احمر ولا واپس آیا۔ فنکشن میں آٹھ دن رہتے تھے ولا میں ہر طرف تیاریاں چل رہی تھیں۔ احمر نے آتے ولا کا جائزہ لیا جانے کیوں اسے گڑبڑ سی محسوس ہوئی۔ اسنے یحییٰ کو کال کی اور باہر بلایا۔ صبح کے تقریباً دس بج رہے تھے۔ یحییٰ باہر آیا تو احمر سامنے ہی اضطرابی کیفیت میں چکر کاٹ رہا تھا۔۔ عزہ میڈم ولا میں ہیں.؟۔۔ کیوں صبح صبح پھر سے کھڑی کھوٹی سننے کو دل کر رہا ہے کیا۔ ؟ یحییٰ اسکی اتری شکل دیکھ ہنس کر بولا۔۔۔ میرا دماغ پہلے ہی بہت خراب ہوا پڑا ہے یحییٰ اسلئے بتاؤ کہ عزہ میڈم اندر مو جود ہے یا نہیں۔ کیونکہ یہاں ایک گاڑی کم ہے۔ ڈرائیور یہی موجود ہے۔ جبکہ آریان انکل اور باقی سب بھی ولا میں ہی موجود ہیں۔ اسکی بات سن کر یحییٰ کی پہلی نظر گیراج کی طرف اٹھی وہ ٹھیک کہہ رہا تھا وہاں ایک گاڑی کم تھی۔
جاؤ اندر چیک کر کے آؤ یحییٰ۔۔ ۔ تم بھی ساتھ چل سکتے ہو۔ یحییٰ نے اسے اندر آنے کی خود دعوت دی تھی قبل از جسے وہ ایک نظر دیکھ نہیں سکتا تھا.وہ دونوں اندر آئے۔ تم یہی رکو میں عزہ کو بلا کے لاتا ہوں۔ یحییٰ زینے پھیلانگتا اوپر کی جانب گیا تھا۔۔۔ وہی دوسری طرف آریان اپنے کمرے سے باہر آیا۔ ارے احمر تم یہاں کیا کر رہے ہو۔ اسنے الجھے کھڑے احمر کو مخاطب کیا۔
تو احمر نے اسے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ آریان نے وہی سے حیام کو آواز دی۔۔۔ جی آپ نے بلایا۔ وہ کچن کی سائیڈ سے اس طرف آئی۔۔ حیام عزہ کہاں ہے..؟ آریان نے سنجیدہ لہجے میں پوچھا۔۔ عزہ اپنے کمرے میں ہو گئی نا۔ حیام الجھی تھی۔۔ نہیں وہ اپنے کمرے میں نہیں ہے بڑی مما۔ یحییٰ نیچے آتا پریشانی سے بتایا۔ آریان کی آواز پر وقاص فیصل اور حمزہ بھی باہر آئے تھے۔
اگر کمرے میں نہیں ہے تو کہاں گئی پھر وہ ۔۔ ۔ حیام پریشانی سے دوسرے کمر وں کی طرف گئی تھی۔ زارا اور طوبیٰ بھی اسکے ساتھ ہوئی۔ ملائکہ نے فوراً موبائل نکالا۔ عفاف اور امیمہ بھی ولا میں نہیں ہے بڑے پاپا۔ مرسلین سیڑھیوں سے بھاگتا نیچے آیا تھا ملک ولا کے افراد کی حالت ایسی تھی جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ پریشانی انکے چہروں پر رقص کر رہی تھی۔ طوبیٰ اور حیام کی حالت مزید انہیں پریشان کر رہی تھی۔۔ کال کرو انہیں مرسلین۔ آریان نے حیام کو سنبھالتے کہا۔ تینوں کے نمبر بند ہیں اریان۔ ملائکہ موبائل واپس رکھتی غیر ہوتی حالت میں بولی تھی
آریان میری بیٹی ۔۔ ۔ ملائکہ کی بات سنتے اسکے رونے میں روانی آئی تھی۔ حیا مکا بھی گا چہرا دیکھتے آریان نے ضبط سے مٹھیاں بھینچ لی۔ وہ ٹھیک ہو گئی حیام۔۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں وہ ٹھیک ہو گئی۔ جبکہ آپ جانتے بھی نہیں ہیں وہ کہاں ہے۔ ،۔۔ مجھے میری بیٹی صحیح سلامت لا کر دے آریان ورنہ ۔۔ ۔ وہ آگے کچھ غلط کہتی اور آریان کی برداشت جواب دیتی آریان نے اسے اپنے حصار میں مضبو طی سے جکڑا تھا مجھے کمزور مت کرو حیام۔ میں لے آؤں گا اسے پلیز سنبھالو خود کو۔ وہ بے بسی سے بولا تھا۔ حیام نفی میں سر ہلاتی مزید روئی تھی۔
وقاص حمزہ فیصل بادشاہ کے اڈے پر ریڈ مارنے کی تیاری کرو۔
آریان اسے زارا کے حوالے کرتے شدت سے کہتا باہر نکلا۔۔ فیصل باہر نکلتا اسنے مڑ تے صوفے پر بیٹھی طوبیٰ کو دیکھا جو ٹرانس کی کیفیت میں ایک ہی رخ میں دیکھ رہی تھی شاید وہ صد مے میں تھی فیصل جبڑے بھینچے اسکی طرف آیا اور گھٹنوں کے بل قریب بیٹھا تھا۔
تمہیں کچھ ہوا تو فیصل شاہ بھی بکھر جائے گا۔ تم ہو تو میں ہوں۔ میری ہمت تم ہو۔ بس اتنا یاد رکھنا۔ اسکا گال تھپتھپاتے اسے وہی ساکت چھوڑے وہ جا چکا تھا۔ ولا میں اب وہ تینوں ہی تھیں۔ سمیرا بیگم اور عون صاحب دوسرے شہر دوست کے بیٹے کی شادی اٹینڈ کرنے گئے تھے۔
***
بھائی مجھے نہیں لگتا یہ کام بادشاہ یا کسی اور کا ہے۔۔ تم کہنا کیا چاہتے ہو حمزہ۔ ملائکہ مشتعل ہوئی۔۔ دیکھو ملائکہ اگر لڑکیوں کی کڈنیپنگ ہوئی ہے تو اب تک ہمیں کوئی فون کال آ جانی چاہیئے تھی اور آپ سب کو کیا لگتا ہے بادشاہ جیسا بندہ اتنا بڑا کارنامہ سر انجام دے کر یونہی چپ بیٹھے گا نہیں وہ ہمیں مزید ذلیل کرنے کیلیے ہمیں کال ضرور کرتا ہمیں مزید تڑپ اتا۔ حمزہ کی بات میں دم تھا وہ سب سوچ میں پڑ گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق لڑکیاں گاڑی لے کے خود گئی ہیں وہ بھی صبح چھ بجے کے قریب۔ وقاص اور فیصل انکے بیچ آئے۔۔ گارڈ بھی یہی کہہ رہا ہے وہ تینوں ہی گئی ہیں کوئی انکے سا نہیں تھا۔ احمر اور یحییٰ بھی واپس آئے۔۔ مطلب ایک بات کلیئر ہے لڑکیاں جہاں بھی ہیں صحیح سلامت ہیں۔۔۔ تو پھر انکے موبائل کیوں آف ہیں۔۔۔ ملائکہ نے اریان کو دیکھا۔۔ شاید وہ نتاشا کی طرف گئی ہوں۔ مرسلین کافی دیر سوچنے کے بعد بولا تھا۔۔ سب نے اکتفا بھی کیا۔۔ بڑے پاپا میں نتاشا سے معلوم کرتا ہوں۔ مرسلین نے موبائل نکالے کال ملائی۔۔۔ کال اسپیکر پر ڈالیں۔۔ ہیلو کیا مصیبت ہے تمہیں ...اسکی نیند میں ڈوبی آواز ابھری۔۔ آریان فیصل تھ ملائکہ سمیت سب نے چہرے پر ہا پھیرے رخ ادھر ادھر موڑا۔۔ مرسلین اتنی توہین پر صبر کے گھونٹ بھر کے کچھ کہتا نتاشا چیخ پڑی۔ ۔ اب بولو گئے کچھ کال کیوں کی ہے۔ نا رات کو تمہیں چین آتا ہے اور نا صبح کو...نتاشا کے جملے پر جہاں مرسلین کا چہرا سرخ پڑا وہی سب نے حیرت سے آنکھیں پھاڑے مرسلین کو گھورا۔ یحییٰ نے احمر کو کونی ماری۔ احمر نے دانت نکالے۔۔ رات بھی تم نے دو بجے تک اپنی فضول گوئیاں مجھ پے جھاڑی ہیں۔ وہ مزید بولی۔ مگر مرسلین اب خاموش رہا۔ اس سے تو نظریں اٹھانا مشکل ہو رہا تھا ناجانے سب کیا سوچ رہے ہوں گئے۔ وہ تو اس وقت کو کوس رہا تھا جب اسنے کال اسپیکر پر ڈالی تھی۔۔ ہیلو ... نتاشا کو لگا کال کٹ گی۔۔ نتاشا بیٹا ۔۔ ۔ مگر دوسری طرف آریان کی آواز پر وہ بیڈ سے اچھلی۔۔۔ ج..جی... ان...آریان انکل آپ... اسکی زبان لڑکھڑائی۔ تو مرسلین نے مزید دانت پیسے۔۔ بیٹا عزہ امیمہ اور عفاف آپکی طرف آئی ہیں۔ آریان معدے پر آیا۔۔ نہیں انکل میری طرف تو نہیں آئی وہ ۔۔۔ انکل کیا ہوا ہے اور وہ تینوں کہاں ہیں۔ ؟ اسکے پوچھنے پر آریان نے اسے ساری بات تفصیل سے بتائی تھی ۔۔ واااٹ۔۔ ۔ وہ ایسے کیسے تینوں کہیں بھی جا سکتی ہیں۔ نتاشا چھلانگ لگائی بیڈ سے اٹھی تھی۔ آریان خاموش کھڑا تھا نتاشا نے فوراً دماغ لڑایا۔ آریان انکل آپ نے انکی لوکیشن ٹریس کروائی۔ وہ پینڈنٹ جو انکے پاس تھے۔۔ ہاں طہٰ سے کہا ہے وہ پتہ کر رہا ہے۔ جہاں وقاص بولا وہی نتاشا نے تھوک نگلا۔ ڈیڈ آپ بھی وہاں ہیں۔۔ جی کال اسپیکر پر ہے۔ بتانے والا یحییٰ میر تھا۔۔ دوسری طرف سے مکمل خاموشی چھا گئی۔ نتاشا تو مرسلین کے غصے کو سوچتے سر پکڑ کے رہ گئی تھی۔ یہ کیا کہہ دیا۔ اب اس آ ئیس بیئر نے میرا قتل ہی کر ڈالنا ہے۔ نتاشا نے خود کو ڈیٹا۔ وہی دوسری طرف حمزہ کی آواز ابھری۔ طہٰ کا مسیح آیا ہے بھائی لوکیشن ملک ولا کی ہی شو ہو رہی ہے۔۔ مطلب وہ تینوں اپنی مرضی سے گئی ہیں۔ فیصل نے گہرا سانس بھرتے کہا۔ .... مگر ڈھونڈنا پھر بھی لازمی ہے بادشاہ خان تاک میں بیٹھا ہے اگر اسے مو قع ملا تو وہ کچھ بھی کر گزرے گا۔ ویسے بھی وہ اپنی بہن کا قاتل آپ لوگوں کو ہی سمجھ رہا ہے۔ احمر نے انتہائی سنجیدگی سے کہا۔ مگر کیسے ڈھنوںڈتے۔ ۔ کیسے اور کہاں..؟ سب کے ذہنوں میں اٹھتا وہ مشترکہ سوال تھا۔ تبھی نتاشا کے دماغ کی گھنٹی بجی۔۔ آریان انکل شاید ہم انہیں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ نتاشا کے فقرے پر سب کا رواں رواں کان بنا تھا۔۔ کیسے جلدی بتاؤ۔
انکل میں نے عفاف کو ایک رنگ دی تھی اس میں چپ فٹ ہے جسکے بارے میں اسے معلوم نہیں ہے۔ ہم اسکے ذریعے اسے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ تم سوچ نہیں سکتی اس وقت مجھے تم کتنی اچھی لگ رہی ہو نتاشا۔ تم نا ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا۔ کوئی کچھ کہتا یحییٰ فوراً بولا تھا۔۔ تم دو منٹ چپ رہو گئے نتاشا بیٹا لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کرو ہم ولا سے نکل رہے ہیں۔ آریان نے بات ختم کر نے موبائل مرسلین کو پکڑایا۔۔ مرسلین بات سنو میری۔ نتاشا کی آواز پر اسنے موبائل کان سے لگا یا۔ ..... اتنا سب کچھ سنا چکی ہو اور کیا سنوں اب...! وہ ایکدم سے پھٹ پڑا۔
سوری مجھے معلوم نہیں تھا کال ۔۔۔ جس کام کیلئے روکا ہے وہ بتاؤ مجھے جانا ہے۔ ۔ مجھے پلیز پک کر لو میری گاڑی سروس کیلئے گئی ہوئی ہے۔۔ اوکے ریڈی رہو آرہا ہوں میں۔.! مرسلین نے موبائل واپس رکھا۔ ملک ولا سے چار گاڑیاں آگے پیچھے نکلی تھیں۔
ایک میں احمر اور یحییٰ تھے دوسری میں مرسلین اکیلا تھا۔ تیسری گا ڑی میں وقاص اور ملائکہ تھے جبکہ چوتھی گاڑی میں آریان حمزہ اور فیصل اکٹھے تھے۔
***
وہ اس وقت ایک بیکری پر موجود تھی۔ بلیک جینز پر بلیک شرٹ اس پر جیکٹ پہنے سر پر حجاب اوڑھے بڑے بڑے گوگلز لگا رکھے تھے وہ ناک کی سیدھ میں چلتی بیکری کے کاؤنٹر پر آئی اور اپنا آرڈر دیا۔ کافی کے انتظار میں کھڑی اسنے ادھر ادھر دیکھا بیکری میں اسکے سوا اور کوئی نہیں تھا تبھی بیکری کا دروازہ پھر کھلا۔ عزہ نے آنے والی ہستی کو یونہی مڑ کر دیکھا پھر ویسے ہی نظریں گھما لیں۔ مگر اگلے ہی لمحے اسنے فٹاک سے گردن موڑی تھی۔
تم یہاں بھی..؟ ۔ ۔ شکر ہے پہچانا تو سہی ورنہ مجھے لگا تھا جتنی کالز میں کر چکا ہوں تم مجھے بھول ہی گئی ہو گئی۔ سکندر آج بھی اسکے سامنے ماسک لگائے آیا تھا۔ عزہ کاجل سے بھری آنکھوں میں اشتعال بھرے بس اسے گھورے جا رہی تھی۔۔۔ آخر تمہارا مسئلہ کیا ہے ہاں اور مجھے معلوم تھا تم جیسا کوئی سڑک چھاپ گنڈہ ہی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔ عزہ نے اسکی لاتعداد کالز کرنے پر ٹونٹ کیا۔۔ جواباً بیکری کی دیوار سے ٹیک لگائے کھڑے سکندر نے سر تا پیر بغور اسے دیکھا جیسے کچھ باور کروانا چاہا ہو۔ مگر وہ بھی عزہ آریان ملک تھی۔ جواباً وہ بھی تحمل سے سینے پر ہاتھ باندھے اور دو قدم کا فیصلہ چھوڑتے اسکے قریب آئی تھی۔
میں نے کل چار لڑکوں کو بلاک کیا ہے جو مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ اور ایک بیچا رے کو کل شام ہی اسکے پروپوزل پورا کرنے سے پہلے ہی میں نے ریجیکٹ کیا ہے۔ اور اگر اب تم ان پانچ کی لسٹ میں چھٹے انسان کے طور پر شامل نہیں ہونا چاہتے تو آج کے بعد میرے راستے میں مت آنا و رنہ میں زبان سے زیادہ ہاتھ بہتر چلا لیتی ہوں۔ وہ جتنے تحمل سے بولی سکندر نے حیرت سے آنکھیں پھاڑے اسے دیکھا آج پہلی بار اسے کسی لڑکی نے حیران کیا تھا۔ وہ صرف تیز نہیں تھی شاطر بھی تھی۔ وہ جانتی تھی کب کسے کیا جواب دینا ہے۔ سکندر نے دل ہی دل میں آریان ملک کو داد دی تھی خسیے اپنی بیٹی کو شیرنی بنایا تھا۔۔ اور اگر میں راستے میں آؤں تو...؟ سکندر نے کہا تو جاتی عزہ واپس پلٹ آئی۔
ہو کون تم اور اتنی دیدہ دلیری دی کس نے ہے تمہیں ۔۔۔ جانتے بھی ہو کس کی بیٹی ہوں میں۔۔۔ اور میرے بھائیوں کو جانتے ہو تم... حشر بگاڑ دے گئے تمہارا۔ اگر میں نے انہیں کہہ دیا کہ تم میرا راستہ روکتے ہو۔۔ کیوں عزہ آریان ملک میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ بذاتِ خود کسی سڑک چھاپ گنڈ ے کو سبق سیکھا سکے۔ باوجود اسکے اسے اپنے بھائیوں کو بتانا پڑے۔ سکندر اسکے قریب جھکتے تمسخرانہ انداز میں بولا مگر اس سوال کا جواب اسے زندگی بھر نہیں بھولنے والا تھا۔۔ عزہ نے اسکی چمکتی آنکھوں میں ابھرتا تاثر دیکھا اور پھر ایک ہی جھٹکے میں وہ تاثر غائب ہو گیا جب بلیک فوریسٹ چوکلیٹ کیک سکندر حازق مغل کے چہرے کی زینت بنا تھا۔۔ عزہ آریان ملک نے بذاتِ خود جواب دیا ہے بتائیے کیسا لگا آپ کو.؟ سکندر اپنی جگہ سٹل کھڑا رہ گیا۔ اسنے ایسے جواب کی توقع کبھی نہیں کی تھی۔ وہ وحشی گینگسٹر تھا جسکے خوف سے سامنے موجود لوگ نظریں تک نہیں اٹھا پاتے تھے اس چھٹا نک بھر کی لڑکی نے اسکے چہرے پر کیک کسی فٹ بال کی طرح کھینچ کر مارا تھا۔ اگر اسکی جگہ وہاں کوئی اور ہوتا تو اب تک وہ اگلی سانس نا لے سکا ہوتا۔۔ ٹیسٹ کر لیجئے گا ضرور پسند آئے گا آپ کو۔ عزہ کہہ کر پلٹتی سکندر نے اسکی کلائی دوبچے اپنی جانب کھینچا۔۔ میں اسے ضرور ٹیسٹ کروں گاتھ اگر تم بھی اسے میرے سا ٹیسٹ کرو تو..؟۔۔ جسٹ شٹ اپ ... پھر سے شٹ اپ کال۔ اب کے سکندر کا موڈ بگڑا اسنے عزہ کو اپنی جانب مزید کھینچا جس پر وہ بمشکل خود کو سنبھالتی فاصلہ قائم رکھ پائی تھی ۔۔ میرا اصول ہے جو شروعات کرتا ہے وہی ختم بھی کرتا ہے۔ اب اسے صاف کرو ورنہ ۔۔ ۔ سکندر نے اپنی سرد نظریں جھکائیں۔ اسکے تعاقب میں عزہ نے بھی دیکھا اسکی ویسٹ پر گن دیکھتے عزہ کی آنکھیں حیرت سے پھیلی۔ یہی ڈر تو وہ دیکھنا چاہتا تھا مگر یہ کیا ابھی وہ اس ڈر کو انجوائے کرتا عزہ کا قہقہہ بیکری میں گونجا۔۔ وہ لڑکی عجیب تھی وہ دنیا کی سریش سے سریش سچوئیشن کو بھی انجوائے کرتی تھی۔ سکندر نے اسے عجیب نظروں سے دیکھا۔ ایسے ری ایکشن کی امید مجھ سے کبھی مت رکھنا مسٹر ایکس ۔ کہتے ہی عزہ نے ہاتھ بڑھا کر بیگ سے چلی پیپر سپرے نکالا۔ اور اسکی آنکھوں میں چھڑک دیا ۔۔ اگر وہ گینگسٹر تھا جسکے پاس ہمہ وقت گن موجود رہتی تھی
تو وہ سرپھری، ینگے باز لڑکی تھی جس کے پاس ہمہ وقت چلیِ پیپر سپرے رہتا تھا۔۔ اگر پھر اپنی ایسی حالت کروانے کا شوق پیدا ہو تو آجائیے گا۔ ایک ملاقات اور سہی۔۔ ۔! وہ شریر لہجے میں کہتی بیکری سے باہر نکل گئی۔ پیچھے سکندر جو ضبط سے سرخ ہوتی آنکھوں کو بمشکل کھولے کھڑا تھا اسکے جاتے ہی ایکدم سے چیخا تھا۔۔ پانی لا کے دو میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو۔! اپنا آپ بیکری کی شو کیس میں دیکھتے اسے مزید غصہ آیا تھا۔ سر سے لے کر گردن تک ہر جگہ کیک لگا تھا ساتھ آنکھوں کا بھی بیڑا غرق ہوا تھا۔
***
نتاشا گاہے بگاہے اسکے چہرے پر نظر ڈال رہی تھی۔۔ نتاشا بیٹا لوکیشن ٹریس ہوئی۔ ؟۔۔ جی انکل عفاف کی لوکیشن یہاں سے کچھ دوری پر ایک بیچ کی شو ہو رہی ہے۔۔ کتنی دوری پر ہے یہ جگہ۔ ؟
تقریباً دو گھنٹے لگے گئیں انکل۔ نتاشا بتا کے خاموش ہو گئی۔
گاڑی میں پھر سے خاموشی چھا گئی تھی۔۔ کیا تم مجھ سے ناراض ہو..؟۔۔ کیا مجھے ناراض نہیں ہونا چاہیئے۔ وہ بھی شاید بولنے کے موقع میں بیٹھا تھا اسلئے جھٹ سے بول پڑا۔
پتہ نہیں سب میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں گئے۔ مرسلین بڑبڑایا۔ تو نتاشا نے آنکھیں گھما کر اسے دیکھا۔۔ تم عورتوں سے تو بات کرنا ہی فضول ہے۔ وہ مزید بولا۔۔ تو کیوں آئے تھے پھر میرے .پاس۔۔۔ میں نے تو نہیں بلایا تھا تمہیں۔؟۔۔ میرا دماغ خراب ہو گیا تھا مجھے تمہاری فکر .. تمہیں کب سے میری فکر ستانے لگی آئیس بیئر...نتاشا شریر لہجے میں بولی تو مرسلین تھ نے چہرے پر ہا پھیرا۔۔ جب سے تمہیں سمجھنے لگا ہوں شاید تب سے۔ وہ ایک ہی جست میں کہہ گیا۔۔ وہ حیرت میں ڈوبی رہ گئی وہی جملہ تو اسے سننا تھا۔۔ تم جانتے ہو نا تم کیا کہہ رہے ہو آئیس بیئر۔ ؟
..."ہاں۔ وہ کہہ کر پل کو رکا۔ میں تمہیں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں اورا ور..؟ وہ جھٹ سے بولی"۔۔ مرسلین نے نتاشا کی طرف دیکھا۔ شاید میری رائے تمہارے بارے میں غلط تھی تم اتنی بھی بدتمیز نہیں ہو جتنی میں سمجھتا تھا۔ اسکی بات سن کر جہاں نتاشا کا منہ بنا وہی مرسلین کا مدھم قہقہہ گاڑی میں گونجا تھا۔
وہ کتنے عرصے بعد اسے یوں ہنستا دیکھ رہی تھی۔۔ ویسے مجھے لگا تھا تم کہو گئے تمہیں مجھ سے ذرا ذرا سی محبت ہو رہی ہے.؟ نتاشا نے منہ بسور کر کہا۔ محبت ذرا ذرا سی نہیں ہوتی..."یاں تو وہ ہوتی ہے ناں نہیں ہوتی"...اور جس دن مجھے تمہارے بارے میں کچھ محسوس ہو گا تو وہ یہ ذرا ذرا سی محبت تو ہر گز نہیں ہو گئی۔۔ تو کیا ہو گا پھر.؟ ... مرسلین نے سگنل پر گاڑی روکے نتاشا کو دیکھا اور ذرا سا مسکرایا۔ ۔"عشق ہو گا"..اسکی طلسم بکھیرتی مسکراہٹ اور ان حرفوں نے نتاشا کی دھڑ کنو ں کو منتشر کیا تھا۔ اسکے چہرے پر پھیلے تاثرات کو مرسلین نے بغور جانچا۔
***
ہمارا پلان تو سیدھا کاٹیج جانے کا تھا نا..؟۔۔۔ ڈرائے فروٹ کیک کا ٹکرا منہ میں رکھتے امیمہ نے سنجیدگی سے پوچھا۔۔ ہاں تھا مگر عفاف کا دل سمندر دیکھنے کا کر رہا تھا۔ ڈرائیو کرتی عزہ نے بھی ویسے ہی جواب دیا۔ ویسے عزہ آپی ہمیں بہت ڈانٹ پڑنے والی ہے !..
دیکھا جائے گا عفاف اور ویسے بھی جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے۔ عزہ نے سامنے والی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے انتہائی سنجیدہ لہجے میں کہا تھا۔۔ انہوں نے سامنے والی گاڑی کو اوور ٹیک کیا جو کچھ سیکنڈ بعد انکی گاڑی کے بالکل قریب آئی تھی جس میں چار منچلے لڑکے سوار تھے انکی ڈریسنگ اور حولیے سے وہ چاروں کوئی عیاش گھر کے لڑکے معلوم ہوتے تھے۔
Baby... let's do a race...!
ڈرائیو کرتے لڑکے نے فقرہ اچھالا۔ جس پر امیمہ نے سرد نظر اس پر ڈالتے کہا۔
Sound nice bro...but we are not available...!
گاڑی کا شیشہ ایکدم سے اوپر کرتے امیمہ نے ویسی ہی سنجیدگی سے گوگلز واپس لگائے تھے جبکہ پیچھے بیٹھی عفاف اسکے سرد لہجے پر بل کھا کے رہ گئی تھی۔ اگلے پندرہ منٹ میں گاڑی کی سپیڈ مزید تیز کرتے عزہ نے بیچ پر گاڑی روکی۔ عفاف چہکتی گاڑی سے باہر نکلی عزہ اور امیمہ بھی اسکے پیچھے باہر نکلی۔ امیمہ وہی رکھے ایک بنچ پر بیٹھ گئی۔ عزہ گاڑی سے اپنا بیگ لینے گئی تھی واپس آتے اسکی نظر عفاف پر پڑی جو پانی میں واک کر رہی تھی۔ پھر اسنے امیمہ کو دیکھا جو بالکل چپ سادھے بیٹھی تھی آج پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ وہ عزہ کی غلط بات بھی مان رہی تھی اور اسے ٹوک بھی نہیں رہی تھی اسکے چہرے پر رقص کرتی وہ برسوں والی معصومیت اور ڈر اب کہیں نہیں دکھتا تھا اسکی آنکھوں میں رچی وہ چٹانوں جیسی سنجیدگی دیکھ کوئی بھی یہ کہنے سے قاصر تھا کہ کبھی ان آنکھوں میں بلا کی معصومیت اور خوف بھی رہا ہو گا۔۔ وہ بدل نہیں رہی تھی وہ بدل گئی تھی۔ شاید ان حادثوں کی بدولت جنہوں نے اسے توڑا تو تھا مگر جوڑا ایسے تھا جیسے کوئی پتھر ہو۔ اسکے چہرے پر چھائی سنجیدگی اور سرد پن اسکے اندر پروان چڑ ھتے ان نئے حوصلوں کی داستان سناتا تھا جس کی زد میں کئی زندگیاں آنے والی تھی۔
وہ یونہی چلتی اسکے پاس آکے بیٹھی۔ عزہ نے گہرا سانس اس کھلی ہوا میں بھر ا۔۔ ناجانے کب سے وہ اس سکون کیلئے بھٹک رہی تھی جو آج وہاں تھا اس ہنگامے والی زندگی سے دور، گارڈز،بوڈی گارڈ، لڑائی جھگڑے،ان سب سے دور آج وہ خود کو پرسکون محسوس کر رہی تھی۔ پھر اچانک انکے چہرے ایکدم سے بھیگ گئے۔ عفاف نے پانی کی بوتل انکے سر پر انڈیلی تھی۔ ۔
کیا آپی آپ دونوں ایسے بت بن کے کیوں بیٹھی ہیں۔۔ انجوائے کرتے ہیں نا...؟ عفاف انہیں منہ بنا کے بیٹھے دیکھ بیزاریت سے کہا۔
عزہ اور امیمہ نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔۔ ہاں انجوائے کرتے ہیں۔ امیمہ نے کہتے پاس پڑی پانی کی بوتل عفاف پر انڈیلی ہی تھی کہ عزہ نے اپنی پانی کی بوتل امیمہ پر انڈیلے سمندر کی طرف ڈور لگائی۔۔ وہ دونوں بھی اسکے پیچھے بھاگی تھی سمندر کی سطح پر پہنچتے عزہ ان سے بچنے کیلیے آگے کو مزید بھاگی۔ اور پانی ہاتھوں کے پیالے میں بھرے ان پر پھینکا تھا ان تینوں کی خو بصورت ہنسی سمندر کنارے کھٹک رہی تھی ایک دوسرے کے ساتھ انہوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔ عفاف عزہ کا بیگ لے کر آگے کو بھاگی تھی اور عزہ اپنے بیگ کیلئے اسکے پیچھے۔ امیمہ نے مسکر اتے عفاف کا کیمرہ اٹھایا اور انکی دو تین پکچر لیں۔ وہ انہیں دیکھ کر مسکرا رہی تھی اپنے پیچھے کسی کی بھاری آواز محسوس کرتے وہ پلٹی۔۔ ہماری بھی ایک پکچر بنا لو اپنے ساتھ۔ کیا کہتی ہو لڑکی۔۔ یہ وہی گاڑی والے چار لڑکے تھے جن کی گاڑی کو انہوں نے اوور ٹیک کیا تھا۔۔ امیمہ کا موڈ انہیں دیکھتے غضب ناک حد تک خر اب ہوا۔۔ وہی دوسری طرف عفاف نے ان لڑکوں کو امیمہ کے پاس دیکھتے عزہ کو اشارہ دیا تو وہ بھی بیگ تھامے فوراً سے انکے پاس آئی۔ اب منظر کچھ یوں تھا وہ چاروں ایک ساتھ انکے سامنے دیو ار نما کھڑے تھے جبکہ وہ تینوں بھی انکے روبرو ہوئی تھی۔ کیا مسئلہ ہے تم لوگوں کے ساتھ ... عزہ غصے سے پھنکاری۔
ہم تو بس ایک پکچر کا بول رہے تھے ان میں سے ایک نے عزہ کو سر تا پیر غلیظ نظر وں سے دیکھتے شریر لہجے میں کہا۔۔ مگر ہم آپ کے ساتھ پکچر لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے بھائی آپ لوگ جا سکتے ہیں۔ امیمہ چٹانوں جیسی سختی میں دھیرے لہجے میں کہتی عفاف کا ہاتھ تھامے سائیڈ سے نکلتی ان میں سے ایک سامنے آ کھڑا ہوا۔۔ اتنا بھی کیا نخرا اب لڑکی ایک پکچر کی ہی تو بات ہے۔۔ تمہاری بہن ہے ..؟ امیمہ نے نرم لہجے میں پوچھا۔
اس اچانک سوال پر وہ ذرا چوکنے ہوئے پھر ایک نے سر اثبات میں ہلایا۔۔ اسے لے آؤ میرا بھا ئی اسکے ساتھ پکچر بنوا لے پھر میں تمہارے...اےےے۔۔۔ امیمہ مزید کچھ کہتی ان میں سے ایک آگے آیا اس پر ہاتھ اٹھاتا عزہ نے تیزی سے اسکا ہاتھ ہوا میں ہی روک دیا۔۔ ہاتھ لگانے کی جرآت مت کرنا ورنہ یہاں جنگ چھڑ جائے گئی۔
وہ پتھریلے لہجے میں گویا ہوئی۔ مگر مرد ازل کا بیوقوف لڑکی کو صفِ نازک ہی سمجھتا رہ جاتا۔ اور سو چتا وہ صرف باتیں کر سکتی ہے۔ دیکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک نے امیمہ کے حجاب پر ہاتھ ڈ لانے کی کوشش کی تھی۔ اور وہ ہوا تھا جو انکی سات پشتیں بھی نہیں بھولنے والی تھی۔ امیمہ نے اسکے بڑ ھتے ہاتھ کو ایک جست سے پکڑے اسکی کمر کے پیچھے لے جاتے اتنی بے دردی سے مڑو ڑا اس لڑکے کی چیخیں اس خاموش فضا میں بلند ہو گئی۔
کہا تھا نا ہاتھ مت لگانا۔ امیمہ نے دھاڑتے ٹانگ اسکے پیٹ میں ماری وہ بل کھا کے زمین پر گرا۔ دوسری طرف باقی کے تین لڑکے بھی آگے آئے تھے عزہ نے انہیں اپنی طرف آتے دیکھ اپنے ناخن دیکھے پھر تاسف سے انہیں دیکھا۔ اور پھروہ جیسے ہی قریب آئے اسنے پیچھے چھپا یا سپرے ان تینوں کی آنکھوں میں چھڑک دیا۔ وہ تینوں بھی آنکھوں کی جلن سے بلب لاتے پانی کی طرف بھا گے تھے۔۔۔ وااٹ ایسے کیا دیکھ رہی ہو۔ اب ان چھچھوروں کی وجہ سے میں اپنے ناخن تو خراب نہیں کر سکتی نا۔ کل ہی نیل پینٹ لگایا ہے۔ عزہ کے منہ بنا کے کہنے پر وہ دونوں ہنس پڑی۔
چلو واپس چلتے ہیں۔ عزہ نے جیسے کہا وہ واپسی کیلئے پلٹتی ان میں سے ایک لڑکے نے انکے پیچھے سے غلاظت بکی تھی وہ تینوں ایکدم سے مڑی۔ وہ سرخ آنکھوں کو ملتا انکی طرف آرہا تھا۔
آپی رکیں میں دیکھتی ہوں اسے۔ عزہ آگے جاتی امیمہ آستین فولڈ کرتی آگے بڑھی۔ ہاتھ کو ایک طرز سے ہوا میں گھماتے اسنے مقابل کی گردن میں ایسے مارا تھا کڑک کی آواز آئی تھی۔
وہ ایک بار پھر زمین پر گر پڑا۔ باقیوں نے آگے آنے کی ہمت نہیں کی تھی۔ جب ایک بار کہا ہے ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ تو مطلب ہٹ جاؤ۔ درد سے بلب لاتے اپنی گردن کے درد سے نڈھال زمین پر پڑے شخص کے قریب جھکتی وہ سپاٹ انداز میں گویا ہوئی۔ عورت کے معیار کو تم جیسے مردوں نے ہی اتنا سستا اور گرا دیا ہے کہ تم لوگوں کیلئے ہر عورت گھٹیا ہے۔ پہلے آنکھوں سے ہوس پوری کرتے ہو اور جب دل نا بھرے تو مردانگی کا رعب جھاڑ نے کیلئے اسے صفِ نازک سمجھ پرس پر ظلم کرنے پہنچا جاتے ہو۔ تم جیسے گھٹیا مردوں کی وجہ سے ہی لڑکیاں گھر سے باہر نکلنے سے ڈرتی ہیں اور جب تم جیسے کچھ گھٹیا مرد جیسے تیسے اپنی ہوس پوری کر لیں تو کتے کی طرح اور جگہ منہ مارنے نکل پڑتے ہیں مگر اس لڑکی کا کیا جسکی زندگی تمہاری ہوس کی نظر ہو گئی۔ یہ کبھی نہیں سوچتے تم۔۔ مگر تم لوگ سوچو گئے بھی کیوں ۔۔ ۔ جانوروں کو اللہ نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت جو نہیں بخشی۔ اسکے چہرے پر تھوکے امیمہ نے اسکے پیٹ میں ٹھوکر رسید کی۔۔ شاباش میری شیرنی۔ عزہ ایکدم سے چہکی مگر اگلے ہی لمحے فضا میں گولی چلنے کی آواز گونجی اور امیمہ اپنی جگہ ساکت رہ گئی۔۔ امیمہ کے پیچھے کھڑا وجود ڈھیر ہوا تھا لڑکے کے ہاتھ میں موجود گن بھی زمین پر گر پڑی۔ ان تینوں نے جھٹکے سے گردن موڑی جہاں کھڑی لڑکی گن ویسٹ میں رکھتے انہیں ہی دیکھ رہی تھی وہ لگ بھگ انکی ہی ہم عمر کی تھی وائیٹ جینز پر براؤن شرٹ پہنے بالوں کا ڈھیلا جوڑا بنا رکھا تھا ہالف سیل یوز جیکٹ اور ہاتھوں میں بھی ہالف فیگر بلیک لیدر کے گلوز پہن رکھے تھے سفید رنگت تیکھے نقوش سیاہ آنکھوں میں انوکھا سا جنون رقم تھا وہ ببل چباتی انکے قریب آئی تھی۔
تم کون ہو اور اسے گولی کیوں ماری تم نے..؟۔۔ میں اینارہ اعظمی ہوں اور اگر اسے گولی نا ما رتی تو یہ آپ کو شوٹ کر دیتا۔ اسنے عام سے لہجے میں کہا۔ عجیب تھا نا وہ لڑکی جو کسی کی بات کا درست جواب نا دینے والی انہیں ایک ہی بار میں سب کچھ بتا گئی تھی۔۔ مرا نہیں ہے زندہ ہے۔ گو لی چھو کر گزری ہے اسے۔ عفاف کے دیکھنے پر اینارہ نے یقین دہانی کروائی۔۔ ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اول تو آپ کو اسے گولی سینے میں مارنی چاہیئے تھی۔
امپریسو۔ امیمہ کی بات سنے وہ مسکرا کر بولی۔۔ عزہ کو اس بہادر لڑکی نے خوب متاثر کیا تھا باتوں باتوں میں اینارہ نے انہیں بتایا کہ وہ ایک بوڈی گارڈ ہے مگر جسکی تھی وہ اب پاکستان سے جا چکی ہے اسلئے اب وہ کام کی تلاش میں بھٹک رہی ہے۔ اسکے اچھے اخلاق اور سادہ طبیعت پر ان تینوں نے اینا رہ کو بھی ساتھ چلنے کا کہا تھا۔ جس پر اینارہ بھی خوشی خوشی راضی ہو گئی تھی۔ وہ تینوں مسکراتی گاڑی کی طرف بڑھی اس سے پہلے اینارہ نے درخت کی اوٹ میں کھڑے حان کو تھمب ریایکٹ دیا تھا جس پر وہ بھی سر ہلاتا مسکرا کر گاڑی کی طرف چلا گیا۔
پہلا مشن ڈن ہوا تو وہاں سے نکلنے سے پہلے اینارہ نے اپنا دوسرا کام بھی سر انجام دے دیا تھا۔