Chapter 15: باب 15

وہ سب کھانے کی ٹیبل پر جمع تھے سب ہی ایکدوسرے کو خونخوار نظروں سے گھور رہے تھے۔ نتاشا مرسلین کو ... جو بنا کوئی اثر لیے کھانا کھا رہا تھا۔ طہٰ عفاف کو ... جو خود کو اسکی نظروں سے چھپانے کی کوششوں میں حتیٰ الامکان بہت جلد ٹیبل کے نیچے پائی جانے والی تھی۔ عزہ نتاشا کو ناراضگی کے باعث گھور رہی تھی۔ جبکہ یحییٰ اور امیمہ کے اپنے ہی آنکھوں آنکھوں میں اشارے چل رہے تھے۔ وہی ایک طرف نتاشا ایک سائیڈ بیٹھے طہٰ کو بھی بھوکی شیرنی کی طرح گھورنے میں مصروف تھی۔

جبکہ دوسرے رخ بیٹھے ملک ولا کے تمام بڑے کچھ حیرت اور کچھ عجیب نظروں سے ان سب کو دیکھ رہے تھے۔

بھائی مجھے لگتا کچھ منٹ بعد یہاں پانی پی کی جنگ چھڑنے والی ہے ... میرا بھی یہی ماننا ہے ..." حمزہ کی گوہر افشانی پر فیصل فوراً بولا۔ مجھے لگتا بچوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ ... اب یہ بچے کنڈا گارڈن کے بچے تو ہیں نہیں زارا جن کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو گا تو وہ اسےسولو نہیں کر سکتے ہوں گئے۔ حمزہ کے لقمے پر وقاص اور آریان نے ایک بار پھر ان سب پر نظر ڈالی۔ مگر سمیرا بیگم اور آریان سمیت وقاص کی تادیبی نظریں بار بار طہٰ کی طرف اٹھ رہی تھیں جو انہیں طہٰ کی طرف سے مشکوک کر رہی تھی طوبیٰ اور فیصل یحییٰ اور امیمہ کو نوٹ کر رہے تھے زارا اور ملائکہ کی نظریں نتاشا اور مرسلین پر ٹکی تھی۔ آپ ..پوچھیں نا ان سے کیا ہوا ہے..ایسے کیوں بیٹھے ہیں یہ سب کھانا بھی کھا نہیں رہے .حیام کی فکرمند سی آواز پر آریان اسکے ہاتھ پر دباؤ ڈالتا اسے پرسکون رہنے کو کہتا انکی طرف متوجہ ہوا۔

کیا مسئلہ ہے کوئی پریشانی ہے کیا بچوں ... پرنسیس آپ بتاؤ..؟ اریان نے محض ایک سوال پوچھا مگر اسے کیا خبر تھی وہ سوال وہاں کونسا نیا بکھیرا کھڑا کرنے والا ہے۔ میں نتاشا آپی سے ناراض ہوں۔ عزہ غصے سے چیخی۔۔ انکل میں اس سست انسان کی کل سے منتیں کر رہی ہوں مگر یہ میری ہیلپ نہیں کر رہا ۔۔ ۔ نتاشا مرسلین کو کچا چبانے کے درپے گلا پھاڑے چیخی۔ اور ایک یہ انسان ہے میں نے کہا تھا مجھے اس کیس کی رپورٹ لا کر دے مگر نہیں اس انسان کا نا تو دماغ اپنی جگہ پر ہے اور نا ہی آنکھیں ... لگے ہاتھ وہ طہٰ کی مسلسل بھٹکتی نظروں پر بھی چوٹ کر گئی۔۔ ۔ ایک سیکنڈ مجھے کیوں بیچ میں گھسیٹ رہی ہو۔ طہٰ گربڑاتے ایکدم سے چیخا۔ اسلئے کیونکہ تم سے میں نے رپورٹ کا کہا تھا۔ تو رپورٹ حوالدار نے لا کر دیتی تھی۔ رپورٹ جو بھی لائے میں اس کیس میں کوئی ہیلپ نہیں کروں گا۔ "تمہار ے اچھے بھی ہیلپ کرے گئے مرسلین شاہ۔" انکی ہی ہیلپ لے لو نتاشا رضا ۔۔ ۔ اسنے بھی دبدو جواب دیا۔۔ اپنے ینگے ختم نہیں ہوتے دونوں کے اور مجھے بلاوجہ کے ٹونٹ مار رہی ہو۔ "نتاشا آپی اپنی غلطی کبھی دیکھتی ہی نہیں ہیں تم چپ کرو عزہ ورنہ تمہیں میں نے اسی کے پاس پہنچا دینا جسکی وجہ سے منہ بنا کے بیٹھی ہو۔" بس بہت ہوا مجھے کسی سے بات نہیں کرنی عزہ نے منہ بسور لیا۔۔ ۔ میری بہن پر کس بات کا غصہ اتار رہی ہو تم ... یہ تمہاری بہن ہونے کے ساتھ میری بھی کچھ لگتی ہے اسلئے خاموش بیٹھے رہو تم سے بات نہیں کی میں نے۔ ان چاروں کی آپس میں بحث جاری تھی آریان اور باقی سب اس وقت کو پچھتا رہے تھے جب انہوں نے وہ سوال کرنے کا سوچا تھا سب اپنی ہی دھن میں تھے سوائے ان دونوں کے جو ان چاروں کو جانی دشمنوں کی طرح لڑتا دیکھ رہے تھے یحییٰ نے معاملے کی سنگینی بھانپتے اور اپنی خیریت کے واسطے امیمہ کی طرف نگاہ ڈالے گردن نفی میں ہلائی وہی امیمہ نے سر اثبات میں ہلایا۔ یحییٰ نے اسے آنکھیں دکھاتے پھر نفی کی۔ امیمہ نے ذرا سا سہمے آنکھیں جھکائے پھر ہا ہی کہا۔ وہ ایسی ہیں تھی یحییٰ میر کیلئے جان دینے کو تیار رہنے والی مگر اسکی غلط حرکتوں پر کبھی پر دہ نہیں ڈالتی تھی۔ بڑے پاپا یحییٰ نے آج پھر یونی میں کسی لڑ کے سے لڑائی کی ہے اور اب وہ آپکو یونی بلا رہے ہیں۔۔ ۔ جہاں امیمہ نے ایک ہی سانس میں کہا وہی سب کی چلتی زبانیں رک گئی سب کی گردنوں کے ساتھ شکا یتی نظروں کا رخ بھی یحییٰ میر کی طرف گھوم گیا اسنے بمشکل تھوک نگلا۔ اور ارگرد دیکھا جہاں زا را اور حمزہ اسے سر ہاتھوں میں تھامے نظر آئے گویا کسی بھی طرح کی جشٹیفیکیسں کے باوجود انہیں اپنے سپوت سے ایسی ہی امید تھی۔ اب کس سے لڑائی کر کے آئے ہو تم..؟۔ آریان کی کرخت آواز پر یحییٰ کی خفا نظریں سنو سے ہٹی۔۔ شہناور سے... لہجہ کسی بھی طرح کی شرمندگی سے پاک تھا۔۔ وجہ ..؟ …… مجھے غصہ آگیا تھا۔ اسنے کیا تم سے لیز چھین لیا تھا جو تمہیں غصہ آگیا اصل وجہ بتاؤ بات کو گھماؤ نہیں ...وہ ایک لڑکی کو حراس کر رہا تھا مجھے غصہ آگیا مگر سچ کہہ رہا ہوں میں نے اسے چھوا تک نہیں صرف دھمکی دی تھی اور پیار سے کالر سیٹ کیا تھا۔ "مگر شاید اسے تمہارا اتنا پیار ہضم نہیں ہوا یہی کہنا چاہتے ہو نا.؟ مرسلین کے جملے پر یحییٰ کے باقی کے الفاظ منہ میں ہی رہ گئے۔ فیصل سے نظر ہٹا کر اسنے ترچھی نظر سے سب کو باری باری دیکھا۔

اب آپ سب مجھے ایسے تو نہیں دیکھیں میرا کیا قصور بھلا... ہاں اگر میں کسی ذاتی دشمنی کے تحت لڑ ائی کرتا تو آپ سب مجھے ڈانٹتے مگر میں نے ایک لڑکی کی ہیلپ کی اور اگر آئندہ بھی میرے سامنے کسی اور شہناور نے یہ حرکت کرنے کی کوشش کی تب بھی میں یہی کروں گا۔ وہ اپنی بات پر قا ئم رہنے والوں میں سے تھا۔ مگر اپنی لمٹس میں رہ کر ... ہاں زیادہ ہاتھ نہیں لگاؤں گابے فکر رہیں ... یحییٰ نے شرافت سے ہاتھ اُٹھائے۔۔ ہاں یہ نا ہو پھر کل کو مجھے تمہیں بھی لاک اپ میں ڈالنا پڑے ۔۔ مرسلین کے بعد طہٰ کے جملے پر وہ ایک دم سے بدکا۔ "اللہ نا کرے میرے بیٹے پر کبھی ایسا وقت آئے ۔۔ ۔ وہ کچھ کہتا زارا بیٹے کی محبت میں بول پڑی۔ "دیکھ لیں مما بھئی اپنی پولیس گری یہاں بھی جھاڑنے سے باز نہیں آرہے۔ "میں صرف مزاق کر رہا تھا مما ... طہٰ بھی فوراً بولا۔ "وہاں ایکدم سے خوشگوار ماحول بن گیا مگر آمنے سامنے بیٹھے یحییٰ اور سنو وائیٹ کی نظریں الجھ رہی تھی۔ جس میں ایک کی نظروں میں خفگی تو دوسری کچھ سہمی سی بیٹھی تھی جیسا ہمیشہ سے ہوتا تھا۔ مرسلین نتاشا والے پر وجیکٹ کا کیا بنا...؟ وہاں سب خوش گپیوں میں مصروف تھے ایکدم سے آریان کی بھاری اور سنجیدہ آواز پر خا موش ہو گئے اور یہاں پر سکون اور مزے سے بیٹھے مرسلین شاہ کے چھکے چھوٹے تھے تمام بڑ وں کی کھوجتی نظریں اسکے چہرے پر ٹکی تھیں کیونکہ وہ ایک اہم پروجیکٹ تھا جسے البتہ مرسلین رمیز شاہ ہلکے میں لیے بیٹھا تھا صرف نتاشا کی نفرت میں ۔۔ ۔ مرسلین کی اچانک نظر نتاشا کی طرف اٹھی اسنے دل جلا دینے والی مسکراہٹ اچھالی اور پھر وہ کچھ کہتا نتاشا ایسے بولی جیسے اس پر دکھوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہوں۔ آریان انکل میں کل سے اسے بول رہی ہوں کہ ڈسکشن کر لے اور جو مین پوائنٹس ہیں نوٹ ڈاؤن کر لے۔۔ اور یہ ... مرسلین کی کر کے اسنے طہٰ کی طرف نظر اٹھائی۔ جسکی نظریں ہنوز بھٹک بھٹک کر عفاف پر جا رہی تھیں۔ اسکو رپورٹ بنانے کو کہا تھا مگر اسکی تو تمام حسیں جیسے کسی اور ہی دنیا میں پرواز کر گئی ہیں۔۔ یہ خوامخواہ مجھے اس سب میں گھسیٹ رہی ہے بڑے پاپا...حالانکہ ... رپورٹ بس خاموش ہو جاؤ سب... وہ مزید کچھ کہتا آریان کی آواز پر سب ٹھہر گئے۔ تینوں آفس روم میں پہنچو وہی بات ہو گئی۔ آریان کے حکم کی تعمیل کرتے وہ سب خاموش ہو گئے۔ سمیرا بیگم سمیت وہ تینوں کھانے کے برتن سمیٹتی کچن میں موجود تھی جبکہ عون صاحب آسیہ بیگم کے پاس چلے گئے۔ یحیٰی پہلے ہی وہاں سے اٹھ گیا تھا اسکے بعد ہی عفاف بھی اٹھتی طہٰ کی نظروں سے بچتی کمرے میں چلی گئی۔ امیمہ جو کچن میں جانے کا ارادہ رکھتی تھی میسج کی بیپ پر سیڑھیوں کی طرف لپکی ۔۔ اسکے میسج کو مکمل انگور کیے امیمہ الٹی راہ لیے اپنے کمرے کی طرف آئی جہاں پہلے ہی یحییٰ میر اسکے انتظار میں بیٹھا تھا۔ اسے اندر آتے دیکھ کچھ بھی سمجھنے کا موقع دئیے بغیر آدھ کھلے دروازے سے اندر کھینچتے اسکی کلائی مڑ وڑے اس طرح سے کھینچا کہ انکے درمیان کچھ انچ کا فیصلہ پھر بھی قائم رہا تھا۔"بہت شوق ہے تمہیں میری انسلٹ کروانے کا... انتہائی برہمی سے پوچھتے اسنے کلائی جھٹ کی۔

ہاں تو تم مت کیا کرو لڑائیاں۔ "میں نے لڑائی نہیں کی تھی۔ وہ بھڑکا۔ "بالکل تم صرف ہیرو گری دیکھا رہے تھے۔ امیمہ نے بھرپور طنز گڑا۔ ٫ میں جو بھی کروں تم میری دادی مت بنا کرو ورنہ اگر میں دادا بننے پر آیا جو کہانیاں تم مجھ سے چھپاتی پھر رہی ہو ان سب کی ڈیڈ اینڈنگ لکھنے میں یحییٰ میر پل بھر کی بھی مہلت نہیں لے گا۔"سمجھی تم ... اسکی بازو پر گرفت سخت کر کے پیچھے کو ہلکا سا جھٹکا دئیے وہ اسکے منہ پر غرا کر کہتا جا چکا تھا۔ کک..کہانیاں ... ڈیڈ اینڈنگ ... کہیں یحییٰ کو ... آنکھوں کے گوشے بھیگنے لگے امیمہ دل میں اٹھتے برے خدشات کی مسلسل نفی کرتی کبھی دروازے کو تکتی ، تو کبھی ان لمحوں کو کوستی جب وہ اس دن لائیربری میں گئی تھی۔

***

اپنی کیفیت خود اسکی سمجھ سے بالاتر تھی نا وہ خوش تھی اور اداسی کا سبب بھی اسے معلوم نہیں تھا آج کئی عرصے بعد شاید اسے یہ احساس ہونے لگا تھا کہ وہ واقع غلطی پر ہے ایک ایسے صحرا کے پیچھے بھاگ رہی ہے جس کی چاہ میں صرف اسکے پاؤں ہی نہیں بلکہ دل بھی چلے گا اور جل بھی رہا تھا وہ اس شخص کی غیر موجودگی پر اداس بیٹھی تھی جسے دیکھے ایک عرصہ بیت چکا تھا جسکے ہونے نا ہونے کا بھی کوئی شبہ تک نہیں تھا۔ وہ اداسی کی مورت اس چاندنی رات میں اس چاند کو تکتی خود کو آج بے بسی کی حد پر کھڑا محسوس کر رہی تھی۔

میں نے آپ سے کبھی کچھ نہیں مانگا آج مانگتی ہوں مجھے اس شخص سے ایک بار ملا دیں "صرف ایک ملاقات" آسمان میں نظریں اٹھائے اسنے دل سے التجا کی۔"کبھی کبھی ایک ملاقات ایسے گہرے روگ دے کر جاتی ہے انسان پھر تاعمر اس ایک ملاقات کی قیمت ہی چکاتا رہ جاتا "اس بھاری آواز پر عزہ نے فوراً گردن موڑی اسے اچانک وہاں نمودار دیکھ وہ چونک کر سنبھلی اور پھر بولی۔ بعض اوقات یہی ایک ملاقات انسان کے جینے کی وجہ بھی بن جایا کرتی ہے۔ "اور کبھی مرنے کی بھی" جملہ مکمل کرتے وہ استہزائیہ ہنسا۔ اسکی ہنسی میں عجیب سا تاثر تھا مگر اسکا رخ پھیر کر کھڑا ہو نا اور اسے نا دیکھنا وہ ایک لمحہ تھا جب عزہ کو احمر شجیع اتنا بھی برا نہیں لگا تھا۔۔۔ تم یہاں کیا کر رہی ہو روز اور مسٹر بوڈی گارڈ کیا میں آپ کے یہاں منہ اٹھا کے تشریف لانے کی وجہ جان سکتا ہوں.؟۔۔ اگر آپ کہتے ہیں تو اگلی بار اپنا منہ تھ کہیں رکھ کر آجاؤں گا۔۔ نہیں آپ یہاں آئیے گا ہی نہیں ورنہ آپکے اس منہ کے ساتھ سا ٹانگیں بھی ایکسپائر ہو سکتی ہیں۔ بس بھی کرو یحییٰ کیا ہر کسی کے ساتھ لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔

اب اس کے ساتھ پیار تو کرنے سے رہا میں... اسکے بے ڈھنگے جواب پر جہاں احمر نے منہ بنایا وہی عزہ کی ہنسی چھوٹی۔۔۔ تمہیں انیکسی میں رہنے کو کہا ہے آج کے بعد یہاں بھٹکتے نظر مت آنا مجھے اب نکلو یہاں سے ... اتنی بےعزتی پر بھی ہاتھ پینٹ کی پاکٹ میں ڈالے وہ مطمئن سا کھڑا تھا۔ چلو تم میرے ساتھ ... احمر پر گہری نظر ڈال کر وہ عزہ کی کلائی دبوچتے اندر کی جانب بڑھ گیا۔ کہنے کو وہ حمزہ میر کا بیٹا تھا مگر اسکی حد درجہ پوزیسونس فیصل شاہ کی طرح تھی۔

***

تم رات کے اس پہر اکیلی کچن میں کیا کر رہی ہو۔؟ ہاتھ میں خالی جگ تھامے وہ چلتا اسکے قریب آیا عفاف جو کچن میں رکھی چیئر پر بیٹھے مزے سے کافی کے مزے لے رہی تھی ایک دم سے طہٰ کو وہاں جن کی طرح نمودار ہوتے دیکھ اسکے اوسان خطا ہوئے ابھی وہ اٹھتی اور کچن سے باہر نکلتی طہٰ نے چند قدم آگے بڑھاتے بھاری رعبدار آواز میں اسے استفار کیا۔۔۔ مجھ سے دور بھاگنا چھوڑ دو ورنہ تمہارے راستے کی وہ دیوار بنوں گا جسے تم کبھی پار نہیں کر پاؤ گئی۔ اسکے لہجے کی وحشت تھی یا طہٰ میر کا خوف ۔۔ ۔ عفاف کے قدم وہی رک گئے۔۔ فخریہ مسکراتے طہٰ چلتا اسکی پشت پر آ کے رکاتھ ایک ہا بڑھا کے دیوار پر اور دوسرا سائیڈ شیلف پر رکھے اپنے اور اسکے درمیان فاصلے قائم رکھتے شرگوشی کی۔ تم میری باتیں مانا کرو، بہت اچھی لگتی ہو۔ اتنی نزدیکی پر عفاف کا دل اچھل کر حلق میں آیا وہ فوراً سے پلٹتی دیوار سے چپکی اسے دیکھنے لگی۔۔ اول تو میرے سامنے مت آیا کرو اگر آتی ہو تو پھر مجھ سے دور مت بھاگا کرو ... وہ بے خودی کے عالم میں وہ سب بول رہا تھا اس لڑکی نے کچھ ہی لمحوں میں اسے اپنا اسیر بنا لیا تھا۔ آپی نے کہا ہے آپ ایک نمبر کے لوفر انسان ہیں آپ سے دور رہوں۔ خوف کے زیرِ اثر عفاف نے ایک ہی سانس میں اسے رات میں سورج دیکھانے والا کام کیا۔ طہٰ کو سن کر پہلے جھٹکا لگا مگر پھر اسکی خوف سے پھیلی آنکھوں میں جھانکتے وہ مبہم سا مسکرا دیا۔۔ تمہاری آپی جیسی چڑیل سے اللہ مجھے اور میری پسندیدگی کو اپنی پناہ میں رکھے۔ لفظ چڑیل پر اسکی آنکھوں میں غصے کے تاثرات ابھرے۔ جنہیں بھانپتے طہٰ لب دانتوں تلے دبائے مسکراتا پیچھے ہٹ گیا۔ میں آپ سے بحث نہیں کرنا چاہتی۔۔ یقین کرو بحث نا کرنے میں ہی عافیت ہے تمہاری۔

یہ چڑیل کس کو کہا ہے آپ نے.؟ میری پسند تمہیں اور چڑیل تمہاری آپی کو..! طہٰ نے بےبا کی سے اظہار کر دیا۔ جس پر عفاف پل بھر کو خاموش ہو گئی۔ آپکی باتیں میری سمجھ سے باہر ہیں۔ وہ مڑنے لگی۔ مجھے سمجھنے کیلئے تمہیں میرا ہونا پڑے گا۔ طہٰ نے اسکا راستہ روکا۔ مجھے آپکو سمجھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ راستہ چھوڑیں میرا، سخت لہجے میں کہتی خود ہی سائیڈ سے نکلتی عفاف سیڑھیا پھیلانگتی جاں چکی تھی۔ اچانک ہی اسکا لہجہ اور رویہ بدل گیا۔ کیا وہ کسی اور کو پسند کر تی ہے۔ ؟ ۔۔ ۔ عفاف کے اتنے سخت ری ایکشن پر طہٰ کے دماغ میں پہلا سوال یہی گردش ہوا وہ بوجھل دل اور قدموں سے سوچتا کمرے کی طرف بڑھ گیا۔

***

دروازے پر ہلکا سا نوک کرتی اندر آئی کمرہ خالی تھی امیمہجانتی تھی وہ کہاں ہو گا۔ کمرے سے ملحقہ کمرے کے دروازے پر رکے اسنے گہری سانس اندر کھینچی چہرے پر کونفیڈنس برقرار رکھے اسنے دروازہ کھولا مگر یہ کیا یحییٰ میر اس کمرے میں بھی نہیں تھا۔ وہ کمرہ خاصا بڑا نہیں تھا یحییٰ کا چھوٹا سا جم روم تھا جہاں کچھ چار سے پانچ ایکسرسائز مشینز رکھی تھی۔ امیمہ نے گہری اداسی سے جم روم سے ملحقہ کمرے کے دروازے کو حسرت سے دیکھا جہاں وہ بچپن میں صرف ایک بار آئی تھی جسکے بعد اسے یحییٰ سے ایسی ڈانٹ پڑی تھی آج تک ہمت نہیں ہوئی دوبارہ اس کمرے میں قدم رکھنے کی۔ جم روم سے ملحقہ وہ بھی چھوٹاسا روم تھا یاں یوں کہا جاتا وہ یحییٰ میر کی آرٹ گیلری تھی جہاں شاہد کچھ قیمیتی راز دفن تھے جسکی وجہ سے یحییٰ نے امیمہ سمیت کسی کو بھی وہاں جانے سے منع کیا تھا اس کمرے کی صفائی بھی وہ بذاتِ خود کیا کرتا تھا۔ کافی کا مگ وہاں رکھی ٹیبل پر رکھے امیمہ نے دو قدموں میں فاصلہ طے کیا اس کمرے کے دروازے پر آکھڑی ہوئی۔ یحییٰ کیا تم اندر ہو.؟ اسنے ناک کرتے پوچھا۔۔ نہیں میں یہاں نہیں ہوں تم جا سکتی ہو۔ فل ناراضگی میں جواب آیا۔ یحییٰ بات سنو باہر آؤ ورنہ میں اندر آجاؤں گئی۔ اور پھر اگلے کچھ منٹ بعد یحییٰ کھلی شرٹ ٹراؤزر میں ملبوس ہاتھ میں پینٹ برش پکڑے اسکے سامنے دیوار بنا کھڑا تھا۔۔ کیا مصیبت ہے سنو وائیٹ.؟ وہ جھنجھلایا۔ کولڈ کافی فار اے کولڈ پرسن .

(Cold coffee for a cold person)

امیمہ نے کھلکھلاتے کہا مگر یحییٰ کے سخت تاثرات پر اسنے زبان دان توں تلے دبا لی۔"اوکے سوری نا اب تمہاری کبھی شکایت نہیں لگاؤں گئی۔" تم ہر بار یہی کہتی ہو۔ وہ برہم ہوا۔۔ اب غصہ تو نہیں ... کرو امیمہ نے منہ بسورا۔ میں تم پر غصہ نہیں کر رہا۔ ہاں مجھے پتہ ہے یحییٰ میر کبھی غصہ نہیں کر سکتا۔ ہاں تم کہہ سکتی ہو کیونکہ میں صرف امیمہ شاہ پر غصہ نہیں کر سکتا ورنہ میرا غصہ آگ کے بھڑ کتے شعلے سے کم نہیں ہے۔۔ کافی کا سپ بھرتے استہزائیہ کہا گیا۔ ۔"اور تم امیمہ شاہ پر غصہ کیوں نہیں کر سکتے.؟ انداز عجیب تھا۔ کیونکہ اگر میں نے امیمہ شاہ پر غصہ کیا تو اسکے بھائیوں نے مجھے پیٹ پیٹ کر جیل میں ڈال دینا۔ اور میرے خود کے ڈیڈ نے مجھے ولا سے ہی بے دخل کر دینا۔ اسکی وضاحت پر امیمہ کھلکھلا کر ہنس دی ناجانے کتنے عرصے بعد وہ یوں ہنسی تھی۔۔ مطلب ناراضگی ختم ہوئی نا اب.؟ اسے مسکر اتے دیکھ وہ پوچھنے لگی۔ ہاں ختم ہوئی کیونکہ تم جیسی کا نچ نما سنو وائیٹ میری ناراضگی نہیں برداشت کر سکتی۔ وہ ہنسا۔ امیمہ والہانہ انداز میں اسے دیکھتی سر جھکا گئی۔

***

وہ ایک ہال نما کانفرنس روم جیسا کمرہ تھا جس میں رکھی بڑی سے ٹیبل کے ارگرد تقریباً دس سے زیادہ چیئرز ترتیب سے رکھی ہوئی تھیں وہاں موجود وہ چار ہستیاں کسی خاص کے انتظار میں بیٹھی تھی ہال میں سناٹا چھایا تھا کسی کی بھاری بوٹوں کی دھمک نے اس سناٹے کو مختل کیا۔ اندر موجود شخص نے بے صبری کے عالم میں گردن گھما کر آنے والی ہستی کو سر تاپیر گھورا۔ اپنے مخصوص رعب دبدبے میں، چہرے پر سخت تاثرات اور برسوں کی نیلی آنکھوں میں چھائی سرد مہری لیے وہ شان شوکت سے کسی مغرور شہزادے کی طرح چلتا ایک طرف کی سربراہی کرسی سنبھال چکا تھا اسکا لمبا قد ،کسر تی جسم ،چوڑا سینہ،تیکھے نقوش اور سنجیدہ طبیعیت سامنے والے کو زیر کرنے کیلئے کا فی تھی۔ وہ تر کیہ کا جانا مانا گینگسٹر تھا جس کے صرف نام سے ہی دنیا خوف کھاتی تھی وہ وحشتوں کا سردار مقرر تھا جسکے صرف روبرو ہونے پر لوگوں کی روح بنا کسی ہنگامے کے جسم سے پرواز کر جایا کرتی تھی جہاں کا رخ کرنے کو ہوائیں بھی گھبراتی تھی وہ ان راستوں کو چیر کر گزرنے کی ہمت رکھنے والا سکندر حازق مغل تھا۔ وہ اس سے سوال جواب کرنا چاہتے تھے مگر حرب دادا کی غیر موجودگی میں انکی ہمت نہیں ہو رہی تھی مگر وہ بزدل یہ نہیں جانتے تھے جس شیر کے منہ میں وہ ہاتھ دینے لگے ہیں اسکو کوئی حرب دادا بھی نہیں روک سکتا۔ کچھ ہی پل بعد وہاں حرب دادا کی اینٹری ہوئی۔ کا لے سوٹ میں سانولی رنگت پر سیاہ ڈارھی اور مونچھوں میں وہ لگ بھگ پینتالیس سے زیادہ کی عمر کا لگتا تھا مگر اسکا کسر تی جسم اور چہرے پر چھایا مخصوص رعب و جلال اور آنکھوں میں جھلکتا کونفیڈینس اسے اپنی عمر سے کئی حصے کم دکھاتا تھا۔ اسنے اپنی مخصوص نشست سنبھالی وہاں سناٹا ہنوز قائم تھا حرب دادا نے لیپ ٹاپ سامنے رکھا اسے آپ کیا۔ اسکے ساتھ لگے کارڈ ریڈر کو ایچ ایم پہچان چکا تھا مگر وہ بظاہر پرسکون اور اطمینان سے بیٹھا مقابل بیٹھے بادشاہ اور اسکے بیٹے شہنشاہ کے سکون کو غارت کر رہا تھا۔ کیا میں اس چپ میں موجود انفارمیشن کے متعلق جان سکتا ہوں.؟ حرب دادا کی بھاری غصیلی آواز نے کانفرنس ہال میں موجود سناٹے کو ختم کر دیا۔ جواباً وہ ٹیک ہٹا کر سیدھا ہوا۔۔ میں آپکے اس سوال کا جواب ضرور دیتا اگر آپ اس سے پہلے مجھے یہ بتانا پسند کریں گے میرے پرسنل آفس میں گھس کر اس چپ کو چرانے کی جرات کس نے کی ہے.؟ تم سوال پر سوال کر کے میری توہین کر رہے ہو سکندر.؟ حرب دادا غرایا۔

ًپہلے میرے مجرم سامنے لائیں دادا تب میں آپکے ہر سوال کا جواب دوں گا۔۔ ۔ اسنے جوابا نرمی سے کہا۔۔ آپ مجھے خوب جانتے ہیں دادا، سکندر حازق مغل اپنی ذاتی شے پر کسی کی نظر بھی برداشت نہیں کر سکتا پھر کس کی اتنی جرات ہوئی میرے آفس میں گھسنے کی..؟ طائرانہ نظر بادشاہ اور شہنشاہ پر ڈالے وہ پیپر ویٹ گھماتا انکی حالت پتلی کر رہا تھا۔۔ میں تمہاری رگ رگ سے واقف ہوں سکند ر، تمہاری مرضی کے بغیر تمہارے ایمپائر اور گرین ہاؤس میں کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ لہجہ طنزیہ تھا۔ جواباً وہ گہرا مسکرایا۔۔ مطلب وہ انہیں اُلو بنا رہا تھا اب تک، وہ جو اس خوف میں تر کیہ سے یورپ پہنچے بیٹھے تھے کہ کہیں سکندر انہیں مار نا ڈالے وہ انہیں بنا پٹے کے کتے کی طرح بھگا رہا تھا اور وہ بھی بھاگ رہے تھے۔ سکندر ہنسا گویا انکا تمسخر اڑایا ہو۔ بادشاہ اور حرب دنیا کے سامنے بزنس پارٹنر اور انڈر ورلڈ کیلئے دنیا کی تباہی تھے جس میں حرب کا دایاں بازو بادشاہ جبکہ بایاں سکندر تھا جس کی جگہ شہنشاہ کو ہونا چاہیئے تھا بطور اسکے باپ بادشاہ کے مگر سکندر کی فائیٹںگ سکلز ، ذہانت اور جسامت دیکھتے دادا نے اسے اپنا بایاں ہاتھ مقرر کیا تھا آدھے سے زیادہ کام اسکی زیر نگرانی کیے جاتے تھی۔ وہ کیسے بھی کر کے اسے حرب دادا کی نظروں میں گرانا چاہتے تھے تاکہ اسکو دی گئی ساری پاورز اور عہدے شہنشاہ کے حصے میں چلے جائیں مگر ایک سچ یہ بھی تھا سکندر کے پاس جو کچھ تھا اسکا اپنا بنا یا ہوا تھا حرب دادا کے دئیے گئے بندے تک اسنے کبھی اپنے ساتھ نہیں رکھے تھے وہ انکی ہر بات مانتا تھا انکاِ حکم اسکے لئے سر تسلیم خم جیسا تھا۔ یہاں بادشاہ کی برداشت ختم ہوئی اور وہ دھاڑا۔ جو کچھ بھی تھا حرب اس سے پوچھو اس چپ میں موجود تمہارے اس پندرہ فلور والی عمارت کا بلو پرنٹ کیوں موجود ہے اور وہ بلو پرنٹ اسنے کہاں سے لیا ۔۔ ۔ کیا کرنے والا ہے یہ.؟

بوم بلاسٹ کروانے والا ہوں وہاں..! اسکا اطمینان قابلِ تعریف تھا۔

اسکا جواب سن کر شہنشاہ اور بادشاہ حیرت کے مارے دنگ رہ گئے جبکہ حرب دا دا کا بلند و بانگ قہقہہ ہال کی فضا میں گونجا جس پر ان دونوں نے مزید آنکھیں حیرت سے پھاڑے اب دادا کی طرف دیکھا جسکو ایچ ایم کو تھپڑ مارنا چاہیئے تھا مگر وہ ایسے پاگلوں کی طرح ہنس رہا تھا جو انکے لئے حیرت کا مقام تھا

مذاق کر رہا ہے میرا چیتا پریشان نہیں ہو تم دونوں۔ اسنے ہنستے ہوئے کہا۔ مگر ایچ ایم سر جھٹکتا انکی کم تھ عقلی پر افسوس کرتا گردن موڑ گیا۔ شہنشاہ اور بادشاہ کا یہ وار بھی خالی گیا تھا انکے ہا آج بھی ایسا کوئی ثبوت نہیں لگا جسکے ذریعے وہ اسے بردبار کرتے وہ دونوں ہاتھ ملتے رہ گئے۔۔ خیر یہ سب باتیں ہوتی رہے گئی سکندر میں نے تمہیں یہاں چند اہم کاموں کے متعلق بلایا تھا۔ حکم کریں ... اسنے سر کو خم دیتے کہا۔ اگلے ہفتے ایک بہت بڑی کنسائیمنٹ ہمیں ملنے والی ہے میں چاہتا ہوں اسے تم سنھبالو سارا سامان تم اپنی زیرِ نگرانی لوڈ کرواؤ۔ ہوجائے گا۔ اسنے تعبیداری سے کہا۔ با دشاہ کے سینے پر سانپ لوٹ رہے تھے ۔۔ دوسرا کام بہت اہم ہے ایک اسکے ہو جانے سے کئی مسئلے خودبخود سنور جائے گئیں۔ دادا کا لہجہ دھیما مگر الجھا ہوا تھا۔ حکم کریں دادا کیا کام ہے۔۔ ایک بندے کو ڈھونڈنا ہے...نام کیا ہے..؟ ..ڈارک آؤل."نام سنتے سکندر نے ضبط سے اپنی بے ساختہ امڈ آنے والی مسکراہٹ کو دبایا۔۔ ہو جائے گا یہ بھی ... وہ مزید بولا۔۔ اسکے علاؤہ کوئی اور حکم ..؟ اسنے یونہی پوچھ لیا۔ ہاں ایک حکم ہے جو آج تک کوئی پورا نہیں کر سکا میرے کتنے ہی خاص آدمی اس مشن کو سر انجام دیتے مارے جاچکے ہیں۔۔ میں ..چاہتا ہوں یہ مشن بھی تم اپنے ذمے لے لو..کیسا مشن ہے..؟ پاکستان جانا ہے اس لڑکی . ابھی انکے آدھے الفاظ منہ میں ہی تھے وہ اٹھ کھڑا ہوا۔

"سکندر مر تو سکتا ہے مگر پاکستان کی سر زمین پر کبھی قدم نہیں رکھے گا ... اور دنیا کی کوئی طاقت مجھ سے یہ کام نہیں کروا سکتی۔"اسکی آنکھوں میں وحشت کی جگہ خون اتر چکا تھا ضبط سے گردن کی نسیں ابھری تھی حرب دادا اسکے اتنے ہی شدید ری ایکشن کے تحت بات نہیں کرنا چاہتا تھا مگر وہ مجبور تھا اسے وہ لڑکی چاہیئے تھی۔۔ کالم ڈاؤن سکندر ابھی تم دس پندرہ دن ہو یہاں تو میں چاہتاہو ں تم اسکے متعلق غور سے سوچو اس میں تمہارا بھی بہت فائدہ ہے۔ وہ ابھی بول رہا تھا سکندر اپنا کوٹ بازو پر ڈالے وہاں سے واک آؤٹ کر گیا اگر یہی حرکت حرب دادا کے سامنے کوئی اور کرتا تو اب تک اسکا سر قلم ہو چکا ہوتا مگر وہ سکندر تھا حرب دادا کا بایاں بازو انکا بہادر سکندر جو جیت کو حاصل کرنے کیلئے دنیا کی کسی بھی سرحد کو پار کر جانے کا حوصلہ رکھتا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.