آہل ہوٹل آ گیا کمرہ بک کروایا اور تیزی سے کمرے کی جانب چلنے لگا ,,
دانی نے اسے توڑ کے رکھ دیا تھا ,,
دانی کیوں,,, کیوں کیا تم نے ایسا,, کیا کمی تھی میری محبت میں جو تم بھی اس زبیر کے ساتھ مل گئی,, مطلب تم دونوں مل کر مجھے بیوقوف بنا رہے تھے تبھی تمہارے چہرے پر تشدد کے کوئی آثار نہیں تھے,, آہل بیڈ کی پائی سے پشت لگا کر زمین پر بیٹھ گیا ,,
مام دانی کا انتخاب آپ نے کیا تھا مجھے بتائیں اب ایسی دھوکے باز لڑکی کو میں اپنے ساتھ رکھوں,, آنسو ٹوٹ کر اس کے رخسار کو بھگو رہے تھے,,
اتنی تکلیف تو شاید اس کے کھونے پر بھی نہیں ہوئی تھی جتنی اس کے دھوکے نے دی ہے مام یہ سب ایک جیسے ہیں کوئی فرق نہیں,, وہ چہرہ گھٹنوں پر گرائے بول رہا تھا,, آہل خاموش ہوا تو گھڑی کی ٹک ٹک سنائی دینے لگی باہر کی تاریکی سے زیادہ اس کے اندر تاریکی تھی جتنی خاموش یہ رات تھی اتنا ہی خاموش یہ کمرہ تھا ,,
مام پھر سے ٹوٹ گیا آپ کا آہل پھر سے بکھر گیا,, وہ نہیں جانتی کیسے میں نے خود کو جوڑا تھا یہ توڑ جوڑ کا عمل نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے وہ میری اذیت سے واقف نہیں اور دیکھیں اس نے مجھے پھر سے وہیں لا کھڑا کیا,, میرے ساتھ ہی کیوں ہمیشہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ,, لوگ کہتے ہیں آہل حیات کو کسی چیز کی کمی نہیں لیکن کوئی مجھ سے پوچھے کیا میرے پاس کچھ ہے,, آنسو جینز میں جذب ہو رہے تھے ,,
میرے لئے شاید کچھ بھی نہیں ہے آہل حیات صرف محرومیاں دیکھنے کے لیے آیا ہے میرے نصیب میں کچھ بھی نہیں لکھا کچھ بھی نہیں,, دانی تمہیں میں نے بےتحاشا چاہا اور تم نے مجھے بدلے میں کیا دیا دھوکہ جیسے تمہارے باپ نے دس سال پہلے میرے ڈیڈ کو دیا تم نے بھی سود سمیت مجھے لوٹا دیا,, میں کبھی نہیں جیت سکتا کبھی نہیں,, میرے لئے ناکامیاں ہی لکھی ہیں,, آپ کی محبت چھن گئی میں نے صبر کر لیا اب یہ محبت تو مل جاتی مجھے لیکن وہ بھی نہیں,, کچھ بھی نہیں ہے تمہارے لیے آہل حیات سمجھے تم,, آہل حلق کے بل چلایا,, باہر رم جھم شروع ہو چکی تھی,, باہر آسمان رو رہا تھا اور اندر آہل,, ہوا سے پردے پھڑپھڑا رہے تھے,, سرد ہوا کے جھونکے آ کر آہل سے ٹکرا رہے تھے,, یہ زندگی ہے,, آہل استہزائیہ ہنسا ,,
نہیں چاہیے مجھے ایسی زندگی,, بولتا ہوا آہل کھڑا ہو گیا,, رات پوری طرح اپنے پر پھیلا چکی تھی,, آہل کھڑکی میں آ کر کھڑا ہو گیا اندھیرے میں جلتی روشنیاں کیا حسین منظر پیش کر رہیں تھیں لیکن جب دل میں آگ لگی ہو تو کوئی منظر حسین نہیں لگتا,, آہل نے کھڑکی بند کر دی ,,
اس سے بہتر تو میں دانی کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا سوچتا ہی نہ,, آہل سگریٹ سلگاتا ہوا بولا ,,
پوری رات وہ سموکنگ کرتا رہا ایش ٹرے بھر چکا تھا اور اب راکھ باہر گر رہی تھی لیکن آہل کو پرواہ نہیں تھی آنکھیں سرخ انگارہ بنی ہوئیں تھیں مانو اس کی آنکھوں میں آگ لگی ہو,,
ہمیں برائیڈل ڈریس دکھائیں,, انعم بیٹھتی ہوئی بولی ,
انعم یہاں تو بہت ایکسپینسیو ہوں گے,, رحیم آس پاس دیکھتا ہوا بولا ,,
اف تم فکر مت کرو یہ ڈریس تو ڈیڈ کی جانب سے ہے اس لئے جہاں سے مرضی لوں تم جو بھی مجھے لے دو گے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا,, انعم سہولت سے بولی, رحیم فکرمندی سے سیلز مین کو دیکھنے لگا ,,
اب تم بس مجھے یہ بتاؤ کون سا اچھا لگے گا,, انعم سامنے دیکھتی ہوئی بولی ,,
گھنٹہ بعد وہ دونوں باہر نکلے,, آؤ نہ,, رحیم اسے کھڑا دیکھ کر بولا ,,
پیدل چلتے ہیں دیکھو موسم کتنا اچھا ہے,, انعم آسمان پر چھائے سرمئی بادلوں کو دیکھتی ہوئی بولی ,,
ٹھیک ہے چلو,, وہ مسکراتا ہوا انعم کا ہاتھ پکڑے چلنے لگا ,,
بارش کے آثار دکھائی دے رہے تھے سڑکیں معمول سے زیادہ ویران تھیں ,,
کچھ کھاؤ گی,, رحیم آس پاس دیکھتا ہوا بولا ,,
پانی پوری کھاتے ہیں دانین کو بھی بہت پسند ہے,, وہ مسکرا کر بولی ,,
تم یہاں رکو میں لے کر آتا ہوں,, رحیم کہتا ہوا چل دیا ,
رحیم دائیں بائیں دیکھتا سڑک پار کرنے لگا اسی اثنا میں ایک تیز رفتار گاڑی آئی اور رحیم کو دور گرا مارا ,, انعم پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی,, گاڑی والا ایک لمحے کی تاخیر کیے بنا فرار ہو گیا,, دیکھتے ہی دیکھتے رحیم خون میں نہا گیا ,,
رحیم,, انعم بیگ پھینکتی چلاتی ہوئی اس کی جانب لپکی جو خون میں لت پت تھا ,,
رحیم,, انعم اس کا چہرہ تھپتھپاتی ہوئی بولی,, رحیم کا روشن چہرہ اس وقت خون سے لبریز تھا جیسے خون سے ہولی کھیلی گئی ہو ,,
رحیم کی آنکھوں میں نمی تھی ,,
رحیم تمہیں کچھ نہیں ہو گا,, میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گی,,, انعم روتی ہوئی بول رہی تھی ,,
پلیز کوئی ایمبولینس کو بلاؤ,, انعم بائیں جانب دیکھتی ہوئی چلائی,, آہستہ آہستہ لوگ جمع ہوتے جا رہے تھے ,, انع انعم,, رحیم اٹک اٹک کر بولا ,,
ہاں میں سن رہی ہوں,, انعم کے آنسو رحیم کے چہرے پر گر رہے تھے ,,
ہو س سکے تو می میری بہنوں ک کا خیال رکھنا,,, رحیم کو اپنے پیار سے زیادہ اپنے گھر والوں کا دکھ تھا ناجانے زندگی اسے مہلت دے نہ دے ,,
رحیم کا سانس اکھڑنے لگا ,,
تم فکر مت کرو انہیں کچھ نہیں ہو گا اور تمہیں بھی کچھ نہیں ہونے دوں گی میں ابھی ایمبولینس آ جائے گی نہ پھر ہم ہاسپٹل چلیں گے,, انعم بول رہی تھی لیکن رحیم آنکھیں بند کر چکا تھا,,,,
رحیم,, انعم اسے خاموش پا کر بولی ,,
رحیم مجھے جواب تو دو,, انعم اس کا چہرہ تھپتھپانے لگی,, لیکن رحیم کے بے جان وجود میں جنبش نہ آئی ,, نہیں رحیم,, تم ایسا نہیں کر سکتے آنکھیں کھولو ابھی ایمبولینس آ جائے گی پلیز ایسا نہ کرو میرے ساتھ,, انعم زاروقطار رو رہی تھی,,,
لوگ کھڑے تماشہ دیکھ رہے تھے ,,
ارے یہ تو زبیر رنداوھا کی بیٹی ہے نہ, ہجوم میں سے کسی کی آواز سنائی دی ,,
ہاں وہی ہے جس نے چھپ کر نکاح کر رکھا تھا یہ وہی لڑکا ہے ,,
رحیم پلیز آنکھیں کھولو,, میں مر جاؤں گی تمہارے بغیر پلیز ایسا مت کرو میرے ساتھ,, انعم اسے جھنجھوڑ رہی تھی لیکن اس کی حیات کا سفر تمام ہو چکا تھا ,,
ایمبولینس آئی تو انعم کھڑی ہو گئی ,
پلیز جلدی کریں,, انعم ہاتھ مسلتی ہوئی بولی,,
سوری میم ان کی ڈیتھ ہو چکی ہے,, وہ رحیم کا معائنہ کرتے ہوئے بولے ,
انعم نفی میں سر ہلاتی انہیں دیکھنے لگی,, دوبارہ چیک کریں شاید کوئی غلطی ہو گئی ہو ایسا نہیں ہو سکتا,,
وہ بے یقینی کی کیفیت میں تھی, میم ان کی ڈیتھ کو دس منٹ ہو چکے ہیں آپ کیوں ضد کی رہی ہیں,, وہ رحیم کو گاڑی میں ڈالتے ہوئے بولے ,
انعم آنسو بہاتی بھیڑ کو چیرتی ہوئی نکل گئی ,,
نہیں تم نہیں جا سکتے,,, اب تو اچھا وقت آنے والا تھا ہماری شادی ہونے والی تھی,, تم کیسے مجھے چھوڑ کر جا سکتے ہو, انعم بولتی ہوئی چلتی جا رہی تھی ,,
انعم کہاں ہے, زبیر ثانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے بولے ,
باہر گئی تھی مجھے کیا معلوم,, وہ لاعلمی ظاہر کرتی ہوئی بولی ,,
رحیم کی ایکسیڈنٹ میں موت ہو گئی ہے انعم کا فون بند جا رہا ہے, وہ پریشانی سے گویا ہوئے ,,
تمہیں کیسے معلوم,, ثانیہ کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ,,
اب میں تمہیں تفصیل بتاؤں یا انعم کو ڈھونڈوں,, وہ جھنجھلا کر کہتے نکل گئے,,,
ناظرین آپ کو تازہ ترین خبر سے آگاہ کرتے چلیں کہ زبیر رنداوھا کی بڑی بیٹی انعم جس نے سب سے چھپ کر نکاح کر رکھا تھا آج ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا,, جی ہاں ایک حادثے میں ان کی جان چلی گئی,, مزید معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے جو کہ الیکشن کے بعد متوقع تھی لیکن آج ایک تیز رفتار گاڑی نے رحیم کو ٹھوکر ماری اور قسمت نے اسے مزید مہلت نہ دی, کیا یہ ایک حادثہ ہے یا سوچی سمجھی سازش,, اس کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ گاڑی والا آن کی آن میں وہاں سے فرار ہو گیا ,,
آئیے رحیم کے گھر والوں سے گفتگو کرتے ہیں ,,
آپ رحیم کی والدہ ہیں,, رپورٹر ان کی جانب مائیک کرتی ہوئی بولی ,,
جی,, وہ دوپٹہ سے چہرہ چھپائے ہوئے تھیں ,,
بہت دکھ ہوا آپ کے بیٹے کا سن کر اللہ ان کا آگے کا سفر آسان کرے,, تو آپ کا کیا کہنا ہے یہ ایک حادثہ ہے,,, اللہ بہتر جانتا ہے نہ ہم وہاں موجود تھے نہ کچھ جانتے ہیں,, وہ آنسو پونچھتی ہوئیں بولیں ,,
آپ کے شوہر نظر نہیں آ رہے,,
میرے شوہر اس دنیا میں نہیں,, ہمارے گھر میں صرف رحیم ہی ایک مرد تھا اور وہ بھی جوانی میں اللہ کو,,,وہ چہرہ موڑے آنسو بہانے لگیں ,,
اللہ آپ کو صبر عطا کرے جو چلے جائیں ان کا نعم البدل تو مل نہیں سکتا صرف تسلی ہوتی جو انسان دے سکتا,, دیکھتے ہیں حکومت اس حوالے کوئی اقدام اٹھاتی ہے یا نہیں,, بہت شکریہ,,, کہ کر رپورٹر باہر نکل آئی ,, جی ناظرین ابھی ہم نے رحیم کے اہل خانہ سے بات کی تو معلوم ہوا وہ اپنے گھر کے اکلوتے مرد تھے تین بہنوں کا اکلوتا بھائی, والد صاحب پہلے ہی وفات پا چکے تھے,, آپ نے ملاحظہ کیا ان کے گھر والے سوگ کے عالم میں ہیں آخر کو جوان بیٹا ,جوان بھائی کھویا ہے انہوں نے,, ان کی موت ایک حادثہ ہے یا کوئی سازش اس حوالے سے ان کی والدہ نے کوئی بیان نہیں دیا, اس کے متعلق جیسے ہی کوئی خبر ملتی ہے سب سے پہلے آپ کو آگاہ کریں گے,,
انعم آنسو بہاتی چل رہی تھی,, وہ کہاں آ چکی تھی اسے معلوم نہیں,,, رحیم تم کیسے جا سکتے ہو میرے سامنے میرے ہاتھوں میں تم نے دم توڑا,, میں کیسے جیوں گی کیسے,,, انعم کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا,,
ایک ہی تو خواہش تھی میری وہ بھی پوری نہ ہو سکی اسے اس طرح سے چھین لیا مجھ سے کہ میں چاہ کر بھی یہ فاصلے مٹا نہیں سکتی,,, پلیز واپس آ جاؤ میں نہیں رہ سکتی تمہارے بغیر پلیز آ جاؤ,, مجھے ایسی سزا مت دو جسے میں کاٹ نہ سکوں,, انعم درخت کے ساتھ پشت لگا کر بیٹھ گئی,, متواتر اشک اس کے چہرے کو بھگو رہے تھے,, آنسو سامنے کا منظر دھندلا رہے تھے,,
کتنے بدتمیز ہو تم جاہل حیات میری بات بھی نہیں سنی تم نے,, آج آئے بھی تو مجھ سے ملے بغیر ہی چلے گئے,, دانی یہاں سے وہاں ٹہل رہی تھی,, جب سے آنا نے بتایا تھا آہل آیا تھا دانی طیش میں تھی ,,
تم ہمیشہ جاہل حیات ہی رہو گے مجھے معافی تو مانگنے دیتے کچھ بولنے بھی نہیں دیا,, دانی تھک کر بیڈ پر بیٹھ گئی ,, اور یہ آنا پتہ نہیں کون سی مصیبت کا نام ہے جب دیکھو اس کے منہ پر آہل کا نام ہوتا ,,
آہل,, دانی کے لب مسکرانے لگے ,,
تم ایسے نہیں آؤ گے میں کچھ کروں گی تب آؤ گے,, دانی کا دماغ کام کرنے لگا تھا ,,
اب دیکھتی ہوں تم کیسے مجھ سے نہیں ملتے,, دانی مسکراتی ہوئی کمرے سے باہر نکل آئی ,,
آنا باہر گارڈن میں تھی,, بہترین موقع ہے,, دانی بڑبڑاتی ہوئی زینے چڑھنے لگی ,,
دانی ٹیرس پر آ کر یہاں وہاں دیکھنے لگی,, پھر آہل کا نمبر ملایا ,,
بیل جا رہی تھی لیکن وہ اٹینڈ نہیں کر رہا تھا بالکل اسی طرح جیسے پچھلے دو دن سے کر رہا تھا ,,,
آہل اگر تم نے فون نہیں اٹھایا تو نقصان کے ذمہ دار تم خود ہو گے,, دانی میسج ٹائپ کرتی مسکرانے لگی,, سینڈ کر کے پھر سے کال ملانے لگی ,,
آہل سانس خارج کرتا اس کا میسج پڑھ رہا تھا,, پہلی بیل پر ہی فون اٹھا لیا ,,
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے,, چھوٹتے ہی دانی بولی,,
یہ کہنے کے لیے فون کیا ہے,, آہل بیزار سا بولا,,
نہیں تمہیں کچھ بتانے کے لئے فون کیا ہے ,,
دانی جو کہنا ہے بولو اتنا وقت نہیں ہے میرے پاس ,,
جانتی ہوں تمہارے پاس سب کے لئے وقت ہے صرف میرے لئے نہیں اب میں یہاں سے کود کر مر بھی جاؤں گی نہ تب بھی مت آنا,, دانی نے کہ کر فون بند کر دیا,,,
دانی,, آہل کھڑا ہو گیا,, لیکن فون بند ہو چکا تھا ,,
* * *
آہل لب کاٹتا دانی کا نمبر ملانے لگا لیکن فون بند جا رہا تھا ,,
پاگل لڑکی اب کیا کرنے والی ہے,, آہل کوفت سے کہتا باہر نکل آیا ,,
دانی کا چہرہ تر ہو چکا تھا,, آہل کی بات نے تکلیف دی تھی یا شاید اسے بہانہ چاہیے تھا رونے کے لیے ,,
دانی آنسو بہاتی دیوار پر چڑھ گئی ,,
آہل اگر تم نہ آئے اور میں گر کر مر گئی پھر,, دانی نیچے دیکھتی سوچنے لگی ,,
ہاں بولو آہل,, آنا فون کان سے لگائے بولی ,
معلوم نہیں پہلے تو کمرے میں تھی,, آنا نے کہ کر چہرہ اوپر اٹھایا تو ششدر رہ گئی ,,
اووہ مائی گاڈ آہل وہ سچ میں ٹیرس پر کھڑی ہے,,,
پاگل ہے وہ,, اسے بولو میں آ رہا ہوں نیچے اتر جائے وہ,, آہل گاڑی کی سپیڈ بڑھاتا ہوا بولا,,,,
اوکے ایک منٹ,,آنا فون کان سے ہٹا کر دانی کو دیکھنے لگی,,,
دانی آہل آ رہا ہے تم پلیز نیچے اتر جاؤ,, آنا حلق کے بل چلائی,,,
تم جھوٹ بول رہی ہو,, دانی آنسو بہاتی ہوئی بولی ,,
نہیں سچ میں دیکھو اس کا فون آیا ہے مجھے,,,
مجھے فون کیوں نہیں کیا اس نے,, دانی منہ بسورتی سوچنے لگی ,,
آہل رش ڈرائیونگ کرتا گھر پہنچا اور دانی کو اوپر دیکھ کر دماغ گھوم گیا ,,
غصے میں اندر آیا اور زینے چڑھنے لگا ,,
دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگی جو اس وقت اس کے سامنے کھڑا تھا ,,
نیچے اترو,, ضبط کے باعث آہل کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا ,,
کیوں اتروں میں,, دانی بضد ہوئی,,
ایسا نہ ہو کہ میں خود تمہیں دھکا دے دوں پھر شوق پورا کر لینا اپنا,, آہل اسے گھورتا ہوا بولا ,,,
کتنے بدتمیز ہو نہ تم,, دانی آنکھیں چھوٹی کیے بولی,,,
آہل نے اس کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلایا ,,
دانی مسکرا کر اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی نیچے اتر آئی ,,
دل تو کر رہا ہے دو لگاؤں تمہارے ,,
اگر تم گئے تو میں سچ میں کود جاؤں گی یہاں سے,, دانی اس کا بازو پکڑتی ہوئی بولی ,,
آہل نظریں جھکائے اس کے ہاتھ کو دیکھتا پھر اس کے چہرے کو دیکھنے لگا جہاں خفگی نمایاں تھی,,
بولو کیا کہنا ہے,, آہل اس کا ہاتھ ہٹاتا سرد مہری سے بولا ,,
دانی اس کا ہاتھ پکڑے زینے اترنے لگی اور اپنے کمرے میں لے آئی,,
یہاں بیٹھو میرے سامنے,, دانی بیڈ پر بیٹھتی ہوئی بولی ,,
آہل نا چاہتے ہوئے بھی بیٹھ گیا ,,
تم کیوں کر رہے ہو ایسا,, دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ,,
آہل جانتا تھا دانی کے سامنے وہ کمزور پڑ جائے گا اس لئے اس سے گریز برت رہا تھا,,,
تم مجھے بتاؤ یہ سب کرنے کی وجہ ,,
دانی ششدر سی اسے دیکھنے لگی ,,
تم مجھ سے محبت کرتی ہو,, آہل اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا ہوا بولا ,,
دانی لمحہ بھر کو خاموش ہو گئی,, اس سوال کی توقع نہیں تھی اسے,,
بولو اب خاموش کیوں ہو,, آہل اس کی آنکھوں کے سامنے ہاتھ لہراتا ہوا بولا ,,
نہیں,, دانی دھیرے سے بولتی چہرہ جھکا گئی ,,
پھر کیا مطلب اس سب کا مجھے اس طرح سے بلانا اور دھمکانا ,,
تمہاری محبت یہی تھی کیا,, دانی نے خود کو موضوع سے ہٹانا چاہا ,,
میری محبت,, تمہیں کیا فرق پڑتا ہے بتاؤ,,
کیوں مجھے فرق نہیں پڑتا,, دانی چہرہ جھکائے بول رہی تھی,, دانی کو اس کے الفاظ تکلیف دے رہے تھے ,,, آہل کھڑا ہوا اور چلتا ہوا کھڑکی کے پاس جا کھڑا ہوا ,,
دانی پانچ مہینے پورے ہو گئے ہیں آہل حیات اپنی زبان کا پکا ہے اس لئے اب تمہارے ساتھ نہیں ,,
کیا مطلب تمہارا,, دانی تڑپ کر اسے دیکھنے لگی لیکن آہل اسے دیکھ نہیں رہا تھا ,,
میں نے طلاق کے لیے وکیل کو بول دیا ہے,, پاکستان واپس جا کر تم آزاد ہو جاؤ گی اس زبردستی کے بندھن سے,, آہل نے آنکھیں زور سے میچ رکھیں تھیں ,,
تم نے اس لیے,, دانی بولتی بولتی خاموش ہو گئی ,,
وہ الفاظ جوڑ رہی تھی لیکن اس سے کوئی بات نہیں بن پا رہی تھی ,,
آہل,, دانی سر جھکائے ہاتھ مسل رہی تھی,, آہل اس کے آنسو برداشت نہیں کر سکتا تھا تبھی اسے دیکھنے سے احرار برت رہا تھا,,
بولو,, آہل کی بھاری آواز گونجی ,,
کس بات کی سزا دے رہے ہو,, دانی بولتی ہوئی زمین پر بیٹھ گئی ,,
دانی کی آواز سے آہل کو بخوبی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ رو رہی ہے ,,
آہل شاید آج اس کے منہ سے سننا چاہتا تھا جو وہ اپنے دل میں چھپائے بیٹھی تھی ,,
اسی لئے مجھے اپنے ساتھ رکھا تھا تم نے,, دانی شکوہ کناں نظروں سے اسے دیکھنے لگی جو رخ موڑے کھڑا تھا ہمیشہ کی مانند ہاتھ جیب میں ڈال رکھے تھے ,,
دانی پلیز چپ ہو جاؤ,, آہل کو تکلیف ہو رہی تھی ,,
تمہیں میرے رونے سے فرق پڑتا ہے,, دانی چلائی ,,
نہیں تمہیں فرق نہیں پڑتا اگر پڑتا تو وہاں کھڑے مجھے طلاق کی نوید نہ سنا رہے ہوتے,, دانی کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہو چکا تھا ,,
آہل چہرہ جھکائے چلتا ہوا دانی کے سامنے آ بیٹھا ,,
تم روتی ہوئی بالکل اچھی نہیں لگتی,, آہل اپنی انگلیوں کی پوروں سے دانی کے آنسو چنتا ہوا بولا,,
آہل مجھ سے غلطی ہوئی میں مانتی ہوں لیکن میں نے تمہیں دھوکہ نہیں دیا دھوکہ تو تب ہوتا اگر میں تمہیں کچھ نہ بتاتی,, مجھے بتاؤ تمہیں کیسے معلوم ہوتا,, دانی اس کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے بول رہی تھی,, اشکوں نے پھر سے چہرے کو تر کر دیا ...
میں چاہتی تو تمہیں حقیقت سے ناآشنا رکھتی لیکن میں نے خود تمہیں بتا دیا پھر بھی تم مجھے دھوکہ باز کہ رہے ہو ,,آہل تم مجھے کچھ بھی نہیں بتاتے ہر چیز سے لاعلم رکھا ہوا ہے تو پھر بتاؤ میں کیا کرتی ,,
آہل سر جھکائے اسے سن رہا تھا ,,
تم نے مجھے کچھ بھی نہیں بتایا کچھ بھی نہیں,, خود بتاؤ ایک بیٹی اپنے باپ پر یقین کرے گی یا پھر ایک ایسے انسان پر جس نے اس پر گولی چلائی ہو,, بولو اب,, دانی آنسو بہاتی بول رہی تھی آہل نے دھیرے سے اپنے ہاتھ دانی کے ہاتھ سے نکالے,, چہرہ اٹھا کر دانی کو دیکھا جس کی ناک اور رخسار سرخ ہو چکے تھے ,,
دانی مجھے صرف اس بات نے تکلیف دی کہ تم نے مجھے دھوکہ دیا تم ایک بار مجھے کہتی میں الیکشن چھوڑ دیتا,, آہل آنکھوں میں نمی لئے بولا ,,
مجھے نہیں معلوم تھا کہ تم میری بات مان لو گے ورنہ میں کبھی یہ قدم نہ اٹھاتی آہل میں خود پچھتا رہی تھی بعد میں,, دانی اسے دیکھتی ہوئی بول رہی تھی ,,
آہل اپنی انگلی کی پوروں سے دانی کے آنسو صاف کرنے لگا,, دانی آنکھیں بند کئے اس کے لمس کو محسوس کرنے لگی ,,
تم نے مجھے انجان رکھا ہر بات سے تم نے مجھے اپنی فیملی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا میرے استفسار کرنے کے بعد بھی ,,
آہل چونک کر دانی کو دیکھنے لگا ,,
تمہیں کیا معلوم ہے دانی,, آہل آبرو اچکا کر بولا ,,
مجھے بہت کچھ معلوم ہو چکا ہے تمہاری فیملی کے متعلق,,دانی اس کی آنکھوں کی نمی کو دیکھتی ہوئی بولی ,, تم نے میری ڈائری پڑھی ,,
ہاں,, دانی بغور اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ,,
میری اجازت کے بغیر تم نے ڈائری پڑھی,, کہاں ہے وہ ڈائری,, آہل بولتا ہوا کھڑا ہو گیا ,,
وہ ڈائری تو وہیں رہ گئی آہل,, دانی کھڑی ہوتی آہستہ سے بولی ,,
دانی تم مجھے تبھی بتا دیتی,, تم پاگل ہو کیا اگر وہ کسی کے ہاتھ لگ گئی تو,, آہل سر پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ,,
مجھے بھول گیا اپنے ساتھ لانا,, دانی چہرے پر معصومیت سجائے بولی ,,
دانی تم,, آہل جھنجھلا کر کہتا باہر نکل گیا ,,
آہل کہاں جا رہے ہو,, دانی اس کے پیچھے لپکی ,,
جو کام تم نے خراب کر دیا ہے اسے ٹھیک کرنے,, آہل طیش میں چلایا ,,
دانی سہم کر اسے دیکھنے لگی ,,
تم صرف چیزیں خراب کر سکتی ہو دانی,, آہل ایک نظر دانی پر ڈالتا باہر نکل گیا ,,
دانی اداسی سے اسے جاتا دیکھنے لگی ,,
میں کیسے بھول گئی اگر اشہد کے ہاتھ لگ گئی آہل تو مجھ سے بات نہیں کرے گا ,,
لیکن آہل کو کیا معلوم کہ ڈائری کہاں ہے,, دانی کے دماغ میں جھماکا ہوا,, دانی تیزی سے زینے چڑھتی کمرے میں آئی,, موبائل کی تلاش میں اردگرد نگاہ دوڑانے لگی ,,
کہاں رکھ دیا,, دانی دراز میں چیک کرتی ہوئی بولی ,,
اف سامنے پڑا ہے اور نظر نہیں آ رہا,, دانی بیڈ سے موبائل اٹھاتی ہوئی بولی ,,
کال تو اٹینڈ نہیں کرے گا میسج کرتی ہوں ,,,
آہل ڈائری میرے بیگ میں ہے جو میں یونی لے جاتی تھی ,,
دانی نے تین چار میسجز ایک ساتھ کر دئیے,, اللہ کرے تم دیکھ لو میرے میسج,, آہل فل سپیڈ پر ڈرائیو کر رہا تھا,, جس راز کو اس نے پچھلے دس سال سے دفن کر رکھ تھا اب اس کے کھلنے کا خدشہ ستانے لگا ,,
آہل اس گھر کے سامنے کھڑا تھا,, آہل نے دروازے کو کھولنے کی سعی کی لیکن وہ مقفل تھا,, کچھ سو کر وہ آس پاس دیکھنے لگا ,,
کھڑکی,, لیکن وہ بھی بند تھی ,,
شٹ,, اب اندر کیسے جاؤں ,,
آہل گرد و پیش میں نظر ڈالتا ہوا بولا لیکن گھاس اور درختوں کے سوا کچھ بھی دکھائی نہ دیا ,,
آہل واپس کھڑکی کے سامنے آیا اور شیشے پر مکے مارنے لگا,, لیکن شیشے پر کوئی اثر نہ ہوا,, آہل بنا روکے مکے مار رہا تھا لیکن شیشہ ٹوٹ نہ سکا,, آہل کا تنفس تیز ہو چکا تھا وہ لمبے لمبے سانس لیتا شیشے کو گھورنے لگا,, پھر کہنی سے وار کرنے لگا کافی دیر بعد بالآخر شیشہ ٹوٹ ہی گیا ,,
آہل نے ٹوٹے ہوئے شیشے سے اندر ہاتھ ڈالا تو اس کا ہاتھ بھی زخمی ہو گیا لیکن اسے پرواہ نہیں تھی,, آہل نے کھڑکی کھولی اور اندر چھلانگ لگا دی,, میسج وہ پڑھ چکا تھا,, دانی کو کون سا کمرہ دیا ہو گا,, وہ لاؤنج کو دیکھتا ہوا بولا پھر کچھ سو کر زینے چڑھنے لگا,, کمرے کا دروازہ لاک نہیں تھا آہل کھول کر اندر آ گیا آہل متلاشی نگاہوں سے آس پاس دیکھنے لگا ,,
جیسے ہی بیگ پر نظر پڑی آہل بےصبری سے آگے بڑھا اور کھول کر دیکھنے لگا ,,
آہل سانس خارج کرتا بیٹھ گیا ,,
شکر ہے کسی کے ہاتھ نہیں لگی,, وہ بیگ شانے پر ڈالتا ہوا بولا ,
ورنہ جس بدنامی سے بچنے کے لیے ڈیڈ نے قفل لگا لئے تھے وہ آج اتنے برس بعد ہو جاتی,,آہل کی آنکھوں میں آنسو تیرنے رہے تھے ,,
آہل کا ہاتھ خون سے رنگ چکا تھا,, وہ تیز تیز قدم اٹھاتا باہر نکل گیا,, گاڑی میں بیٹھا اور واپسی کی جانب چل دیا ,, دانی یہاں سے وہاں ٹہل رہی تھی جیسے ہی نظر آہل پر پڑی اس کی جانب لپکی ,,
آہل تمہیں ڈائری مل گئی,, دانی اس کے سامنے آتی ہوئی بولی ,,
آہل گھور کر اس کے بائیں جانب سے آگے نکل گیا ,,
دانی زبان دانتوں تلے دئیے اس کے پیچھے چلنے لگی لیکن جیسے ہی نظر آہل کے ہاتھ سے ٹکرائی دانی ششدر رہ گئی ,, آہل تمہارا ہاتھ,, دانی فکرمندی سے کہتی اس کا ہاتھ پکڑ کر دیکھنے لگی ,,
آہل نے دانی کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکال لیا ,,
آہل پلیز کچھ بولو تو ,,
دانی کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ,,
دانی مجھے فی الحال کوئی بات نہیں کرنی تم سے سمجھ گئی,, اب جاؤ,, آہل آبرو سے اشارہ کرتا ہوا بولا,,,
آنا جو کچن میں تھی ان کی آوازیں سن کر باہر نکل آئی ,,
رفیق کہاں ہے,,, آہل آنا کو دیکھتا ہوا بولا,
وہ ڈیڈ کے ساتھ باہر گیا ہے اور یہ تمہارے ہاتھ پر کیا ہوا,, آنا کی آنکھیں پھیل گئیں,,
کچھ نہیں ہوا مجھے فسٹ ایڈ باکس لا دو,, آہل دانی کو نظر انداز کرتا ہوا بولا ,,
ایک منٹ میں لاتی ہوں,, آنا کہ کر چلی گئی ,
تم بیٹھو میں بینڈیج کر دیتی ہوں,, دانی اس کے سامنے آتی ہوئی بولی,,,
دانی میں کون سی زبان بولتا ہوں جو تمہیں سمجھ نہیں آتا,, آہل کے چہرے پر بلا کی سختی تھی ,,
دانی لب بھینچے اپنے کمرے کی جانب چل دی ,,
آہل کی سرد مہری پر دانی کو درد ہو رہا تھا, آنکھوں میں نمی جمع ہونے لگی ,
میں کر لوں گا خود,, آہل آنا سے باکس لیتا ہوا بولا ,,
تم کیسے کرو گے الٹے ہاتھ سے,, آنا تعجب سے بولی ,,
میں کر لوں گا,, آہل بیٹھتا ہوا بولا ,,
میں کر دیتی ہوں,, آنا اس کے ہاتھ سے باکس لیتی ہوئی بولی ,,
آنا,, آہل نے احتجاج کرنا چاہا ,,
شاید ہم دوست ہیں,, آنا اسے گھور کر کہتی خون صاف کرنے لگی ,,
دانی کمرے سے نکل کر انہیں دیکھ رہی تھی ,,
مجھ سے نہیں کروائی تم نے اس آنا سے کروا رہے ہو جاہل حیات,,,
دانی بڑبڑاتی ہوئی واپس کمرے میں آ گئی ,,
اب تم آنا میرے پاس میں بھی تم سے بات نہیں کروں گی,, دانی تہیہ کرتی ہوئی بولی,, وزیر اعلیٰ ہو گے تم اپنے گھر میں,, دانی سر جھٹکتی ہوئی بولی ,,