ایک نظر آئینے میں اپنی تیاری پر ڈال کر عفاف کمرے کو لاک کرتی باہر نکلی ابھی وہ مزید ایک قدم آگے بڑھاتی پیچھے سے کسی کے بھاری ہاتھ نے اسکا منہ دبوچا اس فولادی ہاتھ کی گرفت سے خود کو نکالنا اسکے لئے انتہائی مشکل ترین مرحلہ تھا خوف کے مارے اسکے رونگھٹے کھڑے ہو گئے۔ انتہائی کوششوں کے بعد اسنے بھیگی آنکھوں سے اپنے پیچھے دیکھا۔ طہٰ اسے اپنے ساتھ گھسیٹتے ہوئے واپس اسکے کمرے میں لاتا صوفے پر پٹخ چکا تھا۔ انتہائی غضب ناک تیور وں سے اسے گھورتا طہٰ واپس سے اسکے قریب ہوا۔ عفاف بدک کر صوفے کی ٹیک سے لگی آنکھوں میں حیرت اور خوف کے آثار لیے اسکے بدلے تیور وں کو دیکھنے لگی۔۔ میں کل رات سے تمہیں مسیجز اور کالز کر رہا ہوں جواب کیوں نہیں دیا تم نے..؟ اس پر جھکا وہ شدت سے دھاڑا۔ بولو جواب دو مجھے ... دل کے مقام پر ہاتھ رکھے وہ خوف سے تھر تھر کانپتی اسکا جلادی روپ دیکھتے نڈھال سی ہونے لگی۔ وہ اپنے ڈیڈ کی لاڈلی پر نسیس، اس سے کب کسی نے اتنی اونچے اور سخت لہجے میں بات کی تھی ،..میں پڑھ رہی تھی ۔۔ ۔ ہچکی لیتی وہ بامشکل بول پائی
ایک مسیح کا جواب دینے میں کتنا ٹائم لگتا ہے بتاؤ مجھے۔۔ اسکی آنکھوں میں آنسو دیکھتے طہٰ نے فوراً اپنی آواز دبائی۔ ،..مجھے پتہ نہیں چلا تھا۔ تو پھر اسکو رکھنے کا کیا فائدہ تمہیں توڑ دوا س مصیبت کو ابھی۔ غصے سے اسکا موبائل سامنے دیوار پر دے مارا جو ایک ہی بار میں کئی ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ عفاف نے آنکھیں پھاڑے اپنے ڈیڈ کے دئیے گفٹ کی بے حرمتی دیکھی اسکے اندر غصے کے ابال اٹھے ایک ہی جست میں طہٰ کو دھکا دیتی وہ ٹوٹے ٹکڑوں کے پاس پہنچی۔۔ یہ..یہ ڈیڈ نے مجھے گفٹ دیا تھا ۔۔ ۔ اسکی آواز بھرا گئی۔۔ طہٰ کو محسوس ہوا وہ کوئی سنگین غلطی کر بیٹھا ہے اسے اپنے رویے کا احساس ہوا تو وہ شرمندہ سا روتی عفاف کی طرف جھکا۔۔ دور رہے مجھ سے۔ ۔ آپ ایک انتہائی برے انسان ہیں۔ ۔ ۔ آئی ہیٹ یو۔ وہ زخمی شیرنی کی طرح روتے چیخی۔ وہ باہر نکلتی طہٰ اسکے راستے میں حائل ہوا۔ یہ کیا بدتمیزی ہے راستہ چھوڑیں میرا۔۔۔ بدتمیزی وہ تھی جو تم کل رات کو کر کے گئی ہو۔ طہٰ تیز آواز میں دھاڑا۔ مزاحمت کرتی وہ پل کو سہم گئی۔
،..میں نہیں کرتی آپ کو پسند ۔۔ ۔ جانے دے مجھے ۔۔ ۔ کہتے وہ ہکلائی۔ اسے کل رات والی گفتگو یاد آئی تھی۔ میں نے کب کہا تم مجھے پسند کرو..؟ تم چاہو تو مجھ سے نفرت بھی کر سکتی ہو مگر شرطیہ میری دسترس میں آ کر ... سخت تاثرات میں اسنے باور کروانے والے انداز میں کہا۔ ذتنی ہٹ دھرمی پر غصہ عود کر آیا۔ "میں مر جاؤں گئی مگر آپکی دسترس میں آنا پسند نہیں کرو گئی۔ وہ نڈر ہو کر بولی مگر لہجے میں خوف نمایاں تھا "تمہیں مرنے کیلئے بھی پہلے میری دسترس میں آیا ہو گا عفا ف رضا۔"خود پر جبر کیے وہ گہرا مسکرایا۔۔ کیونکہ تمہارے جیتے جی اور مرنے کے بعد ہر صورت میں تمہارے نام کے آگے اپنا نام سننا چاہتا ہوں۔ اس انوکھی اور زبردستی کی خواہش پر عفاف کا دل چاہا اسکا منہ نوچ لے جو خوامخواہ کی اس پر اپنی اجارہ داری قائم کر رہا تھا "تمہارے پاس سوچنے کیلئے تمہارے پیپرز تک کا وقت ہے اسکے بعد مجھے تمہارا جواب ہاں میں چاہیئے۔ اسکے کان کے قریب جھکتا وہ سرگوشی نما آواز میں کہتا نکل گیا۔ غصے سے لال پڑتے چہرے کو آئینے میں دیکھتے عفاف نے اپنی اور کمرے کی بکھری حالت کو دیکھا۔"میں کبھی ہاں نہیں کروں گئی برے انسان ۔۔ ۔ آئی ہیٹ یو۔۔ ۔ رئیلی رئیلی ہیٹ یو طہٰ میر ۔۔ ۔ غصے سے چیختی وہ آنسو پونچھتی کمرے سے باہر نکلی۔
***
جیپ کا دروازا ٹھاہ کر کے مارتا وہ انکی گاڑی کی طرف آیا۔ کچھ پتہ بھی ہے ہم کب سے تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ غصے سے بل کھاتی اسکے آتے ساتھ ہی چیخ پڑی۔"ہاں تو میں نے کہا مہارانی صاحبہ کو میرا انتظار کرنے کیلئے ۔۔ ۔ جواباً طہٰ نے تڑخ کر کہا۔
نتاشا تو اسکے جواب پر عش عش کر اٹھی۔ او بھائی یہ غصہ کسے دیکھا رہے ہو ۔۔۔ ایک تو چوری اس پر سے سینہ زوری ...کیوں تم دونوں جاہلوں کی طرح سڑک کے درمیان میں کھڑے لڑ رہے ہو۔ مرسلین نے دونوں کو گھورا۔۔ بھئی اس سے کہہ دیں مجھ جیسے لوفر سے بات کرنے کی اسے ضرورت بالکل نہیں ہے اور اب اگر اسنے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی تو میں اسکا بھیجا اڑا دوں گا۔ طہٰ میر کا میٹر آج گھوما ہوا تھا۔ میری معصوم بہن سے دور رہو طہٰ ورنہ اچھا نہیں ہو گا تمہارے لیے ۔۔ ۔ نتا شا کے جواب پر طہٰ بھنا سا گیا۔۔ کیا ۔۔ ۔ کہنا کیا چاہتی ہو تم ہاں ... میں نے ایسا کیا کر دیا جو تم میرے پیچھے میری تعریفوں کے اشتہار لگوا تی پھر رہی ہو۔ اسکا بس نہیں چل رہا تھا نتاشا کا سر ہی پھوڑ دے۔"ہوا کیا ہے کوئی مجھے بھی کچھ بتائے گا۔"وہ کندھے اچکا گئی۔۔ اسے سمجھا دے بھائی آج کے بعد اگر اسنے عفاف کو میرے خلاف کرنے کی کوشش کی تو میں کسی کا بھی لحاظ نہیں کروں گا۔ وارن کر رہاہو ں۔ اسکی آواز اتنی اونچی ضرور تھی موبائل میں مصروف کھڑی نتاشا بآسانی سن سکے۔ مرسلین مشتعل سا کھڑا تھا کہ طہٰ کو جیپ کی طرف جاتے دیکھ اچانک ہوش میں آیا۔ اب جا کہاں رہے ہو تم ... بڑے پاپا کی طرف جانا ہے۔ تھانے جا رہا ہوں فائل لانی ہے آپ دونوں جاؤ میں وہی آجاؤں گا۔۔ وہ جیپ سٹارٹ کرتا جا چکا تھا مرسلین پریشان سا نتاشا کی طرف آیا۔ کوئی پریشانی ہے کیا ...؟ مرسلین شاہ نے زند گی میں پہلی بار نتاشا رضا سے نرمی سے بات کی تھی۔ ہاں بہت بڑی پریشانی ہے ... حل ہے کیا تمہارے پاس..؟
اسکا انداز لیا دیا سا تھا۔ پریشانی بتاؤ ..؟۔۔ تمہارے پیارے بھائی کو میری بہن سے محبت ہو گئی ہے...اسکے انداز دیکھ کر بھی تمہیں معلوم نہیں ہوا کیا.؟..تو اس میں پریشانی والی کیا بات ہے ... میرا بھائی دولہا بنے گا اس سے اچھی بات اور کیا ہو گئی میرے لیے ۔۔ ۔ مرسلین نے خوشی سے کہا۔ نتاشا نے تیکھی نظریں اسکی طرف پھیری۔۔ تو تم چاہتے ہو میں خود تو برباد ہوئی ہوں اب اپنی معصوم بہن کو بھی اس آگ میں جھونک دوں۔ وہ پھاڑ کھانے والے انداز میں بولی۔ میری ایک بات کان کھول کر سن لو مسٹر مرسلین رمیز شاہ تم بھائیوں کیلئے محبت کھیل ہو سکتی ہے مگر ہمارے لیے نہیں کل ایک بھائی نے میرے ساتھ ڈرامہ رچائے رکھا جب دل بھر گیا تو ایسے رخ موڑا جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں اور اب دوسرا بھائی چاہتا ہے کہ میری بہن اسکا پروپوزل ایکسیپٹ کر لے۔ ۔ ۔ میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گئی۔ نتاشا نے اطمینان سے کہتے مرسلین کے دھواں دھواں چہرے کو گھورا۔۔ تم انکی کہانی میں خوامخواہ کی ولن بن رہی ہو نتاشا۔
کاش تمہیں احساس ہوتا مرسلین کہ زندگی، زندگی ہوتی ہے..، کہانی نہیں ہوتی۔ پھر تمہیں معلوم ہوتا پسندیدگی کے احساس سے بے رخی اور نفرت تک کا کرب زدہ سفر کیسا ہوتا ہے.؟ لہجے کی تھکن اور کڑواہٹ نے مرسلین کا سر جھکا دیا۔"تم اپنی زندگی کو دوسروں کی زندگی سے کمپیئر کر رہی ہو جو سراسر غلط ہے۔ اسنے طہٰ کا حوالہ نہیں دیا۔۔ تمہاری کہانی میں تمہارے یہاں پسندیدگی کی ایک مدت ہوتی ہے جو ختم ہو جائے تو رخ موڑ لیا جاتا ہے مگر میری زندگی میں اس لفظ کی ایک خاص وُقت ہے جو حالات اور گزرتے وقت کے ساتھ بھی نہیں بدلتی..ختم ہونے کا تو کوئی شبہ ہی نہیں ہے۔ اسنے عزم سے کہتے اپنی ہیوی بائیک سٹارٹ کی اور دھول اڑاتی مرسلین شاہ کو ایک گہرے کرب میں پور پور اتارتی جا چکی تھی۔ وہ دونوں اس وقت آریان کے آفس میں اسکے سامنے موجود تھے جہاں کچھ دیر بعد ہاتھ میں فائل پکڑے طہٰ بھی داخل ہوا تھا۔۔ اسلام علیکم یہ فائل ہے اور اس میں اس لڑکی کی ساری ڈیٹیلز موجود ہیں یہاں سے کچھ دوری پر ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جہاں کسی فرقان شاہ کی حکو مت ہے پچھلی جتنی بھی لڑکیوں کی مسنگ رپورٹ ہوئی ہے وہ سب آخری بار اسی گاؤں کی طرف گئی تھی اور حال ہی میں اس گاؤں کے قریب سے ایک مسنگ لڑکی کی لاش بھی ملی ہے۔ لوگوں کی نظر میں یہ گاؤں کافی پر ارسرار ہو گیا ہے جہاں لڑکیاں جاتیں تو ہیں مگر واپس نہیں آئی اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انکے گھروں میں نا تو کوئی طوان کی کال کرتا ہے اور نا ہی کسی کی لاش ملتی ہے۔ تمہاری ٹیم کی اب تک کی کیا ریسرچ ہے.؟ میری ٹیم کے مطابق اس گاؤں سے ہر منگل کو ایک ٹرک رات کے اندھیرے میں وہاں سے نکلتا ہے اور ہائی وے کی طرف جاتا ہے۔ تو تم کہنا چاہتے ہو اس ٹرک میں وہ سا ری لڑکیاں رات کے اندھیرے میں کہیں بھیجی جاتی ہیں.؟ ہوبھی سکتا ہے بھائی کیونکہ جب اگلے دن ہم نے اس ٹرک کی لوکل ایریا سے چھان بین کی تو ہمیں کچھ خون کے دھبے ملے۔۔ تمہارا کیا کہنا ہے نتاشا ... کیا کوئی اور ثبوت ہے.؟ اب آریان کا رخ نتاشا کی طرف تھا جو کب سے صرف سن رہی تھی۔ طہٰ اور مرسلین نے بھی اسکی طرف دیکھا۔ گاؤں میں ایک اسکول ہے انکل جس میں ضر ورت مند لڑکیوں کو پیسے کی لالچ دے کر پڑھانے کیلئے بلایا جاتا ہے اور پھر وہ غائب ہو جاتی ہیں۔ جس لڑ کی کا کیس میرے پاس آیا ہے اسکی بڑی بہن اپنے گھر کی واحد کفالت کرنے والی تھی مگر اب وہ غائب ہے۔ یہ سب بہت ترکی ہے بڑے پاپا میری ریسرچ کے مطابق فرقان شاہ وہاں پر دو سال سے زیادہ سر پنچ رہ رہا ہے اس سے پہلے وہاں اسکے والد گدی نشین تھے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تمام گمشدہ لڑکیوں کے کیسیز بھی پچھلے دو سال سے شروع ہوئے ہیں اور اس سے زیادہ حیرت مجھے تب ہوئی جب میں نے یہ دیکھا ۔۔ ۔ مرسلین نے ایک اخبار کا ٹکرا ٹیبل پر رکھا۔ اس خبر کے مطابق ان تمام لڑکیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے تقریباً دو دن بعد ہی رپورٹ واپس لے لی جاتی ہے مگر لڑکیاں منظرِ عام پر کبھی نہیں آئیں۔
یہ کیس جتنا سیدھا نظر آتا ہے اتنا ہی پیچیدہ ہے۔۔۔ صحیح کہہ رہے ہو اور اسے سلجھانے کیلئے ہم میں سے کسی کو وہاں جانا ہو گا۔ اسکی تیاری میں نے پہلے سے ہی کر رکھی ہے ۔۔ ۔ نتاشا فو راً بولی۔ انکل میں وہاں پڑھانے کیلئے جاؤں گئی۔۔ نہیں تم نہیں جاؤ گئی۔ آریان سمیت طہٰ اور نتاشا کی نظر یں خود پر مرکوز دیکھ وہ گڑبڑ اتے سیدھا ہوا۔۔ ،..میرا مطلب ہے بڑے پاپا وہاں بہت خطرہ ہے۔ نتاشا ایک سیکریٹ ایجنٹ ہے مرسلین خطروں سے کھیلنا اسکا کام ہے اور میں پہلی بار کسی مشن پر نہیں جا رہی انکل تو اس سے کہیں میرے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ نتاشا کے جواب پر وہ لب بھینچ کر رہ گیا۔۔ مجھے ایک عدد فیملی اور گھر کی ضرورت ہو گئی انکل باقی سب میں سنبھال لوں گئی۔ آریان نے کچھ سوچتے سر ہلایا۔۔ بڑے پاپا نتاشا کی سیکیورٹی کیلئے میرے خیال سے ہمیں مرتھ سلین بھائی کو سا بھیجنا چاہیئے۔ طہٰ کے آئیڈیا پر دونوں نے منہ بسورا۔ یہی ٹھیک رہے گا میں کسی تیسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔ ان دونوں کے کچھ کہنے سے پہلے ہی آریان اپنا فیصلہ سنا چکا تھا۔ مگر جب وہاں لوگ ہمارے بیچ رشتہ پوچھے گئے تو میں کیا کہوں گئی۔ ؟ نتاشا کا سوال قابلِ غور تھا۔۔ بہن بھا ... لاحول ولاقوت ... طہٰ کا فقرے مکمل ہونے سے پہلے ہی وہ دونوں تیز آواز میں حیرت زدہ سے بیک وقت چیخ پڑے۔ ۔ انکے ردعمل پر جہاں طہٰ ہنسا وہی آریان نے بھی بمشکل اپنی ہنسی ضبط کی تھی۔ ٹھیک ہے پھر جھوٹ موٹ کے میاں بیوی بن جانا کچھ ہی دنوں کی تو بات ہے ...طہٰ نے ہاتھ جھاڑتے کہا۔۔ گھر کا بندوبست آج ہی ہو جائے گا۔ اریان فوراً بول پڑا گویا اسے بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا باقی کی میری سیکیورٹی ٹیم ہر وقت بھائی بھابھی ... سوری میرا مطلب تھا آپ دونوں کی نگرانی کرے گئی۔ طہٰ کو انہیں زچ کرنے میں بہت مزا آرہا تھا جو آریان کی موجودگی میں اسے کچھ نہیں کہہ سکتے تھے۔ جاؤ تم تینوں کل کا دن ہے اپنی اپنی تیاریاں مکمل کر لو پھر منگل کی صبح گاؤں کیلئے نکلنا ہے تم تینوں نے...طہٰ کو کھا جانے والی نظروں سے گھورتے وہ آریان کو اوکے بولتے آفس سے باہر نکلے تھے جبکہ طہٰ انکے ہتھے چڑھتا اس سے پہلے ہی بھاگ چکا تھا۔
***
میم میں آپکا بوڈی گارڈ ہوں کوئی شاپنگ بیگز پکڑنے والا کیپر نہیں جو سا رے بیگز مجھ غریب پر لادی جا رہی ہیں۔ عزہ نے بنا کوئی جواب دئیے ایک اور بیگ اسے پکڑا دیا۔ امیمہ اور عفاف احمر کو دیکھتی ہنس دی۔ جو اتنے سارے بیگز میں بمشکل ہی نظر آرہا تھا۔ "میں یہ گاڑی میں رکھوا کر آتا ہوں آپ سب یہی ٹھہریں۔ ۔
اگر تمہارے واپس آنے تک ہم پر حملہ ہو گیا تو..؟ عزہ نے بنا کوئی تاثر سے کہا۔۔ تو مجھے یقین ہے آریان سر آپ جیسی بیٹی پر فخر کریں گئے۔ وہ ذو معنی انداز میں کہتا گاڑی کی طرف چلا گیا اور جس پھرتی سے گیا ویسے ہی دو منٹ میں واپس بھی آ گیا۔
امیمہ اور عفاف اس کی حاضر جوابی پر امپریس ہوئی تھی مگر عزہ یونہی لاتعلق بنی شوز کی دکان میں چلی گئی۔
کیا تمام امیر لڑکیاں اتنی ہی مغرور ہوتی ہیں.؟ اس اچانک جملے پر عزہ کے بڑھتے قدم رک گئے "آپ کو زیادہ پتہ ہو گا بوڈی گارڈ آپ ہیں میں نہیں.." میں پہلی بار کسی لڑکی کا بوڈی گارڈ بنا ہوں۔ اسنے سچائی سے کام لیا۔ اور یقین کریں میں نے آج تک کسی لڑکی کو نظر اٹھا کر نہیں دیکھا سوائے ایک کے ... عزہ نے ترچھی نظر سے اسے دیکھا۔ اسکی نظریں ہنوز سفید فرش پر تھیں۔
دیکھنا بھی نہیں چاہیئے کیونکہ ہر لڑکی امانت ہوتی ہے۔.آپ بھی ہیں ..؟ وہ بے ساختہ پو چھ بیٹھا۔"ہاں الحمدللہ... وہ مسکرائی۔"
آگے مزید کچھ پوچھنے کی احمر میں سکت نہیں رہی پہلی بار کسی کے منہ سے الحمدللہ سن کر اسے خوشی محسوس نہیں ہوئی تھی اسکے چہرے کے ساتھ دل بھی مرجھا سا گی۔
***
وہ ملک ولا پہنچی تو احمر گاڑی لیے وہی سے نکل گیا۔ سامنے یحییٰ مرسلین اور طہ پہلے سے موجود تھے وہ امیمہ پر خفا نظر ڈال کر پاؤں پٹختا چلا گیا۔ بھائی میں یحییٰ سے بات کر کے آتی ہوں۔ امیمہ بھی منظر عام سے ہٹی تھی۔ عفاف ہوا کی تیزی سے وہاں سے غائب ہوئی عزہ پہلے ہی آریان کے کمرے کی طرف جا چکی تھی۔۔ ۔ ٹھیک ہے تم پسند کرتے ہو اسے مگر اسکا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ تم آ نکھیں ماتھے پر چڑھا کے اسے گھورتے جاؤ اتنی بے باکی کی اجازت تو میں بھی تمہیں نہیں دوں گا۔ مر سلین کو اسکی حرکت بالکل اچھی نہیں لگی تھی۔۔ بھائی میں تو صرف اسے دیکھ رہا تھا یار ... گہری سانس بھرتے طہٰ نے ماتھے پر ہاتھ مارا۔ "تمہارا دیکھنا بھی اس لڑکی کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہو گا۔ ۔ ۔ سو بی کیئر فل فار نیکسٹ ٹائم ... وہ چلا گیا۔ طہٰ اسکی بات کا مطلب سمجھتے خود کو ڈپٹتا اپنے آفس روم کی طرف بڑھ گیا پھر کچھ یاد آتے اسکے قدموں نے رخ دوسری طرف موڑ لیا۔
وہ بامشکل سیڑھیاں چڑھتی اپنے کمرے میں پہنچی سر کے ساتھ اسکے پاؤں میں بھی شدید درد ہو رہا تھا کافی کی طلب میں وہ سب سے پہلے ٹیبل کی طرف بڑھی جہاں اسکی پہلی نظر وہاں پن پیک پڑے نیو ماڈل کے موبائل پر پڑی۔ ساتھ میں ایک چٹ رکھی تھی۔۔۔ سوری تمہارا موبائل توڑ دیا تم یہ رکھ لو میری طرف سے گفٹ سمجھ کر ۔۔ ۔ اس سے تھوڑی دور ایک اور سطر لکھی تھی۔
کافی کم پیا کرو ۔۔ ۔ عفاف نے وہ کاغذ کا ٹکرا مٹھی میں دبایا۔۔ اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا طہٰ میر اسکے کیلئے وہ آفت تھا جو بغیر بتائے آ کے اسکے گلے کا ہار بن گئی تھی۔ وہ ابھی غصے سے اس موبائل کو اٹھا کے دسٹ بین میں پھینکتی دروازے کے وسط میں کھڑے طہٰ کو دیکھتے وہ اشتعال سے پھٹ پڑی۔
آپ نے مجھے سمجھ کیا رکھا ہے.؟۔۔ اپنی ہونے والی دولہن ...اسنے آنکھونک کی۔۔ عفاف موبائل اٹھا کر دیوار پر پٹختی اسکے سامنے آئی۔۔۔ میری ایک بات کان کھول کر سن لیں برے انسان میں ڈرپوک نہیں ہوں نا ہی میں بہادر ہوں مگر مجھے میری سیلف ریسپیکٹ بہت عزیز ہے...اور مجھے تم بہت عزیز ہو، اور تمہارا غصہ بھی ... اسنے اطمینان سے کہتے عفاف کے کنفیوز پڑتے چہرے کو دلچسپی سے دیکھا۔ وہ بنا کچھ کہے دروازہ اسکے منہ پر بند کر گئی تو مجبوراً طہٰ کو بھی وہاں سے جانا پڑا تھا۔
♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦ تھ
یحییٰ بیڈ پر دراز بازو گردن کے نیچے رکھے غصے سے بھرا لیٹا ہوا تھا۔۔ عزہ آپی سا تھی تو میں بھی چلی گئی ۔۔ ۔ اور دیکھو واپس بھی آ گئی ہوں۔"میرے منع کرنے کے باوجود بھی تم گئی۔ وہ غصے کی شدت سے پھنکارا۔"یحییٰ پلیز کالم ڈاؤن وہ بہت اچھا انسان ہے۔" ارے بھاڑ میں گیا اچھا انسان ۔ ۔ ۔ تم کیا اسکا بائیو ڈیٹا نکال کر لائی ہو جو تمہیں معلوم ہے وہ اچھا انسان ہے۔ ایک جھٹکے سے بیڈ سے اٹھتے وہ پہلے سے بھی زیادہ تیز آواز میں دھاڑا۔ امیمہ اسکے ردعمل پر شو کڈ ہوتی ایک دم سے پیچھے ہٹی۔۔ ۔ نامحرم سے ہمیشہ ڈرنا چاہیئے سنو وہ کبھی اچھا انسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ نامحرم ہوتا ہے۔ "مطلب پھر مجھے تم سے بھی ڈرنا چاہیئے تم بھی اچھے نہیں ہو.؟ امیمہ کا انداز گفتگو عجیب سا تھا۔۔ ۔ بالکل تمہیں مجھ سے بھی ڈرنا چاہیئے کیونکہ میں بھی نا محرم ہوں۔ امیمہ کو اسکے جواب نے ہرٹ کیا تھا مگر وہ ضبط کر گئی اسکا اترا چہرا دیکھتے یحییٰ نے گہری سانس بھری۔۔ سنو یہ جو مرد زات ہوتی ہے ناں یہ کسی بھی رشتے پر فائز ہونے سے پہلے ایک مرد کے عہدے پر مستند ہوتی ہے۔ اور ایک نامحرم کبھی ساگ نہیں ہوتا حتیٰ کے میں بھی نہیں ...نجانے کیوں اسکی گفتگو سن کر امیمہ کی آنکھوں کے کنارے بھیگنے لگے۔ وہ کچھ بھی کہے بغیر روتے کمرے سے باہر نکل گئی۔
***
آپکے یہ ٹورز کب ختم ہوں گئے آریان..؟۔۔ میں بھلا کب ٹورز پر گیا میری معصوم بیوی..؟ اریان نے اسکی طرف حیرت بھری نگاہوں سے دیکھا. مطلب کے آپ کبھی گھر کیوں نہیں نظر آ تے دن رات آفس میٹنگز کبھی یہاں جانا ہے کبھی وہاں جانا ہے۔۔ ۔ کیا ہے یہ سب..ہاتھ نچا نچا کر کہتی وہ الجھی سی آریان ملک کے ہونٹوں پر گہر ..ا تبسم چھوڑ گئی تھی۔۔۔ یہاں آؤ میرے پاس .اسکے بلانے پر حیام چلتی اسکے قریب بیڈ پر بیٹھ گئی۔ اسکا سر سینے پر رکھے آریان اسکے بال شہلا نے لگا۔ "کبھی کبھی مجھے اپنی خوش قسمتی پر رشک آتا ہے۔"۔۔ وہ کیوں..؟۔ ۔"کیونکہ آریان ملک کے پاس حیام درانی جیسی اتنا چاہنے والی بیوی ہے"وہ گہرا مسکرایا۔
مجھے آپ سے عزہ کے متعلق ضروری بات کرنی ہے.؟۔۔ میں سن رہا ہوں وہ ہنوز بال شہلا رہا تھا۔۔ اریان میں چاہتی ہوں ہم عزہ کا نکاح کر دیں۔۔۔ کہاں وہ اسکی شادی کے متعلق سوچنے سے بھی خود کو کوسوں دور رکھتی تھی اور اب یوں اچانک اسے بیٹھے بٹھائے عزہ کی شادی کی فکر ستانے لگی تھی آریان کو حیرت ہی تو ہوئی تھی۔۔۔ وہ ابھی بہت چھوٹی ہے حیام ... اریان نے یوں منہ بسور کر کہا جیسے کسی بچے سے اسکا فیورٹ کھلونا چھیننے کی کوشش کی گئی ہو۔ مگر آریان وہ ...میں ابھی اس ٹانک پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا عزہ۔۔۔ ہاں تو میں کونسا کہہ رہی ہو آج ہی اسے رخصت کر دیتے ہیں۔"تو بس ٹھیک ہے نا رخصتی سے ایک دن پہلے سب ڈیسائیڈ کر لے گئے بمع اسکا دولہا بھی اور اگلے دن رخصتی کر دے گئے بات ختم مگر یہ سب کچھ دو تین سال سے پہلے تو ہر گز نہیں ہو گا۔ آریان نے لاپرواہ سے انداز میں بات ختم کی حیام ایکدم سے جھنجھلاتی سر تھام کے بیٹھ گئی۔
***
آپی میں نے سوچ لیا ہے۔۔ کمرے میں آتی وہ پختگی سے گویا ہوئی۔ کیا سوچ لیا ہے سنو اور تم ابھی تک جاگ کیوں رہی ہو.؟ آپی میں نے سوچ لیا ہے میں سیلف ڈیفنس جوائن کر وں گئی۔۔ کیا کوئی تمہیں پریشان کر رہا ہے سنو مجھے بتاؤ میں اسکا حشر نشر کروں گئی۔۔۔ اللہ آپی ایسا کچھ نہیں ہے میری پوری بات تو سن لیں... اسکا جزباتی پن دیکھ امیمہ کا ہاتھ سر کو پہنچا۔۔ اچھا اچھا سناؤ...اور پھر جیسے جیسے امیمہ نے اسے ساری بات بتائی عزہ کو تھوڑی حیرانی بھی ہوئی مگر سنو کا سیلف ڈیفنس کی کلاسز لینے کا فیصلہ اور اسکی وجہ اسے کھٹ کی تھی۔۔۔ تمہیں کیا لگتا ہے دل تمہارے اس قدم کے بعد یحیٰی کو ؤ تم پسند آجا گئی..؟ عزہ کا اچانک سوال نا صرف اسے خاموش کر گیا بلکہ چہرے پر جھلکتی مسکراہٹ کو بھی مانند کر چکا تھا۔۔ دل مجھے تم میری جان سے بھی زیادہ عزیز ہو اسلئے کبھی تمہیں غلط مشورہ نہیں دوں گئی۔ مگر یہ جو محبت ہوتی ہے دل یہ ایک سکون کی طرح ہوتی ہے اگر محبت میں صدق اور سکون نا ہو تو وہ محبت نہیں ہوتی اورجس محبت کی بات تم کرتی ہو دل وہ محبت نہیں دیوانگی ہے اور یحییٰ تمہاری اس دیوانگی کے د سے بھی واقف نہیں ہے وہ صرف اتنا جانتا ہے کہ ایک امیمہ شاہ ہے جو اس سے محبت کرتی ہے بس .."۔۔ وہ یہ نہیں جانتا کہ ایک امیمہ شاہ ہے جو اسکی محبت میں سانس لیتی ہے اگر وہ پلٹا تو وہ مر جائے گئی۔ امیمہ کے لفظوں نے عزہ کو پل کیلئے ساکت کیا۔۔۔ میں امیمہ شاہ ہوں میں انتہائی قسم کی ڈرپوک لڑکی ہوں مگر میں اسکو پانے کیلئے کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار ہوں۔ اسے بہادر لڑکیاں پسند ہیں وہ لڑکیاں جو خود کی حفاظت خود کر سکیں جنہیں کسی کے آسرے سہارے کی ضرورت نا ہو۔ تو بس ٹھیک ہے آپی میں بھی ویسی ہی لڑکی نیت بن جاؤ گئی تاکہ یحییٰ کو پسند آجاؤ...وہ مطا سے کہتی اداسی بھری مسکراہٹ لبوں پر سجائے اسکے کمرے سے باہر نکل گئی۔ عزہ اسکے حوصلے دیکھ صرف انشاء اللہ ہی کہہ سکی۔