کہاں تھی انعم,, ثانیہ نیم بیہوشی کی حالت میں انعم کو دیکھتی ہوئی بولی ,,
سڑک کے کنارے بیٹھی تھی,, زبیر فکرمندی سے کہتے انعم کو دیکھنے لگے,,,
ڈاکٹر کو فون کیا تم نے,,, ثانیہ انعم کے سرہانے بیٹھتی ہوئی بولی ,,
ہاں کر دیا تھا بس آتا ہو گا,, زبیر چکر لگاتا ہوا بولا ,,,
زبیر کا فون رنگ کرنے لگا تو باہر نکل گیا ,,
زبیر کہاں ہو تم, ڈاکٹر قدسیہ کی گرج دار آواز ابھری ,,
میں گھر پر ہوں,, کیوں,, زبیر کی پیشانی پر بل پڑ گئے,,
جلدی سے یہاں پہنچو کام ہے ,,
ابھی ,,
ہاں ابھی,, ڈاکٹر قدسیہ زور دے کر بولیں ,,
زبیر ہنکار بھرتا اندر آیا ,,
میں کچھ کام سے جا رہا ہوں مجھے فون کر دینا,, زبیر کہ کر باہر نکل گئے,,,
ثانیہ ہکا بکا سی زبیر کو جاتا دیکھنے لگی ,,
رحیم,, انعم دھیرے دھیرے بول رہی تھی ,,
انعم آنکھیں کھولو بیٹا,, ثانیہ نرمی سے گویا ہوئی ,,
نہیں رحیم تمہیں کچھ نہیں ہو گا,
بند آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے ,,
ابھی ایمبولینس آ جائے گی میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گی,, انعم بیہوشی کی حالت میں بول رہی تھی ,, انعم ہوش کرو,,ثانیہ اسے ہلاتی ہوئی بولی ,
نہیں رحیم تم نہیں جا سکتے,, انعم نفی میں سر ہلا رہی تھی,,
نہیں تم نہیں جا سکتے, انعم چلاتی ہوئی اٹھ بیٹھی,,, ثانیہ گھبرا کر اسے دیکھنے لگی ,,
انعم کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا,,,
وہ آس پاس دیکھنے لگی ,,
مام مجھے یہاں کون لایا اور رحیم کہاں ہے,,
انعم میری جان خود کو سنبھالو وہ اب اس دنیا میں نہیں رہا ,,
انعم نفی میں سر ہلاتی آنسو بہانے لگی ,,
مام اس نے میرے ہاتھوں میں,, انعم دونوں ہاتھ آگے کرتی ہوئی بولی,,
میرے سامنے دم توڑا,, میں بول رہی تھی وہ سن بھی رہا تھا لیکن پھر اس نے آنکھیں بند کر لیں,, میں نے بہت بولا اسے کہ اپنی آنکھیں کھولے لیکن اس نے میری بات نہیں مانی مام,, وہ تو کبھی ضد نہیں کرتا تھا پھر اب کیوں,, کیوں چلا گیا وہ مام کیوں,, انعم بولتی ہوئی ثانیہ کے گلے لگ گئی ,,
ثانیہ کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں رحیم کے لئے نہیں انعم کی حالت دیکھ کر ,,
انعم بچہ بس,, ثانیہ اس کی پشت تھپکتی ہوئی بولی,,
مام وہ کیوں چلا گیا,, کیسے جا سکتا ہے وہ اس نے وعدہ کیا تھا مجھ سے وہ کبھی اپنا وعدہ نہیں توڑتا مام پھر اب کیسے مجھے روتا چھوڑ گیا,, آپ کو پتہ ہے اس کا چہرہ می میرے ان ہاتھوں میں تھا وہ مجھ سے بات بھی کر رہا تھا مام وہ نہ رو رہا تھا میں نے اسے کہا کہ تمہیں کچھ نہیں ہو گا لیکن اس نے انتظار ہی نہیں کیا,, انعم دیوانگی میں بولتی چلی جا رہی تھی,, آنسو اس کے رخسار کو بھگو رہے تھے ,,
ثانیہ اس کے آنسو صاف کرنے لگی ,,
بس کر دو انعم,,,
کیسے بس کر دو میرے سامنے بار بار اس کا چہرہ آ رہا ہے خون میں رنگا ہوا چہرہ,, مام اسے کتنی تکلیف ہو رہی ہو گی میں وہاں تھی لیکن کچھ نہیں کر سکی میرے سامنے اس نے آنکھیں بند کیں اور میں بس دیکھتی رہ گئی مام ,, انعم چپ ہو جاؤ اپنے دماغ پر زور مت دو,,ثانیہ فکرمندی سے گویا ہوئی ,
مام وہ بھی تو کسی کا بیٹا تھا ان پر کیا گزر رہی ہو گی کسی کا بھائی تھا ان کا تو رحیم کے سوا کوئی بھی نہیں ہائے وہ ہم سب کو چھوڑ کر چلا گیا کسی کے بارے میں بھی نہیں سوچا اس نے ,,
ڈاکٹر نمودار ہوا تو ثانیہ نے سکھ کا سانس لیا,,,
ڈاکٹر پلیز چیک کریں انعم کو,, وہ کھڑی ہوتی ہوئی بولی ,,
ابھی تو میں نے انہیں انجیکشن دے دیا ہے جس سے وہ کچھ دیر آرام سے سو سکیں گیں لیکن بہتر ہو گا آپ ہاسپٹل آ کر مکمل چیک اپ کروا لیں کیونکہ زیادہ تر کیسز میں لوگوں کے دماغ متاثر ہو جاتے ہیں بروقت معلوم ہو جائے تو ان کے حق میں بہتر ہو گا,, وہ ثانیہ کو کہتے باہر نکل گئے, ثانیہ پریشانی کے عالم میں انعم کو دیکھنے لگی,,
مجھے خدشہ ہے کہیں انعم کو کچھ ہو نہ جائے,, وہ کہتی ہوئی کال ملانے لگی ,,
آہل ڈائری کو احتیاط سے اپنے بیگ میں رکھ کر باہر نکل آیا,,,
دانی نکلی نہیں کمرے سے,, وہ آنا کے کمرے میں آتا ہوا بولا ,,
نہیں دوبارہ میں نے تو نہیں دیکھا اسے ,,
آہل اثبات میں سر ہلاتا چل دیا ,,
کچھ سو کر آہل دانی کے کمرے میں آ گیا ,,
دانی صوفے پر فون لئے بیٹھی تھی,,,
آہل چلتا ہوا اس کے سامنے آ بیٹھا ,,
دانی گیم کھیلنے میں مگن تھی البتہ آہل کی موجودگی سے واقف تھی لیکن ظاہر ایسے کر رہی تھی جیسے انجان ہو ,, آہم آہم,, آہل کھانس کر دانی کو دیکھنے لگا ,,
دانی نے کوئی اثر نہیں لیا ,,
دانی,, چند پل خاموشی کی نذر ہونے کے بعد آہل نے دانی کو پکارا ,
دانی سنی ان سنی کرتا اپنی گیم کھیلتی رہی ,,
جب میں غصے میں ہوں تو بحث مت کیا کرو دانی,, آہل اس کی جانب رخ موڑتا ہوا بولا ,,
اچھا,, دانی ہنوز نظریں اسکرین پر جمائے ہوئے تھی ,,
اسے سائیڈ پر رکھو,,آہل خفگی سے موبائل نیچے کرتا ہوا بولا ,,
کیوں,,,دانی اجنبی نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ,,
کیونکہ میں بات کر رہا ہوں ,,
تو میں کیا کروں جب میں بات کر رہی ہوتی ہوں تم بھی یونہی کرتے ہو,, دانی کے چہرے پر سختی نمایاں تھی ,, اب میری بات سنو,, آہل اس کے ہاتھ سے فون لیتا ہوا بولا ,,
مجھے نہیں سننی تمہاری کوئی بھی بات جو پہلے کہا تھا سن لیا تھا وہی بہت ہے,, دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ,, جنگلی بلی ناراض ہے,, آہل دلچسپی سے اس کا جائزہ لیتا ہوا بولا,,,
آہل فون واپس کرو,, دانی اس کے ہاتھ سے کھینچنے کی سعی کرتی ہوئی بولی,,
اور اگر نہ کروں پھر,, آہل شریر لہجے میں بولا ,,
جو باکسنگ سکھائی ہے تم پر بھی ڈیمو دے سکتی ہوں,, دانی دانت پیستی ہوئی بولی ,,
کر لو,, آہل مسکراتا ہوا بولا,, اس کی آنکھیں بھی اس کا ساتھ دے رہیں تھیں ,,
آہل تم نہایت گھٹیا انسان ہو میرا فون واپس کرو,, بولتے بولتے دانی کی آواز بلند ہو گئی,,
تھک جاؤ گی تم,, آہل اسے تنگ کرتا موبائل اپنی پشت پر کر گیا ,,
دانی اسے گھورنے لگی,,,
تمیز سے دے دو مجھے,, دانی ضبط کرتی ہوئی بولی ,,
پہلے میری بات سنو,, آہل اس کی بازو پکڑتا ہوا بولا ,,
نکلو میرے کمرے سے چلو,, دانی اس کا ہاتھ ہٹاتی ہوئی بولی ,,
بات نہیں کرو گی,, وہ دانی کو اپنی جانب کھینچتا ہوا بولا ,,
دانی بمشکل اس کے چہرے سے ٹکرانے سے بچ سکی ,,
نہیں,, دانی کی پیشانی پر تین کریں ابھریں ,,
ٹھیک ہے جنگلی بلی,, آہل ڈمپل کی نمائش کرتا کھڑا ہو گیا ,,
اسے اپنے جہیز میں لے جانا,, دانی تپ کر بولی ,,
آہل جلانے والی مسکراہٹ دانی کی جانب اچھالتا موبائل گھماتا باہر نکل گیا ,,
بدتمیز حیات,, دانی کشن دروازے پر مارتی کوفت سے بولی ,,
زبیر مجھے تو لگ رہا ہے انعم پاگل ہو گئی ہے جب سے آئی ہے وہی باتیں دہرا رہی ہے,, ثانیہ پریشانی کے عالم میں گویا ہوئی ,,
چیک اپ تو کروا لیا ہے اب رپورٹس آئیں گیں تو معلوم ہو گا,, زبیر کہتے ہوئے بیٹھ گیا ,,
زبیر کہیں یہ سب تم نے تو,, ثانیہ نے خوفزدہ ہو کر بات ادھوری چھوڑ دی ,,
تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے کیا,, زبیر پھٹ پڑے ,,
ثانیہ لب بھینچے کھڑی ہو گئی ,,
اب دعا کرو انعم کو کچھ ہو نہ ورنہ اس کا الزام صرف تم پر ہو گا ,,
تمہیں کیا لگتا ہے,, زبیر دانت پیستا ہوا بولا ,,
تم نے رحیم کو مروایا ہے,, تمہاری رگ رگ سے واقف ہوں میں...ثانیہ ہنکار بھرتی ہوئی بولی ,,
تمہاری زبان ضرورت سے زیادہ چلنے لگی ہے,, زبیر طیش میں بولا ,,
تم نے میرے اکاؤنٹ میں پیسے جمع نہیں کروائے,, ثانیہ موضوع بدلتی ہوئی بولی ,
کام کرنے دو تو پیسے بھی آئیں گے نہ,, کبھی دانین تو کبھی انعم انہی دونوں کے مسائل حل کرتا رہوں میں,, وہ کوفت سے بولے ,,
ہاں تو تمہاری بیٹیاں ہیں بوجھ ہیں تو اتار پھینکو پھر,, ثانیہ کہتی ہوئی باہر نکل گئی, زبیر جھنجھلا کر فون ملانے لگے ,, آسم ڈاکٹر قدسیہ کے کلینک سے جس لڑکی کا بولا تھا کیا بنا اس کا ,,
سر آج کل وہ ہر جگہ اپنے ماموں کے ساتھ جا رہی ہے اس لئے ہاتھ ڈالنے میں دقت پیش آ رہی ہے,, کچھ بھی کرو اسے اٹھاؤ,, اس کا سودا ہو گا تو پیسے بھی ملیں گے ,,
سر پولیس چوکنا ہے اس لئے میں محتاط ہوں جلد بازی میں کہیں ہم پکڑے نہ جائیں,,
تم پولیس کی فکر مت کرو,, چار پیسے منہ پر پھینکے گے تو منہ پر قفل لگا لیں گے بس جلد از جلد اسے قابو کرو ,, جی سر میں کوشش کرتا ہوں ,,
زبیر نے بنا کچھ کہے فون بند کر دیا ,,
آنا تم کھانا بہت اچھا بناتی ہو,, آہل کی آنکھوں میں شرارت نا رہی تھی ,,
دانی منہ بسورتی کھانے لگی ,,
تھینک یو,, آنا مسکرا کر بولی ,,
کاش میری بیوی کو بھی کھانا بناتا آتا,, آہل آہ بھرتا ہوا بولا ,
دانی ضبط کئے بیٹھی تھی اور آہل اس کے چہرے کے بدلتے رنگ دیکھ کر محظوظ ہو رہا تھا ,,
دانی کو کھانا بنانا نہیں آتا, آنا اسے خوشگوار موڈ میں دیکھ کر بولی ,,
کھانا بنانا تو دور اسے پانی ابالنا بھی نہیں آتا ,,
ہاں نہیں آتا اور آنا تو جیسے ماسٹر شیف ہے نہ,, دانی جل کر اردو میں بولی ,,
آنا نا سمجھی سے آہل کو دیکھنے لگی ,,
سمتھ بھی مسکرا رہا تھا,, البتہ سمجھنے سے قاصر تھا ,,
جلنے کی بو آ رہی ہے دانی,, آہل ناک پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا,,,
ہاں تمہارا منہ جل رہا ہے جا کر پانی ڈالو,, دانی کہ کر چلی گئی ,,
آہل نچلا لب دبائے مسکرانے لگا ,,
آنا اس کے ڈمپل کو دیکھنے لگی ,,
سر,, رفیق آہل کو دیکھتا ہوا بولا ,
میں آ رہا ہوں,, آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ,
ہاں بولو کیا ہوا,, آہل باہر نکل آیا,,
سر عمیر کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے وہ آپ سے ملنے کی ضد کر رہا ہے ,,
آہل پیشانی مسلتا سوچنے لگا ,,
ابھی تو میرا واپس جانے کا ارادہ نہیں,, میں کوشش کروں گا عمیر کو منانے کی آج ویڈیو کال کروں گا اسے,, آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ,,
جی سر لیکن ہاسپٹل میں رہنے کے باعث خوفزدہ ہو گیا ہے وہ,,
ہاں ابھی چھوٹا ہے نہ اسی لئے تنگ کرتا ہے خیر میں دیکھتا ہوں,, باقی تم پوری نظر رکھنا عمیر پر,, اس پر ایک آنچ بھی نہ آئے ,,
آہل کہتا ہوا اندر آ گیا ,,
لیپ ٹاپ کھول کر کال ملانے لگا ,,
کیسا ہے میرا بیٹا,, آہل عمیر کو دیکھتا ہوا بولا ,,
بابا میں آپ سے ناراض ہوں,, عمیر منہ پھلا کر بولا ,,
کیوں,, آہل مسکرا کر بولا ,,
آپ مجھ سے ملنے کیوں نہیں آتے,, پتہ ہے مجھے اتنے بڑے بڑے انجیکشن لگائے ہیں اتنے سارے,, وہ دونوں ہاتھ کھول کر بولا ,,
آہل دھیرے سے مسکرا دیا ,,
آپ ماما کی بات مانا کریں نہ,,,
پہلے آپ آئیں پھر,, عمیر بضد ہوا ..
بیٹا میں پاکستان میں نہیں ہوں ,,
پھر کہاں ہیں آپ,, عمیر صدمے سے بولا ,,
میں آسٹریلیا آیا ہوں آپ کے لئے بہت سارے گفٹس اور ٹوائز لاؤں گا,,,
آپ وہاں کیوں ہیں,, عمیر معصومیت سے بولا ,,
بیٹا بابا کو کچھ کام ہے اس لئے,, میں جیسے پاکستان آؤں گا سب سے پہلے اپنے بیٹے سے ملنے آؤں گا ,,
پکا ,,
پکا,, آہل مسکرا کر بولا
لو یو بابا,, عمیر مسرت سے بولا ,,
لو یو ٹو,, آہل مسکرا رہا تھا ..
آہل لیپ ٹاپ بند کر کے کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا,, شام گہری ہوتی جا رہی تھی,,
دانی,, آہل زیر لب دہراتا مسکرانے لگا ,,
آہل کچھ سو کھڑا ہوا چینج کر کے دانی کے کمرے کی جانب چل دیا ,,
کمرہ خالی دیکھ کر آہل باہر نکل آیا ,,
جنگلی بلی کہاں گئی,, آہل سوچتا ہوا چلنے لگا,, دانی گارڈن میں ٹہلتی ہوئی دکھائی دی تو آہل مسکراتا ہوا اس کے پاس آ گیا ,,
دانی کافی پینے چلو گی,,آہل چابیاں گھماتا ہوا بولا,,
تمہارے ساتھ,,دانی ناک چڑھا کر بولی,,
میرے علاوہ کوئی اور دکھائی دے رہا,,نہیں نہ تو یقیناً میرے ساتھ ہی,,وہ مسکرایا تو ڈمپل پھر سے عود آیا,, ہوں,,نہیں جانا مجھے تمہارے ساتھ,,دانی کہ کر مڑ گئی,,
اچھا پھر میں آنا سے پوچھ لیتا ہوں,, آہل شرارت سے بولا,,
آنا سے نہیں,, اسے ڈاکٹر نے کافی پینے سے منع کیا ہے اب تم اتنا اصرار کر رہے ہو تو میں آ جاتی ہوں تمہارے ساتھ,,دانی احسان کرنے والے انداز میں بولی,,
آہل اس کی جیلسی پر مسکرانے لگا,,
مجھے ڈاکٹر نے کب کافی سے منع کیا,,آنا عقب میں کھڑی سوچنے لگی,,
میں چینج کر کے آتی ہوں ,,
آہل تابعداری سے سر ہلا کر ٹہلنے لگا ,,
بیس منٹ بعد دانی باہر نکلی,, وائٹ ٹی شرٹ کے ساتھ ریڈ کلر کی جینز پہنے بالوں کو ٹیل پونی میں مقید کئے ہلکی سی لپ اسٹک لگائے وہ جاذب نظر لگ رہی تھی ,,
آہل چند لمحے بنا پلک جھپکے اسے دیکھتا رہا ,,
کیا,, دانی آبرو اچکا کر بولی ,,
کچھ نہیں,, آہل نفی میں سر ہلاتا چلنے لگا ,,
دانی شانے اچکاتی اس کے پیچھے چل دی ,,
گاڑی کہاں ہے,, دانی گرد و نواح میں نظر ڈالتی ہوئی بولی ,,
میڈم یہ آسٹریلیا ہے تمہارے شوہر کا ملک نہیں,, آہل اس کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ,,
تو یہاں ہم غریب ہیں,, دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ,,
بالکل,, آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ,,
جھوٹے ایک نمبر کے,,دانی کہ کر سڑک پر دیکھنے لگی ,,
کہاں ہے کافی شاپ,, دس منٹ دانی خاموشی سے چلنے کے بعد اکتا کر بولی پیشانی پر تین لکیریں نمایاں تھیں ,, کس نے کہا ہم کافی پینے جا رہے, آہل انجان بنتا دانی کو دیکھنے لگا,,
آہل تم نہ ,,
میں کیا,, وہ لب دبائے مسکراہٹ دباتا ہوا بولا ,,
دانی پھر سے اس کے ڈمپل کو گھورنے لگی,
تمہارا ڈمپل مجھے ڈسٹریکٹ کرتا ہے,, دانی خفگی سے بولی ,,
تم مت دیکھا کر میرے ڈمپل کو,, آہل کی مسکراہٹ مزید گہری ہو گئی,, آنکھیں مسکرانے کے باعث چمک رہیں تھیں ,,
تم نمائش نہیں کرو گے تو جیل نہیں ہو جائے گی تمہیں,, دانی جل کر بولی ,,
اچھا آؤ وہاں چلتے ہیں,, آہل درخت کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا ,,
یہاں اکا دکا لوگ دکھائی دے رہے تھے ,,
تم کہاں لے آئے ہو مجھے,, اگر ہم گم ہو گئے پھر,, دانی اس چھوٹی سی جھیل کو دیکھتی ہوئی بولی ,,
اچھی بات ہے نہ پھر ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے سب سے دور,, آہل اس کے کان میں سرگوشی کرنے لگا ,, دانی پیشانی پر بل ڈالے دو قدم پیچھے ہٹی ,,
کیوں ڈرتی ہو مجھ سے,, آہل اس کی جانب قدم اٹھاتا ہوا بولا ,,
کیونکہ تم برے ہو,, دانی سرمئی آنکھیں میں ناراضگی سموئے بولی ,,
آج تمہیں اچھا والا آہل دکھاتا ہوں,, آہل اس کا ہاتھ پکڑے اس چھوٹے سے پل پر آ گیا جو جھیل کے دوسرے کنارے پر جانے کا راستہ تھا ,,
دانی سر جھکائے اس کے ساتھ کھڑی ہو گئی ,,
شفاف نیلا پانی دونوں کا عکس دکھانے لگا, اندھیرا بڑھ رہا تھا بلب کی روشنی اندھیرے کو چیرنے کی سعی کر رہی تھی,, گھاس پر پتے گرے ہوئے تھے,, ہوا انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پھینک رہی تھی ,,
دانی اس کے بولنے کی منتظر تھی ,,
آئم سوری,, آہل کی نظریں جھیل پر تھیں ,,
کس بات کے لئے,, دانی سنجیدگی سے بولی,
تم پر غصہ کرنے کے لیے,, آہل شرمسار سا بولا ,,
ہوں,, دانی استہزائیہ ہنسی ,,
سوری بھی آنا کو ہی بول دو,, دانی کا غصہ ابھی تک برقرار تھا ,,
میری بات سنو دانی,, آہل دانی کو شانوں سے تھام کر اپنی جانب رخ موڑتا ہوا بولا ,,
میں صرف تمہیں تنگ کر رہا تھا,, میں ایک پریکٹیکل سا بندہ ہوں مجھے منانا نہیں آتا,, آہل سادگی سے بولا,, اتنی معصوم شکل مت بناؤ,, دانی اس کا ناک دباتی ہوئی بولی,,
آہل دھیرے سے مسکرا دیا,,
اگین سوری,,
فار واٹ,, دانی آبرو اچکا کر بولی,,
تمہیں لاعلم رکھنے کے لئے,,
تم نے ٹھیک کہا غلطی میری بھی ہے کہ میں نے تم پر اعتبار نہیں کیا اگر میں تمہیں حقائق سے آگاہ کر دیتا تو تم ایسا نہیں کرتی,
لیکن دانی تم جانتی ہو نہ یہ سب کتنا حساس ہے میں تمہیں اعتماد میں لینا چاہتا تھا اور یقین کرو جس دن میں نے تم سے ہمارے مستقبل کے متعلق بات کی اس دن میں تمہیں سب بتانا چاہتا تھا لیکن تمہاری بےاعتنائی دیکھ کر مجھے مناسب نہیں لگا,, آہل چہرہ جھکائے بول رہا تھا,, دانی انہماک سے اسے سن رہی تھی ,,
آئی نو میں نے تم پر اعتبار نہیں کیا کیونکہ جب میں تم پر بھروسہ کرنے لگتی تم میرا اعتماد توڑ دیتے, پھر میں نے تم پر یقین کرنا ترک کر دیا ,,
غلطی نہ تمہاری تھی نہ میری شاید وقت کی تھی شاید وقت غلط تھا لیکن دانی آہل حیات تمہیں کھونے سے ڈرتا ہے,,آہل کی آنکھوں میں ڈھیروں جذبے سمٹ آئے ,,
دانی مسرت سے اسے دیکھنے لگی ,,
آج میں یہ سب اسی لئے کہ رہا ہوں کیونکہ تمہارے ہجر میں مجھ پر انکشاف ہوا کہ آہل دانی کے بنا ادھورا ہے آہل کو مکمل کرنے کے لیے دانی کا ہونا لازمی ہے,, تمہیں میں نے اپنی سانسوں میں پرویا ہے اب کیسے تمہارے بنا یا جائے,, پانج مہینے,, تمہیں دیکھنے کا,, تمہیں سننے کا,, تمہاری خوشبو کا عادی ہو گیا ہوں میں ,,
تم مجھے واپس مل گئی ہو اب میں دوبارہ تمہیں کھونے کا حوصلہ نہیں رکھتا,, آہل نے ہتھیار ڈال دئیے ,, لیکن تم تو کہ رہے تھے طلاق ,,
ہاں سوچا تھا اور کہ بھی دیا تھا لیکن,,آہل چہرہ اٹھا کر نفی میں سر ہلاتے لگا ,
کہنا بھی مشکل تھا اور کرنا نا ممکن ,,
دانی اس کے اظہار پر کھل اٹھی ,,
ابھی بھی کوئی ناراضگی تو بتا دو,, آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ,
تم مجھ پر غصہ نہیں کرو گے,, دانی خفگی سے بولی ,,
اوکے میں پوری کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو لیکن تم بھی میری بات مانو گی جب میں کچھ کہوں تو مان لیا کرو ,,
اچھا ٹھیککک ہے,, دانی ٹھیک کر لمبا کرتی ہوئی بولی ,,
آہل کے لبوں پر دلفریب مسکراہٹ بکھر گئی,
تم دوبارہ آنا کے آس پاس دکھائی دئیے تو چھوڑوں گی نہیں میں سمجھے,, دانی اس کے سینے پر پنچ مارتی ہوئی بولی ,, آہل کی مسکراہٹ مزید گہری ہو گئی ,,
میں تھک گئی ہوں,, دانی منہ بناتی ہوئی بولی ,,
آؤ بیٹھتے ہیں پھر,, آہل اس کا ہاتھ تھامے جھیل کے دوسری جانب آ گیا,, دونوں درخت کی اوٹ میں بیٹھ گئے ,, اب آگے کا ڈیسائیڈ کر لیں,, آہل دور خلا میں دیکھتا ہوا بولا ,,
ہاں لیکن پہلے مجھے بتاؤ تمہاری مام مجھے کیسے جانتی تھیں اور میرے ڈیڈ کو بھی,, دانی کو اپنے سوال یاد آ گئے ,, آہل کے چہرے پر اداس سی مسکراہٹ تھی ,,
تم جان چکی ہو گی کہ مام نے تمہارا انتخاب کیا تھا میرے لئے,, زبیر میرے ڈیڈ کا بہت پرانا دوست تھا ,, ڈیڈ اسے بہت سپورٹ کرتے اس کے بنا کہے مدد کر دیتے لیکن اسی نے ڈیڈ کو ختم کر دیا صرف ڈیڈ کو ہی نہیں میری مام کو بھی,, آہل کی آنکھوں سے دو موتی ٹوٹ کر شرٹ میں جذب ہو گئے,,
دانی ہاتھ کی پشت سے آنکھیں مسلتی رنج سے آہل کو دیکھنے لگی ,,
تم جانتی ہو میری مام بہت اچھی تھیں ,,
خوبصورتی ایسی تھی کہ لوگ مرتے تھے ان پر,, آہل کی آنکھیں چمکنے لگیں,, پہلی بار وہ اپنے دل کی بات کسی انسان سے شیئر کر رہا تھا ,,
وہ صرف باہر سے نہیں اندر سے بھی خوبصورت تھیں,, مام تمہیں بہت پسند کرتی تھیں تمہارے سامنے میری بات بھی نہیں مانتی تھیں,, آہل آنسو بہاتا نرمی سے مسکرا دیا ,,
دانی دلچسپی سے اس کے چہرے کو دیکھتی اس کی آواز میں کھو گئی تھی ,,
انہیں تمہاری آنکھیں بہت پسند تھیں,, آہل ماضی کو یاد کرتا ہوا بول رہا تھا ,,
اور تمہیں,, بے ساختہ دانی کے لبوں سے پھسلا ,,
اور مجھے پوری کی پوری,,آہل مسکرایا تو ڈمپل نمایاں ہوا ,,
دانی نے مسکراتے ہوئے چہرہ جھکا لیا ,,
تمہارا نام بھی مام نے رکھا تھا,, دانی ,,
پھر تم نے اپنی مام کی بات مان لی,, دانی اشتیاق سے بولی ,,
مان لی تھی تبھی تو آج تم میرے ہمراہ ہو ,,
تم لڑکے ہو کر کیسے مان گئے ,,
ہاں پہلے تم مجھے بالکل پسند نہیں تھی,, آہل صاف گوئی سے بولا ,
دانی خفگی سے اسے دیکھنے لگی ,,
تب میں اٹھارہ سال کا تھا جب ڈیڈ مجھے آسٹریلیا پڑھنے کے لیے بھیج رہے تھے,, مام نے مجھے سختی سے تاکید کی کہ میں کسی لڑکی کو پسند نہ کروں کیونکہ وہ تمہیں پسند کر چکی تھیں ,,
مجھے تم بالکل پسند نہیں تھی بدتمیز سی گرے آنکھوں والی,, آہل مسکراتا ہوا بولا ,,
پھر کیسے پسند آ گئی,, دانی تجسس سے بولی ,,
اپنی مام کی خواہش کا احترام کیا پھر کچھ سالوں بعد تمہیں فالو کرنے لگا تمہاری پسند نہ پسند,, تم کہاں جاتی ہو کیا کرتی ہو کس سے ملتی ہو ہر چیز معلوم کرنے لگا ,,
بس اسی معلومات کے دوران تم اچھی لگنے لگی مام کے باعث دماغ تمہیں قبول کر چکا تھا پھر دل بھی ہاتھ دھونے لگا ,,
کس صابن سے,, دانی نہایت سنجیدگی سے بولی ,,
آہل پہلے نا سمجھی سے پھر سمجھنے پر قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا,,
تمہاری آنکھوں کے باعث,, آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا,,
مطلب تم نے یہ ٹیٹو سچ میں میرے لئے بنوایا ہے,, دانی بے یقینی کی کیفیت میں بولی,,
نہیں مذاق میں بنوایا تھا, آہل گھور کر بولا,,
سمپل سی بات ہے تمہارے لیے ہی بنوایا ہے ,,
دانی مسکراتی ہوئی اثبات میں سر ہلانے لگی ,,
اور کچھ جاننا چاہتی ہو,, آہل فرصت سے اسے دیکھتا ہوا بولا ,
نہیں مجھے لگتا ہے تم نے سب کلیئر کر دیا ہے,, دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ,,
اب آپ کچھ کہنا چاہیں گیں,, آہل اس کا جواب سننے کا منتظر تھا ,,
مجھے کیا کہنا ہے,, دانی جان بوجھ کر انجان بنی ,
آہل مسکرا کر دوسری جانب دیکھنے لگا,,,
چلو کوئی نہیں,, کسی دن تمہاری بھی باری آئے گی ,,
دانی اسے دیکھتی کھل کر مسکرا دی ,,
آہل ہلکا پھلکا سا ہو گیا تھا,, دل کا غم سنایا تو بوجھ اتر گیا ,,
اس کی نظریں جھیل پر تھیں جب دانی نے اسے پکارا ,,
ہممم,, آہل چہرہ اس کی جانب موڑتا ہوا بولا ,,
دس سال پہلے جو بھی ہوا مجھے بہت دکھ ہوا جان کر ,,
آہل کے چہرے پر کرب دکھائی دینے لگا ,,
مجھے افسوس ہے میں تمہیں سمجھ نہیں سکی لیکن میں نے تمہاری مسٹری حل کر لی ہے سو اب دانی صرف تمہاری ہے,, میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گی,, دانی اس کے ہاتھ اپنے نرم مومل مانند ہاتھوں میں لیتی ہوئی بولی ,, تمہارے مام ڈیڈ کا بدلہ میں بھی لوں گی کیونکہ جو غلط ہے وہ غلط ہے پھر چاہے میرے ڈیڈ کو سزا کیوں نہ ملے,, آہل دانی کی آنکھوں میں اپنے لیے مان دیکھ کر ہلکا سا مسکرا دیا ,,
دانی یہ سب بہت مشکل ہے ,,
آہل میں تمہارے ساتھ مل کر بدلہ لوں گی ہم دونوں تم اکیلے نہیں ہو,, دانی اس کے ہاتھ دباتی ہوئی بولی,,, آہل کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے ,,
دس سال بعد مانو کوئی اپنا ملا ہے,, آہل کا چہرہ جھکا ہوا تھا ,,
تم نہیں جانتی دانی میں کس کرب سے گزرا ہوں,, میں اتنا سخت کیوں ہوں,, اتنا غصہ کیوں کرتا ہوں تم نے کبھی جاننے کی کوشش نہیں کی,, جس انسان کی زندگی میں اتنی تلخیاں ہوں کچھ باقی نہ ہو وہ ایسے ہی بے حس ہو جاتے ہیں,, تم جانتی ہو اس واقعے کے بعد میں صرف دو دفعہ مام ڈیڈ کی قبر پر گیا تھا صرف دو دفعہ اس کے بعد نہیں,, میرے مام ڈیڈ میرے دوست کی مانند تھے ,,
ہم ایک ساتھ بہت خوش تھے لیکن پھر ہماری خوشیوں کو آگ لگ گئی پہلے مجھے آسٹریلیا بھیج دیا میں نہیں جانا چاہتا تھا لیکن ڈیڈ کے اصرار پر مان گیا تم سوچو جو اتنا وقت اپنے مام ڈیڈ سے دور رہے اور آنے پر وہ اس حال میں ملیں کیا وہ انسان زندہ ہو سکتا ہے,, آہل نفی میں سر ہلا رہا تھا,, میں ختم ہو گیا تھا اس دن میرا دل مر چکا تھا اس کے بعد آہل حیات صرف ایک روبوٹ کی مانند تھا جس کا مقصد صرف بدلہ تھا اسی آگ میں جلتا اسی میں مرتا اور اسی میں جیتا,, دل ایسے تھا جیسے پھٹ چکا ہو اتنی تکلیف تھی,, ہم تینوں ایک دوسرے کے لئے پاگل تھے ایسی بونڈنگ کسی پیرنٹس اور بچوں میں نہیں ہو گی جیسی ہماری تھی,, یہاں تک کہ مام میری گرل فرینڈ بن جاتی تھیں ڈیڈ کو جیلسی کرنے کے لیے اور وہ مجھ سے بھی جھگڑنے لگتے تھے, ایسی تھی ہماری فیملی, آہل دھیرے سے مسکرایا ,, وہ دن بیسٹ تھے جو اب کبھی لوٹ کر نہیں آ سکتے,, مرنے کو تو یہی بات کافی ہے کہ وہ کبھی نہیں لوٹیں گے بات کرنا تو دور دیکھ بھی نہیں سکتا انہیں,, آہل کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا,, وہ اپنے ساتھ ساتھ دانی کو بھی رلا رہا تھا ,, تمہیں کچھ بتاتا ہوں,, آہل پرجوش سا بولا ,,
دانی کو یہ آہل بالکل مختلف لگا تھا جس سے وہ انجان تھی ,,
ایک بار مام کی ڈیڈ سے لڑائی ہو گئی,, ہم دونوں شکار پر چلے گئے اور جب ڈیڈ کو معلوم ہوا وہ طیش میں آ گئے ,, تمہیں معلوم ہے وہ اپنی پریس کانفرنس چھوڑ کر جنگل میں آ گئے,, اس کے بعد میری خوب کی,, مام ہمیشہ میرا دفاع کرتیں پھر وہ ہمیں گھر لے آئے اور مجھے وارنگ دی کہ اگر میں دوبارہ مام کو اس طرح لے کر گیا تو مجھے گھر سے نکال دیں گے,, آہل قہقہہ لگاتا جھیل کو دیکھ رہا تھا,,
بہت مزے کے تھے وہ دن ,,
پھر تم نے اپنے ڈیڈ سے کچھ نہیں کہا,,,
کہا تھا,, آہل یاد کرتا ہوا بولا ,,
میں نے کہا ڈیڈ میں کون سا آپ کی بیوی کو بھگا کر لے گیا تھا جو آپ ایسے بول رہے,,
ڈیڈ بولے دور رہا کرو میری بیوی سے,, دانی اسے پہلی بار اس طرح ہنستا ہوا دیکھ رہی تھی ,,
پھر مام ڈیڈ کو ڈانٹنے لگیں,, اور ڈیڈ مجھے گھورتے ہوئے خاموش ہو گئے ,,
آہل کے ہاتھ ابھی تک دانی کے ہاتھوں میں تھے ,,
ماضی ہمیشہ تکلیف دہ نہیں ہوتا بہت سی خوبصورت یادیں بھی ہوتیں ہیں,, بس ہم ہمیشہ غم کو حاوی کر لیتے ہیں اچھا وقت بھول جاتے ہیں ,,
ٹھیک کہ رہی ہو لیکن یہ یادیں بھی تکلیف دیتی ہیں جب حقیقت سے سامنا کریں کہ وہ کبھی واپس نہیں آ سکتے پھر کیا اچھا کیا برا کچھ یاد نہیں رہتا ,,
آہل جو بیت گیا اسے واپس نہیں لا سکتے لیکن مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں تمہیں اس غم کو قابو کرنا ہو گا خود پر حاوی مت ہونے دیا کرو سامنا کرو اس کا آہل تم بہت مضبوط ہو ,,
آہل اثبات میں سر ہلاتا دانی کے ہاتھوں سے اپنے ہاتھ نکالتا چہرہ صاف کرنے لگا ,,
تمہیں دیکھتا ہوں تو زندگی کا احساس ہوتا ہے تمہارے آنے سے آہل حیات نے مسکرانا سیکھا,, تمہاری محبت نے میرے دل کو جلا بخشی,, آج میں مسکراتا ہوں تو دل سے,, آہل بغور دانی کو دیکھتا ہوا بولا ,,
تم ہمیشہ ایسے ہی مسکراؤ گے میرے جاہل حیات,, دانی شرارت سے بولی ,,
بالکل میری جنگلی بلی,, آہل اس کی ناک سے اپنی ناک رگڑتا ہوا بولا اور اپنی پیشانی دانی کی پیشانی سے ٹکا دی ,, دانی آنکھیں بند کرتی مسکرانے لگی ,,
کتنے پل, کتنے لمحے, کتنی ساعتیں بیت گئیں دونوں نے حساب نہیں رکھا ,,
ہوا ان کے چہرے پر بوسے دے رہی تھی,, رات پوری طرح اپنے پر پھیلا چکی تھی,, تاریکی میں یہ دونوں نفس ایک دوسرے کو محسوس کر رہے تھے ,,
خاموشی ان کے بیچ گفتگو کر رہی تھی,, چاند انہیں دیکھ کر بادلوں میں شرما گیا,, فون کی رنگ ٹون نے خاموشی میں ارتعاش پیدا کیا,, سکوت ٹوٹا تو آہل پیچھے ہوتا جیب سے فون نکالنے لگا ,,
ہاں رفیق بولو ,,
دانی پونی اتار کر بال سیٹ کرنے لگی ,,
ہاں تم کروا دو وہ کام اس کے بعد تم پاکستان چلے جانا ,,
میں دانی کو لے کر بعد میں آؤں گا فی الحال میں واپس نہیں جانا چاہتا کچھ وقت سکون سے رہنا چاہتا ہوں ,, ٹھیک ہے پھر مجھے کال کر دینا تم,, آہل نے کہ کر فون بند کر دیا,,
ہم واپس کب جائیں گے,, دانی اسے فون واپس رکھتے دیکھ کر بولی ,,
ابھی نہیں جائیں گے کچھ دن چھٹیاں منائیں گے,, آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ,,
تم الیکشن میں حصہ نہیں لو گے,, دانی شرمندگی سے بولی ,,
نہیں اب وقت نہیں رہا ویسے بھی جنگلی بلی کو سیاست نہیں پسند اس لئے,, آہل ناک چڑھا کر بولا ,,
تم میری نقل کر رہے ہو,, دانی گھوری سے نوازتی ہوئی بولی ,,
بالکل بھی نہیں,, آہل معصومیت سے بولا ,,
اف میرے معصوم حیات,, دانی اسے نئے نام سے نوازتی ہوئی بولی ,,
آہل مسکراتا ہوا نفی میں سر ہلاتے لگا ,,
گھر چلیں,, آہل کھڑا ہو کر دانی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہوا بولا ,,
دانی اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی کھڑی ہو گئی,,
آہل مجھے نہیں معلوم تھا تم اتنا بول سکتے ہو,, دانی مسرور سی بولی ,,
کیوں میرے منہ میں زبان نہیں,, آہل برا مان گیا ,,
نہیں زبان تو ہے لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ قینچی کی طرح بھی چلتی ہے ,,
آہل قہقہہ لگاتا سامنے دیکھنے لگا ,,
غریب حیات کچھ لے دو مجھے بھوک لگی ہے ,,
آؤ ڈرنک کریں,, آہل شرارت سے بولا ,,
شرم کرو خود تو کرو گے ساتھ میں مجھے بھی ملا رہے,, ویسے کیسا ٹیسٹ ہوتا ہے ایک بار پینے میں کوئی قباحت نہیں,, دانی رازداری سے بولی,,
مذاق کر رہا ہوں میں زیادہ خوش مت ہو,, آہل گھورتا ہوا بولا ,,
مجھے ایسے ہی خوش فہمی میں مبتلا کر دیا,, دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ,,
آہل مسکراتا ہوا تیز تیز قدم اٹھانے لگا,,
آہل تمہارے چاچو کے لیپ ٹاپ میں کیا تھا,,دانی ٹی شرٹ کے ساتھ ٹراؤزر پہنے واش روم سے نکلتی ہوئی بولی ,, میں خود بھی نہیں جانتا جب پاکستان واپس گیا تو اسی دن چاچو غائب ہو گئے اس کے بعد تم جانتی ہو کب ملے,,آہل اداسی سے بولا ,,
اووہ,, اور تب الیکشن کون جیتا تھا,,,
ہماری پارٹی جیتی تھی لیکن زبیر نے سب کو یہ کہ دیا کہ ڈیڈ نے اس کے ساتھ الحاق کر لیا تھا اور سب نے یقین بھی کر لیا کیونکہ ریفائنری بھی اس کے نام تھی اسی لئے,, حکومت اس نے بنائی چاچو کو دھمکا کر خاموش کروا دیا تبھی تو ریفائنری چلا سکا وہ,, آہل ہنکار بھرتا ہوا بولا ,,
اووہ اور اس کے بعد ,,
اس کے بعد پھر میں نے پارٹی الگ کر لی اور پانچ سال حکومت کی ,,
مزہ آیا,, دانی بات کو مزاح کا رنگ دیتی ہوئی بولی ,,
کس بات کا,, آہل آبرو اچکا کر بولا ,,
حکومت کرنے کا ,,
پاگل ہو تم,, آہل ہنستا ہوا بولا ,,
پھر اب کیا کرو گے تم کیسے ڈیڈ سے بدلہ لو گے,, دانی اس کے بائیں جانب بیٹھتی ہوئی بولی,,,
فی الحال ہم چھٹیوں پر ہیں پاکستان جا کر سوچیں گے,, آہل اس کی پیشانی پر منتشر بال ہٹاتا ہوا بولا,,
بتا تو سکتے ہو نہ,, دانی منہ بنا کر بولی ,
جی نہیں,, آہل اسی کے انداز میں بولا ,,
مت بتاؤ,, دانی ناک سکوڑتی گیم کھیلنے لگی ,,
یار اس کو بند کرو پہلے کھانا کھا لو ,,
نہیں,, پہلے اسے ختم کروں گی پھر کھانا,, دانی موبائل سائیڈ پر کرتی ہوئی بولی ,,
میرے واپس آنے تک گیم ختم ہو,, آہل کہتا ہوا باہر نکل گیا ,,
دانی اس کی بات پر کان دھرے بنا کھیلتی رہی ,,
دانی تم ابھی تک کھیل رہی ہو,, آہل واپس آ کر خفگی سے بولا ,,
ختم ہی نہیں ہوئی,, دانی شانے اچکاتی ہوئی بولی ,,
کھانا ٹھنڈا ہو جائے گا,, آہل غصے سے بولا ,
پھر کیا منہ میں جانے سے انکار کر دے گا ,,
دانی کہاں خاموش رہنے والی تھی ,,
آہل مسکراتا ہوا ٹرے رکھ کر بیٹھ گیا ,,
منہ کھولو ,,
نوالہ دانی کے سامنے کرتا ہوا بولا ,,
سو سوئیٹ,, دانی مسکرا کر کہتی منہ کھولنے لگی ,,
آہل اپنے ساتھ ساتھ دانی کو بھی کھلانے لگا,,
دانی کو خود پر رشک آنے لگا تھا ,,
گیم ختم ہوئی تو دانی نے آہل کو بتائے بنا پھر سے نئی گیم سٹارٹ کر لی ,,
دانی کی آنکھوں میں شرارت تھی ,,
منہ کھولو,, آہل ہاتھ آگے کرتا ہوا بولا ,,
دانی منہ کھولے ہوئے تھی اور آہل ہاتھ پیچھے کھینچتا جا رہا تھا دانی آگے ہوتی جا رہی تھی نظریں موبائل پر تھیں ,, دانی کی پیشانی آہل کے رخسار سے ٹکرائی تو نگاہ اٹھا کر آہل کو دیکھنے لگی,, جو چہرے پر خفگی سجائے گھور رہا تھا ,, دانی اسے دیکھ کر مسکرانے لگی اور موبائل سائیڈ پر رکھ دیا ,,
اب کھلاؤ ,,
اب خود کھاؤ,, آہل ٹشو سے ہاتھ صاف کرتا کھڑا ہو گیا,, دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ,,
کھلا دیتے تو کون سا گناہ ہو جاتا,, دانی بولتی ہوئی کھانے لگی ,,
جنگلی بلی مجھے اور بھی بہت سے کام ہیں,, آہل کہتا ہوا مڑ گیا ,,
ہاں پوری دنیا کا ٹھیکہ تم نے اٹھا رکھا ہے نہ..دانی خفگی سے بولی,,
آہل مسکراتا ہوا لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گیا ,,