موبائل پر نمبر جگمگا رہا تھا نمبر دیکھتے ہی احمر نے جھٹ سے کال پک کی۔ آدھے گھنٹے تک مجھے لینے کیلئے آجانا۔ حکم صادر کیا گیا۔ اوکے میڈم۔ اور اس دن کی طرح لیٹ مت ہونا ورنہ اس بار سیدھی شکایت ڈیڈ کو جائے گئی۔ احمر اسکی بات سنے ہنس دیا وہ ایک ہی دن میں ناجانے کتنی بار وہ جملہ دوہرا چکی تھی۔ جسا آپ کہیں میڈم۔ ۔ احمر کہتا باہر کی طرف نکلا۔ تاکہ وقت سے پہلے پہنچ جائے۔ ہاں او کے پھر مجھے مال بھی جانا ہے۔
"جی ٹھیک ہے میڈم"..
***
سر ابھی ابھی ایک گاڑی ملک ولا سے باہر نکلی ہے۔ ماسک لگائے اس انجان شخص نے کال پر یاحان کو مخاطب کیا۔۔ کیا یہ وہی شخص ہے جسکی میں نے تمہیں تصویر بھیجی تھی۔۔ جی سر وہی ہےتھ ۔ اسکے سا گاڑی میں کوئی اور بھی ہے.؟ ۔۔ ہیں سر اکیلا ہے وہ۔۔ ٹھیک ہے جیسے ہی کسی کم ہجوم والی جگہ پر اسے اکیلا دیکھنا تو شوٹ کر دینا گولی سیدھا اسکے دل پر یا دماغ میں مارنی ہے تاکہ موقع پر ہلاک ہو جائے گا۔ ۔ اسکی کال ڈسکنیٹ کرتے اسنے سکندر کی کال اٹینڈ کی۔۔ کچھ پتہ چلا اسکا..؟۔۔ وہ ملک ولا میں نہیں ہے ایچ ایم شاید وہ باہر ہے۔۔ خبر غلط نہیں ہونی چاہئیےیاحان۔۔ خبر بالکل درست ہے اور اینارہ مجھے جیسے ہی اسکی لوکیشن شیئر کرتی ہے میں اپکو سینڈ کردوں گا۔
وہاں لوگوں کا ہجوم اکٹھا تھا وہ ایک خالی بڑی سڑک تھی اسنے عزہ کو کال ملائی۔۔ یا میڈم میں آگیا ہوں آپ باہر آجائیں۔ اسے خبر کرتے اسنے یونہی نظر ارگرد ڈورائی۔ دوسری طرف وہ شوٹر اسکی گاڑی فالو کرتا وہاں پہنچا۔ گاڑی سے باہر نکلتے اسنے یاحان کو کال ملائی۔۔ س وہ یہاں اکیلا کھڑا ہے کام تمام کردوں۔۔ اھی پوچھ رہے ہو تم۔ ۔ اور وہ آگے کچھ بولتا پارک میں کھیلتے بچے کی بال آ کر اس کے موبائل پر لگی اور شوٹر کا موبائل زمین بوس ہو گیا۔
وہ بچے کو ڈانٹتا موبائل اٹھانے کو جھکا اور اتنی ہی دیر میں عزہ گاڑی میں بیٹھ گئی جسے وہ دیکھ نہیں سکا تھا۔
ہیلو یس سر ۔۔۔ جی سر وہ موبائل گر گیا تھا۔ جی میں کام کر کے اپکو انفارم کرتا ہوں۔ ادھر بات ختم کرتے اسنے مڑ کر دیکھا۔ جہاں انکی گاڑی نہیں تھی۔
وہ دونوں مال کے قریب اترے۔ عزہ اندر کی طرف بڑھ گئی۔ احمر بھی اسکے پیچھے پیچھے تھا۔ عزہ ہینڈ بیگ دیکھنے لگی۔
میم اب ہمیں یہاں سے چلنا چاہئیے۔۔ پر میں نے ابھی شوپنگ مکمل نہیں کی ہے۔۔ وہ کچھ بھی سنے بغیر اسکی کلائی پکڑے گاڑی تک لایا اور اسے اندر بٹھاتے گاڑی سٹارٹ کر دی۔ یہ۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے۔ تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی مجھے ہاتھ لگانے کی۔ عزہ تو جیسے غصے سے پاگل ہونے کو تھی۔۔ احمر بنا کچھ سنے اسے بیک سیٹ پر بٹھائے خود فرنٹ سیٹ پر بیٹھا اسنے جیسے ہی گاڑی سٹا رٹ کی احمر کو اپنا شک صحیح ثابت ہوتا نظر آیا۔ کوئی گاڑی واقعی انکا پیچھا کر رہی تھی۔۔ مجھ پر غصہ بعد میں کرئیے گا ابھی بیک سیٹ پر لیٹ جائیں ہم پر کوئی نظر رکھ رہا ہے۔ میں نہیں چاہتا آپ اسکی نظر میں آئیں۔ اور اگر وہ مجھے پہلے ہی دیکھ چکا ہو گا تو...؟ عزہ اسکی ماننے کے بجائے اپنی ہانکنے لگی۔۔ احمر نے ایک نظر اسے دیکھتے ابھی سٹیئرنگ و ئیل گھمایا تھا گولی چلنے کی آواز آئی۔۔ شٹ... اپنے سامنے سے آتی گاڑی کو دیکھتے احمر نے گاڑی ریورس میں بھگائی۔۔ میری شکل مت دیکھیں سیٹ کے پیچھے چھپ جائیں فو راً۔۔ اس پر دھاڑتے احمر نے گن نکالی اور سامنے آتی گاڑی کے ٹائر پر فائر کیا۔ گاڑی اپنا توازن کھو کر سامنے دیوار میں لگی مگر شوٹر اس سے پہلے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر چکا تھا
یہ اصلی کے گنڈے کہاں سے آگئے ہیں۔ عزہ چلائی۔۔ کیوں آپ نے نقلی گنڈے آرڈر کیے تھے کیا...؟ وہ دانت پیس کر رہ گیا۔ ۔
کیے تو تھے...وہ ممنائی۔۔ شٹ یہ مصیبت کہاں سے ٹپک پڑی ہے۔ ؟
تم مجھے مصیبت کہہ رہے ہو۔ ؟ وہ پھر سے چیخی۔۔ آپ کچھ دیر کیلئے خاموش ہوں گئی پلیز تاکہ میں اسے ٹھکانے لگا سکوں۔ اسکی طرف مرتے جیسے ہی احمر نے کہا۔ ایک اور گولی چلی اور گا ڑی کے ٹائر میں لگتی گاڑی کے الٹنے کا باعث بنی۔ عزہ کی چیخ بلند ہوئی۔ احمر اپنے زخمی بازو پر ہا تھ رکھے درد سے کراہتا باہر نکلتا اور عزہ کو بچاتا۔ کچھ پل کی ہوئی خاموشی میں پھر سے شور برپا ہوا۔ تین ماسک میں وہاں تیزی سے داخل ہوئے تھے
ایک نے شوٹر کو شوٹ کیا۔ تو دوسرا عزہ کی طرف بھاگا۔ احمر کو وہ کڈنیپر لگے وہ جیسے تیسے باہر نکلنے لگا۔۔۔ اےےے ہیرو جانکی سلامتی چاہتا ہے تو ابھی اندر بیٹھا رہ۔ ورنہ یہی ٹھوک دوں گئی۔ ماسک کے پیچھے وہ لڑکی جو کوئی بھی تھی احمر کو اس پل وہ زہر سے بھی بری لگی تھی ۔۔ سکندر بھاگتا عزہ کی طرف پہنچا گاڑی کا دروازہ لات مار کر کھولا تو سامنے ہی وہ بےہوش ملی۔ ماتھے پر خون کی لکیر قائم تھی۔ حجاب کھل گیا۔ بال چہرے پر بکھر چکے تھے۔۔ سکندر نے لب دانتوں تلے دبا ئے اسنے ایسا تو کچھ نہیں سوچا تھا اندر اٹھتے اشتعال پر قابو پاتے اسنے عزہ کی بازو تھامی اور اسے گاڑی سے کھینچ کر باہر روڈ پر لاتے اپنے گھٹنے پر اسکا سر ٹیکا۔ نبض چیک کی جو کے مدھم چل رہی تھی۔
اسکے ماتھے کو ہلکے سے چھوا۔۔ لٹل اینجل۔ اسنے سرگوشی کی۔
عزہ نے ذرا سی آنکھیں کھولیں تھی۔ تب..تم یہاں پھر سے ۔۔ ۔ وہ حواس میں لوٹتی اس سے دور ہوتی چیخ اٹھی۔ سکندر اسکے ری ایکشن پر بد مزہ ہوتا اٹھ گیا۔۔ اں تمہیں لنچ کیلئے انوائیٹ کرنے آیا تھا.؟ اسنے دانت پیستے کہا۔۔ جسٹ شٹ اپ۔ عزہ آس پاس کے ماحول کو دیکھتے چیخی۔۔ پھر سے شٹ اپ کال ۔۔ ۔ اینارہ کھلکھلائی۔۔ میرا بوڈی گارڈ کہاں ہے اور تم۔ ۔ یہ سب تم نے کروایا ہے نا..؟ ۔ ہاں میں نے کروایا ہے۔ تمہارے بوڈی گارڈ کو مروانے کیلئے۔
جسٹ شٹ اپ ... تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی۔ اس پر حملہ کروانے کی۔ سکندر تو اسکے جسٹ شٹ اپ پر ہی سر پکڑ کے رہ گیا
اینارہ انہیں دیکھ رہی تھی احمر اس سے گن جھپٹتا خود ایک ہی جھٹکے سے گاڑی سے با ہر نکلا وہ کوئی جوابی کاروائی کرتی احمر اسکی گردن دبوچتا اپنے شکنجے میں لیے گن اس پر تان چکا تھا۔
عزہ میڈم کومیرے حوالے کرو ورنہ اس کی کھوپڑی میں اڑا دوں گا۔ اینارہ چاہتی تو ایک ہی پل میں خود کو اس سے آزاد کروا سکتی تھی مگر وہ چہرا اٹھائے اسے بس تکنے لگی۔
اسے جانے دو۔ یاحان آگے آیا۔ تمہاری بہن کیلئے تمہاری اتنی فکر اچھی لگی مجھے۔۔ اس کی آنکھوں میں اپنی نیلی آنکھیں گاڑھے سکندر کا تمسخر اڑاتا لہجہ احمر کے تنبدن میں آگ لگا گیا۔
عزہ کو اسکے سامنے لاتے اسنے احمر کو دیکھا۔ زندہ رہنا چاہتے ہو تو یہ نوکری چھوڑ دو۔ اینا رہ کو اس کیتھ گرفت سے نکالتے سکندر نے اسے کھلی دھمکی دی۔ وہ وقت نہیں تھا عزہ اسکے سا تھی وہ جواب ضرور دیتا مگر نہیں دے سکا۔
***
آپ پریشان کیوں ہیں.؟۔۔ کیا مجھے پریشان نہیں ہونا چاہیئے یاحان ..؟ سکندر نے الٹا سو ال کیا۔۔ اگر اسے کچھ ہو جاتا تو ۔۔۔ وہ بے اختیاری میں بول گیا۔۔ اینارہ اور یاحان نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔۔ اگر اسے کچھ ہو جاتا تو میرا پاکستان آنا بیکار چلا جاتا۔ اسنے گڑبڑا کر اپنی بات مکمل کی۔۔ یاحان کا سر شرمندگی سے جھک گیا۔۔ وہ لڑکی عجیب ہے۔ حان معافی مانگتا سکندر کی حیرت زدہ آواز پر اسنے گردن اٹھا کر دیکھا۔۔ وہ لڑکی میری سوچ سے زیادہ ٹیڑھی ہے۔ تم نے دیکھا تھا اسکی گا ڑی پر حملہ ہوا تھا بوڈی گارڈ زخمی حالت میں پڑا تھا شوٹر کی لاش زمین پر لہو لہان پڑی تھی گولیوں کی آوازیں ۔۔ ۔ کسی انجان شخص کا اسے ڈرانا، یہاں اگر کوئی اور لڑکی ہوتی تو وہ اب تک خوف کے مارے زمین بوس ہو جاتی مگر حیرت ہوئی مجھے وہ لڑکی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالے نڈر ہو کر کھڑ تھی۔۔ وہ آریان ملکی کی بیٹی ہے ایچ ایم وہ یہ سب بچپن سے دیکھتی آرہی ہے۔ اینارہ نے لاپرواہ انداز میں جو اب دیا۔۔ نہیں مگر ملک ولا میں ایک لڑکی اور بھی ہے امیمہ شاہ وہ تو اسکے الٹ ہے جہاں تک مجھے معلوم ہے وہ ڈرپوک قسم کی بہت سینسیٹو لڑکی نے۔ یاحان بھی بولا تھا
تم بڑا اس لڑکی پر ریسرچ کرتے پھر رہے ہو۔ اینارہ طنزیہ بولی۔
یہ ریسرچ ملک ولا کے ہر افراد پر کی ہے میں نے۔ حان نے تپ کر کہا۔ لڑائی ختم کرو اور میری بات اب غور سے سنو۔۔ اگلے دو دن میں بادشاہ کی بہن کو یہاں سے اسلام آباد جیل میں بھیجا جا رہا ہے۔۔ کیا اسے سزا مل گئی.؟۔ عمر قید سزا ... سکندر نے مختصراً کہا۔
بادشاہ ایک ہفتے میں پاکستان آرہا ہے اس سے پہلے اسنے یہ کام مجھے دیا ہے کہ اسکی بہن کو باحفاظت انکی حراست سے آزاد کرواؤں۔ تو کیا آپ ایسا کریں گئے.؟ حان فوراً بولا۔ سکندر ہنس پڑا۔
میں صرف وہ بتا رہا ہوں یاحان جو مجھے کرنے کو کہا گیا ہے۔
وہ نہیں بتایا ... جو میں کروں گا۔ ۔
وہ سکندر حازق مغل تھا اپنی مرضی کا مالک پھر اسے فرق نہیں پڑتا تھا اسکی مرضی کی وجہ سے قیامت برپا ہو یا کبھی نا ختم ہونے والی جنگ۔ وہ ہر حال میں اپنے دماغ کی سنتا تھا۔
***
وہ تیز تیز قدم اٹھاتا ملک ولا میں داخل ہوا تھا سامنے ہی اسے وہ پنک کلر کے فراک میں ملبوس جوس بنانے میں مصروف نظر آئی۔ وہ چلتا کچن میں داخل ہوا۔ فریج کھولا پانی کی بوتل نکالی اور گلاس میں انڈیل کر اسے منہ سے لگایا۔ عفاف کن اکھیوں سے اسے دیکھنے لگی وہ صبح والا طہٰ میر بالکل نہیں لگ رہا تھا اسکے چہرے پر پھیلے مطمئن تاثرات اسے الجھا رہے تھے۔
آپ ٹھیک ہیں...؟ وہ بے اختیار پوچھ بیٹھی۔۔ ہاں مجھے کیا ہوتا ہے۔ طہٰ کا انداز سوالیہ تھا ۔۔ نہیں وہ مجھے لگا...نہیں تمہیں کیا لگا تم نے مجھے ریجیکٹ کر دیا ہے تو کیا اب میں تمہاری محبت میں دیوانہ بنا دیواروں میں ٹکڑے مارتا پھروں گا۔ جواب اتنی تیزی سے آیا عفاف ہونق بنی دیکھے گئی۔ میں نے ایسا تو بالکل نہیں کہا کہ آپ میری محبت میں ...بائے دا وے تمہیں کس نے کہا مجھے تم سے محبت ہے.؟۔ ابھی آپ نے خود...تم میری پسند ہو عفاف محبت نہیں۔ کیونکہ طہٰ میر کی ڈکشنری میں پسندیدگی کے بعد عشق کا مرحلہ آتا ہے یہ محبت وحبت کو میں کچھ نہیں سمجھتا۔
کہاں سے لی ہے آپ نے اپنی بکواس ڈکشنری..؟ وہ منہ کے زاویے بگاڑ تی بولی۔۔ جہاں سے تم اپنی کتابیں خریدتی ہو۔ اسکا اشارہ کہاں تھا عفاف پل میں سمجھ گئی۔ اسکی پرا سرار مسکراہٹ اسے کسی انہونی کا پتہ دے رہی تھی۔ وہ گلاس رکھتا کچن سے نکلتا ایک بار پھر اسکے پاس آیا۔"مجھے تم سے محبت نہیں ہے عفاف رضا یاد رکھنا"کہتا وہ نکل گیا۔ عجیب شخص ہے کل تک مرنے مارنے کی باتیں کر تا تھا آج بول رہا ہے محبت نہیں ہے۔ عفاف سوچ کے رہ گئی۔
***
عزہ آپی جوس..؟ عفاف کمرے میں آئی۔ مما پلیز پریشان نہیں ہوں۔ ڈیڈ آپ ہی سمجھائیں کچھ مما کو۔ حیام کی پریشان صورت دیکھ اسکا موڈ حد درجے خراب ہوا۔۔ دوسری طرف مرسلین کے کندھے سے لگی امیمہ بھی سوں سوں کر رہی تھی۔
دل کیوں رو رہی ہو یار ۔۔ ۔ چپ ہو جاؤ. وہ اب اکتا سی گئی۔
اگر آپ کو کچھ ہو جاتا تو میرا کیا ہوتا۔ حیام کا لہجہ بھرا گیا۔
اققف ہو مما میں آپکے سامنے ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔ آپ کیوں پھر پریشان ہو رہی ہیں۔ اور آپ ہی تو کہتی ہیں جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے۔ اسکی اس لائن پر ایک کونے میں بیٹھے احمر نے ذرا سی نظر اٹھائی۔ سب کچھ اچھے کیلئے نہیں ہوتا بلیک روز۔ کمرے میں آتے یحییٰ نے بے دلی سے کہا۔۔ کوئی مثال ہے۔ عزہ منہ بسورا۔ ہاں۔۔۔ کیا.؟۔۔۔ اگر سب کچھ اچھے کیلئے ہوتا تو آج وہ چوزہ تمہارے پاس ہوتا جسے تم نے بچپن میں سردی سے بچانے کیلئے اوون میں رکھ دیا تھا۔ جہاں یحییٰ نے اسے یاد دلایا وہی سب کے چہروں پر رونق لوٹ آئی۔ عزہ نے ایک نظر مسکراتے احمر کو دیکھا وہ اسکے سامنے کم از کم ایسا کوئی
میں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا سمجھے تم۔ ؟ وہ غصے سے بولی۔
یہاں بیٹھا ہر شخص گواہ ہے کیوں سنو ... جہاں یحییٰ جلدی میں بولا وہی سب کے چہروں پر پھیلی رونق بھی غائب ہوئی۔ امیمہ نے نظر اٹھا کر یحییٰ کی طرف دیکھا۔ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں نا سنو..؟ یحییٰ نے بلا اختیار مدھم لہجے میں پوچھا۔
ملک ولا کے تمام افراد وہاں موجود تھے مگر اسے نا مرسلین کا ڈر تھا نا کسی اور کا۔ ۔"میں نے پرانی باتیں یاد رکھنا چھوڑ دیا ہے" اسنے ٹھوس لہجے میں کہا۔ یحییٰ کے ہونٹوں پر آسودگی چھائی۔ ایک تھکی سی مسکراہٹ تھی جسے وہاں محسوس کرتے سب کے دل تڑپ اٹھے۔ دعا کرو مجھے بھی یہی بیماری لگ جائے۔ وہ کہتا الٹے قدم لیے باہر نکل گیا۔
***
شام کے آٹھ بج رہے تھے ملک ولا کے تمام بڑے ڈرائیونگ روم میں اکٹھے تھے جنہیں آریان نے وہاں کسی ضروری بات کے متعلق بلایا تھا آپ سب کو یہاں بلانے کا مقصد آپ سب سے رائے لینا اور ہمارے لیے گئے کچھ نئے فیصلوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اسنے اپنی با رعب آواز میں بات کا آغاز کیا۔۔ جب تک میں بات ختم نا کر لوں کسی کو بھی بیچ میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اور جس سے جتنا پوچھا جائے وہ اسی بات کا جواب دے۔ ایک خاص نظر یحییٰ کے چہرے پر ڈالتے کہا گیا۔ فیصل نے ایک فیصلہ لیا ہے جس سے مما میں اور باقی تمام لوگ راضی ہیں۔ جہاں آریان نے فیصل کا ذکر کیا وہی امیمہ کا دل رک کر دھڑکا تھا ناجانے کیوں اسے کچھ غلط ہونے کا خدشہ لاحق ہوا۔ فیصل نے اپنی بیٹی امیمہ شاہ کا رشتہ طے کر دیا ہے۔ وہ خبر نہیں تھی ایک دھماکہ تھا جو یحییٰ میر کے سر پر ہوا۔ امیمہ کو اپنی سماعتوں پر یقین نہیں آیا وہ بیگانگی کے عالم میں کبھی فیصل تو کبھی آریان کو دیکھ رہی تھی۔ پھر اسکے ذہن میں اپنے ڈیڈ کے صبح والے الفاظ گونجے۔
جب وہ ان سے ملنے انکے کمرے میں جا رہی تھی مگر حمزہ
سے بات کرتے وہ وہی سے لوٹ آئی۔(میں اپنی بیٹی کو یہاں سے کہیں دور بھیج دوں گا حمزہ وہ کیسے دیکھ)پائے گئی یحییٰ کو کسی اور لڑکی کے ساتھ ہر پل اپنی نظروں کے سامنے
مگر اسے کب خبر تھی وہ اسے صرف دور نہیں بھیج رہے تھے وہ تو بقول اسکی سوچ کے امیمہ شاہ کو ایک دوزخ سے نکال کر دوسری میں دھکیلنے والے تھے۔ کیا تمہیں اس فیصلے سے کوئی اعتر اض ہے بیٹا..؟ آریان کی آواز پھر گونجی۔ آمنے سامنے بیٹھے ان دونوں نے بیک وقت ایک دوسرے کو دیکھا ۔۔ ۔ آج پہلی بار یحییٰ نے اسکی آنکھوں کو بہت غور سے دیکھا تھا جہاں قبل از اسے ایک محبت کا جہاں آباد ہوا نظر آتا تھا آج وہ آنکھیں خالی تھی ان میں کوئی جواب نہیں تھا نا کسی کی چاہت،نا ہی کسی کی تمنا ۔۔ ۔ ہر احساس سے عاری آنکھیں۔ وہ دونوں مسلسل ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ جب امیمہ کے ہونٹوں میں جنبش سی ہوئی۔ مجھے آپ کا ہر فیصلہ منظور ہے۔ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتی وہ یحییٰ میر کو حیران کر گئی۔ اور وہ اپنا فیصلہ سناتے ہی یحییٰ سے نظریں بھی پھیر چکی تھی شاید ساری زندگی کیلئے۔
مجھے یہ فیصلہ منظور نہیں ہے۔ وہ اصول توڑنے میں ماہر تھا۔
بغیر آریان کی اجازت کے یحییٰ بلا دھڑک بول گیا۔
ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا۔ جواب مرسلین کی طرف سے آیا۔
مگر بڑے پاپا آپ ایسے اتنی اچانک یہ فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں وہ لڑکا کون ہے کیا کرتا ہے سنو کے قابل ہے بھی یا نہیں۔ ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔ تو آپ ...وہ ہر حال میں میرے قابل ہو گا کیونکہ اس بار وہ میری نہیں میرے ڈیڈ کی پسند سے ہو گا۔ اور میری اور انکی پسند میں بہت بڑا فرق ہے۔ جس پر میں آنکھیں بند کر کے یقین کر سکتی ہوں۔ امیمہ کے جواب نے یحییٰ کی زبان پر لکنیت طاری کر دیا۔ تم کیوں اپنے ساتھ یہ ظلم کر رہی ہو سنو ۔۔۔ کیوں ۔۔ ۔ اسکی دونوں بازو جکڑے یحییٰ غرایا۔ مرسلین آگے بڑھتا آریان نے اسکی کلائی دوبچے وہی روک دیا۔۔ اسے چھوڑو یحییٰ ۔۔ ۔ حمزہ نے اسے کنٹر ول کرنا چاہا۔ نہیں ڈیڈ مجھے اس سے بات کرنے دے۔
تم یہ سب مجھے تکلیف دینے کیلئے کر رہی ہو نا۔ بتاؤ مجھے ادھر دیکھو۔ اسی بازو پر گرفت مزید سخت کیے یحییٰ نے اسے اپنی طرف دیکھنے پر مجبور کیا۔۔ میں یہ سب اپنی تکلیف کم کرنے کیلئے کر رہی ہوں میرا اب تم سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ مجھ پر حق جتا کر بات کرنا چھوڑ دو۔ سمجھے تم۔ اسکے سینے پر ہاتھ رکھے پیچھے کی طرف دھکا دیتے امیمہ ایکدم سے چیخی تھی
اسکا ردعمل یحییٰ سمیت وہاں موجود ہر ایک شخص کو گہری حیرت میں مبتلا کر گیا۔ یحییٰ کا دہن بھک سے اڑا۔ یہ وہ تو سنو وائیٹ نہیں تھی اسکی لہو چھلکاتی آنکھیں، نفرت آمیز لہجہ، بدلا سرد مز اج وہ تو کوئی اور تھی۔ وہ تو امیمہ شاہ تھی اسکی ڈرپوک، معصوم سنو وائیٹ تو کہیں کھو گئی تھی۔ امیمہ ایک گہری نظر اس پر ڈالے وہی سے پلٹ گئی۔ یحییٰ کے قدم وہی جم گئے۔ اسنے صرف محبت کی تھی اور اس محبت میں اسنے اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔ امیمہ کو اس رشتے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تو رشتے والوں کو آج شام ہی کال کر کے بلا لیں۔ آریان نے گفتگو جاری رکھی۔ یحییٰ نے بھاری ہوتے قدم باہر کی جانب اٹھائے۔
رکو یحییٰ ۔۔ ۔ اور وہ رک گیا مگر پلٹا نہیں۔۔ اس لڑکی کا ایڈریس اور فیملی ڈیٹیلز مجھے سینڈ کر دینا آج شام ہی حمزہ اور زارا اسکی طرف جائیں گئے تمہارا رشتہ لے کر۔ وہ کوئی بھی تاثر دئیے بغیر کمر سے نکلے گیا۔ آریان نے گہری سانس بھری۔
اور ایک طرف صوفے پر گمسم بیٹھے فیصل اور طوبیٰ کو دیکھا پھر ایک نظر حمزہ اور زارا پر ڈالی جو کے بے حد پریشان نظر آرہے تھے۔ پھر وقاص اور ملائکہ کی طرف دیکھا۔ جو کسی گہری سوچ کا شکار نظر آئے تھے۔ آریان نے نظر گھمائی۔ مرسلین اپنی جگہ خاموش بیٹھا جبکہ نتاشا بے چین سی نظر یں ارگرد گھما رہی تھی
جبکہ ان سب میں ایک وہ واحد ہستی تھی جو ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے پر سکون دکھائی دے رہا تھا۔ آریان نے نظر مزید گھمائی مگر وہاں عفاف نہیں تھی۔ اور اسی پل عفاف کمرے میں داخل ہوئی۔ چہرے پر اضطرابیت تھی ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کیے وہ انتہائی نروس لگ رہی تھی۔ ،...مجھے آپ سب سے کچھ بات کرنی ہے۔ وہ ممنائی۔ جی بیٹا بولیں۔ آریان نے تھ اسکے سر پر ہا رکھا۔ سب اسکی طرف متوجہ ہوئے۔ وہ کافی گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی۔ وو...وہ...دراصل...،..مجھے ... وہ ہلکا کے کہتی خاموش ہو گئی سر بالکل جھک گیا۔۔ ملائکہ کو تشویش سی ہوئی۔ نتاشا اٹھ کے اسکے پاس آئی۔۔ جو بھی کہنا بلا جھجھک کہہ دو عفاف۔ نتاشا نے اسے حوصلہ دیا۔۔ ،...مجھے طہٰ کا پرو...پولز ق...بول ہے۔ وہ اتنی دھیمی آواز میں بولی کے صرف نتا شا سن سکی۔ سب نے سوالیہ نظروں سے اسکی طرف دیکھا۔
عفاف کہہ رہی ہے اسے طہٰ کا پروپوزل قبول ہے۔ جہاں نتاشا نے اسکے لفظ دوہرائے وہی سب ایک بار پھر حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہوئے۔ پتہ نہیں وہاں کیا ہو رہا تھا جس کا جب دل چاہتا تھا رشتے سے انکار کر دیتا اور پھر آ کے قبول کر لیتا۔ وہاں عجیب سلسلے چل رہے تھے۔ طہٰ نے گردن اٹھائی اسکے چہرے پر پراسرار مسکراہٹ تھی۔ آپ سب مجھے ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں۔
وہاں موجود ہر ایک شخص مشکوک نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔ معلوم نہیں یہ دونوں گدھے اور کتنا ذلیل کرے گئے مجھے۔
حمزہ تیز نظر مسکراتے طہٰ کے چہرے پر ڈال کر غرایا۔
وہ لڑکی جو کل تک راضی نہیں ہو رہی تھی آج خود چل کے آئی ہے یہ کہنے کیلئے کے اسے تم قبول ہو۔۔ یہ کیا ماجرا ہے سچ سچ بتاؤ کیا کیا ہے تم نے..؟۔ توبہ استغفراللہ بھائی آپ مجھے ایسا انسان سمجھتے ہیں۔ طہٰ جھٹکا کھا کے اٹھا۔ ڈرامے نہیں کرو سچ بتاؤ طہٰ۔ آریان کی با رعب آواز پر وہ سیدھا ہو ا۔۔ سچ صرف اتنا ہے بڑے پاپا کے اسے بھی مجھ سے ... محبت ہو گئی ہے اور بس طہٰ مسکرا کر بولا۔ آریان نے جواب کیلئے عفاف کی طرف دیکھا۔ جس نے ذرا سی ہاں میں گردن ہلائی اور باہر کو چلی گئی۔
مجھے نہیں لگتا ہمیں طہٰ پر شک کرنا چاہیئے کیونکہ میری صبح ہی عفاف سے اس ٹانک پر بات ہوئی تھی۔ ملائکہ نے اطمینان سے کہا تو کہیں جا کر وقاص کو تسلی ہوئی ورنہ وہ حمزہ کے جنو نی بیٹوں سے کچھ بھی توقع کر سکتا تھا۔ تو ٹھیک ہے پھر وقاص تم انگیجمنٹ کی ڈیٹ....مجھے ڈائریکٹ نکاح کرنا ہے۔ طہٰ اٹل لہجے میں بولا۔ آریان نے وقاص اور ملائکہ کی طرف دیکھا۔
اگر بچے راضی ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چلو ایک مسئلہ تو ختم ہو ا۔ سب کی رضامندی پا کر سمیرا بیگم خوشی سے بولی تھی۔ مگر نتاشا اور زارا کی مشکوک نظریں ابھی تک طہٰ پر ٹکی تھی۔ وقاص اور ملائکہ کو مبارکباد دینے کے بعد آریان نے مرسلین کو مخاطب کیا۔ مرسلین..؟۔ جی... ادب سے جو اب دیا گیا۔
میں چاہتاہوں تم اور نتاشا بھی ایک پراپر رشتے میں بندھ جاؤ۔
آریان نے بات گھمانے کے بجائے صاف لفظوں میں کی جسکی توقع ان دونوں کو تو بالکل نہیں تھی۔۔ بڑے پاپا میں ...آریان انکل ابھی میں نے لائف میں بہت کچھ اچیو کرنا ہے تو میرے خیال سے اس ٹانک کو کچھ وقت کیلئے بند رہنے دیتے ہیں۔ انتہائی ادب کا مظا ہرہ کرتے اسنے اپنی بات مکمل کی۔ ملک ولا کے لوگوں کو ایک اور شوک لگا ۔۔ ۔ کہاں وہ کسی لڑکی کی اس پر نظر نہیں پڑ نے دیتی تھی اور اب خود ہی جواب دے چکی تھی جس نے مرسلین کو بھی حیران کیا تھا۔