ایک بار میرا بھروسہ تو کرتی میں مر جاتا مگر تم پر کسی کی میلی نظر بھی نا پڑنے دیتا۔ یحییٰ کے آنسو ٹوٹ کر سٹیرینگ وہیل پر گر رہے تھے۔ وہ دونوں بے آواز رو رہےتھے۔۔ تم نے ... میرا دل توڑ دیا سنو کچھ پل بعد اسکی بھاری آواز پھر گونجی۔ تم نے مجھ پر یقین نہیں رکھا، تم نے مجھ سے حقیقت چھپائی ۔۔ ۔ تم نے مجھ سے اپنی تکلیف چھپائی .... ٹوٹے بکھرے لہجے میں کہتا وہ امیمہ کو توڑ کے رکھ گیا تھا۔ مجھ سے محبت کے دعوے کر لیے تم نے ۔۔ ۔ ایک بار نہیں ہر روز کیے۔ ۔ ایک بار بھی اپنی تکلیف کے بارے میں مجھے نہیں بتایا ۔۔ ۔ مجھے اس سب سے انجان رکھا ۔۔ ۔ میرا دل پھٹ رہا ہے سنو تمہا ری تکلیف کا سوچتے میری روح زخمی ہو رہی ہے۔ وہ رو رہا تھا وہ امیمہ شاہ کی تکلیف پر آنسو بہا رہا تھا مگر صرف دوستی کی حد تک ۔۔ ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا اسکی آنکھوں میں ... وہاں آج بھی وہ تاثر نہیں تھا امیمہ کی برستی آنکھیں آج بھی خالی لوٹ آئی تھی۔
سمیرا بیگم اور عون صاحب لاونج میں بیٹھے گفتگو میں مصروف تھے انکے چہرے پر پھیلی پر شفقت مسکراہٹ بہت بھلی لگ رہی تھی مگر اگلے ہی لمحے انکی مسکراہٹ سمٹ گئی جب انکی نظر لاونج میں داخل ہوتی عزہ اور عفاف پر پڑی تھی۔ یا اللہ خیر ... انکے منہ سے ہلکی سی چیخ برآمد ہوئی۔ جسکو سنتے کچن میں موجود وہ تینوں بھی بھاگتی باہر آئی تھی۔ وہ دونوں سپاٹ چہرا لیے اندر داخل ہوئی عزہ کے یونیفارم پر جگہ جگہ خون کے نشان تھے حیام زارا اور طوبیٰ انکی حالت دیکھ دل تھا مے بھاگتی ہوئی آئی تھی۔ روز کیا ہوا ہے یہ سب بچے یہ خون کیسا ہے ...؟۔۔ آپ کو چوٹ لگی ہے ۔۔ ۔ آپ دونوں خاموش کیوں ہو بیٹا کچھ تو بولو ۔۔ ۔ یکے بعد دیگرے ان تینوں نے سوال پر سوال کیے تھے۔۔ عفاف بیٹا سنو کہاں ہے ۔۔ ۔ عزہ کچھ تو کہیں بیٹا یہ خون کیسے لگا۔ سمیرا بیگم انکے چہرے تھامتی منت کی۔ اتنا شور سن کر وہ تینوں بھی اپنے اپنے کمرے سے باہر آئے تھے مرسلین طہٰ اور نتاشا انکی حالت دیکھ ایکدم سے سکتے میں آگئے مگر نتاشا بھاگتی انکے پاس آئی اور عفاف کو اپنے گھیرے میں لیا تھا مگر وہ بےسود سی کھڑی رہی۔ عزہ میری جان کچھ تو کہو دیکھو مما پریشان ہو رہی ہیں۔ مرسلین نے اسکے قریب جھکتے نرمی سے کہا تو عزہ نے حیام کی طرف نظر اٹھائی۔ مما ... جی مما کی جان کیا ہوا ہے بتائیں مجھے ... ..؟۔۔۔ مما عزہ اسکے سینے میں منہ چھپائے بلک بلک کے رو دی۔۔۔ دل ... نور ... مما یہ خون وو..وہاں ۔۔ ۔ لائیبریری ... دل تکلیف میں ہے مما ... وہ بے ربط جملے بولتی انہیں پریشان کر گئی تھی
طوبیٰ اور مرسلین امیمہ کے ذکر پر اچھے خاصے پریشان ہوئے تھے
عفاف یونہی سپاٹ انداز میں بیٹھی تھی عزہ کی حالت بھی ایسی نہیں تھی کے اس سے مزید کچھ پوچھا جاتا مگر امیمہ کے ساتھ نور کا ذکر یہ ماجرا وہاں کسی کو سمجھ نہیں آیا تھا طوبیٰ رو رو کر نڈھال ہونے کی تھی امیمہ کی انجانی تکلیف اس ماں کا دل چیر رہی تھی۔ طہٰ یحییٰ کو کال کرتا پورچ میں گاڑی رکنے کی آواز آئی کوئی باہر نکلتا انسے پہلے فیصل،حمزہ،ملائکہ،وقاص اور آریان حواس باختہ اندر داخل ہوئے تھے۔ سنو کہاں ہے ابھی تک یحییٰ کیوں نہیں لے کر آیا اسے.؟ طوبیٰ بھاگتی فیصل کا بازو پکڑے شدت سے روتے چلائے تھی آریان اس سے پہلے عزہ کی طرف بھاگا تھا وقاص اور ملائکہ گمسم بیٹھی عفاف کو لیے انتہائی پریشان تھے مرسلین طہٰ اور نتاشا سے ان سب کو سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا۔ مما آپ تو نہیں روئے نانو کو سنبھالیں پلیز سنو ٹھیک ہو گئی۔ یحییٰ ہے اسکے ساتھ پلیز آپ سب حو صلہ رکھے دعا کریں انکے لئے۔ روتی زارا کو اپنے سینے سے لگائے طہٰ نے انہیں سمجھانا چاہا۔ مجھے کچھ صحیح نہیں لگ رہا طہٰ چلو کالج چلتے ہیں۔۔ مرسلین نے طہٰ سے کہا۔ تو آریان فوراً بول پڑا۔
وہ دونوں آدھے گھنٹے سے کالج سے نکل چکے ہیں فصیح صاحب کی کال آئی تو ہم سید ھا یہاں آئے۔۔ مگر امیمہ ابھی تک کیوں نہیں آئی بھائی میری بیٹی پتہ نہیں کس حال میں ہو گئی۔ آریان نے آج ایک بار پھر فیصل شاہ جیسے شخص کو ٹوٹا بکھرا سا دیکھا تھا
طوبیٰ کو حیام کے حوالے کرتا وہ فیصل کو لیے سائیڈ پر آیا تھا
بھائی میں ایک بار پھر اپنی بیٹی کو نہیں کھو سکتا اگر اب اسے بھی کچھ ہو گیا تو میں خالی ہاتھ رہ جاؤں گا میںؤ مر جا ...
شششش
... بکواس بند کرو فیصل ہماری سنو کو کچھ نہیں ہو گا یحییٰ اسکے ساتھ ہے تم بھول کیوں جاتے ہو وہ اس پر کبھی کوئی مشکل نہیں آنے دے گا۔ خود کو سنھبالو ورنہ گڑیا بکھر جائے گئی ۔۔ اگر میری بیٹی کو کچھ ہوا تو بھائی میں اس شخص سمیت اسکے خاندان کا نام و نشان اس صفا ہستی سے مٹا دوں گا۔
فیصل شاہ اتنے غضب کے غصے میں کبھی کبھی ہی پایا جاتا تھا جو ہمیشہ انکے لئے خطرے کی گھنٹی کی طرح ہوتا تھا۔ ۔ آریان ملک نے ضبط سے لب بھینچ لیے اسنے کبھی نہیں سوچا تھا زندگی انہیں کبھی پھر سے ایسے موڑ پر لائے گئی جہاں اسکا پورا خاندان پھر سے تکلیف میں سفر کرے گا۔ اسنے ایک طائرانہ نظر ہال میں ڈالی جہاں ملک ولا کے تمام مکین ضبط کی بلندیوں پر خود پر کنٹرول رکھے اللہ کے ہاں دعا کرنے میں مصروف تھے۔ یحییٰ امیمہ کو تھامے لاونج میں داخل ہوا۔ پل کو وہاں سب امیمہ کی اجڑی حا لت دیکھ پل کو ششدر رہ گئے۔ طہٰمرسلین وقاص حمزہ آریان سمیت سب کی نظریں جھک گئی۔ فیصل اور طوبیٰ کے دل پر مانو چاقو چل رہے تھے اپنی بیٹی کی حالت دیکھ وہ دونوں زاروقطار رونے لگے مرسلین کی آنکھیں غصے سے لال انگارہ ہو گئی تھی اپنی بہن کی ایسی حالت پر اسکا دل چھلنی ہوا تھا۔
سنو میری بچی ...مما ڈیڈ ... امیمہ انہیں دیکھتے ایک ہی جست میں ان تک پہنچتی انکے سائے میں یوں چھپی تھی جیسے کوئی اسے واپس اسی اندھیرے میں گھسیٹنے لگا ہو۔ ان کے محفوظ حصار میں آتے ہی امیمہ نے اپنے دل کا سارا غبار نکال ڈالا تھا وہ اتنی شدت سے روئی تھی کے پچھلے کچھ سالوں کی دل میں پالے وہ سارے غم آج اسنے آنسوؤں کے ذریعے باہر نکال دئیے تھے آریان نے نظر اٹھا کر یحییٰ کی طرف دیکھا جس کا مفہوم سمجھتے یحییٰ نے گہرا سانس اندر کھینچا۔ اللہ نے ہمیں آزمائش میں نہیں ڈالا ۔۔ ۔ زو معنی انداز میں کہتے وہ سر جھکا گیا۔ وہاں سب نے بیک وقت اللہ کا شکر ادا کیا تھا حیام اور زارا روتی امیمہتھ اور طوبیٰ کو سنھبالتی کمرے میں لے گئی تھی ملائکہ اور نتاشا عفاف اور عزہ کے سا تھیں۔ آریان فیصل کی طرف آیا اسنے آنسو پونچھے اور شعلہ بار نظروں سے ایک سمت نظر اٹھائی مگر وہاں اسے نا پاکر سب کو گہری تشویش نے آن گھیرا۔ وہ اسے جان سے مار ڈالے گا۔ حمزہ اسکی جزبا تی طبیعیت کے برعکس جھٹ سے بولا۔ اسے روکنا ہو گا۔ وقاص پریشان سا ہوا۔ طہٰ اسکا فون ٹراپ کرواؤ فوراً۔ اوکے... بڑے پاپا میں ارسل کو کال کرتا ہوں۔ کوئی فائدہ نہیں ہے شیری بلال اور ان دونوں کے فون بھی بند جا رہے ہیں۔ فیصل کے جواب پر ان سب نے بے بسی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ ڈیم اٹ اب کہاں ڈھونڈنے گئے اسے۔ آریان نے غصے سے لب بھینچ لیے۔ بھائی مجھے انکی فکر ہو رہی ہے وہ کسی مصیبت میں نا پھنس جائے۔ وہ میرا بیٹا ہے فیصل میں بہت اچھی طرح سے جا نتا ہوں اسے وہ کھیل کھیل کر مقابل کو مات بھی دے دے گا اور اسے خبر بھی نہیں ہو گئی کے وہ کیسے اتنی بری طرح ہار گیا۔ مگر مجھے اسکے تاثرات بہت کچھ غلط بتا رہے تھے ڈیڈ مجھے نہیں لگتا وہ اس ٹیچر کو زندہ چھوڑے گا۔ ویسے تو چھوڑنا بھی نہیں چاہیئے کیونکہ اس جیسے درندوں کا واحد ٹھکانہ دوزخ ہے۔ زینے پھیلانگتی نتاشا نے کڑک آواز میں کہا۔ آپ سب لوگ پریشان کیوں کھڑے ہیں.؟ یحییٰ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا بیٹا... فیصل اداسی سے بولا۔۔ مجھے معلوم ہے وہ کہاں ہے... اسنے جتنے پرسکون لہجے میں کہا ویسے ہی سب نے چونک کر اسکی طرف دیکھا۔
کہاں ہے جلدی بتاؤ ...؟
***
آریان اور مرسلین سب سے آگے تھے مرسلین نے اپارٹمنٹ کی بیل بجائی جس پر اگلے کچھ سیکنڈ بعد اندر سے کسی کی آواز سنائی دی مگر دروازہ کسی نے نہیں کھولا تھا۔۔ کون...؟ مرسلین رمیز ... شاہ جواب اتنا اطمینان بھرا تھا کہ اندر موجود شخص چند لمحے کچھ بول نا سکا۔ دروازا تم شرافت سے کھولو گئے یا میں شرافت کے دائرے میں رہتے خود اپنے طریقے سے اسے کھولوں.؟ کک..کیا کام ہے آپکو..؟ اور کس سے ملنے آئے ہیں.؟
شھزین سعید دروازہ کھولو ورنہ اندر آکے میں تمہارا سر کھول دوں گا۔ مرسلین نے تپ کر کہا۔ تو اگلے ہی پل دروازہ کھول دیا گیا۔ مگر سامنے ملک ولا کے تمام باراتیوں سمیت پولیس کو دیکھتے اسکے چھکے چھوٹے تھے۔ باقی سب کہاں ہیں فوراً بتاؤ. اسکی گردن دوبچے طہٰ خطرناک تیور لیے دھاڑ ا۔ جج..جی آئیں میرے ساتھ ... مرسلین اور طہٰ سائیڈ ہوتے آریان اور باقی سب کو آگے کر نے خود بھی انکے پیچھے چل دئیے۔ وہ ایک بیسمنٹ میں انہیں لایا تھا جہاں سے کچھ آوزیں بھی آرہی تھیں۔
یار یحییٰ شیری کو دروازے پر نہیں بھیجنا چاہیئے تھا تو جانتا تو ہے کتنا ڈرپوک ہے وہ ... تو تم چلے جاتے اسکی جگہ ... ارسل نے بلال سے کہا۔ تو میں چلا بھی جاتا میں کونسا کسی سے ڈرتا ہوں۔
اور ویسے بھی کونسا باہر پولیس آئی ہو گئی جو مجھے ڈر لگے گا۔
یحییٰ میر کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتا پولیس تو پھر اسکی جیب میں رہتی ہے۔ بلال اسکے بگڑے تیور دیکھ سر ہلا گیا۔
کسی کے نہیں اپنے باپ سے تو ڈرتے ہو نا یحییٰ میر...حمزہ کی کرخت آواز پر وہ تینوں اپنی اپنی جگہ سے اچھلے۔ ڈیڈ آپ یہاں کیسے ... وہ حیران سا ہوا مگر پھر حمزہ کے پیچھے باقی سب کو دیکھتے یحییٰ نے گردناکڑ ائی۔ آپ سب یہاں کیوں آئے ہیں.؟۔۔ وہ ٹیچر کہاں ہے یحییٰ...؟۔۔ وہ میرے پاس ہے اور ابھی تک زندہ ہے مگر آگے کی گارنٹی میں نہیں دے سکتا۔۔ اسے چھوڑ دو یحییٰ ۔ ۔ ۔ قانون اسے سزا دے گا۔۔۔ اسکی صرف ایک سزا ہے بڑے پاپا اور وہ ہے موت۔ جو اسے یحییٰ میر بخشے گا۔ اسکے جنونی انداز پر وہ سب خاصے پریشان ہو گئے۔ موت، موت کے بدلے میں دی جاتی ہے یحییٰ یہ تمہارا قانون غلط ہے۔ مرسلین نے اسے سمجھانا چاہا۔۔ اس وقت میں نہیں غلط آپ سب ہیں جو آدھی حقیقت جانتے ہیں۔۔ تو تم بتاؤ کیا ہے حقیقت ۔۔ ۔ کیوں چھپا رہے ہو جو بھی ہے کھل کے بتاؤ ہم سب تم ہاتھ رے سا ہیں۔ اسکے قریب جانے کی کوشش کرتے طہٰ نے اسے پیار سے بہلانا چاہا۔۔۔ فیصل کی نظر اسکے پاس پڑی گن پر پڑی۔ آریان کے اشارے پر وہ محتاط ہوتا آگے بڑھا۔۔ میں آپ کو سب بتا ؤں گا مگر اسکو جہنم رسید کرنے کے بعد۔۔ یحییٰ نے قدم پیچھے کی طرف لیے۔۔ ارسل اسکے تیور سمجھتا خود بھی پیچھے ہوا۔۔ کسی کے خون سے ہاتھ رنگنے سے اچھا ہے اسے قانون کے حوالے کردو یحییٰ۔۔ اسنے میری سنو وائیٹ کو تکلیف پہنچائی ہے تو اسکو تکلیف دینے کا حق بھی صرف میں رکھتا ہوں۔ اور اگر آپ لوگ اگلے ایک منٹ میں یہاں سے نہیں آگئے تو میں سب تباہ کردوں گا۔۔ وہ قاتل نہیں ہے تم اسے مار نہیں سکتے۔ آریان اس سے بھی تیز آواز میں دھاڑا تھا۔۔۔ وہ قاتل ہے اسنے نور کا قتل کیا ہے وہ نوریہ رضویہ کا قاتل ہے اور سنو وائیٹ کا مجرم...یحییٰ غیض وغضب کے عالم میں دھاڑا۔ اسکی دھاڑ پل کو وہاں سب کو خاموش کر گئی۔ آریان حمزہ فیصل مرسلین طہٰ جہاں کے تہا رہ گئے۔ ارسل کے اشا رے پر وہ تینوں باہر نکل گئے۔ اب وہاں صرف انکی فیملی موجود تھی حمزہ نے آگے بڑھتے یحییٰ کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ ہم اسے سزا ضرور ... حمزہ کی بات اُدھوری رہ گئی۔ یحییٰ نے اسے کس کے گلے سے لگایا تھا۔۔ می...میں نور کو نہیں بچا سکا ... وو..وہ مر گئی ڈیڈ ۔۔ ۔ میں سنو وائیٹ کا اچھا دوست نہیں بن سکا ۔۔ ۔ اسنے بھی مجھ سے حقیقت چھپائی۔ وہ زاروقطار رو رہا تھا اور حمزہ کے پاس اسے دلاسا دینے کیلئے الفاظ نہیں تھے۔ ان سب پر ایک کے بعد ایک انکشافات ہو رہے تھے جو کے حیران کن تھے انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا نوریہ کا قتل ہوا ہو گا۔۔ یحییٰ نے انہیں تمام حقیقت بتا دی تھی نوریہ کے قتل ِ کی شام سے لے کر اسکے پیرنٹس کے رد عمل اور امیمہ کی حالت تک سوائے اس ٹیچر کے علاؤہ۔۔ اب وہ ٹیچر کہاں ہے یحییٰ... مرسلین کی سرد آواز پر یحییٰ نے گردن گھمائی۔۔ ساتھ بنے کمر میں داخلے ہوتے انکی نظر کرسی پر بندھے ٹیچر پر پڑی جسکے جسم پر صرف ایک جینز تھی اسکے برہنہ وجود پر جگہ جگہ نیلے نشان تھےاور کچھ تو اتنے گہرے تھے جسم کے اس حصے پر خون تک جم چکا تھا۔ اسکی حالت ابتر تھی ان سب نے اسکی حالت دیکھتے یحییٰ کی طرف دیکھا جس نے نخوت سے اسے دیکھتے ہنکار بھرا جیسےتھ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اب تم اسکے ساتھ کیا کرنے والے ہو.؟ میں اسکی زبان، ہا اور پاؤں کاٹ دوں گا اور... اور ..؟۔۔۔ اسکی آنکھوں پر تیزاب ڈال دوں گا۔۔۔ پھر..؟۔۔۔ پھر اسے اسکے گھر واپس بھیج دوں گا۔ اسنے انتہائی اطمینان سے انہیں اپنا پلان بتایا۔۔ اسے لگتا ہے عو رت ذات کمزور ہے مگر حقیقتاً وہ کمزور نہیں ہوتی وہ صرف اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش ہو جاتی ہے اسلئے اس جیسے بھیڑئیے انکی خاموشی کا ناجائز فایدہ اٹھاتے ہیں۔۔ آج میں اسے بھی ساری زندگی کیلئے بےبس کردوں گا بالکل نوریہ اور سنو وائیٹ کی طرح ۔۔ ۔ یہ بھی اپنی باقی کی زندگی اب انکی طرح گھٹ گھٹ کر گزارے گا۔۔۔ یہاں بس فرق اتنا ہے کہ وہ زبان کے ہوتے بھی کبھی اپنے لیے آواز نہیں اٹھا سکی اور اس خبیث نے انہیں بے زبان ہی سمجھ لیا۔ مگر جو اسکی زندگی میں نے تجویز کی ہے اسکے بعد اسے بھی معلوم ہو گا کسی کی زندگی جہنم کیسے بنائی جاتی ہے اور مجھے سکون حاصل ہو گا۔ نور کو انصاف مل جائے گا اور سنو کو تسلی ... یحییٰ نے جتنی وحشت سےوہ سب کہا تھا سامنے موجود شخص اسکے ارادے سنتا تھر تھر کانپنے لگا۔۔ اسکی یہی سزا ہے کسی ہیلپ کی ضرورت ہو تو مجھے بلا لینا۔ طہٰ اس سے رضا مند ہوتا باہر نکل گیا۔ اریان فیصل حمزہ اور وقاص اسے فخریہ دیکھتے چلے گئے۔ یحییٰ نے مرسلین کی طرح ف دیکھا جو سر آنکھوں سے اس ٹیچر کو گھور رہا تھا۔۔ شروعات آپ کرنا چاہے گئے۔ چاقو اسکی طرف بڑ ھاتے یحییٰ نے معنی خیزی سے کہا۔ شاید آپکا کچھ گلٹ کم ہو جائے۔ وہ اسکے اندر چلتی جنگ سے واقف تھا مرسلین سوچتا پھیکا سا مسکرا دیا۔
***
عزہ تم سنو سے ملنے کیوں نہیں گئی شام ہونے کو آئی ہے وہ تمہارا کئی بار پوچھ چکی ہے۔۔۔ وہ جواب دینے کے بجائے یونہی سر جھکائے بیٹھی رہی حیام زارا ملائکہ اور طوبیٰ امیمہ کے کمرے میں تھی جبکہ عفاف تیز بخار کی وجہ سے اپنے کمرے میں آرام کر رہی تھی جسکے سونے کے بعد نتاشا عزہ کی وہاں غیر موجودگی پر اسکے کمرے میں آئی تھی مگر اسے یوں بےسود بیٹھے دیکھ وہ تھوڑی تشو یش میں مبتلا ہوئی اور چلتی اسکے نزدیک کارپٹ پر بیٹھ گئی اسے لگا وہ آج کے واقعے بعد دسڑب ہے مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ عزہ ملک کے دل و دماغ میں اس وقت کونسی جنگ چل رہی ہے۔۔ روز جواب دو تمہاری خاموشی مجھے پریشان کر رہی ہے..کان کی لو پر اسکے بال اڑستے نتاشا نے اسے پیار سے پکارا۔ مجھے دل کی خاموشی چابک جیسے لگ رہی ہے آپی وہ اتنی ڈرپوک تو نہیں تھی۔۔ بات جب عزت پر آ جائے تو لڑکیاں ڈرپوک ہو جاتی ہیں روز۔۔ نہیں نا آپی یہی تو غلط ہے لڑکیوں کو ڈرپوک نہیں ہونا چاہیئے دل کو خاموش نہیں ہونا چاہیئے تھا آپی ۔۔۔ نہیں ہونا چاہیے تھا۔۔ نتاشا کو وہ گہرے صدمے کا شکار ہوتی نظر آئی۔۔ ڈیڈ اور باقی سب واپس آگئے ..؟
نہیں ابھی نہیں آئے۔۔ اور اس ٹیچر کو مار دیا کیا یحییٰ نے..؟ اسنے بیگ انی سے سوال کیا ۔۔ نہیں ... یحییٰ چاہتا تھا اسکو موت سنو کے ہاتھوں سے ملے مگر سنو کافی ڈر چکی ہے اس وجہ سے وہ وہاں نہیں گئی۔۔ دل اسے کیوں سزائے موت دے گئی آپی...؟ عزہ نے حیرت سے پوچھا۔۔ سنو کیوں نہیں اسے سزا دے سکتی۔ جبکہ اسلام لڑکی کو اپنے ریپسٹ کو مارنے کی اجازت دیتا ہے۔ اور وہ ناجانے کتنے عرصے سے اسے حراس کرتا رہا۔ عزہ نے جواباً ہنکار بھرا اور اٹھ کھڑی ہوئی۔۔ چلو سنو سے مل لو۔۔۔ میں اس سے نہیں ملنا چاہتی آپی۔ لہجے میں اکتاہٹ تھی۔۔ ہو کیا گیا ہے تمہیں عزہ کیوں اتنا وئیرڈ بیہو کر رہی ہو۔؟ عزہ کچھ پل خاموشی سے اسے دیکھتی رہی نتاشا کو وہ بے بسی کیمو رت لگی تھی۔ ۔"کتنی حیرت کی بات ہے نا آئی ... ایک لڑکی جسے کوئی حوس پرست تین سال سے حراس کرتا رہا اس میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ ایک بار تھوڑی سی ہی ہمت مجتمع کر کے اس وحشی کے منہ پر ایک ایسا کر راہ تھپڑ مارے جو اسکے روح تک کی ڈھجیاں ارا دے۔ اور آج جب اس لڑکی کو کہا جا رہا ہے اسی و حشی کو تم سزائے موت سناؤ تو وہ سنا دے گئی۔ اسکا انداز ہذیانی تھا۔ آپ مجھے بتائے...! یہی ہمت وہ لڑکی ان تین سالوں میں کیوں نہیں کر سکی۔ وہ اسے اسی دن موت کیوں نہیں بخش کر آئی جس دن یہ عزت کا تما شا شروع ہوا تھا۔"صرف اسلئے کے تب وہ اکیلی تھی اور آج اسکے اردگرد اسکے محافظ ہوں گئیں."صرف تھوڑی سی ہمت کی بات ہوتی ہے پھر ایک اکیلی لڑکی کو اس وحشی کا سینہ چیر نے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اکیلی ہے یا کسی مجمعے میں کھڑی اسے سزا دے رہی ہے۔"کیونکہ اصل مددگار تو وہ اللہ ہے"وہ ہچکیاں لیتی اپنی دل کی بھڑاس نکال رہی تھی نتاشا نے آگے بڑھ کے اسے سنھبالنا چاہا۔۔ آپی وہ کیوں ڈرپوک بن گئی اسنے کیوں نہیں اتنی ہمت کی۔ کیوں آپی.؟…! خدانخو استہ اگر اسے کچھ ہو جاتا تو ۔۔ ۔ کیا ہوتا آپی اگر آج میں اسے بھی نور کی طرح کھو دیتی تو ... میرا تو سب برباد ہو جاتا ۔۔ ۔ مگر ایسا نہیں ہوا نا روز ۔۔ ۔ وہ ٹھیک ہے اللہ نے ہمیں بڑی آزمائش سے بچا لیا میری جان کیوں خود کو ہلکان کر رہی ہو۔۔ نتاشا سے اسکو سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا اسکی تمام باتیں ساتھ کمرے میں موجود وہ سب بھی سن چکی تھی حیام اسکی بگڑتی کیفیت دیکھ فوراً وہاں آئی۔ وہ شدت سے روتی حیا مکے سینے میں چھپ گئی۔ ولا میں داخل ہوتے وہ سب روز کے رونے کی آوازیں سنتے خاصے پریشان ہوئے تھے اریان پھر تب سے اوپر کی طرف بھاگا تھا۔ وہ کمرے میں آیا تو عزہ حیام میں چھپی فرش پر بیٹھی رو رہی تھی نتاشا پاس ہی کھڑی بےبس نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ میرا بہادر بچہ آریان نے اسکی طرف لپکتے اسے اپنے حصار میں چھپا لیا۔۔ چپ ہو جاو پرنسیس تمہاری دل ٹھیک ہے.؟۔۔ ڈیڈ ... عزہ کے رونے میں مزید شدت آئی اسکا بازو پکڑے وہ سسکنے لگی۔۔ ڈیڈ دل نے مجھ سے جھوٹ بولا ۔۔ ۔ اسنے مجھے اندھیرے میں رکھا ڈیڈ ۔۔ ۔ ،..مجھے لگتا تھا عزہ ملک دل کے سب سے قریب ہے وہ مجھے خود سے زیادہ عزیز ہے ڈیڈ وہ سب جانتے ہوئے بھی مجھے دھوکہ دیتی رہی۔ اسنے مجھ سے اتنی بڑی بات چھپائی ۔۔ سب ٹھیک ہو گیا ہے پرنسیس آپ رونا بند کرو ورنہ اپکے ڈیڈ بھی پریشان ہوں گئے۔ اریان نے اسے پیار سے پچکارتے کہا۔۔ اور ہم دل سے ناراض ہو جائے گئے اس سے بات بھی نہیں کرے گئے۔ اریان کی بازو میں سر رکھے سوں سوں کرتی عزہ نے فٹاک سے سر اٹھائے اسے دیکھا اور ایسا ہوتا بھی کیوں نہیں دل سے ناراض ہونا اسکے لئے دنیا کا مشکل ترین کام تھا۔
***
یہ سب ہوا کیسے آخر میں نے وہاں بوبم بلاسٹ کروانے کو بولا تھا تو عین ٹائم سارے بوم ڈفیوز کیسے ہو گئے..؟ ،..بب..بوس ہمیں کیا خبر کیسے ہوئے ہم تو بوم اس شاپنگ مال میں لگا کر آگئے تھے۔
تو کیا کوئی فرشتہ اتر آیا تھا زمین پر جو یہ کر گیا۔ حرب دادا کی دہشت زدہ آوازا س کمرے میں گونجی۔ پاس بیٹھا سکندر اطمینان سے سب سن رہا تھا ۔۔ تم منحوسوں پر مجھے کوئی کام چھوڑنا ہی نہیں چاہیئے تھا۔۔ تم سب ۔۔ ۔ وہ مزید کچھ کہتا اسکا موبائل رنگ ہوا ان نان نمبر دیکھ کر حرب تھ دادا نے ہا کے اشارے سے سب کو خاموش رہنے کا کہا۔۔ تو کیسے مزاج ہیں دادا صا حب ...؟ مقابل کی پراسرار آواز اسپیکر سے گونجی۔۔۔ تو یہ سب تمہارا کیا دھرا ہے مجھے پہلے ہی سمجھ جانا چاہیئے تھا تم جیسا بزدل انسان ہی میرے کاموں میں ٹانگ اڑانے کی جرات کر سکتا ہے۔۔ ڈارکآؤل اگر بزدل ہوتا تو تمہارے لگائے بوم ڈفیوز کرنے کبھی خود نا آتا حرب صاحب۔۔ اس حقیقت پر حرب دادا نے تیکھی نظروں سے اپنے آدمیوں کی طرف دیکھا۔۔ کیا چاہتے ہو تم مجھ سے ... آخر کیوں تم میرے ہر کام میں ٹانگ اڑانے پہنچ جاتے ہو۔ گہری سانس بھرتے آج وہ معدے پر آنا چاہتا تھا۔۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں تم پاکستان میں موجود اس لڑکی کو بھول جاؤ ۔۔ ۔ بھول جاؤ کہ کوئی عزہ آ ریان ملک بھی ہے۔۔ وہ میری سب سے بڑی جیت ہے ۔۔ ۔ اسے حرب کبھی نہیں بھولے گا۔۔ تو پھر انتظار کرو میرا ۔۔ ۔ میں تمہاری سب سے بڑی اور بھیانک شکست بن کر تمہیں ملوں گا۔۔ تب تک کیلئے ایک اور بربادی ڈارکآؤل کی طرف سے قبول کرو۔ اور فون کھٹاک سے بند ہو گیا۔۔ حرب دادا پریشانی کے عالم میں فون زمین پر پٹختا سکندر کی طرف آیا۔ مجھے ڈارکآؤل چاہیے سکندر..؟
زندہ یا مردہ ...؟ اسنے دلچسپی سے سوال کیا۔۔ زندہ اسکی موت میں خود طے کروں گا۔ وہ پرجوش سا ہوا۔
"Challenge Accepted"سکندر کہتا فون نکال کر باہر نکل گیا۔
اسنے کل ملائی تو پہلی ہی رنگ پر اٹھا لی گئی۔ ویل جوب مسٹر قیک ڈارکآؤل ۔۔ ۔ سکندر کی گھمبیر سی آواز نے یاحان اعظمی کا سینہ فخر سے چوڑا کیا۔ بہت شکریہ بھا.. میرا مطلب ہے۔۔۔ خوشی میں وہ کچھ زیادہ بولنے والا تھا۔۔ اب آپ کیا کریں گئے وہ کمینا تو ایسے بھی باز نہیں آرہا مطلب وہ اپکو پاکستان بھیج کر ہی دم لے گا۔ آپ کیا سوچ رہے ہیں..؟ یاحان کو لگا وہ کچھ سوچ رہا ہے۔
میں پاکستان جاؤں گا مگر وہاں جا کر جو میں کروں گا وہ حرب دادا کیلئے چار سو چالیس والٹ کے جھٹکے سے کم نہیں ہو گا۔
تو آپ کیا اس لڑکی کو یہاں لائیں گئے.؟ یاحان حیرت سے گویا ہوا۔۔ میں نے اس لڑکی کا اچار ڈالنا ہے کیا جو یہاں لاؤں گا۔ ؟
اسنے سرد مہری سے کہا۔۔ اچھا مجھے لگا تھا اچار ڈالیں گئیں آپ...! جسٹ شٹ اپ حان ۔۔۔ اوکے بوس ... اور اسنے فون رکھ دیا۔
اسکے ابھی صرف خود کو دماغی طور پر پاکستان جانے کیلئے تیار کیا تھا مگر زندگی نے جو نئی ٹریجڈی اسکے لئے تیار کر رکھی تھی وہ اسکے لئے دھماکے دار ہونے والی تھی۔