Chapter 19: باب 19

گرینڈ ہوٹل کے گرینڈ ہال میں ایک بہت بڑی پارٹی رکھی گئی تھی جس میں تمام کرپٹ لوگ انوائیٹڈ تھے۔ حرب دادا خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ اسکا سب سے بڑا خواب پورا ہو چکا تھا وہ سارا سامان سمگل ہو کے اسکی حراست میں آ چکا تھا اور اسے کیا چاہیئے تھا۔۔ ارے دادا اسے تو بلا ئیے جسکی وجہ سے آپکا یہ مشن آخرکار کو اپنے انجام تک پہنچا ہے۔؟۔۔ کچھ دیر تک وہ بھی پہنچ جا ئے گا۔ آخر جلدی کس بات کی ہے تو سیف صاحب۔

کچھ خاص نہیں حرب دادا میں بس اس نامی گرامی ہستی کو دیکھنا چاہتا ہوں جسکے آپ کے ہاں کافی چرچے

صرف چرچے سنے۔۔ ، ہمارے متعلق تو کئی داستانیں بھی مشہور ہو چکی ہیں ہو کین صاحب ۔ ۔ ۔ سکندر کی بھاری رعب دار آواز پر کئی نظریں اسکی جانب اٹھی اور پھر پلٹنا بھول گئی۔ گرے پینٹ کوٹ میں ملبوس سفید رنگت پر تیکھے نقوش اور ہمیشہ کی طرح وہ واضح ہوتا بھیانک کٹ اسے وحشت زدہ بنانے کے ساتھ پرکشش بھی بنا رہے تھے دیکھنے والے حسد سے اسے دیکھتے رہ گئے تھے

اسکی چال ڈھال میں ہی رعب قائم تھا اسکے چہرے پر چھائی سنجیدگی اسکی دہشت کی علامت تھی۔۔ ینگ مین بہت سن رکھا ہے تمہارے بارے میں ... تو سیف ہو کین اسے ہاتھ ملاتا خوشد لی سے بولا۔۔ مدِ مقابل ہونے سے تو پھر گریز فرمائیے گا ہو کین صاحب ۔۔ ۔ وہ ذرا سا ہنسا۔۔ حرب دا دا سمیت اسکا بھی بلند قہقہہ ہال کی فضا میں گونجا۔۔ تمہارے جیسے سائیکو کے ساتھ بھلا میں الجھ کے اپنا آپ تباہ کیوں کروانا چاہوں گا سکندر ۔۔ ۔ وہ ان لوگوں میں سائیکو اور مونسٹر کے نام سے مشہور تھا۔۔ سائیکو ہونے کے بھی بڑے فوائد ہیں دادا ۔۔۔ پاگل انسان کے ساتھ الجھنا نہیں چا ہیئے کیونکہ اگر وہ آپ کو شوٹ کر دے تو قانون اسے پاگل سمجھ کے چھوڑ دے گا۔۔ اسنے اتنی سرد مہری سے کہا ..تو سیف صاحب کا شراب کا گھونٹ گلے میں ہی اٹک گیا۔۔ خیر۔۔ ۔ کامیابی مبارک ہو دادا . شراب کا گلاس اسکی طرف بڑھائے اسنے مبارکباد دیی۔ جس پر وہاں موجود تمام لوگ بھی مبارکباد دینے لگے۔۔ اتنے میں حرب دادا کا موبائل بجا دن والا نمبر دیکھ اسکی خوشگواریت بھک سے اڑی تھی۔۔ میں بہت انا پرست انسان ہوں۔ ڈارکآؤل کی استہزائیہ آواز گونجی۔۔ مجھے جس کام سے خوشی ملے وہ میں ضرور کرتا ہوں پھر چاہے اسکے بدلے میں مجھے بھاری نقصان ہی کیوں نا اٹھانا پڑے ۔۔ میں چاہتا تو تمہارے لاکھوں کے مال کو کہیں بیچ کر منافع کما سکتا تھا مگر میری خوشی اسے جلا کے راکھ کر ڈالنے میں تھی۔ ۔ اسکی گھبیر آواز حرب دادا کے اوسان خطا کر چکی تھی اسکا مکروہ قہقہہ سنتے حرب نے کال کٹ کی اور دوسری جگہ نمبر ملایا مگر اسے جو خبر سننے کو ملی وہ اسکے پیروں تلے سے زمین کھینچنے کے برابر تھی۔ وہاں موجود سامان اور لوگوں سمیت وہ جہاز جل کے راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا

،...میں برباد ہو گیا ۔۔ ۔ مجھے برباد کر دیا اسنے ۔۔ ۔ موبائل کان سے ہٹائے وہ سپاٹ اند از میں بولا۔ سکندر نے سب کو جانے کا اشارہ کیا سب جا چکے تھے اب وہاں گارڈز اور وہ بچا تھا۔۔ مجھے وہ لڑکی ہر حال میں چاہیئے سکندر ۔۔ ۔ اسکی سرگوشی نے ساتھ کھڑے سکندر کو اسے گھورنے پر مجبور کر دیا۔۔ کیونکہ وہ لڑکی ڈارکآؤل کو چاہیئے ۔۔ ۔ اب اسکی موت کا پروانہ میں اس لڑکی کے ذریعے نکالوں گا۔ اور اگر اس لڑکی سے ڈارکآؤل کا کوئی تعلق نا ہوا تو ...؟۔۔ اگر ایسا ہوتا تو وہ میرے ان تمام آدمیوں کو موت کے گھاٹ نا اتارتا جنہیں میں نے پاکستان اس لڑکی کو یہاں لانے کیلئے بھیجا تھا۔ وہ وحشت زدہ سا چیخا۔۔۔ مجھے میرے ہر نقصان کا معاوضہ چاہیئے سکندر اور اب میرے ہر نقصان کی تلافی تم کرو گئے ۔۔ ۔ تم پاکستان جاؤ گئے اس لڑکی کو یہاں لاؤ گئے اور پھر میں ڈارکآؤل کو اس لڑکی کے عوض اپنے سامنے جھکاؤ گا اسے کبھی نا بھولنے والی ایسی شکست کی مار ماروں گا نا وہ جی پائے گا اور نا اسے موت نصیب ہو گئی۔ اسکے ارادے سنے سکندر کے چہرے پر جاندار مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔Challeng""e Accepted

حرب کے چہرے کی طرف نظر جمائے وہ محظوظ سا کہتا باہر نکل گیا۔ تو اب آپ کیا کریں گئیں..؟۔۔ اب میں پاکستان جاؤں گا ... اس خبر پر یاحان کے ہاتھ سے فون گرتا گرتا بچا.. تھا۔۔ آ آپ پاکستان جائیں گئیں ... مجھے یقین نہیں آرہا۔۔؟۔۔ ہاں میں پاکستان جاؤں گا مگر آخری بار اسکے بعد قصہ ختم۔۔! مگر اسے کیا خبر تھی قصہ تو اب شروع ہونے والا تھا۔

وہ دونوں صبح کے نکلے کچھ دیر پہلے ہی اس گاؤں میں پہنچے تھے جہاں انکی رہائش کا انتظام سب کچھ پہلے ہی ہو چکا تھا بس اب انہیں پلاننگ کے تحت چلنا تھا انکو جو چھوٹی سی جھونپڑ ی نما گھر کرایے پر ملا تھا وہ حویلی سے زیادہ دور نہیں تھا وہ کوئی بہت بڑا گاؤں نہیں تھا اسلئے وہاں جیسے ہی انہوں نے قدم رکھا وہاں کے رہائشی لوگ انہیں عجیب نظروں سے دیکھنے لگے جو شاید وہاں چلتے اس خفیہ کاروبار کی وجہ سے تھا یاں پھر وہ لوگ ہی عجیب تھے۔ مرسلین نے بھورے رنگ کی قمیض شلوار زیب تن کر رکھی تھی جس میں وہ انتہائی جاذب اور وجاہت کا شاہکار لگ رہا تھا ساتھ ہی نتاشا نے پنک کلر کی شرٹ ٹراؤزر پہنی تھی اور گلے میں ہم رنگ ڈوپٹہ لٹکائے وہ مرسلین کے ہمراہ چلتی انتہائی خوبصو رت لگ رہی تھی۔۔ یہ سب ہمیں ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں آئیس بیئر ..؟۔۔ انہوں نے خلائی مخلوق پہلی بار دیکھی ہے نا اسلئے ...اسکے الٹے جواب پر نتاشا نے اسے تپ کر دیکھا۔۔ وہ دونوں چلتے مزید آگے آئے تو ایک خاتون نے انکا راستہ روک لیا یہاں پہلے تو تمہیں کبھی نہیں دیکھا بیٹی ... انہوں نے انتہائی پیار سے استفار کیا۔۔ جی اماں جی ہماری ابھی شادی ہوئی ہے ہم پاس کے گاؤں سے یہاں آئے ہیں۔۔ شادی کے متعلق تو انہوں نے نہیں پوچھا تھا بہت ہی کوئی فاسٹ ہو تم ... مرسلین اسکے کان میں گھسے تپ کر بولا تو نتاشا اسے کہنی مارتی آگے آئی۔۔ ارے کیا کہتا ہے تمہارا خسم بیٹی ...؟ انہوں نے آ نکھیں گول کیے پوچھا۔۔ کچھ نہیں کہہ رہا اماں جی اسکا دماغ خراب ہے کچھ بھی بولتا رہتا ہے ۔۔ ۔ نتاشا حساب برابر کرتی مسکرائی۔۔ اچھا اللہ تمہیں صبر دے گا بیٹی ۔۔ ۔ کسی پاگل کے ساتھ زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے ...! وہ افسردہ سی ہوئی۔ وااااٹ ... اس خاتون کے جملے پر مرسلین کو چار سو چالیس واٹ کا جھٹکا تین بار لگا۔۔ نتاشا سے اپنی ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا تھا۔۔ میں کوئی پاگل واگل نہیں ہوں اماں جی یہ جسے آپ بیٹی کا خطاب دے رہی ہیں یہ ڈائین ۔ ۔ مرسلین نے نتاشا کی بازو دوبچے آگے کیا۔ یہ جب سے میری زندگی میں آئی ہے مجھے پاگل کر دیا ہے۔۔ ہاں اب میں اتنی خوبصورت ہوں کہ یہ میرا حسن دیکھ کر پاگل ہی ہو گئے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے بھلا پیاری اماں جی ۔۔ ۔ آنکھیں پٹپٹا تی وہ معصومیت کے تمام ریکارڈ توڑتی مرسلین رمیز شاہ کو گنگ کر گئی تھی۔ اللہ للہ تم دونوں تو بچوں جیسے لڑتے ہوا ۔۔ ۔ وہاں موجود ایک خاتون ہنستے ہوئی بولی تو مرسلین اسے گھورتا رخ پھیر گیا۔ باقی کا تمام کام پلاننگ کے تحت ہو چکا تھا انہیں گھر بھی کرائے پر مل گیا تھا وہاں کے کچھ لوگ بہت عجیب تھے جو انہیں دیکھتے راہ بدل لیتے تھے اور کچھ لوگ اس اماں جی جیسے تھے جو جان نا پہچان کے بغیر انٹر ویو شروع کر دیتے تھے خیر یونہی نوک جھوک میں وہ آدھے سے زیادہ گاؤں گھوم پھر کے تسلی کر چکے تھے جن میں انکی ملاقات احمر عرف احمد اور صادق عرف اعظم سے ہوئی تھی ایک دوسرے کا حال احوال لیتے انہوں

***

ہاں تو جانی کیا بنا پھر ۔۔ ۔ مانے بھابھی کے ابا یا نہیں..؟۔۔ کہاں یار بلال انکی ٹپیکل سوچ جاتی ہی نہیں کہتے ہیں خاندان سے باہر شادی نہیں کرے گئے۔ ارسل سنجیدگی سے کہتا انہیں بھی پر یشان کر گیا۔۔۔ تو سمپل کام کرو نا ۔۔ ۔ اگر بھابھی راضی ہے تو نکاح پڑھوا لو..! ہاں اور نکاح یحییٰ میر سے پڑھو انا کبھی ایکسپائر نہیں ہو گا۔ بلال کے جملے پر وہ ناچار ہنس دئیے۔ روشانے راضی ہے مگر وہ اپنے پیرنٹس کیخلاف جا کر شادی نہیں کرنا چاہتی ... اسکے لہجے میں بھی اداسی کی رمق تھی اب وہ تینوں واقعی میں پریشان ہوئے تھے۔۔۔ یار تو کہتا ہے تو ہم تیرے ہونے والے سسر جی کے پاس چلتے ہیں انہیں منانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یحییٰ نے مزید کہا۔۔۔ اسے وہاں کبھی نا لے کر جانا وہاں بھی پھڈہ کر کے آگیا تو ...شیری نے فوراً کہا تو بلال نے گردن ہلاتے اسکی تائید کی۔۔ تم دونوں بکو اس بند رکھو اور تو یہ دھڑی کی گردن مت ہلا اپنا سموسا ٹھونس ۔۔ ۔ ان دونوں کو جھاڑتے یحییٰ نے ارسل کی طرف دیکھا جو اسے خاصا الجھا ہوا لگ رہا تھا وہ کم از کم اسے اداس نہیں دیکھ سکتا تھا۔۔ ارسل وہ لڑکی کون تھی یار جو کل ریسٹورنٹ میں آئی تھی..؟ یحییٰ کو کل والی لڑکی یاد آئی تو اسنے فوراً ٹانک بدل دیا۔۔ یار وہ روشانے کی دوست ہے کہہ رہی تھی کچھ دن پہلے ہی ملاقات ہوئی انکی ...مجھے وہ لڑکی صحیح نہیں لگتی ...! تجھے تو کوئی بھی لڑکی صحیح نہیں لگتی جانی تو چپ کر کے سموسا ہی کھا لے... اب کی ارسل نے اسے لتاڑا تو بلال نے چپ رہنے میں ہی عافیت جانی۔۔ لو چڑیل کو یاد کیا اور وہ نازل ہو گئی ... شیری کے لقمے پر ان سب نے گردن موڑی جہاں روشانے اور نینا کسی بات پر ہنستی انکی طرف آرہی تھی۔۔ یہ نوڈلز بالوں و الی یہاں بھی پہنچ گئی ... یحییٰ نے اسکے سنہرے گھنگھرالے بالوں پر ٹو نٹ مارتے چڑ کر کہا۔ تمہاری اس بڑی ناک سے بہت پیارے ہیں میرے نوڈلز جیسے بال۔۔ نینا نے دانت کچکچائے۔۔۔۔ آنکھوں کا علاؤ ج کروا میڈم نینا اقبال۔ وہ طنزاً بولا۔ آنکھوں کے علاج کی ضرورت مجھے نہیں تمہیں ہے مسٹر پر فیکٹ جب سے ملے ہو پیچھے ہی پڑ گئے ہو بات بات میں نقص نکالتے ہو۔۔۔ میں پیچھے پڑ گیا ہوں تمہارے...یحییٰ میر تمہارے پیچھے پڑا ہے واؤ کیا کہنے ہیں میڈم کے ۔۔ ۔ میڈم شکل اچھی نا ہو تو بات اچھی کر لینی چاہئیے۔۔ کیوں تم کونسی توپ چیز ہو اور بات تو ایسے کرتے ہو جیسے تمہارے والی اسپیشل آرڈر پر تیار ہو

نینا کے دوبدو جواب پر یحییٰ میر طنزیہ ہنس دیا۔۔ باقی سب حیرت سے ان دونوں کو لڑتا دیکھ رہے تھے جن کی لڑائی ایسی تھی جیسے کوئی اوارڈ ملنے والا ہو۔۔ وہ جیسی بھی ہو گئی مگر تم جیسی انتہائی خود سر اور بدتمیز نہیں ہو گئی جسے بات تک کرنے کی تمیز نہیں ہے۔ جب بھی دیکھتا ہوں دل کرتا ہے بھیجا اڑا دوں تمہارا اتنی زہر لگتی ہو تم مجھے ۔۔ ۔ آخر وہ اپنی بےعزتی پر چپ کیسے رہتا۔۔ اور تم تو جیسے مجھے شہد کی بوتل لگتے ہو ایک بات اپنے خالی دماغ میں ڈال لو یحییٰ میر مجھ سے کوسوں دور رہو ورنہ میری زبان کے جوہر تو تم دیکھ چکے ہو ہاتھوں کے دکھانے سے باز نہیں آؤں گئی۔ وہ بھی نینا اقبال بھی اپنے نام کی ایک۔۔۔ یحییٰ نے جواباً استہزائیہ آئی برو اچکائی اور پھر ہاتھ بڑھا کر اپنی ویسٹ سے گن نکالی اور سامنے ٹیبل پر رکھ دی۔

اسکے پاس گن دیکھتے ان سب کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔۔ اوئے یونی میں گن کیوں اٹھا لایا گدھے۔ ارسل نے اسکی بازو دبوچی۔

ڈر تھا شکایت پرنسپل تک نا پہنچ جائے۔۔ تمہارے ہاتھ چلانے سے پہلے مجھے صرف ایک ٹریگر کو دبانا پڑے گا اور پھر تم سیدھی جہنم کی سیر کو نکل جاؤ گئی۔۔ اسکے لئے جنت کہنا بھی یحییٰ کو ناگوار گزرا تھا۔ اب سب نے حیرت سے نینا کی طرف دیکھا جیسے اسکے جواب کا انتظار کر رہے ہو مگر یہ کیا انکی حیرت میں اضافہ ہوا وہ سینے پر ہاتھ باندھے گہری مسکراہٹ سے یحییٰ کو دیکھ رہی تھی۔ ۔ اور پھر اگلے لمحے اسنے اپنی ویسٹ سے چھپی ہوئی گن نکال کر سامنے ٹیبل پر رکھ دی۔۔ اور اب یہاں باقی سب سمیت چونک نے کی باری یحییٰ میر کی بھی تھی انہیں ایسے ردعمل کی توقیر ہر گز نہیں تھی۔۔ تم وارنگ دے کر مارو گئے اور میں تمہیں اسکی بھی مہلت نہیں دوں گئی یحییٰ میر ۔۔ ۔ سو بی کیئر فل ۔۔ ۔ وہ کرسی دھکیلتے اٹھ کھڑی ہوئی۔۔ یحییٰ بھی گن اٹھائے اٹھ کھڑ ہوا۔۔ یہ تو معلوم ہو ہی جائے گا کس میں کتنی ہمت ہے ۔۔ ۔ بیگ کندھے پر لٹکائے وہ دونوں مختلف اطراف میں چل دئیے تھے۔

***

میں حیرت میں ہوں اس ماڈرن صدی میں بھی لوگ ابھی تک ایسے گھروں میں رہتے ہیں نتاشا گھوم پھر کے اس چھوٹے سے گھر کو دیکھتی بول رہی تھی۔۔۔ حیرت بجا ہے یہ اسلام آباد یا لاہور کا کوئی فائیو سٹار ریسٹورنٹ نہیں ہے جس میں تمہیں ہر آسائش ملتی مشن پر آئی ہو کمپلیٹ کرو اور نکلو۔ ۔ تم جب پیدا ہوئے تو آنٹی نے کیا تمہیں مرچیں کھلائی تھی کچھ زیادہ ہی تیکھا بولتے ہو ...! میں بندہ دیکھ کر اس سے بات کرتا ہوں...! مگر میں بندی ہوں وہ بھی تمہارے ہونے والی ۔۔ ۔ خبردار جو اسکے آگے ایک لفظ بھی نکالا اپنے منہ سے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔ مرسلین قدم اٹھائے اسکی طرف بڑھتا غصے سے بولا۔۔ اوکے کچھ نہیں بول رہی ۔۔ ۔ وہ خاموشی سے قدم پیچھے لے گئی۔ جو کے حیران کن تھا۔۔ کھانا بنانا آتا ہے تمہیں ...؟ شام ہونے کو تھی اسکا اب بھوک سے برا حال تھا۔۔۔ نہیں مجھے کھا نا بنانا نہیں آیا ...تو سیکھ کر آیا تھا نا ... بھوک کی وجہ سے اسے مزید غصہ آیا۔۔ جب تمہارے یہاں اصل والی شادی کر کے آؤں گئی تب کھانا بنانا سیکھ کر آؤ گئی ابھی کیلئے اس نقلی شادی میں ہوتے مجھے کچھ بنانا نہیں آتا۔۔ ہاں میرا دماغ کھانا آتا ہے بس ...وہ ایکدم سے چڑ گیا۔ تمہارے پاس دماغ بھی ہے مجھے آج معلوم ہوا ۔۔ ۔ ایکٹنگ کرتی وہ ڈوپٹہ گلے میں ڈالے گھر سے باہر نکلی۔۔ ٹر ٹر کروا لو اس مینڈ کی سے بس ... منہ ہی منہ میں بڑبڑاتے وہ بھی اسکے پیچھے باہر نکلا۔۔ اب انکا رخ اس خاتون کے گھر کی طرف تھا جس کے ہاں پوتے کی پیدائش پر اسنے چھوٹا سا فنکشن رکھا تھا سارے گاؤں والے مدعو تھے جن میں وہ دونوں بھی شامل تھے۔ شکر ہے یہاں تو کچھ کھانے کو ملے گا ... مرسلین نے بیچارگی سے کہا۔ بھو کڑ نا ہو تو ... بندہ بھو کڑ ہو مگر تم جیسا پھو ہڑ نا ہو ... خونخوار نظروں سے اسے دیکھا۔۔ ایسے نہیں دیکھو اب اتنی بھی پیاری نہیں لگ رہی میں ... نتاشا نے اسے مزید زچ کیا اور وہ ہو بھی گیا اسکا سرخ پڑتا چہرا پل میں نارمل ہوا تھا اسے کچھ انہونی کا احساس ہوا مرسلین نے نظر گھما کر دیکھا جہاں کچھ لوگ اسے اور نتاشا کو دیکھ رہے تھے شاید وہ ان پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ مرسلین نے نتاشا کی طرف دیکھا جو کسی کپل کے پاس کھڑی گفتگو فرما رہی تھی۔ ایکسکیوزمی ون منٹ پلیز ۔۔ ۔ معذرت کرتے مرسلین چہرے پر نقلی مسکراہٹ سجائے نتاشا کو وہاں سے سائیڈ پر لایا۔۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے میں ان سے بات کر رہی تھی۔۔ یہ کوئی بدتمیزی نہیں ہے بیوی ... مرسلین نے مسکراتے ہوئے کہا۔ بیوی ... اسے جھٹکا ہی تو لگا تھا ۔۔ کیا کسی نے سر میں ڈنڈا تو نہیں مار دیا کیا بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو۔ نتا شا اسکا سر ٹٹولے حیرت زدہ سی ہوئی۔۔ ارے بیوی تم بھی نا کیسی کیسی واہیات باتیں منہ سے نکالتی ہو۔ چہرے پر مسکراہٹ ہنوز قائم تھی مگر وہ دانت کچکچا کر کہتا اسے اشارہ دینے کی کوشش کر رہا تھا نتاشا تر چھی نظر ارگرد ڈالے ماجرا سمجھتی پر سکون ہوئی۔۔ لوگ ہم پر نظر رکھ رہے ہیں...شکر ہے تمہارے دماغ کی بھی بتی جل گئی ورنہ مجھے لگا آج تو فیوز اڑ جائیں گئیں۔۔ یہ مشن بہت امپورٹنٹ ہے اور جہاں تک میرا شک جا رہا ہے یہ لوگ ہمیں کپل نہیں سمجھ رہے اسلئے ہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔۔ تو مطلب اب رئیل ایکٹنگ سٹارٹ کرنی ہو گئی...؟ نتاشا دوبدو بولی۔۔ بلکل بیوی ہمیں ایسا ہی کرنا ہو گا ورنہ یہ مشن ہاتھ سے جائے گا جان بھی گنوا بیٹھے گئیں۔ اسکی آنکھوں میں دیکھتے مسکرا کر کہتے مرسلین نے سر اثبات میں ہلایا۔ تمہاری بیوی تم پر آنچ بھی نہیں آنے دے گئی بے فکر رہو ... نتاشا مسکرائی۔ اتنی اوور ایکٹنگ کرنے کو ںھی نہیں کہا میں نے ... مرسلین بھی مسکرایا۔

***

یحییٰ تھکا ہارا سا ولا میں داخل ہوا تو سامنے اپنے تمام بڑوں کو موجود دیکھ اسکا چہرا کھل اٹھا مگر اسکی مسکراہٹ اگلے ہی لمحے تھم بھی گئی۔ ہاں تو بھئی صاحب آپکی آوارہ گر دیاں آخر ختم ہو ہی گئی۔ حمزہ اسے دیکھتے وہی سے کڑک لہجے میں بولا۔ کیا ڈیڈ سارے موڈ کا بیڑا غرق کر دیا۔ اسنے منہ بناتے کہا۔۔ مجھے تم یہ بتاؤ صبح کے نکلے ابھی واپس کیوں آئے ہو ..؟۔۔ تو آپ کیا چاہتے ہیں رات بھی باہر گزار آتا ۔۔ ۔ اسکے الٹے جواب پر حمزہ کی تیوری چڑھی۔ لیٹ واپس کیوں آ ئے ہو صرف اتنا بتاؤ..؟ اسکا لہجہ ہنوز سخت تھا۔ میں ارسل کے ساتھ تھا۔۔ ارسل سے میری کچھ دیر پہلے بات ہوئی اسنے کہا ہے تم اسکے ساتھ نہیں تھے۔۔۔ یحییٰ بالوں میں ہاتھ پھیر تا رخ موڑ چکا۔۔ گن یہاں رکھو یحییٰ ۔۔۔ ۔ آریان معدے پر آیا۔۔ یحییٰ کو مانو پتنگے لگے تھے۔ وہ میری پرسنل گن ہے بڑے پاپا میرے پاس رہنے دے پلیز ۔۔ ۔ اسنے منت کی۔۔ اسے اب سمجھ آیا آتے ساتھ ہی اسکی کلاس کیوں لگ رہی تھی ۔۔ یحییٰ گن یہاں رکھو ۔۔ ۔ حمزہ کی با رعب آواز پر ناچار اسے گن ٹیبل پر رکھنی پڑی۔ ابھی تم اتنے بڑے نہیں ہوئے کے گن رکھنے کی تمہیں اجازت دی جائے۔ مگر پوپس میں نے صرف سیفٹی کیلئے رکھی ہے۔ یحییٰ نے وجہ بتائی۔ نو مور آرگومنٹس یحییٰ ۔۔ ۔ حمزہ کی آواز پر بے سود اسے چپ ہونا پڑا۔ مگر غصے حد سے سوا تھا تب ہی اسکے خرافاتی دماغ کی بتی جلی نظر پاس پڑے زارا کے بیگ پر گئی۔ جو دن میں وہ شاپنگ کیلئے لے کے گئی تھی اسے ٹٹولا مطلب کی چیز نکالے باہر گیا کام ختم کیا واپس اندر آیا شکل ایسی بنائی ہوئی تھی جیسے ابھی رو دے گا۔ آریان حمزہ اور باقی سب اسے دیکھ پریشان سے ہوئے۔ کیا ہوا ہے یحییٰ اچانک سے شکل کیوں اتر گئی تمہاری ۔۔ ۔ حمزہ نے اسے پکارا۔ اس پکار پر وہ سب بھی کچن سے اس طرف آئی۔ زارا اسکی اتری شکل دیکھ اسکے پاس آئی ۔۔ ۔ کیا ہوا میرے شہزادے کو.؟ اسنے انتہا ئی پیار سے پوچھا تو یحییٰ میر نے جھوٹ موٹ کے گنے چنے دو آنسو بہائے۔۔ اب رو کیوں رہے ہو۔ ۔ ۔ حمزہ کی تو جان بستی تھی اس میں فوراً سے اٹھتا اسکے قریب آیا۔ حمزہ تم خو امخواہ بچے کے پیچھے پڑے رہتے ہو۔ آریان بھی اسے ڈیٹا پاس آیا۔ ہاں بچہ ابھی پورا گھر میں آیا نہیں اور تم نے ڈانٹنا شروع کر دیا۔ فیصل نے بھی اسکی حمایت کی۔۔۔ آپ نے پھر یحییٰ کو ڈانٹا ۔۔ ۔ زارا مزید کچھ کہتی یحییٰ ایکدم سے روتا حمزہ کے گلے لگ گیا۔۔ آئی ایم سوری ڈیڈ میں آپکو بہت تنگ کرتا ہوں نا ۔۔ ۔ وہاں سب اچانک یحییٰ کے ری ایکشن پر پریشان ہوئے۔ ریان کو لگا وہ کوئی ناٹک کر رہا ہے مگر وہ بھی اسکی ایکٹنگ نہیں پکڑ سکا تھا۔ مگر دوسری طرف یحییٰ میر اپنا کام کر چکا تھا آنسو پونچھ کے اس سے دور ہوتا اسنے حمزہ کی طرف دیکھا۔۔ اچھا اب نہیں دانٹوں گا رونا بند کرو۔ اسے عجیب لگا تھا یحییٰ اتنا سینسیٹو تو نہیں تھا مگر پھر جانے دیا۔۔ اب وہاں سب کھانا کھا رہے تھے یحییٰ وہاں سے اٹھا تھا۔۔ کہاں جا رہے ہو یحییٰ۔۔ ؟ سنو و ائین سے ملنے جا رہا ہوں مما۔۔ مگر وہ پڑھ رہی ہے اسے ڈسٹرب مت کرو یحییٰ۔ ۔ ۔ زارا نے جلدی سے کہا۔۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت یحییٰ میر کو سنو وائیٹ سے ملنے سے نہیں روک سکتی مد در انڈیا ۔۔ ۔ ڈرامائی انداز میں کہتا وہ انہیں ہنسنے پر مجبور کر گیا اور خود سیڑھیاں پھیلانگے اسکے کمرے میں جا پہنچا۔۔ یحییٰ نے کمرے میں قدم رکھا آج وہ ڈیڑھ دن بعد سنو وائیٹ سے ملنے والا تھا وہ بہت خوش تھا مگر سامنے کا منظر دیکھ اسکے پاؤں وہی تھم گئے تھے اسے لگا تھا وہ اسے دیکھ کے خوش ہو گئی مگر اسے فرش پر بیٹھے زاروقطار روتے دیکھ یحییٰ کا دل مٹھی میں آیا تھا۔ ہے ہے سنو کیا ہوا ۔۔ ۔ ادھر دیکھو ۔۔۔ مجھے بتاؤ کیوں رو رہی ہو ...؟ اسکے قریب گھٹنوں کے بل فرش پر بیٹھتے وہ ایکدم سے اضطرابی کیفیت میں بولا۔ امیمہ اسکی موجودگی پر مزید رو دی۔ اب تم مجھے غصہ دلا رہی ہو سنو وائیٹ ۔۔ ۔ ایک سیکنڈ میں رونا بند کرو ورنہ میری شکل دیکھنے کیلئے ترسا دوں گا تمہیں۔ اسکی سرد مہری پر امیمہ نے اپنی سرخ بھیگی آنکھوں پر سے پلکوں کی بار اٹھائے اسے دیکھا جو اسے ہی گھور رہا تھا۔ کیوں رو رہی ہو۔ ۔ کسی نے کچھ کہا ہے کیا..؟ اب کے اسنے نرمی سے پوچھا۔۔ تم مجھ سے ناراض ہو اسلئے ... وہ پھر رونے لگی۔ اللہ ۔۔ ۔ یحییٰ کا ہاتھ سر کو پہنچا۔۔ کس نے کہا میں تم سے ناراض ہوں۔؟۔۔ کیونکہ تم کل سے مجھ سے ملنے نہیں آئے اسلئے ۔۔ ۔ وہ شکوہ کناں ہوئی۔۔۔ کیونکہ تم سٹڈی میں بزی تھی مجھے لگا میں تمہیں ڈسٹرب کر دوں گا اسلئے نہیں آیا۔ میں تم سے ناراض نہیں ہوں یحییٰ میر سنو وائیٹ سے ناراض نہیں ہو سکتا۔۔ اسکا گال کھینچتے وہ ہلکا سا مسکرایا تو امیمہ کا بجھا چہرا بھی کھل اٹھا۔۔ کیسی چل رہی ہے پیپرز کی تیا ری..؟ کمرے کا جائزہ لیتے پوچھا گیا۔۔ بہت اچھی ۔۔ ۔ امیمہ مسکرائی۔۔۔ سنو وائیٹ ...؟ یحییٰ نے اسے دیکھتے سرگو شی میں پکارا۔ امیمہ کا دل زوروں سے دھڑکا تھا۔۔ جی ... وہ بس اتنا ہی بول پائی۔۔ تمہیں گا لیاں آتی ہیں.؟ یحییٰ کے سوال پر امیمہ نے پوری آنکھیں کھولے اسے گھورا۔

یہ کیسا سوال ہے..؟ وہ خجل سی ہوئی۔ عام سا سوال ہے تمہیں گالیاں آتی ہیں یا نہیں ..؟۔۔۔ نہیں مجھے نہیں آتی ۔۔ ۔ اسنے نروٹھے پن سے کہا۔۔۔ چلو یہاں بیٹھو میں تمہیں کچھ گالیاں سیکھا تا ہوں۔ اسے اپنے ساتھ بٹھائے یحییٰ نے عام سے انداز میں کہا۔۔۔ امیمہ کو اسکی ذہنی کیفیت پر شبہ ہوا تھا ۔۔۔ کیا تم پاگل ہو گئے یحییٰ..؟

ابھی تک تو نہیں ہوا سنو وائیٹ پر اگر اس دن تمہارے ساتھ کچھ ہو جاتا تو یقیناً یحییٰ میر پاگل ہو جاتا۔۔ اسکے لہجے کی شدت پر امیمہ نے بنا پلکیں چھپکائے اسے دیکھا ۔۔۔ تمہیں گالیاں آنی چاہیئے ساتھ ہی کراٹے بھی ۔۔ ۔ تم لڑکی ہو مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ تم ہر وقت برداشت کرتی رہو۔ مقابل کو منہ توڑ جواب دینا سیکھو ورنہ تمہاری یہ خاموشی کسی دن بڑا نقصان کروائے گئی۔۔۔ جب تھ تک تم سا ہو میرے…مجھے کچھ نہیں ہو سکتا۔۔ میں ساری زندگی تمہارے ساتھ نہیں رہوں گا اپنے لئے خود سٹینڈ لینا سیکھو سنو... یحییٰ نے تھکے سے لہجے میں کہا۔۔ کیوں تم کہاں جا رہے ہو ...؟ لہجے میں ڈر تھا۔۔۔ میں کہیں نہیں جا رہا تم جاؤ گئی وہ بھی شادی کر کے یہاں سے دور ۔۔ ۔ اپنے شوہ...ر...اسکے آگے اگر تم نے ایک لفظ کیا ایک حرف بھی اپنے منہ سے نکالا تو تم امیمہ شاہ کی صورت دیکھنے کو ترس جاؤ گئے یحییٰ میر ۔۔ ۔ وہ جنونی لہجے میں کہتی اسکی سنی بغیر کمرے سے ملحقہ سٹڈی روم میں جا بند ہوئی۔ میری دعا ہے تم اس حقیقت کو جتنی جلدی ہو قبول کر لو۔ بند دروازے پر نظر ٹکا ئے وہ بےتاثر لہجے میں کہتا وہاں سے اٹھ آیا۔ اللہ کرے تم وقت رہتے میری محبت کو سمجھ جاؤ یحییٰ ورنہ میری زندگی دوزخ سے بھی بدتر ہو جائے گئی۔ وہ سسک اٹھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.