رفیق آہل کے بائیں جانب بیٹھ گیا ..
بولو کیسا ثبوت ہے تمہارے پاس.. آہل ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے چیئر اس کی جانب گھماتا ہوا بولا ..
اس میں ہے وہ ثبوت جس کی آپ کو تلاش تھی ..
آہل آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگا ..
اس نے ایک فلیش جیب سے نکالی اور ٹیبل پر رکھ کر آگے کر دی ..
آہل پیشانی پر بل ڈالے لیپ ٹاپ آن کرنے لگا ..
کون سی فائل,, آہل کی انگلیاں تیزی سے چل رہیں تھیں ..
اس میں صرف ایک ہی ویڈیو ہے وہ دیکھ لیں ..
آہل نے ویڈیو پروجیکٹر پر پلے کر دی ..
یہ فارم ہاؤس تھا آہل کے ڈیڈ کا,,
عابد حیات پریشانی کے عالم میں ٹہل رہے تھے,,,رات کی تاریکی کے باعث لاؤنج میں مصنوعی روشنیاں جل رہیں تھیں...
ایک منٹ بعد زبیر رنداوھا نمودار ہوا ..
وہی رات,, آہل کیسے بھول سکتا تھا ,,
آہل پھر سے اسی دوراہے پر آن پہنچا تھا ,,
بار بار وہی سب آہل کو لگا کوئی اس کی روح پر کوڑے برسا رہا ہے ,,
زبیر رنداوھا مسکرا کے گلے ملا اور جیب سے گن نکال کر عابد حیات کی پسلی میں گولی مار دی,, وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے دور ہوتے زبیر کو دیکھنے لگے ,,
گن میں سائلنسر لگا تھا جس کے باعث آواز سنائی نہیں دی,, اس کے بعد زبیر نے کئی گولیاں عابد حیات کے سینے میں اتار دیں.. عابد حیات تڑپ رہے تھے, وہ بولنا چاہتے تھے لیکن جسم میں اتنی سکت باقی نہ رہی تھی کہ کسی کو آواز دے سکتے ,,
زبیر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انہیں دیکھنے لگا جو تڑپ رہے تھے,, ماربل کا فرش خون سے رنگتا جا رہا تھا عابد حیات کی جان نکلتی جا رہی تھی وہ ہاتھ بڑھا کر زبیر کو پکڑنے کی سعی کر رہے تھے لیکن زبیر کو ترس نہیں آیا,, عابد حیات کا منہ تھپتھپا کر وہ باہر نکل گیا ..
عابد حیات کا سانس اکھڑنے لگا وہ آخری سانسیں لے رہے تھے ,,
عابد حیات کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگی,, ادھوری خواہشیں ادھورے کام,, وہ کرب میں تھے تکلیف میں تھے,, قسمت نے ان کی مشکل آسان کر دی,, انہیں آخری ہچکی آئی اور اگلا سانس نہیں آ سکا ..
عابد حیات کی آنکھیں بند ہو چکیں تھیں...
خون بہتا جا رہا تھا ,,
خاموشی ہی خاموشی تھی ایک بھیانک رات کی بھیانک خاموشی ,,
آہل ضبط کی انتہا پر تھا,, قسمت اسے آزما رہی تھی,, انتہا کر رہی تھی, آہل کو لگا وہ دس سال پیچھے چلا گیا ہے ..
ڈیڈ.. آہل کے لبوں سے پھسلا ..
آہل کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا اور وہ اس بات سے انجان بنا عابد حیات کے بے جان وجود کو دیکھ رہا تھا...
اسکرین سیاہ ہو گئی,, ماضی کی یادیں بھی بند ہو گئیں... آہل چہرہ رفیق کی جانب کئے صاف کرنے لگا ..
پھر اس شخص کی جانب دیکھنے لگا ..
تمہیں یہ کہاں سے ملی,, کون ہو تم.. آہل کے دماغ میں کئی سوال سر اٹھا رہے تھے ...
عاقب حیات نے بھیجی تھی یہ ویڈیو تمہاری مام ڈیڈ کی وفات کے بعد ..
آہل کو حیرت کا جھٹکا لگا ,
لیکن چاچو نے مجھے نہیں دی یہ ویڈیو تمہیں کیوں.. آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ..
اس وقت تم خود کو سنبھال نہیں پا رہے تھے اس لئے عاقب حیات نے محفوظ رکھنے کے لئے مجھے بھیج دی ..
کیسے جانتے ہو تم چاچو کو... آہل ابھی تک بے یقینی کی کیفیت میں تھا ,,
وہ شخص خاموش ہو گیا...
آہل میں چاہتا ہوں تم زبیر کو اس کے انجام تک پہنچاؤ.. وہ دکھ سے بولا ..
کیوں,, تمہارا کیا ناطہ ہے ہم سے.. آہل جانچتی نظروں سے اسے دیکھنے لگا ...
میں تمہاری مام کا دوست تھا اسی لئے عاقب نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی, میں زبیر سے بدلہ لینا چاہتا تھا لیکن اس نے میرا بھی جینا حرام کر دیا میں جیسے تیسے کر کے ملک سے باہر چلا گیا پھر واپس نہیں آیا اب چار ماہ بعد لوٹا تو زبیر کو دھمکانے لگا اس ویڈیو کے ذریعے لیکن زبیر سے بدلہ تم جیسا انسان لے سکتا ہے تمہاری حکومت تھی تمہارے ہاتھ میں پاور تھی اور میرے پاس اس ویڈیو کے سوا کچھ بھی نہیں تھا اگر میں خود ڈیل کرتا تو شاید مجھے موت کی نیند سلا دیتا اسی لئے اب تمہیں تمہاری امانت سونپ دی ہے ..
بدلہ کیوں لینا چاہتے تھے,, آہل اطمینان سے بولا ..
وہ سانس خارج کرتا آہل کو دیکھنے لگا ..
میں دُر عدن کو پسند کرتا تھا اور جو حال زبیر رنداوھا نے اس کا کیا کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا اسی لئے اپنی بیوی کو چھوڑ کر تمہیں یہ دینے آیا ہوں ,,
مطلب ,,
میری بیوی کو کینسر تشخیص ہوا تھا اس لئے مجھے واپس جانا پڑا ابھی بھی علاج جاری ہے لیکن میں یہ تمہیں اپنے ہاتھ سے دینا چاہتا تھا اسی لئے خود دینے آیا ہوں ..
تھینک یو تم نے اسے سنبھال کر رکھا.. آہل اس کے شانے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
تھینکس کی ضرورت نہیں بس زبیر کو اس کے انجام تک پہنچا دو,, عبرت ناک انجام ہونا چائے اس کا.. وہ حقارت سے بولا ..
آہل نے رفیق کو اشارہ کیا تو رفیق اٹھ کر باہر چلا گیا ,,
کچھ دیر بعد ملازم کے ہمراہ رفیق واپس آیا ملازم لوازمات کی ٹرے پکڑے ہوئے تھے ,,
اس سب کی ضرورت نہیں آہل.. وہ آہل کو دیکھتا ہوا بولا ..
آپ میری مام میرے چاچو کے دوست ہیں میرے مہمان اور آہل حیات گھر آئے مہمان کو ایسے نہیں بھیجتا ...
آہل پرسکون انداز میں بول رہا تھا ..
وہ آہستہ سے مسکرانے لگا ..
آہل واپس کمرے میں آ گیا ..
زبیر تمہاری پھانسی کا پھندا تو میرے ہاتھ آ چکا ہے تم دیکھنا زندگی تنگ کر دوں گا تم پر گھر سے باہر نہیں نکل سکو گے ..
آہل طیش سے بولا ..
دانی سو رہی تھی ..
آہل دانی کے سرہانے بیٹھ گیا ,,
لوگ سوچتے ہیں آہل حیات دانی کے لئے پاگل کیوں ہے,, وہ دانی کے بالوں میں انگلیاں چلاتا ہوا بول رہا تھا ..
میری مام کا انتخاب ہے دانی,, جتنی محبت میں اپنی مام سے کرتا ہوں میں کیسے ٹال دیتا آن کی خواہش کا احترام مجھ پر فرض تھا پھر تمہیں تو یہاں آنا ہی تھا چاہے وہ واقعہ پیش آتا یا نہیں.. آہل کی نظریں دانی کے روشن چہرے پر تھیں, سرمئی آنکھیں پردے میں تھیں ...
آہل کو وہ پری کی مانند لگتی تھی اس کی پری ,,
میری جنگلی بلی,, آہل دھیرے دھیرے بول رہا تھا,, بولتے بولتے اس کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی ,, آہل نے بیڈ کی پشت سے سر لگا دیا,, اور آنکھیں موند لیں..
دانی جمائی روکتی اپنے بائیں جانب دیکھنے لگی جہاں آہل بیٹھا بیٹھا ہی سو گیا تھا,,
اوووہ میرا جاہل حیات یونہی سو گیا.. دانی اسے دیکھتی ہوئی اٹھ بیٹھی ,,
اگر آواز دی تو آہل جاگ جائے گا.. دانی منہ پر انگلی رکھے سوچنے لگی ,,
دانی بیڈ سے اتری تو آہٹ سن کر آہل نے آنکھیں کھول دیں ..
ڈرامے باز تم جاگ رہے تھے,, دانی سلیپر پہن کر اس کی جانب آئی ..
پتہ ہی نہیں چلا کب آنکھ لگی ,,
تم تھکے ہوئے ہو سو جاؤ.. دانی بغور اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
نہیں ضرورت نہیں میں ٹھیک ہوں.. آہل کہ کر اتر گیا ..
بہت ڈھیٹ ہو میری بات تو نہ ماننے کا عقد کیا ہے تم نے...دانی خفگی سے دیکھتی الماری کھول کر کھڑی ہو گئی...
تمہیں دکھانے کے لیے کچھ ہے میرے پاس شاید اللہ بھی چاہتا ہے زبیر کو سزا ملے.. آہل تولیے سے چہرہ خشک کرتا ہوا بولا ..
ایسا کیا ہے.. دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگی,,
تم فریش ہو جاؤ پھر دکھاتا ہوں ..
اچھا ٹھیک ہے..
دانی کہ کر پھر سے کب بورڈ کی جانب منہ موڑ کر کھڑی ہو گئی ..
میں انتظار کر رہا ہوں.. آہل ہانک لگاتا نکل گیا ...
اب تمہیں ان کے پاس بھیجنے کی ضرورت نہیں,, آہل ہاتھ میں پکڑے پین کو گھماتا ہوا بولا ..
دانی کی نظریں ہنوز اسکرین پر تھیں ,
لیکن آہل ڈاکٹر قدسیہ وہ بچ جائے گی.. دانی اس کی جانب چہرہ موڑتی ہوئی بولی ..
اس کے لئے بھی کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا لیکن تمہیں ان کے پاس بھیجنا کہاں کی عقل مندی ہے.. آہل پھر سے اپنی بات پر واپس آ گیا ..
آہل یو کانٹ ڈو دس,, سب کچھ تم اکیلے کیوں کرو گے.. دانی برا مان گئی ..
دانی سوال تمہاری زندگی کا ہے,, ہاں میں بہت خودغرض ہوں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا دانی تمہیں کھونے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ,,
آہل تمہیں خود پر یقین ہو یا نہ ہو لیکن مجھے پورا یقین ہے تم مجھے کچھ نہیں ہونے دو گے.. دانی اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی دباؤ ڈالتی ہوئی بولی ..
آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا ,,
اس لمبے سے ٹیبل پر جس کے گرد کرسیوں کی دو قطاریں تھیں صرف یہی دو نفوس بیٹھے تھے آہل ہمیشہ کی طرح سربراہی کرسی پر اور دانی اس کی بائیں جانب والی کرسی پر ..
دانی تم کیوں ضد کرتی ہو.. آہل مجبور ہو کر بولا ..
کیونکہ تم میری بات نہیں مانتے.. دانی خفا خفا سی بولی ..
تمہیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ہے کیا ...
دانی ہر چیز ٹھیک ہے لیکن تم پر آ کر... آہل بات ادھوری چھوڑ کر نفی میں سر ہلانے لگا ..
میں نے تمہیں بولا تھا کہ ایک چیز تم سے مانگ رہی اب تمہاری مرضی... دانی بولتی ہوئی کھڑی ہوئی ایک نظر آہل پر ڈالی اور دروازے کی جانب قدم بڑھانے لگی ..
آہل بے بسی سے اسے جاتا دیکھنے لگا..
ناظرین آپ کو صبح کے واقعے کے متعلق آگاہ کرتے چلیں مرنے والوں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئی ہے ,,
جامعہ یونیورسٹی میں پیش آنے والا یہ واقعہ جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا کئی گھروں کے چراغ بجھا دیا کچھ طلبہ تو اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھے,,
زبیر نے بٹن دبا کر ایل ای ڈی بند کر دی ...
ڈاکٹر قدسیہ فون پر محو تھیں ,,
عائزہ بیٹا میری بات تو سنو ..
ماما مجھے آپ سے کوئی بات نہیں کرنی اور بہتر ہو گا آپ دوبارہ مجھے کال نہ کریں مر گئیں آپ میرے لیے.. وہ روتی ہوئی بولی ..
میری جان ایسے نہیں بولتے, تم مجھے وضاحت ..
وضاحت,,, آپ سے میں وضاحت طلب کروں مجھے تو شرم آ رہی ہے آپ کو اپنی ماما کہتے ہوئے آپ ایسی ہوں گی میں کبھی سو بھی نہیں سکتی تھی لعنت ہے مجھ پر ایسی عورت کی بیٹی ہوں میں.. عائزہ نے چلاتے ہوئے فون بند کر دیا ..
عائزہ میری بات سنو.. ہیلو عائزہ ..
ڈاکٹر قدسیہ فون کان سے ہٹائے اسکرین کو دیکھنے لگی ..
سانس خارج کرتیں واپس اندر آ گئیں ..
دیکھ رہی ہیں میڈیا اس واقعے کے پیچھے پڑ گیا اس طرح مجھے بھی کچھ سکون مل گیا ورنہ ایک مہینے تک مجھے ذلیل کرتا رہتا... زبیر ہنکار بھرتے ہوئے بولے ..
جو کرنا ہے جلدی کرو میرا بس نہیں چل رہا آہل حیات کا گلا دبا دوں... وہ طیش کے عالم میں گویا ہوئیں ...
دل تو میرا بھی یہی چاہ رہا ہے لیکن آہل کو نقصان پہنچانا آسان نہیں اور مفید بھی نہیں دانی کے ذریعے نقصان پہنچائیں گے تو مزہ آئے گا جب وہ روز تڑپے گا دانی کے لئے,, کچھ سال تو اسے یہی معلوم کرنے میں صرف ہو جائیں گے کہ دانی کو بھیجا کہاں ہے اور جب معلوم ہو گا وہ کس ملک میں ہے پھر باقی زندگی وہاں تلاشنے میں تمام کر دے گا کیونکہ وہ تو کہاں کی کہاں پہنچ جائے گی..زبیر ترتیب دیتے ہوئے بولے ..
بلی کے خواب میں چھچھڑے... ڈاکٹر قدسیہ جل کر بولیں ..
کیسے.. زبیر کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
دانی ہاتھ کیسے لگے گی مجھے بتاؤ وہ آہل حیات نے سیکورٹی ڈبل کیا ٹرپل کر دی ہو گی....
میرے بلاوے پر تو دانی نہیں آئے گی لیکن ثانیہ کے بلانے پر آ جائے گی.. زبیر سوچتا ہوا بولا ..
آہل پھر بھی نہیں جانے دے گا ...
جب ثانیہ بستر مرگ پر ہو گی کیا دانی اپنی ماں کو دیکھنے بھی نہیں آئے گی... وہ بے حسی سے بولے ..
تم ثانیہ کے ساتھ کیا کرو گے... وہ ششدر سی گویا ہوئی ..
نہیں کروں گا کچھ نہیں لیکن دانی جو جھوٹی خبر ملے گی..اور بس اسے باہر ہی تو نکالنا ہے... وہ شاطرانہ مسکراہٹ لئے بولے ...
اور ثانیہ مان جائے گی...
ابھی فون کر لیتے ہیں.. زبیر فون نکالتا ہوا بولا ...
کمینے انسان میں تمہیں کیا سمجھتی تھی اور تم کیا نکلے یہ جو راتوں کو کام کا بول کر جاتے تھے یہی سب کرتے تھے تم... ثانیہ فون اٹھاتے ہی پھٹ پڑی ..
یہ سب فضول بکواس ہے.. تم لوگوں کی باتوں پر اعتبار کر رہی....
تمہیں جانتی ہوں میں جیسی تمہاری گندی نیت تبھی میرا فون نہیں لے رہے تم اور کہاں چھپ کر بیٹھے ہو ...
اگر تم نے مزید کوئی فضول گوئی کی تو تمہارے بینک اکاؤنٹ سب کچھ بند کروا دوں گا.. زبیر دھاڑا..
ثانیہ لب بھینچ کر رہ گئی ...
اب میری بات سنو غور سے سمجھی.. زبیر ہنکار بھرتے ہوئے بولے ..
آہل یہ سنو ...
دانی اسے کچھ دیر قبل کی ریکارڈ کی گئی کال سنانے لگی ...
ڈیڈ مجھے بلا رہے ہیں تم ریڈی ہو نہ.. دانی اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
ہاں سب کچھ تیار ہے ایک چپ لگاؤں گا میں جس سے ہم تمہاری لوکیشن ٹریس کرتے رہیں گے ..
ٹھیک ہے پھر.. دانی دھیرے سے مسکرائی لیکن آہل مسکرا نہیں سکا ...
آہل سانس خارج کرتا کمرے سے باہر نکل گیا ...
آہل ابھی ٹیرس پر آ کھڑا ہی ہوا تھا کہ اس کا فون رنگ کرنے لگا,, جیب سے فون نکالا تو ایمان کا نام جگمگا رہا تھا ..
آہل نے فون سائلنٹ پر لگایا اور جیب میں ڈال لیا وہ ریلنگ پر ہاتھ رکھے دور خلاؤں میں دیکھ رہا تھا,, رات معمول سے زیادہ تاریک اور خوفناک تھی,, فلک کی چادر بالکل سیاہ تھی کوئی ستارہ دکھائی نہیں دے رہا تھا چاند کی پہلی تاریخ تھی تبھی وہ بھی غائب تھا,, تاریکی میں ہر سمت سناٹا سنائی دے رہا تھا آہل کی پیشانی پر لکیریں نمایاں تھیں ,, فون پھر سے وائبریٹ ہونے لگا تو آہل نے کچھ سو کر فون باہر نکالا اور رفیق کا نمبر ملانے لگا,, بنا تاخیر کئے رفیق نے کال اٹینڈ کر لی ,,
جی سر ...
رفیق چاچی کا فون آ رہا ہے مجھے کافی دنوں سے تم انہیں کہ دو کہ آہل بزی ہے اور یہ بھی کہ وہ عمیر کو سمجھا دیں فی الحال میں نہیں آسکتا اس سے ملنے ..
جی سر میں بول دیتا ہوں... رفیق تابعداری سے بولا ..
آہل نے مزید بنا کچھ بولے فون بند کر دیا ..
دانی دبے پیر چلتی ہوئی آ رہی تھی ,,
آہل اس کی خوشبو سے آشنا تھا وہ سمجھ گیا کہ اس کے عقب میں دانی ہے ...
دانی پھونک پھونک کر قدم اٹھا رہی تھی ,,
دانی مجھے معلوم ہے...
دانی منہ بسورتی تیز تیز قدم اٹھاتی اس کے سامنے آ گئی ..
ہر چیز کیسے معلوم کر لیتے ہو تم... وہ آہل کو گھورتی ہوئی بولی ..
آہل نے کوئی جواب نہیں دیا ..
میرے پیارے حیات.. دانی اسے بازوؤں سے پکڑ کر رخ اپنی جانب موڑتی ہوئی بولی ,,
آہل کے لبوں پر دھیمی سی مسکراہٹ بکھری...
اگر تم ایسا کرو گے پھر میں کیسے ریلیکس رہوں گی... دانی بغور اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ..
آہل کے پاس بولنے کو شاید ایک لفظ بھی نہیں تھا,,
آہل دانی تم سے بہت محبت کرتی ہے,, دانی اس کے کان کے قریب ہوتی سرگوشی کرنے لگی....
تمہارے عشق سے مجھے عشق ہونے لگا ہے,, تم جانتے ہو محبت کے پنچھیوں کو آزاد چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ جو آپ کے ہوں وہ کبھی چھوڑ کر نہیں جاتے اور جنہیں قید سے ہی محبت ہو جائے ان کے متعلق دل میں کوئی شبہ نہیں رکھنا چاہیے,, دانی کو آہل کی قید سے بھی محبت ہو گئی ہے,, دانی اس کے کان میں سر پھونک رہی تھی ,, آہل کے چہرے پر اداس بھری مسکراہٹ تھی,, سو میرے آوارہ گرد سے شوہر اب بالکل پریشان نہیں ہونا دانی کو تم سے کوئی بھی الگ نہیں کر سکتا جن کے راستے ملتے ہوں ان کی منزل ضرور ملتی ہے اور ہمیں تو ہماری منزل مل چکی ہے یہ تو بس ایک چھوٹا سا امتحان ہے,,
دانی پیچھے ہوتی اسے دیکھنے لگی ...
آہل سانس خارج کرتا اسے دیکھنے لگا ...
تم ٹھیک کہ رہی ہو,, دل کو دلاسہ دینا نہایت کٹھن تھا ...
تم بچپن میں بھی ایگزام سے ایسے ہی ڈرتے تھے کیا... دانی آنکھیں چھوٹی کیے اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
آہل کا ڈمپل پھر سے دانی کو ستانے لگا ..
آہل نے دانی کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھاما اس کی جانب جھکا اور دانی کی پیشانی کو اپنا لمس بخشا اپنے پیار کی مہر ثبت کر دی,, دانی بند آنکھوں سے مسکرا دی ..
* * *
آہل نے چہرہ جھکا کر دانی کی پیشانی سے اپنی پیشانی ٹکا دی,, کتنے لمحے ایک دوسرے کی قربت میں قید ہوئے انہیں معلوم نہیں تھا ,,
چلو اب کمرے میں چلیں صبح جلدی اٹھنا ہے... دانی پیچھے ہوتی ہوئی بولی ..
آہل مسکراتا ہوا اس کا ہاتھ تھامے چلنے لگا ..
زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ یہی ہوتا جب آہل اس کا ہاتھ تھامے چلتا دانی کو لگتا کہ زمین پر نہیں فلک پر چل رہی ہے ,,
آہل, آہل اب اٹھ بھی جاؤ... دانی گزشتہ دس منٹ سے اسے اٹھا رہی تھی اور وہ ہلنے کا نام بھی نہیں لے رہا تھا ,, کتنے بدتمیز ہو نہ تم اتنے بھاری بازو بنا رکھے ہیں ہلاتے ہوئے ہی بندے کی آدھی طاقت تلف ہو جائے ..
بندے کی ہو گی نہ لیکن تم تو بندہ نہیں ہو.. آہل بند آنکھوں سے بولا ..
ہاااا تم جاگ رہے ہو,,اور میں پاگلوں کی طرح تمہیں جگا رہی ہوں تب سے... دانی کو جی بھر کر غصہ آیا ..
آہل کا ڈمپل بھی کبھی نمودار ہوتا تو کبھی غائب ہو جاتا ,,
دو نمبر حیات.. دانی بولتی ہوئی کپڑے نکالنے لگی ,,
دانی ڈارک پنک کلر کی پورے آستین والی فراک زیب تن کئے ہوئی تھی..بالوں کو پکڑ کر جوڑے کی شکل میں قید کر رہی تھی جب آہل شرٹ کے بٹن بند کرتا آئینے میں نمودار ہوا ..
ہو گئی ہے تمہاری صبح... دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے گھورتی ہوئی بولی ..
آہل لب دبائے مسکرانے لگا ..
بس اس بے شرم کو دکھاتے رہا کرو بولنے پر تو ٹیکس لگتا ہے اور تم غریب عوام کھانا پتہ نہیں کیسے کھاتے ہو ٹیکس کہاں سے دو گے... دانی جل کڑھ کے بولی ..
آہل مسکراتا ہوا اپنے کام میں مصروف تھا ,,
دانی اپنا لاکٹ اور رنگ اتار دو.. آہل اس پر نظر ڈالتا ہوا بولا ..
کیوں.. دانی کی آنکھوں میں الجھن تھی..
وہ لوگ تمہاری تلاشی لیں گے اور سب سے پہلے اس طرح کی چیزیں اتار پھینکیں گے,, بلکہ یہ کہو اپنے پاس رکھ لیں گے ...
اووہ اچھا میں اتار دیتی ہوں.. دانی بولتی ہوئی لاکٹ کا لاک کھولنے لگی,,,
لاکٹ اور رنگ مٹھی میں بند کئے وہ عقب میں کھڑے آہل کی جانب دیکھنے لگی ..
کیا ہوا.. آہل اسے اپنی جانب دیکھتا پا کر بولا ..
مائی ڈئیر ہزبینڈ یہ آپ اپنے پاس رکھ لیں جب میں واپس آؤں تو اپنے ہاتھ سے پہنانا ..
دانی اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی ہتھیلی پر رکھتی ہوئی بولی,,
آہل نے مٹھی بند کر لی اور یہی والا ہاتھ دانی کے پیچھے لے جا کر اس کے شانوں پر رکھا اور خود سے قریب کر کے اپنے سینے سے لگا لیا... دانی نے اپنے ہاتھ آہل کی پشت پر باندھ لئے ...
میرا دل ابھی بھی مطمئن نہیں.. آہل آہستہ آہستہ بول رہا تھا ..
صرف چند گھنٹوں کی بات ہے.. دانی بھی سرگوشی کرنے لگی ,,
آہل اس سے الگ ہوا چلتا ہوا بیڈ کے پاس آیا اور چپ نکال کر دانی کے سامنے آ گیا ,,
اس سے تمہاری لوکیشن ٹریس کریں گے ہم.. آہل اس کی فراک کے گریبان کے اندر چپ لگاتا ہوا بولا ...
خیال رہے ان کے سامنے ظاہر نہ ہو یہ چپ اور تم اس چپ کو دیکھو گی بھی نہیں کیونکہ انہیں ذرا سا بھی شک ہوا تو حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں اور خطرناک بھی ..
سمجھ رہی ہو نہ ..
ہاں میں سمجھ گئی اب مجھے چھوڑنے تو آؤ گے نہ ...
ایسا ہو سکتا ہے کیا کہ آہل تمہیں چھوڑنے نہ جائے.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
دانی مسکراتی ہوئی چلنے لگی,, آہل سٹڈ لگاتا کوٹ اٹھا کر باہر نکل آیا ..
دانی ہاسپٹل آ گئی جہاں ثانیہ ایڈمٹ تھی,,ثانیہ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے یہ دانی سے جھوٹ بولا گیا,, ہاسپٹل آنے کے چند منٹوں بعد ہی دانی غائب ہو گئی ,,,
آہل رفیق کے ہمراہ بیٹھا تھا لمحہ بہ لمحہ نظر دانی پر تھی ,,
اسے ہاسپٹل سے لے جایا جا رہا تھا ,,
رفیق بیک پلان تیار ہے نہ ..
آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..
جی سر سب کچھ ریڈی ہے ...
گڈ.. آہل کہ کر پھر سے پیڈ کو دیکھنے لگا ..
سر میں نے ایمان میڈم کو کال کر دی تھی وہ کہ رہیں تھیں کہ فری ہو کر مجھ سے بھی بات کریں آپ ...
آہل اثبات میں سر ہلانے لگا ..
دانی ہوش سے بیگانہ گاڑی میں تھی ,,
زبیر اور ڈاکٹر قدسیہ دونوں اپنے اڈے پر تھے,, جہاں پہلے سے کئی لڑکیاں موجود تھیں,, حال سے بے حال سبھی ایسے ہی تھیں,,
لائے کیوں نہیں ابھی تک دانین کو.. ڈاکٹر قدسیہ کوفت سے بولیں ..
ییںم ٹریفک ہے پھر پولیس کا بھی خطرہ ہے اس لئے سڑک کی بجائے گلیوں سے آ رہے ہیں ..
ہممم جلدی کرو,, وہ عجلت میں بولیں ..
کیا ہوا اتنی بےصبری کیوں ہو رہیں ہیں.. زبیر پرسکون انداز میں بولا ..
اگر کہیں پکڑے گئے نہ تو وہ آہل حیات نہیں چھوڑے گا ہمیں ....
ان کے دل میں خوف تھا اور چہرے پر بھی خوف کے سائے نمایاں تھے ان کے برعکس زبیر پرسکون انداز میں بیٹھا تھا..
تم اتنا ریلیکس کیوں ہو.. ڈاکٹر قدسیہ پہلو بدلتی ہوئی بولیں ..
مجھے تو وہ آہل حیات پہلے ہی برباد کر چکا ہے مزید اب کیا کرے گا,, ان کے لہجے میں چوٹ تھی...
ڈاکٹر قدسیہ سر جھٹکتی ٹہلنے لگی ...
کچھ ہی دیر میں ان کے آدمی دانی کو اٹھائے نمودار ہوئے ..
یہاں چیئر پر بٹھا دو ..
وہ کرسی کی جانب اشارہ کرتیں ہوئیں بولیں..
اور ہاں دروازہ اچھے سے بند کیا ہے نہ... وہ سب کو گھورتی ہوئیں بولیں ..
جی میڈم کر دیا ہے.. وہ یک زبان ہو کر بولے ..
وہ مطمئن ہوتیں بیٹھ گئیں..
اب دانی کے ہوش میں آنے کا انتظار تھا ..
زیادہ ہیوی ڈوز تو نہیں دی... وہ پیشانی پر بل ڈالتی ہوئیں بولیں ..
نہیں میڈم جو آپ نے بولی تھی وہی دی ہے ..
وہ اثبات میں سر ہلاتیں دانی کو دیکھنے لگی,,
دانی ہوش میں آ چکی تھی لیکن بظاہر خود کو بے ہوش ظاہر کر رہی تھی,,
وہ وقت کا ضیاع کرنا چاہتی تھی تاکہ آہل وقت پر پہنچ سکے,, البتہ ان کے پلان میں شامل نہیں تھا لیکن دانی نے پہلے سے سو رکھا تھا ...
حد ہے یہ ہوش میں کیوں نہیں آ رہی.. ڈاکٹر قدسیہ بلی کے جلے پیر کی مانند یہاں سے وہاں چل رہیں تھیں..
پانی لاؤ اسے میں دیکھتی ہوں.. وہ ہنکار بھرتی ہوئیں بولیں.
زبیر اس سب میں خاموش تماشائی بنا ہوا تھا کیونکہ یہ کام ڈاکٹر قدسیہ ہی سر انجام دیتیں تھیں ...
ڈاکٹر قدسیہ نے پانی کا گلاس پکڑا اور دانی کے منہ پر پانی پھینک دیا ..
دانی کی پلکوں میں جنبش آئی,, وہ حرکت کرنے لگی,, دانی گردن ہلاتی آہستہ آہستہ آنکھیں کھولنے لگی ,, جونہی حواس بحال ہوئے اور نظروں کا تبادلہ ڈاکٹر قدسیہ سے ہوا تو آنکھوں میں تحیر سمٹ آیا ..
دانی کے ہاتھ اور ٹانگیں کرسی سے بندھی تھیں البتہ منہ کھلا تھا ..
آپ.. دانی سرمئی آنکھوں کو پورا کھولے انہیں دیکھنے لگی ..
بالکل میں,, ہم نے سوچا تھوڑی مہمان نوازی کر دیں تمہاری..
لیکن میں یہاں کیسے... دانی دائیں بائیں دیکھتی ہوئی بولی,,
نیم تاریکی میں ڈوبا یہ کمرہ جس کے وسط میں ایک بلب لگا تھا جو بمشکل وسط سے اندھیرے کو چیرنے میں کامیاب ہو رہا تھا کنارے تاریکی میں ڈوبے تھے,,
دانی پر خوف کی ایک لہر سرایت کر گئی ,,
میں تو ہاسپٹل.. زبیر کو سامنے آتا دیکھ کر دانی کے الفاظ دم توڑ گئے,, اتنے وقت بعد وہ اپنے باپ کو دیکھ رہی تھی اور ایسے حالات میں,,دانی کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی...
تمہارے شوہر کے ساتھ کچھ حساب تھے سوچا برابر کر لوں... زبیر کی آنکھوں سے نفرت چھلک رہی تھی,, ڈیڈ آپ مجھے کیسے.. دانی آنسوؤں پر بندھ باندھتی ہوئی بولی ..
زبیر معلوم کرو آہل کہاں ہے, اگر اسے خبر ہوئی تو حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں, ڈاکٹر قدسیہ انہیں دیکھتی ہوئیں بولیں..
میں آسم سے معلوم کرتا ہوں ..
مجھ شرم آ رہی ہے آپ کو اپنا ڈیڈ کہتے ہوئے کوئی باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ ایسے کیسے کر سکتا ہے.. دانی رنج کے عالم میں بولی...
تم اپنے باپ کی بجائے اس آہل کا ساتھ دے رہی تھی,, وہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے بولے ..
میں ہمیشہ آہل کا ہی ساتھ دوں گی کیونکہ وہ حق پر ہے آپ کی طرح مجرم نہیں,, آپ نے ایسے ایسے گناہ کئے ہیں کہ.. دانی نے طنزیہ بات ادھوری چھوڑ دی..
تمہیں جو سمجھنا ہے سمجھو,, لیکن اب آہل حیات میرا بدلہ دیکھے گا,,
بدلہ تو آپ دیکھیں گے آہل آپ کو پھانسی تک پہنچا کر ہی دم لے گا یاد رکھیے گا میری بات.. دانی چلا رہی تھی ,, دانی کی بات پر زبیر ٹھٹھا ...
دماغ تیزی سے کام کرنے لگا ..
آپ دونوں جیسے لوگ میں نے آج تک نہیں دیکھے,, نفرت ہو رہی ہے مجھے ,,
ڈاکٹر قدسیہ ناگواری سے دیکھتی دانی کے پاس آئیں,,
شوہر نے اپنے جیسا بنا دیا ہے تمہیں بھی,, وہ تاسف سے بولیں ..
آپ جیسی عورت سے تو میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی بہت اچھا کیا آہل نے آپ کے ساتھ بلکہ اس سے بھی برا کرنا چاہیے تھا,,
مجھے لگتا ہے تمہیں اپنی زندگی سے بالکل بھی پیار نہیں...وہ دانی کا منہ دبوچتی ہوئی بولی..
دانی خونخوار نظروں سے گھورنے لگی..
آپ جیسی عورت پر لعنت ہے.. ڈاکٹر قدسیہ نے دانی کا منہ چھوڑا تو دانی حلق کے بل چلائی..
اس کمرے میں دانی کی آواز گونج رہی تھی ..
ڈاکٹر قدسیہ نے نخوت سے دیکھا پھر ہاتھ عقب میں کیا,, آدمی نے ان کے ہاتھ پر ٹیپ رکھ دی ..
خبردار اگر ..
دانی بول رہی تھی لیکن ڈاکٹر قدسیہ نے اس کے ہونٹوں پر ٹیپ لگا دی.. دانی سر جھٹک کر انہیں دیکھنے لگی,, زبیر آسم سے بات کر رہا تھا ,,
ڈاکٹر قدسیہ فون ملا کر دانی کا سودا طے کرنے لگیں ..
ہاں بتاؤ آہل کی کیا خبر ہے ..
دانی کو اب ڈر لگنے لگا تھا,,
آہل پلیز آ جاؤ کہاں رہ گئے ہو تم.. دانی نم آنکھوں سے زبیر اور قدسیہ کو دیکھ رہی تھی ,,
تم نے کہا تھا فوراً آ جاؤ گے لیکن اب اتنا وقت ہو گیا تم نہیں آئے ..
اگر آہل نہ آیا... نہیں ایسا نہیں ہو سکتا آہل ضرور آئے گا.. دانی خود ہی اپنی نفی کرنے لگی ,,
دماغ مسلسل سوچوں کے حصار میں تھا ..
آہل ہاسپٹل میں ہے ساتھ میں کوئی لڑکی ہے ..
ہاسپٹل,, ڈاکٹر قدسیہ پیشانی پر بل ڈالتی زیر لب دہرانے لگی,,
وہاں کیا کام اس کا ..
آسم بتا رہا تھا کسی بچے کو لے کر گیا ہے شاید پہلے سے شادی کر رکھی ہو..
ڈاکٹر قدسیہ ششدر سی اسے دیکھ رہی تھی ,,
دانی کو اپنی قوت گویائی پر شبہ ہوا..
نہیں انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے آہل نے اپنا ماضی مجھے بتا دیا تھا ایسا تو کچھ بھی نہیں تھا,,,دانی نفی میں سر ہلاتی سو رہی تھی ,
پھر وہ ابھی تک آیا کیوں نہیں ..
دل میں وسوسے جنم لے رہے تھے,,
آہل کہاں ہو پلیز آ جاؤ ...
دانی کے دل سے ایک ہی صدا نکل رہی تھی,,
گھڑی کی ٹک ٹک سنائی دے رہی تھی سیکنڈ منٹوں میں تبدیل ہو رہے تھے وقت بیت رہا تھا,, دانی کو اپنی جان نکلتی محسوس ہو رہی تھی لیکن آہل کا کچھ پتہ نہیں,, دانی مایوس ہوتی جا رہی تھی,,
خود کو آزاد کروانے کی مشقت میں وہ بےحال ہو گئی تھی ,,
دانی چیئر سے اٹھنے کی سعی کرنے لگی..
ڈاکٹر قدسیہ شور کے باعث چہرہ موڑے ناگواری سے دانی کو دیکھنے لگی ..
کیا مصیبت ہے تمہیں ایک بار کہا ہے نہ خاموشی سے بیٹھی رہو.. وہ آٹھ کر دانی کے سامنے آ گئیں..
دانی نے دور ٹیبل پر پڑے پانی کی جانب چہرہ کرتے ہوئے اشارہ دیا ..
ڈاکٹر قدسیہ چہرہ موڑے ٹیبل کو دیکھنے لگی پہلے نا سمجھی سے پھر سمجھ آنے پر اثبات میں سر ہلاتیں چل دیں..
واپس آ کر دانی کے چہرے سے ٹیپ اتاری ..
دانی لمبے لمبے سانس لینے لگی,,
تمہیں سانس نہیں آ رہا کیا.. ڈاکٹر قدسیہ پریشانی سے اسے دیکھنے لگیں ..
دانی سانس اندر کھینچتی نفی میں سر ہلانے لگی..
زبیر اسے سانس کا کوئی مسئلہ ہے کیا.. ڈاکٹر قدسیہ کے طوطے اڑ گئے دانی کی بات پر ..
پہلے تو نہیں تھا اب کا معلوم نہیں.. وہ بولتے ہوئے ان کے پاس آ گئے...
پانی... دانی کا سانس پھولا ہوا تھا ..
ڈاکٹر قدسیہ نے بوتل دانی کے منہ کو لگائی اور آہستہ آہستہ پانی پلانے لگیں,,
ڈیڈ آپ کیسے کر سکتے ہیں میرے ساتھ ایسا میں وہی دانین ہوں آپ کی بیٹی.. دانی کرب سے بولی..
دانین خاموش رہو.. زبیر اس کی بات کا اثر لئے بنا بولے ..
کیسے باپ ہیں آپ.. دانی روتی ہوئی چلائی..
جیسا تمہارا شوہر ہے یہ دیکھو اسے فکر ہی نہیں تمہاری اپنی پہلی بیوی کے ساتھ ہے.. زبیر اسے تصویر دکھاتے ہوئے بولے ..
دانی نفی میں سر ہلاتی دیکھنے لگی ,,
ایسا کچھ نہیں ہے آپ لوگ مجھے گمراہ کر رہے ہیں آہل کے خلاف کر رہے ہیں لیکن میرا بھروسہ اتنا کمزور نہیں جو آپ جیسے گھٹیا لوگوں گی باتوں میں آ کر ٹوٹ جائے...
زبیر نے ایک زوردار تھپڑ دانی کے منہ پر مارا ..
تمیز سے بات کرو تمہارا باپ ہوں,, اس کمینے آہل نے تمہیں بھی اپنی زبان سکھا دی ہے... وہ کدورت سے بولے..
آپ کیا سمجھتے ہیں بچ جائیں گے ہاں جو کرنا ہے کر لیں میرے ساتھ لیکن یاد رکھیے گا آہل کو جب معلوم ہوا تو آپ دونوں اس دنیا میں دکھائی نہیں دیں گے, آپ کا انجام. پھانسی کا پھندا ہی ہو گا ...
دانی دانت پیستی ہوئی بولی..
بہت اچھی پلاننگ ہے دونوں میاں بیوی کی,, لیکن میری پیاری دانین تمہیں باور کروا دوں عدالت ثبوت مانگتی ہے..اور ثبوت میں مٹا چکا ہوں کیا کرے گا تمہارا شوہر مجھے بتاؤ..
آہل کے پاس ہے ثبوت بس اسے پتہ چل جائے کہ آپ لوگوں نے مجھے اغوا کیا ہے دیکھیے گا کیا حال کرتا ہے آپ دونوں کا.. دانی دونوں کو گھوری سے نوازتی ہوئی بولی..
زبیر کو وہ ویڈیو یاد آ گئی..