Chapter 13: باب 13

کیا میں اس قدر ہارش بیہیویر کی وجہ پوچھ سکتا ہوں.. مجھے تم سے ایسے رویے کی امید پر گز نہیں تھی مرسلین ... "میں معافی چاہتاہوں بڑے پاپا"...معافی نہیں مجھے وجہ بتاؤ جس کے تحت تم نے نتاشا کو اتنا انسلٹ کیا۔ وہ ایک بار پھر دھاڑا۔ مرسلین نے احتراماً جھکائی گردن ذرا سی اٹھائی پھر گردن جھکا لی۔ مجھے وہ لڑکی نہیں پسند ...تو اسکا کیا مطلب ہے تم اسکی انسلٹ کرو گئے ... غصّے کی شدت حد سے سوا ہوئی۔ جانتے بھی ہو میں وقاص کے سامنے کس قدر شرمندہ ہوا ہوں..ایک ذرا سی بات کا بتنگڑ بنا یا تم نے صرف اسلئے کے تمہیں وہ اچھی نہیں لگتی۔ اتنا غصہ نہیں کرو آریان بچے ہیں سمجھ جا ئیں گئے۔ اور رہی بات نتاشا کی تو وہ غصے کی تیز ضرور ہے مرسلین بیٹا مگر وہ بد لحاظ نہیں ہے آپ اسے پیار سے ٹریٹ کرو گئے وہ بھی پیار سے جواب دے گئی۔ ایک نظر ملائکہ کو دیکھتے مرسلین نے ایسی شکل بنائی جیسے اسے کڑوے کریلے چبانے کو کہہ دیا گیا ہو۔

یہی تو پرابلم ہے ملائکہ میں نہیں چاہتا یہ بچے تب جا کر سمجھیں جب پانی انکے سر سے اونچا ہو جائے۔ لہکجہ ذومعنی تھا میں کوشش کروں گا اب میرا سامنا اس سے کم ہو بڑے پاپا۔ دل ہی دل میں نتاشا کو کوستے اسنے بظاہر ادب سے کہا۔۔ مجھے یقین ہے تم مجھے دوبارہ شکایت کا مو قع نہیں دو گئے مرسلین کیونکہ اب اگر تم نے اسے ہرٹ کیا تو مجھ سے کسی بھی قسم کی اچھائی کی امید پر گز مت رکھنا ۔ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔

جا سکتے ہو تم اب ... مرسلین اٹھتا اپنے کمرے کی طرف چل پڑا پیچھے یحییٰ نے بھی کھسکنے کی کوشش کی تھی ابھی وہ بھاگنے کی کوشش کرتا آریان کی با رعب آواز نے اسے ٹھٹھرنے پر مجبور کیا۔ مجھے یحییٰ سے اکیلے میں بات کرنی ہے۔ حیام اور ملائکہ سر ہلاتی باہر نکل گئی۔ وہ اکمرے سے باہر آیا جہاں سامنے وہ تینوں کان لگائے جانے کیا سننے کی کوشش کر رہی تھی۔ کیا ہو رہا ہے یہ سب ... مرسلین کی تیز آواز پر وہ تینوں اپنی جگہ سے اچھلی۔ بب..بھائی و..وہ ... ہم تمہاری عزت افزائی سننے آئے تھے سمپل ... نتاشا نے دیدہ دلیری سے جواب دیا وہی پیچھے کھڑی روز اور سنو نے جھٹ سے نفی میں گردن ہلا ئی۔ آج تمہاری وجہ سے بڑے پاپا نے مجھ سے اتنے تیز لہجے میں بات کی ہے اسکے لئے میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔ شعلہ بار نظریں نتاشا کی بھوری آنکھوں میں گاڑھے اسکے چہرے پر غرا کر کہتے مرسلین وہاں سے واک آؤٹ کر گیا۔ "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کام چیک کرو اس بندے کے ایسے بیہو کر رہا ہے جیسے اس پر کوئی ظلم توڑ دیا ہو میں نے..ظلم کا تو پتہ نہیں آپی اگر مما نے دیکھ لیا تو جوتا ضرور اڑتا ہوا نظر آئے گا اسلئے بھاگو ... کمرے سے حیام کو باہر آتے دیکھ سنو اور روز کے پیچھے نتاشا بھی اوپر کو بھاگی تھی

میں تم سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا یحییٰ... مرسلین امیمہ کیلئے بہت پوزیسسو ہے اس سے کئی زیادہ فیصل پوزیسسو ہے۔ میں جانتا ہوں بڑے پاپا... اسنے بمشکل تھوک نگلا۔۔ تو پھر باز آجاؤ یحییٰ میں نہیں چاہتا تمہارا اٹھایا کوئی بھی قدم رشتوں میں ڈرار کا باعث بنے۔۔ با خدا میں ایسا کچھ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ... وہ تڑپ ہی تو اٹھا تھا۔۔ مگر کبھی کبھی جانے انجانے میں اٹھائے ہمارے ایسے کچھ قدم ہوتے ہیں یحییٰ جو ہمیں ہمارے سب سے قریبی رشتوں سے بہت دور دھکیل دیتے ہیں اتنا دور پھر ان رشتوں میں صرف شک غصّے اور نفرت کی کھوکھلی دیواریں رہ جاتی ہیں اور یہ وہ تین چیزیں ہیں یحییٰ جو کسی بھی رشتے کی بنیاد کو تباہ کرنے کیلئے کافی ہوتی ہیں۔ اسنے تحمل سے کہا۔ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں کسی کو کسی سے جدا کرنے کا باعث بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا یہ سوچ ہی میرے لئے سوہانِ روح ہے۔ اسکے لہجے کی شدت نے آریان کو کافی حد تک ٹینشن فری کیا۔ مجھے آگے بھی تم سے ایسی ہی سمجھداری کی امید ہے آریان نے اسکا کندھا تھپتھپایا۔

***

وہ بالکل ٹھیک ہے فیصل میں آج بھی کافی دیر اسکے پاس بیٹھی رہی تھی۔ میں اسکی ماں ہوں اگر وہ اداس ہوتی تو مجھے فوراً معلوم ہو جاتا۔ مگر طوبیٰ کو کون بتاتا اسکی سنو نے دکھ چھپانے اپنے ڈیڈ سے سیکھے تھے جو ہر بدتر سچویشن میں بھی مسکرانے کا فن رکھتا تھا۔ رہی بات یحییٰ اور سنو کی تو ... فیصل یہ سب قسمت کا کھیل ہے اگر ان دونوں کی قسمت میں ملنا ہو گا انہیں دنیا کی کوئی طاقت ایک ہونے سے نہیں روک پائے گئی۔ اسکے سینے پر دھیرے دھیرے انگلیاں پھیرے طوبیٰ آج اسکی ہر پریشانی ختم کر دینا چاہتی تھی۔۔۔ مگر طوبیٰ ... مگر کچھ نہیں فیصل کیا آپ آریان بھائی اور زارا آپی کا وقت بھول گئے ہیں انکا نکاح کن حالات میں ہوا تھا میں کچھ نہیں بھولا طوبیٰ مجھے سب یاد ہے مگر ڈر صرف اس بات کا ہے کہ میری شہزادی اداس نا ہو میں اسے دکھی نہیں دیکھ پاؤں گا۔ لہجے کی بے بسی پر طوبیٰ نے بے ساختہ اسکے ماتھے پر لب رکھے۔ اللہ جی سب بہتر کرے گئے فیصل ہماری سنو بہت معصوم ہے اسے اتنا بڑا دکھ کبھی نہیں ملے گا مجھے یقین ہے۔ اسکے کامل یقین کو دیکھتے فیصل بھی ساری پریشا نیو ں سے خود کو آزاد کرتا مسکرا دیا تھا۔

***

میں نے بتانا ضروری نہیں سمجھا اسلئے نہیں بتایا۔ اسنے بے رخی سے کہا۔ مما اتنی بڑی بات ہو گئی اور آپ بول رہی ہیں آپ نے بتانا ضروری نہیں سمجھا۔ یحییٰ سر پکڑے چلا اٹھا۔

آہستہ آواز میں بات کرو میری بیوی سے یحییٰ ... بیڈ پر بیٹھے فائل کا مطالعہ کرتے حمزہ نے تیکھی نظریں اس پر ڈالے کہا جسکو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا۔۔ مما آپ مجھ سے ناراض ہیں..؟ شکر ہے اپنی ماں کیض ناراضگی بھی یاد آئی۔ وہ پھر بڑبڑایا جسے یحییٰ نے پھر انگور کیا۔۔ ہاں میں بہت نارا ہوں تم نے میرا دل دکھایا تھا۔ زارا کے پرنم لہجے پر صوفے سے اٹھتے یحییٰ اپنی جنت کے قدموں میں آ بیٹھا۔۔ اچھا نا سوری میں کان پکڑ کے سوری بول رہا ہوں آپ پلیز روئیں نہیں ورنہ آپکے کھڑوس شوہر میرا قیمہ بنا دے گئیں۔ حمزہ نے بھنوئیں سکیڑی۔ میں جانتا ہوں میں اس دن کافی زیادہ بول گیا تھا مگر مجھے ہر گز معلوم نہیں تھا کہ پارٹنر وہ سب سن لیں گئے اگر مجھے زرا بھی انداز ہوتا تو میں اسی دن اسی لمحے ان سے معافی مانگتا اور آپ سے بھی۔ "میں تم سے ناراض نہیں ہوں بیٹا مگر فیصل ہرٹ ہوا تھاا سنے کچھ کہا نہیں مگر میں جانتی ہوں وہ سنو کو لے کر بہت پوزیسسو ہے۔ "خیر تمہارا صاحبزادہ بھی کم پوزیسسو نہیں ہے ... حمزہ کے مطلب کو سمجھتی زارا مبہم سا مسکرائی.۔۔ اچھا مما انہیں چھوڑیں میں کل پارٹنر سے معافی لوں گا اور آپ تو ناراض نہیں ہے نا اب ... اور سنو سے کون معافی مانگے گا.؟۔ اس سے بھی ما نگ لوں گا ... یحییٰ نے فوراً کہا کیونکہ وہ اپنی مما کی ناراضگی افورڈ نہیں کر سکتا تھا۔ باقی کی باتیں کل کرنا ابھی جاؤ یہ میری بیوی کے سونے کا ٹائم ہے۔۔ آپکی بیوی میری مما ہے بھولے نہیں آپ سے زیادہ حق رکھتا ہوں۔ ۔ اور آپکی بیوی ہیں تو کیا اب میں بات بھی نا کروں ان سے ... اسنے بگڑتے ہوئے سو ال کیا۔۔ حمزہ نے فائل رکھے اسے تیز نظروں سے گھورا اب پھر سے بحث میں نہیں لگ جانا آپ دونوں ... اپنے کھڑوس شوہر کو سمجھائیں مجھے نہیں ... اسنے منہ کے زاویے بگاڑ ے۔ اب ایک ہی بیوی ہے اس پر بھی تم قبضہ کر کے بیٹھ جاؤ گئے تو مجھے غصہ نہیں آئے گا کیا.؟۔۔ تو آپ کیا چاہتے ہیں میں آپکی دوسری شادی کرواں کیا اب.؟۔ ۔"ویسے آئیڈیا برا بھی نہیں ہے حمزہ نے ہنسی دبائی زارا تو انکی گفتگو سنے سر پکڑ کر بیٹھی بس انہیں گھورے جا رہی تھی ڈیڈ اپنے الفاظ واپس لے لیں ورنہ مما نے روٹھ کر میکے چلے جانا ہے۔ یحییٰ کے جملے پر دونوں کے بے ہنگم قہقہے گونجے۔ میں واقعی جا رہی ہوں دونوں میں سے کسی سے بات نہیں کروں گئی۔ زارا آنا فانا وہاں سے نکلی۔ یار یہ تو جو تے پہنے بغیر ہی چلی گئی۔ حمزہ بھی اسکے پیچھے لپکا۔ بیسٹ آف لک ڈیڈ..صبح پوچھوں گا تجھے کمینے ... حمزہ کو اپنے پیچھے یحییٰ کا قہقہہ سنائی دیا تھا۔

***

وہ جگہ باہر سے جس قدر تنگ سی معلوم ہوتی تھی اندر جانے پر وہ ایک پوری تہہ خا نے پر مشتمل تھی جس میں ایک وقت میں سو سے زائد لوگ بآسانی بیٹھ سکتے تھے وہ انکے خفیہ اڈوں میں سے ایک جگہ تھی جو آبادی میں ہی ایک بڑے مکان کے اندر خفیہ طریقے سے قیام پذیر تھی جس کے اندر باہر جانے کو دو سے زائد راستے تھے وہاں موجود لوگ اکثر اندرونی خفیہ راستہ ہی استعمال میں لا تے تھے اندرونی منظر کچھ یوں تھا جہاں جگہ جگہ بڑی ٹیبلز اور چیئرز رکھی گئی تھی وہی ہر ٹیبل پر دو سے تین شراب کی بوتلیں اور مشروب سے بھرے گلاس عام نظر آتے تھے وہاں آج شاید کوئی بڑی ڈیل "ن ہونے وا لی تھی جسکی وجہ سے وہاں پر معمول سے زیادہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلحے سے لیس چوکنا کھڑے تھے وہی اسی لمحے خفیہ اڈے کا خفیہ دروازہ کھلا اور وہ اپنی سلطنت کا بے تاج بادشاہ ٹھا ٹ باٹ سے چلتا انتہائی کروفر سے اس راہداری پر قدم آگے بڑھانے لگا۔

اڈے پر عجیب سی وحشت پھیل گئی اسکے آنے سے اسکے وہاں قدم رکھتے ہی وہاں کا منظر کچھ ایسا ہو گیا تھا جیسے لوگ گونگے ہوں اسکو دیکھتے ہی انکے سر خودبخود سلام میں جھک رہے تھے وہاں اس قدر سناٹا تھا کہ سوئی گرے تو اسکی آواز بھی بخوبی سنائی دیتی اس ایک بندے کی موجودگی اس قدر خوف اور وحشت کا باعث تھی اسکی دہشت زدہ شخصیت کے زیر نگرانی انکو سانس لینا بھی اپنی موت آپ بلانے کے ہم معنی لگتا تھا سفید شرٹ کے کھلے گریبان سے وہ بھیانک گہرے زخم آج بھی باہر کو جھانک رہے تھے گردن پر ہاتھ پھیرنے کے باعث گردن پر لگے کٹ کا نشان بھی واضح ہو رہا تھا چہرے کے تنے اعصاب ابھری ہوئی نسیں آنکھوں میں مخصوص سرد مہری ایسی تھی جو سامنے والے کو برف کا بنا دیتی۔ جس بندے کی ناک میں دشمن بھوکے کتے اور گیڈر وں کی مانند پھرتے نظر آتے تھے وہ جب بھی باہر نکلتا تنہا ہوتا تھا اور اسکی یہی دیدہ دلیری مقابل کی آدھی ہار کابا عث بنتی تھی۔ بوس کہاں ہے تمہارا ... اپنی مخصوص نشست پر براجمان ہوتے اسنے اپنی مخصوص رعب دار آواز میں استفار کیا۔۔ جج..جی بوس واشروم گئے ہیں۔"اگر اگلے پانچ سیکنڈ میں تمہارا بوس یہاں موجود نا ہوا تو اپنی بربادی کے زمہ دار تم سب خود ہو گئے۔"وللہ وللہ اتنی دیدہ دلیری ... آپ تو کھلی دھمکی دے رہے ہیں۔""گرے پینٹ کوٹ میں ملبوس وہ لگ بھگ تیس بتیس سال کا اچھی قامت رکھنے و الا مرد تھا سرسری نظر اس پر ڈالے ایچ ایم نے سگریٹ سلگا ئی، دھواں اڑایا پھر انتہائی اطمینان سے کہا ۔۔ مجھے سست لوگوں سے نفرت ہے ثاقب صاحب تو پھر کیوں نا ایسوں کو ہمیشہ کیلئے سولا ہی دینا چاہئیے۔ ثاقب لغاری اسکے تیور دیکھ مشتعل ہوا. آمیزنگ وللہ مجھے حرب دادا نے بتلایا تھا تمہاری شخصیت کے بارے میں مگر اتنا کھل کر ...اسکی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نا لاتے وہ حیرت انگیز سا بولا "تو یہ نہیں بتایا کیا حرب دادا نے کے مجھے زیادہ بولنے والے لوگ نہیں پسند ...سگریٹ ایش ٹرے میں مسلتے" اسے گھورا جج...جی ... ایک ہی گھوری پر اسکی تیز تراری ہوا ہو چکی تھی۔ ڈیل کرنے آئے ہیں کریں اور نکلیں اور بہت کام ہیں میرے پاس...، یہ دس من ہیروئن اور کوکین ہے جس کی ڈیل آج شام کو ہوئی تھی ثاقب لغاری فر فر بولا۔۔ کتنے دام بولے حرب دادا نے ..؟ ایچ ایم نے موبائل کان سے لگا ئے لاپرواہی سے پوچھا۔ ٹھیک ہے ... مقابل کے جواب پر فون بند کرتے اسنے چیک بک سے چیک پر کچھ رقم لکھی، سائن کیا اور اسے الگ کرتے ثاقب لغاری کے سامنے رکھ دیا۔ اس پر سائن کر دئیے ہیں اب آپ جا سکتے ہیں۔ مگر یہ طے شدہ رقم سے بہت کم ہے ایچ ایم ...جواباً اسنے چیک اٹھایا اور اسکے دو ٹکڑے کر دئیے۔۔ یہ کیا کیا آپ نے..؟ ڈیل کینسل ... انتہائی اطمینان سے کہا گیا۔۔ اب تم میری توہین کر رہے ہو ایچ ایم ...توہین صرف مقدس جگہوں کی ہوتی ہے ثاقب صاحب تم جیسے نشئیوں کی نہیں ... آگ لگانے کو اسکی گفتگو ہی کافی تھی۔ ثاقب لغاری نے غصے سے جبڑے بھینچے ارگرد دیکھا جہاں موجود باقی گنڈے کھی کھی کر رہے تھے۔ حرب دادا تمہیں اسکے لئے کبھی معاف نہیں کرے گئے۔ وہ میرا اور انکا مسئلہ ہے تم دفعہ ہو سکتے ہو یہاں سے۔ میں اپنی بے عزتی کا بدلہ ضرور لوں گا ایچ ایم اب یہ ڈیل حرب دادا کے کہنے پر بھی نہیں ہو گئی اشتعال سے کہتے اسنے زور دار طریقے سے ٹیبل کو جھٹکا دیا۔ جس شخص کے ٹیک پر تم اتنا چھلتے ہو ایچ ایم اسی کے ذریعے میں تمہیں برباد کردوں گا۔

"Challenge Accepted.."اطمینان بھرا جواب آیا۔

تمہاری بہن کہاں ہے ..؟ انڈر گراؤنڈ ہے ..! ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے حان نے فوراً جواب دیا۔ مجھے گرین پیلیس چھوڑ کر اسے وہاں سے لو اور ایمپائر لے کے جاؤ اب سے وہ وہی رہے گئی۔۔ مجھے یقین ہے ثاقب لغاری شہنشاہ کے پاس جائے گا کیونکہ حرب دادا ابھی یہاں نہیں ہیں۔ اور اگر ایسا ہوا تو وہ اینارہ کے ذریعے آپ تک پہنچنے کی کوشش کرے گئے۔ "ہاں کیونکہ وہ ڈائریکٹ مجھ تک نہیں پہنچ سکتے ... ایچ ایم کے جواب پر حان نے ایک مان سے مغرور انداز میں گردن ہلائی۔

***

دل تم بتاؤ تمہیں کیسا لڑکا پسند ہے.؟۔۔ آپی مجھے یونی نہیں جانا ... وہ بات الٹا گئی۔ "دل میں کچھ دنوں سے نوٹ کر رہی ہوں تم یونی کے نام سے بھاگنے لگی ہو۔ ۔"مجھے لگتا سنو آپی کی طبیعت نہیں ٹھیک اسلئے وہ نہیں جانا چاہتی۔ عفاف نے بھی اپنے رائے دی۔ نہیں کوئی اور بات ہے جو دل مجھے بھی نہیں بتا رہی۔

اسکا ماتھا چیک کرتے روز نے سرسری انداز میں کہا وہی امیمہ چونک کر سنھبلی۔ دل تمہیں کوئی تنگ کرتا ہے کیا یونی میں.؟ عزہ نے اپنائیت سے سوال کیا کہ وہ شاید بتا دے۔۔ آپی میں نے صرف بات کی تھی آپ دونوں معلوم نہیں کیا کیا سوچ کے بیٹھ گئی ہیں۔ جلدی چلیں یونی کیلئے دیر ہو جائے گئی۔ ایک ہی سانس میں کہتی امیمہ بڑے بڑے قدم اٹھائے گاڑی تک جا پہنچی۔

عجیب لڑکی ہے ... عزہ بڑبڑائی۔۔ اچھا چلو تم بتاؤ عفاف تمہارا فیوچر ہسبنڈ کیسا ہونا چا ہیئے.؟۔ آپی میری تو صرف ایک شرط ہے اس معاملے میں۔۔۔ وہ کیا..؟۔ پیچھے آتے طہٰ کا رواں رواں کان با۔ عفا ف کی طرف مائل ہوا۔ والدین کے بعد اسکی فرسٹ Priorityمجھے ہونا چاہئیے۔ اور فرض کرو اگر ایسا نہیں ہوتا تو ...؟۔۔۔ تو جس شخص کی فرسٹ Priorityمیں نہیں…اسکی جگہ میری لاسٹ Priority میں بھی نہیں ہو گئی۔ طہٰ کے ہونٹوں پر دلفریب سی مسکراہٹ ابھری۔ میں ایگری کر تی ہوں تمہاری شرط سے ... اسکے آگے مزید وہ کچھ بولتی ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے کسی انجان شخص پر نظر پڑتے ہی عزہ نے گاڑی کا اگلا دروازہ تندہی سے کھولا۔ کون ہو تم اور ہماری گاڑی میں کیا کر رہے ہو ..؟ احمر تھ اسے ہا کے اشارے سے خاموش کرواتے خود شانِ کروفر سے گاڑی سے باہر نکلا۔ اور اگلے ہی لمحے اس بڑی بڑی جھیل نما گہری نیلی آنکھوں میں وہ کھو گیا۔ وہ مبہوت سے سامنے کھڑی اپسرا کو دیکھتا رہ گیا اسنے کئی حسن دیکھے تھے مگر سامنے کھڑی لڑکی اسے کوئی بھٹکی ہوئی پری معلوم ہوئی تھی جو پرست ان کا راستہ بھٹکے ان زمین والوں کے پاس آپہنچی تھی اسکے چہرے کی معصومیت اسکے غصے بھری آنکھوں کو مات دے رہی تھی شاید وہ غصہ کرنے کیلئے نہیں بنی تھی وہ اتنی پیاری تھی غصہ بھی کرتی تب بھی انتہا کی خوبصورت اور پرکشش لگتی تھی ایسی خصوصیت البتہ احمر شجیع نےا بھی تک کسی لڑکی میں نہیں دیکھی تھی۔ "پری ... بے ساختہ اسکے ہونٹ مدھم سی سرگوشی میں ڈھلے۔ کیا بکواس کر رہے ہوا ور ہو کون تم میری گاڑی میں بیٹھنے کی جرات کیسے ہوئی تمہاری...وللہ اسکا غصہ بھی اسکی طرح دلنشین ہے۔ اسنے آج تک کبھی کسی لڑکی کے متعلق اتنے بےباک جملے نہیں کہے تھے مگر وہ بےخودی کے عالم میں بول رہا تھا۔۔۔ وہ واقع حسن اور نزاکت کے اس مرتبے پر تھی کہ اسکی حفاظت کیلئے صرف ایک بندہ نہیں بلکہ پوری ایک فوج کا اہتمام کیا جاتا۔۔ اور بس اسکی آنکھوں کی ٹھنڈک یہی تک کی تھی اگلے ہی لمحے آنکھوں میں اٹھتی جلن سے بے حال ہوتے احمر کی پانی کی پکار کی چیخیں دور لان میں موبائل پر گفتگو میں مصروف کھڑے طہٰ کے کانوں میں پڑی۔ اسنے عزہ کو دیکھا جو ہاتھ میں چلی پیپر سپرے پکڑے کھڑی تھی۔۔ روز بچے یہ کیا کیا آپ نے ... بھائی یہ مجھے گھور رہا تھا ... وہ یک ٹک بولی۔ وہی عفاف طہٰ کو وہاں دیکھے سنو کی اوٹ میں ہو گئی۔۔ میں گھور نہیں رہا تھا ... طہٰ کے سخت تیور دیکھ احمر نے جلتی آنکھوں کو مسلتے فوراً کہا۔ یہ جھوٹ بھی بولتا ہے میں اسکا منہ توڑ دوں گئی ... عزہ اس پر لپکتی احمر اپنے بچاؤ کو پیچھے ہٹا وہی طہٰ نے اسے قابو کیا۔ بچے یہ آپکا بوڈی گارڈ ہے لڑائی نہیں کرو وہ آپکی حفاظت کیلئے ہے۔ طہٰ کی اطلاع پر ان تینوں نے سر تا پیر اسے گھورا۔۔ یہ کبھی ممکن نہیں ہو گا ... موبائل نکالے وہ غصے سے چنگھاڑتی سائیڈ پر ہوئی۔ باقی سب حیرت سے اس چھٹانک بھر کی لڑکی کے بدلتے تیور دیکھ رہے تھے۔ ڈیڈ میں اس جھوٹے انسان کو اپنا بوڈی گارڈ کبھی نہیں رکھوں گئی اسے بولیں نکل جائے میری گاڑی سے ورنہ میں اسے شوٹ کردو گئی۔ اسکے ایکدم سے چیخنے پر آفس میں بیٹھا آریان پریشانی سے اپنی جگہ سے اٹھا۔۔۔ بڑے پاپا کو کیوں پریشان کر رہی ہو روز لاؤ مجھے دو موبائل۔۔ ابھی اریان کوئی جواب دیتا طہٰ موبائل کان سے لگا چکا تھا۔ کیا ہوا ہے پرنسیس اسنے کچھ کہا ہے کیا آپ سے ..؟ کچھ نہیں ہوا وہ بس دیکھ رہا تھا۔۔۔ وہ مجھے گھور رہا تھا بھائی ... ہاں ہاں وہی اسے پہلی بار اتنے غصے میں دیکھ کر طہٰ کو بھی تشویش ہوئی۔ کیونکہ اسکے سامنے تو معصوم اور جھلی عزہ تھی ملک ولا کی جان اور رونق، اسکا اصل روپ تو صرف یونی والوں نے دیکھا تھا۔ پرنسس سے بات کرواؤ میری طہٰ۔۔ طہٰ نے موبائل اسے پکڑایا۔ ڈیڈ ... پرنسیس وہ آپکی حفاظت کیلئے ساتھ ہے اور میں ڈرائیور سے کہہ دیتا ہوں وہ الگ گاڑی میں آ جائے گا آپ غصّہ نہیں کرو ورنہ اپکے ڈیڈ پریشان ہو گئے۔ آریان کے پریشان لہجے پر عزہ نے دس قدم کی دوری پر کھڑے شخص کو نفرت سے گھورے اپنے ڈیڈ کی ریکوسٹ کو نظر انداز کرنے کے بجائے انتہائی ضبط سے اوکے کہتے کال بند کر دی۔۔ بھائی کی چھوٹی سی پرنسیس غصہ نہیں کرتے بچے ... اسکے گال کھینچتے طہٰ نے اسکے سر پر محبت بھرا ہاتھ رکھا۔ چلو آؤ گاڑی میں بیٹھو یونی کیلئے دیر ہو رہی ہے۔

***

یہ ارسل نظر نہیں آرہا کافی دنوں سے..! بوس وہ لڑکی پٹا نے میں لگا ہوا ہے ... بلال اکثر اسے بوس کہتا تھا۔ یحییٰ بھئی یوسف کب واپس آرہا ہے ٹرپ سے..؟ ایک دو ہفتے میں وہ واپس آؤ جائے گا مگر مجھے یہ بتا یہ کونسی لڑکی کی بات کر رہے ہو تم...؟

ایک ہی ہے وہ میڈم روشانے احمد جس کو ارسل پچھلے دو سال سے پٹا نے کی کوشش کر رہا ہے۔ "ایک تو یہ لڑکی اتنا بھاؤ کھاتی ہے جیسے دنیا جہاں کا حسن خدانے اسے ہی دے ڈالا ہو۔ شیری نے دانت پیستے کہا تو وہ دونوں ہنس دئیے۔ چلو پھر آجاؤ اپنے یار کا بیڑا پار لگاتے ہیں۔ واقعی... بلال خوشی کے مارے اچھل پڑا۔

ہاں واقعی... میں بھی چلوں گا ساتھ ... شیری کو ساتھ لیے وہ لائبریری سائیڈ پر پہنچے۔ ابھی وہ لائبریری سے زرا دوری پر تھے ان تینوں کی نظر ایک سائیڈ پر دائرے کی شکل میں بنے ہجوم پر پڑی۔ ایویں پرائے پھڈے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے چل یہاں سے ... یحییٰ کو رکے دیکھ بلال اسکی بازو پکڑے گھسیٹنے لگا۔ وہ قدم اٹھاتا اسکے کانوں میں کسی لڑکی کی آواز پڑ ی۔ ۔ وہ سرعت سے رکا اس طرف بڑھتا ان دونوں نے اسکے بازو پکڑے روک لیا۔۔ بھئی یہ ضرور شہناور کا کوئی پھڈ ا ہو گا اور تو جانتا ہے ہمیں لاسٹ وارننگ ملی ہے اسلئے رہنے دے اور چل یہاں سے۔ "کمینے انسان و ہاں سے کسی لڑکی کی چیخنے کی آوازیں آرہی ہیں وہ مصیبت میں ہے اور تو کہہ رہا ہے کہ چلوں یہاں سے۔"ہاں تو وہ ہماری بہن لگتی ہے کیا..؟"کسی کی تو بہن لگتی ہو گئی، کسی کی تو عزت ہے۔ تو یہی رک میں خود نپٹ لیتا ہوں۔ یحییٰ بھیڑ چیر تا آگے بڑھ گیا بلال بھی اسکے پیچھے بھاگا۔ شیزی ارسل کو بلا نے کیلئے لائبریری کی طرف گیا۔ چھوڑو میرا ہاتھ میں نہیں جاؤ گئی تمہارے ساتھ ... "جانا تو تمہیں پڑے گا لڑکی کیونکہ تمہارے باپ نے ہمارا قرض دینا ہے جس کے بدلے میں اب تم اسکا لیا قرض میرے طریقے سے ادا کرو گئی۔ اسکی کلائی جکڑے شہناور خبان سے ہنسا.۔ پہلے تو اسکے بھائی کو اپنی بہن سونپ دے پھر یہ بھی تیرے ساتھ چل لے گئی۔ یحییٰ کی غضب ناک آواز پر وہاں پل کو خامو شی چھا گئی۔ تیری ہمت بھی کیسے ہوئی میری بہن کے متعلق بات کرنے کی ... ویسٹ سے گن نکالے اسنے یحییٰ پر تان دی۔ "تو جسکے ساتھ تو زبردستی کر رہا ہے کیا وہ کسی کی بہن نہیں ہے بغیرت انسان ... اشتعال سے کہتے اسکی بازو پر دوہرا وار کرتے یحییٰ اسکے ہاتھ سے گن جھپٹ چکا تھا. "تیری تو ... منہ کیا دیکھ رہے ہو مار ڈالو کمینے کو ..."خبردار اگر کسی نے میرے بھائی کو چھونے کی بھی کوشش کی ... بلال اور ارسل اسکے سامنے دیوار بن گئے۔۔ بناؤ بناؤ اس سر پنج کے بگڑے بیٹے کی ویڈیو بناؤ شیری تاکہ اسکے گا ؤں والوں کو بھی تو پتہ چلے انکا منڈہ شہر میں پڑھنے کے بجائے اور کیا کرتا ہے۔ شہناور کے ماتھے پر بل نمودار ہو ئے۔ کیمرہ بند کر ورنہ ... ابھی اپنی عزت سنبھال جانی ہمیں بعد میں انگلی دکھانا ... اسکا گال تھپتھپا تے یحییٰ نے اسے بھرے مجمع میں بے عزت کر کے رکھ دیا تھا۔۔۔ اپنی اس بے عزتی کو میں خود بھولوں گا نا تجھے بھولنے دوں گا یحییٰ میر جسٹ ویٹ اینڈ واچ ..وارن کرتے لوگوں کو چہ مگوئیاں کرتے دیکھ وہ وہاں سے نکلتا چلا گیا۔ دھیرے دھیرے سارا ہجوم ختم ہو گیا یحییٰ اسے بلکہ انگور کیے اس لڑکی کی طرف آیا اور اپنا کوٹ اتارے اس لڑکی کے کندھوں پر ڈال دیا۔ آپکا بہت شکریہ ...اٹس اوکے... مزید کچھ کہے بغیر وہ ارسل اور بلال کو لیے وہاں سے نکل آیا۔ اب بس دعا کر وہ شہناور کمینا پرنسپل تک نا جائے ۔۔ چلا گیا تو کیا ہو گا ..؟ "بندہ ڈَک لینے آں گھرو چکَ لینے آں.."بلال کے جملے پر ارسل نے اسے گھو ری سے نوازا۔ ۔ کیا ضرورت تھی اس منحوس کے پھڈے میں پڑنے کی۔ "تو تو چپ ہی کر جا دو سال سے ایک لڑکی نہیں پٹائی گئی مجھے گیان دینے پہنچ گیا۔ چئیر گھسیٹ کر بیٹھتے یحییٰ نے اسکی اچھی خاصی کر ڈالی۔ وہ منہ بسور گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.