Chapter 10: باب 10

وہ کچھ دیر پہلے ہی کلاس لے کر فری ہوئی مطلوبہ نمبر پر میسج سینڈ کرنے کے بعد مو بائل کی بند سکرین پر اپنا حجاب کو درست دیکھ تسلی کیے اسنے کینٹین کی راہ لی کند ھے پر لٹکائے بلیک کلر کے درمیانے سائز کے بیگ میں کوئی کتاب بمشکل ہی آ سکتی تھی دو سے تین بکس کو ہاتھ میں پکڑ رکھا تھا کینٹین میں داخل ہوتے ایک میز خالی دیکھ کر عزہ چائے کا کپ لیے وہاں آ بیٹھی چائے کے سپ لیتی عزہ نے دوسری بار اپنی دائیں سائیڈ پر موجود ہستیوں کو ناگواریت سے دیکھا تھا جو دیدے پھاڑے اسے ہی دیکھ رہے تھے دو ٹیبل چھوڑ کر تیسرے ٹیبل پر بیٹھے ان اوباش لڑکوں کے گروپ سے تمام یونی ہی تنگ تھی وہ الگ بات تھی ان کا تصادم عزہ آریان ملک سے کبھی نہیں ہوا تھا یاں ہونے والا تھا۔ لگتا ہے بھئی عثمان یہ لائن نہیں دے گئی۔۔۔ تو ٹھیک ہے بیٹا ہم خود لائن دے دیتے ہیں۔ "سنبھال کے بھئی یہ لڑکی دور سے ہی آفت لگ رہی ہے قریب سے تو پھر طوفان ہو گئی۔ "فکر ناٹ جانی یہ لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہیں پہلے بھاؤ کھاتی ہیں ... خبان سے کہتے عثمان اسکی طرف گیا.وہ موبائل میں مصروف سی بیٹھی تھی ان کے گروپ کا ایک لڑکا جو شاید انکا سب کا بوس تھا عزہ کے سامنے رکھی چیئر پر آ کے بیٹھ گیا۔ اسکے بیٹھتے ہی عزہ نے تیکھی نظر اس کے چہرے پر ڈالی۔ کیا دور سے میں صحیح سے نظر نہیں آرہی تھی ...؟ اسکے وہاں بیٹھنے پر چوٹ کرتی اسنے متوازن لہجے میں ہوچھا۔۔ قریب سے دیکھنے پر کونسے پیسے لگتے ہیں جان ..؟۔۔ ہاں پیسے تو نہیں لگتے مگر میرے ہاتھ میں پھر درد بہت ہوتا..!۔۔۔ مطلب ... مقابل نے تعجب سے سوال کیا۔

اب تم ساری یونی کے سامنے ایک لڑکی سے مار کھاتے اچھے تھوڑی لگو گئے ۔۔۔ ،اسکا اطمینان قابلِ دید تھا۔۔۔ پہلے حیرت سے اور پھر عثمان نے اس نازک سی لڑکی کو خبان بھری نظر وں سے دیکھا جو اسکے مطابق دلیر بننے کی محض کوشش کر رہی تھی۔

"تم مزاق اچھا کر لیتی ہو ... وہ ہنسا۔ جواباً وہ خاموش رہی۔

Do u believe in love at first sight.?اسنے سنجیدگی سے پوچھا۔

I believe in hate at fi""rst sight...

اس شاہانہ جواب پر عثمان نے تاسف سے اس پٹاخہ کو گھورا۔

میری گرل فرینڈ بنو گئی ...؟ وہ ہار ماننے کو تیار نہیں تھا

کیوں سجل نے ریجیکٹ کر دیا کیا ...؟ پھر وہی ٹکا سا جواب..

وہ میرے لائق نہیں تھی ...! عثمان نے حقارت سے اسے بتایا۔

ایسے کہو تم اسکے لائق نہیں تھے اور میری نظر میں تم اسکے تو کیا کسی بھی لڑ کی کے لائق نہیں ہو ...،اسے کھری کھری سناتے عزہ وہاں سے اٹھی تھی اسے غصہ سجل کے متعلق استعمال کئے گئے لفظ اور لہجے پر آیا تھا وہ اسکی کلاس میٹ تھی جو اسکی چکنی چپڑی باتوں میں آئی اپنی زندگی برباد کر چکی تھی اور وہ ایسے شان سے گھومتا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ وہ ابھی کینٹین سے باہر نکلتی پیچھے سے آتے عثمان نے اسکا ہاتھ پکڑے روکنا چاہا۔ کلائی کسی کی مضبوط گرفت میں محسوس کرتی وہ پلٹی اور شعلہ بار نظروں سے آئی برو اچکاتے عثمان کو دیکھا دوسرے ہاتھ کا تھپڑ گھما کر اسکے دائیں گال پر چھاپے عزہ نے اسے سمجھنے کا موقع دئیے بغیر اگلے ہی لمحے بیگ سے مطلوبہ شے نکال کر سامنے کھڑے عثمان کی آنکھوں میں چھڑک دی۔

آہ ... میری آنکھیں...اسکا ہاتھ چھوڑے وہ آنکھوں کی جلن سے بے حال ہوتا بپھرا۔ میں امید کرتی ہوں یہ چلی پیر سپر تھے تمہیں پسند آیا ہو گا۔ بیگ کندھے پر لٹکائے اسنے ہا جھاڑتے کہا۔

اسکی درگت بنتے دیکھ اسکے باقی کے دوست بھی وہاں آ ٹپکے مگر آگے نہیں آئے تھے۔ آج کے بعد مجھے چھونے سے پہلے سوچ لینا وگرنہ عزہ آریان ملک نے دوسرا موقع دینا نہیں سیکھا۔ کر خت لہجے میں کہتے وہ عفافکی طرف چلی گئی۔ چھوڑو گا نہیں میں تمہیں عزہ ... پانی لے کر آؤ کمینوں ...! سرخ آنکھوں کو زور سے رگڑے وہ دھاڑا تھا۔ ۔

***

ماضی میں دوہرائی غلطی کو دوہرانے کی کوشش بھی مت کرنا تم سب ورنہ اس بار میں تم لوگوں کو نہیں بچا پاؤں گا۔""انکے بےبس لہجے پر آریان بس گہری سانس بھر کے رہ گیا۔ ہممم تو مطلب آپ چاہتے ہیں ہم چپچاپ بیٹھ کر اس زندگی اور موت کا تماشا دیکھتے رہے۔ فیصل بھی بولا تھا۔ "نہیں میں نے ایسا نہیں کہا فیصل میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں اس بار بغیر کسی پرمیشن کے کوئی قدم نہیں اٹھاؤ گئے تم سب۔۔ اور پھر بیشک میں اپنی بیٹی کو کھو دوں اس بات سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بپھرا شیر بنا دھاڑا۔۔ فیصل کالم ڈاون..کیسے کالم ڈاؤن بھائی آپ کیا بھول گئے ہیں شہزادی کے ساتھ کیا کیا ہوا ہے اور اب بھی ہم خاموش ہو جائیں تاکہ وہ ہماری ہی نظروں کے سامنے ہماری بیٹی کو ہم سے چھین لے۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا وہ دنیا کو آگ لگا دیتا یاں عزہ کو کہیں چھپا دیتا۔ آریان بے بسی سے اسے دیکھتا سر جھکا گیا جیسے وہ بھی فیصل کی باتوں سے رضا مند تھا۔ ۔ ایسا کچھ نہیں ہو گا فیصل میں نے عزہ کیلئے بوڈی گارڈ کا انتظام کیا ہے۔ میں اپنی شہزادی کے ساتھ کسی غیر مرد کو کبھی رہنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ ابھی انکی بات مکمل نہیں ہوئی تھی فیصل غصے کی شدت سے دھاڑا۔ ایک منٹ فیصل خاموش ہوؤ جا!...

آریان کے کہنے پر وہ چپ ہوتا اپنا ضبط سے سرخ پڑتا چہرا پھیر گیا۔ میں نے بیس سالوں میں اپنی بیٹی کیلئے کسی بوڈی گارڈ کا انتظام نہیں کیا سر ... وہ آریان ملک کی بیٹی ہے جسکی حفا ظت میں یہاں بیٹھ کر بھی بخوبی کر سکتا ہوں۔ مگر یہاں مسئلہ اسکی حفاظت سے بڑھ کر ہے آخر کب تک ہم اسی خوف میں جیتے رہے گئیں میں لاکھ مضبوط انسان صحیح سر مگر میں اپنی بیٹی کے معاملے میں کچھ بھی برداشت نہیں کر پاؤں گا۔ ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیے وہ چہرا جھکائے بے بسی سے بول رہا تھا۔ "میں جانتا ہوں آریان مگر یہ بھی دیکھو کہ تمہاری بیٹی کے ذریعے ہم بادشاہ خان تک پہنچ سکتے ہیں۔ اور بوڈی گارڈ محض ایک نام ہے در حقیقت جس لڑکے کا میں نے انتخاب کیا ہے وہ ایک قابل پولیس انسپکٹر ہے جو اس مشن میں تم تینوں کی مدد کرے گا اور تمہاری بیٹی کی حفاظت بھی کرے گا مگر ایسے کہ عزہ تو کیا کسی کو بھی اس بات کی خبر نہیں ہو گئی۔ وہ تینوں خاموشی سے انہیں سن رہے تھے

اندر آجاؤ... باری باری انہیں دیکھتے انہوں نے باہر کھڑے شخص کو اندر بلایا۔ آریان سمیت ان دونوں نے آنے والی ہستی کو سر تا پیر گھورا وہ طہٰ کا ہم عمر تھا سفید رنگت تیکھے نقش چہرے پر سنجیدگی آنکھوں سے پھوٹتی دیدہ دلیری کھڑی ناک، چوڑے کاندھے کسر تی جسم بلیک شرٹ اور جینز میں ملبوس وہ انہیں شریف معلوم ہوا تھ۔ نام کیا ہے ...؟ آریان نے سوال کیا

احمر شجیح ...!"میں معذرت خواہ ہوں سر مگر مجھے اس سب کا حصہ نہیں بننا ہے میں اپنی شہز ادی کے ساتھ ایسے ہی کسی کو رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ کھڑے ہوتے فیصل نے عزم سے کہا۔

سوری ٹو سے فیصل سر مگر میں بھی اس فیصلے پر راضی نہیں تھا کیونکہ مجھے لڑکیوں سے الجھن ہوتی ہے بٹ میں سر کے کہنے پر راضی ہوا ہوں۔ اپنی توہین پر احمر نے بھی فوراً وہاں آنے کی وجہ بتائی تھی حمزہ اور آریان خاموشی سے وہ ساری کاروائی دیکھ رہے تھے. "تو ٹھیک ہے پھر سر ابھی تمہیں منع کر دے گئے..فیصل پھر سے بولا.جواباً احمر نے کندھے اچکائے جیسے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔"آپ کچھ بولیں اس سے پہلے میں آپ سب کو کچھ بتانا چاہتا ہوں خبر ملی ہے بادشاہ پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ باہر جاتے فیصل کے قدم وہی رکے۔ آریان سمیت حمزہ نے سرعت سے گردن اٹھائے اسکی طرف دیکھا۔ مجھے کچھ دیر پہلے ہی یہ بریکنگ نیوز ملی ہے آپ لوگ چاہیں تو میں کنفرم بھی کروا سکتا ہوں۔ اسکے اٹل لہجے پر وہاں سب گہری سوچ کا شکار ہو گئے۔

***

تم دونوں گاڑی میں بیٹھو میں سامنے شاپ سے ہو کر آتی ہوں۔

آپ اتنی پریشان کیوں لگ رہی ہیں امیمہ آپی...؟ ساتھ بیٹھی عفاف نے اسے پکا را۔۔ نہی..نہیں تو میں تو ٹھیک ہوں۔ ماتھے پر آئے پسینے کے ننھے قطروں کو صاف کرتی وہ فوراً سے بولی۔

تمہارا ایڈمیشن ہو گیا ...؟ جی آپی ہو گیا کل سے جوائن کروں گئی۔ آپی مجھے کار میں سفو کیشن ہو رہی ہے میں باہر ویٹ کرتی ہوں جب تک آپی نہیں آجاتی۔ امیمہ کی سنے بغیر ہی عفاف گاڑی سے باہر نکلتی ساتھ بنے فوٹ پاتھ پر کھڑی ہو گئی۔ دور نہیں جانا عفاف ورنہ آپی ڈانٹیں گئی۔ اسے تنبیہ کرتے سیٹ سے ٹیک لگائے امیمہ نے آنکھیں موند لی۔ اپنے بیگ سے کیمرہ نکالے وہ یونہی اسے چیک کر رہی تھی جب اچانک ہی عفاف کی نظر خوبصورت سی سفید اور گولڈن رنگ کی پتلی پر پڑ گئی۔ میں نے اتنی پیاری تتلی پہلے کبھی نہیں دیکھی ... خوشی سے چہکتے عفاف کیمرہ تھامے اسکے تھوڑے نزدیک آئی ہی تھی کہ وہ اڑ پڑی۔ ارگرد سے بے خبر وہ کیمرہ ہاتھ میں تھامے اس تتلی کے پیچھے بھا گنے لگی تاکہ اسکی خوبصورتی کو کیمرے میں قید کر سکے۔ اسکے مسلسل اڑنے کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی سے کافی آگے نکل آئی تھی جس کی خبر اسے تب ہوئی جب صاف ستھری سڑک کے دوسرے کنارے پر کھڑی عفا ف نے جا بجا ہارن کی آوازیں سنی تھیں اتنے شور پر وہ ایکدم سے گھبراتی ادھر اد ھر دیکھنے لگی مگر اپنی گاڑی کہیں نظر نہیں آئی ابھی وہ روڈ کراس کر کے آگے بڑھتی کچھ بائیک سوار لڑکوں نے اسکا راستہ روک لیا۔ پہلے سے ہی ڈری سہمی عفاف کا دل اس مصیبت پر رونے کو ہوا تھا وہ ایک سائیڈ سے نکلتی ایک نے اپنی بائیک سے اسکا راستہ روکا تھا۔

کہاں جانا ہے میڈم کہو تو ہم چھوڑ دیتے ہیں ... خبان بھری نظروں سے اسکا جائزہ لیتے اسنے شوخ لہجے میں سوال کیا ان چار بائیک کے درمیان میں کھڑی عفاف نے نمکین پانیوں سے بھری اپنی گرے آنکھیں اٹھائے انہیں دیکھا۔ کچھ پل وہ سب مبہوت سے اسے دیکھتے رہ گئے۔ "ہائے کتنی خوبصورت ہے یہ بھئی ... پہلے نے ساتھ کھڑے لڑکے کو کونی مارتے کہا. "،..مجھے جانے دیں پلیز.

التجائیہ لہجے میں کہتی وہ رو دینے کو تھی۔۔۔ چل اپنا نمبر دے پھر ہم تجھے جانے دے گئے ... پہلے بائیک ...سوار نے للچائی نظروں سے اسے گھورتے ڈیمانڈ کی تھی. "اللہ جی پلیز ہیلپ میا سنے شدت سے اللہ کو پکارا تھا۔۔۔ پہلے تو اپنی بہن کا نمبر مجھے دے پھر یہ تجھے اپنا نمبر دے گئی۔ اس بھاری رعب دار آواز پر عفاف سمیت وہ چار لڑکے بھی مڑے تھے یہاں پولیس کی وردی میں ملبوس غصے سے آگ بگو لہ ہوتے انسپکٹر کو دیکھ انکی سٹی گم ہوئی تھی وہ تو ایسے ہی راؤنڈ پر نکلا تھا جب اچانک سامنے سڑک پر گروپ بنا دیکھ وہ جیپ سے اترتا وہاں آیا مگر اسکی برداشت کی حد تو تب سوا ہوئی جب اسنے ان لڑکوں کے بیچ کھڑی لڑکی کو اور انکی واہیات گفتگو کو سنا تھا۔ اوئے بھاگ ... پہلے کی آواز پر وہ تینوں بائیک سوار اگلے ہی سیکنڈ میں وہاں سے تو دو گیارہ ہوئے تھے۔۔۔ سکھ کا سانس بھرتے عفاف نے مشکور ہوتی نظروں سے اس انسپکٹر کو دیکھا۔۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ سر ... اسنے ہتے دل سے کہا۔"شکر یہ کی ضرورت نہیں ہے ... طہٰ نے بمشکل اسکے چہرے سے نظر ہٹا ئی۔ یاں تو وہ انتہا کی خوبصورت تھی یاں پھر اسکی ذات میں کوئی کشش تھی جس نے طہٰ میر جیسے شخص کے دل کو کسی اور ہی رو میں دھڑکنے پر مجبور کیا تھا۔۔۔ اچھی لڑکیاں خود کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں میڈم ورنہ ان جیسے کتے یونہی آپکے پیچھے لگے رہے گئے۔ اسکی جینز شرٹ پر دھیمے لہجے میں چوٹ کرتے طہٰ وہاں سے پلٹ گیا۔ عفاف اسکے جملے کا مفہوم سمجھتی سر جھکا گی۔

تیری کیا لگتی ہے بھلا جو تو اسے مشورے دے رہا تھا۔ خود کو کوستے وہ جیپ تک آیا جا نے کیا وجہ تھی اسنے پلٹ کر ایک بار پھر پیچھے دیکھا جہاں وہ لڑکی اب نہیں تھی۔

***

وہ میٹنگ روم میں بیٹھا میٹنگ میں مصروف تھا جب اچانک اس کمرے میں موبائل کی آواز گونجی فیصل حمزہ سمیت وہاں موجود تمام سٹاف آریان کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔ سوری جنٹل مین میری بیوی کی کال ہے۔ آریان نے مسکراتے موبائل کان کے ساتھ لگایا مگر دوسری طرف سے ملنے والی خبر نے اسکے پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لی۔ فیصل اور حمزہ اسکے بدلتے تاثرات دیکھ اپنی جگہ سے اٹھتے اسکے قریب اکھڑے ہوئے۔ کیا ہوا ہے بھائی ... کوئی پریشانی ہے ...؟ حمزہ نے اسکا کندھا تھپتھپا یا مگر آریان کی حالت ایسی تھی جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ بدن ایسا تھا مانو کاٹو تو لہو ... نہیں..۔ ر...روز....کھو گئی ہے اسے کوئی لے گیا۔ آریان کے حواس ساتھ چھوڑنے کو تھے فیصل حیرت کے مارے دنگ کھڑا تھا بیٹھے بٹھائے اتنی بڑی آفت ان کے سر پر آن ٹوٹی تھی جس کا ڈر تھا وہی ہوا اسکی بیٹی کو اس سے چھین لیا گیا تھا اب دیکھنا یہ تھا آریان ملک اپنی بیٹی کو واپس لا سکے گا یا نہیں...،حمزہ ملائکہ کو کال کرو فوراً اور وہاں کی صورتحال معلوم کرو ... گاڑی ریورس گیئر پر ڈالے آریان نے جلدی میں کہا۔ فیصل موبائل میں گھسا اپنے ہی کسی چکر میں تھا گاڑی ہواؤں میں باتیں کرتی ایک کھنڈر نما جگہ پر پہنچی تھی۔ کیا یہی وہ جگہ ہے ...؟ جی بھائی جو ڈیوائس ہم نے عزہ کے لاکٹ میں فٹ کی تھی اسکے مطابق تو یہی جگہ ہے۔ صحیح چوکنا ہو جاؤ ... آریان کے کہنے پر وہ دونوں بھی گن لوڈ کرتے گاڑی سے اترے تھے۔۔۔ ہو شیار رہنا جو بھی سامنے آئے اسے شوٹ کر دینا عزہ ہمیں ہر حال میں سلامت چاہئیے۔ آر یان کے کہنے کے ساتھ ہی وہ تینوں پھونک پھونک کر قدم رکھتے اس جگہ پر داخل ہوئے تھے جو باہر سے کھنڈر نما تھی اندر سے اسکی حالت اس سے بھی زیادہ خستہ تھی مگر حیرت کی بات یہ تھی اگر وہ صحیح جگہ پر تھے تو وہاں کوئی سکیورٹی کیوں نہیں تھی اس سناٹے میں آریان کو اپنے دل کی تیز دھڑکنیں صاف سنائی دے رہی تھی۔ حیرت ہے بھائی اگر عزہ یہاں ہے تو پھر یہاں کوئی گارڈ کیوں نہیں ہے اور تو اور یہ خاموشی ...ابھی وہ آگے کچھ کہتا وہاں گولی چلنے کی آواز پر وہ تینوں حواس باختہ سے ادھر ادھر دیکھنے لگے۔۔ بھائی ... پیچھے کھڑا شخص آریان کا نشانہ باندھ چکا تھا ابھی وہ گولی چلاتا حمزہ اسے دھکا دیتے خود آریان کے سامنے دیوار بن گیا۔ گولی اسکی بازو کو چیر تی نکل گئی فیصل نے فوراً اس شوٹر کا نشانہ باندھا تھا آریان اور حمزہ دروازے کی اوٹ میں ہوئے تھے۔۔ فیصل کانشانہ خراب کرتے ابھی وہ بھاگتا آریان نے اسکی ٹانگ کا نشانہ بنایا گولی اسکی ٹانگ کو زخمی کرتی نکل گئی جس کی وجہ سے وہ دلخراش چیخ مارتا فرش پر اوندھے منہ جا گرا۔ فیصل اسکی طرف لپکا جبکہ آریان نے حمزہ کی طرف دیکھا جو ہونٹ بھینچے درد ضبط کیے بازو پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا ٹائی کھولتے آریان نے اسکی بازو پر باندھی۔

تم ٹھیک ہو حمزہ ..؟ جی بھائی میں ٹھیک ہوں ... آریان کا ہاتھ تھپتھپاتے حمزہ نے تسلی کرائی۔ بتا مجھے میری شہزادی کہاں ہے ورنہ ابھی تیرا بھیجا اڑانے میں سیکنڈ نہیں لگا ؤں گا۔ اسکے سر پر گن رکھے فیصل شدت سے دھاڑا۔ "،..مجھے نہیں پتہ مجھے چھوڑ دو ..."چھوڑ دیں تجھے کیسے چھوڑ دیں تو نے میرے بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے تیری وجہ سے میرا ایک بھائی زخمی ہوا ہے شرافت سے بتا دے ورنہ میرا دماغ گھوم گیا تو تیرے سارے خاندان کو پاتال میں پہنچا دوں گا ... اسکے چہرے پر پے در پے تھپڑ مارے فیصل جنونی بنا چیخ رہا تھا

چھوڑو اسے فیصل شاید یہ واقع نہیں جانتا ... فیصل کو اس سے دور ہٹاتے آریان نے بے بسی سے کہا تبھی کمرے میں موبائل کی آواز ابھری فیصل نے اس شوٹر کی جیب ٹٹولی اسکے فون کو برً آمد کرتے اسنے فورا کال لاؤڈ اسپیکر پر ڈالی گن اسکے سر پر رکھے اسے بولنے کا اشارہ دیا تھا۔ جی..جی بوس ...؟

کام ہوا کے نہیں جلدی بتاؤ آریان ملک مر گیا یا زندہ ہے..؟ اسپیکر سے ابھرتی آواز وہ تینوں پل میں پہچان گئے تھے فیصل اور حمزہ کا خون کھول رہا تھا آریان نے اسے ہاں میں جواب دینے کو کہا۔

جج..جی بوس کام ہو گیا ... وہ مر گیا ... اسکے گلے میں معدوم سی گلٹی ابھری۔ دوسری طرف مقا بل کا دل بھنگڑے ڈالنے کو کر رہا تھا۔ تت...تم سچ کہہ رہے ہو وہ آریان ملک مر گیا ... مجھے یقین نہیں آرہا جاوید... وہ خوشی سے دوہرا ہوتا چیخ پڑا۔ جی بوس سچ کہہ رہا ہوں... وہ ممنایا۔۔ تم نے میری سب سے بڑی خواہش پوری کی ہے جاوید میں تمہیں مالا مال کردوں گا تم جو مانگو گئے وہ دوں گا بسا یک کام اور ہے اسے بھی کرتے آنا۔ جلدی پوچھ کیا کام ہے ...؟ اسکا کالر پکڑے آریان نے جبڑے بھینچے کہا۔ و..وہ کیا کام ہے بوس ...؟ آریان ملک کی بیٹی کو ختم کرنا ہے ایڈریس میں تجھے سینڈ کرتا ہوں وہ میرے آدمیوں کے پاس ہی ہے بس تو نے وہاں جا کر اسے مارنا ہے اور مجھے خبر کر دیتی ہے پھر وا پس آجانا ہے۔ اسے پلان سمجھاتے اسنے کال کٹ کر دی۔ اس شہنشاہ خان کو میں جیتے جی قیامت سے متعارف نا کروایا تو میرا نام بھی فیصل شاہ نہیں ... انگاروں پر لوٹتے فیصل نے ایک ایک لفظ چبا کر کہا تھا۔ میسج کی رنگ ٹون پر وہ تینوں زخمی شوٹر کو گاڑی میں ڈالے اس بتائے پتے پر نکلے تھے گا ڑی فل سپیڈ سے اس فارم ہاؤس پر پہنچی تھی جاوید کو اسی گاڑی میں لاک کئے وہ تینوں گیر لیے آگے بڑھے مگر وہاں کا منظر دیکھ وہ تینوں حیران رہ گئے۔ اینٹرنس پر کھڑے گارڈز کو کسی نے گولی مار دی تھی انہیں مزید تشویش نے آن گھیرا انتہائی پھونک پھونک کر قدم رکھتے وہ آگے بڑھ رہے تھے فارم ہاؤس میں داخل ہوتے انہیں مزید حیرانگی ہوئی وہاں ہر طرف گارڈز کی لاشیں بکھری ہوئی تھی آریان کا دل زوروں سے دھڑکا تھا عزہ کی گمشدگی میں بیتے وہ تین گھٹنے اس پر کسی عذاب سے کم نہیں تھے اور اب اپنی منزل کے اتنے قریب آ کر بھی وہ خالی ہاتھ رہ گئے تھے وہاں صرف لاشیں بکھری تھی کوئی نہیں تھا جو انہیں اس منظر کی داستان سناتا ... ہم صحیح ایڈریس پر آئے ہیں اگر تو یہ سب کس کا کیا دھرا ہے .؟ اسکا مطلب یہاں شہنشاہ کا دشمن بھی موجود ہے۔

عزہ یہاں بھی نہیں ہے ... یا اللہ میری شہزادی مجھے لوٹا دیں ... چہرا اٹھائے اس تمام وقت میں فیصل کی آنکھ سے وہ پہلا موتی ٹوٹ کر ڈارھی میں جذب ہوا تھا آریان اپنی جگہ سن ہوا کھڑ تھا ذہن مفلوج ہوا رہا تھا آخر کون اسکی بیٹی کو لے جا سکتا ہے شہنشاہ کے علاوہ کون سا نیا دشمن ایسا پیدا ہو گیا تھا جو اس تباہی سے ٹکر لینے چل پڑا تھا آریان نے زور سے آنکھیں میچی آنسوؤں کو پلکوں کی باڑ پر سختی سے روکے اسنے موبائل نکالا تھا جب سامنے کمرے میں موجود ہستی جانی پہنچانی آوازوں پر نوب گھمائے فوراً سے باہر آئی تھی دروازہ کھلنے کی آواز پر ان تینوں نے گردن موڑی اور اس معجزے پر وہ تینوں اپنی جگہ ساکت رہ گئے۔ اورنج کلر کے شارٹ سے فراک میں ملبوس وہ چھ سالہ بچی اور کوئی نہیں آریان ملک کی روز اور فیصل حمزہ کی شہزادی ہی تھی۔۔۔ ڈیڈ ... وہ خوشی سے چہکتی اسکی طرف لپکی وہی سب چھوڑے آریان نے بھی بھاگتے اپنی بیٹی کو باہوں میں اٹھائے اسے ڈھیر سارا پیار کیا تھا۔ "ڈیڈ کی پرنسیس آپ ٹھیک ہیں آپ کو کچھ ہوا تو نہیں ... کوئی چوٹ تو نہیں لگی.؟ اسکے چہرے ہاتھ، با زو، پاؤں کو چھوتے آریان دیوانہ وار اپنی بیٹی کو دیکھ رہا تھا۔ اقققف ڈیڈ میں ٹھیک ہوں.... چھ سالہ عزہ نے اپنے تھ سر پر ننھا سا ہا رکھے اپنی مما کا کہا جانے والا جملہ ہمیشہ کی طرح دوہرایا تھا اسکی حرکت پر مسکراتے وہ تینوں جانے کتنی بار اپنے رب کا شکر ادا کر چکے تھے۔

پرنسیس آپ کے ساتھ یہاں کوئی اور بھی ہے کیا...؟ اسے فیصل کو دیتے آریان نے اسکے سامنے آتے سوال کیا تاکہ وہ ان بکھری لاشوں کو نا دیکھ سکے۔ حمزہ کو اشارہ دیا کہ وہ فارم ہاؤس کو پوری طرح چیک کرے۔ "ہاں"...کون تھا یہاں شہزادی...؟۔۔ یہ تھا ... جواباً عزہ نے اپنی ننھی ہتھیلی سامنے کی۔۔۔ بلیک ڈیول ... وہ دو لفظ دوہراتے آریان مشتعل سا ہوا ان دونوں نے بیک وقت ایک دوسرے کو دیکھا. یہاں شہنشاہ کا دشمن ہی موجود تھا مگر وہ آریان ملک کا دشمن نہیں تھا ... آریان گہری سوچ کا شکار ہوا ذہن نے کچھ تاڑوں کو جوڑنے کی ابھی کوشش کی تھی عزہ کی آواز پر وہ پلٹ آیا۔۔ ان انکل کو کیا ہوا ہے..؟ زمین پر پڑے گارڈ کی طرف اشارہ کرتے اسنے معصومیت سے دریافت کیا۔

یہ سو رہے ہیں شہزادی ... فیصل اسے لیے باہر نکلنے لگا۔۔ انکی مما انکل کو روم میں نہیں سول اتی کیا پوپس..؟ تھوڑی پر انگلی رکھے وہ فیصل کو ہنسنے پر مجبور کر گئی۔ انکی مما آ نے والی ہے ابھی آپ واپس چلو آپکی مما پریشان ہو رہی ہیں۔۔ مما کیوں پریشان ہیں..؟ کیونکہ انکی شہزادی یہاں آگئی نا اسلئے ..! اسے گاڑی میں بٹھائے فیصل نے حمزہ اور آریان کی طرف دیکھا حمزہ کو اس فارم ہاؤس میں لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا تھا مقابل انکی سوچ سے بھی زیادہ شاطر تھا اپنے پیچھے وہ انکے لئے پہیلی چھوڑ کر گیا تھا جو کہ اسکا نام تھا۔

اپنے کندھے پر مانوس سا لمس محسوس کرتے آریان جھٹکے سے اٹھ بیٹھا آنکھوں کے کنارے ابھی بھی بھیگے ہوئے تھے اسنے نظر وا کی جہاں گاڑی ملک ولا کی اینٹرنس پر رکی تھی اس گزری قیامت کو سوچتے آریان کا دل آج بھی اتنی ہی شدت سے دکھتا تھا جتنا اس فون کال پر اذیت میں مبتلا ہوا تھا جس کے ذریعے اسے عزہ کی گمشدگی کی خبر سنائی گئی تھی

آپ ایسے ہمت ہار گئے تو ہماری ہمت بھی ٹوٹ جائے گئی بھائی..!.

میں ہمت نہیں ہارا حمزہ مجھے ہر حال میں اپنے اللہ پر یقین ہے، میری بیٹی کے ذریعے مجھ پر آزمائش اتاری گئی ہے وہ میری جان کا ٹوٹا ہے اسلئے مجھے اتنی تکلیف ہے اور یہی تکلیف مجھے میرے اللہ کے مزید قریب کر رہی ہے کیونکہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ ہر حال میں مددگار صرف میرا اللہ ہے۔ اسکا کامل یقین بیس سال بعد بھی ویسا ہی پختہ تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.