ہم تو جنونی تھے ہی ہماری اولاد نے تو جنونیت کی ساری حدیں ہی پھلانگ ڈالی ہیں۔ ۔ ابھی یہ جنونیت کی شروعات تھی معلوم نہیں یہ اولاد اور کتنی حدیں پار کرے گئی جنونی پن کی۔۔ ۔ آریان کی خفگی بھری آواز پر وہ دونوں سوچ کر رہ گئی۔ اتنے میں وہاں یحییٰ آیا اپنی جگہ پر بیٹھتے اسنے کھا نا شروع کیا۔ ملک ولا میں ہر سو خاموشی تھی۔۔۔ مما ڈیڈ ۔۔ ۔ پہلے آپ لوگ جائیں گئے نینا کی طرف یاں وہ لوگ آ ئیں۔ ؟ یحییٰ نے کھانا کھاتے مصروف سے انداز میں سوال کیا۔۔ مرسلین سمیت طوبیٰ اور فیصل کو اپنا نوالہ حلق میں اٹکتا محسوس ہوا۔۔ اس سے کہہ دیں بھائی میں کہیں نہیں جا رہا اسکے ساتھ۔۔۔ جہاں محبت کی ہے وہاں شادی بھی خود کر آئے۔۔۔ انقیکٹ میں اس طرح کے کسی کام میں شرکت نہیں کروں گا اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔ حمزہ تلخی سے کہتا کھانا ادھورا چھوڑے جا چکا تھا۔۔ اسکے پیچھے زارا بھی چپچاپ اٹھ گئی۔۔ فائن اگر آپ کو نہیں آیا ۔۔ ۔ نا آئیں میں کورٹ میرج کر لوں گا۔۔ وہ بھی یحییٰ میر تھا اپنے باپ جیسا ضدی ۔۔ ۔ اپنا فیصلہ سنائے جا چکا تھا۔۔ آریان نے کھانے سے ہاتھ روک دیا۔ اب یہ سب بھی ہمیں دیکھنا پڑے گا آج تک ایسا کچھ نہیں ہوا ہمارے خاندان میں کیا کہیں گئیں ہم لو گوں سے ۔۔ ۔ سمیرا بیگم کی پریشان آواز پر آریان نے سر ہاتھوں میں گرا لیا۔۔ مرسلین کچھ بھی کہے بغیر طوبیٰ اور فیصل کو لیے کمرے میں چلا گیا۔۔ طہٰ کے اشارے پر نتاشا عفاف کو بھی کمرے میں لے گئی۔۔ اب وہاں صرف وقاص ملائکہ حیام اور آریان بچے تھے۔۔ یہ خاندان بکھر رہا ہے جسے میں نے جوڑ کے رکھنے کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں۔۔ اللہ سب بہتر کرے گا اریان آپ فکرتھ نہیں کریں۔ اسکے ہاتھ پر ہا دھرے حیام نے نرم لہجے میں کہا۔ حیام ٹھیک کہہ رہی ہے سب وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گا۔ یحییٰ بھی ۔۔ ۔ ملائکہ کو اپنی آواز ناجانے کیوں کھوکھلی لگی۔
***
میری بات آپ سب غور سے سنیں ...جب ایک انسان اس دنیا میں آتا ہے تو اپنے ساتھ کئی خوبیاں لکھوا کر لاتا ہے۔ جو ہر دوسرے انسان میں نہیں ملتی۔ یہی تو اللہ کے بنائے بندوں کی خاصیت ہے۔
بالکل ایسے ہی مراد زندگی سے بھی ہے ہماری زندگی میں کئی لوگ ہوتے ہیں مگر ضروری نہیں وہ قسمت " میں بھی ہوں۔ "ہر انسان آپکی زندگی میں ایک مقرر وقت تک رہتا ہے… پھر کیا ہوتا ہے۔ لوگ کنارہ کر لیتے ہیں۔ کچھ اللہ کے بلاوے پر اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔ تو کچھ خود کو زیادہ بہترین کی طرف لے جانے کی کوشش میں آگے بڑھ جاتے ہیں۔۔ یہی ہے زندگی ۔۔ ۔ جو چلتی رہتی ہے۔ یہ انسان نہیں ہے جو تھک جائے گئی۔ نا ہی سورج اور چاند ہے جو طلوع اور غروب ہو جائے گئی۔ اسکی مثال ایک بہتی ندی کی مانند ہے جو رواں رہتی ہے۔۔ ہر حال میں، ہر سمت میں ... یہ نہیں دیکھتی آگے کتنی مشکلات ہوں گئی۔ اسے معلوم نہیں ہوتا وہ مشکلات حل کیسے ہوں گئی۔۔۔ کیونکہ یہ سوچنا اسکا کام نہیں ہے تو پھر آپ انسان کیوں سوچتے ہیں اتنا..؟ آج یہ نقصان ہوا ۔۔ ۔ کل یہ خوشی ملے گئی ۔۔ ۔ پرسوں میرا دن برا گزرے گا۔۔ آپ کو جو بھی ملنا ہے اور جو بھی کچھ آپ نے گنوانا ہے وہ سب طے ہے وہ سب اپنے طے شدہ وقت پر ہو جائے گا۔ تو سوچ کر آپ کیا مفاد حاصل کر لیں گئیں۔ سوائے اسکے آپکا ہر وقت کا سوچنا اپکو ڈپریشن کا مریض بنا دے گا۔۔ اپنے آپ کو سنبھالیں اگر بکھر گئے ہیں تو خود کو سمیٹے اٹھیں کوشش کریں اور اس زندگی کو جئیں کہ یہ بار بار نہیں ملتی۔ جو گون دیا اسے اللہ کیا امان میں دے دیں۔ جو ہے اس پر شکر ادا کریں۔ دعا کریں ۔۔ ۔ خوشیاں مانگیں ایمان سے بھر پور زندگی کی دعا کریں۔ کامل یقین حاصل کریں۔۔۔ یہ دنیا...دنیا میں ہی رہ جائے گئی۔ آخرت میں صرف آپ اور آپکی شناخت کے ساتھ ایک پوٹلی جائے گئی جس میں آپکے اعمال ہو گئے اور بس...یہ ہے زندگی کا حاصل"...
امیمہ نے موندی آنکھیں کھولیں۔ آنسوؤں سے تر آنکھیں لیے اسنے موبائل پر چلتی ویڈیو کو دیکھا جو اب رک چکی تھی۔
طہٰ تم یہاں کیا کر رہے ہو...؟ مرسلین جو امیمہ کے کمرے کی طرف جا رہا تھا طہٰ کو عفاف کے کمرے کے باہر اتنی سیریس حالت میں کھڑے دیکھ حیران سا ہوا۔ مگر اسکے قر یب آتے وہ طہٰ پر گزرتی کیفیت سمجھ چکا تھا اسے اندیشہ ہوا ملک ولا میں ایک بار پھر جنگ چھڑنے والی ہے۔ ۔
وہ امیمہ کے کمرے میں آیا۔۔ جہاں وہ اسکی سوچ کے مطابق کھڑکی میں کھڑی تھی۔ سوئی کیوں نہیں ابھی تک...؟۔۔ میری نیند روٹھ گئی ہے مجھ سے ... وہ دھیرے سے بولی۔ ۔ سونے کی کوشش کرو ورنہ طبیعیت خراب ہو جائے گئی۔۔۔ جی بھائی ۔۔ ۔ وہ بس اتنا ہی کہہ سکی۔۔ مرسلین اب بیزار سا ہوا اسے کب برداشت تھا اسکی بہن اس شخص کیلئے اداس ہو جسے اسکی پرواہ تک نہیں۔۔ میں نے اسے ہنستے دیکھا ہے۔ مرسلین کے فقرے پر امیمہ بھیگی آنکھوں سے مسکرا دی۔ وہ تمہارے بغیر بھی خوش ہے۔ تو تم کیوں اس شخص کیلئے اداس ہو رہی ہو۔۔ مرسلین نفی میں سر ہلاتا جانے کیلئے پلٹا۔"اسکی مسکراہٹ جھوٹی ہے، میں نے اسے روتا دیکھا ہے۔"مرسلین کے باہر جاتے قدم رک گئے امیمہ کے لفظوں نے اسے ساکت کر فیا۔ وہ روئے یا مر جائے تمہیں اس بات سے کوئی پرواہ نہیں ہو نی چاہیئے میں میری بہن کے معاملے میں بہت پوزیسسو ہوں میں کسی کی خفا نظر بھی اس پر برداشت نہیں کر سکتا۔ اس نے تو پھر تمہارا دل توڑا ہے۔ کہتے وہ رکا نہیں تھا امیمہ گہری سانس بھرتی وہی ٹکی رہی جب اسکی نظر نیچے لان میں ٹہلتے یحییٰ پر پڑی۔ بےساختہ یحییٰ نے بھی نظر اسکے کمرے کی طرف اٹھائی ۔ دونوں کی نظریں ملی۔ اسکی آنکھوں میں آنسو امڈ آئے امیمہ کا دل تڑپ اٹھا مگر پھر اسکے ذہن میں اسکی کہی باتیں اجاگر ہوئی جنہیں سوچ کر وہ خود کو حوصلہ دیتی رخ موڑتی کھڑکی بند کر گئی۔
***
تم یہاں اکیلے کیوں بیٹھے ہو.؟..چاند ہمیشہ اکیلا ہی ہوتا ہے۔۔ تمہیں کس نے کہا کہ تم چاند ہو۔ یحییٰ کو تو جیسے پتنگے لگے تھے۔۔ میری ماں کہتی تھی۔ احمر گہرا مسکرایا۔ تم یہاں کیوں بیٹھے. ہو ..؟ دل نہیں لگ رہا یار ...! یحیٰی نے گہری سانس بھری۔ تو نکالا کیوں تھا۔ ؟ وہ ہنس پڑا۔ شکر ہے ہنسے تو سہی تم۔ ویسے میں سب جانتا ہوں۔ کیا جانتے ہو تم..؟ یحییٰ نے آئی برو اچکائی۔ نینا اقبال پر تمہاری فیملی کا ری ایکشن اور سب کچھ۔ اسنے سادہ سے انداز میں کہا۔ یحییٰ کو اسکے لہجے میں کسی قسم کا کوئی طنز محسوس نہیں ہوا تھا۔ مطلب تم جاسوسی کرتے ہو ہمارے گھر کی۔۔۔ نہیں ۔۔ ۔ میں جہاں ہوتا ہوں وہاں کے پل پل کی خبر رکھتا ہوں۔۔۔ اور ایسا کیوں..؟ میری عادت ہے۔۔ بہت بری عادت ہے۔ وہ دوبدو بولا۔۔۔ اے ایس پی احمر شجیع بری عادتیں نہیں پالتا۔ اور اچھی عادتوں سے اسکی خاص بنتی نہیں ہے۔ اے ایس پی ۔۔ ۔ یحییٰ کو جھٹکا لگا۔۔ ہاں ۔۔ ۔ کیا آریان انکل نے نہیں بتایا تم لوگوں کو۔۔؟۔۔ نہیں ۔۔ ۔ وہ اب بھی حیرانی سے احمر کو سر تا پیر دیکھتے بولا۔۔۔ تم پولیس انسپکٹر تو کہیں سے نہیں لگتے۔۔۔ ہاں کیونکہ میں یہاں آریان سر کی بیٹی کا بوڈی گارڈ بن کر آیا ہوں۔۔۔ نہیں میرا مطلب تھا ۔۔ ۔ اس مطلب کو چھوڑو یہ بتاؤ مسئلہ کیا ہے شاید میں تمہاری کوئی مدد کر سکوں۔ احمر کے سوال پر یحییٰ کو ایکبا ر پھر حیرانگی ہوئی کیا تھا وہ شخص..دل نہیں تھا کیا اسکے پاس وہ اسکی اتنی بار انسلٹ کر چکا تھا اور وہ ابھی بھی اس سے اتنی نرمی سے بات کر رہا تھا۔۔ تم کیا مدد کرو گئے میری۔ جب میرے خود کے ماں باپ اور بھائی ہی میر یقینا نہیں کر رہے۔ اسکے لہجے میں سالوں کی تھکن تھی احمر دیکھ کے رہ گیا۔۔ یار ایسا کیوں ہوتا ہے...کیا ہم لڑکوں کی کوئی فیلنگر نہیں ہوتی۔ ایک لڑکی ہم سے محبت کر لے تو ہم پر یہ فرض تو نہیں نا کہ ہم بھی بدلے میں اس سے محبت کرے۔ محبت کے علاؤہ اور بھی کئی جذبات ہوتے ہیں اور وہ میری اچھی دوست ہے۔۔ یحییٰ کی نظریں کھڑکی کی طرف اٹھی۔۔۔ میں نے کبھی سنو سے نہیں کہا میں اس سے محبت کرتا ہوں یا کروں گا۔ وہ بری لڑکی نہیں ہے اس جیسی لڑکی شاید ہی دنیا میں کوئی ہو گئی۔۔۔ مگر میرے لاکھ منع کرنے کے باوجود بھی اسنے اپنے قدم پیچھے نہیں لیے۔ اور آج بے قصور ہوتے ہوئے میں قصور وار بن گیا ہوں۔۔۔ اور امیمہ شاہ کی اس محبت کا مجرم قرار دیا جا چکا ہوں جو میں نےاس سے کبھی کی ہی نہیں۔.بغیر کسی جرم کے ۔۔ ۔ لہجہ بھرا گیا۔۔ سب دور ہو گئے ہیں مجھ سے میری دوست نے مجھے چھوڑ دیا۔ ماں باپ یقین نہیں کر رہے۔ کوئی میری طرف دیکھتا بھی نہیں ہے۔ اور...اور...وو...وہ بلیک روز وہ بھی مجھے غلط سمجھ رہی ہے۔ آنکھوں میں جگمگاتے موتی گرتے شرٹ کا کالر بھیگو رہے تھے۔۔ کیا میں اتنا برا ہوں..؟ وہ شدت سے رو دیا۔ احمر کو اس پر ترس آ نے لگا بغیر کچھ کہے اسنے اسے سینے سے لگا لیا۔ تم برے نہیں ہو یحییٰ حالات غلط سمت مڑ گئے ہیں مگر میں اپنے بڑوں کی خفگی برداشت نہیں کر سکتا...سب نے مجھے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ اسکے رونے میں مزید شدت در آئی۔۔ یار مجھے تم اینگری مین ہی اچھے لگتے ہو یہ روتے دھوتے بہت برے لگ رہے ہو۔ یحییٰ آنکھیں ملتا ذرا سا مسکرایا۔ وقت لگے گا مگر سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ اللہ کرے زیادہ وقت نا لگے ورنہ میری ہمت جواب دے جائے گئی۔ وہ پھیکا سا مسکرایا۔ اسلئے میں کہتاہوں محبت کرتی ہی نہیں چاہئیے۔۔ مجھے آنکھیں پڑھنی آتی ہیں احمر ۔۔ ۔ تو زیادہ نا بولو۔ یحییٰ نے جیسے وارننگ دی۔۔ کیوں تم نے میری آنکھوں میں کیا پھر لیا ہے۔؟۔۔ یہی کے تم بلیک روز کو پسند کرتے ہو۔ ۔ نہیں ۔۔ ۔ تم سے کس نے کہا میں اسے پسند کرتا ہوں ... میں اس سے محبت کر تا ہوں۔ وہ سٹریٹ فا رورڈ بندہ تھا۔۔۔ مجھے اس کئیر یر میں ایک عرصہ ہونے کو ہے۔ مگر آج تک ایسا کچھ محسوس نہیں ہوا مگر وہ لڑکی عجیب ہے اس میں کوئی ایسی کشش ہے جو اتنی طاقت رکھتی ہے کہ مجھ جیسے مضبوط اعصاب کے مالک کو بھی اپنا اسیر کر گئی۔ وہ واجب المجتب ہے۔ وہ گہری مسکراہٹ کے ساتھ بولا۔ تم پہلے نہیں ہو جس نے ایسا کہا ہے۔ یحییٰ بھی مسکرایا۔۔ وہ واقعی ہے۔ بچپن سے سب کی فیورٹ رہی ہے۔ گھر والوں سے لے کر پڑوسی اور سکول والوں تک۔ سب اسکی حرکتوں کے فین رہے ہیں۔ یحییٰ بول رہا تھا اور احمر چاند کود یکھتا اسے سن رہا تھا۔ یہ جانے بغیر اکثر اس چاند کی کشش میں کھو کر لوگ اونچے اونچے خواب بن لیتے ہیں جو بالکل اس ساتویں آسمان کی طرح ہوتے ہیں جب تک پہنچنا ہم انسان کی پہنچ سے باہر ہوتا ہے۔
***
ملک ولا کا تمام جنونی ہجوم اس وقت ڈائیننگ ٹیبل پر موجود تھا۔ یحییٰ اکیلا بیٹھا چائے پی رہا تھا۔ تبھی سیڑھیوں سے امیمہ وائٹ کلر کے فراک میں ملبوس ڈائیننگ ٹیبل کی طرف آئی۔۔ سب کو یکجا سلام کیے وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئی۔ سب خوش ہونے کے ساتھ حیران بھی تھے انہیں یقین نہیں آرہا تھا امیمہ اتنی ہمت کا مظاہرہ کرے گئی اور ان سب کے ساتھ یحییٰ کی موجودگی میں نا شتے کی ٹیبل پر انکے ساتھ بیٹھے گئی۔۔۔ بھائی آپ بات کریں گئے۔ یا میں بات کروں۔ طہٰ نے دو ٹوک اونچی آواز میں کہا۔ مگر لہجے میں عجیب سا سرد پن تھا جسے محسوس کرتے سب اسکی طرف متوجہ ہوئے تھے۔ مرسلین اسکا آگ بگولہ چہرا دیکھتے بات کرنے پر متمنی ہوا۔ اور گھومتا نتاشا کی طرف ہوا جسکے ساتھ عفاف بیٹھی تھی۔۔۔ عفاف بیٹا مجھے آپ سے کچھ پوچھنا ہے۔ مگر جواب میں صرف سچ سننا چاہتا ہوں میں..جی بھائی پوچھیں۔۔۔ نتاشا نے اس سے پہلے مرسلین کو اتنا سیریس کبھی نہیں دیکھا تھا وہ بھی مشتعل ہوئی۔۔ بیٹا آپ کل رات کس سے موبائل پر بات کر رہے تھے۔ جہاں مرسلین نے پوچھا و ہی طہٰ نے ضبط سے مٹھیاں بھینچ لی۔ بب۔۔ بھائی ۔۔ وو۔۔ وہ۔۔۔ میں اپنی فرینڈ...رات کے دو بجے کو نسی دوست سے بات کر رہی تھی تم۔ طہٰ نے غصے سے چنگھاڑتے ٹیبل پر زور سے ہاتھ مارا۔ عفا ف اچھل کر نتاشا کےساتھ چپکی۔ نتاشا مرسلین کی نظروں کا مفہوم سمجھتی عفاف کی طرف پلٹی ۔ ۔ کیا یہ سچ ہے عفاف ۔۔۔ ۔ مجھے بتاؤ کس سے بات کر رہی تھی تم.؟ نتاشا نے برائے نرمی مگر سنجیدہ لہجے میں استفار کیا۔ نتاشا آپی آپ غصہ نہیں کرے اگر عفاف کہہ رہی ہے کہ وہ فرینڈ سے بات کر رہی تھی تو ۔۔۔ وہ مزید کچھ کہتی طہٰ نے ایک ورقہ نتاشا کے سامنے رکھا وہ اسکی کال لسٹ تھی۔۔ جسے دیکھتے امیمہ سے اپنی بات مکمل نہیں ہو پائی تھی جبکہ نتاشا اور عزہ بھی اب حیرت سے اسے دیکھنے لگی۔ ۔ کون ہے یہ لڑکا عفاف...؟ نتاشا کے لہجے میں سختی در آئی۔۔ یحییٰ وہاں سے اٹھ گیا۔ آ .. آپی یہ...یہ میرا فرینڈ ہے بس...وہ رونے کے قریب تھی طہٰ کی غصیلی نظروں کی تپش اسکے اوسان خطا کر رہی تھی۔ ۔ ہم ...ہم لائیبریری...میں ملے تھے۔۔ کیا تم اسے پسند کرتی ہو.؟ مرسلین کے سوال پر جہاں طہٰ کی آنکھوں میں خون اترا وہی عفاف نے جھٹ سے نفی میں گردن ہلائی۔۔ وہ صرف میرا دوست ہے بھائی اور بس۔ کہتے وہ رو دی عزہ نے اسے ساتھ لگا لیا۔۔۔ مگر یہ دوست بھی نا رہے اسے بتا دیں بھائی اگر مجھے معلوم ہوا اسکا اس لڑکے سے کسی بھی قسم کا رابطہ ہے میں اُسے تو جان سے ماروں گا اور یہ بھی میرے ہاتھوں زندہ نہیں بچے گئی۔ کال لسٹ کے ٹکڑے ٹکڑے کرتا وہ تنفن کرتا نکل گیا۔۔ میں سمجھاؤں گئی فکر نہیں کرو۔ مرسلین کو تسلی آمیز لہجے میں کہتی نتاشا اٹھ گئی۔
***
،...مجھے جانے دو۔ ،۔۔ میں انکا بندہ ہوں۔ انہوں نے خود مجھے بھیجا تھا۔ میری جاسوسی کر نے کو۔ سرد برفیلے لہجے میں جواب آیا۔ چئیر پر بندھے شخص نے بمشکل تھوک نگلا۔ خدارا مجھ پر رحم کھائیں سکندر سر ۔۔ ۔ مجھے حرب دادا نے بھیجا تھا۔ رحم کھانا نہیں سیکھا میں نے ۔۔ ۔ آئے تما نکی مرضی سے تھے اور اب تم انکے پاس واپس جاو گئے مگر میرے طے کردہ طریقے سے۔ وہ شرٹ لیس اسکے سامنے کھڑا تھا۔ پھر ایک تیز دھار آلہ اٹھایا اور اسکی پسلیوں کے درمیان اتنی بے دردی سے کھبا یا کہ مقابل کی دردناک چیخوں سے کمرہ گونج اٹھا۔ اس خنجر کو وہی چھوڑے۔ وہ ذرا سا ہنسا اور پھر ایک خنجر اسکے دل کے مقام پر ایسے چلایا کے وہاں سے گوشت کے لوتھڑے اترنے لگے اسکے ہاتھ خون خون ہو چکے تھے مقابل کی چیخوں میں کمی ہونے لگی مگر اسکی وحشت پہلے ہی درجے پر قائم تھی۔ جب دل کے مقام سے گوشت اتر گیا تو ہاتھ ڈال کر انتہائی بےدردی سے اسکا دل نکال ڈالا۔ وہ شخص تو پہلی چوٹ پر ہی مر گیا تھا وہ تو سکندر حاذق مغل کی وحشت تھی جسے صرف سکون نہیں ملا تھا۔ ۔ مجھے میرے کام میں ذرا سی مداخلت نہیں پسند۔ اور تم پورے کے پورے پاکستان پہنچ گئے۔ اسکے بےسدھ وجود کو ٹھوکر مارے اسکی دہشت زدہ آواز کمرے میں گونجی۔ اسے ایسی ہی حالت میں حرب دادا تک پہنچا دو۔ کہتا وہ رومال وہی پھینکے مینشن سے نکل گیا تاہم۔۔ واپس وہ ہوٹل آیا جہاں اسنے سٹے کیا تھا اسکے مطابق اس مینشن میں اسکا دم گھٹتا تھا۔۔ وہ واپس آیا لابی سے ہوتا اپنے کمرے میں جا بند ہوا۔۔ حان مجھے لگتا یہ مونسٹر پھر کسی کو سولی پر لٹکا کے آرہا ہے۔۔۔ مجھے بھی یہی لگ رہا ہے۔ یاحان اسکے ہاتھ پر خون دیکھتے بولا ۔۔ وہ دونوں لابی کی بڑی سی دیوار کی اوٹ میں کھڑے تبصرے کر رہے تھے جو بن بلائے مہمان کی طرح پاکستان تو آ گئے تھے مگر اب سکندر کے سامنے جانے کی انکی ہمت نہیں ہو رہی تھی ۔۔ ویسے حان شکر کیا کرو کہ یہ مونسٹر دوسرے مونسٹرز کی طرح منہ سے آگ نہیں نکالتا۔ اینارہ کی اتنی سنجیدگی پر حان نے ماتھا پیٹ لیا۔۔ ہاں تو صحیح کہہ رہی ہوں ورنہ تو اسے گن کی بھی ضرورت نا پڑتی جلا کے ہی بھسم کر ڈالتا۔۔۔ ویسے پوائنٹ ہے تمہاری بات میں ۔۔ ۔ اسکے کمرے پر نظر رکھے حان نے ذرا سا حصہ ڈالا۔۔ مگر پھر وہ ہوا جو انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا یاحان کے کندھے پر کسی نے ہاتھ رکھا۔۔ یار کتنی بار کہا ہے نہیں چاہیئے ہمیں اس ہوٹل میں کمرا۔ وہ دیکھے بنا بولا۔ ہاں ہم بس یہاں سے وئیو چیک کر رہے ہیں ابھی چلے جائیں گئے۔ اینارہ بھی بولی۔۔۔ میرے کمرے کا وئیو یہاں کے وئیو سے بہت شاندار ہے۔ اس بھاری تیز آواز پر وہ دونوں اچھل کر سیدھے ہوئے۔ وہ اس وقت رولنگ چیئر پر بیٹھا چہرے پر ہاتھ رکھے ایک آئی برو آچکائے سامنے کھڑے ان بہن بھائیوں کو خطرناک تیو روں سے گھور رہا تھا۔ ان دونوں بات کریں میں کافی بنا کے لاتی ہوں۔۔ یہ تمہارا سسرال نہیں ہے یہ سگھڑ پن کہیں اور دیکھانا۔ چپچاپ کھڑی رہو ابھی۔ سکندر اتنی تیز آواز میں دھاڑا اینارہ یاحان کے پیچھے چھپی۔ حقیقت تھی اسے دنیا میں صرف سکندر کے غصے سے ڈر لگتا تھا اور اسکے عات ب سے ہمیشہ اسکا پانچ منٹ بھائی اسے بچاتا آیا تھا۔۔۔ ہمیں آپکی فکر ہو رہی تھی اسلئے ۔۔۔ میں کیا دس سال کا بچہ ہوں جسکی تمہیں فکر ستا رہی تھی۔۔ میرے منع کرنے کے باوجود یہاں قدم رکھنے کی جرات بھی کیسے کی تم نے ۔۔ ۔ جانتے بھی ہو کتنے دشمن بھرے پڑے ہیں یہاں ہمارے اگر ... ہم اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔ اینارہ چھپی ہوئی بولی۔۔ ۔ وہ تم دونوں کو مہرے کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ سمجھ کیوں نہیں رہے تم دونوں۔۔۔ کچھ نہیں ہو گا آپ پلیز ہمیں یہاں رہنے کی اجازت دے دے میں وہاں واپس نہیں جانا چاہتا مجھے آپکی فکر لگی رہے گئی پلیز پلیز پلیز ۔۔ ۔ یاحان کے ضدی لہجے پر آخر سکندر کو ہار ماننی پڑی۔ ٹھیک ہے مگر تم دونوں میرے ساتھ نہیں رہو گئے ورنہ مشکل بڑھ سکتی ہے۔ ۔ اوکے ڈن ہو گیا۔ یاحان خوشی سے اچھل پڑا۔۔ میں نے یہاں جاب ڈھونڈ لی ہے تو اسکی بدولت مجھے کوئی پہچان نہیں سکے گا۔ اور تمہاری بہن۔؟۔ ۔ میں تو یہی رہوں گئی مجھ سے کسی کی چاکری نہیں ہوتی۔ وہ ہوا میں ہاتھ جھلا تی نروٹھے پن سے بولی۔۔۔ مجھے غصہ مت دلاؤ یہ نا ہو میں تمہا رے ہاتھ پاؤں کاٹ کر پھینک دوں پھر اپنا یہ سستا شوق بھی پورا کر لینا۔۔ سکندر کی غضب ناک آواز پر اینارہ کے پسینے چھوٹے۔۔ کوئی کام ہو تو کال کر لیحئیے گا۔۔ کہتے اسنے بھاگنے والی کی۔۔۔ جھلی ہے ایک نمبر کی۔ یاحان ہنس دیا۔۔۔ آپ نے کچھ سوچا ہے اس لڑکی کو کیسے اغواء کریں گئے۔؟ ۔ ۔ میں نے اگر اسے اغواء ہی کروانا ہوتا تو خود پاکستان کبھی نا آتا یاحان۔۔ ۔ تو آپ کیا کرنے والے ہیں پھر.؟..یہ تمہا رے لیے سرپرائز ہے اور حرب دادا کیلئے شوکنگ نیوز وِد دھماکہ ۔۔ ۔ اسکے چہرے پر شیطانی ہنسی ابھر ی۔ ۔ یاحان نے بدستور خیریت کی دعا مانگی۔۔ مجھے اس لڑکی کی وجہ سے پاکستان آنا پڑا۔ میں چودہ برس کا تھا جب یہاں سے گیا تھا۔ اور جس دن گیا تھا اس دن ہی قسم کھائی تھی یہاں واپس کبھی نہیں آ ؤں گا۔ آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت کیوں ہے.؟ دل میں رکھا کئی برسوں کا پنپتا سوال آج یاحان نے آخر پوچھ ہی لیا۔۔۔ سکندر نے اسے دیکھتے گہری سرد آہ ہوا کے سپرد کی۔۔ میں پاکستان سے جانا چاہتا تھا میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں پاکستان سے نکل جاؤں گا ہمیشہ کیلئے اور وہ وعدہ میں نے خود سے آٹھ سال کے برس میں کیا تھا مگر ہمیشہ ناکام رہتا تھا پھر ایک دن حرب دادا کی شکل میں مجھے ایک ایسا انسان ملا جو انسان تو تھا مگر درندہ صفت۔ اسنے میری مدد کی مگر اپنے مقصد کیلئے۔ وہ مجھے باہر لے گیا۔ ٹریننگ دلوائی۔ اور مجھ سے دل چھین لیا اپنے جیسا درندہ بنا دیا۔ اسنے مجھے چند عرصے میں بدل کے رکھ دیا۔"کنحلے کھیلنے کی عمر میں، میں نے گن چلانا شروع کر دیا تھا ۔"میں نے اپنا وعدہ تو پورا کر لیا مگر افسوس میری قسم ٹوٹ گئی۔ اسنے گلاس ڈور کو دھکیلتے تازہ ہوا کو اندر آنے دیا۔ یاحان کو دلی افسوس ہوا وہ اسکے پاسٹ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتا تھا مگر اتنا ضرور کہہ سکتا تھا وہ بھیانک ناک تھا۔۔۔ کن سوچوں میں گم ہو گئے ہو..؟ ؟ سکندر نے اسکے سامنے چٹکی بجائی۔۔ کچھ نہیں آپ بتا ئیں میرے لیے کیا حکم ہے.؟۔۔ یہ بندہ ہے اور اسکی ڈینیل۔۔ ۔ آج شام تک اسکا کام تمام ہو جانا چاہیئے۔ سکندر نے اسکے سامنے فائل رکھی۔۔ احمر شجیع۔۔ ۔ یاحان نے نام پڑھا۔۔۔ مگر یہ ہے کون۔؟۔۔۔ یہ لٹل اینحل کا بوڈی گارڈ ہے۔ ۔ اور یہ لٹل اینجل کون ہے۔ ؟ یاحان کنفیوز سا ہوا۔۔۔ ڈیول کیلئے لٹل اینحل۔ وہ تمسخرانہ ہنسا۔۔ کچھ تو عجیب تھا مگر کیا۔۔ ۔ یاحان سوچ کے رہ گیا۔۔ اسکا کام ختم کر واؤ تاکہ میں اس تک باآسانی پہنچ سکوں۔ ہو جائے گا ایچ ایم۔ یاحان تعبداری سے کہتا باہر نکل گیا۔