طہٰ میں اسکا بدلہ تجھ سے ضرور لوں گا۔۔ عفاف کی قسم لے لیں بھائی میں نے نہیں بلایا انہیں یہاں۔ مرسلین کے تیور دیکھتے وہ فر فر بولا۔۔ آخر وہ سب انکی نظروں سے بچتے بچاتے فر سٹ فلور کے ایک خالی کمرے میں پہنچے تھے۔۔ جہاں حمزہ کے اینٹر ہوتے وہ سب اینٹر ہوئے سامنے آریان سمیت ملائکہ وقاص حمزہ اور فیصل کے خطرناک گھوریوں سے خود کو نوازش پا کر ان سب کے تھوک حلق میں ہی اٹکے تھے۔۔ میرے حکم کی کیخلاف ورزی کرنے کی جرات کی بھی کیسے تم لوگوں نے ۔۔ ۔ آریان کی دہشت زدہ سی آواز پر وہ سب اپنی جگہ لرز اٹھے۔ بب۔۔ بڑے۔۔ پپ۔۔ پاپا... ،۔۔۔ مجھ سے قسم لے لیں میں بھائی کی وجہ سے یہاں آیا تھا۔
میں نے تم سے بڑا ڈرپوک انسپیکٹر اپنی زندگی میں نہیں دیکھا کمینے۔۔ ۔ سامنے ڈی ایس پی ہوتا تو میں آپکی سائیڈ ضرور لیتا بھائی مگر آریان ملک کے سامنے میں یہ بڑا پن نہیں دیکھا سکتا۔
یہ کیا بڑبڑا رہے ہو تم دونوں منہ ہی منہ میں ۔۔ ۔ جواب دو آریان کی بات کا۔ و قاص کی آواز پر وہ دونوں جھٹ سے سیدھے ہوئے۔ جس نے آپکو یہاں بلایا اسنے وجہ بھی بتائی ہو گئی یقیناً۔
نہیں میں نے انہیں وجہ نہیں بتائی۔ احمر شجیع نے انتہائی اطمینان سے کہا۔۔ تو تم غدار ہو ہمارے بیچ ۔۔ ۔ مرسلین اب اس پر چڑھ ڈورا۔۔ جواباً اسنے لاپرواہی سے کندھے اچکائے جیسے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔۔ ہم نتاشا کیلئے یہاں آئے ہیں۔ آریان کی گھوری پر آخر وہ بول پڑا۔۔ واٹ نتاشا کہاں ہے اور وہ یہاں کیسے آئی۔ ؟ ملائکہ فوراً سے اسکے سامنے آئی۔۔ اور پھر مرسلین نے ساری بات گول گھوما کر انکے گوش گزار کر دی۔ وقاص اور ملائکہ کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھی۔۔ میں نے اسے تمہارے بھروسے بھیجا تھا مرسلین تم نے مجھے بہت مایوس کیا ہے ۔۔ ۔ آریان کے سخت لہجے پر وہ شرمندگی سے سر جھکا گیا۔۔ اور طہٰ تم۔۔۔ تم اتنے لاپرواہ کیسے ہو سکتے ہو۔۔۔ ڈیڈ مجھے نتاشا کی فکر ہو رہی تھی اسلئے
***
اسلئے تم لوگ منہ اٹھا کے بغیر کسی تیاری اور بیک اپ پلان کے دشمن کی کھچار میں گھس گئے۔ اب کے فیصل بھی غصے سے بولا۔ غصہ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا سر ۔۔ ۔ یہاں کچھ دیر بعد لڑکیوں کی بولی لگنے والی ہے ہمیں پلان بنانا ہو گا اور نتاشا میڈم سمیت ان تمام لڑکیوں کو بھی بچا نا ہو گا۔ احمر نے تحمل سے کہا تو آریان جو گہری سوچ میں تھا اسنے موبائل پر واٹس ایپ کھولا اور سب کو نزدیک بلایا ۔ اس عمارت میں دو فلور ہیں اسنے نقشہ انکے سامنے کیا جو اسنے ارجنٹ بیسز پر منگوایا تھا میرے خیال سے قید شدہ تمام لڑکیاں اسی فلور پر ہوں گئی کیونکہ سیکنڈ فلور پر ایک ہال اور صرف تین کمرے ہیں یہ۔۔ ۔ آریان نے ان پر انگلی رکھے کہا۔ اس ہال میں بولی لگے گئی۔ یہ پہلا کمرہ جو کے چین جنگ روم کے طور استعمال کیاتھ جاتا ہے اور یہ دو کمرے ہیں جو کے انکی رہائش میں ہیں۔ وقاص حمزہ اور میں مرسلین کے سا نیچے جائیں گئے۔ فیصل تم ملائکہ، صادق احمر اور طہٰ کے ساتھ اس فلور پر جتنی بھی لڑکیاں ہیں انہیں یہاں سے باہر بھیجنے کا بندوبست کرو۔ یہ کچھ سموگ بومز اور بلٹس ہیں سب اپنے پاس رکھ لو بلو ٹوتھ سب کے اون ہونے چاہیئے۔ گولی چلانے سے گریز کرنا۔ ورنہ معاملہ بگڑ سکتا ہے۔ میں نے پولیس کو انفارم کر دیا ہے یقیناً اب تک عمارت کے باہر گارڈز کا صفایا ہو چکا ہو گا۔
اگر ایسا ہے تو ہمیں بھی نکلنا چاہیئے۔ مرسلین کی جلد بازی پر فیصل نے اسے گھور تھا جیسے کہنا چاہتا ہو تما گھر چلو پوچھتا ہوں تمہیں۔ اور پھر وہ سب اپنے اپنے مقام کی طرف پہنچ گئے تھے
طہٰ تمہیں نتاشا ملی۔۔۔ نہیں ملائکہ آنٹی ساری لڑکیاں بھیج دی ہیں مگر وہ ان میں نہیں ہے ۔۔۔ یا اللہ تو خیر فرما ۔۔ ۔ ملائکہ فوراً سے نیچے کی جانب بھاگی۔۔ صادق کو ان لڑکیوں کے ساتھ بھیجتے طہٰ اور احمر بھی انکے پیچھے گئے تھے۔۔۔ سب سیٹ ہے ۔۔ ۔ بس سر باہر پولیس کی بھا ری نفری پہنچ گئی ہے ۔۔ ۔ فیصل کی آواز گونجی
ہم نے ہال کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ حمزہ کی آواز بھی گونجی۔۔ میں ہال کی اینٹرنس پر ہوں۔ مرسلین بھی بولا۔
میں نے ویڈیو بنا لی ہے اگر کوئی بچ بھی گیا تو ثبوت رہے گا پاس ہمارے۔ وقاص کی آو از پر وہ سب اطمینان سے سر ہلا گئے۔۔ فرسٹ فلور کلیئر ہو چکا ہے۔ طہٰ کی آواز پر سب مزید متوجہ ہوئے۔
مگر نتاشا وہاں نہیں ہے۔ ملائکہ کے جملے پر ان سب کی پریشانی میں دوگنا اضافہ ہوا۔ ۔ ۔ کہیں بولی نتاشا میڈم کی تو ۔۔۔ بکواس بند کرو احمر ۔۔ ۔ وہ آگے کچھ کہتا مرسلین کی دھاڑ پر خاموش ہو گیا ۔۔ احمر کا شک ٹھیک بھی ہو سکتا ہے اسلئے سب چوکنا رہو۔ مرسلین غصے سے نہیں ہوش سے کام لو تم اس وقت دشمن کے علاقے میں ہو ذرا سا جذباتی پن اور ہماری ساری گیم الٹ سکتی ہے۔۔ آئی انڈرسٹینڈ بڑے پاپا۔ ۔ وہ گہرا سانس بھر کے رہ گیا۔۔ مگر مرسلین کا سارا حوصلہ جواب دے گیا۔ جب اسکی نظر ہال کی اینٹرنس پر پڑی جہاں نتاشا ڈیپ گلے والی ساڑھی میں ملبوس بے ڈھنگی چال چلتی گا رڈز کے ہمراہ اندر آرہی تھی۔۔ وہ اپنے ہوش میں نا ہو کر بھی خود پر ضبط کر رہی تھی وہ ہمت مجتمع کر رہی تھی تاکہ ان سے لڑ سکے۔۔ وہ اسکی گن چھیننا چاہتی تھی لوگوں کی غلیظ نظریں اسکو اپنے جسم سے آر پار ہوتی محسوس ہو رہی تھی۔۔ اس ساڑھی میں اسکا آدھا جسم برہنہ ہو رہا تھا مرسلین لوگوں کی نظریں اس پر دیکھتا اسکی طرف بھاگا تھا برداشت تو ملائکہ کی بھی ختم ہو چکی تھی وہ انجام سوچے بغیر مر سلین سے پہلے ہوا کی
مرسلین نے بھاگتے کھڑکی پر لگا پردہ زور سے کھینچا تیر کی تیزی سے ملائکہ سے پہلے اس تک پہنچتا اس کے وجود کو ڈھانپ دیا۔ اسے سنبھالے۔ ملائکہ کو اسے تھماتے مرسلین نے گارڈز کو لات مارتے ایک کے ایک بعد ایک گھونسے مارے زمین بوس کر دیا۔ ۔ شٹ ۔۔ ۔ حمزہ وقاص۔۔ ملائکہ اور مرسلین کو
آریان کی بلند آواز پر جہاں وہ پلر کی اوٹ سے باہر نکلے گولیاں چلانے لگے وہی وہاں مو جود تمام تماشائی بھی اپنی گن نکال چکے تھے۔۔ مگر یہ کیا ۔۔ ۔ وہ سب حیرت سے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے۔ وہاں موجود کسی بھی تماشائی اور گارڈز کی گیر میں ٹلیس نہیں تھیں۔۔ لگتا ہے آپ سب انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ احمر کی شریر آواز پر وہ سب اس نوجوان کی طرف دیکھنے لگے جو چیئر پر مزے سے بیٹھا بلٹس کے ساتھ کھیل رہا تھا۔۔ گڈ جاب احمر ۔۔ ۔ تھینکس آریان سر۔۔ کھیل ختم ہوا تارا بیگم ۔۔ ۔ آریان سامنے آتا بولا تو وہ ضبط کے کڑوے گھونٹ بھر کے رہ گئی۔ گارڈز کو پولیس پہلے ہی اندر آتی پکڑ چکی تھی۔۔ ان سب باراتیوں کو بھی سسرال لے جائیں انسپیکٹر ۔۔ ۔ آریان کی آواز پر وہاں بھگڈر مچ گئی وہ سب اپنے بچاؤ کو ہاتھا پائی شروع کر چکے تھے۔ طہٰ کی نظر باہر کو بھاگتے شخص پر پڑی۔ تو میرا شک ٹھیک تھا آپ بھی ان سب میں ملوث ہیں افسوس ۔۔ ۔ اسنے بھاگتے شخص کو روکنے کے بجائے افسوس سے سوچا۔۔ تمہاری اتنی جرات تم نے میری بیٹی کو ہاتھ بھی کیسے لگایا۔ ملائکہ نے بھاگتی تارا بیگم کے راستے میں حائل ہوتے زور دار طریقے سے ایک گھونسا اسکے منہ پر مارا تھا۔۔ میری بیٹی کی بولی لگاؤ گئی تم۔۔ ۔ شرم آنی چاہیئے تمہیں ایک عورت ہو کے دوسری عورت کی عزت پامال کروا رہی ہو تم۔ تم جیسی عورتوں کیلئے تو جہنم کی آگ بھی کم ہے۔ پے در پے اس پر تھپڑوں کی بارش کر تی ملائکہ نے اسے
ہے۔ وقاص نتاشا کو ساتھ لگائے اسکی طرف آیا۔۔ تمام تماشائی بھی پولیس کی حراست میں آ چکے تھے اب وہاں صرف آریان کی ٹیم اور تارا بیگم بچی تھی۔۔ اب تم شرافت سے ہمیں بتاؤ گئی با دشاہ خان کے بارے میں یا پھر ہم اپنے طریقے سے اگلوائیں۔۔ ہاہاہاہا اسکا مکروہ قہقہہ ہال میں گونجا تھا۔ ۔ ہم نے پاکستان کو برباد کرنے کی قسم اٹھائی ہے اور تمہیں کیا لگتا ہے آریان ملک تم مجھ تک پہنچ گئے تو میرے بھائی تک بھی پہنچ جاؤ گئے۔ بھائی ۔۔ ۔ اس حقیقت پر ان سب کو روزوں کا جھٹکا لگا تھا ۔۔ ہاں..! بھائی بادشاہ خان کی بڑی بہن تارا خان ہوں میں۔۔ بادشاہ خان پاکستان آنے والا ہے انکل میں نے انہیں بات کرتے سنا تھا۔ نتاشا کی نڈھال سی آواز پر کوئی کچھ کہتا تارا انکا دھیان ہٹتے دیکھ اپنی ویسٹ سے گن نکالے نتاشا کو دبوچ چکی تھی۔۔۔ خبردار آریان ملک ۔۔ ۔ اگر ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو ۔۔ ۔ مجھ تک اور میرے بھائی تک تم لوگ کبھی نہیں پہنچ سکو گئے مگر اپنی اس لڑکی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گئے۔۔ جہاں وہ چیخی وہی ملائکہ اور مرسلین سمیت ان سب کی جان ہتھیلی پر آئی۔۔ ا..اسے چھوڑ دو ۔۔ ۔ ہم تمہیں یہاں سے جانے دیں گئے۔ مرسلین کی لڑکھڑائی آواز پر وہ سب قدم پیچھے لے گئے مگر احمر چالاکی سے اسکے پیچھے آتا گن والا ہاتھ تھامنے کو تھا تارا بیگم نے اس سے پہلے ہی ٹریگر دبایا دوسری طرف سے مرسلین اسکے ہاتھ پر جھپٹتا تب تک گولی چل چکی تھی اور نتاشا کا وجود ڈھیر ہو چکا تھا۔
***
طہٰ اور نتاشا آپس میں بات کر رہے تھے وہ اس وقت ہوسپٹل میں موجود بیڈ پر لیٹی تھی گو لی بازو سے نکال لی گئی تھی وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی تھی آریان کی ٹیم بھی وہی مو جود تھے مگر نتاشا کی نظریں کمرے کے چاروں اطراف میں گھومتی کسی کو ڈھونڈ رہی تھی۔ فکر نہیں کرو وہ ابھی یہی ہیں ڈاکٹر سے بات کرنے گئے ہیں۔ جہاں طہٰ نے خاصی اونچی آواز میں کہا وہی نتاشا گڑبڑا کر سید ھی ہوئی۔ ملائکہ اور ان سب کے چہروں پر مسکراہٹ نے احاطہ کیا تھا۔۔ جو نتاشا سے بھی مخفی نہیں رہی۔۔ میں تمہارے بھائی کو نہیں ڈھونڈ رہی تھی سمجھے تم۔ مگر میں نے تو بھائی کا ذکر کیا ہی نہیں میری پیاری بہن ۔۔ ۔ طہٰ نے بمشکل اپنی ہنسی دبائی۔۔ نتاشا کا دل چاہا اپنا سر پیٹ لے۔
سب کے ہونٹوں پر پھیلا تبسم دیکھ وہ جی بھر کے شرمندہ ہوئی مگر پھر دروازہ کھلا اور مر سلین رمیز شاہ وارڈ میں آیا اسکے کپڑوں پر خون لگا یقیناً اسی کا تھا۔ نتاشا اسے دیکھتی تکیے سے ٹیک ہٹائے رخ بالکل پھیر گئی۔ جسکا مطلب صاف تھا وہ اسکی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی۔ سب کو انگور کیے وہ چلتا نتاشا کے پاس آرکا۔ تمہاری طبیعت کیسی ہے اب..؟ ۔۔ افسوس...! زندہ ہوں تمہاری خواہش پوری نہیں ہوئی تمہیں پھر سے میری شکل دیکھنی پڑی مگر فکر نہیں کرنا زیادہ دن نہیں دیکھنی پڑے گئی۔۔ وہ جو بھی بات تھی ہم دونوں کے بیچ تھی تم یہاں سب کے سامنے گلا کیوں پھاڑ رہی ہو ۔۔ ۔ ان سب کو ترچھی نظر دیکھ مرسلین اسکے سر پر کھڑا دانت پیس کر بولا۔۔۔ او ہیلو مسٹر مرسلین شاہ کس گمان میں بیٹھے ہو ۔۔ ۔ نتاشا اسکے سامنے ہوئی۔ ہمارے درمیان جو مشن تھا وہ ختم ہوا ہم دونوں میاں بیوی بنے وہ بھی جھوٹ موٹ کے، وہ ناٹک بھی کھل اس ہو چکا۔ تو ظاہر سی بات ہے اب میں سب کے سامنے ہی گلا پھاڑ کے تم سے بات کروں گئی۔۔۔ اول درجے کی بدتمیز لڑکی ہو تم ۔۔ ۔ مرسلین کا میٹر گھوما وہ بھڑک اٹھا۔ ۔ تو کس نے کہا تھا مجھے وہاں بچانے آؤ مرنے دیتے نا اس اول درجے کی بدتمیز لڑ کی کو۔ وہ سب پیچھے بیٹھے انکا منہ تکنے۔ لگے۔ پاگل ہو گیا تھا میں جو تمہیں بچانے آگیا۔ ۔ وہ تو ہو گئے تھے بیچارے۔ طہٰ نے افسردگی سے کہا۔ تم بکواس بند کرو۔ وہ دھاڑا۔۔ تو تمہارا اپنا قصور ہے۔ میری بلا سے پاگل ہو جاؤ یا مینٹل ہوسپٹل پہنچ جاؤ۔ نتاشا تپ کر بولی۔ مرسلین اسے گھورتا آریان کی طرف مڑا۔ ۔ بڑے پاپا آج کے بعد اگر میں کسی مشن پر جاؤں گا تو اکیلا ۔۔ ۔ اگر یہ لڑکی میرے ساتھ بھیجی گئی تو میں مرسلین رمیز شاہ بذاتِ خود جا کر اسے دشمنوں کے حوالے کر آؤں گا۔۔ اگر اسکی سلامتی چاہتے ہیں تو یہی رکھیئے گا اسے۔ نتاشا اسکی بات سنتے بیڈ سے چھلانگ لگاتے اسکے سامنے آئی۔۔۔ تم مجھے ؤ دشمنوں کو دے کے آ گئے جیسے میرے تو ہاتھ پاؤں ہی نہیں ہوں گئے، نا منہ میں زبان ہو گئی میں تو جیسے تھ تمہارے سا چلتی چلوں گئی۔۔ ۔ وہ تمہارے ہاتھ پاؤں باندھ بھی تو سکتے ہیں۔ طہٰ پھر بولا۔۔۔ بلکل ۔۔ ۔ مر سلین طنزیہ مسکرایا۔۔ میں منہ توڑ دو گئی تمہارا تم مجھے ہاتھ لگانے کی جرآت کر کے تو دیکھو۔ نتا شا نے اسے گھورتے کہا۔۔ یہ لو لگایا ہاتھ کیا کر لو گئی۔ مرسلین نے اسکے کندھے کوذ را سا ٹچ کیا۔ وہی نتاشا نے ہاتھ گھما کر مکا بنائے اسکے ناک پر مار دیا۔۔ آہ میری ناک ۔۔۔ ۔ مرسلین اچانک حملے پر درد سے کراہ اٹھا۔ ۔ دوسری طرف وہ سب انہیں بچوں کی طرح لڑتا دیکھ سر تھامے بیٹھے تھے طہٰ کا قہقہہ ہاسپٹل کے کمرے میں گونجا۔۔ میں۔۔۔ میں اسکا قتل کر دوں گا۔۔۔ ۔ مرسلین چیخا اسکا بس نہیں چل رہا تھا نتاشا کو گولی سے اڑا دے۔۔ تم کیا دانت نکال رہے ہو ایک پولیس آفیسر کے سامنے یہ مجھے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے اور تم وہاں لیٹ کر چھت پھاڑ قہقہے لگا رہے ہو۔۔۔ سوری ٹو سے میم .... میاں بیوی نقلی ہو یا اصلی مگر پولیس والے ایسے معاملات میں انٹر فیئر نہیں کرتے۔ طہٰ نے انتہائی ادب سے انہیں بتایا۔۔۔ بکواس بند کر تو ۔۔ ۔ کیا اصلی نقلی لگا رکھا ہے۔ جا رہا ہوں میں یہاں سے بھاڑ میں گئی عیادت ۔۔ ۔ وہ چیخ ہی پڑا۔
تم کیا جاؤ گئے میں خود جا رہی ہوں یہاں سے ۔۔ ۔ نتاشا اسے کندھا مارتی پہلےبا ہر کو بھاگی۔ اس پر مرسلین بھی پیر پٹختا باہر کی جانب نکل گیا۔۔ یہ سب کیا دیکھنا پڑ رہا ہے ہمیں۔ حمزہ چہرے پر ہاتھ رکھے معصومیت سے گویا ہوا۔ ابھی یہ سوچو اور کیا کیا دیکھنا پڑے گا۔ وقاص کی بات پر وہ سب تا سف سے سر ہلا گئے۔
میں سوچ رہی ہوں ان دونوں کی شادی کروا دیتے ہیں۔۔۔ تم کیوں چاہتی ہو ملائکہ کل کو نیوز پیپر میں خبر چھپی ہو مرسلین رمیز شاہ سن آف فیصل شاہ نے اپنے ہی بیوی کو قتل کر ڈالا۔
میں بڑے پاپا کی بات سے ایگری کرتا ہوں۔ طہٰ کی آواز پر وہ سب گہری سانس بھر کے رہ گئے۔
***
وہ جانتا تھا جتنی تکلیف میں وہ ہے اس سے کئی زیادہ تکلیف میں حیام ہو گئی مگر حیا م جو قدم اٹھانے جا رہی تھی اسکے بعد آریان اسکے ساتھ بات کرنے کا روادار نہیں تھا وہ عزہ کو اس سے دور بھیجنا چاہتی تھی اور یہ بات آریان ملک ہر گز نہیں برداشت کر سکتا تھا جس قدر اسکی بیوی کی دوری اسکے لیے اذیت ناک تھی ویسی ہی اذیت اسے اپنی بیٹی کی دوری پر بھی ہوئی تھی مگر حیام کا بے تکا ڈر اسے غلط راہ پر چلنے پر مجبور کر رہا تھا حیام کے چہرے پر گہری نگاہ ڈالے اسنے موبائل ٹیبل پر رکھا اور خود فریش ہونے چلا گیا۔ اسکے لیٹتے ہی حیام کی آنکھ کھلی تھی اسنے موندی موندی آنکھیں کھو لے پہلے آریان کو پھر سامنے دیوار پر لگی گھڑی کو دیکھا پھر ایک شکایتی نظر آریان پر ڈال کر وہ کروٹ بدل گئی۔۔ اسکے بدلے رویے نے آریان کے دل کو ٹھیس پہنچائی تھی اسے کب برداشت تھا اسکی معصوم بیوی اسکو یوں نظر انداز کرے۔۔ تمہیں معلوم ہے تمہیں دیکھ کر سونے کی عادت ہے مجھے۔۔ مگر مجھے نہیں ہے۔ دوبدو جواب آیا۔۔۔ ناراض ہونا میرا بنتا ہے حیام۔ "ہاں تو آپ اتنے دن سے ناراضگی نبھا تو رہے ہیں آریان اور کیا چاہتے ہیں اب آپ۔ اسکے لہجے میں تلخی در آئی"وہ لمحہ بھر چپ ہوا۔ اسے اپنی آغوش میں لیتے اریان نے اسکا سر سینے پر رکھا وہ مزاحمت کیے بغیر آنکھیں موند گئی۔۔ تم میں اور عزہ میں میری جان بستی ہے حیام تم دونوں کی دوری آریان ملک کو پاگل بنانے کیلئے کافی ہے۔ تم میری بیوی، میری کمزوری ہو مجھے جان سے زیادہ عزیز ہو۔ مگر عزہ میری طاقت ہے اسکے لئے میری ساری محبت بھی تھوڑی لگتی ہے مجھے۔ تم میری پرنسیس کو مجھ سے دور بھیجنا چاہتی ہو میرا کیا ہو گا اسکے بغیر یہ کیوں نہیں سوچتی تم۔۔۔ ؟ اسکے لہجے میں تھکن نمایاں تھی۔۔۔ حیام نے واقعی اس حد تک نہیں سوچا تھا وہ سمجھتی تھی اسے عادت ہو جائے گئی "مگر اسے کون سمجھاتا کسی کی عادت ہونا بری عادتوں میں سے ایک ہے اور اگر .ایک بار یہ بری عادت لگ جائے تو ناں یہ اچھی عادت میں بدلتی ہے نا ختم ہوتی ہے۔"۔۔ ، ..مگر آریان و..وہ۔۔ ۔ وہ مزید کچھ کہتی آریان نے دھیرے سے اسکے بالوں میں لب رکھے۔۔ جب تک میں زندہ ہوں میری بیوی بیٹی اور خاندان کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی جرآت نہیں کر سکتا حیام ۔۔ ۔ میرا وعدہ ہے تم سے تمہاری بیٹی یہاں محفوظ رہے گئی۔ آریان کے اٹل لہجے پر حیا م اسے دیکھتی پھر سے سینے پر سر رکھ گئی جسکا مطلب تھا وہ مطمئن ہو چکی ہے۔۔ آریان گہرا سانس بھرتا اسے خود میں بھینچے آنکھیں موندے لیٹ گیا۔ مگر اسے کہاں خبر تھی اسکے یہ وعدے بہت جلد کوئی بہت بُری طرح توڑنے والا تھا۔
***
یہ کس کی شادی شروع ہو گئی ہے۔؟۔۔ اللہ۔۔۔ یہ کون بد بخت صبح صبح میرے سر پر ڈھول بجا رہا ہے۔ وہ کارپٹ پر آڑی ترچھی لیٹی کانوں پر ہاتھ رکھے غصے سے چیخی مگر پھر جب ذہن بیدار ہونے لگا تو وہ جھٹ سے اٹھ بیٹھی ارگرد کا منظر دیکھا خود کو فرش پر سویا دیکھ اسکا سر ہی گھوم گیا۔ آج اسکا آخری پیپر تھا جسکی تیاری کرتے کرتے وہ فرش پر ہی سو گئی تھی۔ عجیب ہے آریان ملک کی معصوم بیوی مجھے جگانے کیوں نہیں آئی آج ۔۔ ۔ خود سے ہمکلام ہوتے اسنے جیسے ہی دروازے کی طرف دیکھا تو پھر سر پکڑ گئی۔۔۔ یا اللہ آج پھر کلاس لگنا پکی۔۔ ۔ دروازے کو لاکڈ دیکھ وہ فوراً سے اٹھی۔ حیا مکے لاکھ منع کرنے کے باوجود وہ روم لاکڈ کر کے پڑھائی کرنے سے باز نہیں آتی تھی۔۔۔ ضرور وہ مجھے جگانے آئی ہو گئیں مگر دروازہ لاک ہونے پر واپس چلی گئی ہوں گی۔ خود سے ہی گفتگو فرماتی وہ دروازے کی طرف جاتی۔ اسکا موبائل پھر سے چیخ پڑا۔۔۔ اللہ ایک تو یہ الارم۔۔ ۔ وہ واپس پلٹی اور الارم بند کر نے کو موبائل اٹھایا ہی تھا جب وہاں روشانے اور ارسل کی ان گنت کالز دیکھتے اسکا سر ہی چکرا گیا۔۔ وہ کال بیک کرتی مگر روشانے کی طرف سے موصول ہوا میسج پڑھ کر اسے اپنی دنیا گھومتی محسوس ہوئی۔۔ دل۔۔ ۔ اسکے لب پھڑپھڑائے وہ ڈوپٹہ اٹھاتی تیر کی تیزی سے اسکے کمرے کی طرف بھاگی۔
وہ کمرے میں داخل ہوئی سامنے بیڈ خالی تھا اسکے دل کو کچھ ہوا وہ آگے بڑھتی عزہ کو پاؤں میں کچھ بچھا اسنے نظر زمین کی طرف پھیری۔ زمین پر ہر طرف اسکی جیولری بکھری تھی وہ آگے آئی امیمہ کا دوپٹہ زمین پر پڑا تھا اسکی متلاشی نظریں مزید اسے کھوجتی عزہ کو وہ سامنے صوفے کے قریب گھٹنوں میں سر دئیے رات والے ڈریس میں نظر آئی.اسکے دل نے بہت کچھ غلط ہونے کا خدشہ بیان کیا۔ ۔۔ دل ۔۔ ۔ عزہ اسے شدت سے پکارتی اسکے قریب بیٹھ گئی۔ امیمہ نے خالی خالی نظروں سے سرا ٹھائے اسکی طرف دیکھا۔ رات بھر کی جاگی آنکھیں بکھرے بال ڈوپٹے سے بے نیاز، سرخی مائل آنکھیں، پپوٹے رو نے کے باعث سوجھ چکے تھے چہرے پر حد درجہ مایوسی پھیلی تھی۔ وہ اسکی ہنستی کھیلتی دل نہیں تھی جسکو اسنے رات سجایا تھا جسکے مدھم خوبصورت قہقہے سنتے جیسے وہ جی اٹھی تھی۔ وہ تو ایکبا ر پھر امیمہ شاہ بن گئی تھی جسکا واسطہ راتوں سے تھا جو اندھیروں میں خود کو چھپاتیآ ئی تھی جسکی زبان پر ققول رہتا تھا جسکی آنکھیں بغیر آنسوؤں کے روتی تھیں۔۔ یہ..یہ کیا حالت بنا لی ہے تم نے اپنی دل ۔۔ ۔ ہوا کیا ہے..؟ اسکے حلق میں آنسوؤں کا پھندا لگا۔۔ می۔۔ میں تم سے کچھ پوچھ رہی ہوں جواب دو دل ورنہ مجھے کچھ ہو جائے گا تمہاری یہ حالت مجھ سے برداشت نہیں ہو رہی۔ آخر وہ رو دی..امیمہ ہنوز اسے خشک خالی آنکھوں سے دیکھے گئی۔۔ کیا آپ کو میری آنکھوں سے معلوم نہیں ہو رہا۔ آپکی دل اپنا سب کچھ ہار آئی ہے آپی ۔۔ ۔ وہ برباد ہو گئی ہے۔ اسکی ساری زندگی کی ریاضت مٹی ہو گئی۔ وہ ناچاہتے ہوئے مایوسی کی طرف بڑھ رہی تھی۔۔ عزہ شو کڈ ہوئی کیونکہ روشانے نے اسے حقیقت ابھی نہیں بتائی تھی۔۔ کہہ کیا رہی ہو۔ ہوا کیا ہے تم تو کل یحییٰ کے ساتھ گئی تھی نا پھر کیا ہوا۔ یحییٰ نے کچھ کہا کیا۔۔ ۔ اسنے لڑائی کی کیا تم سے۔؟۔۔ مجھے بتاؤ دل میں یحییٰ سے بات کروں گئی اسے ڈانٹوں گئی تمہارے لیے تو عزہ آریان ملک کچھ بھی کر گزرے گئی۔۔۔ آپ کچھ بھی کرے گئی میرے لیے۔ "سپاٹ انداز"۔۔۔ یلکل کچھ بھی ۔۔ ۔ عزہ ایک عزم سے بولی۔۔ پھر مجھے ایک ایسا دل لا دے جو یحییٰ میر سے نفرت کرتا ہو۔ ایک ایسا وجود جسے یحییٰ میر کی موجودگی زہر لگے۔ وہ آنکھیں جو یحییٰ میر کے تعاقب میں کبھی ادھر ادھر نا بھٹکے۔۔ ایسا دماغ جو یحییٰ میر کی سوچوں کو خود پر حاوی نا ہونے دے۔ جو اس ایک شخص کو خود پر حرام قرار دے دے۔ اسکو سوچنا، دیکھنا، سننا ہر ایک احساس پر پابندی لگا دے۔۔ مجھے ایک ایسی امیمہ لا دے آپی میں ساری زندگی آپکی احسان مند رہوں گئی۔ آخر کو اسکا لہجہ بھرتھ ا گیا۔ وہ عزہ کے سامنے ہا جوڑے زاروقطار رو دی۔۔ اسکے الفاظ عزہ کو جھنجھوڑ کے رکھ گئے۔ اسنے کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا وہ یحییٰ میر کا تسبیح کے دانوں پر ورد کرنے والی لڑکی اس سے اتنی سخت نفرت کرے گئی ۔۔ میں یحییٰ کو آگ لگا دوں گئی دل مجھے بتاؤ اسنے کیا کہا ہے تمہیں۔ ؟ امیمہ اسکی آنکھوں سے پھو ٹتے شرارے دیکھ ایکدم سے سہم گئی۔