Chapter 29: باب 29

بیٹھو گے کچھ بات کرنی ہے.. آنا سنجیدگی سے بولی ..

ہاں ٹھیک ہے,, سمتھ تم چلو میں آتا ہوں ..

آہل کہتا ہوا صوفے پر براجمان ہو گیا ..

ایک بات پوچھوں آہل.. آنا ہچکچا رہی تھی ..

ہاں پوچھو ایسے تمہید کیوں باندھ رہی ہو ..

آہل الجھ کر اسے دیکھنے لگا ..

آہل اسلام میں ٹیٹو حرام ہے نہ.. آنا کی نظر اس کے بائیں بازو پر تھی ,,

آہل کی نظر آنا کے چہرے سے ہوتی ہوئی اپنی بازو پر پڑی ..

ہاں,, آہل پس و پیش ہوئے بنا بولا ..

پھر تم نے کیوں بنوایا ہوا اور میں نے سنا ہے دانی کے بھی بنایا ہے تم نے,, آہل تم نے اپنے ساتھ ساتھ دانی کو بھی گناہگار بنا دیا,, میں مانتی ہوں کہ وضو نماز ہو جاتی ہے لیکن پھر بھی ہے تو حرام ..

آنا جتنا حیران ہوتی اتنا کم تھا ,,

آہل لاجواب ہو گیا,, آنا درست کہ رہی تھی,, اس متعلق تو اس نے سوچا ہی نہیں ..

تم جانتے ہو نہ ٹیٹو بنوانے والے پر لعنت ہوتی ہے اللہ کی,, آنا دکھ سے بول رہی تھی ..

میں نے آج تک نہیں بنوائے.. آہل ششدر سا اسے دیکھنے لگا ..

آہل کا سر ندامت سے جھکا ہوا تھا ..

تم ٹھیک کہ رہی ہو آنا میں نے غلط کیا اپنے ساتھ بھی اور دانی کے ساتھ بھی,, آہل کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی تھی ..

اگر تمہیں میری بات کا برا لگا ہو تو ..

نہیں آنا میں تو تمہارا شکر گزار ہوں کہ تم نے مجھے باور کرایا ورنہ میں فراموش کئے ہوئے تھا اس بات کو.. آہل نادم سا بولتا ہوا کھڑا ہو گیا ..

آنکھوں کی نمی منظر کو دھندلا رہی تھی ,,

یہ میں نے کیا کر دیا... آہل بولتا ہوا چلنے لگا ..

وضو کرتے ہوئے آہل کی آنکھیں برسنا شروع ہو گئیں ,,

آہل جائے نماز بچھا کر بیٹھ گیا,, اشک مصلے پر گر رہے تھے,, ندامت ہی ندامت تھی کیسا مسلمان تھا وہ جو اللہ کے احکام فراموش کر گیا اور وہ غیر مسلم ہو کر اسے یاد دہانی کرا رہی تھی ,,

یا اللہ میں تیرا گناہگار بندہ تیرے سامنے ہاتھ پھیلائے بیٹھا ہوں,, مجھ سے گناہ کبیرہ سرزد ہو گیا ہے اے اللہ پاک پلیز مجھے معاف کر دے,, کہتے ہیں سچے دل سے توبہ کی جائے تو اللہ معاف کر دیتا ہے اور بارگاہ الٰہی میں تو ندامت کا ایک آنسو بھی بہت ہوتا ہے,,

آہل زاروقطار رو رہا تھا ,,

پلیز اللہ پاک میں گمراہ ہو گیا تھا مام کے جانے کے بعد سے ہر چیز سے لڑنے لگا تھا فراموش کر گیا آپ کے احکام,, لیکن آپ تو غفور و رحیم ہیں بخشنے والے مجھ گناہگار کو بھی معاف کر دیں,, آہل بولتا ہوا سجدے میں گر گیا,, مسلسل اشک جائے نماز کو تر کر رہے تھے,, اس نے کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں کہ ٹیٹو بنوانا حرام ہے نہ تب جب خود بنوا رہا تھا نہ ہی تب جب دانی کے بنا رہا تھا ,,

دانی آہل کی تلاش میں یہاں آئی تو ششدر رہ گئی,, آہل کی سسکیاں سنائی دے رہیں تھیں ,,

دانی حیران پریشان سی آگے بڑھی ,,

آہل,, دانی نے اسے دھیرے سے پکارا ..

لیکن آہل سن نہیں سکا وہ اپنے رب کے ساتھ محو گفتگو تھا...

دانی ناسمجھی سے چلتی ہوئی اس کے پاس آ بیٹھی ,,

آہل کیا ہوا تمہیں,, دانی نے پریشانی کے عالم میں کہتے ہوئے آہل کی پشت پر ہاتھ رکھا ,,

اپنی کمر پر کسی کے ہاتھ کا گمان ہوا تو آہل نے چہرہ اٹھا دیا,, آنسوؤں سے تر چہرہ سرخ آنکھیں سرخ ناک,, دانی ششدر سی اسے دیکھ رہی تھی ,,

آہل کیا ہوا...

دانی مجھے معاف کر دو.. آہل نے روتے ہوئے دانی کے ہاتھ پکڑ لیے ,,

دانی الجھ کر اسے دیکھنے لگی ..

کس بات کی معافی ..

دانی میں نے اپنے ساتھ ساتھ تمہیں بھی گناہگار بنا دیا مجھے معاف کر دو آہل بہت برا ہے بہت برا ہے,, آہل کو رہ رہ کر خود پر غصہ آ رہا تھا کہ وہ کیسے بھول سکتا ہے..

آہل کچھ بتاؤ گے مجھے گھبراہٹ ہو رہی ہے,, دانی اسے دیکھتی ہوئی بولی ..

دانی میں نے ٹیٹو بنوایا اور میرے باعث تم نے بھی بنوایا,, تم بھی بھول گئی ٹیٹو بنوانا حرام ہے ,,

دانی افسوس سے اسے دیکھنے لگی ,,

دانی تم جانتی ہوں جو لوگ ٹیٹو بنواتے ہیں ان پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے اور یہ سب میرے باعث ہو رہا ہے,, آہل نے کہتے ہوئے سر جھکا لیا ...

دانی کے الفاظ دم توڑ چکے تھے ,,

میں نے کیوں نہیں سوچا یہ,, دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے آہل کو دیکھتی ہوئی سوچنے لگی ,,

پھر ہاتھ بڑھا کر اپنی پشت پر بنے ٹیٹو کو چھوا ,,

آہل اب کیا ہو گا,, دانی خوفزدہ سی بولی ..

کیا ہم پر ہمیشہ اللہ کی لعنت رہے گی,, دانی کی آنکھوں میں نمکین پانی دکھائی دینے لگا...

آہل کرب سے اسے دیکھنے لگا ..

دانی اگر سچے دل سے توبہ کر لی جائے تو اللہ معاف کر دیتا ہے لیکن پتہ نہیں وہ مجھے معاف کرے گا یا نہیں...آہل سر جھکائے بول رہا تھا ..

دانی بنا کچھ بولے کھڑی ہو گئی ,,

آہل نادم تھا تبھی سر نہیں اٹھا سکا ..

دانی چلتی ہوئی باہر نکل گئی ,,

یہ کیا کر دیا میں نے,, وہ منہ پر ہاتھ رکھے سوچنے لگی...

جیسے شراب حرام ہے ہم نہیں پیتے ویسے ہی ٹیٹو حرام ہے پھر کیوں بنوا لیا ہم نے,, دو موتی ٹوٹ کر دانی کے رخسار پر آ گرے.. مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ سچے دل سے توبہ کیسے کرتے ہیں,, دانی بولتی ہوئی کمرے میں آ گئی ...

اگر ہماری زندگی اسی غلطی کی نذر ہو گئی پھر اگر اللہ نے ہمیں معاف نہیں کیا پھر...دانی کے دماغ میں کئی سوال سر اٹھا رہے تھے... اشک ٹوٹ کر چہرے کو تر کر رہے تھے..

آج رات ان کی فلائٹ تھی ,,

پورا دن دانی اور آہل اپنے اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلے,, شیطان نے انہیں فراموش کروایا کہ یہ کام حرام ہے لیکن حدیث میں ہے کہ اگر سچے دل سے توبہ کی جائے تو اللہ پاک معاف کرنے والا مہربان ہے,, انسان خطا کا پتلا ہے اور ہر انسان سے کوئی نہ کوئی خطا سرزد ہوتی ہے تبھی تو انسان کہلاتا ہے لیکن وہ رب تو کافروں کی بھی سنتا ہے کوئی اللہ کے سامنے روئے گڑگڑائے,, دل میں اللہ کا خوف پیدا ہو تو وہ پاک ذات معاف کر دیتی ہے ..

فلائٹ کا ٹائم ہوا تو آہل کے فون پر کال آنے لگی ,,

رنگ ٹون نے اسے سوچوں کے محور سے باہر نکالا,, آہل چہرہ صاف کرتا جائے نماز سے اٹھا تہ لگا کر مخصوص جگہ پر رکھ دی..

ہاں رفیق بولو.. آہل کی آواز بھاری ہو چکی تھی ,,

سر آپ ٹھیک ہیں,, رفیق فکرمندی سے بولا.

ہاں میں ٹھیک ہوں تم بتاؤ ..

سر مجھے کنفرم کرنا تھا آپ آ رہے ہیں نہ ..

ہاں بس کچھ ہی دیر میں فلائٹ کا ٹائم ہو جائے گا تم انتظار کرنا میرا,, آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ,,

واش روم میں جا کر چہرے پر چھینٹے مارے,, تولیے سے خشک کرتا باہر نکل آیا اور دانی کے کمرے کی جانب چلنے لگا ,,

دانی سر جھکائے بیڈ پر بیٹھی تھی ,,

آہل کو پھر سے شرمندگی نے آن گھیرا ..

دانی تیار ہو تم,, آہل اس سے نظریں ملائے بغیر بولا ..

ہاں میں ریڈی ہوں,, دانی کا چہرہ دوسری جانب تھا ..

آہل ہممم کہتا بیگ دروازے میں رکھنے لگا ..

آہل واقف تھا کہ دانی رو رہی ہے لیکن قصوروار بھی وہی تھا ..

آہل بیگ رکھ کر دانی کے سامنے بیٹھ گیا ..

تم ٹھیک ہو.. فکرمندی سے بولا ..

ہاں,, آہل اس کا کچھ کر نہیں سکتے ہم.. دانی نم آنکھوں سے آہل کو دیکھنے لگی..

پاکستان جا کر ڈاکٹر سے بات کروں گا اگر کوئی حل نکل سکا تو,, آہل نے دانی کو دیکھتے ہوئے بات ادھوری چھوڑ دی ..

دانی اثبات میں سر ہلانے لگی ..

ناراض ہو مجھ سے,, آہل اسے خاموش پا کر بولا ..

نہیں آہل تم سے کیوں ناراض ہونا تم نے تو مجھے روکا تھا بہت بار لیکن میں نے تمہاری ایک نہیں سنی,, دانی افسوس سے بول رہی تھی..

آہل کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں تھا جب انسان غلط ہو تو یونہی الفاظ ختم ہو جاتے ہیں ,,

چلو ٹائم ہو رہا ہے فلائٹ کا.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

تم جاؤ میں شوز پہن کر آتی ہوں.. دانی نیچے اترتی ہوئی بولی ..

آہل سر ہلاتا نکل گیا ..

دانی سانس خارج کرتی سنگھار میز کے سامنے آ گئی ,,

شرٹ ہٹا کر اس اے کو دیکھنے لگی جسے اس نے بے حد اشتیاق سے بنوایا تھا یہ سوچے بنا کہ یہ حرام ہے..

کاش میں اسے ختم کروا سکوں,, دانی بولتی ہوئی شوز پہننے لگی ..

دانی نیچے آئی تو آہل فون کان سے لگائے کھڑا تھا ..

آنا اور سمتھ بھی وہیں کھڑے تھے,,

دانی جبراً مسکرا کر آنا سے ملی پھر سمتھ کا شکریہ ادا کر کے آہل کو دیکھنے لگی ,,

ہاں چلو,, آہل دانی کو اشارہ کرتا سمتھ کو دیکھنے لگا ..

سمتھ بھی ان کے ساتھ باہر نکل گیا ..

تھینک یو سو مچ سمتھ,, آہل ائیر پورٹ پر سمتھ کے گلے لگتا ہوا بولا ..

ضرورت نہیں ہم بھی پاکستان آئیں گے پھر تم میزبانی کرنا,, سمتھ ہلکے پھلکے انداز میں بولا ..

ضرور آنا مجھے انتظار رہے گا.. آہل مسکرا کر بولا ..

آنکھوں پر گاگلز لگاتا ہاتھ ہلائے آہل دانی کے ہمراہ اندر چل دیا ..

تمام سفر خاموشی کی نظر ہوا ..

ائیر پورٹ پر رفیق گارڈز کے ہمراہ کھڑا تھا وہی سرزمین اور پھر سے وہی روٹین ..

میڈیا بھی موجود تھا لیکن رفیق نے انہیں آہل سے دور رکھا اور راستہ بناتا دونوں کو گاڑی میں بٹھا دیا ..

یہ میڈیا نیوز بنانے کے لیے ہمیشہ بےتاب رہتا ہے.. دانی سرمئی آنکھوں کو گاگلز میں چھپائے باہر دیکھتی ہوئی بولی ..

ان کا کام ہے.. آہل فون پر مصروف تھا ..

دانی نے سیٹ کی پشت سے سر لگا دیا اور آنکھیں موند لیں ..

دانی تم جا کر آرام کرو مجھے کچھ کام ہے.. آہل لاؤنج میں کھڑا دانی کو کہنے لگا ..

تم نے بھی تو سفر کیا ہے تم آرام نہیں کرو گے کیا... دانی کو حیرت ہوئی .

نہیں مجھے کچھ کام ہے بعد میں کر لوں گا آرام.. آہل کہتا ہوا چل دیا ..

دانی نفی میں سر ہلاتی زینے چڑھنے لگی..

سر عمیر کی طرف.. رفیق اس کے عقب سے نمودار ہوتا ہوا بولا ..

ہاں میں نے سوچا پہلے اس سے مل لوں پھر باقی سب, اور ہاں رفیق ذرا معلوم کرنا ٹیٹو ختم کروانے کے ٹریٹمینٹ کے متعلق ..

جی سر میں آپ کو انفارم کر دوں گا.. رفیق گاڑی کا دروازہ کھولتا ہوا بولا ..

آہل کوٹ کا بٹن کھولتا اندر بیٹھ گیا ..

آہل جب بھی عمیر سے ملنے جاتا کوئی گارڈ اس کے ہمراہ نہ ہوتا سوائے رفیق کے ..

آہل چہرے پر رومال باندھ گاڑی سے نکلا اور چلنے لگا ,,

یہاں زیادہ رہائشی نہ تھے سو وہ آسانی سے آ جا سکتا تھا ..

دروازہ عمیر نے ہی کھولا ..

بابا.. وہ خوشی سے چہکا ..

میرا بیٹا.. آہل اسے گود میں اٹھا کر چہرہ پر بوسہ دیتا ہوا بولا ..

بابا میں اتنے دنوں سے آپ کا انتظار کر رہا ہوں.. وہ ناراض ناراض سا بولا ..

بابا کام سے گئے تھے نہ.. آہل اس کی پیشانی پر بوسہ دیتا ہوا بولا ..

اب کیسی طبیعت ہے میرے بیٹے کی,, آہل چلتا ہوا اندر آ گیا ..

ابھی بھی کڑوی کڑوی گندی سی دوائی کھلاتی ہیں ماما.. وہ ناک چڑھاتا ہوا بولا ..

آئندہ آپ نے ماما کی ہر بات ماننی ہے دیکھیں ورنہ پھر سے بیمار پڑ جائیں گے اور ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے کوئی نخرے نہیں کرنے.. آہل سختی سے تاکید کرتا ہوا بولا ..

اچھا بابا آپ آتے ہی ڈانٹنے لگ گئے ہیں.. وہ رونے والی شکل بناتا ہوا بولا ..

بابا آپ کے لئے گفٹس لگائے ہیں.. آہل رفیق کو دیکھتا ہوا بولا ..

سچی ..

مچی,, آہل اسی کے انداز میں بولا..

پھر رفیق سے بیگز لے کر ٹیبل پر رکھ دئیے ..

بابا میں ماما کے ساتھ کھولوں گا.. وہ واپس آہل کی گود میں بیٹھتا ہوا بولا ..

ٹھیک ہے آپ ماما کے ساتھ دیکھ لینا ..

آہل گھنٹہ بھر اس کے ساتھ کھیلتا اور باتیں کرتا رہا ..

اب بابا جائیں.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

آپ بہت لیٹ آتے ہیں.. وہ اداسی سے بولا ..

اوکے نیکسٹ ٹائم جلدی آؤں گا ..

پرامس.. وہ ہاتھ آگے کرتا ہوا بولا ..

بابا کہ رہے ہیں نہ تو ضرور آئیں گے.. آہل اس کے چہرے پر بوسہ دیتا ہوا بولا ..

اوکے.. وہ سر ہلاتا ہوا بولا ..

عمیر ماما کو بتا دینا کہ بابا آئے تھے.. آہل کہ کر باہر نکل گیا ..

عمیر اشتیاق سے چیزوں کو دیکھنے لگا,, پھر کمرے کی جانب چلنے لگا ..

ماما.. وہ دروازہ کھول کر وسط میں کھڑا تھا ..

جی میری جان ..

بابا آئے تھے اور میرے لئے بہت سارے گفٹس لائے ہیں آئیں ہم دونوں کھولیں ,,

آہل آیا تھا,,وہ زیر لب دہراتی ہوئی کھڑی ہو گئی ..

مجھ سے پھر مل کر نہیں گیا.. وہ افسوس سے بولتی عمیر کے پاس آ گئی اسے گود میں اٹھایا اور چلنے لگی ..

کیا کہ رہے تھے بابا.. وہ بولتی ہوئی چلنے لگی ..

عمیر نان سٹاپ شروع ہو گیا وہ ماں سے زیادہ باپ کی سنتا اور مانتا تھا...

انعم کو کہا تھا تم نے,, آہل کی نظریں ہنوز موبائل پر تھیں ..

جی سر وہ پہنچ چکی ہوں گی.. رفیق ٹائم دیکھتا ہوا بولا ..

گڈ.. آہل اثبات میں سر ہلاتا ہوا بولا ..

کچھ ہی دیر میں آہل اسی جگہ پر موجود تھا جہاں وہ ہمیشہ انعم سے ملاقات کرتا ..

انعم پہلے سے لاغر اور بیمار دکھائی دے رہی تھی چہرہ بجھا ہوا تھا کرب اور اداسی نمایاں تھی ,,

آہل افسوس سے اسے دیکھتا بیٹھ گیا ..

خیریت مجھے بلایا تم نے.. انعم سپاٹ انداز میں بولی ..

رحیم کا سن کر بہت دکھ ہوا ..

تم یہاں نہیں تھے آہل لیکن اب آ گئے ہو تو کم از کم اس کے گھر والوں کی حفاظت کر لینا.. انعم بائیں جانب اندھیرے کو گھورتی ہوئی بول رہی تھی ..

انعم اگر میں یہاں ہوتا تو شاید رحیم کی موت ایسے نہ ہوتی لیکن میں اسے موت سے بچا نہیں سکتا تھا کیونکہ موت اٹل ہے...

موت کا وقت طے ہے اس میں کوئی ردوبدل نہیں کر سکتا ہاں یہ ہو سکتا تھا کہ اس کی موت جس حادثے میں ہوئی اس کی بجائے کوئی اور بہانہ بن جاتا لیکن انعم میں یا تم کوئی بھی اسے بچا نہیں سکتے تھے.. آہل دکھ سے بول رہا تھا ..

ٹھیک کہ رہے ہو تم,, رفیق بتا رہا تھا یہ حادثہ نہیں ہے.. انعم سیدھی ہو کر بیٹھ گئی ..

ہاں میرے پاس ریکارڈنگ ہے ایک ,,

آہل نے کہ کر ریکارڈنگ پلے کر دی ..

جی سر رحیم کا کام ہو گیا ہے... یہ آسم کی آواز تھی انعم بخوبی پہچان گئی ..

اچھی بات ہے اور خیال رہے مجھ پر شک نہیں آنا چاہیے.. زبیر کی آواز انعم کیسے نہ پہچانتی...

سر آپ بے فکر رہیں اول تو آپ آسٹریلیا میں ہیں دوسرا اسے ایک حادثے کی شکل دی گئی ہے جس کا چاہ کر بھی کوئی سراغ نہیں مل سکتا ..

انعم کی آنکھیں چھلک پڑیں ..

آہل نے فون واپس جیب میں ڈال لیا ..

تمہیں کہاں سے ملی یہ ..

کال ٹریس کروا رہے تھے ہم لیکن اس سے زیادہ نہیں کر سکے آسم کو شک ہو گیا سو بند کرنا پڑی.. آہل افسوس سے بولا ..

اب تم کیا چاہتے ہو.. انعم مدعے پر آئی ..

تم کیا چاہتی ہو.. آہل آگے ہو کر بولا انعم اس کے عین مقابل صوفے پر بیٹھی تھی ,,

میں کچھ بھی نہیں چاہتی آہل رحیم کی موت نے مجھے ختم کر دیا ہے ہاں اگر تمہیں مدد درکار ہے تو کر سکتی ہوں لیکن اپنے لیے کچھ نہیں چاہیے.. انعم کا لہجہ ٹوٹا ہوا تھا,, آہل کو اسکی حالت پر ترس بھی آ رہا تھا اور افسوس بھی ہو رہا تھا لیکن اس نے اس سے زیادہ بڑے دکھ دیکھے تھا اس لئے پتھر بنا ہوا تھا ..

پھر تم ایسا کرو زبیر کے لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کرو کوئی ثبوت یا کچھ بھی,, تمہارے ہاتھ لگے تو مجھے دے دینا , لیکن کیسا ثبوت.. انعم الجھ کر اسے دیکھنے لگی ..

کوئی ایسی غیر معمولی بات جو تمہیں دیکھنے پر مجبور کر دے وہی میرے کام کی ہو گی ..

ٹھیک ہے میں کوشش کرتی ہوں.. انعم کہتی ہوئی کھڑی ہو گئی ..

اور کچھ.. انعم آہل پر ایک نظر ڈالتی ہوئی بولی ..

نہیں بس یہی.. اور رحیم کے گھر والوں کی فکر مت کرنا وہ میری ذمہ داری ہیں.. آہل کہتا ہوا کھڑا ہو گیا ..

ٹھیک ہے.. انعم کہتی ہوئی باہر نکل گئی..

رات کے سائے گہرے ہو رہے تھے ,,

رفیق گھر چلو اب باقی کام کل دیکھ لیں گے.. آہل بلیو ٹوتھ کان سے اتارتا ہوا بولا ..

ڈرائیور نے گاڑی گھر کی جانب موڑ دی ..

دانی دو بار سو کر آٹھ چکی تھی لیکن آہل واپس نہیں آیا ...

یہاں آتے ہی غائب.. دانی خفگی سے بولی ہوئی چکر لگا رہی تھی..

آہل کمرے میں آیا تو دانی کا ناراض ناراض سا چہرہ دکھائی دیا ..

آہل سر کھجاتا دانی کی جانب بڑھنے لگا جو سینے پر بازو باندھے اسے گھور رہی تھی ..

اوکے آئم سوری زیادہ دیر ہو گئی..

آہل اسے بولنے کا موقع دئیے بغیر وضاحت دینے لگا....

ابھی بھی نہیں آنا تھا,, دانی غصے سے گویا ہوئی ..

کہتی ہو تو چلا جاتا ہوں واپس ابھی بھی کچھ کام رہتے ہیں.. آہل معصومیت سے بولا..

اتنے تم شریف حیات.. دانی تنک کر بولی ..

یہ بتاؤ کھانا کھا کر آئے ہو.. دانی پیشانی پر بل ڈالے بول رہی تھی..

ویسے کھا کر تو نہیں آیا ..

معلوم تھا مجھے.. اب جلدی سے فریش ہو جاؤ ورنہ میں بے ہوش ہو جاؤں گی ..

تمہیں کتنی بار بولا ہے میرا انتظار مت کیا کرو ..

میں نے بھی تمہیں بہت بار بولا ہے مجھے عادت ہو گئی ہے اب مزید ٹائم ویسٹ نہ کرو.. دانی اثر لئے بنا بولی ..

آہل نفی میں سر ہلاتا کپڑے دیکھنے لگا جو دانی نے نکالے تھے,, دھیمی سی مسکراہٹ نے چہرے پر احاطہ کر لیا ..

دانی صبح ریڈی رہنا,, یونی جانا ہے تم بہت حرج ہو گیا ہے تمہارا.. آہل فکرمندی سے بولا ..

اچھا,, یہ بتاؤ ڈیڈ کو معلوم ہو گیا تھا کیا جب میں وہاں سے بھاگی ..

ہاں وہ اشہد پاکستان آ گیا تھا تین روز پہلے اس نے آگاہ کر دیا ہو گا ..

وہ اتنے دن آسٹریلیا میں رہا ..

ہاں وہ کون سا غریب باپ کی اولاد ہے ویسے بھی سو رہا ہو گا کس منہ سے واپس جائے.. آہل ہاتھ صاف کرتا ہوا بولا ..

پھر ڈیڈ کچھ کریں گے.. دانی محتاط انداز میں بولی ..

تم کیوں فکر کر رہی ہو,, کچھ نہیں کر سکتے اب وہ تمہیں,,خود تو میں تمہارے ساتھ یونی میں نہیں رہ سکتا اس لئے گارڈ تمہارے ساتھ رہے گا میں کوئی رسک نہیں لے سکتا ..

ٹھیک ہے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ..

آہل میں تمہاری مام کا کمرہ دیکھ سکتی ہوں نہ.. دانی اجازت طلب نظروں سے اسے دیکھنے لگی ..

ہاں دیکھ سکتی ہوں کوئی مسئلہ نہیں.. آہل مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا ..

دانی اس کے ڈمپل کو دیکھتی کھڑی ہو گئی ..

تم تو فریش لگ رہی ہو.. آہل اسے اپنے ساتھ چلتے دیکھ کر بولا ..

ہاں میں پورا دن سوتی رہی ہوں ..

بس پھر اب بیٹھ کر سٹڈی کرنا ساری رات.. آہل اس کے بال بکھیرتا ہوا بولا ..

یہ جب چہرے پر آتے ہیں نہ تب بھی تمہیں ہی مصیبت پڑتی ہے.. دانی تنک کر بولی ..

ٹھیک کرنے کے لیے بھی تو میں ہی ہوں.. آہل مسکرا کر کہتا آگے نکل گیا ..

دانی منہ بسورتی آہستہ آہستہ چلنے لگی ..

ڈیڈ میری طبیعت کچھ بوجھل سی ہو رہی ہے.. انعم زبیر کو لیپ ٹاپ کھولے دیکھ کر بولی ..

زبیر لیپ ٹاپ سائیڈ پر کرتے انعم کو دیکھنے لگے ..

تم میڈیسن لے رہی ہو ..

نہیں ڈیڈ.. انعم اداسی سے بولی ..

بہت بری بات ہے انعم ایسے تو بیمار پڑ جاؤ گی...زبیر کے فون کی رنگ ٹون نے انہیں خاموش کروا دیا ...

ڈاکٹر قدسیہ کا نام دیکھ کر وہ جھنجھلا کر انعم کو دیکھنے لگے پھر معذرت کرتے باہر نکل گئے ..

انعم نے لیپ ٹاپ اپنے سامنے کیا اور ہیڈن فائلز دیکھنے لگی جہاں کچھ ویڈیوز پڑیں تھیں.. دیکھنے کا وقت نہیں تھا انعم نے بنا سوچے فلیش لگائی اور کاپی کرنے لگی ,,

وہ کھڑی ہوئی اور چلتی ہوئی دروازے میں آ گئی لیکن زبیر ابھی بات کر رہا تھا.. بس جلدی جلدی کاپی ہو جائے..

انعم ہاتھ مسلتی ہوئی بولی ..

انعم نے فولڈر بند کیا اور فلیش اتارنے لگی. زبیر فون بند کئے کمرے میں داخل ہوئے تو انعم سر جھکائے بیٹھی تھی ..

انعم مجھے ضروری کام سے جانا ہے میں کل تمہیں ڈاکٹر کے پاس خود لے کر چلوں گا.. وہ انعم کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے ..

ٹھیک ہے ڈیڈ.. انعم کہتی ہوئی کمرے سے نکل گئی ..

زبیر نے یہ دیکھے بنا کہ اس نے میلز کھول رکھی تھیں اور اب ڈیسکٹوپ کھلا تھا لیپ ٹاپ بند کر دیا..

انعم نے آہل کو کال ملانے لگی بیل جا رہی تھی لیکن وہ اٹینڈ نہیں کر رہا تھا کچھ سو کر وہ رفیق کا نمبر ڈائل کرنے لگی ..

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.