Chapter 11: باب 11

گاڑی پورچ پر کھڑی کیے حمزہ نے اسکا کندھا تھپتھپایا۔ وہ تینوں چہرے پر مسکراہٹ سجائے ملک ولا میں اینٹر ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح عزہ لاونج میں بیٹھی اسکا انتظار کر رہی تھی۔ ۔۔ ڈیڈ آپ آگئے...یس مائے پرنسیس ... آریان نے اسکے ماتھے پر بوسا دیا۔۔۔ کیسا گزرا آپکا آج کا دن اور کوئی شرا رت تو نہیں کی نا ... اسے اپنے ساتھ صوفے پر بٹھائے آریان پوری توجہ سے اسکی طرف ہمہ تن گوش تھا حمزہ اور فیصل ان کا پیار دیکھ مسکراتے وہی بیٹھ گئے تھے۔ آج کا دن اچھا گزرا ڈیڈ پر میں اداس ہوں ...کیا ہوا شہزادی کیوں اداس ہو آپ..؟ پوپس دل بیمار ہے نا...اسکے آرزدگی سے کہتے ہی جہاں وہ سب پریشان ہوئے وہی فیصل جھٹکے سے اٹھتا اوپر امیمہ کے کمرے کی طرف بھاگا تھا۔ کیا ہوا ہے آپکی ..دل کو بیٹا ؟ چھوٹے پاپا اسے بہت تیز بخار ہے صبح تک ٹھیک تھی پر جب یونی سے واپس آئی تو کافی تیز بخار تھا دادو نے ڈاکٹر کو بلا کے میڈیسن دے دی تھی۔ وہ دونوں سر ہلاتے سن رہے تھے۔

ڈیڈ مجھے نا آپ سے بہت ضروری بات کرنی ہے.؟ جی بولیں..آریان نے کہتے پانی کا گلاس منہ سے لگایا...ڈیڈ مجھے گن چاہیئے اور چلانی بھی سکھائیں۔ رازدانہ انداز میں کہتے عزہ نے اسکے سر پر دھماکہ کیا۔ آریان کو اچھوکا لگا وہ کھانستا حمزہ کی طرف دیکھنے لگا جو ہنستا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ یہ نا ممکن ہے پرنسیس ... پلیز نا ڈیڈ پلیز ...وہ بازو پکڑے ضد پر اتر آئی۔

"...آپکی مما مجھے اور آپ دونوں کو ملک ولا سے باہر نکال دے گئی پرنسیس سمجھو پلیز آریان نے التجائیہ لہجے میں کہا۔ "تو کوئی بات نہیں ڈیڈ ہم دونوں نانا جان کی طرف چلے جائے گئےً ۔ عزہ نے فورا مسئلے کا حل دیا جیسے پہلے سے ہی سوچ کر بیٹھی ہو۔ آریان نے پہلے اسے پھر ہنسی ضبط کرتے حمزہ کو گھورا۔

آپ کے ڈیڈ آپکی مما کے بغیر چند لمحے نہیں رہ سکتے پرنسیس آپ وہاں جا کر رہنے کی بات کر رہی ہیں۔ حمزہ کے جواب پر جہاں آریان مسکرایا وہی عزہ نے منہ بسور لیا۔۔۔ ڈیڈ مجھے گن چاہیئے اور بس چاہیئے اسکے علاؤہ مجھے کچھ نہیں پتہ۔ وہ باضد تھی۔

توبہ کرو بلیک روز اگر تمہیں گن لے دی تو لاہور کے ہوسپٹل مریضوں کیلئے کم پڑ جا ئیں گئے. اندر آتے یحییٰ نے تاسف جھاڑتے کہا۔ تم چپ کرو نقولچی بندر ... اسکی خواہش مسترد کروانے والے کو عزہ نے وہی سے لتاڑا تھا۔ دیکھ رہے ہیں بڑے پاپا یہ میری بالکل بھی عزت نہیں کرتی۔ اسکے غمگین لہجے پر عزہ پورا منہ کھولے اس آفت کو دیکھنے لگی۔۔۔ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے یحییٰ۔ جو اب حمزہ کی طرف سے آیا۔ "مگر میرے ہاتھ میں تو سوائے لکیروں کے کچھ نہیں ہے ڈیڈ... بالکل ویسے ہی تمہارے دماغ میں بھی سوائے بھو سے کے کچھ نہیں ہے۔ ان تینوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا جہاں نتاشا اپنی جیکٹ بازو پر ڈالے تھکن آلودہ چہرا لیے انکے بیچ آئی تھی۔ لو ایک آفت کم تھی جو دوسری بھی ٹپک پڑی۔

یحییٰ نے تاسف جھاڑا۔۔۔ اب جہاں ہمارا سردار ہو گا وہاں ہم نے تو ہونا ہے نا..اسے زچ کرتی وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔ اریان اور حمزہ اسکی درگت بنتے دیکھ ہنس رہے تھے انکی نوک جھوک دیکھ انہیں ہمیشہ اپنا ٹائم یاد آجاتا تھا۔ اچھا اچھا بہت ہوا یحییٰ جاؤ فریش ہو جاؤ ... کھانے کا وقت ہونے والا ہے۔

میں ابھی جا رہی ہوں ڈیڈ پر مجھے جواب ہاں میں چاہیئے۔

نتاشا کے اشاروں پر جلدی سے بات ختم کرتے عزہ زینے پھیلانگتے اوپر کو چلی گئی تھی۔ آریان نے ماتھا ...مسلا ... اگر وہ ہاں کرتا تو اسکی معصوم بیوی ناراض ہوتی تھی اگر ناں کرتا تو پرنسیس مطلب وہ جو بھی کرتا ہار دونوں طرف سے اسکی ہی ہوئی تھی۔

ڈیڈ سنو وائیٹ کہاں ہے ..؟ یحییٰ نے کچن میں جھانکتے لاونج میں واپس آ نے پوچھا کیونکہ اکثر اسکی واپسی پر کوئی اور نا سہی مگر امیمہ اسے انتظار کرتی ملتی تھی اور ناجانے کیسی الفت تھی کہ اسے بھی اب سب سے پہلے اسے دیکھنے کی عادت ہو گئی تھی۔ "وہ بیمار ہے ... اپنے روم میں ہے۔ حمزہ کے بتاتے ہی یحییٰ اپنے کمرے کی بجائے اسکے کمرے کی طرف مڑ گیا۔

***

کیا ہوا ہے میری گڑیا کو ...؟ نتاشا نے ملائکہ کے انداز میں سوال کیا۔ بس تھوڑی سی طبیعتب خراب ہے آپی... اللہ پاک تمہیں صحت دیں میری پیاری گڑیا ... نتاشا چوکلیٹس والا بیگ اسکے پاس رکھتے بولی تو ان سب نے بیک وقت آمین کہا۔ بھائی آج شاید لیٹ واپس آئیں ... انکے خاموش ہونے پر عزہ معدے پر آئی

"مگر میں آج ہر حال میں اس سے بات کروں گئی روز..! وہ پر عزم سی بولی۔ امیمہ اور اسکے پاس بیٹھی عفاف بس ان دونوں کو دیکھنے پر اکتفا کر رہی تھی۔۔۔ روم کا ڈور نوک ہوا تو نتاشا نے دروازہ کھولا سامنے یحییٰ کو بتیسی نکالے دیکھ اسنے وہی سے دروازہ بند کر دیا۔ باہر کھڑا یحییٰ اپنی اتنی توہین پر ضبط کے گھونٹ بھر کے رہ گیا۔۔ آپی کون تھا .. امیمہ کی بے چین سی آواز ابھری۔۔ ایک ہی طوفان تحفے میں ملا ہے ملک ولا کو گڑیا۔

تو آپی دروازہ کھو لے نا وہ کسی کام سے آیا ہو گا ... نظریں اپنے ہاتھوں پر ٹکا ئے وہ ممنائی۔ پاس کھڑی عزہ اور نتاشا اسے دیکھتی مسکرا دی۔ چلو عفاف آجاؤ کھانا کھا لو ... عزہ اسے بلاتی اپنے ساتھ لیے وہ تینوں اسکے کمرے سے باہر نکلی جہاں یحییٰ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے موبائل میں مصروف کھڑا تھا انکے باہر آتے ہی کچھ کہے بغیر ہی وہ امیمہ کے کمرے میں آیا۔

تم بھی انکے ساتھ مل کر مجھے انگور کرنے لگ گئی ہو سنو وائیٹ مجھے تم سے ایسی امید ہر گز نہیں تھی یحییٰ عظیم دکھی لگنے لگا۔"میں تمہیں انگور نہیں کر سکتی جانتے ہو تم...امیمہ کے لہجے میں چھپا تاثر یحییٰ کو آج پھر گردن جھکانے پر مجبور کر گیا۔ ہاں کیونکہ ہم دونوں بیسٹ فرینڈ ہیں۔ اگلے ہی لمحے خود کو نارمل کرتے یحیٰی نے ہمیشہ سے بولے جانے والا جملہ دوہرا دیا ہاں ... اسکی آواز اتنی کم تھی خود امیمہ بھی نہیں سن پائی۔ وہ شخص کبھی اسکی محبت کا جواب محبت سے نہیں دیتا تھا جانے کیا وجہ تھی امیمہ شاہ آج بھی بس اسے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتی رہ گئی۔۔ اب نظر لگاؤ گئی کیا میرے حسن کو ... اسنے شریر لہجے میں کہا تو امیمہ بھی پھیکا سا ہنس دی۔

اچھا طبیعت کیسی ہے اب..؟ "ٹھیک ہوں مجھے کیا ہونا..! اسنے کندھے اچکائے۔۔ کچھ تو ہوا ہے جو تمہارا چہرا یوں اترا اترا سا ہے۔

تم نے کب سے چہرے پڑھنے شروع کر دئیے یحییٰ..؟۔۔ جب سے تم سے ملا ہوں سنو وائیٹِ ..شان بے نیازی تھی۔ اچھا تو کیا اور کچھ نہیں سیکھا مجھ سے.؟ وہی چبھتا سا لہجہ"۔۔ وہ ایکدم سے سیریس ہوا اسے دیکھنے لگا۔ تم ہمیشہ ہر بات کا رخ ایک ہی طرف کیوں لے جاتی ہو سنو...؟ لہجہ دھیما تھا مگر آواز کی سختی واضح تھی۔ امیمہ بےبس نگاہوں سے اسے دیکھتی چہرے پر کمفرٹر ڈالے لیٹ گئی۔ "مجھے تمہاری یہی عادت بہت بری لگتی ہے"چیئر کو ٹھوکر مارے ضبط سے کہتے اسنے امیمہ کا بازو دبوچ لیا۔ بےساختہ اسکے منہ سے سسکی نکلی اور وہ اٹھ بیٹھی۔ یحییٰ نے اسکی کلائی پر نظر ڈالی جہاں انگلیوں کے مٹے مٹے نشان تھے۔ یہ .. یہ کیا ہوا ہے ... وہ ایکدم سے طیش میں آگیا۔۔ کچھ نہیں ہوا آج یونی میں چوٹ لگ گئی تھی۔۔ جھوٹ نہیں بولو سنو یہ انگلیوں کے نشان ہیں کیا کسی نے..اسکی جانجتی نظروں سے لمحے بھر میں نظریں چراتے امیمہ نے اپنا بازو چھڑوا لیا۔۔ تمہارا کوئی کنسرن نہیں ہے اور یہ واقع میں چوٹ ہی لگی تھی اب تم جا سکتے ہو۔ بیڈ سے نیچے اترے وہ یحییٰ کو کچھ بھی کہنے کا مو قع دئیے بغیر واش روم میں بند ہو گئی۔

فائن بھاڑ میں جاؤ میری طرف سے نہیں بتانا نا بتاؤ۔۔ اب بات مت کرنا مجھ سے..اونچی آو از میں کہتے وہ نکل گیا۔ اندر دیوار کے ساتھ لگی امیمہ نے اپنا آنسوؤں سے تر چہرا سامنے شیشے میں دیکھا۔۔ میں تمہیں کبھی کچھ نہیں بتاؤں گئی یحییٰ کبھی نہیں ... ضدی انداز میں کہتے اسنے چہرے پر پانی پھینکا تھا۔

***

وہاں سب کھانے کی ٹیبل پر موجود تھے سوائے مرسلین یحییٰ طہٰ اور امیمہ کے ... زارا اسکی غیر موجودگی پر پر پہلے ہی مشتعل سی بیٹھی تھی اور پھر سامنے سے آتے غصے سے بھرے یحییٰ کو دیکھتے وہ اٹھتے اسکی طرف بڑھی۔ یحییٰ بیٹا کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے۔ نہیں کھانا مجھے ... اور ٹھاہ کی آواز سے دروازہ بند کرتے اسنے معمول کی طرح خود کو کمرے میں بند کر دیا۔

لگتا ہے پھر لڑائی ہوئی ہے اسکی اور سنو کی.. زارا تم بیٹھو میں دیکھتا ہو ں۔ نہیں حمزہ زارا کو جانے دو۔ اریان کی آواز پر وہ واپس بیٹھ گیا اور زارا اسکے کمرے کی طرف چلی گئی۔

اس سارے وقت میں فیصل کھانے سے ہاتھ روکے چپچاپ سر جھکائے بیٹھا تھا۔۔۔ سنو سے لڑائی ہوئی ہے میرے شہزادے کی ... بھلا کھانے سے کیا ناراضگی پھر ... وہ مان جائے گئی ہمیشہ کی طرح،جانتے تو ہو سنو کسی سے بھی زیادہ دیر ناراض نہیں رہتی۔

مگر مما لڑائی ہوتی ہی کیوں اگر وہ اپنی یہ فضول کی ضد چھوڑ دے تو۔ لہجے میں بے بسی در آئی۔ وہ ہمیشہ .ایسی باتیں کرتی ہے مجھے اس سے چڑ ہونے لگتی ہے۔۔ کیسی بات کرتی ہے وہ یحییٰ..؟

اوہ کم اون مما ... آپ تو ایسے ری ایکٹ نا کریں جیسے آپ کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ "ہاں مجھے نہیں پتہؤ یحییٰ مجھے بتا!..

مما پورے ملک ولا کو معلوم ہے سنو مجھے پسند کرتی ہے۔ بولتے وہ ہچکچایا۔۔ زارا جانجتی نظروں سے اسے دیکھتی رہی۔

یہی تو میں بھی جاننا چاہتی ہوں یحییٰ جب پورے ملک ولا کو اس لڑکی کی پسند دیگی نظر آتی ہے تو تمہیں کیوں نہیں..؟

لہجہ ٹھنڈا تھا "کیونکہ مجھے اس سے محبت نہیں ہے وہ صرف میری کزن ہے میں اسکے متعلق ایسا کچھ نہیں سوچتا..فار گوڈ سیک آپ سب اسے کیوں نہیں سمجھاتے۔ اب کے وہ ضبط سے چیخ پڑ ا۔ "سچی محبت کرنے والوں پر کوئی لفظ اثر نہیں کرتے یحییٰ..." واٹ ایور مما میرے لیے یہ محبت صرف ایک تفریح جیسی ہے اسکے سوا کچھ نہیں ...لاپرواہی سے کہتے وہ صوفے پر دراز ہو گیا۔ وہ بہت اچھی ہے یحییٰ ... زارا نے ایک آخری کوشش کرنی چاہی۔ جانتا ہوں مما مگر مجھے وہ اچھی نہیں لگتی..! اسنے صاف گوئی سے کام لیا۔۔ کیا کمی ہے اس میں یحییٰ ...؟ زارا کی حد سوا ہوئی وہ غصے سے پھنکاری۔ ۔ وہ ڈرپوک ہے مما اور مجھے ڈرپوک لڑکیوں سے چڑ ہے میں ایسی لڑکیوں سے دور بھاگتا ہوں۔ اسے صرف میری اچھی دوست رہنے دے بہتر ہے اس سے زیادہ اسے میرے لئے کچھ نا بنائیں۔ ایک ہی سانس میں کہتے وہ اٹھتا ٹاول اٹھائے واشروم کی طرف چلا گیا۔ زارا افسوس سے بند دروازے کو گھورتی رہی گئی ۔۔۔ وہ کمرے سے باہر آئی جہاں فیصل گمسم سا ساکت کھڑا تھا۔ زارا کچھ کہتی وہ لمبے لمبےڈگ بھرتا نکل گیا۔۔ وہ شکستہ قدم لیے کمرے میں آئی حمزہ کو بیڈ پر بیٹھے دیکھ زارا دروازہ بند کرتی بیڈ پر آئے اسکی بازو سے لیٹ گئی۔

کیا ہوا میری جنگلی بلی ... حمزہ نے اسکے بال سہلائے۔۔ حمزہ یحییٰ کہتا ہے اسے امیمہ نہیں پسند کیونکہ وہ ڈرپوک ہے۔۔ کہتے اسکے آنکھ سے آنسو نکلتا حمزہ کی شرٹ پر جا گرا۔۔ اسے روتا دیکھ حمزہ غمگین ہوا۔ یار زارا رونا بند کرو ورنہ تمہارے صاحبزادے کو میں نے ابھی جا کر مرغا بنا دینا ہے۔ اسکا چہرا ہاتھوں میں تھامے انتہائی محبت سے حمزہ نے اسکے آنسو چنے تھے۔ "اللہ اسے وقت رہتے محبتوں کی قدر کرنا سیکھا دے حمزہ مجھے ڈر لگتا ہے کیونکہ جب ہم کسی کی محبت کو حد سے زیادہآ زماتے ہیں تو وہ پھر محبت نہیں رہتی۔ وہ وقت کے ساتھ نیا روپ دھار لیتی ہے....محبت کا غم انسان کو بدل دیتا ہے۔

***

اققف اللہ پوچھے تم سے کھڑوس انسان ایک اپنے دیدار کیلئے مجھ سے کیا کیا کروا رہے ہو ... پہلی منزل تھ کے پائپ کے ساچپکی بڑی مہارت سے کھڑکی تک رسائی حاصل کرنے والی اس دلیر لڑکی نے اس رات کی خاموشی میں سڑا سا تبصرہ کیا تھا۔ خیر گن گن کے بدلے نا لیے تو میرا نام بھی نتاشا وقاص رضا نہیں ... کھڑکی سے اندر جمپ لگائے اسنے اسے خیالوں میں مخاطب کیا۔ کمرے میں آتے ہی اسنے بڑی بڑی آنکھوں سے پورے کمرے کا جائزہ لیا۔ بلیک اینڈ وائٹ امتزاج سے سجا وہ کمرہ انتہا ئی ڈیسنٹ لگ رہا تھا بیڈ پر بچھی کالی سیاہ بیڈ شیٹ کو دیکھتے اسنے دائیں سائیڈ پر واڈراب کی طرف دیکھا وہاں سے بائیں سائیڈ طرف اس دروازے کو گھورا جو اسکے مطابق اسکا سٹڈی روم تھا وہ کمرے میں کہیں نہیں تھا نتاشا نے کچھ سوچتے سٹڈی کی طرف قدم اٹھائے اور دھڑلے سے دروازہ کھولے اسکے سٹڈی روم میں داخل ہوئی جہاں مرسلین کچھ دیر پہلے ہی فریش ہو کر ایک ضروری کیس سٹڈی کرنے کی نیت سے آیا تھا۔ ایسے تو اسکے روم میں کبھی کسی نے بھی آنے کی کوشش کیا جرات بھی نہیں کی تھی جیسے آج وہ میڈم داخل ہو چکی تھی گہرے تحمل سے مرتے مرسلین نے اس دلیری کی مورت کو سر تا پیر ناگورایت سے دیکھا۔

. "یہ کیا بدتمیزی ہے ایسے آتے ہیں کسی کے کمرے میں.؟ وہ اپنی جگہ سے اٹھتا دھاڑا نتاشا اسے گھورتی الٹے قدم لیے کمرے کا دروازا بند کرتے باہر نکل گئی پھر باہر سے دروازہ نوک کیا اور کہا ... میں اندر آجاؤں..؟ اندر کھڑے مرسلین کا دل اپنا سر پیٹنے کو چاہا۔ کوئی جواب نا پا کر وہ خود ہی کمرے میں آگئی۔۔ دیکھا تم نے مجھے پھر جواب نہیں دیا اسلئے میں شرافت کے بجائے بدتمیزی سے تمہارے ..کمرے میں آگئی سمپل "کتابیں دیکھتی وہ لاپرواہی سے اسے بتانے لگی۔ تم میرے کمرے میں آئی نہیں زبردستی گھسی ہو..ہاتھ سے کتاب جھپٹے ضبط سے کہا۔ "ایک منٹ تم میرے کمرے میں آئی کیسے میں نے تو دروازہ لوک کیا تھا۔ وہ اسکی طرف مڑے حیرت سے پوچھنے لگا۔ "میں کھڑکی سے آئی ہوں ... نتاشا کے جواب پر مرسلین دنگ رہ گیا۔ کھڑکی سے کمرے میں آنے والی عادت اسے اپنے باپ سے وراثت میں ملی تھی۔

تمہارا دماغ ٹھیک ہے تم پائپ سے چڑھ کر یہاں آئی ہو جانتی بھی ہو اگر اتنی اونچائی سے کرتی تو کوئی ہڈی پسلی سلامت نا رہتی۔

ہاں پھر سب کہتے بیچاری محبوب کے دیدار کوترستی لڑکی نے اونچائی سے کود کر جان دے دی۔ آنکھوں پر بازو رکھے وہ بھرپور ایکٹنگ کرتی بولی۔ "اتنی گھٹیا ایکٹنگ میں نے آج تک نہیں دیکھی ... وہ تلملایا۔ "دیکھو گئے بھی نہیں کیونکہ نتاشا رضا جیسی کوئی نہیں ہے ... وہ اترائی۔ مرسلین نے گہرا سانس بھرا اور سٹڈی روم کا دروازہ کھولے کہا۔۔۔ تم یہاں سے خود دفع ہو گئی ناں میں تمہیں اٹھا کر باہر پھینک دوں.؟ میرے خیال سے دوسرا آپشن بیسٹ رہے گا ... نتاشا چہچہائی۔ مرسلین کا پارہ ہائی ہوا۔ اسکا بازو پکڑے اسنے نتاشا کو سٹڈی روم سے باہر نکال کھڑا کیا۔

میں پہلے بہت تھکا ہوا ہوں مزید دماغ خراب مت کرو جاؤ یہاں سے۔ اسنے دروازے کی طرف اشارہ کیا۔۔ مجھے میرے سوالوں کا جواب دو میں چلی جاؤ گئی۔ وہ بھی ایکدم سے سیریس ہوئی۔

میرے پاس تمہارے فضول سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے جا سکتی ہو تم ...تو پھر ٹھیک ہے آج اس تماشے کو یہی ختم کر دو ... اسکےبے تاثر لہجے پر وہ ایکدم سے پلٹا نتا شا کی بڑھائی گن کو دیکھتے مرسلین کو اس پل وہ جنونی لگی تھی۔ "میرا ابھی تمہیں شوٹ کرنے کا کوئی موڈ نہیں ہے باہر نکلو میرے کمرے سے اور پھر جو مرضی کرو۔ سفاکیت سے کہتے مرسلین نے اسکو دروازے کی طرف دھکیلا۔ جواباً نتاشا نے اتنی توہین پر ضبط کے کڑوے گھونٹ بھرے گن اپنی گن پٹی پر رکھ لی۔ "ایسے نہیں تو ایسے ہی سہی"۔۔ ابھی وہ ٹریگر دباتی مرسلین نے اسکا گن والا ہاتھ پکڑے جھٹک دیا گن دور جا گری ... ایک نظر فرش پر گری گن کو دیکھتے مرسلین نے غضب ناک تیور وں سے اسے گھورا تھا جود انت نکالے اسے ہی دیکھ رہی تھی"محبت کا اقرار بھی نہیں کرتے اور مرنے بھی نہیں دیتے تو اسکو میں کیا سمجھو وکیل صاحب..؟ اسنے پھر ایکٹنگ کی۔ بکواس بند کرو اور جاو میرے کمرے سے... مرسلین اسے کہہ کر پلٹا ہی تھا کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی نتاشا نے بتیسی نکالے ابھی دروازے کے نوب کو گھمانا چاہا مرسلین نے اسکی کلائی جکڑے اپنی جانب گھسیٹا اس افتاد پر نتاشا کٹی ڈال کی طرح اس کے سینے سے ٹکراتی اس سے پہلے ہی اسنے خود کو سنبھالتے فاصلہ قائم رکھا۔۔۔ دماغ خراب ہو گیا تمہا را اگر کسی نے رات کے اس پہر تم میرے کمرے میں دیکھ لیا تو جانتی ہو نا کیا ہو گا۔ وہ جبڑے بھینچے اسکے چہرے پر غرایا۔ "ہاں ہمارا نکاح ہو گا...وہ چہچہائی"...مرسلین نے اسکے منہ پر ہاتھ رکھے آنکھیں دکھا ئی، اب اگر تم اونچا بولی تو ... وہ مزید نزدیک آیا۔۔ نتاشا تیز ہوئی دھڑکنوں میں بس اسے گھور کر رہ گئی۔

ً سٹڈی روم میں جاؤ فورا اور باہر مت آنا..اسے حکم سناتے وہ خود دروازے کے پاس آیا اور با ہر کھڑے فیصل کو دیکھ پل کو گڑبڑا گیا۔ ڈیڈ آپ یہاں رات کے اسوقت سب خیر تو ہے ... آپ پریشان لگ رہے ہیں کچھ ہوا ہے کیا..؟ اندر لاتے مرسلین انہیں صوفے پر بٹھائے قدرے پریشانی سے مستقر ہوا۔۔ دل عجیب ہو رہا تھا بیٹا سوچا تھوڑی دیر تمہارے پاس آجاؤں۔۔ آپ مجھے بلا لیتے ڈیڈ میں آ جاتا ... ایک نظر پیچھے سٹڈی کے بند دروازے پر ڈالے مرسلین بیٹھتا محبت سے گویا ہوا۔ ... ۔۔ جیتے رہو بیٹا مجھے بتائیں کیا پریشانی ہے کسی نے کچھ کہا ہے کیا..؟ نہیں بیٹا کسی نے کچھ نہیں کہا ۔۔ یہ آپ بھی جانتے ہیں ڈیڈ کہ آپ مجھ سے کچھ چھپا رہے ہیں۔۔ مرسلین نے زرا زور ڈالتے کہا تو فیصل نے زارا اور یحییٰ کے درمیان ہوئی ساری گفتگو اسے بتا دی۔ اندر کھڑی نتاشا کا دل اس وقت یحییٰ کا سر پھاڑنے کو چاہ رہا تھا دوسری طرف اسے امیمہ کا سوچتے ہی کچھ ہو رہا تھا۔۔ تو اب آپ کیا چاہتے ہیں ڈیڈ ... اسنے بے تاثر لہجہ میں استفار کیا وہ الگ بات تھی کڑے ضبط کے باوجود بھی اسکی آنکھوں میں پھیلی سرخی اس وقت سامنے والے کا دل ہو لانے کیلئے کافی تھی۔۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں سنو خوش رہے اگر یحییٰ اسکی زندگی میں نہیں ہے تو وہ موو اون کر لے ... اسنے اپنے ڈیڈ کو اتنا بے بس آج تک نہیں دیکھا تھا مگر وہ ایک بیٹی کا باپ تھا جسے مصلحت سے کام لینا تھا صرف اپنی بیٹی کیلئے… اور ..؟۔۔ اور کیا ڈیڈ..؟ اور یہ کہ یحیٰی کے اس ردعمل کی وجہ سے کسی بھی رشتے میں کوئی تبدیلی نہیں آنی چاہئیے۔۔ وہ جانتا تھا مرسلین امیمہ کو لے کر کس حد تک پوزیسسو ہے اسنے خبردار کرنا ضروری سمجھا۔ کچھ دیر مزید اسے دلاسے اور تسلیاں دینے کے بعد مرسلین فیصل کو اسکے کمرے تک چھوڑ کر آیا تھا اپنے کمرے میں واپس آتے وہ سیدھا سٹڈی روم میں گیا اور اپنی مخصوص نشست پر بیٹھ گیا۔ نتاشا وہاں کہیں نہیں تھی اور اسکے ہونے نا ہونے سے اسے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا تھا آنکھوں پر بازو رکھے وہ ساکت بیٹھا تھا اگلے ہی لمحے سٹڈی روم کا دروازے کھلنے اور بند ہونے کی آواز آئی۔ اسنے آنکھوں سے بازو ہٹایا جہاں نتاشا ٹرے میں کافی کا مگ رکھے اندر آئی اور اسے اسکےسامنے ٹیبل پر رکھ دیا۔۔ یہ تمہارے لیے اس سے تمہاری تھکن منٹوں میں غائب ہو جائے گئی۔ "تم یہاں سے چلی جاؤ میں اکیلا رہنا چاہتا ہوں۔ وہی بےتاثر لہجہ۔ اچھے بچے ضد نہیں کرتے آئیس بیئر ... وہ مسکرائی۔۔ کیا چاہتی ہو کیوں دماغ خراب کر رہی ہو میر ا..؟ وہ اکتا گیا۔ ۔"میں چاہتی ہوں تم میری ساری باتیں مانو اور میں تمہاری ایک بھی نا مانو..." اب اتنے بھی برے دن نہیں آئے مرسلین شاہ پر کہ تمہاری باتیں مانتا پھروں۔ وہ بدمزہ ہوتا بولا

نتاشا نے منہ بسورے اسے گھورا۔ وہ کوئی جواب دیتی ... موبائل پر میسج کی رنگ ٹون سنے نتاشا نے ً فورا موبائل نکالا۔

.یہ کافی پی لینا ابھی مجھے جانا ہے پھر ملاقات ہو گئی... اللہ کرے وہ دن کبھی نا آئے .. مرسلین کی بڑبڑاہٹ اسکے کانوں میں واضح پڑی طنزیہ مسکراہٹ اسکی طرف اچھا لے وہ جیسے آئی تھی ویسے ہی کمرے سے باہر نکل گئی۔

***

روز بچے آپکی دل بیمار ہے آج یونی نہیں جا پائے گئی۔۔۔ میں کیسی لگ رہی ہوں میں آپی ..؟ گلے میں لٹکے مفلر کو درست کرتے وہ چہچہائی۔۔۔ بہت پیاری لگ رہی ہو گڑیا ... حیام کی آواز پر زارا اور طوبیٰ .نے بھی اسکی تعریف کی تھی۔۔ واؤ یہ بدلاؤ کیسے آیا عفاف.؟ ...آپی ... وہ نا کل ایک انسپکٹر نے کہا تھا اچھی لڑکیاں خود کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں اور مجھے یہ بات بہت اچھی لگی ... اسنے رازدانہ انداز میں بتایا۔ صرف بات ہی اچھی لگی نا ..؟ شریر لہجے پر عفاف کی نظروں میں اس خوبرو انسپکٹر کا کسر تی جسم اور تیکھے نقوش لہرائے تھے۔

ارے طہٰ بیٹا آپ تھانے جا رہے ہیں عزہ اور عفاف کو بھی لیتے جائیے۔ لاونج سے گزرتا طہٰ جہاں سمیرا بیگم کی آواز پر رکا وہی کچن میں کھڑی عفاف لٹھے کی مانند سفید ہوئی تھی۔

نو نو نو میں انکے ساتھ نہیں جاؤ گئی۔ ابھی وہ کوئی جواب دیتا عفاف کی آواز پر وہاں سب طہٰ سمیت حیرت سے دو چار ہوئے۔

مگر اگلے ہی لمحے طہٰ کو اسکے گریز کی وجہ بھی یاد آئی تھی

نانو مجھے فوراً نکلنا ہے تھانے کیلئے۔ مرسلین بھائی ابھی گھر ہی ہیں انہیں بول د یجیئے گا۔ وہ کہتے رکا نہیں تھا۔ اندر کھڑی عفاف نے سکھ کا سانس بھرا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.