Chapter 28: باب 28

وہ تھکی سی واپس آئی اور شاور لینے چلی گئی۔ واپس آئی تو اسنے دیکھا موبائل بلنک کر رہا ہے امیمہ نے موبائل اٹھایا یحییٰ کی کالز دیکھ اسکے ماتھے پر تیوری چڑھی وہ کال نہیں اٹھانا چاہتی تھی مگر میسج پڑھتے ہی اسکا دماغ گھوم گیا۔ اور کال اٹھا لی۔

مجھے کالز کرنا بند کردو یحییٰ پلیز۔ وہ غصّے سے بولی۔

میری بات سنو پلیز ایک بار بات سن لو میری ۔۔ ۔ یہ سب مت کرو پلیز ۔۔ ۔ میں جانتا ہوں تم خوش نہیں ہو۔ پلیز سنو یہ ظلم مت کرو۔۔ یحییٰ میر یہ میری زندگی ہے اور میری مرضی میں جسکے ساتھ بھی گزاروں تم اپنے مشورے لے کر یہاں سے چلے جاؤ۔

مگر وہ شخص تمہارے لیے ٹھیک نہیں ہے میں نے پتہ کروایا ہے پوپس غلط کر رہے ہیں وہ لڑکا ... بس بہت ہوا مزید ایک لفظ مت کہنا ۔۔ ۔ وہ اتنے زور سے چیخی پل کو یحییٰ ساکن ہو گیا۔

کیا اتنی بیزار ہو گئی ہو مجھسے کہ اب تم مجھے سن بھی نہیں سکتی۔ اسکے لہجے میں جو تکلیف تھی وہ امیمہ کے دل کے آر پار ہوئی تھی۔ تم وہی لڑکی ہو سنو جس نے کبھی مجھ سے اونچی آواز میں بات تک نہیں کی تھی اور ابھی تم مجھے چار بار بے عزت کر چکی ہو۔ کیوں کر رہی ہو ایسا ۔۔ ۔ ہاں کیا غلطی ہے میری صرف اتنی کے تم سے محبت نہیں ہوئی مجھے۔ اس بات کی سزا دے رہی ہو مجھے۔ اسکے الفاظ امیمہ کا دل چیر رہے تھے۔

اتنا کیسے بدل گئی تم ...؟۔۔ جب ضرب دل پر لگتی ہے تو انسان پل میں بدل جاتا ہے میں تو ابھی صرف بدلی ہوں۔ بدلے تو ابھی باقی ہیں۔ وہ بدلے جن کیلئے میں خود کو قربان کر رہی ہوں۔

اور تم نے صحیح کہا مجھے محبت تھی مگر یہ محبت آپ کو سوائے خود کو بے مول کرنے کے اور کچھ نہیں دیتی۔ آج میں بھی خالی ہاتھ رہ گئی ہوں۔ دیکھو میری اتنی کوششوں کے بعد بھی تمہیں مجھ سے محبت ... نہیں ہوئی۔۔ کیا اتنی بے مول تھی میں ...؟… نہیں میں اتنی بے مول نہیں تھی تمہاری خواہش نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا یحییٰ تمہارے حصول نے مجھے تو تکلیف دی میرے ڈیڈ کو بھی توڑ کے رکھ دیا ہے۔ اور اب میری تم سے گزارش ہے جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو۔ میری زندگی سے دور چلے جاؤ اتنے دور کے کبھی تمہارا اور میرا آمنا سامنا تک نا ہو۔

امیمہ نے کال کٹ کردی۔ اور پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔

***

آج تارا بیگم کی اسلام آباد جیل میں رخصتی ہے۔ تم کب پہنچ رہی ہو یہاں۔ انہیں رخصت کر نے میں تمہاری مدد چاہئیے۔۔ میں آدھے گھنٹے تک پہنچ جاؤ گئی لوکیشن سینڈ کر و مجھے۔۔ اوکے ۔۔ ۔ طہٰ نے کال کٹ کرتے موبائل پاکٹ میں رکھا۔۔ آرہی ہے وہ؟ ۔ ۔۔ ۔ ہاں بھائی آرہی ہے۔۔ آج کل کچھ زیادہ ہی بزی ہو گئی ہے۔ ہفتہ گزر گیا ولا نہیں آئی وہ.؟ مرسلین نے اندازِ لاپرواہی میں کہا۔۔ جی کیو نکہ اسنے اپنے لیے اپارٹمنٹ لیا ہے اب وہ وہی رہتی ہے۔۔ واااٹ ۔۔ ۔ اپارٹمنٹ ۔۔ ۔ مرسلین کو شوک لگا۔۔ ہاں آپ کو نہیں معلوم تھا ولا میں تو سب کو معلوم ہے۔۔ مجھے کوئی کچھ بتائے گا تو معلوم ہو گا نا۔ مرسلین کو ناجانے کیوں غصہ آنے لگا۔ وہ وہاں کیوں شفٹ ہوئی ہے.؟

نہیں معلوم بھائی بڑے پاپا نے بھی کچھ نہیں بتایا اس بارے میں ۔..طہٰ نے جواب دیتے مرسلین کے بگڑے تاثرات دیکھے جو اسے غلط اندیشہ دے رہے تھے۔ آپ اسے غلط مت سمجھتے گا بھا ئی۔ مرسلین نے بے بسی سے اسکی طرف نگاہ اٹھائی۔ جیسا کہنا چاہتا ہو میں کچھ نہیں سمجھ رہا مگر دل و دماغ سمجھانے پے مجبور کر رہا ہے۔ مجھے لگتا آپکو اسے بتادینا چاہیئے بھائی۔؟۔ کس بارے میں ۔۔ ۔ مرسلین نے ناسمجھی سے پوچھا۔۔ وہی اس دن جو کالج میں ۔۔ ۔ شٹ اپ جسٹ شٹ اپ ۔۔ ۔ طہٰ مزید کچھ کہتا مرسلین اسکی گردن دوبچے دھاڑا۔۔ آج اس وقت کا ذکر کیا آئندہ میرے سامنے یا کسی کے سا منے منہ کھولنے کی کوشش کی تو میں تمہاری جان لے لوں گا۔ معاف کر دیں بھا ئی نہیں کروں گا ایسا ۔۔ ۔ مرسلین اسکا گریبان چھوڑے گاڑی زن سے بھگا لے گیا۔

***

وہ سب اس وقت لوکیشن پر موجود تھے فیصل حمزہ وقاص کے ساتھ پولیس وین سے اگلی کار میں تھے ان سے پیچھے پولیس وین تھی جس میں احمر طہٰ اور صادق کے ہمراہ لیڈی کانسٹیبل سمیت تارا بیگم موجود تھی۔ ان سے پچھلی کار میں آریان ملائکہ اور مرسلین موجود تھے۔ ابھی آدھا سفر طے ہوا تھا فرنٹ والی گاڑی جھٹکا کھا کر رکی۔ جسکی وجہ سے پچھلی دو گاڑیاں بھی رک گئی۔ وہ ایک صاف شفاف بڑی سڑک تھی جس پر زیادہ رش نہیں تھا آس پاس بڑے بڑے درختوں کا جھنڈ تھا آریان چوکنا ہوتا گاڑی سے باہر نکلا۔ کیا ہوا ہے گاڑی کیوں روک دی۔ بھائی ٹائر نیچر ہو گیا ہے۔۔۔ ۔ ٹائر نیچر نہیں ہوا کیا گیا ہے حمزہ۔ آریان کی نظر روڈ پر بکھری کیلوں پر پڑی۔ وہ تینوں بھی گاڑی سے باہر آگئے۔

یہاں کوئی جال بچھایا گیا ہے۔ سب چوکنا ہو جاؤ۔ آریان نے فوراً بلو ٹوتھ پر ہاتھ رکھے سب کو چوکنا کیا۔ ابھی وہ قدم اٹھاتے درختوں کی اوٹ سے بے حساب تعداد میں کالے رنگ کے ماسک لگائے ہاتھوں میں گیر پکڑے آدمیوں نے انکی گاڑیوں سمیت انہیں گھیر لیا۔ وہ کوئی پیش قدمی دیکھا تے۔ آریان انکے سامنے آ گیا۔ جتنی ہمت سے تم سب لوگ یہاں آئے ہو کیا اتنی ہمت تم لوگوں کے بوس میں نہیں تھی۔ آریان ملک ... ان میں سے ایک بولا۔۔۔ ۔ ہاں تم لوگوں کی تباہی۔۔ اریان ملک۔۔۔ اریان نے کہتے حمزہ اور فیصل کو اشارہ دیا اور اب وہاں چاروں طرف گولیوں کو آوازیں تھی۔ وقاص نے وین پر ہاتھ مارا جسے صادق نے ہوا کی تیزی سے آگے بڑھایا۔ آریان وقاص حمزہ اور فیصل ان گارڈز کو نشانہ بنا رہے تھے وین مرسلین کی نگرانی میں ابھی دس منٹ کی دوری پر گئی تھی زور دار دھماکے کی آواز گونجی ان چاروں نے فوراً سے گردن موڑی بلاسٹ درختوں کے درمیان کیا گیا۔ جسکی وجہ سے آگے کا رستہ بلاک ہو گیا تھا۔ مرسلین اور ملائکہ گاڑی سے باہر آئے تھے دوسری طرف سے طہٰ اور احمر بھی باہر آئے۔ وہ کچھ سمجھتے اور کرتے تین ماسک میں انکے راستے میں حا ئل ہوئے۔ احمر انہیں پہلی نظر میں پہچان گیا تھا۔ اتنی بھی کیا جلدی ہے پہلے ہمارے مہمان کو ہمارے حوالے کرو پھر یہاں سے جانا۔ سکندر نے آگے آتے ماسک کے پیچھے سے کہا۔ ہمت ہے تو آ کے لے جا ؤ۔ ملائکہ وین کے آگے تن کر کھڑی ہوئی۔۔ ۔ سکندر نے اینارہ کو اشارہ دیا۔ وہ آگے بڑھتی وین کی طرف بڑھ رہی تھی سب سمجھے وہ اسے لینے آرہی ہے مگر انہوں نے چال چلی۔ اینارہ جیسے ہی وین کے قریب پہنچی۔ اسنے ہوا میں قلابازی لگائی اور پاکٹ سے تین سموگ بوم نکال کر ایک ساتھ وہاں پھینکے ۔ وہاں بھگڈر مچ گئی۔ گولیاں چلنے لگی۔ وہ چاروں اس طرف الجھے ہوئے تھے۔ ملائکہ نے وین کے آگے آتے اینارہ پر شوٹ کیا۔ مگر اس سے پہلے مرسلین سمیت ملائکہ طہٰ احمر اور صادق انکے گار ڈز کی گرفت میں آ چکے تھے وہ کوئی عام گارڈز نہیں تھے فائیٹر تھے۔ مگر سامنے بھی آریان کی ٹیم تھی۔ ا حرم نے گولی چلائی جس پر گارڈز نے بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ وہ گاڑی کی اوٹ میں ان پر حملہ کر رہے تھے اور مقابل دوسری طرف کھڑے تھے اینارہ نے موقع دیکھا ایک سموگ بوم اور پھینکا اور سکندر فوراً سے دھواں پھیلتا دیکھ وین کی طرف بڑھا مگر اس سے پہلے فضا میں گولیوں کی آواز کے سا تھ بائیک کی تیز آواز نمودار ہوئی۔ مرسلین نے تین پنچ ایک ساتھ مارتے اس فائیٹر کی گردن لڑکھاد ی بائیک کی آواز پر مرسلین نے نظر گھمائی۔ نتاشا بلیک جینز شرٹ میں ہیوی بائیک پر سوار تیزی سے اس طرف آئی۔ ایک ہاتھ سے گن نکالے اسنے شوٹ کیا۔ مرسلین یک ٹک کھڑا اسے دیکھ رہا تھا گو لی اسکے کان کے قریب سے جاتی پیچھے حملہ کرتے فائیٹر کے دماغ میں لگی تھی۔ اسنے ایک گو لی اور چلائی جو دھند میں وین کی طرف جاتے سکندر کی بازو میں لگی۔ کیا پاگل ہو گئے ہو دھیان کہاں ہے تمہارا۔ وہ بائیک وہی چھوڑے مرسلین پر جھپٹی جو دم سادھے کھڑا تھا۔

سکندر کے بازو سے گولی آر پار ہو گئی اینارہ وہ سب دیکھتی شدید طیش کے عالم میں نتاشا کی طرف لپکی مگر اس سے پہلے ہی احمر نے اسکا ردعمل دیکھ کلائی تھامے اپنی جانب کھینچا۔

بہت سے حساب باقی ہیں لڑکی ۔۔ ۔ اسکا ماسک جھٹکے سے اتارے احمر نے شعلہ بار نظر وں سے کہا۔ اینارہ اسکی گرفت میں پھڑپھڑا اٹھی۔ یو بلڈی ایڈیٹ ۔۔ ۔ طیش کے عالم میں ایک پا ؤں اسکے پیٹ پر رکھے اپنا آپ ہوا میں اچھالا اور پھر اتنی ہی پھرتی سے احمر کے منہ پر گھونسا مارا احمر اس حملے کیلئے تیار نہیں تھا وہ لڑکھڑا کر پیچھے ہوا۔ اینارہ نتاشا کی طرف لپکی۔ مرسلین اسے دیکھ چکا تھا اسنے گولی چلانے کیلئے گن اٹھائی جب ایک فائیٹر نے اس پر گولی چلا دی۔ مگر تب تک مرسلین بھی گولی چلا چکا تھا گن اسکے ہاتھ سے دور جا گری۔ گولی کی ڈائریکشن بدل گئی جو گولی اینارہ کو لگنی تھی وہ احمر کا رخ کر گئی۔ مگر اسے گولی لگتی اس سے پہلے اینارہ تیر کی تیزی سے ہوا میں جمپ لگاتے اسکے سامنے آئی اسے کور دیا تھا۔ دشمن کو بچانے تو آگئی مگر اب خود کو کیسے بچاؤ گئی۔ احمر نے اسکی گردن دوبچے ہاتھ باندھے ہی تھے اینارہ طنزیہ ہنستی اسکی پیٹ میں لات مارتے خود کو چھڑوا گئی۔ نتاشا اور مرسلین دوسری طرف لڑ رہے تھے طہٰ جیسے تیسے سکندر تک پہنچا۔ یاحان نے اسکی بازو دیکھی جس سے خون پانی کی طرح بہے جا رہا تھا طہٰ نے یاحان پر گن تانی۔ سکندر نے تیز نظر اس پر ڈالے وین کے ساتھ لگی تارا بیگم کو دیکھا اور اپنی گن کی ساری گولیاں اس میں اتار دی۔

طہٰ کو جھٹکا لگا۔ اسی دوران حان اس سے گن جھپٹے دوسری طرف بھاگا۔ وہ اپنا کام کر چکے تھے وہ دونوں گاڑی کی طرف بڑھے اسے اپنی پاگل بہن کا خیال آیا۔ جو احمر کی چٹنی بنا رہی تھی اسے کندھے پر اٹھائے وہ وہاں سے گاڑی کی طرف بھاگ گیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک وہ لڑائی مزید چلی وہ تمام گارڈز کو ڈھیر کر گئے تھے دھند ختم ہوئی۔ سڑک کا منظر صاف ہوا۔

ہر طرف خون ہی خون۔۔ لاشیں ہی لاشیں تھیں۔ وہ چاروں انکی طرف آئے۔ سب نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ احمر اور مرسلین کو چوٹ لگی تھی نتاشا کے بازو پر کٹ لگا تھا باقی سب ٹھیک تھے۔۔ وہ عورت کہاں ہے۔ ؟ آریان طہٰ پر دھاڑا۔ بڑے پاپا انہوں نے اسے مار دیا۔۔۔ واااٹ ۔ ۔ آریان سمیت سب کو جھٹکا لگا۔

***

شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے وہ سب آریان کے آفس میں جمع تھے۔ ڈاکٹر انکی مرہم پٹی کرے جا چکا تھا نتاشا وہی سے واپس چلی گئی تھی مرسلین پیج و تاب کھاتے وہی بیٹھا تھا۔

اسے بس وہاں سے نکلنے کی جلدی تھی جبکہ باقی سب پریشان بیٹھے تھے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی ۔۔ ۔ وہ کون تھا۔

بس اسی بات کا جواب ڈھونڈنا ہے طہٰ۔ فیصل ماتھے پر ہاتھ ٹکا ئے بولا۔ ہمیں لگا تھا وہ با دشاہ خان کی طرف سے آیا ہے مگر وہ جو کوئی بھی تھا اسکا دشمن نکلا۔ حمزہ بھی بولا۔ اور ہمارا بھی۔۔۔ ملا ئکہ کی بھی آواز گونجی۔ اب کیا کرنا ہے سر۔۔۔ اریان نے سامنے بیٹھے اس معزز ہستی کو پکا را۔ ۔۔۔ ۔ بادشاہ خان پاکستان میں ہے۔ وہ جو کوئی بھی تھا انکا اور ہمارا دشمن ہے۔ پہلے بادشاہ خان کو ٹریپ کر و پھر اس تک پہنچنا۔ میٹنگ ختم کرتے سب باہر نکلے۔

تم کہاں جا رہے ہو مرسلین۔؟۔۔۔ مجھے کچھ کام ہے آپ سب لوگ جائیں میں آتا ہوں۔۔ یہ ضرور نتاشا کی طرف جا رہے ہیں۔ طہٰ نے موبائل نکالا۔۔ تم نتاشا کو انفارم نہیں کرو گئے طہٰ۔ آ ریان نے کرخت لہجے میں کہا۔۔۔ بڑے پاپا ایسا نا کریں وہ بہت غصے میں ہے یہ نا ہو میرے بھائی کا قتل کر دے۔ طہٰ بیچارگی سے بولا تو حمزہ نے اسے چت رسید کی تھی۔ کبھی تو کچھ سیدھا بول لیا کرو گدھے۔

***

اسنے بیل بجائی۔ تقریباً تین منٹ بعد وہ دروازہ کھولنے آئی۔ مرسلین نے سر تا پیرا سے دیکھا۔ وائیٹ جینز پر پرپل لوز ٹاپ میں بالوں کا ڈھیلا جوڑا بنا رکھا تھا لوز ٹاپ ہونے کی وجہ سے وہ کندھے سے ذرا سرکا ہوا تھا۔ مرسلین نے فوراً نظر گھمائی۔ تبھی موبائل میں غرق نتاشا نے سر اٹھایا پہلے حیرت سے مرسلین کو دیکھا پھر جلدی سے اپنا آپ درست کیا۔ کچھ کہے بغیر اسنے سائیڈ ہوتے سے اندر آنے کیا جگہ دی۔ اسکی نظریں چاروں اطراف میں گھوم رہی تھی وہ چھوٹا سا فرنشڈ فلیٹ تھا سامنے اوپن کچن کی لیفٹ سائیڈ پر روم اور دائیں سائیڈ پر چھوٹا سا ڈرائینگ روم تھا۔ نتاشا اسے وہی چھوڑے کچن میں چلی گئی وہ صوفے پر بیٹھ گیا۔۔ تم یہاں کیوں رہ رہی ہو..؟ مرسلین نے کافی دیر بعد اسے مخا طب کیا۔۔ جہاں تم رہتے ہو میں وہاں نہیں رہنا چاہتی۔ اگر تمہیں لگتا ہے میرا جواب یہ ہو گا تو تم غلط ہو۔ اسکے سامنے کافی کا مگ رکھتے عام سے لہجے میں کہا گیا۔۔ بات کو گھماؤ مت نتاشا مجھے صرف جواب دو۔ اسکی ٹون ایسی تھی جیسے وہ اس پر حق رکھتا ہو۔۔ پہلے مجھے جواب دو مرسلین شاہ تم سو ال پوچھ رہے ہو یا جو اب مانگ رہے ہو۔ اسنے لفظ مانگ پر خاصا زور دیتے کہا۔ تو مرسلین نے دانت پیس کر سامنے بیٹھی لڑکی کر گھورا۔ نتاشا اسکی گھوری کو نظر انداز کیے کافی پینے لگی اسکی بازو اوپر ہو ئی تو مرسلین کی نظر اسکے زخم پر ٹھہری۔

تم نے چوٹ پر کوئی دوا لگائی۔ ...... ٹائم نہیں ملا۔ مختصر جواب۔

مرسلین کچھ لمحے صرف اسے دیکھتا رہا۔ ... تم کیوں عجیب بیہیو کر رہی ہو نتاشا میں نوٹ کر رہا ہوں تم مجھے انگور کر رہی ہو اور .... وہ بولتے رک گیا۔ یا شاید اسے جھجھک محسوس ہوئی تھی۔ اور... نتا شا نے آئی برو اچکائی۔ .... مرسلین نے اسے دیکھتے گہرا سانس بھرا۔ نتاشا کو آج وہ بہت کمزور سا محسوس ہوا انتہائی بےبس ... تم مجھ سے دور بھاگ رہی ہو اسلئے ملک ولا چھوڑا تم نے..؟ مرسلین نے بہت دھیمے لہجے میں بات مکمل کی۔ کچھ لوگوں کی نظر میں انسان کی مثال اس کانچ کے گلاس جیسی ہے جو ٹوٹ جائے تو اسے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر اسکی جگہ نیا گلاس لا کے رکھ دیتے ہیں مرسلین شاہ۔ نتاشا کا لہجہ اسے چھبتا ہوا محسوس ہوا۔۔ ہاں صحیح سوچ رہے ہو تم۔ میں تم سے دور ہی بھاگ رہی ہوں اور وجہ معلوم ہوتے ہوئے بھی تم یہاں آگئے ہو مجھے حیرت ہوئی ہے.... مجھے اگر وجہ معلوم ہوتی تو میں کبھی نا آتا یہاں۔ ہووو...تم جانتے ہو مرسلین شاہ تم وہ مرد ہو میں نے جسکی نظروں میں آج تک کسی بھی لڑکی کیلئے زرا سی کوئی اپنائیت یا ایکٹریکشن نہیں دیکھی۔ حتیٰ کہ اپنے لیے بھی نہیں۔ کہتے وہ تنفر سے ہنسی۔ مرسلین کو ذرا ذرا سمجھ آرہی تھی اسکے بگڑے موڈ کی کہانی۔

تم اس لڑکی کو غلط سمجھ رہی ہو نتاشا۔ وہ صرف میری کولیگ ہے.... میں نے تمہاری آنکھوں میں اسکے لئے محبت دیکھی ہے مرسلین جیسے تم اسے دیکھ رہے تھے۔ وہ ایکدم سے مگ ٹیبل پر پٹختی اسکے سامنے آتی چنگھاڑی۔

وہ صرف ایک ڈرامہ تھا میں جانتا تھا تم مجھے دیکھ رہی ہو۔ میں نے بس تمہیںز چ کرنے کیلئے یہ سب کیا تھا۔ مرسلین جھنجھلا اٹھا مگر اسے خود سمجھ نہیں آرہی تھی وہ کیوں رات کے اس وقت اسکے پاس بیٹھا اپنی صفائیاں دے رہا ہے۔

اور اگر ایسا ہی تھا تو تم نے بڑے پاپا کو منع کیوں کیا رشتے سے۔ ؟

....مرسلین نے سوال کیا جو نتاشا کو طیش دلا گیا تو تم کیا چاہتے تھے میں ہاں کہہ دیتی اور تم سب کے بیچ میں مجھے دھتکار دیتے۔ مگر افسوس میں نے ایسا کچھ نہیں ہونے دیا۔ مرسلین شاہ میری محبت جنونی سہی۔ مگر عزتِ نفس سب سے پہلے ہے وہ لڑکیاں اور ہوں گئی جنہیں دھتکار ملے اور وہ تب بھی میسر رہتی ہیں۔ اسکے لہجے میں کرو اہٹ تھی۔

اور اگر میں رشتے سے انکار نا کرتا تو..؟ مرسلین کا لہجہ کسی بھی تاثر سے پاک تھا۔ نتاشا الجھی مگر پھر مرسلین کے قریب جھکتے ایک ہاتھ صوفے کی ٹیک پر رکھا، اپنا چہرا اسکے روبرو کیا۔ مرسلین کے دل نے پہلی بار بیٹ مس کی تھی۔ اور اگر دھتکار دیتے پھر...؟ نتاشا نے اسی انداز میں سوال کیا۔۔ میری ایک بات یاد رکھنا مرسلین شاہ ۔۔ ۔ وہ کچھ کہتا نتاشا بول اٹھی ... مجھے اگر اپنا پیار ثا بت کرنے کیلئے مرنا بھی پڑے تو وہ بھی کر جاؤں گئی مگر جہاں بات عزتِ نفس کی آئی وہاں نتاشہ رضا اسے ٹھو کر مار کر آگے گزر جائے گئی۔ پھر مجھے فرق نہیں پڑے گا محبت چند عرصے کی ہو یا بیس سال کے عرصے پر محیط ہو چکی ہو۔

وہ دو ٹوک لہجے میں کہتی پیچھے ہٹی۔ مرسلین بغور اسکا چہرا دیکھتا رہا۔ جنونی عورت ۔ ۔ ۔ چند لمحے بعد اپنے کان میں انگلی ڈالے وہ مسکرا کر بولا۔

***

وہ چوکنا سا اردگرد دیکھتا آگے بڑھ رہا تھا جب اچانک ہی کسی نے اسکی جیکٹ کے کالر کو پکڑتے پیچھے کی جانب کھینچا دیوار سے لگا دیا۔۔ احمر اس اچانک حملے پر گن نکالتا سامنے ماسک لگائے اسی لڑکی کو دیکھ اسکا دماغ گھوم گیا۔ یہ کیا بدتمیزی ہے۔ اپنے کالر پر اسکا ہاتھ دیکھتے وہ غرایا۔۔۔ یہ کوئی بدتمیزی نہیں ہے مسٹر ایڈیٹ۔ وہ مسکائی۔ اچھاااا۔۔۔ اچھا پر زور دیتے احمر نے اسکا ماسک کھینچا تھا۔۔ یہ کیا گھٹیا پن ہے کمینے انسان۔ وہ بھڑک اٹھی۔ احمر زہر چند لہجے میں مسکراتا جھٹکے سے اسے دیوار سے پن کیے ہاتھ کمر پر باندھے اسکے روبرو ہوا تھا۔۔ دشمن سے ہمیشہ دور رہ کے بات کرنی چاہیئے میڈم فتنہ۔ ورنہ دشمن گلے بھی پڑ سکتا ہے۔ احمر نے دل جلانے والی مسکراہٹ میں کہا۔۔ اگر دشمن اتنا حسین ہو تو کون بد بخت دور رہے گا مسٹر ایڈیٹ۔ اینارہ نے آنکھونک کی۔۔ بیہودہ لڑکی۔ اسنے دانت پیسے ۔۔ کمینا مسٹر ایڈیٹ۔ اینارہ نے اسے مزید زچ کیا تھا۔۔ بکواس بند کرو سمجھی مجھے صرف اتنا بتاؤ کیوں تمہا را وہ بوس عزہ میڈم کے پیچھے پڑا ہے۔ آخر چاہتے ہو کیا ہو تم لوگ اور تارا بیگم کا قتل کیوں کیا تم لوگوں نے۔؟۔۔ میں تمہارے سوالوں کے جواب دینے کی پابند نہیں ہوں۔ اینارہ ناک چڑاتی سائیڈ سے نکلتی احمر نے اسکی اطراف میں بازو رکھے۔۔ میرے سوالوں کے جواب دئیے بغیر تم نہیں جا سکتی۔۔ یوں پوچھو گئے تو میں اپنے دل کا پاسورڈ بتانے کو بھی تیار ہوں۔ اینارہ اسکے سینے پر ہاتھ رکھے ایک ادا سے بولی اسکےتھ ہا پکڑے احمر نے پیچھے جھٹکے۔۔ مجھے ہاتھ لگانے کی اب غلطی کی تو بہت برا ہو گا .... تمہارے ساتھ لڑکی۔ بُرا… اینارہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کے ہنسی۔ میں تو ہر سزا جھیلنے کو تیار ہوں مسٹر ایڈیٹ تم بتاؤ موقع دو گئے مجھے۔ اینارہ دلربائی سے کہتی مسکرائی۔۔ احمر نے تھ زور سے ہا کی مٹھی بھینچی۔ یو...بکواس بند کرو اپنی سمجھی۔۔۔ وہ اتنی تیز آواز میں غرایا۔ آس پاس لوگوں نے مڑ کے انہیں دیکھا تھا۔۔ تم جیسی لوز کریکٹر لڑکیاں اجکل ۔۔۔ وہ آگے کچھ کہتا اینارہ کے ہاتھ کا پنچ اسکے ہونٹوں پر لگا تھا۔۔ یو چیپ ایڈیٹ کمینے انسان کیا کہا تم نے...اسکا کالر پکڑے وہ غرائی۔۔ احمر نے شعلہ بار نظر وں سے اسے دیکھتے اپنا انگوٹھا ہونٹ کے کنارے پر پھیرا۔۔ جو تم ہو وہی کہا ہے ۔۔ ۔ کیوں حقیقت اتنی بری لگی کیا...؟ احمر اسکے پہناوے اور لفظوں کو یاد دلاتا ہلکی آواز میں غرایا۔۔۔ تو شکر پڑھ کمینے انسان میرا یہ دل مجھ سے بغاوت کر گیا ہے اگر تو اسکی چاہ نا ہوتا تو آج میں تجھے بتاتی حقیقت کیسے یاد دلا تے ہیں۔ دونوں ہاتھوں سے اسکا کالر جکڑے وہ اسکے منہ پر چنگھاڑی۔۔ اب تو دیکھ میں کرتی کیا ہوں تیرے سا تھ ... تیری یہ ایک غلطی تجھ پر ساری زندگی کیلئے بھاری پڑنے والی ہے۔ اینارہ کا غصہ کسی طور کم نہیں ہو رہا تھا۔

اچھا بتاتی تو جاؤ کیا کرو گئی۔ احمر نے جاتی فتنہ کو پکارا۔

نکاح کرو گئی تجھ سے کمینے انسان۔ وہی سے ہانک لگائے وہ بائیک پر سوار ہوتی یہ جا وہ جا ہوئی۔۔ پیچھے احمر کھڑا اڑتی دھول کو دیکھ رہا تھا۔ لڑکی میری سوچ سے زیادہ چالاک ہے۔ وہ سوچ کر باہر نکلا۔

***

اس کمرے میں چار کرسیاں رکھی تھی ایک پر سکندر بیٹھا تھا ساتھ یاحان جبکہ سامنے بادشاہ اور اسکا بیٹا شہنشاہ بیٹھے تھے۔ بادشاہ کی آنکھیں اپنی بہن کی موت پر نم تھی وہ انسان جو لوگوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح کچلتا پھرتا تھا آج جب خود پر آئی تھی تو اسکی آنکھوں سے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔

سکندر نے اٹھتے ٹشو باکس میں ٹشو نکالا اور بادشاہ کو دیا۔

اسکی موت ایسے ہی لکھی تھی ہم کچھ نہیں کر سکتے اب۔ اسلئے سنھبالو خود کو۔ سکندر نے بادشاہ کا کندھا تھپتھپاتے مصنوعی افسوس سے کہا۔ تو یاحان کے سامنے وہ منظر آیا جب ایچ ایم نےا نتہائی بے دردی سے اپنی گن کی ساری گولیاں تارا بیگم کے وجود میں اتار دی۔۔ بیسٹ ایکٹنگ اوارڈ ملنا چاہیئے انکو تو۔۔۔ یاحان نے ہنسی دبائی۔۔ میں تو خود کو سنبھال لوں گا سکندر مگر اب آریان ملک کیلئے سنھبلنا مشکل ہو جائے گا۔ بدلہ تو اسے چکانا پڑے گا۔ میں اپنی بہن کی موت کو ضائع نہیں جانے دوں گا۔ بادشاہ کی آنکھوں سے شرارے پھوٹ رہے تھے۔ اسکی بات سن کر سکندر کے ذہن پر پہلا سایہ جو لہرایا تھا وہ عزہ ملک کا تھا۔۔۔ یہ کیا ہو رہا ہے مجھے ۔۔ ۔ گن پٹی سہلاتے سکندر نے خود کو مخاطب کیا۔ مجھے اسکی بیٹی چاہیئے ہر حال میں اب وہ بدلہ چکائے گئی میری بہن کی موت کا۔ بادشاہ نے شہنشاہ کو دیکھتے حکم دینے والے انداز میں کہا۔۔۔ مجھے صرف ایک دن کا وقت دیحئیے ڈیڈ۔ وہ لڑکی آپکے قدموں میں ہو گئی۔ شہنشاہ نے ترچھی نظر سکندر پر ڈالے کہا۔ وہ باہر کی جانب بڑھتا حازق کی تیز آواز اسکے کانوں میں گونجی تھی۔ ۔"اگر تم اپنی بہن کے بعد بیٹے کی موت پر نہیں رونا چاہتے تو اس لڑکی سے کوسوں دور رہنا بادشاہ۔ ورنہ سکندر حازق مغل اپنے کام میں آئی روکاوٹوں کو کیسے دور کر تا ہے یہ تم بہتر طریقے سے جانتے ہو"۔ وہ سرد برفیلے لہجے میں کہتا کوٹ بازو پر رکھ چکا تھا ۔۔ اس لڑکی کیلئے میں پاکستان آیا ہوں تو اس لڑکی کو حاصل بھی صرف سکندر حازق مغل کرے گا۔ اسکے علاؤہ کو ئی اسکی طرف دیکھے گا بھی نہیں۔ ورنہ...اسنے انگلی اٹھائے ان سب کو وارن کیا۔۔ تم اسکے لئے پاکستان ضرور آئے ہو سکندر مگر وہ لڑکی تمہاری پراپرٹی نہیں ہے سمجھے۔ تم ہمیں یوں حکم نہیں دے سکتے۔۔ بادشاہ کی آواز لڑکھڑائی تھی وہ سکندر حازق مغل کے غصے کی شدت سے بخوبی واقف تھا وہ آگ تھا وہ بھسم کر ڈالتا تھا وہ جانتا تھا۔۔۔ تو پھر اپنا کفن تیار کروا لوکیونکہ میں اپنی بات پر قائم رہنے والوں میں سے ہوں۔ حان کو اشارہ کرتے وہ باہر نکل گیا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.