Chapter 22: باب 22

وہ ہر طرف اسے ڈھونڈ چکا تھا مگر وہ اسے کہیں نہیں ملی تھی گاؤں سے حویلی یہاں تک کے وہ سکول تک چھان آیا تھا در در کی خاک چھانے وہ شکست خور سا واپس اس گھر میں لوٹ آیا۔ ایک باؤ ر مل جا تمہیں بتاؤں گا من مانی کیسے کرتے ہیں۔ ہاتھ کا مکا بنائے اسنے زوردار طریقے سے سامنے دیوار میں دے مارا۔ وہ گاؤں نہیں تھا انکے دشمنوں کا علاقہ تھا جہاں وہ اپنی زندگی کی انمول شے کو کھو چکا تھا عجیب وسوسے اسکے دل کو ہولا رہے تھے۔ احمر اور صادق گھر میں داخل ہوئے وہ بھی مایوس سے نظر آ رہے تھے مرسلین کچھ بھی پوچھے بغیر شکست خور سا قدم اٹھاتا گھر سے باہر نکل گیا۔ ۔ آپ کہاں جا رہے ہیں اب.؟

اسے ڈھونڈنے جا رہا ہوں .. وہ کہتا نکل گیا۔۔ صادق تم انکے ساتھ جاؤ وہ ابھی پریشان ہیں اپنی نقلی بیوی میرا مطلب ہے نتاشا میڈم کی وجہ سے ۔۔ ۔ الفاظ درست کرتے احمر نے ایک سائیڈ پر ہو نے موبائل نکالا۔

***

شادی مینشن کے بڑے سے رقبے پر پھیلے ہال میں منعقد کی گئی تھی جہاں کے ہر کو نے کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا نکاح کی رسم ایک روز پہلے ادا ہو چکی تھی آج رات مہندی کا فنکشن تھا اور دولہا اپنی بیوی کو سٹیج پر اکیلا چھوڑے خود موبائل کان سے لگائے اینٹرنس پر کھڑا تھا۔ تبھی میں گیٹ سے پورچ پر گاڑی آ کر رکی۔ اسکے بعد ایک اور گاڑی پورچ پر رکی۔ پہلی گاڑی سے بلال اور ارسل نیچے اترے۔ جبکہ دوسری گاڑی نینا کی تھی جس سے روشانے اور نینا ایک ساتھ اتری تھی۔ ویلکم ویلکم ۔۔ ۔ پورا گھنٹہ لیٹ ہو تم سب۔۔ منہ بنا کر کہتے شھزین خوشی سے آگے بڑھا۔۔ یار جانی ان لڑکیوں نے لیٹ کروایا ہے قسم سے ورنہ ہم نے کونسا سرخی پاؤڈر لگانا ہوتا ہے۔ بلال ان دونوں کو گھورتا تڑخ کر بولا۔۔ رات ہو گئی تھی انکو ساتھ لایا تھا اکیلا کیسے آنے دیتا۔ ارسل نے وجہ بتائی۔ ۔ ہاں بھائی کی جان تھی نا گاڑی میں ۔۔ ۔ اکیلے کیسے آنے دیتا۔۔ بلال نے منہ بسورے کہا۔۔ شرم کرو بلال تمہاری ہونے والی بھابھی ہوں میں۔۔ تو بھی شادی کر لیتا تو ہم بھی کہتے بلال لیٹ ہو گیا ضرور بھابھی نے دیر کروائی ہو گئی۔ شیری نے ہنس کر کہا تو سب بلال کی شکل دیکھ ہنس دئیے جو کانوں میں انگلیاں دئیے کھڑا تھا۔ زیادہ کھی کھی نا کرو یہ شادی نہیں بربادی ہے اور ایسی بربادی تجھے ہی مبارک ہو میرے بھائی۔۔ ہم تو سنگل ہی خوش ہیں۔ اسنے لاپروائی سے کہتے کندھے اچکائے۔ تو وہ سب اسکی سوچ پر تاسف کر کے رہ گئے۔۔ اپنا ہیرو نہیں نظر آرہا وہ کیوں نہیں آیا ابھی تک...؟۔ نمبر بند جا رہا ہے اسکا میں نے ٹرائے کیا تھا۔۔ ارسل کے جواب پر شیری کچھ کہتا نینا بول پڑی۔۔ میری بات ہوئی تھی ولا سے وہ نکل چکا تھا ابھی پہنچنے والا ہو گا۔ موبائل پر نظر گاڑھے اسنے قدرے مصروفیت میں بتایا تھا۔ جس پر ارسل شیری اور بلال نے اسے گھورنے کے ساتھ منہ کے زاویے بھی بگا ڑے تھے۔ روشانے ان تینوں کو پرسکون رہنے کا اشارہ دیتی زبردستی کا مسکرائی تھی۔ انہیں سمجھ نہیں آتا تھا یحییٰ میر جس سے صرف بات کرنے کیلئے لڑکیاں بہانے ڈھونڈتی ہیں وہ نینا اقبال جیسی نکچڑی لڑکی پر دل ہار بیٹھا تھا۔ وہ اسے پسند کرنے لگا تھا جس سے انکا پورا گروپ آشنا ہو چکا تھا مگر روشانے سمیت نینا انکو ایک نظر نہیں بھا تی تھی جسکی مشترکہ وجہ سنو وائیٹ تھی۔۔ پورچ پر گاڑی آ کر رکی۔ ان سب کی نظریں اٹھی اور پلٹنے سے انکاری ہو گئی۔ یحییٰ میر وائیٹ کلف لگی قمیض شلوار میں ملبوس کندھے پر چادر رکھے اپنے پوری شان وشوکت سے گاڑی سے نیچے اترا تھا اسکے چہرے پر پھیلی خوشی اور رونق اسکی سحر انگیز شخصیت وہاں سب کو بری طرح اسکی طرف متوجہ کر رہی تھی۔ وہ سب مسکراتے اسے دیکھ رہے تھے مگر پھر حیران ہوئے جب وہ انکی طرف آنے کی بجائے گاڑی کی دوسری طرف بڑھ گیا۔۔ کیا یحییٰ کسی کو ساتھ لایا ہے...؟۔۔ کیا پتہ ہماری ہونے والی بھابھیییی کو لایا ہو۔۔ ۔ بلال نے یونہی نینا کو دیکھتے طنزیہ انداز میں کہا وہی نینا اسکے ساتھ گاڑی سے باہر آتی لڑکی کو دیکھ جل کر خاکستر ہوئی تھی۔ ان سب کی نظریں بھی امیمہ شاہ کی طرف اٹھی۔ فنکشن میں موجود تمام لوگ دولہن کو چھوڑے اسے دیکھ رہے تھے وہ کنفیوز سی ڈری سہمی سی یحییٰ کا ہاتھ تھامے گاڑی سے اتری اور پھر انکی حیرت کی حد وہاں ختم ہوئی جب یحییٰ نے ہاتھ بڑھا کر اسکا حجاب درست کیا پھر ایک مسکراہٹ اسکی طرف پاس کی جسکا مطلب تھا پرسکون رہو۔ اسکو چلنےتھ کا اشارہ دیتے وہ دونوں اپنے گروپ کی طرف آئے تھے۔ روشانے یہ کون ہے یحییٰ کے سا ..؟۔ یہ ملک ولا کی تیسری شہزادی ہے اسکا نام امیمہ شاہ ہے مگر یحییٰ اسے سنو وائیٹ کہتا ہے۔ کیونکہ یہ بہت خوبصورت ہے۔ روشانے والہانہ انداز میں کہتی ان سب کو مسکرانے پر مجبور کر گئی۔ سوائے نینا کے۔ ۔ جو غصے سے سرخ ہوتی انہیں دیکھ رہی تھی۔۔ یار ہماری ہونے والی بھابھی کتنی پیاری ہیں نا ماشاءاللہ ۔۔ ۔ بلال نے نینا کی طرف دیکھتے فقرہ اچھالا۔۔ مگر اسی وقت ارسل نے اسکے پیٹ میں کونی ماری۔۔ زیادہ شوخا نا ہو تیرے ہیرو کو بالکل نہیں پسند یہ واہیات باتیں وہ بھی گڑیا کے سا منے تو قطع نہیں۔ اسلئے خاموش رہ۔ ارسل دانت پیس کر بولا مگر وہ بلال ہی نہیں جو خاموش رہ جائے ۔۔ شادی مبارک ہو بھائی۔ یحییٰ شیری کے بغل گیر ہوا۔۔ بہت شکریہ اب سمجھ آرہا ہے تو لیٹ کیوں ہو گیا۔ ذرا سی نظر یحییٰ کے ساتھ کھڑی امیمہ پر ڈالے وہ گہری مسکراہٹ کے ساتھ بولا۔۔ ٹریفک بہت تھا اس لئے لیٹ ہو گیا۔ ویسے یہ سنو ہے۔ یحییٰ نے مسکراتے اسکا تعارف کروایا۔ یہ سنو وائیٹ ہے تمہاری بچپن کی دوست پلس کزن ۔۔ ۔ پلس ہماری ہونے والی بھابھی ۔۔ ۔ روشانے کا جملہ پورا ہونے سے پہلے ہی بلال نے قدرے اونچی آواز میں کہا۔۔ جہاں امیمہ نے سر جھکایا وہی یحییٰ نے اسے گھوری سے نوازا۔۔ اللہ تم دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رکھے اور حاسدوں کی نظر سے محفوظ رکھے۔ ان دونوں کے سر سے ہزار کے چند نوٹ گھماتے بلال ہوا کی تیزی سے کہتا پیچھے کو ہوا پھر وہ نوتھ ٹ جا کر نینا کے ہا میں پکڑا دئیے۔۔ یہ کسی فقیرنی کو دے دینا نینا۔۔۔ میں ذرا آتا ہوں۔ اپنا کام ختم کیے وہ ہاتھ جھاڑتا موبائل نکال کر سائیڈ پر چلا گیا۔۔ چھوڑ نا یار اویں تجھے معلوم تو ہے دماغ نام کی چیز نہیں ہے اس کمینے کے پاس۔ یحییٰ کچھ سخت کہتا ارسل نے بیچ کی راہ نکالی تھی یحییٰ بھی خاموش ہو گیا کیونکہ وہ شیری کے فنکشن میں کوئی بدمزگی نہیں چاہتا تھا۔

یحییٰ نینا کی طرف گیا جو نتھنے پھلا ئے اسے ہی گھور رہی تھی۔ روشا نے گڑیا کو اپنے ساتھ لے جاؤ۔ چلو سنو میں تمہیں شھزین کی وائف سے ملاتی ہوں۔ وہ چل اسکے ہمراہ رہی تھی مگر نظریں نینا اور یحییٰ پر ٹکی تھیں جہاں یحییٰ اور وہ کسی بات پر بحث کرتے نظر آرہے تھے ناجانے کیوں اسے کچھ صحیح نہیں لگا تھا۔ اسکا یوں پلٹ کے دیکھنا ان سب نے بھی نوٹ کیا تھا۔ یار میرا دل چاہ رہا مجھے جادو کرنا آتا تو ابھی تک میں اس نینا چڑیل کو یہاں سے کیا اس دنیا سے ہی غائب کر چکا ہوتا۔ بلال واپس آتا دانت پیس کر بولا۔۔ تو پہلے بہت بکواس کر چکا ہے اسلئے چپ رہ بہتری ہے تیری ... ورنہ کیا ہو گا۔ ؟ الٹا بلال طیش میں آگیا۔۔۔ یار کہنے کو تو گڑیا کو بہن کہتا ہے اور تو یحییٰ کے ساتھ اس لڑکی کو بر داشت بھی کر رہا ہے سب جانتے ہوئے بھی ۔۔ ۔ بلال کا غصہ ساتویں آسمان کو پہنچا ہوا تھا۔ میں نے اسے سمجھا یا ہے مگر وہ نہیں سمجھ رہا بلال میں کچھ نہیں کر سکتا یہ سب ان دونوں کی قسمت پر ڈیپینڈ کرتا ہے۔ بلال نے افسردگی سے کہا تو شیری نے اسکا کندھا تھپتھپایا۔۔ تو تمہیں ضرورت کیا تھی اپنی کزن کو یہاں لانے کی ۔۔ ۔ آخر کیا ثابت کرنا چاہتے ہو تم یہاں سب پر۔۔۔ ؟ وہ غصے سے پاگل ہو رہی تھی یحییٰ اسکا یہ روپ پہلی بار دیکھ رہا تھا ورنہ وہ تو کافی نرم مزاج کی لگتی تھی اسے۔ اور اس بلال کی بکواس تو تم سن چکے ہو گئے۔۔ یار وہ مزاق کر رہا تھا کیوں ایشو بنا رہی ہو اتنی سی بات کا۔۔ یحییٰ اب اکتا سا گیا۔ ۔ میں ایشو نہیں بنا رہی یحییٰ حقیقت صرف اتنی ہے کہ تم کسی ایک لڑکی کے ساتھ رہ ہی نہیں سکتے تم کپڑوں کی طرح لڑکیاں بدلتے ہو۔ تم جیسا۔۔ ۔ بکواس بند کرو نینا ۔۔ ۔ ورنہ ۔۔ ۔ یحییٰ اس پر ہاتھ اٹھاتا ارسل نے بروقت اسکی کلائی پکڑی۔۔ کیا ہو رہا ہے یہ سب اور یحییٰ تو پاگل ہو گیا ہے کیا ہاتھ اٹھا نے والا تو نینا پر ۔۔ ۔ ارسل نے بے یقینی سے اسکی بازو جھٹکتے کہا۔۔ نینا آنکھوں میں آنسو لیے اسے دیکھنے لگی۔ یار اس نے مجھے پاگل کر دیا ہے پتہ نہیں کیا کیا بکواس کیے جا رہی ہے۔۔۔ تو تم آخر وجہ کو ختم کیوں نہیں کر دیتے۔ وہ روتے ہوئے بولی۔۔ میں تمہارے لیے سنو کو نہیں چھوڑ سکتا نینا۔ اسنے اٹل لہجے میں کہا۔۔ میں اسے چھوڑنے کا نہیں بول رہی میں نے تم سے کہا ہمارے ریلیشن کے بارے میں اگر تم اپنے دوستوں کو نہیں بتانا چاہتے تو ایک بار اپنی فیملی سے بات کر لو یا میری فیملی وہاں آجاتی ہے۔۔ مگر تمہیں میری ہر بات سے اعتراض رہا اور اب تم ایسے فنکشن میں اپنی کزن کو ساتھ لے آئے ہو تو سب تو یہی سمجھے گئے نا جو تمہارا دوست کہہ رہا تھا۔ وہ آنسو پونچھتے بولے جا رہی تھی۔ یحییٰ خاموش کھڑے بس اسے دیکھ رہا تھا وہ اسے ہرٹ نہیں کرنا چاہتا تھا اسکے رونے سے اسے تکلیف ہو رہی تھی مگر اسے سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا کرے۔۔ نینا میری بات سنو .... مگر وہ کچھ بھی سنے بغیر آنسو پونچھتے واپس سے ہال کی طرف جا چکی تھی۔۔ یار ارسل میں پاگل ہو جاؤں گا یہ لڑکی میرا دماغ خراب کر رہی ہے۔ سر کے بالوں کو نوچتے وہ ہذیانی انداز میں بولا۔ ارسل نے تاسف سے سر جھٹکا۔۔ تو تو اسکے سا تھ ساری زندگی گزارنے کی سوچ رہا تھا اور ابھی سے یہ حال ہے۔۔ یار میں مزید کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا اگر تو کوئی ہیلپ نہیں کر سکتا تو چپچاپ چلا جا یہاں سے..! ارسل کی بات سنے وہ مزید برہم ہونے لگا ۔۔ یار تو یہاں بیٹھ اور میری بات ایک بار ٹھنڈے دماغ سے سن۔ اسے پاس بنچ پر بٹھائے ارسل نے بلا کی نرمی سے کہا تھا۔ یحییٰ نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔۔ یار یحییٰ وہ تجھ سے بہت پیار کرتی ہے اسکا یوں دل مت توڑ میں نے اسکی آنکھوں میں تیرے لیے کھری محبت دیکھی ہے جانی ویسی محبت میں نے نینا کی طرف سے کبھی نہیں دیکھی تیرے لیے۔ وہ بہت معصوم ہے مگر نینا سے لاکھ گنا بہتر ہے۔۔ یحییٰ جو مسکراتے اسکی ہر بات سن رہا تھا اسے گمان تھا کہ وہ نینا کے متعلق بول رہا ہے مگر جونہی اسکا گمان ٹوٹا اسکا غصہ بھی ساتویں آسمان کو جا پہنچا دماغ کی شریانیں پھٹنے کے قریب تھی۔۔۔ یار کیا پاگل ہو گیا ہے تو ۔۔ ۔ مجھے لگا تو نینا کی بات کر رہا ہے اس سب میں سنو کہاں سے آگئی ۔۔ ۔ ہو کیا گیا ہے تم سب کو پہلے بلال اب تو ۔۔ ۔ آخر کیوں تم لوگ میرے سر پر زبردستی اسے تھوپنا چاہتے ہو۔۔۔ اور یہاں رسل کیا برداشت ختم ہوئی تھی۔۔ تھوپنے سے کیا مطلب ہے تیرا ہاں ۔۔ ۔ ارسل اسکا گریبان پکڑے دھاڑا۔ وہ میری بہن ہے یحییٰ کوئی راہ میں پڑی شے نہیں جسے میں تیرے سر پر تھوپوں گا سمجھا تو ۔۔ ۔ ایک اچھے دوست کے ناطے میں تجھے سمجھا رہا ہوں کہ وہ لڑکی نینا تیرے لائق نہیں ہے ۔۔۔ تو کون ہے میرے لائق ہاں ۔۔ ۔ کون ۔۔ ۔ یحییٰ اسکے ہاتھ جھٹکتے اس سے بھی زیادہ اونچی آواز میں دھاڑا۔۔ وہ لڑکی ۔۔ ۔ وہ ۔۔ ۔ اسکے لہجے میں بیزاریت تھی۔۔۔ وہ لڑکی جو اپنے حق میں بول تک نہیں سکتی جس سے خود کی حفاظت تک نہیں ہوتی۔ جو برسوں کسی کے ہاتھوں حرا سمنٹ کا شکار ہوئی مگر زبان سے اسکے اف تک نہیں نکلا صرف اسلئے کہ وہ ڈرپوک ہے ۔۔ ۔ ایسی لڑکیوں سے مجھے چڑ ہے ڈیم اٹ ۔۔ ۔ سمجھا تو ۔۔۔ میں اسے اپنی اچھی دوست مانتا ہوں اسکے علاؤہ کچھ نہیں "وہ میری شریکِ حیات کبھی نہیں بن سکتی۔"کیونکہ یحییٰ میر کو ڈرپوک لڑکیوں سے نفرت ہے۔ اور یہاں ارسل سمیت کسی اور کی امیدوں کا پیالہ بھی چھن کر کے زمین بوس ہوا تھا ارسل کچھ بھی کہے بغیر مڑ گیا یحییٰ نے رخ دوسری طرف پھیر لیا۔ آج کے بعد سنو کا نام بھی میرے سامنے تیری زبان سے ادا ہوا تو میں بھول جاؤں گا تو میرا بچپن کا دوست ہے۔ یحییٰ اسے نہیں دیکھ سکا مگر پیچھے کھڑی امیمہ شاہ کا رنگ فق ہوا تھا جہاں وہ آنکھوں میں بے یقینی اور ذلت کے احساس سے آنسو لیے اسے دیکھ رہی تھی وہی ارسل دکھے دل کے ساتھ آنکھوں میں ڈھیروں دلاسے لیے اسے تک رہا تھا مگر اسے کہاں ہوش تھا کہ وہ آس پاس کچھ دیکھتی وہ تو صرف یحییٰ میر کی پشت دیکھ رہی تھی اسکے ہونٹ پھڑپھڑا رہے تھے جیسے وہ کچھ کہنا چاہ رہی ہو مگر چہرے پر پھیلے الجھے تاثرات اسکے کچھ بھی کہنے سے عاری نظر آرہے تھے۔ وہ اذیت میں تھی مگر پھر بھی الٹے قدم لیتی واپس آ گئی تھی۔ ارسل بھی اسکے پیچھے آیا تھا۔ ارسل سنو کہاں ہے وہ یحییٰ کو ڈھونڈ رہی تھی۔ ارسل نے اسے معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرتے پیچھے ایک کونے میں کھڑی سنو کی طرف بھیجا۔۔ سنو تم رو رہی ہو ..؟ روشانے کی آواز پر اسنے جھٹ سےآنسو صاف کیے۔ نی۔۔ نہیں میں نہیں رو رہی ۔۔ ۔ آنکھیں وہ صاف کر چکی تھی مگر لہجہ بھر ایا ہوا تھا۔۔ روشانے کو ٹوٹ کر اس لڑکی سے ہمدردی محسوس ہوئی تھی۔۔۔ جلد یا بدیر وہ سمجھ جائے گا سنو ۔۔ ۔"محبت محبت ہو تی ہے۔ محبت کے بعد نفرت تو ہو سکتی ہے مگر نفرت ہونے کے بعد محبت نہیں ہو سکتی۔" اسکے لہجے کی چھین محسوس کرتے روشانے نے نظریں دوسری طرف گھما لی۔ جہاں اسکی پہلی نظر یحییٰ پر ٹک گئی۔ امیمہ بھی وہی دیکھ رہی تھی بلا اختیار اسکے قدم یحییٰ کی طرف اٹھے روشانے بھی اسکے پیچھے گئی۔ یحییٰ نینا کو ڈھونڈتا ہال میں آیا تھا جہاں وہ چیئر پر بیٹھی قوالی انجوائے کر رہی تھی بلال شیری اور ارسل بھی دوسری طرف بیٹھے تھے۔ ایک نظر ان سب کو دیکھتے یحییٰ نے نینا کی طرف دیکھا۔ مجھے خود سے بہت محبت ہے۔ وہ اسکی طرف جھکتے بولا وہاں موجود ارگرد لوگ صاف صاف اسے سن پا رہے تھے۔۔۔ اسلئے میں خود کو تکلیف نہیں دیتا اور اب تم تکلیف میں ہو تو مجھے بھی تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ اپنے سمیت مجھے تم سے بھی محبت ہو گئی ہے۔ میری تکلیف اور خوشی کا واسطہ تم سے جڑ گیا ہے تم جو بولو گئی میں وہ کروں گا۔ یحییٰ اسکے قریب جھکتے گھٹنے کے بل بیٹھا تھا۔۔ نینا کی خوشی کی انتہا نہیں تھی یحییٰ نے پاکٹ سے پھول نکالا ابھی وہ اسے دیتا اسکی نظروں کا رخ دوسری طرف کھڑی امیمہ کی طرف مڑ گیا۔۔ ۔"وہ اسکی بچپن کی دوست ضرور تھی مگر اسکا فیوچر نہیں بن سکتی تھی"امیمہ کے کان سائیں سائیں کرنے لگے یحییٰ کے جملے اسکے ذہن پر پتھر برسا رہے تھے ایک پل کو دل چاہا سب کچھ تہسنہس کر دے نینا کو آگ لگا دے آگے بڑھے یحییٰ میر کا گریبان پکڑے اور چیخ چیخ کر اس سے اپنی محبت کا اظہار کرے۔ مگر پھر جو سوچا جاتا ہے وہ اکثر تصور تک ہی رہ جاتا ہے۔ آج بھی وہی ہوا تھا یحییٰ نے سر جھٹکتے نینا کو سب کے سامنے پروپوز کر دیا۔ آگے بڑھنے کے بجا ئے امیمہ کے قدم پیچھے کی جانب اٹھے تھے پل کو دل نے شدت سے چاہا پیچھے ایک گہری کھائی ہو اور وہ اس میں گر جائے۔ پھر کبھی سامنے موجود شخص سے اسکا سامنا نا ہو۔ مگر وہ ٹکرائی اسنے پیچھے مڑ کر دیکھا جہاں ارسل آنکھوں میں ڈھیروں شرمندگی اور تکلیف کے گہرے آثار لیے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔ واپس چلنا چا ہیئے۔ اسکے کہنے کی دیر تھی امیمہ اندھا دھند باہر کی طرف بھاگی تھی حیرت تھی آنکھ سے ایک آنسو تک نہیں ٹپکا تھا مگر دل تھا جو ایسے ٹوٹ کر بکھرا تھا کہ ذرا ذرا پاش ہو گیا اور ایسے پاز ہوا کے اب جوڑنا چاہا بھی تو کبھی جڑ نا پاتا۔

یحییٰ میر کی محبت نے جو اسکا تماشا بنایا سو بنایا اب وہ شاید اسکے انجام کے ہاتھوں مزید اپنی رسوائی نہیں چاہتی تھی وہ چپچاپ گاڑی میں بیٹھ گئی روشانے اسکے پاس بیٹھی تھی ارسل یحییٰ کے نمبر پر مسیح چھوڑتا وہاں سے انہیں لیے نکل گیا

بلال بھی وہ سب دیکھتا بغیر کچھ کہے واک آؤٹ کر گیا تھا۔

***

اسنے ٹرک کا جائزہ لیا جس میں تقریباً ایک سو سے زائد لڑکیاں تھیں جو تمام بے ہوش تھی نتاشا نے ایک کرب زدہ نظر ان کے بے ہوش وجود پر ڈالی۔ اللہ تمہیں اور تمہارے معیار کو سلامت رکھے مرسلین رمیز شاہ۔"تم جیسے کیلئے نتاشا رضا جیسی بہت" مگر مجھ جیسی کیلئے تم جیسا صرف ایک تھا۔ آنسو قطرہ قطرہ اسکے دل پر گر رہے تھے۔ جہاں میں جا رہی ہوں وہ ایک زنداں ہے ایک قید ۔۔ ۔ یا تو آج میں ان تمام لڑکیوں بازیاب کروا لاؤں گئی یا پھر قسمت تم پر مہربان ہو جائے گئی اور تمہیں کبھی میری شکل دیکھنے کو نہیں ملے گئی۔ اللہ تمہیں ہمشیہ اپنی امان میں رکھے۔ کھٹ پٹ کی آواز آئی سوچوں کے محور ٹوٹے تھے نتاشا نے فوراً سے آنسو پونچھتے بےہوش ہونے کی ایکٹنگ شروع کی تھی۔

آپ جانتے بھی ہیں آپ کیا کہہ رہے ہیں..؟ طہٰ کی تیز آواز پر مرسلین نے اذیت سے آنکھیں میچ لیں۔۔۔ نتاشا ایسے کیسے لاپتہ ہو سکتی ہے بھائی ادھر دیکھیں مجھے جواب دیں۔ بڑے پاپا نے اسے آپکے بھروسے بھیجا تھا آپ کو اسکی حفاظت کا زمہ سونپا تھا آپ ایسے کیسے انکی امانت کو کم کر سکتے ہیں۔ اسکی خاموشی پر طہٰ کی آواز مزید اونچی ہوئی وہ غصے سے لال پیلا ہوتا اسکے سر پر کھڑا چیخ رہا تھا جو خود ہارے ہوئے جواری کی طرح بیٹھا تھا۔ میں نہیں جانتا وہ کہاں گئی۔۔۔ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے بھا ئی کہ وہ کہاں گئی کیونکہ وہ آپکی زمہ داری تھی یار ۔۔ ۔ وہ دھاڑا اسے مرسلین سے ایسی بیوقوفی کی امید بالکل نہیں تھی وہ بھی ان حالات میں جب دشمن انکی تاک میں بیٹھے تھے۔۔۔ وہ مجھ سے لڑائی کر کے چلی گئی مجھے لگا وہ واپس آجائے گئی مگر وہ نہیں آئی۔ وہ بہت ضدی ہے طہٰ۔ لہجہ حد درجہ ٹوٹا سا تھا۔۔ طہٰ کو اسکی حالت پر ترس آیا۔۔ سرخ آنکھوں سے وہ بند مٹھی کو دیکھے جا رہا تھا۔۔ میں اسے ہر طرف ڈھونڈ چکا ہوں۔۔ وہ مجھے کہیں بھی نظر نہیں آرہی میری آنکھیں تھک گئی ہیں مگر مجھے اسکا سایہ تک نہیں ملا۔ وہ رونے کے قریب تھا۔ مجھے اسکی ٹوٹی ہوئی چوڑیاں ملی ہیں مگر وہ نہیں۔ اور اب مجھے لگ رہا ہے ....اگر وہ مجھے نظر نا آئی تو میں بھی ان ٹوٹے کانچ کے ٹکڑوں کی طرح رفتہ رفتہ ٹوٹ جا ؤں گا۔ اور وہ رو دیا.جو لڑکی اسکے معیار تک نا آئی تھی وہ اسکی گمشدگی پر رو رہا تھا۔ آنسو قطرہ کرتے اسکے بند مٹھی پر گر رہے تھے طہٰ کو وہ مضبوط اعصاب کا مالک آج ایک بار پھر ٹوٹا بکھرا سا محسوس ہوا مگر وہ اسے پھر سے بکھر نے نہیں دے سکتا تھا۔

بھائی سنبھالیں خود کو وہ ایک فائیٹر ہے اسے کچھ نہیں ہو گا۔

طہٰ غصّہ بھلائے اسے تسلی دینے لگا مگر احمر کے اندر آنے اور وہ شوکنگ خبر سنانے کے بعد انکی ساری تسلیاں خاک ہوئی تھی۔

اب کہاں جا رہے ہیں آپ.؟ یہ کیسا سوال ہے یقیناً میں اسے واپس لینے جا رہا ہوں۔ مرسلین نے تپ کر کہا۔ آپ بڑے پاپا کے آرڈرز کے خلاف نہیں جا سکتے بھائی اور اسکی فکر نہیں کرے وہ فائیٹر ہے اسے مقابلہ کرنا آتا ہے۔۔ وہ فائیٹر ضرور ہے مگر اسے وہاں ان درندوں کے سامنے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ۔۔ ۔ ہر گز نہیں ۔۔ ۔ وہ باہر کو بھاگا تھا۔۔۔ تو کیا آپ یہ سب اسکی محبت میں کر رہے ہیں...؟

مرسلین کے بڑھتے قدم رک گئے۔۔ کچھ کام انسان انسانیت کے ناطے کرتا ہے اور میں اپنی غلطی سدھار رہا ہوں بس۔ دو ٹوک جواب آیا مجھے معلوم نہیں تھا کہ انسان انسانیت کے ناطے آنسو بھی بہاتا ہے تو پھر یقیناً وہ آنسو بھی جھوٹے ہونگے ۔۔ ۔ ٹھیک کہہ رہا ہوں نا بھا ئی۔ ؟ طہٰ کے کڑک لہجے نے مرسلین کو مڑنے پر مجبور کیا تھا

میرے پاس تمہاری اس فضول بکواس کیلئے وقت نہیں ہے۔ وہ زخمی شیر کی طرح دھاڑا۔ طہٰ اسکا جواب سنے طنزیہ ہنس دیا جسے انگور کیے مرسلین باہر کی جانب بڑھ گیا۔

اندر کیسے جائیں گئیں یہاں تو تقریباً سو سے زیادہ گارڈز ہیں اور ہم صرف چار ہیں۔ طہٰ نے اسے دیکھتے سنجیدگی سے کہا۔ وہ چاروں ان تنگ گلیوں سے ہوتے دیوار کی اوٹ میں کھڑے مین گیٹ پر نظریں جمائے کھڑے تھے۔۔ میں اس پہیلی کو سلجھانے میں وقت ضائع نہیں کر سکتا طہٰ وہ مصیبت میں ہو گئی مجھے جانے دو۔۔۔ اب اتنی بھی کیا جلدی ہے بھائی۔ طہٰ نے فوراً اسکی بازو تھام لی۔ ۔ لڑائی نہیں کرنی تھی اگر اتنی ہی پرواہ تھی تو ۔۔ ۔

تم بہت بول رہے ہو طہٰ یہ نا ہو میں ان سے پہلے تمہارے دانت توڑ دو ں۔ جھڑک پر طہٰ ایکدم سے پیچھے ہوا۔ مجھے ایک راستہ ملا ہے۔ احمر واپس آتے جلدی سےبولا وہ سب بھی اسکی طرف متوجہ ہوئے۔۔ اور پھر اسکے بتائے رستے پر وہ چاروں چھپ کر اندر داخل ہوئے تھے۔۔ ایک تو بڑے پاپا کو بھی انفارم نہیں کیا دوسرا بغیر کسی فورس کے یہاں پہنچ گئے ہیں بھائی میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں اگر آج یہاں کچھ غلط ہو گیا نا تو بڑے پاپو ہم میں سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑے گئے۔۔ ایسی بات نا کرے سر میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ جہاں صادق بیچارگی سے بولا وہی احمر کا قہقہہ چھوٹتے بچا تھا۔۔ ہاں بھئی تم بھی بتا دو کوئی آخری خواہش اپنی ۔۔ ۔ طہٰ نے وہاں کا جائزہ لیتے احمر کو بھی مخا طب کر لیا۔۔ میرے پاس ایساکچھ نہیں ہے جسکے لئے مجھے میری زندگی کی لالچ ہو۔ وہ دو ٹوک لہجے میں بات کرتا تھا

تم سب بکواس جاری رکھو میں جا رہا ہوں۔ گی میں بلٹس چیک کرتے مرسلین اس کھلی کھڑ کی سے خالی کمرے میں کود گیا۔ ہم بھی آرہے ہیں بھائی ۔۔ ۔ طہٰ اور صادق بھی اسکے پیچھے گئے تھے جبکہ ا حرم نے ترچھی نظر گیٹ کی طرف ڈالی پھر آسمان میں دیکھتے اسنے گردن گھمائی گہری سانس اندر لی سر نفی میں ہلایا اور آخر جو نہیں کرنا تھا وہی کر دیا۔۔ موبائل واپس رکھے وہ بھی انکے پیچھے اس کھڑ کی سے کمرے میں کود گیا۔۔ اس کمرے میں زیادہ کچھ نہیں تھا خالی بوکسز اور کچھ لڑکیوں کے کپڑے ایک طرف رکھے تھے اس سامان کو دیکھتے انہوں نے ایک دوسرے کو اشارہ دیا۔۔۔ باہر سے تیز آواز میں گانوں کی دھمک اندر تک آرہی تھی ساتھ میں شور بھی تھا جب میں مردوں اور عورتوں کی آوازیں شامل تھیں۔۔ میں آگے جاتا ہوں ۔۔ ۔ مرسلین انہیں دیکھتا گن ویسٹ میں رکھے دروازے کو تھوڑا سا کھولتا باہر کو نکلا تھا۔

واہ فرقان میاں آج تو تم نے کمال کر دیا۔ ہر لڑکی ایک سے بڑھ کر ایک ہے دل خوش کر دیا تم نے۔۔۔ پھر یہ بھی تو دیکھو نا تارا بیگم کے کام کس کے ہاتھ میں تھا۔۔۔ ارے ارے بہت ہوئی باتیں اب جلدی سے انکی بولی لگو او باہر سیٹھ انتظار کر رہے ہیں۔۔ ایک کے ایک آوا زیں اسکے کانوں میں پڑ رہی تھی۔۔ نتاشا نے ذرا سی آنکھیں کھولیں اور سامنے کا منظر دیکھنا چاہا۔ جہاں بڑے بڑے دیوہیکل جیسے تین سے چار گارڈز دروازے کے پاس کھڑے تھے اسکے اردگرد وہ تمام لڑکیاں بےہو شی کی حالت میں زمین پر آڑی ترچھی پڑی تھی۔ نتاشا نے موندی آنکھ کو ذرا سا کھول کرد یکھا۔ سامنے بڑے سے صوفے پر تیس پینتیس سالہ عورت ساڑھی پہنے اسکا پلو نزاکت سے اوڑھے بیٹھی گفتگو کر رہی تھی۔۔ دوسری طرف فرقان شاہ بیٹھا تھا وہاں کچھ لوگ اور بھی موجود تھے مگر نتاشا کی حیرت کی انتہا تب ختم ہو ئی تھی جب وہاں اسکی نظر ان لوگوں پر پڑی جو زیادہ تر بڑے انڈسٹرلسٹ اور بزنس میں تھے۔۔ تو یہ سارے کمینے اس دھندے میں ملوث ہیں۔ نتاشا نے دانت پیستے دل میں سو چا۔۔ آج کونسی لڑکی کی بولی لگو او گئی تارا بیگم۔۔؟ وہاں موجود ایک سیٹھ نے انتہائی رہبانیت اور لالچی انداز میں پوچھا ایک منٹ مجھے لگتا یہ ہوش میں آرہی ہے۔ وہ کوئی جواب دیتی تیسرے کی آواز پر ان سب کا رخ نتاشا کی طرف مڑا جو انہیں ہی دیکھ رہی تھی۔۔۔ یہ یہاں کیا کر رہی ہے۔ اسکو ساتھ لانے کیلئے میں نے نہیں کہا تھا۔۔ ہاں کیونکہ میں یہاں اپنی مرضی سے آئی ہوں۔ اپنے بندھے ہاتھوں کو کھولتی وہ تن تنہا نڈر ہو کے انکے سامنے کھڑی جس حوصلے سے بولی تھی وہ سب پل کو ششدر رہ گئے۔

پھر سب کا قہقہہ ایک ساتھ اس کمرے میں گونجا تھا۔۔ تو جانتی بھی ہے لڑکی تو ابھی کہاں ہے اور تیرے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ تارا بیگم آگے آتی تندہی سے بولی۔۔ اتنا تو میں نہیں جانتی مگر یہ ضرور جانتی ہوں کہ میں تم سب کی بربادی بننے والی ہوں۔ وہ بربادی جو تم سب کے چہرے بے نقاب کرے گئی۔ وہ باہمت ہو کر بولی۔ پہلے یہاں سے زندہ تو نکل جاؤ لڑکی پھر ہمارے چہرے بھی بے نقاب کر لینا۔ پکڑ لو اسے آج اس جل پری کی بولی لگے گئی۔ اسے سر تا پیر دیکھتے وہ غلاظت سے کہتی پیچھے کو ہٹی اور گارڈز نتاشا کی طرف بڑھے مگر وہ ہنوز پرسکون سی کھڑی تھی۔ ابھی ایک گارڈ اسے ہاتھ لگا تا نتاشا نے گھما کر ایک لات اسکے پیٹ میں ماری دوسری طرف سے گول گھومتے ہوا میں چھلانگ لگا دی اسکی کمر پر زور دار طریقے سے کک مارتی اسے نیچے گرائے اسکے ہاتھ کو توڑ چکی تھی۔ وہ سب صرف کچھ سیکنڈ میں ہوا تھا تارا بیگم سمیت فرقان شاہ اور باقی لوگوں کے بھی پسینے چھوٹے تھے۔۔ یہ مجھے کوئی عام لڑکی نہیں لگتی۔

(The Warrior)اتنا تعارف کافی ہے یا کچھ اور بولوں۔

دوسرے گارڈز کو اپنی طرف بڑھتے دیکھ انہیں بھی پچھارتے وہ مغروریت سے گو یا ہوئی۔۔ اتنا بڑا دھوکہ فرقان شاہ ۔۔ ۔ تارا بیگم اسکی طرف مرتے غیض و غضب کے عالم میں دھاڑی ۔۔ ۔ میں کچھ نہیں جانتا یہ لڑکی ایک ٹیچر تھی اسنے مجھے بتایا تھا۔

اسنے کہا اور تم نے یقین کر لیا بیوقوف انسان۔ تم سے تو بادشاہ خود نمٹ لے گا ابھی میں اسے نمٹ لوں۔۔ اسے دھمکی سے نوازتے تارا بیگم اس پر جھپٹی۔ نتاشا نے گھما کر ایک تھپڑ اسکی گن پٹی میں مارا تھا۔۔۔ مجھے دوسری لڑکیوں کی طرح مت سمجھنا تارا بیگم میں کوئی گلاب کا پھول نہیں ہوں جو ذرا سی تیز ہوا پر ٹوٹ کر زمین بوس ہو جائے گئی۔۔۔ میں وہ چٹان ہوں جسے توڑنے کیلئے تمہیں پہاڑ جتنی طاقت اکٹھی کرنی ہو گئی۔۔۔ تم نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا لڑکی تمہاری اتنی جرآت۔ تارا بیگم اپنی اتنی توہین پر سرخ انگارہ ہوتی چیخی۔ ان کو بچانے کو آئی ہو نا تم ۔۔ ۔ تو دیکھو ان کے ساتھ میں کیا کرتی ہوں۔ گارڈ سے گن لیتے اسنے بےہوش پڑی لڑکی کی طرف اسکی نال کی تھی۔۔ اےےےے رک جاؤ اگر ایک لڑکی کو بھی خروچ آئی تو میں تمہاری موت اتنی بھیانک بنا دوں گئی تم اپنے پیدا ہونے پر پچھتاؤ گئی۔ نتاشا اس سے بھی زیادہ اونچی آواز میں دھاڑی۔ تو پھر چپچاپ ہمیں اپنے حوالے کر دو۔ اسنے کہا اور نتاشا نے ہاتھ اوپر کو اٹھا دئیے۔ تارا بیگم فاتحانہ انداز میں مسکراتی گارڈز کو اشارہ د گئی وہ آگے بڑھے کر گن چھینتے نتاشا نے تیر کی تیزی سے گولی چلائی تھی جو تارا بیگم کا ہاتھ چیر تی نکل گئی۔۔ گولی کی آواز پر وہاں کھلبلی مچ گئی۔ اسکے ہاتھ سے گن زمین پر جا گری جبکہ گا رڈز نے نتاشا سے بھی گن چھین لی تھی۔ آہ ۔۔ ۔ وہ درد سے کراہ اٹھی۔۔ مگر پھر نتاشا کو گارڈز کی حراست میں دیکھتے وہ آگے بڑھی اور اپنے بھاری ہاتھ کا تھپڑ اسکے منہ پر مارا۔ فرقان شاہ نے فوراً سے بےہوشی کا انجیکشن نکالا اور نتاشا کی بازو میں گھونپ دیا۔۔ لے جاؤ اسے ۔۔ ۔ اور تیار کرو اسکی بولی آج میں اونچے داموں میں لگوا وں تھ گئی۔۔ فرقان شاہ تم میرے کمرے میں پہنچو۔ نتاشا اپنی غیر ہوتی حالت سنبھالے ہا پیر چلا رہی تھی مگر دماغ غنودگی میں جا رہا تھا اسنے آنکھیں بند کرنے سے پہلے جو چہرا دیکھا وہ مرسلین شاہ کا تھاا ور پھر لاکھ ضبط کے باوجود وہ آدھے گھنٹے میں بےہوش ہو گئی۔ یہاں لڑکیوں کی تذکری کے علاؤہ بولی بھی لگائی جاتی ہے تم لوگ تیار رہنا جیسے مجھے نتاشا ملے گئی میں اشارہ دوں گا تم لوگ اندر آجانا۔۔ مگر ہم تو اندر آگئے ہیں اور آپکے پیچھے کھڑے ہیں۔ احمر نے اسکے کندھے پر ہا تھ رکھتے بتیسی نکالے کہا تو طہٰ اور صادق بھی ہنس دئیے۔۔ طہٰ نے بھی پولیس یونیفارم بدل دیا تھا

جس کی وجہ سے انہیں بچت ہو گئی تھی وہاں موجود لوگ انہیں پہچان نہیں سکتے تھے۔ ابھی وہ اپنی کاروائی شروع کرتے مرسلین اپنے کندھے پر کسی کے بھاری ہاتھ کا لمس محسوس تھ کرتے پلٹا اسکے سا وہ تینوں بھی پلٹے۔ سامنے ڈارھی مونچھ لگائے قمیض شلوار میں ملبوس حمزہ کو دیکھ ان سب کے پسینے چھوٹے تھے۔۔ ایک لفظ نا نکلے تم لوگوں میں کسی کی بھی زبان سے۔۔ چپچاپ میرے پیچھے آؤ۔ حمزہ آرڈر دیتا خود آگے نکل گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.