زبیر طیش کے عالم میں یہاں سے وہاں چل رہا تھا ..
کوئی فائدہ نہیں ہوا,, اس کمینے آہل حیات کے باعث میری شخصیت متاثر ہو رہی ہے.. آج لوگوں نے میرے منہ پر زبیر رنداوھا کے منہ پر سب کے سامنے.. زبیر مٹھیاں بھینچے خاموش ہو گیا ..
سر ڈاکٹر قدسیہ آئیں ہیں.. ملازم سر جھکائے ان کے سامنے آتا ہوا بولا ..
ڈرائی روم میں بٹھاؤ میں آتا ہوں.. زبیر شیشے میں بال دیکھتا ہوا چلنے لگا ..
بہت افسوس ہوا مجھے تمہاری پریس کانفرنس دیکھ کر... ڈاکٹر قدسیہ افسوس سے بولیں ,,
میرے علم میں آیا ہے کہ میڈیا تمہیں سزا دینے کے لیے آواز اٹھا رہا ہے ادارے کب تک خاموش رہیں گے...
وہ فکرمندی سے بولیں..
اس آہل حیات نے ایک دم سے بازی پلٹ دی مجھے لگا تھا وہ بچہ کیا بگاڑ سکتا ہے میرا...
اب معلوم ہوا وہ بچہ کیا کر سکتا ہے.... ڈاکٹر قدسیہ نے اسے ٹوکا ....
ہوں,,خوش تو اسے بھی نہیں رہنے دوں گا اس کی زندگی دانین کے گرد گھومتی ہے نہ اس کی زندگی ہی چھین لوں گا میں.. زبیر حقارت سے بولے ..
کیا سوچا تم نے اس بارے میں ...
کل عوامی تحریک کا جلسہ ہے ایک چھوٹا سا جھٹکا اپنے داماد کو دوں گا ,,
کیا چل رہا ہے تمہارے دماغ میں.. ڈاکٹر قدسیہ آنکھیں چھوٹی کیے بولیں ...
زیادہ نہیں صرف ڈر وہ بھی تھوڑا سا ,,
اور اپنے بارے میں کیا خیال ہے جیل جانے کا ارادہ ہے کیا ..
میں سو رہا ہوں روپوش ہو جاؤں کیونکہ الیکشن جیتنا تو درکنار مجھے چند ووٹ مل جائیں وہ بھی غنیمت ہے ...
ثانیہ کہاں ہے. ڈاکٹر قدسیہ نے موضوع بدلا ,
وہ سرجری کے لئے گئی ہے ..
کیا ہوا اسے.. ڈاکٹر قدسیہ حیرت سے گویا ہوئیں ..
فکر مت کریں ناک کی سرجری کروانے گئی ہے. زبیر سر جھٹکتا ہوا بولا ..
اووہ اچھا اچھا.. ڈاکٹر قدسیہ اثبات میں سر ہلاتی ہوئیں بولیں ...
دانی کی آنکھ کھلی تو چہرہ موڑے دائیں جانب آہل کو دیکھنے لگی,, جس کے چہرے پر بلا کی معصومیت تھی,, وہ شاید سچ میں اتنا ہی معصوم تھا..وقت بہت ظالم چیز ہے معصومیت چھین کر تجربہ دے دیتا ہے آہل کی زندگی بھی تجربے کی نذر ہوئی تھی اس سب میں وہ تو بےقصور مارا گیا صرف وہی نہیں اس کی فیملی بھی.. دانی کی نظریں آہل کے چہرے کے گرد تھیں,, دماغ سوچوں میں الجھتا جا رہا تھا دن بہ دن آہل سے محبت میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا, محبت میں بڑی طاقت ہوتی ہے یہ آپ سے کچھ بھی کروا سکتی ہے دانی بھی ہار جاتی تھی اپنی محبت کے سامنے, عائزہ والے واقعے نے اسے توڑ دیا تھا لیکن آہل کو دیکھتے ہی اس کا دل سب فراموش کر گیا نا جانے کیسے نشہ تھا اس کے عشق کا جو کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا تھا ,,
دانی دھیرے سے مسکرا دی ..
میرا جاہل حیات.. دانی بولتی ہوئی اس کی جانب جھکی,, دل شرارت پر مجبور کر رہا تھا ,,
آہل کے نرم سیاہ بال اس کی پیشانی پر بکھرے ہوئے تھے ,,
دانی آہل کی عادت کو یاد کرتی مسکرانے لگی,,,
تمہیں میرے بالوں سے ہمیشہ مسئلہ ہوتا ہے نہ.. دانی بےخبر آہل سے مخاطب تھی جو گہری نیند میں تھا ..
دانی نے ہاتھ بڑھا کر آہل کی پیشانی سے بال ہٹائے ,,
آہل نے جھٹ دانی کا ہاتھ پکڑ لیا ,,
دانی گھبرا کر اسے دیکھنے لگی,, دل کی دھڑکن معمول سے تیز ہو گئی تھی ,,
آہل ڈرا دیا مجھے,, دانی خفگی سے دیکھتی ہوئی بولی ..
کیا کر رہیں تھی تم.. آہل دلچسپی سے دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..
کچی نیند میں آہل کا جگمگاتا ہوا چہرہ مزید دلکش دکھائی دے رہا تھا اس پر اس کا مسکرانا دانی کو چاروں شانے چت کر گیا ..
میں اپنے کیوٹ سے ہزبینڈ کا معائنہ کر رہی تھی,, دانی اس کی آنکھوں میں جھانکتی ہوئی بولی ,,
اچھا پھر کیا ملا آپ کو ڈاکٹر صاحبہ ..
میں دیکھ رہی تھی کہیں کوئی خرابی تو نہیں پڑ گئی تم میں,,
بس یہ جو ڈمپل ہے نہ یہ مجھے گفٹ کر دو.. دانی اس کے سینے پر بازو رکھے ان پر اپنا چہرہ رکھے مسکراتی ہوئی بولی ..
میں تو سار ہی تمہارا ہوں جو لینا ہو لے لو,, آہل جذبات سے چور لہجے میں بولا ..
اچھا پھر کچھ ارشاد فرمائیں ..
میں ابھی بھی تقریباً نیند میں ہوں,, آہل جمائی روکتا ہوا بولا ..
دانی آنکھیں چھوٹی کیے اسے گھورنے لگی ..
بہت بدتمیز ہو تم ویسے.. دانی کہتی ہوئی اسکے سینے سے بازو ہٹا کر بیڈ سے اتر گئی ..
بہت شکریہ مجھے آگاہ کرنے کے لیے.. آہل سینے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
دانی بنا جواب دئیے اپنے اور آہل کے کپڑے نکالنے لگی ,,
دانی تیار ہو کر صوفے پر بیٹھ گئی وہ آہل کی منتظر تھی ,,
آہل جان بوجھ کر دیر کر رہا تھا ..
آہل حیات مجھے یونی جانا ہے ..
دانی اس کے عقب میں کھڑی ہوتی تپ کر بولی ..
تو کیا ہوا مجھے بھی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے جانا ہے,, آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..
دانی نے اس کی بازو پکڑی اور رخ اپنی جانب موڑا ...
تم وزیراعظم سے ملنے جاؤ گے تو مجھے کون لینے آئے گا.. دانی اداسی سے بولی ..
میں نے سوچا ہی نہیں.. آہل کی پیشانی پر تین لکیریں ابھریں ..
دانی اس کی شرٹ کے اوپر والے بٹن بند کرنے لگی,, ٹائی بھی پہنا دو,, آہل کو اچھا لگ رہا تھا دانی کا اس کے قریب رہنا ..
دو سال کے بچے ہو نہ تم..دانی خفگی سے کہتی متلاشی نگاہوں سے بیڈ کو دیکھنے لگی ,,
پھر ٹائی اٹھا کر لائی ,,
اب اپنی گردن نیچے کرو,, دانی ہاتھ اوپر کرتی ہوئی بولی,,
آہل نے سر جھکا لیا دانی مصروف سے انداز میں ٹائی باندھنے لگی ,,
کتنی دیر لگے گی,, آہل کافی دیر بعد بولا ..
مجھے نہیں باندھنی آتی لو خود باندھ لو.. دانی ہاتھ اٹھاتی ہوئی بولی ..
پھر اتنی دیر سے کیا کر رہی تھی,, آہل ڈمپل کی دید کرواتا ہوا بولا ..
میں نے سوچا کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں.. دانی منہ بسورتی ہوئی بولی..
آہل شیشے میں دیکھتا ٹائی باندھنے لگا ,,
میں کوشش کروں گا جلدی فارغ ہو جاؤ,,اگر مجھے لیٹ ہو گیا تو تم یونی میں ہی رہنا میں کال کر دوں گا,, آہل دانی کو دیکھتا ہدایات دے رہا تھا,, دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے,, گاڑی یونی کے باہر کھڑی تھی ,,
اوکے باس.. دانی مسکرا کر بولی ,,
آہل دھیرے سے مسکرا دیا ,,
دونوں ہونے والی انہونی سے انجان لمحوں کا لطف لے رہے تھے ,,
جاؤں میں,, دانی کا ہاتھ آہل کے ہاتھ میں تھا,, وہ اجازت طلب نظروں سے آہل کو دیکھ رہی تھی...
مجھ سے پوچھو گی تو میں تو کبھی بھی نہیں کہوں گا جانے کو ,,
جانا بھی کون چاہتا ہے.. دانی اس کی سیاہ گہری آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی,, آہل کی آنکھیں سمندر جیسی گہری تھیں جس کی گہری کوئی نہیں ماپ سکتا جتنا نیچے جاتے جاؤ گے اتنا گہرا ہوتا جائے گا,, بس اترتے جاؤ کبھی ختم نہیں ہو گا..
وزیر اعظم سے میری ماسی ملنے جائے گی.. دانی شریر لہجے میں بولی ..
جاؤ مجھے بھی لیٹ ہو رہا ہے.. آہل اس کا ہاتھ چھوڑتا ہوا بولا ..
دانی مسکراتی ہوئی باہر نکل گئی ,,
دانی چہرہ موڑ کر عقب میں دیکھنے لگی وہ آج بھی نہیں دیکھ رہا تھا اسے ,,
بہت جلدی ہوتی ہے تمہیں.. دانی بڑبڑاتی ہوئی گیٹ عبور کرنے لگی,, عقب میں گارڈ چل رہا تھا...
آہل ہمیشہ کچھ فاصلے پر گاڑی روک کر دانی کو اندر جاتے دیکھتا تھا اور وہ سمجھتی تھی کہ اسے ہمیشہ جلدی ہوتی ہے ..
رحیم تمہیں کچھ نہیں ہو گا میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گی ,,
رحیم پلیز آنکھیں کھولو رحیم پلیز میری بات کا جواب دو ,,
انعم کا چہرہ پسینے سے شرابور تھا آنکھیں برس رہیں تھیں ,,
انعم نے آنکھیں کھول دیں ,,
وہ لمبے لمبے سانس لیتی گرد و پیش میں نگاہ دوڑانے لگی ,,
میں تو اپنے کمرے میں ہوں ,,
اووہ خواب تھا,, ایک آنسو ٹوٹ کر رخسار پر آ گرا ..
میں کیا کروں...
انعم نے تھکے تھکے انداز میں چہرہ ہاتھوں میں گرا لیا ..
نا میں آگے جا سکتی ہوں نہ پیچھے تم مجھے بیچ راستے میں چھوڑ گئے ہو جہاں نہ منزل دکھائی دیتی ہے نہ راستہ,, جانے والے تو چلے جاتے ہیں لیکن ان کا کیا جو ان سے جڑے ہوتے ہیں وہ پھر نہ زندہ میں شمار ہوتے ہیں نہ ہی مردہ میں ,,
انعم نفی میں سر ہلا رہی تھی ,,
تمہیں بھولنا بھی نہیں چاہتی لیکن اس اذیت ناک دن کو یاد بھی نہیں رکھنا چاہتی,, دماغ اپنی مرضی چلاتا ہے اور دل اپنی مرضی دونوں کے بیچ میں,, میں ختم ہوتی جا رہی ہوں ,,
یہ دیمک زدہ محبت مجھے اندر ہی اندر سے کھا رہی ہے کھوکھلا کر رہی ہے یہ روز روز کی اذیت سے تو ایک ہی بار موت مجھے اپنی آغوش میں لے جائے کم از کم سکون تو میسر ہو گا,, وہ کھڑکی سے باہر کے مناظر دیکھنے لگی ,, سورج کی کرنیں اندر کمرے میں آ رہیں تھیں,, کاش انسان کے بس میں زیادہ نہیں بس تھوڑا سا تو ہوتا,, کسی کو کھونا پھر اس کے بنا جینا یہ خیال ہی سوہان روح ہے تو پھر اس سے گزرنے کی تکلیف کوئی سو بھی نہیں سکتا پل پل مرتی ہوں جب یہ خیال عود آتا ہے کہ رحیم کبھی واپس نہیں آئے گا دل آج بھی یقین کرنے پر راضی نہیں شاید لوگ اسی وجہ سے پاگل ہو جاتے ہیں ادھوری محبت اور ادھوری خواہشیں جب دم توڑ دیتی ہیں پھر کچھ بھی باقی نہیں رہتا,, زندگی میرے لئے کیا ہے صرف سانسوں کا کھیل جس دن یہ کھیل تمام اس دن یہ زندگی بھی تمام,, بس اتنی سی بات ہے اور انسان اتراتا پھرتا ہے ایک لمحے کا بھی بھروسہ نہیں پھر بھی اکڑتا ہے سالوں کی پلاننگ کرتا ہے لیکن وقوع پذیر تو اللہ کی پلاننگ ہوتی,, ہم کیا کیا سو بیٹھتے ہیں اور زندگی صرف ایک لمحہ لیتی ہے صرف ایک لمحہ اور سب کچھ بدل جاتا ,,
* * *
انعم استہزائیہ ہنس دی ,,
یہ دنیا اور اس دنیا کے کھیل سب بیوقوف ہیں اس دنیا کے پیچھے بھاگ رہے جہاں سے ایک سیکنڈ میں چلے جانا پھر سارا کھیل ساری پلاننگ دھری کی دھری رہ جانی ,,
انعم سر بیڈ کی پشت سے ٹکا دیا ,,
دل بوجھل سا تھا,, لیکن شاید اب کچھ سکون تھا دل کا غبار نکل گیا تو انعم بھی خاموش ہو گئی,, لیکن آنسو خاموش نہیں ہوتے وہ اپنی زبان بولتے رہتے جب تک تکلیف ختم نہیں ہوتی,,
ناظرین آپ کو بتاتے چلیں جامعہ یونیورسٹی میں آج خودکش دھماکہ ہوا,, کچھ دیر قبل طلبہ و طالبات پرچے حل کرنے میں مصروف تھے جب یہ افسوسناک واقع پیش آیا ,,
ابھی ہم آپ کو اندر کے مناظر دکھائیں گے بہت سے سٹوڈنٹس زخمی ہیں اور کچھ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ,,
سیکورٹی کے باوجود کوئی سٹوڈنٹس اندر بام لے گیا اور یہ ایک خودکش حملہ ہے بہت سے طالبات اس سے متاثر ہوئے ہیں,, جامعہ یونیورسٹی جہاں طلبہ معمول کے مطابق پیپر دینے میں مصروف تھے اچانک ایک دل دوز آواز سنائی دی اور چاروں سمت دھواں چیخ و پکار سنائی دینے لگی ,,
یہ آپ دیکھ سکتے ہیں مناظر کیا حال ہو گیا ہے اس یونیورسٹی کا,, خون کے نشانات تو کہیں بیگ رجسٹر گرے پڑے ہیں مزید معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ایگزامینیشن حال میں ہوا ہے جہاں طلبہ اپنا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھے سب معمول کے مطابق کام کر رہے تھے اس بات سے انجان کہ کچھ دیر میں ایسا واقعہ ہونے والا ہے,, آرمی اہلکار پہنچ چکے ہیں زخمیوں کو طبعی امداد دی جا رہی ہے آپ ٹی وی اسکرین پر یہ مناظر دیکھ سکتے ہیں فوجی مدد کے لیے آ چکے ہیں اور اب زخمیوں کو اور لاشوں کو باہر لے جایا جا رہا ہے,, اس دھماکے کا پس منظر کیا ہو سکتا ہے یہ کوئی بھی نہیں جانتا کیونکہ جہاں دھماکہ ہوا وہاں صرف طالبات بیٹھے تھے,, اور حملہ اتنا اچانک ہوا کہ کسی کو معلوم نہیں ہو سکا ..
مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے چلیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز کا اس سانحہ کو لے کر افسوس کا اظہار ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ شرم کی بات ہے کہ آج ہمارے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں یہ طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں کل کو ملک کی باگ ڈور انہیں کے ہاتھوں میں ہو گی جس کسی کا بھی یہ کام ہے وہ پاکستان کی ساخت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تبھی تو ہمارے مستقبل ہمارے طالبات پر حملہ کیا پاکستان کا مستقبل تاریک کرنے کی سنگین کوشش کی جا رہی ہے,, مزید ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اس بات کا نوٹس لے معلوم کرے اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے,, لواحقین کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار ..
جماعت اسلامی کے سربراہ کی پریس کانفرنس,, سانحہ کی مذمت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا اعلان ...
سابق وزیر اعلیٰ آہل حیات کا اس سانحہ کو لے کر ٹویٹ,,ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی سعی,, واقعے کی مذمت اور نگران حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی ,, ناظرین ہمیشہ کی طرح نیو رہا آج بھی سب سے آگے سب سے پہلے,, حملے کی تفصیلات سے لے کر اندر کے مناظر تک سب سے پہلے آپ کو آگاہ کیا نیو نے,, مزید تفصیلات کے لیے ہمارا چینل سبسکرائب کریں اور لمحہ بہ لمحہ باخبر رہیں ,,
ملتے ہیں اس بریک کے بعد...
آہل کو جیسے معلوم ہوا وہ یونی کے لئے نکل گیا ,,
یونی کے باہر افراتفری مچی ہوئی تھی ,,
سب یہاں سے وہاں بھاگ رہے تھے رپورٹرز اپنی کوریج میں محو تھے آرمی اہلکار زخمی طالبات کو باہر لا رہے تھے ,,
یہ منظر دیکھ کر آہل کا دماغ گھوم گیا..
دانی اللہ کرے تم ٹھیک ہو.. آہل بولتا ہوا گاڑی سے نکلا ..
سر,, گارڈز اس کے پیچھے لپکے...
سر آپ اندر نہیں جا سکتے ..
آرمی جوان نے آہل کو روکا..
تم ہو کون مجھے روکنے والے اندر میری بیوی ہے اور میں اندر نہیں جا سکتا.. آہل اسے گریبان سے پکڑتا ہوا چلایا ..
سوری سر آپ آئیں اندر ..
کیپٹن سکندر آہل کو دیکھ کر اس کی جانب پکا ..
آہل اسے جھٹکے سے چھوڑتا تیز تیز قدم اٹھانے لگا ..
سابقہ وزیر اعلیٰ ہیں وہ.. کیپٹن اسے گھور کر بولا ..
فوجی اہلکار سپٹا گیا ..
یونیورسٹی کی شکل بدل چکی تھی ,,
ایک طرف ملبہ گرا ہوا تھا جس کے نیچے سے آرمی اہلکار طالبات کو نکالنے میں مصروف تھے جگہ جگہ خون گرا ہوا تھا رجسٹر بیگ سب کچھ نیچے بکھرا ہوا تھا صفحے اڑ رہے تھے ,,
آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا آس پاس دیکھ رہا تھا ..
سر آپ ہمیں اپنی وائف کی تصویر دکھائیں ہو سکتا ہے انہیں باہر لے جایا جا چکا ہو.. کیپٹن سکندر اس کے سامنے آتا ہوا بولا ..
ایک منٹ دکھاتا ہوں,, آہل کو دیکھ کر معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ یہ سابق وزیر اعلیٰ ہے,, اس وقت وہ ایک خوفزدہ سا انسان لگ رہا تھا بالکل عام سا جو کسی اپنے کو کھونے کے خوف میں گھرا تھا,, چہرے پر دکھ اور پریشانی کے آثار تھے,, آنکھوں میں فکر تھی,, لیکن وہ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی تھی نا جانے قسمت انہیں آزما رہی تھی یا کوئی دکھ دینے والی تھی ,,
یہ تصویر ہے,, بتائیں کیا آپ انہیں لے گئے ہیں,,
کیپٹن غور سے تصویر کو دیکھنے لگا ..
نہیں سر ایسی کسی لڑکی کو نہیں لے کر گئے ہم,,
دھیان سے دیکھیں یا پھر کسی اور سے پوچھیں ہو سکتا ہے آپ نے دیکھا نہ ہو,, آہل کی جان مانو اب نکلتی کہ اب نکلتی ,,
سر میں گیٹ پر ہوں اور جتنے طالبات کو لے جایا گیا ہے میں نے چیک کیا ہے شاید وہ اندر ہی ہوں آئیں دیکھتے ہیں.. وہ آہل کے شانے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
آہل کا ضبط جواب دیتا جا رہا تھا,, دل کسی انہونی کی ردا سنا رہا تھا ,,
آہل بمشکل آنسوؤں کو بہنے سے روک رہا تھا لیکن زیادہ دیر وہ اس کاوش میں کامیاب نہیں ہو سکتا تھا ,, آہل کیفے میں آ گیا لیکن یہاں بھی دانی کا نام و نشان نہیں تھا ..
کہاں جا سکتی ہے.. آہل پیشانی مسلتا ہوا بولا ..
سر ایسا کریں آپ ویٹ کریں جب تک تمام طالبات کو نکالا نہیں جاتا کیونکہ زیادہ تر طالبات ایگزامینیشن ہال میں تھے اور ابھی بھی وہاں کچھ طالبات ہیں ,,
آہل نے طیش میں اس کا ہاتھ جھٹکا ..
آپ کا مطلب ہے میں اپنی بیوی کی موت کی خبر سننے کا انتظار کروں.. آہل اس پر برس پڑا ..
سر زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم کیا کر سکتے ہیں بھلا.. میجر نے سمجھانا چاہا ..
بچہ نہیں ہوں میں اور ابھی کہ ابھی مجھے میری بیوی سامنے چاہیے ورنہ.. آہل اس کا گریبان پکڑتا ہوا بولا ..
سر میں سمجھ سکتا ہوں آپ مجھے پانچ منٹ دیں میں کچھ کرتا ہوں.. وہ سنبھل کر بولا ..
پانچ منٹ,, اس کے بعد تم میں سے بھی کوئی یہاں دکھائی نہیں دے گا.. آہل اسے جھٹکے سے چھوڑتا ہوا بولا ..
کیپٹن کالر درست کرتا چل دیا ..
آہل چہرہ پر ہاتھ رکھے خود کو رونے سے باز رکھ رہا تھا ..
دانی کہاں چلی گئی ہوں تم,, میں پھر سے تم سے غافل ہو گیا ,,
آہل کے ہاتھ نم ہو رہے تھے ,,
زبیر ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے ڈاکٹر قدسیہ کے ڈرائی روم میں بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا ...
ویسے مجھے تو بہت افسوس ہو رہا ہے ایک کی خاطر کتنے لوگ جان سے گئے.. زبیر اسکرین کو دیکھتے ہوئے بولے ..
اس سب کا کیا فائدہ... ڈاکٹر قدسیہ تیکھے تیور لئے بولی,,
ڈر... زبیر انہیں دیکھتا ہوا بولا ..
اب تو وہ دانی کو بالکل بھی نہیں نکلنے دے گا احمق...ڈاکٹر قدسیہ کو اس کی عقل پر شبہ ہوا ...
ہو سکتا ہے دانین بیچاری بھی اس حادثے کی لپیٹ میں آ گئی ہو..وہ چہرے پر مظلومیت سجائے بول رہے تھے ,, ڈاکٹر قدسیہ سر جھٹکتی کافی پینے لگی ..
عائزہ واپس نہیں آئی,, زبیر نے موضوع تبدیل کیا ..
نہیں,, فون بھی بند کر رکھا ہے بیوقوف لڑکی نے اس آہل حیات کی باتوں میں آ کر... ڈاکٹر قدسیہ کوفت سے بولیں ..
تو آپ نے ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی,, زبیر کو حیرت ہوئی ..
کتوں کی طرح میرے آدمی اسے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن خدا جانے کون سے بل میں چھپ کر بیٹھی ہے... مجھے تو دن رات اسی کی فکر کھائے جا رہی ہیں کہیں کچھ غلط نہ ہو جائے اس کے ساتھ... وہ متفکر سی بولیں..
لاؤنج میں پڑا فون رنگ کر رہا تھا ,,
ملازم آس پاس دیکھنے لگا ,,
نہ سر ہیں گھر پر نہ ہی میڈم ..
لینڈ لائن پر کم ہی کسی کا فون آتا تھا,, کچھ سو کر اس نے فون اٹھا لیا ..
جی کون ...
یہ آہل حیات کا نمبر ہے... مقابل تیز تیز بول رہا تھا ..
جی آپ کون ..
مجھے آہل حیات سے بات کرنی ہے ابھی ..
لیکن سر تو گھر پر نہیں ہیں,, آپ دوبارہ فون کر لینا ..
ٹھیک ہے میں دوبارہ فون کر لوں گا لیکن تم اپنے سر کو بتا دینا کہ ان کے لئے فون آیا تھا اور یاد رہے یہ کہنا مت بھولنا کہ نہایت اہم ہے ان کے لئے جو بات میں کرنا چاہتا ہوں ..
جی سر میں کہ دوں گا ..
دوسری جانب سے بنا کچھ کہے فون بند ہو گیا ...
وہ شانے اچکاتا ہوا اپنے کام کو چل دیا ..
شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندی لگا رکھی تھی ,,
حساس علاقوں میں آرمی اہلکار تعینات تھے ,,
انعم ششدر سی اس نیوز کو دیکھ رہی تھی ,,
یہ تو دانین کی یونی ہے,, وہ منہ پر ہاتھ رکھے اسکرین کو دیکھ رہی تھی ,,
اووہ مائی گاڈ دانین کو کچھ ہو تو نہیں گیا, انعم بولتی ہوئی نمبر ڈائل کرنے لگی,, دانین فون اٹھاؤ... بیل جا رہی تھی لیکن اس نے اٹینڈ نہیں کی ,,
انعم کچھ سو کر آہل کا نمبر ملانے لگی لیکن وہاں سے بھی ناکامی ہوئی ,,
ہاں رفیق کا ملاتی ہوں ,,
انعم فون کان سے لگائے منتظر تھی,,اسپیکر پر رفیق کی آواز ابھری ..
ہیلو رفیق دانین کہاں ہے میں اسے فون کر رہی تھی وہ ٹھیک ہے,, انعم فکرمندی سے بولی...
میم ابھی تک دانین میڈم کا معلوم نہیں ہو سکا میں کسی کام کے لیے شہر سے دور آیا ہوں,, سر ڈھونڈ رہے ہیں انہیں ..
انعم نے اچھا کہ کر فون بند کر دیا ..
اللہ کرے دانین ٹھیک ہو... انعم کے لبوں سے بے ساختہ دعا نکلی ..
آہل پاگلوں کی طرح یونی میں گھوم رہا تھا لیکن دانی کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا وہ چلتا ہوا یونی کے عقبی حصے میں آ گیا ,, آہل کو گارڈ دکھائی دیا ..
آہل لمبے لمبے ڈگ بھرتا اس تک پہنچا اور اسے گریبان سے پکڑ لیا ..
دانی کہاں ہے,, آہل کی آنکھوں میں شعلے بھڑک رہے تھے ,,
سر وہ میڈم اس نے اپنے عقب میں اشارہ کیا,, دانی ملبے پر بیٹھی پانی پی رہی تھی ,,
دانی...آہل نے اسے پکارا,, آہل کی حالت ایسی تھی مانو کسی نے تپتے صحرا میں پانی کی بوند پلا دی ہو,, مانو رکا ہوا سانس بحال ہوا ہو ,,
دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھتی کھڑی ہو گئی ,
نم آنکھوں سے آہل کو دیکھتی وہ اس کی جانب آئی اور آہل کے سینے سے لگ گئی ,,
تم اتنی دیر سے کیوں آئے ہو,, دانی اشک بہاتی ہوئی بولی,, دانی کے آنسو آہل کی شرٹ میں جذب ہو رہے تھے ..
آہل دانی کی کمر پر ایک ہاتھ رکھے دوسرے ہاتھ سے اس کے بال سہلا رہا تھا,, آہل کے آنسو دانی کے بالوں میں جذب ہو رہے تھے,,
میں کب سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں دانی..
تمہیں کالز بھی کی تھیں گارڈ نے,, دانی اس سے الگ ہوتی خفگی سے بولی ..
میرا فون پتہ نہیں شاید سائلنٹ پر ہے,, آہل اسے سر تا پیر دیکھتا ہوا بولا ..
دانی کی پیشانی پر خون جما ہوا تھا ,,
یہ چوٹ,, آہل اس کے زخم کو انگلی سے چھوتا ہوا بولا ..
وہ میرا پاؤں سلپ ہو گیا تھا تو گر گئی ...
تم ٹھیک ہو نہ دانی,,, آہل مطمئن نہیں ہوا تھا ..
میں بالکل ٹھیک ہوں آہل.. دانی مسکرا کر بولی ,,
شکر ہے.. میری تو جان ہی نکل گئی تھی... آہل اسے اپنے ساتھ لگاتا ہوا بولا ,,
دانی اس کی فکر پر دھیرے سے مسکرا دی ..
گارڈ کو بھی چوٹیں لگی تھی ,,
چلو گھر چلتے ہیں,, آہل اس کے چہرے سے بال ہٹاتا ہوا بولا ..
ہاں چلو.. دانی قدم اٹھاتی ہوئی بولی..
تم یہاں سے سیدھا پہلے ہاسپٹل جانا مرہم پٹی کروا کے پھر آنا... آہل گارڈ کو دیکھتا ہوا بولا ..
جی سر وہ اثبات میں سر ہلاتا ان کے آگے چلنے لگا ...
آہل دانی کا ہاتھ پکڑے پرسکون سا چل رہا تھا پہلے والی فکر اور پریشانی کہیں دبک کر بیٹھ گئی تھی ,,
گیٹ پر انہیں کیپٹن سکندر مل گئے...
سر مل گئی آپ کی وائف... وہ مسکراتا ہوا بولا ..
جی,, آہل بھی جواباً مسکرایا...
آپ کو زحمت ہوئی معذرت... وہ ہاتھ آگے کرتا ہوا بولا ..
معذرت کی ضرورت نہیں بس معاملہ بیوی کا تھا نہ.. آہل مصافحہ کرتا ہوا بولا ..
خدا حافظ سر.. وہ سر ہلاتا ہوا بولا ..
خدا حافظ... آہل کہ کر چلنے لگا..
آہل یہ تمہارے دوست تھے,, دانی چہرہ موڑ کر انہیں دیکھنے لگی ,,
نہیں,, تم چہرہ سامنے کرو.. آہل خفگی سے بولا ..
دانی اس کی جیلسی پر مسکرانے لگی ,,
مجھے آرمی والے بہت پسند ہیں,, دانی گاڑی میں بیٹھتی ہوئی بولی ..
لیکن تمہیں تو سیاست والوں کے ساتھ ہی رہنا ہے.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
ڈرائیور انہیں دیکھ کر گاڑی بھگانے لگا ,,
حادثے کے باعث معمول سے زیادہ ٹریفک تھی,, ان کی گاڑیوں کے آگے پیچھے گارڈز کی گاڑیاں تھیں ...
مجھے سیاست بالکل بھی نہیں پسند.. دانی ناک چڑھا کر بولی ..
لیکن یہ سیاسی بندہ تو پسند ہے نہ.. آہل اس کی جانب رخ کئے ہوئے تھا ..
یہ تو بہت پسند ہے.. دانی کا چہرہ کھل اٹھا ,,
آہل مسکراتا تو ڈمپل پھر سے عود آیا...
آہل تم سیاست چھوڑ دو.. دانی التجائیہ انداز میں بولی ..
تم نے کہا اور میں نے مان لیا چھوڑ دی سیاست اور کچھ,, آہل اس کی گرے آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
ہمیشہ ایسے ہی رہنا.. دانی نے کہ کر اس کے شانے پر سر رکھ دیا ..
آہل نے اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیوں میں اپنے دائیں ہاتھ کی انگلیاں پھنسا لیں ..
لیکن تم بھی تو پیپر دینے گئی تھی پھر.. آہل اپنا اور دانی کا ہاتھ دیکھتا ہوا بولا ..
میں پہلے نکل آئی تھی,, چکر آ رہے تھے مجھے اندر گھٹن محسوس ہو رہی تھی اس لئے جلدی جلدی کر کے باہر نکل آئی ...
اچھی بات ہے.. میں نے ڈاکٹر کو میسج کر دیا ہے وہ پٹی بھی کر دے گا تمہیں چیک بھی کر لے گا,, صبح کیوں نہیں بتایا تم نے مجھے,,,آہل چہرہ موڑے دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..
دانی آنکھیں بند کئے ہوئے تھی...
صبح تو کچھ بھی نہیں تھا شاید پیپر دیکھ کر.. دانی شرارت سے بولی ..
دیر تک پڑھتی رہتی ہو شاید اسی لئے ہو رہا ہے ...
ہاں کل رات بھی بس ایک گھنٹہ سوئی تھی میں.. دانی یاد کرتی ہوئی بولی ..
آہل کا فون رنگ کرنے لگا تو دانی کا ہاتھ آزاد کرتا فون نکالنے لگا ..
ہاں رفیق کہاں ہو تم ..
سر میں بس پہنچنے والا ہوں,, انعم میڈم کا فون آیا تھا دانین میم کا پوچھ رہیں تھیں ..
ہاں دانی ٹھیک ہے میرے ساتھ ہے تم بتا دینا اسے ..
جی سر ٹھیک ہے,, میں پھر آتا ہوں گھر ..
ٹھیک ہے.. آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ..
فی میل ڈاکٹر تھی جس نے دانی کے پٹی کی کیونکہ آہل حیات کسی مرد کو برداشت نہیں کر سکتا تھا کہ دانی کو ہاتھ لگائے ...
نیند نہ لینے کے باعث چکر آ رہے تھے نیند پوری کریں ٹھیک ہو جائیں گیں,, وہ آہل کو بتا رہی تھی...
ٹھیک ہے ,,رفیق آپ کو باہر تک چھوڑ آئے گا,, آہل رفیق کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا ..
آہل تمہیں کیا لگتا ہے یہ حملہ کس نے کیا ہو گا.. دانی بیڈ پر ٹیک لگائے بیٹھی تھی ,,
ہو سکتا ہے زبیر کا کام ہو لیکن وہ یہ سب کرے گا اس کی توقع نہیں تھی مجھے....
آہل میں نے تم سے کبھی کچھ نہیں مانگا,, پہلی بار مانگ رہی ہوں پلیز انکار مت کرنا ..
دانی تمہیں لگتا ہے میں انکار کروں گا جو چاہیے بولو.. آہل نرمی سے بولا ..
آہل پلیز اجازت دے دو ڈاکٹر قدسیہ کے خلاف جو پلان بنایا ہے,, آہل اس عورت نے ایک کے ساتھ نہیں نا جانے کتنی لڑکیوں کے ساتھ غلط کیا اور ہم کیسے اسے بے پردہ کریں گے آہل اس نے بہت سی زندگیاں تباہ کیں ہیں ..
دانی میں تمہارے لئے کوئی رسک نہیں لے سکتا چاہے ڈاکٹر قدسیہ سے بدلہ نہ لوں لیکن تمہیں نہیں,, آہل نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا ..
آہل کسی نہ کسی کو تو روکنا پڑے گا نہ ورنہ وہ اسی طرح مزید لڑکیوں کو نشانہ بنائیں گیں آہل سب اپنی زندگیوں میں مصروف ہیں قیامت تو انہی گھروں میں ٹوٹتی ہے جہاں قہر برستا ہے,, ہم سب کچھ دیکھتے ہوئے آنکھیں بند نہیں کر سکتے,, دانی نے اسے قائل کرنا چاہا..
دانی نہیں.. آہل آہستہ سے بولا ..
آہل سب سے بڑھ کر میں مام کا بدلہ لینا چاہتی ہوں ڈاکٹر قدسیہ نے جو کیا اس کا انجام بھی بہت بھیانک ہونا چاہیے,, تمہیں معلوم ہے مجھے مام بہت پسند ہیں تم صحیح کہتے تھے وہ باہر سے ہی نہیں بلکہ اندر سے بھی خوبصورت تھیں,, کاش میں ان سے مل سکتی,, دانی حسرت سے بولی ..
دانی تم مجھے کمزور کر رہی ہو ..
دانی تمہاری طاقت ہے کمزوری نہیں,, دانی اس کے ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی ..
سب یہی سمجھتے ہیں کہ آہل حیات کی کمزوری دانین ہے لیکن تم سب کو جھٹلا دو مجھے اپنی طاقت بنا لو... دانی پر اعتماد لہجے میں آہل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی ہوئی بول رہی تھی ,,
آہل جانتا بھی سب تھا اور سمجھتا بھی تھا لیکن دل ماننے پر رضامند نہیں تھا دانی کو خود سے دور کرنا موت کو دعوت دینا تھا ..
آہل پلیز یہ ایک چیز مجھے دے دو کبھی کچھ نہیں مانگوں گی.. دانی التجائیہ انداز میں بولی ..
اچھا ٹھیک ہے کر لو اپنی مرضی... آہل خفا خفا سا بولا ..
ایسے نہیں ٹھیک سے بولو ..
ٹھیک ہے.. آہل مسکرا کر بولا تو ڈمپل گدگدانے لگا ..
لیکن دل میں ہزاروں خدشے تھے,, دل اور دماغ کی جنگ میں اس بار جیت دماغ کی ہوئی تھی ..
تم سو جاؤ اب آرام کرو...آہل اس کے رخسار پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
دانی دھیرے سے مسکرا دی ..
میں رفیق سے ملنے جا رہا ہوں ,,
آہل کوٹ بدلتا ہوا بولا ..
لائٹ آف کر دوں.. آہل دروازے کے پاس پہنچ کر بولا ..
ہاں کر دو.. دانی لیٹ چکی تھی ,,
آہل مسکرا کر لائٹ آف کرتا باہر نکل گیا ...
سر آپ کے لئے کوئی کال آ رہی ہے.. رفیق کی پیشانی پر شکنیں تھیں ..
کہاں,, آہل اس کے ہمراہ چلتا ہوا بولا .
سر لینڈ لائن پر,, نام نہیں بتایا,,آپ سے بات کرنا چاہتا ہے ..
ملاؤ نمبر.. آہل صوفے پر بیٹھتا ہوا بولا ..
رفیق نے ریسیور اسے پکڑا دیا ..
جی آہل حیات بول رہا ہوں میں,, آہل فون کان سے لگاتا ہوا بولا ..
آہل میرے پاس تمہارے لئے کچھ ہے ...
کیا.. آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ..
میں ملنا چاہتا ہوں تم سے,, یہ ثبوت اب تمہارے حوالے کر دینا چاہتا ہوں ...
آہل سیدھا ہو گیا ...
کون سا ثبوت ..
جہاں کہو گے میں ملنے آ جاؤں گا لیکن کال پر نہیں بتا سکتا ..
ایک کام کرو میرے گھر آ جاؤ,, آہل پیشانی مسلتا ہوا بولا ..
ٹھیک ہے میں آ جاتا ہوں ...
کب تک آؤ گے ..
بس کچھ ہی دیر میں ..
ٹھیک ہے... آہل نے کہ کر فون رکھ دیا ..
کون تھا سر.. رفیق تجسس سے بولا ...
پتہ نہیں کسی ثبوت کی بات کر رہا تھا آئے گا تو معلوم ہو گا ...
سر آپ نے اسے گھر بلا لیا.. رفیق کو حیرت ہوئی ..
رفیق جس کے پاس لینڈ لائن کا نمبر ہے اس کا مطلب وہ جانتا ہے مجھے,, میرے بچپن سے یہی نمبر چل رہا ہے جانتے ہو نہ... آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..
جی سر میں خود دیکھوں گا اسے پھر اندر لاؤں گا ...
ہاں تم اپنی تسلی کر لینا.. آہل اثبات میں سر ہلاتا کانفرنس روم میں چل دیا....
کچھ ہی دیر میں ایک عمر رسیدہ شخص رفیق کے ہمراہ نمودار ہوا ..
ہیلو آہل حیات.. وہ مصافحہ کرتا ہوا بولا ..
آہل نے ہاتھ سے کرسی پر بیٹھنے کا اشارہ کیا...وہ آہل کے دائیں جانب کرسی پر بیٹھ گیا ...