کالا گھٹا ٹاپ اندھیرا ہر سو پھیلا تھا آس پاس ہو کا عالم تھا ہر طرف اندھیرے کا بسیرا تھا ایسے میں اس کالی رات میں وہ بڑی ملک حویلی اس اندھیرے کو روشن کرنے کا باعث بنی تھی ہر طرف آگ پھیلی ہوئی تھی ملک حویلی چاروں اطراف سے آگ کی پلیٹوں میں تھی باہر موجود گارڈز آگ کو بجھا نے کی تگ و دو میں نظر آرہے تھے ایسے میں ملک حویلی کا اندرونی منظر مزید ڈراؤنا نظر آتا تھا بند رہ سالہ مرسلین دس سالہ بے ہوش امیمہ کو سینے سے لگائے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف تھا وہی دوسری طرف حمزہ اور زارا یحییٰ اور طہٰ کو سنبھالے کوششوں میں مصروف نظر آئے تھے فیصل طوبیٰ کو لیے بیک ڈور کی طرف بڑھا تھا جسے لات مار کے کھولتے اسنے ان سب کو باہر نکال دیا پھر خود آسیہ بیگم کے کمرے کی طرف بھاگا تھا حمزہ عون صاحب اور سمیرا بیگم کے کمرے کی طرف لپکا تھاسب باہر آ چکے تھے سوائے اریان حیام اور عزہ کے۔ حمزہ اور فیصل پھر سے اس آگ میں کودے تھے اور اوپری منزل کی طرف بھاگے۔ جہاں سے حیام اور عزہ کے چیخنے کی آوازیں آرہی تھی اریان اپنی کوشش کے باوجود بھی عزہ کے کمرے کا دروازا نہیں کھول پا رہا تھا۔
باقی حویلی کی نسبت اس کمرے کو آگ نے جیسے اپنی آغوش میں لے لیا تھا۔ اندر سے آوازیں آنا بند ہو گئی تھی۔ آریان آنسوؤں سے بھری آنکھیں لیے ابھی بھی سر توڑ کوشش کر رہا تھا حیام روتے نڈھال ہوئی تھی۔ فیصل روتی بلکتی حیام کو باہر لے گیا تھا حویلی کے پلرز ایک ایک کر گر رہے تھے جو کسی بھیانک اور ڈراؤنی فلم کا منظر بیان کرتے تھے باہر سے سب کی چیخوں کی آوازیں آرہی تھیں۔ عزہ کا کمرا جھلس چکا تھا ملک حویلی کی چھت گرتی اس سے پہلے حمزہ آریان کو گھسیٹتا باہر لایا تھا۔
نہی۔۔ نہیں مجھے چھوڑو حمزہ میری بیٹی اندر ہے مجھے جانے دو وہ مجھے پکار رہی ہے۔ آریان کو قابو کرنا انکے بس سے باہر ہو رہا تھا زارا طوبیٰ اور حیام کی آہ و پکار آسمان کو چھو رہی تھی۔ بیٹھے بٹھائے یہ کیسا روگ لگ گیا تھا انہیں۔ ظلم کی حد ہوئی تھی۔ تبھی اس پرپل کمرے کی کھڑکی کسی نے لات مار کے کھولی تھی عزہ جو کارپٹ پر بے ہوش پڑی تھی اندر آتے شخص نے اس کے اوپر سے وہ آگ میں لپٹا ڈوپٹہ ہٹایا تھا پھر اسے باہوں میں بھرے وہ ویسے ہی حویلی کے گارڈن میں اتر آیا تھا۔ عزہ ابھی بھی اسکی باہوں میں بےہوش تھی۔ وہ بلا کی حسین تھی مقابل کی نیلی آنکھوں میں چمک ابھری۔ خود کو ہوا میں محسوس کرتے عزہ نے آنکھیں کھول دی۔ ان نیلی آنکھوں کو خود کو تکتا پا کر وہ دم ساد ھے اسے دیکھ رہی تھی مقابل نے دھیرے دھیرے سے اسے نرم گھاس پر بٹھایا عزہ نے اسکی شرٹ جکڑ ی جس سے ...اس اندھیرے میں اسنے عجیب چیز دیکھی تھی۔ ڈ...ڈیول اسکے لب ہلے ۔ ان نیلی آنکھوں میں مزید چمک ابھری۔"میں یہاں تمہاری حفاظت کیلئے ہوں۔" وہ جملہ کہتے اسنے عزہ کی آنکھوں کے سامنے اپنا ہاتھ کیا پھر اسے ہوا میں لہرایا اور غائب ہو گیا۔
عزہ اس اندھیرے میں اسے ڈھونڈتی رہ گئی۔ ہوش میں تب آئی جب دوسری طرف سے اسے رونے کی آوازیں سنائی دی۔ وہ بھاگ کر اس سائیڈ گئی۔ اپنے ماں باپ کو روتے دیکھ اسکی جانا ٹکی تھی اسنے آریان کی طرف دیکھا جسے حمزہ حویلی میں جانے سے روک رہا تھا پھر اسنے نظر اٹھائی وہ دراز حویلی ہر طرف سے آگ کی لپیٹ میں تھی جیسے وہ آگ اسے خود میں سامنے کی سعی کیے بیٹھی ہو۔ ڈیڈ... اسکے لب ہلے پھر زور دار چیخ ابھری۔ آریان جو حویلی کی طرف بھاگا تھا اس سمیت ملک حویلی والے یکے بعد دیگرے پلٹے۔ وہاں عزہ کو سہی سلامت پا کر انکی جان میں جیسے جان آئی تھی۔ تبھی آ ریان عزہ کی طرف بھاگا ابھی اسنے دو قدم اٹھائے تھے۔ وہ دراز حویلی اپنے پورے حجم سمیت روح لرز اتی اور دل چیر تی آواز کے ساتھ زمین بوس ہو گئی۔ جو جہاں تھا وہی رہ گیا۔ عزہ کے منہ سے آخری پکار ڈیڈ کی نکلی تھی۔ اور وہ اٹھ بیٹھی۔ اسنے ہاتھ مار کر لیمپ آن کیا۔ اسکا پورا جسم پسینے میں شرابور تھا۔ وہ لمبے گہرے سانس بھر رہی تھی ٹائم دیکھا صبح ہو چکی تھی ناجانے کتنی صبح ہو چکی تھیں مگر وہ ایک رات پیچھا نہیں چھوڑ رہی تھی۔ اسنے کمفرٹر اتارا۔ واک کرنے لگی۔ خود کو کمپوز کیا۔ "میں یہاں تمہاری حفا ظت کیلئے ہوں." جملہ بار ہا دفعہ ذہن میں گردش کرنے لگا۔ اسنے زہن جھٹکا خود کو نفی کیا۔ خیالوں کو جھٹلا یا۔ مگر ہوا وہی جو قسمت میں تھا اسنے پانی کا گلاس لبوں سے لگایا۔ تو آخر تم دس سال بعد پاکستان آ ہی گئے بلیک ڈیول۔ تو عزہ آریان ملک نے قبول کر لیا تھا وہی ڈیول تھا اسکا ڈیول جسے وہ دس سال سے ڈھو نڈ رہی تھی جسکے انتظار میں اسنے دس سال نہیں دس صدیاں گزار دی تھیں۔
اسنے موبائل اٹھایا مگر وہاں پہلے سے ہی تین میسجز شو ہو رہے تھے اسنے میسج اوپن کیے ۔"جانتا ہوں تم حقیقت جان چکی ہو۔"
"ہاں میں واپس آگیا ہوں مگر تم نے مجھے پہچاننے میں دیر کر دی۔۔ ۔"ایک دن آئے گا جب تمہارا سایہ بھی تم سے دور ہو جائے گا۔ پھر تم تپتی دھوپ میں بھی کھڑی رہو گئی تب بھی تم اسے واپس نہیں ڈھونڈ پاؤ گئی۔ وہ آخری میسج تھا جو اسے رات دو بج کر بائیس منٹ پر ریسیو ہوا تھا۔ ۔"کیا گیارہ سال کم تھے اس بلی چوہے کے کھیل کو.؟"اسنے سکرین کو دیکھتے ہوئے تاسف سے سوچا۔۔ مگر اس بار نہیں ڈیول۔ اس بار عزہ آریان ملک اپنے سمیت تمہیں بھی تپتی دھوپ میں لا کر کھڑا کرے گی۔ اور تم خود آؤ گئے۔ وہ پر عزم لہجے میں بولی۔ بالوں کا جوڑا بنایا اور ایک نئی فرمائش لیے وہ آریان کے کمرے کی طرف گئی تھی۔
***
آپ یہاں اکیلے اکیلے بیٹھے کیوں مسکرا رہے ہیں.؟ وہ جو صبح صبح لان میں واک کر کے وہی رکھے بنچ پر بیٹھ گیا تھا اپنے پیچھے سے طہٰ کی آواز سن کر بدمزہ سا ہوتا اسکی طرف مڑا۔
سارے میرے تصورات کی ایسی کی تیسی کر دی تو نے کمینے۔
مرسلین نے اسکی گردن دبوچ کر کہا تو طہٰ تو اسکا بدلا مزاج دیکھ دنگ رہ گیا۔۔ کہیں بخا خوار تو نہیں چڑ گیا آپکے دماغ پر۔ کون سے تصورات ہاں... طہٰ نے سامنے آتے پریشانی سے استفار کیا۔
بخار نہیں چڑھا سر پر طہٰ۔۔ ۔ مرسلین نے گہری سانس کھینچتے کہا۔ اس لڑکی کا سرور سر پر چڑھ کر بول رہا ہے۔ جادوگرنی ہے وہ... آخر مجھے پھنسا ہی لیا اسنے اپنے عشق کے جال میں۔ اسنے سانس ہوا کے سپرد کرتے جتنی بیچارگی سے کہا طہٰ کو اتنی مشکل اپنی ہنسی کنٹرول کرنے میں ہو رہی تھی۔۔ ایک نمبر کی چڑیل ہے جادوگرنی کہیں کی۔ مرسلین کہتے کہتے رک گیا۔
یار مجھے سکون نہیں مل رہا مجھے اسے دیکھنا ہے۔ ابھی دیکھنا ہے۔ وہ بے بسی سے کہتا اٹھا ہی تھا طہٰ پیٹ پر ہاتھ رکھے گھاس پر گرا اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوا تھا۔ مرسلین جھنبپ سا گیا۔
اٹھ جا کمینے ایسا بھی جوک نہیں سنایا میں نے۔ مرسلین دانت پیستا اسے ٹھوکر مار کر بولا۔ دفع ہو تجھ سے تو بات کرنا ہی فضول ہے۔ اسے ویسے ہی ہنستے دیکھ مرسلین جاتا طہٰ جیسے تیسے خود پر کنٹرول کیے اٹھا اور اسکے سامنے آیا۔
اچھا میرے پاس ایک پلان ہے۔ سنیں گئے۔ ہاں سنا۔ وہ فوراً بولا۔ .... ویسے مجھے یقین ابھی بھی نہیں آرہا کہ اس جادوگرنی نے آپکو اپنے جال میں پھنسا لیا ہے۔ آخر اتنی سر توڑ کوشووں کے بعد۔ مرسلین کا کوئی موڈ نہیں تھا اسکے قہقہے سننے کا۔ اسلئے وہ اندر جانے لگا۔ مگر اس سے پہلے ہی طہٰ اس تک پہنچا اور اپنا آئیڈیا سنایا۔ تیرا آئیڈیا کمال ہے کمینے۔ مرسلین اسے گلے لگاتے بولا۔
اب کمینا تو نا کہیں۔ وہ منہ بنا کر بولا۔ وہ کوئی مزید بات کرتے مرسلین کا موبائل بجا اور اسنے نمبر دیکھ کے کال اٹھائی۔ چہرے پر چھائی ساری خوشی ہوا ہوئی تھی۔ اور اسنے کچھ بھی کہے بغیر کال کٹ کر دی۔ طہٰ نے اسکی طرف دیکھا۔ کس کی کال تھی بھائی۔ بہادر خان کی..؟ اسکے چہرے پر رقم سرد تاثرات اور غصہ دیکھ طہٰ کو پہلا خیال اسی شخص کا آیا تھا۔۔ مجھے مارنے کید ھمکی دے رہا ہے۔ مرسلین نے استہزائیہ کہا۔ تو اب کیا کرے گئے آپ۔ ۔ طہٰ نے پریشانی سے دریافت کیا۔ دو دن بعد کورٹ کی ہئیر نگ ہے طہٰ اور میں صرف جاؤں گا نہیں بلکہ جیت کر بھی آؤں گا۔ مرسلین نے پختہ لہجے میں کہا اور اندر کی طرف چل دیا۔ پیچھے طہٰ نے نتاشا کا نمبر ملایا تھا۔
***
وہ دونوں کینٹین میں بیٹھے تھے تبھی ارسل اسکے پاس آکے بیٹھا۔ تو نے بات کی گڑیا سے..؟ .... سلام دعا بھی کوئی چیز ہوتی ہے جانی تو بھی صحیح میرے گھر والوں کی طرح اسکی فکر میں گھلا جا رہا ہے۔ یحییٰ نے ذرا غیرسنجیدگی سے کہا۔
بکواس بند کر کمینے تجھے پتہ ہے وہ شخص کیسا ہے پھر بھی تو اتنے آرام سے کیسے بیٹھا ہے۔ ارسل بھڑک اٹھا۔۔ تو اور کیا کروں بات کر کے دیکھ چکا ہوں وہ نہیں سنتی میری کوئی بھی بات تو اب تو کیا چاہتا ہے اسکے پاؤں میں گر جاؤ اور گڑگڑاوں کے خدا کا واسطہ مت کرو شادی اس انسان سے۔ یحییٰ بغیر جگہ کا خیال کیے چنگھاڑا۔ ارسل کو غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ یہی۔۔۔ یہی تیرا جو غصہ ہے اسے کنٹر ول کرنا تو سیکھ لے اگر تو کچھ بگڑے ہی نہیں۔ با خدا میرا غصہ قابو میں ہی ہے۔ اگر نا ہوتا تو اب تک میں اس شخص کے ساتھ اسے بھی آگ لگاچکا ہوتا۔ جو خوامخواہ ایک بغیرت سے شادی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ یحییٰ نے سنو نہیں کہا تھا ارسل کو اس میں بہت کچھ بدلا ہوا نظر آیا۔۔ یحییٰ ادھر دیکھ میری طرف ۔ ارسل نے جیسے کہا۔ یحییٰ نے منہ پھیر لیا۔ ادھر دیکھ کمینے مجھے بتا رات کہاں گزار کے آیا ہے؟ اسکا گریبان پکڑے ارسل چیخ پڑا۔
جہاں کا تو سوچ رہا ہے بالکل وہی گزار کر آیا ہوں۔ اور پی کر بھی آیا تھا بس نشہ اتر گیا۔ وہ ڈھیٹ ائی کا مظاہرہ کرتے بولا تو ارسل نے کھینچ کر اسکے منہ پر تھپڑ مارا تھا۔ اور حیرت تب ہوئی جب یحییٰ چہرے پر ہاتھ رکھے اونچے اونچے قہقہے لگانے لگا۔ آس پاس موجود لوگ حیرت کا شکار ہوئے انہیں دیکھ رہے تھے ارسل اسکی حالت کے زیرِ اثر اسے لئے لیب میں آیا تھا۔ اب وہ ہنس نہیں رہا تھا صرف خاموش تھا ارسل لیب کا دروازہ بند کرتے اسکی جانب مڑا اور جونہی وہ مڑا یحییٰ اسکے سینے سے لگا رو پڑا۔ ارسل نے اسے رونے دیا۔ اور جب وہ خاموش ہوا تو بولا۔ تجھے ڈرنک کرنے سے ڈاکٹر نے منع کیا تھا یحییٰ مت کر ایسا مر جائے گا تو۔ ارسل کی آواز میں نمی گھل گئی۔ مجھ جیسے ڈھیٹ اتنی آسانی سے نہیں مرتے جانی۔ ابھی تک صرف وہ مجھ سے نفرت کے دعوے کرتی تھی مگر اب مجھے لگتا مجھے بھی اس سے نفرت ہو رہی ہے۔ مجھے اب وہ اچھی نہیں لگتی وہ میری سنو وائیٹ نہیں رہی۔ جسکے لئے میں انسان بنا تھا اسنے مجھے پھر سے حیوان بنا دیا۔
وہ کہتی تھی یحییٰ تم اپنا خیال رکھا کرو کسی کیلئے نا سہی میرے لیے اپنی سنو وائیٹ کیلئے۔ نور کو بھلانا مشکل تھا مگر میں اسے خوش رکھنے کیلئے خوش رہنے لگا۔ اندر مچی بربادی کو دبا تا رہا۔ صرف اسے مطمئن رکھنے کیلئے۔ اور آج اسنے کیا کیا میرے ساتھ جسکے لئے میں نے خود کو سر تا پیر بدل ڈالا وہ مجھ سے صرف اسلئے نفرت کرنے لگی ہے کہ مجھے اس سے محبت نہیں ہوئی۔ اور وہ ناراض ہے مجھ سے میں نے معافی مانگی نااور کون سا میں نے اسے پوری دنیا کے سامنے ڈرپوک کہا تھا صرف تیرے سامنے کہا تھا تو کس بات کی وہ مجھے اتنی سزا دے رہی ہے جبکہ وہ خود مجھے تمام گھر والوں کے سامنے کئی بار ذلیل کر چکی ہے۔ بس بہت ہوا اسے بہت شوق ہے کنواں میں کودنے کا تو وہ کودے میری بلا سے بھاڑ میں جائے۔ جس سے مرضی شادی کرے۔ اب یحییٰ میر اسکی زندگی میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ارسل صرف اسے سن رہا تھا وہ لڑکا ہر گزرتے دن کے ساتھ اسکی سمجھ سے باہر ہوتا جا رہا تھا۔ اسے ڈر تھا تو بس اس بات کا وہ غصّے کا تیز تھا وہ خود کو یا کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتا تھا۔
***
ویسے وہ لڑکی بہت کیوٹ ہے حان۔ "کونسی لڑکی۔ ؟"۔ آریان ملک کی بیٹی عزہ ملک۔ جواب فوراً آیا۔ حیرت ہے تمہیں بھی کوئی اچھا لگا ہے۔ یاحان ہنس دیا۔ ویسے مجھے نہیں لگتا وہ مونسٹر کو ایکسیپٹ کرے گئی۔ ۔"تمہیں ایسا کیوں نہیں لگتا۔۔۔ جبکہ اگر بھائی ایک بار اس لڑکی کے سامنے ماسک بغیر چلے جائیں نا تو مجھے یقین ہے وہ لڑکی پلکیں بھی جھپکانا بھول جائے گئی ریجیکٹ کرنا تو دور کی بات ہے۔" حان کے لہجے میں غرور تھا.
کیوں وہ کوئی فی میل مونسٹر ہے جو تمہارے اس مونسٹر کو دیکھنے کے بعد پلکیںجھپکا نا بھول جائے گئی۔ اینارہ ٹیڑھے میڑھے منہ بناتی تندہی سے گویا ہوئی۔ ۔"نہیں وہ فی میل مونسٹر نہیں ہے ہاں مگر ...یہ وہی لڑکی ضرور ہے جسے گیارہ سال کی عمر میں اس مونسٹر سے عشق ہوا تھا"۔ واٹ دا ہیل اینارہ سر تھامے یاحان کو دیکھے گئی۔۔ وہ لڑکی سکندر سے محبت کرتی ہے۔ یہ وہی لڑکی ہے جسکی وہ ... اینارہ آگے کچھ کہتی یاحان کی گھوری پر فوراً سے بات بدل دی۔ مگر سکندر تو اس سے محبت نہیں کرتا پھر کیوں اسکے پیچھے پڑا ہے۔؟۔۔ کیونکہ وہ سکندر حازق مغل کی جیت ہے۔ محبت تو وقتی جذبہ ہے مگر جیٹ ازل تک رہتی ہے۔ اور میں نے زندگی میں جیتنے کے علاؤہ اور کچھ نہیں سیکھا۔ اپنے پیچھے سے اسکی بھاری آواز سنے اینارہ اور حان دونوں پلٹے۔۔۔ مطلب آپ اسکے ساتھ جھوٹی محبت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں.؟ وہ بے یقینی سے بولی۔ نہیں... مختصراً کہا گیا۔ میں محبت کا ڈرامہ نہیں رچا رہا میں کھیل کھیل رہا ہوں۔ ایسا کھیل جس میں بظاہر جیت عزہ ملک کو ہو گئی مگر اصل کھلاڑی سکندر حازق مغل ہو گا۔ وہ تنفر سے کہتا ہنسا۔ میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گئی۔ سنا آپ نے۔۔۔ میں آپ کو اس لڑ کی کی زندگی برباد نہیں کرنے دوں گئی۔ اینارہ غصے کی زیادتی سے چیخنے لگی۔ سکندر کا بھی نا رہ ہائی ہوا۔ وہ اپنی جیت کے اتنے نزدیک پہنچ کر ہار نہیں سکتا تھا اسنے ویسٹ سے گن نکالی اور یاحان کے سر پر رکھی تھی۔۔ جس دن تم نے مجھ سے بغاوت کرنے کی سوچی اسی دن تمہارا بھائی میرے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ یاحان مطمئن سا کھڑا تھا جبکہ اینارہ آنسوؤں سے بھری آنکھیں لیے کبھی سکندر تو کبھی یاحان کو دیکھ رہی تھی۔۔ رونا بند کرو اینی۔ سکندر نے اب کے نرمی سے کہا اینی نام اسے سکندر کی بدولت ہی ملا تھا۔ جو ہو رہا ہے بالکل درست ہو رہا ہے تم وقت آنے پر سب سمجھ جاؤ گئی۔ یہ جیت ہی سب کچھ ہے ہمارے لیے۔ وہ بولتا گیا۔۔ یہ سب کچھ درست نہیں ہو رہا یہ صرف خود غرضی ہے یہ کھیل مت کھیلیں وہ لڑکی واقع میں آپ سے سچی محبت کرتی ہے میں نے دیکھی ہے اسکی آنکھوں میں آپ کیلئے محبت۔ اسے توڑے مت۔ وہ جیسے التجا کر رہی تھی۔۔ اس غرض سے بھرپور دنیا میں "بے غرض" ہونا میری صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔ اور تم مجھے خود غرض کہہ سکتی ہو۔ مگر میں اپنی جیت نہیں چھوڑ سکتا۔۔ ہاں پھر آپ کی وجہ سے کسی لڑکی کا وجود تاڑ تاڑ ہو جائے اسکی کوئی فکر نہیں ہو گئی۔ نہیں ہو گئی کیونکہ خود غرض انسان صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے۔ سکندر کہتا نکل گیا۔۔ اینارہ کی التجا ئی نظریں یاحان کی طرف اٹھتی اسلئے وہ بھی اندر کی طرف بڑھ گیا۔
***
رات کے تقریباً گیارہ بج رہے تھے جب کوئی چھپتے چھپاتے اسکے فلیٹ پر آیا تھا گرے ہڈی میں چہرا چھپائے وہ ڈبلیکیٹ کی یوز کرتا فلیٹ میں داخل ہوا۔ سامنے ہی نتاشا صوفے پر بیٹھی گود میں لیپ ٹاپ رکھے مصروف سی نظر آئی۔ اسنے فلیٹ کا دروازہ بند کیا نتاشا اسے دیکھ کر پھر سے رخ موڑ گئی۔۔ تمہیں میں نے منع کیا تھا یہاں آنے سے۔ ؟ اسنے مخصوص لہجے کی بجائے نرمی سے استفار کیا۔۔ جبکہ مقابل نے دوسرے صوفے پر رکھے کشن کو اٹھا کر پوری قوت سے نتاشا کے سر میں سے دے مارا۔
اوئے کمینے یہ کیا حرکت تھی۔ نتاشا بپھری شیرنی بنی اس پر دھاڑی جب دوسرا تیسرا اور چوتھا کشن بھی اسکے سر میں بجا تھا۔۔۔ میں کمینا تو تو کیا ہے ہاں فراڈ ایک نمبر کی۔ مقابل اسکے و ار سے بچتا چیخا۔ مجھے تو نے یہاں بلایا۔ مجھے وہاں فلاپ پڑے مشن میں پرانے بیک ہیرو کی طرح ڈال کر تو خود یہاں پر آکے بیٹھ گئی۔۔ تجھے شرم آنی چاہیئے تاشا میں تیری وجہ سے پاکستان آیا تھا اور تو نے میرے ساتھ کیا کیا۔ اسکی دہائیاں سنے نتاشا ہنسی۔ "ہنسنا بند کر بندریا کہیں کی ورنہ سارے دانت توڑ دوں گا تیرے۔" اپنے آپ کیلئے لفظ بندریا پر نتاشا نے آئی برو اچکائی۔۔ کمینے انسان میں نے تجھے یہاں مشن کامیاب کرنے کیلئے بلایا تھا فلاپ تو تیری اپنی بغیرتی کی وجہ سے ہوا ہے۔ نتاشا نے وہی کشن پے در پے اسکے سر میں مارتے کہا تو اسنے بھی کشن اٹھایا۔۔ رک جا میں نے تجھے کہا تھا یہاں آنا ہے عزہ کے دل سے اس ڈیول کی محبت کو ختم کرنا ہے۔ مگر نہیں تجھے سے یہ تو ہوا نہیں بلکہ آنے کے دو دن بعد ہی اپنا دل ہی اس لڑکی کے قدموں میں پٹخ دیا۔ واہ واہ واہ کیا کہنے ہیں تیرے۔۔ تو کیا مشن فلاپ نا ہوتا۔ ؟ نتاشا نے اسے گھورتے استفار کیا۔۔ وہ سر جھکائے بیٹھا رہا۔ نتاشا کو اس پر ترس آیا کشن فرش پر رکھے وہ اسکے قریب کارپٹ پر بیٹھ گئی۔۔۔ اب وہ اتنی خوبصورت ہے کہ مجھے اس سے محبت ہو گئی تو میرا کیا قصور ہے۔ ؟ بیچارگی سے کہا گیا۔
حامی کمینے۔ وہ میری بہن ہے۔ نتاشا نے اسکے سر میں ایک اور کشن دے مارا۔۔ اگر تو میرا بچپن کا دوست نا ہوتا تو میں تیرا اس بات پر قتل کر چکی ہوتی..! نتاشا نے اتراتے کہا۔ ۔ احمر شجیع نام ہے میرا میڈم کوئی کچیاں گولی نہیں کھیلتا میں بھی۔ اور اتنا احسان کیوں جتا رہی ہے۔ ایک تو میں تیرے لیے اس فلاپ مشن کی وجہ سے پاکستان آیا۔ پھر ملک ولا میں گھسا۔ اس نخریلی لڑکی کے نرخ ے اٹھائے۔ یہاں تک کے دل بھی ہار بیٹھا اور ملا بھی کچھ نہیں مجھے۔ وہ روانی میں کہتا جا رہا تھا۔ ۔ اس پر میں نے ایک اتنا بڑا کارنامہ بھی سر انجام دیا عزہ میڈم کو آریان سر کو کچھ بھی بتانے سے جیسے تیسے روکا۔ اسے منع کیا کہ ان تک خبر نا پہنچے ورنہ تو جانتی ہے اگر عزہ کو یاآریان سر کو معلوم ہو جاتا بلیک ڈیول پاکستان میں ہے تو وہ کیا کرتے۔ پھر گیا ہوتا تیرا مشن تیل لینے اور اس پر تو میرا احسان ماننے کے بجا ئے مجھے ہی نخرے دکھا رہی ہے۔ وہ بات ختم کرتے گہرے سانس لیتے اسے دیکھنے لگا۔ نتاشا آنکھوں میں دنیا جہاں کی معصومیت سجائے اسی دیکھ رہی تھی۔۔ لا حول ولاقوت مجھ سے ایسے کسی گناہ کیا مید بھی مت رکھنا تاشی ورنہ میں کسی گٹر میں چھلانگ لگا دوں گا۔۔ کچھ یاد آنے پر احمر ایکدم سے چیختے دور بھاگا تو نتاشا بھی اسکے پیچھے بھاگی۔۔۔ دیکھ حامی تو نے آج تک میری اتنی بار ہیلپ کی ہے یہ آخری بات مان لے ساری زندگی تیری احسان مند رہوں گئی۔۔۔ میں تیری بات ماننے سے اچھا تیرے ہاتھوں سے قتل ہونا پسند فرماؤ گا تاشا خدا کا واسطہ مجھے اس جہنم میں مت گھسیٹ۔ احمر کچن میں جاتا چیخ کر بولا۔۔۔ یار اتنی سی بات ہے تیرا کیا جاتا ہے صرف دو مہینے لگے گئے بس اتنا بھاؤ کیوں کھا رہا ہے۔ نتاشا کے جملے پر احمر کے حلق میں جاتا پانی فوارے کی صورت میں باہر نکلا۔۔ دو مہینے ۔۔ ۔ وہ بھی اس لڑکی کے ساتھ تو کیوں مجھے مینٹل اسئیلم بھیجنا چاہتی ہے سیدھا سیدھا گولی کیوں نہیں مار دیتی۔۔ میں کبھی اس لڑکی سے شادی نہیں کروں گا وہ تو ایسے ہی بول دیا تھا اسے۔ میں بدلے کی آگ میں اتنا بھی اندھا نہیں ہوا کہ ایک چلتی پھرتی ڈیڑھ گز لمبی زبان رکھنے والی فتنہ کو اپنے گلے میں ہی لٹکا لوں گا۔ وہ پا نی کا گھونٹ بھر کے واپس سے لاونج میں آگیا۔۔ تو پھر دفع ہو جاؤ مجھ سے بات نا کرنا آج کے بعد۔ نتاشا بھرائے ہوئے لہجے میں بولی۔ دیکھ یہ بلیک میلنگ شروع مت کر۔۔۔ دس سال تک تجھے سکول ہوم ورک کر کے دیتی رہی۔ تیرے ساتھ اپنا ٹفن شیئر کیا تیرے لیے جاب سلیکٹ کی تجھے تیاری کروائی تجھ پر اپنا وقت اموشنز ضائع کیے اور مجھے کیا سننے کو ملا بدلے میں۔۔ ۔! اسنے فل ایکٹنگ کرتے دہائی دی تھی
او بس کر انڈین ڈرامے کی فلاپ اداکارہ بہت منحوس لگ رہی ہے
ہاں اب تو تجھے منحوس لگوں گئی ہی۔ نتاشا جھوٹ موٹ کے آنسو پونچھتے پھر سے بو لی۔۔ تو کیوں نہیں سمجھ رہی یار...
تو نہیں سمجھ رہا حامی اس لڑکی سے شادی مطلب ہم بہت کچھ جان سکتے ہیں اس ڈیول کے با رے میں۔ نتاشا نے اب کے امید بھری نظروں سے دیکھتے کہا۔۔ چل میں صبح تک تجھے سوچ کے بتاتا ہوں۔ جہاں احمر بولا وہی نتاشا خوشی سے چہکتی اسکی بازو پکڑے چیخی۔۔ چل چل اتنی خوشی جشن پر منانا۔ ویسے تیرے اس آئیس بیئر کا دماغ آج کل ہواؤں میں ہے۔۔ وہ پورا کا پورا ہوا میں ہے حامی۔ نتا شا کھلکھلا کر ہنسی۔۔ چلو تو زمین پر کب لا رہی ہو اسے۔ ؟ احمر ہنسا تو نتاشا اسکی بات کا مطلب سمجھتے کشن لے کے بھاگی تھی۔ کمینے حامی دفع ہو جا یہاں سے۔ وہ بھی ہنستا باہر کو بھاگا تھا۔