Chapter 21: باب 21

نینا کو انکی یونی جوائن کیے تین سے چار دن گزر چکے تھے اس دن کے بعد سے نینا اور یحییٰ کا ان کاؤنٹر نہیں ہوا تھا ہوتا تو بھی وہ دونوں ایک دوسرے کو مسلسل انگور ہی کرتے تھے۔ آج بھی وہاں کچھ ایسا ہی ہو رہا تھا روشانے اور یحییٰ کسی بات پر بحث کر رہے تھے جبکہ نینا انہیں صاف انگور کر رہی تھی صرف یحییٰ میر کی وجہ سے ورنہ وہ ہر بات میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتی تھی۔ انکی کلاس کا ٹا ئم ہوا تو وہ دونوں اٹھ کے چلی گئی یحییٰ ارسل کے پاس آکے بیٹھا۔ یار یحییٰ مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آرہی.؟ وہ کیا..؟۔۔۔ یار ایک لڑ کا تھا جو کہتا تھا کہ اسے بولڈ لڑکیاں پسند ہیں ایسی جو ڈرپوک نا ہو جن میں کونفیڈنس ہو بہادر ہوں وغیرہ وغیرہ ۔۔ ۔ ارسل نے ہاتھ جھلا تے کہا۔

اچھا پھر کیا ہوا اس لڑکے کو..؟ اسنے دلچسپی سے پوچھا۔۔ ہوا تو کچھ نہیں مگر شاید ہونے والا ہے اسے بالکل ویسی ہی لڑکی ٹکڑی ہے مگر اب وہ اس لڑکی کو کہتا ہے کہ مجھے تم جیسی تیز تڑاڑ لڑکیاں زہر لگتی ہیں۔ ارسل مزے سے بولا تھا۔ یحییٰ ہنس دیا۔

مجھے وہ زہر لگتی ہے جب وہ میری مخالفت کرتی ہے۔ ویسے اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ یحییٰ نے انتہائی اطمینان سے اسکے سر پر دھماکہ کیا۔۔ تو کیا وہ تجھے اچھی لگتی ہے.؟ ا رسل نے آنکھوں میں ڈھیروں امید لیے پوچھا۔ مگر جواب اسکی سوچ سے کئی گنا زیادہ شوکنگ تھا۔"وہ مجھے اچھی نہیں لگتی" ۔۔ ۔ ارسل نے گہرا سانس لیا۔"وہ مجھے دوسری نوریہ رضویہ لگتی ہے"۔ ارسل کو لگا اسکا سانس سینے میں ہی اٹک گیا ہے۔ تت..تم کہنا کیا چاہ رہے ہو..؟ ارسل ہر حال میں اپنی سوچ نفی کر رہا تھا بہت جلد سمجھ جاؤ گئے۔ وہ یحییٰ میر تھا اتنی جلدی اپنے راز عیاں نہیں کرتا تھا وہ وہاں سے واک آؤٹ کر گیا۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت تھی جس سے صرف ارسل واقف تھا وہ نوریہ سے محبت کرتا تھا مگر نوریہ کی زندگی جس حادثے کا شکار ہوئی اسکے بعد سے یحییٰ میر اس محبت لفظ سے کوسوں دور رہنے لگا۔ نینا اور نوریہ میں زیادہ فرق نہیں تھا نوریہ بھی نینا کی طرح ایک بہادر اور کانفیڈنٹ لڑکی تھی مگر زندگی کی گہری سازش کا شکار ہوئی وہ لڑکی اپنی زندگی کی بازی تو ہار گئی مگر اپنے پیچھے ایک شخص کو لاش بنا گئی تھی وہ ہنستا مسکراتا لڑکا اپنے اندر کتنے دکھ لیے پھرتا تھا اس سے صرف یاں تو اسکا رب واقف تھا یاں پھر ارسل۔

اور آج اسے پھر سے اسی راہ پر چلتے دیکھ ارسل گہری کشمکش میں تھا کیونکہ یہ صرف و ہی جانتا تھا وہ یحییٰ کو کیسے کیسے جتن کرنے کےبعد دوبارہ زندگی کی طرف لایا تھا اب وہ پھر سےتھ زندگی کو یحییٰ میر کے سا کھیل کھیلنے نہیں دے سکتا تھا

وہ اسے بچانا چاہتا تھا اس محبت کے سنہرے جال سے مگر کیسے ۔۔۔ وہ بے حد پریشان تھا۔ وہ آرٹ یونیورسٹی کی طرف آیا اور سیدھا آفس میں چلا گیا۔ وہ کافی دنوں سے یونی نہیں آیا تھا جسکی وجہ سے اسے کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا وہ کئی کلاسز مس کر چکا تھا اسکے کام کا کافی حرج ہوا تھا جسکا اسے بہت افسوس تھا کیونکہ بیٹنگ اسکا جنون تھا۔ اس میں وہ ذرا سی کوتاہی نہیں برتتا تھا۔ آد ھے گھنٹے کی ڈانٹ اور انسٹرکشنز لینے کے بعد وہ باہر آیا جہاں اب اسکا رخ کینٹین کی طرف تھا مگر وہاں بنچ پر بیٹھے وجود کو دیکھ کر یحییٰ حیران سا ہوا۔ وہ چلتا اسکے قریب جا کر بیٹھ گیا۔ مقابل نے جھکا سر اٹھا کرا سے دیکھا اور فوراً سے رخ موڑتی آنکھیں پونچھنے لگی یحییٰ اسکی آنکھوں میں نمی دیکھ چکا تھا مگر کچھ بھی کہے بغیر اپنا رومال اسکی طرف بڑھا دیا۔۔ نینا نے جھجھکتے اسکا رومال لیا۔۔ آئی پر و مس میں کسی کو نہیں بتاؤں گا میں نے دی بریو گرل نینا اقبال کو روتے دیکھا ہے۔ نینا پھیکا سا مسکرا دی۔۔ میں یہ نہیں پوچھا گا کہ تم کیوں رو رہی تھی ہاں یہ ضرور کہوں گا کہ کوئی مشکل اتنی بڑی نہیں ہوتی کے اسکا حل نا ہو اور کوئی بھی غم ہمیشہ کیلئے نہیں رہتا۔ مگر کچھ تکلیفیں ساری عمر کیلئے رہ جاتیں ہیں۔۔۔ ان تکلیفوں کے مداو ے بھی تو ہوتے ہیں۔۔۔ نہیں ہوتے کیا.؟ یحییٰ نے اسے دیکھتے سوال گڑھا۔ نینا خالی نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ کیا محبت اور نفرت کا مداوا ہوتا ہے.؟۔۔ محبت ہوتی کیا ہے.؟ اسنے سادہ سا سو ال کیا۔۔۔ تم محبت پر یقین نہیں رکھتے کیا.؟۔۔۔ میں نفرت پر یقین رکھتا ہوں ... جواب تیر کی طرح تیز تھا۔۔۔ محبت کا کوئی وجود نہیں ہوتا نینا اقبال ۔۔ ۔ یہ جو لوگ محبت محبت کرتے ہیں جا نتی ہو یہ خود ساری زندگی اسی کشمکش میں گزار دیتے ہیں کہ "اسے مجھ سے محبت تھی، نہیں تھی..." ، ہے، نہیں ہے تو بہتر اور آسان حل یہ ہی ہے کہ انسان ایسی عارضی اور مشکل ترین محبت کے بجائے نفرت کر لے۔ محبت بدلتی رہتی ہے کبھی خود بدلتی ہے تو کبھی انسان بدل جاتا ہے مگر نفرت نہیں بدلتی وہ ازل سے ابد تک ایک جیسی اور ایک ہی انسان سے رہتی ہے۔ جنونی، زہر چند اور ہر احساس سے عاری۔۔ محبت مشکل نہیں ہوتی.؟ وہ بس اتنا ہی کہہ سکی۔۔ صحیح کہہ رہی ہو محبت مشکل نہیں ہوتی ۔۔ ۔ محبت کے بعد اس شخص کو منوں مٹی تلے دفن کر آیا یہ مشکل ترین ہوتا ہے اور جانتی ہو یہ اذیت ناک بھی ہوتا ہے۔ اسنے سرگوشی میں کہا۔۔ نینا بس اسے دیکھ کر رہ گئی۔ اسے بہر حال یحییٰ میر جیسے شخص سے ایسی گفتگو کی ہرگز توقع نہیں تھی۔ مجھے حیرت ہو رہی ہے تم جیسا شخص اتنی گہری باتیں بھی کر سکتا ہے۔ وہ ذرا سا ہنسی "گہرے زخم گہری باتیں ..." وہ بھی ہنس دیا۔۔ کوئی ایسا کندھا ڈھونڈو جس پر سر رکھ کے تم روؤ تو کوئی تمہیں دھتکارنے والا نا ہو یوں چھپ چھپ کر رونے سے بہتر ہے۔۔ اب میں ایسا کہاں سے ڈھونڈو جو مجھ سے نفرت کرتا ہو...؟ نینا نے شریر لہجے میں کہا تو یحییٰ کا بلند قہقہہ فضا میں گونجا۔۔ دیکھ لو شاید یہی کہیں پاس ہو۔۔ مگر اسنے تو سنا ہی نہیں تھا نینا اقبال اسکی مسحور کن ہنسی میں کھو گئی تھی۔ ہاں شاید نہیں ہے۔ وہ دھیرے سے ممنائی۔

***

رات کا اندھیرا ہر سو پھیلا تھا وہ اکیلی کچن میں بیٹھی رات کے ڈھائی بجے کافی سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ تم اسوقت کچن میں کیا کر رہی ہو عفاف..؟ امیمہ کی آواز پر وہ پلٹی۔۔ آپی بھوک لگی تھی کافی پی رہی ہوں۔ اسکے انتہائی معصومیت سے بتانے پر امیمہ کا ہاتھ سر کو پہنچا۔ اچھا مجھے چھو ڑے آپ بتائے آپ کیوں نہیں سوئی ابھی تک.؟۔۔۔ مجھے نیند نہیں آرہی اور پیاس بھی لگی تھی اسلئے پانی لینے آئی ہوں.۔ آپی آپ کافی پی لیں فوراً نیند اجائے گئ۔۔ بلیک کافی سے نیند بھاگ جاتی ہے عفاف ۔۔ ۔ امیمہ نے ایک بار پھر سر پکڑا۔۔ اللہ آپی مجھے تو کافی پی کر نیند آ جاتی ہے ۔۔ ۔ عفاف نے اسکے علم میں اضافہ کرنا چاہا۔۔ اچھا تم پیئو میں سونے جا رہی ہوں.. امیمہ کہتی چلی گئی۔ وہ دو دن بعد ولا واپس آیا تھا اسکی پہلی نظر روشن کچن کی طرف اٹھی وہ جانتا اندر کون موجود ہو گا اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ رینگی وہ الٹے قدم لیتا کچن کی طرف آیا۔ عفاف اپنی کافی انجوائے کر رہی تھی۔ اچانک بھاری بو ٹوں کی آواز پر اسنے سپ لے کر گردن اٹھائی وہاں طہٰ میر کو مسکراتے دیکھ اسکی سانس اٹکی ۔ ایکدم سے کھانسی لگی وہ کھانستے نڈھال ہو رہی تھی طہٰ نے فوراً سے آگے بڑھتے پانی کا گلاس اسکی طرف بڑھا یا۔ یہ تم مجھے دیکھ کر ہمیشہ ایسا ہی ری ایکشن کیوں دیتی ہو جیسے کوئی ڈروانی چیز دیکھ لی ہو...؟ اسنے منہ بسورے کہا۔ عفاف کو اسکی شکل دیکھ ہنسی آئی تھی۔ آپ اچانک جن کی نمودار ہو جاتے ہیں دو دن سے ولا میں نہیں تھے اب ایسے اچانک سامنے آگئے تو ۔۔ ۔ میرا قصور نہیں ہے۔ وہ معصومیت سے بولی۔ اوہو تو مطلب میری غیر ..موجودگی کا نوٹس لیا جاتا ہے۔؟ وہ شریر لہجے میں بولا۔۔ نہی..نہیں ، ..میں نے ایسا تو نہیں کہا۔ وہ گڑبڑا گئی۔۔ کہہ دیتی تو مجھے اچھا لگتا دو دن کی تھکن اتر جاتی تمہارے کچھ لفظوں سے ۔۔ ۔ وہ پھیکا سا مسکرایا۔ اور چیئر پر بیٹھ گیا۔ اسے بیٹھتے دیکھ عفاف نے اسے دیکھا۔۔ آپ کو اپنے روم میں جا کر ریسٹ کرنا چاہیئے آپ تھک گئے ہوں گئے۔ چلا جاؤں گا..! ہٹ دھرمی قائم تھی۔۔ اوکے میں آپکے لئے کافی بنا دیتی ہوں۔۔ وہ کیوں..؟ ۔۔۔ اس سے آپکی ساری تھکن اتر جائے گئی۔ اسکی لو جک پر طہٰ نے اسکے ہاتھ میں پکڑے کپ کو دیکھا۔۔ تم اس وقت کافی کیوں پی رہی ہو.؟ اسنے آئی برو اچکائی۔۔ میرا ..سر درد کر رہا تھا اسلئے. عفاف نے دھیمے لہجے میں کہا۔۔ یہ تمہارے پاس ہر مسئلے کا حل کافی ہی کیوں ہوتا ہے....؟ وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکا۔۔ جواباً عفاف نے اپنی چھوٹی سی ناک سکیڑی۔ طہٰ کو لگا اسے اسکی بات پسند نہیں آئی۔۔ تھینکس فار کافی...طہٰ نے گھونٹ بھرتے کہا۔۔ مگر وہ میری کافی، تھی ۔۔ ۔ اب میری ہو گئی ہے۔ جواب حاضر تھا۔ ویسے تم نے جواب نہیں دیا تھا۔ طہٰ نے کچھ سوچتے سو ال کیا۔ کس بارے میں ..؟ وہ جان کے انجان بن رہی تھی۔۔ مجھ سے نکاح کے بارے میں ... جواب اطمینان بھرا تھا۔۔ ،..میں آپ سے نکاح نہیں کرنا چاہتی۔۔ ۔ اسنے ڈرتے ہوئے مگر دو ٹوک انداز میں کہا۔۔ وجہ بتاؤ .. سکون قائم تھا۔

میری ابھی پڑھائی کمپلیٹ نہیں ہوئی..! نکاح کے بعد بھی کر سکتی ہو میں منع نہیں کروں گا۔ عفاف نے اسے دیکھا وہ ہنوز اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔ نہی...می..مگر ... میں میں بند کرو اور بہانے بنانا بھی ۔۔ ۔ کیونکہ نکاح تمہیں ہر صورت کرنا ہو گا میں صرف تمہارے پیپیرز تک رکا ہوا ہو ں۔ اسنے صاف گوئی سے کام لیتے کہا عفاف کو اچھوکہ لگا۔۔ آپ میرے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتے جب میں نہیں کرنا ۔۔۔ نا کرنے کی کوئی وجہ بھی تو ہو ... اب وہ غصے سے دھاڑا تو عفاف ایکدم سے سہم گئی۔ ۔ ،..مجھے آپ سے ڈر لگتا ہے آپ برے انسان ہیں آپ نے میرے ڈیڈ کا دیا گفٹ بھی توڑ دیا تھا۔ وہ سہمی چڑیا کی طرح بولی۔۔ میں ایک نہایت اچھا انسان ہوں مجھ سے نکاح کر کے دیکھ لو تمہیں یقین آ جا ئے گا۔ عفاف نے آنکھیں گول کیے اسے دیکھا جیسے کہنا چاہتی ہو بھلا میں اتنا بڑا رسک کیوں لوں ۔۔ ۔ میں کل ہی مما سے بات کر لوں گا باقی جب وہ تم سے پوچھے تو تم بھی ہاں کہو گئی۔ آپ ریکوئسٹ کر رہے ہیں یا حکم دے رہے ہیں.؟ ۔۔۔ جو بھی سمجھ لو۔ کیونکہ کہنی صرف ہاں ہی ہے۔۔ میں کبھی نہیں کہو گئیں۔ اور آپ کو کسی سے بات کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ وہ وہاں سے جا چکی تھی ایک بار پھر اسے ریجیکٹ کر کے۔ طہٰ نے لب بھینچے اسے دیکھا مگر کہا کچھ نہیں۔۔۔ آج ہفتہ گزر گیا تھا عفاف شکر کر رہی تھی اسکے بعد اسکا اور طہٰ کا سامنا نہیں ہوا تھا امیمہ اور یحییٰ بھی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہو چکے تھے انکے پیپرز بھی ختم ہونے کے نزدیک تھے مگر عزہ کی شرا رتیں ابھی بھی ویسی ہی تھی وہ ایک دو گھنٹے کیلئے بریک لیتی تھی اور جب بھی وہ لاونج یا کچن میں آتی کچھ نا کچھ گڑ بڑ کر کے جاتی تھی جسکے بعد اگر اسے ڈانٹ پڑتی تو اسکی زبان پر صرف ایک جملہ ہوتا تھا "جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے ۔"حیام اور آریان کے بیچ ابھی بھی سب ویسا ہی تھا وہ دونوں بات تو کرتے تھے مگر آریان کی ناراضگی تھی جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ طہٰ اتنے غصے میں تھا اسنے عفاف کو پکارنا تک چھوڑ دیا تھا وہ سامنے ہوتی بھی تو وہ انگور کر کے گزر جاتا تھا عزہ پیپرز ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی جسکے بعد وہ اپنے بنائے پلان کے مطابق اپنے ڈیول کو ڈھونڈنے والی تھی۔ یحییٰ اور نینا کے درمیان سب ٹھیک ہو چکا تھا وہ دونوں اچھے دوست بن چکے تھے مگر انکی شرارتیں اور لڑائیوں کے قصے پوری یونی میں عام تھے نینا اسے پسند کرنے لگی تھی جو کہ ارسل اور بلال کو کھٹکتا تھا وہ ایسا ہر گز نہیں چاہتے تھے۔ آج شھزین کی مہندی تھی اسکا رشتہ بچپن میں ہی اسکی کزن سے طے ہو چکا تھا جس پر اسکا پورا گروپ پوری تیاری کے ساتھ وہاں جانے والا تھا۔

***

طوبیٰ کی طبیعت خراب تھی جسکی وجہ سے فیصل آج آفس نہیں گیا تھا کمرے کا دروازا نوک ہوا تو سامنے یحییٰ کو کھڑے دیکھ فیصل کو خوشگوار سی حیرت ہوئی۔ ارے یحییٰ تم یہاں ۔۔ ۔ آؤ بیٹھو۔ فیصل کے کہنے پر وہ اندر آیا۔۔ میں گڑیا کی طبیعت پوچھنے آیا تھا پوپس۔ وہ بھی آریان کی طرح اسے گڑ یا کہتا تھا۔۔۔ میں اللہ کے کرم سے اب ٹھیک ہوں بیٹا۔ طوبیٰ نے مسکرا کر کہا۔۔ ہاں اب اتنا خدمت گزار جسکا شوہر ہو وہ بیوی ٹھیک ہی ہو گئی ناں۔ فیصل نے کالڑ جھاڑتے کہا۔ یحییٰ اسکی ایکٹنگ پر ہنس دیا۔۔ اچھا پوپس میں جلدی میں ہوں مجھے آپ دونوں سے ایک اجازت چاہیئے تھی۔۔ ہاں بولو بیٹا۔۔۔ گڑ یا دراصل میں آپکی بیٹی مطلب سنو وائیٹ کو اپنے ساتھ باہر لے جانا چاہتا ہوں۔۔۔ کہاں۔؟؟۔۔۔ پوپس وہ شھزین کی مہندی ہے وہی جا رہا ہوں سوچا اسکا مائنڈ بھی ذرا فریش ہو جائے گا۔۔ یحییٰ نے رٹی رٹائی بات دوہرائی۔۔ فیصل نے طوبیٰ کی طرف دیکھا۔۔ مجھے کو ئی مسئلہ نہیں ہے اگر امیمہ جانا چاہتی ہے تو ضرور چلی جائے۔ اسنے مسکرا کر کہا۔۔۔ سنو سے پوچھ لو اگر وہ جانا چاہتی ہے تو لے جاؤ اسے مگر رات جلدی واپس آجانا۔ فکر ہی نہیں کریں پوپس جلدی واپس آ جائیں گئیں۔ یحییٰ خوشی کے مارے اسے زور سے گلے لگاتا اسکے کمرے کی طرف بھاگا۔ چلو چلو چلو ۔۔ ۔ جلدی سے تیار ہو جاؤ۔ اسکے کمرے میں آتے ہی یحییٰ نے شور مچا دیا تھا۔۔ مگر کیوں جانا کہاں ہے۔ ؟ امیمہ جو اسے اتنے دنوں بعد دیکھ رہی تھی ایکدم سے خوشی سے بولی تھی۔۔ مہندی کے فنکشن میں جا رہے ہیں۔۔۔ کس کی مہندی ہے .... وہ کتابیں رکھ کر اٹھی۔۔ شیزی کی ہے تم بھی ساتھ چلو بہت مزہ آئے گا روشانے بھی آرہی ہے۔۔ امیمہ جو منع کرنے والی تھی روشانے کی آمد کا سنتے سر اثبات میں ہلا گئی۔۔ رکو میں ڈیڈ سے پوچھ کر آتی ہوں۔۔۔ ارے پوچھ کر آرہا ہوں سنو جلدی سے تیار ہو جاؤ تم بس۔ اسکا ہاتھ پکڑے یحییٰ نے اسکا راستہ فوراً سے روکا تھا۔ اوکے تم جاؤ میں ریڈی ہو کے آتی ہوں۔ اوکے صرف بیس منٹ ہیں جلدی تیار ہو میں آتا ہوں۔ یحییٰ ایکدم سے کہتا وہاں سے غائب ہو ا۔ امیمہ بھی پرجوش سی واڈراب کی طرف بڑھی تھی یہ جانے بنا یہ ایک اور بھیانک رات تھی جو اسکی گزری سرد ڈروانی، بھیانک راتوں میں درج ہونے والی تھی۔

***

شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے وہ تینوں اس وقت گاؤں میں ایک خفیہ گھر میں خفیہ طریقے سے موجود تھے۔ ہمیں معلوم ہو گیا ہے وہ تمام لڑکیوں کو منگل کی رات کہاں لے کر جاتے ہیں۔"کہاں..؟"۔۔ یہاں سے دور ایک طوائف کا کوٹھا ہے کچھ کو وہاں لے کر جا یا جاتا ہے جبکہ کچھ لڑکیوں کی سمگلنگ کی جاتی ہے اسکے علاؤہ جن لڑکیوں کی سمگلنگ کی جاتی ہےا نکا ایک اگلا خفیہ اڈا بنایا گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لڑکیاں موجود ہیں۔۔ انکی لوکیشن ...؟ مرسلین نے آئی پر و اچکاتے پوچھا۔۔ احمر شجیع کوئی کام ادھورا نہیں کرتا۔ کہتے ساتھ ہی اسنے ایک کا غذ کا ٹکرا ٹیبل پر رکھا تھا۔ بڑے پاپا تک خبر پہنچائی یاں نہیں.؟۔۔ ان تک خبر پہنچ گئی ہے سر۔ صادق نے جو اب دیا۔۔ مگر آرڈر آیا ہے کہ ابھی آپ لوگ وہاں حملہ نہیں کرے گئے وہ چاہتے ہیں ابھی مزید آپ دونوں یہاں رہے تاکہ اگر کوئی اور ایسی معلومات ہو تو وہ بھی ہاتھ لگ جائے۔۔ میں انکے اصو لوں کی پابندی کروں گا۔ مرسلین نے فوراً کہا۔۔ نتاشا میم کہاں ہیں.؟ احمر کے سوال پر مرسلین نے غصے سے لب بھینچ لیے۔ آ جائے گئی وہ تم دونوں جاؤ اب یہاں سے ورنہ کسی کو شک ہو سکتا ہے میں بھی نکلتا ہوں۔۔ مرسلین نے بات کو ٹالنا چاہا تھا۔ ابھی وہ گھر سے باہر نکلتا احمر نے اسکا راستہ روکا۔۔ میں نے آپکی بیوی کو حویلی میں جاتے دیکھا ہے.؟۔۔ میں جانتا ہوں... جواب بھی ویسے ہی آیا۔ جو اباً احمر نے حیرت سے آئی برو اچکائی۔ جیسے پوچھنا چاہتا ہو پھر اتنے سکون میں کیسے بیٹھے ہو۔

t girl, with a face of an angle and mind of a killer...!She is a agen اسنے فخریہ انداز میں کہا۔

She is wild too...! احمر نے فقرہ اچھالا۔

"She is wild but loyal..."وہ حصار جواب تھا۔

وہ واپس سے اپنے گھر میں آگیا۔ اور اضطرابی کیفیت میں ادھر ادھر چکر کاٹنے لگا۔ وہ جانتا تھا وہ حویلی گئی ہے وہ اسے جانے نہیں دینا چاہتا تھا وہ بہادر سہی مگر مرسلین کو اسکی فکر ستا رہی تھی ابھی بھی وہ غصے میں بھرا اسی کا انتظار کر رہا تھا جب وہ دروازہ کھول کر اندر آئی۔ چہرے پر تھکن کے آثار نما یاں تھے بالوں کا جوڑا کھولے وہ چارپائی پر بیٹھ گئی۔۔ میں نے منع کیا تھا وہاں جانے سے پھر کیوں گئی تم..؟ وہ اسکے سر پہنچے غصے سے دھاڑا۔۔ میں نے تمہیں ساتھ چلنے کو کہا تھا تم نے خود ہی منع کر دیا۔۔ وہ دوبدو جواب دیتی جوتے اتارنے لگی مرسلین نے اسکی بازو پکڑے جھٹکے سے اپنے سامنے لا کھڑا کیا۔۔ بکواس مت کرو مجھے یہ جواب دو جب میں نے کہا کہ وہاں خطرہ ہے تم وہاں اکیلی نہیں جاؤ گئی پھر کیوں گئی تم۔ وہ شدتِ ضبط سے چیخ پڑا۔۔ تم وہ انسان ہو مرسلین رمیز شاہ اگر نتاشا رضا مر بھی جائے تو تمہارے پاس اسکی قبر پر فاتحہ پڑھنے کیلئے بھی وقت نہیں ہو گا۔ تو یہ جھوٹی فکر کس بات کی دیکھا رہے ہو تم مجھے ۔۔ ۔ وہ کتنے دن سے اسکی باتیں برداشت کر رہی تھی آج ایکدم سے پھٹ پڑی۔۔ اسکی گر فت بازو پر مزید سخت ہوئی تھی۔۔ تم اپنی پرسنل تھنکنگ کو اس مشن سے دور نہیں رکھ سکتی کیا .؟ وہ لب بھینچے اسکے چہرے پر غرایا۔۔۔ کیوں سچ اتنا کڑوا لگ رہا ہے مرسلین شاہ کہ سننے کی سکت بھی نہیں ہے تم میں ۔۔ ۔ اسنے مزید وار کیے۔۔۔ مجھے تمہاری فکر نہیں ہے نتاشا رضا تم میری کچھ نہیں لگتی جسکے لئے مرسلین رمیز شاہ مارا مارا پھرے گا۔ اسکی بازو چھوڑے اسنے اطمینان سے کہا۔۔ نتاشا ساکت ہوئی۔ ۔

تم ایک لمحے کی طرح ہو جو اب ہے اگلے لمحے نہیںہو گئی۔ سمجھی خود کو میری طرز سے اتنی اہمیت دینا چھوڑ دو اور ہاں ۔۔ ۔ وہ رک کر پھر بولا نتاشا نے کرچی کرچی ہوتے دل سمیت اسکی طرف زخمی نظر اٹھائی۔۔ تم صحیح کہہ رہی تھی تم مر بھی جاؤ تو مجھے فرق نہیں پڑے گا۔ فرق وہاں پڑتا ہے جہاں کوئی رشتہ ہو اور تم تو میرے معیار تک بھی نہیں پہنچ سکتی رشتہ بنانے کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ تنفر سے کہتا ایکدم سے مڑا۔۔ نتاشا جہاں کی یہاں کھڑی تھی وہ سمجھتی تھی وہ اسے نا پسند کرتا ہے مگر وہ تو اس سے نفرت کرتا تھا وہ بھی اتنی شدید ۔۔ ۔ نتاشا کا دل چاہا اتنی توہین پر وہ اسکی آنکھوں کے سامنے سے اوجھل ہو جائے۔ اور پھر اسے کبھی نظر نا آئے۔ وہ ٹوٹے دل کو سنھبالتی خشک آنکھیں لیے بھاری قدم اٹھائے اسکے ساتھ سے گزری باہر نکلی۔۔ کہاں جا رہی ہو تم...؟ وہ بلا اختیار پو چھ بیٹھا۔۔ مرنے جا رہی ہوں۔۔ ۔ "سپاٹ انداز"۔۔ شوق سے جاؤ ... اسنے ایک آخری جملہ کہا جو نتاشا رضا کی روح پر آخری ٹھوکر اور جسم چیر تے تھپڑ کی طرح لگا تھا۔

***

اوکے ہم انتظار کر رہے ہیں۔!۔۔۔ بھائی کیا آپ نے طہٰ کو انفارم کر دیا.؟۔۔ ہاں فیصل وہ بھی پہنچنے والا ہے۔ بے فکر رہو آج بادشاہ خان کی بربادی کی شروعات ہر حال میں ہو گئی۔۔ ۔ انشاء اللہ۔۔ ان سب نے بیک وقت کہا۔۔۔ گن ویسٹ میں رکھے وہ موبائل پر دیکھتا اپنی جیپ کی طرف آیا تھا گاہے بگاہے وہ ایک نظر چلتا سامنے بھی ڈال رہا تھا طہٰ کے بڑھتے قدم اچانک رکے وہ پل کو

ھٹکھا اور پھر خود کو سنبھالتا جیپ کے ساتھ کھڑی عفاف کو مکمل انگور کیے آگے بڑھ گیا۔ اسکی بے اعتنائی پر عفاف کا منہ کھلا رہ گیا وہ کافی دنوں سے نوٹ کر رہی تھی طہٰ جہاں بھی اسے دیکھتا تھا راستہ بدل لیتا تھا یاں پھر بالکل ہی انگور کیے گزر جاتا۔ اسے نا چاہتے ہوئے بھی گلٹ فیل ہونے لگا تھا وہ اس سے بات کرنا چاہتی تھی مگر طہٰ میر کے مزاج ہی نہیں ملتے تھے مگر آج وہ ہمت کر کے آ ہی گئی تھی مگر اسکی اتنی بے رخی پر عفاف کے دل کو ٹھیس پہنچی تھی۔۔ مجھے آپ سے بات کرنی ہے..؟ وہ جیپ میں بیٹھتا عفا ف یکدم بول اٹھی۔۔ طہٰ پلٹا اور ایک تند نظر اس پر ڈالے جیپ کا دروازہ ٹھاہ سے بند کرتا اسکے سامنے آکھڑا ہوا۔

عفاف اسکی تیز نظروں سے گھبراتی ایک قدم پیچھے ہوئی اسے کب خبر تھی کہ وہ اتنی فرمانبرداری دیکھائے گا۔۔ جلدی بولو لڑکی مجھے اور بھی بہت کام ہیں۔ عفاف جو اسے گھور رہی تھیا سکی کرخت آواز پر جو نہیں بولنا تھا وہی بول گئی۔۔ آ۔ ۔ آپ مجھے انگور کیوں کر رہے ہیں.؟۔۔ انٹرسٹنگ میڈم عفاف رضا... طہٰ نے ہنستے تالی بجائی۔۔ عفاف کو وہ پاگل لگ رہا تھا۔۔۔ تم سے بات کر تا ہوں تو تمہیں پروبلم ہوتی ہے، نکاح کا کہا تو تم ریجیکشن میرے منہ پر مار کر چلی گئی۔ اوراب چاہتی ہو میں تمہیں انگور بھی نا کروں۔ اسکے قریب آتے وہ غصے سے چنگھاڑا عفاف دم سادھے زور سے آنکھیں میچ گئی۔ اسے پور پور خوف میں ڈوبے دیکھ طہٰ نے اسکی بند آنکھوں سے نظریں ہٹائی۔۔ مجھ سے دور رہو عفاف رضا اور آئندہ تم مجھے میرے راستے میں نظر مت آنا۔ ایک ایک لفظ چبا کر کہتے اسنے سرد مہری سے اسکی کانچ جیسی شفاف آنکھوں میں موتی اترتے دیکھے مگر ہمیشہ کی طرح انگور کر گیا تھا ۔۔ می...میں آپ سے بدتمیزی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ ناجانے کیوں عفاف کو اسکی بے رخی کھلنے لگی ۔۔ تو بس شکر ادا کرو کہ میں نے تمہیں اس بات کی سزا نہیں دی ورنہ طہٰ میر اپنے قول کا پکا ہے وہ تمہیں تم سے چرا بھی سکتا تھا مگر میں نے ایسا نہیں کیا اسلئے اپنی جان بچاؤ اور میرے سامنے آنے سے گریز کر و۔ یہ نا ہو میں اپنا ارادہ بدل دوں۔ اسکے قریب جھکتے معنی خیزی سے کہتے وہ اسکے حواس سلب کر گیا۔ عفا ف تیز ہوتی دھڑکنوں میں اسکے وجیہہ چہرے کو غور سے دیکھتی نظر چرا گئی۔ طہٰ مسکراہٹ چھپائے جیپ سٹارٹ

سوری بھی نہیں بولنے دیا اتنی باتیں سنا دی اور میری سنے بغیر ہی چلا گیا۔ وہ غصے اور غم کی ملی جلی کیفیت میں آنسوؤں کو روکتی امیمہ کے کمرے میں آئی۔ آپی سنو تیار نہیں ہوئی کیا ابھی تک.؟ چینج کرنے گئی ہے آل موسٹ ریڈی ہے۔ عزہ نے نظر اٹھائی اسکے بجھے چہرے کو دیکھتے وہ اسکے پاس آئی

کیا ہوا ہے عفاف تمہارا چہرا کیوں اترا ہوا ہے کسی نے کچھ کہا ہے کیا.؟ عزہ کے پوچھنے کی دیر تھی اور وہ پھٹ پڑی۔۔ ایک ہی بندہ ہے اس گھر میں آپی آپکا کھڑوس بھائی۔ جو عفاف رضا کے پیچھے کسی جن کی طرح پڑا ہوا ہے۔ جب دیکھو رعب جھاڑتا رہتا ہے۔ میں سوری بولنے گئی اور میری سنی نہیں خود ہی اتنی باتیں سنا کر چلے گئے آپ مجھے بتائیں کوئی ایسا کرتا ہے کیا۔ ؟ تم دونوں کا ابھی سے یہ حال ہے شادی کے بعد تو جنگ برپا ہو گئی ملک ولا میں پھر۔..! شش...شادی ۔۔ ۔ کک ۔۔ ۔ کیا مطلب آپی ۔۔ ۔ کس کی شادی..؟ اسے صدمہ ہی تو لگا تھا۔۔۔ تمہاری اور کھڑوس میرا مطلب ہے طہٰ بھائی کی شادی۔۔۔ امیمہ باہر آتی خوشی سے چہچہائی۔ ہاں اڑتی اڑتی خبر ملی ہے وقاص انکل نے بھی ہا کر دیں ہے۔ عزہ نے اسکےسر پر ایک اور دھماکہ کیا۔۔ اتنا بڑا چیئر انسان میں نے اپنی زند گی میں نہیں دیکھا۔ وہ ٹرانس کی کیفیت میں بڑبڑائی۔ کچھ کہا کیا تم نے...؟۔۔ مجھے نیند آرہی ہے اپنے کمرے میں جا رہی

وہ ڈرائیونگ کر رہا تھا موبائل رنگ ہوا۔ نمبر دیکھتے اسکے چہرے پر جان لیوا مسکراہٹ نے احاطہ کیا۔ ۔ ہیلو جی کون..؟ مزید آگ لگائی گئی۔۔ میں آپکا قتل کر دوں گئی آپ اتنے برے انسان کیسے ہو سکتے ہیں۔ ؟ عفاف پھٹ پڑی۔۔ یقیناً اسے نکاح والی بات معلوم ہو چکی تھی طہٰ نے سوچتے لب دانتوں تلے دبائے۔۔ اس سوال کا جواب میں تمہیں نکاح کے بعد فرصت سے دوں گا جانِ طہٰ ۔ ۔ ۔ وہ گھمیبرتا سے کہتا اسکی بولتی بند کر گیا۔۔ میں آپ سے نکاح نہیں کروں گئی کسی صورت نہیں کروں گئی۔ مجھے آپ بول رہے ہیں کہ میں نے ریجیکشن اپکے منہ پر مارا اور دوسری طرف آپ نے میرے ڈیڈ سے ہاں بھی کروا لی۔۔ تو میں نے کونساگن پوائنٹ پر ہاں کروائی ہے ان سے ۔۔ ۔ انہوں نے اپنی مرضی سے رضا مندی دی ہے۔ وہ دوبدو بولا۔۔ ڈیڈ سے میں خود بات کر لوں گئی مگر آپ میری۔۔۔ تم میری بات کان کھول کر سنو عفاف رضا ۔۔ ۔ وہ کوئی دھمکی دیتی طہٰ کی گرجدار آواز نے اسکی زبان پر لقوہ مارا۔ خبردار اگر تم نےمزید کوئی بھی تماشا لگانے کی کوشش بھی کی تو ۔۔ ۔ یاد رکھنا چاہے جسکے سامنے منع کر لو آنا تم نے پھر بھی طہٰ میر کی دسترس میں ہے اور اگر تم نے میری خلاف ورزی کی تو بھول جانا میں تمہارے ساتھ کوئی نرمی برتوں گا۔ اچھے سے باور کرواتا وہ فون کاٹ چکا تھا۔ دوسری طرف عفاف وقاص سے بات کرنے کا سوچتی موبائل بیڈ پر نیچے لیٹ گئی۔ وہ دونوں چلتی با ہر پورچ تک آئی تھی جہاں یحییٰ انکا انتظار کر رہا تھا۔ آپی میں یحییٰ کو بتادوں نا۔؟۔ کس بارے میں دل..؟ وہ مشتعل ہوئی۔۔ آپی یہی کے میں نے کراٹے سیکھے ہیں وہ بہت خوش ہو گا۔ اسکے چہرے سے ہی نہیں لہجے میں بھی ایک الگ ہی خوشی کی رمق تھی۔ عزہ نے دل ہی دل میں اس خوبصورت سی سنو وائیٹ کیڈ ھیروں بلائیں لی تھیں۔۔ ہاں بتا دینا۔ اسکا گال چومے وہ اندر چلی گئی۔ یحییٰ جو کسی کی کال سن رہا تھا امیمہ کو آتے دیکھ پل کو اپنی جگہ ساکت ہوا۔ اورنج کلر کے شرارے میں ملبوس وہ ہم رنگ ڈوپٹے کو حجاب جیسے اوڑھے چلتی ہوئی اسکی طرف آرہی تھی یحییٰ کو وہ کوئی اپسرا معلوم ہوئی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.