کچھ نہیں ہو گا تم اب مجھے لے کر چلو ,,
نہیں مانو گی,, آہل نے آخری بار پوچھا ,,
نو,, دانی نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی ..
* * *
پھر آؤ میں بناتا ہوں,, آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
ایک منٹ میں آتا ہوں.. آہل کہ کر باہر نکل گیا ,,
آہل تم بنا لو گے,, دانی اسے اندر آتا دیکھ کر بولی ..
ہاں میں بنا لوں گا کسی اور کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دے سکتا ..
دانی مسکرا کر اسے دیکھنے لگی ,,
تم چینج کر لو تب تک رفیق مشین لے آئے گا,, آہل سپاٹ انداز میں بولا ..
دانی پرجوش سی کپڑے نکالنے لگی ,,
آہل ناشتہ بھی کر لیا تمہاری ہاف گرل فرینڈ کہاں رہ گئی,, دانی چکر لگاتی ہوئی بولی ..
میں نے فون کیا ہے بس آتا ہو گا.. آہل فون پر ٹائپنگ کرتا ہوا بولا ..
دانی ہممم کہ کر اسے دیکھنے لگا ..
آہل خفا خفا دکھائی دے رہا تھا,, دانی اس کے پہلو میں بیٹھ گئی ,,
چند ساعتوں بعد رفیق آہل کو ایک باکس پکڑا کر چلا گیا ..
آؤ.. آہل کہتا ہوا کھڑا ہو گیا ..
دانی اشتیاق سے اس کے عقب میں چل دی ..
کہاں بنوانا ہے.. آہل مشین نکالتا ہوا بولا ..
یہاں کندھے کے نیچے,, دانی عقب میں شانے کے نیچے ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..
دانی کی شرٹ اس طرز کی تھی کہ اس کا گریبان بازو تک تھا یوں کہ شانے پر شرٹ نہیں تھی ,,
دانی بیٹھ گئی تو آہل اس کے عقب میں بیٹھ گیا ..
کیسا ٹیٹو ,,
تمہارا نام,, بولتے ہوئے دانی کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی ..
دانی میں صرف اے لکھوں گا ,,
نہیں پورا لکھو,, دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگی ..
نہیں میں نے تمہاری بات مان لی نہ اب تم بھی مان لو,, آہل اس کا چہرہ آگے کرتا ہوا بولا ..
یہ کیا بات ہوئی خود دو جگہ پر لکھوا لیا اور مجھے ایک بار بھی پورا نہیں ,,
اب خاموش اور ہلنا مت,, آہل مشین آن کرتا ہوا بولا ..
جونہی آہل نے مشین دانی کے شانے کے نیچے رکھی دانی کی ہلکی سی چیخ برآمد ہوئی ,,
آہل کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ..
دانی زور سے آنکھیں بند کئے دانت دبائے ہوئے تھی,, مٹھی زور سے بند کر رکھی تھی ..
دانی کی آنکھ سے ایک آنسو نکلا ..
آہل نے مشین ہٹا دی ..
ہو گیا,, دانی آنکھیں صاف کر کے بولی ,,
ہاں ہو گیا ..
آہل مشین واپس باکس میں ڈالتا ہوا بولا ..
کیسا بنا ہے.. دانی خوشی سے چپکی ..
ممم اچھا ہے.. آہل کہ کر کھڑا ہو گیا ,,
آہل تم ناراض ہو,,دانی اس کا ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی ..
آہل شکوہ کناں نظروں سے دانی کو دیکھ رہا تھا ..
تمہیں یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں تھی ..
لیکن میں کرنا چاہتی تھی,, دیکھو دو منٹ کی بات تھی.. دانی فاصلے سمیٹتی ہوئی بولی ..
لیکن جو تکلیف ہوئی وہ ,,
دانی نے اس کے لبوں پر انگلی رکھ دی ..
جتنا تم میرے لئے کرتے ہو یہ اس کا ایک فیصد بھی نہیں.. دانی نے بولتے ہوئے سر آہل کی پیشانی سے لگا دیا ..
کچھ بھی کرنے کو آہل بہت ہے ..
کیا تم میری خوشی میں خوش نہیں.. دانی آنکھیں بند کئے بول رہی تھی ..
لیکن آئندہ ایسی کوئی خوشی کی اجازت نہیں دوں گا ..
اوکے ڈن.. اب پلیز اپنے گندے سے ڈمپل کا دیدار کروا دو.. دانی چہرے سے بال ہٹاتی پیچھے ہو گئی تو آہل مسکرانے لگا ..
یہ ہوئی نہ میرے جاہل حیات والی بات.. دانی اس کے گال کھینچتی ہوئی بولی..
آہل خفگی سے دانی کو دیکھنے لگا ,,
میں بچہ نہیں ہوں,, آہل برا مان گیا ..
ہاں میں تو بھول گئی تھی تم تو ضعیف کبیر انسان ہو.. میں چینج کر کے آتی ہوں,, دانی کہ کر واش روم میں گھس گئی ..
دانی ننگے پاؤں ریت پر کھڑی تھی,, سمندر اس کے ساتھ شرارتیں کر رہا تھا اور وہ بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہی تھی آہل اس کے عقب میں کھڑا تھا کیونکہ آہل کی تاکید کے باوجود وہ پھر سے آگے چلی جاتی ..
دانی زیادہ آگے مت جاؤ یہ سمندر اپنے اندر لے جاتا ہے سب کچھ... آہل اس کی بازو پکڑتا خفگی سے بولا ..
لیکن دانی کہاں سننے والی تھی ..
اچھا اب نہیں جاتی,, دانی مسکرا کر کہتی آگے چل دی ..
پانچ منٹ بعد وہ پھر سے کافی فاصلے پر کھڑی تھی,, لہریں آتیں اور اسے آدھے سے زیادہ بھیگا دیتیں ..
وہ کشتی میں بیٹھ کر اس جزیرے پر آئے تھے جہاں اکا دکا لوگ دکھائی دے رہے تھے ,,
خشکی کے اس چھوٹے سے قطعے کے سوا چاروں سمت صرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا تھا تا حد نظر نیلا شفاف پانی,, آخر تک پانی اور آسمان ایسے دکھائی دیتے جیسے دونوں کا ملاپ ہو رہا ہو,,نیلا آسمان اور نیلگوں پانی دونوں آپس میں مل رہے تھے ,,,
دانی آنکھوں پر سن گلاسز لگائے پانی سے باہر نکلی اور آہل کی جانب چلنے لگی جو پتھروں پر بیٹھا تھا ,,
میں بالکل صحیح کہتی ہوں تم بڈھے ہو گئے ہو.. دانی تنک کر بولی ..
کیوں اب کیا ہو گیا,, آہل گاگلز سر پر لگاتا اسے دیکھنے لگا ,,
یہاں ڈر کر بیٹھو ہو میرے ساتھ آؤ.. دانی اس کا ہاتھ پکڑتی ہوئی بولی ..
تاکہ دونوں ایک ساتھ ڈوبیں.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
اچھا مت آؤ پانی میں کچھ اور کرتے ہیں ..
دانی نیچے بیٹھتی ہوئی بولی ..
دونوں ہاتھ ریت میں ڈالے وہ کچھ لکھنے لگی ..
آہل دلچسپی سے دانی کو دیکھنے لگا ..
دانی آہل,, آہل زیر لب دہراتا مسکرانے لگا ..
دونوں کے وسط میں ہارٹ بنا تھا ..
دانی آبرو اچکا کر آہل کو دیکھنے لگی ,,
بہت زبردست,, آہل ستائش سے بولا ..
دانی اس کے ہمراہ کھڑی ہو کر دیکھنے لگی ..
ہم ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے نہ.. دانی چہرہ اٹھا کر آہل کو دیکھتی ہوئی بولی ..
ان شاءاللہ.. آہل مسکراتا ہوا بولا ..
کشتی آ گئی ہے آؤ چلیں,, آہل اس کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہوا بولا ..
دانی مسکرا کر اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتی چلنے لگی ..
کشتی تیزی سے چل رہی تھی,, دانی مسحور کن سی پانی کو دیکھ رہی تھی ,,
اگر ہم گر گئے پھر,, دانی آہل کو دیکھتی ہوئی بولی ..
برا کیوں سوچتی ہو.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
اب ہم کہاں جائیں گے ..
جہاں تم کہو ..
اممم سو لو,, دانی منہ پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..
تمہارے لئے سوچنے کی ضرورت نہیں.. آہل اپنی ناک دانی کی ناک سے رگڑتا ہوا بولا ..
پھر ٹھیک ہے,, دانی مسرور سے بولی ..
بچپن میں سائیکل نہیں چلائی تم نے.. آہل اسے سائیکل پر بیٹھتے دیکھ کر بولا ..
تمہارے ساتھ کبھی نہیں چلائی.. دانی اسے آنکھ مارتی ہوئی بولی..
آہل نفی میں سر ہلاتا اپنی سائیکل پر سوار ہو گیا..
نو چیٹنگ جاہل حیات اوکے..دانی اسے دیکھ کر چلائی..
اوکے... آہل ہاتھ ہلاتا ہوا بولا ..
تھری ٹو ون.. دانی بول رہی تھی ..
جیسے ہی ون کی آواز ہوا میں گونجی دونوں نے پیڈل مارا اور سائیکل چلانے لگے ..
آہل تیز تیز پاؤں مارتا دانی سے آگے نکل گیا...
دانی ہونق زدہ سی اسے دیکھنے لگی پھر اس سے آگے نکلنے کی سعی کرنے لگی اسی اثنا میں دانی کا پاؤں سلپ ہوا اور دھڑام کی آواز سنائی دی..
آہل پاؤں زمین پر رکھے چہرہ موڑ کر دانی کو دیکھنے لگا جو زمین بوس ہو چکی تھی.
آہل بمشکل ہنسی دباتا چلتا ہوا دانی کے پاس آیا...
کس بات کی جلدی تھی,,وہ سائیکل کھڑی کر کے گھٹنوں کے بل دانی کے سامنے بیٹھ گیا ,,
میرے بچے رو رہے تھے گھر میں اس بات کی جلدی تھی,, دانی جل کر بولی ,,
آہل قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا جو زمین پر گری ہوئی تھی ,,
شرم تو نہیں آتی میں نیچے گر گئی ہوں اور تم ہنس رہے ہو,, دانی بازو سے گرد جھاڑتی ہوئی بولی ..
ہاں تو اور کیا کروں,, آہل منہ پر ہاتھ رکھے مسکراہٹ دبانے کی ناکام سعی کرنے لگا ,,
قسم سے آہل انتہائی درجے کے فضول انسان ہو تم,, دانی بدمزہ ہو کر بولی اور اٹھ بیٹھی ,,
میں سو رہی تھی تم اندھوں کی مانند بھاگتے ہوئے آؤ گے مجھے اٹھانے کے لیے پھر راستے میں ٹھیڈا کھا کر گر جاؤ گے لیکن تم تو ایسے ہنس رہے جیسے مزاحیہ فلم دیکھ رہے.. دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
آہل ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہا تھا ,,
مجھے گری ہوئی چیزیں اٹھانے کی عادت نہیں.. آہل دانی کو جلانے کی غرض سے بولا ..
دانی کا بس نہیں چل رہا تھا آہل کے بال نو لے ..
دائیں بائیں دونوں جانب درخت تھے اور وسط میں جو راستہ تھا جہاں وہ دونوں بیٹھے تھے درختوں سے پتے ٹوٹ کر گرے ہوئے تھے ,,
اف دانی تم بہت کیوٹ ہو.. آہل پیٹ پر ہاتھ رکھے ہنس رہا تھا ..
آدم خور حیات,, دانی جل کڑھ کے کھڑی ہو گئی ..
دکھاؤ لگی تو نہیں,, آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
اب کیا دیکھنے آئے ہو کہ میری بازو کے گوشت کا جنازہ نکلا کہ نہیں.. دانی آگے ہوتی گھور کر بولی ..
تم مجھ سے جیت نہیں سکتی.. آہل اس کے سر پر چت لگاتا ہوا بولا ..
تم جیسے ڈریگن حیات سے کون جیت سکتا,, دانی بولتی ہوئی شرٹ جھاڑنے لگی,
رہنے دو پہلے بھی گندی ہی تھی,, آہل شرارت سے بولا ..
تمہارا منہ بھی گندا ہے میں نے کبھی کہا,, نہیں نہ اس لئے خاموش رہو,, دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے گھورتی ہوئی بولی,,
آہل لب دبائے مسکرانے لگا ..
دوبارہ سے ریس لگانی ہے کیا.. آہل جان بوجھ کر بولا ..
تمہارا تھوڑا سا نہیں پورا کا پورا دماغ خراب ہے,,پتہ نہیں تمہیں وزیر اعلی کس نے بنا دیا مل جائے مجھے وہ بندہ آنکھیں نکال دوں میں اس کی,, دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..
اللہ معاف کرے.. آہل کانوں کو ہاتھ لگاتا ہوا بولا ...
دانی کمر پر دونوں ہاتھ رکھے آہل کو دیکھنے لگی ..
کیا,, آہل آبرو اچکا کر بولا ..
تھوڑی معافی اور مانگ لو بہت زیادہ گناہ تم نے کیے ہیں... دانی افسردگی سے بولی ,,
آہل نفی میں سر ہلاتا سائیکل پر بیٹھ گیا ..
بیٹھو گی یا آنا کو بلاؤ.. آہل کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بولا ..
مجھے لگتا ہے آنا تمہاری جڑوا بہن ہے بچپن میں کسی میلے میں کھو گئی ہو گی تبھی تمہیں بہت یاد آتی ہے.. دانی اس کی آستین کھینچتی ہوئی بولی...
اچھا اب نہیں کہتا کچھ بھی بیٹھ جاؤ نہ.. وہ چہرے پر مظلومیت سجاتا ہوا بولا ..
اچھے سے بولو پھر بیٹھوں گی ..
جب میں تمہیں نرمی سے ڈیل کرتا ہوں تم زیادہ نخرے نہیں دکھاتی.. آہل آنکھیں چھوٹی کیے گھور کر بولا ..
ہاں تو نہیں دکھانے چاہیے کیا میرا حق ہے میں استعمال نہ کروں تو کیا گھر لے جاؤ جیسے میچ میں ریویو استعمال نہیں کرتے پھر گھر لے جاتے چاہے آؤٹ ہو,, دانی کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا ..
اچھا میری پیاری سی کیوٹ سی وائف میرے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گیں میں آپ کو آسٹریلیا گھماتا ہوں سائیکل پر.. آہل ہار مانتا ہوا بولا ..
ویسے ہو تو تم بہت بے مروت لیکن پھر بھی کیا یاد کرو گے.. دانی احسان کرتی آہل کے عقب میں بیٹھ گئی اس طرح کہ چہرہ آہل کی مخالف سمت میں تھا اور پشت آہل کی پشت کے ساتھ تھی,, دانی نے سر آہل کی پشت کے ساتھ ٹکا دیا ..
آہل مسکراتا ہوا پیڈل مارنے لگا ..
آہل ڈمپل کی نمائش کرتا سائیکل چلاتا جا رہا تھا سارے منظر پیچھے چھوٹتے جا رہے تھے,, دونوں خاموشی میں ایک دوسرے کو محسوس کر رہے تھے کچھ باتیں ہوتیں ہیں جو خاموشیوں میں سنائی دیتی ہیں ...
میرے جاہل حیات.. دانی سوچوں میں غرق اسے پکارنے لگی ..
یس میری جنگلی بلی,,
تم اتنے بھی برے نہیں,, بولتے بولتے دانی دھیرے سے مسکرا دی ..
آہل نے یکدم بریک لگائی تو دانی جو اپنے دھیان میں بیٹھی تھی اس کی کمر سے ٹکرائی ,,
اب تم بھی گرا دو,, دانی بولتی ہوئی نیچے اتر گئی ..
کبھی تم مجھ سے جھگڑتی ہو اور کبھی میں برا نہیں راز کیا ہے,, آہل اسے گریبان سے پکڑ کر اپنی جانب کھینچتا ہوا بولا ..
راز یہ ہے کہ,, دانی آنکھیں ٹپٹپاتی ہوئی بولی ..
تمہیں معلوم ہے جہاں جتنی لڑائی ہوتی ہے وہاں پیار بھی اتنا ہی ہوتا ہے ...
اچھا مطلب پھر ہم تلواریں لے کر لڑائی کیا کریں ..
تم تو جنگ کا میدان بنانے بیٹھ گئے ہو,,دانی خفگی سے بولی ..
پھر کون سا میدان بنائیں,, آہل اپنی بائیں ہاتھ کی انگلیاں دانی کے دائیں ہاتھ کی انگلیوں میں پھنساتا ہوا بولا ..
جو تمہیں پسند ہو,, دانی دھیرے دھیرے اس کے رنگ میں رنگتی جا رہی تھی ,,
اگر میں کہوں کہ بدل جاؤ پھر,, آہل اسے آزمانے لگا ..
پھر میں بدل جاؤں گی,, اپنے رنگ سے زیادہ اچھا تمہارے رنگ لگنے لگا ہے,, آہل کی قربت کا نشہ دانی کے سر چڑھ کر بول رہا تھا ,,
آہل نے دائیاں ہاتھ بڑھا کر دانی کی پیشانی پر منتشر بالوں کو سیٹ کیا ,,
گھر چلیں,, آہل اس پاس دیکھتا ہوا بولا ..
اتنی جلدی,, دانی صدمے سے بولی...
نہیں گاڑی لے کر چلتے ہیں کہیں دور ,,
آہل سائیکل سے اتر کر چلنے لگا ...
دور کہاں..دانی اس کی ہمقدم ہوتی ہوئی بولی ..
سب سے دور... آہل اسکے کان میں سرگوشی کرتا ہوا بولا ..
دانی مسکراتی ہوئی سر جھکا کر چلنے لگی ,,
دانی کا چہرہ بلش کر رہا تھا,, آہل کو اس کا یہ روپ اچھا لگ رہا تھا ,,
آہل کا ڈمپل بھی کبھی نمودار ہوتا تو کبھی غائب ہو جاتا وہ دانی کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہا تھا ..
آہل تم نے پھر سے مجھے اندھی کر دیا ہے,, دانی آنکھوں پر بندھی سیاہ پٹی پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..
بس چند منٹ کی مسافت ہے خاموشی سے طے کر لو.. آہل اس کا ہاتھ تھامے چل رہا تھا ,,
دانی خاموش ہو کر چلنے لگی ,,
دوسرا ہاتھ بھی پکڑو,, آہل کہتا ہوا زینے چڑھنے لگا ..
گرا مت دینا مجھے ,,
میرے ہوتے کچھ نہیں ہو گا.. آہل مان سے بولا..
دانی مسکراتی ہوئی زینے چڑھنے لگی ,,
یہ لکڑی سے بنی ایک کمرے پر مشتمل کاٹیج تھی جس میں ایک عدد کھڑکی تھی جس سے باہر جھیل دکھائی دے رہی تھی,, دراصل یہ کاٹیج جھیل میں بنائی گئی تھی پانی کے اوپر چاروں سمت صرف پانی تھا ,,
رات کے اندھیرے میں روشنیاں جل رہیں تھیں جو اس منظر کو مزید حسین بنا رہیں تھیں,, سرخ, نیلی اور پیلی روشنیاں سحر پھونک رہیں تھیں,, جھیل کے پانی پر مہتاب دکھائی دے رہا تھا اور یہ مصنوعی روشنیاں ..
دانی کی زبان گنگ ہو گئی ,,
وہ کھڑکی میں کھڑی اس منظر میں لاپتہ ہو چکی تھی جھیل سے پرے درخت دکھائی دے رہے تھے جو زیادہ گھنے نہیں تھے,, لیکن قدرت کا حسین امتزاج تھا ,,
دانی کو قدرتی خوبصورتی سے لگاؤ تھا اور آہل تو اس کی رگ رگ سے واقف تھا ,,
جنگلی بلی میں بھی تمہارے ساتھ ہوں,, آہل کھڑکی کے دوسرے کونے میں کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
آہل تم مجھے پاگل کر دو گے.. دانی کے چہرے پر دلکش مسکراہٹ کا راج تھا ,,
وہ عشق ہی کیا جو دیوانہ نہ کرے,, آہل مسکرا کر بولا ..
دانی چہرہ موڑے اسے دیکھنے لگی ,,
تم کیسے کر لیتے ہو یہ سب,, دانی خود پر جتنا رشک کرتی کم تھا ,,
کیا.. آہل انجان بنتا ہوا بولا..
وہ سب جو مجھے پسند ہے,, دانی باہر جھیل کو دیکھتی ہوئی بولی..
عشق کسی کو پا لینے کا نام نہیں,, عشق تو مر مٹنے کا نام ہے خود کو قربان کر دینے کا نام ہے,, اپنے لیے تو سب جیتے ہیں عشق اس انسان کے لئے جینے کا نام ہے.
اپنی ذات کو فراموش کر کے صرف اپنے محبوب کو یاد رکھنا خود کو اس کے لئے وقف کر دینا یہ ہے عشق,, اس کی خوشی کو اپنی خوشی پر فوقیت دینا,, اپنی خواہشوں کو پس پشت ڈال کر اس کی خواہشوں کا احترام کرنا ,,
دانی مبہوت زدہ سی آہل کو سن رہی تھی ,,
آسان لفظوں میں سمجھاؤں تو
ع سے عاجزی کرنا ,,
ش سے شریک نہ بنانا ,,
ق سے قاتل بھی وہی میرا ,,
آہل مسکرا رہا تھا اس کی آنکھیں اور ڈمپل بھرپور انداز میں اس کا ساتھ دے رہے تھے ..
دانی نفی میں سر ہلاتی اسے دیکھ رہی تھی,, آنکھیں کسی بھی لمحے برسنے کو بےتاب تھیں ,,
آہل مجھے گولی مارو,,
واٹ,, آر یو کریزی؟؟ آہل پیشانی پر بل ڈالتا ہوا بولا,, مسکراہٹ کہیں غائب ہو گئی ..
مجھے یقین نہیں آ رہا,, دانی نم آنکھوں سے اسے دیکھتی ہوئی بولی ,
آہل چہرہ نیچے کئے مسکرانے لگا ..
دانی تم بالکل پاگل ہو,, آہل چہرہ اوپر کیے دانی کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
جیسے تم میرے لئے.. دانی ستائش سے بولی ..
کوئی شک نہیں,, وہ کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوا بولا ..
آج بھی آسمان ابر آلود تھا لیکن بارش کے آثار نہیں تھے,, البتہ ہوائیں اپنے عروج پر تھیں.. بالکل اسی طرح جیسے ان کے بیچ محبت عروج پر تھی ..
آہل کی شخصیت کا سحر دانی کو جکڑ رہا تھا ,,
دانی مسکراتی ہوئی نفی میں سر ہلانے لگی ,,
بیوقوف تو نہیں بنا رہے مجھے ,,
تمہارے سامنے کھڑا ہوں پڑھ لو میری آنکھیں کیا کہتی ہیں کم از کم یہ تم سے جھوٹ نہیں بولیں گیں,, اس کے جذبوں کی صداقت کی گواہی اس کا ایک ایک لفظ اس کی آنکھیں دے رہیں تھیں ,,
دانی مزید کچھ کہ کر اس کے جذبوں کی ناقدری نہیں کرنا چاہتی تھی ,,
آہل پرسکون سا دانی کو دیکھنے لگا جو اب بھی باہر دیکھ رہی تھی ,,
کاش آہل ہم ہمیشہ ایسے ہی منظر کا حصہ بنیں رہیں,, دانی حسرت سے بولی...
ایسا ہی ہو گا... آہل کا لہجہ پر اعتماد تھا ..
آئی وش میں بھی اسی طرح تمہیں چاہوں بلکہ اس سے بھی زیادہ شدت سے,,,دانی دل ہی دل میں گویا ہوئی ..
چند پل خاموشی کی نذر ہوئے ,,
آہل ایک بات مجھے سچ سچ بتاؤ,, دانی کھڑکی میں بیٹھ چکی تھی ,,
آہل آبرو اچکا کر کھڑکی میں ہی بیٹھ گیا,, کھڑکی اتنی کشادہ تھی کہ دونوں کے بیچ فاصلہ تھا ,,
تم کوٹھے پر جاتے ہو ,,
آہل مسکرایا تو ڈمپل پھر سے عود آیا ,,
بالکل بھی نہیں ویسے سیاست میں یہ شامل ہے لیکن آہل حیات اس بیماری سے پاک ہے.. آہل بغور اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
چلو شکر ورنہ مجھے لگ رہا تھا تمہیں کوٹھے سے پکڑ پکڑ کر لانا پڑے گا,, دانی آنکھوں میں شرارت لئے بولی ..
آہل اس کی ناک دباتا مسکرانے لگا ,,
دانی سانس خارج کرتی اسے دیکھنے لگی ,,
دیر رات تک دونوں وہیں بیٹھے رہے پھر جب آنکھیں کھلی رکھنا نا ممکن ہو گیا تو دانی منہ بناتی آہل کو دیکھنے لگی ..
مجھ بہت نیند آ رہی ہے گھر چلیں,, دانی کی آنکھیں نیند کے خمار کے باعث سرخ ہو رہیں تھیں ,,
تم مجھے پہلے کہ دیتی.. آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا..
اتنی اچھی جگہ ہے واپس جانے کا دل ہی نہیں کر رہا تھا,, دانی جمائی روکتی ہوئی بولی..
آہل اس کا ہاتھ پکڑے چلنے لگا ,,
دانی گھر پہنچنے سے قبل ہی گاڑی میں سو گئی,, آہل اس کے چہرے سے بال ہٹاتا اس کے نازک سراپے کو دیکھنے لگا پھر باہر نکلا چلتا ہوا دانی کی جانب آیا اور اسے اپنی بازوؤں میں اٹھا لیا ...
دانی گہری نیند میں تھی اس لئے ہلی تک نہیں ,,
آہل چلتا ہوا کمرے میں آیا دانی کو بیڈ پر لٹایا لائٹ آن کی اور دانی کی جانب آ کر اس کے پاؤں دیکھنے لگا پھر ہاتھ بڑھا کر دانی کے شوز اتارنے لگا لحاف دانی پر ڈال کر اسے دیکھنے لگا,,
کچھ شرارتی لٹیں دانی کے چہرے پر بوسے دے رہیں تھیں,, آہل خفگی سے دیکھتا آگے آیا اور دانی کے چہرے پر آئے سارے بال ہٹا دئیے,, مطمئن ہو کر الماری سے کپڑے نکالنے لگا,,لائٹ آف کر کے نائٹ بلب جلا دیا تاکہ دانی کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو اور خود چینج کرنے کی غرض سے واش روم میں چلا گیا,,,
کیا فائدہ تمہارا وہاں جانے کا,, دانین نکل گئی نہ ہاتھ سے.. زبیر افسوس سے دیکھتے ہوئے بولے ..
آپ کی بیٹی جنگلی ہے پھر وہ آہل بھی ٹپک پڑا میں کیسے مقابلہ کرتا,, اشہد نے کمزور سی دلیل دی ..
خیر کوئی مسئلہ نہیں اب وقت نہیں رہا کہ آہل الیکشن میں حصہ لے سکے ہاں جو سودا تم سے دانین کا میں نے کیا وہ اب ڈانواں ڈول ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ شیر کے پنجرے میں ہاتھ ڈالنا خطرے سے خالی نہیں...
آپ نے میرے ساتھ سودا کیا ہے پلٹ نہیں سکتے.. اشہد طیش میں بولا...
کول ڈاؤن.. ابھی صرف سودا ہوا ہے پیسے نہیں دئیے تم نے.. زبیر اس کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے ..
ابھی دے دیتا ہوں پیسے لیکن یہ سودا ختم نہیں ہونا چاہیے.. اشہد کہتا ہوا باہر نکل گیا ..
زبیر افسوس سے نفی میں سر ہلانے لگے ..
اب دانین کو لانا چاند کو زمین پر لانے کے مترادف ہے.. وہ کہتے ہوئے چل دئیے ..
آہل ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھا تھا جب آنا کی نظر اس کے ٹیٹو پر پڑی تو آنکھوں میں حیرت سمٹ آئی ,,
آہل بات سنو.. آنا نے اسے جاتے ہوئے پکارا ..
ہاں بولو ..