیا..

اب گن ہٹاؤ.. آہل تڑپ کر بولا ..

دانی کبھی آہل کو دیکھتی تو کبھی زبیر کو..

آہل ڈیڈ مجھ پر گولی نہیں چلائیں

آدمی دانی کے عین مقابل گن لے کر کھڑا ہو گیا ..

دانی وہ مار دے گا تم نہیں جانتی ..

آہل وہ میرے ڈیڈ ہیں...

دانی تم خاموش رہو.. آہل سختی سے بولا ..

دانی اور آہل دونوں کے ہاتھ پیچھے لے جا کر باندھ دئیے گئے,,

دونوں ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے تھے سامنے دو آدمی گنز لئے کھڑے تھے..

ڈاکٹر قدسیہ ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے کرسی پر بیٹھی اس منظر سے محظوظ ہو رہیں تھیں,,

کچھ ہی دیر میں آسم اور زبیر اندر آئے ,,

چیک کی ہے نہ تم نے ..

جی سر میں دیکھ چکا ہوں وہی ویڈیو ہے یہ.. آسم اس کے ہمراہ آگے آتا ہوا بولا..

مل گئی نہ ویڈیو اب اس آدمی کو ہٹاؤ.. آہل دانی کے سامنے کھڑے آدمی کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا..

زبیر نے اسے اشارہ کیا,,

آہل کی نظریں آدمی پر تھیں,, اس کا ہاتھ ٹریگر پر جا رہا تھا اگلے لمحے گولی چلنے کی آواز آئی,,

سناٹے میں گولی کی آواز گونجی ,,

خون کے چھینٹے فرش پر گرے,,

سبھی ششدر سے اس منظر کو دیکھ رہے تھے,, دانی آہل کے عقب میں آ چکی تھی ...

آہل کی پسلی میں گولی پیوست ہوئی تھی ,,

خون کی تیز دھار بہنے لگی تھی ...

چھ سال بعد:

دانی بے خبر سو رہی تھی جب اسے اپنے چہرے پر حرکت محسوس ہوئی,,دانی نے گھبرا کر آنکھیں کھول دیں..

یہ کوئی اور نہیں اس کی لاڈلی آن تھی,,

جو اپنے بال دانی کے چہرے پر پھیر رہی تھی,,

آن یہ کیا بدتمیزی ہے..دانی اکتا کر بولی..

میں نے تو ابھی کچھ کیا ہی نہیں...وہ معصومیت سے بولی..

آپ کو نیند نہیں آتی,, دانی خفگی سے بولی ..

آن اس پر چڑھی بیٹھی تھی,,

عمیر کہتا ہے رات کو آلو جاگتے ہیں اس لئے میں آنکھیں بند رکھتی ہوں رات کو لیکن اب تو صبح ہو گئی نہ.. وہ گھڑی دانی کی آنکھوں کے ساتھ لگاتی ہوئی بولی..

آف آن,, پیچھے ہٹاؤ اسے.. دانی ہاتھ سے پرے کرتی ہوئی بولی..

آپ سکون سے کیوں نہیں بیٹھتی.. دانی اٹھ بیٹھی...

آن نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا اور دانی کے لاکٹ کے ساتھ کھیلنے لگی,,

آن ٹوٹ جائے گا اس کے ساتھ مت کھیلا کریں.. دانی اس کا ہاتھ جھٹکتی ہوئی بولی..

میں نیا لا دوں گی,, آپ کیوں ڈر رہیں ہیں.. وہ لاپرواہی سے بولا..

تمہارے بزنس چل رہے ہیں نہ جو تم نیا لا دو گی اب پلیز باہر چلی جاؤ مجھے سونے دو,,

ماما کتنا سوتی ہو آپ.. آن ناک چڑھاتی ہوئی بولی..

اگر آپ کو یاد ہو تو ہم رات کو دو بجے سوئے تھے اور ابھی صبح کے چھ بجے ہیں کیوں میری جان کے پیچھے پڑی ہو آپ.. دانی رونے والی شکل بناتی ہوئی بولی..

میں تو آپ کے اوپر بیٹھی ہوں بس دیکھو.. وہ اوپر اٹھتی ہوئی بولی..

یا اللہ مجھ صبر دے.. دانی خونخوار نظروں سے گھورتی ہوئی بولی..

مطلب مجھے سونے نہیں دو گی آپ.. دانی تحمل سے بولی ..

بالکل بھی نہیں.. وہ سینے پر ہاتھ باندھتی ہوئی بولی..

دانی کو بالکل آہل کی کاپی لگتی تھی اسی جیسی مغرور اور بد دماغ...

اپنے باپ پر گئی ہو پوری کی پوری.. دانی جل کر بولی ہوئی آن کو بیڈ پر بٹھا کر خود نیچے اتر گئی,,

کیا ہے بھئی.. آن احتجاج کرنے لگی جس کا مطلب تھا ابھی وہ دانی کے ساتھ کھیلنا چاہتی تھی...

آن ٹرسٹ می ایک زور دار تھپڑ کھا لو گی نہ سکون سے بیٹھ جاؤ گی ,,

دانی کپڑے نکالتی ہوئی بولی..

ہاتھ تو لگا کر دکھائیں مجھے,, آن کہاں اثر لینے والی تھی ,,

دانی دھیرے دھیرے الماری میں سر مارنے لگی...

کوئی شک نہیں آن تم مجھے پاگل کر دو گی...

ڈاکٹر ٹھیک کر دیں گے نو پرابلم.. وہ ڈمپل کی نمائش کرتی ہوئی بولی..

پہلے آہل اور اب یہ میڈم ڈمپل کی نمائش کرتی پھرتی ہے.. دانی تپ کر بڑبڑانے لگی ..

میں سب سن رہی ہو..

جانتی ہوں تمہارے کان بہت تیز ہیں.. دانی اس کے کپڑے لے کر مڑی..

اب اگر نہاتے ہوئے کوئی شرارت کی ...

تو کیا کر لیں گیں آپ.. وہ اطمینان سے بولی..

سچ میں آن میں کچھ نہیں کر سکتی.. دانی کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے...

گڈ.. وہ دانی کا منہ تھپتھپاتی ہوئی بولی,,

دانی سر جھٹکتی اسے اٹھا کر واش روم میں لے آئی ...

ماما آپ ٹاول بھول گئیں.. آن باتھ ٹب میں گھستی ہوئی بولی..

دانی گھورتی ہوئی باہر نکل گئی ...

آن ٹب میں کھڑی تھی پاؤں اونچے کئے اور پانی چلا دیا خود باہر نکل آئی اور شاور چلا کر ڈانس کرنے لگی,, وہ بہترین نوعیت کی باتھ روم سنگر تھی,,

لیلا میں لیلا

ایسی ہوں لیلا

ہر کوئی چاہے مجھ سے ملنا اکیلا

دانی واپس آئی تو آن ٹھمکے لگاتی گنگنا رہی تھی,,

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.