Chapter 31: باب 31

چپ ایکدم چپ۔ عجیب تماشا بنایا ہے تم لڑکیوں نے۔ شہنشاہ نے عفاف کی بازو دوبچے چیخ کر کہا۔ اےے باہر آؤ تم بھی ورنہ اس لڑکی کی گردن یہی اڑا دوں گا۔ اسے لگا تھا اندر ایک ہی لڑکی ہے۔ مگر جب گارڈز ان دونوں کو باہر لے کر آئے تو شہنشاہ پل کو مبہوت سے ان دونوں کو دیکھتا رہ گیا۔ یہاں چار لڑکیاں کیسے۔ ؟ شہنشاہ نے انہیں دیکھتے سوچا پھر اسکی نظر ماسک والی لڑکی پر ٹھہر گئی۔ اسے وہی جھول نظر آیا۔ ۔۔ ۔ تم میں سے آریان ملک کی بیٹی کون سی ہے..؟ شہنشاہ نے عفاف کو دبوچے ہی پوچھا۔

عزہ اسکے روبرو آئی۔ جیسے اسی کے انتظار میں بیٹھی ہو۔

میں ہوں آریان ملک کی بیٹی عزہ آریان ملک۔ وہ با نڈر تھی۔ شہنشاہ اسکے لب و لہجے پر پل کو دنگ رہ گیا۔ اسے سمجھ نہیں آیا اب وہ کیا جواب دے۔۔ یہ لڑکی کیا چیز ہے بھائی۔ حان حیرت کیز د میں بولا۔۔ سکندر نے ذرا سا مسکرا کر کہا۔ آریان ملک کی بیٹی ہے۔۔ اب کیا کر نا ہے بھائی۔ ۔۔۔ ۔ صبر کرو حان شاید مسئلہ سلجھ جائے کیونکہ ملک ولا والے بھی آ چکے ہیں۔ سکندر نے وہی کھڑے تھ پاکٹ میں ہا ڈالے کہا۔۔ بولو اب کیا چاہئے تمہیں کیوں یاد کیا تم نے آریان ملک کی بیٹی کو۔ عزہ اسکے ہوش اڑا رہی تھی اسنے کبھی نہیں سوچا تھا کوئی لڑکی اتنی بھی بہادر ہو سکتی ہے۔ مجھے تو صرف تم چاہیئے ہو ڈارلنگ۔ شہنشاہ سر تا پیر اسے دیکھتا خبان سے بولا۔۔ تو پھر اسے چھوڑ دو۔ ... عزہ نے روتی عفا ف کو دیکھ کر کہا۔ یہ وہی جانتی تھی وہ خود پر اس شخص کی غلیظ نظریں اور عفاف کی کلائی پر اس شخص کا ہاتھ کیسے برداشت کر رہی ہے۔۔ اسے کیسے چھوڑ دوں اسکی وجہ سے تم قابو میں آئی ہو ورنہ دیکھو تم نے میرے گارڈز کا کیا حشر کیا ہے۔ شہنشاہ انہیں دیکھتے بولا۔ عزہ ہنس دی۔ ایسا حال میں تمہارا کر نے کی بھی خواہش رکھتی ہوں۔ وہ سینے پر ہاتھ باندھ کر بولی۔ ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو اس لڑکی کی جان نکلا لنے میں دو سیکنڈ لگاؤں گا۔ شہنشاہ غرایا۔ اگر اسے ایک خروچ بھی آئی تو یاد رکھنا میں تمہارے لیے بھیانک تباہی ثابت ہوں گئی۔ تمہیں میں چاہیئے ہوں اسے چھوڑو اور مجھے لے جاؤ اپنے ساتھ۔ یوں عورت کا سہارا لیتے خود کو بچانے کی کوشش ختم کرو۔ اسنے نخوت سے کہا۔ شہنشاہ نے ضبط سے اسے دیکھا۔ اسکا یوں دیکھنا سکندر کیسے برداشت کر رہا تھا صرف وہی جانتا تھا۔۔ تم میری ہمت کو اگر چیلنج کر رہی ہو تو بہت غلط کر رہی ہو لڑکی۔۔۔ تمہیں کیا لگتا ہے دو کراٹے کی کلاسز لے کر اگر تم مرد کا مقابلہ کر سکتی ہو تو تمہاری غلط فہمی ہے۔ اور تمہاری یہ غلط فہمی میں ختم کرنے میں مجھے بہت خوشی ملے گی۔ ابھی یہی اسی وقت۔ شہنشاہ نے کہتے اسکی طرف قدم اٹھائے مگر عفاف کا ہاتھ اسکی گرفت میں تھا۔ سکندر نے پاکٹ سے ہاتھ باہر نکالے شہنشاہ کے ہر بڑھتے قدم کے ساتھ اسکا ضبط کا پیالہ بھی بھرتا جا رہا تھا حان اسکے چہرے پر پھیلے تاثرات دیکھ جھرجھری لے کر رہ گیا۔

عزہ نے نظریں ارگرد ڈورائی۔ عفاف اسکے ارادے بھانپتی ضبط کے دہانے پر تھی۔ مگر عزہ یونہی پیچھے ہو رہی تھی اتنی پیچھے کے وہ دیوار کے ساتھ کھڑی امیمہ اور اینارہ کے قریب پہنچ گئی۔

گارڈز بھی پاس ہی کھڑے تھے مگر انتہائی بری حالت میں۔ عزہ نے اینارہ کو اشارہ دیا۔ اینا رہ نے امیمہ کو۔ امیمہ نے عفاف کو۔ وہ آنکھوں کو کھیل وہ دونوں انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔

ہمیں بہت دھیان سے اندر جانا ہو گا ہماری ذرا سی بے دھیانی سب کچھ بگاڑ سکتی ہے۔ آریان کے کہنے پر وہ سب سر ہلا گئے۔ تھ

مرسلین طہٰ یحییٰ احمر نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔ نتاشا نے ملائکہ کے ہاتھ پر ہا رکھے دلاسہ دیا تھا ابھی وہ کوئی سٹیپ لیتے اندر سے ایک بار پھر عفاف کے چیخنے کی آواز آئی۔ اور اب طہٰ جو کے مرسلین کی گرفت میں تھا ایکدم سے پھڑپھڑایا۔

مزید ہمت نہیں ہے مجھے جانے دے بھائی ورنہ میں آگ لگا دوں گا ہر ایک کو۔ خود کو مرسلین کی گرفت سے چھڑواتا وہ جنونی بنا اندر کی طرف بھاگا۔۔۔ شٹ کنٹرول ہم مرسلین۔ آریان چیخا ۔ مگر وہ جا چکا تھا وہ سب بھی سب کچھ اللہ پر چھوڑے گن لوڈ کرتے اندر کی طرف بھاگے تھے۔ عفاف نے امیمہ کے اشارے پر شہنشاہ کے کان میں زوردار چیخ ماری تھی وہی اتنی بھیانک چیخ پر شہنشاہ کی گرفت ڈھیلی ہوئی عزہ بھاگ کر امیمہ کے پیچھے چھپی۔ عزہ نے اسکے پیٹ میں لات ماری مگر شہنشاہ نے دور لڑکھڑاتے اینارہ کا ماسک جھپٹا تھا۔ اور وہ بے نقاب ہو گئی۔ جہاں شہنشاہ نے اسے پہنچانا وہی سکندر چیخا۔" کلِ ہم رائیٹ ناؤ۔" .... خود کو ہمارے حوالے کردو شہنشاہ۔ تبھی اس آواز کے ساتھ ہی ایک اور آواز گونجی۔ سکندر حان سمیت شہنشاہ اور وہ چار بھی پلٹی۔

حان کو کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اسنے جلدی سے سموگ بوم وہاں اچھالا۔ دھواں ہر طرف پھیل گیا۔ اینارہ ماسک پر جھپٹی۔ شہنشاہ عزہ پر۔ عزہ شہنشاہ پر ۔۔ ۔ وہی امیمہ اور اینارہ نے گارڈزکو قابو کیا تھا۔ امیمہ نے ہوا میں ہاتھ جھلا یا اور گارڈ کی گردن میں مارا اسکی گردن ایک طرف لڑکھ گئی اور وہ ایک طرف گر پڑا۔ ایک اور گارڈ آیا۔ اسنے امیمہ کا بازو پکڑا اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھے امیمہ نے ایسے چکر کھایا کہ اس کی بازو میں سے کھٹک کی دو بار آواز آئی اسکی بھی چیخیں گونج اٹھی۔ اینارہ نے گارڈ کی گردن ایک ہی لمحے میں مڑ وڑ دی دوسرے کے سر پر اپنی گن مارے اسنے زمین بوس کر دیا تھا۔ عزہ نے شہنشاہ کے کند ھے پر ہاتھ رکھے خود کو اوپر جھلا یا ساتھ ہی ٹانگ اسکے پیٹ پر رکھے مزید اوپر ہوئی اور ہوا میں قلابازی کھاتے اسنے دونوں ہاتھوں کا مکا بنائے شہنشاہ کے سر میں اتنی زور سے مارا وہ لڑکھڑاتا پیچھے ہوا اسنے فوراً گن نکالی۔ دھواں جھٹ گیا تھا ملک ولا کے تمام افراد خاص کر یحییٰ پورا منہ کھولے وہ منظر پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا

عزہ نے جیسے ہی نظر ایک بار پھر پھیری۔ اسے اریان کا چہرا نظر آیا اسکے پیچھے اسے سکندر نظر آیا۔ وہ حیران ہوئی۔ بس اسی لمحے شہنشاہ نے گن نکالے اس پر تانی تھی۔ ملک ولا کے تمام لو گوں کے دل وہ منظر دیکھ دھک رہ گئے۔ چھوڑ دو میری بیٹی کو۔ آریان نے ایک قدم بڑھایا پیچھے سکندر کا بھی قدم اٹھا تھا۔ مگر وہ رک گیا۔ سکندر اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔

اگر میں مروں گا تو یہ لڑکی بھی مرے گئی میرے ساتھ۔ شہنشاہ چیخا۔ مگر وہ شاطر کھلاڑی گمسم کھڑی تھی ناجانے ایسا کیا اسنے سکندر کی آنکھوں میں دیکھ لیا تھا۔ کہ اسے کو ہوش ہی نہیں رہائی تھا۔۔ اٹیک ہمِ عزہ۔ اینارہ چیخی۔ عزہ جیسے ہوش میں آئی۔ اسکی نظریں ہنوز سکندر پر تھیں اسنے سر اثبات میں ہلایا عزہ کو لگا وہ کہیں بہت پیچھے چلی گئی ہے۔ اسنے شہنشاہ کی طرف دیکھا جو اسکا سہارا لیا باہر کی طرف بڑھ رہا تھا۔

عزہ نے ایک ہاتھ گھمایا اور اسکے گن والے پر ہاتھ پر رکھتے ایک ٹانگ اسکی ٹانگ میں پھنس ائی۔ شہنشاہ کا ہاتھ مڑا گن گر گئی۔ وہ نیچے گر گیا۔ شوٹ ہم۔ وہ پھر چیخی۔ عزہ نے ویسٹ سے گن نکالی اور سکندر کی طرف دیکھا جہاں وہ نہیں تھا پھر اسنے گولی چلائی پہلی بار۔۔ ۔ وہ تیز آواز جو آج تک اسنے صرف سنی تھی آج اس آواز کو اتنی نزدیکی سے سنتے اسکے ہاتھ پل کو کانپے تھے۔ اسنے صرف ایک گولی چلائی اور پھر دھواں پھیل گیا۔ سب اندھا دھند بھاگنے لگے۔ مگر عزہ وہی کھڑی تھی۔ وہ قریب آیا۔ انتہائی قریب وہ تب بھی کھڑی رہی وہ مزید پاس آیا اور رکا۔ اسنے اپنی نیلی آنکھوں سے اسکی نیلی آنکھوں میں دیکھا۔ عزہ نے ہاتھ اٹھایا۔ "میں یہاں تمہاری حفاظت کیلئے ہوں۔" وہ جملہ اسے ساکت کر گیا۔ وہ ہل نہیں پا رہی تھی اسے لگا اسکے قدم وہی جم گئے ہیں آنکھیں پتھر ہو گئی ہیں۔ سکندر ذرا سا مسکرایا ۔ اور اسنے ہاتھ کا رخ نیچے کی جانب کیا اور پھر ایک ساتھ تین گولیاں چلنے کی آواز آئی۔ عزہ تب بھی ہوش گنوائے کھڑی تھی اور وہ اسکی نظروں میں جھانکتے شہنشاہ کو ابدی نیند سلائے اسکی نظروں کے سامنے ہاتھ اٹھائے خود غائب ہو گیا تھا۔

:5[ ♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦♦

سب کچھ کلیئر ہو چکا تھا کاٹیج میں پھیلا دھواں بھی ختم ہو گیا مگر سب اپنی اپنی جگہ ساکت کھڑے تھے ملک ولا والے شہنشاہ کی موجودگی اور ان بہادر لڑکیوں کی بہادری پر دنگ کھڑے تھے جبکہ وہ تینوں یہ سوچ کر ساکت کھڑی تھی آج یہ ہوا کیا انکے ساتھ۔ تبھی اریان آگے بڑ ھا۔ اسنے ساکت کھڑی عزہ کے سر پر ہاتھ رکھا۔ عزہ چونک کر سنبھلی۔ دل و دماغ گزری سوچوں سے آزاد ہوا اسنے بے سا ختہ نظر اٹھا کر آریان کے پیچھے والے کمرے کی اوٹ میں دیکھنا چاہا۔ وہاں کوئی ہے کیا پرنسیس ...؟ اریان نے جتنی نرمی سے پوچھا عزہ نے گردن نفی میں ہلائی۔

آپ ٹھیک ہو اور یہ سب... اس اگلے سوال پر سویا دماغ آخر بیدار ہوا تو عزہ نے آنکھیں اٹھا کر آریان کو دیکھا اور پھر ارگرد دیکھتی بھاگتی پیچھے کھڑی امیمہ اور عفاف کے گلے لگی۔ ۔ تم دونوں ٹھیک ہو۔ انکے چہرے گردن اور ہاتھوں پر ہاتھ لگاتے عزہ جس اندازمیں پوچھ رہی تھی ان سب کو ہی اس پر رشک آیا تھا۔

آپی ہم ٹھیک ہیں۔ "بس آپ ان سب کے غصے سے بچا لیجئے گا۔"

امیمہ کے بولنے کے بعد ہی عفاف نے بھی اسکے کان میں سرگوشی کی۔ جسے سب ہی سن چکے تھے اور مسکرا دئیے۔ مگر طہٰ سرخ آنکھوں سے بس اسے دیکھے جا رہا تھا۔ آپ سب میری بات سنیں۔ دل اور عفاف میرے کہنے پر میرے ساتھ آئی تھیں۔ آپ میں سے کوئی بھی انہیں کچھ نہیں کہے گا۔ اگر کسی کو ڈانٹنا ہے تو مجھے ڈانٹ لیں۔ عزہ بھرائے ہوئے لہجے میں بولی۔ آریان جانتا تھا اسکی ساری بہادری اب بس ختم ہو چکی ہے۔ اسلئے آگے بڑھتے اسنے عزہ کو اپنے مضبوط حصار میں لے لیا۔ اور عزہ اسکے حصار میں آتی رو پڑی۔ وہی دوسری طرف امیمہ فیصل کی کھلی باہوں کو دیکھتی اسکی طرف آ ئی تھی۔ آئی ایم سوری ڈیڈ۔ میں بنا بتائے چلی گئی۔ امیمہ فیصل کے کندھے سے لگی اتنی معصو میت سے بولی حمزہ اسکی معصومیت پر صدقے واری ہوا تھا۔ خبردار فیصل اگر تم نے میری بیٹی کو ڈانٹا بھی تو۔ فیصل نے کچھ کہنے کیلئے لب کھولے ہی تھے حمزہ امیمہ کو حصار میں لیتا بول پڑا۔۔ مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے حمزہ مجھے خوشی ہوئی یہ دیکھ کر وہ اپنی حفاظت خود کر سکتی ہے۔ مگر پھر بھی آج کے بعد یہ قدم دوبارہ نہیں اٹھانا۔ حمزہ بھی فوراً بولا۔ امیمہ مرسلین کی طرف بڑھی۔ اسکے حصار میں آتے امیمہ کو لگا وہ ہر تکلیف اور دشمنوں سے کوسوں دور آگئی ہے۔۔ ڈیڈ مما ہم ٹھیک ہیں تو آپی رو کیوں رہی ہیں۔ ؟ نتاشا کے حصار میں کھڑی عفاف معصومیت سے بولی۔۔ یہاں آؤ گڑیا۔ مرسلین نے امیمہ کے گرد بازو رکھے عفا ف کو پاس بلایا۔ "بھائی میرا نام عفاف ہے گڑیا تو طوبیٰ آنی ہیں۔" عفاف اسکے حصار میں آئی آنکھیں پٹپٹا کر کہتی ان سب کو ہنسنے پر مجبور کر گئی۔ میری پرنسیس بہت کیوٹ ہے نا اسلئے میں گڑیا کہتا ہوں۔ مرسلین اسکے سر پر ہاتھ رکھے انتہائی محبت سے بولا تھا۔ اور آپکی عزہ آپی جتنی بہا در نظر آتی ہیں اتنی ہی حساس بھی ہیں آپ تینوں کیلئے۔ وہ رو نہیں رہی وہ جو خوف تھا آپ لوگوں کو کھونے کا وہ اسکے اثر کور و کر زائل کر رہی ہے۔۔ نہیں میری عزہ آپی بہت بہادر ہیں۔ مرسلین کے بولتے ہی عفاف خفگی سے بولی۔

ہاں ہاں وہ بہت بہادر ہے گڑیا آپ منہ نہیں بناؤ۔ امیمہ اسے دیکھتے پیچھے مڑ ی۔ مر سلین اور طہٰ عزہ کی طرف آئے۔ پرنسیسز ۔۔ ۔ دونوں یک زبان بولے۔ عزہ نے نظر اٹھا کے مرسلین اور طہٰ کی طرف دیکھا۔ اور طہٰ کے بڑھائے ہاتھ پر ہاتھ رکھتی کندھے پر سر رکھے نم آنکھوں سے مرسلین کو دیکھتی بولی۔ آپ ناراض ہیں مجھ سے...؟۔۔ نہیں کوئی بھی ناراض نہیں ہے پرنسیسز۔ رونا بند کرو چلو بالکل بھی اچھی نہیں لگتی۔ مرسلین مسکراتا اسکے سر پر ہاتھ رکھے کھڑا تھا تو طہٰ اسکے آنسو پونچھ رہا تھا اس میں تو ملک ولا والوں کی جان بستی تھی۔ آریان حمزہ فیصل وقاص اور ملائکہ انکا پیار دیکھ مسکرا دئیے تھے۔۔۔ بس بس یہ ایموشنل سین بند کرو مجھے تو نیند آنے لگ گئی ہے۔۔ نتاشا امیمہ کو پاس کھڑا کرتی عزہ کو گھور کر بولی۔۔۔ کیوں آپی آپ جیلیس ہو رہی ہیں۔ اسنے مرسلین کو دیکھتے کہا تو سب ہنس دئیے اور وہ دونوں ہی گڑبڑ ائے تھے۔۔ آپ اس طوفان کو ساتھ نہیں لائے کیا ..؟ عزہ نے پہلے ارگرد دیکھا پھر آریان اور مرسلین کو دیکھتے پوچھا۔ ابھی تو یہی تھا۔ طہٰ نے بھی گردن موڑتے کہا۔ اور وہ احمر بھی نظر نہیں آرہا۔ وقاص بھی بولا تھا۔ کچن سے آتی آوازوں پر سب کے کان اٹھے تھے تبھی ان سب نے کچن کی طرف رخ بڑھایا۔ جہاں یحییٰ اور احمر بکھرے کچن میں شیلف پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔ وہ دونوں اپنی دنیا میں مگن تھے تبھی کچن کے دہانے پر ان سب کو کھڑا دیکھ وہ دونوں ہی شیلف سے اچھل کر نیچے اترے۔ مجھے یحییٰ لے کر آیا تھا۔ احمر نے آریان کو دیکھتے کہا۔ ایسے تو نہیں دیکھے بڑے پاپا۔ یحییٰ پلیٹ رکھتے جتنی معصومیت سے بولا وہ سب عش عش کر اٹھے۔۔ آپ لوگوں کی پرنسیسزز کو ڈھونڈنے کے چکر میں ہم بیچارے صبح سے بھوکے ہی مارے گئے تھے۔ بس بس تمہیں ہماری جتنی فکر ہے نا ہمیں پتہ ہے۔۔ ایسی بات نا کرو بلیک روز صبح سے پاگلوں کی طرح مارے مارے پھر رہے ہیں ہم سب اور تمہیں کو ئی قدر ہی نہیں ہے۔۔ تمہیں بھی نہیں ہے قدر یحییٰ ۔۔ ۔ عزہ نے بات کا رخ کہیں اور کیا تھا۔ وہاں مزید جنگ چڑھتی اور کسی کا موڈ خراب ہوتا نتاشا بول اٹھی۔ ہمیں اب واپس چلنا چاہیئے رات بہت ہو گئی ہے۔۔ جہاں وہ بولی وہی یحییٰ سب سے پہلے وہاں سے نکلا تھا وہ با ہر آیا جہاں امیمہ کسی لڑکی کے ساتھ کھڑی تھی۔۔ یہ لڑکی کون ہے.؟ وہ قریب آکے پوچھنے لگا۔

مگر امیمہ خاموش کھڑی رہی۔ تبھی آریان اور باقی سب باہر آئے اور تب فیصل کے پوچھنے پر انہوں نے الف تا یے ساری بات انکے گوش گزار کر دی مگر اس دوران احمر کی کھا جانے والی نظریں اینارہ کی طرف تھی۔ وہ سب وہاں سے نکلے اور رات کے بارہ بجے ولا واپس پہنچے تھے جہاں زارا طوبیٰ اور حیام انکے انتظار میں پل پل گن رہی تھیں۔ ان تینوں نے ان سے بھی معافی مانگی تھی سب نے خوشگوار ماحول میں کھانا کھایا رات کے دو بجنے والے تھے وہ سب ابھی بھی لاونج میں بیٹھے با تیں کر رہے تھے۔۔ احمر اور اینارہ واپس جا چکے تھے انکا ٹکراؤ نہیں ہوا تھا۔ عفاف نیند کا کہہ کر اپنے کمرے کیلئے اٹھی۔۔ تھوڑی دیر بعد ہی طہٰ بھی تھکان کا کہتا کمرے کی طرف چلا گیا۔ حیام کی نظریں بار بار آریان کی طرف اٹھ رہی تھیں جو لاتعلق بنا بیٹھا تھا تبھی یحییٰ نے عزہ کو مخاطب کیا۔ ویسے بلیک روز تم لوگ گئی کیوں تھی وہاں میرا مطلب ہے کہ ہمیں بتا سکتی تھی سب ساتھ جا سکتے تھے بڑےپا پا، گارڈز ۔۔۔ یحییٰ کے جملے پر سب نے عزہ کی طرف دیکھا۔

اس سوال کا جواب مجھے بھی چاہیئے..؟ "اور مجھے بھی۔"

نتاشا اور مرسلین بھی بول اٹھے۔ عزہ نے آریان اور حیام کی طرف دیکھا۔ پھر نظر یں جھکا لیں۔ میں تنگ آگئی ہوں اس ماحول سے، ان بے وقت پیچھے پڑے رہنے والے دشمنوں سے، گارڈز، بود ی گارڈ یہ سب مجھے مینٹلی لو فیل کرانے لگے ہیں۔ عزہ کا لہجہ ہنوز نرم تھا وہ کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتی تھی۔ مگر دوسری طرف آر یان نے بے یقین نظر ملائکہ وقاص حمزہ اور فیصل کی طرف اٹھا ئی۔ جو سر جھکا گئے جیسے اس سب میں انکی کوئی غلطی ہو۔ مگر جو بھی تھا جیسا بھی تھا وہ ان کا کام نہیں فرض تھا جو انہیں ہر حال میں پورا کرنا تھا مگر اس سب میں وہ یہ بھول گئے تھے انکے بچے بہادر سہی مگر وہ بھی عام بچوں جیسی زندگی ڈیزرو کرتے ہیں۔ نتاشا اور مرسلین نے بے ساختہ ایک دوسرے کی طرف نظر اٹھائی۔ یحییٰ نے امیمہ کی طرف دیکھا۔ جو فوراً سے پہلے رخ موڑ گئی۔ کچھ دیر مزید وہاں بیٹھنے کے بعد وہ سب اپنے اپنے کمروں میں جا چکے تھے۔

***

وہ گیلے بال سکھا کر بیڈ کی طرف آئی مگر اگلے ہی لمحے طہٰ کو دیوار کے ساتھ ٹیک لگا ئے کھڑے دیکھ عفاف کے پیروں تلے سے جیسے زمین نکلی تھی وہ چیخ مارتی اس سے پہلے طہٰ نے اسکےتھ منہ پر ہلکا سا ہا رکھا۔۔ اگر تمہاری ذرا سی بھی آواز نکلی تو میں تمہارا بھیجا اڑا دوں گا۔ دو قدم پیچھے ہٹتے اسنے انتہائی بے رخی سے کہا۔ عفاف نے آنکھیں پھیلائے پہلے اسے پھر کھلے دروازے کی طرف دیکھا اسنے جیسے ہی بھاگنا چاہا طہٰ اسکے راستے میں حائل ہوا۔۔ آپ کیوں رات کے اس وقت جن کی طرح میرے کمرے میں آ کے مجھے ڈرا رہے ہیں۔ عفاف کی آواز میں نمی گھلی۔۔ طہٰ کی سرخ انگارہ بنی نظریں اسکے اوسان خطا کر رہی تھیں۔۔ تم کس کی اجازت سے ملک ولا سے باہر نکلی تھی۔ جواباً طہٰ نے اسکی بازو دوبچے کرخت لہجے میں سوال کیا۔ اگر تمہیں کچھ ہو جاتا تو مجھے بتاؤ کون زمہ دار ہوتا۔ میرا کیا ہوتا تم صرف اپنا کیوں سوچتی ہو میرے بارے میں کیوں نہیں سوچتی۔ کیا میں کوئی امپورٹنس نہیں رکھتا تمہاری لائف میں کہ تم مجھے صرف اتنی ہی خبر دے دو کہ تم جا کہاں رہی ہو۔۔ مجھے عزہ آپی نے منع کیا تھا۔ عفاف ڈھیٹ ائی سے بولی۔ وہ شاید اسکی بے بسی سے لطف اٹھا رہی تھی جو اس وقت طہٰ کی نظروں میں ہی نہیں لہجے میں بھی صاف جھلک رہی تھی۔ آج کے بعد تم ملک ولا سے باہر نہیں جاؤ گئی میں کل ہی گارڈ سے کہہ دوں گا تم کہیں بھی جانے سے پہلے مجھ سے اجازت لو گئی اور پھر جاؤ گئی ورنہ تمہیں گارڈ باہر جانے نہیں دے گا۔ طہٰ اسکا بدلہ رویہ دیکھ بس اتنا ہی کہہ سکا ورنہ جو طوفان ابھی اسکے اندر مچا ہوا تھا وہ عفاف کی سوچ سے بھی زیادہ بھیانک تھا۔ اسکے فیصلے پر عفاف نے گردن موڑ کے سے دیکھا۔ آپ کیا بیوی ضرور بننے والی ہوں مگر اسکا مطلب یہ نہیں۔ کہ آپ کہیں گئیں سانس لو تو میں سا نس لوں گئی ورنہ نہیں لوں گئی۔ وہ تیز لہجے میں بولتی گئی یہ سوچے بغیر سامنے والے پر کیا گزرے گئی۔ طہٰ اسکی ٹون پر حیرت میں مبتلا قدم پیچھے لے گیا اور صوفے پر گرنے والے انداز میں بیٹھا۔ عفا ف نے عجیب نظروں سے اسکے جھکے سر کو دیکھا نظر سر سے پھسلتی اسکے چہرے پر رکھے ہاتھوں سے ہوتی جوتوں پر رک گئی۔ جہاں فرش پر قطرہ نما کچھ کر رہا تھا۔ اسے لمحہ لگا سمجھنے میں ... وہ آنسو تھے۔ طہٰ میر رو رہا تھا۔ "جلاد بھی روتے ہیں وہ سوچ کے رہ گئی۔"وہ جو کب سے اندر ہی اندر ضبط کر رہا تھا اس لڑکی نے اسکی ہمت توڑ دی تھی اور وہ رو دیا تھا صرف اسے کھونے کے ڈر سے۔ اسکی سسکیاں سنے عفاف کی حالت عجیب ہو رہی تھی۔

وہ دھیمے قدم اٹھاتی اسکے پاس پہنچی اور طہٰ کے قریب گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھی ۔۔ میں تو صرف آپ سے آپ جیسے بات کر رہی تھی جیسے آپ مجھ پر رعب جھاڑتے ہیں غصہ کرتے ہیں۔ میں تو نہیں روتی پھر آپ کیوں رو رہے ہیں۔ اسکے رونے سے تنگ آتی عفاف پٹر پٹر بولی تھی طہٰ نے سرخ نظریں اٹھا کے سامنے بیٹھی لڑکی کو بغور دیکھا نیلے رنگ کے گھٹنوں تک آتے فراک میں وہ گیلے الجھے بالوں کو ہاتھ کی مدد سے پیچھے کرتی آنکھوں میں الجھن لیے اس سے سوال کرتی اسے کوئی چھوٹی سی بچی لگ رہی تھی۔۔ بے ساختہ اسنے اسکے کندھوں کو تھامے اٹھایا اور اسے صوفے پر بٹھائے خود گھٹنوں کے بل اسکے قریب بیٹھ گیا۔ عفاف کو اپنا مقام اسکی نظروں میں کہیں بہت اونچی جگہ پر محسوس ہوا تھا وہاں جہاں اسکے علاؤہ اور کوئی نہیں تھا۔ جہاں رہنے کا حق طہٰ میر نے صرف عفاف رضا کو دیا تھا۔ ۔ میں تمہیں کیسے سمجھاؤں یہ دنیا ویسی نہیں ہے جیسی نظر آتی ہے۔ تم بہت معصوم ہو عفاف۔ اسکے نرم شدت بھرے لہجے پر عفاف کے دل کو کچھ ہوا۔ تم سوچ بھی نہیں سکتی میں ان چار گھٹنوں میں چار سو مرتبہ مرا ہوں صرف یہ سوچ کر کے اگر تمہیں کچھ ہو گیا تو۔۔ ۔ آنسو مسلسل اسکی آنکھوں سے کر رہے تھے وہ اتنا کمزور تو نہیں تھا عفاف اسے پہلی بار اتنا کمزور دیکھ رہی تھی وہ تو اسے ایسی حالت میں دیکھ ہی پہلی بار رہی تھی وہ نہیں جانتی تھی وہ طہٰ میر کی زندگی میں کیا اہمیت رکھتی ہے۔

عفاف نے بے ساختہ ہاتھ بڑھایا اور بولتے طہٰ کو چپ لگ گئی۔ اسنے ہاتھ بڑھاتے طہٰ کی تھو ڑی سے گرتے آنسو کو اپنی مٹھی میں قید کیا وہ بنا پلکیں جھپکائیں اسکی کاروائی دیکھ رہا تھا۔

آپ روتے ہوئے بالکل اچھے نہیں لگتے۔ وہ بے دھیانی میں بول گئی۔

طہٰ مسکرا دیا۔ تو کیا غصہ کرتے اچھا لگتا ہوں.؟۔ عفاف اسکے سوال پر جیسے ہوش میں آئی فوراً سے دور ہوئی۔ نہی ...نہیں...،.. میرا...مطلب پتہ نہیں۔ ...،.. میں..نہیں جاؤں گئی کہیں بھی آپ پلیزز جائیں یہاں سے۔ اسکی لو دیتی نظروں کی پیش سے بچنے کیلئے عفاف کو اسکی بات ماننا ہی معقول لگا۔ طہٰ اسکے چہرے سے نظریں ہٹائے وہاں سے اٹھا۔۔ ڈیٹس لائیک مائے کیوٹ لٹل برائیڈ ۔ اسکی طرف مسکراہٹ اچھا لے طہٰ کمرے سے نکل گیا تاکہ وہ بھی ایزی ہو سکے۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.