Chapter 9: باب 9

اگر خوشی منا لی ہو تو ... جو میں نے کہا ہے وہ بھی پوچھ لو!...

ساتھ بیٹھی نتاشہ نے روز دار طریقے سے اسے کونی مارتے سرگوشی نما آواز میں کہا۔ کن اکھیوں سے اسے گھورتے عزہ نے آریان کی جانب رخ کیا۔۔۔ ڈیڈ مرسلین بھائی کب آئیں گئیں.؟ "میں نے کال کی تھی بس آنے والا ہو گا۔ آریان اسے جواب دیتے پھر سے وقاص اور باقی سب کے ساتھ با توں میں مصروف ہو گیا تمام بڑے ڈائیننگ ٹیبل کی ایک طرف بیٹھے تھے جبکہ وہ سب دوسری طرف تھے امیمہ سوئی عفاف کو بمشکل کھانا کھلا رہی تھی

ویسے آج تمہیں بڑی یاد آرہی ہے مرسلین بھائی کی ... خیر تو ہے نا بلیک روز...؟ یحییٰ کے لہجے میں ایسا تاثر تھا ساتھ بیٹھی نتاشہ نے بھی گھورا۔ تمہارا بل آرہا ہے اگر میں انہیں یاد کررہی ہوں تو ... عزہ نے دانت پیسے۔ "بل تو نہیں آرہا مگر خیریت کسی طور نہیں لگ رہی مجھے۔"جہاں تم ہو گئے وہاں خیریت ہو بھی کیسے سکتی ہے یحییٰ .... جواب نتاشہ کی طرف سے آیا۔۔۔ ہاں یہ تو ہے مگر اب تمہارے آنے کے بعد جو رہی سہی خیریت تھی وہ بھی کوچ کر گئی ہے ملک ولا سے.وہ بھی یحییٰ میر تھا ٹکا کے جواب دیا تھا "اقققف ہو کھانے کے وقت تو مت لڑیں آپ سب ... امیمہ کی آواز پر جواب دیتی عزہ کو چپ لگی۔۔ دل نے کہا ہے اسلئے خاموش ہو گئی ہوں ورنہ تمہیں بتاتی میں بدتمیز نقولچی بندر ...! پانی پی لو اتنا لمبا نام لینے کے بعد تو واقعی پیاس لگ گئی ہو تمہیں۔ یحییٰ کا مدھم قہقہہ ابھرا۔ عزہ اور نتاشہ اسے انگور کیے کھانا کھانے لگ گئی۔ امیمہ عفاف کو چھوڑنے کمرے میں گئی چلی گئی۔

اسلام علیکم ایوری ون ... کیسے ہیں آپ سب ..؟ اس بھاری ساحرانہ آواز پر جہاں ملک ولا کے تمام لوگ پلٹے وہی نتاشہ نے آنکھوں میں صدیوں پرانا انتظار لیے اس جانب رخ موڑا تو آج فا نیلی بیس سال بعد اسکا انتظار ختم ہوا تھا اس شخص کو دیکھنے کے بعد نتاشہ کی نظروں نے پلٹنے سے انکار کر دیا تھا جہاں یحییٰ اور عزہ محویت سے اسے پتھر کا مجسمہ ہوا دیکھ رہے تھے وہی پورا ملک ولا کن اکھیوں سے " نتاشہ خاص کر مرسلین کا ری ایکشن دیکھ رہا تھا۔ ۔ اتنی دیوانگی ... "آمیزنگ… یحییٰ نے سر جھٹکا۔ وعلیکم اسلام کیسے ہو مرسلین بیٹا...؟ اللہ کا شکر ہے آپی یہ آپ کے لئے ...! محبت بھرے لہجے میں کہتے مرسلین نے سرخ گلاب کا گلدستہ ملائکہ کے آگے کیا جسے پرجوشی سے تھامتے اسنے مسکراتے مرسلین کا کندھا تھپتھپایا تھا۔ آؤ کھانا کھاؤ ہمارے ساتھ۔ ۔ جی مما ... طوبیٰ کے کہنے پر مرسلین اپنی نشست سنبھالتا انکے بیچ آ بیٹھا۔

بھائی آپ کنفیوز تو نہیں ہیں؟ یحییٰ کے سوال پر سب خاموش ہوئے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگے۔ عزہ اور نتاشہ نے سر تھاما."مرسلین رمیز شاہ کنفیوز کرتا ہے، ہوتا نہیں ہے یحییٰ"

اسکے کڑک لہجے پر وہاں سب فخریہ مسکرائے. اچھا مجھے ایسا لگا تھا… خیر ..بڑی ہوشیاری سے بات اُدھوری چھوڑتے یحییٰ کھانے کی پلیٹ پر جھک گیا۔ کیسا لگا تھا مطلب کہنا کیا چاہتے ہو ..؟ مرسلین نے نوالہ لیتے اسے گھورتے پوچھا۔۔۔ افف ہو بھائی مجھے لگا تھا کہ وہ گلاب کے پھول آپ نتاشہ کیلئے لائے ہیں اور غلطی سے آنی کو پکڑا دئیے ... آئی تھنک آپ کنفیوز ہو گئے ہیں اس لئے سوچا پو چھ لوں۔ انتہائی معصومیت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیے اپنی بات ختم کرتے یحییٰ میر کھانے کے سا تھ انصاف کرنے لگا۔ وہی اسکے جملے پر مرسلین کا نوالہ حلق میں ہی اٹکا تھا اسنے ضبط سے مٹھیاں بھینچے اپنے بڑوں کی طرف دیکھا جو چہرا جھکائے اپنی مسکراہٹ چھپا رہے تھے جبکہ عزہ اور امیمہ کے ساتھ بیٹھی نتا شہ دیدے پھاڑے بغیر کسی کی پرواہ کیے انتہائی محبت سے مرسلین کو ہی نہارنے میں مصر وف تھی۔ مجھے کوئی کنفیوژن نہیں ہوئی ہے یحییٰ مگر تمہاری زبان بہت چل رہی ہے میرے ہاتھوں سے بچ جاؤ بہتر ہے ورنہ اگلی بار بولنے لائق نہیں رہو گئے۔ بھاری رعب دار آواز میں کہتے مرسلین مو بائل اٹھاتا وہاں سے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔۔ کبھی تو سکون سے بیٹھ جایا کرو یحییٰ کھانا بھی نہیں کھا نے دیا تم نے مرسلین کو ... زارا کے کرخت لہجے پر یحییٰ بتیسی نکالے سر جھکا گیا۔ میری طرف ایک بار بھی نہیں دیکھا آئیس بیئر نے ... انکو ڈر تھا آپکی طرف دیکھیں گئے تو پتھر کے بن جائے گئے جیسے اس سانپ کے بالوں والی لڑکی کو دیکھ کر لوگ بن جاتے تھے۔ ساتھ سے گزرتے یحییٰ نے فقرہ اچھا لے وہی سے چھلانگ لگائے اپنے کمرے کی طرف دوڑ لگائی تھی۔۔۔ یحییٰ ... نتاشہ کی اداسی بھک سے اڑی۔ تم دونوں کیا کھی کھی کر رہی ہو جاؤ جا کے سو جاؤ ... ساتھ کھڑی عزہ اور امیمہ کو ہنستے دیکھ نتاشہ ان پر برس پڑی۔ پورا ملک ولا بچپن سے ہی نتاشہ کی پسندیدگی سے واقف تھا اسکا طوبیٰ کو اسپیشل کال کرنا اور کہنا کہ "مرسلین اسکی " امانت ہے ملک ولا کے پاس… وہ جملہ وہاں سب کو ہی رٹ گیا تھا نتاشا دن میں کوئی دس بار کالز کرتی تھی اور یہی جملہ دہراتی تھی پہلے پہل تو سب راضی تھے اس رشتے سے مرسلین نے بھی اس متعلق کوئی خاص بات نہیں کی تھی مگر ناجانے کیا ہوا تھا اٹھارہ سال کی عمر میں ہی وہ بچہ اٹھا ئیس سال کے مرد جیسی باتیں کرنے لگا تھا اسکی سوچ اور سوچنے کی صلاحیت دوسرے ہم عمر بچوں سے مختلف تھی خسیے کبھی نتاشا کے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی وہ ملک ولا میں صاف لفظوں میں اس رشتے سے انکار کر چکا تھا وجہ کیا تھی کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا مگر جہاں تک آریان کی سوچ تھی وہ شاید کسی بڑی اور گہری الجھن کا شکار ہو چکا تھا اسکے مطابق جسے سلجھانا صرف مرسلین کے اپنے بس کی بات تھی مگر شاید وہ ایسا نہیں چاہتا تھا ملک ولا کا سب سے خاموش اور ہونہار وارث جس کا نام مرسلین رمیز شاہ تھا مگر لوگ حتیٰ کے ملک ولا بھی اسے مسٹیریس مین (Mysterious Man)کہہ کر پکارتی تھی وہ تھا ہی اتنا عجیب اور پراسرار سا مگر جاذب اور ساحرانہ شخصیت کا مالک جسے دیکھنے کے بعد لوگ اول تو پلٹ نہیں پاتے تھے پر اگر پلٹ جاتے تو پھر سے دیکھنے کی خواہش میں پلٹ پلٹ کر دیکھتے تھے کتنی ہی رشک اور حسد بھری نظروں کا مرکز بنا وہ شخص ہمیشہ کی طرح خود کو ایک طرف رکھتا تھا ازل کی طرح لاپر واہ اپنی راہ پر گامزن۔ اسکے انکار کی خبر جب وقاص اور ملائکہ تک پہنچی تھی تو نتاشا نے وہاں کال کرنا ختم کر دیا مگر رابطہ نہیں توڑا تھا اسے لگتا تھا وہ اسکے سامنے رہ کر سارے مسئلے ختم کر سکتی ہے مرسلین کے دل میں جگہ بنا سکتی ہے مگر آج جو کچھ بھی ہوا اسکے بعد نتاشا کو وہ سب ہوتا مشکل نظر آرہا تھا۔

***

آپ جاگ رہے ہیں..؟۔۔ مجھے نیند تمہارے سونے کے بعد آتی ہے میری معصوم بیوی۔ یاد کر واتے آریان نے اسکا سر اپنی بازو پر رکھا۔ پریشان مت ہوا کرو اللہ سب بہتر کرے گا۔"شاید نہیں یقیناً وہ ہمیشہ کی طرح اسکی پریشانی کی وجہ بھانپ چکا تھا .

"تھ اگر آپ میری پریشانی جانتے ہیں تو یہ بھی جانتے ہوں گئے کہ اس پریشانی کا سا دینے والے بھی آپ ہی ہیں۔ وہ خفا سی ہوئی تم میری پرنسیس کو پریشانی کہو میں بالکل برداشت نہیں کر وں گا۔ "میں آپکی بیٹی کو نہیں اسکی الٹی حرکتوں کی بات کر رہی تھی جس میں آپ اور فیصل تھ بڑھ چڑھ کر اسکا سا دیتے ہیں"۔ اس سے دوری بناتے حیام نے منہ کے زاویے بگاڑے۔۔ اوکے تو یہی بات میرے قریب رہ کر بھی ہو سکتی ہے حیام دور مت جایا کرو۔ اسکی بازو جکڑے آریان نے اسکا سر واپس سینے پر رکھ دیا۔ میں ناراض ہوں آپ کو میری کوئی پرواہ نہیں ہے صرف اپنی پرنسیس کی پرواہ ہے. "میری تمام فکروں اور سوچوں پر سب سے پہلا حق صرف تمہارا ہی ہے"...اسکی ہتھیلی پر بوسہ دیتے نر می سے بتلایا گیا۔"اتنے شکوے کرتی ہو دل کرتا ہے خود میں کہیں تمہیں چھپا لوں تمہارے تمام شکوے ختم کر دوں.."ان بڑھتی سرگوشیوں میں حیام محبت کے سنہرے جال میں کھوئی اپنے شوہر کی چا ہت کے زیر اثر اپنی تمام تر پریشانیاں بلائے تاک رکھ چکی تھی۔

***

رات کے تین بجنے کو تھے اسکا معمول تھا وہ اسی وقت گھر کو لوٹتا تھا گا ڑی پورچ میں کھڑی کیے وہ لاونج سے ہوتا زینوں کی طرف بڑھتا اسکی چھٹی حس نے اسے کسی انہونی کا خدشہ بیان کیا گھر کی تمام لائیٹس آف تھی اسنے نظر ارگرد دوڑائی مگر کچن سے نظر آتی غیر معمولی سی روشنی اور آوازوں پر اسنےً فورا سے گن نکالی چھوٹے چھوٹے قدم لیتے گن پر گرفت مضبوط کیے اسنے کچن کی راہداری پر قدم رکھا۔ سفر کی اتنی تھکاوٹ تھی کہ وہ کھانا بھی صحیح سے پیٹ بھر کر نہیں کھا پا ئی تھی آدھی رات کو شدید بھوک کا احساس عفاف کی نیند کو مختل کرنے کا باعث بنا تھا آخر آدھے گھنٹے تک جب بھوک برداشت نا ہوئی تو وہ موبائل کی لائیٹ اون کرتے اس ملک ولا کے تین بار چکر کھاتے آخر کو کچن میں پہنچی تھی لائیٹس اون نا کرنے میں ہی اسنے اپنی بہتری جانی تھی اور موبائل کی ٹارچ سے ہی فریج کھول کر کھانا نکالنے لگی۔ ابھی وہ کھانے کی ٹرے نکال کر مڑ تی اس سے پہلے کسی کی موجودگی پر عفاف کے چھکے چھو ٹے تھے اس قدر گھپ اندھیرا اور کسی کی موجودگی نے اس ڈرپوک لڑکی کے رونگھیے کھڑے کیے تھے ۔۔ ۔ کون ہو تم اور کس نے بھیجا ہے تمہیں یہاں...؟ طہٰ نے اسکی کلائی تھامے سخت لہجے میں استفار کیا۔ "وہ جو پہلے سے ہی ڈری سہمی سی کھڑی تھی اسکا موبائل چھوٹتا زمین بوس ہو گیا۔ اس اندھیرے میں وہ اسکی شکل نہیں دیکھ پایا تھا مگر اسکی کلائی تھامنے پر طہٰ کو وہاں کسی لڑکی کا گمان ضرور ہو چکا تھا۔ اسے سب سے پہلا خیال عزہ اور امیمہ کا آیا تھا مگر پھر اگلے ہی لمحے اسکا خیال غلط ثابت ہوا۔ وہ تو کھانے کی غرض سے وہاں آئی تھی وہ مصیبت اسکے متھے لگ جائے گئی عفاف نے سوچا بھی نہیں تھا مگر اب سوچتے وہ رو دینے کو تھی۔ ہا..ہاتھ چھوڑیں میرا ...پہ..پلیز..! پہلے مجھے بتاؤ کون ہو تم ... اور اندر کیسے گھسی تم..؟ "آپ مجھے تکلیف دے رہے ہیں ہاتھ چھوڑیں میرا ... اسکی سخت گرفت پر چوٹ کرتی عفاف روہانسی ہوئی۔۔۔ ایک تو چوری اس پر سینہ زوری ... چوری کرتے وقت ڈر نہیں لگا اب تمہیں تکلیف ہو رہی ہے۔ اسکی کلائی پیچھے کو موڑتے طہٰ اسے سسکنے پر مجبور کر گیا. "، ... ..میں..چ...چور اس لقب پر عفاف کا دل کانپ اٹھا۔

ہاں تم چور ... بتاؤ کس کے کہنے پر یہاں آئی ہو..؟ "می..میں چور نہیں ہوں ..،..میں ..پر..تو کھانا لینے آئی تھی کچن میں ..اب کے وہ رو دی۔۔۔ کیا دن آگئے ہیں اب چور کھانا بھی چرانے لگے ... ہیں طہٰ کو حیرت نے آن گھیرا۔ "ایک لڑکی ہو کے شرم نہیں آئی تمہیں ... کھانا چوری کرنے آگئی تم۔ "میں نے کہا ہے میں چور نہیں ہوں میں یہی رہتی ہوں ... اپنا ہاتھ جھٹکے سے چھڑواتی وہ بھیگے لہجے میں سختی سے کہتے چیخی تھی طہٰ کا ہاتھ سر کو گیا تھا وہ فوراً سے لائیٹ اون کرنے کی غرض سے مڑا تاکہ اس سے معذرت کر سکے ابھی وہ مڑا ہی تھا عفاف موقع پاتے ہی اپنا موبائل زمین سے اٹھائے پوری سپیڈ سے کمرے کی طرف بھاگی تھی۔ بھاگ گئی ... اسے دو دو سیڑھیاں اکٹھے پھیلانگتے دیکھ طہٰ نے ماتھا مسلا۔ "معافی بھی نہیں مانگنے دی اب یہ کل کہیں بڑے پاہا کو شکایت ہی نا لگا دے ... میری بھی کوئی غلطی نہیں ہے یوں چوروں کی طرح کچن میں گھسی ہوئی تھی مجھے تو کیا خود بڑے پایا کو بھی یہی لگتا کہ گھر میں چور گھس آیا ہے

آریان کا ڈر تھا یاں کچھ اور…، … طہٰ میر خود کو ہی کوستا جانے کیا کچھ سوچ چکا تھا۔

کلائی ہی مڑ وڑ دی میری جلاد نا ہو تو ... دروازے سے لگی عفاف کا دل ابھی بھی کانوں میں دھڑک رہا تھا اب سے میں کبھی رات کو اکیلی باہر نہیں جاؤں گئی۔ خوف کے زیرِ اثر وہ بڑبڑ اتی کمبل میں گھسی آنکھیں بند کیے آیت الکرسی کا ورد کرنے لگی۔

***

چڑیوں کی چہچہاہٹ اور اذان کی ہلکی ہلکی آواز سے اسکی آنکھ کھلی۔ ایک نظر اپنی دوسری طرف لیٹے آریان پر ڈالی جو آنکھیں کھو لے سکون سے لیٹا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔

ایسے کیا دیکھ رہے ہیں ...؟ "یہی کہ تم بہت خوبصورت ہو"

آریان کے جملے پر وہ بے ساختہ مسکرا دی۔ "اٹھیں نماز پڑھ لیں"

تم کہاں جا رہی ہو ...؟ آپکی پرنسیس کو جگانے جا رہی ہوں۔ وہ تمہاری بھی پرنسیس ہے حیام ... اسکا ہاتھ تھامے آریان نے دھیمے سے لہجے میں کہا۔ میرے لئے وہ بیش قیمتی رحمت ہے آ ریان مگر اسکی حرکتیں مجھے زچ کر دیتی ہیں۔ اسکے سینے پر تھوڑی ٹکا ئے حیام نے الجھتے ہوئے کہا تو آریان ہنس پڑا۔

آپ ہنسیں نہیں ... آپ کو معلوم بھی ہے آپکی بیٹی یونی اپنے بیگ میں کیا لے کر جاتی ہے...؟ مصنوعی غصہ سے استفار کیا گیا۔

مجھے میری بیٹی پر پورا یقین ہے حیام وہ کبھی اپنے معیار سے نیچے نہیں جائے گئی نا کبھی میری عزت پر حرف آنے دے گئی۔

باقی میں جانتا ہوں اسکی ہر ایکٹیویٹی سے میں واقف ہوں یونی سے گھر تک سب..، اسلئے تم فکر مت کیا کرو وہ خود کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے وہ سب چیزیں بیگ میں رکھتی ہے۔ آہستگی سے اسکے بال سہلاتے آریان نے محبت بھرے لہجے میں اسکی پریشانی دور کی تھی۔ ویسے بھی تم تو اپنے پاس گن رکھتی تھی شکر کرو پرنسیس نے گن کا نہیں کہا۔ "کہہ بھی دیا تو ایسا بالکل نہیں ہو گا آریان ... حیا منے فوراً اسے وارن کیا۔

اوکے اوکے ایسا کچھ نہیں ہو گا غصہ نہیں کرو۔ اسے تسلی دلا کر ماتھے پر لب رکھے آ ریان اپنی جگہ سے اٹھا تھا۔

***

زارا نے کھڑکیوں سے پردے ہٹائے کمرے پر طائرانہ نظر ڈالے اسکے رات والے کپڑے اور جوتے سمیٹتی بیڈ کی طرف آئی۔ کب آیا تھا میرا شہزادہ رات کو..؟۔ اسے کسمساتے دیکھ زارا نے محبت سے بھرپور لہجے میں سوال کیا۔ تین بج چکے تھے مما!..

تھکے ہوئے لگ رہے ہو طہٰ..طبیعت ٹھیک ہے ...؟ اسکے ماتھے اور چہرے پر ہاتھ لگاتے وہ فکر مندی سے پوچھنے لگی۔ ٹھیک ہوں میری پیاری مما بس تھوڑی سی تھکاوٹ ہے وہ بھی تھ اتر جائے گئی آپکے ہا کی کڑک کافی پی کر...۔ اچھا تو پھر میں ابھی لاتی ہوں ... اسکے بال سہلاتے زارا فوراً سے اٹھی تھی۔ مما ملک ولا میں کوئی مہمان آئے ہیں کیا.؟ رات کا منظر یاد آتے ہی طہٰ نے جھٹ سے سوال کیا با ہر جاتی تھ زارا نے وہی رک کر اسے دیکھا۔ ہاں تمہاری ملائکہ آنی اور وقاص انکل اپنی بیٹیوں کے سا واپس پاکستان آگئے ہیں۔ زارا خوشی سے چہک پڑی۔

"مر گئے ... خبر سنتے ہی وہ گڑبڑا گیا۔ اسے معلوم کرنے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگا تھا کل رات کچن میں اسکے ساتھ کون تھی وہ نتاشا کی بولڈ اور دلیر طبیعیت سے اچھی طرح واقف تھا اور اسکے بعد ایک عفاف ہی بچتی تھی وہ اسکے متعلق کچھ نہیں جانتا تھا سوائے نام کے اسے دیکھنے کا بھی کبھی اتفاق نہیں ہوا تھا نا ہی اسے کبھی کوئی دلچسپی رہی تھی مگر ابھی ایک بات جو اسے اچھی طرح سمجھ آگئی تھی وہ یہ کہ عفاف رضا انتہا قسم کی ڈرپوک لڑکی ہے۔۔ یہ کیا ہو گیا یار ... اپنا سر پیٹتے وہ بستر سے نیچے اترا۔ اگر اسنے بڑے پاپا کو بتا دیا تو۔۔ تیری کلاس تو پکی طہٰ میر۔ ۔ پریشانی سے ادھر ادھر ٹہلتے وہ بڑبڑایا۔ ایک کام کرتا ہوں جا کے ایکسکیوز کر لیتا ہوں ... اور اگلے ہی لمحے اسے اپنی سوچ پر لعنت بھیجی تھی۔۔ اگر اسنے مجھے دیکھتے ہی رونا شروع کر دیا تو ... نہیں اسکے سامنے جانے کی غلطی نہیں کروں گا۔ ایسا کرتا ہوں ملک ولا سے ہی نکل جاتا ہوں۔ ہاں یہ بیسٹ ہے ... اپنی اس سوچ پر خوش ہوتے طہٰ واشروم کی طرف بڑھا۔ جلدی جلدی میں تیار ہوئے اپنی یونیفارم پہنے وہ نک سک سا زارا کی تیار کر دہ کافی پی کر چھپتے چھپاتے پورچ تک پہنچا تھا ایک دن ہوا ہے اس لڑکی کو یہاں آئے اور مجھے پولیس انسپکٹر کو اپنے ہی گھر سے ایسے چوروں کی طرح نکلنا پڑ رہا ہے صرف اس مصیبت کی وجہ سے ...! عفاف کو کوستے اسنے اپنی جیپ ملک ولا سے باہر نکالی تھی آریان کے غصے سے وہ تینوں ہی باخوبی واقف تھے وہ عزہ اور امیمہ کے متعلق کسی کو بھی بخششش نہیں دیتا تھا پھر عفاف اور نتاشہ بھی تو اسکی اچھی دوست کی بیٹیاں تھی ان دونوں کیلئے بھی یقیناً ملک ولا میں وہی اصول ہو گئے جو انکے لئے تھے اور طہٰ میر کم از کم اپنے بڑے پاپا سے بےعزتی کروانے کا تو روادار بالکل نہیں تھا۔

***

سگریٹ سلگا ئے وہ بے تابی سے کمرے میں ادھر ادھر ٹہل رہا تھا

اور کتنا ٹائم لگے گا یاحان ... اسنے بے چینی سے استفار کیا۔

ہو گیا ہے ایچ ایم دیکھ لو ... اگلے ہی لمحے یاحان نے لیپ ٹاپ اسکی طرف پھیر ا۔ وہ فور اً سے لیپ ٹاپ کی طرف لپکتا اسے چیک کرنے لگا۔ مگر یاحان کی الجھی نظروں کو خود پر جمے دیکھا سنے سوالیہ نظروں نے اسکی طرف دیکھا۔ یہ سب کیوں کر رہے ہو تم ایچ ایم..؟ "اس سب سے تمہارا کوئی کنسر ن نہیں ہونا چاہیئے۔

اسنے دو ٹوک لہجے میں کہا مجبوراً یاحان کو خاموش ہونا پڑا۔

اسکے علاؤہ کوئی سوال ہے تو پوچھ سکتے ہو..؟ اسنے خود اجازت دی کیونکہ وہ جانتا تھا اسکے منع کرنے کے بعد اب یاحان اعظمی اققف تک نہیں کرے گا۔ اینارہ کے ہاتھوں غلط خبر کیوں پہنچا ئی شہنشاہ خان کو..؟ اسنے جھٹ سے سوال کیا جیسے اجازت کے ملنے کی دیر تھی۔ "تم یقیناً اس چپِ کی بات کر رہے ہو ..؟

صوفے پر دراز ہوتے اسنے ٹیبل پر جوتوں سمیت پاؤں رکھے تھے

ہاں ..! میں ابھی بہت سنگین مسئلے میں پھنسا ہوا ہوں یاحان اور ایسے میں شہنشاہ خان کی ہر وقت ٹکی مجھ پر نظر مجھے کوفت میں مبتلا کرتی ہے میں صرف حرب دادا کی وجہ سے خاموش ہوں۔ اینارہ کو وہاں بھیجنے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ شہنشاہ خان کچھ وقت میرے پیچھے سے ہی جائے۔ مگر اس میں موجود غلط انفارمیشن آپکو حرب دادا کی نظروں میں مشقوق بنا سکتی ہے۔ یاحان الجھتے ہوئے بولا۔۔۔ تم اس سب کی فکر مت کرو میں سب سنبھال لوں گا۔ اسکا اطمینان قابلِ دید تھا۔ "مگر میں سکون میں نہیں ہوں بھا... روانی میں وہ کچھ اور بولتا ایچ ایم کی کڑی نظر خود پر پڑتے ہی وہ گڑبڑا گیا۔ ،..میر ا مطلب ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا آپ پچھلے ایک ماہ سے جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ ہممم کیا سمجھ نہیں آرہا ...؟ جواب جانتے ہوئے بھی اسنے سوال کیا۔ یہی کہ آپکو اور ہمیں پالنے والے حرب دادا ہیں اگر وہ نا ہوتے تو آج ہم اس مقام پر نا ہوتے مگر آپ انکے ساتھ ہی دعا کر رہے ہیں مجھے یہ بات اندر ہی اندر کھا رہی ہے وہ اپنے مقام پر پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مگر آپ ڈارکآؤل بن کر انکے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں آپ جانتے بھی ہیں جس دن انہیں معلوم ہو گیا کہ ڈارکآؤل کون ہے وہ کیا حشر کریں گئے آپکا..؟ جس دن انہیں پتہ چل گیا کہ انکے پاکستان بھیجے جا نے والے تمام بندوں کو قتل کرنے والا انسان کوئی اور نہیں آپ ہی ہیں.."۔۔۔ یاحان نے ایک ہی سا نس میں سب کچھ کہہ ڈالا اور اب سامنے بیٹھے ایچ ایم کی جانجتی نظروں سے بچنے کیلئے پانی کا گلاس منہ سے لگائے وہ چہرا پھیر گیا۔ میرے پاس تمہارے ہر سوال کا جواب نہیں ہے یاحان کیونکہ تمہیں تمہارے سوالوں کا جواب میں نہیں وقت دے گا۔ اسنے مضبوط لہجے میں کہتے نئی سگریٹ سلگا ئی۔ جن کا جواب ہے وہی بتا دیں تاکہ میری پریشانی میں کچھ کمی ہو.؟ اسنے بیچارگی سے پوچھا۔

تم جانتے ہو یاحان دنیا مجھے ڈارکآؤل کیوں کہتی ہے..؟

حان نے نفی میں گردن ہلائی۔"Dark Owl Is A Sign Of Death"

"یاد رکھنا جو ڈارکآؤل کو پہچان جائے گا، اپنی جان سے جائے گا"اسکی سرسراتی سرگوشی پر یاحان نے تھوک نگلا اور رہی بات حرب دادا کے بندوں کو قتل کرنے کی تو یہ ابھی صرف شروعات ہے تم دیکھتے جاؤ یاحان میں کیسے اسے زمین پر پٹختا ہوں حرب دادا، بادشاہ اور اسکا بیٹا پاکستان میں موجود اس لڑکی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں۔ اور ایچ ایم کبھی انہیں اس لڑکی تک پہنچنے نہیں دے گا۔ مگر کیوں .... آپ کو کیا مسئلہ ہے اس لڑکی سے..؟ اسنے الجھتے ہوئے سوال کیا۔

وہ لڑکی انکے لئے سونے کی چابی جیسے ہے یاحان اور میں ان سب کو برباد ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں تو تمہیں لگتا ہے جن کی بربادی کی خواہش ایچ ایم رکھتا ہے وہ انہیں بلندی پر چڑھنے دے گا۔ ایسا کبھی نہیں ہو گا یاحان میں ہر اس سیڑھی کو کاٹ کر پھینک دوں گا جس پر چڑھ کر وہ مزید بلندی حاصل کریں گئے کیونکہ ایچ ایم نے انکی موت کا خواب دیکھا ہے جس کی تعبیر کیلئے وہ کسی بھی حد سے گزر جائے گا۔ اسکے اٹل لہجے اور سرد تاثرات بھانپتے حان کے دل کو کچھ ہوا تھا۔ گلاس ڈور پر دستک ہوئی تو ان دونوں نے مڑ کر دیکھا جہاں گارڈ کھڑا تھا حان نے اسے اندر آنے کی اجازت دی۔ بوس وہ باہر کو ئی لڑکی آئی ہے...،

ضرور اینارہ آئی ہو گئی... میں دیکھتا ہوں. حان ابھی اٹھتا گارڈ بول پڑا۔ وہ اینارہ میم نہیں صو فیہ میڈم آئی ہیں۔ گارڈ سمیت یاحان کی نظریں بھی ایچ ایم کے چہرے کے گرد گردش کرنے لگی جسکے تاثرات پل میں سخت سے سرد ترین ہو چکے تھے

یہ جنزادی کہاں سے ٹپک پڑی اچانک...؟ حان چہرا جھکائے بڑبڑایا مگر ساتھ کھڑا ایچ ایم سن چکا تھا۔ اسے کہو ایچ ایم ایمپائر میں نہیں ہے ... بیزاریت سے کہتے اسنے نئی سگریٹ سلگا ئی تھی

گارڈ کے جاتے ہی حان نے کچھ سوچتے ایچ ایم کو پکارا۔ اگر آپ انکی بربادی ہی چاہتے ہیں تو خود پاکستان جا کر اس لڑکی کو غائب کیوں نہیں کر... میں اپنی اس زندگی میں تو کبھی پاکستان نہیں جاؤں گا ... وہ اتنی شدت سے دھاڑا حان کے باقی کے الفاظ حلق میں ہی دب گئے۔ غصے کی شدت سے آنکھوں خ میں سر ڈورے ابھرے تھے دماغ کی رگیں تن گئی تھی حان اسکی کیفیت سمجھنے سے قا صر تھا۔ ،...میں بس شجیسن دے رہا تھا ایچ ایم ... وہ ہکلایا۔ "ایسا کیا شجیسن دے دیا تم نے جو میرے ہبی کو پسند نہیں آیا۔ اسنے اپنی مخصوص سریلی سی آواز میں دل لبھاتی اداؤں کے ساتھ وہاں آتے سوال کیا۔ اس پر طائرانہ نظر ڈالے جہاں حان نے نظریں جھکائی وہی ایچ ایم نے بھی اس پر حقا رت بھری نظر ڈال کر چہرا موڑ لیا۔ گولڈن رنگ کے گھٹنوں تک آتے چست سے سلیو لیس ٹاپ میں ملبوس اپنے کالے گھنگھرالے بالوں کو ایک ادا اسے جھٹکتی وہ ایچ ایم کی طرف آئی تھی

میں ابھی میٹنگ میں بزی ہوں تم دفعہ ہو سکتی ہو یہاں سے۔۔ انتہائی روکھے لہجےمیں کہتے اسنے لیپ ٹاپ اٹھا لیا۔ جواباً وہ قہقہہ لگا کر ہنس پڑی۔ اسکی سریلی مدھم سی ہنسی اس کمرے میں داخل ہوتے گارڈ کے کانوں میں بھی پڑی تھی۔۔۔ تمہیں پتہ ہے ڈارلنگ ... صوفیہ نے اسکے گلے میں با زو ڈالے رازدانہ انداز میں کہا۔ اگر تمہاری جگہ کوئی اور یہ حماقت کرتا تو صوفیہ حرب فجار اسکو کھڑے کھڑے شوٹ کر دیتی۔ تم اسے شوٹ کرتی یاں اسکے ساتھ محبت کے کھیل کھیلتی… … یہ سب تمہارا ہیڈیک ہے مجھے اس سب سے کوئی کنسرن نہیں۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے اب بھی کہہ رہا ہوں یہاں مت آیا کر و تمہاری موجودگی مجھے زہر لگتی ہے ورنہ کسی دن میرے ہاتھوں ضائع ہو جاؤ گئی۔ تیز لہجے میں کہتے ٹیبل پر پڑی گن اٹھائے اسنے پیچھے ہاتھ جوڑے کھڑے گارڈ کے سینے میں تین گولیاں اتاری تھی۔ غلطی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاتا۔ ۔ موت بخشی جاتی ہے تاکہ وہ دوبارہ ایسی غلطی نا کرے۔ لہجہ سفاکیت سے پر تھا۔ اسکی لاش کوٹھکانے لگاؤ یاحان اور اسے باہر کا راستہ دکھاؤ۔ کہتا وہ نکل گیا۔ یاحان اور صوفیہ کیلئے وہ سب نیا نہیں تھا وہ ایچ ایم تھا وحشت کی دنیا کا الجھا ہوا شہزادہ جس کیلئے نا تو انسانی زندگی کوئی معنی رکھتی تھی نا ہی عورت ذات اور جب سامنے صوفیہ جیسی عورت ہوتی تو وہ انہیں کسی کچڑے کے ڈھیر سے زیادہ کچھ سمجھنے کا روادار نہیں تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.