دن کے بارہ بج رہے تھے اسوقت انکی کیمسٹری کلاس کا وقت ہوتا تھا معمول کے مطا بق آج بھی سب ویسا ہی تھا مگر سوائے امیمہ شاہ کی بگڑتی کیفیت کے۔ ۔ کلاس میں اسکی کسی بھی لڑکی سے خاص دوستی نہیں تھی لڑکا تو دور کی بات تھی مگر پھر بھی وہ ہمیشہ ڈری سہمی سی رہتی تھی آج بھی وہا کچھ ایسا ہیں منظر تھا ماتھے پر ننھے ننھے پسینے کے قطرے چمک رہے تھے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیے وہ لب کاٹتی انتہائی نروس اور ڈری سی کلاس میں پیچھے ایک سیٹ پر دبکی بیٹھی تھی جیسے کسی سے چھپ رہی ہو۔ کلاس روم کا دروازہ کھلا کیمسٹری کے ٹیچر نے کلاس میں قدم رکھا کلاس میں مخصوص خاموشی چھا گئی کیونکہ وہ طبیعت کے سخت معلوم ہوتے تھے غیر ضروری باتیں اور حرکتیں انکی برداشت سے باہر ہوتی تھی پینتیس سالہ عمر کے صوبر سے دکھنے والے وہ انکے کیمسٹری کے ٹیچر تھے جنہوں نے کلاس میں آتے ہی اپنی چیل جیسی نظریں ارگرد گھما ئی ممنوعہ انسان کی موجودگی پر اسکے چہرے پر مکروہ مسکراہٹ ابھری جسے وہاں موجود صرف ایک شخصیت پہچان سکی اور اندر تک لرز اٹھی۔ آج کی کلاس شروع کرنے سے پہلے وہ سٹوڈنٹ کھڑے ہو جائیں جو کل آف پر تھے ... ہری اپ!..
انکی تیز آواز پر امیمہ ڈرتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی اسکے علاوہ اور کوئی وہاں آف پر نہیں تھا۔ لیکچر کے بعد میرے آفس میں تشریف لائیے گا ابھی بیٹھ جائیں اور لیکچر سنیں۔ اسے کچھ بو لنے کا موقع دئیے بغیر اپنی کہتے اسنے لیکچر سٹارٹ کر دیا۔
یس کم ان ... بھاری آواز کانوں میں پڑتے ہی امیمہ نے گہرا سانس خارج کیاا ور آفس کا دروازہ کھولے اندر داخل ہوئی بیگ کو مضبوطی سے مٹھیوں میں جکڑے اسنے بولنے کے لئے ہمت مجتمع کی۔ کل کس سے پوچھ کر چھٹی کی تھی تم نے..؟ ٹون ایسی تھی جیسے سوال پوچھنے کا حق دستیاب ہو۔۔ ،..میری طبیعت خراب تھی ... میں نے کیا کہا تھا مر بھی رہی ہو تب بھی یونی آنا ہے ورنہ ... اپنی چیئر سے اٹھتے وہ گھمبیر لہجے میں کہتا اسکی طرف بڑھا۔۔ ،..مجھے معاف کر دے ... می..میں آئندہ آف نہیں لوں گئی۔ اسے قریب آتے دیکھ امیمہ الٹے قدم لیتی خوف سے دوچار ہوتی بمشکل بول پار ہی تھی۔۔۔۔ گڈ گرل تمہارے لیے یہی بہتر ہے کہ تم میری بات مانو ورنہ پھر جو ہو گا اسکے بعد تم کہیں بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گئی۔ اسکی سرسراتی انگلیوں کا لمس اپنی بازو پر محسوس کرتے اور اتنی نزدیکی پر آنکھیں میچ کر کھڑی امیمہ کا تنفس بگڑنے لگا اسے مقابل سے زیادہ اپنے آپ سے گھن آرہی تھی جو اسے منہ توڑ جواب دینے کی ہمت تک نہیں رکھتی تھی۔۔۔۔ پپ..پلیز مجھے جانے د ... ے ...پلیز سر اسکے ہاتھوں کو اپنے بازو سے دور جھٹکتے امیمہ نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی مگر اس سے پہلے ہی اسنے حجاب کے اوپر سے ہی امیمہ کے بالوں کو مٹھی میں دوبچے اپنی جانب کھینچ لیا۔ سر میں اٹھتی ٹیسو ں پر امیمہ کے منہ سے بےساختہ سسکی نکلی۔۔ جانتی ہو نا نور کے ساتھ کیا حشر کیا تھا میں نے اگر اپنا انجام ویسا نہیں چاہتی تو چپچاپ یونی آیا کرو۔ اسکے بالوں پر گرفت مزید سخت کرتے وہ وحشت زدہ سا اسکے منہ پر اپنی گرم سانسوں کو بکھیرے غلاظت بک رہا تھا۔ ساتھ ہی ہا تھوں کی حرکت اسکے ہاتھوں پر برقرار تھی امیمہ کا دل چاہا زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائے وہ اتنی ہی ڈرپوک اور بزدل تھی کہ اپنی حفاظت آپ تک نہیں کر پا رہی تھی۔۔۔ ،..مجھے جانے دے ... اسکے ہاتھ سے کلائی چھڑواتے وہ زاروقطار رو رہی تھی مگر اس ہوس پرست انسان کے نفس کی تسکین شاید ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی اسکا ایک ہاتھ اپنے حجاب کی طرف جاتے دیکھ امیمہ اسکی گرفت میں زخمی پرندے کی طرح پھڑپھڑائی۔۔ روتی آنکھوں میں سر نفی میں ہلانے لگی۔ مگر اس انسان پر جیسے شیطان سو ار تھا یا وہ خود ہی شیطان کا دوسرا روپ تھا ابھی وہ حجاب کھولتا دروازہ نوک ہونے پر وہ امیمہ کو خاموش رہنے کا بول کر خود اپنی چیئر پر بیٹھ گیا امیمہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے بنا بندھ کے بہنے والے آنسوؤں کو بمشکل حلق میں اتارا۔ ۔
آجائیں ...عزہ اندر آئی۔ سر اگر آپ نے بات کر لی ہو تو میں دل کو لے جاؤں ہمارا ڈرائیور آ گیا ہے اسنے احتراماً پوچھا۔ "جی لے جاؤ میں بس یہی کہہ رہا تھا کہ اب مزید آف نا لے کچھ دنوں میں آپ سب کے فائنل ٹرمز ہونے والے ہیں۔۔ اوکے سر آگے سے یہ خیال رکھے گئی۔ اسکا ہاتھ پکڑے ادب سے کہتی عزہ اسے ساتھ لیے آفس سے گراؤنڈ میں آ گئی۔ دل مجھ سے جھوٹ مت بولنا مجھے بتاؤ کیا ہوا ہے تمہارا چہرا اتنا اترا ہوا کیوں ہے اور تم روئی ہو میں یہ بھی جانتی ہوں۔۔ اسکی گیلی پلکوں کو چھوتے عزہ نے پر اعتماد لہجے میں کہا۔ عفاف انہیں باتیں کرتے دیکھ وہاں چلی آئی دوسری طرف امیمہ کا حلق تک سوکھ گیا تھا اگر عزہ کو حقیقت پتہ چل جاتی تو وہ کیا حشر کرتی یہ سو چتے ہی امیمہ خشک ہوتے حلق کو تر کرتے بولنے ہی والی تھی کہ عزہ پھر سے بول پڑی۔ اگر اس ہائیڈروجن اور نائیٹرو جن کے پر دادا نے تمہیں ذرا سا بھی زیادہ ڈانٹا ہے تو مجھے ابھی بتاؤ ایسی کلاس لے کر آؤں گئی اس کی یاد رکھے گا۔ بازو اوپر چڑھا تی وہ لڑاکا عورتوں کی طرح بولی۔
"نہیں آپی مجھے بس گھر جانا ہے اور کوئی بات نہیں ہے۔ "اچھا ٹھیک ہے چلو عزہ منہ بنا کر کہتے باہر کی طرف بڑھ گئی۔
آپی آپ نے غور کیا..؟ کس پر ..؟۔۔۔ آئی اس بوڈی گارڈ کی آنکھیں بھی نیلی ہیں آپکی طرح ... اسنے پرجوش انداز میں بتایا۔
میں فضول باتوں پر غور نہیں کرتی عفاف تم بھی مت کیا کرو۔
تیکھی نظر احمر پر ڈالے وہ تینوں گاڑی میں بیٹھ گئیں۔
***
دن کے ایک بج رہے تھے اور وہ پرسکون نیند سو رہا تھا ساتھ ٹیبل پر پڑا موبائل کوئی تیسری بار بجنے لگا۔ وہ اتنی گہری نیند نہیں سوتا تھا کہ ساتھ پڑے بجتے موبائل کی خبر نا ہو یاں پھر وہ جا نتا تھا کہ کال کرنے والی ہستی کون ہے اسلئے ضدی بنے لیٹا ٹس سے مس نہیں ہو رہا تھا موبائل ایک بار پھر بجا ایچ ایم نے تکیے سے سر اٹھایا بغیر نام دیکھے موبائل سامنے دیوار پر دے ما را اور پھر سکون سے لیٹ گیا۔ ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے دروازے پر ہوئی بھاری ہاتھ کی دستک پر اسنے اجازت کا جواب دیا۔
حان تشویش میں مبتلا کمرے میں داخل ہوا۔ ثاقب صاحب کا سارا مال جل کے راکھ ہو گیا ہے اور وہ آپ پر الزام لگا رہے ہیں کہ یہ سب کیا دھرا آپکا ہے۔۔ یہ الزام نہیں ہے یاحا ن...! ایچ ایم اٹھ کے بیٹھ گیا۔ یہ سب میں نے ہی کیا ہے اسکے مال کو آگ میں نے ہی لگائی تو پھر یہ الزام کیسے ہوا..؟ حان کو سمجھ نہیں آیا وہ جواب کیا دے وہاں تو چور خود ہی اعترافِ جرم کر رہا تھا مگر انداز ایسا تھے جیسے جلتا رہا ہو "ہاں میں نے کیا ہے مگر تم کچھ کر سکتے ہو کیا.؟"ایچ ایم یہ بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے ثاقب لغاری حرب دادا کا بہت پرانا پارٹنر ہے انکے ساتھ آج تک اتنی ڈیلز ہو چکی ہیں۔ تو سمجھو آج سے نہیں ہو گئی ... وہی لاپرواہ سا انداز...ہممم وہ آپکی جان کے درپے آگیا ہے حرب دادا ابھی اسی وقت آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں.؟ اسے موبائل دیتے حان نے ساتھ زمین پر ٹوٹے پڑے موبائل کو تاسف سے دیکھا۔ اوکے ... دس منٹ کی بات چیت میں ایک لفظ کہتے موبائل واپس اسے تھما دیا۔
تیاری کرو ہمیں آج ہی یورپ کیلئے نکلنا ہو گا۔ وہاں یقیناً بادشاہ خان اور شہنشاہ بھی ہو گا۔ یقیناً وہ ہوتھ گئیں..تو اس چپِ کے بارے میں کیا کہیں گئے.؟ میں سنبھال لوں گا۔۔ میں بھی سا ... آؤں گا نہیں تم یہی رہو گئے اینارہ کے ساتھ.اسنے واڈارب کی طرف بڑھتے کہا۔ مگر ہمارے تمام دشمن وہاں ہو گئے تو اینارہ کو یہاں کس سے خطرہ ہو گا بھلا.؟۔ دشمن کو کبھی بھی کمزور یا بیوقوف نہیں سمجھنا چاہیئے یاحان تمہیں کیا خبر اگر ہمارے پیچھے اینارہ پر حملہ کر دیا گیا تو.. اب میں آپ جتنا سمجھد ار نہیں ہوں تو میرا کیا قصور..؟ قدرے افسردگی سے کہا گیا۔۔ جن سرگرمیوں میں تم ملوث ہو انکو چھوڑ دو عقل خودبخود تمہاری ٹھکانے آ جائے گئی۔ اچانک ایچ ایم کا لہجہ تیز ہوا تو حان بے ساختہ اچھل کر دو قدم پیچھے ہٹ گیا۔۔ ،...میں نہیں جانتا آپ کس بارے میں بات کر رہے ہیں جواباً اسکی طرف آتے ایچ ایم نے اپنے دائیں ہاتھ کا تھپڑ گھما کر اسکی گن پٹی میں مارا۔ حان اس افتاد پر زمین بوس ہو گیا۔۔ کیوں گئے تھے وہاں جب میں نے منع کیا تھا جواب دو مجھے۔۔ بے بس ہو گیا تھا وہ نہیں بھولتی مجھے ،میں معصوم ہوں مجھے مارے نہیں پلیز ...اس سے مزید دوری بناتے وہ طوطے کی طرح فر فر بولا۔۔۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے ایک دھوکے باز سے دھوکہ کھا کر پھر اسی دھوکے باز کو سوچنا بھی اپنے ساتھ دھوکا کرنے جیسا ہے۔"محبت" بلا ہی ایسی چیز کا نام ہے کہ بندہ صحیح غلط ہی بھول جاتا ہے انسان خا موش بھی رہنا چاہتا ہے اور پھر وہی خاموشی ایک ٹوٹے کانچ کی طرح اندر ہی اندر اتنی زور سے چبتی بھی ہے کہ دل چھلنی چھلنی ہو جاتا..اسکے لہجے کی شدت ایسی تھی جیسے وہ اس دنیا میں زبردستی سانس لے رہا ہو۔۔ بیک گراؤنڈ میوزک کی کمی ہے کہو تو وہ بھی لگا دیتا ہوں۔۔ اسکے انتہائی لاپرواہ انداز پر حان نے بچوں جیسے منہ بسور لیا۔۔ آپ کو کبھی محبت نہیں ہوئی نا, جب ہو گئی تب پوچھوں گا...تمہاری اس فضول سی محبت کیلئے میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے اور ویسے بھی میرے مطابق محبت ایک فضول جذبہ ہے جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا تو وہ محبت کر لیتے ہیں۔ اور میری زندگی میں اور بھی بہت مسئلے ہیں ٹائی کی ناٹ سیٹ کرتے اسنے سفاکیت سے بھرپور جواب دیا۔۔ یہ تو سارے دلوں کے معاملے ہوتے ہیں...حان نے قدرے بیچارگی سے کہا۔ "جس کام کیلئے یہاں ہو وہی کرو تو بہتر ہے ورنہ دل نکال کر ہتھیلی پر رکھنے میں سیکنڈ نہیں لگے گا مجھے"،..میں جانے کی تیاری دیکھتا ہوں... حان فوراً وہاں سے کھسکا..کیا خبر وہ واقع دل نکال دیتا تو ۔۔ ۔
ایک منٹ ایک منٹ یہ منہ سوجھا کر کہاں جا رہے ہو..؟ اینارہ ایکدم سے اسکے رستے میں آئی۔۔ ایک تو تم ہر بار کالی بلی کی طرح میرا راستہ کاٹ جاتی ہو۔۔ بکواس نہیں کرو اور مجھے بتاؤ یہ اس مونسٹر نے کیا ہے.؟۔۔ کیا..؟ مونسٹر لفظ پر منہ بناتے حان نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔ یہ تمہارے تھوبڑ ے کا حولیہ اسنے ہی بگاڑا ہے سمجھتا کیا ہے وہ خود کو ... وہ غصے سے دوہری ہو رہی تھی۔ "جا کے خود پوچھ لو مجھے بہت کام ہیں۔ ابھی پوچھ کر آتی ہوں۔ غصے سے جنگھاڑتی ابھی وہ پہلے زینے کو ہی نہیں پھیلا نگ پائی تھی حان نے اسکی کلائی جکڑے پیچھے کھینچ لیا۔ کیا پاگل ہو گئی ہو کہاں جا رہی تھی۔ ؟ ۔۔ اس مونسٹر سے پوچھنے کے اسنے کس حق سے میرے بھائی پر ہاتھ اٹھایا ہے.؟ اسکی طرف پلٹتے وہ خونخوار سی دھاڑی۔ پیچھے پہلے زینے پر رکے ایچ ایم نے تادیبی نظروں سے اس چھٹانک بھر کی گز بھر لمبی زبان رکھنے والی لڑکی کی پشت کو گھورا۔ ادھر آؤ میری بات سنو .... حان نے اسے تھامنا چا ہا۔۔ نہیں مجھے پوچھنا ہے اس مونسٹر سے ہٹو میرے راستے سے ... ابھی اینارہ پلٹتی پیچھے وحشت زدہ سے کھڑے ایچ ایم کو خود کو آگ اگلتی نظروں سے گھورتا دیکھ وہ اپنی جگہ جم گئی۔۔ آج تو گئی یہ کام سے... حان بڑ بڑاتے آگے بڑھتا ایچ ایم نے اسے وہی روک دیا۔ تم جاو نکلنے کی تیاری کرو ... جی..جی ٹھیک ہے۔ مونس... میرا مطلب ہے آ.. آپ یہاں..؟۔۔ اینارہ چونک کر سنھبلی ... میری برائی ہی کرنی ہوتی ہے تو انکے سامنے کیا کرو جن کو میں زہر لگتا ہوں میرے بھائی کے سامنے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بھائی لفظ یقیناً اسنے حان کیلئے استعمال کیا تھا اسکے سامنے وہ بھی پہلی بار ... اینارہ نے بنا پلکیں جھپکائے اسے دیکھا۔۔ ہاں مانا آپ مجھے اچھے نہیں لگتے مگر میں آپ کو برباد کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ اسکے جواب پر ایچ ایم کا قہقہہ بے ساختہ تھا مغل ایمپائر کی درو دیوار میں گونجنے والا وہ و حشت زدہ قہقہہ جو کسی مکروہ شہزادے کی تلخ داستان کی بیانی کرتے تھے۔۔ وہ زینے اترتا چلا گیا اینارہ دم بخود سی وہی کھڑی رہ گئی۔ بت کیوں بنی کھڑی ہو..؟۔۔ وہ ہنسے کیوں ... کیا میں پاگل ہوں جو وہ مجھ پر ہنس رہے تھے ۔۔۔ نہیں تم پاگل نہیں ہو مگر تم نے بات پاگلوں والی کی اسلئے وہ ہنسا ۔۔۔ تم اسے بر باد نہیں کر سکتی اینارہ بلکہ تم کیا اس دنیا کی کوئی ہستی ایسی طاقت نہیں رکھتی سوائے ایچ ایم کے ... "کیونکہ وہ شخص اپنی بربادی آپ " ہے… … وہ ایچ ایم ہے اپنے آپ میں ایک طوفان اور وہ جس دور کا گینگسٹر ہے وہ دور دورِ عذاب کہلانے کے لائق ہے۔ وہ دشمن کو مارتا نہیں ہے بلکہ اسکا نام و نشان ہی صفا ہستی سے مٹا دیتا ہے اور تم خود سوچو جس شخص کیلئے کسی انسان کو مارنا مچھر برابر ہو اس شخص کو تم ... تم جیسی لڑ کی برباد کرنے کی دھمکی دو گئی تو اسے ہنسی تو آئے گئی نا۔ حان کہتے باہر کی طرف بڑھ گیا جبکہ اینارہ وہی بیٹھی سوچوں میں گم ہو گئی۔
***
کیا میں تمہیں انسان نظر نہیں آتا جب بھی مجھے دیکھتی ہو ایسے ڈر کر بھاگتی ہو جیسے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو ...راستے میں حائل ہوئے طہٰ نے برہمی سے پوچھا۔۔ تت..تو آپ مجھے دیکھتے کیوں ہیں...؟ عفاف کے بے ربط جملے پر اسکے ہونٹوں پر دلفریب مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔۔ میری آنکھیں ہیں ... کیا اب انکا استعمال تم سے پوچھ کر کروں.؟۔۔ ،..میں نے ایسا تو نہیں کہا... وہ ممنائی طہٰ مزید قر یب ہوتے اسکی طرف جھکا "تو کیا کہا ہے پھر..؟ اسکی گھمبیر آواز پر عفاف کا دل زوروں سے دھڑکا ناجانے کیا وجہ تھی اس شخص کے قریب اسے ہمیشہ خوف محسوس ہوتا تھا۔۔۔ آ.. آپ مجھے دیکھا نہیں کرے ... پلیز اور وہ رکی نہیں۔ طہٰ مبہم سا مسکراتا اسکی پشت کو دیکھتا رہ گیا۔ وہ اس سے ڈرتی تھی اور اسے عفاف رضا کو ڈرانے میں مزہ آتا تھا یہ جانے بغیر کہ کل کو عفاف کا یہی ڈر اسکے لئے ایک عذاب جیسے بننے والا ہے۔
***
کہاں جا رہے ہو یحییٰ..؟ ما سنو کے کمرے میں جا رہا ہوں ضروری بات کرنی ہے۔ اوکے ... زارا جواب دیتی کچن کی طرف چلی گئی۔ امیمہ کے کمرے کے باہر رکے ابھی وہ نوک کرتا اسے اندر سے فیصل کی آواز سنائی دی اسکی موجودگی میں اس سے ملنا یحییٰ کو عجیب سا لگا اہ بنا کچھ کہے انہی قدموں پر واپس اپنے کمرے میں آگیا۔ اور اپنی اور عزہ کی ہوئی دوپہر کی ملاقات کے متعلق سو چنے لگا۔ ایسا کیا ہے جو سنو وائیٹ ہم سب سے چھپا رہی ہے جس کو لے کر بلیک روز بھی سیریس ہے ...مجھے لگتا ہے دل کسی پرابلم میں ہے میں نے بہت کوشش کی ہے پوچھنے کی مگر وہ مجھے نہیں بتا رہی تم تو اسکے بیسٹ فرینڈ ہو تم ٹرائے کرو مے بی تمہیں بتا دے۔ اسکے کہے جملے یحییٰ کے دماغ میں گھوم رہے تھے۔۔ تو پھر میری شہزادی اداس کیوں ہے.؟۔ فیصل نے گھما پھرا کر پھر سے وہی سوال پوچھا۔ وہ بیڈ سے اٹھتی کھڑکی سے پاس جا رکی۔۔ ڈیڈ مجھے نور کی یاد آرہی ہے میں اسے بہت مس کرتی ہوں۔
اسکے مترنم لہجے پر فیصل نے گہری سانس اندر لی۔۔ بیٹا یہ دنیا عارضی ہے یہاں جس نے آنا ہے اپنے مقرر وقت پر جانا بھی ہے ... کاش ایسا ہوتا ڈیڈ ... امیمہ کے دل سے ہوک نکلی۔ وہ ایک حادثہ تھا اسکی زندگی بس اتنی ہی تھی۔ فیصل مزید بولا۔ ڈیڈ وہ.. امیمہ مزید کچھ بولتی دروازا نوک ہوا فیصل اور امیمہ نے مڑ کر دیکھا یحییٰ کو اندر آتے دیکھ امیمہ نے واپس گردن موڑ لی جبکہ فیصل نے اسکا خوش دلی سے ویلکم کیا۔ کاش وہ ایک حادثہ ہی ہوتا ڈیڈ ... ڈھیروں آنسوؤں کو حلق میں انڈیلتے امیمہ نے گہری سانس بھری۔ پارٹنر مجھے سنو وائیٹ سے کچھ بات کرنی ہے۔
" ہاں ضرور تم بات کرو میں چلتا ہوں مجھے ضروری کال کرنی ہے۔ فیصل اورا سکے بیچ ناراضگی کبھی نہیں آ سکتی تھی کیونکہ فیصل کیلئے یحییٰ میر مرسلین سے کم نہیں تھا دوسری طرف یحییٰ نے بھی بروقت اپنے کہے کی معافی مانگ لی تھی اب فیصل سب اللہ پر چھوڑے اپنی بیٹی کے اچھے نصیب کے لئے دعا گو رہتا تھا فیصل جا چکا تھا یحییٰ دھیمے قدم اٹھاتا امیمہ کی طرف آیا جو اس سے لاتعلق بنے کھڑکی سے باہر لان میں چہل قدمی کرتی نتاشا کو دیکھ رہی تھی۔۔۔ کیا دیکھ رہی ہو اتنے غور سے..؟ نتاشا آپی کچھ پریشان سی لگ رہی ہیں۔ ہاں وہ اپنے مشن کو لے کر پریشان ہے بٹ شی ہینڈل اِٹ تم پریشان نہیں ہو جانا۔ مدھم سا ہنستے یحییٰ نے متوازن لہجے میں کہا۔ تمہیں کیا بات کرنی ہے مجھ سے.؟ پہلے تم بتاؤ ابھی بھی ناراض ہو مجھ سے...تم جانتی ہو نا سنو وائٹ میں تمہارے علاؤہ کسی سے معافی نہیں مانگتا ۔ ہاں جانتی ہوں...اور یہ بھی جانتی ہوں تم نے پھر اس سر پنج کے بیٹے سےلڑ ائی کی ہے۔۔ اس ارسل کا کل میں موبائل توڑوں گا... یحییٰ نے دانت پیستے اسے کوسا۔ جو اسکی مخبری کرنے سے باز نہیں آتا تھا۔۔۔ اب تم شام میں خود سب کو بتاو گئے یا میں بتاؤں... امیمہ نے سینے پر ہاتھ باندھے جسکی وجہ سے شرٹ کی آستینیں اوپر کو ہوئی۔ ۔"میں خود بتا دوں گا ... اسکی کلائی پر انگلیوں کے نشان دیکھتے یحییٰ نے بمشکل اپنے آپ پر کنڑول رکھے عام سے لہجے میں کہا۔ تم کسی پرابلم میں ہو سنو وائیٹ..؟ ۔ ... ۔ نہیں "خاموشی" ۔۔۔ تو پھر کوئی پریشانی یا کوئی ایسی بات یا وجہ جس سے تمہیں تکلیف ہوتی ہو۔ یحییٰ کی کلا نظریں ہنوز اسکی ئیوں پر تھی "جس کو ایک طرفہ محبت ہو جائے میرے خیال سے اسکے لئے اس سے بڑی تکلیف اور کوئی نہیں ہوتی۔ امیمہ کا دل ڈوب کے ابھرا۔ ۔ ایک تو تمہاری یہ محبت ... یحییٰ نے اپنا سر تھام لیا۔ اللہ کرے تمہیں کبھی نا ہو یہ محبت ...امیمہ کے لہجے میں طنز تھا "اور مجھے کیوں نا ہو یہؤ محبت ... یحییٰ نے اسی کے انداز میں سوال کیا۔ کیونکہ تم اس تکلیف کو سہہ نہیں پا گئے۔" بد دعا دے رہی ہو..؟ یحییٰ نے برو اچکائی۔۔ دعا دے رہی ہوں کہ تمہیں کبھی کسی سے محبت نا ہو...تم سے بھی نا ہو ..؟ یحییٰ کے اچانک سوال پر امیمہ پل کو جہاں کی تہاںرہ گئی۔ تمہیں مجھ سے محبت نہیں ہو سکتی یحییٰ...اچھا تم اتنا یقین کے ساتھ کیسے کہہ سکتی ہو..؟ کیونکہ ہم دونوں صرف دوست ہیں اچھے دوست ... امیمہ جواب دیتی آسودہ سا مسکراتی دروازے کی طرف بڑھ گئی۔۔ تمہاری اس محبت کا علاج میں ضرور کروں گا سنو وائٹ پہلے یہ معلوم کروا لوں کہ تمہیں پریشان کون کر رہا ہے ایک بار اس شخص کی گردن ہاتھ میں آ جائے۔ دل ہی دل میں کئی سوچوں سے لڑتے یحییٰ میر نے داخلی دروازے کی طرف دیکھا۔
***
" عشق میں تیرے در در پھرتے، پھر بھی نا تیرا نام لیا"
"ہم نے تیرا مان رکھا، رکھی آبرو تیرے پیار کی"
اسکی سریلی آواز کمرے کی فضا میں گونج رہی تھی ہاتھوں میں گٹار اٹھائے آنکھیں بند کیے وہ سُر جوڑتی اپنی ہی کسی دنیا میں گم ہو گئی تھی وہاں جہاں اسکا ڈیول تھا اور وہ تھی۔
بس کر دو لڑکی تم گاتی پیارا ہو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمہارا ڈیول انسٹا گر ام ڈاؤن لوڈ کیے وہاں بیٹھا تمہیں اسپیشل سنتا ہو گا۔ کچھ نہیں ہوتا یہ پیار محبت صرف بندہ خوار ہوتا ہے جیسے میں ہو رہی ہوں تمہارے اس سو کالڈ بھائی کے پیچھے دل کرتا ہے میرا، منہ نوچ لوں اس آئیس بیئر کا ... سمجھتا کیا ہے پتہ نہیں خود کو۔ وہ اس قدر غصے میں تھی عزہ نے فوراً اپنا گٹار پیچھے کر لیا اسکا کیا بھر وسہ وہی سر میں دے مارتی تو!...
آپی میری امیدوں پر پانی تو مت پھیر یں ... عزہ نے رونی صورت بنا لی۔ اگر میرا بس چلے تو میں تم پر بالٹی بھر کے ٹھنڈے یخ پانی کی پھینک دوں روز تاکہ تم اس گنڈے کے خوابوں سے باہر نکل آؤ۔ نتاشا کا بس نہیں چل رہا تھا کیا سے کیا کر کے رکھ دے۔
آپی وہ گنڈہ نہیں ہے ڈیول ہے ... عزہ روہانسی ہوئی۔
قسم سے روز تمہارے منہ سے ایسی باتیں بالکل اچھی نہیں لگتی کہاں تم کسی لڑکے کو خود کو گھورنے تک نہیں دیتی اور کہاں ایک سڑک چھاپ گنڈے کے خوابوں میں دن رات کھوئی رہتی ہو۔
آپ مجھ پر بالٹی بھر کے پانی کے پھینکیں یاں بارش کروا دیں میں اسکے خواب دیکھنے نہیں چھوڑوں گئی۔ اسکے لہجے میں ضد تھی اور وہ گنڈہ نہیں ہے لہذا اسے گنڈہ مت بولا کریں۔ بیڈ پر دراز ہوتی نتاشا نے بغور اس پاگل لڑکی کو گھورا۔"اگر ایک گنڈہ سوٹ بوٹ بھی پہن لے تب بھی وہ رہتا گنڈ ہ ہی ہے روز میری جان"اسنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ مگر عزہ کی اگلی بات پر اسکا دماغ ہی گھوم گیا۔ اس سب کو چھوڑے آپی میں نے ایک پلان بنایا ہے میں دو تین گنڈ وں کو ہائیر کروں گئی۔۔ اور یہ سب کیوں کرو گئی تم..؟ نتاشا اٹھ بیٹھی۔"وہ مجھ پر جھوٹ موٹ کا حملہ کرے گئے۔" اور اس سے کیا ہو گا..؟ نتاشا نے سوچا اب اسے جوتا اتار لینا چاہیے۔ اس سے آئی وہ ڈیول مجھے بچانے آئے گا جیسے ہمیشہ آتا ہے ... عزہ کی چہکار پر پاس پڑے تمام کشن نتاشا نے کھینچ کھینچ کر اسے مارے تھے۔۔ دماغ کہاں گرا کر آئی ہو تم .ہاں... کیا یہاں کوئی سرکس لگا ہوا ہے اتنی خطرناک سوچیں تمہارے دماغ میں ڈالتا کون ہے نتاشا کا واق نہیں تھا ورنہ آج وہ اس لڑکی کا دماغ ٹھکانے لگا دیتی۔۔۔ اققف آپی وہ آئے گا مجھے یقین ہے۔ پردے کے پیچھے چھپی اسنے ہانک لگائی "وہ تمہیں بچانے آئے گا جیسے پچھلی بار آیا تھا۔ اسنے تڑخ کر کہا۔ شاید وہ ... مزید کوئی بکواس نہیں کرنا روز میرا دماغ پہلے ہی گھوما ہوا ہے تمہاری یہ باتیں مجھے مزید پریشان کر رہی ہیں۔ یہ نا ہو میں جا کے آریان انکل کو سب بتا دوں۔ اسکی دھمکی پر عزہ نے سامنے آتے خفگی سے اسے گھورا اور بغیر کچھ کہے کمرے سے واک آؤٹ کر گئی۔
لو اب ناراض بھی یہی ہو گئی ... حد ہے ویسے ...ڈھونڈنے تو وہ عزہ کو آئی تھی مگر سامنے مر سلین کو اپنے کمرے میں جاتے دیکھ وہ اسکے پیچھے ہو لی۔ مرسلین اپنے کمرے میں جاتے ابھی دروازا بند کرتا نتاشا سرعت سے بھاگتی اسے دھکا دئیے کمرے میں آئی اور دروازہ بند کر دیا۔۔ یہ کیا بد تمیزی ہے ... وہ غضب ناک سا دھاڑا۔ وہی جو تم کر رہے ہو پچھلے چھ گھنٹوں سے میرے ساتھ ... کال کیوں نہیں اٹینڈ کر رہے میری تم ... نتاشا اس سے بھی زیادہ اونچی آواز میں دھاڑی۔ آواز نیچیر کھو اپنی، میرے کمرے میں کھڑی ہو۔۔ مرسلین کا بس نہیں چل رہا تھا اس لڑکی کو دو ہاتھ جڑ دیتا۔۔ میرے میرے کی رٹ بعد میں لگانا مجھے صرف اتنا بتاؤ تم مجھے انگور کس خوشی میں کر رہے تھے۔ وہ پھر چیخی۔ مرسلین کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھتا بیڈ پر بیٹھ گیا۔ میں تم سے کچھ پوچھ رہی ہوں۔ مجھے انگور کیا بھی کیسے تم نے..؟ جواباً تکیے پر سر گرائے مرسلین نے طنزیہ مسکراہٹ اسکی طرف اچھالی۔"بالکل ایسے ہی جیسے ابھی انگور کر رہا ہوں"اور یاد رکھنا ... نتاشا کچھ کہتی وہ بول پڑا۔ تم جیسی لڑکیوں کو مر سلین رمیز شاہ انگور کرنا ہی بہتر سمجھتا ہے۔۔ مجھ جیسی لڑکی مطلب ... وہ سوال پوچھتے نتاشا کے تنبدن میں گویا آگ سی لگ گئی۔ "تم جیسی تیز ترار اور بولڈ لڑکیاں مجھے زیر لگتی ہیں۔" اور مجھے تم جیسے منہ پھٹ لڑکے زہر لگتے ہیں مگر پھر بھی تمہاری خوش فہمی ہے کہ نتاشا رضا نے تمہیں اپنا لائف پارٹنر منتخب کیا ہے۔ "تمہاری مہربانی مجھے اس خوشی فہمی سے میری بد قسمتی زیادہ عزیز ہے۔ اسنے طنزاً کہتے آنکھوں پر بازو رکھ لیا۔ اسے مرسلین سے اتنے سیدھے جوابوں کی امید ہرگز نہیں تھی مگر اب کوئی خوش فہمی بھی نہیں رہی تھی دو منٹ اسکے سر پر سوار نتاشا خونخوار نظروں سے اسے گھورتی رہی۔ میں آخری بار پوچھ رہی ہوں میری ہیلپ کرو گئے اس کیس میں یا نہیں...؟ اب کی بار اسکی آواز دھیمی تھی۔۔ نہیں ... ٹھاہ کر کے جواب آیا اور خاموشی چھا گئی۔۔ اپنے انجام کیلئے تیار رہنا ... اسے کھلی دھمکی سے نوازے نتاشا پاؤں پٹختی کمرے کا دروازا زور سے بند کیے باہر نکل گئی۔ بولا یسے رہی ہے جیسے میں ڈرتا ہوں اس سے ... اسکی کسی بات کا اثر لیے بغیر وہ پھر سے دراز ہو گیا۔
نتاشا آپکے کمرے سے اتنے غصے میں کیوں گئی ہے مرسلین..فریش اورنج جوس کا گلاس تھامے طوبیٰ ...اسکے کمرے میں آئی۔۔۔ اویں پاگل ہو گئی ہے وہ مما اسنے بیزاریت سے کہا۔۔ وہ پاگل نہیں ہوئی ... میرے پیارے شہزادے آپ نے اسکی انسلٹ کی ہے۔ اوہ تو مطلب آپ سب سن چکی ہیں مرسلین کی دھیمی مسکراہٹ پر طوبیٰ نے سر اثبات میں ہلاتے خفگی ظاہر کی۔۔ میری پیا ری مما آپ خفا نا ہوں وہ لڑکی تو ویسے پاگل ہے ... اسکی گود میں سر رکھے اسنے انتہا ئی لاپروائی سے کہا۔۔ بُری بات مما کے شہزادے ...آپ کو معلوم ہے جب وہ یہاں سے گئی تھی تو روز مجھے فون کیا کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مرسلین میری امانت ہے آپکے پاس مگر پھر ... طوبیٰ کا چہرا بے رونق ہو گیا۔ جس دن آپ نے اس رشتے سے انکار کیا اس دن سے اسنے بھی کہنا چھوڑ دیا۔
ہاں تو بس اسکا دل بھر گیا ہو گیا مما ...یہ بات سراسر غلط ہے بیٹا یہ تو آپ بھی جانتے ہو ... طوبیٰ نےتھ مسکراہٹ روکتے باور کروانے والے انداز میں کہا۔ مگر جیسا آپ کا رویہ ہے نتاشا کے سا بہت جلد شاید وہ آپ سے اور اپنے قول سے پیچھے ہٹ جائے گئی مرسلین ... غیر مرئی نقطے کو تکتے طوبیٰ نے یونہی وہ بات بول دی تھی۔ "میں بھی تو یہی چاہتا ہوں مما... اسکی واضح سرگوشی پر طوبیٰ نے اداسی بھری نگاہ اس پر ڈالی "وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔" اور مجھے اچھے لوگوں سے چڑ ہے ...، دو ٹوک انداز میں کہتے وہ بیڈ سے اٹھتا سٹڈی روم میں چلا گیا۔" جب سے عشق ہو ان سے محبت نہیں ہوا کرتی" ۔۔ ۔ میری دعا ہے آپکو بھی بہت جلد اس بات کا احساس ہو جائے۔ آسودگی سے مسکراتے طوبیٰ نے سٹڈی روم کے بند دروازے کو دیکھا۔ جب بھی بات نتاشا کے متعلق ہوتی تھی وہ خود کو فوراً سب سے الگ کر لیتا تھا ناجانے اسکے دل میں ایسا کیا تھا مرسلین رمیز شاہ کے لفظ تو کیا اسکی بولتی نظریں بھی اس لڑکی کے ذکر پر خاموش اور ویران سی ہو جاتی تھی۔ وہ کبھی بھی نتاشا کے نام پر کسی سے بحث نہیں کرتا تھا۔