Chapter 20: باب 20

وہ سب کھانے سے فارغ ہو کر اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے زارا کچن سے ہو کر کمرے میں آئی تھی وہاں حمزہ موجود نہیں تھا بیڈ پر رکھی اسکی شرٹ اٹھائے زارا ڈریسنگ روم کی طرف بڑھتی اسکی نظر شرٹ کے سفید کالر پر لپسٹک کے نشان پر گئی زارا کو لگا اسنے کچھ غلط دیکھ لیا ہے اسنے شرٹ ٹٹولی وہ حمزہ کی ہی شرٹ تھی اسے اپنا آپ آگ میں جلتا محسوس ہوا تھا آنکھوں کے کنا رے بھیگنے لگے تبھی واشروم کا دروازہ کھلنے کی آواز آئی مگر وہ اپنی جگہ سے ہلی تک نہیں تھی حمزہ بالوں میں ہاتھ پھیر تا اسکی پشت دیکھ آئینے کے سامنے آکھڑا ہوا۔

زارا ایک کپ کافی بنا دو گئی..؟ بال بناتے کہا گیا۔ مگر زارا جوں کی توں کھڑی تھی حمزہ کو وہ ٹھیک نہیں لگی اسکی طرف مرتے حمزہ نے اسکا رخ اپنی طرف موڑا۔ آنکھوں سے آنسوں متواتر بہہ رہے تھے چہرا تر ہو چکا تھا حمزہ کی جان ہتھیلی پر آئی تھی۔

زارا رو کیوں رہی ہو یار ۔۔ ۔ کیا ہوا ہے کچھ تو بولو ۔۔ ۔ اسے یونہی سر جھکائے روتا دیکھ وہ خاصا پریشانی سے بولا۔۔ یہ ۔۔ یہ کیا ہے حمزہ ۔۔ ۔ زارا نے اسکی شرٹ سامنے کی۔۔ حمزہ کو زارا سے کئی گنا زیادہ گہرا حیرت کا جھٹکا لگا۔۔ وہ کچھ کہتا زارا شرٹ اسکے منہ پر پھینکے باہر کی طرف لپکی مگر وہ باہر نکلتی حمزہ اس سے پہلے دروازہ بند کرتے اسے دروازے کے ساتھ پن کر چکا تھا۔

ایک بار میری بات سنو میں نہیں جانتا یہ نشان کیسے لگا... تمہاری قسم ۔۔ ۔ بھاڑ میں جاؤ تم حمزہ اور جھوٹی قسمیں اسکی جا کر کھاؤ جسکی نشانیاں تمہاری شرٹ پر رہ گئی ہیں دفعہ ہو جاؤ میری نظروں کے سامنے سے ورنہ میں جا کے بابا مما کو سب بتا دوں گئی۔۔ یار تم عجیب بات کر رہی ہو میں کہہ رہا ہوں مجھے نہیں معلوم تم میرا یقین کیوں نہیں کر رہی۔ لہجہ التجائیہ ہوا تھا

مجھے نہیں کرنا تمہارا یقین اگر تمہیں معلوم نہیں تو کسے معلوم ہے یہ نشان اڑ کر تو نہیں لگا نا تمہاری شرٹ پر کسی اور لڑکی کے قریب ۔۔۔ مزید میں تمہاری کوئی بکواس نہیں سنوں گا زارا ۔۔ ۔ حمزہ اس سے بھی زیادہ اونچی آواز میں دھاڑا زارا بھیگی آنکھوں سے اسکا دھواں دھواں چہرہ دیکھتے سا ئیڈ سے نکل گئی وہ خاموش ہو گئی تھی مگر ناراضگی میں ۔۔ ۔ حمزہ سر پکڑے کھڑا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا سارا دن آفس میں گزار کر وہ گھر آیا تھا پھر یہ لپسٹک کا نشان کیسے آگیا کا لر پر وہ سوچ سوچ کر پاگل ہو رہا تھا دوسری طرف اسکی جنگلی بیوی ناراض ہو کر بیٹھی تھی۔ اسنے ادھر ادھر ٹہلتے دماغ لڑ ایا اور سوچنے لگا گزرا سارا دن ریو ائین کیا پھر ایک جگہ وہ تھوڑا مشقوق سا ہوا۔ اسنے فوراً موبائل نکالا اور ایک میسج سینڈ کیا۔۔۔ یہ سب تمہارا کیا دھرا ہے نا۔ ؟ دوسری طرف سے تقریباً دو منٹ بعد جواب موصول تھ ہوا۔۔۔ آپ تو بہت سمجھدار ہیں یقیناً مجھ پر گئے ہیں۔۔۔ یحییٰ کا ریپلائے آیا تھا۔۔ سا میں ہنسنے والے ایموجیز تھے۔۔۔ حمزہ کا دل چاہ رہا تھا اسے اٹھا کر گھر سے باہر پھینکوا دے۔۔۔ اللہ آپ کو اپنی بیوی کے غصے سے اپنی پناہ میں رکھے۔ لو یو ڈیڈ۔ ایک اور میسج آیا۔ جسے پڑھتے حمزہ نے بھی جو دل میں آیا لکھ کر سینڈ کرتے موبائل بیڈ پر پٹخ دیا۔۔۔ یحییٰ کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا مگر حمزہ کا ریپلائے پڑھتے ہی اسکی ساری ہنسی اڑن چھو ہوئی

اللہ کرے تجھے ایسی بیوی ملے جو تجھے تنگیِ کا ناچ چنائے بیٹا، تجھے جلی ہوئی روٹیاں بنا کر دے۔ تجھے آدھی رات کو ٹانگ مار کے بیڈ سے نیچے پھینک دے۔ تیری زندگی جہنم بنا دے گدھے۔

ساتھ میں غصے والے ایموجیز تھے۔۔ اللہ ایسا ہٹلر باپ کسی دشمن کو بھی ناد ے۔ موبائل سائیڈ پر رکھے وہ باقاعدہ کانوں کو ہاتھ لگائے بولا۔۔ یہ لو پڑھو ۔ ۔ تمہاری سوتن کے میسج آئے ہیں۔ موبائل کاوچ پر رکھے حمزہ ڈریسنگ روم سے باہر نکل گیا۔

زارا نے حیرت کے عالم میں موبائل اٹھایا پہلی نظر نام پر گئی جہاں طوفان کی اولاد لکھا تھا پھر میسجز دیکھے۔ اور میسجز پڑھتے اسکا دماغ بھک سے اڑا سارا رونا دھونا ختم ہو گیا۔ اور ہمیشہ کی طرح اسے اپنے بیٹے کی حرکت پر ہنسی ہی آئی تھی مگر حمزہ کے ساتھ کی بدتمیزی یاد آنے پر اسے اب بے چینی محسوس ہونے لگی اسے منانے کی غرض سے اٹھتی وہ کمرے میں آئی۔ جہاں حمزہ لائیٹس آف کیے بیڈ پر لیٹا تھا۔

حمزہ... اسنے ڈرتے ڈرتے پکارا۔۔ میں کچھ نہیں سننا چاہتا زارا سو جاؤ۔ خفگی بھرے جواب پر زارا کو شرمندگی ہوئی۔ وہ کتنا کچھ غلط بول گئی تھی غصے میں۔۔ حمزہ سوری پلیز مان جائیں۔ اسکا چہرا ہاتھوں کے پیالے میں بھرے وہ التجائیہ لہجے میں بولی۔ میری بات مانی تھی تم نے ۔ ۔ جو میں تمہاری بات مانوں۔ سرخ نظریں اسکے چہرے پر ٹکا ئے سردمہری سے کہا۔ رکے آنسو ایک بار پھر بہنے لگے اسے کب عادت تھی حمزہ کی ناراضگی کی ۔۔ ۔ اسے یوں روتا دیکھ حمزہ کے دل کو کچھ ہوا تھا ساری نا راضگی بھاڑ میں جھونکے اسے اپنے ساتھ لگا لیا۔۔ تمہیں روتا نہیں دیکھ سکتا ورنہ میرا تم سے بات کرنے کا کوئی موڈ نہیں تھا۔ وہ خفا سا بولا تو زارا نے جھجھکتے لب اسکی پیشانی پر رکھ دئیے۔

***

کہاں گھومتی پھر رہی ہو میرے آس پاس کیوں نہیں رہتی تم..؟

t me to die on u...I think u wanوہ پر اعتماد لہجے میں بولی۔

Don't you dare to die on me...! وہ سرد لہجے میں گویا ہوا۔

تو پھر پاس رکھ کے میرا اچار ڈالنا ہے تم نے ۔۔ ۔ ایکدم سے اپنی ٹون میں واپس آئی وہ دھا ڑی۔۔ ہم یہاں مشن پر ہیں نقلی میاں بیوی بن کر ۔۔ ۔ اسلئے چپچاپ وہی کرو جو میں کہہ رہا ہوں۔ وہ بھڑک اٹھا۔۔ بھول گئے ہو تو یاد دلا دوں میں تمہاری نقلی بیوی ہوں اسلئے یہ روایتی شوہروں والا ر عب مجھ پر مت جھاڑو ورنہ شکل کا نقشہ بگاڑ دوں گئی۔ بھنوئیں سکیڑ کر کہتی وہ آنا فانا گم ہوئی۔ ۔ یہ کس آفت کو آپ نے میرے ساتھ بھیج دیا ہے ۔۔ ۔ سر پکڑے مرسلین نے بے بسی سے دانت کچکچا ئے۔ اور پھر اسکے پیچھے چل دیا۔۔ اسے محسوس ہوا کوئی اسکا پیچھا کر رہا ہے نظر گھمانے پر اچانک نظر احمر پر پڑی جو کوئی اشارہ دے رہا تھا نا محسوس طریقے سے بلو ٹوتھ نکال کر کان میں لگائے اسنے احمر کی بات سنی اور پھر اضطرابی کیفیت میں وہ نتاشا کو ڈھونڈتا اس ہجوم کی طرف بڑھ گیا۔ چہرے پر حددرجہ پر یشانی تھی سانس پھولا ہوا تھا وہ ہجوم کو چیر تا آگے آرہا تھا مگر سامنے ہی نتاشا کو تصویریں بنو اتا دیکھ اسکی جیسے سانس میں سانس آئی تھی۔

ایک ہی جست میں اس تک پہنچتے ایک بازو اسکی کمر کے گرد سے گھما کر ایسے رکھا کے اسکی بازو اور نتاشا کی پشت میں فاصلہ قائم رہ سکے اور دوسرے ہاتھ میں اسکی کلائی دوبچے گرفت مضبوط کی تھی۔۔ اگر ایک لفظ بھی کہا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا بیوی ۔۔ ۔ اچھے بچوں کی طرح جیسی فضول ایکٹنگ کرتی ہو وہ سٹارٹ کرو۔ اسکے کچھ کہنے سے پہلے ہی مرسلین اسکے چہرے کے نزدیک ہوتے کان میں سرگوشی کرتا یوں مسکرایا تھا دیکھنے والے اس خوبصورت جوڑے کی نظریں اتارنے پر مجبور ہوئے تھے دوسری طرف نتاشا کا چہرا دھواں دھواں ہوا تھا مگر کچھ بھی کہے بغیر وہ ضبط سے مسکراتی سر ہاں میں ہلا گئی۔ کچھ تصویریں بنا کر وہ اجازت نامہ لیے واپس سے اس گھر میں آگئے تھے جہاں اندر آتے ہی مرسلین نے اسکی کلائی پر گرفت ڈھیلی چھوڑی وہی اپنی بازو آزاد کرواتی نتاشا غصے سے اس پر چڑھ ڈوری۔۔ خبردار مرسلین رمیز شاہ اگر آج کے بعد تم نے مجھ سے یوں چپکنے کی کوشش کی تو میں تمہاری کھوپڑی کھول دوں گی۔۔ بہت شوق تھا میرے ساتھ مشن پر آنے کا اب بھگتو ۔۔ ۔ چارپائی پر لیٹتے اسنے کندھے اچکائے۔۔ میں مشن پر آنا چاہتی تھی تمہارے ساتھ ۔۔ ۔ یہ نہیں کہا کہ تم بیغیرتی پر اتر آؤ۔۔۔! اسکے الفاظ مرسلین کو چابک جیسے لگے تھے چہرا ایکدم سے سرخ پڑ گیا۔

بیغیرتی تب ہو تی جب میں تمہیں چھوتا یا تمہیں چھونے کے بہانے ڈھونڈتا۔۔۔ اور ایسا تب ہوتا جب تم میرے لیے کوئی معنی رکھتی نتاشا رضا تو اسلئے جو گند تمہارے دماغ میں بھرا ہے مجھے لے کر اسے نکال دو تو بہتر ہے ورنہ اس مشن کو یہی بیچ میں چھوڑ کر جا سکتی ہو۔ ایک جھٹکے سے اسکی مو ڑی کلائی آزاد کرتے وہ لمبے لمبےڈگ بھرتا گھر سے باہر نکل گیا نتاشا کے کان سائیں سائیں کر رہے تھے۔"اور تم میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی" اسکے الفاظ کسی نوکیلے تیر کی طرح اسے بچھ رہے تھے۔

***

صبح اسکی آنکھ جلدی کھل گئی تھی اٹھتے ساتھ ہی نتاشا نے گھر کا جائزہ لیا مرسلین وہاں نہیں تھا مطلب وہ رات سے گھر واپس نہیں آیا تھا نتاشا کو فکر نے آن گھیرا۔ جلدی سے ڈوپٹہ سیٹ کیے وہ گھر سے باہر نکلی مگر اسکے قدم باہر سے آتی آواز پر ہی رک گئے۔۔ آریان سر نے کہا نتاشا میڈم پر آنچ بھی نہیں چاہئے۔ کیونکہ ان کو آپ لوگوں پر شک ہو گیا ہے اسلئے وہ بہت پریشان ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ واپس آجائیں۔۔ میں یہ مشن ادھورا چھوڑ کر ہرگز نہیں آؤں گا احمر اور بڑے پاپا سے کہہ دینا جب تک مرسلین اسکے ساتھ ہے اس پر آنچ کیا کسی کا برا سایہ بھی نہیں پڑنے دے گا۔ اٹل لہجے میں کہتے اسنے احمر کو جانے کا اشارہ دیا اور خود پلٹتا واپس سے گھر کی طرف چلا گیا جہاں نتاشا کو کھڑے دیکھ وہ بنا کوئی تاثر دئیے واشروم میں بند ہو گیا۔ وہ فریش ہو کر باہر آیا تو نتاشا اسکے لئے ناشتہ بنا چکی تھی۔

چائے تو بنانی آتی ہے مجھے۔ اسکے دیکھنے پر نتاشا نے گردن اکڑا کر کہا۔ شکریہ یہی کافی ہے۔ چائے کا کپ لیتے وہ مروتاً بولا۔۔ جلدی تیار ہو جاؤ ہمیں پنچائیت کیلئے جانا ہے۔۔ اوکے ۔۔ ۔ نتاشا سر ہلاتی جھٹ پٹ میں تیار ہوئی تھی۔ تقریباً اگلے پندرہ منٹ میں وہ دونوں اس جگہ پر تھے جہاں پنچائیت لگنے والی تھی جہاں آج فرقان شاہ بھی آنے والا تھا۔۔ بڑے پاپا نے کہا ہے تمہارا خیال رکھوں اسلئے کوئی الٹی سیدھی حرکت مت کرنا اور میرے ساتھ رہنا۔

الٹی سیدھی حرکت سے کیا مطلب ہے تمہارا۔ ؟ نتاشا نے بظاہر مسکراتے کہا۔۔ کوئی مطلب نہیں ہے بس اتنا یاد رکھنا کہ تم ایک نارمل لڑکی ہو کوئی فائیٹر نہیں اسلئے بالکل ویسا ہی ایکٹ کرنا۔

اور تم بھی یاد رکھنا زیادہ چپکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکے جملے پر مرسلین نے تیکھی نظروں سے اسے گھورا۔۔ اگلے ہی لمحے اسکی کلائی دوبچے درمیانہ فاصلہ قائم رکھے اسے اپنے قریب تر کھینچے مرسلین نے اسکے کان میں سرگوشی کی۔۔ اور اگر میں تمہاری بات نا مانوں تو.؟ اسنے دلچسپی سے پو چھا۔۔ تو میں بڑے پاپا سے کہہ کر تم سے آج ہی نکاح پڑھوا لوں گئی۔ اطمینان اتنا تھا کہ مسکراتے مرسلین کو کھانسی لگ گئی۔ الٹی کھوپڑی ... نفی میں سر ہلاتے مرسلین نے اسکی کلائی چھوڑ دی۔۔ کچھ ہی دیر بعد وہاں کسی شاہ سائیں کی آمد کا شور اٹھا وہ دونوں بھی ہجوم میں کھڑے اس طرف متوجہ ہوئے۔ جہاں تیس بتیس سال کے قریب وہ شخص کاٹن کے سوٹ میں ملبوس شانِ کروفر سے گارڈز کے ہمراہ چلتا آر ہا تھا۔۔ اچھا تو اس بیغیرت کو فرقان شاہ کہتےہیں..! نتاشا کے جملے پر مرسلین نے پو ری گردن موڑے اسے دیکھا۔ اپنی زبان کیوں گندی کر رہی ہو ایسے شخص کی وجہ سے.؟۔۔ جو شخص ہی گندہ ہو تو اسکے لئے ایسے گندے الفاظ ہی منہ سے نکلے گئے نا۔ اسنے کندھے اچکاتے کہا۔ وہ تاسف سے اسے گھور کر رہ گیا۔۔ مرسلین کی نظر فرقان شاہ پر گئی جسکی نظریں نتاشا پر ٹکی تھی اسکی واہیات نظریں نتاشا پر جمے دیکھ وہ بلا اختیار اسکے سامنے دیوار بن گیا۔ اسکے سامنے آتے ہی فرقان شاہ کی نظر وں کا زاویہ بھی بدلا تھا اسنے مرسلین کی طرف گردن اکڑا کر دیکھا۔ مرسلین نے بھی اسے تیز گھوری سے نوازا تھا۔

چلو یہاں سے نتاشا ...؟ نجانے کیوں اسکا پارہ ہائی ہو رہا تھا وہ اسکی کلائی دوبچے وہاں سے نکلتا فرقان شاہ کا بندہ انکے سامنے آکھڑا ہوا۔۔ شاہ سائیں آپ کو حویلی میں بلا رہے ہیں۔۔ ٹھیک ہے ہم آ تے ہیں۔ حویلی میں گھسنے کا اچھا موقع تھا پنچائیت ختم ہوئی وہ دونوں بھی حویلی پہنچ چکے تھے۔ جہاں فرقان شاہ انکا انتظار کر رہا تھا۔۔ وہ ایک بڑے رقبے پر پھیلی انتہائی نفاست سے مزین کی گئی پرانی مگر خوبصورت حویلی تھی۔ فرقان شاہ نے انہیں بیٹھنے کا اشارہ دیا سلام دعا کا سلسلہ ختم ہوا تو وہ معدے پر آیا۔ تم دونوں کو یہاں پہلے تو کبھی نہیں دیکھا..!۔؟۔۔ ہم ابھی کچھ دن پہلے یہاں آئے ہیں جواب مرسلین کی طرف سے آیا نتاشا اچھی اور گھریلو بیویوں کی طرح منہ ڈوپٹے میں دئیے خاموش بیٹھی تھی۔ نوکری کی تلاش ہے اگر آپ کوئی مدد کر دیں تو بہت سنا ہے آپکے بارے میں.؟ مرسلین نے بھی اپنا معدہ رکھا۔ وہ تو مل جائے گئی یہ بتاؤ تمہاری بیوی پڑھی لکھی ہے.؟ نتاشا پر نظریں جمائے اسنے دلچسپی سے پوچھا۔ جی پڑھی لکھی ہے پہلے گاؤں میں بچوں کو پڑھاتی تھی۔ یہ تو بہت اچھی بات ہے ہمیں بھی ایک ٹیچر کی تلاش تھی یہاں گاؤں میں بچوں کی تعلیم کو لے کر بہت مسئلے ہیں کیا تمہاری بیوی یہاں بچوںکو پڑھا دے گئی۔۔ جی پڑھا دے گئی۔ اب بھی مرسلین بولا۔۔ کیا تمہاری بیوی خود جواب نہیں دیتے سکتی۔؟۔۔۔ نہیں ... مرسلین نے ٹکا کر کہا۔۔ مگر کیوں.؟ فرقان شاہ کو غصہ آیا۔۔ کیونکہ یہ میری بیوی ہے صرف میرے سامنے بولتی ہے۔ اطمینان قابل دید تھا۔ اب ہمیں چلنا چاہیئے میری بیوی کل سے اسکول پہنچ جائے گی۔ اللہ حافظ کہتے وہ دونوں گھر واپس آگئے پورے راستے میں مرسلین نے اسکی کلائی پکڑے رکھی۔ میں کوئی پانچ سال کی بچی ہوں جو تم میرا ہاتھ پکڑ کے رکھتے ہو۔ نتاشا نے اسے گھورتے پوچھا۔ میں احتیاطً تمہارا ہاتھ پکڑ کے رکھتا ہوں۔۔ مطلب.. وہ کنفیوز ہوئی۔۔ تم بچی نہیں ہو تم جنگلی بھوکی شیرنی ہو جسکا کوئی بھروسہ نہیں ہے کب کس کے ساتھ کیا کر دے۔ تحمل سے جواب دیا گیا۔۔ ابھی تک تم صحیح سلامت ہو یہی سے اندازہ لگالو میری شرافت اور صبر کا۔ ۔! مشن پر دھیان دو تمہارے صبر کے اندازے لگانے نہیں بیٹھا میں یہاں۔ ۔ مرسلین کہتا آگے کا پلان اسے سمجھانے لگا۔ کھڑوس نا ہو تو ۔۔ ۔ نتاشا بھی بڑبڑاتے اسکو سننے لگ گئی۔

***

میرے منع کرنے کے باوجود تم نے میری خلاف ورزی کیوں کی۔ اسکا بازو دوبچے وہ بمشکل کم آواز میں بولا۔ حیام کا پل میں سانس سو کھ گیا۔ اسے بالکل بھی معلوم نہیں تھا کہ آریان کو اتنی جلدی سب پتہ چل جائے گا۔۔ میرے منع کرنے کے باوجود تم نے میری بیٹی کے متعلق یہ سب کر نے کی کوشش کی بھی کیسے کی جواب دو مجھے حیام۔۔ وہ میری بھی بیٹی ہے آریان ۔۔ ۔ حیام نے بازو چھڑ وانا چاہا۔۔ مجھے صرف جواب چاہییے جو میں نے پوچھا وہ بتاؤ مجھے بس۔ اسکی تیز آواز پر حیام نے شکوہ کناں نظروں سے اسے دیکھا۔۔ مجھ سے جواب کیوں مانگ رہے ہیں کیا آپ وہ حویلی میں گزاری آخری رات بھول گئے ہیں ۔۔ ۔ بھول گئے ہیں اس رات ۔۔ ۔ جسٹ شٹ اپ حیام ۔۔ ۔ وہ ایک حادثہ تھا میں تمہیں کتنی بار سمجھاؤں ایک ہی بات۔ کیوں تم میری بیٹی کو ایک خوف کے زیرِ اثر کسی کنواں میں جھو نک رہی ہو۔۔۔ میں کنواں میں جھونک رہی ہو ... آریان عزہ میری بھی بیٹی ہے میں ماں ہوں اسکی میں اپنی بیٹی کیلئے کبھی برا نہیں سوچ سکتی۔ اسکو صدمہ ہی تو لگا تھا۔ لہجہ بھرا گیا۔۔ آریان کچھ کہتا دروازا نوک ہوا۔ حیام آنسو پونچھتے سائیڈ پر ہوئی۔۔ جبکہ آریان نے اسے گھورتے دروازہ کھولا۔۔۔ ہاں تو لو فیصل ۔۔ ۔ آریان نے جلدی میں پوچھا۔۔ بب...بھائی وہ ... آریان کو غصے میں دیکھ اسکی بولتی بند ہو گئی۔۔۔ کیا میں میں لگا رکھی ہے فیصل جلدی بولو اور بہت کام ہیں میرے پاس ۔۔ میں جانتا ہوں اور کونسے کام ہیں آپکے پاس ۔۔ ۔ آریان کے مزید غصہ کرنے پر فیصل دھڑلے سے کہتا کمرے میں گھس آ یا۔۔۔ آپ نے کیوں ڈانٹا بھابھی کو ۔۔ ۔ سن تو وہ پہلے ہی چکا تھا اسلئے تو آیا تھا مگر بولنے کی ہمت اپنی بھابھی کو روتا دیکھ خود ہی آگئی تھی۔۔ ہم صرف بات کر رہے تھے فیصل اب جاؤ یہاں سے۔ آریان نے اسے ٹالنا چاہا۔۔ بھائی میرے کان الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ابھی فیصل شاہ بوڑھا نہیں ہوا کہ آپ دن دھاڑے اس سے جھوٹ بولے گئے۔ ۔ تو اپنی بھابھی سے پوچھ لو وہ سچ ہی بتائے گئی۔ ۔ بھابھی آپ بتائے بھائی .نے آپکو ڈانٹا ہے ناں؟ حیام نے سوں سوں کرتے ہاں میں گردن ہلا دی۔ جہاں فیصل شاہ کے چہرے پر چمک ابھری وہی آریان نے اپنی معصوم بیوی کو گھورا۔ میں ابھی چھوٹی مما کو بتا کر آ تا ہوں وہ باہر کو نکلتا آریان نے اسکی گردن دبوچ لی۔

کیا کر رہے ہیں بھائی بچے کی گردن توڑے گئے کیا۔؟ وہ چیخ ہی پڑ ا۔ خبردار فیصل اگر تم نے مما کو کچھ کہا تو ۔۔ ۔ تو پھر سوری بولیں بھابھی سے ...وہ بھی فیصل شاہ تھا ہر معاملے میں اپنی ٹانگ اڑانا فرض سمجھتا تھا۔۔ ۔ بڑے پاپا بچائیں۔۔ ۔ ابھی وہاں ایک جنگ ختم نہیں ہوئی تھی کہ دوسری جنگ بھی شروع ہونے کو تیار تھی یحییٰ کی اتنی اونچی آواز پر ان تینوں نے فوراً سے گردن گھما ئی جہاں یحییٰ بھاگتے ہوا کمرے میں آیا اور آریان کے پیچھے چھپ گیا۔۔ خدا کا واسطہ بڑے پاپا مجھے میرے ہٹلر باپ سے بچا لیں آپ جو بولیں گئے میں وہ کروں گا۔۔۔ آپ بولیں گئے یحییٰ انسان بن جاؤ میں انسان بن جا ؤں گا۔ بس اس بار بچا لیں۔

وہ ایک ہی سانس میں بولتا چلا گیا۔۔ اب کیا گل کھلا کے آئے ہو تم .... آریان نے سر پر ہا تھ مارتے استفار کیا۔۔ گل نہیں مجھے لگتا پورا باغ کھلا کر آیا ہے میرا فرمابردار بچہ۔ فیصل شاہ نے دادا دینے والے انداز میں کہا۔ آریان نے اسے گھورا ۔۔ ۔ ہوا کیا ہے آخر یہ تو بتاؤ ۔۔ ۔ حیام بھی بولی۔ کہاں ہے ۔۔ ۔ اسے باہر نکالیں بھائی آج میں اس گدھے کو انسان بنا کے چھوڑوں گا۔ یحییٰ کا سوٹ کیس ہاتھ میں پکڑے حمزہ غیض و غضب کے عالم میں اندر داخل ہوا۔۔ یہ بیگ کے ساتھ تم کیا کر رہے ہوا ور ہوا کیا ہے کچھ بتاؤ تو سہی حمزہ ۔۔ ۔ آریان اسکے سامنے ڈھال بنا گویا ہوا۔۔ بھائی پوچھے اس طوفان کی اولاد سے کیا کارنامہ سر انجام دیا اسنے کل رات ۔۔ ۔! اب کیا کارنامہ سر انجام دیا تم نے طوفان کی اولا د۔؟ فیصل نے اسی کے انداز میں سوال کیا۔ بڑے پاپا میں نے بس مذاق کیا تھا۔۔۔ چھوٹا سا۔ وہ ممنایا ۔ چھوٹا سا مذاق ۔۔ ۔ حمزہ غش کھانے کو تھا۔۔۔ بھائی اسکے چھوٹے سے مزاق کی وجہ سے زارا مجھے کل رات ولا سے باہر نکالنے والی تھی اور شاید اپنی زندگی سے بھی۔ جبڑے بھینچے وہ غصے سے پھینک ارا۔ اگر آج میں نے اس طوفان کی اولاد کو ولا سے باہر نا نکالا تو عین ممکن ہے میری بیوی مجھے اٹھا کر اس ولا سے باہر پھینک دے وہ بھی بغیر کسی غلطی کے ۔۔ ۔ حمزہ نے بیچارگی سے کہا۔ آریان نے یحیٰی کو خطرناک تیور وں سے گھورا جس پر وہ تھوک نگلتے حیام کے پیچھے جا چھپا۔ میں سچ کہہ رہا ہوں مجھے ایک موقع دیں میں اب کبھی ایسی کوئی حرکت نہیں کروں گا۔ انسان بھی بن جاؤں گا سچی۔۔ پلیز پوپس آپ بھی سفارش کرے نا۔ یحییٰ نے اب اسکی منت کی کیونکہ آریان کے تیور صاف بتا رہے تھے کہ اب وہ اسکی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ اچھا حمزہ ۔۔۔ ایک لفظ نہیں کہنا فیصل یہ سب تمہارا کیا دھرا ہے اسکو بگاڑنے میں سب سے زیادہ ہاتھ تمہارا ہے۔ ۔ حمزہ اسپر بھی چڑھ دوڑا۔ فیصل بتیسی نکا لے خاموش ہوا۔ ان سب کو اپنی مخالفت میں دیکھ یحییٰ نے حیام کی طرف دیکھا۔ زارا کو معلوم ہے آپ اسکے شہزادے کو ولا سے باہر نکال رہے ہیں۔ حیام کے جملے پر آکڑ کر کھڑے حمزہ کی سٹی گم ہوئی۔ اسے معلوم نا بھی ہو تو کیا ۔۔ ۔ اسنے جو کیا اسکی سزا تو ملے گئی پھر بھی۔ وہ بےربط جملے بولا۔ یصل اور اریان اسکی حالت سے خط اٹھا رہے تھے۔ اوکے تو میں مما کو بلا لیتا ہوں وہی طے کرے گئی کون ولا سے جائے گاا ور کون نہیں.؟۔۔۔ ٹھیک ہے میں آخری بار تمہیں معاف کر رہا ہوں کیونکہ بھائی کہہ رہے ہیں ۔۔ ۔ وہ زارا کو بلاتا حمزہ گردناکڑ اتے بول پڑا۔۔ مگر میں نے تو ابھی تک کچھ کہا ہی نہیں.؟ آریان نے حیرت سے کہا۔۔ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے بھائی ۔۔ ۔ حمزہ کے جملے پر فیصل اور یحییٰ کا قہقہہ چھوٹا تھا ہنسی تو آریان اور حیام کی بھی نہیں رک رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.