کمرہ تاریکی میں ڈوبا تھا,, کھڑکی کے آگے پردہ تھوڑا سا سرکا ہوا تھا جس کے باعث چاند کی ہلکی ہلکی روشنی چھن کر اندر آ رہی تھی,, تاریکی کے ہمراہ مکمل خاموشی کا راج تھا,, گھڑی کی ٹک ٹک واضح سنائی دے رہی تھی ,, انعم رحیم کا چہرہ تھامے بیٹھی تھی,, خون آلود چہرہ ,,
رحیم تمہیں کچھ نہیں ہو گا ,,
رحیم کی آنکھوں میں نمی تیر رہی تھی ,,
ابھی ایمبولینس آ جائے گی میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گی,, انعم آنسو بہاتی اسے تسلی دے رہی تھی لیکن رحیم کی آنکھیں بند ہو چکیں تھیں ,,
رحیم آنکھیں کھولو رحیم ,,
رحیم,, انعم چلا کر آٹھ بیٹھی,, تنفس تیز ہو چکا تھا وہ لمبے لمبے سانس لیتی گرد و پیش میں نگاہ دوڑانے لگی ,, انعم نے سائیڈ ٹیبل پر ہاتھ مارا اور لیمپ آن کیا,, آنسو نکل کر رخسار پر آ رہے تھے ,,
انعم نے گلاس اٹھایا اور ایک ہی سانس میں ختم کر لیا ,,
کمبل پرے پھینکتی بیڈ سے اتر آئی اور چلتی ہوئی کھڑکی میں آ کھڑی ہوئی ,,
باہر تاریکی کا راج تھا,, انعم کو یہ رات اداس لگ رہی تھی,, ستارے آسمان کی چادر پر دکھائی نہیں دے رہے تھے,, البتہ مہتاب پوری آب و تاب سے دمک رہا تھا ,,
انعم آنسو بہاتی آسمان کو دیکھنے لگی ,,
میرا چاند تو چلا گیا ,,
اب میں کیا کروں وہ منظر ایسے معلوم ہوتا ہے ہر لمحہ میری آنکھوں کے سامنے چل رہا ہے میرے سامنے وہ واقعہ وقوع پذیر ہوا لیکن دل ابھی بھی ماننے سے انکاری ہے,, کیسے سمجھاؤں اسے,, انعم تھکے تھکے انداز میں کھڑکی میں بیٹھ گئی ,,
کاش کوئی ایسا طریقہ ہوتا جس سے ہم کبھی جدا نہ ہوتے,, رحیم تم تو چلے گئے میں یہاں کیا کروں مجھے بھی اپنے ساتھ لے جاتے,, اس سے بہتر تو یہ ہوتا تمہاری جگہ موت مجھے لے جاتی تمہاری ضرورت بہت سے لوگوں کو ہے لیکن میری,, انعم نے بات ادھوری چھوڑ کر سر جھکا لیا ,,
سانس خارج کرتی وہ کمرے کو دیکھنے لگی ,,
کچھ چیزیں یا خواہشات ہوتی ہیں جو ہمیں نہیں ملتی لیکن کافی وقت بعد ان سے مماثلت رکھنے والی کوئی چیز مل جاتی لیکن انسانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا وہ ایک بار چلے جائیں پھر کبھی نہیں ملتے,, اور جب ہم ایک انسان کی خوبیاں کسی دوسرے انسان میں ڈھونڈنا شروع کر دیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ جو وہ تھا کوئی اور نہیں ہو سکتا,, کیوں چلے گئے تم دیکھو مجھے تنہا چھوڑ دیا ہے ایک تم ہی تو تھے میری تنہائی کے ساتھی اور اب دیکھو پہلے سے زیادہ تنہا ہو گئی ہوں,, پہلے عادت تھی لیکن تم نے عادت خراب کر دی اب میں کیا کروں رحیم بتاؤ مجھے,, انعم نے روتے ہوئے چہرہ ہاتھوں میں چھپا لیا ,,
آہل کہاں غائب ہے,, دانی رفیق کو دیکھتی ہوئی بولی ,,
میم وہ کسی ضروری کام سے گئے ہیں ,,
کون سا ضروری کام یہاں آن پڑا, دانی بڑبڑاتی ہوئی چلنے لگی ,,
دانی فون پر نمبر ملانے لگی پہلی بیل پر ہی ریسیو کر لیا گیا ,,
کہاں ہو تم ,,
کیوں مس کر رہی ہو,, آہل لب دبائے مسکرانے لگا ,,
پہلے مجھے یہ بتاؤ یہاں بھی تمہی حکومت چلا رہے ہو ,,
نہیں اب تو نگران حکومت ہے ہماری ختم,,
پھر کون سے کام ختم نہیں ہوتے تمہارے,, دانی تنک کر بولی ,,
بالکل بیویوں والی ٹون ہو گئی ہے تمہاری,, آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ,,
جو پوچھا ہے اس کا جواب مت دینا اپنی فارسی جھاڑتے رہنا ,,
اب ہر کام تو تمہیں بتایا نہیں جا سکتا نہ ,,
ہاں اپنی ہاف گرل فرینڈ کو سب بتا سکتے ہو مجھے نہیں ,,
اچھا میں گھر آ کر تم سے بات کرتا ہوں,, آہل نے کہ کر فون کاٹ دیا اور پھر سے کھلونے دیکھنے لگا,,
آہل رات میں واپس آیا,, دانی اس کی منتظر تھی جیسے ہی نظر آہل پر پڑی پیشانی پر بل پڑ گئے ,,
جنگلی بلی میرا انتظار کر رہی تھی,, آہل بولتا ہوا دانی کے ساتھ آ بیٹھا ,,
نہیں گلی کے وہ جو آوارہ لڑکوں ہیں نہ ان کا انتظار کر رہی تھی تمہیں کسی نے غلط خبر دے دی ..
چھوڑو یہ سب اور میری بات سنو,, آہل اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتا ہوا بولا,,
کیا,, دانی آبرو اچکا کر بولی ,,
تمہارے لئے ایک ڈریس لایا ہوں جلدی سے تیار ہو جاؤ ,,
آہل میں آج پیدل نہیں چلنے والی تمہارا ارادہ تو مجھے لنگڑا کرنے کا ہے,, دانی گزشتہ دن یاد کرتی ہوئی بولی ,, نہیں آج ہم گاڑی پر جائیں گے,, آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ,,
اچھا پھر ٹھیک ہے,, دانی سر ہلاتی کھڑی ہو گئی ,,
جلدی کرنا ,,
اب تمہارے پیچھے کون لگا ہے جو جلدی ڈال رہے ہو صبح سے آوارہ گردی کرتے ہوئے نہیں معلوم تھا,, دانی خفگی سے دیکھتی مڑ گئی ,,
آہل مسکراتا ہوا موبائل پر ٹائپنگ کرنے لگا,,
آہل کھڑا ہوا اور چینج کرنے دوسرے کمرے میں چلا گیا واپس آیا تو دانی کو شیشے کے سامنے پایا ,,
آہل مسکراتا ہوا اس کے عقب میں کھڑا ہو گیا ,,
کہاں جانا ہے ہم نے,, دانی آئینے میں اس کا عکس دیکھتی ہوئی بولی,,
ڈیٹ پر,, آہل ڈمپل کی نمائش کرتا ہوا بولا ,,
اووہ اچھا,, ویسے تمہارے جیسے ضعیف لوگ بھی ڈیٹ پر جاتے ہیں کیا,,دانی شرارت سے بولی ,,
کیوں ہم ضعیف لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا ,,
تمہارا دل بھی تو بڈھا ہو گیا ہو گا نہ ,,
اگر تم دو منٹ میں نہ آئی تو میں آنا کو لے جاؤں گا اپنے ساتھ,,آہل دھمکاتا ہوا سائیڈ پر ہو گیا,,,
ہاں آنا تمہاری ماسی لگتی ہے نہ اسے ساتھ لے جاؤ گے تم,,, دانی جل بھن کر بولی ,,
دانی سلیو لیس رائل بلیو کلر کی سکرٹ پہنے ہوئے تھی,, سیاہ لمبے بال کمر پر گرا رکھے تھے گرے آنکھوں پر پلکوں کی گھنی چادر بچھی تھی,,, اب دانی ڈیپ ریڈ کلر کی لپ اسٹک لگانے میں مگن تھی,,
اس کے سرخ و سپید رنگ پر یہ رنگ چار چاند لگا رہا تھا ,,
آہل خود بھی بلیو کلر کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا سیاہ بالوں کو جیل لگا کر کھڑا کر رکھا تھا,, سفید رنگت پر بڑھی ہوئی شیو کیا دل کش منظر پیش کر رہی تھی اس پر اس کا ظالم ڈمپل ,,
وہ لمحہ بھر بعد دانی پر نظر ڈالتا پھر واپس سے موبائل پر نظریں جما لیتا ,,
دانی میں آنا کے ساتھ جا رہا ہوں,, آہل فون جیب میں ڈالتا ہوا کھڑا ہو گیا ,,
دانی روہانسی ہو کر آہل کو دیکھنے لگی ,,
تم نہ,, دانی دانت پیستی اس کے سامنے آ گئی ,,
اب چلو جلدی سے,, آہل پیشانی پر ڈالتا ہوا باہر نکل گیا ,,
باطل حیات کہیں کا,,
دانی بڑبڑاتی ہوئی آہل کی تقلید کرنے لگی ,,
دانی باہر آئی تو آہل گاڑی میں بیٹھا تھا ,,
* * *
میرا خیال ہے میں تمہارے ساتھ ہی جا رہی ہوں,, دانی اس کی جانب آتی ہوئی بولی ,
آف کورس,, کوئی شک,, آہل آبرو اچکا کر بولا,,
جب ڈیٹ پر لے جاتے ہیں تو دروازہ لڑکا کھولتا ہے لیکن تم تو اپنی سیٹ پر مل مار کر ایسے بیٹھے ہو جیسے بعد میں ملنی ہی نہیں تھی,, دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ,,
آہل سر کھجاتا دانی کو دیکھنے لگا ,,
وہ کیا ہے نہ دانی مجھے عادت نہیں ان فیکٹ مجھے تو اپنے گارڈز کی یاد آ رہی ہے وہی ڈور اوپن کرتے تھے ,,آہل معصومیت سے بولا ,
آئے بڑے تم چیف منسٹر,,دانی بڑبڑاتی ہوئی بیٹھ گئی ,,
سیٹ بیلٹ,, آہل اشارہ کرتا ہوا بولا ,,
چپ کر کے گاڑی چلاؤ ایسا نہ ہو سیٹ بیلٹ سے تمہارا منہ باندھ دو میں,, دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی,,
آہل لب دبائے مسکراتا ہوا گاڑی سٹارٹ کرنے لگا ,,
اووہ شٹ,, ایک منٹ,, آہل گاڑی روک کر دانی کو دیکھنے لگا ,,
واٹ,, دانی کی پیشانی پر تین لکیریں ابھریں ,,
آہل نے جیب سے ایک سیاہ پٹی نکالی ,,
مجھے اغوا کر کے تاوان مانگنے کا ارادہ ہے کیا,, دانی تکہ لگاتی ہوئی بولی ,,
صرف اغوا کرنے کا ارادہ ہے, آہل نے کہتے ہوئے دانی کی آنکھوں پر پٹی رکھی اور ہاتھ پیچھے لے جا کر باندھ دی ,, بس اندھا کرنے کی کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری کر دی تم نے,,دانی بولتی ہوئی سیدھی ہو گئی ,,
آہل دھیرے سے مسکرا دیا ,,
مطلوبہ جگہ پر پہنچ کر آہل باہر نکلا,, دانی کی جانب آ کر دروازہ کھولا اور ہاتھ پکڑ لیا,
آ جاؤں باہر,, دانی اس کا لمس محسوس کرتی ہوئی بولی ,,
ہاں آ جاؤ ,,
دانی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی آہل کے ہمراہ چلنے لگی,, آہل کا ہاتھ پکڑے دانی کا دل عجیب ہی کیفیت میں گرفتار تھا ,,
آہل ہم کہاں جا رہے ہیں,, دانی سے زیادہ دیر خاموش نہ رہا گیا تو بول پڑی ,,
ڈیٹ پر,, آہل اس کے کان میں سرگوشی کرتا ہوا بولا ,,
دانی نفی میں سر ہلاتی مسکرانے لگی ,,
لکڑی سے بنی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر آہل نے دانی کا ہاتھ چھوڑا اس کے عقب میں آیا اور پٹی کھول دی,, تاریکی سے
روشنی میں آ کر دانی کی آنکھیں چندھیا گئیں,, آنکھیں چھوٹی کیے وہ پہلے آہل کو پھر سامنے سمندر کو دیکھنے لگی ,, آہل اس کا ہاتھ پکڑے زینے اترنے لگا ,,
دانی خوشگوار حیرت میں مبتلا تھی ,,
لکڑی کے زینے اتر کر وہ دونوں ریت پر آ گئے,, سنہری ریت جو سونے کی مانند دکھائی دے رہی تھی ,, آہل بیٹھ کر شوز اتارنے لگا,, دانی نے بھی اپنے نیلے سینڈل اتار دئیے ,,
لہریں شور مچا رہیں تھیں,, تیز ہوا کے جھونکے آ کر ان سے ٹکرا رہے تھے,, تاحد نظر نیلگوں شفاف پانی دکھائی دے رہا تھا,, دانی آہل کو بھلا کر پانی کی جانب بڑھنے لگی,, ٹھنڈا یخ بستہ پانی,, دانی جھرجھری لیتی پیچھے ہوئی لیکن اگلے ہی لمحے ایک بڑی لہر آئی اور دانی کو گھٹنوں تک بھگو گئی ,,
آہل پینٹ فولڈ کرتا دانی کو دیکھنے لگا پھر کھڑا ہوا اور دانی کے پہلو میں آ گیا ,,
پانی کو دیکھ کر مجھے بھول گئی,, آہل شکوہ کناں نظروں سے دیکھتا ہوا بولا,, اس سمت ان دونوں کے سوا کوئی بھی نہیں تھا ,,
تم جانتے ہو دانی دیوانی پانی کی,, دانی پانی میں ہاتھ ڈالتی ہوئی بولی,,
آہل مسکرا کر اسے دیکھنے لگا ,,
دانی پانی بہت ٹھنڈا ہے بیمار پڑ جاؤ گی آ جاؤ,, آہل اسے کہتا پیچھے ہو گیا لیکن دانی پانی دیکھ کر پاگل ہو گئی تھی,, لہریں آتیں اور اسے بھگو دیتیں سمندر اس کے ساتھ کھیل رہا تھا,, خاموشی میں لہروں کی آواز ارتعاش پیدا کر رہیں تھیں,, فلک پر مہتاب جگمگا رہا تھا.
دانی ڈھنڈ لگ جائے گی,, آہل اس کی بازو پکڑتا ہوا بولا ,,
آہل ابھی تو پانچ منٹ بھی نہیں ہوئے,, دانی منہ بسورتی ہوئی بولی,,
میں کچھ نہیں سنوں گا,, آہل گھور کر بولا ,,
یہ کیا بات ہوئی ہم ہاتھ لگانے آئے تھے کیا سمندر کو,, دانی ناراض ناراض سی گیلی ریت پر چلنے لگی ,,
نہیں ہم کسی اور کام کے لیے آئے ہیں ,,
مچھلیاں پکڑنے کا کام کرنے آئے ہو کیا ,,
نہیں بہت خاص ہے تم بیوقوف ہی رہنا,, آہل اس کے سر پر چت لگاتا ہوا بولا ,,
لہریں آتیں اور ان کے پاؤں کو بوسہ دے کر پاؤں کے نیچے سے ریت کھینچ کر لے جاتیں ,,
رات کے ٹائم سمندر خوفناک ہوتا ہے دیکھو لہریں کتنی بڑی ہیں,, آہل نرمی سے سمجھانے لگے ,,
کچھ مسافت طے کرنے کے بعد دانی کو مدھم مدھم سی روشنیاں دکھائی دینے لگی ,,
ریت پر چھوٹی چھوٹی لائٹس پڑیں تھیں جن سے دانی لکھا ہوا تھا ,,
* * *
کچھ فاصلے پر چار پلر کھڑے تھے جن پر سفید کپڑے باندھ کر گلدستے مبسوط کر رکھے تھے پلرز کے وسط میں سفید رنگ کی سطح بنا کر دو تکیے رکھے ہوئے تھے آس پاس موم بتیاں پڑیں تھیں,, سامنے سمندر کی لہریں دکھائی دے رہیں تھیں ,,
دانی مبہوت زدہ اس منظر کو دیکھ رہی تھی ,,
آہل,, دانی اس کے مقابل آتی ہوئی بولی ,,
پسند آیا,, آہل جانتا تھا لیکن اس کے منہ سے سننا چاہتا تھا ,,
دانی کی آنکھیں نم ہو گئیں ,,
دونوں کے بیچ فاصلے ختم ہو چکے تھے,, آہل نفی میں سر ہلانے لگا ,,
تم نے یہ سب میرے لئے کیا ہے,, دانی ستائش سے دیکھتی ہوئی بولی ,,
پاگل ہو کیا یہ سب تو میں نے آنا کے لئے کیا ہے اسے پسند آئے گا نہ,, آہل فاصلوں کو سمیٹتا دو قدم دانی کی جانب بڑھا ,,
دانی پہلے خفگی سے پھر مسکرا کر آہل کو دیکھنے لگی ,,
میرے جاہل حیات تمہاری بیوی بیوقوف نہیں ہے,, دانی اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی ,,
اچھا جی مجھے لگا احمق ہو تم,, آہل اپنی پیشانی دانی کی پیشانی سے ٹکراتا ہوا بولا,
ظالم حیات,, دانی پیشانی مسلتی ہوئی بولی ,,
مجھے یقین نہیں آ رہا,, دانی بائیں جانب دیکھتی ہوئی بولی جہاں اس کا نام لکھا تھا ,,
مسز آہل یقین کر لیں,, آہل خمار آلود لہجے میں بولا ,,
دانی نظریں اٹھا کر اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگی جہاں ڈھیروں جذبے سمٹ آئے تھے ,,
تیز ہوا دانی کے بالوں کے ساتھ اٹکھیلیاں کر رہی تھی,, دانی اپنی انگلی کی پوروں سے آنکھوں پر آتے بال ہٹانے لگی ,,
تمہاری برتھ ڈے,, آہل کہ کر خاموش ہو گیا,
اووہ میرا برتھ ڈے,, میں تو بھول گئی,, دانی پیشانی پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ,,
آہل نرم مسکراہٹ لئے دانی کو دیکھ کر جیب سے ڈبی نکالنے لگا,,
دانی آبرو اچکا آہل کو دیکھنے لگی,,
تمہاری برتھ ڈے کے لئے سوچا تھا میں نے لیکن قسمت کو شاید ایسے منظور تھا,, آہل نیلے ڈائمنڈ والی انگوٹھی نکالتا ہوا بولا ,,
دانی ششدر رہ گئی,,
ہاتھ آگے کرو,, آہل ہتھیلی اس کے سامنے پھیلاتا ہوا بولا,,
ایسے نہیں,, دانی ہاتھ پیچھے کرتی ہوئی بولی,
پھر,, آہل کی پیشانی پر تین لکیریں ابھریں ,,
گھٹنوں پر بیٹھ کر پہلے مجھے آئی لو یو بولو پھر پہناؤ,, دانی نچلا لب دبائے دھیرے سے مسکرانے لگی,,
آہل چہرہ جھکائے مسکرانے لگا,,
آر یو سیرئیس,,آہل حیرت سے بولا,,
آف کورس آئی ایم,, دانی سینے پر بازو باندھتی ہوئی بولی,,
اچھا مذاق ہے دانی,, آہل اس کی بات ہوا میں اڑاتا ہوا بولا.
نو یہ مذاق نہیں,, دانی پوری آنکھیں کھولتی ہوئی بولی,,
میں یہ سب نہیں کر سکتا دانی,, آہل شانے اچکاتا ہوا بولا,,
کیوں تم کیوں نہیں کر سکتے اس کے لئے کون سا کورس درکار ہے جو تم نے کیا نہیں بتاؤ,, دانی تیکھے تیور لئے بولی ,, ہاتھ آگے کرو اب,, آہل اس کی بات کو اہمیت دئیے بنا بولا ,,
میں تو ایسے نہیں پہنوں گی زندگی میں ایک بار تو پروپوز کرنا ہے روز روز تو نہیں کرتا کوئی بھی اس میں بھی تمہاری جان جا رہی ہے,, اب جلدی سے بیٹھو ,,
آہل ہنستا ہوا دانی کو دیکھنے لگا ,,
دانی تم پاگل ہو,, آہل نفی میں سر ہلاتا ہنس رہا تھا ,,
جی نہیں میں بالکل نارمل ہوں اور اگر مجھ سے انگیجمینٹ کرنی ہے تو پہلے بیٹھو نیچے مجھے صحیح سے پروپوز کرو پھر پہنو گی میں ,,
صحیح سے مطلب ابھی غلط طریقے سے کر رہا تھا ,,
بالکل اب جلدی کرو آہل,, دانی منہ بناتی ہوئی بولی ,,,
دانی مجھے بتاؤ چیف منسٹر آہل حیات گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پروپوز کرتا ہوا اچھے لگے گا ,,
بالکل بہت اچھا لگے گا اب زیادہ نخرے مت کرو اتنے نخرے تو دلہن نہیں کرتی جتنے تم کر رہے ہو,, دانی خفگی سے دیکھتی ہوئی بولی ,,
عشق بھی عجیب چیز ہے وہ سب کروا لیتا جس کی توقع بھی نہیں کی جاتی ,,
انسان جھکتا ہے صرف اسی انسان کے لئے جس کے لئے دل دھڑکتا ہو جس کے نام پر دھڑکنیں رقص کرتی ہوں,, آہل حیات بھی جھکا تھا اپنے عشق کے سامنے اپنی حیات کے سامنے ,,
آہل نچلا لب دبائے گھٹنہ نیچے ریت پر رکھے چہرہ اوپر اٹھائے اپنے محبوب کو دیکھنے لگا جو اس کا عشق اس کا جنون ,,
دانی اشتیاق سے آہل کو دیکھ رہی تھی ,,
آہل جلدی بولو نہ,, دانی بےصبری سے بولی ,,
آہل کے لئے بولنا محال ہو رہا تھا اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح دانی کو پروپوز کرے گا ,,
اب تم کر رہے ہو یا میں جاؤں,, دانی اسے خاموش پا کر بولی ,,
آہل کا چہرہ جھکا ہوا تھا ,,
دانی تم میرا عشق, میرا سکون میری زندگی ہو,, تمہارے بنا آہل حیات ادھورا ہے خود کو میری زندگی میں شامل کر کے اس ادھورے آہل کو مکمل کر دو,, آہل انگوٹھی سامنے کئے بول رہا تھا لب مسکرا رہے تھے اور آنکھیں ان کا ساتھ دے رہیں تھیں ,,
دانی خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کر رہی تھی,, زندگی اس طرح مہربان ہو گی اس نے کبھی سوچا نہیں تھا,, وہ جھکا تھا جو کسی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکتا وہ اس کے لئے جھک گیا تھا ,,
تمہیں مکمل کرنے سے دانی بھی مکمل ہو جائے گی,, دانی نے کہتے ہوئے آہل کی ہتھیلی پر رکھ دیا ,, آہل دانی کی جانب دلفریب مسکراہٹ اچھالتا انگوٹھی پہنانے لگا,, کھڑا ہوا اور دانی کا ہاتھ پکڑ کر دیکھنے لگا ,, اب خوبصورت ہو گئی ہے یہ رنگ,, آہل ستائش سے بولا,, دانی کے سرخ و سپید رنگ کے ہاتھوں میں نیلا ہیرا جگمگانے لگا تھا,, دانی کے ہاتھ میں آ کر وہ مزید پرکشش اور قیمتی دکھائی دے رہی تھی,, اس کی زینت بڑھ گئی تھی ,,
دانی نم آنکھوں سے دیکھتی اس کی جانب آئی ,,
تھینک یو سو مچ آہل,, بولتے بولتے دانی کی آنکھ سے دو موتی ٹوٹ کر رخسار پر آ گرے ,,
آہل اپنی انگلیاں دانی کے رخسار پر رکھتا آنسو پونچھنے لگا ,,
دانی اس کے لمس پر آنکھیں بند کر گئی,, آہل کی خوشبو دانی کے نتھنوں سے اندر جا رہی تھی ..
آہل نے دانی کی کمر پر بائیاں ہاتھ رکھ کر اسے اپنے ساتھ لگا لیا ,,
دانی نے پیشانی آہل کے سینے سے لگا دی دانی کا بائیاں ہاتھ آہل کے کشادہ سینے پر تھا,,, دانی کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو رہیں تھیں,, آہل کی قربت میں وہ خود کو فراموش ہوتا محسوس کر رہی تھی,, دانی اردگرد سے بیگانہ اس کی خوشبو اور قربت کو محسوس کر رہی تھی ,,
آہل آنکھیں بند کئے چہرے اوپر کیے ہوئے تھا ,,
وہ دونوں اس خوبصورت رات کا حصہ لگ رہے تھے,, سنائی دے رہا تھا تو صرف لہروں کا شور یا ان کے بیچ کی خاموشی,,
آسمان بادلوں سے پوشیدہ ہوتا جا رہا تھا,, دیکھتے ہی دیکھتے آسمان برسنا شروع ہو گیا ,,,
آہل کے چہرے پر قطرے گرے,, تو چہرے پر خفگی در آئی ,,
بارش تیز ہو رہی تھی,, دانی اس کے حصار میں سب کچھ بھول گئی تھی یاد تھا تو صرف آہل ,,
مجھے لگتا ہے ہماری ڈیٹ خراب ہو گئی,,آہل دانی سے الگ ہوتا ہوا بولا ,,
مجھے نہیں لگتا,, دانی خوشگواری سے بولی ,,
مطلب,, آہل الجھ کر اسے دیکھنے لگا ..
ہماری ڈیٹ تو مزید خوبصورت ہو گئی ہے,, دانی ہاتھ کھولے آسمان کو دیکھتی ہوئی بولی ..
واپس چلیں,, آہل تیز ہوتی بارش کے باعث بولا جو دونوں کو بھگا رہی تھی ,,
کیوں,, دانی اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی..
تم جانتے ہو نہ مجھے بارش کتنی پسند ہے..دانی اس کے قریب آتی ہوئی بولی ..
آہل کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی تو ڈمپل بھی عود آیا..
دانی دلچسپی سے اس کا ڈمپل دیکھنے لگی لیکن آہل کی مسکراہٹ سمٹنے پر وہ بھی منظر سے غائب ہو گیا ,, دانی گرے آنکھوں میں ناراضگی سموئے آہل کو دیکھنے لگی..
اپنا فون نکالو ,,
خیریت ,,
ہاں میں سو رہی تھی ہمارے بچوں کو فون کر دوں کہ ہم لیٹ ہو جائیں گے تو ہمارا انتظار نہ کریں,, دانی نہایت سنجیدگی سے بولی ..
آہل ہنستا ہوا اسے دیکھنے لگا ,,
دو نہ,, دانی خفگی سے بولی ,
اچھا یہ لو,, آہل فون نکالتا ہوا بولا..
واٹر پروف ہے نہ,, دانی برستی بوندوں کو دیکھتی ہوئی بولی..
جی میڈم,, آہل بغور اسے دیکھتا ہوا بولا ..
دانی ہممم کہتی اپنا کام کرنے لگی...
لیٹس ہیو اے ڈانس,, دانی اپنا مطلوبہ گانا ڈھونڈتی ہوئی بولی ..
یہ نہیں,, آہل ناک چڑھاتا اس کے ہاتھ سے فون لے کر دیکھنے لگا..
دانی اس کی پسند دیکھنے کی منتظر تھی..
آہل کو گانا نظر آیا تو لب مسکرانے لگے ,,
دانی اشتیاق سے دیکھ رہی تھی ,,
آہل نے فون رکھا اور دانی کو دیکھنے لگا ,,
بارش تیز ہوتی جا رہی تھی اور دونوں کو تیزی سے بھیگاتی جا رہی تھی,, دانی کے سارے بال گیلے ہو چکے تھے,, آہل اس کے قریب ہوا اور ایک ہاتھ کمر پر رکھ کر خود سے قریب کر لیا دوسرے ہاتھ سے دانی کا ہاتھ تھاما,, دانی مسرور سی یہ سب انجوائے کر رہی تھی,,
بوند بوند میں
گم سا ہے
یہ ساون بھی تو
تم سا ہے
اک اجنبی احساس ہے
کچھ ہے نیا
کچھ خاص ہے
قصور یہ سارا
موسم کا ہے
بوند بوند میں
گم سا ہے
یہ ساون بھی تو
تم سا ہے
چلنے دو من مرضیاں
ہونے دو گستاخیاں
پھر کہاں یہ فرصتیں
پھر کہاں نزدیکیاں
کہ دو تم بھی کہیں
لا پتہ تو نہیں
دل تمہارا بھی تو کچھ
چاہتا تو نہیں
بوند بوند میں
گم سا ہے
یہ ساون بھی تو
تم سا ہے
گانا اس حسین منظر کی عکاسی کر رہا تھا جس کا حصہ دانی اور آہل تھے ..
آہل نے ایک ہاتھ کمر پر رکھا اور دانی کو گھمانے لگا,, سمندر کی موجیں تیز ہو رہی تھیں,, ہوا کے جھونکے ان کے چہرے پر بوسے دے رہے تھے اور بارش کی بوندیں انہیں سیراب کر رہیں تھیں ,,
آہل نے جھٹکے سے اسے اپنے قریب کر لیا ,,
دانی کے لئے اس سے خوبصورت منظر کوئی نہیں ہو سکتا تھا,, اپنے چاہنے والے کے سنگ ایک خوبصورت ترین رات,, پسندیدہ انسان, پسندیدہ منظر, پسندیدہ موسم ہر چیز پرفیکٹ تھی وہ خوشنصیب تھی کیونکہ پرفیکشن کسی کسی کے نصیب میں آتی ہے ,,
گیلی ریت پر دونوں کے پاؤں کے نشاں ثبت ہوتے اور بارش انہیں پھر سے مٹا دیتی ,,
دونوں پوری طرح بھیگ چکے تھے..
دانی میرا خیال ہے اب واپس چلنا چاہیے ,,
لیکن آہل تم نے یہ اچھا نہیں کیا رات میں یہاں آئے,, دانی کے چہرے پر اداسی کے سائے تھے,,
مجھے اس سے بہترین جگہ نہیں ملی اسی لئے,, آہل شانے اچکاتا ہوا بولا ,,
ہم یہاں پھر سے آئیں گے,, دانی اجازت طلب نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ..
ڈن,, آہل اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
اب چلیں,, آہل مسکرایا تو ڈمپل نمایاں ہوا ,,
دانی مسکرا کر اثبات میں سر ہلانے لگی ,,
آہل فون جیب میں ڈالتا دانی کا ہاتھ پکڑے چلنے لگا ,,
دانی چہرہ موڑ کر اس حسین رات کو دیکھنے لگی,, دل جانے سے انکاری تھا لیکن آہل کو انکار نہیں کرنا چاہتی تھی وہ ,, گاڑی میں آ کر بیٹھے تو سردی کا احساس ہونے لگا,,
آہل نے ہیٹر آن کر دیا ,,
دانی کی آنکھوں میں نیند نے ڈیرے جما لئے,, آہل تیز چلانا,, وہ جمائی روکتی ہوئی بولی..
آہل اثبات میں سر ہلاتا سٹارٹ کرنے لگا ,,
کمرے میں آتے ہی دانی واش روم میں گھس گئی,,
چینج کر کے وہ کمبل اوڑھ کر آہل کا انتظار کرنے لگی ,,
کچھ ہی دیر میں آہل مسکراتا ہوا کمرے میں آیا اور دروازہ بند کر دیا ,,
میرا انتظار کر رہی تھی ,,
نہیں ہمسایوں کا,, دانی شرارت سے بولی..
پھر ہمسایوں سے مل کر ہی سونا,, آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ,,
دانی بند ہوتی آنکھوں سے مسکرا دی ,,
گڈ نائٹ,, آہل کو دیکھ کر آنکھیں موند لیں..
آہل خاموشی سے اسے دیکھتا مسکرانے لگا جو نیند کی وادی میں اتر چکی تھی ,,
آہل کا دل بھرا نہیں تھا دل سے یہی صدا نکل رہی تھی کہ بنا پلک جھپکے بس دانی کو دیکھتا رہے,, آہل نے ہاتھ بڑھا کر دانی کے چہرے سے بال ہٹائے جن میں ابھی بھی نمی تھی,, لائٹ آف کی اور دانی کی جانب رخ موڑ کر لیٹ گیا,, دانی کو دیکھتے کب نیند اس پر مہربان ہوئی وہ خود بھی نہ جان سکا,,
آہل کچی نیند سے اٹھ کر دانی کو دیکھنے لگا جو بے خبر سو رہی تھی ,,
آہل کو شرارت سوجھی تو محتاط انداز میں لحاف ہٹا کر نیچے اترا اور بنا چاپ پیدا کئے باہر نکل گیا ,,
تقریباً دس منٹ بعد وہ واپس آیا تو ہاتھ میں کافی کا مگ تھا ,,
دانی اٹھو,, آہل اس کے سر پر کھڑا بولنے لگا ,
آہل ابھی سونے دو,, دانی لحاف منہ پر اوڑھتی ہوئی بولی ,,
آہل نے ہاتھ بڑھا کہ کمبل ہٹایا ,,
دانی اٹھ جاؤ ورنہ میں یہ کافی تمہارے منہ پر انڈیل دوں گا ,,
دانی آنکھیں کھول کر پیشانی پر بل ڈالے آہل کو دیکھنے لگی ,
ایسے کون اٹھاتا ہے ,,
میں,, آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا,,,
صبح صبح کیا مصیبت آن پڑی ہے تمہیں,, دانی رونے والی شکل بناتی ہوئی بولی ,,
جم جا رہے ہیں ہم نکلو اب جلدی سے,, آہل مگ سائیڈ ٹیبل پر رکھتا ہوا بولا..
دانی نا چاہتے ہوئے بھی اٹھ بیٹھی ..
میرے واپس آنے تک تم تیار ملو,, آہل کہتا ہوا باہر نکل گیا ..
کوئی کہے گا یہ رات والا جاہل حیات ہے جو اب جلاد بنا ہوا رات ایسے میٹھا بن رہا تھا مانو شہد بھی کڑوا ہو اس کے سامنے.. دانی سر جھٹکتی واش روم میں گھس گئی..
کون سی چڑیل کو ٹائم دے کر آئے تھے جم میں,, دانی کڑھتی ہوئی بولی..
تمہیں,, آہل شرارت سے بولا ..
دانی آہل کے دائیں جانب چل رہی تھی ,,
شکل دیکھتی ہے تمہیں ٹائم دوں گی میں چوزے کہیں کے,, دانی ہنکار بھرتی ہوئی بولی..
اچھا چوزی.. آہل ڈمپل کی نمائش کرتا ہوا بولا ..
اللہ کرے یہ رنیگ مشین خراب ہو جائے پھر ساری زندگی بھاگتے رہنا تم,, دانی ابھی تک غصے میں تھی ..
تم کس اینگل سے میری بیوی لگ رہی ہو ..
آہل اسے گھورتا ہوا بولا ,,
نہ فرنٹ سائیڈ سے نہ بیک سائیڈ سے نہ رائیٹ سائیڈ سے اور نہ ہی بیک سائیڈ سے سمجھے,, دانی تنک کر بولی ,, اچھا اب اپنا خون مت جلاؤ اور جا کر ورزش کرو.. آہل سپیڈ تیز کرتا ہوا بولا ,,
مرغ حیات,, دانی بڑبڑاتی ہوئی چل دی ..
آہل نفی میں سر ہلاتا مسکرانے لگا ,,
دانی آس پاس دیکھتی چلنے لگی,, نیند کا خمار ابھی تک ختم نہیں ہوا تھا,, دانی جمائی روکتی آہل کی نظر سے بچ کر ایک کونے میں آ گئی ,,
موبائل نکالا اور گیم کھیلنے لگی ,,
مجھ پر حکم ایسے چلاتا ہے جیسے الیکشن میں جیتا ہو مجھے,, دانی سر جھٹکتی اسکرین کو دیکھنے لگی ,,
آہل گھنٹے بعد دانی کی تلاش میں یہاں وہاں گھومنے لگا بالآخر اسے دانی دکھائی دے گئی..
میڈم ہم یہاں کسی کام سے آئیں ہیں,, آہل اس کے ہاتھ سے موبائل جھپٹتا ہوا بولا ,,
بھاگنا ہی ہے نہ تم وہاں بھاگ رہے اور میں یہاں موبائل پے سمپل,, دانی شانے اچکاتی ہوئی بولی..
کل تمہارے سر پر ڈنڈا رکھوں گا,, آہل اس کا ہاتھ پکڑے دروازے کی جانب چلنے لگا ,,
ہاں اور وہی ڈنڈا بار بار غلطی سے تمہیں ہی لگے گا,, بولتے بولتے دانی کی نظر اس کی بازو سے ٹکرائی تو پلٹنا بھول گئی ,,
سرمئی آنکھوں میں حیرت تھی ,,
آہل یہ کیا,, دانی اس کے بائی سینس کو انگلی سے چھوتی ہوئی بولی..
اووہ میں بھول گیا,, آہل سر کھجاتا ہوا بولا ..
کیا.. دانی الجھ کر بولی ..
مجھے دوسری شرٹ پہننی تھی جلدی میں یہ پہن لی ,,
آہل اس وقت سیاہ بنا آستین والی شرٹ پہنے ہوئے تھا ..
تم نے کہاں کہاں ٹیٹو بنوا رکھے ہیں,, دانی قدم روکے اسے دیکھنے لگی..
آہل مسکرایا تو ڈمپل بھی اپنی دید کی خاطر عود آیا..
تمہیں درد نہیں ہوتا,, دانی جتنا حیران ہوتی اتنا کم تھا ,,
آہل کا دائیاں بازو کہنی سے لے کر شانے تک ٹیٹو سے پوشیدہ تھا,, اور ٹیٹو کچھ اور نہیں بلکہ دانی کے نام کا تھا ,, یہ ٹیٹو دوسری بازو والے ٹیٹو سے زیادہ بڑا تھا ,,
درد ہوتا ہے یا نہیں تمہیں کیا کرنا ہے,, آہل آبرو اچکا کر بولا ,,
تم نے جو پاگلوں کی طرح ٹیٹو بنوا رکھے ہیں تو میں پوچھ بھی نہیں سکتی کیا..
آہل حیات بہت مضبوط ہے یہ معمولی سا درد کچھ بھی نہیں ,,
اچھا پھر گھر چلو کچھ بتاتی ہوں تمہیں.. دانی اس کا ٹیٹو دیکھتی ہوئی چلنے لگی ,,
آہل شانے اچکاتا اس کے پیچھے چل دیا ,,
آہل مجھے بھی ٹیٹو بنوانا ہے,, دانی اس کا بائیاں ہاتھ پکڑے ٹیٹو پر انگلیاں پھیرتی ہوئی بولی ,,
سفید بازو کی نیلی رگیں ابھریں ہوئیں تھیں جن پر سیاہ رنگ کی مانند دانی لکھا تھا ..
تم پاگل ہو کیا,, آہل کو اس کی عقل پر شبہ ہوا ,,
کیوں,, دانی معصومیت سے بولی...
بہت درد ہوتا ہے کوئی ضرورت نہیں بنوانے کی,, آہل حتمی انداز میں بولا..
تم بنوا سکتے ہو میں کیوں نہیں,,دانی خفگی سے بولی..
دانی میں مرد ہوں اور بہت مضبوط ہوں جبکہ تم نازک ہو کیسے برداشت کرو گی..آہل فکرمندی سے بولا..
ایک بات بتاؤ سچ سچ تمہیں درد ہوا تھا,, دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی..
ہاں,, آہل سانس خارج کرتا ہوا بولا..
تم نے بھی برداشت کیا نہ میں بھی کر لوں گی لیکن مجھے بھی بنوانا ہے پلیز آہل,, دانی اس کے ہاتھ تھامتی ہوئی بولی..
ابھی کچھ وقت قبل تم مجھے کھری کھری سنا رہی تھی,, آہل نے اسے موضوع سے ہٹانا چاہا ,,
ہاں اور اب اچھی اچھی سنا رہی ہوں,, دانی نرم مسکراہٹ سجائے اسے دیکھتی ہوئی بولی ,
آہل کا ڈمپل پھر سے نمایاں ہوا ,,
دانی چند لمحے بنا پلک جھپکے اس کے ڈمپل کو دیکھتی رہی ,,
بہت بے شرم ہے تمہارا ڈمپل اسے بولو دوپٹہ لے کر نکلا کرے باہر,, دانی اس کے مضبوط بازو پر مکہ جھڑتی ہوئی بولی ,,
اچھا میں کہ دوں گا اب تم ناشتے کی تیاری کرو پھر ہم باہر چلیں گے,, آہل شکر ادا کرتا ہوا بولا کہ وہ بھول گئی ٹیٹو کو ,,
ہاں سب کریں گے لیکن پہلے ٹیٹو,, دانی اپنی بات پر قائم رہی ..
دانی تم میری بات کیوں نہیں مانتی.. آہل اب کہ غصے سے چلایا ..
کیونکہ تم میری بات نہیں مانتے, دانی اس کے غصے کو کسی خاطر میں لائے بنا اس کے مد مقابل آئی ,,
ڈرتی کیوں نہیں ہو مجھ سے ققن,, آہل اس کی بازو پکڑتا ہوا بولا ..
کیوں ڈروں میں تم سے.. دانی اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ..
جانتی ہو نہ میرا غصہ کتنا خطرناک ہے.. آہل گرفت مضبوط کرتا ہوا بولا ,,
دانی کے چہرے پر تکلیف کے آثار نمایاں ہوئے لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹی..
کچھ بھی کر لو,, میں تو ٹیٹو بنواؤں گی.. دانی چہرہ اس کے قریب کرتی ہوئی بولی ..
آہل نے آہستہ سے اس کی بازو آزاد کر دی..
بہت ضدی ہو دانی.. آہل افسردگی سے بولا ..
بالکل تمہاری طرح.. دانی مسرور سی بولی..
تم نے لڑکے سے بنوایا تھا یا لڑکی سے,, دانی تجسس سے بولی ..
ایک مرتبہ لڑکے سے اور ایک مرتبہ لڑکی سے,, آہل دکھی دکھائی دینے لگا ..
دونوں بار لڑکے سے کیوں نہیں بنوایا.. دانی اس کی شرٹ کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی..
دانی بہت درد ہو گا میری بات مان لو ..