تقریباً دس منٹ بعد گاڑی بیچ پر آ کے رکی تھی وہ سب بھاگتے وہاں پہنچے مگر افسوس انکے آنے سے پہلے ہی وہ وہاں سے جا چکی تھی۔ لگتا ہے ہم نے دیر کر دی ہے۔ نتاشا حد درجے افسوس سے بولی ۔ ڈیم اٹ ۔۔ ۔ آریان نے ضبط کے باوجود اپنا ہاتھ گاڑی کے بونٹ پر دے مارا تھا۔ مرسلین وقاص اور فیصل اپنی جگہ پریشان کھڑے تھے مگر ایک طرف سے انہیں عجیب سا اطمینان بھی تھا۔
کیا ہوا ملی وہ۔۔۔ کہاں ہیں وہ سب۔۔ عفاف کہاں ہے..؟ طہٰ جو ابھی وہاں پہنچا تھا پھولی سانس میں ..اپنے سوال پوچھ گیا مگر جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔۔ بڑے پاپا...ڈیڈ. بتائیں نا کہاں ہیں وہ..؟ ان سب کے اترے چہرے دیکھ اسکے لہجے میں مزید پریشانی رقم ہوئی..ہم لیٹ ہو گئے طہٰ وہ یہا سے جان چکی ہیں۔
شٹ..شٹ..شٹ..شٹ۔۔ ۔ پے در پے گاڑی کے ٹائر پر ٹھوکریں رسید کرتے وہ اپنے آنے سے باہر ہوا تھا۔۔ وہ مل جائیں گئی۔ حوصلہ رکھو طہٰ۔ آریان نے بے اختیار اسے سینے سے لگایا۔ وہ جانتا تھا محبت جب کسی انسان سے بے حد ہو جائے اور اسکا چہرا دنیا کی سازشوں میں اچانک گم سا ہو جائے...ڈھونڈنے پر بھی نا ملے تو انسان کی تکلیف کس دہانے پر جا پہنچتی ہے۔ ۔"انکی لوکیشن ٹریس کرو نتاشا۔"... احمر جو پریشان سا کھڑا تھا اسکا موبائل بجا۔ وہ ان نمبر دیکھ ایکسکیوز می بول کر ان سے دس قدم کی دوری پر آیا۔ مگر کال اٹھانے سے پہلے ہی کال کٹ چکی تھی وہ دوبارہ کال کرتا اسے واٹس ایپ پر تصویر ریسیو ہوئی۔ اسنے جیسے ہی وہ تصویر دیکھی غصے اور حیرت سے اسکی دماغ کی نسیں تن گئی۔ اسنے تصویر کو زوم کیا مگر ان تینوں کے علاؤہ اور کوئی نظر نہیں آیا اسے اور بیک گر اؤنڈ پر بھی وہی جگہ تھی جہاں ابھی وہ موجود تھے۔ عزہ، امیمہ اور عفاف کے علاؤہ اسے صرف انکی گاڑی نظر آئی تھی۔ ابھی وہ نمبر ڈائل کرتا پہلے ہی اس نمبر سے کال آ چکی تھی احمر نے بنا دیر کیے کال یس کی۔
***
ہیلو...میں نے کہا اسلام علیکم مسٹر ایڈیٹ۔ چہکتی ہوئی آواز احمر کے کانوں سے ٹکرائی ۔ اسنے ضبط سے مٹھیاں بھینچ لی۔
مجھے پہلے ہی سمجھ جانا چاہیے تھا یہ کام تمہارے اس ڈرپوک بوس کا ہی ہو سکتا ہے۔ پیٹھ پیچھے وار کرنا ہی تو آتا ہے اسے۔ وہ غصے کی زیادتی سے غرایا۔۔۔ بلا بلا بلا بلا ۔۔ ۔ مذاق اڑانے والے انداز میں وہ بولی تو احمر مزید سلگ اٹھا۔۔ مجھے بتاؤ وہ کہاں ہیں ورنہ میں تمہاری گردن دبا دوں گا۔۔ میری گردن دبانے کیلئے تمہارا یہاں ہونا بہت ضروری ہے مسٹر ایڈیٹ جہاں ابھی میں اور وہ لڑکیاں موجود ہیں۔ ۔"لڑکی تم.."... آہاں۔۔۔ اینارہ اعظمی نام ہے میرا۔ اسنے فوراً سے اسکی تصحیح کی۔ انداز ابھی بھی بے فکر سا تھا
احمر نے اسکی ٹون سمجھتے گہرا سانس بھرا اور پھر کہا۔
کیوں کر رہی ہو یہ سب..چاہتی کیا ہو تم... بتاؤ کتنی رقم لو گی انکا پتہ بتانے کیلئے۔ احمر جیسے بےبس سا ہوا۔۔ پہلی بات میں تمہیں کلیئر کرنا چاہتی ہوں مسٹر ایڈیٹ یہ کام میرے بوس کا نہیں میرا ہے۔ اور یہ سب کرنے کا مقصد بدلہ ہے وہ بھی تم سے ۔۔ ۔ "تو مجھ سے بدلہ لو نا انہیں کیوں بیچ" میں لا رہی ہو۔ وہ چیخ پڑا۔۔ وہ کیا ہےنا مسٹر اے ایس پی احمر شجیع مجھے معلوم ہوا ہے تیرا آریان ملک کی بیٹی پر دل آگیا ہے۔ مگر مجھے یہ بات بالکل اچھی نہیں لگی۔۔ آئی ڈونٹ کئیر۔۔۔ احمر نے ٹکا سا جواب دیا۔
یہ بتاؤ چاہتی کیا ہو...؟ اور اگر بدلہ ہی لینا ہے تو بتاؤ سزا میں بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔ احمر نے سفید جھنڈی دیکھاتے کہا۔
اینارہ کا قہقہہ ابھرا۔ زیادہ کچھ نہیں بس میرے کچھ سوالوں کے جواب دینے ہوں گئے۔ اور جو اب میری پسند کے ہونے چاہیئے۔
مجھے تمہاری پسند نہیں معلوم۔ سپاٹ انداز میں کہا گیا۔
سوال سن کے سب سمجھ جاؤ گئے مسٹر ایڈیٹ۔ "اوکے پوچھو۔"
احمر نے دانت پیسے۔۔ بولو میں نے صبح اینارہ اعظمی سے جو کچھ کہا اسکے کیلئے معافی مانگتا ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
میں ایسا کچھ نہیں کہوں گا۔ موبائل پر پکڑ سخت کرتے وہ مدھم آواز میں غرایا۔ "اوکے ڈھو نڈتے رہو پھر انہیں۔"۔ اوکے بول رہا ہوں۔ وہ کال کٹ کرتی عزہ کے خیال نے اسے بولنے پر مجبور کیا۔
شاباش جلدی بولو۔ "میں نے تم سے جو..." ۔۔ ۔ میرا نام لے کر کہتا ہے جلدی کرو میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔۔ میں نے اینارہ اعظمی سے جو کچھ کہا اسکے لئے معافی مانگتا ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ جیسے تیسے ہی سہی مگر احمر بول گیا تھا
میں تجھے بتا نہیں سکتی تیرے منہ سے اپنا نام سن کے مجھے کتنا اچھا لگ رہا ہے۔ وہ شریر لہجے میں بولی تو احمر نے دل ہی دل میں اس گھڑی کو کوسا تھا جب وہ فتنہ اس سے ٹکرائی تھی
اوکے اگلے سوال کا جواب ہاں اور ناں میں دینا ہے۔ اور کتنے سوال ہیں وہ چیخ ہی پڑا۔ یہ آخری ہے اسکے بعد سزا سناؤں گئی۔ وہ مزے سے بولی۔۔ اے ایس پی احمر شجیع کمینا ہے.؟ اینارہ ہنسی دبا کر بولی۔ احمر کو لگا اسکے کانوں سے دھوئیں نکل رہے ہوں اب اسے خوش کرنے کیلئے کیا اسے خود کو کمینا بھی کہنا پڑے گا۔ دل چاہا موبائل سمندر میں اچھال دے اس فتنہ کو گولی سے اڑا دے مگر پھر پیچھے مرتے ملک ولا والوں کی طرف دیکھا۔ اور ہاں کہہ دیا۔ اسنے خود کو کمینا ہونے کا لقب خود ہی دے ڈالا تھا۔ ۔ مجھے سنائی نہیں دیا دوبارہ بولو۔۔۔ ہاااں۔۔ احمر نے تقریباً چیختے کہا۔
کیا ہاں۔۔ ؟ جواباً وہ بے نیازی سے بولی۔ احمر جانتا تھا وہ کیا سننا چاہتی ہے۔ ہاں اے ایس پی احمر شجیع کمینا ہے۔ وہ دانت پیستا ایک ہی سانس میں بول گیا۔ یک طرفہ محبت کی خاطر وہ ایک لڑکی کے ہاتھوں کی پتلی بن کے رہ گیا تھا اسے اپنی اتنی توہین کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔۔ تم یاد رکھنا اینارہ اعظمی میں تم سے بدلہ لوں گا اور ایسے لوں گا تم ساری زندگی میرے ہونے پر پچھتاؤ گئی۔ اینا رہ کی ہنسی تھم گئی وہ بھی سیریس ہوئی تھی
اینارہ اعظمی نے پچھتانا نہیں سیکھا ایس پی وہ گولی مار کے آگے بڑھنے والوں میں سے ہے۔ سزا بتاؤ۔ ؟ "مجھ سے نکاح کرنا ہو گا۔" ... "ایڈریس بتاؤ۔"۔۔ مطلب وہ راضی تھا۔ اینارہ کا دل چاہا ڈانس کرنا شروع کر دے۔۔ پر اگر وہ اس وقت احمر کا چہرا دیکھ لیتی اور آنکھیں پڑھ پاتی تو اسے یہ اعتر اف خود کیلئے کسی سزا سے کم نا لگتا۔۔ ایڈریس سینڈ کر رہی ہوں۔ احمر نے موبائل کان سے ہٹا یا۔۔ ایڈریس کاٹیج کا تھا جہاں کبھی کبھی ملک ولا والے چھٹیاں گزارنے جاتے تھے۔۔ وہ واپس سے ان سب کی طرف آیا۔ لوکیشن ٹریس ہوئی۔۔ احمر کے پوچھنے پر مرسلین نے وہ انگوٹھی آگے کر دی جو انہیں وہی پڑی ملی تھی مطلب اب وہ بالکل بےبس ہو چکے تھے۔ احمر نے ان سب کے تاریک چہرے دیکھے مگر اسے بہانہ بنانا تھا۔۔ کیا یہاں سے دور آپکا کوئی کاٹیج ہے سر۔ ؟ احمر نے انتہائی مکاری سے سو الیہ انداز میں پوچھا۔ آریان نے اثبات میں سر ہلایا۔۔ میرے خیال سے ہمیں کاٹیج جانا چاہیئے سر۔ احمر نے فور اً کہا۔۔ سب نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔۔ ایکچولی مجھے ابھی یاد آیا ہے میں نے کچھ دن پہلے عزہ میڈم کو کسی سے بات کرتے سنا تھا وہ کاٹیج جانے کا پلان بنا رہی تھی۔ اگر میں غلط نہیں ہوں تو وہ سب وہی ہونی چاہئیے۔ ہاں ہو سکتا ہے کیونکہ کاٹیج کو یہی راستہ جاتا ہے۔ فیصل کے کہنے پر سب ایک سو کی سپیڈ سے گاڑیوں کی طرف بھاگے تھے۔
***
ویسے ایسا کیا ہو گیا اتنے سے دنوں میں بھائی کہ آپ نے قلڑٹنگ کی ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں۔ یاحان نے آئی برو اچکائی۔
میں نے تمہیں کتنی بار کہا ہے مجھے بھائی مت کہا کرو۔۔ آپ بات کو گھما رہے ہیں. حان نے آنکھیں دکھائی تو سکندر نے اسے گھوری سے نوازا۔۔ ویسے آپ فلرٹنگ بہت اچھی کر لیتے ہیں کبھی مجھے بھی سکھ ائیے گا پلیز۔ اسنے پھر سے فقرہ اچھالا۔۔ سکندر چپ سادھے موبائل میں مگن بیٹھا رہا۔۔ ویسے بھائی آپ اسے ایک بار اپنا چہرا دکھا دیں میری بات مانے وہ بھاگی بھاگی آئے گئی آپکے پاس۔ اتنی محنت بھی نہیں کرنی پڑے گئی۔ یاحان کے جملے پر سکندر نے اسکی گردن دبوچی تھی وہ جو مشورہ دے کر
،۔۔ میں مذاق کر رہا تھا سچی پلیز گردن چھوڑیں میری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی۔ یاحان نے گردن چھڑواتے ہانک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل گیا۔ سکندر نفی میں سر ہلاتا اسکے پیچھے نکلا۔
***
چھ بج چکے تھے شام کے گہرے سائے پھیل رہے تھے کاٹیج لاہور سے دور کم ابادی والی جگہ پر قائم تھا جسکے چاروں طرف صرف گھنے جنگل تھے وہاں بہت کم مقدار میں لوگ رہتے تھے انچا روں نے گھوم پھر کے کاٹیج کا اچھی طرح معائنہ کیا ابھی وہ سب لاونج میں بیٹھی تھی۔ تو مطلب آپ ولا میں بغیر بتائے آئی ہیں۔ اسنے ایکٹنگ کرتے کہا۔۔ ہاں آپی کا آئیڈیا تھا۔ عفاف جھٹ سے بولی۔ وہ دونوں مسکرا اٹھی۔ "کچھ دنوں بعد ان دونوں کا نکاح ہے تو میں نے سوچا اس سے پہلے انکا ساتھ ایک اچھا سا دن گزارا جائے۔ کیونکہ نکاح کے بعد تو ان دونوں کو اپنے ان سے ٹائم نہیں ملنا" عزہ ذرا سا ہنسی وہ دونوں نکاح کے موضوع پر ایسے منہ بنا رہی تھی جیسے کڑوا کریلا چبا لیا ہو۔۔ آپی کیا ہم اس نکاح کے فنڈے کو کچھ ٹائم کیلئے آف نہیں کر سکتے۔ ؟ امیمہ نے نظریں ترچھی کر کے پو چھا تو عزہ سمیت اینارہ بھی اسکی شکل دیکھ ہنس پڑی۔۔ اوکے اوکے کر دیا آف چلو کھانے کی تیاری کرتے ہیں۔
جی آپی آپ لوگ جائیں کھانے کی تیاری کریں میں ذرا ریسٹ کر لوں اور جب کھانا بن جائے تو بلا لیحئیے گا مجھے بہت بھوک بھی لگی ہے۔ وہی صوفے پر لیٹتی عفاف نے نیا حکم صادر کیا اسکے معصومیت سے کہنے پر وہ تینوں ہی مسکراتی کچن کی طرف چل پڑی۔۔ وہ ایک کھلا اور خوبصورت کچن تھا امیمہ نے فریج کھولا اور اپنا ایک دن پہلے منگوایا سارا سامان فریج میں پا کر وہ مطمئن ہوئی تھی عزہ اور ان دونوں نے کھانا بنانا شروع کیا۔ ساتھ وہ باتیں بھی کر رہی تھی امیمہ کی نظریں بار بار اینا رہ کی طرف جا رہی تھیں۔ پھر ایکدم سے مسکراتی وہ اسکے سامنے آئی۔۔ اگر تمہیں کھانا بنانا نہیں آیا تو کوئی بات نہیں۔ تم ہمیں صرف کمپنی بھی دے سکتی ہو۔ امیمہ کے کہنے کی دیر تھی اینارہ ہر شے کو دور کرتے ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن کی طرف بڑھی۔۔ ایکچولی میں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا۔ اسنے سچ بتایا۔۔ مجھے بھی کچن میں کام کرنے کا شوق نہیں ہے بس آریان ملک کی معصوم بیوی نے ڈانٹ ڈانٹ کر تھوڑا سا کھانا بنانا سیکھا ہی دیا ہے۔ "سو کیوٹ"اسکے اندازِ گفتگو اور کیوٹ شکلوں پر اینارہ اسکے گال کھینچتی ہنسی تھی۔
***
یار مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ ۔ "اب تمہیں کیا سمجھ نہیں آرہا۔ احمر نے سنجیدگی سے یحییٰ کو مخاطب کیا۔"یہی کے بڑے پاپا اور باقی سب کو جتنا پریشان ہونا چاہیئے وہ اتنے پریشان مجھے لگ کیوں نہیں رہے۔ یحییٰ جھنجھلا کر بولا۔۔ مطلب۔۔؟ ۔ "مطلب یار دیکھو ملک ولا کی تین شہزادیاں (انکے) بقول صبح سے لاپتہ ہیں اور انہوں نے کسی کو خبر کیوں نہیں کی کسی ڈی آئی جی کو یا کسی اور پاور فل۔۔۔ تمہیں لگتا ہے یحییٰ لاہور شہر میں آریان ملک سے زیادہ پاورفل کوئی اور ہو گا۔ ؟ اسکے سوال میں دم تھا۔ یحییٰ پر سوچ ہوا۔۔ اور اگر خبر کر بھی دیں تمہارے بقول کسی ڈی آئی جی کو تو معاملہ مزید بگڑ سکتا ہے۔ خبر دشمنوں تک بھی جا سکتی ہیں اسلئے احتیاط لازمی ہے۔
وہ تو ٹھیک ہے مجھے بس سب سے زیادہ سنو وائٹ کی فکر ہو رہی ہے عزہ اپنا خیال رکھ سکتی ہے۔ مگر یار وہ بہت معصوم ہے۔
عزہ ان دونوں کا خیال کیسے رکھے گئی اگر کچھ غلط ہو گیا تو۔ ۔ یحییٰ خود سے ہی مخاطب ہو ا۔ احمر اسکی سرگوشیاں سنے دھیما سا ہنسا۔۔ میرا نہیں خیال یحییٰ تمہیں اس لڑکی کی فکر کرنی چاہییے جو مارشل آرٹ کی چیمپیئن رہ چکی ہے۔ احمر کا جملہ اسے اپنی جگہ گنگ کر گیا۔ یحییٰ بے یقینی سے اسے تکنے لگا۔ جو اسکے بدلے تاثرات سے خط اٹھا رہا تھا۔۔ مارشل آرٹ کی چیمپیئن... اسنے وہ لفظ دوہرائے۔ بے یقینی ہی بے یقینی تھی۔ "وہ بھی سنو وائیٹ۔"۔ نہیں ... "سنو وائیٹ نہیں" ... "امیمہ شاہ ... احمر نے اسکی تصحیح کی۔"۔۔ مگر کب کیسے۔۔ ؟ وہ سوال واجب تھا احمر نے جواب دینا ضروری سمجھا۔۔۔ وہ ہر روز شام کو ٹریننگ کیلئے ہی جاتی ہے۔ یحییٰ کو عزہ کا کہا جملہ یاد آیا۔ تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ سے۔ وہ مزید بولا۔ "مگر مجھے کچھ کیوں نہیں معلوم...یہ ملک ولا کے تمام انکشافات سب سے آخر میں یحییٰ میر پر ہی کیوں ہوتے ہیں۔"وہ صدمے میں بول رہا تھا۔ ۔"آگ لگے چاہے بستی میں یحییٰ میر رہتا اپنی مستی میں "احمر نے اسکا اکثر دوہرایا جانے والا جملہ دوہرایا۔ جسکا مطلب سمجھتے یحییٰ بچوں جیسے منہ بسور کررہ گیا۔"وہ یحییٰ میر تھا۔ وہ آوارہ بادل جیسا تھا...اپنی مستی میں مگن۔" ۔۔ ۔ تم مسکرانا بند کرو گئے اب۔ یحییٰ اسے مسلسل مسکراتے دیکھ ایکدم سے چڑتے بولا تو احمر نے مجبوراً رخ پھیر لیا۔
***
اگر اسکی خبر جھوٹی ہوئی تو اسے ختم کر کے واپس آیا اور اگر اسکی تھ خبر صحیح نکلے تو ان تینوں کے سا ساتھ اسے بھی ساتھ لے کر آنا۔ بادشاہ خان خود اسے انعام سے نوازے گا۔ اوکے ڈیڈ شور۔ شہنشاہ خان نے چٹان سے ہنستے موبائل پاکٹ میں رکھا۔ جیسے تیسے وہ سکندر کے عات ب سے بچتے بچاتے ملک ولا کی مخبری کر رہے تھے اور جو خبر انکے ہاتھ لگی تھی وہ انکے لئے کسی خزانے سے کم نہیں کی تھی۔ ملک ولا کی پرنسیسز اکیلی ہیں۔ آخر موقع مل ہی گیا۔ شہنشاہ کاٹیج کے گرد چکر لگاتے شیطانی ہنسی ہنسا۔
وہ تینوں تقریباً کھانا بنا چکی تھی عفاف وہی سو گئی تھی اینارہ کو کھڑکی سے باہر کسی کا سایہ نظر آیا وہ بات کرتے کرتے ایکدم سے رک گئی۔ اسنے باہر جھانکا مگر سامنے کوئی نہیں تھا مگر احتیاً ط برتتے اسنے فورا سے حان کو کال ملائی تھی۔
ہیلو اینی۔ ۔ حان کہاں ہو تم۔۔ ،؟۔۔ کیا ہوا اینارہ سب ٹھیک ہے۔ یاحان کے پوچھنے پر سکندر نے اس سے موبائل چھینتے خود کان سے لگایا۔۔ کیا ہوا یے اینارہ۔ سکندر کی بھاری آواز گونجی۔
مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا ایسا لگ رہا ہے یہاں کوئی ہے۔ تم وہی رہو انکے پاس ہم آ رہے ہیں۔ شہنشاہ اپنے ساتھ بیس گارڈز کو لایا تھا انہیں وہی طیغیات کیے وہ خود بیک ڈور سے کاٹیج میں داخل ہوا ساتھ تین گارڈز بھی موجود تھے۔ اسے اندر جاتے پیچھے سے آتے سکندر نے دیکھتے ہی پہچان لیا تھا۔
ہیلو اینارہ کین یو لسن می۔ سکندر کی آواز اسکے ائیر پیس میں ابھری۔ "یس آئی کین۔۔ ۔ " اینارہ بی الرٹ شہنشاہ کاٹیج میں اینٹر ہو چکا ہے سب سے پہلے خود کو کور کرو اور پھر اس تیسری لڑکی عفاف کو۔ سکندر کے حکم کے مطابق اینارہ نے فوراً سے ماسک نکالا تھا اور کچن کی طرف آئی۔۔ بی الرٹ عزہ امیمہ تم لوگوں کے دشمن یہاں تک آگئے ہیں میں نے باہر سے کسی کو اندر آتے دیکھا ہے۔ اینارہ کی دھیمی آواز پر ان دونوں کو شوک لگا۔۔ کیا اس جہاں میں ہم ان دشمنوں کے بغیر سانس نہیں لے سکتے.؟..عزہ شرٹ کے کف فولڈ کرتی باہر کی طرف بڑھی..میرے خیال سے نہیں۔ امیمہ بھی اسکے پیچھے ہوئی۔ تم دونوں باہر نہیں جاؤ گئی۔ اینارہ نے انکا راستہ روکا۔۔ میں عفاف کو لینے جا رہی ہوں دونوں اندر رہنا میں سب سنبھال لوں گئی۔ وہ بالکل بھی رسک نہیں لے سکتی تھیا گر شہنشاہ انکے سامنے اسے پہچان لیتا ہے تو انکا سارا پلان فلاپ ہو جائے گا۔ اینارہ باہر کی طرف بھاگی ۔ آپی مجھے باہر جانا ہے۔ ۔۔ ۔ ہوش سے کام لو امیمہ اگر اینارہ نے کہا ہے تو کچھ سوچ کر ہی کہا ہو گا۔ عزہ نے اسے دلاسہ دیا۔ کا ٹیج دو فلور پر مشتمل تھا۔ شہنشاہ خود اوپری فلور پر گیا تھا جبکہ گارڈز کو اسنے نیچے والے فلور پر انہیں ڈھونڈنے کو کہا۔۔ عفاف گہری نیند سو رہی تھی لاؤنج سے ملحقہ کچن سے باہر نکلتے اینارہ نے اپنی چیل جیسی نگاہ ارگرد ڈورائی۔ لاونج میں کوئی نہیں تھا وہ دبے پاؤں باہر آئی وہ انکا مقابلہ ڈٹ کے کر سکتی تھی مگر ابھی عفاف کی جان اسے سب سے زیادہ پیاری تھی کیونکہ اسے حکم ملا تھا۔
***
بھائی ہمیں اندر جانا چاہیئے۔ ۔ "رک جاؤ حان اندر خطرہ ہے اور اگر ہم گئے تو شہنشاہ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔" باہر موجود گارڈز کو وہ دونوں بڑی چالاکی سے ٹھکانے لگا چکے تھے ۔۔ پانچ منٹ مزید اگر آریان ملک یہاں نہیں پہنچا تو ہم اندر چلے جائیں گئے۔ سکندر نے گھڑی کو دیکھتے کہا مگر یہ صرف وہی جانتا تھا وہ کیسے خود پر ضبط کیے بیٹھا ہے۔ اینارہ فوراً سے صوفے کے قریب پہنچی اور عفاف کو جگانے کی کوشش کرنے لگی۔ مگر اس سے پہلے ہی ایک گارڈ انہیں دیکھ چکا تھا اینارہ نے فو راً ماسک درست کیا۔ اےےے لڑکی۔ کوئی ہوشیاری نہیں گن مجھے دے۔ اینارہ کو پلٹنے کا موقع دئیے بغیر ہی وہ اس سے گن چھین چکا تھا۔ عفاف نے ان آوازوں پر موندی موندی آنکھیں کھولی۔ سامنے دیو نما گارڈ کو اپنے سر پر کھڑے دیکھ اسکے رونگھٹے کھڑے ہوئے تھے بے ساختہ چیخ بلند ہوئی۔ جو کچن میں موجود وہ دونوں اور باہر موجود یاحان اور سکندر بھی سن چکے تھے۔ وہ دونوں اندر کی طرف بھاگے تھے۔۔ بوس لڑکیاں مل گئی ہیں۔ وہ دو گارڈز تھے جو ان دونوں کے سر پر گیر تانے کھڑے تھے۔ اینا رہ نے عفاف کو اپنے اوٹ میں لیا تھا۔ ریلیکس پرنسیسز سب ٹھیک ہے۔ اینارہ نے اسکا گال کھینچے جتنی نرمی سے کہا اسکا آدھا ڈر ایسے ہی ختم ہو گیا تھا۔۔ مگر سب ٹھیک نہیں ہے میڈم۔ کیونکہ جہاں شہنشاہ خان ہوتا ہے وہاں کچھ تھ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔ شہنشاہ باقی کے گارڈز کے سا اندر آتا تندہی سے بولا۔۔ اےےے یہ صرف دو لڑکیاں کیوں ہیں باقی کی ایک کہاں ہے۔ جاؤ ڈھونڈو اسے بھی۔ شہنشاہ چیخ کر کہتا اینارہ کی طرف بڑھا خسیے عفاف کو اپنے پیچھے چھپایا ہوا تھا۔ اینارہ اسے قریب آتے دیکھ پیچھے کی جانب قدم لے رہی تھی۔۔ شہنشاہ آنکھوں میں خبان لیےتھ آگے بڑھا اور اسکے ماسک پر ہا ڈالتا اینارہ نے کھینچ کر ٹانگ اسکے پیٹ میں ماری تھی۔ عفاف سوکھے پتے کی مانند لرزنے لگی۔ تیری تو ۔۔۔ تو ضرور آریان ملک کی بیٹی ہے جس نے مجھ پر ہاتھ اٹھانے کی جرآت کی ہے۔ شہنشاہ غصے کے بجا ئے بغیرتی سے کہتا پھر سے قریب آتا کچن سے آتی آوازوں پر وہ مشتعل سا پیچھے مڑا۔ جیسے ہی وہ مڑا اینا رہ نے واس اٹھا کر اسکے سر میں دے مارا۔
آہہہہ۔۔۔ شہنشاہ کی چیخ بلند ہوئی۔ سر سے نکلتے خون پر ہاتھ رکھے اسنے بھاگتی اینا رہ کی پیٹھ پر وار کیا۔ اینارہ اس جملے پر دھڑام سے زمین بوس ہوئی۔ ساتھ ہی عفاف کادل اچھل کر حلق میں آیا تھا۔ دو گارڈز جیسے ہی کچن میں داخل ہوئے۔ عزہ اور امیمہ نے بھرپور طریقے سے انکا ویلکم کیا تھا گارڈ جیسے ہی آگے بڑھا عزہ نے آنے کا ڈبہ اسکے سر پر انڈیل دیا۔ دوسرا گارڈ ابھی آگے آیا ہی تھا امیمہ جو دوسری طرف کھڑی تھی اسنے مرچوں کے سارے ڈبے اسکے سر پر انڈیل دئیے۔۔۔ عزہ نے پہلے کے سر میں بیلن سے ایسا وار کیا اسکی چیخیں کاٹیج میں گونج اٹھی۔ دوسرا ویسے ہی مرچوں کے مکسچر کی وجہ سے بلبلا رہا تھا دونوں ہی بیسن کی طرف بھاگے۔ ویسے مجھے نہیں لگتا بھائی ہماری یہاں زیادہ ضر ورت پڑے گئی۔۔ سکندر اور حان دلچسپی سے وہ منظر دیکھ رہے تھے مگر چھپ کر وہ شہنشاہ کی نظروں میں قطع نہیں آسکتے تھے۔۔ کاٹیج میں مانو چوہے بلی کا کھیل چل رہا تھا جیسے بلی چوہے کو پکڑ نے کیلئے اس کے پیچھے بھاگتی ہے اور گھر کا ستیا ناس کر دیتی ہے ویسے ہی حالت ابھی کاٹیج کی تھی۔
شہنشاہ اب اس سب سے جیسے اکتا گیا تھا اسنے ایک نظر اینارہ کو دیکھا پھر کچن کی طرف دیکھا جہاں سے ابھی ڈھول ڈھمکے کی آوازیں آرہی تھی شاید آج ان لڑکیوں کا ارادہ ان گنڈ وں کی چٹنی بنا کے ہی چھوڑنے کا تھا۔ وہ سوچ کے کیا آیا تھا اور ہو کیا رہا تھا اسنے سوچا تھا وہ انہیں ڈرا دھمکا کے کڈنیپ کیے اپنے اڈے پر لے جائیگا مگر یہاں تو معاملہ سرے سے ہی الٹا تھا۔ یہ بھی اسکی غلطی تھی وہ کیسے بھول گیا تھا وہ تینوں ملک ولا کی پرنسیسز سہی مگر ہیں تو آریان ملک کی ہی پرچھائیاں۔ اس سے پہلے وہ موقع غنیمت ہاتھ سے نکلتا اور دوسری طرف اینارہ اٹھتے شہنشاہ پر وار کرتی اس سے پہلے شہنشاہ نے دیوار سے چپکی کھڑی عفاف کو دیکھا اور اسے اپنی پکڑ میں لیتے گن اسکی گردن پر رکھ دی۔ س کھینچاؤ پر عفاف کیا چیخ بلند ہوئی سکندر اور حان کیا سٹیپ لیتے باہر سے آتے ملک ولا والے بھی چوکنا ہوئے تھے
یہ۔۔ یہ کیا تھا یہ تو عفاف کی آواز تھی نا۔ طہٰ چلتی گاڑی سے پہلے ہی چھلانگ لگا کے اترا تھا۔ ادھر وہ سب بھی چوکنا ہوئے۔
لگتا ہے بادشاہ خان کو خبر ہو گئی ہے۔ احمر گن نکالتا سنجیدگی سے بولا۔ لگتا تو یہیؤ ہے چلو سب الرٹ ہو جا مگر یہ کیا وہ آگے بڑھتے وہاں ارگرد بھاری تعداد میں زمین بوس ہوئے گارڈز کو دیکھ کر وہ سب چوکنا ہوئے تھے آریان فیصل اور حمزہ نے بےساختہ ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ ایسا ہی ایک منظر ماضی سے نکلتا انکی آنکھوں کے سامنے لہرایا تھا۔ آریان کی آنکھوں میں خون اترا۔ وہی حمزہ نے اسے آنکھوں سے کالم رہنے کا اشارہ دیا۔