وہ کمرے سے باہر نکلتا بے نیازی سے لان میں داخل ہوا۔ جہاں اسکی سوچ کے مطابق وہ آگ بگولہ اسی کا انتظار کر رہی تھی۔
»»»»»»»دو گھنٹے پہلے«««««««««
ملائکہ اور اپنی گفتگو کو سوچتے وہ سوچوں میں غر بیپ ق تھی۔ موبائل ہوا۔ اسنے موبائل اٹھایا جہاں ان نان نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی تھی۔ اسنے ویڈیو اوپن کی۔ اور جیسے ہی وہ ویڈیو سٹارٹ ہو ئی عفاف کا رنگ فق ہوا۔ ماتھے پر پسینے کے ننھے ننھے قطرے ابھر آئے۔ ہاتھوں میں لرزش واقع ہوئی۔ وہ منہ سے کچھ کہتی یا کوئی ردعمل دیتی ان نان نمبر سے کال ریسیو ہوئی۔ اسنے لرزتے ہاتھوں سے کال یس کی اور موبائل کان سے لگایا۔
مائے لٹل برائیڈ...طہٰ میر کی پراسرار آواز اسپیکر سے گونجی۔
یہ...یہ...آہاں تمہیں سوال کرنے کی اجازت نہیں دی میں نے ۔۔۔ ۔ بس جتنا کہہ رہا ہوں اسے سنو اور جیسا بولوں ویسا کرتی جاؤ۔ ورنہ تمہارے دوست کے قتل کی زمہ دار عفاف رضا ہو گی۔
««««««حال»»»»»»»
میں نے آپکی بات مان لی ہے اب اپنا کیا وعدہ پورا کریں۔
کون سا وعدہ لٹل برائیڈ مجھے تو کوئی ایسا وعدہ یاد نہیں آرہا۔
بالوں میں ہاتھ پھیرتے وہ اسے مزید زچ کرنے کے موڈ میں آ گیا۔ طہٰ...اسکی آواز بھرا گئی۔۔ یس مائے لٹل برائیڈ...اسکی آنسوؤں سے لبریز آنکھیں دیکھ محبت سے چور لہجے میں جواب آیا۔
وہ...مر جائے گا طہٰ۔ عفاف رو دی۔ طہٰ کے تاثرات پل میں سنجیدگی میں بدلے اسنے عفاف کی طرف جھکاؤ بڑھایا۔۔ تو تم کیوں رو رہی ہو ایک غیر مرد کیلئے مائے لٹل برائیڈ۔۔۔ وہ مرے یا جیئے... تمہیں فرق نہیں پڑنا چاہئیے۔ اسکا انداز ہنوز سادہ تھا مگر لہجہ اتنا برقیلہ تھا عفاف کو اسکی آنکھوں میں دیکھنے سے خوف محسوس ہوا۔ عفاف کی نظروں کے سامنے بار بار وہ ویڈیو والا منظر آرہا تھا جس میں اسکا دوست عامر ایک بڑی سی پانی کی ٹینکی میں بند تھا اسکے منہ پر پٹی بندھی تھی ہاتھ پا ؤں رسیوں سے جکڑے ہوئے تھے۔ وہ میرا دوست ہے۔ اسے کچھ ہو جائے گا۔ میں نے آپکی بات مان لی ہے پلیز اسے اب جانے دے۔ اب اگر تمہاری آنکھ سے اس شخص کیلئے ایک آنسو بھی ٹپکا عفاف تو میں اسے زمین میں زندہ گارڈ دوں گا۔ وہ اتنی شدت سے غرایا عفاف کا دل اچھل کر حلق میں آیا وہ بلا اختیار دو قدم پیچھے لے گئی۔
جس دن نکاح ہو گا اس دن تم میری قید میں آؤ گئی ہمیشہ کیلئے اور وہ انسان میری قید سے رہا ئی پا جائے گا ہمیشہ کیلئے۔ وہ دل جلانے والی مسکراہٹ کے ساتھ بولا۔۔ آپ اتنے سفاک ہوں گئے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔ مجھے اس حد تک لانے میں صرف تمہارا ہاتھ ہے مائے لٹل برائیڈ۔۔ مجھے آپ سے نفرت ہے آپ بہت برے انسان ہیں۔ وہ روتے ہوئے چیخی۔"مجھے تم نفرت سمیت بھی قبول ہو لٹل برائیڈ۔"وہ مسکرا کر کہتا آگے بڑھ گیا۔
***
کاش ہماری زندگی بھی کہانیوں کے ان پنوں پر مبنی ہوتی جس کے ایک صفحے پر لکھا ہوتا ہے اور "پھر وہ " مر گئی… " اور پھر اگلے صفحے پر تحریر ہوتی ہے "کچھ سال بعد… … کاش ایسا ہوتا زیادہ نا سہی تکلیف کی شدت میں کچھ کمی ہی آجاتی۔ ٹوٹا بکھرا لہجہ۔ آپ مرنا چاہتی ہیں...؟ مقابل کی آواز میں حیرت نہیں تھی بس درد رقم تھا۔۔ وہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر میں ٹوٹ گئی ہوں میں ذرا ذرا بکھر گئی ہوں۔ ایک ایسا انسان جسے صرف سانس لینے سے مطلب ہو کیا آپکی نظر میں وہ زندہ لوگوں کی فہرست میں آتا ہے۔ حلق میں آنسوؤں کا گولہ اٹکا۔ دوسری طرف ہنوز خاموشی تھی مگر زیادہ دیر تک کی نہیں۔ آپ مایوس ہو رہی ہیں۔ آپ کو سروائیور "survivor"بننا ہے۔ حالات کا مقابلہ کرنے والی ان لوگوں کو شکست دینے والی جنہوں نے اپکو تکلیف پہنچائی ہے۔ آپ کو اٹھنا ہے یہ دنیا ایسی ہی ہے آپ کو گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گئی۔ مگر آپ کو گرے نہیں رہنا اٹھنا ہے کیونکہ یہ لوگ سفاک بھی ہیں۔ یہ روند کر گزر جاتے ہیں۔ اسکے لہجے میں بلا کی ہمدردی تھی وہ انجان شخص تھا مگر اسکے زخموں پر مرہم رکھنے میں وہ اپنوں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا تھا۔ امیمہ نے گہری سانس اندر لی۔ یہ زندگی ہے اس میں اگر خوشیاں ملیں گئی تو دکھ بھی ملے گئے مگر ہمیں شکایت نہیں کرنی چاہیئے بلکہ ہر حال میں اس رات کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔ کیونکہ اگر آپ ٹوٹے ہیں تو جوڑنے والی وہ ذات ہے۔ جو اپکو ایسے جوڑے گئی کہ کبھی محسوس بھی نہیں ہو گا۔ "آپ ٹوٹے بھی تھے"۔ کیا آپ کو کبھی کو ئی ایسا دکھ ملا ہے جسکے بعد آپ نے جینے کی اس ہی چھوڑ دی ہو..؟ اب خاموش ہونے کی باری مقابل کی تھی۔ امیمہ پوچھ کر خا موش ہو گئی۔"اس دورِ عذاب میں محبت ایک ایسی بلا ہے جس نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا۔ کوئی ایسا شخص اس دنیا میں نہیں ہو گا خسیے کبھی محبت نا کی ہو۔ وہ ارزدگی سے کہتا کال کٹ کر گیا۔ امیمہ نے ایک بار پھر سرد آہ بھری۔
دروازے نوک ہوا مرسلین کمرے میں آیا امیمہ اسے دیکھ سیدھی ہو بیٹھ گئی۔ تم کسی سے بات کر رہی تھی۔؟ ۔ موٹیویشنل اسپیکر ہے ان سے بات کر رہی تھی شاید جینے کی کوئی آس مجھ میں پیدا ہو جائے۔ وہ پھیکا سا مسکرائی۔ مرسلین کے دل میں شدید درد اٹھا۔ اسے اپنے بازو کے گھیرے میں لیتے اسنے اسکا سر تھپتھپایا۔
امیمہ جھٹکے سے سیدھی ہوئی۔
بھائی آپ رو رہے ہیں۔ اسکا چہرا ہاتھوں کے پیالے میں تھامے اسنے کپکپاتے ہونٹوں سے پوچھا۔ اسے کب برداشت تھا اپنے جان عزیز بھائی کو روتا دیکھے۔۔ ڈیڈ بہت تکلیف میں ہے دل .... وہ بہت رو رہے تھے وہ تمہیں خود سے دور نہیں بھیجنا چاہتے وہ ٹوٹ گئے ہیں۔ مرسلین کے جملوں نے امیمہ کی رہی سہی ہمت کو کھینچ کر ٹھوکر ماری تھی۔ وہ مرسلین کا ہاتھ چھوڑتی بنا حولیے کا لحاظ کیے فیصل کے کمرے کی طرف بھاگی۔
***
میں نے ہمیشہ اپنی بیٹی کے اچھے نصیب کی دعا مانگی تھی یا اللہ مگر اسکے نصیب میں یہ لکھا گیا دکھ مجھے اندر ہی اندر کھا رہا ہے۔ وہ کیسے سہے گئی یہ سب وہ کیسے موو اون کرے گئی۔ میں اپنی بیٹی کا سامنا کیسے کروں گا۔ کیسے ...وہ سب کو ہنسنے ہنسانے والا مضبوط انسان آج سجدے میں گڑا اپنی بیٹی کے نصیب کیلئے گڑگڑا رہا تھا اسکی تکلیف میں اتنی شدت بھری تھی کہ طوبیٰ سے اسکا حال دیکھا نہیں جا رہا تھا ۔۔ اللہ کو یہی منظور تھا فیصل ہم اسکے فیصلوں کے خلاف نہیں جا سکتے۔ وہ ہر حال میں بہتر کرنے والا ہے۔ طوبیٰ کی ہچکی بندھ گئی۔
کمرے کا دروازا کھولے وہ روتی فیصل کے قریب پہنچی۔ سجدے میں گرا فیصل اس سے بے خبر روئے جا رہا تھا اسکی سسکیاں امیمہ طوبیٰ اور مرسلین کا دل چیر رہی تھی۔ وہ یونہی روتا رہتا اگر امیمہ اسے پکارتی .نا..ڈ..ڈیڈ... اسکے سر پر ہاتھ رکھے اسنے مدھم آواز میں پکارا۔ فیصل نے جھٹکے سے سر اٹھائے اسکے آنسوؤں سے تر چہرے کو دیکھا۔۔ میری جان میری بیٹی ... فیصل شدت سے روتے اسے گلے سے لگا گیا۔۔ میں تمہاری خواہش پوری نہیں کر سکا شہزادی۔ اپنے ڈیڈ کو معاف کر دو۔ فیصل اسے گھیرے میں لیے سسک اٹھا۔ امیمہ کو یاد آیا۔ جب وہ نائن سٹینڈرڈ میں تھی تو اسکی ایک برتھ ڈے پر فیصل نے اس سے تحفے کے متعلق پوچھا تھا جس کے جواب میں امیمہ نا سمجھی میں اس سے یحییٰ کی خواہش کر گئی تھ تھی۔۔ ڈیڈ مجھے یحییٰ چاہیئے میں چاہتی ہوں وہ صرف میرا دوست رہے۔ اسکے ہاپر ہاتھ رکھے اسکی خواہش کو سن کر فیصل اسکا ماتھا چومے مسکرا اٹھا۔
یحییٰ صرف میری پرنسیس کا بیسٹ فرینڈ رہے گا۔۔ پکا پرا مس ڈیڈ..پکا پرا مس ... فیصل اسکی خوشی دیکھ جی جان سے مسکرا اٹھا۔ امیمہ کے گلے میں پھانس سی اٹکی۔ اسکی ناکام محبت تھ نے اسے تو توڑا تھا سا اسکے ڈیڈ کو بھی توڑ کے رکھ دیا تھا وہ جسکے ماتھے پر کبھی اسنے ایک شکن نہیں دیکھی تھی آج وہ سجدے میں گرا بچوں جیسے رو رہا تھا۔
کس کیلئے ... صرف اپنی بیٹی کیلئے ... اسکی ناکام محبت کیلئے۔
آگ لگ جائے ایسی محبت کو ۔۔ ۔ کچھ نا رہے ایسی محبت کا ۔۔ ۔ جو میرے ڈیڈ کو تکلیف دینے کا باعث بنے۔ فیصل کا چہرا اسکے ہاتھوں میں تھا۔ آپ کیوں رو رہے ہیں ڈیڈ ۔۔ ۔ اس شخص کیلئے جسے میں کبھی چاہیئے ہی نہیں تھی۔ آپکی بیٹی اتنی بے مول تو نہیں ہے ڈیڈ کہ آپ یا میں اس ڈراونے انجام پر اتنا روئیں۔ فیصل کی آنکھیں بھیگنے لگی۔ ٹھیک ہے محبت تھی نہیں ملی تو اب کیا ۔۔ ۔ جینا تو نہیں چھوڑ سکتی۔ نا ہی مر سکتی ہوں۔ یہ تو زندگی ہے ایسے ہی چلی گئی۔ جہاں کچھ حاصل ہو گا تو وہاں بہت کچھ لاحاصل ہی رہ جائے گا۔ وہ چٹانوں جیسے سختی لیے جس لہجے میں بول رہی تھی اسے سن کر وہ تینوں حیران تھے وہ کیسے اس شخص کو بھول سکتی تھی جسے اسنے بچپن سے چاہا تھا وہ تو اسکی پہلی محبت تھا وہ تو امیمہ شاہ کی دیوانگی تھا۔
تھا ڈیڈ ... فیصل کے ہاتھوں کو دیکھتی وہ پل کو رکی۔ وہ میری محبت تھا اب نہیں رہا۔ اب وہ کسی اور کا ہے۔ اللہ اسے وہی خوش رکھے۔ اور مجھے معلوم ہے میرے ڈیڈ نے میرے لیے شہزادہ پسند کیا ہو گا۔ جو انکی بیٹی کو ہمیشہ خوش رکھے گا۔۔ صحیح کہہ رہی ہوں نا ڈیڈ۔ امیمہ نے بمشکل متوازن لہجے میں پوچھا۔
کم از کم وہ اپنی وجہ سے اپنی فیملی کو دکھی نہیں دیکھ سکتی تھی۔ مجھ سے پرا مس کرے ڈیڈ اب آپ میری مجھ سے ایک آنسو بھی نہیں بہائیں گئے۔ امیمہ نے پھیکا سا مسکراتے اپنا ہاتھ آگے کیا۔
فیصل بنا کچھ کہے بس اسے دیکھ رہا تھا وہ کیسے کچھ لمحوں میں اتنی مضبوط بن گئی تھی وہ تو اسے اتنا کمزور سمجھتا تھا۔ مگر وہ فیصل کی ساری سوچوں کو غلط ٹھہرا چکی تھی۔
***
رات کے دو بج گئے تھے اور وہ نائیٹ کلب کے ایک پرائیویٹ روم میں بیٹھا سگر یٹ پر سگریٹ پھونک رہا تھا۔۔ تیرے ڈیڈ کی دس کالز آ چکی ہیں یحییٰ بس کر یار گھر چل وہ پریشان ہو رہے ہوں گئے۔ وہ پریشان ہو رہے ہوں گئے۔ اسنے حیرت سے کہا۔ وہ بھی یحییٰ میر کیلئے ۔۔ ۔ وہ قہقہہ لگا کر ہنس پڑا۔ اس چھوٹے سے کمرے میں اسکے مکروہ قہقہے گونج رہے تھے۔ اس گھر میں یحییٰ میر کی کسی کو فکر نہیں ہے سمجھا تو ۔۔ ۔ وہاں اگر کسی کی فکر ہے تو وہ ہے امیمہ شاہ۔ بس ۔۔ ۔ اس گھر میں دن رات صرف ایک ہی موضوع چلتا ہے۔۔ یحییٰ میر نے امیمہ شاہ کا دل توڑ دیا۔ ہااااا۔۔۔ اسنے حیران گیا ور تاسف کی ایکٹنگ کی۔ یحییٰ میر کسی لڑکی سے محبت کرتا ہے رئیلی ...یحییٰ ایک برا انسان ہے۔ یحییٰ اسکے قابل نہیں ہے۔ یحییٰ کے پاس دل نہیں ہے۔ یحییٰ بدتمیز ہے بد لحاظ ہے۔ وہ ہنستے ہنستے رو پڑا۔ ارسل کو وہ اس پل کوئی جنونی لگ رہا تھا۔ یحییٰ نے اسے ٹھکرا دیا وہ اسے محبت کرتی تھی۔ ہاااااا ۔۔ ۔ یحییٰ کو گھر سے باہر نکال دو۔ یحییٰ سے کوئی بات مت کرو۔ یحییٰ سے منہ پھیر لو۔ یحییٰ کو کوئی پوچھو مت۔
اور تجھے معلوم ہے۔۔۔ یحییٰ میر مر بھی گیا تو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کسی کو افسوس نہیں ہو گا۔ اور پتہ ہے کیوں.؟
وہ سرخ آنکھیں لیے اسے گھور کر بولا۔۔ کیونکہ یحییٰ میر مجرم ہے اسنے جرم کیا ہے اسنے امیمہ شاہ کی محبت کو ٹھکرایا ہے۔ وہ پاگلوں جیسے ہنسا۔ پھر ایکدم سے خاموش ہو گیا۔
ارے کونسی محبت یار ... ایک ہی جھٹکے میں ٹیبل کو لات مارتے وہ اتنی زور سے چیخا ارسل کا دل بند ہونے کو تھا۔
میں تنگ آگیا ہوں اس محبت کے کھیل سے ۔۔ ۔ محبت محبت محبت ۔۔ ۔ امیمہ، امیمہ، امیمہ ..اسنے کمرے کو تہسنہس کر دیا۔ شدت تکلیف کے باعث وہ غصے سے دھاڑتا ہر ایک شے کو زمین بوس کر گیا۔۔ ارسل ایک کونے میں کھڑا چپچاپ اسے دیکھ رہا تھا وہ جانتا تھا وہ دماغی طور پر الجھ گیا ہے وہ فرسٹریشن تھی جسے وہ نکال رہا تھا وہ غصہ تھا جسے وہ کب سے ضبط کرتا آیا تھا۔ میں نے نہیں کہا تھا اسے مجھ سے محبت کرے مجھ سے قسم لے لو۔ میں نے کبھی اسکی طرف کوئی ایسا قدم نہیں بڑھایا تھا۔ تکلیف کی شدت ٹوٹ کر کب آنسوؤں میں بدل گئی اسے پتہ ہی نہیں چلا وہ فرش پر بیٹھا بچوں جیسے رو پڑا۔ رسل آج دوسری بار اسے اتنی شدت سے روتا دیکھ رہا تھا۔۔ ہاں میرا قصور یہ ہے کہ مجھے معلوم تھا۔ میں جانتا تھا کہ وہ مجھ سے محبت کرتی ہے۔ مگر میں نے اسے سمجھایا۔ اسے بہت بار سمجھایا مگر وہ نہیں سمجھی تو اس میں...میں کہاں غلط ہوں۔ وہ روتا ہوا چیخ پڑا۔ اسکی یک طرفہ محبت نے مجھے سے میرا سب کچھ چھین لیا۔ سب کچھ ... وہ فرش پر ہاتھ رکھے سسک اٹھا۔ آنسو پے در پے شرٹ پر گر رہے تھے۔ پہلے اسنے مجھ سے خود کو چھین لیا۔ پھر اسنے مجھے سے میرے ماں باپ بھائی بہن سب کو چھین لیا۔
اسکی محبت کسی آسیب کی طرح میرے گلے پڑ گئی ہے۔ وہ مجھے تکلیف دے رہی ہے۔ وہ سب مجھے تکلیف دے رہے ہیں اور میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ وہ بچوں جیسے روتا ارسل کو دیکھتے بولا۔
ارسل کی آنکھ سے آنسو ٹپکا اس بار کی چوٹ پچھلی چوٹ سے کافی گہری تھی۔ تو بات کر نا ڈیڈ سے ۔۔ ۔ تجھے معلوم ہے انہوں نے تین دن سے مجھ سے بات نہیں کی۔ مرسلین بھائی میری طرف دیکھتے بھی نہیں ہے اور سنو نے .... روتے اسکی ہچکی بندھ گئی۔
اور سنو نے کہا میں اسکی زندگی میں نہیں ہوں۔ ایسے تو نہیں ہوتا اسکا دل دکھا ہے میں معا فی مانگ لوں گا مگر میرے ساتھ ایسے تو نا کرے۔ تیری بات سنتی ہے وہ تو اسے سمجھا نا۔
ان سے بول مجھے تکلیف مت دیں۔ ،...مجھے بنا غلطی کی سزا مت دیں۔ مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ ارسل نے اسے سینے سے لگایا لیا۔ اور وہ زاروقطار روتے بس بولے جا رہا تھا۔ اگر وہ اسکی محبت میں ٹوٹ کر بکھری تھی تو یحییٰ میر بھی اسکی دوستی میں پاش پاش ہوا تھا
***
دو ہفتے بعد ملک ولا میں تین فنکشنز رکھے گئے تھے عفاف اور طہٰ کا نکاح، امیمہ اور منیب کا نکاح، اور انکے علاؤہ یحییٰ اور نینا کی انگیجمنٹ۔ ملک ولا میں تیاریاں ابھی سے عروج پر تھی۔
وہ اسکے کمرے میں آئی پردے ہٹائے دھوپ چھین کر کے اندر آئی۔ زارا چلتی اسکے بیڈ کے پاس آئی وہ گہری نیند سو رہا تھا اسے عجیب محسوس ہوا اسکے قریب بیٹھتے زارا نے اسکے ماتھے پر ہاتھ رکھا۔ یحییٰ اٹھ جاؤ بیٹا آج ہمیں نینا کی طرف جانا ہے۔
آپ نے جانا ہے میں نے نہیں ۔۔ ۔ وہ آنکھیں بند کیے بولا۔ زارا کو اسکے لہجے میں ناراضگی محسوس ہوئی۔ مما کا شہزادہ ناراض ہے اپنی مددر انڈیا سے۔ یحییٰ یونہی کروٹ لیے منہ پر تکیے رکھے لیٹا رہا۔
بات نہیں کرو گئے مجھ سے یحییٰ...! زارا نے اسکے بال سہلائے۔
تین دن سے آپ بات نہیں کر رہی تھی۔ جب مجھے آپکی ضرورت تھی آپ سب نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔ ڈیڈ نے، آپ نے...سب نے!.
وہ ایکدم سے پھٹ پڑا مگر آواز نیچی تھی۔ میری بیوی سے نرم لہجے میں بات کرو۔ یحییٰ نے گردن پھیر کر سامنے دیکھا جہاں حمزہ بیٹھا تھا اسنے سوالیہ نظروں سے زارا کو دیکھا۔
میں بھی تب سے یہی بیٹھا ہوں جب سے تمہاری ماں تمہیں جگا رہی ہے۔ حمزہ تلخ لہجے میں بولا۔ جی کیسے آنا ہوا آپ دونوں کا..؟ اسنے کروان سے ٹیک لگائی۔ تمیز سے بات کرو یحییٰ۔
ایٹ لیٹس بات تو کر رہا ہوں نا ڈیڈ ۔۔ ۔ ورنہ آپ سب کی طرح میں بھی منہ پھیر سکتا تھا۔ اسنے دوبدو کہا۔۔ مجھے غصہ مت دلاؤ یحییٰ میں پہلے ہی اس رشتے کے حق میں نہیں ہوں۔ حمزہ کھڑے ہوتے غصے سے بولا۔ یحییٰ طنزیہ مسکرایا۔ اتنی زحمت آپ لوگ خود کر رہے ہیں میں تو اسے کورٹ میرج کر کے بھی یہاں لا سکتا ہوں۔۔ اتنی جرات ہے تم میں ..؟ حمزہ غصے سے دھاڑا۔ زارا کو بات مزید بگڑ تی محسوس ہوئی۔ آپکی ہی اولاد ہوں۔ خوب واقف ہیں آپ میری ضد سے۔ حمزہ دانت پیس کر رہ گیا۔ پا ؤں پٹختے وہ کمرے سے واک آؤٹ کر گیا۔ زارا تاسف سے اپنے بیٹے کو دیکھتی رہ گئی۔۔ کچھ مت کہیے گا مما ۔۔ ۔ زارا کچھ کہتی وہ بول پڑا۔
میری ایک بار بات سنو یحییٰ ۔۔ ۔ زارا نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ہم سے ناراض مت ہو میرے بیٹے نا ہی اپنے ڈیڈ سے۔ تمہیں معلوم ہے انہیں بیٹی کی بہت خواہش تھی مگر جب فیصل کی طرف بیٹی ہوئی تو انہوں نے فیصل سے کہا کہ وہ اسکی بیٹی ہو گئی اور اسکا نام امیمہ رکھ دیا۔ کیونکہ وہ اسکی مرحوم بہن کا نام ہے۔ تمہیں لگتا ہے تمہارے ڈیڈ تمہارے ساتھ سختی کر رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے امیمہ کو انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹی کے روپ میں دیکھا تھا تم انکی خواہش پوری کر سکتے تھے پر جو اللہ کو منظور تھا مگر انکی اتنی ناراضگی بنتی ہے بیٹا یہ انکی خواہش تھی جو پوری نہیں ہو سکی۔ ان سے ناراض مت ہونا یحییٰ وہ تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ زارا خاموش ہوئی۔ یحییٰ نے تحمل سے اسے سنا تھا۔۔۔ اچھا ایک بات بتائے مما ۔۔ ۔ اگر امیمہ کہ جگہ میں ہوتا اور میری جگہ وہ ہوتی تب بھی آپ سب یہی کرتے اور کہتے جو ابھی کر رہے ہیں۔ بتائیں نا مما ۔۔ ۔ اگر میں امیمہ سے محبت کرتا۔۔۔ بے پناہ محبت کرتا مگر وہ مجھے پسند بھی نا کرتی۔ اور میں اس سے شادی پر با ضد ہوتا ۔۔ ۔ کیا تب بھی آپ سب اس کا ساتھ دیتے ۔۔ ۔ یا میرا..؟ زارا اسکے سوال پر بےبس ہوئی۔
جواب میں دوں مما ... یحییٰ تنفر سے ہنستے بولا۔۔ تب کوئی کچھ نا بولتا مما کیونکہ وہ لڑکی ہے اگر اسے میں پسند نہیں تو کوئی اسکے ساتھ زبردستی نہیں کرتا مگر مجھے خاموش ضرور کروا دیتے۔ پھر چاہے میں اسکے بغیر مر بھی جاتا۔ مگر کوئی اسے کچھ نا کہتا کیونکہ وہ تو لڑکی ہے اور یہ دورِ جاہلیت بھی نہیں ہے جس میں لوگ زبردستی بیٹیوں کی شادی کروا دیتے ہیں۔
مگر لڑکوں کے معاملے میں یہی اصول کیوں نہیں ہے۔ مجھے کس بات کی سزا دے رہے ہیں آپ سب ۔۔ ۔ صرف یہی نا کہ وہ لڑکی ہے وہ صفِ نازک ہے آپ لوگ چاہتے ہیں وہ محبت کرتی ہے تو اسے ملنی ہی چاہیئے۔ چاہے پھر میں راضی ہوں یا نہیں۔ کیا میری کوئی زندگی نہیں ہے مما۔ آپ مجھ سے لکھوا لیں مما اگر ایسا ہوتا نا تو یہی میرے ڈیڈ ہوتے یہی فیصل چاچو اور بڑے پاپا ہوتے مجھے امیمہ کو دیکھنے بھی نا دیتے۔ وہ زارا کو لاجواب کیے جا چکا تھا ایک طرف سے دیکھا جاتا تو وہ بھی اپنی جگہ ٹھیک تھا مگر بات وہی تھی وہ صفِ نازک تھی مرد ہر دکھ برداشت کر لیتا ہے مگر عورت کمزور ہوتی ہے۔ مگر یہ سوچ غلط تھی دکھ کی کوئی مقدار نہیں ہوتی چاہے پھر وہ کسی مرد سے وابستہ ہو یا عورت سے۔ اگر مرد اتنے ہی طاقتور اور مضبوط ہوتے تو انہیں کبھی ہارٹ اٹیک نا آتے۔ انہیں غم بھلانے کیلئے کبھی اس حرام شے کو حلق میں نا انڈیلنا پڑتا۔ زارا سوچوں کا شکار ہوئی اسے کمرے سے جاتے دیکھتی رہی۔
***
شام ہو چکی تھی عزہ گارڈن میں پودوں کو پانی دے رہی تھی
تبھی وہاں گاڑی آکر رکی احمر کو باہر نکلتے دیکھ وہ جھٹ سے اسکے پاس پہنچی۔۔ مجھے تم سے بات کرنی ہے..؟۔۔ جی بولیں..؟
تم نے مجھے ڈیڈ کو اس ماسک مین کے متعلق بتانے سے کیوں منع کیا.؟۔۔ کیونکہ وہ کوئی اتنا سیریس میٹر نہیں ہے عزہ میڈم ایسے سڑک چھاپ گنڈے ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ جواباً وہ ادب سے تھ بولا۔۔ اور آپ کو ایسے لوگوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں ہمیشہ آپکے سا رہوں گا۔۔ بوڈی گارڈ ہو بوڈی گارڈ بن کے رہو میرا سایہ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ عزہ دوبدو بولی۔
احمر نے اس جواب پر اسکے روبرو ہوئے نظریں اٹھانے کی جرآت کی اور گھور کر اسے دیکھا۔ عزہ اسکے گھورنے پر ذرا مشتعل سی ہوئی۔۔ اور اگر میں سایہ بننا چاہوں تو..؟ اگر میں کہوں میں ساری زندگی آپ ... اسکے آگے کچھ نہیں بولنا ۔۔ ۔ عزہ نے اسے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا۔ احمر نے التجا ئی نظروں سے اسے دیکھا۔ مگر سامنے عزہ ملک تھی۔ میرے پاس الریڈی ایک سایہ موجود ہے مسٹر احمر جو میری حفاظت کرنے کو ہر وقت تیار رہتا ہے۔ وہی جسکے متعلق آپ ایک لفظ بھی نہیں جا نتی۔ اسکا لہجہ عزہ کو چبھتا محسوس ہوا۔ ہاں میں نہیں جانتی مگر میں ابھی بھی خود کو اسکی امانت سمجھتی ہوں۔ تو تم سے بس اتنی گزارش ہے میرے متعلق ایسا کچھ بھی سوچنے سے گریز کرو۔ وہ کٹیلے لہجے میں اسکے دل کو تار تار کر گئی۔ عزہ نے اسکی التجائیہ نظروں کا بھی مان نہیں رکھا تھا اور رکھتی بھی کیوں وہ کوئی وقت گزارنے کی سے نہیں تھی جب کوئی پسند نا ہو تو اسکے منہ پر ہی صاف انکار کر دینا چا ہیئے۔ نا کہ باتیں بنا کر اسکی اور اپنی زندگی تباہ کرنی چاہئیے۔ احمر نے نظریں دوبارہ جھکا لیں کیونکہ جن حقوق کے حصول کیلئے اسنے نظریں اٹھائیں جب وہی نہیں ملنے تھے تو اس لڑکی کو آنکھ بھر کے دیکھنا بھی وہ غلط سمجھتا تھا
یحییٰ ملک ولا سے باہر نکلا اور انکی طرف آیا۔
تم یہاں کیا کر رہی ہو اور سنو کہاں ہے.؟۔۔ سنو کہیں باہر گئی ہے۔ وہ ہر روز شام کو ہی کیوں با ہر جاتی ہے۔ یحییٰ نے سوال کیا۔
خود پوچھ لینا۔ عزہ کہتی اندر چلی گئی۔ یحییٰ بیچارا اپنا سا منہ لے کے رہ گیا۔ عزہ نے تمہیں سنائی ہیں کیا..؟
وہ لڑکی واقع کوئی اور ہی مخلوق ہے وہ پہلی لڑکی ہے جس نے مجھے ریجیکٹ کیا ہے اور وہ بھی اتنے کالم طریقے سے اگلے بندے کو سمجھنے میں بھی دو منٹ لگ جائے۔ یہ ربحیکٹ کر رہی ہے یا سمجھا رہی ہے۔ احمر کہتا ہنس پڑا۔ مگر یحییٰ نہیں ہنسا۔
اوہ تو تم بھی ریجیکٹ ہو گئے۔ وہ افسردگی سے بولا۔ مطلب تمہیں بھی ... نہیں نہیں میں دوستی میں ریجیکٹ ہوا ہوں تم پیار میں ریجیکٹ ہوئے ہو۔ یحییٰ قہقہہ لگاتا بولا۔ احمر بھی ہنسا۔
ویسے کتنا فنی ہے نا۔ دوستی میں ریجیکشن۔"ہاں دنیا لکھے گئی ایک مرد تھا جو محبت کی بجائے دوستی میں ریجیکٹ ہوا۔" یحییٰ کا مکروہ قہقہہ پھر گونجا۔ بس کرو اتنا مت ہنسو۔ جھوٹی ہنسی پر بھی خون جلتا ہے۔ شکریہ بتانے کیلئے۔ اب وہ دونوں خاموش تھے۔ "مرد اپنی من پسند عورت کو کبھی کسی دوسرے کا نہیں ہونے دیتا، میں چاہتا تو اسے حاصل کر لیتا۔" احمر نے ایک فقرے میں اپنے دل کا حال بیان کیا۔"دوسروں کا دل رکھتے رکھتے، کب اپنا دل ٹوٹ کر بکھر گیا معلوم ہی نہیں ہوا۔" یحییٰ نے چبھتے لہجے میں کہا۔ وہ دونوں ہی ڈوبتے سورج کو دیکھ گہری آہ بھر کے رہ گئے۔