مجھے کیوں بتا رہے ہو.. دانی بمشکل آنسوؤں پر بندھ باندھتی ہوئی بولی ..
دانی میں نکلنے کا سو رہا تھا لیکن ..
دانی نے اپنے ہاتھ آہل کے ہاتھ سے نکال لئے ..
اچھا.. کہ کر وہ دروازے کی جانب قدم بڑھانے لگی ..
دانی کی کلائی آہل کے ہاتھ میں آ چکی تھی ..
آہل چھوڑ دو.. دانی کے لئے ضبط کرنا مشکل ہو رہا تھا ..
دانی میری بات سنو ..
آہل لیٹ می گو.. دانی کا چہرہ دروازے کی جانب تھا...
آہل نے اس کی کلائی آزاد کر دی ..
دانی ایک لمحے کی تاخیر کئے بنا کمرے سے نکل گئی ..
آہل افسوس سے اسے دیکھنے لگا ..
شٹ.. آہل نے الماری پر مکہ مارا ..
پھر فون نکال کر نمبر ملانے لگا ..
رفیق کچھ ڈیٹا کاپی کیا ہے میں نے,, ہاں میرے کمرے میں آ جاؤ.. آہل صوفے پر بیٹھ چکا تھا ..
رفیق نے فائلز ان لاک کیں اور آہل کو دکھانے لگا ,,
آہل ششدر سا اسکرین پر چلتے مناظر دیکھنے لگا ...
رفیق بھی اپنی نشست پر منجمد تھا ,,
ویل الیکشن میں زیادہ دن نہیں زبیر کی عزت کا جنازہ تو میں نکالوں گا.. آہل ویڈیو بند کرتا ہوا بولا ..
جلد از جلد کسی نیوز کاسٹر سے بات کرو اور خیال رہے میرا نام نہ آئے ..
جی سر میں بات کرتا ہوں ...
ڈاکٹر قدسیہ زبیر کا نمبر ملا رہیں تھیں لیکن وہ اٹھا نہیں رہا تھا ..
یہ کام زبیر کا ہو گا لیکن انعم کو بتانے کا کیا مقصد ...
وہ سو سو کر پاگل ہو رہیں تھیں دماغ کی نسیں مانو ابھی پھٹ جائیں گیں دماغ مفلوج ہوتا جا رہا تھا...
عائزہ کمرے سے نکل رہی تھی جب آہل کی کال آنے لگی ..
ہیلو آہل.. عائزہ فون کان سے لگائے باہر کی جانب چلنے لگی ..
کیا کر رہی ہو ..
میں بس باہر جا رہی تھی خیریت.. عائزہ تعجب سے بولی ..
ہاں تمہیں کچھ دکھانا تھا..
کیا,, ایسا کرو تم ..
میرے پاس اتنی فراغت نہیں کہ خود آؤں تمہارے پاس.. آہل اپنی ٹون میں واپس آ چکا تھا ...
عائزہ لب بھینچے گاڑی میں بیٹھنے لگی ..
پھر.. آہل کو خاموش پا کر وہ بولی ..
میں تمہیں واٹس ایپ کرتا ہوں خود دیکھ لینا,, پہلے یہ بتاؤ مجھ پر بھروسہ کرتی ہو.. آہل فون کان سے لگائے ٹہل رہا تھا ..
ہاں خود سے بھی زیادہ.. عائزہ مسرت سے بولی ..
گڈ.. پھر تمہیں لازمی دیکھنی چاہیے یہ ویڈیو.. آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ...
آہل ہیلو آہل.. عائزہ نے اسکرین کو دیکھا تو کال بند ہو چکی تھی ,,
عجیب انسان ہے.. عائزہ بڑبڑاتی ہوئی واٹس ایپ کھولنے لگی ..
آہل فون بند کر کے باہر نکل آیا ..
وہ دانی کو ڈھونڈتا ہوا چل رہا تھا ,,
دانی گھٹنوں پر سر رکھے سسک رہی تھی ..
آہل تم کیسے کر سکتے ہو,,
دانی کا دل خون کے آنسو رو رہا تھا کرب ہی کرب تھا ,,
میں خود کو فراموش کر کے تمہارے رنگ میں رنگ گئی اور تم ..
میرے آس پاس کسی کو برداشت نہیں کرتے تم پھر میں کیسے برداشت کر لوں پہلے کہا کہ صرف اسے اپنی جانب مائل کرنا ہے ڈیٹ کرنا ہے اور اب یہ سب... تم کیسے کر سکتے ہو ..
جیسے ہر رات کے بعد صبح کا اجالا پھیلتا ہے ویسے ہی ہر سحر کے بعد رات کی تاریکی پھیل جاتی ہے صدا وقت ایک جیسا نہیں رہتا,, اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں اور ہر کسی کی زندگی میں ضرور آتے ہیں ..
میرا دل نہیں مانتا آہل.. آنسو ٹوٹ کر بے مول ہو رہے تھے کیونکہ انہیں سمیٹنے والا آج موجود نہیں تھا ,, ٹیرس پر ہو گی,, آہل بولتا ہوا زینے چڑھنے لگا ,,
جیسے ہی آہل اوپر آیا نظر دانی سے ٹکرائی ,,
آہل چلتا ہوا اس کے سامنے آ گیا,, دانی زمین پر بیٹھی تھی ,,
پاگل لڑکی.. آہل اس کا سر اوپر کرتا ہوا بولا ..
دانی نے اس کے ہاتھ ہٹا دئیے اور چہرہ موڑ لیا,, نا جانے کیوں وہ آہل کے سامنے رونا نہیں چاہتی تھی ..
یہ کیا حال بنا لیا ہے.. آہل آلتی پالتی مارتا زمین پر بیٹھ گیا ...
تم کیوں آئے ہو یہاں.. دانی رخ پھیرے بولی.
ناراض ہو مجھ سے.. آہل اس کا بائیاں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتا ہوا بولا ..
تمہیں کیا فرق پڑتا ہے جو دل میں آتا ہے کرتے ہو.. دانی نے اپنا ہاتھ چھڑوانے کی سعی کی لیکن آہل کی گرفت سے آزاد کروانا ممکن نہیں تھا ..
میری جنگلی بلی آہل حیات صرف تمہارا ہے. آہل اس کے کان میں سرگوشی کرنے لگا ..
نہیں چاہیے مجھے.. دانی کی آواز بھرا گئی..
آنا کو دے دو پھر.. آہل ہلکے پھلکے انداز میں بولا ....
جسے مرضی دو بس مجھ سے بات نہ کرو ,,
تم جانتی ہو مجھے منانا نہیں آتا... آہل بے چارگی سے بولا ..
دانی نے کوئی جواب نہیں دیا ...
تم سے بات کئے بغیر جاہل حیات کیسے رہ سکتا ہے.. آہل لب دبائے مسکرا کر بولا ..
دانی کے لب دھیرے سے مسکرائے ..
دانی میں نے خود کچھ نہیں کیا کبھی اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا اور میں اسے بھی نہ کرنے دیتا لیکن..
آہل نے دانی کو دیکھتے ہوئے بات ادھوری چھوڑ دی...
آہل میں تمہیں شیئر نہیں کر سکتی.. دانی کمزور پڑ رہی تھی,,
آئی نو,, اور اب مزید کرنا بھی نہیں پڑے گا یہ چیپٹر کلوز کر دیا ہے میں نے.. آہل دونوں ہاتھوں سے دانی کا چہرہ تھامے اپنی جانب کرتا ہوا بولا..
دانی کا چہرہ تر تھا,,,
آہل نفی میں سر ہلانے لگا..
تمہیں جو تکلیف ہوئی اس کے لئے سوری لیکن میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا.. آہل انگوٹھے کی پوروں سے دانی کے آنسو صاف کرتا ہوا بولا..
آہل کوئی بھی سوری اس تکلیف کو ختم کرنا تو درکنار کم بھی نہیں کر سکتی...
میں جانتا ہوں دانی,, آہل دکھ سے بولا ..
اب اپنے جاہل حیات کو معاف کر دو.. آہل اجازت طلب نظروں سے دانی کو دیکھ رہا تھا ..
آہل کی قربت میں دانی خود کو پگھلتا ہوا محسوس کر رہی تھی وہ ہار رہی تھی شاید اس کے عشق کا نشہ ہی ایسا تھا کہ دانی بے بس ہو جاتی,, دانی نظریں اٹھا کر آہل کی سیاہ آنکھوں میں جھانکنے لگی ,,
تم آئندہ عائزہ کے آس پاس بھی دکھائی نہیں دو گے ..
پرامس.. آہل پلک جھپکنے سے پہلے بولا ,,
دانی اثبات میں سر ہلانے لگی ...
آہل کچھ بھی کر سکتا ہے لیکن دانی کو دھوکہ دینے کا سو بھی نہیں سکتا ..
آہل پیچھے ہوتا ہوا بولا ..
دل تمہارے سامنے ہار جاتا ہے آہل.. دانی چہرہ جھکا کر بولی ..
کیونکہ دل بالکل درست کہتا ہے اب آؤ تمہیں کچھ دکھانا ہے,, آہل اس کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ..
دانی دائیں ہاتھ سے رخسار رگڑتی آہل کے ساتھ چلنے لگی ..
میں نے عائزہ کو یہ والی ویڈیو بھیج دی ہے جو ہمیں زبیر کے لیپ ٹاپ سے ملی تھی اور رات تک زبیر کی ویڈیو میڈیا تک پہنچ جائے گی جو مجھے قدسیہ کے لیپ ٹاپ سے ملی ہے.. آہل لیپ ٹاپ پر انگلیاں چلاتا ہوا بول رہا تھا ..
لیکن آہل تم سزا کیسے دلواؤ گے ان دونوں کو,, ڈیڈ کو شاید اس باعث سزا مل جائے لیکن ڈاکٹر قدسیہ کو کیسے.. دانی الجھ کر اسے دیکھنی لگی ..
دانی آہل اور رفیق کانفرنس روم میں بیٹھے تھے ,,
اس متعلق میں بھی سو رہا تھا لیکن کوئی اچھا آئیڈیا نہیں ملا.. آہل مایوسی سے بولا ..
سر اگر ہم انہیں سمگلنگ کے کام میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیں تو ڈاکٹر قدسیہ کو بھی سزا ملے گی اور صرف سزا ہی نہیں رسوائی بھی ہو گی.. رفیق کافی سو بچار کے بعد بولا ..
میں بھی یہی چاہتا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان پر ہاتھ کیسے ڈالا جائے وہ بل میں چھپ کر بیٹھے ہیں,, آہل کوفت سے بولا ..
میرے پاس ایک آئیڈیا ہے.. دانی کے دماغ میں جھماکا ہوا ..
کیسا آئیڈیا.. آہل چیئر دانی کی جانب گھماتا ہوا بولا ..
فرض کرو اگر مجھے وہ لوگ پکڑ لیں ..
شٹ اپ دانی.. آہل غرایا....
میں نے کہا ہے فرض کرو,, میری تو سن لو پوری بات.. دانی خفگی سے بولی ..
ایسا کوئی فضول کام جب کرنا ہی نہیں پھر فرض بھی کیوں کریں.. آہل کی گردن کی رگیں تن گئیں,, آنکھیں ضبط کے باعث سرخ ہو رہی تھیں ..
رفیق ذرا اپنے باس کو ٹھنڈا کرو.. دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..
سر سننے میں کوئی قباحت نہیں,, رفیق کافی حد تک اس کی بات سمجھ چکا تھا ..
رفیق تمہارا دماغ گھوم گیا ہے کیا.. آہل کو اس کی عقل پر شبہ ہوا ..
آہل اگر تم نے اپنی ہی مرضی کرنی ہے پھر مجھے کیوں شامل کیا تھا.. دانی ٹیبل پر ہاتھ مارتی کھڑی ہو گئی ..
آہل لب بھینچے دوسری جانب دیکھنے لگا ..
بولو.. آہل نا چاہتے ہوئے بولا ..
ٹھیک ہے فرض کرو وہ مجھے اٹھا لیتے ہیں تم میرے ذریعے ان تک پہنچ سکتے ہو اور مجھے پورا یقین ہے جب وہ مجھے اپنے اڈے پر لے جائیں گے تو دونوں وہیں پر رہیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں میں دانین حیات ہوں تم پولیس کو لے کر وہاں آ جانا یقیناً وہاں اور لڑکیاں بھی ہوں گی اس طرح آسانی سے انہیں پکڑا جا سکتا ہے.. دانی پرجوش انداز میں بولی ..
گریٹ دانین حیات,, میرے منہ پر پاگل لکھا ہے کیا...آہل دانت پیستا ہوا بولا ..
بالکل بھی نہیں ..
تو پھر تمہیں لگتا ہے کہ میں تمہیں ان کے ہاتھ میں دے دوں گا,, آہل دانی کو گھورتا ہوا بولا..
تم کرو گے جب تمہارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہو گا تو تم کرو گے.. دانی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی ہوئی بولی ..
سر دیکھا جائے تو دانین میڈم کا آئیڈیا بہترین ہے ..
تم سے رائے نہیں مانگی.. آہل ایک پل میں بیگانہ ہو گیا تھا ..
اور تم سوچنا بھی مت مجھے کچھ بھی کرنا پڑے لیکن تمہیں خطرے میں نہیں ڈال سکتا اور دوبارہ اس پر کوئی بحث نہیں ہو گی.. آہل بولتا ہوا کھڑا ہو گیا ..
دانی منہ بسورتی اسے دیکھنے لگی ..
آہل نے فون اٹھایا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر نکل گیا ..
رفیق تم مناؤ گے آہل کو.. دانی حتمی انداز میں بولی ..
میم کوئی شک نہیں کہ سر مجھ سے مشورہ لیتے ہیں اور اسے عملی جامہ بھی پہنا دیتے ہیں لیکن یہاں بات آپ کی ہے اس لئے مشکل ہو گا ..
تم کوشش کرنا میں بھی کوشش کرو گی آہل کو قائل کرنے کی.. دانی بولتی ہوئی کھڑی ہو گئی ..
جی میم ٹھیک ہے.. رفیق سر ہلاتا ہوا بولا ..
دانی اثبات میں سر ہلاتی باہر نکل گئی ..
ناظرین یہ جو مناظر آپ ٹی وی اسکرین پر دیکھ رہے ہیں یہ کسی اور کے نہیں بلکہ زبیر رنداوھا کے ہیں یہ شرمناک ویڈیو زبیر رنداوھا کی ہے جنہوں نے بے رحمی سے ان لڑکیوں کی زندگی تباہ کر دی انہیں مارا نہیں لیکن اپنی حوس پوری کرنے کے لیے موت کے گھاٹ اتار دیا ..
جی ہاں ناظرین ٹی ایل ایم کی جماعت سے تعلق رکھنے والے زبیر رنداوھا جو گزشتہ پانج برس کے لئے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے خود کو عوام کا رکھوالے کہلانے والے زبیر رنداوھا حقیقت میں ایک درندہ ہے جس نے نا جانے کتنی معصوم جانوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا ہو گا ہم آپ کو صرف تصویریں دکھا رہے ہیں جب کہ ہمارے پاس پوری پوری ویڈیوز محفوظ ہیں ,,
خدمت کا نعرہ لگانے والے زبیر رنداوھا کی اصلیت آپ ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں جو انسان کے روپ میں ایک درندہ ہے کچھ دیر قبل ہمیں یہ ویڈیو موصول ہوئی اور ہم نے عوام کو آگاہ کرنا ضروری سمجھا تاکہ ایسے لوگوں کا احتساب ہو سکے انہیں سزا و جزا کے مراحل سے گزرنا پڑے.. یہ بڑے سیاسی لوگ جرم کرتے جاتے ہیں اور ہر بار کسی نہ کسی بہانے خود کو بچا لیتے ہیں لیکن سوچنے والی بات ہے زبیر رنداوھا کس طرح خود کو بچائیں گے ,,
ہم سب زبیر رنداوھا کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں دیکھتے ہیں کیا دلیل وہ پیش کریں گے,, یا پھر پیش کریں گے بھی یا نہیں,, مزید تفصیلات جانیے اس نیوز کے بعد ...
زبیر پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسکرین پر چلتے مناظر دیکھ رہا تھا ,,
پیروں تلے زمین اور سر سے آسمان دونوں کھسک گئے تھے,, بیٹھے بٹھائے یہ کیا ہو گیا.. وہ بڑبڑائے ..
آنکھیں یقین کرنے سے انکاری تھیں ,,
ڈاکٹر قدسیہ نے کیمرے لگوائے تھے اور مجھے معلوم نہیں.. وہ طیش کے عالم میں کھڑے ہو گئے ...
ڈاکٹر قدسیہ سر تھامے بیٹھی تھیں عائزہ انہیں لعن طعن کر کے گھر سے جا چکی تھی کہاں گئی تھی یہ انہیں خود بھی معلوم نہیں تھا ...
فون کی رنگ ٹون نے انہیں سوچوں کے محور سے باہر نکالا ....
زبیر کا نام دیکھ کر آنکھوں میں شعلے بھڑکنے لگے ..
آ گیا تمہیں خیال مجھے فون کرنے کا پہلے تو مجھے یہ بتاؤ تم نے انعم اور عائزہ کو وہ ویڈیو کیسے دے دی..وہ حلق کے بل چلائیں ..
گولی مارو اس ویڈیو کو مجھے یہ بتاؤ تم نے کیمرے لگوا رکھے تھے اور میری ویڈیو بناتی تھی یہ کیا بیہودہ حرکت کی ہے تم نے جانتی ہو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا,, زبیر دھاڑے ..
کون سی ویڈیو اور کون سی حرکت.. ڈاکٹر قدسیہ کی پیشانی پر بل پڑ گئے..
آہ,, کیسے انجان بن رہی ہو اب,, ٹی وی نہیں دیکھا کیا یہ نیوز اینکر جو گلا پھاڑ پھاڑ کر بکواس کر رہی ہے اسے میں کیا سمجھوں.. زبیر کا بس نہیں چل رہا تھا ڈاکٹر قدسیہ کو فون سے باہر نکال لے ..
ایک منٹ رکو میں نے ٹی وی آن نہیں کیا.. ڈاکٹر قدسیہ فون کان سے لگائے ریموٹ سے ایل ای ڈی آن کرنے لگی ..
مطلوبہ نیوز چینل لگایا تو اپنی بینائی پر شبہ ہوا ..
یہ کس .. اور کیسے.. وہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ ادا کرنے لگیں ..
اب معلوم ہوا میری عزت کا جنازہ نکال دیا تم نے اچھا نہیں کیا اب دیکھنا میں کیا کرتا ہوں تمہارے ساتھ....
زبیر مجھے خود بھی علم نہیں اس سب کا.. وہ ششدر سی بولیں ..
معصوم بننے کی کوشش مت کرو جو تم بالکل نہیں ہو.. زبیر چبا چبا کر بولا ..
تم ایسا کرو میرے گھر آؤ اس طرح فون پر کچھ سمجھ نہیں آئے گا الجھنیں مزید بڑھ رہیں ہیں ..
آتا ہوں اور حساب بھی کروں گا تم سے.. زبیر ہنکار بھرتا فون بند کر کے چلنے لگا ..
آسم ایک پریس کانفرنس کا انتظام کرو اور کچھ حل نکالو اس کا.. وہ آسم کو ہدایات دیتے چلنے لگے ..
سر اس کا صرف ایک ہی حل ہے ویڈیو ایڈیٹنگ,, آپ پریس کانفرنس پر یہی کہ دیں سب سے ..
کچھ بھی کہ لوں اب ووٹ کون دے گا مجھے.. وہ کوفت سے بولے ..
ہو سکتا ہے لوگ یقین کر لیں ..
یقین کر لیں ہوں.. زبیر سر جھٹکتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے ...
آہل ایک بات میں تمہیں بتا دوں تم نے ان دونوں پر ایک ساتھ حملہ کر کے دشمنی میں اضافہ کر لیا ہے ..
تو کیا فرق پڑتا ہے میں تیار ہوں لڑنے کے لیے.. آہل اثر لیے بنا بولا ..
میرا مطلب ہے تم نے انہیں دعوت دے دی ہے کہ مجھ پر حملہ کرو اور تمہاری کمزوری کیا ہے.. دانی آبرو اچکا کر بولی ..
تم اپنے دماغ پر زور مت دو میں دیکھ لوں گا خود.. آہل نے اسے ٹالنا چاہا ..
تم سمجھ نہیں رہے آہل یہ بیسٹ طریقہ ہے وہ اپنے بدلے کی خاطر مجھے نقصان پہنچائیں گے کیونکہ تمہاری کمزوری صرف دانی ہے لیکن حقیقت میں یہ پلان ہمارا ہو گا ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ..
دانی نے اسے قائل کرنا چاہا..
میں تمہاری حفاظت کر لوں گا تم فکر مت کرو لیکن تمہیں خطرے میں جھونک نہیں سکتا.. آہل نے بے لچک لہجے میں بولا ..
کتنے ضدی ہو نہ تم.. دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ..
جی شکریہ کہ معلوم ہو گیا اب دوبارہ یہ بات مت کرنا میرا جواب یہی رہے گا ..
آئے بڑے تم چیف منسٹر.. دانی بڑبڑاتی ہوئی باہر نکل گئی ..
آہل اس کی بات پر دھیرے سے مسکرا دیا ..
زیادہ بولو مت زبیر پہلے تم نے میری بیٹی کو مجھ سے دور کیا ہے.. ڈاکٹر قدسیہ ضبط کرتی ہوئیں بولیں ..
میں کیوں ایسا کروں گا بتائیں مجھے ,,
وہ ویڈیو صرف تمہارے پاس تھی پھر مجھے بتاؤ عائزہ کے پاس کیسے آئی ..
اگر آپ کو خبر ہو تو عائزہ گزشتہ کچھ وقت سے آہل کے ساتھ ہے.. زبیر نے آگاہ کیا ..
تمہیں کس نے کہا.. ڈاکٹر قدسیہ آبرو اچکا کر بولیں ..
اگر آپ اڈے سے نظر ہٹا کر گھر پر ڈالیں تو معلوم ہو جائے گا.. زبیر طنزیہ بولا ..
بس بس زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں ہے ..
اب آپ مجھے بتائیں کہ ویڈیو لیک کیوں کی ..
میں نے لیک نہیں کی یہ ویڈیو کتنی دفعہ کہو.. ڈاکٹر قدسیہ کوفت سے بولیں ..
اس سب کا فائدہ صرف آہل حیات کو ہے مطلب میرا شک درست ہے یہ سب وہی کمینہ کر رہا ہے ہمیں ایک دوسرے سے لڑوا کر کمزور کرنا چاہ رہا ہے.. زبیر ہنکار بھرتے ہوئے بولے ..
تبھی عائزہ مجھ پر چلا رہی تھی یہ سب آہل کی شہ پر کر رہی ہے وہ,, آہل حیات...ڈاکٹر قدسیہ مٹھیاں بھینچ کر بولیں ..
مطلب وہ جان چکا ہے آپ کے متعلق لیکن حیرت کی بات ہے ہمارے لیپ ٹاپ تک کیسے رسائی حاصل کی اس نے...
یہ وقت ان باتوں کو سوچنے کا نہیں ہے,, آگے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا ہے ..
آہل حیات میری دشمنی تمہاری ماں سے تھی اور اس کا قصہ دس سال قبل ختم ہو گیا لیکن میری عزیز جان بیٹی کو مجھ سے دور کرنے پر تم نے مجھے بھی اپنا دشمن بنا لیا ہے.. وہ حقارت سے بولیں ..
ہمیں مل کر اس آہل حیات کو تباہ کرنا ہو گا لگتا ہے پچھلا نقصان بھول گیا ہے وہ تبھی میدان میں اتر آیا ہے... زبیر ہنکار بھرتا ہوا بولا ..
کوئی مسئلہ نہیں ہم بھی بھرپور انداز میں جوابی کاروائی کریں گے وہ کھل کر لڑ رہا ہے تو ہم بھی منہ توڑ جواب دیں گے.. ڈاکٹر قدسیہ چبا چبا کر بولیں ..
میں آپ کے پاس دوبارہ آتا ہوں ابھی مجھے پریس کانفرنس کے لئے جانا ہے ...
کیا اس سے کوئی نفع ہو گا.. ڈاکٹر قدسیہ نے اسے ٹوکا ..
کوئی خاطر خواہ نفع تو نہیں پہنچے گا لیکن کوشش کرنے میں کیا حرج.. زبیر کہ کر باہر نکل گیا ...
آہل حیات تم پیٹھ پیچھے سے وار کر رہے تھے مجھے معلوم نہ ہو سکا عائزہ کو ہتھیار بنا کر اچھا نہیں کیا تم نے... وہ بولتی ہوئیں کھڑی ہو گئیں ..
آہل دانی کے ہمراہ صوفے پر بیٹھا تھا,, ہاتھ میں پیڈ پکڑ رکھا تھا جس میں لائیو نیوز چل رہی تھی ,,
میں آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی ہے مجھے بدنام کرنے کے لیے کیا ہے آپ اس ایک ویڈیو کو دیکھ کر میری تمام شخصیت کو تباہ نہیں کر سکتے اور سب سے بڑی بات یہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا ..
لیکن سر کون آپ کے خلاف اس طرح کے حملے کر رہا ہے ..
میں نہیں جانتا یقیناً کوئی سیاسی پارٹی ہو گی جسے الیکشن ہارنے کا خدشہ ہو گا تبھی ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ..
لیکن سر ویڈیو کو دیکھ کر معلوم تو نہیں ہوتا کہ ایڈیٹ کی گئی ہو... رپورٹر بول کر زبیر کو دیکھنے لگی ...
سر اپنی بات پھر سے دہرائیں.. آسم نے عقب سے سرگوشی کی ..
آج کل اتنی صفائی سے یہ کام ہوتا کہ دیکھیں آپ جیسے رپورٹر بھی دھوکہ کھا گئے.. میری ساخت تباہ کرنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے,, لوگ مجھے جانتے,,
زبیر کے الفاظ منہ میں تھے جب ایک ٹماٹر اس کے منہ پر آ لگا ,,
وہ ششدر سا آگے جھانکنے لگا,, لیکن نشانہ باز دکھائی نہ دیا ,,
اس کے بعد انڈے اور ٹماٹر کی بارش ہو گئی کوئی چھت سے یہ کام سر انجام دے رہا تھا,, آسم دیکھو کون ہے یہ..
زبیر کہتے ہوئے مڑ گئے ...
رپورٹر بھی حیران سے اس منظر کو دیکھ اور نظر بند کر رہے تھے ,,
ناظرین آپ نے دیکھا ابھی ابھی زبیر رنداوھا کا ٹماٹر اور انڈے مارے گئے جب وہ اپنی پریس کانفرنس میں بات کر رہے تھے عوام مشتعل ہے ان کی اس ویڈیو پر,, کچھ لوگوں کا تو کہنا ہے کہ زبیر رنداوھا کا سرے عام پھانسی دے جائے تاکہ لوگ عبرت حاصل کر سکیں ...
رپورٹر بول رہا تھا لیکن آہل نے بند کر دی نیوز ...
آہل ہنس رہا تھا ,,
دانی کے دل میں زبیر کے لئے نفرت دن بہ دن بڑھتی جا رہی تھی ,,
دیکھ رہی ہو.. آہل اس کے شانے پر بازو رکھتا ہوا بولا ..
بالکل ایسا ہی انجام ہونا چاہیے ایسے لوگوں کا.. دانی حقارت سے بولی ,,
اس سے بھی زیادہ برا انجام ہو گا تم دیکھنا.. آہل اسکرین پر دیکھتا ہوا بولا ..
دانی نے سر آہل کے شانے پر رکھ دیا ..
تم ٹھیک ہو.. آہل فکرمندی سے گویا ہوا ..
ہاں,, مجھے کیا ہونا,, دانی سانس خارج کرتی ہوئی بولی ,,
نفرت بھی تھی لیکن تکلیف بھی اپنے باپ سے اسے ایسی توقع نہیں تھی,, اور جب امید ٹوٹتی ہے تو تکلیف بھی بے حد ہوتی ہے وہ تو پھر اس کا باپ تھا ...
کل یونی مت جانا تم دانی.. آہل متفکر سا بولا ..
کیوں.. دانی کو حیرت ہوئی ..
تمہاری یونی سے کچھ فاصلے پر جو گراؤنڈ ہے وہاں عوامی تحریک کا جلسہ ہے کوئی بدنظمی ہو سکتی ہے ..
تم مجھے لینے آ جانا,,ویسے بھی پیپر ہے جانا لازمی ہے.. دانی کا سر ابھی تک آہل کے شانے پر تھا..
ٹھیک ہے میں خود لینے آ جاؤں گا.. آہل اس کا بائیاں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتا ہوا بولا جو ہاتھ وہ دانی کے شانے پر رکھ ہوئے تھا ..
نیلا ہیرا جگمگا رہا تھا,, یہ انگوٹھی دانی کے ہاتھ کی زینت بنی ہوئی تھی ,,
دانی کا دھیان رنگ پر گیا تو دماغ میں جھماکا ہوا ..
آہل مجھے جیولر کے پاس جانا ہے.. دانی سر اٹھا کر اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
خیریت.. آہل کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ..
مجھے تمہارے لئے رنگ لینی ہے بالکل تمہارے ڈمپل جیسی گندی سی ...
آہل مسکراتا ہوا دانی کو دیکھنے لگا ..
دانی شہادت کی انگلی سے اس کے ڈمپل کو چھونے لگی ..
گندی سی لینی ہے تو پھر رہنے دو.. آہل اس کی ناک سے اپنی ناک رگڑتا ہوا بولا ..
جی نہیں مجھے لینی ہے ..
ٹھیک ہے میں گھر بلا لوں گا جیولر کو ..
ہر چیز اٹھا کر گھر لے آؤ گے کیا جیسے مجھے اٹھا کر لائے تھے ..
بالکل تمہارے لئے سب کچھ گھر میں آ سکتا ہے ..
ہاں پتہ چلے کسی دن پورا ملک ہمارے گھر میں آ جائے ..
تم پورا ملک نہ منگوانا ..
مجھے میرا آہل مل گیا بس اور کچھ نہیں چاہیے.. دانی اس کے رخسار پر ہاتھ رکھتی پیشانی اس کی پیشانی سے ٹکا گئی ..
اچھی بات ہے.. آہل مسرور سا بولا ..
لیکن میں کبھی نہیں بھولوں گی تم نے مجھے گولی ماری تھی.. دانی آنکھیں بند کئے بول رہی تھی ,,
وہ تو مجبوری میں ماری تھی نہ.. آہل معصومیت سے بولا ..
ہاں تم پر کسی نے گن رکھی تھی نہ مجبوری میں.. دانی ہنکار بھرتی ہوئی بولی ..
میڈم اگر میں گولی نہ مارتا تو آج تم میرے ساتھ نہ ہوتی ..
جو بھی ہو جاہل حیات نے مجھے گولی ماری دیکھنا میں ہمارے بچوں کو بھی بتاؤں گی.. دانی دھمکاتی ہوئی پیچھے ہو گئی ..
آہل لب دبائے مسکراتا ہوا اسے دیکھنے لگا ..
ہمارے بچوں کو کیوں ..
ان کو بھی تو معلوم ہو نہ کہ ان کا باپ کیسا ظالم انسان ہے.. دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ..
شوق سے بتانا.. آہل اثر لیے بنا بولا ..
ڈھیٹ پن میں تو ایم بی بی ایس کیا ہے تم نے.. دانی جل کر بولی ..
آہل مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا ..
اب کہاں کی تیاری ہے.. آہل فون جیب میں ڈال رہا تھا جب عمیر کی کال آنے لگی آہل کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ..
ہیلو عمیر.. آہل بولتا ہوا باہر نکل گیا ..
جناب کے مزاج ہی نہیں ملتے.. دانی اسے باہر جاتا دیکھ کر بولی ..
بابا آپ ماما کی کال کیوں نہیں لے رہے... عمیر سادگی سے بولا ..
بیٹا میں بزی تھا,, آہل چلتا ہوا گاڑی میں آ بیٹھا ,,
رفیق کی طرف... آہل فون کان سے ہٹا کر بولا ..
ڈرائیور اثبات میں سر ہلاتا گاڑی سٹارٹ کرنے لگا ..
ابھی بھی میں ضروری کام کے لیے جا رہا ہوں ..
اچھا مجھے لگا آپ ناراض ہیں ماما سے ..
نہیں بس کام اتنے ہوتے ٹائم نہیں ملتا ,,
بابا آپ دوبارہ کب آئیں گے... وہ اداسی سے بولا ..
میں کوشش کروں گا آنے کی لیکن پرامس نہیں کر رہا ..
آپ نے کہا تھا جلدی آئیں گے ..
عمیر مجھے بات کرنے دو بابا سے... ایمان کی آواز سنائی دی ..
آہل نے فوراً فون بند کر دیا ...
ماما پہلے مجھے بات کرنے دیں پھر.. عمیر ایمان کو دیکھتا ہوا بولا ..
بابا آپ آج آ جائیں.. عمیر بول رہا تھا لیکن دوسری جانب سے مکمل خاموشی تھی ..
بابا,, آپ کی آواز کیوں نہیں آ رہی ..
مجھے دکھاؤ.. ایمان ہاتھ بڑھاتی ہوئی بولی ..
مجھے معلوم تھا بند کر دیا ہو گا تم نے آہل.. ایمان نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی ..
بیٹری لو ہو گئی ہے فون کی اس کئے بند ہو گیا.. ایمان اسے بہلاتی ہوئی بولی ..
اووہ اچھا پھر آپ چارجنگ پے لگا دیں میں ہوم ورک کر لیتا ہوں.. عمیر کہ کر صوفے سے اتر گیا ..