Chapter 30: باب 30

رفیق سنو.. میرے پاس ایک فلیش ہے جس میں, میں نے ڈیڈ کے لیپ ٹاپ سے کچھ ڈیٹا کاپی کیا ہے اسے آہل تک پہنچانا ہے.. انعم نے ایک ہی سانس میں سب کچھ کہ دیا ..

ٹھیک ہے آپ خود مجھے دیں میں سر کو دے دوں گا ..

مجھے اپنی ڈاکٹر کے پاس جانا ہے تم ہاسپٹل آ جانا وہاں میں تمہیں دے دوں گی.. انعم کچھ دیر سو کر بولی ..

ٹھیک ہے میڈم میں آ جاؤں گا ..

انعم نے اوکے کہ کر فون بند کر دیا ..

اس فلیش میں کیا تھا انعم نے جاننے کے سعی نہیں کی نہ ہی اس کے لئے اہم تھا,, جو اہم تھا وہ رہا نہیں تھا ..

انعم فلیش اپنے بیگ میں رکھتی لحاف اوڑھ کر لیٹ گئی ...

ڈاکٹر قدسیہ میری غیر موجودگی میں آپ نے سب کچھ بہت اچھے سے سنبھالا,, آہل ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے آرام دہ انداز میں بیٹھا تھا...

بزنس میں ایسا کرنا پڑتا ایک کی غیرموجودگی میں دوسرا ہی ہینڈل کرتا کوئی مسئلہ نہیں ..

لیکن اب تو کام سلو ہو گیا ہے کیونکہ گرمی شروع ہو رہی ہے.. آہل موبائل ہاتھ میں گھماتا ہوا بولا ..

ہاں لیکن ہم ونٹر کے لئے پہلے سے سٹاک تیار کرنا شروع کر دیتے ہیں,, ایک کمپنی کی جانب سے تو آڈر بھی آیا ہوا ہے کافی بڑا ہے ,

چلیں آپ فکر نہیں کریں میں فیکٹری کا ایک چکر لگا لوں گا ,,

ویسے لاسٹ پیمنٹ کتنی آئی ..

ماما میری بات سنیں.. عائزہ بنا ناک کیے اندر آتی ہوئی بولی ..

عائزہ یہ کون سا طریقہ ہے.. ڈاکٹر قدسیہ بظاہر مسکرا کر بولیں ..

عائزہ کی نظر آہل سے ٹکرائی جو مسکرا رہا تھا,, اس نے کئی بار آہل کو دیکھا تھا ٹی وی پر نیوز پیپر پر لیکن ملنے کا اتفاق پہلی بار ہوا...

ہیلو مسٹر آہل حیات.. عائزہ مسکرا کر بولی ..

ہیلو کیسی ہیں آپ.. آہل نا چاہتے ہوئے بولا .

عائزہ اس کے ڈمپل پر خود کو ہارتا محسوس کر رہی تھی دل میں ایک چھوٹی سی خواہش جاگی کہ اس ظالم گڑھے کو چھو کر دیکھے لیکن یہ مناسب وقت اور مناسب موقع نہیں تھا ..

آہ,, میں بالکل ٹھیک آپ بتائیں سنا ہے گھومنے گئے ہوئے تھے.. عائزہ ڈاکٹر قدسیہ کے پہلو میں بیٹھ گئی ..

جی بس وائف کو بھی ٹائم دینا پڑتا.. آہل شانے اچکاتا ہوا بولا ..

عائزہ کی نظروں کا مفہوم وہ بخوبی سمجھ رہا تھا ...

عائزہ ہم کچھ ڈسکس کر رہے تھے کیا آپ کو کوئی کام ہے.. ڈاکٹر قدسیہ کو عائزہ پر غصہ آ رہا تھا لیکن ضبط کر کے بولیں ..

ماما میری برتھ ڈے آپ ہمیشہ کی طرح بھول گئیں ..

لیکن ابھی بارہ نہیں بجے میں فری ہو کر بات کرتی ہوں آپ سے.. ڈاکٹر قدسیہ اس کا منہ تھپتھپاتی ہوئیں بولیں جس کا مطلب تھا وہ یہاں سے جائے ..

عائزہ منہ بناتی کھڑی ہو گئی ..

ہیو اے نائس ڈے.. عائزہ آہل کو دیکھ کر بولی ..

آہل مسکرا کر اثبات میں سر ہلانے لگا ..

ہائے ظالم کا ڈمپل.. عائزہ آہ بھرتی باہر نکل آئی ..

عائزہ کے نکلتے ہی رفیق کی کال آنے لگی ..

ایکسکیوز می.. آہل کہتا ہوا سائیڈ پر آ گیا ..

ہاں رفیق بولو ..

سر آپ کے لئے ایک فلیش ڈرائیو دی ہے انعم میڈم نے ..

اوہ زبردست تم ایسا کرو گھر پہنچو میں بھی نکلتا ہوں یہاں سے.. آہل کے لب مسکرا رہے تھے ..

ڈاکٹر قدسیہ مجھے جانا پڑے گا کچھ کام آ گیا ہے میں پھر ملتا ہوں آپ سے.. آہل واپس آتا ہوا بولا .

چلیں کوئی بات نہیں آپ فیکٹری کا چکر لگا کر دیکھ لینا سب چیزیں ٹھیک چل رہیں ہیں نہ.. وہ مسکرا کر بولیں ..

جی ضرور.. آہل مصافحہ کرتا نکل گیا ..

آہل نے جیسے ہی لاؤنج میں قدم رکھا نظر دانی سے ٹکرائی ..

آہل پیشانی پر بل ڈالے چلنے لگا ..

تم مجھے کچھ بھی نہیں بتاتے آہل.. دانی خفا خفا سی بولی ..

جیسے کہ.. آہل چلتا ہوا بولا ..

جیسے کہ تم نے ابھی تک مجھے نہیں بتایا اپنے پلان کے متعلق ..

دانی ابھی اسی پر کام کر رہے ہیں ہم کچھ ہاتھ لگے تو تمہیں بھی بتاؤں گا نہ.. آہل نے اسے قائل کرنا چاہا ..

تم مجھے ہمیشہ لاعلم رکھتے ہو..دانی کہ کر تیزی سے آگے نکل گئی اور زینے چڑھنے لگی ..

آہل سانس خارج کرتا اسے دیکھنے لگا ..

اچھا بات سنو,, دانی.. آہل چلایا ..

دانی سنی ان سنی کرتی چلی گئی ..

آہل کانفرنس روم میں آ گیا جہاں رفیق اس کا منتظر تھا اپنی نشست سنبھال کر دانی کو کال کرنے لگا ..

ایک منٹ میں تم مجھے یہاں نظر آؤ ورنہ میں کچھ نہیں بتاؤں گا ...

دانی تیر کی طرح سیدھی ہو کر آ گئی ..

ڈیٹس لائیک اے گڈ گرل.. آہل اسے اپنے ساتھ والی نشست پر بیٹھتے دیکھ کر بولا ..

دانی کے چہرے پر خفگی تھی ..

لاؤ دو رفیق.. آہل لیپ ٹاپ کھول کر بولا ..

رفیق نے فلیش آہل کو تھما دی ..

تم نے چیک کی ہے.. آہل آن کرتا ہو بولا ..

نہیں سر..

ہممم... آہل اثبات میں سر ہلاتا اسکرین کو دیکھنے لگا ..

دانی آہل کو دیکھنے لگی جو ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے چیئر کو آہستہ سے ہلا رہا تھا ..

کہاں سے آئی ہے یہ فلیش.. دانی تجسس سے بولی ..

آہل نے رفیق کو ہاتھ سے اشارہ کیا اور خود لیپ ٹاپ پر انگلیاں چلانے لگا ..

میم یہ انعم میڈم نے دی ہے,, زبیر کے لیپ ٹاپ سے کچھ فائلز کاپی کی ہیں انہوں نے ..

انعم...دانی زیر لب دہراتی آہل کو دیکھنے لگی ..

دانی اب ٹیپیکل بیویوں کی طرح شک و شبہات میں مت پڑ جانا..آہل دانی کی نظریں خود پر محسوس کرتا ہوا بولا البتہ

آہل کی نظریں اسکرین پر تھیں...

دانی سنبھل کر دوسری جانب دیکھنے لگی ..

آہل نے ویڈیو پلے کر دی,, ویڈیو سامنے پروجیکٹر پر چل رہی تھی,, دانی چہرہ موڑے پروجیکٹر کو دیکھنے لگی.. تینوں نفوس کی نظریں پروجیکٹر پر تھیں ,,

بہت اچھا زبیر تم اس منحوس کو لے آئے ..

یہ ڈاکٹر قدسیہ کی آواز تھی ابھی اسکرین پر صرف زبیر دکھائی دے رہا تھا ڈاکٹر قدسیہ دُر عدن کو بالوں سے پکڑے آگے آئی ,,

عدن کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے ..

آہل نے کرب سے آنکھیں میچ لیں.. دو موتی ٹوٹ کر آہل کے رخسار پر آ گرے ..

دانی رنج کے عالم میں دیکھ رہی تھی ..

آہ,, چھوڑو مجھے.. عدن مزاحمت کر رہی تھی لیکن ڈاکٹر قدسیہ کی گرفت بہت مضبوط تھی اگلے لمحے ڈاکٹر قدسیہ نے ایک زور دار تھپڑ عدن کے نازک رخسار پر دے مارا ..

وہ تکلیف سے کراہ اٹھی ,,

اشک ٹوٹ کر آہل کے رخسار کو بھگو رہے تھے ..

دانی ہاتھ کی پشت سے چہرہ صاف کرنے لگی,, رفیق ان دونوں سے زیادہ مضبوط تھا البتہ چہرہ دکھ کا اظہار کر رہا تھا ..

دانی نے چہرہ موڑ کر آہل کو دیکھا جو ضبط کی انتہا پر تھا ,,

دانی نے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کر تسلی دی ..

آہل نے صرف ایک نظر دانی پر ڈالی ,,

یکے بعد دیگرے ڈاکٹر قدسیہ عدن کے چہرے پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کرنے لگی یہاں تک کہ عدن نیچے گر گئی,, عدن بےحال ہو چکی تھی,, چہرے پر نیل پڑے چکے تھے,, ناک اور ہونٹ سے خون بہ رہا تھا تکلیف حد سے سوا تھی اور عدن کا چہرہ بخوبی عیاں کر رہا تھا اس اذیت کو ,,

آہل کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہو چکا تھا ,,

اپنی ماں کو اس حال میں دیکھنا مرنے کے مترادف تھا آہل کس حوصلے سے وہاں بیٹھا تھا یہ کوئی اس سے پوچھتا ,, ڈاکٹر قدسیہ عدن کی جانب بڑھی تو زبیر بیچ میں آ گیا,,

بس کریں مر جائے گی بیچاری ابھی تو میری راتیں بھی روشن کرنی ہے اس نے اب تو بخش دیں یہ نہ ہو میرا مزہ خراب ہو جائے..

ڈاکٹر قدسیہ ہنکار بھرتی پیچھے ہو گئی ..

یہ اوقات ہے تمہاری دُر عدن.. وہ کدورت سے کہتی باہر نکل گئی..

عدن آنسو بہاتی اپنی تکلیف پر کراہنے لگی,, آوازیں بند ہو چکیں تھیں اسکرین سیاہ ہو چکی تھی ,,

دو ویڈیوز مزید تھیں لیکن آہل سمجھ چکا تھا ان میں بھی ایسا ہی کچھ ہو گا اور اتنی سکت اس میں باقی نہ رہی تھی کہ مزید دیکھ سکتا.. آہل نے تھکے تھکے انداز میں لیپ ٹاپ کی اسکرین بند کر دی ..

سر میں جاؤں... رفیق کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

آہل نے دھیرے سے اثبات میں سر ہلا دیا ,,

آہل کے آنسو دانی کو تکلیف دے رہے تھے ,,

دانی نے رخ اس کی جانب موڑا اور ہاتھ بڑھا کر آہل کے رخسار سے آنسو چن لیے لیکن چند ساعتوں بعید آہل کا چہرہ پھر سے تر ہو چکا تھا,, دانی خود بھی رو رہی تھی ,,

آہل پلیز ہمت کرو,, دانی اس کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیتی ہوئی بولی,,

آہل نے دانی کے ہاتھوں سے اپنے ہاتھ نکالے کہنیاں ٹیبل پر رکھیں اور سر ہاتھوں میں گرا لیا....

مام کس حال میں تھیں اور میں ان سے ناراض ہو گیا تھا.

کیسا بیٹا ہوں میں دانی,, کیسا بیٹا ہوں,, آہل سسکتا ہوا بول رہا تھا ,,

مام مجھ سے ناراض ہوں گی ,, ان کا بیٹا بہت برا ہے ان کی تکلیف ان کے زخموں کو نہیں سمجھ سکا.. آہل ہذیانی انداز میں بول رہا تھا ..

نہیں آہل تم برے نہیں ہو تم بدلہ لو گے اپنے مام ڈیڈ کا وہ تم ناراض نہیں ہو سکتے.. دانی بمشکل خود کر مزید رونے سے باز رکھتی ہوئی بولی ..

آہل خاموش آنسو بہانے لگا,, کرب ہی کرب تھا ایک اضطراب جس سے وہ گزشتہ دس سالوں سے بھاگتا آ رہا تھا آج پھر سے اسے اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا ..

آہل تم اسے اپنی کمزوری مت بناؤ اپنی طاقت بناؤ,, تمہارا جنون جس طرح تم نے مجھے زیر کیا ویسے ہی تم بدلہ لو سب سے تم کمزور نہیں پڑ سکتے.. دانی اشک بہاتی بول رہی تھی ..

تم ٹھیک کہ رہی ہو اب انہیں رلانے کی باری ہے آہل حیات انہیں خون کے آنسو رلائے گا.. آہل چہرہ رگڑتا ہوا بولا آنکھوں میں شعلے بھڑک رہے تھے..

آہل دانی پر نظر ڈالے بغیر اٹھا اور تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا ..

دانی سمجھ گئی تھی وہ باکسنگ روم میں گیا ہو گا,, چہرہ صاف کرتی آہل کا لیپ ٹاپ اور فلیش اٹھائے وہ کمرے کی جانب چل دی ..

آہل کی تکلیف نا قابل برداشت تھی دانی کے لئے.. میرے لئے یہ سب اتنا مشکل ہے تو آہل پر کیا گزر رہی ہو گی.. دانی کمرے میں آ گئی,, احتیاط سے لیپ ٹاپ اور فلیش کب بورڈ میں رکھ دی ,,

واش روم میں جا کر چہرے پر چھینٹے مارے اور تولیے پکڑے باہر نکل آئی ..

زبیر اور قدسیہ تم دونوں کو نہیں بخشوں گا میں,, میری مام کو تکلیف دی تمہیں کس نے حق دیا ان کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھنے کا,, آہل بنا دستانے پہنے باکسنگ کر رہا تھا ,,

ہاتھ سرخ ہو رہے تھے لیکن اس کے طیش میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا تھا ,,

ہر گزرتا پل عدن کی تکلیف یاد کروا رہا تھا ..

مام معاف کر دینا مجھے پتہ نہیں کیسے اس دن آپ کو وہ سب بول دیا, آپ کا آہل تھوڑا سا پاگل ہے اسی لئے وہ سب کہ دیا لیکن آپ تو جانتی ہیں نہ مجھے بس مجھ سے ناراض مت ہونا آپ پر ہوئے ستم کا بدلہ آپ کا بیٹا ضرور لے گا,, آہل بولتا ہوا زمین پر بیٹھ گیا ,,

دیوار کے ساتھ پشت لگائے چہرہ گھٹنوں پر گرائے آہل پھر سے رونے لگا تھا مرد چاہے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو لیکن اپنوں کی تکلیف رلا ہی دیتی ہے ..

دانی آئینے کے سامنے کھڑی بال برش کرنے لگی پھر پونی اٹھا کر بال باندھے اور کمرے سے باہر نکل آئی ,, وہ آہل کی منتظر تھی لیکن آہل باہر نہیں آیا کچھ سو کر دانی باکسنگ روم کی جانب چل دی ,,

نیم تاریکی میں اسے آہل دکھائی دیا دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے ,,

دانی کو اس پر ترس آنے لگا تھا.. آنکھیں رگڑتی وہ آہل کی جانب چلنے لگی ,,

آہل آہٹ سن چکا تھا لیکن سر نہیں اٹھایا وہ دانی کی خوشبو سے واقف ہو چکا تھا ..

آہل تم ابھی تک یہیں بیٹھے ہو.. دانی اس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھتی ہوئی بولی ..

آہل نے کوئی جواب نہیں دیا ..

آہل مجھ سے بھی بات نہیں کرو گے کیا,, دانی اس کے سیاہ نرم و ملائم بالوں میں ہاتھ پھیرتی ہوئی بولی ..

آہل نے اب بھی زبان نہیں کھولی ,,

ٹھیک ہے اگر تم مجھ سے بھی بات نہیں کرنا چاہتے تو میں چلی جاتی ہوں...دانی اس کے بالوں سے ہاتھ نکالتی ہوئی بولی ..

اس سے پہلے کہ دانی کھڑی ہوتی آہل نے اس کی کلائی تھام لی ,,

دانی نم آنکھوں سے مسکرانے لگی ..

آہل نے چہرہ اٹھایا تو دانی خوفزدہ ہو گئی,, آہل کی انگارہ بنی آنکھیں دانی کو خوف میں مبتلا کر رہیں تھیں ,, پلیز آہل خود کو ٹھیک کرو میں تمہیں اس حال میں نہیں دیکھ سکتی,, دانی اس کی پیشانی پر منتشر بالوں کو پیچھے کرتی ہوئی بولی ..

میں ٹھیک ہوں دانی.. آہل بمشکل بول پایا ..

ایسے ٹھیک ہوتے ہیں کیا.. دانی خفگی سے بولی ..

پھر کیسے ہوتے ہیں...

مجھے میرا جاہل حیات چاہیے یہ والا آہل حیات نہیں.. دانی اس کے ہاتھوں پر اپنے ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..

مل جائے گا اور کچھ ..

اور ابھی میرے ساتھ چلو اور کھانا کھاؤ.. دانی فکرمندی سے بولی ..

تمہیں بھوک لگی ہے یا میرا خیال کر رہی ہو,, آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

جو مرضی سمجھ لو کام تو دونوں کا ہو گا نہ.. دانی اس کے ساتھ چلتی ہوئی بولی ..

آہل دھیرے سے مسکرا دیا ..

تم چینج کر لو میں یہیں ہوں.. دانی سیڑھیوں کے پاس کھڑی ہوتی ہوئی بولی ..

آہل اثبات میں سر ہلاتا چل دیا ..

شکر ہے تم سیٹ ہوئے ورنہ میں تو کبھی سنبھال نہ سکتی تمہیں.. دانی سانس خارج کرتی ہوئی بولی ..

میم سر کہاں ہیں.. رفیق دانی کو دیکھ کر بولا..

کمرے میں ہیں ابھی آ جائیں گے ..

جی ٹھیک ہے سر کو پریس کانفرنس کا یاد کروانا تھا میں دوبارہ آ جاؤں گا.. رفیق کہ کر چل دیا ..

آہل رفیق پریس کانفرنس کا بول رہا تھا.. دانی چیئر پر بیٹھتی ہوئی بولی ..

ہاں بس کھانا کھا کر نکلتا ہوں ..

تمہیں کچھ چاہیے ...

ہاں مجھے کپڑے لینے تھے ,,

گھر میں آ جائیں گے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں آج کل سیاسی گہما گہمی ہے ...

ٹھیک ہے جیسے تمہیں مناسب لگے ...

بھوک لگے تو کھانا کھا لینا میرا انتظار مت کرنا.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا چلا گیا ..

دانی اسے جاتا دیکھنے لگی..

سر آپ آسٹریلیا گئے تھے لیکن سب لا علم تھے اس بات سے پردہ اٹھائیں گے ..

خرابی صحت کے باعث مجھے آسٹریلیا جانا پڑا,, یہی وجہ ہے جس کے باعث سب کو لا علم رکھا گیا کیونکہ ہمارا میڈیا بات کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے سو میں نے یہی مناسب سمجھا ..

اور سر آپ کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ عوام کو رنجیدہ کر گیا اس کے متعلق کیا کہنا چاہیں گے آپ ..

الیکشن بھی صحت کی وجہ سے نہیں لڑ رہا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میں پہلے مکمل طور پر صحت یاب ہو جاؤں اس کے بعد اپنی روٹین میں واپس آؤں کیونکہ صحت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ..

اس کا مطلب آپ آئندہ الیکشن میں کھڑے ہوں گے اپنی صحت کے باعث اس بار آپ نے انکار کر دیا یا پھر کوئی راز پوشیدہ ہے اس میں ..

* * *

جی میں ان شاءاللہ آئندہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا,, وجہ آپ کو بتا چکا ہوں مزید وضاحت دینے کا روادار نہیں شکریہ.. آہل کہ کر رفیق کو دیکھنے لگا ..

رفیق مائی ہٹاتا راستہ بنانے لگا ..

رفیق ان کے اڈے کی خبر ملی یا نہیں.. آہل مغرور چال چلتا ہوا بولا ..

نہیں سر ابھی تک تو نہیں لیکن آج ایک لڑکی اغوا ہوئی ہے اور عجیب بات تو یہ ہے کہ وہ پچھلے کچھ عرصے سے ڈاکٹر قدسیہ کے کلینک جا رہی تھی ,,

بس پھر سب کچھ صاف ہے یہ یقیناً زبیر اور قدسیہ کا ہی کام ہے,, جتنا جلدی ہو سکے ان کے اڈے کا معلوم کرو,, اور ہاں میری عائزہ کے ساتھ میٹنگ رکھو.. آہل کہتا ہوا گاڑی میں بیٹھ گیا ..

رفیق نمبر ملاتا فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا ,,

آہل بولٹ پروف گاڑی میں تھا آگے پیچھے گارڈز کی گاڑیوں کی قطار تھی ,,

زبیر ابھی رہنے دیتے اس لڑکی کو,, ڈاکٹر قدسیہ منہ بناتی ہوئی بولی ..

کیوں اب کیا مسئلہ ہے پہلے تو مجھے سناتی رہتی تھیں اب کام کروا دیا تو رہنے دیتے.. زبیر اکتا کر بولا ..

تمہیں بتایا تو تھا پولیس چوکنا ہوئی پڑی ہے پہلے والی لڑکیوں کو نہیں بھیج سکی ابھی تک میں اب اس کو بھی سنبھالوں پھر ایسے ان پر عزت کے بھوت سوار ہوتے ہیں کہ ناک میں دم کر دیتی ہیں آگے سے پارٹی کی ڈیمانڈ بھی ایسی لڑکی کی ہوتی جسے کسی نے ہاتھ بھی نہ لگایا ہو.. وہ تیز تیز بولتی ہوئیں کرسی پر بیٹھ گئیں ..

جہاں باقی سب کو خاموش کیا ہے اس کو بھی کر لیں گے آپ کیوں فکر کرتی ہیں بس سودا کریں پولیس کو بھی میں دیکھ لوں گا اتنے تعلقات تو ہیں میرے.. زبیر پرسوچ دکھائی دے رہا تھا ..

ہاں تم پر اعتبار کر لوں اور بعد میں معلوم ہو چال الٹی پڑ جائے.. وہ ہنکار بھرتی ہوئیں بولیں ..

بس آپ کو یقین نہیں مجھ پر,, دُر عدن والے معاملے میں کسی کو معلوم ہوا تھا کیا ...

اس منحوس کا نام تو نہ ہی لو تم... ڈاکٹر قدسیہ حقارت سے بولیں ..

ابھی فی الحال ایسا کریں ان سب کو یہیں پر رکھیں سودا کر دیں لیکن جیسے ہی موقع ملے سری لنکا بھیج دینا ...

ہاں اب ایسا ہی کروں گی ,,

ڈاکٹر قدسیہ نا چاہتے ہوئے بولیں ..

خیریت آپ نے مجھے بلایا ..

عائزہ خوشگوار حیرت میں مبتلا آہل کو دیکھ رہی تھی ..

اس دن بات نہیں ہو سکی تو میں نے سوچا تفصیلی ملاقات کر لی جائے.. آہل ڈمپل کی نمائش کرتا ہوا بولا ..

آف اس کا ڈمپل.. عائزہ دل ہی دل میں آہ بھر کر رہ گئی ..

ویل تخیل تو بہت اچھا ہے لیکن اگر آپ کی وائف کو معلوم ہو گیا پھر ...

میں کوئی عام سا بندہ نہیں ہوں,, لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں میں نہیں.. آہل مغرورانہ انداز میں بولا ..

عائزہ دلچسپی سے اس کا جائزہ لیتی اس کی جانب بڑھی ,,

بہت خوب... وہ مسرور سی بولی ..

آئیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں.. آہل اسے خود پر جھکتا محسوس کر کے بولا ..

عائزہ اثبات میں سر ہلاتی آہل کے پہلو میں بیٹھ گئی ..

آہل اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے لگا اور عائزہ خود کو خوش قسمت سمجھ رہی تھی کہ وہ خود چل کر اس کے پاس آیا ہے ..

انعم کہاں جا رہی ہو.. ثانیہ نے اسے جاتے ہوئے ٹوکا..

مام اب میں ہر جگہ جانے سے پہلے آپ کو تفصیل سے آگاہ کروں کیا.. انعم جھنجھلا کر بولی...

بیٹا اگر معلوم ہو کہاں جا رہی ہو تو پریشانی نہیں ہوتی.. ثانیہ نرمی سے بولی ..

رحیم کے گھر جا رہی ہو ٹھیک ہے اب.. وہ کہتی ہوئی باہر نکل گئی...

ثانیہ سانس خارج کرتی بیٹھ گئی...

آپ کو کسی چیز کی کمی تو نہیں.. انعم رحیم کی والدہ سے مخاطب تھی..

نہیں بیٹا کسی چیز کی کمی نہیں آہل حیات بہت خیال کر رہے ہیں ہمارا..

انعم کا دل پر سکون ہو گیا..

بس مجھے آپ ہی کی فکر تھی,,

آپ ہماری فکر مت کرو یہ بتاؤ دوائیاں لے رہی ہو نہ...

جی لے ہی لیتی ہوں... انعم اداسی سے بولی..

اللہ تمہیں صبر دے... وہ شفقت سے انعم کے سر پر ہاتھ پھیرتی ہوئی بولی..

زویا اکیڈمی گئی ہے.. وہ آس پاس نگاہ دوڑاتی ہوئی بولی..

ہاں بس کچھ ہی دیر قبل گئی ہیں ..

ہممم.. انعم اثبات میں سر ہلانے لگی ..

میں ابھی آتی ہوں... وہ کہ کر کھڑی ہو گئیں...

ارے نہیں آنٹی کھانے کے لیے مت لائیے گا کچھ بھی.. انعم ان کا ارادہ بھانپ کر بولی ..

ایک جانب اپنا بھی کہتی ہو پھر تکلف بھی کر رہی.. وہ خفگی سے بولیں..

نہیں دراصل اس ٹائم کچھ کھاتی نہیں اس لئے..

اچھا پھر ڈنر آج ہمارے ساتھ کرنا ..

جی ٹھیک ہے...انعم خوشدلی سے مسکرائی..

میں رحیم کے کمرے میں..

ہاں ہاں جاؤ بیٹا.. وہ مسکراتی ہوئیں بولیں..

انعم چلتی ہوئی رحیم کے کمرے میں آ گئی.

کم از کم یہاں تمہاری خوشبو تو ہے میرے پاس تو کچھ بھی نہیں.. انعم اس کی خوشبو اپنے اندر اتارتی ہوئی بولی ..

ہر چیز نفاست سے سیٹ تھی شاید روز اس کا کمرہ صاف کیا جاتا ہے کچھ لوگ کبھی نہیں مرتے وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہ جاتے ہمارے اندر...

آہل کی گاڑی پور میں آ کر رکی تو نظر دانی اور میشو سے ٹکرائی جو ایک دوسرے سے گلے مل رہیں تھیں ..

آہل ناگواری سے دیکھتا باہر نکل آیا ..

ہیلو.. میشو آہل کو دیکھتی ہوئی بولی ..

ہیلو.. آہل سپاٹ انداز میں بولتا ایک نظر دانی پر ڈال کر اندر چل دیا ..

ٹھیک ہے دانی پھر یونی میں ملتے ہیں.. میشو کہتی ہوئی نکل گئی ..

دانی مسکراتی ہوئی اندر آ گئی..

آہل زینے چڑھ رہا تھا ..

اسے کیا ہوا... دانی سوچتی ہوئی اس کے پیچھے چل دی ..

آہل بٹن کھول کر کوٹ اتار رہا تھا جب دانی کمرے میں آئی ..

تمہیں کیا ہوا... دانی آبرو اچکا کر بولتی اس کے سامنے آ رہی ..

تم لڑکیوں سے صرف بات کیا کرو.. آہل کو سمجھ نہیں آیا کیسے سمجھائے ..

کیا مطلب.. دانی الجھ کر اسے دیکھنے لگی ..

میرا مطلب کہ میشو یا پھر کوئی اور لڑکی ہو تو اس سے بھی دور رہا کرو ...

دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے آہل کو دیکھنے لگی ..

بس کرو باہر نکل آئیں گیں.. آہل اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..

تم بات بھی تو ایسے کرتے ہو... دانی بےیقینی کی کیفیت میں بولی ..

بس مجھے معیوب لگتا ہے.. آہل شانے اچکا کر بولا ..

اچھا جی نہیں ملتی کسی سے خوش.. دانی اس کی شرٹ پکڑتی ہوئی بولی ..

ہاں خوش.. آہل اس کے بال سیٹ کرتا ہوا بولا ..

ایک اور بات مانو گی.. آہل التجائیہ نظروں سے دانی کو دیکھ رہا تھا ..

تم بس بولو.. دانی کا انگ انگ آہل کا نام لینے لگا تھا ..

میں نے تمہارے لئے ڈریسز پسند کئے ہیں اب سے تم وہی پہنا کرنا.. آہل فاصلوں کو سمیٹتا ہوا بولا ..

اگر تم ایسا چاہتے ہو تو ٹھیک ہے.. دانی نے بنا دیکھے ہی حامی بھر لی ..

تھینک یو.. آہل دانی کی جانب جھکا ہی تھا کہ فون رنگ کرنے لگا ..

دانی مسکراتی ہوئی پیچھے ہٹ گئی ..

تمہاری ہاف گرل فرینڈ کا ہو گا.... دانی کہتی ہوئی صوفے کی جانب آ گئی ..

بالکل صحیح.. آہل کہتا ہوا باہر نکل گیا ..

دانی تمہیں کچھ بتانا چاہتا ہوں.. آہل واپس آ کر دانی کے ساتھ بیٹھتا ہوا بولا ..

ہاں بولو...دانی بک بند کرتی آہل کو دیکھنے لگی ...

ڈاکٹر قدسیہ کی بیٹی کو میں ڈیٹ کر رہا ہوں....

دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ..

کیوں اور مجھے بتا رہے.. دانی سمجھ نہ سکی ..

ڈیٹ اس لئے کر رہا ہوں کہ بعد میں اسے قدسیہ کے خلاف کروں گا یہ جو ویڈیو ہمارے پاس ہے,, جو انہوں نے مام کے ساتھ کیا وہ سب تو نہیں کر سکتا میں کیونکہ عائزہ کا اس میں کوئی قصور نہیں میں چاہ کر بھی ان جیسا ظالم نہیں بن سکتا لیکن اس قدسیہ کی جان اپنی بیٹی میں ہے اور جب اپنی ہی بیٹی طعن کرے گی پھر تکلیف ہو گی اسے ,, دانی انہماک سے آہل کو سن رہی تھی ,,

اور تمہیں اس لئے بتا رہا ہوں تاکہ تم غلط نہ سمجھو تمہیں معلوم ہونا چاہیے تمہارا شوہر کن سرگرمیوں میں مشغول ہے... آہل اس کے بائیں رخسار پر اپنا ہاتھ رکھتا ہوا بولا ...

دانی افسردہ سی اسے دیکھنے لگی ..

میں بھی چاہتی ہوں کہ قدسیہ سے بدلہ لیں اور اگر تمہیں یہی مناسب لگتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں,, نا جانے کیسے دانی نے یہ سب بولا ..

میں جانتا ہوں تمہارے لئے مشکل نہیں نا ممکن ہے مجھے اجازت دینا لیکن اگر میرے پاس کوئی اور راستہ ہوتا تو ایسا کبھی نہ کرتا چاہے بدلہ ہی کیوں نہ ہے تو غلط ہی.. آہل اس کے بال سیٹ کرتا ہوا بول رہا تھا ..

بس تم کچھ غلط نہیں کرو گے.. دانی اس کا ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی ..

آئی پرامس.. آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..

دانی کے چہرے پر اداسی کی رمق تھی ...

وقت پنکھ لگائے اڑ رہا تھا حال کو ماضی میں بدلتا جا رہا تھا کسی کے لیے اچھی یادیں تو کسی کے لیے بری یادیں بنتا جا رہا تھا ایسا ہی ہوتا ہے وقت کبھی نہیں رکتا نہ کسی عام انسان کے لئے نہ کسی بادشاہ کے لئے شاید ہم رک جاتے ہیں زندگی کے سفر میں,, زندگی کا یہ سفر جو کہ چلتے رہنا کا نام ہے جب دل تھک جائے تو انسان رک جاتے ہیں آگے بڑھنے کی سکت نہیں رہتی ,,

انعم بھی رک گئی تھی اس ایک واقعے نے اس کی خواہشات کا دم توڑ دیا تھا وہ ایک چلتی پھرتی لاش بن گئی تھی ,, سانس لینے کو زندگی تو نہیں کہتے وہ بھی صرف سانس لے رہی تھی جتنے سانس باقی تھے انہیں پورا کر رہی تھی لیکن زندہ کہیں سے بھی نہیں تھی....

ایک مہینہ گزر چکا تھا الیکشن سر پر تھے ,,

آہل عائزہ کے ساتھ تھا وہ ہمیشہ یہی کوشش کرتا کہ جتنا ممکن ہو سکے اس سے دور رہے لیکن عائزہ کی کوشش اس کی قربت حاصل کرنے کی تھی ,,

آج عائزہ اسے گھر لے آئی تھی ڈاکٹر قدسیہ اس بات سے انجان تھیں ..

آہل عائزہ کے کمرے میں تھا عائزہ فاصلے کم کر رہی تھی ,,

آہل کوئی بہانے سوچنے لگا تاکہ یہاں سے نکل سکے, اسی اثنا میں عائزہ آگے بڑھی اور آہل کے--------- آہل ایک قدم پیچھے ہٹا ..

میرا خیال ہے ابھی اس کا وقت نہیں آیا.. آہل بمشکل مسکرا سکا ..

وقت لانے سے آتا ہے تم بہت ہچکچاتے ہو.. عائزہ منہ بناتی ہوئی بولی ...

ہاں کیونکہ سیاسی انسان ہو کوئی سکینڈل افورڈ نہیں کر سکتا میں ,,

میں کوئی سکینڈل بننے ہی نہیں دو گی ,,

اچھا یہ بتاؤ ڈاکٹر قدسیہ گھر پر ہیں.. آہل کو بالآخر بہانہ مل ہی گیا ..

ہاں اس وقت آ جاتی ہیں ماما کیوں.. عائزہ آبرو اچکا کر بولی ..

مجھے فیکٹری کے متعلق کچھ بات کرنی ہے تم سے بعد میں ملتا ہوں میں.. آہل کہتا ہوا باہر نکل گیا..

عائزہ منہ بناتی بیڈ پر بیٹھ گئی ..

آہل پیشانی مسلتا ہوا چل رہا تھا ..

پھر انعم کو کال کی اور چلتا ہوا ڈاکٹر قدسیہ کے پاس آ گیا ..

وہ لیپ ٹاپ کھولے بیٹھیں تھیں ..

آہل کو دیکھ کر کھڑی ہو گئیں ..

آؤ بیٹھو.. صوفے کی جانب اشارہ کرتیں خود بھی بیٹھ گئیں ..

یہ جو پروجیکٹ ملا ہے کیا خیال ہے آپ کا لینا چاہیے.. آہل سیدھا مدعے پر آیا ..

میرا تو مشورہ ہے لینا چاہیے ..

لیکن مجھے وہ اعتماد والے لوگ نہیں معلوم ہوتے.. آہل نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا ..

ڈاکٹر قدسیہ لب بھینچے آہل کو دیکھنے لگی جو آج کچھ مختلف دکھائی دے رہا تھا ..

ڈاکٹر قدسیہ نے بولنے کے لیے لب کھولے ہی تھے کہ ان کا فون رنگ کرنے لگا ..

انعم کا نام دیکھ کر پیشانی پر لکیریں ابھریں تو آنکھوں میں حیرت سمٹ آئی ..

آہل ٹائم ہے میں یہ کال لے لوں ..

جی آپ لیں کوئی مسئلہ نہیں.. آہل ٹیک لگاتا ہوا بولا ..

ڈاکٹر قدسیہ اثبات میں سر ہلاتی باہر نکل گئیں ..

آہل تو تھا ہی موقع کی تاک میں ,,

وہ آس پاس دیکھتا کھڑا ہوا اور لیپ ٹاپ کے سامنے آ گیا ..

آہل ہیڈن فائلز دیکھنے لگا ,,

لیکن وہ لاک تھیں ..

بعد میں دیکھا جائے گا,, آہل کہ کر جیب سے فلیش نکال کر لیپ ٹاپ کے ساتھ لگانے لگا,,

جو بھی تھا وہ کاپی کرنے لگا ..

بس ڈاکٹر قدسیہ کے آنے سے قبل یہ ہو جائے دوبارہ ایسا موقع نہیں ملے گا.. آہل فکرمندی سے اسکرین کو دیکھنے لگا جہاں تیس پرس لکھا آ رہا تھا ,,

ڈاکٹر قدسیہ آپ نے جو کھیل کھیلا تھا مجھے سب معلوم ہو گیا ہے..

انعم بول رہی تھی اور وہ پریشان ہوتی جا رہیں تھیں ..

کون سا کھیل یہ پہیلیاں بوجھوانا بند کرو اور صاف صاف بات کرو,,

آہل کی مام کے ساتھ آپ نے دس سال پہلے جو کیا ...

ڈاکٹر قدسیہ کو پیروں تلے زمین نکلتی ہوئی محسوس ہوئی ..

کیا مطلب ہے انعم...

مطلب میں سب جانتی ہوں جو آپ نے کیا ..

انعم تم حد پا کر رہی ہو کیسے مجھ پر الزام لگا سکتی.. وہ یکدم پھٹ پڑیں ...

میں الزام نہیں لگا رہی یہ آپ بھی اچھے سے جانتی...انعم بول رہی تھی لیکن کال ڈراپ ہو گئی شاید سگنل کا مسئلہ تھا ..

ہیلو انعم.. ڈاکٹر قدسیہ بولتی ہوئی فون دیکھنے لگی ..

انعم کو کیسے معلوم ہو سکتا ہے یہ راز تو میرے اور زبیر کے بیچ تھا.. وہ پیشانی مسلتی اندر آ گئیں ..

آہل صوفے پر بیٹھا مسکرا رہا تھا ..

کیا کہ رہے تھے.. وہ حواس بحال کرتی ہوئیں بولیں..

میرا خیال ہے ان کا پروجیکٹ نہیں لینا چاہیے ہمیں کمی نہیں ہے کام کی... آہل دو ٹوک انداز میں بولا,, جس کمپنی کی بات ہو رہی تھی وہ کمپنی ڈاکٹر قدسیہ نے ریکیمینڈ کی تھی ,,

ڈاکٹر قدسیہ خشک لبوں پر زبان پھیرتی آہل کو دیکھنے لگی ..

ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ..

آپ انہیں انکار کر دیجئے گا.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ...

بیٹھو تو چائے, ڈاکٹر قدسیہ بول رہیں تھیں لیکن آہل نے ہاتھ کے اشارے سے خاموش کر دیا ...

میں گھر جا کر پی لوں گا... شکریہ.. آہل کہ کر باہر نکل گیا ..

کہیں آہل کو معلوم تو نہیں ہو گیا.. وہ دروازے کی سمت دیکھتی ہوئیں بولیں ..

آہل سیدھا کمرے میں آ گیا ...

دانی کو دیکھ کر اسے رنج نے آن گھیرا ..

آ گئے تم... دانی اسے دیکھ کر کھڑی ہو گئی ..

ہاں.. آہل بولتا ہوا قدم اٹھانے لگا ..

آہل کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے دانی شلوار قمیض پہننے لگی تھی ,,

دانی لان کی شرٹ کے ساتھ کیپری پہنے ہوئے تھی ..

کیا ہوا.. دانی اس کے چہرے پر غیر معمولی سنجیدگی دیکھ کر بولی ..

دانی آئم سوری... آہل چہرہ جھکائے دانی کے ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ..

سوری کس لئے... دانی الجھ کر آہل کو دیکھنے لگی ..

آہل خاموش رہا ..

آہل بتاؤ بھی مجھے گھبراہٹ ہو رہی ہے.. دانی کے ہاتھ ابھی تک آہل کے ہاتھ میں تھے ..

دانی عائزہ نے... آہل الفاظ جوڑ رہا تھا ..

کیا.. دانی کو خطرہ لاحق ہوا ,,

عائزہ نے میرے فیس پر کس کی.. آہل نادم ہو کر بولا ..

دانی کے چہرے پر دکھ کے سائے تھے,, آہل کو بانٹنا ہی اس کے لئے سوہان روح تھا ,,

دانی نے آہل کے ہاتھ سے اپنے ہاتھ نکالے چاہے ..

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.