Chapter 17: باب 17

پکی بات ہے یہی لوکیشن ہے... یہ نا ہو ہم جائیں کسی اور کیلئے اور پھنس کسی اور پھڈے میں جائے۔ ایک تو تو ڈرتا بہت ہے شیری... ہمیشہ کی طرح بلال نے اسے لتاڑا۔ ویسے بھی جہاں یہ یحییٰ میر صاحب ہو گا وہاں کوئی پھڈہ نا ہو یہ نا ممکنات میں سے ہے ...! میں پھڈے نہیں کرتا کمینا انسان ان مصیبتوں کا مجھ پرکرش ہے جہاں بھی مجھے دیکھتی ہیں آ کے گلے لگ جاتی ہیں۔ ہاں جیسے تجھے وہ آرٹ یونی والی لڑکیاں پیار سے پلے بوائے کہتی ہیں ویسے ہی اپنی یونی کی لڑکیوں میں تو ٹربل میکر کے نام سے مشہور ہے۔..بھلا یہ اتنا پیارا نام مجھ ناچیز کو کس نے دیا۔؟۔۔۔ بس ایک ہے جسے دنیا تیس مار خان کے نام سے جانتی ہے..بلال نے کالر جھاڑتے کہا۔۔ مجھے یقین تھا یہ کمینگی تیرے سوا اور کو ئی نہیں کر سکتا۔ اسکی گردن پر چیپر مارتے یحییٰ نے دانت پیسے۔۔ کمینے تیری تو اتنی زور سے ماری اب دیکھ کہیں گردن تو نہیں ٹوٹ گئی۔ گردن پر ہاتھ رکھے اسنے دہائی دی تو شیری نے اسکی گردن جھکائے معائنہ شروع کیا۔ او تیری یحییٰ اسکی گردن پر کریک پڑ گیا ہے۔۔ رک میں ایلفی لے کر آتا ہوں ... بلال چیخ پڑا۔ او بھائی آرام کر تجھ جیسے ڈاکٹروں سے علاج کروانے سے اچھا ہے میں کسی ڈنگرو ں کے ڈاکٹر کے پاس چلا جاؤں۔ ویسے تجھے سوٹ بھی وہی کرے گا ... کمینوں اللہ تم جیسے دوست کسی دشمن کو بھی نا دے۔ شیری اور یحییٰ اسکی روندو شکل دیکھ ہنس ہنس کر پاگل ہو رہے تھے۔۔۔ اوئے یہ آواز کیسی ہے ...؟ لگتا ہے کوئی مصیبت میں ہے ..؟۔۔ نہیں میری جان مصیبت میں ہم ہیں وہ دیکھ اپنا ہیر و پھر جا رہا ہے۔ اب ضرور کوئی نیا پھڈا کر کے آئے گا۔ بلال نے شیری کو یحییٰ کی طرف اشارہ دیا تو وہ دونوں بھی سر پر ہاتھ مارتے اسکے پیچھے بھاگے۔۔۔ بھئی رک جا ابھی دو دن پہلے والے پھڈے سے بڑی مشکل سے نکلے ہیں اب اگر یہ پھڈہ بھی شہناور شاہ کا ہوا تو ہم گئے پھر کام سے. مگر وہ سن کہاں رہا تھا اسکے سر پر تو خدمت خلق کا جنون سوار تھا۔۔ دن کے بارہ بج رہے تھے سامنے ایک نیو ماڈل کی کار کھڑی تھی جسکا بونٹ کھلا تھا پاس ہی بلو جینز میں ملبوس پیاری سی لڑکی پاس کھڑے تین لڑکوں سے بحث کرتی انہیں نظر آئی انہیں لگا وہ لڑکے اس لڑکی کو پریشان کر رہے ہیں جیسا منظر تھا وہ غلط ثابت نہیں ہوئے تھے اچانک انکی بحث لڑائی میں بدل گئی لڑکی نے سامنے کھڑے ایک چھچھورے سے لڑکے کے منہ پر رکھ کے تھپڑ مارا تھا جس پر وہ تینوں طیش میں آتے اس پر جھپٹتے یحییٰ سمیت بلال اور شیری بھی اس لڑکی کی مدد کو بھاگے۔ مگر یہ کیا اگلے ہی لمحے اس لڑکی نے ساری بازی ہی الٹ کے رکھ دی ابھی وہ اس کار کے ہی قریب پہنچے تھے اس سے پہلے لڑکی نے ایک ہاتھ گھما کر پہلے کی گردن میں ما را جبکہ سیدھی ٹانگ اتنی زور سے دوسرے کے پیٹ میں ماری کے وہ پیچھے کو جا گرا ابھی وہ دوبارہ اٹھ کر وار کرتے وہ نامعلوم لڑکی گاڑی میں رکھا ہینٹر نکالے انہیں پیٹنا شروع ہو گئی کے ان سب کو جان بچا کے بھاگنا پڑا۔۔ کتے کمینے لڑکی دیکھی نہیں کے چھیڑنے آجاتے ہیں۔ اب آؤ نانی نا یاد دلائی تو میرا نام بھی نینا اقبال نہیں۔ اونچی آواز میں بھاگتے ان سڑک چھاپ کو صلوتیں سناتی وہ ہاتھ جھاڑتی پلٹی جہاں اسکی گاڑی کے قریب وہ تینوں منہ کھولے اسے حیرت انگیز نظروں سے گھور رہے تھے۔۔۔ کیا اب تم تینوں بھی چھیڑنے آئے ہو ...؟ وہ غصے سے لال پیلی ہوتی چیخی تو مجبوراً ان سب کو ہوش میں آنا پڑا تھا۔۔ او میڈم تم کوئی کترینا کیف کی بھتیجی تو ہو نہیں کہ ہم تمہیں چھیڑے گئے ۔۔۔ او مسٹر یہ ایٹیٹیوڈ کسے دیکھا رہے ہو ...؟۔ آف کورس تمہیں دیکھا رہا ہوں۔۔ ساری بن بلائی یہ خلائی مصیبتیں میرے ہی گلے کیوں پڑنی ہوتی ہیں اللہ جی ... آسمان کی طرف منہ اٹھائے نینا غصے سے چنگھاڑی۔۔۔ بھئی یہ ہمیں مصیبت کہہ رہی ہے۔ شیری نے یحیٰی کو کندھا مارا۔ جانی اسنے خلائی مصیبت کہا ہے...صر ف مصیبت نہیں..! بلال نے لب بھینچے اسکی تصحیح کی۔۔ تم دونوں اپنی بکواس ذرا بند رکھو گئے۔ یحییٰ کی دھاڑ پر وہ دونوں چپ ہو گئے۔۔ دیکھئیے میڈم آپ جو کوئی بھی ہیں ہم آپکی مدد کو آئے تھے اگر ہمیں معلوم ہوتا آپ بہادر ہونے کے ساتھ ساتھ اتنی بدتمیز بھی ہیں تو ہم کبھی نا آتے۔ یحییٰ حساب بر ابر کرتا چل دیا۔ نینا کو کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا وہ غصہ ضبط کرتی گاڑی میں بیٹھ گئی۔ وہ تینوں ریسٹو رنٹ میں پہنچے اور ارگرد نظریں دوڑائیں شکار پر نظر پڑتے ہی وہ تینوں جانلیوا مسکراہٹ ایک دوسرے کی طرفا چھالتے اس ٹیبل کی طرف لپکے۔ آس پاس سے تین کرسیاں کھینچے وہ اس ٹیبل کے گردن رکھے ان پر براجمان ہوتے وہاں پہلے سے بیٹھی ان دو ہستیوں کو حیران کر گئے تھے۔ تم سب یہاں کیا کر رہے ہو..؟ ارسل حیرت سے ان تکتے گویا ہوا۔۔ میں یہاں نکاح پڑھو انے آیا ہوں۔ یحییٰ نے بلند آ واز میں کہا۔۔ میں رخصتی کروا دوں گا۔ شیری بھی بولا۔۔ بھئی لڑکی کا کوئی بھائی بھی تو ہونا چاہیئے نا ۔۔ ۔ تو بس یہ بندہ نا چیز حاضر ہے۔ بلال کی پرجوش آواز بھی ان میں شامل ہوئی۔ کمینوں یہاں ابھی ابا اماں نہیں راضی ہو رہے اور تم لوگ نکاح اور رخصتی کروانے پہنچ گئے ہو۔ لب بھینچ کر کہتے ارسل کی شکل ان سمیت روشانے کو بھی ہنسانے کا باعث بنی۔ وہ سب چار سال سے ایک ساتھ پڑھ رہے تھے اسلئے بہترین دوستوں میں انکا شمار تھا۔۔ کیوں بھابھی جی تم بتاؤ کیا سین ہے کیوں نہیں راضی ہو رہے وہ.؟ روشانے کچھ کہتی بلال بول پڑا۔۔ اتنا پیارا تو ہے لڑکا ہمارا ایک بار تصویر تو دیکھاؤ انہیں انشاء اللہ ایسا واہیات سوری میرا مطلب ٹاپ کلاس داماد انہیں کہیں نہیں ملے گا۔ ان سب نے بمشکل ہنسی دبائی تھی مگر ارسل کچھ کہتا یحییٰ پھر بول پڑا۔

انکی لڑکی کو بھی خوش رکھے گا کپڑے برتن، جھاڑو پونچھا سب کرے گا۔ شیری کے لقمے پر ان سب کے مدھم قہقہے ابھرے تھے

ارسل بیچارا دانت دانتوں پر جمائے ضبط سے انکی گوہر افشانیاں سن رہا تھا۔۔۔ اور اگر جوب کا مسئلہ سامنے رکھے تو کہہ دینا اپنا بزنس ہے لڑکے کا باقی ہم سنبھال لے گئے۔ یحییٰ نے دھڑلے سے کہا۔

اچھا بزنس کس چیز کا ہے یہ بھی بتانا ذرا..؟ ۔۔ ۔ ٹماٹر لے لو، پیاز لے لو والا بز نس ہے ہمارے بھئی کا ٹاپ کلاس کی ریڑھی ہے نیو بالکل فریش ابھی ابھی آرڈر پر بنوائی ہے اتنی مضبوط ہے کہ خود بھی بیٹھے اور گدھے کو بھی بٹھا لے تب بھی نہیں ٹوٹے گئی۔

بس ان سب کی برداشت اتنی ہی تھی ارسل سمیت ان پانچوں کے قہقہے اس پورے ریسٹورنٹ میں گونجے تھے ارگرد موجود لوگ ان کے گروپ کو عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے جن کو اب پاگل پن کا دورا پڑ چکا تھا۔۔۔ یار کیا ڈیزائین نکالا ہے ریڑھی کا تو نے بلال ...

کام جو یہی ہے جانی کا ڈیزائین پیارا کیوں نا ہوتا ... اور دیکھنا اسکی بنا ئی پہلی ریڑھی پر خود بھی بیٹھوں گا اور اس گدھے کو بھی ساتھ بٹھا ؤں گا اپنے ... بلال کی گردن میں ہاتھ ڈالے ارسل نے ایسے عزم سے کہا جیسے وہ یہ سب سچ کر کے دکھائے گا۔ وہ سب ایک بار پھر ہنس دئیے۔۔ ویسے تم سب رشتے کروانے والے انکل کیوں نہیں بن جاتے ۔۔ ۔ اتنا اچھا ایکسپلین کرتے ہو لڑکے کی خوبیوں کو ۔۔ ۔ بہت چلے گا تم لوگوں کا بزنس ... اگر ایسا رہا تو بزنس چلے گا نہیں ڈورے گا بھابھی جی وہ بھی ایسے کے آگے ہم اور پیچھے لڑکی کے ابا حضور کے اڑتی ہوئی ہوائی چپلیں ہوں گئے۔۔۔ بلال ویسے تو نے ابھی تک کتنی چپلیں کھائی ہیں جانی...؟ یحییٰ نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔۔ بوس تم چپل کباب کا پوچھتے تو بھی کوئی جواب دے دیتا سیدھا چپلوں پر آئے ہو۔ تو سن لو یہ سین تو تم سب اپنی اس زندگی میں کبھی نہیں دیکھ سکتے۔۔ مگر وہ کیوں ... روشانے سے فوراً سے پوچھا۔ مگر اسکے علاؤہ سب ہی اسکا جواب اورو جہ باخوبی جانتے ....تھے۔۔ کیونکہ مجھے شادی اور لڑکی دونوں سے الجھن ہے۔۔ چلو یار کچھ آرڈر کرتے ہیں وہ مزید کچھ پوچھتی اور بلال کا موڈ آف ہوتا ارسل نے ویٹر کو آواز دی مگر ویٹر کے ساتھ سامنے سے آتی لڑکی کو اپنی طرف آتے دیکھ وہ مشتعل ہوا تھا۔۔۔ یہ لڑکی کون ہے اور یہاں کیوں آرہی ہے ...؟۔۔ ہو گئی کوئی اپنے بوس کی پرانی معشوقہ ... بلال نے گردن گھمانے سے پہلے فقرہ اچھالا تھا ۔۔ ہائے ... روشانے کسی ہو ...؟۔۔ ہائے نینا ... جہاں اسنے نینا کہا وہی یحییٰ سمیت ان تینوں نے گردن موڑی۔۔ تم ... ان دونوں کے دوبارہ ٹکراؤ پر انکی زبان سے ادا ہونے والا وہ بیک وقت لفظ ارسل کو حیرت میں ڈال گیا۔۔ بلال تجھے صحیح الحام ہوتے ہیں یہ تو اپنے بوس کی کوئی پرانی مع...شو... ابھی وہ جملہ پورا کرتا شیری اور بلال ہوا کی تیزی سے اٹھتے اسکے منہ پر ہاتھ رکھ گئے تھے اگر ارسل کو اس آفت کے متعلق ذرا سی بھی معلومات ہوتی تو وہ کبھی ایسے بے ہودہ لفظ کم از کم یحییٰ کی نسبت سے نینا کے سامنے منہ سے نکالتا مگر خیر اب بھی انکی بچت ہو گئی تھی۔۔۔ ارسل کل یونی میں ملتے ہیں چلو تم دونوں ... اسے گھوری سے نوازتے وہ ریسٹورنٹ سے باہر نکل گیا۔۔۔ اسے کیا ہوا اچانک ... میں دیکھتا ہوں ارسل انہیں وہاں چھوڑے اسکے پیچھے گیا۔۔۔ اوئے کمینوں اب کونسا جھول کر کے آئے ہو مجھے بھی بتاؤ۔۔۔ بلال تو اسے ایکسپلین کر اور تو اس سے پہلے اپنا موبائل مجھے پکڑا۔ بلال کو کہہ کر یحییٰ ارسل کے ہاتھ سے اسکا موبائل جھپٹ چکا تھا۔۔۔ بس یہی ہوا ۔۔ ۔ بلال نے کہتے مصنوعی تاسف سے ہنسی دبائی اور آنکھونک کی۔

تو مطلب اپنے یحییٰ پر لڑکی رعب جھاڑ گئی آج ... چل زیادہ بکواس نا کر اور وہ اتنی بدتمیز ہے کیا بتاؤ دل کرتا ہے اسکا بھیجا ہی اڑا دوں۔ اور ساتھ تیرا بھی.؟ اب میں نے کیا کر دیا.؟

سنو سے دور رہ اسکو میری خبریں پہنچانا بند کردے ورنہ تیرا وہ حشر کروں گا مو بائل تو کیا کبوتر رکھنے سے بھی ڈرے گا تو..سرد آواز میں اسے دھمکی سے نوازتے یحییٰ جیپ میں بیٹھے بلال اور شیری کے پاس چلا گیا۔ اسکے سخت لہجے کے رعب سے باہر آتے ارسل نے فوراً سے اپنا موبائل چھانا جہاں اسکی سوچ کے برعکس امیمہ لٹل سسٹر کا نمبر بلیک لسٹ میں ایڈ ہو چکا تھا۔۔ پاگل پن کی حد سے باہر نکلتا جا رہا ہے یہ بندہ ... اسکی پیٹ دیکھتے ارسل گہرا مسکراتا واپس ریسٹورنٹ میں داخل ہو گیا۔

***

امیمہ تمہیں سر احسان لائیبریری میں بلا رہے ہیں.؟۔ ،..مگر کیوں..؟ لایییر یری کے ذکر پر اسکی جان یونہی لبوں پر آجاتی تھی۔۔ معلوم نہیں کچھ نوٹس واپس مانگ رہے تھے جو انہوں نے تمہیں دئیے تھے۔۔ اچھا میں جاتی ہوں ... امیمہ نے کہتے نظریں عفاف یا عزہ کی کھوج میں ڈورائی مگر وہ کہیں نظر نہیں آئی تو وہ خود کو دلاسے دیتے کلاس میں سے نوٹس لے کر آتی لائبریری کی طرف جانے لگی تھی۔۔ کالج ختم ہونے کا وقت نزدیک تھا سر بھی حاضر نہیں تھے تو اسے ڈرنے کی ضرو رت نہیں ہے اتنی بھی اب وہ ڈرپوک نہیں تھی خود کو دلاسے دے کر کہتی وہ لائیبریری کی طرف بڑھ گئی تھی۔

ہیلو یار یحییٰ کہاں ہے تو ناراض ہو کے چلا گیا مجھے ابھی ملنا تجھ سے ... اسکے کال اٹھاتے ہی ارسل شروع ہو گیا۔۔ میں ملک ولا کی پرنسیسز کو پک کرنے کالج آیا ہوں تم وہی آجاؤ بلال اور شیری بھی یہی ہیں انہیں ملک ولا چھوڑ کر پھر آرٹ گیلری جانا ہے سر نے بلایا ہے۔۔ وہ اوکے کہتا موبائل رکھ چکا تھا ڈرائیور الگ کار لیے وہاں پہلے ہی آ چکا تھا یحییٰ اور وہ آدھے گھنٹے سے انکا انتظار کر رہے تھے مگر وہ تھی جو باہر آنے کا نام نہیں لے رہی تھی وہ کالج میں بھی جا سکتا تھا کیونکہ وہاں کے پرنسپل ارسل کے انکل تھے مگر لڑکیوں کا ہجوم دیکھ اسنے ارادہ ترک کرتے انتظار کرنا ہی بہتر سمجھا تھا۔

امیمہ دھیمے دھیمے قدم اٹھاتی لائبریری میں داخل ہوئی وہ کافی بڑی لائبریری تھی جہاں کا آدھا حصہ اس وقت سورج کی کرنوں سے جگمگا رہا تھا لائبریری میں مکمل سناٹا چھایا تھا شاید کالج کے آف ہونے کا وقت تھا اسلئے وہاں کوئی نہیں تھا مگر ٹیچرز کی آج ایک اہم میٹنگ آف ٹائم پر رکھی گئی تھی جس سے اسے تھوڑی ڈھارس ملی تھی۔۔ سر احسان کہاں ہیں آپ ... انکا نام پکارتے امیمہ اینٹرنس سے کافی آگے آ چکی تھی۔۔ دو تین شیلفر آگے آتے اسنے اپنا حجاب انگلیوں کی مدد سے درست کیا بیگ کندھے پر لٹکائے وہ مزید آگے آئی مگر وہاں کوئی نہیں تھا وہ واپسی کا سوچتے ابھی پلٹی ہی تھی کسی نے اسکا بازو پکڑے ایک ہاتھ منہ پر رکھتے اپنے ساتھ گھسیٹا تھا اور وہ لاکھ مزاحمتوں کے بعد بھی اپنا آپ نہیں چھڑوا سکی۔ خوف کے مارے دل کی سپیڈ تیز ہوئی۔ آنکھوں سے آنسو زاروقطار بہہ رہے تھےا میمہ کو لگا آج وہ مر جائے گئی وہ گزری بھیانک شام اسکی نظروں کے سامنے لہرانے لگی نور کا روتا بلکتا چہرا اسکی آنکھیں نم کر رہا تھا نا وہ چیخ پا رہی تھی نا خود کو بچا پا رہی تھی بس اس انجان شخص کے ہمراہ گھیسیٹی چلی جا رہی تھی لائبریری کے آخری کونے میں اسے کسی نے زور سے پٹخا تھا جسکی وجہ سے اسکے چہرے اور ہاتھوں پر خراشیں آئی تھی امیمہ نے فوراً سے رخ موڑا وہاں توقیر سر کو کھڑا دیکھ اسکے او سان خطا ہوئے تھے۔

سس...سر ... آپ...، ہاں میں ... تمہاری بہت یاد آرہی تھی تو سوچا آج ایک ملاقات ہی رکھ لی جائے ... اسکی غلاظت سنے امیمہ کی روح فنا ہوئی تھی ایکدم سے اٹھتے اسنے بھاگنے کو پر تولے تھے مگر توقیر سر کے فولادی ہاتھ نے اسکا راستہ روکا۔۔۔ اتنی بھی کیا جلدی ہے لڑکی تھوڑی سی دیر کی بات ہے ذرا سی قربت تمہاری اور بس ... اسے کھینچ کر خود کے نزدیک کرتے وہ بیغیرتی پر اتر چکا .تھا۔۔۔ چھ..چھوڑے مجھے...پپ...پلیز آپ کو خدا کو واسطہ

..،...مجھے ...جانے دیں .... خشک ہوتے حلق میں امیمہ کی الفاظ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے تھے وہ زاروقطار روتی اسکی منتیں کر رہی تھی مگر مقابل کو ہوس نے اس قدر اندھا کر دیا تھا وہ اپنے پیشے اور رتبے کا بھی تقدس بھول چکا تھا۔۔ چھوڑ دوں گا جیسے نور کو چھوڑ دیا تھا اگر اس جیسا اپنا حشر نہیں کروانا چاہتی تو چپچاپ میری بات مانو ورنہ اس سے بدتر موت دوں گا تمہیں ۔۔۔ نن..نہیں جا نے دے مجھے ... ایسا نہیں کرے..میرے ڈیڈ آپ کو زندہ نہیں چھوڑے گئے ... وہ حلق کے بل دھاڑی .تھی.مگر لائیبریری کے جس آخری کونے میں وہ تھے وہاں سے آواز بمشکل ہی باہر جا سکتی تھی۔۔ میرا وقت برباد مت کرو لڑکی یہاں آؤ اسکی کلائی دوبچے اسنے ایک ہی جست میں امیمہ کا حجاب اسکے سر سے الگ کر دیا تھا جس سے امیمہ کے ریشمی کالے بال بکھر کر اسکے گیلے چہرے اور کچھ کمر پر بکھر گئے ۔۔ خدا کا واسطہ یہ ظلم مت کرے ۔۔ ۔ جانے دے مجھے ۔۔ ۔ اللہ کے عذاب سے ڈرے پلیز ... میری زندگی اجیرن مت کریں میں مر جاؤں گئی... جج...جانے دے مجھے ۔۔ وہ چیخ رہی تھی بلک رہی تھی مگر وہ اسکی گردن میں منہ چھپائے اپنی حوس مٹانے میں مگن تھا امیمہ اسے دھکا دیتی سائیڈ سے بھاگی ہی تھی اسنے اسکے بالوں کو مٹھی میں جکڑے ایک ہاتھ اسکی بازو چاک کر دی امیمہ کی دلخر اش چیخ اس خاموش فضا میں گونجی تھی مجھے دھکا دیا تو نے سمجھتی کیا ہے خود کو تو بہت پارسا ہے تو ... اسکے چہرے پر دو تھپڑ ایک ساتھ جڑے اسنے امیمہ کے ہوش سلب کر دئیے تھے۔ امیمہ تم یہاں ہو ... وہ نڈھال ہوتی گرنے کو تھی عزہ کی آواز پر امیمہ کو لگا جیسے اسے نئی زندگی مل گئی ہو مگر چہرے پرتھ توقیر سر کا بھاری ہا ہٹانا اسکے لئے ناممکنات میں سے تھا مگر اسے کچھ بھی کرنا تھا اور خود کو بچانا تھا۔۔ آپی مجھے لگتا وہ یہاں بھی نہیں ہیں آئیں کہیں اور دیکھتے ہیں۔۔ چلو ... عزہ اور عفاف باہر نکلتی امیمہ کی جان حلق میں اٹکی تھی اسنے کیسے بھی کر کے پیچھے کھڑی شیلف میں زور سے کندھا مارا جسکی وجہ سے کچھ کتابیں زور دار آواز کے ساتھ نیچے گری تھی عزہ اور عفاف نے چونک کر پیچھے دیکھا۔ امیمہ کو لگا وہ جا چکی ہیں کیونکہ وہ ہاتھ اب بھی نہیں ہٹا پائی تھی مگر اسکے خونخوار تیور وں کو دیکھتے اسکی جان لرز اٹھی تھی اسنے نظریں بچاتے اپنا دایاں پاؤں لائیبریری کی سائیڈ میں مارا تھا جس سے زیادہ آواز تو نہیں ہوئی مگر دہانے پر رکھی موٹی ڈکشنری توقیر سرکے پاؤں پر آ کے گری تھی اس اچانک درد کی وجہ سے وہ چیخ تو ضبط کر گیا مگر بد قسمتی ہاتھ بھی ہٹا گیا تھا۔ عز...ہ... آپی...عز...وہ مزید کچھ کہتی غصے سے بھرے توقیر سر نے اسکا سر شیلف میں دے مارا۔۔ میرا سارا پلان بگاڑ دیا تو نے مگر خیر اسکا خامیازہ تجھے ضرور بھگتنا پڑے گا۔ اسکے بالوں کو زور دار جھٹکا دے کر اسے شیلف پر پٹختے وہ پچھلے دروازے سے باہر کی طرف بھاگا۔ آپی سنو آپی یہی ہیں میں نے انکی آواز سنی ہے ۔۔ ۔ ہاں صحیح کہہ رہی ہو عفاف چلو آؤ میرے ساتھ ... وہ آگے بڑھتی سنو کو ابھی پکارتی کے شیلف کی اوٹ سے لڑکھڑاتی خون سے لت پت وجود پر پھٹے کپڑوں اور اسکی حالت دیکھ عفاف نے اپنی چیخ روکنے کو منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ جبکہ عزہ کو اپنی دنیا آگ میں جلتی نظر آئی۔ وہ تیزی سے آگے بڑھتی اپنی چادر نکالے اسے اوڑھ چکی تھی۔ د...دل میری جان .... اسکی حالت دیکھ آنسو ٹوٹ کر اسکے چہرے پر گرا۔۔ وہ ہوش میں تھی سر پر لگی چوٹ زیادہ گہری نہیں تھی خون رواں تھا مگر اسکا بکھرا سراپا اور ساکت وجود عزہ کو جو کہانی سنا رہے تھے اسکے متعلق ایک لفظ بھی منہ سے نکالنا اسکے لئے مشکل ترین تھا عفاف اسکی حالت دیکھے بنا آواز کے زاروقطار رو رہی تھی۔

کالج خالی ہو چکا تھا ڈرائیور کو وہی رکنے کا کہہ کر ارسل اور یحییٰ خود کالج کے اندر گئے تھے ارسل ادھر ادھر دیکھنے نکل گیا جبکہ یحییٰ خود لائیبریری کے اندر داخل ہوا اور اندر آتے ہی وسط میں پڑے نڈھال سے وجود اور اسکی ابتر حالت دیکھ اسکی روح کو کچو کے لگے۔ دل نے شدت سے دعا کی تھی یہ منظر کسی خواب جیسا ہو مگر اسنے قدم جیسے اٹھائے کمزور سی نسوانی آواز اسکے کانوں میں پڑی تھی... ۔۔ عز..ہ آپی... آپ کی دل آج دوسری نور بن گئی .... اسکے آنسو بنا بندھ کے بہہ رہے تھے۔۔ اور اس جملے پر یحییٰ میر کے قدم ہی نہیں دل بھی جگہ سے ہل گیا تھا آنکھوں میں نمی اترنے لگی دل جلنے لگا تھا اسنے خود کو بمشکل ٹیبل کا سہارا دیا کھٹک کی آواز پر ان تینوں نے مڑ کر دیکھا۔ امیمہ کو لگا آج وہ زندہ رہ کر بھی زندہ نہیں بچی کم از کم وہ اپنا اجڑا بکھرا حولیہ یحییٰ میر کے سامنے کبھی نہیں لانا چا ہتی تھی۔۔ اگلے ہی لمحے یحییٰ میر کا وہ روپ اجاگر ہوا جس سے وہ خود بھی کبھی کبھی کتراتا تھا ایک ہی جست میں امیمہ کے پاس پہنچے وہ اسکے سر پر کھڑے با رعب آواز میں دھاڑا۔۔۔ یہ کس نے کیا ہے ... آنسر می دا ڈیم کو ... ئیسچن ٹیبل پر زور دار گھونسا مارے وہ اپنے آنے سے باہر ہوا۔ امیمہ بمشکل اپنے قدموں پر کھڑی تھی اگر عزہ کا سہارا نا ہوتا تو وہ کب کی زمین بوس ہو جاتی۔ تت..توقیر ... سر ۔ ۔ اسکے حلق سے برآمد ہو ئے وہ کچھ لفظ یحییٰ میر کو کسی گہری کھائی میں اتار گئے۔ ارسل ... اسنے پیچھے کھڑے ارسل کو پکارا جو اندر کی .صورتحال کو سمجھتا باہر ہی رک گیا تھا۔۔ ہاں.. روز اور عفاف کو ڈرائیور کے سا تھ ملک ولا بھیج دو۔۔ اوکے... سچوئیشن ایسی تھی عزہ کچھ بھی کہے بغیر بیگانگی سے چلتی ارسل کے ہمراہ باہر نکل گئی تھی اب لائبریری میں صرف وہی دو بچے تھے۔۔ کندھوں پر پڑی چادر کو اٹھا کر اسکے سر پر رکھتے یحییٰ کی آنکھ سے دو موتی ٹوٹ کر زمین پر گرے تھے۔۔ اللہ نے ہماری عزت رکھ لی ... لہجہ طمانیت سے بھرپور تھا۔۔ سنو وائیٹ ... اسنے زیرِ لب اسکا نام دوہرایا۔ مگر امیمہ جس مقام پر کھڑی تھی وہ اب خود کو اسکی نظروں میں دیکھنے کے بھی قابل نہیں سمجھتی تھی۔ چلو میرے ساتھ ۔۔۔ اسکی بازو کو پکڑے یحییٰ اس ساتھ لیے باہر آیا جہاں چوکیدار اب بھی موجود تھا وہ جانتا تھا اب وہ کہاں کا پوچھے گا اسلئے خود ہی اسے گائیڈ کرتا میٹنگ روم کی طرف لے گیا۔۔ انہیں رخصت کر کے ارسل ہوا کی تیزی سے اندر کی طرف بھاگا تھا کیونکہ وہ اکلوتا تھا جو یحییٰ میر کے غصے کو جانتا تھا۔۔ اسنے لات مار کے میٹنگ روم کا دروازہ کھولا مگر امیمہ وہی دروازے کی اوٹ میں رک گئی میٹنگ روم میں سکوت پھیل گیا۔ پر نسیپل فصیح صاحب ایک ہی لمحے میں اسے پہچان گئے تھے۔۔ یحییٰ یہ کیا طریقہ ہے بیٹا ... تو قیر کون ہے یہاں ...؟

وہ جو سکون سے بیٹھا تھا ایکدم سے اچھل پڑا مگر جگہ سے نہیں اٹھا تھا ... ۔۔ ہوا کیا ہے یحییٰ کچھ بتاؤ تو بچے میں نے پوچھا توقیر کون ہے یہاں ۔۔ ۔ جواب چاہئے مجھے ۔۔۔ ۔ وہ جنونی بنا دھاڑا ساتھ کانچ کی ٹیبل کو اٹھا کر دوسری طرف پٹخا دیا۔ ارسل امیمہ کو کراس کرتا تیزی سے اندر آتا اسے قابو کرنے لگا۔۔ وہاں سب حیران پریشان سے ماجرا سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے البتہ اگر وہ امیمہ کہ حالت دیکھ لیتے تو

ارسل یہ سب کیا ہو رہا ہے۔۔ ؟ انکل آپ صرف وہ بتائیں جو یحییٰ پوچھ رہا ہے ..۔ ارسل نے سنجید گی سے کہا اسکی سنجیدگی ان سب کیلئے غیر متوقع تھی۔۔ یہ ہیں تو قیر صاحب... اور بس وہی لمحہ تھا یحییٰ میر سب کچھ تہسنہس کرتا اسکی گردن تک پہنچ گیا۔ اسکے منہ سے ایک لفظ ادا نہیں ہوا وہ پاگلوں اور وحشیوں کی طرح اسکے چہرے پر گھونسے پر گھونسے مارے جا رہا تھا اور آج ارسل نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی تھی

تمام اساتذہ ایکدم سے سہمے کونے میں سمٹ گئے مگر یحییٰ کے سر پر سوار خون اتر نے کا نام نہیں لے رہا تھا دس منٹ میں یحییٰ نے اسے دھنک کر رکھ دیا تھا مگر امیمہ کی اجڑی حالت اسکی نظروں سے اوجھل نہیں ہوئی تھی تکلیف کی شدت تھی جو بڑھتی جا رہی تھی وہ پاگلوں کی طرح ادھر ادھر دیکھ رہا تھا جب اسکی نظر شیشے کی ٹیبل پر پڑی ۔۔ ۔ ابھی وہ اسے اٹھا کر مارتا ارسل نے اسے قابو کر لیا۔۔ اسکو اتنی آسان موت نہیں ملنی چاہیئے یحییٰ...اسکی سرد آواز نے یحیٰی کے قدم روکے دئیے تھے مگر اسکا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا۔ اسکے قریب جھکتے یحییٰ نے اسکے کان کے قریب سرگوشی کی تھی۔

She is my best friend.Hurt her and you' ll die.

"And Now You Must Be Dead"

سخت گیر برفیلے لہجے میں کہتا وہ اٹھ کھڑا ہوا اور موبائل باہر نکالا۔ ارسل مجھے کچھ بتاو گئے ہوا کیا ہے ...؟ انکل ... ارسل نے شکوہ کناں نظر ان پر ڈالے دروازے کی طرف دیکھا جہاں سب نے اسکی نظروں کے تعاقب میں نظریں گھمائی میم تحریم اور سعدیہ جو امیمہ کو اچھے سے جانتی تھی اسکی اجڑی حالت دیکھ انکے دل کی کے رہ گئے۔۔ یہ...یہ توقیر نے کیا ہے ...؟ فصیح صاحب شرمند گی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبے حیرانگی سے بولے۔ جس پر ارسل نے صرف سر ہلایا ۔۔ معاملے کی نزاکت کو سمجھتے وہ دونوں امیمہ کو دوسرے آفس میں لے گئی۔ میٹنگ برخاست کر دی گئی سب میل ٹیچرز جا چکے تھے تبھی بلال اور شیری اندر آئے۔ اسے بلاک سی میں لے جاؤ میرے آنے تک اسکا خیال رکھنا۔ وہ دونوں ہاں میں سر ہلاتے اس ادھ موئے شخص کو اٹھا کر گاڑی کی ڈکی میں ڈالے لے گئے تھے۔ میم تحریم اور سعدیہ نے اسکے زخموں کی مرہم پٹی کر دی تھی یحییٰ کو اندر آتے دیکھ وہ دونوں بھی باہر نکل گئی ارسل اور فصیح صاحب بھی اندر آئے۔ ۔ یحییٰ بیٹا میں بہت شرمندہ ہوں۔ میں کیا آپکی شرمندگی کا میڈل بنا کے گلے میں لٹکاوں انکل ...؟ مجھے بتائیں ۔۔ ۔ تب کہاں تھے آپ جب لڑکیوں کے کالج میں ایسے وحشی ٹیچرز ہائیر کیے جا رہے تھے۔ میرے اس نقصان کی تلافی تو اس شخص کو ہر حال میں کرنی پڑے گئی۔ نظر امیمہ پر سبت کیے ضبط کے باوجود یحییٰ کا لہجہ بھرا گیا۔ امیمہ سے اسکی حالت دیکھی نہیں جا رہی تھی حالت تو اب اسکی اپنی بھی قابل رحم تھی وہ نڈھال سی بیٹھی تھی اسکی آنکھیں حد درجہ سرخ ہو چکی تھی امیمہ کو نرمی سے اٹھائے اسنے فصیح صاحب کی طرف دیکھا۔۔۔ یہ بات اگر کالج سے باہر نکلی تو اس کالج کو راکھ کا ڈھیر بنانے میں پل بھی ضائع نہیں کروں گا۔ فصیح صاحب تو اسکے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے تھے۔ امیمہ کو سہارے دئیے وہ گاڑی میں بٹھایا نکل گیا تھا ارسل بھی اپنی گاڑی نکالے اسکے پیچھے گیا تھا۔ آدھا رستہ طے ہو چکا تھا گاڑی میں سکوت ہنوز قائم تھا یحییٰ کے چہرے پر پھیلے سخت تاثرات ہنوز ویسے ہی تھے امیمہ اسکا چہرا دیکھتی رخ موڑ گئی تھی۔ وہ شاید خاموش رہنا چاہتی تھی مگر مقابل کے دلوں دماغ میں جنگ چھڑی تھی اسکے پاس ہزاروں سوال تھے اور شاید کچھ شکوے بھی وہ جو ساتھ بیٹھی ہستی سے کرنا چاہتا تھا مگر اس سے پہلے اسے اپنا لہجہ نارمل رکھنا تھا جو ابھی ان حالات میں اسے خود کیلئے کڑے امتحان سا الگ رہا تھا۔ تم لائیبریری کیوں گئی تھی اکیلی...؟ یحییٰ کے سوال پر امیمہ کے رکے آنسو پھر سے بہنے لگے۔ سس...سر احسان نے بلایا تھا۔ کوئی بھی بلائے گا تو تم منہ اٹھا کے چلی جاؤ گئی۔ وہ سخت گیر لہجے میں گویا ہوا اسکی خاموشی بھری سسکیوں پر یحییٰ نے گہری سانس ہوا کے سپرد کی اور خود کو پھر سے بولنے کیلئے تیار کیا مگر اسکے بولنے سے پہلے جو الفاظ امیمہ کے منہ سے نکلے تھے وہ یحییٰ میر کو اپنی جگہ ششدر چھوڑ گئے۔۔ و...وہ...نور کے قاتل ہیں ... نن..نور کے ساتھ بھی انہوں نے ہی۔۔ ۔ امیمہ کے باقی الفاظ حلق میں ہی دب گئے۔ یحییٰ نے بے یقینی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبے بریک پر پاؤں رکھا۔۔ تم کیسے جانتی ہو ... اسنے بے یقینی سے دریافت کیا۔۔ ،..میں اس شام لائبریری میں ہی تھی۔ امیمہ پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔ یحییٰ سر تھامے حیرت میں ڈوبا اسے سن رہا تھا امیمہ نور اور یحییٰ بچپن کے دوست تھے نوریہ انکے پڑوس میں اپنے موم ڈیڈ کے ساتھ رہتی تھی بچپن کی دوستی کالج تک پہنچی یحییٰ یونی جانے لگا تھا مگر انکی دوستی ویسی ہی تھی نویں جماعت میں وہ دونوں جب کسی نائیٹ فنکشن اٹینڈ کرنے کیلئے ایک ساتھ کالج گئی تب رات کے بارہ بجے نوریہ کی لاش گھر واپس آئی تھی جسکو زیادتی کا نشانہ بنا کر بہت بری طرح پیٹا گیا تھا جسکی وجہ سے اسکا سر کا پچھلا حصہ کچلا جا چکا تھا یحییٰ اور امیمہ کے لئے وہ حادثہ بھیانک ٹراما سے کم نہیں تھا امیمہ تین ماہ ہوسٹل ایڈمٹ رہی تھی ڈاکٹرز کے مطابق اسنے اپنی دوست کے ساتھ ہوئے حادثے کو دماغ پر حاوی کر لیا تھا جسکی وجہ سے وہ حد سے زیادہ حساس ہو گئی تھی مگر اس وقت بھی یحییٰ نے ہی اسے سنھیالا تھا اسے واپس زندگی کی طرف لانے والا وہی انسان تھا جو ہر موڑ پر اسکے ساتھ کھڑا ہوتا تھا مگر حقیقت یہ بھی تھی کہ نوریہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کالج اور نوریہ کے پرنٹس سمیت امیمہ اور یحییٰ کے ہی درمیان رہ گیا تھا نوریہ کی موت کو حادثاتی قرار دے کر اسے دفن کر دیا گیا تھا صرف اس لیے کے انکے گھر کی عزت مزید نیلام نا ہو جسکی بناء پر انہوں نے اپنی ہی سگی بیٹی کو انصاف دلانے سے انکار کر دیا تھا یحییٰ نے اسکے پیرنٹس سے اس بات پر بحث بھی کی مگر انہوں نے اسے وعدے، خدا کے واسطے اور کئی بار غصے میں ڈانٹ پھٹک کر گھر سے باہر نکال دیا۔ اور اس حادثے کے کچھ عرصے بعد ہی وہ لوگ اس شہر سے شفٹ کر گئے۔ ملک ولا کے تمام مکین کے علم میں بھی نوریہ کے ایکسیڈنٹ کی خبر آئی تھی۔ مگر آج جو راز یحییٰ کو امیمہ سے سننے کو ملا تھا وہ اسکے لئے کسی شا کڈ سے کم نہیں تھا۔ کیا یہ حقیقت توقیر بھی جانتا تھا ...؟ اسنے بنا کسی تاثر کے سوال کیا۔ امیمہ نے سر اثبات میں ہلایا۔ اگلے ہی لمحے اسکا بازو دوبچے یحییٰ نے غضب ناک تیور وں میں اسکی طرف دیکھا۔۔ مطلوبہ اتنے سال تمہیں حراس کر تا رہا ۔۔ ۔ اسکے لہجے کی شدت اور چبھن ایسی تھی امیمہ کا دھڑکتا دل رک سا گیا۔۔ و۔۔ وہ...تمہارے بازو اور ہاتھوں پر انگلیوں کے نشان اس بیغیرت انسان کے تھے ۔۔ ۔ اسکا لہجہ بکھرنے لگا۔ آواز کا نپ رہی تھی امیمہ مسلسل روئے جا رہی تھی۔۔ وہ تمہیں اتنے وقت سے حراس کرتا رہا ،ڈراتا رہا اور تم سب برداشت کرتی رہی تم نے کبھی کسی سے کچھ کہنے کی کوشش کیوں نہیں کی ... اسکے جھکے سر کو دیکھتے وہ سردمہری سے پوچھ رہا تھا۔۔ جواب دو مجھے ۔۔ ۔ کیوں چپ رہی تم ۔۔ ۔ کیوں برداشت کرتی رہی اس بیغیرت انسان کی واہیات حرکتوں کو .... جواب دو مجھے۔۔ ۔ وہ ہزیانی انداز میں دھاڑا۔ امیمہ خوف کے مارے دروازے سے جا لگی۔ ،...مجھے ڈ..ڈر لگتا۔۔ ڈر لگتا تھا ۔۔ ۔ رئیلی ... یحییٰ کا استہزائیہ لہجہ امیمہ کے چہرے پر تھپڑ جیسے لگا تھا۔۔ کیا مجھ پر یقین نہیں تھا تمہیں ۔۔ ۔ کسی اور کو نا سہی مجھے آ کر بتا دیتی میں تم پر آنچ بھی نا آنے دیتا ۔۔ ۔ اسنے چیخ کر کہا۔ اسنے کہا تھا وہ مجھے بھی مار ڈالے گا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.