ناظرین آپ کو ایک اور افسوسناک خبر سے آگاہ کرتے چلیں دُرعدن حیات اس جہان فانی سے کو کر گئیں ہیں کچھ دیر قبل ان کی موت کی افسوسناک خبر ملی,, نہایت دکھ کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ عابد حیات کی زوجہ محترمہ دُرعدن حیات اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں ہیں ان سے کچھ وقت قبل ان کے شوہر کی موت کی درد ناک خبر سے آپ کو آگاہ کیا تھا آج یہ جوڑا اللہ کو پیارا ہو گیا جنہوں نے دنیا میں محبت نبھائی موت بھی انہیں جدا نہ کر سکی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے شوہر کی میت دیکھ کر وہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور ان کے ہمراہ اس دنیا سے منہ موڑ لیا,, جنازے کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ عصر کی نماز کے بعد پڑھایا جائے گا قوم نے آج ایک عظیم لیڈر اور ایک عظیم بہن کو کھو دیا جس کی زندگی سب کے لئے مشعل راہ تھی جن کی زندگی سے لوگ سبق حاصل کرتے ان سے سیکھتے تھے آج وہ سب کو روتا چھوڑ کر چلی گئیں,, لوگ صدمے اور دکھ میں ہیں عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار, وہ عابد حیات اور ان کے کام کو تاعمر یاد رکھے گی ,,
مزید تفصیلات جانیے کچھ دیر میں,,
ناجانے کتنا وقت آہل گزار کر آیا تھا واپس لوٹا تو لاؤنج لوگوں سے بھرا تھا وسط میں عدن اور عابد حیات کی میتیں پڑیں تھیں,, غم پھر سے تازہ ہو گیا,, لہو جوش مارنے لگا ,,
نہیں کچھ نہیں ہوا میرے مام ڈیڈ کو,, آہل اونچی آواز میں بولتا ہوا آگے آیا,, عاقب رنج اور افسوس سے آہل کو دیکھنے لگے ..
خبردار اگر کوئی انہیں لے کر گیا تو,, آہل ان دونوں کے چہرے کی جانب آ بیٹھا,, ایک ہاتھ عدن کی چارپائی پر تھا تو دوسرا ہاتھ عابد کی چارپائی پر,, سب لوگ افسردگی سے آہل کا دیوانہ پن دیکھ رہے تھے,,
آہل یونہی سارا وقت دونوں کے سرہانے بیٹھا باتیں کرتا رہا اور جیسے ہی جنازے کا وقت ہوا آہل طیش کے عالم میں سب پر برس پڑا ..
اگر کسی نے ہاتھ بھی لگایا تو میں کاٹ پھینکوں گا سب کو,, آہل انگلی اٹھائے بول رہا تھا ,,
یہاں سب کی لاشیں ملیں گیں جس نے میرے مام ڈیڈ کو مجھ سے دور کرنے کی سعی کی,, اور اسے دھمکی سمجھنے کی غلطی مت کرنا ,,
سب لوگ شدہ سے اسے دیکھنے لگے ,,
مولوی صاحب نے عاقب کو اشارہ کیا ,,
عاقب سر ہلاتا آہل کے پاس آیا ,,
چاچو میں کوئی بات نہیں سنو گا مذاق سمجھ رکھا ہے کیا آپ سب نے ہاں,, وہ حلق کے بل چلا رہا تھا ,,
کچھ نہیں ہوا میرے مام ڈیڈ کو ابھی جاگ جائیں گے وہ سو رہے ہیں سمجھ رہے ہیں نہ آپ,, وہ دانت پیستا ہوا بولا , آہل میرے بھائی بات سن میری,, عاقب اس کا چہرہ ہاتھوں میں تھامتا ہوا بولا ,,
چاچو نہیں,, آہل خوف کے زیر اثر عاقب کو دیکھ کر بولا ,,
آہل میرا بھائی دیکھ اللہ کے حکم کے آگے ہم سب بےبس ہیں ان کی زندگی اتنی ہی لکھی تھی اسے میں یا تو کوئی نہیں بدل سکتا جتنی جلدی حقیقت کو تسلیم کرے گا تیرے حق میں بہتر ہو گا,, وہ نرمی سے سمجھانے لگے ..
چاچو پلیز ایسا مت بولیں,, میری جان نکلتی محسوس ہو رہی ہے,, آہل اشک بہاتا ہوا بولا ,,
مجھے بھائی کہتا ہے نہ پھر میری بات مان لے بھائی اور بھابھی کی تدفین کا وقت ہو رہا ہے میرے ساتھ کندھا دے شاباش,, عاقب اسے گلے لگاتا ہوا بولا ,
چاچو میں کیسے انہیں چھوڑ آؤں میں کیسے زندہ رہوں گا بتائیں میں کیوں لے جانے دو مام ڈیڈ کو نہیں چاچو,, آہل کا دماغ قبول کرنے پر رضامند نہیں تھا ,
آہل تجھے کرنا ہو گا اپنی مام کی باتیں یاد ہیں نہ سو انہیں کتنا برا لگے گا اب جیسے میں کہتا ہوں ویسے کر,, عاقب اس سے الگ ہوتے ہوئے بولے ,
آہل روتا ہوا نفی میں سر ہلا رہا تھا ,,
مولوی صاحب آگے بڑھ کر عابد حیات کے چہرے پر کفن باندھ رہے تھے ,
نہیں پلیز مت کرو مجھے مت دور کرو,, آہل بلکتا ہوا عاقب کی گرفت میں تھا ,,
چاچو انہیں روک دیں پلیز,, نہیں میری مام نہیں پلیز کسی کو تو رہنے دیں میرے پاس چاچو یہ زیادتی ہے,, آہل اس کی گرفت سے نکلنے کی سعی کر رہا تھا اور کامیاب بھی ہو گیا, آہل نے عدن کے چہرے سے کفن ہٹا دیا ,, نہیں میری مام کو نہیں لے جا سکتے آپ,,آہل عدن کے چہرے پر ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ,,
بچے حوصلہ کر اللہ تجھے صبر جمیل عطا کرے... مولوی صاحب اس کے سر پر ہاتھ رکھے دعا دینے لگی ,, آہل نفی میں سر ہلاتے آنسو بہا رہا تھا,, آہل کے آنسو عدن کے چہرے پر گر رہے تھے ,,
عاقب نے اسے پکڑا اور پیچھے کر لیا ,,
نہیں آپ نہیں کر سکتے ایسا,, آہل چلا رہا تھا پورے لاؤنج میں صرف آہل کی آہ و زاری سنائی دے رہی تھی آہل اپنے ساتھ ساتھ باقی سب کو بھی رلا رہا تھا ,,
عاقب کے ساتھ دو مزید لوگوں نے آہل کو پکڑا کیونکہ وہ عاقب کی گرفت سے نکلتا جا رہا تھا ,,
کیسے کر سکتے ہیں آپ مولوی صاحب میرے ماں باپ کو لے جا رہے ہیں کہاں گیا آپ کا دین بتائیں مجھے ,, آہل خاموش ہو جاؤ,, عاقب اسے ہوش میں لانے کی سعی کرنے لگا ,,
لیکن وہ جس کی سنتا تھا وہ تو آنکھیں میٹ کر موت کی نیند سو چکی تھی ,,
مام پلیز آٹھ جائیں ان سب کو جھوٹا ثابت کر دیں کچھ نہیں ہوا آپ کو پلیز نہیں,, عدن کا چہرہ کفن میں چھپ گیا ,, گرم مادہ مسلسل آہل کے چہرے کو تر کر رہا تھا ,,
لعنت ہو آپ سب پر,,, وہ دیوانہ وار بولتا چلا جا رہا تھا ,,
عاقب نے ایک زوردار تھپڑ آہل کے منہ پر مارا,, اب اگر ایک لفظ منہ سے نکالا تو گولی مار دوں گا,, عاقب اس کا منہ دبوچتا ہوا بولا ,,
آہل شکوہ کناں نظروں سے عاقب کو دیکھنے لگا,, شاید اسے ہوش میں لانے کے لئے یہ ناگزیر تھا ,,
چلو اب کندھا دو,, عاقب اسے آگے دھکیلتا ہوا بولا ,,
آہل چپ چاپ اس کی بات پر عمل کرنے لگا ,
خاموشی میں ارتکاز پیدا ہوا,, اور اللہ ہو اکبر کی صدا بلند ہوئی ,,
آہل کو لگا وہ خود کو دفن کرنے جا رہا ہے ,,
پہلے اس نے عابد کی میت کو کندھا دیا پھر کچھ وقت بعد وہ عدن کی میت کو کندھا دینے آگیا پھر قبرستان تک وہ عدن کی میت کو کندھا دئیے چلتا رہا,, اسے بار بار کہا کے تھک جائے گا کسی اور کو جگہ دے دے لیکن وہ نہیں مانا ,, جنازے میں ایک کثیر تعداد نے شرکت کی یہاں تک کہ لوگ مسجد سے باہر دور دور تک پھیلے تھے اتنی بڑی تعداد آئی تھی ان کے جنازے میں شرکت کرنے کے لیے اسی بھیڑ میں عقب میں کہیں زبیر رنداوھا بھی کھڑا تھا چہرے کو پوشیدہ رکھے,, آہل سب سے آگے کھڑا تھا عاقب کے ہمراہ ,,
اس کے بعد باری باری دونوں کو دفن کیا گیا, آہل بت بنا سب دیکھ رہا تھا منہ پر اس نے قفل لگا لیا البتہ اشکوں کو بہنے دیا کیونکہ ان پر کوئی قفل نہیں لگایا جا سکتا وہ ہر باڑ کو توڑ کر نکل آتے ہیں ,,
آہل بیٹھ کر ان کے نام کی سلیٹ کو دیکھنے لگا عابد حیات ولد نصار حیات نیچے تاریخ لکھی تھی,, پھر نگاہوں کا زاویہ موڑا ,,
دُر عدن حیات زوجہ عابد حیات نیچے تاریخ لکھی تھی ,,
کتنی آسانی سے آپ دونوں چلے گئے نہ,, آہل منہ بناتا ہوا بولا ,,
لوگ منتشر ہوتے جا رہے تھے,, آہل سے کچھ فاصلے پر گارڈز کھڑے تھے لوگ عاقب حیات سے افسوس کر رہے تھے کیونکہ آہل اپنے حواس کھو بیٹھا تھا,,
ایک بار میرا خیال نہیں آیا ایک بار نہیں سوچا کہ میں کیسے زندہ رہوں گا میرے پاس کچھ تو چھوڑ جاتے,,,کیا کوئی جینے کی وجہ ہے,, وہ شکوہ کناں نظروں سے دیکھ رہا تھا ,,
آپ دونوں نے صرف ایک دوسرے کے ساتھ وفا نبھائی میرے ساتھ نہیں,, میں کچھ نہیں لگتا آپ کا اگر میرا احساس ہوتا تو آپ نہ جاتی مام اپنے آہل کے لیے جیتیں لیکن نہیں آپ کو ڈیڈ سے زیادہ محبت تھی آہل سے بھی زیادہ جگر کا ٹکڑا مجھے کہتی تھی پھر اب کیسے اپنے جگر کے ٹکڑے کو چھوڑ گئیں بتائیں مجھے,, کہاں گئی وہ محبت جو مجھ پر نچھاور کرتیں تھیں,, ڈیڈ کو انکار کر کے میری مانتی تھیں پھر آج کیوں میری نہیں مانی مام آپ تو نا جاتی ڈیڈ تو میرے پہنچنے سے قبل ہی جا چکے تھے آپ تو مجھ سے مل کر بھی نہیں رکیں ایک بار بھی آپ کے دل نے منع نہیں کیا ایک بار بھی آپ کو آہل یاد نہیں آیا مام,, وہ مٹی پر ہاتھ پھیرتا بول رہا تھا,, آنسو گیلی مٹی میں جذب ہو رہے تھے تازہ گلابوں کی خوشبو چار سو پھیلی ہوئی تھی,, بہت غلط کیا آپ نے اب آہل حیات آپ سے بات نہیں کرے گا آپ نے میرے بارے میں نہیں سوچا اب میں بھی نہیں سوچوں گا,, آہل چہرہ رگڑتا ہوا کھڑا ہو گیا ,, دل تھا کہ جانے پر راضی نہیں تھا آہل پھر سے وہیں بیٹھ گیا,, مجھ میں اتنی سکت نہیں کہ آپ دونوں کو چھوڑ جاؤں,, وہ چہرہ جھکا کر بولا ,,
لوگ کہتے ہیں اللہ مجھے صبر دے میں کیا کروں گا صبر کا مجھے صبر نہیں چاہیے مجھے آپ دونوں چاہیے ہر صورت میں پلیز واپس آ جائیں ایسی بھی کیا ناراضگی میں نے تو آپ کو خفا بھی نہیں کیا تھا دانی سے شادی پر حامی بھی بھر لی تھی باہر بھی کچھ غلط نہیں کیا پھر کیوں ,,
عاقب حیات سب سے مل کر اس کے پاس آگے ..
چاچو پلیز ایک بار بول دیں انہیں کہ واپس آجائیں بس ایک بار میں,, آنسوؤں کے گولے نے آہل کے الفاظ کا دم توڑ دیا,,, عاقب بےبسی سے اسے دیکھنے لگا ,,
آہل بس چلو اٹھو گھر چلیں ,,
چاچو بس ایک بار بلا دیں مام ڈیڈ کو آپ جہاں کہو گے چلو گا بس ایک بار مجھے ملنا ہے میں نے تو بات بھی نہیں کی ان سے,, آہل زاروقطار روتا ان کے سینے سے لگ گیا,, بس آہل ہمت کرو تم کمزور کب سے ہو گئے ہاں,, عابد حیات کا بیٹا شیر ہے اور دیکھو خود کو کیا حال بنا رکھا ہے ,,
جب سے وہ دونوں چلے گئے میں بھی کمزور ہو گیا,, آہل معصومیت سے بولا ,,
تم کمزور نہیں ہو سمجھے آہل یہ رونا دھونا ختم کرو تمہیں اپنے مام ڈیڈ کا بدلہ لینا ہے سمجھ رہے ہو نہ تم ایسے ہار نہیں مان سکتے ظالموں کو سزا دینی ہے تم کرو گے یہ,,,
آہل نے ایک نظر عقب میں قبروں پر ڈالی اور عاقب کے ہمراہ چل دیا,,
تم کچھ دیر سو جاؤ پھر ہم بات کریں گے,, عاقب اس پر لحاف اوڑھتا ہوا بولا ,,
چاچو آپ یہیں پر رہنا ,,
میں یہیں ہوں تم فکر مت کرو ,,
عاقب اس کے سرہانے بیٹھ گئے ,,
ڈاکٹر نے آہل کو نیند کا انجیکشن لگا دیا عاقب جانتا تھا وہ ایسے نہیں سوئے گا,, ہیلو ہاں بول,, عاقب فون کان سے لگائے سائیڈ پر آ گیا ,,
بس اللہ کا حکم,, ہم کیا کر سکتے ہیں,, ہاں بھابھی کو صدمہ لگا تھا ویسے بھی جو وہ برداشت کر رہیں تھیں اس کے بعد ان میں کہاں اتنی سکت تھی کہ یہ صدمہ برداشت کرتیں,, عاقب افسوس سے بول رہا تھا ,,
تم آئے تھے جنازے میں,, عاقب حیرت سے بولا ,,
ہاں میں آہل کے ساتھ تھا معلوم نہیں کون کون آیا تھا,, اچھا تم نے میل چیک کی ,,
پھر چیک کرو تو مجھے بتانا,, ٹھیک ہے میں کچھ کام کر لوں پھر بات کرتا ہوں,, عاقب نے کہ کر فون بند کر دیا..
مام, آہل دائیں بائیں سر ہلاتا پکار رہا تھا البتہ آنکھیں بند تھیں ,,
مام,, میری بات سنیں مام ڈیڈ پلیز سنیں تو,, آہل جھٹکے سے اٹھ بیٹھا,,
آہل تم ٹھیک ہو,, عاقب فکرمندی سے بولے, آہل اجنبی نظروں سے عاقب کو دیکھنے لگا,, دھیرے دھیرے حواس بحال ہونے لگے تو حقیقت یاد آنے لگی, آنکھیں نمکین پانی سے تر ہو گئیں ,
آہل پلیز سنبھالو خود کو,, عاقب اسے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے بولے ,
چاچو میں ٹھیک ہوں,, آہل کی بھاری آواز ابھری ,,
میں بس مام سے ناراض ہوں, وہ عاقب سے الگ ہوتا سپاٹ انداز میں بولا ..
نہیں آہل,, عاقب نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا, تم کچھ نہیں جانتے تمہاری مام نے کیا کچھ برداشت کیا ہے یہ تو ان کی ہمت ہے کہ وہ پلٹ آئیں ورنہ شاید کوئی اور ہوتی تو کب سے آنکھیں بند کر چکی ہوتی ,,
کیا مطلب چاچو,, اور مام کو کس نے اغوا کیا تھا آپ مجھے سب کچھ بتا کیوں نہیں رہے,, آہل الجھ کر دیکھنے لگا ,, تم جانتے ہو نہ بھابھی کی خوبصورتی پر بہت سے لوگوں کی گندی نظر تھی لیکن عابد حیات کی زوجہ ہونے کے باعث کوئی ہاتھ ڈالنے کا سو بھی نہیں سکتا تھا ,,
پھر کس نے ہاتھ ڈالا ,,
زبیر رنداوھا نے, عاقب رنج و غم کے عالم میں بولے ,,
واٹ,, لیکن کیوں آئی مین پہلے تو,, آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ..
تمہارے ڈیڈ کی ریفائنری زبیر رنداوھا کے پاس ہے ,,
اووہ تو اس کمینے کی نظر ڈیڈ کی ریفائنری پر تھی,, پھر مام کو کیوں ,,
اس نے سات دن پہلے بھابھی کو اغوا کیا,, بھائی تو سو بھی نہیں سکتے تھے کہ زبیر ایسی کوئی حرکت کر سکتا ہے ,, پھر,, آہل آنکھوں میں نمی لئے بولا ,,
پھر کیا دو دن بعد بھائی کو کال کی اور ریفائنری کا مطالبہ کیا,,بھائی نے عجلت میں پیپرز تیار کروائے لیکن,, عاقب نے کہ کر چہرہ جھکا لیا ,,
لیکن کیا چاچو,, آہل دم سادھے اسے سن رہا تھا ,,
لیکن اس کی گندی نظر بھابھی پر بھی تھی,, آہل نے مٹھیاں بھینچ لیں,,
وہ روز بھابھی کو اذیت سے دوچار کرتا روز انہیں موت کے گھاٹ اتارتا پھر بھائی کو بلاتا اور انہیں ویڈیو دکھاتا جو کیمرہ اس نے لگایا ہو گا ,,
آہل کی گرفت ڈھیلی پڑی اور مٹھی کھول دی یکدم وہ ٹوٹ سا گیا ,,
بھائی نا جانے کہاں سے اتنا حوصلہ لے آتے, وہ روز بھائی کو بلاتا بنا گارڈز اور ہتھیار کے اور روز ان کی روح پر زخم دیتا اور جو زخم بھابھی کو دئیے ان کا کوئی حساب ہی نہیں ہے وہ درندہ تمہاری مام کو کھا گیا آہل,, آہل کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا,, تکلیف اس کے چہرہ سے عیاں تھی,, آنکھیں کرب سے میچ رکھیں تھیں ,,
ہمارے پاس بھی کوئی ثبوت نہیں تھا زبیر نے بھابھی کو کہاں رکھا کب اغوا کیا کچھ بھی نہیں,, وہ سات دن بھائی مر مر کر جیتے رہے اور بھابھی جی جی کر مرتی رہیں,,تمہیں لاعلم تمہارے غصے کے باعث رکھا گیا پھر بات تو تمہاری مام کی تھی بھائی رسوائی نہیں چاہتے تھے اس لئے مجبور تھے ویسے بھی ہم کیسے انہیں پکڑتے کوئی سراغ ہی نہیں مل سکا ,,
آہل نفی میں سر ہلا رہا تھا,, عاقب خاموش ہوا تو آہل کی سسکیاں سنائی دینے لگیں,, میری مام کے ساتھ اتنا سب ہو گیا اور مجھے کسی نے بتانا گوارا نہیں کیا,, آہ,, مام,, مجھے مام کے پاس جانا ہے,, آہل چہرے سے ہاتھ ہٹاتا ہوا بولا ,, آہل اس وقت,, وہ آہل کا بازو پکڑتے ہوئے بولے ,,
چاچو میں کچھ نہیں جانتا مجھے میری مام کے پاس جانا ہے وہ اذیت میں تھیں درد سے گزرتی رہیں اور میں ان سے ناراض ہو کر آ گیا نہیں,, آہل بولتا ہوا نیچے اتر گیا ,,
ایک منٹ رکو گارڈز کے ساتھ جانا,, عاقب اس کے پیچھے لپکتے ہوئے بولے,
آہل سنی ان سنی کرتا باہر نکل گیا ,,
آہل بکھرا بکھرا سا چل رہا تھا,, جیسے ہی عدن کی قبر پر نظر پڑی,, آہل گرنے کے سے انداز میں بیٹھ گیا ,, آئم سوری مام,, پلیز اپنے آہل کو معاف کر دیں ,مجھے نہیں معلوم تھا آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا پلیز مام بس ایک بار معاف کر دیں مجھے,, آہل قبر پر سر رکھے بلک رہا تھا,, گارڈز کچھ فاصلے پر کھڑے تھے ,,
مام میں آپ کو ویسا آہل بن کر دکھاؤں گا جیسا آپ چاہتی تھیں بس آپ مجھے معاف کر دیں مجھ سے غلطی ہو گئی میں نے بنا سوچے سمجھے آپ کو اتنا سب کہ دیا,, آنسو تھے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے,, لیکن مام جب تک میں آپ کا اور ڈیڈ کا بدلہ نہیں لے لیتا مجھ پر اپنی خوشی حرام ہے آہل حیات کے جینے کی صرف ایک ہی وجہ ہے بدلہ صرف بدلہ اور کچھ بھی نہیں,, آہل کے چہرے پر زمانے بھر کی سختی عود آئی,, لیکن مام ڈیڈ آپ دونوں کے بغیر جینا سزا کی مانند ہے مجھے لگ رہا میں اپنا وجود یہاں چھوڑ گیا ہوں واپس کچھ بھی نہیں گیا,, مجھے بتائیں کیسے یا جائے,, میرا سب کچھ تو آپ دونوں ہی تھے آہل حیات کی زندگی تو آپ کے محور میں گردش کرتی تھی اتنی لمبی زندگی کیسے گزرے گی,, آہ,, آہل نے بہتے ہوئے آنسوؤں سے تر چہرہ اوپر اٹھا لیا,, کوئی راز کوئی ہنر بتا جاتے کچھ تو بتا دیتے جانے سے پہلے کچھ باتیں ہی کر لیتے جانتے ہیں میں کتنا ترس رہا تھا,, آپ دونوں سے ملنے کے لیے اور ملے بھی تو کس طرح کہ آپ دونوں زمین کے نیچے اور میں اوپر,, مجھے بھی اپنے ساتھ لے جاتے میری سانسیں کیوں نہیں رکیں مام,, میں کیوں ابھی تک زندہ ہوں,, غم پھر سے تازہ ہو گیا مانو کسی نے زخموں کو کرید دیا ہو ,, می میں کیسے رہو مام آپ جانتی ہیں مجھے کتنا غصہ آتا ہے میں کیسے برداشت کروں گا مجھے کون سنبھالے گا مام,, کون سنبھالے گا مجھے,, میں زبیر کو نہیں بخشوں گا کبھی نہیں مجھ سے میری زندگی چھینی ہے نہ میری خوشی میں بھی اس سے اس کی خوشی اس کی زندگی چھینوں گا,, آہل چہرہ رگڑتا ہوا بولا ,,
بس آہل حیات اب نہیں روئے گا,, بولتے بولتے دو آنسو آہل کے رخسار پر لڑھک آئے,, بہت ساری ہمت جمع کرنی ہے مجھے,, اٹھ کر پھر سے چلنا ہے مجھے,, دُر عدن حیات نے کبھی ہار نہیں مانی تھی آہل حیات بھی نہیں مانے گا,, چاہے وہ شخص میرا کلیجہ نکال کر لے گیا ہے لیکن میں بھی نہیں چھوڑوں گا اسے,, آہل آستین سے گال صاف کرتا ہوا بولا ..
کہاں ہے,,, آہل چہرہ موڑے گارڈ کو دیکھنے لگا ,,
گارڈ اس کے پاس آیا,, آہل کھڑا ہوا ,,
مام میں ابھی آتا ہوں بس,, وہ چہرہ موڑ کر کہتا چل دیا ,
وضو کر کے آہل واپس آیا تو ہاتھ میں سورت تھی,,فاتحہ پڑھ کر دونوں کی قبر پر پھونک مار دی ,,
دعا کر کے کھڑا ہو کر انہیں دیکھنے لگا,, دل تو چاہتا تھا یہیں بیٹھا رہے تاعمر لیکن اب نئے عزم لے کر وہ اٹھا تھا جنہیں پورا کرنا نہایت اہم تھا ,,
مام ڈیڈ جا رہا ہوں میں پتہ نہیں یہاں واپس آؤں گا یا نہیں کیونکہ مجھ میں اتنی سکت نہیں کہ میں روز اس دکھ کا سامنا کرو... آہل آنکھوں میں نمی لئے تیز تیز قدم اٹھاتا ان سے دور ہوتا گیا,, گاگلز لگائے اور گاڑی میں بیٹھ گیا ,, یہ تھا وہ آہل حیات جس سے ساری دنیا مل رہی تھی کیونکہ جو حقیقت میں تھا وہ یہیں ان کے ساتھ مدفن ہو گیا تھا ,,
دانی کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا ,,
اشک صفحوں پر گر رہے تھے ,,
دانی نے وہیں پڑھنا چھوڑ دیا,, ڈائری کے صفحے دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ لکھنے والا اشک بار تھا تبھی صفحے اکڑے ہوئے تھے,,
آہل سچ میں تمہاری ہمت ہے کہ تم ابھی تک زندہ ہو ورنہ شاید کوئی اور ہوتا تو اب تک مر چکا ہوتا ,,
تم نے اتنے بڑے زخم پوشیدہ رکھے ہوئے تھے اپنے سینے میں اتنے راز مدفن کر رکھے تھے اور کسی کو بھنک بھی نہیں لگنے دی کہ تم اپنے اندر کیسی جنگ لڑ رہے ہو,, آہل تم سچ میں ایک مسٹری ہو ,,
کوئی انسان اپنے اندر کون سی جنگ لڑ رہا ہے کون سا دکھ لے کر جی رہا ہے یہ کوئی بھی نہیں جانتا اسی لئے کہتے ہیں سو سمجھ کر بولنا چاہیے کیونکہ ہم نہیں جانتے سامنے والا انسان کس حالت میں ہے ہر انسان میں دنیا کے سامنے رونے کی عادت نہیں ہوتی زیادہ تر خود کو مضبوط کر کے ایک خول چڑھا لیتے ہیں لیکن ہماری دل دکھانے والی باتیں انہیں بےتحاشا اذیت پہنچاتی ہیں کیونکہ جو زخم کھا چکے ہوتے ہیں نہ ان کا دل بہت نازک ہوتا ہے معمولی سی بات پر ہی ٹوٹ جاتا اور میں کہتی ہوں ہم نے بولنے سے پہلے کبھی یہ نہیں سوچا کہ یہ الفاظ اس انسان کو کتنی تکلیف دیں گے دلوں کو مارنے کے لیے خنجر یا تلوار کی نوبت نہیں آتی الفاظ یہ کام بخوبی کرتے ہیں ,,
ہم تو بول دیتے ہیں کچھ بھی, بڑی آسانی سے کسی کے بھی کردار کے بخیے ادھیڑ دئیے یا پھر کچھ بھی بول دیا اگر کوئی تاخیر کر رہا ہے کسی کام میں تو خود سے رائے قائم کر لیں گے اور دھڑلے سے اس انسان کو سنا کر فارغ کریں گے کبھی سوچا آپ نے کہ کتنی تکلیف ہوتی ہو گی اور یہ تکلیف جسمانی تکلیف سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے میرے نزدیک اس تکلیف کا ازالہ ممکن نہیں کیونکہ دل کانچ کی مانند ہوتے ہیں کبھی ٹوٹ جاتے ہیں تو کبھی توڑ دئیے جاتے ہیں,, دلوں پر مہر لگ جاتی ہے جب آپ کے کہے الفاظ نشتر بن کر پیوست ہو جاتے ہیں پھر کتنی ہی معافی تلافی کریں لیکن وہ خلش کبھی پوری نہیں ہوتی کیونکہ الفاظ سے ہی دل جیت لئے جاتے ہیں اور انہیں سے توڑ دئیے جاتے ہیں,, اگر ہم ایک بار یہ سو لیں کہ کہیں اسے میری یہ بات بری نہ لگ جائے تو یقین جانیں بہت سے دل ٹوٹنے سے بچ جائیں گے لیکن ہمارے لئے تو بولنا زیادہ اہم ہے کسی کے دل ٹوٹنے سے بھی زیادہ,, زبان سب کے پاس ہے لیکن استعمال کا طریقہ منفرد ہے کوئی بنا سوچے سمجھے جو منہ میں آیا بول دیا سامنے والا چاہے زمین بوس ہو جائے اور کچھ سو سمجھ کر الفاظ کا مناسب چناؤ کر کے پھر بولتے ہیں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو,, لیکن میں کہتی ہوں ہمت رکھیں جو آج آپ پر تہمت لگا رہے ہیں یا آپ کا دل دکھا رہے ہیں اللہ سب دیکھ رہا ہے وہ انصاف کرنے والا ہے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیں, وہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے,, ایک دن ہر اس انسان کو جواب مل جائے گا جو آپ کو برا کہتا ہے آپ بس اپنی نیت صاف رکھیں بس اتنا یاد رکھیں فرق پڑتا ہے تو صرف اللہ کی ذات سے اور اللہ جانتا ہے ہمارے دلوں کو بھی ہماری نیتوں کو بھی جو برا کرتا ہے یا بولتا ہے وہ خود بھرے گا اپنا کیا ہی سامنے آتا ہے پھر بندہ سوچتا ہے ایسا کیوں ہوا اگر اپنے قول فعل پر نظرثانی کر لیں تو معلوم ہو جائے کہ ایسا کیوں ہو رہا, اللہ ہم سب کو نیک ہدایت دے,, آمین ..