Chapter 24: باب 24

کاش میں تم سے ابھی مل سکتی آہل,, دانی حسرت سے بولی ,

بس تم جلدی سے مجھے لے جاؤ,, پھر دیکھنا سب ٹھیک ہو جائے گا دانی ہر غلطی کا آزالہ کرے گی,, آہل سب ٹھیک ہو جائے گا تم بھی پہلے جیسے ہو جاؤ گے,, دانی برستی آنکھوں سے باہر دیکھتی ہوئی بولی, اگر میں کھڑکی سے کود جاؤں,, دانی بولتی ہوئی آگے آئی,, لیکن اونچائی دیکھ کر نفی میں سر ہلاتے لگی,,

اف میں نے کیوں ڈیڈ کو ہاں بول دیا ڈائری تو مجھے رات ہی مل گئی تھی کاش میں آہل کے گھر میں رہ کر پڑھ لیتی پھر کچھ بھی خراب نہ ہوتا,, آہل پتہ نہیں کہاں ہو گا,, دانی کو اس کی فکر ستانے لگی ,,

بھوک کا احساس ہوا تو ڈائری بیگ میں ڈالتی باہر نکل آئی ...

اشہد دانین کا خیال تم رکھو گے الیکشن قریب آ رہے ہیں میرا مزید یہاں رہنا مناسب نہیں,, دانی کی سماعتوں سے زبیر کی آواز ٹکرائی ,,

کہیں یہ وہی اشہد تو نہیں,, دانی بڑبڑاتی ہوئی آگے ہوئی تو نظر اشہد کے چہرے سے ٹکرائی ,,

اووہ مائی گاڈ یہ تو وہی کمینہ ہے ڈیڈ اسے میرے ساتھ کیسے چھوڑ کر جا سکتے ہیں,, دانی ششدر سی انہیں دیکھ رہی تھی ,,

آہل پلیز ڈو سم تھینگ یہ کمینہ تو ,,

دانی الٹے پیر واپس کمرے میں آ گئی ,,

آہل مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی پلیز تم آ جاؤ میری غلطی کو سزا مت بننے دو,, دانی ہاتھ مسلتی ٹہل رہی تھی ,,

آہل رات گئے گھر آیا تو آنا نے اسے دروازے میں ہی روک لیا ,,

تم کہاں تھے صبح سے,, وہ اچنبھے سے بولی ,

کام تھا کچھ,, آہل دائیں بائیں دیکھتا ہوا بولا ,,

آج تم میرے ساتھ دانی کو تلاش کرنے کیلئے بھی نہیں گئے,, آنا تفتیشی انداز میں بولی,, تم چلی گئی تھی نہ بہت ہے,, آہل کا انداز جان چھڑانے والا تھا ,,

آنا منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ,,

تم اتنا روڈ کیوں ہو رہے ہو ,

میں ایسا ہی روڈ ہوں,, آہل چبا چبا کر بولتا اندر چل دیا ,,

آنا منہ بناتی دروازے بند کرنے لگی ,,

کھانا نہیں کھاؤ گے کیا,, آنا اسے زینے چڑھتے دیکھ کر بولی ,,

نہیں,, آہل سرد مہری سے کہتا چلا گیا ,,

عجیب انسان ہے,, آنا کہتی ہوئی چل دی ,,

آہل سانس خارج کرتا کمرے میں آ گیا ,,

کتنے دن ہو گئے تھے دانی سے دور ہوئے آہل نے حساب نہیں رکھا ,,

دانی کب ملو گی مجھے,, وہ تھکا تھکا دکھائی دے رہا تھا,, صبح سے آہل مارا مارا پھر رہا تھا دانی کی تلاش میں ,,

تمہاری یاد مجھے تھکا رہی ہے دانی,,, پلیز واپس آ جاؤ,, آہل حیات تمہارا ایڈیکٹ ہو گیا ہے,, آہل منہ پر ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ,,

آئی ہوپ دانی ٹھیک ہو گی,, ,

ساری رات آنکھوں میں بسر ہوئی,, آہل نے ٹائم دیکھا تو فجر پڑھنے چل دیا ,,

ساری رات دانی کروٹ بدلتی رہی, بےچینی اور خوف کے باعث دانی ٹھیک سے سو نہیں سکی,, فون بھی نہیں ہے میرے پاس کیسے بتاؤں آہل کو,, دانی سوچتی ہوئی آٹھ بیٹھی,,, جب دماغ مفلوج ہونے لگا تو پھر سے ڈائری نکال کر بیٹھ گئی ,,

آہل گارڈز کے ہمراہ چلتا ہوا آ رہا تھا آنکھوں پر گاگلز لگائے, چہرے پر سختی سجائے وہ پہلے سے منفرد دکھائی دے رہا تھا ,,

چاچو اب بتائیں آگے کیا کرنا ہے ,,

آہل اس کے سامنے بیٹھتا ہوا بولا ,,

مجھے خوشی ہے تم نے خود کو سنبھال لیا,, عاقب اس کے شانے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ,,

چاچو ہم دوبارہ اس واقعے کو یاد نہیں کریں گے ورنہ آپ مجھے سنبھال نہیں پائیں گے, آہل بے لچک لہجے میں بولا,, لہجے کی سرد مہری چہرے پر واضح تھی ,,

ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ,,

اس بار الیکشن میں ہماری حکومت بنے گی لیکن تمہیں سیاست کا بلکہ تجربہ نہیں میرا مشورہ ہے کہ پہلے تم سمجھو سیاست کو پھر اس میں قدم رکھا, تب تک میں سنبھال لو گا یہ سب ,,

ہممم ٹھیک کہا آپ نے, ویسے بھی میرا لاسٹ سمیسٹر رہتا ہے میں اسے پورا کرنے کے بعد مستقل پاکستان میں رہوں گا ,,

ہاں تم چلے جاؤ پھر جب واپس آؤ گے ہم دیکھ لیں گے زبیر سے بدلہ کیسے لیں,, ویسے میرے پاس ثبوت ہے تم بے فکر رہو میرے لیپ ٹاپ میں محفوظ ہے ,,

جیسے آپ کو مناسب لگے مجھے بھی کچھ وقت چاہیے خود کو سیٹ کرنے کے لیے,, آپ پھر میری ٹکٹس کنفرم کروا دیں,, باقی زبیر کو بعد میں خود میں دیکھ لوں گا,, آہل کہتا ہوا کھڑا ہو گیا ,

تم کہاں جا رہے ,,

میں کمرے میں جا رہا ہوں آرام کرنے,, آہل سپاٹ انداز میں کہتا زینے چڑھنے لگا ,,

آہل کمرے میں آیا,, کب سے کیا ضبط ٹوٹ گیا,, آنسو پھر سے اس کے رخسار کو بھگونے لگے ,,

آہل مرے مرے قدم اٹھاتا سٹڈی روم میں آیا,, مطلوبہ شیلف کے پاس آیا اور ڈائری نکال لی ,,

اے ڈی, آہل ان لفظوں پر ہاتھ پھیرنے لگا ,,

عدن بنا کسی پر نظر ڈالے چل رہی تھی گردن تفخر سے تنی ہوئی تھی, وہ چھ فٹ کی لڑکی دودھیا رنگت کی مالک,, سیاہ سحر انگیز آنکھیں سیاہ ریشمی بال جو کسی آبشار کی مانند اس کی پشت پر گرے ہوتے, گلابی عنابی لب, اس پر گال پر پڑتا گڑھا,, تباہی مچا دیتا,,,

وہ راستے کا تعین کیے بنا چل رہی تھی آسٹریلیا کی سڑکیں اس کے لئے انجان تھی لیکن وہ دُر عدن تھی جس کا دماغ ساتویں آسمان پر تھا,,, رات کا وقت اور ایسی آفت تنہا چلتی جا رہی تھی عدن کو اپنے عقب میں آہٹ سنا دی,, عدن آبرو اچکا کر عقب میں دیکھنے لگی لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا,, وہم سمجھ کر وہ چلنے لگی,,

لیکن کچھ مسافت طے کرنے پر اسے پھر سے آہٹ سنائی دی اور اب کی بار مقابل چھپا نہیں بلکہ سامنے آ گیا ,, عدن غصے سے گھورنے لگی مانو یہ بھی اس کے باپ کی ملکیت ہو ,,

وہ ایک ہی جست میں عدن کو اپنی گرفت میں لے چکا تھا ,,

عدن ہکا بکا سی اس افتاد کو دیکھنے لگی,, چھوڑو مجھے,, میری ایک فون کال پر تم جیل میں دکھائی دو گے,, عدن مزاحمت کرتی ہوئی بولی ,,

لیکن مقابل قہقہہ لگاتا عدن کے چہرے کے قریب اپنا چہرہ لے آیا ,

فون کرنے کے قابل ہو گی تو پھر نہ ,,

عدن ایک نازک گڑیا کی مانند تھی اس باڈی بلڈر کی فولادی گرفت سے خود کو آزاد نہیں کروا سکتی تھی,, عدن اسے پرے دھکیلنے کی سعی کرتی آس پاس نظر دوڑانے لگی ,

ہیلپ پلیز,, سم باڈی ہیلپ می,, عدن چلا رہی تھی لیکن اس سنسان علاقے میں کوی ذی روح دکھائی نہ دیا ,, لیو می,, عدن اسے خود سے دور کرنے لگی,, اسی ہاتھاپائی میں عدن کی شرٹ کا گریبان پھٹ گیا,,, عدن پر خوف کی لہر سرایت کر گئی ,,

وہ چلاتی ہوئی اسے پرے دھکیل رہی تھی اسی اثنا میں ایک نفس کا ہیولہ دکھائی دیا ,,

پلیز ہیلپ می,, عدن حلق کے بل چلائی ,,

وہ ایک نقاب پوش لڑکی تھی جس کے ہاتھ میں پائپ تھا وہی پائپ اس لڑکے کے سر میں مارا,, اس کی گرفت ڈھیلی پڑی,, وہ عدن کا ہاتھ پکڑ کر بھاگنے لگی ,

سٹاپ یو بلڈی,, وہ سر پر ہاتھ رکھے چلانے لگا ,,

عدن اور وہ لڑکی کافی دور تک نکل آئے جہاں لوگ دکھائی دینے لگے,, عدن اپنے کپڑوں کے باعث خود میں سمٹی ہوئی تھی,, اس لڑکی کے پاس سکارف جس سے اس نے نقاب کر رکھا تھا اس کے علاوہ کوئی دوپٹہ نہیں تھا,,وہ شش و پنج میں مبتلا ہو کر عدن کو دیکھنے لگی,, ایک آنسو اس کی آنکھ سے نکل کر سکارف میں جذب ہوا اور اس نے نقاب ہٹا دیا,, سکارف اتار کر عدن کے جسم کو ڈھانپ دیا,, عدن پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی ,, جلدی کرو,, وہ آس پاس دیکھتی ہوئی بولی ,,

عدن خاموش اس کے ساتھ چلنے لگی ,,

ہاسٹل پہنچ کر وہ تیزی سے کمرے اپنے کمرے کی جانب چل دی,, عدن خود کو زمین میں گڑتا ہوا محسوس کر رہی تھی,, اس کے بعد جب بھی وہ لڑکی عدن کو دکھائی دی روتی ہوئی دکھائی دی ,,

عدن نے بہت بار معافی مانگی اور وہ ہر بار اسے کہتی کہ معافی کی ضرورت نہیں یہاں سے عدن کی زندگی میں تغیر و تبدل آیا ,,

مام آپ کی زندگی بدل گئی تبھی آہل حیات بھی ایک انسان ہے ورنہ شاید میں بھی باقی سب جیسا ہوتا ,, دانی کی گرے آنکھیں مجھے بہت پسند ہیں اور میں چاہتی ہوں میرے آہل کی بیوی وہی بنے اس گھر میں دانی آئے,, آہل نم آنکھوں سے ان لفظوں کو پڑھ رہا تھا ,,

مام دانی کو تو میں فراموش کر گیا,, ایک طرف آپ کا بدلہ اور دوسری جانب آپ کی خواہش,, بہت مشکل ہے یہ سب,, آہل نے ڈائری بند کر دی ,,

پھر کچھ سو کر قلم اٹھایا اور لکھنے لگا,, کبھی پہلے صفحے پر لکھتا تو کبھی عدن کے لکھے ہوئے کے ساتھ لکھتا جاتا,, اس کی ماں کو بھی عادت تھی وہ ڈائری کبھی ترتیب سے نہیں لکھتی تھی کبھی کسی صفحے پر لکھنے لگ جاتی تو کبھی کسی صفحے پر,, آہل کے آنسو ڈائری پر گر رہے تھے لیکن وہ لکھتا جا رہا تھا شاید وہ آخری بار ہر چیز کو لکھ کر پیچھے چھوڑ دینا چاہتا تھا,, لیکن ماضی سے کبھی پیچھا نہیں چھڑایا جا سکتا وہ کبھی نہ کبھی سامنے آ ہی جاتا ہے ,,

دانی نے صفحہ الٹ کر دیکھا تو کچھ بھی نہیں تھا شاید سیاہی ختم ہو گئی تھی تبھی آگے نہیں لکھا,, دانی نے سوچتے ہوئے ڈائری بند کر دی ,,

تو تم نے اپنی مام کی خواہش پوری کرنے کے لیے مجھ سے نکاح کیا,, لیکن تمہاری مام مجھے کیسے جانتی تھیں اور ڈیڈ کو کیسے جانتے تھے تم سب,, دانی الجھ کر سوچنے لگی ,,

ان سب سوالوں کے جواب آہل حیات صرف تم دے سکتے ہو,, تو کیا سچ میں وہ مجھ سے محبت کرتا ہے,, دانی کو اس کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو یاد آ گیا ,,

آہل حیات مجھے سب معلوم ہو گیا تمہاری مسٹری دانین حیات نے حل کر لی ہے بس اب تم سے ملنا چاہتی ہوں ,,

تھینک یو آج تم میرے ساتھ آئے ورنہ میں تو سو رہی تھی تم ناراض ہو, آنا سیٹ بیلٹ باندھتی ہوئی بولی ,, نہیں ناراضگی والی کیا بات,, آہل باہر دیکھتا ہوا بولا ,

نو ایشو,, آنا مسکراتی ہوئی ڈرائیو کرنے لگی ,,

میڈم آپ کو سر بلا رہے ہیں,, میڈ دانی کے دروازے پر کھڑی تھی ,,

دانی تھوک نگلتی اس کے ساتھ چل دی,, نیچے آئی تو سامنے وہ وحشی اشہد جٹ دکھائی دیا,, دانی کو اس کی بےباق نظروں پر غصہ آ رہا تھا,

دانی میری فلائٹ کا ٹائم ہو رہا ہے ,,

کہاں جا رہے ہیں آپ, دانی حیرت سے بولی ,,

پاکستان جا رہا ہوں الیکشن کے باعث بہت سے کام کرے ہوئے ہیں,, زبیر اسے دیکھ کر بولے ..

لیکن آپ نے بولا تھا میرے ساتھ رہیں گے میں یہاں اکیلی کیا کروں گی مجھے بھی ساتھ لے کر چلیں ,, تمہیں پاکستان نہیں لے جاسکتا,, تمہاری حفاظت کے لئے اشہد کو بلوایا ہے میں نے ,

کس سے حفاظت کے لئے,, اور جسے بلایا ہے مجھے تو اس سے تحفظ چاہیے,, دانی اونچی آواز میں بولی ,,

آہل سے اور کس سے,, اور اشہد سے تمہاری شادی ہو گی ہماری بات ہو گئی ہے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں,, وہ سفاکی سے بولا ,

ڈیڈ مجھے لگتا ہے آپ کا دماغ خراب ہو گیا ہے, میں نے آپ کے پلان میں ہیلپ کا بولا تھا آہل کو چھوڑنے کا نہیں ,, یہ سب بعد کی باتیں وقت آنے پر طے کریں گے اب تم بنا چوں چراں کئے یہاں رہو گی سمجھی,, زبیر اس کا بازو پکڑتے ہوئے بولے ,,

میرے جو دل میں آئے گا میں وہ کروں گی دیکھتی ہوں کیا کر لیں گے آپ لوگ دانین حیات ہوں میں, لاؤنج میں دانی کی آواز گونج رہی تھی,,

دانین مجھے مجبور مت کرو کوئی سخت قدم اٹھانے پر,, زبیر سختی سے بولے اور لمبے لمبے ڈگ بھرتے باہر نکل گئے ,, دانی ششدر رہ گئی ,,

اشہد کمینگی سے دیکھتا دانی کی جانب بڑھنے لگا ,,

آج تو وہ تمہارا سو کالڈ شوہر بھی نہیں ہے,وہ کہتا ہوا دانی کی جانب قدم بڑھانے لگا ,,

میرے قریب آنے کی کوشش مت کرنا منہ توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی,, دانی غرائی ,,

لیکن وہ قہقہہ لگاتا دانی کا ہاتھ پکڑ کر دیکھنے لگا,,

لیپ ٹاپ پر ویڈیو چل رہی تھی اور لڑکی کی چیخ و پکار سنا دے رہی تھی,, ڈاکٹر قدسیہ ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے آرام دہ انداز میں بیٹھیں تھیں ,,

زبیر اگر تم نے مجھے دھوکہ دیا تو میرے پاس بھی بہت کچھ ہے,, میں ڈوبوں گی تو تمہیں ساتھ لے کر,, وہ ہنکار بھرتی ہوئی بولی ,,

ماما,, عائزہ پکارتی ہوئی اندر آئی ,,

ڈاکٹر قدسیہ نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بنا ویڈیو بند کر دی ,,

ہاں بولو,, وہ چہرہ موڑ کر مسکرانے لگیں,,

مجھے کام سے جانا تھا اور ڈرائیور ابھی تک نہیں آیا کہاں بھیجا ہے آپ نے اسے,, وہ پیشانی پر بل ڈالے کھڑی تھی ,, عائزہ مجھے کچھ کام تھا اسی لئے بھیجا تھا ابھی آ جائے گا ,,

اب میں انتظار کرتی رہوں,, وہ منہ بناتی صوفے پر بیٹھ گئی ,

میں کال کر کے پوچھتی ہوں کہاں رہ گیا,,

ماما انکل زبیر جس لڑکے کو بےعزت کر رہے تھے انعم نے اس کے ساتھ نکاح کیا ہے,, عائزہ یاد کرتی ہوئی بولی ,, ہاں,, لیکن تم بھی گئی تھی کیا اس پارٹی میں,, وہ اچنبھے سے بولی ,,

ظاہر ہے گئی تھی تو استفسار کر رہی,, وہ شانے اچکاتی ہوئی بولی ,,

عائزہ تمہیں بارہا منع کیا ہے ہر پارٹی میں جانا مناسب نہیں پھر کیوں سمجھ نہیں آتا,, ان کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ,,

ماما میں بن بلائے مہمان تو نہیں تھی وہاں ,,

عائزہ تمہیں میری باتیں نا جانے کیوں سمجھ نہیں آتیں,, وہ کوفت سے بولیں ,

گاڑی کا ہارن سنا دیا تو عائزہ کھڑی ہو گئی,,

کوئی مسئلہ نہیں ڈرائیور آ گیا ہے میں چلتی ہوں,, وہ مسکراتی ہوئی نکل گئی ,,

اس لڑکی کا میں کیا کروں,, وہ سر تھام کر بیٹھ گئیں ..

زبیر تم واپس آؤ گے یا نہیں,, وہ تنک کر بولیں ,,

میں بس چند گھنٹوں میں پہنچ جاؤں گا ,,

وہاں دل لگا کر بیٹھ گئے ہو معلوم ہے کتنے مسائل در پیش ہے,, ایک تو مناسب جگہ کا انتخاب نہیں ہو رہا سب مجھے ہی کرنا پڑ رہا ہے پیسے لینے پہنچ جاتے ہو ,,

میں نے کہا نہ آ رہا ہوں,, سب کام کر لوں گا آپ کو فکر کرنے کی نوبت نہیں آئے گی ,,

ہوں,, نوبت نہیں آئے گی,, وہ سر جھٹکتی فون بند کر گئی ,,

دانی طیش کے عالم میں اشہد کو دیکھنے لگی,,,

تمہاری اتنی ہمت کہ میرا ہاتھ پکڑو,, دانی نے کھینچ کر ایک تھپڑ اس کے منہ پر مارا,, اشہد کے تن بدن میں آگ لگ گئی,,

تم نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا,,,

میں نے تو صرف ہاتھ اٹھایا ہے آہل ہوتا نہ تو اب تک یہ ہاتھ ٹوٹ چکا ہوتا,, دانی اپنا ہاتھ اس کی گرفت سے آزاد کروا چکی تھی ,,

سمجھتی کیا ہو خود کو تم, وہ دانی کے بال دبوچتا ہوا بولا ,,

کھڑکی کے پٹ وا تھے باہر شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے,, ہوا سے پردے پھڑپھڑا رہے تھے ,, دانی کا دماغ تیزی سے کام کر رہا تھا ,,

اچھا پھر ایک ڈیل کرتے ہیں,, دانی اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ,

کیسی ڈیل,, وہ اچنبھے سے بولا ,,

مجھے دو دن کی مہلت دو ,,

کس خوشی میں,, وہ دانی کے بال کھینچتا ہوا بولا ,,

آہ,, دانی دانت پیستی اسے دیکھنے لگی ,,

عقل کے اندھے ہر کام کرنے کے لیے انسان سوچتا ہے تو میں بھی وقت مانگ رہی اگر دو دن بعد بھی میرے فیصلے میں کوئی تغیر و تبدل نہیں آیا تو,,دانی رک کر اسے دیکھنے لگی,, اشہد کی گرفت کچھ ڈھیلی پڑی ,,

ہوں تو میں تمہارے رحم و کرم پر مزاحمت کرنے کا بھی کوئی نفع نہیں,, دانی لب کاٹتی ہوئی اسے دیکھنے لگی ,, ہممم دو دن ٹھیک ہے یونہی گزر جائیں گے اس کے بعد تو کوئی بھی تمہیں بچا نہیں پائے گا ,,

دانی کو معلوم تھا وہ بیوقوف ایسا ہی کرے گا ,,

دانی آبرو اچکا کر آس پاس دیکھنے لگی,, اشہد اس کے عین سامنے کھڑا تھا ,,

کیا ہوا گاڑی کیوں رک گئی,, آہل آبرو اچکا کر آنا کو دیکھنے لگا ,,

مجھے لگتا ہے خراب ہو گئی,, آنا سٹارٹ کرنے کی سعی کرنے لگی ,,

آہل باہر نکل آیا,, اس بیاباں میں تو کوئی شاپ بھی نہیں ملے گی,, آہل جیب میں ہاتھ ڈالے چلتا ہوا بولا ,, ہاں مجھے بھی یہی توقع ہے,, آنا شرمسار سی بولی ,,

تم یہیں رکو میں کچھ فاصلے تک دیکھ کر آتا ہوں ,,

ٹھیک ہے تم جاؤ میں یہیں کھڑی ہوں,, آنا سر ہلاتی ہوئی بولی ,,

آہل آس پاس دیکھتا چلنے لگا ,,

دونوں سمت میں درخت ہی درخت دکھائی دے رہے تھے,, سبزہ ہی سبزہ,, ہوا پتوں میں سرسراہٹ پیدا کر رہی تھی,,,

دانی نے موقع کو غنیمت جانا اور اشہد کے منہ پر ایک مکہ جھڑ دیا,, اسے سنبھلنے کا موقع دئیے بنا دانی نے دوسرا مکہ اس کے پیٹ میں مارا,, اشہد پیٹ پر ہاتھ رکھے کراہنے لگا ,,

دانی دروازے کی جانب لپکی لیکن پھر واپس آئی اور ایک مکہ اس کی کمر میں دے مارا ,,

دانی کی بچی تم میرے ہاتھ سے بچ کر دکھانا اب,, وہ کراہتا ہوا بولا .

پہلے مجھے پکڑ کر تو دکھاؤ,, دانی کہ کر بھاگ نکلی ,,

آؤ ,, آہل کی مانند جنگلی ہے,, وہ منہ پر ہاتھ رکھتا دروازے کی جانب آیا جسے دانی باہر سے لاک کر گئی تھی ,, اشہد دروازے کھولنے کی سعی کرنے لگا لیکن وہ مقفل تھا ,

دانی,, وہ ہنکار بھرتا کھڑکی کے پاس آ گیا,, کھڑکی سے باہر نکل کر وہ آس پاس دیکھتا چلنے لگا ,,

یہیں کہیں ہو گی اتنی جلدی کہاں جا سکتی,,, وہ محتاط انداز میں نگاہ دوڑاتا ہوا بولا ,,

دانی اندھا دھند بھاگتی جا رہی تھی ساتھ میں چہرہ موڑ کر عقب میں دیکھ لیتی,, لیکن وہ دکھائی نہیں دے رہا تھا,, دانی کا تنفس تیز ہو گیا ,,

وہ کمر پر ہاتھ رکھے تیز تیز سانس لینے لگی, بال بکھر کر چہرے پر جھول رہے تھے,, دانی کو آہٹ سنا دی تو آنکھیں پھیل گئیں ,,

خشک ہونٹوں پر زبان پھیرتی دانی نے پھر سے بھاگنا شروع کر دیا ,,

اشہد اسے دیکھ چکا تھا,, اسی لیے خاموشی سے اس کا تعاقب کرنے لگا ,,

دانی نے عقب میں دیکھا تو کوئی دکھائی نہ دیا ,,

مجھے لگتا ہے وہ کسی اور سمت میں نکل گیا ہو گا,, دانی سانس بحال کرتی ہوئی بولی ,,

اسی لمحے اشہد نے دانی کا بازو دبوچا,, دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی ,,,

مجھ سے بچ نہیں سکتی تم,, وہ خونخوار نظروں سے گھورتا ہوا بولا,,

دانی نے اس کے ہاتھ پر اپنے دانت گڑھ دئیے ,,

وہ تکلیف سے کراہنے لگا اور مجبوراً دانی کا ہاتھ چھوڑ دیا ,,

پتہ نہیں ڈیڈ کس ویرانے میں لے آئے مجھے تو راستے کا بھی علم نہیں,, دانی بھاگتی ہوئی بول رہی تھی , دانی عقب میں دیکھتی بھاگ رہی تھی جب وہ سامنے سے آتے نفس سے ٹکرا گئی,, دانی کا سانس اتھل پتھل ہو رہا تھا,, دانی کے چہرے پر بالوں کا پہرہ آ گیا,, دانی انگلیوں سے بال ہٹاتی اس وجود کو دیکھنے لگی جس سے ابھی ابھی ٹکرائی تھی,, جونہی نظر آہل کے چہرے سے ٹکرائی,, دانی کی آنکھیں نم ہو گئیں,, دانی کو اپنی بصارت پر شبہ ہونے لگا ,,

آہل اپنی جگہ ساکت تھا, بے یقینی سے دانی کو دیکھنے لگا ,,

دانی کے چہرے پر خوف کی لکیریں تھیں ,,

آہ آہل مجھے بچا لو وہ کمینہ اشہد میرا تعاقب کر رہا ہے,, دانی اس کی عقب میں جاتی ہوئی بولی,,آہل کی پشت میں دانی نے خود کو چھپا لیا ,,

اشہد کے نام پر آہل کی آنکھوں میں لہو دوڑنے لگا گردن کی رگیں تن گئیں,, آہل مٹھیاں بھینچے سامنے دیکھنے لگا جہاں سے اشہد نمودار ہوا ,,

آج یا تو تم زندہ جاؤ گے یا پھر میں,, آہل کہتا ہوا آگے بڑھنے لگا ,,

آہل نہیں ہم واپس چلتے ہیں,, دانی اس کے پیچھے لپکتی ہوئی بولی ,

دانی تم وہاں جا کر کھڑی ہو جاؤ,, آہل کے چہرے پر زمانے بھر کی سختی تھی ,,

آہل نہیں ,,

دانی نے اسے روکنا چاہا ,

دانی تم نے سنا نہیں,, آہل کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا .

ناچار دانی کو جانا پڑا ,,

دانی کچھ فاصلے کا راستہ طے کر کے کھڑی ہو گئی ,

پلیز اللہ تعالیٰ آہل کو کچھ نہ ہو, دانی آنکھیں زور سے میچ کر ہاتھ اٹھائے بول رہی تھی ,,

آہل گردن دائیں بائیں ہلاتا اشہد کے سامنے آیا ,,

اووہ تو شوہر صاحب تشریف لے آئے,, اشہد مزاح کا رنگ دیتا ہوا بولا ,,

آہل اس کے ناک سے بہتا خون دیکھ رہا تھا, بنا کچھ بولے آہل نے اس کے ناک پر اپنے فولادی ہاتھ سے مکہ مارا,, اشہد دو قدم پیچھے جا گرا,,

تجھے وارن کیا تھا لیکن اپنی زندگی سے بل کل پیار نہیں تجھے,, آہل اس پر جھک پر بنا دیکھے مکے برسانے لگا,, اشہد نے اسے دھکا دیا,, آہل کمر کے بل جا گرا,,

اشہد کے منہ سے, ناک سے خون بہ رہا تھا,, وہ آدھ موا ہو گیا تھا ,

بھاڑ میں گئے تم اور تمہاری دانی,, کہ کر وہ بھاگنے لگا ,,

آہل منہ پر ہاتھ رکھے اسے دیکھنے لگا ,,

نامرد کہیں کا,, آہل قہقہہ لگاتا دانی کی جانب قدم بڑھانے لگا ,,

مسز آہل کون سی کاروائی آپ نے کی,, آہل اس کے روبرو آتا ہوا بولا ,,

دانی فکرمندی سے اس کا چہرہ دیکھنے لگی لیکن وہ بالکل ٹھیک تھا ,,

جو تم نے سکھائی تھی,, دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ,,

ویری گڈ,, اب معلوم ہو گیا کیوں سکھایا تھا تمہیں,, وہ دانی کی جانب ایک قدم بڑھاتا ہوا بولا ,

بالکل سیلف ڈیفنس, دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ,,

تم ٹھیک ہو نہ دانی,, آہل اسے سر تا پیر دیکھتا ہوا بولا, آہل کی آنکھوں میں اپنے لیے فکر دیکھ کر دانی کی آنکھیں چھلک پڑیں ,,

کیا ہوا دانی,, آہل پریشانی سے اسے دیکھنے لگا ,,

کچھ بھی نہیں ہوا مجھے بالکل ٹھیک ہوں دیکھو,,دانی نم آنکھوں سے مسکراتی ہوئی بولی ,,

زبیر نے تمہیں,,

کچھ بھی نہیں کیا,, دانی مان سے بولی ,,

آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھنے لگا ,,

آئم سوری دانی,, میں تمہاری حفاظت نہیں کر سکا,, آہل اس کے دائیں ہاتھ کی انگلیوں میں اپنے بائیں ہاتھ کی انگلیاں پھنساتا ہوا بولا ,,

نہیں آہل,, دانی نے شرمندگی سے سر جھکا لیا ,,

ہوا سے دونوں کے بال لہرا رہے تھے ,,

آہل کو پھر سے دانی کے بالوں سے الجھن ہونے لگی ,,

تم آج بھی اپنے بال ٹھیک نہیں کرتی, وہ خفگی سے دیکھتا اپنے دائیں ہاتھ سے دانی کے چہرے سے بال ہٹانے لگا ,, کیونکہ میں جانتی ہوں تم یہ کام بخوبی کرتے سکتے ہو,, دانی دھیرے سے مسکرائی, دانی کو دیکھ کر آہل بھی مسکرانے لگا,, دانی واپس آئی تھی اور آہل کی مسکراہٹ بھی لوٹ آئی ,,

دانی مبہوت زدہ آہل کے ڈمپل کو دیکھنے لگی ,,

میں نے تمہارے اس گندے سے ڈمپل کو بہت مس کیا,, دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ,,

ہاہاہاہا گندہ سا پھر بھی مس کیا,, آہل قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا ,,

ہاں نہ,, دانی منہ بسور کر بولی ,,,

تھینک گاڈ تمہیں کچھ نہیں ہوا,, آہل نے کہتے ہوئے اپنی پیشانی دانی کی پیشانی سے لگا دی ,,

دانی مسکرانے لگی ,,

تم نے مجھے مس کیا,, دانی آنکھیں بند کرتی ہوئی بولی ,,

تمہیں کیا لگتا ہے,, آہل کی آنکھیں بھی بند تھیں,,,

بہت مس کیا ہو گا تم نے مجھے,, بولتے بولتے دانی کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی ,, بالکل,, آہل تائیدی انداز میں بولا ,,

آہل ڈیڈ کے ساتھ میں بھی اس پلان میں شامل تھی تاکہ تم الیکشن نہ لڑو,, دانی نے گویا دھماکہ کیا ,,

آہل دو قدم دور ہٹتا دانی کو دیکھنے لگا,, سیاہ آنکھوں میں حیرت سموئے وہ دھیرے دھیرے نفی میں سر ہلا رہا تھا ,, آہل پلیز میری بات سنو,, مجھے پہلے کچھ بھی معلوم نہیں تھا ,,

بس دانی,, پہلے والی نرمی کی جگہ سختی نے لے لی,,

میں نے تمہیں آگاہ کیا تھا کہ مجھے دھوکہ دینے والوں سے سخت نفرت ہے,, آہل کی آنکھیں سرخ ہو رہیں تھیں ,,

آہل ایک بار میری پوری بات سن لو,, دانی اس کی جانب بڑھی ,,

آہل نے ہاتھ کے اشارے سے دور رہنے کو بولا ,,

مجھے کچھ نہیں سننا دانی,, تم نے ثابت کر دیا اس زبیر کی بیٹی ہو تم,, آہل کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ,, کچھ ٹوٹا تھا آہل کے اندر ,,

آہل نفی میں سر ہلاتا اس سمت دیکھنے لگا جہاں سے وہ آیا تھا ,,

چلو اب,, وہ دانی کو دیکھے بنا بولا ,,

آہل ایک بار سن تو لو پوری بات,, دانی اس کی ہمقدم ہوتی ہوئی بولی,,

دانی اپنا منہ بند رکھو,,,آہل ضبط کی انتہا پر تھا ,,

آہل میں نے تمہاری وہ ,,

چپ بالکل چپ,, آہل دانی کے لبوں پر انگلی رکھتا ہوا بولا ,,

مجھے مجبور مت کرو میں سختی سے پیش آؤں تمہارے ساتھ,, آہل کے چہرے پر بلا کی سختی تھی ,,

دانی شکوہ کناں نظروں سے آہل کو دیکھنے لگی ,,

آہل نے دانی کا ہاتھ پکڑا اور تیز تیز قدم اٹھانے لگا ,,

آہل مجھے بعد میں حقیقت معلوم ہوئی,, دانی اس کے ساتھ بمشکل قدم ملاتی ہوئی چلائی ,,

دانی اگر ایک بھی لفظ تمہارے منہ سے نکلا تو یہیں چھوڑ جاؤں گا,, آہل بے لچک لہجے میں بولا ,,

سورج اپنی مسافت طے کر کے زوال تک جا چکا تھا,, اندھیرا بڑھ رہا تھا,, دانی آس پاس بڑے بڑے درختوں کو دیکھتی خاموش ہو گئی ,,

گھر لے کر جائے گا نہ وہاں بات کر لوں گی,, دانی سوچتی ہوئی خاموش ہو گئی ,,

آنا ان دونوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ,,

پھر مسکراتی ہوئی آگے آئی ,,

واؤ دانی مل گئی تمہیں,, وہ براہ راست آہل کو مخاطب کرتی ہوئی بولی,,

دانی کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ,,

آنا,, آہل کے دوست کی بیٹی,, وہ دانی کے سامنے ہاتھ کرتی اپنا تعارف کروانے لگی,, آہل دانی کا ہاتھ چھوڑ چکا تھا,, دانی منہ بناتی مصافحہ کرنے لگی ,,

اب واپس کیسے جائیں گے, آہل آنا کو دیکھ کر بولا ,,

میں نے ڈیڈ کو فون کر دیا تھا وہ ٹیکسی کو لے کر آتے ہوں گے,, وہ گھڑی پر نظر ڈالتی ہوئی بولی ,,

آہل اثبات میں سر ہلاتا ان سے کچھ فاصلے پر آ گیا ,,

دانی کو آہل پر غصہ آنے لگا تھا ,,

ٹھیک ہے غلطی ہو گئی لیکن سننے میں کیا قباحت تھی,, دانی اسے گھورتی ہوئی بولی جو آنا کے ساتھ محو گفتگو تھا ,, کچھ ہی دیر میں ٹیکسی آیا اور آنا گاڑی ڈرائیو کرنے لگی,, آہل فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا اور دانی پیچھے ,,

دانی رونے والی شکل بنائے آہل کو دیکھ رہی تھی جو لاپرواہ سا بنا بیٹھا تھا ,,

کیا سوچا تھا اور کیا ہو رہا ہے دانی تم پاگل ہو سچ میں,, دانی خود کو کوستی باہر دیکھنے لگی ,

آنا دونوں کے بیچ سرد مہری کو محسوس کر رہی تھی,, لیکن آہل کے مزاج کے باعث خاموش رہی ,,

آنا دانی کو کمرہ دکھا دینا میں جا رہا ہوں,, آہل گاڑی سے نکل کر بولا,,

کہاں جا رہے ہو تم,, دانی دونوں کے وسط میں آ گئی, آنا نے دو قدم الٹے اٹھائے ,,

تمہارے لئے جاننا اہم نہیں تم یہاں خاموشی سے رہو گی اور خبردار اگر کوئی الٹی سیدھی حرکت کی تم نے,, آہل اردو میں بول رہا تھا اور آنا سمجھنے سے قاصر تھی,,

تم چلے جاؤ گے تو میں کروں گی الٹی سیدھی حرکتیں پھر مجھے ڈانٹنے تو آؤں گے نہ واپس ,,

بہت برا پیش آؤں گا میں دانی,, آہل انگلی اٹھا کر بولا ,,

برا پیش آؤ یا اچھا واپس تو آ جاؤ گے نہ بہت ہے یہی,, دانی اثر لئے بنا بولی ,,

تم مجھ سے ڈرتی کیوں نہیں ہو,, آہل اس کی بازو پکڑتا ہوا بولا ,,

تم ڈریکولا ہو کیا جو میں تم سے ڈروں,, دانی اسے گھورتی سے نوازتی ہوئی بولی ,,

آہل نفی میں سر ہلاتا اسے جھٹکے سے پیچھے کرتا لمبے لمبے ڈگ بھرتا نکل گیا ,,

جاہل حیات,,

دانی بازو مسلتی ہوئی آنا کو دیکھنے لگی ,,

آ جاؤ,, آنا مسکراتی ہوئی اندر چل دی ,,

دانی منہ بناتی اس کے پیچھے چل دی ,,

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.