کیا ہوا ہے جانی جب سے یونی آیا ہے موڈ آف ہے تیرا۔۔۔ ہاں میں نے بھی نوٹ کیا ہے۔ بلال کے بعد شیری بھی بولا۔۔۔ کچھ نہیں ہوا مجھے چلو کینٹین چلتے ہیں۔ ۔ ہے یحییٰ کہاں بزی ہوتے ہو ہینڈسم بوائے آجکل نظر ہی نہیں آتے۔ اسکے ہاتھ کو پکڑے جہاں وہ چاہت سے بھرپور لہجے میں بولی وہی ساتھ کھڑے شیری اور بلال نے ہنسی دبا لی۔۔ ابھی انویزیبل نہیں ہوا ہوں تو ذرا آنکھیں کھول کر دیکھا کرو نظر آجاؤں گا۔ اب راستہ چھوڑو مجھے کینٹین جانا ہے کہیں کا غصہ کہیں نکالتے وہ چل پڑا پیچھے بمشکل ہنسی ضبط کرتے وہ دونوں بھی بھاگے تھے۔۔ یار بیچاری علینہ پر غصہ نکال دیا تو نے.."اتنی ہی ہمدردی ہو رہی ہے تجھے تو جا کندھا دے دے اپنا اسے رونے کیلئے۔ وہ فل موڈ میں تپا ہوا تھا ۔۔ اسنے لگتا آج صبح سرخ تیز مرچی بچائی ہے اسلئے آگ اگل رہا ہے اپنی توہین پر پردہ ڈالنے کو بلال نے تاسف جھاڑتے کہا۔۔ وہ تینوں ہمیشہ سے اپنی بک کی ہوئی ٹیبل پر بیٹھتے تھے جہاں انکے علاؤہ کسی سٹوڈنٹ کو بیٹھنے کو اجازت نہیں تھی۔ ابھی انہیں آرڈر دئیے وہاں بیٹھے پانچ منٹ ہی گزرے تھے ایک اور لڑکی انکی طرف آئی۔ ہے ہینڈسم ... ٹیبل کے پاس رکے اسنے دلربائی سے کہا۔ ہائے… یحییٰ کے لہجے میں بیزاریت تھی۔ البتہ شیری اور بلال حیرت میں تھے
آج کافی کا پلان بنائیں وہ شاید جلدی میں تھی اسلئے معدے پر آئی۔ "وائے ناٹ میں تمہیں شام میں ٹیکسٹ کروں گا۔ وہ زبردستی کا مسکرایا۔ ایک دو باتیں مزید کرتے وہ جا چکی تھی۔
اوئے کمینے یہ کون تھی پہلے تو اسے کبھی نہیں دیکھا۔ بلال تجسّس سے بولا۔۔ یہ میری تین دن پرانی گرل فرینڈ ہے۔۔ تو علینہ ...؟ وہ میری ایک ہفتہ پرانی گرل فرینڈ ہے۔ اطمینان قابلِ دید تھا ۔۔ یار یحییٰ اتنی لڑکیوں سے فلرٹ کر کیسے لیتا ہے تو...؟
یہ بھی ایک آرٹ ہے جانی تم لوگ نہیں سمجھو گئے۔ فلرٹ کرنے کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوتا اسکے لئے سب سے ضروری چیز وہ سکلز ہیں جس سے آپ لڑکی کو امپریس کرتے ہیں۔ "و ہ تو آنکھ مار دو تو بھی امپریس ہو جائے گئی جانی .... بلال نے فوراً لقمہ دیا۔ ۔"تو ٹھیک بھئی تو اس لڑکی کو آنکھ مار اگر اگلے ہی لمحے وہاں سے اڑتی جوتی تیرے منہ پر نا لگی تو میرا نام آج سے یحییٰ میر نہیں"اس نے پیچھے بیٹھی لڑکی کی طرف اشارہ کرتے ساتھ شرط بھی لگا لی۔ کیوں میری عزت کا کباڑہ کرنے پر تلا ہوا ہے کمینے..،میں نے کب کیا تو خود ہی اوور سمارٹ بن رہا تھا
یحییٰ نے ہاتھ جھاڑے۔ بھئی یہ کون ہے اور یہاں کیوں آرہی ہے.؟
سامنے سے آتی بولڈ ڈریسنگ میں سفید رنگت والی حسین قا تلہ کو دیکھتے شیری گلا گھنگھالتے بولا۔ بحث کرتے بلال اور یحییٰ نے بھی فوراً اس طرف دیکھا پھر نظریں گھما لی۔۔ تم میری کال ریسیو کیوں نہیں کر رہے ہو.؟ ساری کینٹین اس طرف متوجہ ہوئی۔ "میرا موڈ نہیں ہے اسلئے۔ "۔ تم جا نتے ہو میں کون ہوں.؟ ٹیبل پر ہاتھ مارے وہ غرائی۔۔ کیوں تم خود نہیں جانتی...، جو مجھ سے پوچھ رہی ہو..اسنے ضبط کا مظاہرہ کرتے کہا ورنہ ابھی تک کوئی لڑکا ہوتا تو یحییٰ میر اسکا سر پھوڑ چکا ہوتا۔۔ ویسے مس تم ہو کون اور کس حق سے ہمارے دوست سے اتنی اونچی آواز میں بات کر رہی ہو۔ بلال نے اسے رہے کھے لہجے میں مخاطب کیا۔ یہ میڈم ہمارے پیارے پرنسپل کی بیٹی ہیں بلال اور چاہتی ہیں میں انکا بوائے فرینڈ بن جاؤں۔ مگر کیا ہے نا مس ماہرہ خان میری گرل فرینڈ بننے کیلئے بھی تمہارا معیار ہونا ضر ... وری ہے سر تا پیر اسے حقارت بھری نظروں سے گھورنے یحییٰ نے طنزیہ کہا۔ ماہرہ کے تو سر میں لگی تلو ؤں میں بجھی تھی۔۔ پہلے اپنی ڈریسنگ پر دھیان دو پھر آ کر مجھ سے بات کرنا۔ صاف گوئی سے کام لیتے یحییٰ کینٹین سے باہر نکل آیا۔ ماہرہ کا چہرا اہانت اور تزلیل کے باعث سرخ پڑ چکا تھا ۔۔ بہت تم معیار کی باتیں کرتے ہو یحییٰ میر تمہیں اب میں بتاؤں گئی اول معیار ہوتا کیا ہے۔ غصّے سے پھنکارتی وہ آفس کی طرف بڑھ گئی۔ پیچھے بیٹھے سٹوڈنٹس چہ مگوئیاں کرنے میں مصروف ہوئے۔ لاہور کی آرٹ یونیورسٹی میں وہ پلے بوائے کے نام سے جانا جاتا تھا وہ ایک وقت میں دس لڑکیوں سے فلر ٹ کرنے کا ہنر رکھتا تھا۔ اسکے غصّے سے وہاں سب ہی واقف تھی کیونکہ چھوٹے موٹے ینگے انکے دوسرے گینگ کے ساتھ ہوتے رہتے تھے جسکی وجہ سے کوئی بھی یحییٰ میر کو افف کرنے سے بھی ڈرتا تھا۔
***
ہاں کیا پتہ چلا اسکے بارے میں..؟ بوس یہ لاہور کے مشہور بزنس مین اریان ملک کی بیٹی ہے۔ تین بھائی ہیں ایک قابل وکیل ہے دوسرا انسپکٹر اور تیسرا آئی سی ایس کر رہا ہے۔۔ تو یہ چڑیا اسلئے اتنا اڑ رہی ہے کیونکہ باپ مشہور بزنس میں ہے۔ عثمان نے خاصی اونچی آواز میں کہا کہ سامنے سے آتی عفاف کے ساتھ عزہ باخوبی سن پائی۔۔ کیا نام بتایا تھا اسکے باپ کا..؟ آواز ہنوز اونچی تھی۔
آریان ملک ... اوہ آریان ملک نام ہے۔ جاتی عزہ انہیں قدموں پر واپس پلٹ آئی۔ "کفن پہنا کے دفن کر دوں گئی اگر کسی نے میرے ڈیڈ کے متعلق ایک غلط لفظ بھی کہا"سامنے گھاس پر بیٹھے عثمان کے پیٹ میں گھما کر لات مارتے خونخوار نظر ان پر ڈالے وہ شیرنی کی دھاڑ لیے غرائی۔۔ آپی پلیز چلیں یہاں سے ... عفاف سٹوڈنٹس کو اکٹھا ہوتے دیکھ خوف سے ممنائی اتنے میں عثمان بھی پیٹ پر ہاتھ رکھے اٹھ کھڑا ہوا۔ تیری تو اس دن بچ گئی تھی آج نہیں چھوڑ وں گا تجھے۔۔ اےے پکڑ لو اسے اور اسکی بہن کو بھی ساتھ کھڑے دوستوں کو اشارہ دئیے وہ غصے سے چیخا عزہ نے بروقت بیگ اتارے عفا ف کو پکڑاتے اسے اپنے پیچھے چھپا لیا۔
مجھ سے لڑنا چاہتے ہو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر ایک بات پہلے بتا دیتی ہوں۔ بیگ سے رومال نکالے ہاتھ پر باندھ کر وہ اطمینان سے گویا ہوئی۔ یہ لاسٹ سمسٹر ہے کچھ ہفتوں بعد پیپرز سٹارٹ ہونے والے ہیں۔ "تو...؟"۔۔ تو یہ کہ میں نہیں چاہتی تم تینوں یہاں پیپر دینے کے بجائے اپنی ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ ہوسپٹل کے کسی بیڈ پر پڑے ہو۔ وہ بالوں کو جوڑے کی شکل دے چکی تھی اسکے بے خوف لہجے پر ان دونوں کی سٹی گم ہوئی۔۔ آجاؤ جلدی میرا ڈرائیور آنے والا ہے ... عزہ نے انہیں للکارا۔۔ بوس یہ آپکی لڑائی ہے اسلئے آپ جائیں ... ان دونوں کے پسینے چھوٹنے لگے عثمان انہیں سو صلوتیں سناتا خود آگے آیا اسکی طرف مسکراہٹ اچھا لے عزہ نے اسکے پیٹ میں ایک زور دار کک ماری ابھی وہ سنبھلتا اسکے ناک پر مکا مارے اسے زمین بوس کر دیا۔ عثمان خود کو سنبھا لے اس پر وار کرتا اسکے وار ناکام بناتے اسنے پے در پے پیٹ میں گھونسے مارے تھے وہ صرف دکھنے میں نازک تھی۔ اسکے لڑنے کے طریقے نے وہاں موجود تمام سٹوڈنٹس کو دم بخود کر دیاتھاکسی نے سوچا بھی نہیں تھا وہ نازک سی حسینا اتنی زبردست فائٹر ہو سکتی ہے۔ عثمان کراہتا زمین پر گر پڑا اسکے نازک ہا تھ کے مکے کسی فولادی ہاتھ کے مکوں سے کم نہیں تھے۔
آج کے بعد میرے بابا یا میری بہن پر لفظ ادا کرنے کی ہمت بھی کی تو تیری لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایسی جگہ پھینکوں گئی کوئی مائی کا لال ڈھونڈ نہیں پائے گا۔ یاد رکھنا کیونکہ عزہ آریان ملک نے دوسرا موقع دینا نہیں سیکھا۔ دونوں گالوں پر تھپڑ برساتے وہ آگ اگلتی اس سے دور ہوئی۔ تھر تھر کانپتی عفاف کا ہاتھ تھامے ایک گہری نظر اسکے دوستو پر ڈال کر وہ ہجوم کے بیچ میں سر اٹھا کر شان سے چلتی یونی کی حدود پار کر گئی۔
***
وہ سڑک کنارے اپنی جیپ کے ساتھ کھڑا کسی گہری سوچ میں مبتلا تھا تبھی اسنے دیکھا ایک حسین سی لڑکی سفید رنگ کے جوڑے میں قاتل حسینا بنی دلیری سے قدم رکھتی اسکے نز دیک آرہی ہے وہ بنا پلکیں چھپکائے اسے دیکھ رہا تھا اس لڑکی کو طہٰ میر ہجوم میں بھی پہچان سکتا تھا وہ ایسی منفرد شخصیت کی مالک تھی مگر ایسا کیا تھا اس لڑکی میں جو وہ اس دل پر راج کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ جسکے لئے زندگی کا مقصد صرف اپنے ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھنا اور اپنے بڑوں کیلئے فخر کا باعث بننے کا تھا وہ لڑکی اسکے مقصد کے آڑے آنے لگی وہ کچھ منٹوں کی ملاقات میں طہٰ میر کو ہر شے سے بیگانہ کر گئی تھی
سر ... سر ...طہٰ نے خیالوں سے باہر آتے اپنے حوالدار کو دیکھا۔ سر آپکا فون بج رہا ہے۔ اچھا ... یہ کیا ہوتا جا رہا ہے مجھے ...دل میں سوچتے اسنے کال اٹینڈ کی۔ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں بھائی ... مگر .. اوکے میں ابھی پہنچ رہا ہوں۔ تم واپس تھانے جاؤ میں کچھ دیر تک آتا ہوں ۔۔ ۔ جیپ سٹارٹ کیے وہ تیزی سے کہتا وہاں سے نکلا۔
***
رورو کر نڈھال ہوتی عفاف اب حیام کے سنبھالنے سے نہیں سنبھل رہی تھی اسکا جسم خوف کے مارے کانپ رہا تھا۔ طوبیٰ اور زارا اپنی جگہ سر پکڑے کھڑی تھی جبکہ وہ اکلوتی ہستی تھی جو صوفے پر بیٹھی مزے سے سیب کھا رہی تھی۔۔۔ کچھ شرم کر لو روز عفاف کو سمجھانے کی بجائے تم مزے سے سیب کھا رہی ہو۔ حیام نے اسے شرم دلانے چاہی۔۔ مما میں تو تب سے سمجھا رہی ہوں اسے مگر یہ سن ہی نہیں رہی اب بھلا اتنی سی بات پر کون اتنا روتا ہے۔ "روز بیٹا یہ اتنی سی بات نہیں ہے آپ لوگوں پر جانلیوا حملہ کیا گیا۔ خدانخواستہ کچھ ہو جاتا تو... زارا آبدیدہ ہوئی۔ ۔"جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے"اسکے اتنے اطمینان بھرے لہجے پر ان سب پر حیرت کے پہاڑ ٹوٹے تھے۔۔ چھوٹی مما ٹھیک کہہ رہی ہیں بچے آپ کو یہ سب اتنا لائیٹلی نہیں لینا چاہئیے۔ بھاگنے کے انداز میں اندر آتا مرسلین اپنی بھاری رعب دار آواز میں اس سے مستقر ہوا۔۔ بھائیآپ اتنی جلدی کیسے... ڈو نٹ ٹیل می کہ آپ کو ڈرائیور انکل نے کال کر کے بتایا۔۔۔ بلکل خاموش ہو کر بیٹھی رہو روز ورنہ اب مار کھاو گئی۔ حیام کی دھمکی پر عزہ منہ بسورتی پھر سے سیب کھانے لگ گی۔ مجھے یہ بتاو آپ دونوں کو چوٹ تو نہیں لگی۔۔ نہیں۔ وہ روئے جا رہی تھی۔
اب آپ نے رونا نہیں ہے اوکے آپ تو بہادر ہو نا ... ،...میں بہادر نہیں ہوں بھائی مجھے ڈر لگ رہا تھا وہ ہم پر گولیاں چلا رہے تھے۔ اب میں آگیا ہوں نا دیکھنا کچھ نہیں ہو گا اور ان برے لوگوں کو بھی میں سزا دوں گا۔۔ آپ جانتے ہو وہ کون لوگ تھے۔ "نہیں میں نے انہیں پہلی بار دیکھا۔ مرسلین کی نظر خود پر دیکھ عزہ نے بتایا۔۔ ،...میں انہیں جانتی ہوں بھائی ... عفاف کی کمزور سی آواز پر عزہ سمیت وہاں سب اسکی طرف حیران نظروں سے ہمہ تن گوش ہوئے۔ کون تھے وہ بیٹا ڈرو نہیں مجھے بتاؤ۔
بھائی وہ شاید یونی والے لوگ تھے جن سے آج آپی کی لڑائی ہوئی تھی۔ جہاں عفاف نے یہ بات بولی وہی عزہ چھلانگ لگاتی صوفے سے اٹھی۔ اتنی پٹیاں پڑھانے کے بعد بھی عفاف نے سب کے سامنے اسکا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا۔۔ لڑائی کیسی لڑائی..؟ اب کس سے لڑائی کی ہے روز تم نے..؟ مرسلین اور حیام اسکی طرف آئے۔
مما وہ مجھے دیکھ رہا تھا اور ڈیڈ کے بارے میں بھی بول رہا تھا تو غصّہ آگیا۔ مرسلین کی بازو پکڑے عزہ ممنائی سب کے سامنے اسکی چل جاتی تھی سوائے اپنی اماں جان کے۔۔ وہ صرف تمہیں دیکھ رہا تھا اور تم نے لڑائی کر لی یہ کونسا لو جک ہوا روز... ایسے تو تم اپنے لئے دشمنوں کی فوج بنا لو گئی۔ حیا منے دھیمے لہجے میں اسے سمجھانا چاہا۔۔۔ مما کیا میں کوئی دکان میں رکھا شو پیس ہوں جو کوئی بھی مجھے نظر بھر کر دیکھے گا..؟ اور اس جواب کے بعد حیام کو اسے سمجھانا ناممکن لگا وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ۔۔ بچے ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ خود کو ڈیفیٹد نا کرو مگر ایسے لڑائی کرنے سے آپ خود کو مشکل میں ڈال لو گئی اور ساتھ اپنی بہنوں کو بھی۔ اب میں لڑائی نہیں کروں گئی بھائی مگر میں اپنی بہنوں پر کوئی غلط لفظ بھی برداشت نہیں کروں گئی۔ اور جن لوگوں نے حملہ کیا وہ یونی والے نہیں تھے عفاف شاید ڈر گئی ہے اسلئے بول رہی ہے آپ چاہے تو تفتیش کرا لیحئیے گا۔ وہ تو ہم ضرور کروائیں گئے روز یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔
***
وہاں سب اس ہوئے حملے کے متعلق بات کر رہے تھے کوئی خاموش تھا تو صرف یحییٰ میر .. جس کا انکی گفتگو سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا البتہ فکرمند وہ بھی تھا اس ہال نما کمرے سے ملحقہ باہر کی طرف کھلنے والا دروازے کھلا تھا کسی کی بھاری بوٹ کی چاپ پر وہاں موجود تمام ہستیوں نے گردنیں پھیری بلیک جینز اور گرے شرٹ میں ملبوس بالوں کو جیل سے سیٹ کیا گیا تھا گردن اور بازو کی ابھری ہوئی رگیں اسکے کسر تی جسم کو مزید نمایاں کر رہی تھی آنکھوں میں ابھری چمک اور تیکھے نقوش والا وہ شخص کوئی اور نہیں احمر شجیع تھا۔
اسلام علیکم ایوری ون ... اسکی بھاری آواز پر سب نے یکے بعد دیگرے اسکے سلام کا جو اب دیا۔۔ آپ .کون ہیں اور یہاں کس مقصد سے تشریف لانا ہوا آپکا.؟۔۔ مرسلین نے ان سب کو خاموش بیٹھے دیکھ خود ہی مخاطب کرنا بہتر سمجھا۔ ویل یہ تو آپ اپنے آریان انکل سے پوچھیں وہ بہتر جواب دے گئیں آپ کو.. بیٹھنے کی آفر ملنے سے پہلے ہی وہ خود ہی بیٹھ چکا تھا۔ مرسلین طہٰ سمیت یحییٰ نے بھی آریان کی طرف جانجتی نظروں سے دیکھا۔ ۔ یہ احمر شجیع قابل پولیس انسپکٹر ہے ... آریان کے تعارف پر احمر نے ڈارھی پر ہاتھ پھیرتے یحییٰ کو بغور دیکھا۔ اور کل سے یہ ڈرائیور کے ساتھ پرنسیس سنو اور عفاف کو یونی سے پک اینڈ ڈراپ دے گا۔ آریان نے تحمل سے بات ختم کی مگر ان تینوں کے تا ثرات پل میں بدلے تھے۔۔ ایسا ہر گز نہیں ہو گا بڑے پاپا میں کبھی بھی سنو وائیٹ اور ان دونوں کے ساتھ کسی بھی ایرے غیرے کو رہنے نہیں دوں گا۔ ازل کے جذباتی اور پوزیسو یحییٰ میر نے آج بھی وہاں کسی کو بولنے کا موقع دئیے بغیر اعلانِ بغاوت کیا تھا۔ میں یحییٰ کی بات سے رضا مند ہوں۔ میں بھی ... ان دونوں نے بھی باری باری کہا۔۔ آریان نے سامنے بیٹھے احمر کو دیکھا جو پرسکون سا بیٹھا تھا جیسے وہ وہاں موجود ہی نہیں ہے۔ اگر زیادہ ہی مسئلہ ہے تو میں خود ان تینوں کو پک اینڈ ڈراپ دے دوں گا گن بھی رکھ لوں گا فائیٹنگ کلاسز بھی اٹینڈ کر لوں گا مگر یہ نہیںہو گا۔ میں کسی پولیس اہلکار کا انتظام کر دوں گا۔ طہٰ بھی بولا۔ ۔ "زیادہ مسئلہ ہے تو نتاشا کو ساتھ بھیج دیں گئے۔ مرسلین کے جملے پر آریان سمیت وہاں سب نے حیرت بھری نظروں سے اسکی طرف گردن موڑی۔۔ کیا ہو گیا آپ سب ایسے کیوں دیکھ .رہے ہیں میں نے کچھ غلط کہہ دیا کیا.؟ "نہیں غلط نہیں کہا مگر پہلی بار غلط وقت پر صحیح بات ضرور بولی ہے۔ یحییٰ نے بتیسی نکالی۔
مجھے غلط صحیح کا مطلب سمجھانے پر مجبور نا کرو یحییٰ!..
مرسلین کی رعب دار آواز پر وہ اپنی جگہ سے کھسکا۔۔ سوری بھائی ... اسکی درگت پر طہٰ نے ہنسی ضبط کی۔ ۔ بڑے پاپا کیا یہ فیصلہ لینا ضروری ہے.؟۔ بالکل مرسلین کیونکہ تم سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہو کوئی ایک ایسا ہونا چاہیئے جو ہماری غیر موجودگی میں انکے ساتھ رہے۔ آریان بھائی ٹھیک کہہ رہے ہیں بیٹا خدا نخواستہ اگر کوئی انہونی ہو جاتی تو ... فیصل نے بات اُدھوری چھوڑی۔ ۔ اگر ایسی بات ہے تو یہ صرف یونی سے انہیں پک اینڈ ڈراپ دے گا۔ یحییٰ نے پھر سے ٹانگ ا ڑائی۔ ہاں ایسا ہی ہو گا فکر نہیں کرو۔ آریان کے جواب پر وہ تینوں پرسکون ہوئے۔
میں صبح سات بجے تک ملک ولا پہنچ جاؤں گا۔ تیزی سے کہے اپنی جگہ سے اٹھتے وہ جا چکا تھا۔ ایٹیٹوڈ چیک کرو بندے کا ایسے ہے جیسے ہم نے نہیں اسنے ہمیں کام پر رکھا ہو ... یحییٰ نے بھڑک کر کہتے دانت پیسے۔
ویسے بھائی آج آپ نے اپنی قسم توڑ ہی دی آخر.۔ زینے پھیلانگتا طہٰ مبہم سا مسکرایا۔ کونسی قسم ...؟ آج آپ نے فائنلی نتاشا کا نام لیا نا ... وہ پھر ہنسا۔ مرسلینکے اٹھے قدم رک گئے اسنے طہٰ کو کھا جانے والی نظروں سے گھورا تھا۔ ایک یحییٰ کافی ہے تم چپ رہا کرو اچھے لگتے ہو ...اور وہ عقل سے پیدل اب معلوم نہیں کہاں کہاں اس بات کے پوسٹر لگائے گا۔ اسنے ماتھا مسلا۔ آپ بے فکر رہیں بھائی نتاشا تک یہ بات پہنچ جائے گئی۔ بکواس بند کرو طہٰ ..اسکے دانت نکالنے پر مرسلین غصے سے اسکی طرف بڑھتا طہٰ نے ڈور لگائی دی۔۔ غصہ نہیں کریں بھائی مجھے لگا آپ فکرمند ہیں۔۔ جس دن تمہارے پیچھے ایسی کوئی آفت لگی نا طہٰ اس دن پوچھوں گا میں تم سے۔۔ کمرے کی طرف جاتے مرسلین نے وہی سے غصے میں ہانک لگائی۔۔ بے فکر رہیں بھائی میں الٹا اس آفت کو چپک جاؤں گا ... بس مل جائے ... وہ ایک بار کمرے کا دروازا بند کرتے طہٰ نے ہم کلامی میں کہا۔ نجانے دنیا کے کس کونے میں رہتی ہو گئی، کیا کرتی ہو گئی..؟ جس کونے میں بھی رہتی ہو تمہیں تو تگنی کا ناچ نچا رہی ہے نا بوس ... آئینے میں دیکھتے اسنے خود ہی جواب دیا ہونٹوں پر گہری پرکشش مسکراہٹ نے احاطہ کیا تھا۔
***
ہم دونوں کہیں پے مل جائے گئے اِک دن،ان امیدوں پے ہی میں ہوں زندہ...دور سارے بھرم ہو جاتے، میں اور تو اگر ہم ہو جاتے"
"کتنے حسین ..."ارے چپ کیوں ہو گئی گاؤ نا .. تمہاری آواز بہت پیاری اور میٹھی ہے اسنے دل سے کہا۔ بیڈ کے ساتھ فرش پر ببیٹھی عزہ نے ہولے سے مسکراتے ویڈیو بند کر دی۔ بہت شکریہ آپی۔ اداس کیوں ہو روز ... اسکا مرجھایا چہرا دیکھ نتاشا اسکے پاس ہی براجمان ہوئی۔۔ مجھے لگا تھا وہ آج آئے گا آپی... مگر میری امید آج بھی ٹوٹ گئی۔ مجھے سب یاد ہے آپی۔ نتاشا کے چہرے پر ابھری حیرت کو بھانپتے عزہ نے آسودگی سے کہا۔ چھ سال کی ہوئی کڈنیپنگ سے لے کر اس آگ میں لپٹے کمرے تک اور اب تک ہوئے ہر ایک حملےتک مجھے سب یاد ہے اور مجھے تاقیامت یاد رہے گا۔ اس سب کو بھولنے میں تمہاری زیادہ بہتری ہے عزہ۔
نہیں بھولوں گئی آپی مجھے وہ چاہیئے ہر حال میں چاہیئے۔
اسکے لہجے میں التجاء نہیں تھی بلکہ ضد اور جنون تھا اسکو پانے کا جنون۔ اسکے با رے میں کوئی کچھ نہیں جانتا عزیز پاگل مت بنو۔ ڈیڈ سب جانتے ہیں آپی ... وہ نہیں جانتے میں نے معلوم کر وایا تھا نتاشا کے جملے پر عزہ نے تکلیف سے اسکی طرف دیکھا۔ جس شخص کے بارے میں کوئی ذی روح ایک لفظ نہیں جانتی اس شخص سے ایسی امیدیں وابستہ رکھنا مجھے نہیں لگتا یہ تمہاری زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ "بلیک ڈیول" اسکا نام ... جتایا گیا۔ نتاشا سر تھام کے رہ گئی۔ مجھے ڈیڈ کے بعد اگر کسی انسان پر یقین ہے کہ وہ مجھے موت کے منہ سے نکال کر لا سکتا ہے تو وہ ہے بلیک ڈویل۔ مگر آج میری یہ امید ٹوٹ گئی آپی... وہ شدتِ تکلیف سے گویا ہوئی۔۔ آپ کو کیا لگتا میں انکا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی یاں انکے پاس گیر دیکھ کر میں ڈر گئی ... ایسا کچھ نہیں تھا میں چاہتی تو انہیں وہی زمین میں گاڑھ کر آتی۔ اس پل نتاشا نے قدرے حیرانگی سے اس نازک سی لڑکی کے بلند حوصلوں کو محسوس کیا۔ مگر مجھے گمان تھا ہمیشہ کی طرح بلیک ڈویل آئے گا اور مجھے بچائے گا۔ اسے اپنے اندر تکلیف کی شدت بڑھتی محسوس ہونے لگی۔ مجھے پتہ ہے سب جانتے ہیں اسکے بارے میں آپ بھی جانتی ہیں بس مجھے ہی کوئی نہیں بتاتا۔۔۔ اگر مجھے اس بلیک ڈویل کے بارے میں معلوم ہوتا تو میں اسکے کان میں سے پکڑ کر تمہارے پاس لے آتی روز ...
مجھے صرف تمہاری خوشی عزیز ہے اور پھر مجھے فرق نہیں پڑتا اگر تمہاری خوشی ایک سڑک چھاپ گنڈے میں ہو تو۔۔ اسکے یوں کھل کھلانے پر عزہ نے بھنوئیں سکیڑی۔۔ اب ہر لڑکی عزہ آریان ملک تو نہیں بن سکتی نا آئی۔۔ وہ اور لڑکیوں ہوتی ہیں جنہیں گمان ہوتا ہے کہ انکے لئے شہزادہ آئے گا…میرے لئے تو سیاہ گھوڑے پر بیٹھ کر ڈویل آئے گا۔"کیونکہ مجھے یہ سفید گھو ڑے والے شہزادے نہیں جحتے."لہجہ تشکر بھرا تھا۔۔۔ اور اگر ڈویل کی جگہ شہزادہ آگیا تو Definitely' I'll kill ... him...!
شانے بےنیازی سے کہتے وہ کمرے سے نکلی۔۔۔ اتنا جنونی تو میں نے آریان انکل کو بھی اخذ نہیں کیا تھا جس قدر جنونی یہ لڑکی اس ڈویل کے پیچھے ہو رہی ہے۔
یہ شیلڈ پاس کرنا...؟ مرسلین نے نوالہ لیتے کہا۔۔ ذرا یہ بھائی کو شیلڈ پاس کرنا ... موبائل میں گم طہٰ نے شیلڈ کی ٹرے نتاشا کے آگے کی اگر اسے معلوم ہوتا وہاں نتاشا بیٹھی ہے تو وہ کبھی نا کہتا۔۔ میں نے تم سے کہا ہے طہٰ...تیز آواز پر گربڑاتے طہ نے سامنے دیکھا۔۔ میرے ہاتھ لگانے سے وہ زہریلا نہیں ہوا ہے تم کھا سکتے ہو۔ ۔ "نو ٹھینکس میں اپنی جان پر کوئی رسک نہیں لے سکتا۔ اسنے باؤل کو چھوئے بغیر زہر چند لہجے میں کہا۔ نتاشا کا پارہ حدسے سوا ہوا مگر ضبط کیے رکھا۔ ملک ولا کے تمام بڑے خاموشی سے وہ بحث دیکھ رہے تھے جیسے اب وہ سب کچھ انکے لئے معمول بن گیا ہو۔۔ آپ دونوں لڑائی تو نا کریں لائیں مجھے پکڑ ائیں باول میں ابھی شہد ملا دیتا ہوں اس میں ...بکواس بند کرو تم...جسٹ شٹ اپ.. وہ دونوں بیک وقت دھاڑے۔۔ بیچارا یحییٰ اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔ ریلیکس ہو جائیں آپی اتنا غصہ صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔ میں غصہ نہیں کر رہی عزہ ... ہاں یورپ میں ایسے ہی پیار سے بات کی جاتی ہے بھائی کو معلوم نہیں تھا ... یحییٰ نے پھر ٹانگ اڑائی۔۔۔ بھائی منہ بند کر لے اپنا مہربا نی ہو گئی تیری ... پہلے تھوڑا شور ہے۔ طہٰ اکتایا سا بولا۔
میں نے صرف ایک باؤل پاس کیا تھا مجھے معلوم ہوتا کہ اسے اس سے بھی پروبلم ہے تو میں کبھی اسکے ساتھ بیٹھ کر ایک ٹیبل پر کھانا بھی نا کھاتی۔ شدت بھری رندھی آواز پر مرسلین نے سرد نظروں سے اسے دیکھا اسکی آنکھوں میں ہلکورے لیتا گہرا درد اور اسکی شدت کو بھانپتے اسے اس پل خود پر غصہ آیا مگر پھر بے حس بنتے وہ چپچاپ کھانا کھانے لگ گیا۔
بھائی آپی سے سوری بولیں... ان سب آوازوں میں ایک میٹھی سی آواز ابھری۔۔ مرسلین نے اٹھنے میں بہتری جانی ابھی وہ اٹھتا سنو پھر سے بولی۔ بھائی سوری بولیں آپی سے ورنہ میں آپ سے بات نہیں کروں گئی۔ وہ لاڈلی تھی اپنے بھائی کی، امیمہ شاہ وہ بھی منوا سکتی تھی جو دنیا کی کو ئی بھی طاقت سوائے اللہ کے مرسلین رمیز شاہ سے منوانے کی ہمت تو کیا جرات بھی نہیں رکھتی تھی۔ "ہاں سو ری بول دیں ورنہ سنو وائٹ نے رونے کا مشغلہ فرمانے لگ جانا۔ یحییٰ کے ناراضگی بھرے لہجے پرخ امیمہ نے سر آنکھوں اس پر گاڑھی۔ فیصل نے کچھ کہنے کیلئے لب وا ہی کیے تھے طوبیٰ نے اسکے ہاتھ پر ہاتھ دھرے خاموش کروا دیا۔ میری بہن ہے روئے یا ہنسے تم کون ہوتے ہو یہ بات کرنے وا لے۔ مرسلین پہلے سے بھی زیادہ شدت سے دھاڑا تو تمام ملک ولا والے اسکے ری ایکشن پر دنگ رہ گئے۔۔ جسٹ ریلیکس بھائی یحییٰ مزاق کر رہا ہے۔ طہٰ نے معاملے کی سنگینی بھانپتے اسے کالم کرنا چاہا۔
کاش یہ مزاق ہی ہوتا ... منہ میں ہی بڑبڑاتے یحییٰ نے پانی کا گلاس اٹھا لیا مگر وہاں سب اسکی گوہر افشانی سن چکے تھے
امیمہ نے نم آنکھوں سے اسے دیکھتے گردن جھکا لی۔۔ عزہ نے آریان کی طرف دیکھا اب و ہاں مزید کوئی بات ہوتی آریان کے ایک حکم پر سب سیدھے ہو کر بیٹھ گئے۔ مجھے اب کسی کی بھی آواز نا آئے مرسلین یحییٰ تم دونوں کھانے کے بعد میرے کمرے میں پہنچو فو راً۔ اپنی بننے والی درگت کو سوچتے ہی یحییٰ کی حالت پتلی ہو رہی تھی مگر جو بھی تھا وہاں خاموشی چھا گئی تھی۔
"مما مما ... اور خاموشی ٹوٹ گئی۔ آندھی بنی سیڑھیوں سے نیچے آتی عفاف کو وہاں موجود سب نے بغور دیکھا۔ طہٰ جو موبائل یوز کر رہا تھا اس آواز پر اسنے سرعت سے نظریں اٹھائی اور پھر پلٹنا بھول گئی۔۔ کیا ہوا ہے عفاف ... ملائکہ نے پوچھا۔ عفاف ... اسکے ہونٹوں میں جنبش ہوئی۔ طہٰ میر اس وقت حیرت کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا اس منظر میں کھو گیا۔ اسے یقین نہیں آرہا تھا جس لڑ کی کو قبل از وہ پچھلے تین دن سے سوچ رہا تھا جسے دوبارہ دیکھنے کی خواہش میں وہ دن میں جانے کتنی بار اس سڑک پر راؤنڈ لگاتا نظر آتا تھا وہ اسکے ہی ملک ولا میں موجود ہو گئی۔۔ مما میرے روم میں وہ بلیک کا فی کا جار رکھا تھا مجھے مل نہیں رہا پلیز دیکھ دیں۔۔ اسکا انداز ایسے تھا جیسے اسکی کوئی بیش قیمتی شے کھو گئی ہو۔۔ اققف عفاف میں تمہاری اس بلیک کوفا کی عادت سے تنگ آگئی ہوں۔ مما پلیز نا ... وہ رو دینے کو تھی۔۔۔ عزہ اور سنو کے نا سمجھی سے دیکھنے پر نتاشا نے انکو وضاحت دینا ضروری سمجھا۔۔ عفاف بلیک کافی کی دیوانی ہے اسکے نزدیک اسکی ہر پروبلم کا حل بلیک کافی ہے۔ بھوک نہیں لگ رہی،نیند نہیں آرہی،سٹڈی کرنی ہے بلیک کوفی اِز مسٹ "مگر بیٹا بلیک کافی کا زیادہ استعمال صحت کیلئے چھا نہیں ہوتا۔ مرسلین کیا آواز پر جہاں نتاشا مڑی وہی عفاف بھی پریشان سی صورت لیے اسکی طرف پلٹی اور اگلے ہی تھ لمحے سا بیٹھے طہٰ میر کو دیکھتے اسے چار سو چالیس واٹ کا جھٹکا لگا تھا۔
پولیس انسپکٹر ... اسکے لب ہلے جو اور کوئی نا سہی مگر طہٰ باخوبی سمجھ گیا۔ دونوں کی نظریں لمحے بھر کو ملیں ایک کی نظروں میں ابھرتے جذبات تھے تو وہی مقابل نے اسکی حقیقت تسلیم کر نے ہی خوف سے آنکھیں جھپکائیں۔۔۔ کیا بہت خوبصورت ہے..؟ ہاں ... وہ لفظ بے اختیا ری میں نکلا۔ یحییٰ کی معنی خیز ہنسی پر طہٰ نے نظریں پھیرے اسے گھورا۔۔ مما روم میں لے آئیے گا۔ فل سپیڈ سے کہتی وہ کمرے کی طرف بھاگی۔ سب اسکے ایسے ردعمل پر حیرت میں تھے۔۔ لو بھگا دیا نا بیچاری کو گھور گھور کر۔۔ ۔ تم مجھ سے ٹوٹ گئے یحییٰ... اسکے ہاتھ کو پوری قوت سے مڑو ڑے طہٰ اسے چیخنے تھ پر مجبور کر گیا۔ آہ بھائی ہا چھوڑیں میرا درد ہو رہا ہے۔ یحییٰ کی دہائی پر اب وہاں سب کا رخ انکی طرف ہوا۔۔ اب یہاں کونسی مسٹری سولو نہیں ہو رہی ... عزہ کے سوال پر طہٰ نے فوراً لقمہ دیا۔۔ کچھ نہیں روز تم تو جانتی ہو اسے فضول بولنے کی کتنی عادت ہے۔ اللہ پوچھے گا آپ سے بھائی ہاتھ اور کمر توڑ دی میری۔۔ ۔!