Chapter 24: باب 24

کمرے کا دروازا کھولا وہ آنا فانا اندر داخل ہوتے ایکدم سے پھٹ پڑی۔۔۔ ڈیڈ میں ہر گز اس کھڑ وس انسان سے شادی نہیں کروں گئی۔ آپ ایسے کیسے مجھ سے پوچھے بغیر اسر شتے کیلئے ہاں کر سکتے ہیں وہ جلاد ایک نمبر کا۔۔ آہہہہہہ ۔۔ ۔ کھانسی کی آواز پر عفاف پلٹی اور پھر اسے کوئی ایسی جگہ نظر نہیں آئی جہاں وہ اپنا سرخ پرتا چہرا چھپا سکے۔ ملک ولا کے تمام افراد نتاشا کے کمرے میں موجود تھے جنہیں وہ جلدبازی میں دیکھ ہی نہیں سکی تھی۔ ان سب کے چہروں پر پھیلی مسکراہٹیں عفاف سے مخفی نہیں رہی تھی۔۔ وہ کچھ کہتی اسکی نظر طہٰ میر پر پڑی اور وہ لٹھے کی مانند سفید پڑ گئی۔ یا اللہ یہ کیا ہو گیا اسکے سامنے بول دیا۔۔ وہ دل میں ہی سوچتی طہٰ کے سخت تاثرات کو چانجتے حیام کی اوٹ میں چھپی۔۔ ،...مجھے نہیں پتہ تھا آپ سب یہاں ہیں..؟ ان کو خود کی طرف تکتا پا کر وہ ہکلائی۔ تو وہ سب دل کھول کر ہنس دئیے عفاف مزید جزبز سی ہوتی ملائکہ کی طرف بھاگی اور اسکی گود میں سر رکھا تھا۔ ممممماااااا ۔۔ ۔ وہ زچ ہو کر بولی۔۔۔ جی مما کی پرنسیس ۔۔ ۔ ملائکہ نے مسکراتے پیار سے اسکے بال چھوئے۔۔۔ اسے گھورنا بند کرو طہٰ۔ ۔۔ ڈیڈ وہ مجھے کھڑوس کہہ رہی ہے اب کیا میں اسے گھو روں بھی نہیں ۔۔ ۔ طہٰ نے منہ بگا ڑے کہا۔۔ ضرور تم نے کوئی ایسی حرکت کی ہو گئی تب ہی وہ تمہیں اتنے پیارے ناموں سے بلا رہی ہے۔ مرسلین کے فقرے پر طہٰ دانت پیس کر رہ گیا۔ بھائی آپ تو کم از کم میرا ساتھ دے دیں۔۔۔ بلکل ویسے ہی جیسے تو نے ہوسپٹل میں میرا ساتھ دیا تھا۔۔ تو اب کیا آپ اپنے معصوم بھائی سے بدلہ لیں گئے۔ ؟ وہ حیران ہی تو ہوا۔۔ کوئی شک ہے۔ اسکا اطمینان بھی لاجواب تھا۔۔ یہ عفاف کس بارے میں بات کر رہی ہے وقاص۔ ؟ آریان کی پکار پر سب سنجیدہ سے ہوئے۔۔ بھا ئی دراصل طہٰ عفاف کو پسند کرتا ہے۔ حمزہ نے بات کا آغاز کیا۔۔ اور عفاف ...؟۔۔۔ وہ اسے پسند نہیں کر تی آریان انکل ۔۔ ۔ نتاشا نے فوراً کہا۔ جیسے وہ اسی سوال کے انتظار میں بیٹھی ہو۔۔ تم بیچ میں کیوں بول رہی ہو ۔۔۔ یہ ان دونوں کا مسئلہ ہے۔۔ یہ میری بہن کا مسئلہ ہے مسٹر مرسلین۔۔ تو عفاف خود جواب دے گئی۔۔ تم چپ رہو میں اسکی بہن ہوں۔ مجھے پتہ ہے۔۔۔ تم دونوں چپ رہو۔ وہ کمرا ایک بار پھر میدانِ جنگ بنتا آریان کی تیز آواز پر ان دونوں کو سانپ سونگھ گیا۔۔ طہٰ سر تھامے بیٹھا تھا جسکا رشتہ ابھی طے نہیں ہوا تھا جنگ پہلے شروع ہو گئی تھی۔۔ کیا بچوں کی طرح تم دونوں ہر وقت لڑ تے رہتے ہو۔ وہ برہم ہوا تو دونوں سر جھکا گئے۔۔ ہاں اتنا تو وقاص اور ملائکہ بھی نہیں لڑتے تھے۔ ۔ خاموش رہو فیصل ۔۔ ۔ الٹی بات مت کیا کرو ہر بار۔ ملائکہ وقاص کیا تم لوگوں کواض س رشتے سے کوئی اعترا ہے۔؟ وقاص نے جواباً ملائکہ کی طرف دیکھا۔ اگر عفاف راضی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اریان۔۔ اب سب کا رخ عفاف کی طرف تھا جو ذرا سی نظریں اٹھائے طہٰ کی طرف دیکھ رہی تھی جسکی آنکھوں میں پھیلی سنجیدگی اسے ڈرا رہی تھی۔۔ بتاؤ بیٹا آپ کو اس رشتے سے کوئی اعتراض ہے ۔۔ ۔ اگر ہے تو آپ بلا جھجھک بول سکتی ہو۔ آپ سے کوئی زبردستی نہیں کرے گا۔ آریان نے جتنی نرمی سے کہا عفاف میں ہمت پروان چڑھی مگر پھر طہٰ کو دیکھتے اس پر کپکپی طاری ہوئی۔۔ زارا نے وہ منظر بہت غور سے دیکھا تھا مرسلین اسکی جھجھک کم کرنے کو طہٰ کے سامنے آکھڑا ہوا۔۔ اب جواب دو بچے۔ مرسلین نے کہا تو عفاف نے دھیرے سے سر ہاں میں ہلایا۔۔ مم۔۔ مجھے ان سے شادی نہیں کرنی۔ آخر وہ بول گئی۔۔ وجہ ۔۔۔ ؟ آریان کوئی سوال کرتا طہٰ درشت گی سے کہتا مرسلین کو ہٹائے اسکے روبر و آیا۔ عفاف نے بے ساختہ وقاص کی بازو دبوچی۔۔۔ آرام سے بات کرو طہٰ۔ حمزہ اسکے قریب آتے سختی سے بولا۔۔ پہلے اسے کہیں وجہ بتائے۔ وہ شدید غصے کے عالم میں دھاڑا۔۔ حمزہ نے آریان کی طرف دیکھا جس پر اسنے اسے پر سکون رہنے کا اشارہ دیا۔۔ مجھے آپ نہیں پسند مجھے نہیں کرنی آپ سے شادی بس بات ختم۔۔۔۔ یہ وہ وجہ نہیں ہے عفاف۔ اصل وجہ بتاؤ ۔۔ ۔ وہ ایک بار پھر دھاڑا۔۔ میری بیٹی سے آرام سے بات کرو طہٰ۔

اس سے پوچھے وقاص انکل یہ کس کو پسند کرتی ہے۔ ؟ انکی بات ان سنی کرتا اسنے عفا ف کے قریب قدم بڑھاتے کہا تو عفاف آنکھوں میں ڈھیروں آنسو لیے وقاص کی طرف مڑی۔ یہ۔۔ یہ جھوٹ ہے ڈیڈ۔۔۔ می۔۔ میں کسی کو۔۔۔ پپ۔۔ پسند نہیں کرتی۔ عفاف تو اس الزام پر تڑپ ہی اٹھی تھی۔۔ تو پھر انکار کی وجہ بتاؤ۔ اسنے پھر سوال دوہرایا۔۔ بس بہت ہوا طہٰ میری بیٹی تمہیں پسند نہیں کرتی تو تم اس ۔۔ ۔ خبردار وقاص انکل ۔۔ ۔ ایسا کچھ کہنے کی جرآت بھی مت کیحئیے گا۔ کیونکہ میں نکاح تو آ پکی بیٹی سے ہی کروں گا۔۔ تم میری بہن کے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتے طہٰ۔۔۔ ابھی تک نہیں کی مگر وقت آنے پر ضرورت پڑی تو ضرور کروں گا۔ وہ سرد مہری سے کاٹ دار لہجے میں بولا ساتھ سرخ انگارہ نظروں کا تعاقب عفاف کی طرف رکھا ہوا تھا مزید صورتحال بگڑتی آریان نے مرسلین کو اشارہ دیا۔۔ طہٰ تم میرے ساتھ باہر چلو۔۔۔ ایک منٹ بھائی ۔۔ ۔ بازو چھڑواتے وہ وقاص کے ساتھ چپکی کھڑی عفاف کے سامنے آیا تھا

She is mine and I m hers.And this is End of the Story...!

رائیٹ ڈاؤن کر لیجیئے گا۔ اٹل لہجے میں کہتا وہ کمرے سے باہر نکلتا۔ عفاف کی تیز آواز اسکے کانوں میں گونجی۔

I am not your's and you are not mine۔

آپ بھی لکھ کر رکھ لیں۔ چلو یہ تو وقت بتائے گا۔ وہ سرد مہری سے کہتا کمرے سے نکل گیا۔ میں تم سے طہٰ کے رونے کی معافی مانگتا ہوں وقاص۔ حمزہ فوراً سے اسکے سامنے آیا۔ جاؤ بیٹا آپ اپنے کمرے میں جاؤ۔ وقاص نے عفاف کو کمرے میں بھیج دیا۔ تم مجھے شرمندہ کر رہے ہو حمزہ معافی مت مانگو ۔ میں طہٰ کو جانتا ہوں وہ بس جذباتی ہو رہا ہے انشاء اللہ سمجھ جائے گا۔ وقاص نے دھیمے لہجے میں کہا تو سب مسکرا دئیے۔ یہ انکی سب سے بڑی طاقت تھی کہ وہ اپنے رشتوں کو سنبھالنا اور جوڑ کے رکھنا جانتے تھے مگر گمسم کھڑی زارا جانتی تھی اسکا بیٹا کبھی اپنے کہے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

***

وہ بہتے آنسوؤں میں فرش پر بیٹھی سنو کو بے یقینی سے دیکھے گئی۔۔ کیا انسان اتنے ہی سفاک ہوتے ہیں کہ بندہ آپکے سامنے تڑپتا رہے اور آپ اسے اذیت میں مبتلا دیکھتے رہو۔۔ میں اسو قت زبان سے کچھ نہیں کہہ سکی مگر میری آنکھوں میں ہزاروں شکوے اور التجائیں تھیں جنہیں بے دردی سے رد کیے وہ اپنی راہ نکل گیا۔ روتے اسکی ہچکی بندھ گئی۔ مجھے سمجھ نہیں آتا آپی میں کونسے دکھ پر روؤں اور کس پر خاموشی اختیار کر لوں۔۔ آپی مجھے بتائیں کیا میں خوبصورت نہیں ہوں۔ ؟ عزہ کے بازو پکڑ وہ جسے لہجے میں بولی۔ عزہ کا دل چھلنی چھلنی ہوا۔۔ آپی میں نے ساری زندگی اسے پانے کی دعا ئیں مانگی ہیں اور وہ بغیر کسی محنت کے اسے مجھ سے چھین کے لے گئی۔۔۔ ۔ آخر کیوں ۔۔۔ صرف اسلئے کہ میں ڈرپوک ہوں۔ وہ ہزیانی ہوئی۔ عزہ ساکت بیٹھی بس اسے سن اور دیکھ رہی تھی۔۔ اللہ ... آپی میں مر جاؤں گئی۔ میں کہاں سے اتنا حوصلہ لاؤں گئی اسکی دولہن کو دیکھنے کا ۔۔ ۔ میں تو خود اسکی دولہن بننا چاہتی تھی۔ میرا دل پھٹ جائے گا۔ وہ بچوں جیسے بلک بلک کر روتی اسکی گود میں سر رکھ گئی۔ مرسلین جو امیمہ سے ملنے آیا تھا اسکے قدم وہی زمین میں دھنس گئے۔ اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا امیمہ کے آنسو اسکا دل چیر رہے تھے دروازے کی طرف پیٹھ ہونے کی وجہ سے وہ دونوں اسے نہیں ...دیکھ سکی مگر وہ سب سن چکا تھا۔۔ تتتمہیں غلط فہمی بھی تو ہو سکتی ....اسنے میرے سامنے اس لڑکی کو پروپوز کیا آپی ۔۔ ۔ امیمہ اسکی بات پوری ہونے سے پہلے ہی دھاڑے مار کر روتی بول اٹھی۔ میرے سامنے وہ گھٹنوں کے بل جھکا۔ میرے سامنے اسنے اسے پھول دیا۔ اور پھر میرے سامنے ہی اسنے اس لڑکی سے شادی کرنے کاوعدہ لیا۔ میں یہ سب کس ہمت سے دیکھ کر آئی ہوں صرف میں جانتی ہوں مجھے موت نہیں آئی آپی مگر میرا وجود زخمی زخمی ہو چکا ہے۔ میری سانس نہیں رکی مگر میرا دل رک رک کر دھڑک رہا تھا۔۔ ،...مر جاؤں گئی آپی ۔۔ ۔ مجھے اس اذیت سے نکال دیں۔ خدا کا واسطہ آپی ۔۔ ۔ وہ اسکے سامنے ایک بار پھر ہاتھ جوڑ گئی۔ عزہ پتھر کا مجسمہ بنی تھی۔ وہ گردن جھکائے رو رہی تھی۔ اپنے ہاتھوں پر کسی کی بھاری گرفت پر اسنے اپنی سرخ متورم آنکھیں اٹھائی سامنے مرسلین کو دیکھتے امیمہ بے چینی سے اسکے سینے سے لگ گئی۔۔ بھائی ۔۔ ۔ اور اسکی رہی سہی ہمت ٹوٹ گئی۔ آواز بلند سے بلند تر ہوئی حتیٰ کے وہ سب پریشانی کے عالم میں وہاں آ پہنچے۔۔ کک..کیا ہوا ہے میری بچی کو ۔۔ ۔ طوبیٰ مرسلین اور اسکے پاس پہنچی انتہائی فکرمندی سے بولی۔ عزہ کیوں رو رہی ہو آپ اور سنو کو کیا ہوا ہے بچے۔۔ ۔ حیام سمیت آریان اور فیصل اسکے قریب بیٹھے پوچھنے لگے۔ جسکی خود روتے ہچکی بندھ گئی تھی۔۔ پوپس...وہ... یحییٰ ۔۔ ۔ کیاہوا یحییٰ کو ۔۔۔ ڈیڈ یحیٰی کسی لڑکی سے محبت کر تا ہے اور وہ اس سے شادی کرنے والا ہے۔۔۔ فیصل کو لگا ملک ولا کی چھت اسکے سر پر آن گری ہے آخر اسے جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا تھا۔ طوبیٰ نے کرب سے آنکھیں میچ لی۔ آخر اتنا بڑا دکھ اسکی پھول جیسی بیٹی کیسے سہے گئی۔۔ وہاں تو سب امیمہ شاہ کی دیوانگی سے پور پور واقف تھے تو کیا یحییٰ میر ہی اتنا بے خبر تھا کسی کے منہ سے ایک لفظ تسلی کا نہیں نکلا تھا سب اپنی جگہ ساکت تھے وہ منظر ہی ایسا تھا جس انسان سے بے پناہ محبت کی جائے جسکے حصول کیلئے دن رات دعائیں کی جاتی ہوں پھر وہ اچانک ہی کسی اور کی جھولی میں ڈال دیا جائے۔ تو ایسا قیامت خیز منظر اچھے اچھوں کے حوصلوں کو توڑ کے رکھ دیتا ہے۔ زارا اور حمزہ بس ایک دوسرے کو دیکھ کر رہ گی۔ تب ہی ایک آواز ان سب کے کانوں میں پڑی۔۔۔ سونو ائین کیوں رو رہی ہے۔ ؟ یحییٰ بکھرے حلیے میں وہاں آیا شاید وہ ابھی سو کر اٹھا تھا۔۔ کوئی کچھ کہتا سمجھتا مرسلین نے ایکدم سے اٹھتے اسکے قریب پہنچتے گریبان کو پکڑے باہر کی جانب گھسیٹا۔۔ پہلی بات وہ سنو وائیٹ نہیں امیمہ شاہ ہے اور دوسری بات آج کے بعد تم مجھے میری بہن کے آس پاس بھٹکتے نظر مت آنا ورنہ میں تمہارا وہ حشر کروں گا۔ اپنا آپ پہنچاننے کے قابل نہیں بچو گئے۔ مرسلین کی چنگھاڑتی آواز ولا کے در و دیوار میں گونج اٹھی۔۔ مگر میں نے کیا کیا ہے اور آپ ایسے مجھ پر پابندی نہیں لگا سکتے بھائی وہ آپکی بہن سہی مگر میری بیسٹ فرینڈ ہے۔ مرسلین نے پلٹتے زور دار گھونسا اسکے منہ پر دے مارا۔ مرسلین ۔۔ ۔ نتاشا نے آگے بڑھتے اسکی بازو پکڑی۔۔۔ جبکہ طہٰ فرش پر گرے یحییٰ کی طرف بڑھا۔۔ پاگل ہو گئے ہو تم ۔۔ ۔ ہاتھ کیوں اٹھا رہے ہو اس پر۔ نتاشا نے اسکی بازو جھٹ کی

اس سے کہہ دو نتاشا آج کے بعد میری بہن کے کمرے سے سو فٹ کی دوری پر بھی نظر نا آئے مجھے ۔۔ ۔ میں آؤں گا ہزار بار آؤں گا آپ کون ہوتے ہیں مجھے منع کرنے والے۔ یحییٰ ایکدم سے بھڑک اٹھا۔ آواز آہستہ رکھو یحییٰ ۔۔ ۔ طہٰ نے اسکی بازو دوبچے کہا۔۔ میں کیوں آواز آہستہ رکھوں آپ نہیں دیکھ رہے یہ کیا کر رہے ہیں میرے ساتھ ۔۔ ۔ مجھے سنو سے ملنے سے روک رہے ہیں یہ ۔۔ ۔ جبکہ میں نے کچھ کیا ۔۔۔۔ اگر تمہیں سنو اتنی ہی عزیز تھی تو کسی اور سے محبت کیوں کی تم نے یحیٰی ۔۔ ۔ وہ بات مکمل کرتا حمزہ کی گرجدار آواز وہاں گونجی۔ سب کی نظریں یحییٰ پر ٹک گئی۔ جبکہ فیصل شکست خور سا ایک کونے میں بیٹھا اپنی کل کائنات کو دیکھ رہا تھا۔۔ ڈ...ڈیڈ۔۔ ۔ کیا ڈیڈ ۔۔ ۔ یحییٰ ۔۔ ۔ کیا ۔۔ ۔ سب کچھ جانتے ہوئے بھی تم کیسے کسی اور سے ۔۔۔ کیا سب کچھ جانتے ہوئے ڈیڈ آخر کیا ۔۔۔۔؟۔ یحییٰ کی برداشت کی حد ختم ہوئی وہ اتنے زور سے چیخا امیمہ سہم سی گئی۔۔ میں نے کتنی بار کہا سنو سے ڈیڈ ۔۔ ۔ کہ میں اسکے قابل نہیں ہوں وہ میرے متعلق ایسا نا سوچے مگر اسنے میری نہیں سنی۔ تو آج آپ سب مجھ پر الزام کیوں دھر رہے ہیں سارا ۔۔ ۔ کیا میری اپنی کوئی لائف نہیں ہے ۔۔ ؟ یحییٰ تم اپنے ڈیڈ سے بات کر رہے ہو ۔۔ ۔ اسکی اونچی آواز پر زارا نے اسے تنبیہہ کیا۔۔ تم اسکے قا بل نہیں تھے۔۔ ۔ حقیقت یہ نہیں ہے یحییٰ ۔۔ ۔ آریان کے گھیرے سے نکلتے عزہ اسکے روبرو ہوئی۔

سچ یہ ہے ۔۔ ۔ تم نے دل کو کبھی اپنے قابل سمجھا ہی نہیں ... دل ایک ڈرپوک لڑکی ہے جو بات بات پر روتی ہے۔۔ اور تم یحییٰ میر تمہیں تو ایسی لڑکیوں سے نفرت ہے نا تو دل کیسے تمہارے قابل بنتی جب تم ایسا چاہ کر بھی نہیں چاہ سکتے تھے ۔۔۔ ۔ عزہ کا لہجہ یحییٰ کو اپنے دل پر چھری جیسے چلتا ۔ حسوس ہوا تھا۔۔ وہ بھی اسے غلط سمجھ رہی تھی۔ یہاں تک اسکے ماں باپ اور بھائی بھی۔۔ ہاں وہ ڈرپوک ہے اور مجھے ایسی لڑکیوں سے چڑہے اور سنو وائٹ کا شمار بھی انہی لڑکیوں میں ہوتا ہے۔ یحییٰ دبدو کہتا پل کو رکا۔ امیمہ نے شکون کناں نظروں سے اسے دیکھا۔۔ مگر میں نے کبھی اسے کوئی غلط راہ نہیں دیکھائی کبھی وہ جواب نہیں دیکھائے جن کی تعبیر ممکن نا ہوتی۔ "تھکا ہوا لہجہ"بہت ہو گیا ۔۔ ۔ اس محبت کے تماشے کو آج میں یہی ختم کرتا ہوں یحییٰ میر ۔۔ ۔ آج سے تمہارا اور میری بہن کا کوئی واسطہ نہیں رہا۔۔۔ نا کوئی دوستی نا کوئی کزن ۔۔ ۔ وہ تمہارے لیے ایک انجان ہے۔ اور اگر میں نے تمہیں اس سے بات کرتے دیکھ لیا تو میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔۔۔ ڈیڈ ۔۔ ۔ بھائی کو سمجھا ئیں وہ غلط کر رہے ہیں وہ سنو کو مجھ سے دور نہیں کر سکتے وہ دوست ہے میری۔

میں مرسلین کے فیصلے سے راضی ہوں یحییٰ ۔۔ ۔ حمزہ جھکے سر سے کہتا باہر نکل گیا ۔۔۔ میں یہ ہر گز نہیں ہونے دوں گا ۔۔ ۔ سنو تم کہو مرسلین بھائی سے انہیں سمجھاؤ یار میرا قصور نہیں ہے۔

وہ آگے بڑھتا مرسلین نے اسکی بازو دوبچے پیچھے کو دھکا دیا۔

وہ پھر آگے کو آتا امیمہ کے لفظوں نے اسکی امیدوں کو یونہی بےدردی سے توڑ دیا۔ جیسے اسنے امیمہ کی امیدوں کو زمین بوس کیا تھا۔۔ ۔ مجھے مرسلین بھائی کا فیصلہ منظور ہے یحییٰ میر ۔۔ ۔ پیچھا چھوڑ دو میرا ۔۔ ۔ امیمہ کے لہجے میں تلخی بھر آئی۔

آج سے سمجھ لینا تمہاری سنو وائیٹ مر گئی۔ ختم ہوئی آج سے ہماری دوستی۔ وہ ہچکیاں لیتی ایک ہی سانس میں کہتی چلی گئی۔ یحییٰ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا تھا۔ وہ بے تاثر آنکھوں سے امیمہ کو دیکھتا رہا یہاں تک کے مرسلین نے اسے دھکے دیتے کمرے سے باہر نکال دیا۔ وہ بہت کچھ کہنا چاہتا تھا غصہ کرنا چاہتا تھا لڑائی کرنا چاہتا تھا مگر کچھ نہیں بول سکا۔ وہ انہی قدموں پر اپنے کمرے میں جا بند ہوا۔

***

وہ مسلسل تین گھنٹوں سے بلا مقصد گاڑی سڑک پر دوڑا رہا تھا وہاں کافی کچھ بدل چکا تھا بدلنا بھی تھا بتیس سال کا عرصہ کم نہیں ہوتا۔۔۔ آہ ۔۔ ۔ کتنا کچھ بدل گیا ہے یہاں۔ وہ ارگرد نظر دوڑاتا خود سے مخاطب ہوا۔۔۔ مگر میں آج تک وہی ہوں۔ میں کیوں نہیں بدل پایا ۔۔ ۔ کیا زندگی اتنی مشکل تھی ۔۔ ۔ نہیں میں نے اپنی زندگی خود مشکل بنائی میں سکون کی تلاش میں یہاں سے گیا تھا میں تمہیں تھ بھلانے کیلئے یہاں سے دور بھاگ گیا تھا۔۔ پر افسوس تمہاری ہر سوچ میرے ذہن کے سا چپک کے رہ گئی ہے۔ جو مجھے دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ۔"تمہیں سوچنا مجھے کمزور کر دیتا ہے" سٹیر نگ و ئیل پر گرفت سخت کرتے وہ تھکے ہوئے لہجے میں بولا۔ موبائل بجا اور اسکی سوچوں کا تسلسل ٹوٹا۔ مجھے کچھ دیر اکیلا چھوڑ دیں۔۔۔ ہیلو سکندر میری بات غور سے سنو۔ ہمارے اڈے کو آریان ملک نے برباد کر دیا ہے۔ وہ جو بیزار سا بیٹھا تھا ایکدم سے چوکنا ہوا۔۔ میری بہن انکی حراست میں ہے۔ تم سن رہے ہو سکندر میری بہن.... چاہیئے ہر حال میں زندہ چاہیئے وہ مجھے۔۔ اسکی آواز میں جو خوف تھا نا جانے کیوں سکندر حازق مغل کو اس سے سکون مل رہا تھا چہرے پر شیطانی مسکراہٹ نے رقص کیا تھا۔۔ وہ زندہ رہے گئی ۔۔ ۔ اگر میرا موڈ ہوا تو ۔۔ ۔ سرگوشی نما کہتے اسنے کال کٹ کی اور ایک نمبر ملایا۔۔ ہاں میں نے جس لڑکی کی انفارمیشن منگوائی تھی وہ کب تک ملے گئی ۔۔ ۔ اوکے سینڈ کر بیپ و۔ میسج کی ہوئی۔ میسج کھولتے وہ فاتحانہ مسکرایا۔۔۔ تو فائنلی میں نے خود سے کیا وعدہ توڑ دیا۔ شاید اسے ابھی بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہے۔۔ میں آگیا ہوں پاکستان ۔ ۔ ۔ اکتیس سال پہلے ہوئے وعدے کو آج میں نے ایک لڑکی کی وجہ سے توڑ دیا۔ عزہ آریان ملک ۔۔۔ اسنے گہرا سانس بھرتے نام لیا۔ اب تمہیں میری جیت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مگر وہ یہ نہیں جانتا تھا وہ لڑکی اسکی تھ جیت کے سا بربادی بھی بننے والی ہے۔

***

آج اسکا آخری پیپر تھا جبکہ امیمہ اور عفاف کے پیپرز پچھلے روز ہی ختم ہو گئے تھے ایک گہری سانس بھرتے وہ کالج سے باہر نکلی اسکے چہرے پر پہلی جیسی رونق نہیں تھی رہ رہ کے وہ منظر اسکی آنکھوں کے سامنے گھوم رہا تھا دل بجھ سا گیا تھا۔

کیا محبت اتنی ہی اذیت ناک ہوتی ہے۔ ؟ وہ سوچنے پر مجبور ہوئی

مگر آج میں کیوں سوچ رہی ہوں اتنے عرصے بعد.، اتنے سال ایک شخص کو سوچتے رہنا اس سے محبت کرتے رہنا ۔۔ ۔ ایک ایسے شخص سے جسکے نام سے بھی واقف نہیں میں ... جسکی پہچان بھی نہیں جانتی میں ... اس سے پاگلوں جیسے عشق کرنا جسکے ملنے کی کوئی امید ہی نہیں ۔۔ ۔ اسکی کی محبت کا صلہ کیا مجھے بھی ایسا ہی ملے گا۔ کیا وہ بھی یحییٰ کی طرح ہو گا ۔۔ ۔ سنگدل، بے حس، کٹھور ۔۔ ۔ کیا وہ بھی کسی اور سے محبت کرتا ہو گا۔ ؟ اسنے خود سے سوال کیا۔ جسکے جواب میں اسکی دل کی دھڑکنیں تیز ہوئی تھیں دماغ مزید کچھ بھی سوچنے سے عاری تھا جسم پر کپکپی طاری ہونے لگی۔۔ کیا میرے سا تھ بھی دل جیسا سلوک ہو گا.؟ اسکا دل ڈوب کے ابھرا۔۔ کیا میں ایک صحرا کے پیچھے بھاگ رہی ہوں ۔۔ ۔ زند گی میں پہلی بار اسکو اپنی شدت بھری جنونی محبت پر رشک نہیں افسوس ہوا تھا ۔۔ مگر مما تو کہتی ہیں "جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے" عزہ سوچ کے رہ گئی۔

مگر سب کچھ اچھے کیلئے بھی تو نہیں ہوتا ۔۔ ۔ اسے امیمہ کی اجڑی حالت یاد آئی۔۔ دل ود ماغ میں عجیب جنگ چل رہی تھی اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا وہ کیا سوچ رہی ہے اور اچانک کیوں اتنا سوچ رہی ہے۔۔۔ جو ہو گا بہتر ہو گا ۔۔ ۔ انشاء اللہ ۔۔ ۔ آخر خود کو دلاسہ دیتے اسنے آسمان میں دیکھا اور سب اللہ پر چھوڑ دیا۔۔ عزہ وہاں آدھے گھنٹے سے کھڑی تھی مگر نا تو وہاں ابھی تک اسکا ڈرائیور آیا تھا اور نا ہی احمر کا کچھ پتہ تھا۔ کیونکہ اسے لینے وہی آنے والا تھا۔۔ وہ ٹائم دیکھتی ارگرد دیکھنے لگی جہاں سڑک کے دوسرے کنارے پر ایک لمبا چوڑا شخص سیاہ ہڈی میں چہرے پر ماسک لگائے اپنا چہرا چھپائے کھڑا تھا سوائے ان نیلی آنکھوں کے جو روشن ہونے کے ساتھ چمکدار بھی تھیں۔ عزہ کو اسکی آنکھوں میں عجیب سا تاثر ابھرتا محسوس ہوا وہ اگنورکر گئی اسنے پانچ منٹ بعد پھر دیکھا وہ شخص یونہی اسے نظروں کے تعاقب میں لیے کھڑا تھا۔ اسکا موڈ حد درجہ خراب تھا وہ کوئی پھڈا نہیں کرنا چاہتی تھی ورنہ اس شخص کا جبڑا توڑنے میں وہ پل بھی ضائع نا کرتی جو ڈھیٹوں کی طرح اسکے دیکھنے کے باوجود بھی اسے گھورے جا رہاتھا۔۔ کیا مسئلہ ہے آپکے ساتھ کیوں مجھے گھور رہے ہیں آپ...؟۔۔ بیگ کو مضبوطی سے تھامے وہ بازو اوپر کو فولڈ کرتی سڑک کے دوسرے کنارے پر پہنچی۔

میری آنکھیں ہیں میری مرضی..عزہ کو لگا وہ شرمندہ ہو گا پر اتنے سیدھے جواب پر وہ خود ہی جزبز ہو گئی۔۔ میں آپکی پرائیوٹ پراپرٹی نہیں ہوں مسٹر اپنی آنکھوں کا استعمال کم کریں یہ نا ہو دیکھنے لائق ہی نا رہیں۔۔۔ آپ نہیں ہیں مگر آپ بن بھی سکتی ہیں ۔۔ ۔ میری پرائیوٹ پراپرٹی... اسکی طرف جھکتے وہ بےتاثر لہجے میں بولا۔۔ جسٹ شٹ اپ ... وہ دھاڑی۔۔ اسکا لہجہ حولیہ آنکھیں سب ایک ہی داستان سنا رہی تھی وہ تھی بیگانگی ۔۔ ۔ ماحول سے، لہجے سے، شخصیت سے، حتیٰ کہ اسکی اپنی ذات سے بھی ۔۔ ۔ ایسے جیسے سب بناوٹی ہو ۔۔ ۔ ایسے جیسے وہ جو دیکھ رہی تھی اس میں کچھ غلط ہے۔

اسکے دل نے اسے وہاں نا رکنے پر ہی آمادہ کیا تھا۔۔ عجیب شخص ہے، پلس ڈھیٹ بھی۔۔ ۔ عزہ بڑبڑاتی خود کو اسکی نظروں کی تپش سے دور کرنے کیلئے پیدل ہی چل پڑی۔ اسے جاتے دیکھ سکندر نے ائیر پیس پر انگلی رکھی۔۔ ۔ لڑکی کو باحفاظت گاڑی تک چھوڑنا۔

بہت جلد پھر ملاقات ہو گئی لٹل اینجل ...اسکی پشت کو گھورتے وہ مبہم سا مسکرایا۔

دو لوگ کال پر محو گفتگو تھے۔۔۔ تمہیں کیا لگتا ہے جو لڑکی سکندر حازق مغل کو پہلی ملاقات میں شٹ اپ کال دے دے ۔۔ ۔ وہ اتنی آسانی سے اسکے جنگل میں آ جائے گئی..! اسکی آواز میں تمسخر تھا۔۔ تم وہاں ہو ۔۔ ۔ اسپیکر سے سوالیہ آواز ابھری۔ جس موقع کا برسوں سے انتظار کیا ہو ... اس مومنٹ کو مس نہیں کرنا چاہئیے۔۔۔ چپچاپ یہاں دفع ہو اگر اسے بھنک بھی پڑ گئی تو تمہیں کچا کھا جائے گا۔۔۔ ایسے تو میں اسے مونسٹر نہیں کہتی ۔۔ ۔ ہاتھ جھاڑتے وہ اترائی۔۔ تم جو بھی کہتی ہو اینارہ یہاں واپس آؤ ورنہ بہت گڑ بڑ ہو جائے گئی۔۔۔ اوکے مجھ سے پانچ منٹ بڑے بھائی آرہی ہوں واپس ۔۔ ۔ منہ کے زاویے بگاڑ تی وہ واپسی کو پلٹی۔۔۔ ویسے اس کھیل میں مزہ بہت آنے والا ہے۔ عزہ ملک ورسز مونسٹر ۔۔ ۔ یہ لڑکی تمہیں تگنی کا ناچ نچانے گئی سکندر۔ یاد رکھنا ۔۔ ۔ وہ قہقہہ لگا گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.